الجیریا کے صدر عبد المدجید تیبونے کے پیر سے جمعہ تک چین کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ الجیریا۔چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر سمیل ڈیبیچے نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سیاسی تعلقات اسٹریٹجک ہم آہنگی کی بنیاد کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات افریقہ اور عرب دنیا کے لیے نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ الجزائر یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس و بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اور الجیریا کے نیشنل لبریشن فرنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن ڈیبی چے نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 65 سالوں کے دوران چین اور الجیریا نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی ہاٹ اسپاٹ معاملات پر مستقل موقف برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون میں مصروف ہیں جبکہ وہ اسٹریٹجک شراکت دار بن گئے ہیں جو اکٹھے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیبونے کے دورے سے اقتصادی تنوع اور پائیدار ترقی کے لئے الجیریا کی حکمت عملی کی خدمت کے حوالے سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔ پروفیسر نے مزید کہا کہ صدرزراعت، فوڈ سیکورٹی ، ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، سڑکوں اور بندرگاہوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خام مال کی تلاش، اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سمیت مختلف اہم شعبوں میں موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی ویلیو ایڈڈ خدمات کی پیداوار 2023کے پہلے 6 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زیادہ رہی ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اضافے کی شرح میں پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی رفتار سے ایک فیصد پوائنٹ اضافہ ہوا ہے۔ کیٹرنگ اور رہائش کے شعبوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 15.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ معلومات کی ترسیل، سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس کے شعبوں میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقررہ حجم سے اوپر کے سروس انٹرپرائزز کی مشترکہ کاروباری آمدنی میں جنوری سے مئی کے عرصے میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی کے علاقے سچل سے اغوا کیے گئے شہری کو سی آئی اے پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے بازیاب کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سینئر سپریٹینڈنٹ پولیس اے وی ایل سی ذیشان صدیقی کے مطابق سچل تھانہ میں 21 جون کو زیر دفعہ 365 اے مقدمہ نمبر 809/23 درج کرایا گیا تھا س میں خلیل احمد ولد کریم بخش عمری 50 سالہ کہ اغوا کیے جانے اور ملزمان کی جانب سے تاوان طلب کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، ذیشان صدیقی کے مطابق اے وی ایل سی پولیس کے عملے نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب مین سروس روڈ سے اغوا کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان قدیر ولد نصیر احمد،امجد جاوید عرف جاوید چوہدری عرف امجد چوہدری ولد عاشق علی اور ممریز حسین ولد جاوید شامل ہیں۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی ذیشان صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 222 بمعہ 10 راوئڈز اور ایک پستول 30 بور بمعہ 03 راوئڈز برآمد کیے گئے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاڑکانہ اور ملحقہ اضلاع میں ایچ آئی وی کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آچکے ہیں جس کے بعد لاڑکانہ سے ایچ آئی وی کا دیگر علاقوں میں پھیلا کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے ایچ آئی وی کو روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں خصوصی ایچ آئی وی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں اتائیوں کے خلاف پوری قوت سے ایکشن کا فیصلہ کیا ہے، غیر قانونی بلڈ بینکس اور لیبارٹریوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی روکنے کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن اور بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی اقدامات کریں، ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) یو این ایڈز اور یونیسیف سے معاونت طلب کی ہے، لاڑکانہ ڈویژن میں تمام حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اسکریننگ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک سے 8 سے 10 کلو وزنی بم برآمد کرلیا گیا۔ پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ناکارہ بنانے کیلئے ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ ریلوے پھاٹک کے سڑک کو سیل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول ہوسکتا ہے، بم 8 سے 10 کلو وزنی بم معلوم ہورہا ہے۔ بی ڈی ایس اہلکاروں کے آنے تک علاقہ سیل رہیگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک بم کو ناکارہ نہ بنایا جائے،تب تک ٹریفک بند رہیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاور سمیت خیبر پختونخوامیں محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو1122نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق اس ضمن میں ریسکیواہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ، محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 3 ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گی جبکہ 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کے پی کا کہنا ہے کہ پشاور میں میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) صدر اور کوہاٹی میں موجود رہے گی، ریسکیو 1122 کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے، مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جبکہ عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان متعلقہ اضلاع کو فراہم کیا ہے،ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا، کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ 19 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی آئیں گے تو بائیو میٹرک کے لیے لے آئوں گا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر میں کہوں گا سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں بائیو میٹرک ختم کردوں تو عام آدمی کا کیا قصور ہے؟ کیس میں مناسب آرڈر پاس کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ججز پر اعتراضات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم آپ کے پاس انصاف لینے آتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ زمانے بدل گئے ہیں، قدریں بدل گئی ہیں، آپ تو پرانے قدر کرنے والے ہیں، آپ نے اعتراض کیا، آپ کا حق ہے ، کیا ہر چیز میں اعتراض لیا جا سکتا ہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اس طرح کے معاملات میں شاید سٹیکس زیادہ ہوتے ہیں سیاسی معاملات ہوتے ہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے کیس آج ہی سننے کی استدعا کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس آج نہیں تو کل لگ جائے گا۔ انہوں نے مزید ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے 8 جولائی کو توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دیا تھا، 9 مئی سے متعلقہ مقدمات سمیت دیگر 7ضمانت کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت بھی اسی عدالت میں ہوئی۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کے روبرو دوبارہ پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ یاد رہے گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاس پر حملے اور جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روبینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کا96واں یوم پیدائش(آج) 18جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔ کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے استاد مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1957ء میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقائدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔انیس سو باسٹھ میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔مہدی حسن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں۔اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔مہدی حسن نے اپنی زندگی میں پچیس ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔مہدی حسن کو مشکل راگوں پر بھی کمال گرفت حاصل تھی وہ آوازجو دلوں کو چھو لیتی تھی،وہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز تھی۔ ایسی آواز،اب ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کے گائی ہوئی غزلیں اور گیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی شاہنواز بھٹو کی برسی(آج) 18 جولائی کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاڑکانہ سمیت سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں برسی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرحوم کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف مذہبی جماعتوں و تنظیموںکی جانب سے جلسے، سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین خلیفہ دوم امیر المومنین سیدنا حضرت عمر بن الخطاب کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالیں گے۔حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ موجودہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب 'فاروق' اور کنیت 'ابو حفصہ' تھی۔حضرت عمر نے مدینہ منورہ ہجرت کے بعد تمام غزوات میں حصہ لیا۔آپ کی خدمات، جرات و بہادری، فتوحات، شان دار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے۔حضرت عمر کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں۔آپ نے بیت المال کا شعبہ فعال کیا، اسلامی مملکت کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا، عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا اور پولیس کا محکمہ قائم کیا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یکم محرم الحرام 24 ہجری کوجام شہادت نوش فرمایا۔آپ روضہ رسولۖ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو مبارک میں مدفن ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے104 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی،جب کہ 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کی۔بہاولنگر اور پاکپتن کے رہائشی 4 ملزمان کے پیٹ سے 152 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لیے۔مزکورہ ملزمان فلائٹ نمبر TG-350 کے زریعے بینکاک (تھائی لینڈ) جا رہے تھے۔ایچ ڈی ہوٹل جیکب آباد سکھر کے قریب بلوچستان کے رہائشی ملزم سے 10 کلو چرس برآمد کی گئی۔اتحاد ٹان کیماڑی کراچی کے قریب رکشہ میں موجود کراچی کی رہائشی خاتون سمیت ملزم گرفتار کر لیاگیا۔ملزمان کے قبضے سے 7 کلو چرس برآمد کی گئی۔باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ میں موجود 102آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ملزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔چارسدہ روڈ پشاور کے قریب رکشہ میں موجود ٹول باکس میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔مردان کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیاگیا۔جی ٹی روڈ کامونکی گجرانوالہ کے قریب ٹریکٹر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔38کلو 400گرام افیون،25کلو 200گرام چرس، 8کلو ممنوعہ کیمیکل اور 2کلو آئس برآمد کر لی گئی اورراولپنڈی کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔سمبڑیال انٹرچینج سیالکوٹ کے قریب گاڑی میں موجود سہولت کاروں سمیت کراچی ، پشاور کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئیے۔ کراچی کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ اور پاں کے نیچے چھپائی گئی 800 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ملزم نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے شارجہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجلی کابنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا،جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے آٹا خرید کر کھا رہا ہے،وہ انہیں الیکشن پر 440وولٹ کاکرنٹ لگائے گا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ن لیگ پی پی پی مولانا فضل الرحمان کے خواب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ان کے خواب آنسوں میں بہہ جائیں گے ۔مہنگائی کابوجھ عوام پرڈال دیاگیا ہے۔بجلی کابنیادی نرخ 25 سے بڑھا کر 29 کر دیا گیا ہے۔ بے شک ہر گھر میں لیپ ٹاپ دے دیں۔ جس کے گھر بجلی کا بل جا رہا ہے آٹا خرید کر کھا رہا ہے۔وہ انہیں الیکشن پر 440وولٹ کاکرنٹ لگائیگا عوام اور تیرہ پارٹیوں کے درمیان نفرت انتہائی گہری ہوچکی ہے۔غربت سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔لیکن نام ہارٹ اٹیک کا لے رہے ہیں۔کیونکہ اہل خانہ پوسٹ مارٹم اور پولیس کی تفتیش نہیں چاہتے ۔جس ملک میں 8 لاکھ پروفیسرڈاکٹرانجینیرملک چھوڑ کے چلے جائیں تو پیچھے فضل الرحمان ہی رہ جاتاہے۔نواز شریف کو اہل بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت چاہیے جو الیکشن کے بعد بھی ممکن نہیں۔نواز شریف پگلا نہیں جو سعودی عرب سیپاکستان آئیگا وہ لندن جائیگاوہاں سیکب اور کس حال میں پاکستان آئیگا وہ اللہ کو پتاہے۔معافی نامہ دے کر سعودی عرب گیا۔ضمانت نامہ دے کر لندن گیا وہ دونوں آپشن استعمال کر چکا ہے۔ایوب دور میں لوگ چینی کے خلاف نکلیتھے ۔اس دور میں آٹا اور بجلی کے خلاف نکلیں گے ۔ان کو اقتدار نہ ملے تو بیمارہوجاتے ہیں ۔اقتدار ملے تو تقریروں اور سرکاری اشتہاروں کاجمعہ بازار لگا دیتے ہے۔ریاست کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوتی اس کا اہم جز عوام ہوتے ہیں جس کادیوالیہ کر دیا گیاہے ۔پہلی بار لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں۔ضرورت مندلوگوں کو کفن دفن کا خرچہ بینظیرانکم سپورٹ سکیم سے دیاجائے۔بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں۔65غیر ملکی دورے کیے کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہ ملا ۔سیاست کےآخری اوور شروع ہونے والے ہیں۔ الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے جنہوں نے کسی کے ساتھ ہاتھ کیا اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا۔مشتری ہوشیار باش۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح بشری بی بی کے ساتھ دوران عدت ہوا،نکاح کے وقت بشری بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی۔ وکیل نے کہا نکاح لاہورمیں ہوا لیکن دونوں رہائش پذیر بنی گالا اسلام آباد میں تھے، قانون کے مطابق اسلام آباد اورلاہورمیں سے کہیں بھی درخواست دی جاسکتی ہے،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے مخلتف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ میں پہلی بار گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔پائلٹ پروجیکٹ میں8 بسیں شہرکے مختلف روٹس پرچلیں گی۔ سستی اوربہتر سفری سہولیت فراہم ہونے پر شہری خوش ہیں۔ پائلٹ پروجیکٹ میں آٹھ بسیں کوئٹہ کے شہریوں کو سستی بہتر سفری سہولیات فراہم کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی کسی صورت تین کروڑ سے کم نہیں، پرانی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر الیکشن ناقابل قبول ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ متعصب اور نسل پرست افسران نے ووٹر لسٹ بنائی، چالیس فیصد لوگوں کے ایڈریس اور پولنگ اسٹیشن پر کنفیوژن پیدا کی گئی ہے۔ تحفظات دور کیے جائیں ورنہ امن کی ذمہ داری کو شاید ہم پورا نہ کرپائیں۔ خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے ہم نے جووعدے کیے تھے وہ پورے کیے، ملک کی2اہم ترین جماعتوں کی جانب سے مطالبے کے پورے ہونے کے منتظر ہیں، کہا ایم کیوایم پاکستان بروقت الیکشن کی حامی ہے، شفاف، غیرجانبدار الیکشن کو ہی الیکشن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حصے کی قربانی دیکرہم نیکراچی کا امن خراب نہیں ہونیدیا، شہرکوامن دینیکیلئے ہم نے تمام تر کوششیں کرلیں، شفاف الیکشن ایم کیوایم پاکستان کا ہمیشہ سے مطالبہ رہاہے۔ ایم کیوایم پاکستان ہی ایم کیوایم ہے، ایم کیو ایم لندن ایم کیوایم نہیں ہے۔ ایم کیوایم پاکستان نے گزشتہ کئی سالوں سیاپناوجود تسلیم کروایا، پاکستان کی حرمت کی خاطر ہم نے اپنی لیڈرشپ کو خیرباد کہا۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بارپھر درجن بھرلوگوں نے ایم کیوایم لندن کی ریلی نکالی۔ درجن بھرلوگ ایم کیوایم لندن کے نام پرشہر کا امن دا پر لگارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپرا کی جانب سے کپیسٹی چارجز شامل کر کے بجلی مہنگی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی مہنگی ہونے سے متعلق نیپرا کی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بجلی کی اصل اوسط پیداواری قیمت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ ہے جب کہ نیپرا نے بجلی کی پیداواری قیمت میں 16 روپے 22 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز شامل کر دیئے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت 6 روپے سے 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہوگئی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا نے رواں مالی سال کیلئے بجلی کا پیداواری اوسط یونٹ ٹیرف مقرر کر دیا، رواں مالی سال میں 124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے، بجلی کی خالص پیداواری لاگت 801 ارب 25 کروڑ آنے کا امکان ہے جبکہ پیداواری لاگت میں 2 ہزار 25 ارب روپے کپیسٹی چارجز شامل کئے گئے ہیں۔ نیپرا دستاویزات کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداواری لاگت 16 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے اور 23 روپے کپیسٹی چارجز کے شامل کر کے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 40 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کپیسٹی چارجز کے ساتھ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری قیمت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کپیسٹی چارجز شامل کر کے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب)میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ نیب میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ 19 جولائی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہے، تب ہی نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے لاہور سے اسلام آباد کم سفر کرتا ہوں۔ تحریری جواب کے مطابق نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ صرف میں وصول کر سکتا ہوں، میرا جواب جب نیب کو موصول ہو تو انکوائری رپورٹ میرے وکیل بیرسٹر گوہر کو دی جائے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا، اس وقت بھی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان نے آپ کے افسر سے موصول کی تھی، توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان میرے بیہاف پر موصول کریں گے۔ یاد رہے کہ 3 دن قبل نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جاری توشہ خانہ انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا تھا۔ نیب نے گواہوں کے بیانات اورشواہد کی روشنی میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیر کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، جس میں ان کو دن 10 بجے پیشی کی ہدایت کی ہدایت کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کو ٹیلی فون کر کے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے معاہدے میں حمایت اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر سری لنکا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی اور امن کے لیے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہیکہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل آئیں گے۔ اس موقع پر سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے نیک تمناں پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔ سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد دی۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات پر صدر سری لنکا نے پاکستان کی مدد پر زور دیا تھا۔ سری لنکا کے صدر نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے ریئل سٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا۔ پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے ساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے دوسرے جائزے کیلئے شرائط پیش کر دیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے ریئل سٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے، پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔ ایف بی آر کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے تاہم پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہوگا، پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے عالمی بینک سے معاونت لی جائے گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کے عمل کو تیز کردیا ۔ نیا مالی سال24-2023 شروع ہوتے ہی 950 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام میں سے 142 ارب 50 کروڑ جاری کردیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 61 ارب 26 کروڑ فراہم کیے گئے جبکہ مقامی ترقیاتی پروگرام میں سے 131 ارب روپے جاری ہوئے۔ حکام کے مطابق بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے کیے گئے۔ پہلی سہ ماہی کیلئے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد جاری کیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ابتدائی 3 ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے جاری ہوں گے، موجودہ مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب اضافی خرچ ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو دس دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے ساتھ کیس میں شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصرکی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسدقیصرکے وکیل سے کہا کہ جمعے کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔ وکیل شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کرسکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سیاست پیچیدہ نہیں بلکہ بے مقصد ہوگئی ہے یہ سیاست نہیں چلتی کہ اس کو گرا دو اس کو بنا دو یہ 75 سال بہت کرلی ۔ نام نہاد احتساب کے ادارے کسی اور مقصد اور سیاست کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں،ایسے نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا شاید باہر رہ کر اس سے بہتر کام کرلوں ، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ اس وقت سیاست ملکی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں ہے ، مجھے حقیقت نظر آرہی ہے اور کم ازکم میرے الیکشن لڑنے سے تو حل نظر نہیں آتا ،یہ تمام سٹیک ہولڈرز نہیں بیٹھیں گے تو پھر الیکشن نہیں لڑوں گا ، ایسے بہت سے تجربات ماضی میں کرچکے اب سبق حاصل کرلیں ، اگر آئندہ بھی الیکشن چوری ہوئے تو ملک پر مثبت اثرات نہیں ہونگے۔پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا عندیہ دیدیا ، ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا شاید باہر رہ کر اس سے بہتر کام کرلوں ، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ اس وقت سیاست ملکی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں ہے ، مجھے حقیقت نظر آرہی ہے اور کم ازکم میرے الیکشن لڑنے سے تو حل نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تمام سٹیک ہولڈرز نہیں بیٹھیں گے تو پھر میں الیکشن نہیں لڑوں گا ، پارٹی کوئی نہیں ٹوٹتی کوششیں پہلے بھی ہوئی مگر تمام تجربات ناکام رہے ہمیں ان تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹیاں بنانے والے آج موجود ہیں نہ ہی بننے والے ہورہے ہیں ،بننے والوں کی نہ کوئی عزت ہے اور نہ ہی وہ ملک کو کچھ دے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پارٹی کا دعویٰ تو استحکام لانے کا ہی ہے تاریخ یہی سبق دیتی ہے جو مشکل میں کھڑا رہتا ہے وہ ٹھیک ہی رہتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست پیچیدہ نہیں بلکہ بے مقصد ہوگئی ہے یہ سیاست نہیں چلتی کہ اس کو گرا دو اس کو بنا دو یہ پچتھر سال بہت کرلی ۔ نام نہاد احتساب کے ادارے کسی اور مقصد اور سیاست کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں، عثمان بزدار کی کرپٹ ترین حکومت تھی کیا کسی نے بزدار سے پوچھا دو راستے ہیں یا پریس کانفرنس کروالیں یا احتساب کرلیں اگر عثمان بزدار معاف ہوگئے تو پھر سب معاف ہوگئے ، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے تجربات ماضی میں کرچکے اب سبق حاصل کرلیں ، 2018کے انتخابات سے سبق حاصل کرنا چاہیے کہ چوری شدہ الیکشن کا کیا نتیجہ نکلا۔ اگر آئندہ بھی الیکشن چوری ہوئے تو اس کے ملک پر مثبت اثرات نہیں ہونگے ۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف کی واپسی پر جاوید لطیف کا شعبہ ہے کہ ان سے رابطہ کرلیں یہ شعبہ جاوید لطیف نے خود مختاری میں سنبھالا ہوا ہے میں بھی جاوید لطیف سے پوچھتا رہتا ہوں کہ نوازشریف کی واپسی کی کیا تاریخ آئی ہے کچھ عرصہ یہ شعبہ ایاز صادق کے پاس بھی رہا لیکن اب کل مختاری جاوید لطیف کی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے نصران پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کیلیے ع علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے چینی زرعی اداروں کو پاکستان میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی مہارت اور ٹیکنالوجی سے اپنی زرعی پیداوار بڑھا سکتا ہے،اس تعاون سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے، بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے شہر ژیان کا دورہ کیا جو اپنی جدید زراعت کے لیے مشہور ہے۔ اس دورے کا مقصد خطے کے جدید زرعی اداروں اور پائلٹ پراجیکٹس کو سمجھنا اور دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ تعاون کی پیشرفت اور امکانات سے متاثر ہو کر غلام قادر نے ژیان میں مقیم کاروباری اداروں کو پاکستان میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور 10 اگست کو کراچی میں ہونے والی افتتاحی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو 2023 میں شرکت کی دعوت دی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہامیں نے شانسی فوڈ اینڈ ایگریکلچر گروپ، ینگلنگ ایگریکلچر گروپ، شانسی سیڈ انڈسٹریل گروپ، کنزاگو گروپ اور دیگر کاروباری اداروں کا دورہ کیا۔ میں بھرپور زرعی ورثے، جدید کاشتکاری کی تکنیکوں، پائیدار زراعت کے طریقوں، درست طریقے سے کاشتکاری، اور زرعی ٹیکنالوجی سے بہت متاثر ہوا۔ میں نے سمارٹ فارمنگ تکنیکوں، جدید مشینری، اور ہائی ٹیک گرین ہاؤسز کے استعمال کا مشاہدہ کیا، یہ سب پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور وسائل کے موثر استعمال میں معاون ہیں۔
قونصلرنے پاکستان کی وسیع زرعی صلاحیت، متنوع آب و ہوا کے علاقوں اور وافر قدرتی وسائل کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی صلاحیت پر زور دیا۔ پاکستان کا زرعی شعبہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، بہتر پیداواری صلاحیت، اور درست کاشتکاری، سمارٹ آبپاشی کے نظام، اور جدید کاشت کے طریقوں کے ذریعے فصل کے بہتر معیار سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قادر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے مفید جغرافیائی محل وقوع اور زرخیز زمین کے ساتھ، زرعی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے لیے ایک مثالی ماحول پیش کرتا ہے۔ ژیان کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر، پاکستان اپنی زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے، وسائل کے انتظام کو بہتر بنا سکتا ہے، اور پانی کی کمی، فصل کے بعد ہونے والے نقصانات، اور پائیدار زراعت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید کاشتکاری کے طریقوں کو تلاش کر سکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا ژیان کا دورہ پاکستان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے اور زرعی شعبے کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کا تجربہ سیکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ تعاون دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے، پائیدار زرعی طریقوں، خوراک کی حفاظت اور دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا مشترکہ منصوبے اور علم کے اشتراک کے اقدامات بیج ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور زرعی کیمیکل جیسے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس تعاون سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے، بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام متعارف کرائی جا سکتی ہیں، اور غذائی تحفظ اور پائیدار زراعت کے طریقوں پر توجہ دی جا سکتی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے نظربندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پرویز الہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الٰہی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔ درخواست میں عدالت سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یاد رہے ڈی سی لاہور نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر رہنما تحریک انصاف کو ایک ماہ نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کوکہا کہ اس پر رولز بنائیں عدالت اس پر حکم جاری کر دے گی۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خلاف دائردرخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت نے لاہور کی سٹرکوں پر ٹریفک وارڈنز کا جگہ جگہ سٹرک بلاک کرکے چالان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے کہا آپ 5 ہراز روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے شہری خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔ عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت ریماکس میں کہا کہ انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا،چیف انجینئرایل ڈی اے کوخودبخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا،عدالت نے پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثرہونے پر رپورٹ طلب کرلی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
موٹروے ایم تھری پر مسافر بس ٹرک سے ٹکراگئی جس کے باعث ایک مسافر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ موٹروے ایم تھری پرمسافر بس ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں گیارہ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے حادثے کا شکار ہونیوالے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتل کردیا ہے۔ جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 11زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب موٹر وے ایم 3 نزد کالونی نہر پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں- ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ 6 زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملے نے موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ پانچ افراد کو ریسکیو اور موٹر وے پولیس کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ایک اور افسوس ناک حادثہ دیپالپور میں پاکپتن روڈ پر پیش آیا جہاں اڈہ دلاور کوٹ کے قریب تیزرفتار ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق میاں بیوی کی شناخت افضل اور ممتاز بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ریسکیو نے نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ماڈل ٹاون میں ہونے والی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سب جانتے ہیں لاہور کی بیٹھک میں کیا تبادلہ خیال ہوا، اسمبلیوں کی تحلیل، نگران سیٹ اپ کے معاملے پر دو بڑی سیاسی جماعتوں میں مشاورت ہوئی اور فیصلے ہوئے، اب یہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے، فیصلے ہوگئے اب مشاورت باقی ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، پر تکلف چائے پر اعتماد میں لیا جائے گا ان فیصلوں پر جو پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب ابہام نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہوگا، یہ طے ہے کہ نگران سیٹ اپ کس نوعیت کا مرتب کیا جا رہا ہے، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟ دو بڑی جماعتوں کے سربراہان نے کرنا ہے یا حق عوام کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر ایک کمیٹی ایاز صادق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے، پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض صاحب برائے نام ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں بھی عدم استحکام کی جھلک دکھائی دی ہے، لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ کے موقع پر دل کے مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ۔ سٹی سکین ، ایکسرے روم ، فلورو سکوپی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ۔وزیر اعلی پنجاب نے وی آئی پی وارڈ کو عام مریضوں کیلئے کھولنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا اور مریضوں اور تیمارداروں سے انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور عملہ خیال رکھتا ہے، ادویات بھی ہسپتال سے ملتی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ ہسپتال دل کے مریضوں کے لئے اچھی علاج گاہ ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال کے لئے فنڈز اور دیگر درکار ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستانی ماہرین نے کہا ہے کہ حالیہ تاریخ میں مضبوط ترقی حاصل کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک کے طور پر چین کا ترقیاتی ماڈل دنیا بالخصوص پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے مثالی رہا ہے۔ ماہرین اور حکام نے انڈراسٹینڈنگ چائنہ فیلوشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے پاس چین کی جد ت کاری اور تیز رفتار معاشی ترقی سے سیکھنے کے لئے قابل قدر اسباق موجود ہیں جو دنیا کے لئے نئے مواقع بھی لائے ہیں۔ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ (اے آئی ای آر ڈی) کی جانب سے پیر مہر علی شاہ اور ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے اشتراک سے شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد طلباکو مختلف شعبوں میں چینی کامیابی کے بارے میں علم اور معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔ سیاسی ماہر اقتصادیات اور اے آئی ای آر ڈی کے سی ای او شکیل احمد رامے نے کہا کہ چین نے اپنی معیشت، زراعت، ٹیکنالوجی، صنعت، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کو عوام پر مرکوز کرتے ہو ئے ترقیاتی فلسفے اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو نتیجہ خیز اور پائیدار بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اگلی نسل میں بھائی چارے اور دوستی کا جذبہ پیدا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو جوانوں کو چینی کامیابیوں کے بارے میں علم ہو نے کے ساتھ یہ جا ننا چا ہئے پاکستان اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کی کنوینر رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے ۔ اس کے ساتھ ہما را ملک متعدد چیلنجز بالخصوص غربت کے خاتمے، معاشی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے چین سے سیکھے گا۔ عہدیدار نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ دونوں ممالک چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور کے لئے پر عزم ہیں۔
چھنگ ڈو(شِنہوا) چھنگ ڈو موسم گرما کے آغا پر ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے جس میں کھلتے پودے، خوبصورت کنول کے تالاب اور مسرور کن ماحول شامل ہوتا ہے۔ رواں سال اس کی زندہ دلی مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ 28 جولائی سے 8 اگست2023 تک 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی میزبانی کے سبب بین الاقوامی کھلاڑی طلبا آغاز کی الٹی گنتی گن رہے ہیں۔
چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دا رالحکوت چھانگ چھون میں 20 ویں بین الاقوامی آٹو نمائش شروع ہوگئی۔ ہفتہ کو چین کے معروف گاڑی ساز ادارے ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ کی 70 ویں سالگرہ منا ئی گئی۔ فرسٹ آٹوموٹو ورکس ، چین کا پہلا آٹوموٹو مینوفیکچرنگ پلانٹ تھا جس کی تعمیر 15 جولائی 1953 سے چھانگ چھون میں شروع ہوئی تھی جو کہ ملک میں آٹو صنعت کا آغاز بھی تھا۔ میلہ 10 روز جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کے 125 گاڑی ساز اداروں کے 151 برانڈز کی 1 ہزار 300 سے زائد گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ نمائش میں 9 پویلین قائم کئے گئے ہیں جن میں ایف اے ڈبلیو تھیم ہال ، آزاد برانڈ ہال ، اور نئی توانائی ہال شامل ہیں۔ چھانگ چھون بلدیاتی حکومت ، چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز، چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ماتحت آٹوموٹو سب کونسل اس میلے کی میزبانی کررہی ہے۔ آٹومیلے میں بلدیاتی حکومت نے گاڑیوں کی خریداری بارے ترجیحی پالیسیاں جاری کی ہیں جبکہ نمائش کنندگان نے گاڑیوں کی کھپت کے فروغ کے لیے مختلف تشہیری سرگرمیاں بھی شروع کی ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں خراب موسم کے اثرات کے باوجود ایک اور سال موسم گرما کے دوران اناج کی زبردست پیداوار ہوئی ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں رواں سال موسم گرما کے دوران ملک میں اناج کی مجموعی پیداوار 14 کروڑ 61 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد یا 12 لاکھ 70 ہزار ٹن زائد ہے۔ بیورو کے ایک عہدیدار وانگ گوئی رونگ نے بتایا کہ موسم گرما کے اناج کی زبردست فصل اناج کی سالانہ پیداوار مستحکم کرنے میں ٹھوس بنیاد اور پائیدار معاشی بحالی میں مضبوط تعاون فراہم کرے گی۔ چین میں موسم گرما کے دوران اناج کی بوائی کا رقبہ 3 برس سے مسلسل بڑھ رہا ہے جو 2023 میں بڑھکر 2 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا۔ اس عرصے میں 2 کروڑ 30 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبہ پر گندم کی بوائی ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.4 فیصد زائد ہے۔ وانگ نے بتایا کہ کسانوں کو اناج اگانے کی ترغیب دینے کے لئے مرکزی حکومت نے گندم کی کم از کم خریداری کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا اور انہیں ایک بار سبسڈی فراہم کی۔اس کے ساتھ فی یونٹ رقبے پر اناج کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.2 فیصد کم ہوکر 5491.8 کلوگرام فی ہیکٹررہ گئی۔ وانگ نے کہا کہ یہ کمی مئی کے اختتام پر چین کے شمالی علاقوں کے گندم پیدا کرنے والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر اور تیز بارش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دریں اثنا، چین کے جنوب مغربی علاقوں میں مسلسل خشک سالی سے یون نان اور گوئی ژو صوبوں میں فی یونٹ پیداوار میں کمی ہوئی ۔ وزارت زراعت و دیہی امور کے گزشتہ برس جاری کردہ زراعت بارے 5 سالہ منصوبے کے تحت چین اپنی اناج کی سالانہ پیداوار کو 650 ارب کلوگرام سے زیادہ پرمستحکم کرے گا اور اناج کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے 2025 تک 700 ارب کلو گرام کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطیحکومت نے غیرملکی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے ہانگ کانگ پولیس فورس کے محکمہ قومی سلامتی کے قانون پر تنقید اور اسے بدنام کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ قومی سلامتی کے تمام اقدامات قانون کے مطابق ہیں۔ ایس کے ایس اے آر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد کی بنیاد اور متعلقہ افراد یا اداروں کے جرائم کی مناسبت سے قانون کے تحت اقدامات کرتے ہیں اور ان کا سیاسی مئوقف، پس منظر یا پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے 8 مظاہرین نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔ ایسے میں ہانگ کانگ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقدمات میں مفرور افراد کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قومی سلامتی قانون کے تحت تمام ضروری اقدامات کرے۔ محکمہ قومی سلامتی کے اقدامات معقول، منطقی، قانونی اور ضرورت کے مطابق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غیرملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں مذموم مقاصد رکھنے والی غیرملکی طاقتوں کے مقاصد پورے کرتیہوئے محکمہ قومی سلامتی کے قوانین کے تحت کارروائیوں میں مداخلت کررہی ہیں جو سیاسی مفادات کو بالادست رکھنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے تنظیموں پر زور دیا کہ وہ حقائق مسخ نہ کریں اور مذموم مقاصد رکھنے والے افراد کے زیراثر آنے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے فوری طور پر قومی سلامتی قانون اور ہانگ کانگ میں اس کے نفاذ کو بدنام کرنے سے گریز کریں ۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے ملک میں موسم گرما کے دوران بجلی کی طلب کے عروج کا سیزن شروع ہونے کے بعد توانائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات چائنہ ہوانینگ گروپ اور اسٹیٹ گرڈ کے تحقیقی دوروں اور ہفتے کے روز بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق ایک اجلاس میں کہی۔ ڈنگ نے خاص طور پر بنیادی علاقوں اور اہم صنعتوں کے لئے اور اہم ادوار کے دوران بجلی کی فراہمی کو مربوط اور یقینی بنانے کے لئے کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا تاکہ بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے عمل کو روکا جاسکے۔ انہوں نے بجلی کی پیداواری صلاحیت کو مضبوط بنانے، تھرمل کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ پر مبنی طریقے سے بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کا ذریعہ معاش اور بجلی کے دیگر اہم استعمال متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کام کی جگہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی پیداوار اور فراہمی میں ممکنہ حفاظتی خطرات کو روکنے کی بھی کوشش کی جانی چاہئے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ماڈل تیار کیا ہے جو تین جہتی نیٹ ورکس پر مشتمل ہے جو کہ درست اور درمیانی مدت کے لئے عالمی موسم کی پیشگوئی کرتا ہے۔ جریدے نیچر میں شائع شدہ ایک حالیہ تحقیقی مضمون کے مطابق موجودہ پیشگوئی کا سب سے درست نظام "عددی موسمی پیشگوئی" (این ڈبلیو پی) طریقہ کار ہے جو کہ کمپیوٹنگ اعتبار سے کافی مہنگا ہے۔ موسم کی یومیہ پیش گوئی، انتہائی آفات کا انتباہ اور موسمیاتی تبدیلی کی پیشگوئیاں ، یہ سب "عددی موسمی پیشگوئی" طریقہ کار سے کی جاتی ہیں جو اعلی صلاحیتوں کے حامل کمپیوٹنگ اور پیچیدہ فزیکل ماڈل پر انحصار کرتی ہے۔ چین کے کلاڈ خدمات مہیا کرنے والے ادارے ہواوے کلاڈ سے وابستہ مصنوعی ذہانت کے چیف سائنسدان اور مضمون کے مصنف تیان چھی نے بتایا کہ روایتی عددی موسمی پیشگوئی طریقہ کار کو عالمی موسم کے اگلے 10 دن کی پیش گوئی کرنے میں 3 ہزار سرورز کے سپرکمپیوٹر کلسٹر پر 4 سے 5 گھنٹے کی گنتی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیشگوئی کی درستگی اب بھی عددی موسمی پیشگوئی کے طریقہ کار کی نسبت نمایاں طور پر کم ہے ۔ ہواوے کلاڈ کی ایک بڑی موسمیاتی ماڈل تحقیق و ترقی ٹیم نے پیچیدہ اور مختلف 3 جہتی موسمیاتی اعداد و شمارپرعمل کرنے میں زمین کے کوآرڈینیٹ نظام پر مشتمل ایک سہ جہتی نیٹ ورک کی تجویز دی ہے۔ تقریبا 40 برس عالمی اعداد وشمارپرتربیت یافتہ، بڑے موسمیاتی ماڈل پھانگو-ویدر نے 2 ماہ میں 10 کروڑ سطح کے پیرامیٹرز حاصل کیے۔ مضمون کے مطابق یہ یورپی سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹ کے آپریشنل انٹیگریٹڈ فارکاسٹنگ سسٹم اور عددی موسمی پیشگوئی کی نسبت تمام ٹیسٹ شدہ متغیرات میں بہتر فیصلہ کن پیشگوئی کے نتائج دیتا ہے۔ پھانگو-ویدر کو 24 گھنٹے کی عالمی موسمی پیشگوئی میں صرف 1.4 سیکنڈ لگتے ہیں ، جس میں ممکنہ نمی ، ہوا کی رفتار ، درجہ حرارت اور سمندر کی سطح کا دبا اور دیگر عوامل شامل ہیں۔ اس کی پیشگوئی کی رفتار روایتی عددی طریقوں کی نسبت 10 ہزار گنا تیز ہے۔
بیجنگ ((شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی(قومی ا کیڈمی برائے حکمرانی)کے پارٹی اسکول میں 2023 کے موسم بہار سمسٹر کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ اسکول اور اکیڈمی کے صدر چھن شی نے 1ہزار 367 گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں گریجویٹس کے 12 نمائندوں نے تقاریر کیں جس میں تربیت کے ذریعے پارٹی نظریات اور پارٹی میں تعلیمی مہم پر توجہ مرکوزکی گئی۔ انہوں نے مضبوط نظریاتی علم اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں بہترصلاحیت حاصل کی ۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے مستقبل کے کاموں میں خود کو پارٹی نظریات سے آراستہ کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ اندرونی طاقت ، دانشمندی کے حصول ، پارٹی طرزعمل میں بہتری لانے اور تعلیمی مہم سے اقدامات کی ترغیب دینے میں ٹھوس نتائج حاصل کرکے ایسی نئی کامیابیاں حاصل کریں گے جو تاریخ کی کسوٹی اور عوامی توقعات پر پورا اتریں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران بجلی کی کھپت میں اضافے سے شرح نمو مستحکم رہی ۔ یہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کو ناپنے کا ایک اہم پیمانہ ہے۔ قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجلی کا استعمال 43 کھرب کلو واٹ گھنٹے سے زائد رہا جو ایک برس قبل کی نسبت 5 فیصد زیادہ ہے۔ ابتدائی درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 12.1 فیصد بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے شعبوں میں اس کے استعمال میں بالترتیب 4.4 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد اضافے سے 619.7 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔
استنبول(شِنہوا)انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوغلو نے کہا ہے کہ چین کا مجوزہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو اس کے تمام تجربات اور بہترین طریقوں کا عکاس ہے اورعالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ کولاکوغلو نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،چین کے پاس اقتصادی ترقی پر ایک بڑی کامیاب داستان ہے اور اس کا قومی ترقی میں ایک اہم تجربہ ہے۔ ماہر نے کہا کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو چین کے ان تمام تجربات اور بہترین طریقوں کی عکاسی کرتا ہے اور بیجنگ اپنے تجربات کو دیگر معیشتوں، خاص طور پر عالمی جنوب کی ترقی پذیر معیشتوں کے ساتھ بانٹنے کا خواہاں ہے۔ کولاکوغلو نے تحفیف غربت، سبز ترقی اور مصنوعی ذہانت جیسی اعلی ٹیکنالوجی کی ترقی کو اہم شعبے قرار دیا جن میں گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو عالمی سطح پر حصہ لے رہا ہے اور مستقبل کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ماہر نے کہاکہ ایک خاص مسئلہ غریب یا ترقی پذیر عالمی جنوب ممالک میں غربت کا خاتمہ ہے۔ چین نے اپنی اصلاحات اور کھلے پن کے 40 برس میں انتہائی غربت کا خاتمہ کیا ہے، تقریبا 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا اور 40 کروڑ سے زائد شہریوں کو درمیانی آمدن گروپ میں شامل کیا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے کوریئر شعبے میں جون کے دوران توسیع ہوئی ہے۔ ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق ماہانہ ایکسپریس ترسیل ترقیاتی انڈیکس جون کے دوران 366.3 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 26.6 فیصد زائد ہے ۔ خدمات کے معیار کا ذیلی انڈیکس ایک برس قبل کی نسبت 58.6 فیصد بڑھا ، ترقیاتی پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 14.4 فیصد اور ترقیاتی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ انڈیکس بڑے ترسیلی اداروں کی ترسیل خدمات کے اعداد و شمار کی روشنی میں مرتب کیا جاتاہے ۔ یہ ملک کے کوریئرشعبے میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
سیول (شِنہوا)جنوبی کوریا میں گزشتہ ہفتے ہونے والی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ 10 دیگر لاپتہ ہیں۔ مرکزی ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی کانٹر ہیڈکوارٹرز نے اتوار کے روز بتا یا کہ جنوب مشرقی شمالی گیانگ سانگ صوبے اور وسطی چھنگ چھیانگ صوبے میں 33 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ صوبوں کے لیے موسلا دھار بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے 500 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ شمالی گیانگ سانگ صوبے سے 9 افراد لا پتہ ہیں جبکہ 10 افراد کو ابھی تک ان اعدادو شمار میں شا مل نہیں کیا گیا۔ ملک بھر میں سیلاب، مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وسطی قصبے اوسونگ میں زیر زمین سرنگ میں پھنسی گاڑیوں سے رات گئے سات لاشیں برآمد کی گئیں۔ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے 13 شہروں اور صوبوں سے مجموعی طور پر 7 ہزار 866 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ عوامی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی تعداد 149 تک پہنچ گئی جن میں سڑک کی ڈھلوانوں کا گرنا، سڑکوں کو پہنچنے والا نقصان اور تباہی، مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب شامل ہیں۔ نجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات میں مکانات کے گرنے اور سیلاب، زیر آب گاڑیاں، ماہی گیری کی کشتیوں کو نقصان اور دیواروں کو تباہ کرنے جیسے 124 واقعات شامل ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پک اپ ٹرکس کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق چین میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 59 ہزار پک اپ ٹرکس فروخت ہوئے۔ ان میں 71 ہزار پیٹرول سے چلنے والے ٹرک تھے جن کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 33.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی مدت میں چین کے سرفہرت پانچ پک اپ ٹرک ساز اداروں کی مشترکہ فروخت 2 لاکھ 3 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.3 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد ملک میں پک اپ ٹرک کی مجموعی فروخت کے 78.2 فیصد کے مساوی ہے جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد زائد ہے
اسلام آباد(شِنہوا) اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین ثقافتی تقریب میں روایتی بیف ڈمپلنگ اور نوڈلز کھانے کے دوران 12 سالہ محمد عرفان چینی کھانوں سے اپنی محبت چھپا نہیں سکے۔ چینی کھانوں میں پیش کردہ مختلف اقسام کے لذیذ پکوانوں نے اسے پاکستان کے سب سے مقبول کھانوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کے بعد بہت سے پاکستانی شہر یوں کو چینی کھانوں بارے معلوم ہوا جن میں خاص طورپر ہاٹ پاٹ، ڈمپلنگز، نوڈلز اور بہت کچھ شامل ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک بھر میں بہت سے ریستوران بھی کھل چکے ہیں جو مقامی افراد کے چینی پکوانوں میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ عرفان کے ساتھ 100 دیگر شرکا نے چین ۔ پاکستان تہذیبی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کی تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستانی اور چینی بھی شامل تھے۔ تقریب میں چینی ثقافت، ثقافتی رقص کا مظاہرہ ، چینی چائے اور فوڈ اسٹالز، زبان کو سیکھنا اور فنون نمائش کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کو پیش کیا گیا۔ سی پیک کا آغاز 2013 میں ہوا تھا جو کہ ایک راہداری ہے جو پاکستان کی جنوب مغربی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کاشغر سے جوڑتی ہے۔ یہ راہداری توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ عرفان نے بتایاکہ انہوں نے اس تقریب سے بھرپور لطف اٹھایا اور چینی ثقافت بارے بہت کچھ سیکھا۔ دونوں اطراف کے درمیان باہمی تفہیم اور تعلقات کے فروغ کے لئے اس طرح کی مزید ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہونا چا ہئیے۔ چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ گزشتہ 70 برس میں پاکستان اور چین کے درمیان خاص طور پر چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے علمبردار منصوبے سی پیک کے آغاز کے بعد ثقافتی تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مسعود خالد نے کہا کہ جدید بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے شاہراہ ریشم کی بحالی اور حیات نو باہمی تفہیم، تعاون اور مشترکہ ورثہ کے تحفظ بارے لامحدود مواقع کو کھولنے کا عزم ہے۔
اسلام آباد میں آم میلے کی مٹھاس چارسو پھیل گئی
اسلام آباد(شِنہوا)اسلام آباد میں 3 روزہ آم میلہ شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستان بھر سے کاشتکاروں نے سندھڑی ، لنگڑا، چونسہ، انور راٹول سمیت اعلی معیار کے آموں کی وسیع اقسام پیش کی ہیں۔ یہ آم کی پیداوار، فصل کی کٹائی کے بعد اس کے انتظام، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ بارے معلومات کے تبادلے کا پلیٹ فارم ہے ۔ اس میلے کا مقصد پاکستانی آموں کا فروغ ، متعدد صنعتوں اور آم کے دلدادہ افراد کو میٹھے آم سے لطف اندوز ہونے کا موقع مہیا کرنا ہے۔
جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شادی کی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 خوبصورت کتے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ اس موقع پر کتوں نے جاوا کے روایتی ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ شادی کے مقام کو پھولوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جو مالک کے گہری محبت کو ظاہر کرتی ہے۔ کتوں سے محبت کرنے والے اور ان کے پالتو جانور اس تقریب میں شریک ہوئے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے مالیاتی محکمے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مخصوص شہری پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے مانیٹری پالیسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ژو لین نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں طلب اور رسد کے تعلق میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، اس لیے مارکیٹ کے زیادہ اہم مرحلے کے دوران متعارف کرائی گئی پالیسیوں کو بہتر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پراپرٹی مارکیٹ سال کے آغاز سے مستحکم رہی ہے، لیکن کچھ پراپرٹی فرموں میں مستقل خطرات کو ختم ہونے میں ابھی بھی وقت درکار ہوگا۔ مرکزی بینک کے کریڈٹ ڈیٹا نے پراپرٹی مارکیٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔ بینکوں نے جنوری سے جون تک رہن کی مد میں 35 کھرب یوآن (490 ارب96 کروڑ ڈالر) قرض دیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 510 ارب یوآن زیادہ ہے، جب کہ پراپرٹی کی ترقی کے لیے مجموعی نئے قرضے گزشتہ سال سے200 ارب یوآن اضافے سے420 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کی جانب سے نام نہاد "ہانگ کانگ اقتصادی وتجارتی دفتر (ای ٹی او) سرٹیفیکیشن ایکٹ منظورکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایکٹ میں امریکہ میں ہانگ کانگ کے ای ٹی اوز کو حاصل مراعات، رعایات اور استثنیٰ ختم کرنے یہاں تک کہ ای ٹی اوز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو ہانگ کانگ کے معاملات میں سراسر مداخلت ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ایک بار پھر امریکہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں کا احترام اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون (این ایس ایل) کے نفاذ کا مقصد، ایچ کے ایس اے آر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایچ کے ایس اے آر کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت نے کہا کہ وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیوں اور سرگرمیوں کی روک تھام اورسزا دینے کے لیے پرعزم ،بھرپور اور ایمانداری کے ساتھ این ایس ایل پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے بہت تھوڑے شہروں میں جون کے دوران گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات کے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کے 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں سے 31 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا،جبکہ مئی میں ان شہروں کی تعداد46 تھی۔
اس کے علاوہ 7 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مئی میں ان شہروں کی تعداد 15 تھی۔
پہلی درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، شینژین اور گوانگژو میں نئے گھروں کی قیمتیں مئی میں 0.1 فیصد اضافے کے مقابلے جون میں فلیٹ رہیں۔ دوسرے درجے کے 31 شہروں میں، نئے گھروں کی قیمتوں میں مئی سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، جب کہ تیسرے درجے کے35 شہروں میں مکانات کی نئی قیمتیں 0.1 فیصد کم ہوئیں۔