• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

لبنان کی سٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی ک...

بیروت(شِنہوا)لبنان نےسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ مسلمانوں کے جذبات اوروقار کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

لبنان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں سویڈن کے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نفرت، اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کے جذبات کو بڑھانے ، تشدد کو ہوا دینے اور مذاہب کی توہین کرنے والے تمام اقدامات کو ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

لبنان کا یہ بیان سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جمعرات کو ہونے والے اس واقعے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں مظاہرین میں سے ایک شخص نے قرآن پاک کو روند ڈالا۔

لبنانی وزارت نے سٹاک ہوم میں ایک مظاہرے کے دوران عراقی پرچم کو نذر آتش کرنے کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے۔

لبنانی وزارت نے کہا کہ وہ مذہبی علامات اور مقدسات کی توہین کو روکنے کے لیے قانون سازی کی غرض سےکسی بھی بین الاقوامی کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے۔

جمعے کے روز لبنانی فوج کو بیروت میں سویڈش سفارت خانے کے داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا جبکہ سویڈش سفیر کی رہائش گاہ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جدید سہولتوں پر مبنی زراعت کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین خوراک کی فراہمی کو متنوع بنانے کے لیے جدید سہولتوں پر مبنی زراعت کو فروغ دینے کا منصوبہ  بنا رہا ہے۔

 وزارت  زراعت ودیہی امورکےعہدیدار ژینگ یاندے  نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پودے لگانے، ان کی پرورش، ماہی گیری اور لاجسٹکس جیسی صنعتوں میں جدید سہولیات کو بروئے کارلایا جائے گا، اس حوالے سے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ژینگ نے کہا کہ پیداواری کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پرانی سہولیات کی تزئین و آرائش اور شمسی گرین ہاؤسز، پلانٹ فیکٹریوں اور سمندری خوراک اورحیاتیات کے علاقوں جیسی جدید سہولیات میں اضافہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  جدید سہولتوں والی زراعت کی ترقی میں رکاوٹ بننے  والے اہم اور نمایاں  مسائل سے نمٹنے کے لیے سائنسی اور تکنیکی جدت کو استعمال کیا جائے گا۔ ژینگ نے کہا کہ زرعی سہولت کو فروغ دینے کے لیے مالی اور مالیاتی مدد کے ساتھ مارکیٹ کو فعال طور سے متحرک کیا جانا چاہیے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے...

سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے ماہی گیروں نےجاپان کی جانب سے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی جوہری بجلی گھرکا آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کےخلاف جمعہ کو ایک بحری احتجاجی ریلی نکالی۔

مقامی ماہی گیروں کا ایک گروپ جنوب مغربی ساحلی کاؤنٹی جانگ ہیونگ کے سمندری ساحل پر جمع ہوا جو جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ساحل کے ساتھ تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر "فلاور بیئر" نامی ریلی لے کر گیا۔

فیڈریشن آف کورین فشرمینزایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو چیف کِم ینگ چُل نے فون پرشِنہوا کوبتایا کہ  فلاوربیئریعنی پھولوں سے لدے تابوتوں کو لوگوں کی موت پرانکی میت لے جانے کے لیے(روایتی) رسم کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔ ہم نے پھولوں سے لدے تابوتوں کے ساتھ مارچ  سے یہ پیغام دیا کہ اگر فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑاگیا تو تمام انسانیت مر جائے گی۔

کِم نے کہا کہ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو خارج کرنے کی مخالفت پر مبنی پلے کارڈ پھولوں سے لدے تابوتوں کے دونوں اطراف  پر آویزاں کئے گئے تھے جنہیں ماہی گیروں نے اٹھا رکھا تھا۔

ماہی گیری کی تقریباً 30 کشتیوں کےاطراف میں بھی یہی پلے کارڈ لٹکائے گئے تھے جنہوں نے کاؤنٹی کے پانیوں میں تقریباً آدھے گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔

انہوں نے جاپانی حکومت سے سوال کیا کہ اگراس کے دعویٰ کے مطاق پانی واقعی محفوظ ہے تو وہ آلودہ پانی کو سمندر میں کیوں چھوڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور اگر پانی پینے کے لیے محفوظ ہے تو وہ اسے ایک کلومیٹر لمبی سرنگ میں ڈالنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اگریہ پانی واقعی محفوظ اور پینے کے قابل ہے تو جاپان اسے اپنے علاقے میں زرعی، صنعتی اور پینے کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں دوسرے سی ایم جی فورم کا انعقاد

شنگھائی(شِنہوا)  چین کے مشرقی شہرشنگھائی میں دوسرا سی ایم جی فورم  گزشتہ روز شروع ہوا، جس میں بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے جدیدیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے شریک ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولیی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کیا۔"معاشی کھلا پن، جامعیت، باہمی فائدہ: جدیدیت کی طرف مل کرجدوجہد" کے موضوع کے ساتھ یہ فورم چائنہ میڈیا گروپ (سی ایم جی ) اور شنگھائی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہورہاہے۔ آن لائن یا آف لائن ایونٹ میں230 سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔   شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ چینی جدیدیت عالمی ترقی کےلیے  نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے چینی نقطہ نظر میں تعاون کررہی ہے۔

شرکاء نے کہا کہ عالمی میڈیا کو مناسب ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور تہذیبوں کے درمیان عوامی تعلقات اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ آئندہ ہفتےاسرائیلی اورفلسطینی رہنماؤں...

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ آئندہ ہفتےاسرائیلی اورفلسطینی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ میزبانی کرے گا۔

ترک ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس 25 جولائی کو ترکیہ کا دورہ کریں گے اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما ترکیہ-فلسطین تعلقات اور تعاون، اسرائیل-فلسطین تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 ترک ایوان صدر نے بتایا کہ ایردوان28 جولائی کواسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی میزبانی بھی کریں گے جس کے دوران دونوں فریق اپنے تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کی 19ویں نیشنل کانگریس کے بعد سے اہ...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 19ویں قومی کانگریس کے بعد سے منتخب کردہ اہم دستاویزات کی آخری جلد شائع ہو گئی جوملک بھر میں دستیاب ہے۔ 

سی پی سی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی طرف سے مرتب کی گئی اس کتاب میں اکتوبر 2020 میں سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں مکمل اجلاس سے لے کر اکتوبر 2022 میں سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس تک کی  74 اہم دستاویزات شامل ہیں۔ پہلی بار بارہ دستاویزات کو منظر عام پر لایا گیاہے۔

ان میں سے 37 دستاویزات میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  صدرشی جن پھنگ کے مضامین  اور15 دیگر رہنماؤں کے مضامین شامل ہیں۔ اس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی، نیشنل پیپلز کانگریس، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نیشنل کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ 22 دستاویزات بھی شامل ہیں۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مسافر گاڑیوں کی کھپت کومزید فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین مسافر گاڑیوں(آٹوموبائل) کی کھپت کو مزید مستحکم اور وسعت دے گا۔ قومی ترقی واصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کی طرف سے جمعہ کو جاری اقدامات کے مطابق آٹوموبائل کی خریداری، استعمال، انتظام اور مارکیٹ کو بہتر بنانے اور نئی  توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی صنعت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات وضع کیے گئے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ گاڑیوں کی خریداری پر جن  شہروں میں پابندیاں عائد ہیں ان کو سالانہ کوٹہ بڑھانے کی ترغیب دی جائے گی ، جبکہ کاربن اخراج کے معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کو ترک کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔  یہ اقدامات  پرانی کاروں  کی خریدو فروخت کی حوصلہ شکنی کی حوصلہ افزائی اور ان سے استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم ہوگی۔  

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ چھنگ ڈو ۔ تاریخی آثارقدیمہ پ...

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں ایک بیرونی تاریخی آثار قدیمہ پارک دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹول...

امریکہ ، نیویارک کے سینٹرل پارک میں ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی "ڈریگن آئی ڈوٹنگ" تقریب میں لوگ ڈریگن بوٹ کی آنکھوں میں نقش نگار بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹول...

امریکہ ، نیویارک کے سینٹرل پارک میں ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی "ڈریگن آئی ڈوٹنگ" تقریب میں لوگ ڈریگن بوٹ کی آنکھوں میں نقش نگار بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹول...

امریکہ ، نیویارک کے سینٹرل پارک میں ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں "ڈریگن آئی ڈوٹنگ" تقریب کے دوران لوگ ڈریگن بوٹ کی سواری کررہے ہیں۔  (شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک۔ ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹول...

امریکہ ، نیویارک کے سینٹرل پارک میں ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں "ڈریگن آئی ڈوٹنگ" تقریب کے دوران لوگ ڈریگن بوٹ کی سواری کررہے ہیں۔  (شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں افواہیں سازی پر 21 ہزار آن لائن اکاؤ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے عوامی تحفظ حکام نے افواہیں پھیلانے میں ملوث 21 ہزار سے زائد آن لائن اکاؤنٹس کو بند یا معطل کردیا ہے۔

وزارت عوامی سلامتی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے آن لائن افواہوں کی روک تھام کے لئے 100 روزہ مہم کے دوران 2 ہزار 300 سے زائد معاملات کا سراغ لگاکر 7 لاکھ 5 ہزار سے زائد جعلی معلومات کو ہٹادیا۔

وزارت عوامی سلامتی کے مطابق 130 سے زائد مقدمات میں 620 سے زائد مشتبہ افراد کو آن لائن ٹرولنگ کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔

وزارت عوامی سلامتی نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد صحت مند سائبراسپیس ماحول کا فروغ ہے۔

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شان ڈونگ ۔ چھنگ ڈاؤ ۔ چائنہ یونیورسٹی آ...

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ واقع چائنہ یونیورسٹی آف پیٹرولیم (مشرقی چین) میں ایک غیر ملکی طالبہ چینی میڈیکل ساشے بنانا سیکھ رہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ جیلن ۔ چھانگ چھون۔ بلٹ ٹرین ۔ ایشیائی...

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون میں ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ فوشنگ بلٹ ٹرین کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےخصوصی صدارتی ایلچی مائیکرونیشیا کے صدر...

بیجنگ(شِنہوا)مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان 26 جولائی کومائیکرونیشیا میں منعقد ہونے والی صدر ویسلی ڈبلیو سمینا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

 یہ اعلان چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے جمعہ کو کیا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی ششماہی میں بیرون ملک سے 582 مفرور...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 585 مفروروں کو بیرون ملک سے وطن لایا گیا اور ان سے تقریباً 1.93 ارب یوآن (27 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کے غیر قانونی اثاثے برآمد کئے گئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق وطن واپس لائے مفرورافراد میں سے 25 انٹرپول کی ریڈ نوٹس فہرست میں جبکہ ایک ملک کی 100 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

چین بیرون ملک چھپے بدعنوان افسران کا سراغ لگانے ، مفرورافراد کا تعاقب کرنے، فرار سے روکنے اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے لئے ایک مربوط میکانزم قائم کرکے انسداد بدعنوانی کی کارروائیاں بڑھارہا ہے۔

رشوت لینے کے الزام میں مفرور گو جی فانگ چین واپس آیا اور 10 جون کو اس نے خود حکام کے سپرد کردیا ۔ گو سے غیرقانونی اثاثے برآمد کرلئے گئے ہیں۔

حکام نے انسداد بدعنوانی میں عالمی تعاون گہرا کرنے اور بیرون ملک مفروروں اور غیر قانونی اثاثوں کی بازیابی کی کوششوں پر سخت موقف برقرار رکھنے کا عہد دہرایا ہے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ماحولیاتی تحفظ اور موسمیات کے نظم و نسق...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین ماحولیاتی تحفظ اور موسمیات کے نظم و نسق بارے پرعزم ہے، حیاتیاتی تحفظ  سے متعلق پرعزم رہے گا اور ایک صاف اور خوبصورت دنیا کے لیے دیگر تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی برائے موسمیات جان کیری کے ایک بیان بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ 

جان کیری نے کہا تھا کہ  ان کی چینی فریق سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ اور چین 19 جولائی کو ہونے والی ملاقات کے تناظر میں کوپ 28 کے اہم مذاکرات کی تیاری کے لیے اگلے ہفتوں میں ملکر کام کریں گے۔

ماؤ نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2000 کے بعد دنیا میں شامل ہونے والےنئے سبزعلاقوں میں ایک چوتھائی چین میں ہیں۔ 

ماؤ نے مزید کہا کہ ہم پہلے ملک ہیں جس نے صفر خالص زمین میں کمی ختم کی ، ویران اور ریتیلی زمین دونوں قسم کے علاقے کم کئے اور ہمارے جنگلات کے رقبے اور وسائل کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ صاف بجلی پیدا کرنے کا نظام موجود ہے اور چین نصب کردہ پانی ، ہوا اور شمسی صلاحیتیوں دنیا میں اول نمبر پر ہے۔

ماؤ نے کہا کہ توانائی کے استعمال میں گزشتہ برس کی نسبت اوسطاً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جس سے چینی معیشت کی سالانہ شرح نمو 6.2 فیصد حاصل ہورہی ہے۔  ہم توانائی کی شدت  کم کرنے والے  تیز ترین ممالک میں سے ایک ہیں۔

ماؤ نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ چین ماحولیاتی نظم و نسق کے حوالے سے بھی ایک اہم ملک ہے۔

 چین نے موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے مکمل، متوازن اور مؤثرنفاذ میں فعال طور پرسہولت فراہم کی جبکہ دیگر ترقی پذیر ممالک سے اتنا ہی تعاون کیا اور انہیں معاونت فراہم کی۔ 

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں 67 لا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران شہری علاقوں 67 لاکھ 80 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کیں جو اس کے ملازمتوں بارے سالانہ ہدف کے 57 فیصد کے مساوی ہے۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے مطابق جون میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد تھی۔ چین رواں سال شہروں میں 1 کروڑ 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے اور سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شرح 5.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد وزارت کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق حکومت نے ٹھوس اقدامات کے ساتھ پہلی ششماہی میں روزگار کو ترجیح دینے کی کوششیں تیز کی تھی۔

حکومت نے پہلی ششماہی کے دوران کاروباری اداروں کو  52.8 ارب یوآن (تقریباً 7.4 ارب امریکی ڈالر) کی سبسڈی دی تاکہ کمپنیاں روزگار فراہم کرسکیں۔

حکومت نے مختلف ایکشن پلان اور تربیتی اقدامات سے نوجوانوں خاص کر کالج گریجویٹس کو روزگار کی فراہمی کو فروغ دیا۔

حکومت رواں سال کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ وہ بیرروزگار نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ انٹرن شپ مواقع مہیا کرسکیں۔

جون کے اختتام تک 6 لاکھ 83 ہزار انٹرشپ جاری کی جاچکی تھی جس میں 5 لاکھ 19 ہزار افراد نے حصہ لیا۔

بیان کے مطابق ملک نے نوجوانوں بالخصوص کالج گریجویٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے  پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کو بھی بڑے پیمانے پر ترجیح دی ۔ پہلی ششماہی میں حکومت نے 77 لاکھ سے زائد پیشہ ورانہ تربیتی کوپن جاری کئے جن کا استعمال زیرتربیت افراد مفت تربیتی کورسز کے لئے کرتے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ وہ اگلے مرحلے میں کالج طلباء کے لئے روزگار پروگرام کو فروغ دے گی۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام...

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حال ہی میں سی پیک کے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں۔ پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کامیابی کی ایک داستان ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر نے توانائی، بجلی اور بنیادی ڈھانچہ بارے متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل بارے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں فریقین نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران اقتصادی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل رکھتے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کررہی ہے جس میں ایک عالمی کانفرنس ، تعلیمی سیشن اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔ جو 10 سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوڈیسا میں چینی قونصل خانہ کا عملہ دھماکے می...

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوڈیسا میں قونصل خانے کے عملہ کا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا کیونکہ تمام عملہ کافی دیر قبل قونصل خانے کی حدود سے باہر چلا گیا تھا۔ ترجمان نے یہ بات یوکرین پر فضائی حملے اور اس سے چینی قونصل خانے کے متاثر ہونے بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ترجمان میں بتایا کہ دھماکہ اوڈیسا میں چینی قونصل خانے کے نزدیک ہوا تھا جس سے دیوار اور کھڑکیوں کے شیشے کو نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ چین صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے اور فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین میں چینی اداروں اور شہریوں کی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں چین اور امریکہ کے درمیان موسمیات پ...

بیجنگ میں چین اور امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر بات چیت کی ہے ۔ چینی وزارت ماحولیات و حیاتیات نے بتایا کہ چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شائی ژین ہوا اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پرعملدرآمد اور موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کا ملکر کام کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔دونوں فریقین کی جانب سے چین-امریکہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کا مشترکہ بیان اور 2020 کی دہائی میں موسمیاتی کارروائی میں اضافے بارے چین۔ امریکہ گلاسگو مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد سے متعلق واضح، گہری اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ فریقین نے بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے بارے اپنی اپنی پالیسیوں، اقدامات اور ان پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے کثیر الجہتی عمل کے مشترکہ فروغ ، موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے اہداف اور اصولوں کی پاسداری جاری رکھنے اور فریقین کی کانفرنس (کوپ 28) کے 28 ویں اجلاس کی کامیابی پر زور دینے کو تیار ہیں۔ فریقین نے موسمیاتی تبدیلی پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین تعلیم سائنسی شعوربہتر بنانے میں سائنس...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ماہرین تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں سائنسی شعور بہتر بنانے اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے لئے سائنسی اور تکنیکی کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "سائنس اورچین" لیکچر دورے میں حصہ لینے والے ماہرین تعلیم کو ایک خط لکھا تھا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ کئی برس سے ماہرین تعلیم نے "سائنس اور چین" میں فعال طریقے سے حصہ لیا ، وسیع پیمانے پر سائنسی علم اور جذبے کو فروغ دیکر سائنس کی مقبولیت بڑھانے میں اچھا کردار ادا کیا۔ صدر شی نے کہا کہ جدید ترقی کے حصول میں سائنس کو مقبول بنانا ایک اہم اور بنیادی کام ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہرین تعلیم سائنس کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی شاندار روایت کو آگے بڑھائیں گے، سائنس کو مقبول بنانے کے لئے سائنسی اور تکنیکی کارکنوں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے اور انہیں اس میں شمولیت کی ترغیب دیں گے ۔ نوجوانوں میں سائنس بارے دلچسپی پیدا کریں گے ۔ اعلی معیار، بھرپورمواد اور مقبول طریقوں سے علم حاصل کریں گے ۔ سب میں سائنس کی خواندگی کو فروغ دیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلی سطح کی خود انحصاری، خود کو بہتر بنانے اور چینی جدیدیت کے فروغ میں نئی شراکت داری کریں گے۔ سائنس اور چین ماہرین تعلیم لیکچر دوروں کا آغاز دسمبر 2002 سے ہوا تھا ملک بھر میں اب تک اس کی 2 ہزار سے زائد سائنسی مقبولیت کی سرگرمیاں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین چاند پر اترنے کے لئے نیا راکٹ اور خلائی...

چین ایک نیا کیریئر راکٹ اور انسان بردار خلائی جہاز تیارکررہا ہے جو اس کے 2030 تک چاند پر خلابازوں کو اتارنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی میں راکٹ ماہر رونگ یی نے کہا کہ نیا کیریئر راکٹ لانگ مارچ -10 بنیادی طور پر خلائی جہاز اور چاند کے لینڈر کو زمین ۔ چاند منتقلی مدار میں بھیجنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ 10 میں مائع ہائیڈروجن، مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کو پروپیلنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی کل لمبائی تقریبا 92 میٹر ہے، ٹیک آف وزن تقریبا 2 ہزار 187 ٹن اور ٹیک آف دبا تقریبا 2 ہزار 678 ٹن ہے۔ زمین۔ چاند منتقلی مدار میں لے جانے کی گنجائش 27 ٹن سے کم نہیں ہوگی۔ نئے راکٹ کا نان بوسٹر تال میل خلا بازوں اور سامان کو خلائی اسٹیشن تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کی مجموعی لمبائی تقریبا 67 میٹر ہے۔ ٹیک آف وزن تقریبا 740 ٹن اور ٹیک آف دبا تقریبا 892 ٹن ہے۔ زمین کے نچلی مدار میں لے جانے کی گنجائش 14 ٹن سے کم نہیں ہوگی۔ رونگ نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ لانگ مارچ -10 چین کے لئے 2030 سے قبل چاند پر خلابازوں کے اترنے میں ایک اسٹریٹجک مدد ہے ۔ توقع ہے کہ یہ 2027 میں اپنی پہلی پرواز کے لئے تیار ہوجائے گا۔ نئے انسان بردار خلائی جہاز کے لئے ماڈیولر ڈیزائن اپنایا گیا ہے۔ جس میں ایک اسکیپ ٹاور، ایک واپسی کیپسول اور ایک سروس ماڈیول شامل ہے جو زمین کے قریب اور گہرے خلائی مشنز کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی کے ایک ماہر کے مطابق خلائی جہاز کا مدار میں وزن تقریبا 26 ٹن ہوگا اور یہ 3 خلاباز لے جاسکے گا ۔ یہ بنیادی طور پر خلابازوں کو چاند کے گرد مدار میں بھیجنے اور زمین پر واپس لانے میں استعمال ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ نے امن و سلامتی کے لئے...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن و سلامتی کے لئے کثیر الجہتی کوششوں بارے اپنی نقطہ نگاہ بیان کرتے ہوئے امن کے لئے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان " امن کے لئے ایک نیا ایجنڈا" ہے۔ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو پالیسی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے بعد کا دور ختم ہوگیا اور اب ہم ایک نئے عالمی نظام اور کثیر قطبی دنیا کی سمت گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیا دور پہلے ہی جغرافیائی سیاسی خلفشار اور طاقتوں کے درمیان مقابلے میں دہائیوں کی بلند ترین سطح کو چھورہا ہے۔ کئی رکن ممالک اس بارے شکوک و شبہات کا شکارہیں کہ یہ کثیرالجہتی نظام ان کے لئے مفید ہوگا یا نہیں۔ نئی پالیسی میں بڑے پیمانے پر سفارشات اور عزائم کو پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد امن کے لئے زیادہ مثر اور کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہے کیونکہ دنیا کو درپیش بہت سے مسائل ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ انتونیو گوتریس نے اولین ترجیح کا ذکرکرتے ہوئے اسٹریٹجک خطرات اور جغرافیائی سیاسی تقسیم سے نمٹنے اور عالمی سطح پر اس کی روک تھام بارے مضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا دوبارہ عزم کرتے ہوئے ان کا استعمال اور پھیلا روکنے کے لئے عالمی اصول مضبوط بنائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ یونی کام کے سابق جنرل منیجر پر رشوت ست...

چین کے مشرقی صوبہ شانگ ڈونگ کی ایک عدالت میں چینی ٹیلی کام کمپنی چائنہ یونی کام کے سابق جنرل منیجر لی گوہوا کے خلاف رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ چلایا گیا۔ لی پر الزام تھا کہ انہوں نے 1998 سے 2022 کے درمیان منصوبوں کے ٹھیکوں، کاروباری معاملات اور ملازمتوں میں ترقی جیسے امور میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار یوآن (تقریبا 93 لاکھ امریکی ڈالرز)سے زائد رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔ استغاثہ کے مطابق لی نے جیانگ شی کی صوبائی ڈاک انتظامیہ اور چین کے ریاستی ڈاک بیورو میں ملازمت کے دوران اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے سرکاری اثاثوں کو 4 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار یوآن سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔ چھنگ ڈا کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں استغاثہ نے دوران سماعت ملزم کے خلاف شواہد پیش کئے جس پر ملزم اور ان کے وکلا نے جرح کی ۔ لی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آخری بیان میں پچھتاوے کا اظہار کیا۔ مقدمے کا فیصلہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شین ژو-16 کے عملے کی خلا میں پہلی چہل قدمی

مدار میں گردش کرنے والے چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو-16 عملے نے جمعرات کی شب 9 بج کر 40 منٹ(بیجنگ وقت) پر خلا میں اپنی پہلی چہل قدمی کی۔ جنگ ہی پھنگ، ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی چھا نے روبوٹک بازو کی مدد سے تمام طے شدہ اہداف مکمل کئے۔ جنگ اور ژو کام کی تکمیل کے بعد وین تیان لیب ماڈیول میں بحفاظت لوٹ گئے۔ خلائی اسٹیشن سے باہران سرگرمیوں کا دورانیہ تقریبا 8 گھنٹے رہا جس کے دوران انہوں متعدد کام سرانجام دیئے ۔ ان میں تیان ہی مرکزی ماڈیول کے باہر پینورامک کیمرے کے لئے سپورٹ فریم کی تنصیب اور اسے حرکت میں لانا ،مینگ تیان لیب ماڈیول کے باہر دو پینورامک کیمروں کو ان لاک کرنا اور انہیں حرکت میں لانا شامل ہے ۔ جنگ کی یہ چوتھی خلائی پرواز ہے تاہم خلا میں چہل قدمی کا یہ ان کا پہلا موقع تھا۔ ژو نے خلائی اسٹیشن کے باہر سرگرمیاں کرکے چین کے پہلے فلائٹ انجنیئر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ شین ژو 16 کا عملہ پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں خلائی سائنسی تجربات کے ساتھ خلا اسٹیشن سے باہر مستقبل کی ایپلی کیشن کی تنصیب کا کام انجام دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شینزین اسٹاک ایکسچینج اورپاکستان اسٹاک ایکسچ...

سال 2019 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک واٹر شیڈ تھا جب اس نے شینزین اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ کیا جو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں ایک اہم مارکیٹ ہے۔ معاہدے نے ریگولیٹری شفافیت کو یقینی بنایاجس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کرنے میں مدد کی۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک اور سنگ میل تھا جو یہ اتحاد پاکستانی ایکویٹی مارکیٹ میں لایا۔ اس تعاون کے تحت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دو کامیاب آزمائشوں کے بعد 15 مئی 2023 کو کراچی آٹومیٹڈ ٹریڈنگ سسٹم کو نیو ٹریڈنگ سسٹم سے بدل دیا۔ اپنے اختیار کے بعد سے اس نے تجارتی عمل کو تیز کیا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صلاحیت کو بڑھایا ہے، اس طرح مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹیک ہولڈرز اب 4 ملین فی دن کی بلاتعطل آرڈرنگ اسپیڈ سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ایکٹیو-ایکٹو کنفیگریشن میں 2 ملی سیکنڈز کی آرڈر پروسیسنگ لیٹینسی اسپیڈ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ این ٹی ایس میں سرمایہ کاروں کے تجارتی فیصلوں کو آسان بنانے کے لیے ایک اندرونی ذہین تجزیہ کا نظام، ریئل ٹائم الرٹس اور نگرانی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے یہ نیا تجارتی اور نگرانی کا نظام شینزین اسٹاک ایکسچینج سے خریدا ہے تاکہ اس کے ریگولیٹری ڈومین کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے میں مدد ملے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پاس ریگولیٹری اور گورننس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل کی کمی تھی، جس کی وجہ سے یہ دنیا کے چارٹ میں آنے میں ناکام رہا۔ تاہم، شینزین اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ تعاون کے بعد، اس نے تجارتی طریقہ کار، مارکیٹ کی شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حوالے سے عالمی سطح پر پہچان اور طاقت حاصل کی ہے۔ شینزین اسٹاک ایکسچینج پر 2,776 کمپنیاں درج ہیں، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صرف 526 عوامی کمپنیاںہیں۔ ساخت کے لحاظ سے، شینزین اسٹاک ایکسچینج کے پاس چی نیکسٹ بورڈ نامی ایک سیکشن ہے، جو مین بورڈ کے علاوہ جدت اور تحقیق کے لیے وقف ہے، جو درمیانے اور چھوٹے سائز کی فرموں سے متعلق ہے۔

بورڈ چینی معیشت کی تحقیق اور اختراعی ڈومین میں اضافہ کرنے والے کاروباری منصوبوں کی فہرست سازی اور فروغ دینے میں مصروف ہے۔ فی الحال، مین بورڈ اور چی نیکسٹ بورڈ کے پاس بالترتیب 1,521 اور 1,255 کمپنیاں درج ہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک ہی مین بورڈ ہے جس میں 526 کمپنیاں ہیں۔شینزین اسٹاک ایکسچینج بنیادی طور پر درمیانی، چھوٹی اور وینچر فرموں کے ساتھ ڈیل کرتا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج مڈ اور سمال کیپ فرموں پر مرکوز ہے۔ اس طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج درج ہونے والی فرموں کے سائز کے بارے میں زیادہ فکر کیے بغیر آپریشنز کے شینزین اسٹاک ایکسچینج ڈھانچے کو آسانی سے اپنا سکتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج مختلف عوامل کو مناسب طریقے سے پورا کر کے شینزین اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ سسٹم کو کامیابی سے اپنا سکتا ہے، جو سٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ پر اثرانداز ہو سکتا ہے جیسے بروکرز اور سرمایہ کاروں کو عالمی سٹاک مارکیٹ کے طریقہ کار کے بارے میں علم اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ شینزین اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اور نگرانی کے نظام کو اپنے ابتدائی آغاز میں کچھ عام مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح، کامیاب موافقت وقت اور وسائل کے ضیاع سے بچنے کے لیے مزید تحقیق کا مطالبہ کرتی ہے۔ شینزین اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مقابلے میں عالمی تجارتی معیارات کے ساتھ ایک بہت بڑا اور انتہائی ترقی یافتہ اسٹاک مارکیٹ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مزید اتحاد متعدد مشترکہ مواقع کے لیے دروازے کھولیں گے۔ ایسے کئی طریقے ہیں جن سے یہ مستقبل میں باہمی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ شینزین اسٹاک ایکسچینج ایک عالمی معیار کا تبادلہ شینزین اسٹاک ایکسچینج شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ ایک دوسرے سے منسلک ہے، اتحاد بین الاقوامی کاروباروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے راستے کھول سکتا ہے۔ ان عالمی سرمایہ کاری کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے، شینزین اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے معلومات کی دستیابی سے متعلق مارکیٹ کی شفافیت کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مضبوط اور موثر تجارتی نظام پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معلوماتی طور پر موثر مارکیٹ بننے میں مدد دے سکتا ہے، جو سرمایہ کاروں کے فیصلوں میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی معیار کی نگرانی کی خصوصیات سے بھی مستفید ہو سکتا ہے، کیونکہ شینزین اسٹاک ایکسچینج جدید نگرانی کی خصوصیات جیسے ریئل ٹائم ڈیٹا مانیٹرنگ، ٹریڈ ری پلے، آڈیٹنگ، ایکس پوسٹ انوسٹی گیشن اور بہت کچھ کے ساتھ دستیاب ہے۔

یہ خصوصیات ایک ہی وقت میں سرمایہ کاروں کو محفوظ بناتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اندرونی کام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مزید برآں، شینزین اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ تعاون پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ٹریڈنگ سے متعلق مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوچنگ فراہم کر سکتا ہے، جیسے کہ سسٹم میں تاخیر اور بغیر تجارت کے بڑھتے ہوئے حجم کو پورا کرنے کے قابل ہونا۔ شینزین اسٹاک ایکسچینج نظام پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بین الاقوامی تجارتی تقاضوں اور تبدیلیوں کو اپنانے کی اجازت دینے کے اہل ہیں۔پاکستانی کمپنیوں کی دوہری لسٹنگ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ شینزین اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان کی کاروباری صلاحیت شینزین کو چین کی سیلیکون ویلی کے نام سے جانا جاتا ہے، اور شینزین اسٹاک ایکسچینج کو کاروباریوں کا تبادلہ کہا جاتا ہے۔ 2009 میں متعارف کرایا گیا، چی نیکسٹ بورڈ کا مقصد اختراعی سٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہے۔چین کی بڑی ٹیک کمپنیاں جیسے ہواوے اور ٹینسینٹ بھی شینزین اسٹاک ایکسچینج پر درج ہیں۔ تحقیق اور اختراع کے کلچر کو آسان بنانے کے لیے، شینزین اسٹاک ایکسچینج ملک کے سماجی سرمائے کو آسانی سے جدیدفرموں کو منتقل کر رہا ہے۔ گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر جی ای ایم رپورٹ 2019-20 کے مطابق، پاکستان ایشیا پیسیفک کے ان ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں انٹرپرینیورشپ کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، اور کاروباری علم کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ گلوبل اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم انڈیکس 2022 کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر 79ویں اور علاقائی طور پر 15ویں نمبر پر ہے ۔ مندرجہ بالا معلومات کی روشنی میں، پاکستان میں وسیع کاروباری صلاحیت موجود ہے۔اس لیے شینزین اسٹاک ایکسچینج سے سیکھ کر پاکستان اسٹاک ایکسچینج گھریلو کاروباریوں کو بہت زیادہ سہولت فراہم کر سکتا ہے، جن کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے، اور وینچر فرموں کے ریگولیٹری مسائل ہیں۔ فہرست سازی کو آسان بنا کر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملک کی موجودہ کاروباری صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام نوجوانوں کو آن لا...

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی طرف سے ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام کا اقدام نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ آن لائن روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے درکار جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے ساتھ بااختیار ہوں۔پروگرام کے کوآرڈینیٹر عمر اکبر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کووِڈ کے بعد کا دور آن لائن نیٹ ورکس کے ذریعے عالمی سطح پر ایک دوسرے سے جڑنے کی خصوصیت ہے۔"اس پس منظر میں، عالمی فرموں کی طرف سے ڈیجیٹل مہارتوں کی ایک اہم مانگ ہے۔ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع امکانات پیدا کرنا ہے۔انہوں نے ذکر کیا کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام جیسے اقدامات آئی ٹی خدمات کی برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق، ملک نے مالی سال 2022-23 کے پہلے سات مہینوں کے دوران مختلف ممالک کو مختلف آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے 1.523 بلین ڈالر کا ریونیو حاصل کیا۔ یہ اعداد و شمار مالی سال 22 کے مقابلے میں 2.38 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

عمر نے کہا کہ یہ پروگرام ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ورچوئل اسسٹنس، گھوسٹ رائٹنگ، ورڈپریس، ملحقہ مارکیٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، کوئیک بوکس، بزنس انٹیلی جنس، گرافک ڈیزائننگ، اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسی مہارتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کی مجموعی آبادی کا تقریبا 60 فیصد حصہ بننے کے ساتھ، اس پروگرام کا بنیادی مقصد نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے بلکہ پورے ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ہے۔وزارت سائنس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیجیٹل خدمات کا شعبہ جی ڈی پی میں تقریبا 1 فیصد کے شراکت کے ذریعے تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جو کہ مطلق طور پر 3.5 بلین ڈالر ہے۔"نوجوانوں کو اعزازی آن لائن تربیت فراہم کرنے کے ذریعے، اس اقدام کا مقصد انہیں ان ڈیمانڈ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، جس سے وہ قابل فری لانسرز اور کاروباری افراد کے طور پر ترقی کر سکیں۔ اس سے اسٹارٹ اپس کی ثقافت کو فروغ ملے گا، ملک میں کاروباری کوششوں کو مزید فروغ ملے گا۔پروگرام کوآرڈینیٹر نے کہا کہ حکومت کو پروگرام کو موثر بنانے کے لیے پورے ملک میں انٹرنیٹ کی سہولیات کی وسیع پیمانے پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے ڈیجیٹل تربیتی پروگراموں میں لیبر مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالنے، جدت طرازی اور مجموعی معیشت میں نمایاں طور پر حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوس...

سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے اور کھیلوں کے سامان کی صنعت کی ترقی کو بڑھانے میں مدد کے لیے ون ونڈو سہولت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایس ایم ایزکے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل محسن مسعود نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک وقف ون ونڈو سہولت قائم کرے جس کا مقصد کھیلوں کے سامان کے شعبے میں ایس ایم ایزکی مخصوص ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مجوزہ ون ونڈو سہولت کے لیے رابطے کے ایک نقطہ کے طور پر کام کرے گا، مختلف انتظامی عمل کو ہموار کرے گا، بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کرے گا اور کاروباری آپریشن کے مختلف مراحل میں جامع مدد فراہم کرے گا۔"اس سہولت کا مقصد ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جو ان انٹرپرائزز کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں، انہیں اس قابل بناتی ہیں کہ وہ اپنی بنیادی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔"انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ایم ایز پاکستان کی کھیلوں کے سامان کی صنعت کی لائف لائن ہیں، اور ان کی ترقی ملک کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں اہم ہے۔ "ایک وقف، صارف دوست ون ونڈو سہولت کا قیام نہ صرف ان کے کام کاج کو آسان بنائے گا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ وہ مختلف محاذوں پر ضروری رہنمائی اور مدد حاصل کریں-

بشمول ریگولیٹری تعمیل، مالی وسائل اور مارکیٹ انٹیلی جنس۔"محسن مسعود نے نوٹ کیا کہ ون ونڈو سہولت کو وسیع پیمانے پر خدمات پیش کرے گا، بشمول آسان لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار، تعمیل کی ضروریات میں مدد، مالی وسائل تک رسائی اور ماہرین کی رہنمائی، اور نیٹ ورکنگ کے مواقع جن کا مقصد صنعت کے کھلاڑیوں کے درمیان تعاون اور علم کے اشتراک کو فروغ دینا ہے۔مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سہولت آن لائن پلیٹ فارمز اور ڈیٹا بیس فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے گا، جس سے ایس ایم ایزکو ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں تکنیکی ترقی سے متعلق تازہ ترین معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔ "اہم ڈیٹا تک یہ رسائی، صنعت کے ماہرین کی پیش کردہ رہنمائی کے ساتھ مل کر، ایس ایم ایزکو بااختیار بنائے گی، انہیں باخبر فیصلے کرنے اور اپنی مسابقت کو مضبوط بنانے کے قابل بنائے گی۔"انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن متعلقہ سرکاری اداروں، تجارتی انجمنوں اور صنعت کے رہنماں کے ساتھ ط کے قیام پر زور دینے کے لیے مصروف عمل ہے، اس اقدام کے فوائد کو نہ صرف ایس ایم ایزبلکہ کھیلوں کے سامان کی صنعت کی مجموعی ترقی اور ترقی کے لیے بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔ایس جی ایم ای اے کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مجوزہ او ڈبلیو ایف ایس ایم ایز کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ "ایک جامع سپورٹ سسٹم کے ساتھ ایس ایم ایزکو فراہم کرنے سے کھیلوں کے سامان کی تیاری اور برآمدی ڈومین میں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، بالآخر آمدنی میں اضافہ اور روزگار کے اعلی مواقع میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھوٹکی ، ایم فائیو موٹروے پر مزدہ اور ٹرالر...

اوباڑو کے قریب ایم فائیو موٹروے کے مقام پر مزدہ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں مزدہ پر سوار دو سگے بھائی شدید زخمی ہوکر بیہوش گئے تھے ۔زخمی نوجوانوں کو تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا مگر دوران علاج دونوں زخمی نوجوان دم توڑ گئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، سٹی کورٹ میں جال ڈال کر بندر کے بچے ک...

محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم دو روز قبل فرار ہونے والے بندر کے بچے کو ریسکیو کرنے کے لیے پھر سٹی کورٹ پہنچ گئی ہے۔حکام محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بندر مقامی نسل کا ہے، بندر کا بچہ درخت کی باریک شاخوں پر موجود ہے، بندر کے بچے کو بے ہوش نہیں کیا جاسکتا جان کو خطرہ ہے۔حکام محکمہ جنگلی حیات کا بتانا ہے کہ جال ڈال کر بندر کے بچے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں ملزمان کے ہمراہ لائے گئے بندر کے بچوں میں سے ایک بچہ بھاگ کر درختوں پر چڑھ گیا تھا جسے پکڑا نہ جا سکا تھا۔گزشتہ روز کی طرح آج بھی اس بندر کے بچے کی تلاش کا کام آج صبح پھر سے شروع کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلطنتِ عمان سول ایوی ایشن کے وفد کا اسلام آب...

سلطنتِ عمان سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی کے وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا ہے۔سلطنت عمان سول ایوی ایشن رسک اسیسمنٹ کے 3 رکنی وفد کی سربراہی ایوب الفاری نے کی۔سلطنتِ عمان سول ایویشن رسک اسیسمنٹ کے وفد نے 2 روز میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا سیکیورٹی معائنہ مکمل کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی سی اے اے (ریگولیٹری) اور ایئر پورٹ کے مینیجر نے عمانی وفد کا استقبال کیا۔عمانی وفد کو ایئر پورٹ کے جغرافیہ، ترتیب، مسافروں اور پروازوں کے اعداد و شمار اور سیکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔ٹیم نے سیکیورٹی سروس پرووائیڈرز بشمول اے ایس ایف، ایئر لائنز، جی ایچ اے، کیٹرنگ اور کارگو ہینڈلرز کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔عمانی وفد نے ایئر پورٹ پر کام کرنے والی ایجنسیز کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ترین سیکیورٹی میکنزم کو سراہا۔عمانی وفد نے مسافروں اور طیاروں کی بڑھتی ٹریفک کے ساتھ موثر اور منظم آپریشنز پر اسلام آباد ایئر پورٹ انتظامیہ کو سراہا۔عمانی سول ایویشن کے سیکیورٹی وفد کے دورے کا مقصد براہِ راست سلطنتِ عمان جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینا تھا۔ٹیم اسلام آباد سے عمان کے لیے روانہ ہو گی۔اس سے قبل عمانی ٹیم نے 17 اور 18 جولائی 2023 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کا معائنہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں آکر جواب دینا...

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کس نے کہا تھا کہ تحفے بیچ دیں اور اس کا ریکارڈ نہ رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں آکر جواب دینا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوچکا، بھاگنے اور تاریخیں لینے سے آپ بچ نہیں سکتے۔ دلیل دی جاتی ہے کہ باقیوں نے بھی توشہ خانہ سے تحائف لیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کیس کو 6 سال تک چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں، یہ کوئی بات نہیں کہ وکیل کہے کہ میرا بیٹا لندن سے آ رہا ہے سماعت ملتوی کردیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرائل ایک سال سے چل رہا ہے، کسی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت نہیں کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس کے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے گھر...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔نجی ٹی وی کے مطابق شوکت یوسف زئی کے لیے کارروائی بشام اور پشاور میں کی گئی جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس نے چھاپوں کے دوران گھر پر موجود چھوٹے بھائی سے شوکت یوسف زئی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز نے غیر قانونی چھاپے مارے ہیں، چھاپے کے دوران پولیس گھر پر موجود میرے بچوں کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب، مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب کی مبینہ کرپ...

پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب کی مبینہ کرپشن کے معاملے میں نیب نے ریکارڈ حاصل کرکے انکوائری تیز کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم انکوائری میں فلور ملز،ڈی سی،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ خوراک سے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے مفت آٹا اسکیم کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال تیز کر دی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ادارہ حاصل ریکارڈ کے ذریعے مفت آٹا اسکیم میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گا۔ نیب انکوائری میں مفت آٹا اسکیم میں تکنیکی اور انتظامی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور فلور ملز کے درمیان ڈیٹا ری کنسائل نہ ہونے کے سبب 50 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے لاپتا ہیں۔صرف 4 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار تھیلوں کا ڈیٹا ری کنسائل ہوا ہے۔درست اعدادوشمار دستیاب نہ ہونے سے نیب کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیب نے فلورملز کو جاری کی جانے والی گندم، آٹے کے تھیلوں کی تعداد اور تقسیم کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ مفت آٹا اسکیم کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل نے نیب کو فراہم کر دیا ہے، جسکے بعد نیب نے مفت آٹا حاصل کرنے والے افراد کی رینڈم ویری فکیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی ٹی بی کے مفت آٹا تقسیم کے ڈیٹا کے مطابق مفت آٹا لینے والے افراد کا انتخاب کر کے انہیں ایس ایم ایس ارسال کیے جائیں گے۔مفت آٹا لینے والے فرد سے تصدیق کی جائے گی کہ 3 تھیلے وصول کیے ہیں یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز نواز کیلئے سیاست میں برادرِ یوسف کا کر...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کیلئے سیاست میں برادرِ یوسف کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 20 دن کا سیاسی کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے، جتنے مخالفین کے خلاف کیس بنانے ہیں اور جو بھی قدم اٹھانے ہیں اٹھا لیں، ہر روز اتوار نہیں ہوتی، پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے جس دن شہبازشریف پر فرد جرم لگنی تھی اسی دن وزیر اعظم بن گئے۔انہوں نے کہا کہ آج پندرہ مہینے بعد سارے کیس ختم ہوگئے، پاکستان میں 50 کروڑ روپے تک کی کرپشن جائز قرار دے دی گئی ہے، 16 ارب روپے کی کرپشن ہوا میں اڑ گئی، تحقیقات کرنے والے اللہ کو پیارے ہوگئے، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان سارے ملک سے اپنے امیدوار لائیں گے اور پی پی پی، نون لیگ کا ملبہ اپنے سر پر اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے اور نون لیگ کا لیول پلینگ فیلڈ کا مقابلہ بھی الیکشن کی گھبراہٹ ختم نہیں کر رہا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف کیلئے سیاست میں برادر یوسف کا کردار ادا کر رہے ہیں، نواز شریف ابھی سعودیہ سے لندن جائیں گے، پاکستان نہیں آئیں گے، کب اور کس حال میں پاکستان آئیں گے یہ اللہ کو پتہ ہے، پی ڈی ایم کی 13 پارٹیوں میں سے تین بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے انتخابی نشان کی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے جو 10 پارٹیاں رہ جاتی ہیں نہ ان کا نام ہے نا کوئی کام، وقت آنے پر اتحادیوں کی نفسیاتی تعداد بڑھانے کیلئے ان کو استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے، ابھی بجلی اور گیس مزید مہنگی ہوگی، آٹا اور چینی مہنگی ہوگی، ایکسپورٹ اور ترسیلات کم ہوگی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ دعا کریں کہ نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع نہ بنے ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا اور وقت سے پہلے اپنی عزت کھو بیٹھے گا، نگران وزیراعظم کے لئے معیشت دان اور سیاست دان میں رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، اب بولے تو باہر نکال دینگے، ج...

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل پر برس پڑے۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاہور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا توشہ خانہ کیس کے گواہ آئے ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ دونوں گواہ آئے ہوئے ہیں، جج ہمایوں دلاور نے انہیں جواب دیا کہ میری گزارش ہے کہ امجد پرویز آپ ابھی بیٹھ جائیں، سوال سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی خواجہ حارث نے پہلے گواہ وقاص ملک پر جرح شروع کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ الیکشن کمیشن سے کب وابستہ ہوئے؟ اس پر وقاص ملک نے جواب دیا کہ میں بطور الیکشن آفیسر 2006 میں الیکشن کمیشن سے منسلک ہوا تھا اور مئی 2023 میں این آئی ایم ٹریننگ جوائن کی تھی۔خواجہ حارث نے پوچھا کہ آپ نے شکایت پر کب دستخط کیے؟ گواہ وقاص ملک نے کہا کہ شکایت کمپیوٹر سے نکالی گئی، ویری فیکیشن خود ہی نکلی، شکایت کی ویری فیکیشن اکتوبر2022 میں کی گئی اور تمام تفصیلات شکایت دائر کرنے سے قبل پڑھی تھیں۔دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ وقاص ملک سے شکایت کے ساتھ دائر بیان حلفی سے متعلق سوال کیا جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی دائر شکایت کے ساتھ بیان حلفی لگایا ہوا ہے اور 8 نومبر 2022 میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔پی ٹی آئی کے وکیل کے بولنے پر جج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں؟ نہیں تو نہ بولیں، اب آپ بولے تو آپ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کے دوران گواہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے مطابق آپ نے دائر شکایت کرتے وقت حلف لیا اور جھوٹ بولا، البتہ آپ وکیل امجد پرویز کو کیوں دیکھ رہے ہیں۔وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ یہ کیس ہی جھوٹا ہے، یہ لوگ ہی جھوٹے ہیں، ساتھ ہی جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کو جرح کے دوران بولنے سے روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی سویڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی ک...

وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تورات، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے، مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار کی نہیں دنیا کو مستقل آزار دینے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہے کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیطان کے پیروکار اس کتاب کی بے حرمتی کر رہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور رہنمائی دی، تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کے یہ رویے دنیا کے امن کے لئے مہلک ہیں، یہ رویے قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے ہی شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں۔دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور اسلامو فوبک فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار، رائے اور احتجاج کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی اور اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے کی اجازت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون ریاستوں کیلئے مذہب، عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کو ممنوع قرار دیتا ہے، اس قسم کے اقدامات قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں، عالمی برادری ان اسلامو فوبک کارروائیوں کی غیر واضح طور پر مذمت کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی68 ویں سالگ...

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی68ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی،آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی بدطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سی1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میںپیپلز پارٹی سے سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان ہائیکورٹ کا محکمہ تعلیم میں بھرتیوں...

بلوچستان ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بنچ نے آئینی درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا اور عدالت نے سیکرٹری محکمہ تعلیم کو حکم دیا کہ وہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے جاری عمل کے نتائج کا اعلان نہ کریں۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ تعلیم کے تدریسی وغیر تدریسی کیڈر میں 8551 خالی اسامیوں پر سرکاری جواب دہندگان بھرتی کے عمل کو حتمی شکل دینے جارہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے والی ہے اور اس مختصر مدت میں ان عہدوں کو پر کرنا قطعی نا ممکن ہے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایک طرف بلوچستان شدید مالی بحران کا شکار ہے دوسری طرف بھرتیاں ہورہی ہیں ،محکمہ تعلیم کو بھی گورننس کے سنگین بحرانوں کا سامنا ہے،صوبے کے سالانہ بجٹ کا 75فیصد سے زائد صرف تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہور ہا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ حکومت بلوچستان کے محکموں میں مکمل طور پر امتیازی بھرتیوں اور تقر ریوں کی شکل میں غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہو رہا ہے، یہ امر بھی پریشان کن ہے کہ صوبے میں 3500 سے زائد اسکول غیر فعال ہیں، محکمہ تعلیم نان فنکشنل اسکولوں کو فعال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے جب کہ ان اسکولوں میں اساتذہ بھی تعینات تھے اور تنخواہیں بھی وصول کر رہے تھے، مختلف ٹیچر یونینز اور ایسو سی ایشن کے دبا پر ان اسکولوں کو ٹائم اسکیل پروموشن دے دی گئی۔عدالت نے محکمہ سے ٹیچروں کی کل تعداد، طلبا کی کل تعداد، اسکول چھوڑ جانے والے طلبا کی کل تعداد،نان ٹیچنگ اسٹاف کی کل تعداد، نان فنکشنل اسکولوں کی کل تعداد اور اسکولوں کے مقامات کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے سماعت 17اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر ، باڑہ خودکش حملے میں استعمال ہونیوالی...

خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ میں گزشتہ روز دہشت گردوں نے حملہ کیا، خودکش حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی چوری کی نکلی، گزشتہ روز پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔پولیس کے مطابق باڑہ حملہ آور کے زیراستعمال گاڑی ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے چوری ہوئی تھی ، گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر نیوٹان راولپنڈی کے تھانے میں درج ہوئی تھی ۔گاڑی چوری کی ایف آئی آرسامنے آگئی۔ایف آئی آر کے مطابق گاڑی 12 جولائی کو سٹی شاپنگ سنٹر راولپنڈی سے چوری ہوئی ، گاڑی کے مالک نے ایف آئی آر میں اپنے بیان میں کہا کہ سٹی شاپنگ سٹر میں فیملی کے ساتھ شاپنگ کے بعد واپس آیا تو گاڑی غائب تھی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپانڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور مارے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پاب...

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ حساس تنصیبات کے رہائشیوں کی سلامتی اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ڈرون کیمروں پر پابندی کا اطلاق دو ماہ تک جاری رہے گا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، مجسٹریٹس کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے 200افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے ک...

پنجاب کے 200 سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔ایک طرف مہنگائی کا رونا تو دوسری طرف بیوروکریسی کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، پنجاب حکومت نے صوبے کے 200 افسران کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے۔پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظور کر لیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے ایڈوانس فنڈزجاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کرولا 1600سی سی گاڑیاں دی جائیں گی، ہر ضلع کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز جنرل کو یارس 1300 سی سی گاڑیاں ملیں گی جبکہ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈبل کیبن ڈالے دئیے جائیں گے، نئی گاڑیاں حاصل کرنے والوں میں بورڈ آف ریونیو کے افسران بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع حساس قرار...

محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 13 حساس اضلاع میں ضرورت پڑنے پر فوج طلب کی جا سکتی ہے۔لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان ،ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور،رحیم یارخان حساس اضلاع میں شامل ہیں، حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے آرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے، حساس اضلاع میں بنائے گئے ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کو صوبائی انٹیلی جنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کارکنان کو جیل بھرو کہنے والا خود ضمانت کروا...

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کارکنان کو جیل بھرو کہنے والا خود ضمانت کرواتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور ہم نے آئینی طریقے سے غیر آئینی وزیراعظم کو ہٹایا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا جس نے اپنی سیاست کے لئے ریاست دا پر لگایا، البتہ اس شخص کو لانے کے لئے بھی آئین توڑا گیا تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، سابق وزیراعظم کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے، یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔بلاول اختر کیانی نے کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی اور اسی روز ہی سائفر آیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتا دیکھ کر 30 مارچ کو سائفر لہرایا گیا، اس جھوٹ کی تصدیق اعظم خان بھی کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون ، خیریت دریافت...

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مزاج پرسی کیلئے فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی سے آپ کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فون کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ اداکیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی عدالتیں، حکومت نے ملزمان کو اپیل کا حق...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل نے 9 مئی کے واقعات پر ملٹری کورٹس کے ٹرائل کے فیصلوں میں تفصیلی وجوہات کا ذکر ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروا دی جبکہ زیر حراست 102 افراد کو اپیل کا حق دینے کے معاملے پر قانون سازی کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عاشہ ملک شامل ہیں۔فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان روسٹرم پر آگئے۔اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے ہدایت دی تھی اور میں نے 9 مئی کے پیچھے منظم منصوبے کی بات کی تھی، میں نے تصاویر بھی عدالت میں پیش کی تھی اور ہم بہت محتاط ہیں کہ کس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا ہے، 102 افراد کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے بہت احتیاط برتی گئی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ 9 مئی جیسا واقعہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا اور 9 مئی جیسے واقعات کی مستقبل میں اجازت نہیں دی جا سکتی، میاںوالی ایئربیس میں جب حملہ کیا گیا اسوقت جنگی طیارے کھڑے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے شفاف ٹرائل کی بات کی گئی تھی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیس فیصلے میں ایک فرق ہے، جب عام شہری سول جرم کرے تو مقدمہ عام عدالتوں میں چلتا ہے لیکن اکیسویں ترمیم کے بعد صوتحال تبدیل ہوئی۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کسی فوجی کا جھگڑا کسی سویلین کے ساتھ ہو تو ٹرائل کیسے ہوگا؟ قانون بلکل واضح ہونا چاہیے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سویلین پر فوجی ایکٹ کے اطلاق کے لیے اکیسویں ترمیم کی گئی تھی، سویلین پر آرمی ایکٹ کے اطلاق کے لیے شرائط رکھی گئی، اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کردہ فوجی عدالتیں مخصوص وقت کے لیے تھیں۔جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیسے دلائل دے رہے ہیں لگتا ہے اپنی ہی کہی ہوئی بات کی نفی کر رہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ 2015 کے سیکشن 2(1) بی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ 2015 میں زیادہ زور دہشتگرد گروپس پر دیا گیا ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکٹ میں افراد کا تذکرہ بھی موجود ہے اور اکیسویں آئینی ترمیم سے قبل بھی آرمی ایکٹ کا سویلین پر اطلاق کا ذکر موجود تھا۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ کے دلائل سے تو معلوم ہوتا ہے کہ بنیادی حقوق ختم ہوگئے ہیں، کیا پارلیمنٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرسکتی ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بلکل پارلیمنٹ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرسکتی ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ بنیادی انسانی حقوق کبھی آرہے ہیں کبھی جا رہے ہیں، قانون بنیادی حقوق کے تناظر میں ہونا چاہیے، آپ کی دلیل یہ ہے کہ ریاست کی مرضی ہے بنیادی حقوق دے یا نہ دے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ اکیسویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ بنیادی حقوق کو صرف قانون سازی سے ختم کیا جاسکتا ہے اس بارے میں سوچیں، پاکستان کے نظام عدل میں عدلیہ کی آزادی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور عدلیہ کی آزادی کو سپریم کورٹ بنیادی حقوق قرار دے چکی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ٹرائل کورٹ پر سب کچھ نہیں چھوڑ سکتے، 2015 میں اکیسویں ترمیم کے ذریعے آئین پاکستان کو ایک طرف کر دیا گیا مگر اب ایسا نہیں ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ بریگیڈیئر ایف بی علی کیس ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کا پروسس بتاں گا پھر عدالتی سوال پر آں گا، جس کمانڈنگ آفیسر کی زیر نگرانی جگہ پر جو کچھ ہوتا ہے اس کی رپورٹ دی جاتی ہے، رپورٹ جی ایچ کیو ارسال کی جاتی ہے، آرمی ایکٹ رولز کے تحت ایک انکوائری شروع کی جاتی ہے اور اگلے مرحلے میں ملزم کی کسٹڈی لی جاتی ہے۔دوران سماعت تیز بارش سے عدالتی کارروائی میں خلل آیا۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ تیز بارش کے سبب آپ کی آواز نہیں آ رہی، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیا معزز ججز کو میری آواز آرہی ہے۔ اس پر ججز نے مسکرانا شروع کر دیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم کی کسٹڈی لینے کے بعد شواہد کی سمری تیار کر کے چارچ کیا جاتا ہے، الزمات بتا کر شہادتیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، اگر کمانڈنگ افسر شواہد سے مطمئن نہ ہو تو چارچ ختم کر دیتا ہے اور ملزم کو بھی چوائس دی جاتی ہے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتا ہے۔ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے دوران ملزم کسی لیگل ایڈوائزر سے مشاورت کرسکتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو اپنے دفاع کے لیے فوجی عدالتوں میں بہت کم وقت دیا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل میں بھی فیصلہ کثرت رائے سے ہوتا ہے، سزائے موت کی صورت میں فیصلہ دوتہائی سے ہونا لازمی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہاں یہ معاملہ اس کیس سے متعلق نہیں ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ بادی النظر میں گرفتار 102 ملزمان میں کسی کو سزائے موت یا 14 سال سزا نہیں دی جائے گی، جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا مطلب ہے کہ سیکشن 3 اے کا کوئی کیس نہیں ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا کوئی کیس نکل سکتا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرا بیان آج تک کی اسٹیج تک کا ہے۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملٹری کورٹس کے ٹرائل کے فیصلوں میں تفصیلی وجوہات کا ذکر ہوگا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹراٹل سے پہلے حلف بھی لیا جاتا ہے، یہ حلف کورٹ میں تمام ممبران ایڈوکیٹ اور شارٹ ہینڈ والا بھی لیتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ساڑھے گیارہ بجے ایک اور کیس بھی ہے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سزا سیکشن 105 اور رولز 142 کے تحت سنائی جاتی ہے، ملزم کو سزا سنانے کے بعد کنفرمیشن کا مرحلہ آتا ہے اور کنفرمیشن سے پہلے جائزہ لیا جاتا ہے ٹرائل قانون کے مطابق ہوا یا نہیں، ملزمان کو وکیل کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ پرائیویٹ وکیل کی بھی ملزمان خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے خلاف اپیل کے لیے سکیشن 133 موجود ہے، تین ماہ سے زیادہ کی سزا پر 42دن کے اندر اپیل کرسکتے ہیں، اپیل کورٹ آف اپیل میں کی جا سکتی ہے۔ملزمان کو اپیل کا حق ملے گا یا نہیں اس حوالے سے حکومت نے غور کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ اس معاملے پر بہت محتاط رہ کر غور کرنے کی ضرورت ہے۔کلبھوشن کیس کا حوالہ دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ایسے چلنا ہوگا کہ ملکی پوزیشن متاثر نہ ہو، کچھ چیزوں کا میں ذکر نہیں کر رہا بہت کچھ ذہن میں رکھنا ہوگا، کل عدالت نے کہا تھا اپیل ایک لازمی جز ہے اس لیے اس معاملے پر بہت محتاط رہ کر جائزے کی ضرورت ہے، کلبھوشن کے معاملے پر ایک ایکٹ کے ذریعے اپیل کا حق دیا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تو آپ یہ بات کر رہے ہیں کہ حکومت اس معاملے پر تیار ہے، کیا یہ قانون سازی سے ہوگا، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی قانون سازی سے ہوگا لیکن میں اس بیان پر قائم ہوں کے ابھی ٹرائل نہیں ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اور اگر ٹرائل میں پیش رفت ہو تو عدالت کو آگاہ کریں، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی بالکل عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم کسی ریٹائرڈ جج کو 102 افراد سے ملاقات کے لیے فوکل پرسن مقرر کر سکتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے میں آپ سے ان چیمبر بتاوں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں زیر حراست افراد کو بنیادی حقوق ملنے چاہیے، زیر حراست افراد کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ ضیا الحق کے دور میں ہوتا رہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ موجودہ دور کا ضیا الحق کے دور سے موازنہ نہ کریں، اگر ملک میں مارشل لا لگا تو ہم مداخلت کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت طلب کرنے پر بینچ مشاورت کرے گا، آئندہ تاریخ مشاورت کے بعد اپنے حکمنامہ میں شامل کر دیں گے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم زیر حراست افراد کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرڈیننس لا رہے ہیں اور اس معاملے میں ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ایک ماہ کا وقت تو بہت زیادہ ہے، موجودہ قومی اسمبلی کی مدت تو 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم نے بین الاقوامی تناظر کو بھی سامنے رکھنا ہے، نگراں حکومت میں بھی آرڈیننس آ سکتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے تاکہ یہ چھ رکنی بینچ فیصلہ نہ کرسکے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر اٹارنی جنرل کی کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل نا ہوا تو متعلقہ شخص کو سپریم کورٹ میں طلب کریں گے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ زیر حراست افراد کی ویڈیوز کو ریکارڈ کرکے پبلک کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے مکل کی اہل خانہ سے ملاقات نہیں ہوئی؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم نامے کے بعد زیر حراست فرد کی اسکے والد سے ملاقات کرائی گئی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملاقات ہوگئی بس کافی ہے اب ریلکس کریں، ہم ججز آپس میں مشاورت کرکے آئندہ تاریخ کا اعلان کریں گے اور مشاورتی عمل میں حکومت کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت مانگنے کا جائزہ لے کر حکم نامہ جاری کریں گے۔جواد ایس خواجہ کے وکیل کی سویلین ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ ججز کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین تعلیم سائنسی شعوربہتر بنانے میں سائنس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ماہرین تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں سائنسی شعور بہتر بنانے اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے لئے  سائنسی اور تکنیکی کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "سائنس اورچین" لیکچر دورے میں حصہ لینے والے ماہرین تعلیم کو ایک خط لکھا تھا۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ کئی برس سے ماہرین تعلیم نے "سائنس اور چین" میں فعال طریقے سے حصہ لیا ، وسیع پیمانے پر سائنسی علم اور جذبے کو فروغ دیکر سائنس کی مقبولیت بڑھانے میں اچھا کردار ادا کیا۔

صدر شی نے کہا کہ جدید ترقی کے حصول میں سائنس کو مقبول بنانا ایک اہم اور بنیادی کام ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ماہرین تعلیم سائنس کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی شاندار روایت کو آگے بڑھائیں گے، سائنس کو مقبول بنانے کے لئے  سائنسی اور تکنیکی کارکنوں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے اور انہیں اس میں شمولیت کی ترغیب دیں گے ۔

نوجوانوں میں سائنس بارے دلچسپی پیدا کریں گے ۔ اعلیٰ معیار، بھرپورمواد اور مقبول طریقوں سے علم حاصل کریں گے ۔ سب میں سائنس کی خواندگی کو فروغ دیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلی سطح کی خود انحصاری، خود کو بہتر بنانے اور چینی جدیدیت کے فروغ میں نئی شراکت داری کریں گے۔

سائنس اور چین ماہرین تعلیم لیکچر دوروں کا آغاز دسمبر 2002 سے ہوا تھا ملک بھر میں اب تک اس کی  2 ہزار سے زائد سائنسی مقبولیت کی سرگرمیاں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام...

اسلام آباد (شِنہوا) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حال ہی میں سی پیک کے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کامیابی کی ایک داستان ہے۔ 

وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر نے توانائی، بجلی اور بنیادی ڈھانچہ بارے متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل بارے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں فریقین نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران اقتصادی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل رکھتے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کررہی ہے جس میں ایک عالمی کانفرنس ، تعلیمی سیشن اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔ جو 10 سالہ تقریبات کا حصہ  ہے۔ 

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں