سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہوشربا تصاویر منظرعام پر آگئیں جس میں شرپسندوں نے عسکری ہسپتال، ایئر فورس بیس سرگودھا اور عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا۔ بیشتر تصاویر زیر حراست شر پسندوں کے موبائل فونز سے فرانزک کے دوران برآمد ہوئیں۔ پاک امارات ہسپتال کی عمارت کو نقصان اور ملحقہ سٹینڈ بائے جنریٹر روم کو آگ لگائی گئی جبکہ بجلی منقطع ہونے سے ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مریض، وینٹیلیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہوگئے۔ سی ایس ڈی لاہور سے احتجاج کے بہانے لاکھوں روپے کیش بھی لوٹ لیا گیا، عسکری تاریخ اور جنگوں میں پاک فوج کی یونٹوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے پر دھاوا بول کر ریکارڈ بھی جلا دیا گیا۔ چکدرہ قلعے پر حملے کے بعد پورے قلعے، ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا، لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پر تصویر کو جلا کر چیئرمین پی ٹی آئی زندہ باد لکھ دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات اتنے سنگین اور گھمبیر ہو چکے ہیں کہ تباہ حال معیشت کو مستحکم جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ 3 اہم کیسز کی سماعت کرنے جا رہی ہے جو پاکستان کی سیاست اور سیاست دانوں کا رخ موڑ سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں سیاست پر گہرے اثرات چھوڑ سکتے ہیں اور نت نئے سیاسی تجربات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں، نگران حکومت آ نہ جائے، الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے دے، تب تک الیکشن کا وقت پر ہونا یا وقت پر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے کو رسہ ڈال کر گلیوں اور بازاروں میں گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے وہ اپنے کیسز ختم کروانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، جس طرح پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران حکومتیں بنائی گئیں، جس طرح کراچی کا الیکشن ہوا، جو کچھ کشمیر اور گلگت بلتستان میں کھیل کھیلا گیا، وہ لحمہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور نوجوان نسل الیکشن کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی، نوجوان جس جوش و جذبے سے پولنگ بوتھ کی طرف جائیں اس کا عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں، نوجوان کا ووٹ ہی کسی کا الیکشن بنائے گا اور کسی کا بگاڑے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جب آٹا 160 روپے کلو، چینی 150 روپے کلو اور پیک آور میں بجلی کا بنیادی ریٹ 50 روپے ہوگا تو لیپ ٹاپ بیچارہ کیا کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، احتساب عدالت نے فیصلے کے لیے 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالتی عملے نے کہا کہ 4 اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبدالصمد داد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جبکہ شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ شاہد نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
توشہ خانہ کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ اور جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں دونوں گواہوں کو طلب کیا تھا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی تھی۔ گزشتہ روز دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا شیر افضل مروت اور خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وقافی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔ فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلے سے روکا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر رہے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہوں، اگر پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ نے تو ہائی کورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم اسی دن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائی کورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تھرمل کالونی سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا۔ رات گئے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینئر وزیر، 8 وزرا ء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے، تمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینئر وزیر انجینئر محمد اسماعیل کو خزانہ، سینئر وزیر عبد الحمید کو بلدیات کے قلمدان دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فتح اللہ خان ترقیات و منصوبہ بندی، سہیل عباس قانون و صحت اور شمس الحق کو داخلہ کی وزارت دی گئی ہے جبکہ غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں۔ نئی کابینہ میں شامل وزرا آج گورنر ہائوس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئے کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ کو جعلی قرار دیدیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق خٹک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں، وائرل لسٹ مکمل طور پر فیک ہے، پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے رہنما ن لیگ طارق فضل چودھری کے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے انزہ طارق کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ جا کر ان سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل چودھری کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ راجہ پرویز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چودھری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی طارق فضل اور اہل خانہ کو جوان بیٹے کی موت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰمحسن نقوی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب اور کے پی کے کے درمیان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ پنجاب اورکے پی کے کے درمیان پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی ،خاتون سیتلاشی پر5 ہزار والے نوٹ برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اصل کرنسی میں شامل کرکے مارکیٹ میں پھیلانے تھے،دیکھنے میں نوٹ اصل نظر آتے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا،2 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹاون کے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس لیکج تھی،بجلی کا بٹن آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا۔ واضح رہے کہ غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار دیدیا۔ اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح بشری بی بی کے ساتھ دوران عدت ہوا،نکاح کے وقت بشری بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی۔ وکیل نے کہا نکاح لاہورمیں ہوا لیکن دونوں رہائش پذیر بنی گالا اسلام آباد میں تھے، قانون کے مطابق اسلام آباد اورلاہورمیں سے کہیں بھی درخواست دی جاسکتی ہے،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیا گیا حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کی تھی وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ازبکستان ،افغانستان اورپاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل کردی گئی ،ریلوے لائن افغانستان سے طورخم کے بجائے خرلاچی سے پاکستان میں داخل ہوگی،سہ فریقی ورکنگ گروپ نے منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی آج اسلام آباد میں مشترکہ پرٹوکول پر دستخط ہوں گے،پہلے افغانستان سے ریلوے لائن طورخم باڈر پر پاکستان میں داخل ہونی تھی جس کو تبدیل کرکے خرلاچی باڈر کردیا گیا،اب پاکستان ریلوے کو بھی خرلاچی سے کوہاٹ تک ریلوے لائن بنانی ہوگی ، ایم ایل ٹو کو بھی اپ گریڈ کرناپڑے گا،ریلوے الائمنٹ کو پرامن علاقے سے امن وامان کے حوالے سے بدترین علاقے کی طرف موڑدیا گیاہے،گذشتہ سال پاکستان ریلوے کے افسران نے افغان اور ازبکستان کے حکام کے ساتھ مل کر مزارشریف سے لے کر طورخم باڈر تک ریلوے الائمنٹ فائنل کی تھی ،ریلوے الائمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے وزارت ریلوے اور دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔اس خبررساں ادرے کے مطابق ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی)ریلوے منصوبے پر تین ممالک کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس وزارت ریلوے اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری ریلویزسید مظہر علی شاہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ افغانستان کے وفود کی قیادت افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، الحاج بخت الرحمان شرافت نے کی جبکہ جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ دیکھکانوف ڈی ۔ ٹی نے ازبکستان کی نمائندگی کی۔ ورکنگ گروپ نے اجلاس میں منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی۔ اس سلسلے میں مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کی تقریب آج بروز منگل 18 جولائی 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔
منصوبے کے اہم مقاصد میں ترمیز- مزار شریف- لوگر- خرلاچی روٹ کے ذریعے ازبکستان ریلوے کو پاکستان ریلوے سے جوڑ کر ایک ریل لنک تعمیر کرنا ہے۔ریلوے پراجیکٹ نہ صرف شریک ممالک درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ پورے خطے کے لوگوں کے درمیان بہتر روابط بھی فراہم کرے گا۔ یہ ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی، اور علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی میں حصہ اہم کردار ادا کری گی۔فریقین نے تکنیکی معاملات ، فنانسنگ کے ذرائع اور منصوبے کے جلد نفاذ کے لیے دیگر اہم پہلوں کے لیے ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے حتمی روٹ اور اس کے نفاذ کے طریقوں پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں تینوں ریلوے کے ماہرین کے پیشہ ورانہ کام کو سراہا۔مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان سے پتہ چلتاہے کہ ازبکستان ،افغانستان اورپاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل کردی گئی ،،پہلے افغانستان سے ریلوے لائن طورخم باڈر پر پاکستان میں داخل ہونی تھی جس کو تبدیل کرکے خرلاچی باڈر کردیا گیا، ریلوے الائمنٹ کو پرامن علاقے سے فرقہ واریت اور امن وامان کے حوالے سے بدترین علاقے کی طرف موڑدیا گیاہے،اب پاکستان ریلوے کو بھی خرلاچی سے کوہاٹ تک ریلوے لائن بنانی ہوگی جس کے بعد کوہاٹ سے جنڈ برانچ لائن کے ساتھ مین لائن ٹو(2) سے ملے گی جبکہ مین لائن ٹو کی اپ گریڈیشن کاکوئی منصوبہ مستقل میں نہیں بنایاگیاہے اورمین لائن ٹو انتہائی خستہ حال ہے
۔پاکستان ریلوے کی تمام توجہ ایم ایل ون پر ہے اور اس فنڈنگ حاصل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اگر افغانستان سے ریلوے لائن کو اصل ڈیزائن پر بنایاجاتا اور طورخم سے پاکستان میں داخل کیاجاتا تو پاکستان ریلوے کو پشاور لنڈی کوتل ٹریک جو موجود ہے اس کو اپ گریڈ کرناپڑتا جبکہ پشاور سے ایم ایل ون ریلوے لائن شروع ہوتی ہے جبکہ مستقل میں اس کو اپ گریڈ کرنے کا بھی منصوبہ ہے مین لائن ون ریلوے مین لائن ٹو سے کافی بہتر حالت میں ہے ۔گذشتہ سال پاکستان ریلوے کے افسران نے افغان اور ازبکستان کے حکام کے ساتھ مل کر مزارشریف سے لے کر طورخم باڈر تک ریلوے الائمنٹ فائنل کی تھی ،ریلوے الائمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے وزارت ریلوے اور دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں کسان گندم کی کٹائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ہوتوبی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ میں رواں سال موسم گرما میں اناج کی کٹائی ایک اہم دور میں داخل ہوگئی ہے۔ اب تک 1 کروڑ مو (تقریباً 6.7 لاکھ ہیکٹرز) سے زائد رقبے پر گندم کی کٹائی کی جاچکی ہے۔
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں ایک کسان گندم کی کٹائی کرر ہا ہے۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں گندم کے کھیت دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں گندم ٹرک پر لادی جارہی ہے ۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں ایک کسان گندم کی کٹائی کرر ہا ہے۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں ایک کسان گندم کی کٹائی کرر ہا ہے۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں گندم ٹرک پر لادی جارہی ہے ۔ (شِنہوا)
چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتوبی میں ایک کسان گندم کی کٹائی کرر ہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت کی طرف سے سوڈان کے لیے انسانی بنیادوں پر1 کروڑ یوآن (تقریباً 13 لاکھ90 ہزار ڈالر)مالیت کی ہنگامی امداد کے ایک حصے کے طور پر طبی سامان کی ایک کھیپ شنگھائی سے روانہ کی گئی۔
چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سوڈان میں مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد سے چینی حکومت نے انسانی صورتحال پر گہری توجہ دی اور ملک کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان کو فراہم کی جانے والی امداد میں بنیادی طور پر 939 ٹن چاول اور طبی سامان جیسے تشخیصی دستانے، پٹیاں، ڈسپوزایبل سرجیکل گاؤن اور طبی ٹوپیاں شامل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق چاول تیار کرکے پیک کیا جا رہا ہے جسے جلد سوڈان بھیجا جائے گا۔
نیو یارک(شِنہوا)امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں طوفان کے باعث 15 سو سے زائد اندرن و بیرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گرج چمک اور شدید بارش کی وجہ سے نیو یارک اور نیو جرسی کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا ہے اور کئی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فلائٹ ٹریکنگ سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق نیو جرسی کے نیوآرک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں جہاں اتوار کی شام تک 362 پروازیں منسوخ اور 337 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
نیویارک میں جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 318 پروازیں منسوخ اور 426 تاخیر کا شکار ہوئی ہیں جبکہ شہر کے ایک اور ہوائی اڈے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کا نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کا شعبہ پیداوار،فروخت، برآمدات اور کھپت کی صلاحیت میں مسلسل اضافے کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ملک کی این ای وی کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہواہے اور 2کروڑ ویں این ای وی 3 جولائی کو جنوبی شہر گوانگژو کی پیداواری لائن سے تیار ہونے کے بعد باہر آئی جو اس شعبے کے لیے ایک سنگ میل ہے۔این ای وی کی مجموعی پیداوارصرف گزشتہ سال فروری میں 1کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی تھی۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں، این ای وی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 42.4 فیصد اضافے سے تقریباً37لاکھ 90 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جبکہ این ای وی کی فروخت گزشتہ سال سے 44.1 فیصد بڑھ کر تقریباً37لاکھ 50ہزار یونٹ ہو گئی۔ ملک نے اسی مدت کے دوران5لاکھ 34ہزاراین ای وی برآمد کیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہیں۔
شنگھائی(شِنہوا)چین کا مقامی طور پر بنایا گیا پہلا بڑا کروز شپ"اڈورا میجک سٹی" پیر کو اپنے آزمائشی سفر پرشنگھائی کی بندرگاہ سے روانہ ہوا۔
چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی )شنگھائی وائی گاوچھیاو شپ بِلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 6 جون کو کامیابی سے سمندر میں اترنے کے بعد سے کروز شپ نے ہنگامی ٹیسٹ سمیت متعدد ٹیسٹ مکمل کیے ہیں۔
1 لاکھ 35 ہزار 500 ٹن وزنی کروز شپ میں 6 ہزار 500 سے زیادہ مسافروں کی گنجائش موجود ہے جبکہ یہ ایک پر تعیش ہوٹل، سینما گھر اور واٹر پارک کی سہولیات سے بھی آراستہ ہے۔
اس کروز شپ کی فراہمی 2023 کے آخر تک متوقع ہے۔
چین کے دوسرے مقامی طور پر بنائے گئے بڑے کروزشپ کی تعمیر اگست 2022 میں شروع ہوئی تھی۔
قلعہ نو،افغانستان(شِنہوا)افغان حکومت نے مغربی صوبہ بادغیس میں لامان-قیصر رنگ روڈ کی تعمیر نو شروع کر دی ہے۔
صوبائی ڈائریکٹر برائے پبلک ورک عبدالرحمٰن رحمانی نے پیر کو بتایا کہ ضلع بالا مرغاب میں لامان-قیصر اہم سڑک کی تعمیر نو کا کام اتوار کو شروع ہوا جبکہ سرکاری اخراجات سے 233 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر نو کایہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران افغان حکام کی جانب سے دوبارہ تعمیرکی جانے والی یہ تیسری بڑی شاہراہ ہے۔
سانیا (شِنہوا) بحیرہ جنوبی چین کے شمالی پانیوں میں ایک حالیہ سائنسی مہم کے دوران وہیل کی کم از کم 15 اقسام دیکھی گئی ہیں۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیپ سی سائنس اینڈ انجینئرنگ کی میرین میمل اینڈ میرین بائیوکوسٹک لیبارٹری کے محققین کی ٹیم نے اس سائنسی مہم کے دوران 20 دنوں میں 3ہزار500کلومیٹرکا سفر کیا، جو15 جولائی کو جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا واپس آئے۔ ٹیم نے تحقیق کے دوران، بصری مشاہدہ اور غیرفعال صوتی نگرانی دونوں کو استعمال کیا، جو ماحولیاتی ڈی این اے کولیکشن کے ذریعے مکمل کیا گیا۔ محققین نے وہیل کی کم از کم 15 اقسام کا مشاہدہ کیا جن میں 10 گہری ڈائیونگ وہیل اور ڈولفن کی پانچ اقسام کو سمندر میں بہت دور دیکھا گیا۔
بیجنگ(شِنہوا) بنیادی سائنس سے متعلق بین الاقوامی کانگریس (آئی سی بی ایس) گزشتہ روز "انسانیت کے لیے سائنس کی ترقی" کے عنوان سے بیجنگ میں شروع ہوگئی۔
منتظمین کے مطابق بین الاقوامی کانگریس 28 جولائی تک جاری رہے گی جس میں تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے 800 سے زیادہ معروف سائنسدان اور نامور اسکالرزشرکت کررہے ہیں۔ کانگریس میں بنیادی سائنس کی تین شاخوں ریاضی، نظریاتی طبیعیات اور نظریاتی کمپیوٹر ومعلوماتی سائنس پر تبادلہ خیال کیاجارہا ہے۔
کانگریس، جس میں 500 سے زیادہ لیکچرز، سیٹلائٹ میٹنگز اور تبادلوں کے دلچسپ ایونٹس شامل ہیں، کا مقصد عالمی سطح پر اسکالرز کو بات چیت کرنے، شراکت داری قائم کرنے اور بین الضابطہ مکالمے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جس کا حتمی مقصد انسانیت کی بہتری کے لیے سائنس کو ترقی دینا ہے۔ یہ کانگریس بنیادی علوم کی پروفائل کو بہتربنانے اور نوجوان محققین اور طلباء کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کی بھی ایک کوشش ہے۔
ماسکو(شِنہوا)روس نےبحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو معاہدہ کے اختتام پر ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ اسود کے معاہدوں کے اس حصے پر بدقسمتی سے تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا جن پر روس کو تشویش لاحق ہے اس لیے روس نے اس معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔ روس کو شکایت تھی کہ اس کے اپنے اناج اور کھاد کی برآمدات کو بہتر بنانے کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے ہیں۔
پیسکوف نے کہا کہ معاہدوں کے حوالے سے روسی مطالبات پر عمل ہوتے ہی روس فوری طور پر معاہدے پر واپس آ جائے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ملکی سطح پر تیار کردہ وائی 12 ایف نے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق چین کے تیار کردہ ہوائی جہاز کا ای اے ایس اے سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ایک اہم پیش رفت ہے۔
دو انجنوں والا وائی 12 ایف ٹربو پراپ مسافربردار طیارہ اے وی آئی سی ہاربن ایئرکرافٹ انڈسٹری گروپ کمپنی نے تیار کیا ہے۔
سول ہوائی جہاز کے اس ماڈل نے 2015 میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد، اس طیارے نے 2016 میں یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے ٹائپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ سی اے اے سی کے مطابق ای اے ایس اے سے اس سرٹیفکیشن سے وائی 12 ایف کی بین الاقوامی مارکیٹ کو مزید وسعت ملے گی،جو چین اور یورپ کے درمیان دو طرفہ پروازوں کی صلاحیت کے حوالے سے تعاون کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
چھانگ چُھون(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار شی تائی فینگ نے چینی قوم کے لیے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک وسیع متحدہ محاذکے قیام کے لیے کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ سے اتوار تک شمال مشرقی صوبے جیلن میں یانبیان کورین خود اختیار پریفیکچرکے معائنہ جاتی دورے کے دوران کیا۔ دورے کے دوران دیہاتوں، کمیونٹیز، کاروباری اداروں، اسکولوں اور مذہبی مقامات کے معائنہ کے دوران شی نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم کے لیے برادری کا مضبوط احساس پیدا کرنا سی پی سی کی نسلی امور اورنئے دور میں بڑی نسلی اقلیتی آبادی کے علاقوں سے متعلق کوششوں کا ایک اہم معیارہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم میں کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا کرنے کی کوششوں کو بنیادی سطح پر پارٹی کی تعمیر اور سماجی نظم و نسق میں ضم کیا جانا چاہیے۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدر شی جن پھنگ نے سائبر سیکورٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کے امورکے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ 18ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے، ملک نے اپنی سائبر سیکورٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پارٹی کی مجموعی قیادت کو مضبوط اور سائبر اسپیس میں مرکزی دھارے کی رائے عامہ کو مستحکم اور ترقی دیتے ہوئے بنیادی طور پر انٹرنیٹ گورننس کا ایک جامع نظام تشکیل دیا گیا ہے، اور سائبر سیکورٹی کے تحفظ کے لیے صلاحیت اور نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور طاقت کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں، ترقی کے ایک محرک کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کیا گیا ، سائبر سپیس میں قانون کی حکمرانی کو مسلسل بہتر کیا گیا ، بین الاقوامی امور میں اہم حیثیت اور سائبر اسپیس میں اثر و رسوخ حاصل اور مضبوط ہوا ہے، جس سے چین کو مضبوط سائبر طاقت والے ملک میں تبدیل کرنے میں نئی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
صدرشی نے کہا کہ جیسے جیسے چین نئے دور میں ایک نئے سفر کا آغاز کر رہا ہے، انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار تیزی سے نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں فکری رہنمائی کے تحت، ملک کو 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے رہنما اصولوں پرمکمل عملدرآمد کرنا چاہیے، اور سائبر طاقت میں اضافے کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی اہم سوچ کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو برقرار رکھنے اور عوامی حمایت حاصل کرنے، خطرات سے بچنے اور سلامتی کو یقینی بنانے، حکمرانی کو مضبوط اور لوگوں کی زندگیوں کو فائدہ دینے، ترقی کی رفتار کو فروغ دینے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے حصول کے مشن کو انجام دینا ضروری ہے۔ انٹرنیٹ کے شعبے پر پارٹی کی قیادت کو برقرار رکھنا اس اصول پر عمل کرنا ضروری ہے کہ انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو لوگوں کے مفاد میں کام کرنا چاہیے، انٹرنیٹ کے نظم و نسق کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور انٹرنیٹ کی ترقی کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ چینی صدر نے کہا کہ سائبر سیکورٹی، مثبت توانائی کا پھیلاؤ انٹرنیٹ کی ترقی کے لیے عمومی ضرورت ہے، موثر ضابطے اور نظم ونسق اس کی خوشحالی کی ضمانت اور اس کا شاندار استعمال بہترین طرز حکمرانی کی نمائش ہے۔ ایک مضبوط سائبر سیکورٹی ڈھال بنانے کے لیے کام کرتے ہوئے ترقی کی ایک محرک قوت کے طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنا، ویب سائٹس اور ایپس چلانا اور قانون کے مطابق آن لائن سرگرمیاں انجام دینا ضروری ہے۔ سائبر اسپیس میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوشش کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک وفادار، صاف اور ذمہ دار ٹیم بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اس شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ مضبوط سائبر طاقت کے حامل ملک میں نئی کامیابیاں حاصل کی جائیں، اور اس طرح ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں شراکت کرتے ہوئے تمام محاذوں پر قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھایا جائے۔
الجزائر (شِنہوا) الجیریا کے صدر عبد المدجید تیبونے کے پیر سے جمعہ تک چین کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
الجیریا۔چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر سمیل ڈیبیچے نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سیاسی تعلقات اسٹریٹجک ہم آہنگی کی بنیاد کے طور پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات افریقہ اور عرب دنیا کے لیے نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
الجزائر یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس و بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اور الجیریا کے نیشنل لبریشن فرنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن ڈیبیچے نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 65 سالوں کے دوران چین اور الجیریا نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔
دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی ہاٹ اسپاٹ معاملات پر مستقل موقف برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون میں مصروف ہیں جبکہ وہ اسٹریٹجک شراکت دار بن گئے ہیں جو اکٹھے چلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیبونے کے دورے سے اقتصادی تنوع اور پائیدار ترقی کے لئے الجیریا کی حکمت عملی کی خدمت کے حوالے سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ صدرزراعت، فوڈ سیکورٹی ، ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، سڑکوں اور بندرگاہوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خام مال کی تلاش، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سمیت مختلف اہم شعبوں میں موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی جی ڈی پی پہلی ششماہی کے دوران 593 کھرب یوآن (تقریباً83 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔
این بی ایس کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک سنگین اور پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور اندرون ملک اصلاحات، ترقی اور استحکام کے مشکل کاموں کے پیش نظر تمام خطوں اور محکموں نے نمو، روزگار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے زبردست کوششیں کیں۔
فو نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی طلب بتدریج بحال ہوئی ، پیداوار اور رسد میں اضافہ جاری رہا اور مجموعی طور پر معاشی کارکردگی میں تیزی آئی۔
این بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
پہلی ششماہی میں صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت تقریباً 227.6 کھرب یوآن رہی۔صرف جون کے دوران خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔
(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان نے سمندری طوفان 'تالیم' کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین اور فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت ہائیکو کے ہائیکو ڈونگ ریلوے اسٹیشن اور سانیا شہر کے سانیا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام بلٹ ٹرین آپریشنز کو اتوار کے روز شام 5 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
ہائی نان راؤنڈ اباؤٹ ریلوے پر چلنے والی تیز رفتار ٹرینوں نے بھی پیر کے روز آپریشن معطل کردیا۔
محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ صوبے کے اندر اور باہر باقاعدہ ریل گاڑیاں 21 جولائی تک معطل رہیں گی۔
ہائیکو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی پروازیں معطل کردی ہیں۔
شہر کی نقل و حمل اور بندرگاہ آپریشن انتظامیہ کے مطابق ہائیکو کی تین بندرگاہوں کا آپریشن اتوار سے منگل تک صبح 6 بجے سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ہائیکو کے سیلاب، ہوا اور خشک سالی پر قابو پانے والے ہیڈکوارٹرز کے مطابق شہر میں 33 میٹر فی سیکنڈ یا اس سے بھی زیادہ تیز ہوائیں چلیں گی۔
شہر میں پیر کی دوپہر سے اسکولوں کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی جائیں گی اور امدادی و قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں حصہ لینے والوں کے علاوہ دیگر افراد کو گھروں کے اندر رہنا ہو گا۔
استنبول (شِنہوا) ترک یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمت گنائے نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین آئندہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں عالمی کھیلوں کی ترقی میں مزید کردار ادا کرے گا۔
سمر یونیورسٹی گیمز چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہو ں گے جس میں مجموعی طور پر 18 کھیل شامل کئے گئے ہیں۔
گنائے نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین حالیہ برسوں میں کھیلوں کے میدان میں کافی کامیاب رہا ہے۔ ان دنوں خصوصاً سوشل میڈیا کے اثرات کے باعث ہمیں چین کی طرف سے مسلسل (کھیلوں سے متعلق) اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ہم ان کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ وہ نہایت عمدگی سے اس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
گنائے نے مسابقتی کھیلوں اور کھیلوں کی سائنسی وتکنیکی جہتوں میں کامیاب مطالعہ کرنے پر چین کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
گنائے نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ میں (ان مطالعات) پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنا خاص طور پر ان کامیابیوں سے سبق سیکھنے اور حمایت حاصل کرنےکے لئے اہم ہوگا۔
چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز کے حوالے سے گنائے نے کہا کہ یقیناً ہم نے ان کھیلوں کو ترجیح دی ہے جن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کو تائیکوانڈو، فینسنگ، تیر اندازی اور جمناسٹک میں اچھی کارکردگی کی ز بردست امید ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 75.7 فیصد اضافہ ہوا جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ توسیع کا پائیدار رجحان برقرار ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جن میں 5 لاکھ 34 ہزار نئی توانائی گاڑیاں تھیں جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 160 فیصد زائد ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس عرصے میں چین کی مسافر گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے 88.4 فیصد اضافے سے 17 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جبکہ تجارتی گاڑیوں کی برآمدات 31.9 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔
چین نے صرف جون میں 3 لاکھ 82 ہزار گاڑیاں برآمد کیں جو 2022 کی اسی مدت کی نسبت 53.2 فیصد زائد ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی گاڑیوں کی برآمدات 2021 میں 20 لاکھ اور 2022 میں 30 لاکھ یونٹس سے زائد ہوچکی تھی۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے پاکستان کو ایک نیا جوہری بجلی گھر کا یونٹ برآمد کیا ہے۔
چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق چشمہ جوہری بجلی گھر کے یونٹ 5 (سی فائیو) کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو چین اور پاکستان کے درمیان جوہری توانائی شعبے میں تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔
یہ چین کا پاکستان کو برآمد کردہ 7واں جوہری بجلی گھر یونٹ ہے۔
یہ ہوا لونگ ون کا تیسرا 10 لاکھ کلوواٹ کلاس یونٹ ہے جو چین کی اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ تیسری نسل کی جوہری توانائی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتا ہے۔
چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن نے بتایا کہ اس نے پاکستان میں 2 جوہری بجلی گھر مراکز تعمیر کئے ہیں جس میں 6 جوہری بجلی گھر یونٹ ہیں۔ یہ تقریباً 30 ارب کلوواٹ سالانہ صاف بجلی مہیا کرسکتے ہیں جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا سالانہ اخراج 2 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار ٹن کم ہوجائے گا۔
چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق سی فائیو منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کے توانائی تحفظ میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے فروغ میں مدد ملی گی اور مقامی افراد کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی۔
سنگ بنیاد کی تقریب میں چین اور پاکستان نے پوری صنعتی چین میں تعاون بڑھانے اور باہمی فائدے اور مثبت نتائج کے حصول پر اتفاق کیا تھا۔
زغرب (شِنہوا) چین کے 8 پولیس افسران کروشیائی پولیس کے ساتھ کروشیا کے 4 بڑے سیاحتی شہروں میں ایک ماہ تک گشت کریں گے جس کا مقصد سیاحوں بالخصوص چینی سیاحوں کی بہتر خدمت کرنا ہے۔
کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں چینی سفارت خانے میں پولیس گشت کے مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور یہ 2018 کے بعد سے اس نوعیت کا چوتھا منصوبہ ہے۔
رواں سیاحتی سیزن میں چین ۔ کروشیا مشترکہ پولیس گشت کروشیا کے اہم سیاحتی مقامات پر کیا جائے گا جس میں زغرب، زدار، پلٹوس لیکس نیشنل پارک اور ڈبروونک شامل ہیں۔
تقریب میں کروشیا میں چین کے سفیر چھی چھیان جن، کروشیا کی وزارت داخلہ کی ریاستی سیکرٹری ایرینا ووکسانووچ، کروشیائی وزارت داخلہ میں بین الاقوامی پولیس تعاون ڈویژن کی سربراہ زوریکا لوسک اور چینی پولیس کے 8 افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چھی نے کہا کہ مشترکہ منصوبے نے کروشیا میں چینی سیاحوں کا تجربہ مئوثر طریقے سے بہتر بنایا اور چین۔ کروشیا سیاحتی تعاون میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ہے۔
چھی نے کہا کہ پولیس گشت کے مشترکہ منصوبے سے آنے والا باہمی اعتماد اور تعاون قابل قدر ہے۔ چین، کروشیا سمیت یورپی ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ پولیس گشت چین۔ کروشیا دوستی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کروشیا کے ساتھ اپنی روایتی دوستی مستحکم کرنے، تعاون کے مزید امکانات اور چین ۔ کروشیا تعاون کی جامع شراکت داری میں مستحکم اور طویل مدتی ترقی آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔
لاؤسک نے دونوں فریقوں کے درمیان اچھے تعاون کو سراہا کیونکہ مشترکہ پولیس گشت نے کروشیا کو "محفوظ سیاحتی مقام" بنانے میں کردارادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 8 چینی پولیس افسران نے شمولیت اختیار کی ہے جس کےبعد اب مجموعی طور پر 30 چینی پولیس افسران اس منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں جس سے منصوبے کی کامیابی کی تصدیق ہوتی ہے۔
کروشیا میں کام کرنے والے 8 چینی پولیس اہلکاروں میں سے ایک شو جیان جن نے کہا کہ وہ کروشیا میں چینی سیاحوں اور سمندر پار چینی شہر یوں کے تحفظ میں مدد کے لئے کروشیائی ساتھیوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی اکیڈمی آف سائنسز کے نیشنل اسپیس سائنس سینٹر نے کہا ہے کہ چین کے جنوب مغرب میں شمسی دوربین کے تجرباتی مشاہدے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صوبہ سیچھوان کی ڈاؤچھنگ کاؤنٹی میں واقع ایک شمسی ریڈیو امیجنگ ٹیلی سکوپ ڈاؤچھنگ سولر ریڈیو ٹیلی سکوپ (ڈی ایس آر ٹی) ملک کے دوسرے مرحلے کے میریڈیئن پراجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔
مرکز میں 100 میٹر اونچے کیلیبریشن ٹاور کے گرد چکر لگانے والے 313 چھ۔ میٹر۔ چوڑے پیرابولک اینٹینا پر مشتمل یہ سلسلہ دنیا کی سب سے بڑی سنتھیسس اپرچر ریڈیو ٹیلی سکوپ ہے۔
یہ سلسلہ مسلسل سورج کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ پلسارز، فاسٹ ریڈیو برسٹس اور اسٹیرائیڈز کی نگرانی اور انتباہ کے طریقوں کو تلاش کرے گا۔
محققین اس کی تصویر کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اعلٰی درست ڈیٹا پروسیسنگ کے طریقوں کا مطالعہ کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں تقریباً 16.1 کھرب یوآن (تقریباً 225.72 ارب امریکی ڈالر) کا قرض جاری کیا جو ایک بلند ترین سطح ہے۔
بینک کے مطابق جون کے اختتام تک بینک کے جاری کردہ قرض میں خالص اضافہ 829.9 ارب یوآن رہا جبکہ اس عرصے میں واجب الادا قرضے 85.7 کھرب یوآن رہے۔
بینک نے بتایا کہ ابتدائی 6 ماہ کے دوران بینک نے زرعی شعبے اور دیہی علاقوں میں سرمایہ میں تعاون کے لئے تقریباً 12.5 کھرب یوآن مالیت کے بانڈز جاری کئے۔
یہ چین کا واحد زرعی پالیسی بینک ہے جس کا قیام 1994 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ براہ ریاستی کونسل کے زیرانتظام کام کرتا ہے جو ملک کی کابینہ بھی ہے۔
ویلنگٹن (شِںہوا) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ماحولیاتی تعاون وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔
آکلینڈ میں منعقدہ 9 ویں سالانہ چین کاروباری سر براہی اجلاس سے خطاب میں ہپکنز نے اپنے دورہ چین کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ کاروباری اداروں اور برآمد کنندگان، سیاحت ، ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبوں کے نمائندہ وفد کی قیادت کی تھی۔
انہوں نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر چین کا دورہ کیا تھا۔
ہپکنز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی چین کو برآمدات کی داستان سب کے علم میں ہے۔ 2008 کے آزاد تجارتی معاہدے کے سبب یہ ایک غیر معمولی کامیابی کی کہانی ہے جس نے دوطرفہ تجارت کو 8 ارب نیوزی لینڈ ڈالرز (5.08 ارب امریکی ڈالر) سے بڑھا کر رواں سال 40 ارب نیوزی لینڈ ڈالرز (25.4 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کو نیوزی لینڈ کی تین سب سے بڑی برآمدات ڈیری، گوشت اور جنگلات سے متعلق اشیاء ہیں۔ نیوزی لینڈ نے چین سے بڑے پیمانے پر معاشی مفادات قائم کرلئے ہیں۔ یہ اس کی سب سے بڑی آف شور مارکیٹ اور دنیا کی سب سے بڑی صارفین منڈیوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ نیوزی لینڈ چین کے ساتھ روابط اور بات چیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
ہپکنز نے کہا کہ نیوزی لینڈ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ جیسی اہم عالمی مشکلات سے نمٹنے میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے اور ایسا کرنا نیوزی لینڈ کے مفاد میں ہے۔
ہپکنز نے کہا کہ ان کے دورہ چین کی اہم پیشرفت الیکٹرک گاڑیوں پرپالیسی کو بڑھانے کا معاہدہ تھا ۔ کیوی صارفین کے لئے چین ایک اہم سپلائی مارکیٹ ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کم کاربن معیشت میں منتقلی چاہتا ہے۔
تیان جن(شِنہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی رواں سال 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ متعدد پاکستانی کاروباری رہنماؤں نے شنہوا کے ساتھ انٹرویو میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون نے پاکستانی کاروباری اداروں کی ایک وسیع تعداد کو فائدہ پہنچایا ہے اور پاکستان میں تیز رفتار اعلٰی سطح کی ترقی کے نئے امکانات پیش کئے ہیں۔
تیان جن میں حال ہی میں منعقد ہونے والے 14 ویں سمر ڈیووس فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں قائم صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیم 'ڈاکٹ ہرز ' کی شریک بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سبین فاطمہ حق نے کہا کہ علی بابا جیسی چینی کمپنیوں کے پاکستان آنے سے مقامی خواتین کو روزگار کے مزید مواقع ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نسبتاً روایتی ملک ہونے کی وجہ سے خواتین کے لیے روزگار کے محدود مواقع پیش کر تا ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان میں میڈیکل اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں 80 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں لیکن بہت کم میڈیکل کے شعبے میں کام کرتی ہیں۔
اسی لئے 'ڈاکٹ ہرز'جدید چینی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان تعلیم یافتہ خواتین کو صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کاموں میں دوبارہ مشغول کرنے کے لئے وقف ہے۔
چین، تیان جن میں 14ویں سمر ڈیوس فورم کا اندرونی منظر۔ (شِنہوا)
پاکستانی فن ٹیک پلیٹ فارم کے بانی عمیر انصاری نے چین کے 20 سے زائد شہروں کا دورہ کیا ہے اور ہر دورے نے انہیں نئی بصیرت فراہم کی ہے۔
چین کی جا نب سے مالیاتی شعبے میں ایک مستحکم کریڈٹ سسٹم کے قیام نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات اور مواصلات کے ذریعے چین کے تجربے سے سیکھیں گےجس سے پاکستان کی مالیاتی صنعت کی مستحکم ترقی میں مدد ملے گی۔
عمیر انصاری نے کہا کہ وبائی امراض کے بعد چین کی مستحکم اور پائیدار اقتصادی ترقی عالمی معاشی بحران کو حل کرنے میں مزید توانائی پیدا کرے گی۔
چین کی رینمن یونیورسٹی میں چھونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل اسٹڈیز کے سینئر فیلو ژو رونگ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سی پیک کی تعمیر سے پاکستان میں مختلف صنعتی حلقوں کی اپ گریڈیشن کو فروغ ملا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ خدمات کی پیداوار 2023کے پہلے 6 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زیادہ رہی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اضافے کی شرح میں پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی رفتار سے ایک فیصد پوائنٹ اضافہ ہوا ہے۔
کیٹرنگ اور رہائش کے شعبوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 15.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ معلومات کی ترسیل، سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس کے شعبوں میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقررہ حجم سے اوپر کے سروس انٹرپرائزز کی مشترکہ کاروباری آمدنی میں جنوری سے مئی کے عرصے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہپکنز نے چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ماحولیاتی تعاون وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔ آکلینڈ میں منعقدہ 9 ویں سالانہ چین کاروباری سر براہی اجلاس سے خطاب میں ہپکنز نے اپنے دورہ چین کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے اعلی کاروباری اداروں اور برآمد کنندگان، سیاحت ، ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبوں کے نمائندہ وفد کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر چین کا دورہ کیا تھا۔ہپکنز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی چین کو برآمدات کی داستان سب کے علم میں ہے۔ 2008 کے آزاد تجارتی معاہدے کے سبب یہ ایک غیر معمولی کامیابی کی کہانی ہے جس نے دوطرفہ تجارت کو 8 ارب نیوزی لینڈ ڈالرز (5.08 ارب امریکی ڈالر) سے بڑھا کر رواں سال 40 ارب نیوزی لینڈ ڈالرز (25.4 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو نیوزی لینڈ کی تین سب سے بڑی برآمدات ڈیری، گوشت اور جنگلات سے متعلق اشیا ہیں۔ نیوزی لینڈ نے چین سے بڑے پیمانے پر معاشی مفادات قائم کرلئے ہیں۔ یہ اس کی سب سے بڑی آف شور مارکیٹ اور دنیا کی سب سے بڑی صارفین منڈیوں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ نیوزی لینڈ چین کے ساتھ روابط اور بات چیت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہپکنز نے کہا کہ نیوزی لینڈ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ جیسی اہم عالمی مشکلات سے نمٹنے میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے اور ایسا کرنا نیوزی لینڈ کے مفاد میں ہے۔ ہپکنز نے کہا کہ ان کے دورہ چین کی اہم پیشرفت الیکٹرک گاڑیوں پرپالیسی کو بڑھانے کا معاہدہ تھا ۔ کیوی صارفین کے لئے چین ایک اہم سپلائی مارکیٹ ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کم کاربن معیشت میں منتقلی چاہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں تقریبا 16.1 کھرب یوآن (تقریباً 225.72 ارب امریکی ڈالر) کا قرض جاری کیا جو ایک بلند ترین سطح ہے۔ بینک کے مطابق جون کے اختتام تک بینک کے جاری کردہ قرض میں خالص اضافہ 829.9 ارب یوآن رہا جبکہ اس عرصے میں واجب الادا قرضے 85.7 کھرب یوآن رہے۔ بینک نے بتایا کہ ابتدائی 6 ماہ کے دوران بینک نے زرعی شعبے اور دیہی علاقوں میں سرمایہ میں تعاون کے لئے تقریبا 12.5 کھرب یوآن مالیت کے بانڈز جاری کئے۔ یہ چین کا واحد زرعی پالیسی بینک ہے جس کا قیام 1994 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ براہ راست ریاستی کونسل کے زیرانتظام کام کرتا ہے جو ملک کی کابینہ بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے نیشنل اسپیس سائنس سینٹر نے کہا ہے کہ چین کے جنوب مغرب میں شمسی دوربین کے تجرباتی مشاہدے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبہ سیچھوان کی ڈاچھنگ کانٹی میں واقع ایک شمسی ریڈیو امیجنگ ٹیلی سکوپ ڈاچھنگ سولر ریڈیو ٹیلی سکوپ ملک کے دوسرے مرحلے کے میریڈیئن پراجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ مرکز میں 100 میٹر اونچے کیلیبریشن ٹاور کے گرد چکر لگانے والے 313 چھ۔ میٹر۔ چوڑے پیرابولک اینٹینا پر مشتمل یہ سلسلہ دنیا کی سب سے بڑی سنتھیسس اپرچر ریڈیو ٹیلی سکوپ ہے۔ یہ سلسلہ مسلسل سورج کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ پلسارز، فاسٹ ریڈیو برسٹس اور اسٹیرائیڈز کی نگرانی اور انتباہ کے طریقوں کو تلاش کرے گا۔ محققین اس کی تصویر کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اعلی درست ڈیٹا پروسیسنگ کے طریقوں کا مطالعہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے 8 پولیس افسران کروشیائی پولیس کے ساتھ کروشیا کے 4 بڑے سیاحتی شہروں میں ایک ماہ تک گشت کریں گے جس کا مقصد سیاحوں بالخصوص چینی سیاحوں کی بہتر خدمت کرنا ہے۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں چینی سفارت خانے میں پولیس گشت کے مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور یہ 2018 کے بعد سے اس نوعیت کا چوتھا منصوبہ ہے۔ رواں سیاحتی سیزن میں چین ۔ کروشیا مشترکہ پولیس گشت کروشیا کے اہم سیاحتی مقامات پر کیا جائے گا جس میں زغرب، زدار، پلٹوس لیکس نیشنل پارک اور ڈبروونک شامل ہیں۔ تقریب میں کروشیا میں چین کے سفیر چھی چھیان جن، کروشیا کی وزارت داخلہ کی ریاستی سیکرٹری ایرینا ووکسانووچ، کروشیائی وزارت داخلہ میں بین الاقوامی پولیس تعاون ڈویژن کی سربراہ زوریکا لوسک اور چینی پولیس کے 8 افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چھی نے کہا کہ مشترکہ منصوبے نے کروشیا میں چینی سیاحوں کا تجربہ مئوثر طریقے سے بہتر بنایا اور چین۔ کروشیا سیاحتی تعاون میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ہے۔ چھی نے کہا کہ پولیس گشت کے مشترکہ منصوبے سے آنے والا باہمی اعتماد اور تعاون قابل قدر ہے۔ چین، کروشیا سمیت یورپی ممالک کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ پولیس گشت چین۔ کروشیا دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کروشیا کے ساتھ اپنی روایتی دوستی مستحکم کرنے، تعاون کے مزید امکانات اور چین ۔ کروشیا تعاون کی جامع شراکت داری میں مستحکم اور طویل مدتی ترقی آگے بڑھانے کو تیار ہیں۔ لاسک نے دونوں فریقوں کے درمیان اچھے تعاون کو سراہا کیونکہ مشترکہ پولیس گشت نے کروشیا کو "محفوظ سیاحتی مقام" بنانے میں کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 8 چینی پولیس افسران نے شمولیت اختیار کی ہے جس کیبعد اب مجموعی طور پر 30 چینی پولیس افسران اس منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں جس سے منصوبے کی کامیابی کی تصدیق ہوتی ہے۔ کروشیا میں کام کرنے والے 8 چینی پولیس اہلکاروں میں سے ایک شو جیان جن نے کہا کہ وہ کروشیا میں چینی سیاحوں اور سمندر پار چینی شہر یوں کے تحفظ میں مدد کے لئے کروشیائی ساتھیوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے شمال مغربی سنکیانگ میں رواں سال موسم گرما میں اناج کی کٹائی ایک اہم دور میں داخل ہوگئی ہے۔ اب تک 1 کروڑ مو (تقریبا 6.7 لاکھ ہیکٹرز) سے زائد رقبے پر گندم کی کٹائی کی جاچکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے پاکستان کو ایک نیا جوہری بجلی گھر کا یونٹ برآمد کیا ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق چشمہ جوہری بجلی گھر کے یونٹ 5 (سی فائیو) کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو چین اور پاکستان کے درمیان جوہری توانائی شعبے میں تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ چین کا پاکستان کو برآمد کردہ 7واں جوہری بجلی گھر یونٹ ہے۔ یہ ہوا لونگ ون کا تیسرا 10 لاکھ کلوواٹ کلاس یونٹ ہے جو چین کی اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ تیسری نسل کی جوہری توانائی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتا ہے۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن نے بتایا کہ اس نے پاکستان میں 2 جوہری بجلی گھر مراکز تعمیر کئے ہیں جس میں 6 جوہری بجلی گھر یونٹ ہیں۔ یہ تقریبا 30 ارب کلوواٹ سالانہ صاف بجلی مہیا کرسکتے ہیں جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا سالانہ اخراج 2 کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار ٹن کم ہوجائے گا۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئرکارپوریشن کے مطابق سی فائیو منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کے توانائی تحفظ میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی ترقی کے فروغ میں مدد ملی گی اور مقامی افراد کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے گی۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں چین اور پاکستان نے پوری صنعتی چین میں تعاون بڑھانے اور باہمی فائدے اور مثبت نتائج کے حصول پر اتفاق کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 75.7 فیصد اضافہ ہوا جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ توسیع کا پائیدار رجحان برقرار ہے۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جن میں 5 لاکھ 34 ہزار نئی توانائی گاڑیاں تھیں جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 160 فیصد زائد ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس عرصے میں چین کی مسافر گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے 88.4 فیصد اضافے سے 17 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جبکہ تجارتی گاڑیوں کی برآمدات 31.9 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔ چین نے صرف جون میں 3 لاکھ 82 ہزار گاڑیاں برآمد کیں جو 2022 کی اسی مدت کی نسبت 53.2 فیصد زائد ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی گاڑیوں کی برآمدات 2021 میں 20 لاکھ اور 2022 میں 30 لاکھ یونٹس سے زائد ہوچکی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترک یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمت گنائے نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ چین آئندہ 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں عالمی کھیلوں کی ترقی میں مزید کردار ادا کرے گا۔ سمر یونیورسٹی گیمز چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہو ں گے جس میں مجموعی طور پر 18 کھیل شامل کئے گئے ہیں۔ گنائے نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین حالیہ برسوں میں کھیلوں کے میدان میں کافی کامیاب رہا ہے۔ ان دنوں خصوصا سوشل میڈیا کے اثرات کے باعث ہمیں چین کی طرف سے مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ہم ان کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ وہ نہایت عمدگی سے اس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ گنائے نے مسابقتی کھیلوں اور کھیلوں کی سائنسی وتکنیکی جہتوں میں کامیاب مطالعہ کرنے پر چین کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ گنائے نے مزید کہا کہ ہم ترکیہ میں (ان مطالعات) پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنا خاص طور پر ان کامیابیوں سے سبق سیکھنے اور حمایت حاصل کرنیکے لئے اہم ہوگا۔ چھنگ ڈو یونیورسٹی گیمز کے حوالے سے گنائے نے کہا کہ یقینا ہم نے ان کھیلوں کو ترجیح دی ہے جن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کو تائیکوانڈو، فینسنگ، تیر اندازی اور جمناسٹک میں اچھی کارکردگی کی ز بردست امید ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان نے سمندری طوفان 'تالیم' کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین اور فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت ہائیکو کے ہائیکو ڈونگ ریلوے اسٹیشن اور سانیا شہر کے سانیا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام بلٹ ٹرین آپریشنز کو اتوار کے روز شام 5 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ہائی نان رانڈ اباٹ ریلوے پر چلنے والی تیز رفتار ٹرینوں نے بھی پیر کے روز آپریشن معطل کردیا۔ محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ صوبے کے اندر اور باہر باقاعدہ ریل گاڑیاں 21 جولائی تک معطل رہیں گی۔ ہائیکو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بھی پروازیں معطل کردی ہیں۔ شہر کی نقل و حمل اور بندرگاہ آپریشن انتظامیہ کے مطابق ہائیکو کی تین بندرگاہوں کا آپریشن اتوار سے منگل تک صبح 6 بجے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ہائیکو کے سیلاب، ہوا اور خشک سالی پر قابو پانے والے ہیڈکوارٹرز کے مطابق شہر میں 33 میٹر فی سیکنڈ یا اس سے بھی زیادہ تیز ہوائیں چلیں گی۔ شہر میں پیر کی دوپہر سے اسکولوں کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی جائیں گی اور امدادی و قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں حصہ لینے والوں کے علاوہ دیگر افراد کو گھروں کے اندر رہنا ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ادارہ برائے شماریاتکے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی مجموعی مقامی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی جی ڈی پی پہلی ششماہی کے دوران 593 کھرب یوآن (تقریبا83 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔ این بی ایس کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔ این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک سنگین اور پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور اندرون ملک اصلاحات، ترقی اور استحکام کے مشکل کاموں کے پیش نظر تمام خطوں اور محکموں نے نمو، روزگار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے زبردست کوششیں کیں۔ فو نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی طلب بتدریج بحال ہوئی ، پیداوار اور رسد میں اضافہ جاری رہا اور مجموعی طور پر معاشی کارکردگی میں تیزی آئی۔ این بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ پہلی ششماہی میں صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت تقریبا 227.6 کھرب یوآن رہی۔صرف جون کے دوران خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی