• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

دنیا مزید ہیٹ ویوز کیلئے تیار رہے، یو این عا...

یواین عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردارکیا ہے کہ ہوشیار، خبردار،دنیا مزید ہیٹ ویوز کیلئے تیار رہے، یواین عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کردیا۔اٹلی، اسپین، کروشیا، سربیا، بوسنیا کے بیشتر حصوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ یورپ، ایشیا، امریکا اور جنوبی افریقا میں سورج قہر ڈھا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے، گرمی میں کمی کے کوئی آثار نہیں۔ گزشتہ سال یورپ میں اکسٹھ ہزار لوگ گرمی سے ہلاک ہوئے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اطالوی جزائر سارڈینیا اور سسلی انچاس ڈگری کے ساتھ براعظمی ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے،روم میں پارہ اکتالیس سے بڑھ گیا، اسپتال بھرنے لگے۔ یونان، کینری جزائر اور اسپین کے کچھ حصوں میں جنگلات کی آگ بھڑک رہی ہے۔ ملکی و غیرملکی فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔کینیڈا کے صوبوں البرٹا اورکیوبیک میں دو سو سے زائدمقامات پر جنگل کی آگ جل رہی ہے۔ فرانس میں درجہ حرارت کے کئی مقامی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ امریکی شہر فینکس نیگرمی کا پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مسلسل انیسویں دن پارہ تینتالیس ڈگری سے زائد رہا۔ وسطی کولمبیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے پندرہ افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوئے۔بائیس مکانات تباہ ہوگئے۔ چین کے ریلوے اسٹیشنوں میں شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے ایک سو ستائیس کولنگ شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ روس میں اچانک بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، معمولات زندگی متاثر ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل حملہ کیس میں شامل تفتیش...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو6 جنوری کیپیٹل ہل حملہ کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا، ٹرمپ پر حملے کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے تفتیش میں شامل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی جلد گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ سابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں سپیشل کونسل کی جانب سے ایک ٹارگیٹ لیٹر موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ گراونڈ جیوری کی تحقیقات کے نشانے پر ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وفاقی پراسیکیوٹر پیٹر زیڈنبرگ نے کہا ہے کہ کسی ملزم کو ٹارگیٹ لیٹر ملنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے خبردار کیا جائے کہ آپ پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔ امریکی صدر کو موصول ہونے والے خط میں واضح طور علامات موجود ہیں کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار بننے کیلئے نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بائیڈن سے انتخابات ہارنے کے بعد اقتدار میں رہنے کیلئے کی گئی کوششوں کے الزام میں فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔ حکام اپنے بیانات جیوری کے سامنے قلمبند کروا چکے ہیں کہ کس طرح سابق امریکی صدر نے اپنے دور اقتدار کے آخری مہینوں میں ووٹر فراڈ کے بے بنیاد دعوں کے حوالے سیان پر دبا ڈالا تھا اور کس طرح 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے کانگریس کی جانب سے جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ سپیشل کونسل جیک اسمتھ کی اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی عہدہ چھوڑنے کے باوجود قومی سلامتی کی دستاویزات کو غیر قانونی طریقے سے اپنے قبضے میں رکھنے کے الزامات بھی عائد کرچکے ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزامات قبول کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہونے سے صرف چار دن قبل اطلاع دی گئی ہے تاہم عدالتی ریکارڈ کے مطابق جیک اسمتھ کی جانب سے ٹرمپ کے وکلا کو الزامات عائد کرنے سے کم و بیش تین ہفتے قبل 19 مئی کو ٹارگیٹ لیٹر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر حملہ کے معاملے پر گرینڈ جیوری سابق صدر ڈونلڈر ٹرمپ کی انتظامیہ میں اعلی عہدوں پر رہنے والی اہم شخصیات سمیت وائٹ ہائوس کے سابق اٹارنی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدر مائک پینس کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں...

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی یہ کارروائی چند دن قبل شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے سونہ بنجر میں رات کو گشت کرنے والے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین جہانگیر احمد اور عرفان یوسف کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساہیوال ، زہریلا ملک شیک پینے سے دو بچے جاں...

ساہیوال میں گھر میں زہریلا ملک شیک پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گھر میں زہریلا ملک شیک پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بچے تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق گھر پر ملک شیک بنایا تھا، جسے پیتے ہی پانچوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں دو بچے دم توڑ گئے۔ حکام کے مطابق ھر میں زہریلا ملک شیک پینے سے جاں بحق بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جامشورو،ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پول...

جامشورو کے علاقے کوٹری میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے جانیوالی پولیس ٹیم پر اہل علاقہ کی جانب سے تشدد کے نتیجے میںدو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پر اہل علاقہ نے تشدد کیا۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، اہل علاقہ کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این ٹی ڈی سی،ٹرانسمیشن لائنز کی حفاظت کیلئے...

این ٹی ڈی سی کے مطابق ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ساتھ ریجن میں ٹرانسمیشن لائن میٹریل کی بڑھتی ہوئی چوری سے نمٹنے کیلئے نجی سکیورٹی ایجنسی سے 100 مقامی سکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں، یہ سکیورٹی گارڈز ٹرانسمیشن لائنز کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔ سگما سکیورٹی سروسز کے نئے بھرتی کیے گئے سکیورٹی گارڈز کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد کلب میں منعقد ہوئی، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سکیورٹی گارڈز سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے سندھ میں ٹرانسمیشن لائنز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے این ٹی ڈی سی کے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سکیورٹی گارڈز ان مذموم سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کی شناخت کیلئے مقامی انٹیلی جنس نیٹ ورک قائم کرنے میں مدد کریں گے، یہ ایک آزمائشی منصوبہ ہے اور اسکی کامیابی مستقبل میں ایسے مزید منصوبوں کے آغاز کا باعث بنے گی جس کے نتیجے میں مزید افرادی قوت کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے سکیورٹی گارڈز پر زور دیا کہ وہ ادارے کے ساتھ وفادار رہیں اور این ٹی ڈی سی کے اہداف کے حصول کے لیے بے لوث کام کریں۔ چیف سیکورٹی افسر این ٹی ڈی سی اور جنرل منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ )ساوتھ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹرانسمیشن لائنز کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ سکیورٹی گارڈز کی بھرتی چوری کی وارداتوں کوکم کرنے اور این ٹی ڈی سی کے آپریشنز کو محفوظ بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام اس پائلٹ پراجیکٹ سے مثبت نتائج کی توقع رکھتے ہیں اور ادارے کی بہتری کیلئے ایسے مزید اقدامات کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی د...

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل(ایگزٹ کنٹرول لسٹ )سے نام نکلوانے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا جس کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل (پاسپورٹ کنٹرول لسٹ )میں ڈالا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی درخواست پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔ بعدازاں عدالت نے جواب کی کاپی شیریں مزاری کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور بشری بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ شہری محمد حنیف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غلیظ الزامات لگائے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کیخلاف دفعہ 496 کے تحت کیس دائر کیا گیا۔ درخواست کے مطابق پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئے الزامات دفعہ 496 کے زمرے میں نہیں آتے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے، عدالت چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کو کالعدم قرار دے، کمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سول جج کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تب...

پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے پاکستان کو فوری پٹرول سے الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیلی کو فروغ دینا چاہیے،لیکٹرک گاڑیاں پیٹرول کے درآمدی بل میں نمایا کمی ، کاربن کے اخراج کو ختم کریں گی، پاکستان کو مقامی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں صرف 8,000 سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہیں، پاکستان کو 2030 تک کم از کم 25 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کی ضرورت ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کو اس وقت متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں ماحولیاتی تباہی اور توانائی کی درآمد سمیت فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ درآمدی بل میں، پاکستان کی تیل کی درآمد مہنگی ہے، جو اس کے کل درآمدی کوٹے کا تقریباً 14 فیصد ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے ملک میں موسم میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ سال آنے والا بدترین سیلاب اس حوالے سے آنکھیں کھولنے کے لیے مکمل طور پر کافی تھا۔ پاکستان کو جہاں ان دو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے، وہیں اسے اپنی پالیسیوں کے ذریعے ان مسائل پر قابو پانا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق ان مسائل کے حل کے لیے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ بڑی حد تک پاکستان کو فوری طور پر پٹرول سے الیکٹرک گاڑیوں میں گہری تبدیلی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ گنجان ٹریفک والے ایک گنجان آباد ملک کے طور پر، صرف نقل و حمل کے شعبے میں ایندھن کی کھپت کے تناسب کو ممکنہ حد تک کم کر کے ہی پاکستان درآمدی مہنگی توانائی پر اپنا انحصار بتدریج کم کر سکتا ہے۔

کیونکہ الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف پیٹرول کے درآمدی بل کو نمایاں طور پر کم کریں گی بلکہ متعلقہ کاربن کے اخراج کو بھی ختم کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابق جب ہم الیکٹرک گاڑیوں کی بات کرتے ہیں تو ہماری نظریں لامحالہ چین کی طرف جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چین پچھلے آٹھ سالوں سے مسلسل الیکٹرک گاڑیاں بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے اور پاکستان کو مقامی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں آئرن برادر اور اس کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی ٹی بیلٹ اینڈ روڈ یونین شنگھائی نے چند روز قبل ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کے مندوبین نے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ تقریباً 100 پاکستانی اور چینی افراد نے شرکت کی جن کا تعلق الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق صنعت کے مختلف شعبوں جیسے کہ نئی توانائی، نقل و حمل، صنعتی چین کے پرزہ جات، معروف ڈیزائن اور مینوفیکچررز ایسوسی ایشنز وغیرہ سے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، عوامی جمہوریہ چین کی 12ویں این پی سی کی خارجہ امور کی کمیٹی کی نائب سربراہ ژاؤ بائی گے نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے حوالے سے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک لازمی حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قونصل جنرل آف پاکستان نے ان پالیسیوں کا ذکر کیا جو حکومت پاکستان نے اس صنعت کو ترقی دینے کے لیے اپنائی ہیں۔ وفاقی حکومت اور پاکستان کی تمام صوبائی حکومتوں نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی کی ہے، ان گاڑیوں کی نہیں جو پیٹرول کو بطور ایندھن استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو راغب کرنے کے لیے، حکومت نے درآمدی چارجنگ انفراسٹرکچر پر صفر ٹیرف کو اپنایا ہے، جب کہ درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں کے بعض اجزاء پر صرف 1 فی صد ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اس وقت کئی چینی کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

ان میں نمایاں کمپنیاں بی وائی ڈی ، چیر ی، ایم جی ، بی اے آئی سی ، ڈی ایف ایس کے ، چنگان ، جی ڈبلیو ایم ، ایف اے ڈبلیو ہیں۔ پاکستان میں کے الیکٹرک گاڑیوں کو معاشرے میں بڑے پیمانے پرنہیں اپنایا گیا ہے اور حکومت کو متعلقہ صنعتوں کے لیے سپورٹ میں مزید اضافہ کرنا چاہیے، کیونکہ توانائی کی صنعت میں اصلاحات بے شک بہت قریب ہیں۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے بتایا کہ 2022 میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کی تعداد 32 ملین تھی جبکہ 34 ملین سڑکوں پر تھیں۔ ان گاڑیوں میں سے صرف 8,000 سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی کم رسائی کی وجہ ایک طرف انفراسٹرکچر کی پسماندگی اور دوسری طرف الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں عوامی آگاہی کی کمی ہے۔ آگاہی کو فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح پر ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے عوام کو اس حقیقت کا بخوبی ادراک ہو کہ پٹرول گاڑیوں کی بجائے الیکٹرک کا استعمال ان کے مفاد میں ہے۔ فی الحال، پاکستان کے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے پاکستان میں ان گاڑیوں کی تیاری اور اسمبلنگ کے لیے بارہ کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں، جن میں ایم جی موٹرز اور ڈائس شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اوپر بیان کردہ عوامی آگاہی بڑھانے کے علاوہ، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030 تک کم از کم 25 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کی ضرورت ہے۔چارجنگ کی سہولیات میں حکومت کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری بلاشبہ اگلے مرحلے میں اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی...

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے پاکستان کو کم ترقی ،زیادہ مہنگائی کا سامنا رہا۔ پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔ رپورٹ میں مالی سال 2023 کی طرح 2024 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیشگوئی کردی۔ سست معاشی گروتھ کی بڑی وجہ سیلاب، سخت مانیٹری مالیاتی پالیسیاں قرار دی گئی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی تخمینے سے زیادہ رہی، اشیا کی طلب بڑھنے کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیمرا کے قانون کو بدلا جارہا ہے، پہلی مرتبہ...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، حکومت نے آزادی اظہار رائے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے۔ مریم اورنگزیب سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریلوی سفیر کی طرف سے حکومت کے ملکی معاشی استحکام اور آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کاوشوں کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومتی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے متعلق آسٹریلوی سفیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشگوئی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔ ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی کے اعلی فورم پر کام کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن(ترمیمی)بل منظوری کے مراحل میں ہے۔ بجٹ میں صحافیوں اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی۔ پہلی مرتبہ فلم انڈسٹری کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ نیشنل امیچور فلم فیسٹیول کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے 25 ہائی اچیورز آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے 2 ارب روپے کی لاگت سے فلم فنانس فنڈ قائم کیا ہے۔ پیمرا کے قانون کو بدلا جا رہا ہے، اتھارٹی میں صحافتی تنظیموں کو نمائندگی دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پ...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں اینٹی کرپشن حکام اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی اپیل پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا تھا، عدالت نے پرویز الہی کودوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کا غیر قانونی فیصلہ دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا یو اے ای صدر سے رابطہ، ایک ارب ڈ...

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلیفون کیا جس میں انہوں نے ایک ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں بروقت مدد کی، یو اے ای کی مدد سے آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ طے کرنے میں بڑی مدد ملی، پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت یواے ای کی اس خیرسگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید سے کہا کہ آپ نے ذاتی دلچسپی لیکرپاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کی، اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بامعنی اصلاحات کی ہیں، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی تشکیل کا محور ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ ہے، ادارہ جاتی سطح پر انتظام نے پاکستان کی معیشت کوٹھوس معاشی روڈ میپ دیا ہے۔ وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے صدر نے کہا کہ یواے ای اورپاکستان کے قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوارہیں، برادرپاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمہ داری تھی، وزیراعظم شہباز شریف شاندار قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، مجھے اعتماد ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی لائیں گے۔ شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سرمایہ کاری روڈ میپ کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی، پر اعتماد ہوں کہ پاکستان معاشی طور پر قابل ذکر ترقی کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر یواے ای کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارش کے باعث آئیسکو کے 40 سے زائد فیڈرز پر ٹ...

آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل کی حدود میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آئیسکو کے 40 سے زائد فیڈرز کے ٹرپ کرنے اور فالٹ کی رپورٹ سامنے آئی۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں لوہی بھیر، ایف سیون ون، اپر ٹوپہ،گلبرگ 5، سروس روڈ،ریڈیو پارک جنڈ سٹی اور فتح جنگ شامل ہیں۔ اے بلاک جھنگی،سیداں ڈھوک حسو،غریب وال، لال کرتی،لالہ زار پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، آپریشن ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحال کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث بجلی بحالی کی کارروائیوں میں فیلڈا سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں ور دیگر تنصیبات سے دور رہیں۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شارٹ سرکٹ سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی وائرنگ درست کروائیں،بجلی نہ آنے کی صورت میں شہری شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن نمبر 118 پر رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی ک...

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 کیسز میں ضمانتوں میں 26 جولائی تک توسیع کردی، پولیس کی استدعا پر عدالت نے تینوں مقدمات میں سماعت ملتوی کردی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی اور توڑپھوڑ پر درج 6 مقدمات چیئرمین پی ٹی آئی ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت پہنچ گئے، جج نے حاضری لگوا کر چیئرمین پی ٹی آئی کو جانے کی اجازت دے دی۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نئی کچہری میں پہلا دن ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے افتتاح کیا ہے، جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ نئی کچہری کا سب سے زیادہ فائدہ تو انہی کو ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023، پاکستان بھارت...

جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کو بھارت اور ایران سمیت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر قرار دے دیا گیا۔ نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023 کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان 19ویں نمبر پر براجمان ہے، پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سکور 49 پر پہنچ گیا جبکہ بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا سکور بدستور 40 ہے۔ جوہری سہولیات کی حفاظت میں بھی پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 نمبر پر ہے، جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان کا سکور 61 جبکہ بھارت کا 52 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلہ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلہ کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں آئندہ سماعت کب ہے؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ہائیکورٹ کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیجے تو دوسری عدالت کو بھیجتی ہے، ایک جج جو اپنا ذہن واضح کر چکا ہو اسے دوبارہ کیس نہیں بھیجا جاتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیجا تھا، ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کیلئے 7 دن کا وقت دیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے 6 جولائی کو درخواست پر ابتدائی سماعت کی، ہم نے 8 جولائی کو کیس 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، ٹرائل کورٹ نے استدعا مسترد کردی،وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل سنے، ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کے دلائل سن کر 15 منٹ میں فیصلہ کردیا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے ہائیکورٹ کے دیئے گئے وقت سے آگے جانے کا نہیں کہا تھا، استدعا کی تھی کہ پیر یعنی پانچویں دن تک سماعت ملتوی کی جائے، اس عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 8 سوالات کے جوابات دینے کا بھی کہا تھا مگر عدالتی حکم کے مطابق ہمارے تمام سوالات کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ تمام سوالات اہمیت کے حامل ہیں جن کا جواب آنا ضروری تھا۔بعد ازاں عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکس...

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا،سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر حصوں میں یوم الحاق پاکستان کے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ، پوسٹرز پر درج تحریروں میں کہا گیا کہ 19 جولائی کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے جب کشمیری عوام نے 1947میں اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا ، کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور یقینا ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ بدھ کو لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا ،19 جولائی 1947 کے دن کشمیری قیادت نے پاکستان بننے سے قبل ہی پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔ جولائی 1947 کو آبی گزر سری نگر کے مقام پر بانی صدر آزاد جموں وکشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک کشمیری عوام نے تکمیل پاکستان کیلئے قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ بھارت سے مکمل آزادی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک کشمیری عوام آج بھی اپنے آبااجداد کی طرح مختلف محاذوں پر جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں، بھارت کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم رکھنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہاہے، نوے کی دہائی سے اب تک بھارتی قابض فوج نے 9،6213 بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے بدترین مظالم اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہتھکنڈے بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکے ہیں۔ دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر حصوں میں یوم الحاق پاکستان کے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن پر درج تحریروں میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے جب کشمیری عوام نے 1947میں اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا۔ یہ پوسٹر جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، وارثین شہدا، نوجوانانِ حریت جموں وکشمیر، پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، جموں و کشمیر جسٹس لیگ فورم، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور آزادی پسند دیگر تنظیموں کی طرف سے چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور یقینا ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پوسٹروں میں اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی امن پسند ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کر کے کشمیریوں کو بھارتی فوج کے مظالم سے نجات دلائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئندہ 3 ہفتے انتہائی اہم، پی ڈی ایم آپس میں...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ہفتے پاکستان کی سیاست کیلئے انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہوں گے جن میں پی ڈی ایم جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہوں، نگران حکومت ہو، الیکشن کی تاریخ ہو، مردم شماری ہو، سب ہی اہم ہیں، یہ سارے فیصلے 12 اگست سے پہلے ہونے ہیں جو پاکستان کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ الیکشن 60 دن میں ہوں گے یا 90 دن میں ہوں گے، مسئلہ یہ ہے کہ کیا الیکشن شفاف ہوں گے؟، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور دنیا کیلئے قابل قبول ہوں گے؟، نگران وزیراعظم سیاست دان ہوگا یا معیشت دان، یہ فیصلہ بھی اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معاشی اور اقتصادی استحکام بھی نہیں آئے گا، یہ بھان متی کا کنبہ بنے گا، چوک چوراہے میں ہنڈیاں پھوٹیں گی، جب یہ اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو ایک دوسرے کے خلاف کیا بیانیہ بنائیں گے؟۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 170 روپے کلو آٹا، 155 روپے کلو چینی، 290 روپے کا ڈالر ، پیک آوور میں 50 روپے بجلی کا بنیادی ریٹ اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟، 15 مہینے میں 1 ارب ڈالر کی امداد کی بھیک پر دھمال ڈالنے والے کس منہ سے عوام میں جائیں گے؟۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، روپے میں گراوٹ اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط غریب کیلئے قبرستان اور پی ڈی ایم کیلئے سیاسی موت ہوں گی، آئی ایم ایف کی شرائط غریب کیلئے گلہ گھونٹ اور حکومت کیلئے چارج شیٹ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں 138 ملی میڑ جبکہ راولپنڈی میں...

اسلام آباد میں 138 ملی میڑ جبکہ راولپنڈی میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں مون سون کی طوفانی بارش کا نیااسپیل شروع ہوگیا ، موسلادھار بارش نے جہاں جل تھل ایک کر دیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارتو ہوا لیکن سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگی ہیں ، مظفرآبادکے دریاں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ، بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ رات اور دن میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں جمعرات سے مون سون کا دوسرا سسٹم انٹری دے گا، جس کے باعث 20 سے 22 جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں بھی مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شمال /مشرقی بلو چستان اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جڑواں شہروں میں بارش ، الرٹ جاری

راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ، راولپنڈی کے علاقہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 15 فٹ سے اوپر ہو گئی، نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجادئیے گئے جبکہ نشیبی علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی شروع کردی گئی ہے ۔ پاک فوج سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ، کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کردیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔ ڈی سی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز ، میجسٹریٹس ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، سی ڈی اے اور ریسکیو ایم سی آئی کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، تاحال ای الیون ، جی نائن ، ایچ تیرہ، آئی9 ،ایف سیون اور جی سیون کی کچی آبادی کے نالوں میں پانی کی سطح کنٹرول میں ہے ، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈی واٹر سیٹس کیساتھ ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ٹریفک عملے کو بارش کے دوران ڈرائیوروں کی مدد کو یقینی بنانیکی ہدایات کی گئی ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری نے بھی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لفٹرز اور بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں، شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، دیوارگرنے کے...

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دیوار گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 12 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی ، تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نیچے دب کر 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملبے سے چار زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیاہے جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں، ریسکیو کی جانب سے مزید آپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک اور واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹان میں پیش آیا جہاں دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی کے حملہ آوروں کو ملکی سیاست میں حصہ لی...

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کرنے والے جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایک ایسا بندہ ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ انہوں نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انظار الامة الاسلامية تتجه نحو مناسبة تغيير...

تتجه انظار الأمة الإسلامية مساء اليوم لمناسبة تغيير كسوة الكعبة المشرفة السنوية ، والتي تحل في اليوم الاؤل لشهر محرم بداية السنة الهجرية الجديدة ١٤٤٥ هجري، لعظمة مكانة الكعبة المشرفة والتي تصنع من الحرير المبطن بالقطن، وتزين بضع من الآيات القرآنية المشغولة بخيوط من الذهب والفضة، لدى كافة المسلمين في انحاء العالم .. واكملت الرئاسة العامة لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي الجاهزية لتغيير كسوة الكعبة المشرفة وسخرت منظومة رئاسة للاحتفاء بهذه المناسبة بما يليق بها ، والتأكد من خبرات ومهارات فريق العمل المشارك (صناع الكسوة، والمهندسين والفنيين السعوديين )

وأكد معالي الرئيس العام للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبد الرحمن السديس حرص ودعم خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود، وولي عهده الأمين -حفظهما الله- بكل ما يخص الكعبة المشرفة والحرمين الشريفين وقاصديهما والعناية بقبلة المسلمين

وتابع قائلا " ان مجمع الملك عبدالعزيز لكسوة الكعبة المشرفة أكمل جميع الاستعدادات لتغيير ثوب الكعبة المشرفة، وفق خطط تشغيلية للمهمة، لضمان إنهائها في الوقت المحدد وبأعلى معايير الجودة العالمية بأيدي كفاءات وطنية من منسوبي المجمع ذوي مهارة ودقة عالية في الخياطة، وذلك لضمان ظهور كسوة الكعبة المشرفة الجديدة في أبهى حلة".
وبدأت الرئاسة العامةً فك المذهبات استعداداً لإنزال الثوب القديم، وإكساء الكعبة بثوبها الجديد، جرياً على العادة السنوية، وسط منظومة متكاملة من الخدمات التي تراعي في مخرجاتها أعلى المعايير العالمية.
ويشرف فريق مختص تم تدريبهم وتأهليهم علمياً وعملياً على أعمال الفك ومراحل تبديل ثوب الكعبة الأساسية المتمثلة في رفع الثوب القديم، ونزع المذهبات، واستبدال الثوب القديم بالجديد، وأخيراً إسدال الكسوة، كما يبلغ عدد مذهبات كسوة الكعبة المشرفة (٥٣) قطعة مذهبة منها (١٦) قطعة للحزام، و (٧) قطع تحت الحزام، و (٤) صمديات، و (١٧) قنديلا، و (٥) قطع لستارة الباب، وقطعة للركن اليماني، و (٢) كينار، وحلية الميزاب.
تجدر الإشارة إلى وجود كادر تشغيلي سعودي بعدد (114) صانع حرفي متمكن يعمل على إنتاج (56)قطعة مذهبة على كسوة الكعبة، حيث تتم كافة الأعمال بشكل يدوي، ويستغرق العمل على القطعة المذهبة الواحدة ما بين 60 إلى 120 يوما، وكمية أسلاك الذهب والفضةالمستخدمة في القطع المذهبة على كسوة الكعبة 120 كيلو جرام من الذهب، و 100 كيلو جرام من الفضة.
ويقوم مجمع الملك عبدالعزيز لكسوة الكعبة المشرفة التابع للرئاسة العامة بإنتاج كسوة الكعبة المشرفة، وفق الخطط التشغيلية الموضوعة، والوقت المحدد لتركيبها على الكعبة المشرفة في غرة محرم من كل عام وتحاك كسوة الكعبة في المجمع وفق أعلى المعايير والمواصفات، ونتاج عام كامل من العمل الدؤوب والاهتمام بأدق التفاصيل .ويشار إلى أن كسوة الكعبة هي قطعة من الحرير الأسود، مكتوب عليها آيات من القرآن الكريم من ماء الذهب، تُكسى بها الكعبة.
وتصنع كسوة الكعبة المشرفة من الحرير الطبيعي ويتم صبغة باللون الأسود، ويصل طولها 14 متراً يوجد بالثلث الأعلى منها الحزام الذي يبلغ عرضة 95 سنتيمترًا وبطول 47 متراً.
ويتكون حزام الكسوة من 16 قطعة محاطة بشكل مربع من الزخارف الإسلامية، بينما تتكون الكسوة من 5 قطع تغطي كل واحدة وجهًا من أوجه الكعبة المشرفة، أما عن القطعة الخامسة تتمثل في الستارة التي تضع علي باب الكعبة المشرفة. وتمر كسوة الكعبة المشرفة بعدة مراحل، وهي مرحلة الصباغة ومرحلة النسيج ومرحلة التصميم
ومرحلة الطباعة ومرحلة التطريز..
وتعتبر كسوة الكعبة من أهم مظاهر الاهتمام والتشريف لبيت الله الحرام، و اهتمت القيادة الحكيمة بكسوة الكعبة المشرفة، وصناعتها، والإبداع فيها، وتسابق ملوك المملكة السابقين رحمهم الله لهذا الشرف العظيم حتى عهد خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وولي عهده الأمين -حفظهما الله- وجعلوا يوم تبديلها من كل عام احتفاءا لقدسيةالكعبة المشرفة في نفوس المسلمين .

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صد رکا خوبصورت چین کی تعمیراورانسانی فط...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ نےہرلحاظ سےخوبصورت چین کی تعمیرکوفروغ دینےاورانسان اورفطرت کے درمیان ہم آہنگی کی حامل جدیدیت کی پیش رفت کوتیزکرنےکی کوششوں پرزوردیا ہے۔

شی جن پھنگ جوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں،نےیہ بات منگل کوحیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دوروزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےرواں برس کی پہلی ششماہی میں701ارب یوآن...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ سازنے2023 کی پہلی ششماہی میں701 ارب 10 کروڑیوآن (تقریباً 98 ارب 12 کروڑڈالر)کی مشترکہ سرمایہ کاری سے 91 فکسڈ اثاثوں کے منصوبوں کی منظوری دی۔

چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک اہلکار جن شیان ڈونگ نے منگل کوکہاکہ ان میں بنیادی طور پر توانائی، ہائی ٹیک، نقل و حمل اور پانی کے تحفظ کے شعبوں کے منصوبے شامل ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے جون کے عرصے میں چین کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد اضافہ ہوا جو243 کھرب10 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں مارٹر گولے کے دھماکے میں 3 بچے...

ایبک، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کےشمالی صوبے سمنگان میں ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ضلع کے سربراہ مولوی شمس اللہ شمشاد نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو ضلع درہ صوف پایان کے گاؤں جنگال میں بچوں کے ایک گروپ کو کھیلتے ہوئے کھلونا نما چیز ملی جس سے انہوں نے کھیلنا شروع کر دیا جبکہ اس کے اچانک پھٹنے سے ایک بچی سمیت تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

12 جولائی کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو بچے جاں بحق ہوئے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ایمفیبیئس ہوائی جہازآگ بجھانے کا کام...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا خشکی اور سطح آب پر لینڈنگ کرنے کی صلاحیت کا حامل تیار کردہ اے جی600 ہوائی جہاز آگ بجھانے کا کام بخوبی انجام دے سکتا ہے۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے کہا کہ  اے جی 600 طیارے نے آگ بجھانے کی تصدیق کرنے والے فلائٹ ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے ایمفیبیئس ہوائی جہاز کا ماڈل اس طرح کے مشن کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اے وی آئی سی نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران، تین اے جی 600 ہوائی جہازوں نے 172 آزمائشی پروازیں کیں، جن میں مجموعی پرواز کے 430  گھنٹے  ملک  بھر میں متعدد مقامات پر مکمل کیے گئے تھے۔ آزمائشی پروازوں کے دوران طیارے کے پلیٹ فارم اور اس کے فائر فائٹنگ سسٹم کی کارکردگی کی تصدیق کی گئی۔ آزمائشی پرواز والے طیارے نے تین، چھ اور 12 ٹن پانی کے ساتھ  پانی گرانے کے آپریشن کیے اور آپریشن کے مختلف طریقوں، پوزیشنز، رفتار اور اونچائی میں طیارے کی کارکردگی کی تصدیق کی گئی۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی علاقوں کوغیرمعمولی پیچیدہ حالات کاسا...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےوزیراعظم محمد اشتیہ نےخبردار کیا ہےکہ فلسطینی علاقوں کو ہر سطح پر غیر معمولی پیچیدہ حالات کا سامنا ہے۔

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں برطانوی دفتر خارجہ میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر سٹیفن ہکے کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطینی وزیراعظم اشتیہ نے سیاسی افق کی عدم موجودگی، مالیاتی رکاوٹوں اور فلسطینی سرمائےپراسرائیلی ڈاکہ زنی کو ان چیلنجوں کے اہم عوامل قرار دیا۔

انہوں نےکہا کہ جن اسرائیلی اقدامات کا ہم سامنا کر رہے ہیں ان میں فلسطینی علاقوں میں دراندازی اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں تیزی، شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں سمیت مغربی کنارے پردوبارہ قبضے کی کوششیں شامل ہیں۔

اشتیہ نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ تمام فلسطینی علاقوں میں انتخابات کے انعقاد اور تمام یکطرفہ اقدامات کو روکنے سمیت  اسرائیل پر تمام دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چین کوچپ کی فروخت پرمزید پابندیاں عائ...

نیویارک(شِنہوا) سیمی کنڈکٹرانڈسٹری ایسوسی ایشن (ایس آئی اے) نے امریکہ پر زوردیا ہے  کہ وہ چین کوچپ کی فروخت پر"مزید پابندیاں عائد کرنے سے باز رہے"جو کموڈٹی سیمی کنڈکٹرزکے لیے دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے۔ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ حد سے زیادہ وسیع، مبہم اوربعض اوقات یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے سے امریکی سیمی کنڈکٹرکی صنعت کی مسابقت میں کمی، سپلائی چین میں  رکاوٹ ، مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے اور چین کی طرف سے مسلسل بڑھتی ہوئے جوابی کارروائیوں کا سبب بنتا ہے۔  ایس آئی اے نے امریکی انتظامیہ پرزور دیا کہ وہ اس وقت تک مزید پابندیوں سے گریز کرے جب تک کہ وہ موجودہ اورممکنہ پابندیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے صنعتی ماہرین کے ساتھ زیادہ وسیع مشاورت نہ کرلے۔

 یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جو بائیڈن انتظامیہ گزشتہ اکتوبر میں وضع کردہ قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد چین کی چپ بنانے والے اداروں کے ساتھ امریکی کمپنیوں کے تعاون کو کم کرکے چین کی چپ انڈسٹری کو محدود کرنا ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے ڈی بی کی زیر قیادت ساحلی علاقوں سے آلودگی...

منیلا (شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ اس کی زیرقیادت کئی کثیر الجہتی قرض دہندگان نے ساحلی علاقوں اور دریاوں کے طاس میں آلودگی کو کم کرنے کے ایک عالمی پروگرام کے لیے شراکت داری کی ہے۔

11کروڑ50لاکھ  ڈالربجٹ کے ساتھ کلین اینڈ ہیلتھی اوشینز انٹیگریٹڈ پروگرام ایشیائی ترقیاتی بینک،ترقیاتی بینک آف لاطینی امریکہ( سی اے ایف)، یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی(ای بی آرڈی) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت( ایف اے او) نےمشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔

بنیادی طور پر یہ پروگرام ساحلی آلودگی کو روکنے، زمین اور سمندری رہائش گاہوں میں پائیدار طریقوں کو بہتر بنانے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ اس سے 2لاکھ  ہیکٹر زمین کی تزئین اور1کروڑ43لاکھ  ہیکٹر سمندری رہائش گاہوں کو فائدہ  ہوسکتا ہے، جبکہ56 لاکھ میٹرک ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کیا جائے گا۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-لی چھیانگ-امریکہ-جان کیری-ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کر رہےہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-لی چھیانگ-امریکہ-جان کیری-ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کر رہےہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سرد ترین علاقوں میں نئی توانائی سے چل...

ہاربن(شِنہوا) چین کے شمال مشرق کے ایسے علاقے جہاں موسم سرما میں درجہ حرارت بیٹری سے چلنے والی کاروں کے لیے ایک چیلنج ہے، ان علاقوں میں بھی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

 اس کی بڑی وجہ چین کے ماحول دوست اقدام کے تحت  ٹیکنالوجی اور چارجنگ کی سہولیات میں ہونے والی ترقی ہے۔ 

شمال مشرقی صوبے حئی  لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے رہائشی سونگ جون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ساری زندگی گیس سے چلنے والی کار چلائی ہے اوراس نے  کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ الیکٹرک کاربھی چلائے گا۔ 

 56 سالہ نوجوان نے اپنی نئی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی پر4لاکھ 60ہزاریوآن (تقریباً 63 ہزار990 ڈالر) خرچ کیے ہیں۔ 

 ہاربن چین کا سب سے سرد صوبائی دارالحکومت ہے جہاں سردیوں میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، پھر بھی حالیہ برسوں میں یہاں پر  لوگوں میں این ای ویزکا شوق بڑھ رہا ہے۔ 

اس حوالے سے  سونگ نے کہا کہ ان کے خیال میں این ای ویزکی ڈرائیونگ مستقبل کا رجحان ہے کیونکہ یہ روایتی ایندھن پر چلنے والی کاروں کے مقابلے میں زیادہ سستی  ہیں۔ 

سونگ  کو ذہین ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم،  گاڑی کی اندرونی جگہ اور الیکٹرک آٹوموبائل کی کنفیگریشن نے یہ گاڑی خریدنے پرآمادہ کیا۔  سونگ کی جانب سےخریدی گئی اس نئی ہائبرڈ الیکٹرک ایس یو وی کی  زیادہ سے زیادہ الیکٹرک بیٹری لائف 170 کلومیٹر ہے اور اسے مکمل طور پر ری چارج ہونے میں تقریباً 6 گھنٹے لگتے ہیں، جس کی قیمت فی چارج 20 یوآن سے زیادہ نہیں ہے۔ 

سونگ نے کہاکہ وہ بنیادی طور پر شہری علاقوں میں گیس پرگاڑی  نہیں چلاتے۔ ایندھن سے چلنے والی گاڑی کے مقابلے میں اس کی لاگت بہت کم  ہے۔ 

این ای وی کے ایک سیلزپرسن  تیان جی ویی نے کہا کہ  الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی خریداروں کے لیے ایک چارجنگ اسٹیشن نصب قائم کرے گی اور سالانہ دیکھ بھال کی لاگت 1ہزار یوآن سے کم ہے۔ 

سونگ نے کہا، درجہ حرارت کافی کم ہونے کیو جہ سے سردیوں میں ہاربن میں گیراج کی ضرورت ہے  لیکن جنوبی علاقے میں یہ ضروری نہیں ہے۔سونگ کو ڈرائیونگ رینج کی بھی پریشانی  نہیں ہے اسے یقین ہے کہ سیلز اورپورے ملک میں چارجنگ سہولیات کے وسیع نیٹ ورک  قائم ہونے سے این ای ویز صارفین کے لیے زیادہ پرکشش ہو جائیں گی۔

این ای وی کی مقبولیت کئی دہائیوں کی سخت کوششوں  کا نتیجہ ہے جو چین نے ایک ماحول د وست اور زیادہ پائیدار ترقی کو اپنانے کے لیے کی ہیں۔ 

ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے موافق سرکاری پالیسیوں سے حوصلہ افزائی کے ساتھ، چین مسلسل آٹھ سالوں سے این ای وی کی مجموعی پیداوار اور فروخت کے لحاظ سےدنیا میں سرفہرست ہے۔ 

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی این ای وی کی فروخت 2020 میں 13لاکھ 70ہزار سے بڑھ کر 2022 میں 68لاکھ90ہزارہو گئی تھی اور 2023 کی پہلی ششماہی میں، این ای وی کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 44.1 فیصد بڑھ کر تقریباً37لاکھ50ہزار یونٹ جبکہ این ای وی  کی پیداوار تقریباً 37لاکھ 90ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں42.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی امریکی موسمیاتی ایلچی سے م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے منگل کوبیجنگ میں امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔

لی نے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں دنیا کے اہم ممالک ہیں اور ان کے درمیان وسیع تعاون سے نہ صرف ایک دوسرے بلکہ پوری دنیا کوفائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو گزشتہ سال بالی، انڈونیشیا میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں اوراختلافات کو مناسب طریقےسےدور کرنا چاہیے اور چین-امریکہ تعلقات کو انکی ابتداء کی طرح پائیدارترقی کی راہ پر  واپس لانا چاہیئے۔

لی نے موسمیاتی تبدیلی پرعالمی ردعمل کو ایک مشکل کام قرار دیتے ہوئے کثیرالجہتی پر عمل سمیت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے میں طے شدہ اہداف اور اصولوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔

لی نے کہا کہ تمام فریقین کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر مختلف ذمہ داریوں کے اصول کی پاسداری کرنی چاہیے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے اور اپنے مالیاتی وعدوں کو جلد از جلد پورا کرنا چاہیے جبکہ ترقی پذیر ممالک کو اس حوالے سے اپنی صلاحیت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوہری معاہدےمیں تعطل اورخلیجی خطے میں کشیدگی...

تہران(شِنہوا)ایران نےکہا ہےکہ اس کےجوہری معاہدے کوبحال کرنے کے لیے مذاکرات میں تعطل اورخلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یہ بات ہفتہ وارپریس کانفرنس کے دوران جوہری معاہدے کی بحالی پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی جسے رسمی طور پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن(جے سی پی اواے)کہا جاتا ہے۔

 کنعانی نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ ابھی بھی کھلا ہے اور جوہری معاہدے کی بحالی کو سفارتی ذرائع سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نےامریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے یقینی  طور پر سیاسی فیصلہ کرے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

20 سالوں سے چین اور آسیان دوستی اور مشترکہ ت...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور آسیان نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران،جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون معاہدے کی روح کے مطابق تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کوفروغ دیا ہے اور دونوں دیرینہ اچھی ہمسائیگی ودوستی اور مشترکہ ترقی وخوشحالی کے صحیح راستے پر گامزن رہے ہیں۔ 13 جولائی کوہونے والے آسیان-چین وزرائے خارجہ اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیا میں دوستی اور تعاون معاہدے سے چینی الحاق کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری آسیان-چین مشترکہ بیان کی منظوری دی گئی۔ اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں، ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ 2003 میں چین اور آسیان ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طورپرجنوب مشرقی ایشیا میں امن و تعاون کے معاہدے میں چین کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور وہ ایسا کرنے والا پہلا ملک ہے جس سے چین اور آسیان کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ معاہدے میں سب سے پہلے شامل ہونا چین کی اس سفارتی روایت کے مطابق ہے کہ تمام ممالک، چاہے  بڑے ہوں  یا چھوٹے، سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے، اور یہ  آسیان کی ترقی کے لیے چین کی مضبوط حمایت کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی ہماری دیرینہ پالیسی کے بھی مطابق ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

20 سالوں سے چین اور آسیان دوستی اور مشترکہ ت...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور آسیان نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران،جنوب مشرقی ایشیا میں امن اور تعاون معاہدے کی روح کے مطابق تمام شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کوفروغ دیا ہے اور دونوں دیرینہ اچھی ہمسائیگی ودوستی اور مشترکہ ترقی وخوشحالی کے صحیح راستے پر گامزن رہے ہیں۔ 13 جولائی کوہونے والے آسیان-چین وزرائے خارجہ اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیا میں دوستی اور تعاون معاہدے سے چینی الحاق کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری آسیان-چین مشترکہ بیان کی منظوری دی گئی۔ اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں، ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ 2003 میں چین اور آسیان ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ طورپرجنوب مشرقی ایشیا میں امن و تعاون کے معاہدے میں چین کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور وہ ایسا کرنے والا پہلا ملک ہے جس سے چین اور آسیان کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ معاہدے میں سب سے پہلے شامل ہونا چین کی اس سفارتی روایت کے مطابق ہے کہ تمام ممالک، چاہے  بڑے ہوں  یا چھوٹے، سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے، اور یہ  آسیان کی ترقی کے لیے چین کی مضبوط حمایت کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی ہماری دیرینہ پالیسی کے بھی مطابق ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوانگ شی-سمندری طوفان تالم-دوسرا سلسلہ

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے میں سمندری طوفان تالم کے دوسرے سلسلے کے بعد امدادی کارکن چھن ژو کےشہری علاقوں میں سیلابی پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گوانگ شی-سمندری طوفان تالم-دوسرا سلسلہ

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں سمندری طوفان تالم کے دوسرے سلسلے کے بعد چھن ژوکی ایک سڑک پر گرا ہوا درخت  دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-جان کیری-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کےرکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےخارجہ امور کمیشن کےدفترکےڈائریکٹر وانگ یی بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہےہیں۔(شِنہوا)

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-جان کیری-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کےرکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےخارجہ امور کمیشن کےدفترکےڈائریکٹر وانگ یی بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہےہیں۔(شِنہوا)

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-جان کیری-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کےرکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےخارجہ امور کمیشن کےدفترکےڈائریکٹروانگ یی بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-جان کیری-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کےرکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےخارجہ امور کمیشن کےدفترکےڈائریکٹروانگ یی بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پراعتماد اور شرح نمو حاصل کرنے کی صلاحیت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا کہ چین 2023 بارے مقرر کردہ اپنی شرح نمو حاصل کرنے کے لئے اعتماد، ماحول اور صلاحیت کا حامل ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی اعلیٰ عہدیدار لی ہوئی نے بتایا کہ چینی معیشت نے پہلی سہ ماہی میں اچھا آغاز کیا اور بحالی کا سلسلہ دوسری سہ ماہی میں بھی جاری رہا جو رواں سال کی پہلی ششمالی میں بحالی کی اچھی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔

لی نے کہا کہ چینی معیشت زبردست لچک، صلاحیت اور توانائی سے مالا مال ہے اور اس کی بنیادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جس کے سبب یہ طویل مدتی شرح نمو برقراررکھے گی۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مجموعی معاشی بہتری کو فروغ دینے والے مثبت عوامل یکجا ہورہے ہیں۔

لی نے کہا کہ چین کا مکمل صنعتی نظام، بے پناہ صلاحیتوں کے حامل وسائل، مضبوط صنعتی اور سپلائی چین تحفظ نے معاشی لچک اور اثرات کے خلاف مزاحمت میں مدد دی ہے۔

لی نے کہا کہ عوامی خدمات، بنیادی ڈھانچے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی مضبوط طلب کی بدولت چین کے پاس دنیا میں کھپت کی سب سے بڑی صلاحیت بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی برآمدی مصنوعات اور خدمات میں مسابقت بڑھ رہی ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ چین مختلف پالیسیاں نافذ کرکے اپنا معاشی ڈھانچہ بہتر کرنے، ترقی کے محرکات مضبوط کرنے اور اپنی معاشی ترقی میں پیشرفت جاری رکھنے میں اعتماد ، ماحول اور صلاحیت کا حامل ہے۔

لی نے متنبہ کیا کہ ملکی معیشت کو اب بھی کچھ خطرات اور مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پائیدار بحالی کی بنیادیں ٹھوس نہیں ہے ۔ غیر مستحکم اور غیر یقینی عوامل جیسی پیچیدہ عالمی سیاسی و معاشی صورتحال اور معاشی دباؤ میں کمی بھی ملک کو متاثر کرے گی۔

قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی مقامی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد اضافے سے 593 کھرب یوآن (تقریباً 83 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

دوسری سہ ماہی میں مجموعی مقامی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 6.3 فیصد بڑھی تھی۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلیٰ چینی سفارت کار کی امریکی صدارتی ایلچی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے منگل کو یہاں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔جان کیری سے ملاقات کے دوران  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  وانگ یی نے کہا کہ دنیا کو مستحکم چین-امریکہ تعلقات کی ضرورت ہے۔ نومبر میں، دونوں سربراہان مملکت نے بالی میں ملاقات کے دوران  اہم مشترکہ مفاہمت پراتفاق کیا ۔ دونوں ممالک کو مشترکہ مفاہمت پر عمل درآمد  کرتے ہوئے خلفشار کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور چین-امریکہ تعلقات کو واپس ترقی کے ٹریک پرلانا چاہیے۔   وانگ نے کہا کہ چین ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں فعال طور پر شریک ہے اورایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کو فروغ دے رہاہے۔

وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو تلاش کرنے اور مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت اور رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں  نے مزید کہا کہ چین-امریکہ موسمیاتی تبدیلی پر تعاون کی بڑی صلاحیت ہے اور یہ کہ یہ دونوں ممالک کے عوام اور چین-امریکہ تعلقات کی عمومی نوعیت کو سمجھے اور تعاون کے بغیرحاصل نہیں کیا جا سکتا۔ 

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی تہذیب متحرک اور پائیدار ہے، برطانوی ماہ...

لندن(شِنہوا) معروف برطانوی سائنالوجسٹ فرانسس ووڈ نے کہا ہے کہ چینی تہذیب دنیا کی سب سے زیادہ دلچسپ اور پائیدار تہذیبوں میں سے ایک ہے۔

ووڈ نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ  چین نہ صرف  ایک اعلیٰ اور قدیم تاریخ کا حامل ہے بلکہ یہ ملک وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے لحاظ سے بھی متحرک ہے۔

ووڈ نے زور د یتے ہوئے کہا کہ چینی تہذیب کا تسلسل حیرت انگیز طور پر اہم ہے۔

انہوں نے چین میں میٹرو اسٹیشنز کے داخلی دروازے پر پیمائش کے اصول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج چینی جن قوانین کا استعمال کر رہے ہیں ان میں سے کچھ چھن خاندان (221 قبل مسیح سے 207 قبل مسیح) سے شروع ہوتے ہیں جو اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ بچے کو اس کے قد کے مطابق ٹکٹ خریدنا چاہئے یا نہیں۔

ووڈ نے 1970 کی دہائی میں کیمبرج یونیورسٹی سے چینی زبان کی تعلیم حاصل کی۔  اس سے قبل انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیکنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران چین میں بڑے پیمانے پر سفر کیا۔

 لندن یونیورسٹی سے چینی فن تعمیر میں ماسٹر کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کرنے کے بعد  انہوں نے 1977 میں برٹش لائبریری میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں ریٹائر ہونے تک 30 سال سے زائد عرصے تک چینی مجموعوں کی کیوریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

بطور کیوریٹر ان کے اہم فرائض میں سے ایک چین کے بارے میں چینی زبان میں کتابیں خریدنا تھا  جس میں ہیومینیٹیز اور ادب سمیت مختلف موضوعات شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز اور فائدہ مند کام تھا ۔ 1970 کی دہائی کے بعد سے چین کی اشاعتوں میں توسیع کو دیکھنا دلچسپ عمل تھا۔

ووڈ نے چین سے متعلق متعدد کتابیں لکھیں جن میں چھن  خاندان کے پہلے بادشاہ  چھن شی ہوانگ ، مارکو پولو اور شاہراہ ریشم شامل ہیں۔

 گزشتہ ماہ ووڈ کو بیجنگ میں چین کے 16 ویں اسپیشل بک ایوارڈ سے چینی ثقافت کو فروغ دینے میں ان کی خدمات پر گولڈن ٹرافی سے نوازا گیا تھا۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی تہذیب متحرک اور پائیدار ہے، برطانوی ماہ...

لندن(شِنہوا) معروف برطانوی سائنالوجسٹ فرانسس ووڈ نے کہا ہے کہ چینی تہذیب دنیا کی سب سے زیادہ دلچسپ اور پائیدار تہذیبوں میں سے ایک ہے۔

ووڈ نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ  چین نہ صرف  ایک اعلیٰ اور قدیم تاریخ کا حامل ہے بلکہ یہ ملک وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے لحاظ سے بھی متحرک ہے۔

ووڈ نے زور د یتے ہوئے کہا کہ چینی تہذیب کا تسلسل حیرت انگیز طور پر اہم ہے۔

انہوں نے چین میں میٹرو اسٹیشنز کے داخلی دروازے پر پیمائش کے اصول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج چینی جن قوانین کا استعمال کر رہے ہیں ان میں سے کچھ چھن خاندان (221 قبل مسیح سے 207 قبل مسیح) سے شروع ہوتے ہیں جو اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ بچے کو اس کے قد کے مطابق ٹکٹ خریدنا چاہئے یا نہیں۔

ووڈ نے 1970 کی دہائی میں کیمبرج یونیورسٹی سے چینی زبان کی تعلیم حاصل کی۔  اس سے قبل انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیکنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران چین میں بڑے پیمانے پر سفر کیا۔

 لندن یونیورسٹی سے چینی فن تعمیر میں ماسٹر کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن کرنے کے بعد  انہوں نے 1977 میں برٹش لائبریری میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں ریٹائر ہونے تک 30 سال سے زائد عرصے تک چینی مجموعوں کی کیوریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

بطور کیوریٹر ان کے اہم فرائض میں سے ایک چین کے بارے میں چینی زبان میں کتابیں خریدنا تھا  جس میں ہیومینیٹیز اور ادب سمیت مختلف موضوعات شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز اور فائدہ مند کام تھا ۔ 1970 کی دہائی کے بعد سے چین کی اشاعتوں میں توسیع کو دیکھنا دلچسپ عمل تھا۔

ووڈ نے چین سے متعلق متعدد کتابیں لکھیں جن میں چھن  خاندان کے پہلے بادشاہ  چھن شی ہوانگ ، مارکو پولو اور شاہراہ ریشم شامل ہیں۔

 گزشتہ ماہ ووڈ کو بیجنگ میں چین کے 16 ویں اسپیشل بک ایوارڈ سے چینی ثقافت کو فروغ دینے میں ان کی خدمات پر گولڈن ٹرافی سے نوازا گیا تھا۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی حراستی مراکز میں موجود افغان شہر یوں...

دوحہ (شِنہوا) الجزیرہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حراستی مراکز میں افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ 'مجرموں اور جانوروں جیسا سلوک' کیا جا رہا ہے۔

قطر کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان عوام بگڑتے ہوئے معاشی اور انسانی حالات سے بچنے کے لیے بے چین ہیں ۔وہ خود کو امریکی امیگریشن حراستی مراکز میں پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ان مراکز کے ایک کمرے میں 20 سے کم افراد کی گنجائش ہے تا ہم یہاں 

 100 سے زائد افراد ر کھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم افغان شہری نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ  سب کچھ ٹھیک ہو نے کا سو چ کر  امریکہ فرار ہو ئے تھے لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

رپورٹ میں اس شخص کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم نے سوچا کہ ہم افغانستان میں قید اور تشدد کے خطرے سے بچ گئے ہیں اورہمارے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ہم نہیں جانتے تھے کہ امریکہ میں ہمارے ساتھ یہ سب ہو گا۔

اپنے آبائی ملک میں خطرناک حالات اور امریکہ میں پناہ اور قانونی امیگریشن کے محدود راستے کا سامنا کرتے ہوئے متعدد افغان غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے لئے خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک بڑا حصہ امریکی امیگریشن حراستی نظام میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ملک بدری کا خطرہ ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھنگ ڈو یو نیورسٹی کی جانب سے پہلے غیرم...

چھنگ ڈو (شِنہوا)  چھنگ ڈو یو نیو رسٹی نے برازیل سے چھنگ ڈو تیان فوبین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والےغیرملکی مہمانوں کے پہلے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔

برازیلین وفد کے 7 اہلکار پرواز ای ٹی 636 سے پہنچے اور کسٹمز سے باآسانی گزر گئے۔

برازیلین وفد کے رکن کیلی نے آمد کے بعد کہا کہ چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے ایک بڑا اور بھرپور شہر ہے اور ہم یہاں آکر کھیلوں میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ برازیل کا وفد 215 ارکان پر مشتمل ہے جو 11 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

برازیلی وفد کے نائب سربراہ الیسینڈرو نے ہوائی اڈے پر شِںہواکو بتایا کہ مارچ میں وفود کا سربراہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد وہ دوسری مر تبہ چھنگ ڈو کا دورہ کر ر ہے ہیں۔

الیسینڈرو نے کہا کہ تیاریوں کے لیے یونیورسٹی و یلج میں پیشگی چیک ان کرنا چاہتے ہیں۔ چھنگ ڈو کھیل کامیاب ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ برازیل کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

چھنگ ڈو کسٹمز نے 6 ایکسپریس لینز کو اپ گریڈ کیا ہے اور صحت قرنطینہ کے لئے 8  سیلف سروس ڈکلیریشن مشینیں اور 2 سامان ڈ یکلیریشن ونڈوز لگائی گئی ہیں تاکہ چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیل کے دوران منظم طریقے سے کلیئرنس یقینی بنائی جاسکے۔

چھنگ ڈو کسٹمز کے زیرانتظام شوانگ لیو ایئرپورٹ کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر چھن یانگ نے بتایا کہ چھنگ ڈو کسٹمز نے یونیورسٹی وفود کی آمد اور روانگی کے لئے صحت اور قرنطینہ، سامان کے ڈیکلیریشن، خصوصی آئٹم سیکیورٹی اور 10 دیگر منظرناموں کی 2 مشقیں کی تھیں۔

31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک چھنگ ڈو میں منعقد ہوں گے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں