• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، چھنگ ڈو یو نیورسٹی کی جانب سے پہلے غیرم...

چھنگ ڈو (شِنہوا)  چھنگ ڈو یو نیو رسٹی نے برازیل سے چھنگ ڈو تیان فوبین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والےغیرملکی مہمانوں کے پہلے وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔

برازیلین وفد کے 7 اہلکار پرواز ای ٹی 636 سے پہنچے اور کسٹمز سے باآسانی گزر گئے۔

برازیلین وفد کے رکن کیلی نے آمد کے بعد کہا کہ چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لیے ایک بڑا اور بھرپور شہر ہے اور ہم یہاں آکر کھیلوں میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ برازیل کا وفد 215 ارکان پر مشتمل ہے جو 11 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

برازیلی وفد کے نائب سربراہ الیسینڈرو نے ہوائی اڈے پر شِںہواکو بتایا کہ مارچ میں وفود کا سربراہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد وہ دوسری مر تبہ چھنگ ڈو کا دورہ کر ر ہے ہیں۔

الیسینڈرو نے کہا کہ تیاریوں کے لیے یونیورسٹی و یلج میں پیشگی چیک ان کرنا چاہتے ہیں۔ چھنگ ڈو کھیل کامیاب ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ برازیل کے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

چھنگ ڈو کسٹمز نے 6 ایکسپریس لینز کو اپ گریڈ کیا ہے اور صحت قرنطینہ کے لئے 8  سیلف سروس ڈکلیریشن مشینیں اور 2 سامان ڈ یکلیریشن ونڈوز لگائی گئی ہیں تاکہ چھنگ ڈو یونیورسٹی کھیل کے دوران منظم طریقے سے کلیئرنس یقینی بنائی جاسکے۔

چھنگ ڈو کسٹمز کے زیرانتظام شوانگ لیو ایئرپورٹ کسٹمز کے ڈپٹی کمشنر چھن یانگ نے بتایا کہ چھنگ ڈو کسٹمز نے یونیورسٹی وفود کی آمد اور روانگی کے لئے صحت اور قرنطینہ، سامان کے ڈیکلیریشن، خصوصی آئٹم سیکیورٹی اور 10 دیگر منظرناموں کی 2 مشقیں کی تھیں۔

31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک چھنگ ڈو میں منعقد ہوں گے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق فلپائنی صدر نے چین کے ساتھ تعلقات کو بہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے سے بیجنگ کے دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

شی نے کہا کہ فلپائن کے صدر کی حیثیت سے ڈوٹرٹے نے عوام اور تاریخ کے مطابق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا اسٹریٹجک انتخاب کیا۔ 

چین اور فلپائن کے تعلقات صحیح راستے پر واپس آنے اور خوشحال ہونے میں کامیاب رہےجو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں میں ڈوٹرٹے کے اہم کردار کا مظہر ہے۔

صدر  شی نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین اور فلپائن ایشیا میں ترقی پذیر ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کی ترقی کی جڑیں اچھے ہمسایہ اور دوستانہ ماحول اور ہمہ جہت تعاون کے ایشیائی خاندان میں موجود ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمسائیگی، خلوص، باہمی فائدے اور شمولیت پر مبنی ہمسایہ سفارتکاری کی پالیسی کو برقرار رکھتا ہے اور ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی اور شراکت داری قائم کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے۔

شی نے کہا کہ چین ہمیشہ چین۔ فلپائن تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور فلپائن کے ساتھ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈوٹرٹے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

فلپائن کی اقتصادی و سماجی ترقی میں چین کی گراں قدر حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈوٹرٹے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا دونوں اطراف کے عوام کے مفادات کو پورا کرتا ہے اور فلپائن کے عوام کی اکثریت کی امنگوں کے مطابق ہے۔ 

انہوں نے دوطرفہ دوستی کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق فلپائنی صدر نے چین کے ساتھ تعلقات کو بہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے سے بیجنگ کے دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

شی نے کہا کہ فلپائن کے صدر کی حیثیت سے ڈوٹرٹے نے عوام اور تاریخ کے مطابق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا اسٹریٹجک انتخاب کیا۔ 

چین اور فلپائن کے تعلقات صحیح راستے پر واپس آنے اور خوشحال ہونے میں کامیاب رہےجو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں میں ڈوٹرٹے کے اہم کردار کا مظہر ہے۔

صدر  شی نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین اور فلپائن ایشیا میں ترقی پذیر ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کی ترقی کی جڑیں اچھے ہمسایہ اور دوستانہ ماحول اور ہمہ جہت تعاون کے ایشیائی خاندان میں موجود ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمسائیگی، خلوص، باہمی فائدے اور شمولیت پر مبنی ہمسایہ سفارتکاری کی پالیسی کو برقرار رکھتا ہے اور ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی اور شراکت داری قائم کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے۔

شی نے کہا کہ چین ہمیشہ چین۔ فلپائن تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور فلپائن کے ساتھ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈوٹرٹے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

فلپائن کی اقتصادی و سماجی ترقی میں چین کی گراں قدر حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈوٹرٹے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا دونوں اطراف کے عوام کے مفادات کو پورا کرتا ہے اور فلپائن کے عوام کی اکثریت کی امنگوں کے مطابق ہے۔ 

انہوں نے دوطرفہ دوستی کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایشیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی ش...

ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کے مرکزی شماریات کے دفتر (سی ایس او) کے مطابق چین ایشیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سامان کی تجارت 7.4 ارب یورو ز(8.3 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔

سی ایس او نے اپنی ماہانہ درآمدات و برآمدات کی رپورٹ میں کہا کہ آئرلینڈ نے جنوری سے  مئی کے درمیان چین کو 3.96 ارب یوروزکی  مالیت کا سامان برآمد کیا جبکہ اس کی درآمدات کی مالیت 3.47 ارب یوروزتھی۔

چین، یورپ سے باہر آئرلینڈ کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔

امریکہ دنیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا جس کا رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دو طرفہ تجارت کا حجم 30 ارب یوروز سے زائد رہا۔

آئرلینڈ کی جانب سے جنوری سے  مئی کے درمیان برآمد کی جانے والی اشیا کی مجموعی مالیت 82.5 ارب یوروز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.51 فیصد کم ہے۔ 

اس کی مجموعی درآمدات کی مالیت 57.7 ارب یوروز رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.07 فیصد زیادہ ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایشیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی ش...

ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کے مرکزی شماریات کے دفتر (سی ایس او) کے مطابق چین ایشیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سامان کی تجارت 7.4 ارب یورو ز(8.3 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔

سی ایس او نے اپنی ماہانہ درآمدات و برآمدات کی رپورٹ میں کہا کہ آئرلینڈ نے جنوری سے  مئی کے درمیان چین کو 3.96 ارب یوروزکی  مالیت کا سامان برآمد کیا جبکہ اس کی درآمدات کی مالیت 3.47 ارب یوروزتھی۔

چین، یورپ سے باہر آئرلینڈ کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔

امریکہ دنیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا جس کا رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دو طرفہ تجارت کا حجم 30 ارب یوروز سے زائد رہا۔

آئرلینڈ کی جانب سے جنوری سے  مئی کے درمیان برآمد کی جانے والی اشیا کی مجموعی مالیت 82.5 ارب یوروز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.51 فیصد کم ہے۔ 

اس کی مجموعی درآمدات کی مالیت 57.7 ارب یوروز رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.07 فیصد زیادہ ہے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شنشی میں 2025 تک ایک لاکھ 30 ہزار چار...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی نے 2025 تک عوامی مقامات پر چارجنگ پلگ کی تعداد کو بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق یہ پلگ 8 لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ ضروریات پورا کریں گے۔

صوبے میں گزشتہ برس کے اختتام تک الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 87 ہزار 500 تھی جس کے لئے 1 ہزار 753 عوامی چارجنگ مقامات اور 33 ہزار 593 عوامی چارجنگ پلگ قائم کئے گئے تھے۔

شنشی میں چارجنگ پلگز 2025 تک 1 ہزار 278 قصبوں، 18 ہزار 824 انتظامی دیہاتوں اور تقریباً 500 خوبصورت مقامات کا احاطہ کر یں گے جس سے چارجنگ مقامات 10 کلومیٹر میں دستیاب ہوں گے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شین ژو -16 خلابازوں کی جانب سے مائع طبی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شین ژو -16 خلابازوں نے حال ہی میں زمین پر موجود محققین کے ساتھ ملکر مدار میں متعدد تجربات کئے جن میں مائع طبیعیات تجربات اور کولڈ ایٹم انٹرفیرومیٹر سیٹ اپ شامل ہیں۔

چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق خلا کے مائیکرو گریویٹی ماحول میں مائع طبیعیات پر تحقیق کا خلائی جہاز تھرمل مینجمنٹ اور پروپیلنٹ مینجمنٹ میں وسیع پیمانے پر اطلاق کیا جاتا ہے۔

عملہ ڈیڑھ ماہ سے مدار میں رہتے ہوئے کام کررہا ہے اور انہوں نے خلائی تابکاری حیاتیات کے اثرات کا تجربہ کرنے کے آلات اور الیکٹرک پروپلشن سسٹم گیس سلنڈر کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔

آ ئندہ مشنز میں وہ اضافی ویکیولر سرگرمیاں انجام دیں گے، اضافی پے لوڈ نصب کریں گے اور خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال اور دیگر کاموں کو انجام دیں گے۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گانسو میں تنصیب شدہ نئی توانائی صلاحیت...

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں نئی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت 4 کروڑ کلوواٹس سے زائد ہوچکی ہے جو ایک بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ گرڈ گانسو الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ہوا اور شمسی توانائی کے وسائل سے مالا مال گانسو نے حالیہ برسوں میں نئی توانائی میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ صوبے میں نئی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت اس کی کل تنصیب شدہ صلاحیت کا 55.02 فیصد ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں گانسو میں نئی توانائی کی پیداوار 32.6 ارب کلو واٹ سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 25.37 فیصد زائد ہے اور یہ صوبے میں بجلی کی پیداوار کا 33.21 فیصد ہے۔

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ چھنگڈو ۔ عالمی یونیورسٹی کھی...

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کےچھنگڈو کے یونیورسٹی ویلج کے فٹنس مرکز  کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ ورلڈ ایکسپو میوزیم ۔ آغاز

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں رات کے وقت ورلڈ ایکسپو میوزیم میں ایک لڑکی سورج مکھی کے موضوع پر تصویر کا فریم بنارہی ہے۔(شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر۔ گرم موسم

غزہ شہرمیں فلسطینی بچے گرمی سے بچنے کیلئے پانی سے نہا رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں تیار کردہ ہائیڈروجن سے چلنے والی اسم...

چھانگشا(شِنہوا) چین میں آزادانہ طور پر تیار کردہ ہائیڈروجن سے چلنے والی اسمارٹ ٹرام ملائیشیا کے لیے اپنے برآمدی سفر کے آغاز پر چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر ژوژو میں اپنے پیداواری مقام سے روانہ ہو گئی ہے۔

سی آر آر سی ژوژو الیکٹرک لوکوموٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ نے اس ٹرام کو  تیار کیا تھا  اور آ مدہ دنوں میں شنگھائی کی بندرگاہ سے ملائیشیا بھیج دیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ اسے ملائیشیا میں سراواک کے دارالحکومت کوچھنگ میں شہری نقل و حمل کی خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ ہائیڈروجن انرجی پاور سسٹم کو اپنانے والی پہلی اسمارٹ ٹرام ہے  جس میں طویل ڈرائیونگ رینج اور کم ایندھن بھرنے کے وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے فوائد  موجود ہیں۔

اسے ذہین ڈیزائن کے ذریعے اپ گریڈ کیا گیا ہے  جو صفر اخراج اور ذہین عوامی نقل و حمل کے نظام کے حصول میں ملائیشیا کی ضروریات کے مطابق ہے۔

کمپنی کے مطابق ملائیشیا پہنچنے کے بعد ٹرام کو تین ماہ تک کوچھنگ میں آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

ملائیشیا میں اسمارٹ ٹرام کی کامیاب تنصیب سے کوچھنگ میں ٹریفک کے ہجوم کو مئوثر طریقے سے کم کیا جاسکے گا  جس سے مقامی افراد کے لئے قابل اعتماد ، مئو ثر اور جدید سفر کا طریقہ متعارف ہو گا۔

 اس سے چین کی سمارٹ مینوفیکچرنگ کو بیلٹ اینڈ روڈ کے ممالک کی خدمت کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سیچھوان ۔ چھنگ ڈو ۔ عالمی یونیورسٹی کھ...

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو کے یونیورسٹی گاؤں میں عملے کی ایک رکن اختراعی ری سائیکلنگ باکس دکھارہی ہے جسے "میجک کیوب" بھی کہا جاتا ہے۔(شِںہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شنگھائی ۔ ورلڈ ایکسپو میوزیم ۔ آغاز

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں رات کے وقت ورلڈ ایکسپو میوزیم میں منعقدہ نمائش "وان گوگ الائیو، دی ایکسپیر ئنس "کے دوران ایک خاتون کا تصویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سائبر سیکیورٹی بیمہ کی ترقی بارے رہنم...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے سائبر سیکیورٹی بیمہ شعبے میں صحت مند ترقی کے فروغ بارے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

یہ رہنما اصول وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں۔

یہ ایک نئی قسم کی بیمہ خدمت ہے جو سائبر سیکیورٹی بیمہ کاروباری اداروں کی سائبر سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیتیں بہتر بنائے گی ۔ اس سے ملک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ ملے گا۔

رہنما اصول کے مطابق ملک معاون پالیسیاں اور ضابطے مزید بہتر بنائے گا، کاروباری اداروں میں سائبر سیکیورٹی بیمہ کے نفاذ اور اعلیٰ معیار کی مزید سائبر سیکیورٹی بیمہ اداروں کو فروغ دے گا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بیمہ اداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی تا کہ وہ سائبر سیکیورٹی رسک مینجمنٹ کی مختلف ضروریات پورا کرنے کے لئے متنوع اقسام کی زیادہ سائبر سیکیورٹی بیمہ خدمات تیار کریں۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس کا آغاز

شیامن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں چین انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2023 کا آغاز ہو گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے کانفرنس میں شرکت کے دوران اہم تقریر کی۔

تہذیب کی طاقت کو یکجا کرکے ایک عظیم سفر پر آگے بڑھنے کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس کی مشترکہ میزبانی سینٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن کے دفتر، سینٹرل کمیشن فار گائیڈنگ کلچرل اینڈ ایتھیکل پروگریس، سی پی سی فوجیان صوبائی کمیٹی اور فوجیان کی صوبائی عوامی حکومت کر رہی ہے۔

اس تقریب میں تقریباً800 افراد بشمول سرکاری حکام، انٹرنیٹ کمپنیز اور سماجی تنظیموں کے نمائندے، ماہرین اور انٹرنیٹ صارفین شرکت کر رہے ہیں۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین انسان بردار قمری مشن کے دوران سائنسی تحق...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے ملک کے انسان بردار قمری مشن کے پے لوڈز کے لیے تجاویز طلب  کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے چاند کی سطح پر سائنسی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اعلان کے مطابق، مشن کے وسائل کا بھرپور استعمال کرنے اور چاند پر دریافتوں اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے، قمری لینڈر چاند کی سطح پر متعلقہ ریسرچ کے لیے سائنسی پے لوڈ لے جائے گا۔ سی ایم ایس اے نے کہا کہ وہ مضبوط پیش بینی  اور جدت کے ساتھ  چاند پر سائنسی تحقیق کے لیے ڈیزائن کردہ پے لوڈز کے لیے تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور ہائی ٹیک اداروں سے تجاویز طلب کرے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجاویز قمری ارضیات اور قمری طبیعیات، مشاہدے، خلائی زندگی کے علوم کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر گہری کھدائی اور قمری وسائل کے استعمال جیسے شعبوں سے متعلقہ ہونی چاہئیں۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ایکسپریس وے پر 8 گاڑیوں میں تصادم، 8 ا...

لانژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ایک ایکسپریس وے پر پانچ کاروں اور تین ٹرکوں کے درمیان تصادم سے آٹھ افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔

صوبائی ہنگامی انتظامی حکام کے مطابق پیر کو ژانگ یی شہر کی شاندان کاؤنٹی میں ایک ایکسپریس وے پردن 11 بج کر 15 منٹ کے قریب گاڑیوں کو عقبی جانب حادثہ پیش آیا۔

تمام زخمیوں کو طبی علاج کے لیے شاندان کاؤنٹی کے سرکاری ہسپتال اور ژانگ یی میونسپل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پرامدادی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 
۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

 نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ یکم محرم کو نیا غلاف کعبہ تبدیل کیا جائیگا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ان میں غلاف تی کرنے والی فیکٹری کے انجینئرز اور فنی شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔  غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا گیا ہے، غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا گیاہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا اعزاز، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالو...

پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کو ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن (WURI) نے 2023 میں دنیا بھر کی جدید ترین یونیورسٹیوں میں سے سو میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔عالمی رینکنگ ایجنسی نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو صنعتی شعبے میں ترقی کے لیے نئی جدت آمیز ایجادات کے حوالے سے سے دنیا بھر کی 100 یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا ہے اور صنعتی شعبے کے حوالے سے یونیورسٹی پروگراموں کو عالمی معیار میں انفرادی نوعیت کے رحجانات کے حامل قرار دیا ہے۔ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن نے پہلی مرتبہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پاکستان کو جن یونیورسٹیوں کے ساتھ دنیا کی جدید ترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں ایم آئی ٹی، یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور ہارورڈ سرفہرست ہیں۔ حیران کن طور پر اس میں بہت سے کم معروف لیکن قابل ذکر طور پر جدید ترین اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھی شامل ہیں جو کہ دیگر روایتی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں اس سے پہلے ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ منروا یونیورسٹی امریکہ، ایکول 42 فرانس, سائمن فریزر یونیورسٹی کینیڈا، عبداللہ گل یونیورسٹی ترکیہ، برپا یونیورسٹی تھائی لینڈ اور سمر اسٹیٹ یونیورسٹی فلپائن شامل ہیں۔

رینکنگ کے لیے طریقہ کار روایت، شہرت، یا مقبولیت پر مبنی نہیں ہے، بلکہ نئے تصورات جیسے جدت پسندی، کاروباری، صنعتی شعبے کی ترقی، سماجی ذمہ داری، کشادگی، بحران کے انتظام اور چوتھے صنعتی انقلاب پر مرکوز ہے۔ ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ فار انوویشن نے اپنے تہنیتی پیغام میں ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو لکھا ہے کہ ہم آپ کی مہارت اور صنعتی ترقی کے لیے جدت پر مبنی پروگراموں کی بہت قدر کرتے ہیں۔ جن کا ہمارے خیال میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں موجود ہونا انھیں انمول بناتا ہے۔ یونیورسٹی کی اس کامیابی پر ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)معظم اعجاز کہتے ہیں کہ نیوٹیک کا سو یونیورسٹیز فار انوویشن میں شمار ہونا نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز ہے. نیوٹیک کو یہ اعزاز ملا ہے کہ دنیا کی ان سو یونیورسٹیز میں شامل ہے جو انڈسٹری ڈویلپمنٹ میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیوٹیک 2018 میں بنی۔ نیوٹیک کا سلوگن یونیورسٹی فار انڈسٹری ہے۔ اسی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں یونیورسٹی نے اپنا نام بنا لیا ہے۔یہ اس لسٹ میں شامل پاکستان کی پہلی نیشنل یونیورسٹی ہے۔ اس وقت یونیورسٹی میں گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح کے پروگراموں میں جدید تعلیم فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ یونیورسٹی رواں سال گریجویشن اور ماسٹرز ڈگری کے مزید پروگرام شروع کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوٹیک پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور ایکسپورٹ میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب...

طیب اردوان ترکیہ کے دوسری بار صدر بننے کے بعد کسی دوسرے ملک کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے وفد میں وزرا،کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران ترک صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب روانگی کے وقت صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے ذریعے مستحکم تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ ترک اور سعودی عوام کے درمیان گہرا رشتہ ہے۔ یاد رہے کہ ترک صدرطیب اردوان سعودی عرب سے براہ راست قطراورمتحدہ عرب امارات بھی جائیں گے اور ممکنہ طور پر معاشی و تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ترک صدرکے سعودی عرب، قطر اورمتحدہ عرب امارات کے دورے میں مشرق وسطی کی صورت حال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اوروہاں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غلاف کعبہ کو مسجد الحرام منتقل کرنے کی تیاری...

خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے غلاف کعبہ کی نقل و حمل کیلئے ٹرکوں کا انتظام کر لیا ہے جن پر غلاف کعبہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ مسجد حرام لے جایا جائے گا۔ اس عمل کیلئے نقل وحمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے جبکہ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین انسان بردار قمری مشن کے دوران سائنسی تحق...

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے ملک کے انسان بردار قمری مشن کے پے لوڈز کے لیے تجاویز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے چاند کی سطح پر سائنسی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اعلان کے مطابق، مشن کے وسائل کا بھرپور استعمال کرنے اور چاند پر دریافتوں اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے، قمری لینڈر چاند کی سطح پر متعلقہ ریسرچ کے لیے سائنسی پے لوڈ لے جائے گا۔ سی ایم ایس اے نے کہا کہ وہ مضبوط پیش بینی اور جدت کے ساتھ چاند پر سائنسی تحقیق کے لیے ڈیزائن کردہ پے لوڈز کے لیے تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور ہائی ٹیک اداروں سے تجاویز طلب کرے گا۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجاویز قمری ارضیات اور قمری طبیعیات، مشاہدے، خلائی زندگی کے علوم کے ساتھ ساتھ چاند کی سطح پر گہری کھدائی اور قمری وسائل کے استعمال جیسے شعبوں سے متعلقہ ہونی چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ایکسپریس وے پر 8 گاڑیوں میں تصادم، 8 اف...

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ایک ایکسپریس وے پر پانچ کاروں اور تین ٹرکوں کے درمیان تصادم سے آٹھ افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔ صوبائی ہنگامی انتظامی حکام کے مطابق پیر کو ژانگ یی شہر کی شاندان کانٹی میں ایک ایکسپریس وے پردن 11 بج کر 15 منٹ کے قریب گاڑیوں کو عقبی جانب حادثہ پیش آیا۔تمام زخمیوں کو طبی علاج کے لیے شاندان کانٹی کے سرکاری ہسپتال اور ژانگ یی میونسپل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پرامدادی کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، کار درخت سے جا ٹکرائی، نئی نویلی د...

راولپنڈی میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب نئی نویلی دلہن جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پنڈی کے علاقے چیک بیلی روڈ پر جٹھہ ہتھیال کے قریب پیش آیا جس میں ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار درخت سے جاٹکرائی، نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی اور چار افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر...

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پنجاب اور کے پی کے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان ن کی کاروائیاں،1...

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے36کارروائیوں کے دوران14.687ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 828.581کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ کاروائیوںمیں2 خواتیناور ایک غیر ملکی باشندے سمیت 38ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 14گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 255.600 کلوگرام افیون، 14.505کلوگرام ہیروئن، 546.142کلوگرام چرس، 5.334 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،6.700کلو گرام ( 47900عدد) کلونازیپام گولیاںاور 300گرام ویڈشامل ہے۔ بلوچستان نے2کاروائیوں میں11.700کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا ۔ برآمدہ منشیات میں5 کلوگرام چرس اور 6.700کلوگرام (47900 عدد)کلونازیپام گولیاں شامل ہے ۔ پنجاب نے12کاروائیوںکے دوران 304.66کلوگرام منشیات برآمدکرکے 14ملزمان کو گرفتار کرکے9گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں75.600 کلوگرام افیون، 6.830 کلوگرام ہیروئن،219.300 کلوگرام چرس اور 2.930کلو میتھ ایمفیٹامائن(آئس)شامل ہے ۔ خیبر پختونخوا نے7کاروائیوںکے دوران 402.236 کلوگرام منشیات برآمد کر کے6ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔برآمدہ منشیات میں180 کلوگرام افیون،0.552 کلوگرام ہیروئن،221 کلوگرام چرس اور0.684 گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔ سندھ نے 9کارروائیوں کے دوران 40.755 کلو گرم منشیات برآمد کر کے1غیر ملکی باشندے سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں4.735کلوگرام ہیروئن ، 34 کلوگرام چرس،1.720 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اور300گرام ویڈشامل ہیں ۔ راولپنڈی نے6کاروائیوںکے دوران69.230کلوگرام منشیات برآمدکرکے 2 خواتین سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں2.388 کلوگرام ہیروئن اور 66.842 کلو گرام چرس شامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے دہشت گردی کیخلاف طالبان سے پاکستان...

پاکستان کے طالبان سے افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنے کے مطالبے کی امریکا نے بھی حمایت کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ افغانستان میں دستیاب محفوظ پناہ گاہیں، جدید ترین ہتھیار اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی آزادی نے عسکریت پسندوں کو سرحد پار پاکستان کے اندر حملے کرنے کے قابل بنایا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے اس موقف کو دہرایا کہ اپنی سرزمین سے شروع ہونے والی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری طالبان عائد ہوتی ہے جیسا کہ انھوں نے امن معاہدے میں وعدہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک میں دہشت گرد حملے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔ یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان پاک فوج کی کورکماڈرز کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے آئی ایس پی آر کے بیان کے ایک روز سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان سے دہشت گرد گروپ سرحد پار کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور جدید اسلحہ سمیت دہشت گردی کے آزادانہ مواقع میسر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں 8 اگست کو قومی اسم...

پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ قانونی ماہرین کی طرف سے بھی حکومت کو 8 اگست کی تجویز دی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے 9 اور 10 اگست کی تاریخوں پر بھی غور کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست تک ہے، اگر 8 اگست کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو اس صورت میں 12 اگست کو رات 12 بجے اسمبلی از خود تحلیل تصور ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ کے نمبر زفائنل ہوگئے ، اسح...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ کے نمبر زفائنل ہوگئے ، مارچ ، اپریل ، مئی اور جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334ملین ڈالرز رہا ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے مین 85فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب56کروڑ ڈالرز رہ گیا ، یہ گزشتہ سال کا 14.65فیصد حصہ ہے ۔منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی مینجمنٹ کے تحت ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا بیرون ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہے اس مینجمنٹ پر وزیراعظم ،معاشی ٹیم اور سٹیٹ بنک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان کے اندر اور باہر پنڈت کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائیگا یہی وہ لوگ ہے جو ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے گئے ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17یا 19ارب ڈالرز کیا تھا الحمداللہ پاکستان اب سیف زون میں ،شبہازشریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف لیتے وقت ساڑھے نو ارب ڈالرز کے سٹیٹ بنک کے ریزرو14یا 15بلین ڈالرز کے درمیان تھے ، ہماری معاشی ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ اپنا وقت پورا کرے نا صرف بیرونی ادائیگیاں وقت پر کی بلکہ ڈیفالٹ سے بھی بچا لیا حکومتی کاوشوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا امید کرتا ہوں کہ جب ہماری حکومت اگست میں آئینی مدت پوری کرے تو یہی ریزرو اسطرح برقرار رہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وینکور نائٹ کے ہیڈ کوچ ڈونووان ملر نے محمد ر...

کرکٹ شائقین 20 جولائی سے گلوبل ٹی 20 کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں کئی پاکستانی ستارے بھی چمکتے نظرآئیں گے جس میں ایک وکٹ کیپر محمد رضوان بھی ہیں جنہیں وینکورنائٹس نے اپنی سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈونووان ملر نے ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے محمد رضوان سے بہت سی امیدیں لگالی ہیں۔ ڈونووان ملر کا ٹیم کے ساتھ یہ تیسرا سیزن ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے حال ہی میں اپنے سکواڈ مکمل کیا ہے۔ محمد رضوان سمیت کئی نامور ستارے ہیں اور اس کے علاوہ سب سے دلچسپ عنصر کینیڈین کھلاڑیوں کا امتزاج ہے ان میں سے بہت سیہماری 2018 سے ہماری چیمپیئن ٹیم کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹ اپنی مہم کا آغاز 21 جولائی کو ٹی ڈی کرکٹ ایرینا، برامپٹن اسپورٹس پارک میں ٹورنٹو نیشنلز کے ساتھ مقابلے سے کرے گی۔ وینکوور نائٹس کا اسکواڈ، محمد رضوان، فخر زمان، ہینڈرک ایراسمس (راسی)، فیبین ایلن، ریزا ہینڈرکس، کوربن بوش، نجیب اللہ زدران، جنید صدیقی، ورتیہ اروند، کارتک میاپام، روبن ٹرمپلمین، رویندر پال سنگھ، ہرش ٹھاکر، ریان پٹھان، نواب سنگھ، محمد کمال اور کنور تتھگور پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زم ایفرو ٹی ٹین میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کھ...

زم ایفرو ٹی ٹین میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کھٹائی میں پڑ گئی۔ کھلاڑیوں نے دعوی کیا ہے کہ چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے این او سی دینے سے انکارکردیا ہے۔ این او سی نہ ملنے پرریٹائرڈ کھلاڑی بورڈ سے نالاں،ذکا اشرف سے جلد ملاقات کرینگے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو زم آفرو کے لئے این او سی جاری نہ کرنے کی تصدیق کردی۔ پاکستان کے آٹھ کرکٹرز نے زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینا تھا۔ زیادہ ترکرکٹرزلاہورقلندرز کی ٹیم ڈربن قلندرز کا حصہ ہیں۔ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ20 جولائی سے ہرارے میں شروع ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے وی سی چیلنج کپ میں عدم شرکت ، پاکستان وال...

اے وی سی چیلنج کپ میں پاکستان والی بال ٹیم کی عدم شرکت پر ایشین والی بال کنفڈریشن نے پاکستان پر 20ہزار ڈالرز جرمانہ عاد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن نے 8جولای سے چاینیز تای پای میں منعقدہ اے وی سی چیلنج کپ میں شرکت کی یقین دھانی کروای تھی لیکن وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ این او سی نہ ملنے کے باعث پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہ کرسکی تھی۔ ایونٹ میں عدم شرکت پر ایشین والی بال کنفڈریشن نے پاکستان والی بال فیڈریشن پر بطور پنالٹی 20ہزار ڈالرز جرمانہ عاد کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ پاکستان والی بال فیڈریشن کو پہلے ہی انٹرنیشنل ایونٹ میں عدم شرکت پر ایک کروڑ سے زاد نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زم ایفرو ٹی ٹین کے لیے ڈربن قلندرز کی کٹ کی...

زم ایفرو ٹی ٹین کے لیے ڈربن قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔ قلندرز فیملی کو مزید وسعت دینے کے لیے ڈربن قلندرز اور لاہور قلندرز کی جرسی میں مماثلت رکھی گئی ہے۔پی ایس ایل کی فاتح لاہورقلندرز کی جرسی کا رنگ اور ڈیزائن ہی ڈربن قلندرز کو دیا گیا ہے۔ سبزرنگ کی شرٹ پرڈربن شہرکا نقشہ واضح کیا گیا ہے،ڈربن کا مشہورکرکٹ اسٹیڈیم کنگزمیڈ، سٹی ہال اورشہرکا لائٹ ہائوس بھی شرٹ میں نمایاں کیا گیا ہے۔ ڈربن قلندرز کا اسکواڈ آج ہرارے پہنچ جائے گا۔ جہاں ٹریننگ سیشنز کے بعد اسکواڈ 20 جولائی سے شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ٹیم آئندہ برس کیویز کیخلاف 10 ٹی 20 میچ...

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس سال نیوزی لینڈ کیخلاف 10 ٹی 20 میچز کھیلے گی، میچز کا مقصد ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے 10 میچز کے انعقاد پر راضی ہوئے ہیں، ان 10 میں سے 5 میچز جنوری میں نیوزی لینڈ اور 5 میچز اپریل میں پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں 5 ٹی 20 میچز 12 سے 21 جنوری کے درمیان ہوں گے، 12 جون کو آکلینڈ، 14 جون کو ہملٹن ،17 جون کو ڈیونیڈن جبکہ 19 اور 21 جون کو کرائسٹ چرچ میں میچز ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق اپریل میں پاکستان میں ہونے والے 5 میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، قومی ٹیم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کے بعد براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکے جانے سے متعل...

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پی سی بی، وفاقی حکومت اور درخواست گزار کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے متعلق حکم امتناع واپس لیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیس سے متعلقہ فورم سیرجوع کریں، پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز نامزد نہیں کرسکتی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی روز مرہ کے معاملات چلاسکتی ہے۔ تاہم عدالت نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکے جانے کے حوالے سیدرخواست خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عظیم شاعرساغرصدیقی کی49ویں برسی (آج) منائی ج...

اردو ادب کے عظیم شاعرساغر صدیقی کی49ویں برسی (آج) منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین ساغرصدیقی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ساغر صدیقی1928ء کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام محمد اختر جبکہ ساغر تخلص تھا۔قیام پاکستان کے بعد ساغر صدیقی امرتسر سے لاہور منتقل ہو گئے ساغر صدیقی نے عشق مجازی،عش حقیقی،جدوجہد،لگن اور آوارگی کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ان کے کلام کا بہت سا حصہ چھپ نہ سکا ہے جبکہ اکثر سرقہ کر لیا گیا تھا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے غیر سرکاری قومی ترانے کے خالق بھی ہیں۔درویش صفت شاعرساغر صدیقی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بے سروسامانی کے عالم میں سڑکوں پر گزار دیا۔ساغرصدیقی 19جولائی 1974ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیا...

پاکستان مسلم لیگ(ن)نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایات جاری کر دیں ۔ نواز شریف کی واپسی پر استقبال کا ٹاسک مریم نواز کو دے دیا گیا ہے،وہ ملک بھر سے آنے والی استقبالی ریلیوں کی نگرانی کریں گی۔مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گی، ن لیگ پنجاب کی جانب سے ڈویژنل صدور و جنرل سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ونگز کے عہدیداروں کو نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہم منص...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک محل وقوع کے لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا،سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کی جانب اہم پیش قدمی ہے،سی پیک کے تحت توانائی کا شعبہ بہتر ہوا،پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے آئندہ صدیوں تک تواانائی پیدا کی جاسکتی ہے، سی پیک بلاشبہ ہماری تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک بلاشبہ ہماری تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے،پاکستان نے اپنی تاریخ میں کثیر وقت جیو پالیٹکس میں صرف کرکے تباہ کر دیا،قیام پاکستان کے بعد ہم نے کئی جنگیں لڑیں،جنوبی ایشیاء میں پاکستان 3ارب کی جگہ پر واقع ہے،سی پیک پاکستان اور خطے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک محل وقوع کے لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا،سی پیک قائد میاں نواز شریف اور چینی صدر شی کے وژن کا شاہکار ہے،سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کی جانب اہم پیش قدمی ہے،سی پیک کے تحت توانائی کا شعبہ بہتر ہوا،پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے آئندہ صدیوں تک تواانائی پیدا کی جاسکتی ہے،سی پیک کے تحت 8ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی،مسلم لیگ (ن)نے چار سال میں 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، سی پیک کے ذریعے پاکستان توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہوا ہے،سی پیک کے تحت ریلوے کی بہتری کے منصوبے بھی قائم کیے گئے،گزشتہ چار سالوں میں سی پیک منصوبے کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،سی پیک منصوبے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں روزگار کے مواقع میسر ہوئے،سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کیخلاف درخواس...

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی چھٹیاں بھی چل رہی ہیں،جسٹس اطہر من اللہ بیرون ملک ہیں، کچھ اور ججز بھی چھٹیوں پر ہیں۔ ان حالات میں فل کورٹ کیسے بن سکتی ہے؟ فل کورٹ پر سوچیں گے مگر آج فل کورٹ بنانا ممکن نہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ فوج کے زیر حراست افراد کو خاندان سے ملنے دیا جا رہا ہے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کیخلاف درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ اس سے قبل درخواست گزار صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ 1999 میں طے کرچکی ہے کہ عام شہریوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوسکتا۔ عابد زبیری کا کہنا تھا کہ اصول طے ہے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ نے یہ اصول 1999 میں لیاقت حسین کیس میں طے کیا، آئین کے آرٹیکل 83اے کے تحت سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوسکتا۔ عابد زبیری نے کہا کہ قانون میں ملزم کا لفظ ہی ہے جب تک فرد جرم عائد نہ ہو بندہ ملزم نہیں ہوتا، تحقیقات کرنا پولیس کا کام ہے وہ ہی فیصلہ کرے گی۔

جسٹس یحیی آفریدی نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کیس پہلے عام عدالت میں چلے پھر ملٹری کورٹس جاسکتا ہے؟ یہ فیصلہ کون کرے گا کہ کس پر آرمی ایکٹ لگے گا اور کس پر نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لیاقت حسین کیس میں کہا گیا ملٹری اتھارٹیز تحقیقات کرسکتی ہیں ٹرائل نہیں۔ عابد زبیری نے کہا کہ گزارش یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ ٹرائل آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے، اکسیویں آئینی ترمیم ایک خاص مدت کے لیے تھی، ٹرائل کے بعد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں جوڈیشل ری ویو ملنا چاہئے، فوجی عدالتوں میں ٹرائل چلانے والے جوڈیشنل نہیں ایگزیکٹو ممبران ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خصوصی عدالت سے مراد آپ کی وہ عدالت ہے جو ہائیکورٹ کے ماتحت ہو؟ ملزمان کا فوج سے تعلق ثابت ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟ فوج سے اندرونی تعلق ہو تو کیا پھر بھی آئینی ترمیم کی ضرورت ہے؟ کیا آپ اپنا مقف خلاصے میں بیان کرسکتے ہیں؟ عابد زبیری کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر کچھ لوگوں پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو ہوا کچھ پر نہیں، خصوصی ٹرائل کرنا بھی ہے تو آئینی ترمیم سے خصوصی عدالت بنانا ہوگی۔وکیل درخواستگزار نے مزید کہا کہ کچھ فیصلے امریکا اور دوسرے ممالک کے جمع کروا دوں گا، مودبانہ گزارش ہے سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 281 روپے 25 پیس...

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔ منگل کو کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے74 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپیکا ہوا اور بعد ازاں ایک روپیہ 99 پیسے اضافے سے 281 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا 2 روپے اضافے کے بعد 286 روپے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر42.9فیصد ک...

ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر42.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27.59ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022کے مقابلے میں 42.9فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 48.35ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون میں تجارتی خسارے کا حجم 1.86ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جون کے 4.94ارب ڈالر کے مقابلے میں 62.3فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر12.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مئی میں تجارتی خسارے کا حجم 2.12ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون میں کم ہوکر1.86ارب ڈالر ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 27.73ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022 کے مقابلے میں 12.7فیصد کم ہے۔

مالی سال 2022 میں برآمدات کا حجم 31.78ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جون میں ملکی برآمدات کا حجم 2.35ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جون کے 2.91ارب ڈالرکے مقابلے میں 19.1فیصد کم ہے۔مئی کے مقابلے میں جون میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی میں برآمدات کا حجم 2.20ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون میں بڑھ کر2.35ارب ڈالر ہوگیا۔ اعدادوشمارے مطابق مالی سال 2023 میں ملکی درآمدات کا کل حجم 55.33ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022کے مقابلے میں 31فیصد کم ہے۔ مالی سال 2022 میں ملکی درآمدات پر80.13ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جون میں 4.21ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 46.3فیصد کم ہیں۔ گزشتہ سال جون میں ملکی درآمدات کا حجم 7.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مئی کے مقابلے میں جون میں ملکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر2.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مئی میں درآمدات کا حجم 4.32ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو جون میں کم ہوکر4.21ارب ڈالر ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز خٹک اپنی نشست ہار جائیں گے، بھتیجے احد...

جمیعت علمائے اسلام (ف)کے رہنما اور پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ اپنی نشست بھی ہار جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پرویز خٹک کو نئی جماعت بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کو پتہ چلے گا کہ الیکشن لڑنا کسے کہتے ہیں۔ میرے والد 2018 میں الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ پر ہی جیتے تھے۔ احد خٹک کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ پی ٹی آئی کے ووٹ پر مزے کر رہے تھے۔ خیبر پختونخوا میں پارٹی ووٹ ہوتے ہیں، الیکٹیبلز نہیں ہوتے۔ جے یو آئی نے بہت زیادہ عزت دی ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ پرویز خٹک کے فیصلے کے بعد مخالف امیدواروں کو کھلا میدان مل گیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگا، پرویزخٹک کے ساتھ نہیں، پرویز خٹک اپنی نشست بھی ہار جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی جماعت میں جتنے لوگ بھی شامل ہوئے ہیں، سب پی ٹی آئی کے ووٹ پر بنے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردم شماری پر وفاقی وزیر داخلہ کا بیان افسوس...

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مردم شماری پر وفاقی وزیر داخلہ کا بیان افسوسناک ہے، رانا ثناء اللہ کس حیثیت سے کہہ رہے ہیں کہ نتائج ظاہر نہیں کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شفاف مردم شماری قوم کا حق ہے، 2017 میں بھی کراچی والوں کیساتھ مردم شماری میں ناانصافی کی گئی، 2023 کی مردم شماری پر 32 ارب روپے خرچ کئے گئے، کراچی ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کا شہر ہے، کہیں بھی اگر ایک فرد کو بھی نہیں گنا گیا تو مطالبہ ہے کہ اسے گنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف کراچی کو لوٹنے کی نظر سے دیکھتی ہے، شہر میں مردم شماری بھی ٹھیک ہونی چاہیے اور حلقہ بندیاں بھی درست ہونی چاہئیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کو ٹھیک کریں اور حلقہ بندیوں کا عمل تیز کریں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں کھلواڑ کردیا، پیپلز پارٹی کراچی کو کرپشن کیلئے استعمال کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے ملازمت کیلئے کراچی کے نوجوانوں کے دروازے بند کر دیئے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جعلسازیاں شہر میں بڑھنے لگی ہیں، کے الیکٹرک اربوں روپے کی مقروض ہے،عدالت نوٹس لے اور کے الیکٹرک کے اکانٹس کا فرانزک کرائے، کیا ہے کوئی جو کے الیکٹرک مافیا کو لگام ڈالے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا صوبے میں پلاسٹک روڈز متعارف ک...

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پلاسٹک روڈز متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کیلئے پلان طلب کر لیا ہے، صوبے بھر میں بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔ پلاسٹک روڈ تارکول روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے، تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137 منصوبے زیر تکمیل ہیں، صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر کے تمام پراجیکٹس کے کنٹریکٹ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے دیئے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان مشترکہ طور پر روایتی ادویات...

ماہرین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مشترکہ طور پر روایتی ادویات کو فروغ دیں گے، خلائی افزائش کا منصوبہ مرکز کی طرف سے دو طرفہ تعاون سے شروع کیا گیا ہے ،چین اور پاکستان بنی نوع انسان کی صحت کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے شہر چانگشا اور کراچی، اسلام آباد میں منعقدہ روایتی چینی اور یونانی میڈیسن پر منعقدہ دوسرے بین الاقوامی سمپوزیم میں دونوں ممالک کے 400 سے زائد طبی ماہرین جمع ہوئے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے کہا چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی ہے۔ مستقبل میں، دونوں فریق روایتی ادویات کے شعبے میں اہلکاروں کی تربیت، کلینیکل ٹرائلز اور منشیات کی رجسٹریشن میں تعاون کو مزید گہرا کریں گے، اور چینی ادویات کو عالمی سطح پر جانے کے لیے مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ چین پاکستان کوآپریشن سنٹر فار ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کے ماہرین ، تقریب کے منتظم نے چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو 7 پاکستانی میڈیسن پلانٹ کی خلائی افزائش کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بتایا، یہ منصوبہ مرکز کی طرف سے دو طرفہ تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

چین کے خلائی جہاز شنژو 14 سے پودوں کے بیج کامیابی کے ساتھ پاکستان واپس آنے کے بعد، تین قسمیں نکلیں اور اچھی حالت میں ہیں۔ سی ای این کو بتایا گیا کہ محققین ساخت اور افادیت کے تجزیہ کے لیے پودوں کی اونچائی، تنے کی چوڑائی، اور تاج کی چوڑائی جیسی معلومات کو ریکارڈ کرتے رہیں گے۔ سمپوزیم میں صوبائی وزیر صحت و آبادی بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو میٹنگ کے میزبان ہنان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے سکول آف فارمیسی کے وزٹنگ پروفیسر کا تقرری کا لیٹر پیش کیا گیا۔ دو کتابیں، یعنی Zhongjing Spirit اور Huxiang Culture، روایتی چینی ادویات کی روح اور ثقافت پر ایک کتاب، اور Materia Medica Homologous with Food، تقریب میں باضابطہ طور پر ریلیز اور پاکستانی مہمانوں کو تحفے میں دی گئیں۔ اسکالرز نے روایتی چینی اور یونانی ادویات کے طبی استعمال اور بنیادی تحقیق جیسے کہ چینی (ہربل) ادویات کے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط، ثقا فتی طب کے علم کو جدید سائنس کے ساتھ ملا کر منشیات کی دریافت ، ڈونگ نسل کے رہائش گاہوں اور ان کی قدرتی مصنوعات وغیرہ میں ادویات کے وسائل کا مطالعہ کے بارے میں بھی علمی خیالات کا تبادلہ کیا۔ تقریب کے ایک اور میزبان ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن کی سی پی سی کمیٹی کے سیکرٹری چانگ چاے چھی نے کہایہ سمپوزیم بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو ا۔ روایتی ادویات پر تعاون کے ذریعے، چین اور پاکستان بنی نوع انسان کی صحت کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی سی ایم اور یونانی میڈیسن میں تیزی سے اہم...

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن (TCM) اور یونانی میڈیسن لوگوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور دنیا میں میں تیزی سے اہم کردار ادا کرنے میں بہت موثر ہیں ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رواں ماہ ٹی سی ایم اور یونانی کی جدیدیت اور بین الاقوامی سطح پر مزید فروغ دینے، چینی اور پاکستانی عوام کی صحت کے مشترکہ تحفظ اور مشترکہ طور پر انسانی صحت کی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے، روایتی چینی ادویات ـروایتی یونانی ادویات پر دو بین الاقوامی سیمینار ننگبو یونیورسٹی اور ہنان یونیورسٹی میں منعقد کیے گئے۔ دونوں سیمیناروں کے ذریعے طے پانے والے اتفاق رائے میں سندھ پاکستان کے تین سرکاری ہسپتالوں میں ٹی سی ایم ڈیپارٹمنٹس کا قیام اور آئی سی سی بی ایس میں ٹی سی ایم کے بین الاقوامی کلینیکل ریسرچ بیس کا قیام شامل ہے۔ بیجنگ ہسپتال ٹی سی ایم اور ہنان یونیورسٹی ٹی سی ایم سے چینی ادویات کے ڈاکٹروں کو منتخب کر کے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں مقامی مغربی ڈاکٹروں کی رہنمائی اور تربیت کے لیے بھیجا جائے گا اور پاکستانی ڈاکٹروں کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ ننگبو یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی خلائی افزائش اور ادویاتی مواد اور خصوصیت والی فصلوں کے معیار کا جائزہ لینے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ خوراک اور منشیات کے ہم جنس مادوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں فریق مشترکہ طور پر پاکستان میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور شیر خوار بچوں کے لیے موزوں غذائیت اور صحت کی مصنوعات تیار کریں گے اور پاکستانی قوانین اور ضوابط کے مطابق ان کی رجسٹریشن اور مارکیٹنگ کریں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ننگبو روایتی چینی ادویات کی ایک طویل تاریخ اور بھرپور ورثہ ہے۔

ننگبو یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈرگ ڈسکوری ٹیکنالوجی (IDDT) اور جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) نے روایتی ادویات کی تحقیق اور ترقی کے میدان میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں۔ 2022 میں، دونوں اداروں نے مشترکہ طور پر شینزو 14 میں روایتی پاکستانی ادویات کے بیجوں کی خلائی منتقلی اور افزائش کو فروغ دیا، جس کی چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے بہت تعریف کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ننگبو یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ پروفیسر ایل وی چاوفینگ نے 1986 میں قائم کی گئی چین کی ''ڈبل فرسٹ کلاس'' انیشیٹو کی یونیورسٹیوں میں سے ایک کے طور پر پیش کیا، ننگبو یونیورسٹی نے 70 سے زیادہ ممالک میں 170 سے زیادہ اعلی اداروں کے ساتھ تعاون اور تبادلے قائم کیے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے والے ڈبلیو ایچ او ای اے پی کے ممبر ٹریڈیشنل میڈیسن اور آئی ڈی ڈی ٹی کے چیف سائنٹسٹ پروفیسر لیو زنمن نے کہا کہ ''آئی ڈی ڈی ٹی ، آر اینڈ ڈی ، کلینکل ٹرائل اور ہربل مصنوعات کی رجسٹریشن میں گہرائی سے تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان میں ہربل مصنوعات کو فروغ دینا، پاکستان اور او آئی سی ممالک میں داخل ہو کر روایتی ادویات کو مزید جدید بنائے گا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، ڈائریکٹر،ٹی ڈبلیو اے ایس (تھرڈ ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز) کے نائب صدر، آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر اور ممتاز قومی پروفیسر اقبال چوہدری نے 1.9 بلین لوگوں کی او آئی سی دنیا میں روایتی ادویات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کی دنیا کو سیکورٹی اور ترقی کے بہت سے چیلنجز کے ساتھ ساتھ پرتشدد انتہا پسندی کے خطرے کا سامنا ہے۔ قومی کوششوں کے علاوہ، اجتماعی ترقی کے لیے چین سمیت سب سے زیادہ ایس ٹی آئی کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور بائیو میڈیکل کمپنیوں کے تقریباً 40 ماہرین نے سیمینار میں شرکت کی اور روایتی چینی ادویات ـروایتی یونانی ادویات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹی سی ایم میں مزید تحقیق،'' کیپٹل میڈیکل یونیورسٹی کے بیجنگ ہسپتال کے روایتی چینی طب کے صدر پروفیسر لیو چھنگ چھوآن نے چائنہ اکنامک نیٹ سے گفتگو میں کہا ہم پاکستان کے طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ٹیلنٹ کا اپنے ہسپتال میں خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم کئی ماہ تک تربیت کے مواقع فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی وفد کا استقبال کرتے ہوئے کیا۔ وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی قیادت میں چار رکنی پاکستانی وفد 12 جولائی کو 12 روزہ دورے پر چین پہنچا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان صحت، ادویات وغیرہ کے شعبوں میں تعاون کے مزید امکانات کے لیے چینی محکمہ صحت، ہسپتالوں، اداروں، کاروباری اداروں کے ساتھ صحت کے مکالمے میں حصہ لیا ۔ بیجنگ ہسپتال کے روایتی چینی طب کے دورے کے دوران وفد نے روایتی چینی طب (TCM) میں بہت دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں اطراف نے ٹیلنٹ ایکسچینج، ٹی سی ایم کے تدریسی نظام کی تعمیر، طبی تحقیق، چین پاکستان جڑی بوٹیوں کی کتابوں کی تالیف سمیت موضوعات پر خیالات اور معلومات کا تبادلہ کیا۔ ہسپتال کے مطابق بیجنگ میں روایتی چینی طب کے 7 خصوصیت کی تشخیص اور علاج کے مراکز ہیں، جن میں ٹی سی ایم کا ڈرمیٹولوجی ڈیپارٹمنٹ، ٹی سی ایم کا کارڈیو ویسکولر ڈیپارٹمنٹ، ہاضمہ مرکز، ایکیوپنکچر اور موکسی بشن سنٹر، ٹی سی ایم کا شعبہ اطفال، ٹی سی ایم کا شعبہ امراضِ نسواں اور ٹی سی ایم کا پرائیویٹ ٹریٹمنٹ سنٹر شامل ہیں ۔ لیو نے نوٹ کیا کہ ہم مریضوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹی سی ایم اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کے حوالے سے مزید دریافت کرنے کے لیے پاکستانی ٹیلنٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری کو پروفیسر لیو چھنگ چھوآن نے وزٹنگ پروفیسر بننے کی دعوت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیر ملکی تجارت میں 2.1 فیصد کا اضافہ...

چین کی غیر ملکی تجارت میں 2.1 فیصد کا اضافہ 2.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ،رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت میں 9.8 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، چین اور آسیان کے درمیان کل درآمدات اور برآمدات 5.4 فیصد بڑھ کر 3.08 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی غیر معمولی اقتصادی تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس کی غیر ملکی تجارت مسلسل ترقی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اعلیٰ معیار کو برقرار ر کھے ہوئے ہے۔ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت میں 2.1 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا ، جو 2023 کی پہلی ششماہی میں حیران کن طور پر 20.1 ٹریلین یوآن (2.8 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گئی۔ جس میں 3.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو 11.46 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا۔گوادر پرو کے مطابق اگرچہ درآمدات میں 0.1 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی، جس کی مقدار 8.64 ٹریلین یوآن ہے، لیکن چین کی بیرونی تجارت کی مجموعی کارکردگی متاثر کن ہے، خاص طور پر عالمی اقتصادی منظر نامے کی پیچیدگیوں کے پیش نظر عالمی تجارتی رہنما کے طور پر چین کا عروج امریکی ڈالر کی مضبوطی سے مزید مستحکم ہوا ہے، یہ ایک فائدہ مند پیشرفت ہے جس نے چین کی برآمدی اشیاء کی مسابقت کو بلند کیا ہے اور عالمی سپلائی چین میں اس کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی میں کئی اہم عوامل نے حصہ ڈالا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مقامی کاروباری اداروں اور جدید الیکٹرو مکینیکل مصنوعات، خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی برآمد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ مزید برآں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں حصہ لینے والے ممالک کی جانب سے غیر متزلزل مطالبہ نے چین کی بیرونی تجارت کے لیے مثبت نقطہ نظر کو مزید بڑھایا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شریک ممالک کے درمیان تجارت میں غیر معمولی اضافہ اس اسٹریٹجک کوشش کی کامیابی اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ 2023 کی پہلی ششماہی میں چین اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ساتھ ساتھ ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت میں 9.8 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا۔ یہ خاطر خواہ نمو چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کے حجم کا 34.3 فیصد ہے، جو اس اسٹریٹجک اقدام کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، آسیان چین کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور آسیان کے درمیان کل درآمدات اور برآمدات قابل ستائش 5.4 فیصد بڑھ کر 3.08 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں۔ یہ مضبوط تجارتی تعلق چین کے کل غیر ملکی تجارتی حجم کا قابل ذکر 15.3 فیصد ہے، جس سے علاقائی اقتصادی انضمام اور تعاون میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ مزید برآں، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (RCEP) کے دیگر اراکین کے ساتھ سامان کی تجارت میں مثبت اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے کے دوران، آر سی ای پی ممبران کے ساتھ چین کی تجارت کی قدر میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا، جو اس جامع اقتصادی معاہدے کی افادیت اور اہمیت کا ثبوت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت کی کامیابیاں کھلی منڈیوں، بین الاقوامی تعاون اور اقتصادی ترقی کے لیے اس کے عزم کا مظہر ہیں۔ بیرونی چیلنجوں کے باوجود، چین نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، مسلسل بہتری اور توقعات سے زیادہ ہے۔ جیسا کہ قوم تجارتی پاور ہاؤس کے طور پر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، عالمی سطح پر اس کا اثر و رسوخ بڑھنے والا ہے، جو مشترکہ خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے وزیرداخلہ را...

انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے چیف سیکریٹری کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر راناثنااللہ کے وکلا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس میں راناثنااللہ کے ضمانتی رانا سعید کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق پولیس راناثنا للہ کو ہر صورت طلبی کیلئے پابند کرے، رانا ثنا کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کیخلاف کارروئی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے مزید 6 سو ملین ڈالر قرضہ رول اوور کر...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ایگزم بینک نے مزید 6 سو ملین ڈالر قرضہ رول اوور کر دیا جس سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج اس تقریب میں حاضر ہوکر بے حد خوشی ہو رہی ہے، پورے پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، میں اگر سفارتی آداب کا خیال رکھتا تو شاید نام نہ لیتا لیکن دل یہ کہتا ہے کہ جس نے احسان کیا ہو، اس کو یاد رکھا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں لیکن دعا کریں کہ قرضوں سے نہیں، قوم کی اپنی محنت، کمائی اور قربانی سے بڑھیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں نے مختلف کھیلوں کے میدان میں گولڈ میڈل لیے، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہمیں سبق اور ہمت حاصل کرنا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی نے ہمیں آئندہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچے اور بچیوں کی تعلیم، ان کی ووکیشنل ٹریننگ اور ان کے کھیل کود کے میدان بنانے اور سجانے میں جتنے بھی وسائل مہیا کر سکے کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں کروڑوں نوجوان اس قابل ہیں کہ ان کو مواقع میسر کیے جائیں، اس بجٹ میں 5 ارب روپے نوجوانوں کیلئے رکھے گئے ہیں، امید ہے نئی آنے والی حکومت اس بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں