• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام...

اسلام آباد (شِنہوا) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حال ہی میں سی پیک کے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کامیابی کی ایک داستان ہے۔ 

وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر نے توانائی، بجلی اور بنیادی ڈھانچہ بارے متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل بارے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں فریقین نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران اقتصادی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل رکھتے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کررہی ہے جس میں ایک عالمی کانفرنس ، تعلیمی سیشن اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔ جو 10 سالہ تقریبات کا حصہ  ہے۔ 

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام...

اسلام آباد (شِنہوا) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حال ہی میں سی پیک کے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کامیابی کی ایک داستان ہے۔ 

وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر نے توانائی، بجلی اور بنیادی ڈھانچہ بارے متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل بارے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں فریقین نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران اقتصادی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل رکھتے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کررہی ہے جس میں ایک عالمی کانفرنس ، تعلیمی سیشن اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔ جو 10 سالہ تقریبات کا حصہ  ہے۔ 

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوڈیسا میں چینی قونصل خانہ کا عملہ دھماکے می...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوڈیسا میں قونصل خانے کے عملہ کا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا کیونکہ تمام عملہ کافی دیر قبل قونصل خانے کی حدود سے باہر چلا گیا تھا۔ 

ترجمان نے یہ بات یوکرین پر فضائی حملے اور اس سے چینی قونصل خانے کے متاثر ہونے بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ 

ترجمان میں بتایا کہ  دھماکہ اوڈیسا میں چینی قونصل خانے کے نزدیک ہوا تھا جس سے دیوار اور کھڑکیوں کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ چین صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے اور فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین میں چینی اداروں اور شہریوں کی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ 

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوڈیسا میں چینی قونصل خانہ کا عملہ دھماکے می...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوڈیسا میں قونصل خانے کے عملہ کا کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا کیونکہ تمام عملہ کافی دیر قبل قونصل خانے کی حدود سے باہر چلا گیا تھا۔ 

ترجمان نے یہ بات یوکرین پر فضائی حملے اور اس سے چینی قونصل خانے کے متاثر ہونے بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ 

ترجمان میں بتایا کہ  دھماکہ اوڈیسا میں چینی قونصل خانے کے نزدیک ہوا تھا جس سے دیوار اور کھڑکیوں کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ چین صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے اور فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین میں چینی اداروں اور شہریوں کی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ 

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل...

قومی اسمبلی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا، قومی اسمبلی کاجلاس 24جولائی تک ملتوی کردیاگیا۔جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔سپیکر نے کہاکہ پاکستان نرسنگ کونسل کے اجلا س بلانے میں مسائل ہیں اس می ایک چھوٹی سی ترمیم ہے اس کو منظور کرلیں۔ جام عبدالکریم نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023پیش کیا جس کو متفقہ طورپر منظور کرلیاگیا۔معمول کاایجنڈا موخر کرے بل منظور کیاگیا۔قومی اسمبلی کا اجلا س24جولائی بروز پیر شام 5بجے تک ملتوی کردی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں چین اور امریکہ کے درمیان موسمیات...

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین اور امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر بات چیت کی ہے ۔

چینی وزارت ماحولیات و حیاتیات نے بتایا کہ چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شائی ژین ہوا اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پرعملدرآمد اور موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کا ملکر کام کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں فریقین کی جانب سے چین-امریکہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کا مشترکہ بیان اور 2020 کی دہائی میں موسمیاتی کارروائی میں اضافے بارے چین۔ امریکہ گلاسگو مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد سے متعلق واضح، گہری اور تعمیری گفتگو ہوئی۔

فریقین نے بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے بارے اپنی اپنی پالیسیوں، اقدامات اور ان پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے کثیر الجہتی عمل کے مشترکہ فروغ ، موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے اہداف اور اصولوں کی پاسداری جاری رکھنے اور فریقین کی کانفرنس (کوپ 28) کے 28 ویں اجلاس کی کامیابی پر زور دینے کو تیار ہیں۔

فریقین نے موسمیاتی تبدیلی پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں چین اور امریکہ کے درمیان موسمیات...

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین اور امریکہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر بات چیت کی ہے ۔

چینی وزارت ماحولیات و حیاتیات نے بتایا کہ چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شائی ژین ہوا اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پرعملدرآمد اور موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کا ملکر کام کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں فریقین کی جانب سے چین-امریکہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کا مشترکہ بیان اور 2020 کی دہائی میں موسمیاتی کارروائی میں اضافے بارے چین۔ امریکہ گلاسگو مشترکہ اعلامیہ پر عملدرآمد سے متعلق واضح، گہری اور تعمیری گفتگو ہوئی۔

فریقین نے بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے بارے اپنی اپنی پالیسیوں، اقدامات اور ان پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے کثیر الجہتی عمل کے مشترکہ فروغ ، موسمیاتی تبدیلی بارے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے کے اہداف اور اصولوں کی پاسداری جاری رکھنے اور فریقین کی کانفرنس (کوپ 28) کے 28 ویں اجلاس کی کامیابی پر زور دینے کو تیار ہیں۔

فریقین نے موسمیاتی تبدیلی پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین چاند پر اترنے کے لئے نیا راکٹ اور خلائی...

بیجنگ (شِںہوا) چین ایک نیا کیریئر راکٹ اور انسان بردار خلائی جہاز تیارکررہا ہے جو اس کے 2030 تک چاند پر خلابازوں کو اتارنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی میں راکٹ ماہر رونگ یی نے کہا کہ نیا کیریئر راکٹ لانگ مارچ -10 بنیادی طور پر خلائی جہاز اور چاند کے لینڈر کو زمین ۔ چاند منتقلی مدار میں بھیجنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

لانگ مارچ 10 میں مائع ہائیڈروجن، مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل کو پروپیلنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی کل لمبائی تقریباً 92 میٹر ہے، ٹیک آف وزن تقریباً 2 ہزار 187 ٹن اور ٹیک آف دباؤ تقریباً 2 ہزار 678 ٹن ہے۔ زمین۔ چاند منتقلی مدار میں لے جانے کی گنجائش 27 ٹن سے کم نہیں ہوگی۔

نئے راکٹ کا نان بوسٹر تال میل خلا بازوں اور سامان کو خلائی اسٹیشن تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کی مجموعی لمبائی تقریباً 67 میٹر ہے۔  ٹیک آف وزن تقریباً 740 ٹن اور ٹیک آف دباؤ تقریبا 892 ٹن ہے۔ زمین کے نچلی مدار میں لے جانے کی گنجائش 14 ٹن سے کم نہیں ہوگی۔

رونگ نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ لانگ مارچ -10 چین کے لئے 2030 سے قبل چاند پر خلابازوں کے اترنے میں ایک اسٹریٹجک مدد ہے ۔ توقع ہے کہ یہ 2027 میں اپنی پہلی پرواز کے لئے تیار ہوجائے گا۔

نئے انسان بردار خلائی جہاز کے لئے ماڈیولر ڈیزائن اپنایا گیا ہے۔ جس میں ایک اسکیپ ٹاور، ایک واپسی کیپسول اور ایک سروس ماڈیول شامل ہے جو زمین کے قریب اور گہرے خلائی مشنز کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماتحت چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی کے ایک ماہر کے مطابق خلائی جہاز کا مدار میں وزن تقریباً 26 ٹن ہوگا اور یہ 3 خلاباز لے جاسکے گا ۔ یہ بنیادی طور پر خلابازوں کو چاند کے گرد مدار میں بھیجنے اور زمین پر واپس لانے میں استعمال ہوگا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ نے امن و سلامتی کے لئے...

اقوام متحدہ (شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن و سلامتی کے لئے کثیر الجہتی کوششوں بارے اپنی نقطہ نگاہ بیان کرتے ہوئے امن کے لئے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان " امن کے لئے ایک نیا ایجنڈا" ہے۔

انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو پالیسی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے بعد کا دور ختم ہوگیا اور اب ہم ایک نئے عالمی نظام اور کثیر قطبی دنیا کی سمت گامزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیا دور پہلے ہی جغرافیائی سیاسی خلفشار اور طاقتوں کے درمیان مقابلے میں دہائیوں کی بلند ترین سطح کو چھورہا ہے۔ کئی رکن ممالک اس بارے شکوک و شبہات کا شکارہیں کہ یہ کثیرالجہتی نظام ان کے لئے مفید ہوگا یا نہیں۔ 

نئی پالیسی میں بڑے پیمانے پر سفارشات اور عزائم کو پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد امن کے لئے زیادہ مؤثر اور کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہے کیونکہ دنیا کو درپیش بہت سے مسائل ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ 

انتونیو گوتریس نے اولین ترجیح کا ذکرکرتے ہوئے اسٹریٹجک خطرات اور جغرافیائی سیاسی تقسیم سے نمٹنے اور عالمی سطح پر اس کی روک تھام بارے مضبوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا دوبارہ عزم کرتے ہوئے ان کا استعمال اور پھیلاؤ روکنے کے لئے عالمی اصول مضبوط بنائیں ۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ یونی کام کے سابق جنرل منیجر پر رشوت ست...

جی نان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شانگ ڈونگ کی ایک عدالت میں چینی ٹیلی کام کمپنی چائنہ یونی کام کے سابق جنرل منیجر لی گوہوا کے خلاف رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ چلایا گیا۔

لی پر الزام تھا کہ انہوں نے 1998 سے 2022 کے درمیان منصوبوں کے ٹھیکوں، کاروباری معاملات اور ملازمتوں میں ترقی جیسے امور میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے  6 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار یوآن (تقریباً 93 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔ 

استغاثہ کے مطابق لی نے جیانگ شی کی صوبائی ڈاک انتظامیہ اور چین کے ریاستی ڈاک بیورو میں ملازمت کے دوران اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے سرکاری اثاثوں کو  4 کروڑ 99 لاکھ 60 ہزار یوآن سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔ 

چھنگ ڈاؤ کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں استغاثہ نے دوران سماعت ملزم کے خلاف شواہد پیش کئے جس پر ملزم اور ان کے وکلا نے جرح کی ۔

لی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آخری بیان میں پچھتاوے کا اظہار کیا۔

مقدمے کا فیصلہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سنایا جائے گا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے پر 742 ارب روپے کا قرض ، ری سٹرکچر...

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے پر 742 ارب روپے کا قرض ہے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ نہ کی گئی تو ایک ڈیڑھ سال میں بند ہوجائے گی،غلام سرور کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے 70 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے پی آئی اے کے پاس بہت قیمتی اسٹیشن ہیں،جلد پی آئی اے کی برطانیہ کی پروازیں بحال ہوجائیں گیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ نہ کی گئی تو ایک ڈیڑھ سال میں بند ہوجائے گی،غلام سرور کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے 70 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے پی آئی اے کے پاس بہت قیمتی اسٹیشن ہیں،جلد برٹش ایئرلائن کی پروازیں بحال ہوجائیں گی یورپی ایئرلائنز بھی تین چار ماہ میں پروازیں بحال کردیں گی پی آئی اے پر 742 ارب روپے کا قرض ہیایئرپورٹس کی آٹ سورسنگ سب سے بہتر بولی دہندہ کو کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دنیا میں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ائیرپورٹس کو چلایا جاتا ہے آئوٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیرپورٹس کو بیچا جارہا ہے اسلام آباد ائیرپورٹس کو آٹ کیا جارہا ہے کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا اگر کوئی دبا ڈالے گا تو دبا برداشت نہیں کیا جائے گا اسلام آباد ائیرپورٹ انشا اللہ پندرہ سال کیلئے آئوٹ سورس کیا جائے گا آئی ایف سی ہماری کنسلٹنٹ ہے پیپرا کے قانون پر عمل کیا جائے گا اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی باری آئے گی بعض لوگ چاہتے ہیں ان کے کھانچے چلیں سب کو پتہ ہے میں نجکاری کے حق میں نہیں ہوں۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپیکر قومی اسمبلی نے باغ دستور کی تعمیر میںت...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے باغ دستور کی تعمیر میںتاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا اگر باغ کی تعمیر میںتاخیر کی گئی تو ذمہ دارافسران کے خلاف کارروائی ہوگی ۔مولاناعبدالاکبر چترالی نے تھرمیں قادیانیوں کی طرف سے ہزاروں ایکڑ زمین خرید کروہاں تبلیغ کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا،چترال میں گندم بحران کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے وعدہ وفا کرنے کی درخواست بھی کردی۔جمعہ کوقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس حسب معمول تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم رکن صلاح الدین نے حیدرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھا یا ا نہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی عوام پر رحم کریں، شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اس کا نوٹس لیاجائے یہ الیکشن کا سال ہے اور حیدرآباد میں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی ہے اس کے ساتھ قومی اسمبلی کے 50سال مکمل ہونے پر فیصلہ کیاگیاتھاکہ باغ دستور بنایاجائے گا مگر 3ماہ ہورہے ہیں اس میں کوئی کام نہیں ہورہاہے اس کا نوٹس لیاجائے باغ دستور کی تعمیر میں سی ڈی اے جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ باغ دستور کی تعمیر میں تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیاجائے گا اور ذمہ داران کو سزا ہوگی اس حوالے سے میں سی ڈی اے سے پوچھوں گا۔

عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ تھر میں قادیانیوں نے تبلیغ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی اجازت نہیںانہوں نے ایکڑوں اراضی اس مقصد کے لیے حاصل کی ہے جہاں غریبوں کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اپنے جال میں پھنسایا جا رہا ہے آئین پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا وہ اس طرح تبلیغ نہیں کر سکتے قادیانیوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں لوگوں کے پاس گندم نہیں ہے اس حوالے سے ایک ماہ قبل وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا گذارش ہے وہ وعدہ پورا کیا جائے محرم کی آڑ میں راستوں کو بند کیا جارہا ہے شاہراہ دستور پر موٹر سائکل والوں کو نہیں چھوڑا جارہا جن کے پاس سرکاری کارڈ ہیں ان کو دفاتر میں آنے دیا جائے ۔رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ ایس ڈی جیز کے حوالے سے انہوں نے غیرملکی دورہ کیا ہے اور اس کو یواین میں بھی تسلیم کیاگیا ہے مگر پاکستانی میڈیا میرے خلاف من گھڑت خبریں لگائی گئیں ہیں اس کا نوٹس لیاجائے یہ ہماری توہین ہے عالمی میڈیا ہماری تعریف کرتی ہے اور ہمارا میڈیا ہماری توہین کررہی ہے جس پر سپیکر نے معاملہ استحقاق کمیٹی بھیج دیا ،رانا قاسم نون نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی میںاٹھائیںگے اور اس کو حل کریں گے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد می...

پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلا 2.2 فیصد جبکہ ہیپاٹائٹس سی کا پھیلا 18.19 فیصد ہے، پمز میں 10، پولی کلینک میں 12 وینٹلیٹر خراب ہیں جبکہ نرم اسپتال میں میں کوئی وینٹلیٹر ہی دستیاب نہیں ہے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وزراتوں کی طرف سے تحریری جواب میں بتایاگیاہے کہ پمز اسپتال میں کل وینٹلیٹرز کی تعداد 76 ہے جن میں سے 66 فعال ہیں۔قومی اسمبلی میں اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں فعال اور غیر فعال وینٹلیٹرز کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔وزارت صحت نے بتایاکہ پمز اسپتال میں کل وینٹلیٹرز کی تعداد 76 ہے جن میں سے 66 فعال ہیں، پمز اسپتال کے 10 وینٹلیٹرز غیر فعال ہیں جن میں سے 3 وینٹلیٹرز پرانے ماڈل کے ہیں جن کے پرزے مارکیٹ میں موجود نہیں، پولی کلینک اسپتال میں وینٹلیٹرز کی کل تعداد 56 ہے جن میں سے 12 غیر فعال ہیں ،نرم اسپتال میں میں کوئی وینٹلیٹر ہی دستیاب نہیں ، پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا انکشاف ہوا ہے،پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل نے 2008 میں سروے کروایا ہیپیٹائٹس بی کا پھیلا دو اعشاریہ پانچ فیصد اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلا پانچ فیصد تھا۔سندھ اور پنجاب میں 19-2018 کے سروے کے دوران ہیپاٹائٹس کے پھیلاں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔پنجاب نے 2018 کے دوران ہیپاٹائٹس کا سروے کرایا۔پنجاب میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلا 2.2 فیصد جبکہ ہیپاٹائٹس سی کا پھیلا 18.19 فیصد تھا۔سندھ میں ہیپاٹائٹس بی کا پھیلائو 1.05 اور ہیپاٹائٹس سی کا پھیلا 6.2 فیصد تھا۔ہیپاٹائٹس غیر محفوظ خون کے نفوذ اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال کے سبب پھیل رہا ہے۔صحت مراکز میں غیر مناسب طور پر اسٹیرلائز کردہ طبی، جراحی اور دندان آلات بھی اس مرض کا سبب ہیں۔حجام کی جانب سے ریزر کا اشتراک اور انفیکٹڈ آلات کا استعمال بھی ہیپاٹائٹس کو پھیلا رہا ہے۔ٹیٹو بنانا اور کان چھیدنا بھی ہیپاٹائٹس کے مرض کو بڑھا رہا ہے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وعدہ کیاتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ ہو...

وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وعدہ کیاتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ ہونے کے بعد اس کو قومی اسمبلی میں پیش کروں گا آج وعدہ پورا کرلیا ہے قومی اسمبلی کی لائبریری میں اس کو رکھ دیا گیا ہے جو دیکھنا چاہیے دیکھ سکتاہے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی آج اپلوڈ کردیاجائے گا۔پاکستانی ذخائر چودہ بلین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں 5.3 بلین پرائیویٹ بینکوں کے پاس, 8.7 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں موجود ہیں کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر کے چھوڑ کر جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کررہا ہوں اس کا مقصد یہ ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو اس کی تفصیلات کا علم ہوسکے،آئی ایم ایف پروگرام کی تفصیلات بتانے کا مقصد شفافیت ہے،آئی ایم ایف سیمعاہدوں کی کاپی اسمبلی لائبریری میں رکھوارہاہوں،آئی ایم ایف کا نواں جائزہ نومبر2022میں تھا دس ریویو فروری2023 میں ہونا تھا گیارہواں ریویو2023 میں منعقد ہونا تھا کریڈیبیلٹی کے گیپ کی وجہ سے 9واں ریویوتاخیر کا شکار ہوا، بجٹ2023-24 آگیا لیکن نواں ریویونہیں ہوا تھا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کے حوالے سے کچھ اقدامات لیے ہم نے دو سو پندرہ ارب کے اقدامات لیے جب بجٹ پاس ہوا تو اس کے بعد نو مہینے کا ایگریمنٹ کیا پھر طے ہوا کے 200 ملین شروع میں دینگے نویں ریویو کے برابر ہمیں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر مل گئیپاکستانی ذخائر چودہ بلین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں 5.3 بلین پرائیویٹ بینکوں کے پاس ذخائر موجود ہیں 8.7 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں موجود ہیں کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر کے چھوڑ کر جائیں۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احترام بین الانسان وقت کی ضرورت ہے' اقوام مت...

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ دویارچ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوے اور سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ باہمی احترام وقت کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے جبکہ ایسے واقعات کا مقصد اشتعال انگیزی کو بڑھاوا دینا ہے، انسانوں کو اشتعال انگیزی کی جانب راغب نہ کرواتے ہوئے ان کے مذہبی احساسات ک احترام کرنے اور تشدد سے اجتناب برتنا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرآن کی بیحرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو...

قرآن کی بیحرمتی کے واقعے کے بعد عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا۔ گزشتہ روز سویڈن میں رہائش پذیر عراقی ملعون شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی پرچم کی بھی تذلیل کی گئی۔ اس حوالے سے ملعون سلوان مومیکا کا کہناتھا اس کا آئندہ 10 روز میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کی تذلیل کا دوبارہ ارادہ ہے۔ دوسری جانب توہین قرآن کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا جبکہ قرآن کی بیحرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اناج معاہدے سے روس کے نکلنے کے بعد اجناس کی...

یوکرین اناج معاہدے سے روس کے نکلنے کے بعد دنیا بھر میں اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔روس کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ یوکرین سے اناج کی فراہمی رکنے سے جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے غریب اور کم آمدنی والے ممالک متاثر ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق روس کے فیصلے سے عالمی غذائی تحفظ کو شدید نقصان ہوگا، یوکرین سے اناج کی فراہمی میں تعطل سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرائن کا روس پر اوڈیسہ میں اناج کے ٹرمینلز...

یوکرین نے روس پر اناج کے ٹرمینلز کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوڈیسہ کے گورنرنے کہا کہ روسی میزائلوں نے جنوبی علاقے میں مسلسل چوتھی رات فضائی حملے کیے جس میں زرعی انٹرپرائز پر اناج کے ٹرمینلز کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 100 ٹن کے قریب مٹر اور 20 ٹن کے قریب گندم تباہ ہوگئی جب کہ اس حملے دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ گورنر اولے کیپرنے کہا کہ روس نے حملوں میں کلیبر کروز میزائل استعمال کیے جنہیں بحیرہ اسود سے داغا گیا تھا۔ دوسری جانب روس نے بحیرہ اسود میں نیوی کی مشقیں بھی شروع کردی ہیں جس میں روسی بحریہ بحیرہ اسود میں براہ راست فائرنگ کی مشقیں کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت' مٹی کا تودہ گرنے سے گائوں تباہ' 10 اف...

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتا ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں مٹی کا ایک بڑا تودہ گائوں ارشل واڑی پر گر گیا۔ مکانوں کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔یہ گائوں دور افتادہ، پہاڑی اور جنگلات میں ہے جس کے باعث ریسکیو کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ایک اندازے کے مطابق گاوں میں 225 افراد رہتے تھے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 75 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اب بھی 100 سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے تاہم درست تعداد کا اندازہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی میں گالف کی گیند جتنے اولے گرنے سے 100س...

اٹلی میں ژالہ باری کے دوران آسمان سے ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرنے سے 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اٹلی کے علاقے وینیٹو میں گزشتہ رات کو ژالہ باری ہوئی اس دوران ٹینس گیند کے سائز کے اولے گرنے سے تقریبا 110افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھاری اولے پڑنے سے املاک کوبھی نقصان پہنچا جبکہ تیز ہواں سے کئی درخت اور تاریں گرگئیں۔ علاقے میں شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی سروسز کو مدد کیلئے 500 سے زیادہ فون کالز موصول ہوئیں جس پر بروقت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کھڑکیوں ،گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور درخت ہٹائے۔ حکام کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد بھاری اولوں سے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی ہوئی جنہیں فورا ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی۔ واضح رہے کہ ان دنوں امریکا سمیت یورپ میں شدید گرمی کا راج ہے۔ روم، فلورینس سمیت اٹلی کے 16شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شین ژو-16 کے عملے کی خلا میں پہلی چہل قدمی

بیجنگ (شِنہوا) مدار میں گردش کرنے والے چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو-16 عملے نے جمعرات کی شب 9 بج کر 40 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا میں اپنی پہلی چہل قدمی کی۔ 

جنگ ہی پھنگ، ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی چھاؤ نے روبوٹک بازو کی مدد سے تمام طے شدہ اہداف مکمل کئے۔ 

جنگ اور ژو کام کی تکمیل کے بعد وین تیان  لیب ماڈیول میں بحفاظت لوٹ گئے۔ 

خلائی اسٹیشن سے باہران سرگرمیوں کا دورانیہ تقریباً 8 گھنٹے رہا جس کے دوران انہوں متعدد کام سرانجام دیئے ۔ ان میں تیان ہی  مرکزی ماڈیول کے باہر پینورامک کیمرے کے لئے سپورٹ فریم کی تنصیب اور اسے حرکت میں لانا ،مینگ تیان لیب ماڈیول کے باہر دو پینورامک کیمروں کو ان لاک کرنا اور انہیں حرکت میں لانا شامل ہے ۔ 

جنگ کی یہ چوتھی خلائی پرواز ہے تاہم خلا میں چہل قدمی کا یہ ان کا پہلا موقع تھا۔ 

ژو نے خلائی اسٹیشن کے باہر سرگرمیاں کرکے چین کے پہلے فلائٹ انجنیئر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

شین ژو 16 کا عملہ پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں خلائی سائنسی تجربات کے ساتھ خلا اسٹیشن سے باہر مستقبل کی ایپلی کیشن کی تنصیب کا کام انجام دے گا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر رجب ایردوان کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ک...

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے دنیا سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو جلد از جلد تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار کے ساتھ دارالحکومت لفکوشیا میں منعقدہ 20 جولائی کی پر امن کاروائی اور آزادی کی سرکاری تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ 1963 تا 1974 کا دور بدقسمتی سے خون، آنسو اور قتل عام کا دور تھالیکن ترکوں نے کبھی بھی اس ظلم و ستم کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے۔ ایردوان نے کہا کہ ضامن ملک ہونے کے ناطے ترکیہ نے حقوق اور ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں 20 جولائی 1974 کو ترک مسلح افواج نے جزیرے پر قدم رکھا اور دنیا کوقبرصی ترکوں کے تنہا نہ ہونے اوت محکوم نہ کیے جانے سے آگاہ کردیا۔صدر ایردوان نے کہا، "20 جولائی کا دن قبرصی ترک عوام کے امن و سکون کی خواہش کے مطابق خود مختار حقوق اور مساوی حیثیت کے تحفظ کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ یونانی قبرصی انتظامیہ اپنے مظالم اور قتل عام کو پوری دنیا سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک قبرصی ترکوں کی خود مختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کا تعین نہیں کرلیا جاتا ، اس وقت تک نئے مذاکراتی عمل کا آغاز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہم ترک قبرص کی مساوی خودمختاری اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کی تصدیق کے لیے اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمارا کام اس غیر قانونی، غیر انسانی تنہائی اور پابندی کو ختم کرنے کے عزم کے ساتھ جاری رہے گا جس کا قبرصی ترکوں کو سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی سے ٹماٹر لانا' بھارتی ماں کی بیٹی سے ان...

بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعد ایک ماں نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر کی انوکھی فرمائش کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی رہائشی بھارتی خاتون نے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھارت جانے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ انہیں دبئی سے کیا منگوانا ہے۔ جواب میں والدہ نے قیمتی چیز ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی۔ بیٹی نے والدہ کی خواہش پوری کی اور اپنے سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر رکھ کر بھارت لے گئیں۔ دبئی سے ٹماٹر لانے والی خاتون کی بہن نے سوشل میڈیا پر والدہ کی فرمائش کے بارے میں پوسٹ لکھی جو وائرل ہوگئی۔ اس سوال پر کہ ٹماٹر جلد خراب ہوجاتے ہیں اتنے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو دبئی سے آنے والی خاتون کی بہن نے جواب دیا کہ ٹماٹر کی چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کریں گے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوٹ کیس میں ٹماٹر لانے کے بارے میں قانون سے متعلق سوال اٹھا دئیے جبکہ بہت سے صارفین نے اسے دلچسپ قرار دیا۔بھارت میں ٹماٹر بہت مہنگے اور عام آدمی کی قیمت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی جے پی منی پور میں انتہا پسند جذبات ابھار...

ایک برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ریاست منی پور میں انتہا پسند جذبات کو فروغ دے کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی برادری کے مابین فسادات میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس حوالے س مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی منی پور میں نسلی فسادات کو ہوا دے کر فوج کی مستقل تعیناتی چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ فوج کی مستقل تعیناتی سے انتخابات میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھائی ماہ سے پوری ریاست میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہے۔ واضح رہے کہ املاک کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے علاوہ حال ہی میں منی پور سے خواتین کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والے روئیے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کو جلانے کی ن...

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن کریم کے نسخے کو جلانے کی ناپاک جسارت کی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن میں دائیں بازو کے 2 انتہا پسندوں کو پولیس نے عراق کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ جس میں آزادی اظہارِ رائے کے نام نہاد دعویداروں نے مسلمانوں کی الہامی کتب قرآن پاک کو جلانے کی مکروہ حرکت کی گئی۔ سویڈن میں رواں برس ایسا تیسری بار کیا گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے دونوں شدت پسندوں نے عراق کا پرچم بھی جلایا۔ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے کی جس نے عید الاضحی کے دن مسجد کے باہر قرآن کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی۔ سویڈن پولیس کی جانب سے عراقی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کے بعد دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان عوامی پارٹی کا آئندہ عام انتخابات م...

بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پارٹی کے چیف آرگنائزر و اسپیکر بلوچستان صوبائی میر جان محمد جمالی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلا س میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی اورپارٹی کے تنظیمی امور بھی زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزے کے لیے 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی ب...

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے تجویز پیش کی ہے کہ حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں، حلقہ بندیوں کا عمل انتخابی شیڈول کے اعلان سے 4 ماہ قبل مکمل ہوگا اور تمام انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد برابر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز کے مطابق الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پر جاری کرے گا اور پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دے دی اور مجوزہ ترامیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، 285 روپے 50 پ...

انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اڑان بھرنا شروع کر دی اور روپیہ ناقدری کا شکار رہا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی د یا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 780 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عسکری ٹاور توڑ پھوڑ مقدمہ' اسد عمر کی عبوری...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عسکری ٹاور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ سابق وفاقی وزیر نے جناح ہاس اور مسلم لیگ ن کے آفس میں جلا گھیرا کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت دائر کردی۔ عدالت نے اسد عمر کو دونوں مقدمات میں بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرا...

سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ نو مئی واقعات میں بڑی تعداد کے ملوث ہونے کے باوجود احتیاط کے ساتھ 102 افراد کورٹ مارشل کیلئے منتخب کئے گئے، آرمی ایکٹ پر بنیادی انسانی حقوق کا اطلاق نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ میں 9 مئی سے متعلق خصوصی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہوا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ 9 مئی کی ویڈیوز میں کئی لوگ حساس مقامات پر حملہ کرتے نظر آئے، صرف 102 افراد ملٹری ٹرائل کی فہرست میں ہیں، جن کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کیا گیا، 9 مئی کو حملے آرمی اور ایئرفورس کی تنصیبات پر ہوئے، میانوالی میں ایئربیس پر بھی حملے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے مستقبل میں نہیں ہونے چاہئیں، ان حملوں پر جو ردعمل تھا وہ ایسا نہیں تھا جو ہونا چاہئے، میں نے 9 مئی کے پیچھے منظم منصوبے کی بات کی تھی، میں نے تصاویر بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے پوچھا کہ کس کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا کس کا نہیں؟، اس کا انتخاب کیسے کیا گیا؟۔ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم بہت محتاط ہیں کہ کس کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا ہے، 102 افراد کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کیلئے بہت احتیاط برتی گئی ہے، 9 مئی جیسا واقعہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں دکھائے گئے ویڈیو کلپس سے ظاہر ہے 9 مئی واقعات میں بہت سے افراد شامل تھے، بڑی تعداد ہونے کے باوجود احتیاط کے ساتھ 102 افراد کورٹ مارشل کیلئے منتخب کئے گئے۔اٹارنی جنرل کا نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کرنا ہے، میانوالی میں ایئرکرافٹ پر حملہ ہوا ایسا آرڈیننس فیکٹری یا کسی اور جگہ بھی ہوسکتا تھا، سول جرائم اور سویلنز کی جانب سے کئے گئے جرائم میں فرق ہے، 2 ون ڈی کے تحت ہونے والے جرائم پر ہی ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوں گے۔ جسٹس منیب اختر نے سوال اٹھایا کہ کسی فوجی کا جھگڑا کسی سویلین کے ساتھ ہو تو ٹرائل کیسے ہوگا؟، قانون بالکل واضح ہونا چاہئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سویلین پر فوجی ایکٹ کے اطلاق کیلئے 21 ویں ترمیم کی گئی تھی، سویلین پر آرمی ایکٹ کے اطلاق کیلئے شرائط رکھی گئیں، 21 ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کردہ فوجی عدالتیں مخصوص وقت کیلئے تھیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ جیسے دلائل دے رہے ہیں لگتا ہے اپنی ہی کہی ہوئی بات کی نفی کررہے ہیں، کیا آرمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق کے دائرے سے خارج ہے؟۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جی آرمی ایکٹ پر بنیادی انسانی حقوق کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اٹارنی جنرل نے آرمی ایکٹ 2015 کا سیکشن 2(1) بی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آرمی ایکٹ 2015 میں زیادہ زور دہشتگرد گروپس پر دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایکٹ میں افراد کا تذکرہ بھی موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں اتوار سے تیز بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کر اچی میں اتوار اور پیر کو تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ کراچی میں 23 اور 24 جولائی کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا 23 اور 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل 25 اور 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ دوسرے اسپیل میں کراچی میں اچھی بارش ہو گی۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ میں یومِ عاشور پر بارشوں کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا اچھا اسپیل متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو اسلام آباد، راول پنڈی، جہلم اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا' نواز شری...

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور' چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشتگردی عدا...

چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے جہاں انہیں ضمانت میں توسیع مل گئی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت کے روبرو پیش ہونے کے بعد عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے جناح ہائوس حملے، جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائی کورٹ' چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات...

لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کومقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ۔لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب کے کیسزیکجا کرنے اورکارروائی روکنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پرسماعت کی ۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین کا کہنا ہے کہ سینئروکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے، عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ درخواست میں پنجاب بھرمیں درج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسم گرما کی تعطیلات ' ارجنٹ کیسز کے علاوہ ک...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر برہم ہوگئے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے متعلقہ افسر کو عدالت طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیئر آرڈر ہے کہ چھٹیوں میں صرف ضمانت، اسٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس کے نمائندے کو کہیں فوری عدالت میں پیش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ہنری کسنجر سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کی۔ دیاویوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر شی نے   ڈاکٹرکسنجر کی  100ویں سالگرہ اور ان کے چین کے 100 سے زائد دوروں کا ذکر کرتے کہا کہ  یہ دو 100 اس دورے کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ 52 سال پہلے جب چین اور امریکہ ایک اہم موڑ پر تھے، چیئرمین ماؤزے تنگ، وزیر اعظم ژؤ این لائی، صدر رچرڈ نکسن اور ڈاکٹر کسنجر نے اپنے غیر معمولی تزویراتی نقطہ نظر سے چین امریکہ تعاون کے حوالے سے درست فیصلہ کیا اور باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا آغاز کیا۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا اوراس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام دوستی کی قدر کرتے ہیں۔ ہم اپنے پرانے دوستوں کو اور چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں آپ کی تاریخی شراکت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چینی صدر نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں پہلی بار ایسی تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہی ہے اور بین الاقوامی منظرنامہ بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ چین اور امریکہ ایک بار پھر ایک دوراہے پر آ گئے ہیں، جس کے لیے دونوں ممالک کو ایک اور فیصلے کی ضرورت ہے کہ یہاں سے کہاں جانا ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ہنری کسنجر سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کی۔ دیاویوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر شی نے   ڈاکٹرکسنجر کی  100ویں سالگرہ اور ان کے چین کے 100 سے زائد دوروں کا ذکر کرتے کہا کہ  یہ دو 100 اس دورے کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ 52 سال پہلے جب چین اور امریکہ ایک اہم موڑ پر تھے، چیئرمین ماؤزے تنگ، وزیر اعظم ژؤ این لائی، صدر رچرڈ نکسن اور ڈاکٹر کسنجر نے اپنے غیر معمولی تزویراتی نقطہ نظر سے چین امریکہ تعاون کے حوالے سے درست فیصلہ کیا اور باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا آغاز کیا۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا اوراس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام دوستی کی قدر کرتے ہیں۔ ہم اپنے پرانے دوستوں کو اور چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں آپ کی تاریخی شراکت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چینی صدر نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں پہلی بار ایسی تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہی ہے اور بین الاقوامی منظرنامہ بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ چین اور امریکہ ایک بار پھر ایک دوراہے پر آ گئے ہیں، جس کے لیے دونوں ممالک کو ایک اور فیصلے کی ضرورت ہے کہ یہاں سے کہاں جانا ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا زرعی اراضی کے تحفظ اور معیار کی...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے زرعی اراضی کے مؤثر تحفظ اور معیار کو مکمل طور پر بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیاہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو مرکزی کمیشن برائے مالیاتی واقتصادی امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا، جس کے وہ سربراہ ہیں۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ-اہلکار-انتقال-خراج عقیدت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(درمیان میں) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ سال ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے لیے سالانہ یادگاری تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تانگشان-تانگشان بندرگاہ-تجارت-اضافہ

چین کےشمالی صوبے ہیبی کے شہر تانگشان میں تانگشان بندرگاہ کے ایک کنٹینر ٹرمینل کا منظر جہاں سال کی پہلی ششماہی میں غیرملکی تجارتی سامان کی ترسیل میں گزشتہ سال کی نسبت 28.8 فیصد اضافہ ہوا۔(شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-بیروت-سیاحت-پیراگلائڈنگ

 لبنان کے شہر بیروت کےساحل پر سیاح پیراگلائیڈنگ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ-آکلینڈ-فائرنگ کا واقعہ

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں فائرنگ کے واقعے کے مقام کے قریب پولیس نے سڑک کوگھیرے میں لیا ہوا ہے جہاں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص سمیت تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-مونٹ پیلیئر-گرمی کی لہر

فرانس کے جنوبی مونٹ پیلیئرمیں پلیس ڈی کومیڈی پر ایک بچی تھری گریس فوارےسے ٹھنڈک حاصل کررہی ہے جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔(شِنہوا)

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں تیز تر اضافہ ہواہے۔

چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن(این ای اے) کے مطابق جون کے آخر تک نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت تقریباً 1 ارب 32 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہے۔

مختلف ذرائع سے توانائی پیداوار کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا سے بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 13.7 فیصد بڑھ کر39 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جبکہ شمسی توانائی سے پیداواری صلاحیت تقریباً 47 کروڑ کلوواٹ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 39.8 فیصد زائد ہے۔

این ای اے  نے کہا کہ ملک کے نصب شدہ بجلی منصوبوں کی پیداواری صلاحیت کل تقریباً 2 ارب 71 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے  گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فضائیہ میں رواں سال ابتک کے بہترین کیڈٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی فضائیہ میں رواں سال ریکارڈ تعداد میں کیڈٹس کی بھرتیاں کی گئی ہیں اور کیڈٹس کی قابلیت کی سطح نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

فضائیہ کے ریکروٹمنٹ محکمہ کے مطابق لڑاکا پائلٹ کے جسمانی معیار پر پورا اترنے والے کیڈٹس کے تناسب میں نمایاں اضافہ ہوا اور 95 فیصد کیڈٹس کے پاس ہوائی جہاز اڑنے کی اچھی صلاحیت ہے۔

فضائیہ نے وسیع تشہیر، بہتر انتخاب وتشخیصی نظام اور ایلیٹ سویلین یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کوبھرتیوں میں پیشرفت کی وجہ قرار دیا ہے۔ نئے کیڈٹس کے احساس فخر کو بڑھانے کے لیے انہیں  بدھ اور جمعرات کو وائی -20 ٹرانسپورٹ طیاروں سے  ملک بھر کے پانچ شہروں سے شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر  چھانگ چھون میں واقع ایوی ایشن یونیورسٹی آف ایئر فورس  روانہ کیا جائے گا۔

۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مٹی کا تودہ گرنےسے 10 افراد ہلاک،...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 75 افراد کو نکال لیا ہے جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

مٹی کا تودہ  گرنے کا واقعہ بدھ کو رات گئے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع رائے گڑھ کے اِرشل گڑھ گاؤں میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق مٹی کے تودے کے ساتھ ایک پہاڑی سے مٹی اور چٹانیں بھی گریں جن کے تلے دیہی بستی میں تقریباً 30 مکانات دب گئے۔

واقعے کے بعد حکام نے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیجا جنہوں نے امدادی کارروائیاں سرانجام دیتے ہوئے پھنسے دیہاتیوں کو نکالا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی قیادت می...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی کی قیادت میں ایک وفد اتوار کو سنگاپور، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوگا۔ دورے کا مقصد  ہانگ کانگ اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط  بنانا اور کاروباری مواقع تلاش کرنا ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے انفارمیشن سروس ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو بتایا کہ اس دورے  کا مقصد ہانگ کانگ کی تازہ ترین صلاحیتوں اور مواقع کو مقامی سیاسی اور کاروباری برادریوں کو متعارف کروا کر ہانگ کانگ میں لائے گئے بہتری کے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

وفد میں ایچ کے ایس اے آر کے سرکاری افسران اور صنعت، تجارت اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں دوسرے سپر ڈیپ بورہول کی کھدائی شروع

چھینگڈو (شِنہوا) چین میں گیس کی پیداوار کے ایک بڑے جنوب مغربی علاقے سیچھوان بیسن میں زمین میں ایک انتہائی گہرے سپر ڈیپ بورہول کی کھدائی شروع کردی گئی ہے۔ 10ہزارمیٹر سے زیادہ گہرا یہ دوسرا بورہول ہے جسے چین میں ڈرل کیا جا رہا ہے اس سے پہلے  مئی کے آخر میں شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں تارم طاس میں پہلی ڈرلنگ شروع  کی گئی تھی۔ 10ہزار 520 میٹر کی ڈیزائن کردہ گہرائی کے ساتھ، بورہول سیچھوان بیسن کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ ڈرلنگ کا کام  پیٹرو چائنہ ساؤتھ ویسٹ آئل اینڈ گیس فیلڈ کمپنی  کررہی ہے۔ توقع ہے کہ ڈرلنگ کی کامیابی کے بعد ایک نیا سپر ڈیپ قدرتی گیس کا ذخیرہ  دریافت ہو جائے گا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نجی معیشت کی بحالی کے لیے مزید اقدامات ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں حکام نےنجی معیشت کی بحالی کے لیے مزید کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے جلد مزید اقدامات متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بیان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے نجی معیشت کی ترقی کے فروغ کے لیے ایک رہنما اصول جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

کمیشن کے نائب سربراہ لی چھن لِن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رہنما اصول پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن مستقبل قریب میں معاون پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرانےکی غرض سے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

 لی نے کہا کہ معاون اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کمیشن جلد ہی نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک دستاویز شائع کرے گا تاکہ شعبے کو مکمل طور پر متحرک کیا جا سکے۔

 لی نے کہا کہ کمیشن نجی کاروباری شخصیات کے ساتھ  سمپوزیم کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ ان کے مسائل حل کرنے سمیت ان کی تجاویز پر توجہ دی جا سکے۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن برانچز کا جمعرات کو افتتاح کردیاگیا۔ مجموعی طور پر31 صوبائی ریگولیٹری بیوروز، خود مختارمنصوبہ بندی کی حیثیت کے حامل پانچ میونسپل بیورو اور 306 میونسپل ریگولیٹری بیوروزکا ایک ہی دن افتتاح کیاگیا ہے۔ یہ ملک کے مالیاتی ریگولیٹری نظام میں اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ رواں  سال مارچ میں چین نے ریاستی کونسل کے اداروں میں اصلاحات کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کا قیام بھی شامل ہے۔

نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کا باضابطہ  قیام 18 مئی کوعمل میں لایا گیا تھا۔

 
۲۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں