• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کی جانب سے باب الحوا کراسنگ کھولنے بارے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کو باب الحوا سرحدی گزرگاہ کے ذریعے شام کے شمال مغرب میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چین شام کے ذمہ دارانہ، تعمیری اور خودمختار فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

دمشق نے سلامتی کونسل کی جانب سے باب الحوا کے ذریعے شام کو سرحد پار انسانی امدادی ترسیل کے طریقہ کار کو دوبارہ اختیار دینے میں ناکامی کے بعد گزشتہ ہفتے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

سرحد پار انسانی امداد کی ترسیل کا طریقہ کار سلامتی کونسل نے شام کے شمال مغرب میں لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قائم کیا تھا۔ 

شامی حکومت نے حال ہی میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی اداروں کو اگلے 6 ماہ کے دوران باب الحوا کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دینے کا اقدام کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی اجازت اقوام متحدہ کے لیے باب الحوا کے ذریعے قانونی طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے آپریشنل مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں تاکہ شام کی خودمختاری اور ملکیت کا مکمل احترام کیا جاسکے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے باب الحوا کراسنگ کھولنے بارے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کو باب الحوا سرحدی گزرگاہ کے ذریعے شام کے شمال مغرب میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چین شام کے ذمہ دارانہ، تعمیری اور خودمختار فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

دمشق نے سلامتی کونسل کی جانب سے باب الحوا کے ذریعے شام کو سرحد پار انسانی امدادی ترسیل کے طریقہ کار کو دوبارہ اختیار دینے میں ناکامی کے بعد گزشتہ ہفتے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

سرحد پار انسانی امداد کی ترسیل کا طریقہ کار سلامتی کونسل نے شام کے شمال مغرب میں لوگوں کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قائم کیا تھا۔ 

شامی حکومت نے حال ہی میں اقوام متحدہ اور اس کے خصوصی اداروں کو اگلے 6 ماہ کے دوران باب الحوا کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت دینے کا اقدام کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی اجازت اقوام متحدہ کے لیے باب الحوا کے ذریعے قانونی طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے آپریشنل مسائل کو مناسب طریقے سے حل کریں تاکہ شام کی خودمختاری اور ملکیت کا مکمل احترام کیا جاسکے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سرحد پار سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے اہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کمپنیز اور مالیاتی اداروں کے سرحد پار فنڈنگ کے ذرائع کو وسعت دینے کے لیے اپنے میکرو-پروڈینشل مینجمنٹ بارے ایک اہم پیمانے میں اضافہ کیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق میکرو پروڈینشل ایڈجسٹمنٹ پیرامیٹر ایک ملٹی پلائر ہے۔ یہ کسی ادارے کو دستیاب سرحد پار سرمایہ کاری کی بالائی حد کا فیصلہ کرتا ہے۔اس پر نظر ثانی کرتے ہو ئے اسے 1.25 سے 1.5 کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ با لائی رجحان  کی جانب نظر ثانی کا مقصد سرحد پار سرمایہ کاری کے میکرو-پروڈینشل مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانا اور کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو اپنے اثاثوں کی ذمہ داری کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے رہنمائی کرنا ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،شین ژو-16 عملہ خلائی جہاز سے باہر سرگرمی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو۔ 16 کا عملہ آئندہ چند روز میں خلائی گاڑی سے باہر اپنی پہلی سرگرمیاں (ای وی اے) انجام د ے گا۔

چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شین ژو -16 کا عملہ  تین شعبوں کے ماہر خلابازوں پر مشتمل ہے جن میں کمانڈر، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ایکسپرٹ شامل ہیں۔ یہ 30 مئی کو خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد 51 دن سے مدار میں ہیں۔

عملے نے لائف ایکولوجی اور مائیکرو گریویٹی انوائرنمنٹ فزکس جیسے شعبوں میں خلائی سائنس تجربات کئے ہیں اور مینگ تیان لیب ماڈیول کے علاوہ خلائی اسٹیشن کے الیکٹرک پروپلشن سسٹم کے گیس سیلنڈرز پر آلہ نصب کیا ہے جو خلائی تابکاری حیاتیات کے تجربات انجام دے گا۔

چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی کے مطابق خلابازوں کا مدار میں طویل مدتی صحت مند قیام یقینی بنانے میں ریڈی ایشن بائیولوجی اثرات کا تجربہ بہت اہم ہے۔ یہ چاند پر اترنے کے چینی عملے کے منصوبے کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب خلائی اسٹیشن کی مدار میں طویل مدت تک دیکھ بھال کرنے والے برقی پروپیلنٹ کی بحالی مکمل کرنے اور اس کی فعالیت کو زیادہ باکفایت اور مئوثر بنانے کے لئے "گیس ایکسچینج" طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔  یہ برقی پروپلشن سسٹم میں گیس سیلنڈرز کی تنصیب کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

چائنہ مینڈ خلائی ایجنسی نے بتایا کہ شین ژو۔ 16 کا عملہ اچھی حالت میں ہے اور خلائی اسٹیشن کا نظام مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے۔

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، سنکیانگ کے ثقافتی طائفے کی جانب...

جکارتہ (شِنہوا) چین کے سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آرٹ اور پرفارمنس سینٹر تمان اسماعیل مرزوکی میں فن کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔ تقریب کا اہتمام انڈونیشیا میں نئے اسلامی سال کی آغاز کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔

سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا مقام ثقافتی طائفہ 10 اگست 2023 تک انڈونیشیا کے 8 شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا جن میں ڈیپوک، بیکاسی، بانڈونگ، سیریبون، سمرانگ، سولو، یوگیاکارتا، سورابایا شامل ہیں۔

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کے رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کی ایکرو بیٹ فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کے رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کے رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، سنکیانگ کے ثقافتی طائفے کی جانب...

جکارتہ (شِنہوا) چین کے سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آرٹ اور پرفارمنس سینٹر تمان اسماعیل مرزوکی میں فن کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔ تقریب کا اہتمام انڈونیشیا میں نئے اسلامی سال کی آغاز کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔

سنکیانگ آرٹ تھیٹر کا مقام ثقافتی طائفہ 10 اگست 2023 تک انڈونیشیا کے 8 شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا جن میں ڈیپوک، بیکاسی، بانڈونگ، سیریبون، سمرانگ، سولو، یوگیاکارتا، سورابایا شامل ہیں۔

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کے رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کی ایکرو بیٹ فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کے رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا، جکارتہ کے تمان اسماعیل مرزوکی کے گراہا بختی بودیا میں سنکیانگ آرٹ تھیٹر کے مقام ثقافتی طائفے کے رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے لائی چنگ تی کے امریکہ کے ٹران...

بیجنگ (شِنہوا) مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی آزادی کے حصول کے لئے لائی چنگ تی کے نام نہادٹرانزٹ دورہ امریکہ کے بہانے امریکی حمایت حاصل کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔

اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے اگست میں لائی کے مجوزہ دورہ امریکہ کے جواب میں کہی۔

چھن نے کہا کہ ہم تائیوان کی آزادی کے علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کسی بھی قسم کی امریکی ملی بھگت اور حمایت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

تائیوان کی آزادی ،علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف مین لینڈ کی سخت مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے چھن نے واضح کیا کہ تائیوان کے ہم وطن پہلے سے کہیں زیادہ واضح طور پر دیکھیں گے کہ یہ علیحدگی پسند آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے خلاف مسائل پیدا کرنے والے ہیں۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی سال 1445 ہجری کے...

سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی سال 1445 ہجری کے عمرہ سیزن کا آغاز بھی ہوگیا۔ اس حوالے سے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کا استقبال کیا گیا۔ 1444 ہجری کے آخر ماہ ذو الحج میں حج آپریشن زور و شور سے جاری رہا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون ملکوں سے آنے والے ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے نظام کو فعال کرنے پرزور دیا تاکہ معتمرین کو آسان طریقے سے اور سہولت کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتابا کہ مملکت کے باہرسے آنے والے افراد عمرہ کر سکتے ہیں اور مسجد نبوی ۖ کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔سعودی عرب کے باہر سے لوگ نسک پلیٹ فارم کے ذریعہ سے الیکٹرانک ویزاجاری کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ نسک ایپ دنیا کے مختلف حصوں سے مکہ مکرمہ آنے والیمسلمانوں کے طریقہ کارکو آسان بناتی ہے۔المکہ المکرمہ اورالمدینہ المنور یں رہائش اور نقل وحمل کی خدمات کے حصول میں بھی نسک ایپ سے مدد ملتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق،قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ، سویڈش س...

سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے خلاف جاری احتجاج کے دوران سینکڑوں مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج کی کال عراق کے شیعہ عالم مقتدی صدر کے حامیوں کی جانب سے سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کو جلانے کے ایک اور مبینہ منصوبے کی توقع میں دی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈن کی خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی نے رپورٹ کیا تھا کہ سویڈش پولیس نے 20 جولائی بروز جمعرات کو سٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر ایک عوامی احتجاج کے لیے ایک درخواست منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار قرآن پاک کے نسخے اور عراقی پرچم کو نذر آتش کرنا چاہتا ہے۔ ٹی ٹی کے مطابق مظاہرے میں دو افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی اور ان میں سے ایک وہی شخص ہے جس نے جون میں سٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں سینکڑوں مظاہرین نے جمعرات کو علی الصبح سویڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگا دی ، تاہم اس دوران سفارت خانے کے عملے کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سینکڑوں لوگوں نے عراقی مذہبی رہنما مقتدی صدر کی اپیل پر بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا اور مظاہرین نے احتجاج کے دوران عراقی حکومت سے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ عراق کی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی حکومت نے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کی فوری تحقیقات کریں، مجرموں کی شناخت کریں اور ان کا محاسبہ کریں۔ سویڈن کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ بغداد میں اس کے سفارت خانے کے تمام ملازمین محفوظ ہیں اور مظاہرین کی آمد سے ایک گھنٹہ قبل سفارت خانے کے پورے عملے کو باہر نکال لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی چھبیس بڑی جماعتوں کا مودی کے خلاف ا...

مودی سرکارکی انتہا پسند پالیسیاں بی جے پی کولے ڈوبیں بھارت کی چھبیس بڑی جماعتوں نے مودی کیخلاف انڈیا کے نام سیانتخابی اتحاد کا اعلان کردیا۔ 18جولائی کوبینگلور میں 26 سے زائد اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کیا گیا۔اتحادی جماعتوں میں کانگرس، عام آدمی پارٹی، جنتا دل،شیوسینا،سماج وادی پارٹی،نیشنل کانفرنس شامل،پیپلزڈیموکریٹک پارٹی،کیمونسٹ پارٹی،سوشلسٹ پارٹی اورآل انڈیا مسلم لیگ شامل ہیں۔انتخابی اتحاد کامقصد مودی سرکار کے اقتدارکے دوران انسانی حقوق اورجمہوریت کی پامالیوں کوختم کرنا ہے۔اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ مودی کی ہارمیں بھارت کی جیت ہے۔راہول گاندھی نے جیت کا عزم کر تے ہوئے کہا کہ دوہزارچوبیس کیانتخابات میں مودی کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا اورانڈیا مودی سے جیتے گا۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس جماعتیں انتخابی اتحاد کے خوف سے مودی پلوامہ حملے کی طرزکا ڈرامہ رچا کر انتخابات پراثراندازہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی استغاثہ مقدمات دائر کرنے سے قاصر افراد...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران استغاثہ نے 43 ہزار دیوانی مقدمات دائر کرنے کے لئے گھریلو تشدد کا شکار عمر رسیدہ افراد، معذوروں اور خواتین کو مدد فراہم کی ہے۔ یہ تعداد 2022 کی نسبت 21.9 فیصد زائد ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا کہ امداد حاصل کرنے والے افراد کے مفادات متاثر ہوئے تھے جو کہ یا تو مقدمہ دائر کرنے سے ڈرتے تھے یا پھر انہیں اس کےطریقہ کار کے بارے میں علم نہیں تھا۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا کہ 2023 کی پہلی ششماہی میں چینی استغاثہ نے  مشکلات کا شکار 37 ہزار قانونی متاثرین کو مدد فراہم کی۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 65.7 فیصد زائد ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 5 بچوں سمیت...

کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 5 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے اور شدید بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد 9 افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلا ش کے لئے جاری امدادی کارروائیوں میں 400 سے زیادہ فوجی ، فائر فائٹرز اور دیگر سرکاری امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ الوارو فارفن نے مٹی کے تودے گرنے سے 20 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹم میونسپلٹی میں موسلادھار بارشوں کے بعد کئی گھر تباہ ہو گئے اور ایک بڑی تجارتی شاہراہ بند ہو گئی تھی۔ حکام کے مطابق نعشوں کی تلاش کے لئے جاری امدادی کارروائیوں کو خراب موسم کے باعث بار بار روکنا پڑا۔حکام کے مطابق علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ کولمبیا میں گزشتہ سال مون سون کے دوران سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جدہ ،خلیج تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک...

سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کا پہلا سربراہی اجلاس ہوا ہے جس میں اقتصادی تعاون ، علاقائی استحکام سمیت متعددامور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک کا سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا ، اجلاس میں جی سی سی میں شامل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عمان اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان اور قزاقستان کے سربراہان شریک تھے اور ان کے درمیان اس نوعیت کا یہ پہلا سربراہ اجلاس ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے وسطی ایشیائی ممالک، خلیج تعاون کونسل کے رہنماوں اور وفود کے سربراہوں کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس کے آغاز میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس جی سی سی اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زوردیا ہے ۔

سعودی ولی عہد کاکہنا ہے کہ کسی بھی ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، انہوں نے ریاستوں کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے خلیجی ریاستوں کیساتھ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔ کویتی ولی عہد نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس وسطی ایشیا اور جی سی سی ممالک کے تعلقات کے سفر میں بڑا اضافہ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کانفرنس شریک ممالک کے درمیان سٹراٹیجک شراکت کے استحکام کا باعث بنے۔ ازبک صدر کاکہنا تھا کہ معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں خلیج کے عرب ممالک کے ساتھ طویل المیعاد شراکت کے خواہشمند ہیں۔ بحرین کے شاہ حمد کے نمائندے شیخ ناصر بن حمد الخلیفہ نے جی سی سی ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی اور مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے فعال کردار کی تعریف کی۔ اجلاس میں اقتصادی تعاون، سلامتی کے چیلنجز اور علاقائی استحکام سمیت متعدد مسائل پر غور کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی ت...

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام پانچ ( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرلیں، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ نے یہ کارنامہ آج 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا ہے ، براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔ نائلہ کیانی نے حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کی تھی، نائلہ کیانی رواں سال 2023 میں مانٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی کوہ پیما ہیں ۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں مانٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔ پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے۔ نائلہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی شہر کے علاقے گجر خان کے ایک قدامت پسند خاندان سے ہے، انھوں نے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کررکھا ہے ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کرنے پر پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ دسمبر 2021 میں نائلہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوہ پیمائی میں ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہزار ڈالرز جرمانہ،والی بال فیڈریشن نے معاملہ...

پاکستان والی بال فیڈریشن نے اے وی سی چیلنج کپ میں عدم شرکت پر عاد ہونیوالا 20ہزار ڈالرز کیجرمانے کا معاملہ وزارت خارجہ، بین الصوبای رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کیساتھ اٹھادیا، فیڈریشن نے جرمانہ کی ادایگی کیلے حکومت سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیرمین چوہدری محمد یعقوب نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو خط لکھا ہے جن کی کاپی وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان مزاری، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان، سیکرٹری آی پی سی احمد حنیف اورکزی کو بھجوای گی ہے۔ خط میں کہا گیاہے کہ اے وی سی چیلنج کپ 8جولای سے چاینیز تای پای کھیلا جانا تھا جس میں شرکت کیلے آخری لمحات میں وزارت خارجہ نے پاکستان والی ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ، میگا ایونٹ میں عدم شرکت پر ایشین والی بال کنفڈریشن نے پاکستان پر 20ہزار ڈالرز جرمانہ عاد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا این او سی جاری نہ ہونے پر پاکستان کو جرمانہ ہوا، قومی والی بال ٹیم کو این او سی جاری ہوتا تو جرمانہ نہ ہوتا،خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت جرمانہ کی ادایگی میں مدد کرے، 20ہزار ڈالرز ادا نہ ہوا تو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت معدوم ہوجاے گی جبکہ ایونٹ میں عدم شرکت پر پہلے ہی ٹکٹوں کی مد میں فیڈریشن کو 67لاکھ کا نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے اور والی بال فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں کہ وہ جرمانہ ادا کر سکے، خط میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت چاینیز تای پای میں منعقدہ ایونٹس کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کرے، چین اپنی ٹیم وہاں بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کھیلوں بارے بھی واضح پالیسی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خصوصی کمیٹی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجود...

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قومی کھیل ہاکی کے بارے قام خصوصی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ سیٹ اپ کو تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں قام کمیٹی نے اولمپینز پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات کی بھی توثیق کر دی ہے ۔ خواجہ آصف کی سربراہی میں قام کمیٹی کو وزیراعظم نے فیصلے کرنے کا بھی اختیار دے رکھا ہے اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو بھی ہدایات جاری کی گی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، مجھے امید ہے کہ آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھیل سرحدوں کا محتاج نہیں ہے، کھیل لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی دور کرتا ہے، سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،واضح رہے کہ شعیب ملک ٹورنٹو میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ٹیم مِسی ساگا پینتھر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میں شکست دید...

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دیدی، قومی ٹیم نے 131 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔ سری لنکا کی جانب سے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا گیا جو قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، امام الحق نے ناقابل شکست 50 رنز اسور کئے، سعود شکیل 30، بابر اعظم 24، عبداللہ شفیق 8 اور شان مسعود 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، سرفراز احمد بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، آغا سلمان 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں دھنن جیا ڈی سلوا کے 122 رنز کی بدولت 312 رنز بناسکی، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 461 رنز بنائے، سعود شکیل 206 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آٹ ہوگئی، اس بار بھی ڈی سلوا 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور محض 38 رنز پر تین بلے باز پویلین لوٹ گئے، تاہم اس موقع پر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ اور ڈبل سنچری پر سعود شکیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور ابرار احمد نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سری لنکا کی جانب سے پرابھاس جے سوریا نے 7 اور رمیش مینڈس نے 6 شکار کئے۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پ...

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کیس کیسے لگ گیا، کوئی ایمرجنسی نہیں کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔ لاہور ہائی کورٹ نے چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے دوسرا سیلابی...

دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے دوسرا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد2لاکھ 10ہزار 983 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 92ہزار960 ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88ہزار934کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ قادرآباد میں پانی کی آمدایک لاکھ 77ہزار 775 جبکہ اخراج 90ہزارکیوسک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپرا نے مئی کیلئے بجلی کی قیمت 1.90 روپے بڑ...

نیپرا نے مئی کے مہینے کیلئے قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، صارفین کو 21 ارب 10 کروڑ روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیدی، مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی(سی پی پی اے ) نے 2 روپے 0 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین آئندہ ماہ کے بلوں میں 21 ارب 10 کروڑ اضافی ادا کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دا...

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ سابق صدر کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی اور سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ 2013 کی اسمبلی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردئیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو...

وفاقی وزیر ریلوے خو اجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیںرواں سال کے آخر تک ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گامو ہنجو دڑو ایکسپر یس بحال کر دی گئی۔ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت میں ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوٹری لاڑکانہ سیکشن پر رہنے والے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کوٹری،لاڑکا نہ سیکشن پر ٹرین کی رونق دوبارہ بحال ہو گئی ۔ اس ٹر ین کا اہلیان علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ٹرین کی بحالی سے اس علاقے کے عوام کو سفری سہو لت میسر آئی گی ۔کوٹری ۔لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے۔یہ ٹرین 10بو گیوں پر مشتمل ہو گی اور اس میں 870مسافر سفر کر سکیں گے۔کوٹری ۔لاڑکانہ بیاوقت چلا کر ے گی۔گذشتہ بر س شدید بارشوں سے بنیادی ریلوے ڈھانچہ بر ی طر ح متاثر ہوا۔ریلوے ٹریک بھی بارشوں سے بر ی طر ح متا ثر ہو ا تھا۔ ریلوے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کییسیلابی پانی میں کھڑے ہو کر بغیر وسائل کے ریلوے ٹریک کو بحال کیا گیاسیلاب اور دہشتگردی کی وجہ سے پل اور پشتے تباہ ہو ئے محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہو لیات فراہم کر رہے ہیں ہم ایک بار پھر بہتری کی جانب چل پڑے ہیں۔سبی ، ہر نائی سیکشن پر مسافراور کوئلہ کی ٹرین چلا رہے ہیں سبی ، ہر نائی سیکشن میں روڈ نیٹ ورک نہ ہو نے کے برابر ہے۔سبی ،ہر نائی سیکشن پر جلد ہی ٹرین چلے گیگذشتہ حکو مت نے عوام کو سہو لیات دینے کے لئے کو ئی قدم نہیں اٹھایا۔ایم ایل ون کے لئے احسن قبال کی زیر قیادت وفد چین گیاگذشتہ حکو مت نے ایم ایل ون پر کو ئی کام نہیں کیاحکو مت آتی جاتی رہتی ہیں ریاستی کاموں کو نہیں روکنا چاہیئیایم ایل ون کی لاگت ساڑھے6ارب سے 10ارب ڈالر پر چلی گئی ہیگذشتہ حکو مت کی عد م توجہی کی وجہ سے ایم ون کی لاگت بڑھ گی ہیاتنا بڑا قرض پاکستان برداشت نہیں کر سکتاتھارواں سال کے آخر تک ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، ریگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2ا...

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجیمیں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن ریگی ماڈل ٹاون کی انٹری چیک پوائنٹ پر حملہ کیا گیا ۔ایس پی ورسک ارشد خان کا کہنا ہے کہ نفری تبدیل ہوتے وقت پولیس پرفائرنگ کی گئی، پولیس اہلکاروں پر 17گولیاں فائرکی گئیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کے تلاش کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان خیبرٹیچنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ 2 پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہوئے ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شہید ہوئے جبکہ فیروز اور سیاراسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ یاد رہے کہ دو روزقبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہوگئے۔ خیال رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت گرد حملوں میں اب تک سال 146 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن شفاف ہوئے تو مہنگائی سے تنگ عوام 15 م...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آخری 20 دن رہ گئے ہیں جو کرنا ہے کر لیں پھرانہیں موقع نہیں ملے گا، غربت اور مہنگائی کے مارے لوگ اگر شفاف الیکشن ہوئے تو پولنگ باکس پر 15 مہینے کا سارا ادھار اتار دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جے یو آئی کہتی ہے کہ تمام سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے ن لیگ کہتی ہے سیٹ اجسٹمنٹ نہیں کریں گے، پی پی پی کہتی ہے کہ اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گے میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا شیرازہ بکھرے گا یہ عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنیں گے اور ان کے پاس ضمانتیں ضبط کروانے والوں کا جمع غفیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی جن شرائط پر عمل کرنا ہے وہ بہت سخت ہیں اور پاکستانی اکانومی کو نئے مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا اور غریب کا مزید سوا ستیاناس ہو جائے گا، ہمارے دوست ملکوں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اپنے ملک کے اندر کے حالات ٹھیک کریں اور سیاسی و معاشی استحکام لائیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غریب کا کوئی والی وارث نہیں ہے، بات اہلیت اور نااہلیت سے آگے چلی گئی ہے، نہ کوئی فیکٹری لگا رہا ہے نہ کوئی سرمایہ کار آ رہا ہے، اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ عارضی ہے اور الیکشن سے منسلک ہے، 24 کروڑ لوگوں میں سے 10 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، 10 لاکھ ڈاکٹر، انجینئر پروفیسر، ملک چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط جاری کر دی ہیں جو حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، بجلی، گیس کی قیمت بڑھا کر چینی، آٹا مہنگا کر کے کس منہ سے یہ عوام میں ووٹ مانگنے جائیں گے، اصل مسئلہ نگران وزیراعظم کا ہے، سیاستدان ہوگا یا معیشت دان ہوگا، اس پر سوئی پھنسی ہوئی ہے اور یہ مسئلہ متنازع بھی بن سکتا ہے، حکومت نے اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیس ختم کرا لیے ہیں لیکن آج عوام کا کیس لڑنے والا کوئی نہیں ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی دیانتدار، ایماندار اور غیرجانبدار نگران وزیر اعظم آگیا تو دھاندلی کی ساری خواہشیں دم توڑ جائیں گی اور قومی وقار میں اضافہ ہوگا دنیا بھی اسے تسلیم کرے گی، ہر کوئی اپنے سیاسی فائدے کا سوچ رہا ہے، ملک و قوم اور غریب عوام کے فائدے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے ایک بار پھر سائفر بارے الزامات بے...

امریکا نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے، سائفر کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے ایک بار پھر سے سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جانتے نہیں کہ کتنی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہر بار ایک ہی جواب دیا جاتا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں ، پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو...

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ایم ایل ون پر کوئی کام نہیں کیا، لاگت ساڑھے 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب ڈالر پر چلی گئی ہے، ایم ایل ون کیلئے ہم چائنیز کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بارشوں سے بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے، ریلوے ٹریک کو بھی بارشوں سے نقصان پہنچا ہے، ریلوے کے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کیا۔ وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ کوٹلی لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے، کوشش ہے کہ جو ٹرینیں بند ہیں انہیں بحال کیا جائے، محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کی سمت ٹھیک ہوگئی ہے، اب اگلی حکومت کی ذمہ داری ہوگی، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست کیلئے کام آگے بڑھانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئ...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ وکیل قتل کیس میں پیر کی صبح 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہو گئے تھے اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے بعدازاں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر اورکمبوڈین بادشاہ میں سفارتی تعلقات...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کو کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کے ساتھ چین کمبوڈیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ صدر شی نے کہا کہ 65 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دوطرفہ  سفارتی تعلقات بین الاقوامی سطح پر وقت اور تبدیلیوں کے ہر امتحان میں کھڑے رہے اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے گئے ہیں۔  اس سال کے آغاز میں، شاہ سیہامونی سے بیجنگ میں  اپنی ملاقات اور کئی بار خط و کتابت کے تبادلہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ اس سے  چین کمبوڈیا ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک نئے دور میں اعلیٰ معیار اور اعلیٰ درجے کی کمیونٹی کی تعمیرکا مقصد سامنے آیا۔ صدرشی نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان "ڈائمنڈ ہیکساگون" تعاون فریم ورک ہے  جس میں سیاست، پیداواری صلاحیت، زراعت، توانائی، سیکورٹی اورعوام کے درمیان تبادلوں نے مسلسل استحکام حاصل کرتے ہوئے ترقی کی ہے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی امریکی ایلچی برائے موسمیات...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بدھ کو بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔ جان کیری سے گفتگو کرتے ہوئے چینی نائب صدر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چین-امریکہ تعاون کا ایک اہم پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ  بالی میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پرمبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا اور چین امریکہ  مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ہان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کی پائیدار ترقی پر اثر اندازہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ترقی کے نئے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے  بنیادی تقاضوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو موثر  طور پر حل کیا ہے۔ہان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کرایک دوسرے کے بنیادی تحفظات کا احترام اور مکمل رابطوں کی بنیاد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے، پیرس معاہدے کے مکمل  نفاذ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی شراکت داریاں قائم  کرنے کے لیے تیار ہے۔

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی امریکی ایلچی برائے موسمیات...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بدھ کو بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔ جان کیری سے گفتگو کرتے ہوئے چینی نائب صدر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چین-امریکہ تعاون کا ایک اہم پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ  بالی میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پرمبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا اور چین امریکہ  مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ہان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کی پائیدار ترقی پر اثر اندازہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ترقی کے نئے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے  بنیادی تقاضوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو موثر  طور پر حل کیا ہے۔ہان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کرایک دوسرے کے بنیادی تحفظات کا احترام اور مکمل رابطوں کی بنیاد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے، پیرس معاہدے کے مکمل  نفاذ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی شراکت داریاں قائم  کرنے کے لیے تیار ہے۔

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان-ایتھنز-جنگل میں آتشزدگی

یونان کے شہر ایتھنزکے مغربی مضافاتی علاقے ماندرا میں ایک ہیلی کاپٹر جنگل میں بھڑکنے والی آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان-قندوز-کٹائی-خربوزے

افغانستان کے صوبہ قندوز میں کسان خربوزوں کی نئی فصل کی کٹائی کےبعد انہیں گاڑی پر لاد رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-الجزائرصدر-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-الجزائرصدر-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی-روم-گرمی کی لہر

اٹلی کے شہر روم میں پینتھیون کے قریب لوگ نل سے پانی پی رہے ہیں جہاں زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکر گیا تھا۔(شِنہوا)

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان -طرابلس- ساحل- صفائی

لبنان کے شہر طرابلس میں نوجوان رضاکار ساحل سمندر سےکچرا جمع کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرینی بحران قابوسےباہرہونے کا خطرہ ہے:چین

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین بحران قابوسےباہرہونے کے خطرے سےخبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین بحران میں پہلے سے زیادہ ظلم، خطرے اور غیر متوقع طور پر طوالت، توسیع اور پیچیدگی کے آثارپید اہوئے ہیں۔  بین الاقوامی برادری کو حالات کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے،   لڑائی کے جلد از جلد خاتمے اور سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدان جنگ کی صورتحال واضح کرتی ہے  کہ فوجی ذرائع بحران حل نہیں کر سکتے۔ تنازعہ کے طول پکڑنے سے صرف عام شہریوں کو مزید مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا یہاں تک کہ غیر متوقع اور ناقابل تلافی حالات کا باعث بن سکتا ہے۔چینی ایلچی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بحران کتنی دیر تک جاری رہتا ہے اسے بالآخر سیاسی ذرائع سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر چینی سفارت کار کی ہنری کسنجر سےملاقات،...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بدھ کو بیجنگ میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کی۔

وانگ جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات کی کشمکش ختم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں  تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پرانے دوستوں کے ساتھ اپنی دوستی کی قدر کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین امریکہ کے لیے اپنی پالیسی میں اعلیٰ درجے کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور سب کی جیت پر مبنی تعاون کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین اصول بنیادی اور طویل مدتی ہیں  جو چین اور امریکہ کے لیے دو بڑے ممالک کے طور پر صحیح طریقے سے ساتھ چلنے کا راستہ ہموار کرتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین کی ترقی مضبوط داخلی حرکیات اور ناگزیر تاریخی منطق پر مبنی ہے جبکہ چین کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ناممکن ہےاورچین پر قابو پانا اس سے بھی زیادہ ناممکن ہے۔

تائیوان کے سوال پر چین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کے سوال کی بنیاد ایک چین کے اصول پر قائم ہے۔

وانگ نے کہا کہ تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان کے امن سے مطابقت نہیں رکھتی اور شنگھائی اعلامیے میں طے شدہ ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ خلوص نیت سے آبنائے تائیوان میں استحکام کی امید رکھتا ہے تو اسے واضح طور پر اور کھل کر تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرنی چاہیے اور تائیوان کی آزادی کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے ساتھ واضح طور علیحدگی اختیار کرنی چاہیئے۔

اس موقع پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا کہ امریکہ اور چین دونوں  دنیا پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کا عالمی امن، استحکام اور انسانیت کی بھلائی پرگہرا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو  لیکن دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کرنا چاہئے اور رابطہ برقرار رکھنا چاہئے جبکہ دونوں میں سے کسی بھی ملک کی دوسرے کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کرنا ناقابل قبول ہے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر دفاع کی بیجنگ میں ہنری کسنجر سے مل...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر برائے قومی دفاع لی شانگ فو نے  گزشتہ روز بیجنگ میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کی۔ ہنری کسنجر سے ملاقات میں لی نے کہا کہ بحران زدہ  اور تبدیل ہوتی دنیا میں تمام ممالک کے لوگ امید کرتے ہیں کہ چین اور امریکہ بڑے ممالک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے  مشترکہ طور پر عالمی خوشحالی اور استحکام کی حفاظت کر سکتے ہیں۔لی نے کہا کہ صدرشی جن پھنگ نے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پرمبنی تعاون کے تین اصولوں کوپیش کیا اور چین اور امریکہ کے لیے نئے دور میں ساتھ چلنے کے لیے صحیح راستے کی نشاندہی کی ہے۔چینی وزیر نے اس امید کا اظہارکیا کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنائے گا اور دونوں ممالک اور ان کی افواج کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے گا۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الجزائر میں سڑک حادثے میں 34 افراد ہلاک

الجزائر(شِنہوا) الجزائر کے جنوبی صوبے تمانرسیٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 34 افراد ہلاک اور 12  زخمی ہو گئے۔

مقامی شہری تحفظ کے محکمے کے مطابق بدھ کی صبح مسافر بس ایک پک اپ سے ٹکرا گئی جس سے دھماکہ ہوا اورآگ لگ گئی۔ ایمبولینسوں اور امدادی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

 نیشنل جینڈرمیری جاسوسوں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں بجلی ٹرانسفارمر پھٹنے سے 15 افراد...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بدھ کو بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اورنجی گارڈز کے تین اہلکاروں سمیت کم سے کم 15 افراد ہلاک اور چھ  شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے تقریباً 266 کلومیٹر مشرق میں واقع چمولی ضلع میں دریائے الکنندا کے ایک پل پر بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے رکھا گیا ٹرانسفارمر پھٹ گیا جس سے پل میں کرنٹ دوڑ گیا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصنوعی ذہانت سے دماغی مریضوں کی یاداشت بہتر...

لاس اینجلس(شِنہوا) مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رہنمائی میں برین اسٹیمولیشن دماغ کی تکلیف دہ چوٹ (ٹی بی آئی) کے مریضوں کی یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

جریدے برین اسٹیمولیشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق  کے مطابق  ٹی بی آئی کے مریضوں میں ٹارگٹڈ  برقی اسٹیمولیشن الفاظ کو یاد کرنے میں اوسطاً 19 فیصد اضافہ کرتا ہے۔    یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سائیکالوجی کے پروفیسر مائیکل جیکب کاہانا کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے ٹی بی آئی کے مریضوں کے دماغ میں لگائے گئے  الیکٹروڈز کا مریضوں کی جانب سے الفاظ کا مطالعہ اور یادداشت کی خرابیوں کا اندازہ لگانے کے لیے مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ اور عصبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی  کہ تھراپیوٹک سیٹنگ میں اس قسم کی اسٹیمولیشن کو لاگو کرنے سے پہلے مزید کام باقی ہے اور سائنسدانوں کو یادداشت کی بہتر کارکردگی کے پیچھے اعصابی میکانزم کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اسٹیمولیشن کے لیے جسمانی ردعمل کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصنوعی ذہانت سے دماغی مریضوں کی یاداشت بہتر...

لاس اینجلس(شِنہوا) مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رہنمائی میں برین اسٹیمولیشن دماغ کی تکلیف دہ چوٹ (ٹی بی آئی) کے مریضوں کی یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

جریدے برین اسٹیمولیشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق  کے مطابق  ٹی بی آئی کے مریضوں میں ٹارگٹڈ  برقی اسٹیمولیشن الفاظ کو یاد کرنے میں اوسطاً 19 فیصد اضافہ کرتا ہے۔    یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے سائیکالوجی کے پروفیسر مائیکل جیکب کاہانا کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے ٹی بی آئی کے مریضوں کے دماغ میں لگائے گئے  الیکٹروڈز کا مریضوں کی جانب سے الفاظ کا مطالعہ اور یادداشت کی خرابیوں کا اندازہ لگانے کے لیے مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ اور عصبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی  کہ تھراپیوٹک سیٹنگ میں اس قسم کی اسٹیمولیشن کو لاگو کرنے سے پہلے مزید کام باقی ہے اور سائنسدانوں کو یادداشت کی بہتر کارکردگی کے پیچھے اعصابی میکانزم کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اسٹیمولیشن کے لیے جسمانی ردعمل کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تین سالہ امدادی مشن کے لیے 600 سے زائد چینی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں تین سالہ امدادی مشن کا آغازکرنے کے لیے تقریباً 120 مرکزی محکموں اور تنظیموں کے 600 سے زائد چینی اہلکار  دارالحکومت ارمچی پہنچ گئے۔ 1997 کے بعد سے اس 11 ویں بیج  ٹیلنٹ ایڈ ٹیم کا انتظام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ اور انسانی وسائل وسماجی تحفظ کی وزارت نے کیا ہے۔

43 سال کی اوسط عمر کے ساتھ، بھیجے گئے اہلکاروں میں سے 73.1 فیصد ماسٹر ڈگری یا اس سے زیادہ کے حامل ہیں جن میں  سے 60 فیصد تکنیکی شعبوں یا انٹرپرائز مینجمنٹ کے پیشہ ور افراد ہیں۔ ان کے مشن میں تعلیم، صحت ، سیاست اور قانون، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔1997 میں اپنے آغاز کے بعد سے، پرسنل اسسٹنس پروگرام کے تحت سنکیانگ میں 20ہزار سے زیادہ افراد نے خدمات انجام دیتے ہوئے اس کی ترقی میں حصہ لیا ہے۔

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں شہریوں کی نقل مکانی تشویشناک حد تک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نےکہا ہےکہ سوڈان میں تنازعہ کے باعث شہریوں کی تشویشناک حد تک نقل مکانی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےانٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن (آئی او ایم ) کے نئے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف گزشتہ ہفتے سوڈان میں لڑائی سے تقریباً 2 لاکھ لوگ بے گھرہوئے۔

آئی او ایم کے مطابق تین ماہ قبل تنازعہ کے آغاز کے بعد سےملک میں 26 لاکھ سے زائد افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق7 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد جان بچا کر سوڈان کی سرحدوں سے ہمسایہ ممالک فرار ہوئےہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ سوڈان میں انسانی برادری لڑائی سے فرار ہونے والوں کو امداد فراہم کررہی ہے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وانگ یی برکس اجلاس میں شرکت سمیت نائجیریا، ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی کمیشن برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی 24 سے 25 جولائی تک جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں اوراعلیٰ نمائندوں کے 13ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعد  اور پہلے  نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کا دورہ  بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو کہا کہ وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، جنوبی افریقہ کے ایوان صدر میں وزیر خومبودزو نتشاوینی اور نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کی حکومتوں کی دعوت پر یہ دورے کریں گے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وانگ یی برکس اجلاس میں شرکت سمیت نائجیریا، ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی کمیشن برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی 24 سے 25 جولائی تک جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں اوراعلیٰ نمائندوں کے 13ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعد  اور پہلے  نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کا دورہ  بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو کہا کہ وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، جنوبی افریقہ کے ایوان صدر میں وزیر خومبودزو نتشاوینی اور نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کی حکومتوں کی دعوت پر یہ دورے کریں گے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ایچ کے ایس اے آرکاقومی سلامتی تحفظ دف...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ریاستی کونسل کی طرف سے ایچ کے ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے قومی سلامتی تحفظ دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر ڈونگ جنگ ویی کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔    چینی کابینہ نے گزشتہ روز اس تقرری کا اعلان کیا تھا ۔ لی نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کام جاری رکھے گی اور دفتر کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے  ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو نافذ کرنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایچ کے ایس اے آر کے فرض اور ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔    ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے مطابق، دفترکے مینڈیٹ میں ایچ کے ایس اے آر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں پیش رفت کا تجزیہ اور تخمینہ لگانا، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم حکمت عملی اور اہم پالیسیوں پر رائے اور تجاویز دینا، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایچ کے ایس اے آر کے فرائض کی انجام دہی کی نگرانی، رہنمائی، اس کے ساتھ ہم آہنگی اور مدد فراہم کرنا، قومی سلامتی سے متعلق انٹیلی جنس اور معلومات اکٹھا کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے جرم سے متعلق مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانا شامل ہے۔

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کو فرو...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی حکمرانی کو فروغ دینے میں حقیقی کثیر الجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ مصنوعی ذہانت کا اچھا یا برا ہونا دو دھاری تلوار کی طرح ہے۔

یہ اس بات پر منحصر ہے کہ اسے کس طرح استعمال اور  منظم کیا جاتا ہے جبکہ اس ضمن میں ترقی اور سلامتی کو کس طرح متوازن کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو حقیقی کثیر الجہتی کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہئے، وسیع پیمانے پر بات چیت میں شامل ہونا چاہئے، مسلسل اتفاق رائے تلاش کرنا چاہئے، اور مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے لئے رہنما اصولوں کی ترقی کی تلاش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے مرکزی رابطہ کار کے کردار کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تمام فریقین کے درمیان گہری بات چیت کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے اس مقصد میں حصہ لینے اور اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور شرکت کی حمایت کرتا ہے۔

ژانگ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی میں اخلاقیات کو سرفہرست رکھنے کے اصول پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا ممکنہ اثر انسانی علمی حدود سے تجاوز کر سکتا ہے۔ اس  کے تحت اس بات کو یقینی بنا یا جا تا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہمیشہ انسانیت کو فائدہ پہنچاتی رہے۔اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ لوگوں پر مرکوز اور مصنوعی ذہانت کے لئے اچھا نقطہ نظر اختیار  کیا جائے۔

 

 
۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں