• -, -
  • |
  • ٢٩ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کا یکم جولائی سےفائیو جی اورسکس جی سسٹمز...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یکم جولائی سےفائیو جی اورسکس جی سسٹمز کے لیے 6 گیگا ہرٹزسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنائے گی ۔

 منگل کو منظر عام پر آنے والے ایک نظر ثانی شدہ ضابطے کے مطابق چین عالمی سطح پر پہلا ملک ہے جس نے بین الاقوامی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ (6ہزار 425سے7 ہزار 125 میگاہرٹز) یا اس کے کچھ حصے فراہم کیے ہیں جوعالمی اور علاقائی سپیکٹرم ڈویژن کو مستقل طور پر فروغ دینےاورفائیوجی اور سکس جی کی ترقی کے لیے مڈ بینڈ کے وافر وسائل فراہم کرنے کے لیے موزوں ہے۔

اس کی کوریج اورفوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت کا کہنا ہے کہ 6 گیگا ہرٹزسپیکٹرم واحد اعلیٰ معیار کا وسیلہ ہے جومڈ بینڈ میں بڑی بینڈوتھ کا حامل ہے جبکہ 6 گیگا ہرٹز رینج مستقبل میں خاص طور پرفائیو جی یا سکس جی سسٹمز کی تنصیب کے لیےموزوں ہو گی۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے 42...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے 42 ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کرے گا۔ وائٹ ہاؤس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ملک میں85لاکھ سے زیادہ گھرانے اور چھوٹے کاروباری ادارے اب بھی ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچرموجود نہیں ہے اور لاکھوں کو انٹرنیٹ کی محدود یا ناقابل بھروسہ خدمات میسر ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ اعلان سرمایہ کاری ایجنڈے کے تحت ملک میں ہرایک کے لیے سستی، قابل بھروسہ تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کا صرف ایک حصہ ہے۔

وائٹ ہاؤس نے انٹرنیٹ فنڈنگ کے اس سب سے بڑے اعلان کا موازنہ فرینکلن ڈی روزویلٹ کے رورل الیکٹریفیکیشن ایکٹ سے کیا، جس کے تحت 1930 کی دہائی میں تقریباً ہر امریکی گھر اور کھیت تک بجلی پہنچائی گئی تھی۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مٹی کے تودے گرنےسے7 افرادلاپتہ

چھینگ ڈو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی ایک کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

کاؤنٹی کے ہنگامی انتظامی بیورو نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے وینچھوان کاؤنٹی میں میانسی ٹاؤن شپ اور وی ژو ٹاؤن شپ میں مٹی کے تودے گرے۔

منگل کی صبح 10 بج کر 32 منٹ تک مٹی کے تودے گرنےسے متاثر ہونے والے 900 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔ 400 سے زائد امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سماجی ترقی اور غربت میں کمی کے حوالے سے چین...

نان ننگ(شِنہوا) سماجی ترقی اور غربت میں کمی کے حوالے سے 17 واں آسیان-چین فورم چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے ساحلی شہر بیہائی میں شروع ہوگیا، فورم کا مقصد غربت میں کمی اوردیہی ترقی کے لیے تعاون کوفروغ دینا ہے۔  فورم میں غربت میں کمی کے لیے کام کرنے والے علاقائی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں، چین اور آسیان کے کاروباری اداروں، این جی اوز اور چین میں آسیان کے رکن ممالک کے کچھ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے 200 سے زائد شرکاء شریک ہیں۔ دیہی ترقی کے قومی ادارے کے سربراہ لیو ہوان شن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  غربت میں کمی اور دیہی ترقی چین اور آسیان ممالک کے درمیان تعاون کے اہم  شعبے ہیں۔

 آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایکا پھاب پھانداوونگ نے کہا کہ  یہ فورم پالیسی سازوں اور ماہرین کے لیے خیالات کے تبادلوں اور بہترین طریقہ کار کا اشتراک کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہاہے۔ جیسا کہ مشترکہ اور پائیدار ترقی کو مضبوط بنانے کے بارے میں آسیان-چین مشترکہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ فورم آسیان اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد کررہا ہے۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کو مضبوط ر...

تیان جن (شِںہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ طویل مدت میں چین دنیا کی معاشی بحالی اور ترقی کے لئے مضبوط رفتار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں نیو چیمپیئنز کے 14 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں لی نے کہا کہ چین اب بھی دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے جس کی آبادی 1 ارب 40 کروڑ سے زائد ہے۔

 گرمائی ڈیوس کے نام سے معروف فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی غیر متوازن اور ناکافی ہے۔اس کے باوجود اب بھی چین میں ترقی کی صلاحیت اور گنجائش موجود ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین ترقی کے نئے فلسفے پر عمل پیرا ہےاور تیز رفتاری سے ترقی کی نئی اشکال کو فروغ دے رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں سخت محنت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ترقی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں زائد ہوگی جس سے چین رواں سال کی اقتصادی ترقی کا طے کردہ 5 فیصد ہدف حاصل کرلے گا۔

انہوں نے زوردیا کہ چین کے پاس مکمل اعتماد اور صلاحیت ہے کہ وہ آ ئندہ طویل عرصے میں اپنی معیشت کی مستحکم اور پائیداراعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرسکے۔

لی نے کہا کہ چین اپنی مارکیٹ کو وسعت دینے اور تعاون کے مواقع پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے مستقل محرک قوت فراہم کرے گا۔

چین مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی فائدہ مند تعاون کے مواقع بھی مہیا کرے گا۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھوک کے خاتمے کے لئے موسمیاتی مطابقت رکھنے و...

بیرونی (شِنہوا) چینی اور افریقی سائنس دانوں نے فطرت کے ساتھ ہم آہنگ اور موسمیاتی جھٹکے برداشت کرنے والے کاشتکاری نظام میں بہتری پر زور دیا ہے تاکہ بھوک اور غذائی قلت پر قابو پایا جاسکے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک فورم سے خطاب میں سائنس دانوں نے افریقہ میں بھوک کے بڑھتے بحران کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا خوراک کی پیداوار کے اسمارٹ طریقے اس کا پائیدار حل ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سائنسز میں بین الاقوامی تعاون پروگرام کے ڈائریکٹر یان ژوآنگ نے کہا کہ افریقہ میں موسمیاتی بحران اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ براعظم کو طویل مدتی غذائی تحفظ کی سمت لے جائے گا۔

افریقہ میں موسمیاتی ردعمل کو آگے بڑھانا اور براعظم میں بھوک ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ہدف 2 کے حصول میں تیزی لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ جنوب۔ جنوب تعاون ضروری ہے۔

تقریباً 100 چینی اور افریقی سائنسدان نیروبی میں منعقدہ موسمیات، ماحولیاتی نظام اور ذریعہ معاش بارے تیسری کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں تاکہ افریقہ میں خوراک اور غذائیت کا تحفظ بہتر بنانے کے جدید طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس دو روزہ فورم میں مستقبل میں افریقہ کے شہریوں کو خوراک مہیا کرنے کی صلاحیت کے قیام میں ماحولیاتی استحکام کے کردار پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فورم کا انعقاد اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام- انٹرنیشنل ایکو سسٹم مینجمنٹ پروگرام نے کیا ہے جو اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام اور چینی ا کیڈمی برائے سائنسز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

نیروبی میں قائم الائنس فار گرین ریوولوشن ان افریقہ میں پروگرام انوویشن اینڈ ڈیلیور کے نائب صدر ایگی کونڈے نے کہا کہ براعظم میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاک زرعی نظام، مٹی کی دوبارہ زرخیزی اور چھوٹے کاشتکاروں کی سطح پر فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

کونڈے کے مطابق افریقہ میں 28 کروڑ 20 لاکھ افراد خوراک کی عدم دستیابی یا غذائیت کی کمی کا شکار ہیں، یہ تعداد افریقی آبادی کے 20 فیصد کے مساوی ہے۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شو ہاؤ لیانگ اقوام متحدہ ترقیاتی پروگ...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے شو ہاؤ لیانگ کو اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کا انڈر سیکرٹری جنرل اور ایسوسی ایٹ منتظم مقرر کیا ہے۔
شو بھارت کی اوشا راؤ موناری کی جگہ لیں گے۔
شو 2019 سے اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام میں اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل اور بیورو فار پالیسی اینڈ پروگرام اسپورٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2013 اور 2019 کے درمیان اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے معاون منتظم اور علاقائی بیورو برائے ایشیا اور بحر الکاہل کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
شو کو عالمی ترقی کے شعبے میں تقریباً 3 دہائیوں کا تجربہ ہے جس نے انہیں اس عہدے پر تعینات ہونے میں مدد دی۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور وہ ایشیا بحر الکاہل، یورپ اور وسط ایشیا میں مختلف شعبوں اور ہیڈ کوارٹرز میں کام کرچکے ہیں۔
شو نے اقوام متحدہ میں اپنے کیریئر سے قبل چین اور امریکہ میں سول انجینئرنگ کے شعبے میں کام کیا۔
شو نے چین کی جامعہ ٹونگ جی سے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے امریکہ کے اسٹیونز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مینجمنٹ سائنس میں ماسٹر ڈگری اور جامعہ کولمبیا سے عالمی امور میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔وہ چینی ، انگریزی اور روسی زبانیں بولتے ہیں۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یتھوپیا اور چین نے مشترکہ قابل تجدید توانائی...

دیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا اور چین نے ایتھوپیا میں قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے ایک مشترکہ تحقیقی اور توسیعی مرکز کا آغاز کیا ہے۔

یہ توقع ہے کہ مشترکہ تحقیقی اور توسیعی مرکز قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز تک رسائی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تحقیق، تربیت اور مظاہرے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے پانی و توانائی سلطان ولی نے قابل تجدید توانائی کے وسائل کے استعمال پر ایتھوپیا، چین اور یو این ڈی پی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ولی نے کہا کہ ہم تحقیق اور قابل تجدید توانائی کے ترقیاتی مرکز کے آغاز میں اپنی آئندہ  نسل کے لئے ساختی بنیاد رکھ کر اپنے باہمی تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے جنوب۔جنوب فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون کی اہمیت اور خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ترقی پر زور دیا ۔

جنوب-جنوب تعاون فریم ورک با ئیو گیس اور شمسی (توانائی) میں چین کے تجربے کو لانے کا ایک موقع ہے تاکہ ایتھوپیا کی پیداواری استعمال کے لئے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اس سے ایتھوپیا میں قومی ترقیاتی اہداف کی جانب چین کی معلومات اور تجربے کو ہم آہنگ کرنے اور آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی مالی مدد سے یو این ڈی پی ایتھوپیا کی وزارت پانی و توانائی (ایم او ڈبلیو ای) کے تعاون سے چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارہ چین کے ایجنڈا 21 کا انتظامی مرکز اور چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی (سی اے یو)بائیو گیس، بائیو ماس اور شمسی سہ فریقی تعاون منصوبے (زرعی صنعت میں پائیدار توانائی کے استعمال میں منتقلی) پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ 

اس منصوبے میں بنیادی طور پر قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ اور ایتھوپیا کی آب و ہوا سے لچکدار ترقی کو بڑھانے کی حمایت کا تصور کیا گیا تھا۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جا نب سے مشرقی جمہوریہ کانگو میں سلام...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے مشرقی جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہوں کے سبب پیدا شدہ عدم استحکام پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ ہمیں مسلح گروہوں کی جانب سے مشرقی جمہوریہ کانگو میں استحکام کو لاحق مسلسل خطرے پر تشویش ہے۔ چین مسلح گروہوں پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی پرتشدد سرگرمیاں بند کریں، مقبوضہ علاقوں سے دستبردار ہوجائیں ، تخفیف اسلحہ اور انضمام کے عمل میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چین مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کارروائیوں پر جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور برونڈی کے کردار کو سراہتا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین مشرقی افریقی برادری ، جنوبی افریقی ترقیاتی برادری اور انگولا کی جانب سے مشرقی جمہوریہ کانگو میں سلامتی برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

انہوں نے مز ید کہا چین امید کرتا ہے کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے مئوثر طریقے سے روکا جائے گا اور اس کے لئے متعلقہ کارروائیوں کو بہتر طریقے سے مربوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سال کے اختتام پر جمہوریہ کانگو میں ہونے والے عام انتخابات قومی ترقی اور استحکام پر منحصر ہیں۔ چین انتخابی قانون سازی اور ووٹرز کے اندراج جیسے شعبوں میں کام آگے بڑھانے میں جمہوریہ کانگو کی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے توقع کرتا ہے کہ تمام فریق مذاکرات اور مشاورت سے اپنے اختلافات حل کریں گے تاکہ انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی ہوسکے۔

چینی مندوب نے کہا کہ جمہوریہ کانگو کو اب بھی انتخابی تیاری میں بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ چین عالمی برادری اور جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جمہوریہ کانگو کی خودمختاری اور حاکمیت کے احترام کی بنیاد پر مزید لاجسٹک اور مالی تعاون فراہم کریں۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائری...

تیان جن (شِںہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے تیان جن میں عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایولا سے ملاقات کی ہے۔

لی نے کثیر الجہتی، یکجہتی اور تعاون عالمی مشکلات سے نمٹنے میں ناگزیر انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک کی تجویز کردہ نام نہاد "انحصارمیں کمی " اور "ڈی رسکنگ " اقتصادی اور تجارتی امور کو بنیادی طور پر سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

یہ عالمی تجارتی تنظیم کے آزاد تجارت اور عدم امتیاز کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے جو کثیر الجہتی تجارتی نظام کے اختیار اور تاثیر کو کمزور کررہے ہیں۔

لی نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات معاشی قوانین کے منافی ہیں جو عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام میں خلل ڈالتے اور آخر کار عالمی معاشی بحالی کے عمل میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

لی نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے سب سے بڑے ترقی پذیر رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقراررکھا ہے جس میں عالمی تجارتی تنظیم کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس نے گزشتہ 20 برس میں عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ اپنے وعدے پورے کئے ۔ چین نے اپنی ترقی آگے بڑھاتے ہوئے دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کا حامی ، یکطرفہ اور تحفظ پسندی کا مخالف ہے۔ وہ تجارت اور سرمایہ کاری میں لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو آگے بڑھا نے، عالمی معیشت کی بحالی کے فروغ اور عالمی مشکلات سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم میں ضروری اصلاحات کا  حامی ہے، دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین اپنی معاشی ترقی کی سطح اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنی فرائض اور ذمہ داریاں نبھائے گا اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔

اوکونجو ایولا نے کہا کہ عالمی تجارتی نتظیم میں شمولیت کے بعد سے چین نے کھلے پن کو فروغ دیا ، کثیر الجہتی تجارتی نظام سے تعاون اور ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اوکونجو ایولا نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم 12 ویں عالمی تجارتی تنظیم وزارتی کانفرنس کی کامیابی میں چین کے اہم کردار کو سراہتی ہے اور چین کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے ، عالمی تجارتی تنظیم میں اصلاحات کے فروغ اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ میں نئے تعاون کی منتظر ہے۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جنوبی کوریا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات ک...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین، جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس بنیادی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن نے  ایک انٹرویو میں چین-جنوبی کوریا تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یون سک یول حکومت کا بنیادی موقف یہ ہے کہ جنوبی کوریا اور چین کے تعلقات کو باہمی احترام ، باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر ایک پختہ اور صحت مند تعلقات کے طور پر  آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر یون سک یول کی حکومت کو اس کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی اور اس کا چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین نے وزیر خارجہ پارک جن کے بیان کو دیکھا ہے۔ چین اور جنوبی کوریا دوست ہمسایہ اور ایک دوسرے کے اہم تعاون کے شراکت دار ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی دونوں ممالک کے مفادات کو پورا کرتی ہے۔

ماؤ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں موجودہ مشکلات کا خلاصہ واضح ہے۔ چین جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس بنیادی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنوبی  کوریا چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لائے گا۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیورسٹیز کے درمیان تعاون چین بارے تفہیم می...

زغرب (شِنہوا) کروشیا کے ایک ماہر تعلیم نے زغرب اسکول آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ (زیڈ ایس ای ایم) اور چین کے سنگہوا یونیورسٹی اسکول آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے درمیان ہونے والے تعاون کے معاہدے کے تناظر میں کہا ہے کہ یورپ کو چین کے بارے میں بہتر تفہیم کی ضرورت ہے۔

اس معاہدے پر گزشتہ ہفتے کروشیا کے دارالحکومت میں زیڈ ایس ای ایم کیمپس میں دستخط کیے گئے تھے۔

زیڈ ایس ای ایم کے ڈین ماتو نجاورو نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یورپی کبھی کبھی تھوڑا زیادہ یورو پر انحصار کرتے  ہیں لہذا یہاں ہماری تمام عوامی تعلیم بہت زیادہ یورپ اور شاید امریکہ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کروشیا اور چین کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے کی ہماری تمام کوششوں کا نتیجہ ہے۔

معاہدے کے تحت اگلے سمسٹر سے شروع ہونے والے دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا ایک سمسٹر یا ایک سال دوسرے ادارے میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

معاہدے میں دوطرفہ تعلیمی تبادلوں اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کے لئے ایک فریم ورک کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

نجاورو نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک منفرد موقع ہے اور ہم اس کی بہت قدر کرتے ہیں۔  سنگہوا یونیورسٹی اگر چین کی سب سے بہترین یونیورسٹی نہیں تو چین کی بہترین یونیورسٹیز میں سے ایک ہے۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی علاقائی ترقی گزشتہ دہائی میں زیادہ مر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران علاقائی ترقی زیادہ مربوط اور متوازن رہی ہے۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں چین کے وسطی خطے کی مجموعی قومی پیداوار 267 کھرب یوآن (تقریباً 37 کھرب امریکی ڈالر) تھی۔ یوں قومی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ 2012 کے 21.3 فیصد سے بڑھ کر 22.1 فیصد ہوگیا۔

چین کے مغربی خطے کی مجموعی قومی پیداوار 2022 میں 257 کھرب یوآن رہی، یوں اس کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ 21.4 فیصد ہوگیا جو 2012 میں 19.6 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق خطوں میں بنیادی عوامی خدمات کی فراہمی زیادہ متوازن ، بنیادی ڈھانچے تک رسائی کی سطح زیادہ مساوی ، بنیادی ذریعہ معاش کی ضمانت میں فرق کم ہوا اور علاقائی کھلے پن میں مزید وسعت ہوئی۔

رپورٹ میں علاقائی ہم آہنگی کو درپیش مسائل اور مشکلات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے جن میں شمالی علاقوں میں معاشی ترقی میں قوت کی کمی کے ساتھ ساتھ پیداواری قوتوں کی ایڈجسمنٹ کا مشکل کام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم علاقائی حکمت عملیوں کے مکمل نفاذ اور ترقی کی رفتار کے فروغ ، اناج، ماحولیات اور توانائی کی حفاظت یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کرنے والے اہم علاقوں کی ترقی آگے بڑھانے اور ادارہ جاتی کھلے پن کو وسیع کرنےکی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تہذیبی مستقل مزاجی چین کو آباؤ اجداد سے حکمت...

لندن (شِنہوا) برطانوی مصنف ٹم کلسولڈ نے کہا ہے کہ چینی تہذیب انتہائی مستقل مزاج ہے جس کی وجہ سے چینی عوام اپنے آباؤ اجداد کی دانش مندی سے استفادہ کر تے ہو ئے موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

کلسولڈ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چینی ثقافت میں ماضی اور حال کے درمیان ایک تعلق ہے۔

ان کے خیال میں چینی تہذیب جزوی طور پر تحریری نظام کی وجہ سے بہت مستقل ہے۔ آپ صرف ایک نظم کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بنیادی معنی کو سمجھ سکتے ہیں۔یہ چاہے 1000 سال پرانی ہی کیوں نہ ہو۔

کلسولڈ نے سونگ خاندان کے ایک شاعر اور خطاط ہوانگ ٹنگ جیان کی ایک نظم کے جملے 'میں زرد دریا کا پانی دیکھتا ہوں 'کا حوالہ دیا۔

آپ فوری طور پر بتا سکتے ہیں کہ وہ 900 سال پہلے لکھی گئی اپنی خطاطی (نظم کے بارے میں) میں کیا کہہ رہے ہیں ۔

انگلینڈ میں  ڈومز ڈے بک نامی ایک دستاویز اسی دور کی ہے۔ انگلینڈ میں جدید دور کا شخص یہ کتاب نہیں پڑھ سکتا۔ اسے پڑھنے کے لئے آپ کو سالوں تک تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے  جبکہ چینی ثقافت میں آپ فوری طور پر کچھ ایسا پڑھ سکتے ہیں جو بہت پرانا ہے۔

کلسولڈ برسوں سے تانگ اور سونگ کی نظموں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ان کی تازہ ترین کتاب کلاؤڈ چیمبر چینی نظموں کے انگریزی ترجموں کا مجموعہ ہے جو گزشتہ سال شائع ہوئی تھی۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سمندری ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے احت...

بیجنگ(شِنہوا) چینی قانون ساز سمندری ماحولیاتی تحفظ کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور کر رہے ہیں جس میں احتساب اور تشخیص کے طریقہ کار کو اپنانے سے متعلق نئی شقیں شامل ہیں۔

نظرثانی کا مسودہ چین کی اعلیٰ قانون ساز اسمبلی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں دوسری بار مطا لعہ کے لیے پیش کیا گیا۔ پہلی بار مطا لعہ دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ سمندری ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہنے والی مقامی حکومتوں کے عہدیداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا اور انہیں اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مسودے کے مطابق سمندری ماحول کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث اداروں یا افراد کو آلودگی یا ماحولیاتی نقصان کو روکنے یا کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس دستاویز میں آلودگی کے کنٹرول کو مضبوط بنانے اور سمندر میں تابکار فضلے کے اخراج پر پابندی عائد کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ سمندری ملبے کی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نذر محمد گوندل کا بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی...

سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت منفی سیاست کر رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تہذیبی مستقل مزاجی چین کو آبا اجداد سے حکمت...

برطانوی مصنف ٹم کلسولڈ نے کہا ہے کہ چینی تہذیب انتہائی مستقل مزاج ہے جس کی وجہ سے چینی عوام اپنے آبا اجداد کی دانش مندی سے استفادہ کر تے ہو ئے موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کلسولڈ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چینی ثقافت میں ماضی اور حال کے درمیان ایک تعلق ہے۔ ان کے خیال میں چینی تہذیب جزوی طور پر تحریری نظام کی وجہ سے بہت مستقل ہے۔ آپ صرف ایک نظم کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بنیادی معنی کو سمجھ سکتے ہیں۔یہ چاہے 1000 سال پرانی ہی کیوں نہ ہو۔ کلسولڈ نے سونگ خاندان کے ایک شاعر اور خطاط ہوانگ ٹنگ جیان کی ایک نظم کے جملے 'میں زرد دریا کا پانی دیکھتا ہوں 'کا حوالہ دیا۔ آپ فوری طور پر بتا سکتے ہیں کہ وہ 900 سال پہلے لکھی گئی اپنی خطاطی )نظم کے بارے میں( میں کیا کہہ رہے ہیں ۔ انگلینڈ میں ڈومز ڈے بک نامی ایک دستاویز اسی دور کی ہے۔ انگلینڈ میں جدید دور کا شخص یہ کتاب نہیں پڑھ سکتا۔ اسے پڑھنے کے لئے آپ کو سالوں تک تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ چینی ثقافت میں آپ فوری طور پر کچھ ایسا پڑھ سکتے ہیں جو بہت پرانا ہے۔ کلسولڈ برسوں سے تانگ اور سونگ کی نظموں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ ان کی تازہ ترین کتاب کلاڈ چیمبر چینی نظموں کے انگریزی ترجموں کا مجموعہ ہے جو گزشتہ سال شائع ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سمندری ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے احت...

چینی قانون ساز سمندری ماحولیاتی تحفظ کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور کر رہے ہیں جس میں احتساب اور تشخیص کے طریقہ کار کو اپنانے سے متعلق نئی شقیں شامل ہیں۔ نظرثانی کا مسودہ چین کی اعلی قانون ساز اسمبلی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں دوسری بار مطا لعہ کے لیے پیش کیا گیا۔ پہلی بار مطا لعہ دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ سمندری ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہنے والی مقامی حکومتوں کے عہدیداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا اور انہیں اصلاحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مسودے کے مطابق سمندری ماحول کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث اداروں یا افراد کو آلودگی یا ماحولیاتی نقصان کو روکنے یا کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس دستاویز میں آلودگی کے کنٹرول کو مضبوط بنانے اور سمندر میں تابکار فضلے کے اخراج پر پابندی عائد کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ سمندری ملبے کی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کے جسمان...

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گورنر پنجاب رہنے والے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاس میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو پیش کیا اور ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ 23 جون 2023 کو عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیو لیک، نجم الثاقب کی خصوصی کمیٹی میں طلبی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے میاں نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کے خلاف حکم امتناع میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی، اٹارنی جنرل 4 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں، اٹارنی جنرل رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل اور عدالتی معاونین کو بھی فراہم کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالتی معاونین تحریری معروضات داخل کرانا چاہیں تو آئندہ تاریخ سماعت سے قبل جمع کراسکتے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ عدالت کی 2 سوالات پر معاونت کریں گے۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اٹارنی جنرل کے مطابق 3 عدالتی سوالات سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایسا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا کہ عدالتی سوالات سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، اگر سپریم کورٹ سوالات فریم کر کے اس پر کوئی فیصلہ جاری کرتی ہے تو یہ عدالت اس کی پابند ہو گی۔ حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کوئی سوالات فراہم نہیں کرتی تو اس عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ کے لیے معاون ہو گا، آڈیو لیکس کیس کی مزید سماعت 16 اگست کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں طو...

امریکا کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں طوفان اور بگولوں نے تباہی مچادی، حکام کے مطابق مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک، کئی زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیانا اورآرکنساس کی ریاستوں میں بگولوں سے کھمبے اور درخت گر گئے، درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، پانچ لاکھ صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،طوفانی بگولوں کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماسکو میں ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار روس خ...

امریکا روس میں ہونے والی بغاوت میں ملوث نہیں ، امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ،ماسکو کے حالات پرگہری نظرہے،واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ہماری نیشنل سیکورٹی ٹیم نے روس کی صورتحال پر گہری نظررکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ماسکو میں ہونے والی صورتحال کا ذمہ دارروس خود ہے،جوبائیڈن نے واضح کیا کہ امریکا اوراس کے اتحادی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اور برطانیہ کا ایران کو جوہری طاقت ب...

اسرائیل اور برطانیہ نے ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے،اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا،کوہن نے ٹویٹر پر کہا کہ میں نے اپنے دوست برطانوی وزیر خارجہ سے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بات کی اور ہم نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری طاقت بننے سے پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطی اور خطے میں عدم استحکام پیدا ہو گا،کوہن نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ جلد ہی اسرائیل کا دورہ کریں گے،ایرانی اور مغربی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اتحادی واشنگٹن تہران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ ایسے اقدامات کا خاکہ پیش کیا جا سکے جن سے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم نیوم میں ایک نئی تہذیب پیدا کر رہے ہیں، س...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم نیوم میں ایک نئی تہذیب پیدا کر رہے ہیں۔ یہ تہذیب مستقبل کی طرف نئی پیش رف ہے اور دیگر قوموں کو کرہ ارض کے فائدہ کے لیے اسی طرح کے کام کرنے کی ترغیب دینے کی بھی کوشش ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب نیوم شہر کے ذیلی منصوبے دا لائن کو لاگو کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے میں پیش کی جانے والی سہولیات اور معیارات اپنی منفرد انجینئرنگ کی بنا پر تعمیراتی معجزہ شمار ہورہے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے "ڈسکوری" چینل کی طرف سے دکھائی جانے والی دستاویزی فلم میں اپنی تقریر کے دوران اس پروجیکٹ کے بارے میں کہا کہ یہ منصوبہ دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے اور اس منصوبے کا حتمی نتیجہ تخلیقی ہوگا۔ شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے بعض حلقوں کے شکوک کے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا انہیں بولنے دیں اور ہم انہیں غلط ثابت کرتے رہیں گے،نئے شہر کی تعمیر کے محرکات کے بارے میں ولی عہد نے بتایا کہ سعودی عرب میں آبادی میں اضافہ 33ملین سے دوگنا ہو کر 2030میں تقریبا 50سے لے کر 55ملین ہو جائے گا۔

رہائشیوں کی یہ تعداد مملکت کے پورے موجودہ انفراسٹرکچر کو استعمال کر لے گی۔ اس تناظر میں ہمیں ایک نیا شہر بنانے کے بارے میں ایک حقیقی سوال کا سامنا کرنا پڑے گا،دا لائن کے آغاز سے متعلق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہم نے لائن کی شکل کے بارے میں بہت سے خیالات پر بات چیت شروع کی تھی۔ ایک سرکل بنانا اور پھر اسے ذرائع نقل و حمل سے جوڑے پرگفتگو کی گئی۔ ہم نے کہا کہ اسے بتدریج شروع کریں گے اور پھر 2030تک تکمیل تک لے جائیں گے۔ اس کے لیے ہم نے بہت سے ٹیموں کے ساتھ کام کیا اور اس فیلڈ کے بہترین ڈیزائنرز کے درمیان مقابلہ کرایا۔ لیکن بہتر حل ایک ڈیزائنر نے دیا جس نے اس خیال کو اپنایا اور کہا کہ دائرے کو سیدھی لکیر میں بدل دیں،محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کا شمال ایک ایسا علاقہ ہے جو ابھی تک دریافت نہیں ہوا ہے اور پہاڑوں، وادیوں، ساحلوں، جزائر، نخلستانوں اور ریت کے درمیان متنوع نوعیت کا حامل ہے۔ یہ سکیئنگ اور ڈائیونگ کے لیے بھی صحیح جگہ ہے،شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ منصوبہ سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتا ہے اور شہروں کی تعمیر کا جدید طریقہ اور طرز زندگی تیار کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے...

سیشن کورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور سیشن کورٹ میں چودھری پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر رکھی ہے، پرویز الہی کیخلاف ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کا مقف ہے کہ چودھری پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ عجلت میں دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ سے سابق وزیراعلی کا جسمانی ریمانڈ مزید تفتیش کے لیے مانگا گیا تھا، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ میں باپ،بیٹی حماس کو بھاری رقم بھیجنے...

ہالینڈ میں تفتیش کاروں نے باپ اور بیٹی کو یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی جماعت حماس کو مبینہ طور پر 50لاکھ یورو (54لاکھ ڈالر)بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن سروس نے بتایا کہ 55سالہ شخص اور اس کی 25سالہ بیٹی کو 22جون کو حماس کی بڑے پیمانے پر مالی اعانت کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں کا تعلق ہیگ کے نزدیک واقع قصبے لیڈشینڈیم سے ہے،ڈچ تفتیش کاروں نے لیڈشینڈیم میں واقع ایک گھر اور روٹرڈیم میں ایک کاروبار کی تلاشی کے دوران میں نقد رقم برآمد کی اور قریبا 7 لاکھ 50 ہزاریورو کا بینک بیلنس ضبط کیا ہے،ہالینڈ کی پبلک پراسیکیوشن سروس کو شبہ ہے کہ باپ بیٹی نے حماس سے تعلق رکھنے والے گروہوں کو قریبا 55لاکھ یورو کی رقم بھیجی تھی۔ان پر ایک مجرمانہ تنظیم میں شامل ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے جس کا مقصد حماس کی مالی مدد کرنا تھا،استغاثہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں باپ بیٹی مبینہ طور پر ایک فائونڈیشن کی تشکیل میں ملوث تھے جس نے حماس کو فنڈز بھیجنے والی ایک کالعدم تنظیم کی جگہ لی تھی،ان کے خلاف غیر معمولی لین دین کی اطلاعات اور یورپ میں حماس کے لیے رقوم جمع کرنے کی تقریب کے بارے میں اخبارات میں مضامین کی اشاعت کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مقدس مقامات کی سڑکو...

سعودی عرب کی حکومت حجاج کرام کو راحت پہنچانے اور مناسک ادا کرنے میں سہولیات کو بڑھانے میں پیش پیش ہے، عازمین حج کو ایمان افروز ماحول میں عبادات کرنے کا ماحول فراہم کرنے کے لیے باریک پہلوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ، منی، عرفات اور مزدلفہ جیسے مقدس مقامات کا سفر کرنے کے لیے سڑکوں کو بہتر سے بہتر بنایا گیا ہے،اسی تناظر میں سعودی عرب نے پہلی مرتبہ مقدس مقامات کی سڑکوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز سروس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ اتھارٹی برائے روڈز نے مقدس مقامات پر سڑکوں کے نیٹ ورک کی نگرانی اور جانچ کے لیے ڈرون کے استعمال کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد مقدس مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سڑک پر مشاہدات کی نگرانی کے لیے تھرمل طور پر کام کرتی ہے۔ پلوں اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو خود کار طریقے سے جانچا جائے گا اور اس سے کام کی رفتار تیز ہوجائے گی،پبلک اتھارٹی فار روڈز نے سروے اور تشخیص کی تکنیک اور آلات سمیت بہت سی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا ہے،اتھارٹی نے مقدس مقامات کی سڑکوں اور راستوں کی اسفالٹ سطحوں کو کوٹنگ کرنے کی تکنیک پر کام کیا جس کا مقصد حاجیوں کے لیے درجہ حرارت کو کم کرنا اور پیدل چلنے والوں کی سڑکوں پر آب و ہوا کو اعتدال پسند ڈگری تک ٹھنڈا کرنا ہے،جدید ٹیکنالوجی حجاج کے لیے اردگرد کی آب و ہوا کی ٹھنڈک کی سطح کو بڑھا کر مکمل سکون حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سفید پینٹ سطح کے درجہ حرارت کو تقریبا 30ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ اس پینٹ میں مقامی طور پر بنائے گئے کئی قسم کے مواد کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس پینٹ کے بعد زمین شمسی تابکاری سے پیدا ہونے والی گرمی کو کم جذب کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے بستیوں میں 5000نئے گھروں کی تعمیر...

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں میں ہزاروں نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ صہیونی حکومت کے اس اقدام سے اسرائیل کی امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے کشیدہ تعلقات مزید خراب کرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،اسرائیلی قرارداد میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی امریکی تنقید کو چیلنج کیا گیا ہے، اس نئے اقدام سے اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساتھ ایک ایسے وقت میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جب یہ پہلے سے ہی عروج پر تھی،اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی منصوبہ بندی کمیٹی جو یہودی بستیوں کی تعمیر کی نگرانی کرتی ہے نے بستیوں میں 5ہزار سے زیادہ نئے مکانات کی منظوری دی ہے، یہ یونٹ منصوبہ بندی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی تعمیر کب شروع ہوگی،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بھی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہے،7لاکھ سے زیادہ اسرائیلی اس وقت مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں ناجائز طریقے سے قیام پذیر ہیں،دسمبر میں آخر میں اقتدار سنبھالنے والی اسرائیلی حکومت میں ان مذہبی اور قوم پرستوں کا غلبہ ہے جن کے یہودی آباد کاروں کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں،امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل کی آبادکاری کی پالیسیوں پر تنقید کر رہی اور اس عمل کو روکنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں سڑک کی جگہ کارپٹ بچھا کر تارکول ڈا...

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بے وقوف بنانے کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں روڈ کی جگہ کارپٹ پر تارکول بچھا دی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع جلنا کے گائوں کرجت ہست پکھاری کے عوام بہت عرصے سے اپنے مقامی نمائندوں سے روڈ کا مطالبہ کر رہے تھے اور پھر گزشتہ ماہ عوام کو اس وقت تھوڑا سا ریلیف ملا جب روڈ کی مرمت کا کام شروع ہوا،تاہم روڈ بنانے والی کمپنی نے سڑک کی کارپیٹنگ کرنے کے بجائے سڑک پر پتلی سی کارپٹ بچھا کر اس پر اسفالٹ (تارکول)چپکا دیا جو اس قدر ہلکا تھا کہ اسے کچھ افراد تھوڑی سی کوشش کے بعد آسانی سے اٹھا سکتے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے روڈ بنانے والی کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مقامی افراد کی جانب سے سڑک کو گھروں میں بچھائے جانے والے کارپٹ کی طرح اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظ...

امریکا نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے رہیں گے،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم قائم رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کئی برسوں تک پاکستانی عوام دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئی، مانتے ہیں کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں،میتھو ملر کا کہنا تھا بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر سیز فائر جاری رکھیں،ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چاہتے ہیں پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے، ان گروہوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جو 2023کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا،بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن کا باغیوں کی مخالفت کرنے والوں سے اظہا...

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ویگنر گروپ کی بغاوت کی مخالفت کرنے پر روسی سکیورٹی فورسز اور اپنے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویگنر گروپ میں شامل اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں یا ملازمت چھوڑ دیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو، روس کی مرکزی ہوم سکیورٹی سروس کے سربراہ اور دیگر اعلی وزرا سے ملاقات کے بعد روس کے عوام سے خطاب کیا ،پیوٹن کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں ان تمام فوجیوں اور انٹیلی جنس سروس کے عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو بغاوت کرنے والوں کے راستے میں کھڑے رہے اور خونریزی سے بچنے کے لیے میرے حکم پر ہر ممکن کوشش کی گئی،روسی صدر نے ماسکو پر مسلح گروپ کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے ساتھ ثالثی کرنے پر بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا بھی شکریہ ادا کیا،انہوں نے سربراہ ویگنر گروپ کا نام لئے بغیر ان کے کمانڈروں اور فوجیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خونریزی سے گریز کیا اور کہا کہ ویگنر گروپ میں شامل اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں یا ملازمت چھوڑ دیں، جو بیلا روس جانا چاہتا ہے اسے ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی، میں اپنے کئے گئے وعدے پر قائم رہوں گا،انہوں نے کہا کہ روس میں افراتفری کے بیج بونے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، بغاوت کے منتظمین جنہوں نے ملک سے غداری کی انہوں نے ان لوگوں کو بھی دھوکہ دیا جو ان کے ساتھ تھے،ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ وقت کی ضرورت تھی کہ جن لوگوں نے غلطی کی ہے انہیں ہوش میں آنے کا موقع دیا جائے تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ ان کے اعمال کو لوگوں نے سختی سے مسترد کر دیا ہے اور یہ کہ وہ جس مہم جوئی میں ملوث تھے وہ المناک اور تباہ کن تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی صدر کو بھی ذات پ...

بھارت میں ذات پات کے انسان دشمن نظام نے بھارتی صدر کو بھی نہ بخشا، نچلی ذات کی وجہ سے نسلی امتیاز کا مسلسل سامنا کرنے والی بھارتی صدر کو مندر میں مورتیوں کے پاس جانے سے روک دیا گیا،بھارتی خاتون صدر دروپدی مرمو کا تعلق قبائلی ادیواسی ذات سے ہے، نچلی ذات کی وجہ سے بھارتی صدر کو مندروں میں نسلی امتیاز کا مسلسل سامنا ہے، گزشتہ دنوں مندر جانے پر بھارتی صدر کو مورتیوں کے قریب جانے سے روک دیا گیا تھا،بھارتی صدر ملک کے دارالحکومت نئی دلی میں مندر کا دورہ کر رہی تھیں، مذکورہ مندر میں صرف برہمن ذات کے ہندوں کو مورتیوں کے قریب جانے کی اجازت ہے، بھارتی صدر کے ساتھ ملک کے دارالحکومت میں امتیازی سلوک بھارت کی ہندوتوا سوچ کو عیاں کر رہا ہے،بی جے پی نے ادیواسی خاتون کو صدر تو تعینات کر دیا لیکن متعصب سوچ پھر بھی غالب رہی، انہی وجوہات کی بنا پر دنیا بھارت میں مذہبی آزادی اور نسلی امتیاز پر شدید تنقید کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو اے ای،عجمان میں 40منزلہ رہائشی عمارت میں...

متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں 40منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،عجمان پولیس نے رہائشی عمارت میں لگی آگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کے رہائشیوں کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیموں نے آگ پر قابوپا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے،مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سال 2016 میں بھی اسی کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی ، عید الاضحی کی چھٹیوں کے لیے مفت پبلک...

دبئی نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے لیے مفت پبلک پارکنگ اور میٹرو کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا،اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈزاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسلامی تہوار کے لیے میٹرو، بس، ٹرام کے اوقات کارمیں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جب کہ دبئی میں پبلک پارکنگ بھی چار دن تک مفت استعمال کی جائے گی،منگل 27جون سے جمعہ 30جون تک کثیرسطحی ٹرمینلز کے علاوہ ادا شدہ زونز میں بھی پارکنگ فیس لاگو نہیں ہوگی، فیس کا دوبارہ اطلاق ہفتہ یکم جولائی سے ہوگا، سرکاری اورنجی دونوں شعبوں کے ملازمین کومنگل سے عید الاضحی کے موقع پرسال کی طویل ترین چھٹی چار دن کی ملے گی جب کہ ہفتہ اتوارکے ویک والے لوگوں کے لئے یہ چھ دن کا وقفہ ہوگا اوروہ پیر 3جولائی کو دوبارہ کام پر رپورٹ کریں گے، دبئی میٹرو سروس 26سے 30جون اور 1جولائی کو صبح 5بجے سے صبح 1 بجے تک چلے گی، 25جون اور 2جولائی کو میٹرو کی ٹائمنگ صبح 8بجے سے 1بجے تک ہوگی جب کہ ٹرام 26سے 30جون اور یکم جولائی کو صبح 6 بجے سے صبح 1بجے تک چلے گی،25جون اور 2جولائی کو ٹرام کا وقت صبح 9بجے سے 1بجے تک ہوگا، اسی طرح دبئی بس سروسپیر تا جمعرات صبح 4.30سے 12.30بجے تک، جمعہ صبح 5 بجے سے 1بجے تک اور ہفتہ اتوار صبح 6بجے سے 1بجے تک چلے گی،اس کے علاوہ آر ٹی اے نے تعطیلات کے دوران میں اپنی تمام خدمات کے کاروباری اوقات میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے،گاڑیوں کی تکنیکی جانچ 30 جون کو دوبارہ شروع ہوگی اور ہال یکم جولائی کودوبارہ کھلیں گے،الکیف کے علاوہ تمام کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز 27سے 30جون تک بند رہیں گے،ام رامول، دیرہ، البرشہ اورآر ٹی اے ہیڈ آفس میں اسمارٹ کسٹمر سینٹرز 24/7معمول کے مطابق کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو سمندری طوفان کے اثرات کو کم کرنے...

طوفانوں کے ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کے ساحلی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو خاص طور پر ان کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جانا چاہیے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے مستقبل میں طوفانوں کی شدت اور تعدد میں اضافہ متوقع ہے ۔ڈاکٹر غلام رسول، سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساحل کے ساتھ عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو 200 سے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے ساتھ ساتھ شدید بارش اور سیلاب کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر رسول نے نشاندہی کی کہ جنوبی ایشیا میں طوفان بنیادی طور پر دو طاسوں میں بنتے ہیں: خلیج بنگال اور بحیرہ عرب۔ تاریخی طور پر، بحیرہ عرب میں پچھلے پانچ سے دس سالوں کے دوران سمندری طوفانوں کا کم سے کم واقعہ ہوا تھا۔تاہم، موسمیاتی تبدیلیوں سے منسوب سمندری درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے، بحیرہ عرب میں سمندری طوفانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو خلیج بنگال کی صورت حال کے متوازی ہے۔ اس وقت بحیرہ عرب میں ہر سال ایک یا دو طوفان بنتے ہیں۔پی ایم ڈی کے سابق ڈی جی نے یہ بھی بتایا کہ جاری بپرجوئے طوفان سمندر کی سطح پر کم دبا ووالی ہوا کا نتیجہ ہے، جس کے ساتھ سمندر کی سطح کا درجہ حرارت تقریبا 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

مزید برآں، اسے تقریبا 26 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کی اوپر کی طرف حرکت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک بار جب ضروری شرائط پوری ہو جاتی ہیں، تو ایک طوفان بننا شروع ہو جاتا ہے اور اس کی گردش مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ شدت اختیار کر لیتی ہے۔ڈاکٹر رسول نے وضاحت کی کہ طوفانوں کو پانچ درجوں میں درجہ بندی کیا گیا ہے جو ان کی متعلقہ شدتوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے بحیرہ عرب میں ایک قابل ذکر واقعہ کا ذکر کیا جہاں 2007 میں کیٹیگری 5 کا ایک طوفان گونو آیا تھا۔ یہ طوفان بحیرہ عرب کے وسطی علاقے سے شروع ہوا اور عمان سے ٹکرایا جس سے ساحل پر خاصا اثر پڑا۔ انہوں نے طوفان یمین کا حوالہ دیا، جو 2007 میں پاکستان سے ٹکرایا اور پسنی کے راستے داخل ہوا، جس سے بلوچستان متاثر ہوا اور ایک ڈیم کو نقصان پہنچا۔جب ایک طوفان زمین پر پہنچتا ہے، تو یہ اپنی توانائی کھونا شروع کر دیتا ہے اور آخرکار کچھ عرصے بعد ختم ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر رسول نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ عرب طوفانوں کی تشکیل کے لیے ایک گرم مقام ہے۔ موجودہ سائیکلون کی توسیع کا دورانیہ اس کی سست حرکت کی وجہ سے ہے، جو اسے زیادہ توانائی جمع کرنے اور شدت بڑھانے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقہ ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے جس کی وجہ سے صوبہ سندھ میں بڑے پیمانے پر بارشیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں زرعی باغات کے لیے خاصی تشویش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ کے عالمی منافع میں م...

غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ نے جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی دو سہ ماہیوں میں ہونے والے نقصانات سے نجات حاصل کی اور تیسری سہ ماہی میں مجموعی اور خالص منافع دونوں میں خاطر خواہ اضافہ کیاجوتیسری سہ ماہی میںمیں 1.26 بلین روپے کے مقابلے میں 50فیصد اضافے کے ساتھ 1.89 بلین روپے کی مجموعی آمدنی پیدا کرنے میں کامیاب رہا۔مجموعی منافع 35فیصد بڑھ کر 541 ملین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 402 ملین تھا۔اس سہ ماہی میں کمپنی کا آپریٹنگ منافع 64 فیصد بڑھ کر 453 ملین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 275 ملین روپے تھا۔کمپنی نے ریونیو میں 12.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو 5.4 بلین روپے تک پہنچ گیا ۔تاہم، کمپنی کا مجموعی منافع 8.2 فیصد کم ہو کر 1.57 بلین روپے ہو گیا جو 1.71 بلین روپے تھا۔ اس لیے، مجموعی منافع کا مارجن 33.96فیصد لگایا گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 40.40 تھا۔ مجموعی منافع کے مارجن میں یہ کمی بتاتی ہے کہ کمپنی کو مالی سال 23 کے نو مہینوں کے دوران اپنی پیداواری لاگت اور قیمتوں کے تعین کی حکمت عملیوں کے انتظام میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔کمپنی کے ٹیکس سے پہلے کے منافع میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی، جو کہ 1.23 بلین روپے سے کم ہو کر 1.32 بلین روپے رہ گئی۔اسی طرح، خالص منافع کم ہو کر 523 ملین روپے ہو گیا جو 852 ملین روپے تھا۔ یہ منفی رجحان عالمی میکرو اکنامک عدم استحکام کی وجہ سے تھا، جس کا اثر پاکستانی معیشت پر بھی پڑا۔ عالمی خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، روپے کی قدر میں کمی اور توانائی کے گزرنے نے بھی کمپنیوں کے منافع کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔موجودہ سال کے آغاز سے پہلے، انڈیکس ویلیو اور جی جی ایل کی اسٹاک ویلیو نے قریبی تعلق کا مظاہرہ کیا، جو ان کے درمیان مضبوط ارتباط کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم، جیسے ہی سال کا آغاز ہوا اسٹاک کی قیمت میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی۔ پچھلے ادوار میں دیکھے گئے رجحان سے انحراف کرتے ہوئے اس میں کمی آنا شروع ہوئی۔ اسٹاک کی قیمت میں یہ نیچے کی طرف تبدیلی 2023 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران مسلسل برقرار رہی، جو مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی سے مختلف ہونے کی تجویز کرتی ہے۔مالی سال 23 کے نو مہینوں کے دوران جی جی ایل کی اوسط مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4.98 بلین روپے رہی۔ غنی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ کے حریفوں میں پاکستان آکسیجن لمیٹڈ، ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈ، بیافو انڈسٹریز لمیٹڈ، اور اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر ہوائی اڈے کے آپریشنل ہونے سے اقتصادی م...

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام چین اور پاکستان کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی ایک روشن مثال ہے کیونکہ گوادر اس کی متوقع تکمیل کے بعد ایک اقتصادی مرکز اور سیاحتی مقام میں تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ ایوی ایشن کنسلٹنٹ محمد افسر ملک نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ منصوبہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا۔ این جی آئی اے اپنے آپریشن کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہو گا۔"این جی آئی اے میں مارچ 2023 میں ٹیسٹ فلائٹ آپریشنز کیے گئے تھے، اور فی الحال مین ٹرمینل بلڈنگ میں انڈور مکینیکل اور برقی آلات کی تنصیب اور سجاوٹ کے کام جاری ہیں۔ افسر ملک نے بتایا کہ ہوائی اڈے کے رن وے پر تعمیراتی کام بشمول ٹیکسی وے اور سروس لین اور نیوی گیشنل لائٹنگ سسٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔اپنے جدید ڈیزائن، اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی وجہ سے یہ پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، جو A380 طیاروں کو سنبھالنے کے قابل ہے۔ یہ نہ صرف گوادر کی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لیے ایک پورٹل کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ نو تعمیر شدہ ہوائی اڈہ خطے کی جغرافیائی سیاسی حیثیت کو بلند کرے گا۔اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے یہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے علاقائی تجارت اور رابطوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم ہوائی اڈے کے طور پر ثابت ہو گا۔ افسر ملک نے مزید کہا کہ ہوائی اڈہ چین، قازقستان، اردن، متحدہ عرب امارات، مملکت سعودی عرب، اور قطر خطے میں قریب ترین دستیاب ہوائی اڈوں کے ذریعے افغانستان، ایران کے ساتھ روابط اور تجارت میں اضافہ کرے گا۔

اس نے میگا چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے اور ہوا بازی کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ بوئنگ 747 اور دیگر ایئر بس طیارے آسانی کے ساتھ این جی آئی اے میں اتر سکیں گے، اور بھارت، افغانستان، ایران، چین، اس ایئرپورٹ سے مشرق وسطی، وسطی ایشیائی ممالک کی پروازیں کی جائیں گی۔اہلکار نے کہا کہ این جی آئی اے کو جدید سہولیات کے ساتھ بنایا گیا ہے کیونکہ اس ہوائی اڈے پر ایک ساتھ چار طیارے لینڈنگ کر سکیں گے، یہ سہولت فی الحال ملک کے کسی اور ہوائی اڈے پر دستیاب نہیں ہے۔اہلکار نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے 39 ہولڈ اینڈ ہینگ بیگج سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں اور ہوائی اڈے پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ جدید ترین حفاظتی انتظامات نصب کیے گئے ہیں۔اس نئے ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں کو خصوصی سیکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔اہلکار نے بتایا کہ چینی حکام کی مدد سے این جی آئی اے کے علاقوں میں صاف اور سرسبز ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تحقیق بھی کی جا رہی ہے۔ اس ہوائی اڈے پر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے رن وے کی لمبائی 3,658 میٹر ہے، جس کی چوڑائی 75 میٹر ہے۔این جی آئی اے کو طیاروں کی دیکھ بھال میں بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ سی پیک منصوبوں کے بعد گوادر عالمی تجارت کا مرکز بننے جا رہا ہے، تمام منصوبے بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں۔ہوائی اڈے پر 3000 سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے مواقع بھی بڑھیں گے کیونکہ گوادر اپنے سمندری منظر نامے کی وجہ سے منفرد اہمیت اور کشش رکھتا ہے۔چینی حکومت نے ہوائی اڈے کی مالی معاونت کی ہے، جبکہ سلطنت عمان نے بھی ہوائی اڈے کے منصوبے کے لیے 17.6 ملین ڈالر کا تعاون کیا ہے۔ ایک چینی ہوائی اڈے کی تعمیراتی فرم، چائنیز کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی 246 ملین ڈالر کے اس منصوبے کو سنبھال رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23کے پہلے نو ماہ میںگدون ٹیکسٹائل م...

گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے جاری مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں میں اپنی مجموعی آمدنی میں اضافہ جاری رکھا۔کمپنی نے تیسری سہ ماہی جنوری تا مارچ میں 16.6 بلین روپے کی سب سے زیادہ فروخت کی اور پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر میں 1.2 بلین روپے کا سب سے زیادہ خالص منافع کمایا۔کمپنی نے مالی سال 23 کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں 2.1 بلین روپے کا سب سے زیادہ مجموعی منافع بھی حاصل کیا۔کمپنی نے دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبرمیں 574 ملین روپے کا سب سے کم منافع کمایا۔گدون ٹیکسٹائل ملز نے 2022 میں 54 ارب روپے کی سب سے زیادہ فروخت کی، جو 2020 کے بعد سے بڑھتی ہوئی رفتار کو ظاہر کرتی ہے۔کمپنی نے مالی سال 22 میں براہ راست برآمدات کے ذریعے 12 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جبکہ مالی سال 21 کے 8 ارب روپے کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ براہ راست برآمدات کمپنیوں کو غیر ملکی گاہکوں کے ساتھ براہ راست تعلقات قائم کرنے اور فروخت کے عمل پر زیادہ کنٹرول رکھنے کی اجازت دیتی ہیں۔بالواسطہ برآمدات کے ذریعے کمپنی نے مالی سال 22 میں 22 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جب کہ مالی سال 21 میں 49 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 14 ارب روپے تھی۔

بالواسطہ برآمدات کے ذریعے، کمپنی قائم کردہ ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے غیر ملکی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔مالی سال 22 میں، کمپنی نے خالص سیلز ریونیو میں صحت مند اضافے کی اطلاع دی، جو پچھلے سال کے 41 ارب روپے کے مقابلے میں 54 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو کہ 34 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔مجموعی منافع بھی بڑھ کر 8.3 بلین روپے ہو گیا، جو پچھلے سال کے 4.9 بلین روپے سے 68 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی آپریٹنگ منافع میں 61 فیصد اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جو گزشتہ سال کے 4 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 6.4 بلین روپے تک پہنچ گئی۔مزید برآں، کمپنی ٹیکس سے پہلے کے منافع میں 72 فیصد اضافہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جو گزشتہ سال کے 4 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 6.9 بلین روپے تک پہنچ گئی۔بعد از ٹیکس منافع بھی مالی سال 21 میں 3.5 بلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 22 میں 5.7 بلین روپے ہو گیا، جو کہ 62 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔کاروبار کے لیے سیلز ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں بہترین رسائی اور گاہک کی طلب ظاہر ہوئی۔ اپنی مثبت کارکردگی کے ساتھ، گدون ٹیکسٹائل ملز مسلسل کامیابی اور مستقبل کی ترقی کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔فی شیئر آمدنی 1.62 روپے تک پہنچ گئی جو 2022 میں 203.84 روپے تک پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں بجلی کی 18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ،...

بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال 1700میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث 8 گھنٹے سے لیکر 18گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ بلوچستان میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے کی وجہ صوبے کیلئے دستیاب بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہے۔ صوبے کو 2300 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے لیکن قومی گرڈ سے صرف 600 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، تقریبا 17 سو میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی کی شکایات بھی عام ہیں جس سے فریج، ٹی وی اور یو پی ایس خراب ہو رہے ہیں۔ ادھر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ فورس لوڈشیڈنگ، شٹ ڈان اور فنی خرابی کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ترجمان کیسکو کا کہنا ہیکہ جن علاقوں میں بلوں میں ریکوری کم ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوئر کوہستان، سیاحوں کی گاڑی پہاڑ سے گر گئی،...

لوئر کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی پہاڑ سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی بشام سے کولی پالس جا رہی تھی جب راستے میں پہاڑ سے گر کر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا جبکہ مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ نے درخواست ضما...

جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ڈی اے نے گوادر میں ماہی گیروں کی رہائشی ک...

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے گوادر میں ماہی گیروں کے لیے رہائشی کالونی کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 33.8 ملین روپے کے بجٹ کی منظور دیدی ہے ۔گوادر پرو کے مطابق گزشتہ سال گوادر کے دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقامی ماہی گیروں کے لیے رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے 200 ایکڑ اراضی مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔ کالونی کے لیے فزیبلٹی فنڈ کی منظوری وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت جی ڈی اے گورننگ باڈی کے 26ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کئی دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس کو بتایا گوادر ہمارا بنیادی ساحلی شہر ہے، اور صوبائی حکومت نے اس کی ترقی کے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے ہیں،' انہوں نے مزید کہا صوبائی حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے گوادر کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2022-23کے نظرثانی شدہ جی ڈی اے بجٹ اور مالی سال 2023-24کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ باڈی نے اضافی اراضی کے ساتھ 100 ایکڑ کی مجوزہ جی ڈی اے ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ ساتھ گوادر میرین ڈرائیو پر تفریحی مقامات اور سمندری غذا کی اسٹریٹ کی تعمیر کے لیے ساحل سمندر کی ترقی کی بھی منظوری دی۔

گوادر پرو کے مطابق اجلاس نے ماسٹر پلان میں موضع شبی میں گوادر یونیورسٹی کے لیے مختص 500 ایکڑ اراضی کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ جی ڈی اے کی 23 کلومیٹر سیوریج لائن گوادر میونسپلٹی کے حوالے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق اجلاس میں جی ڈی اے سروس ریگولیشن 2023 کی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جی ڈی اے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے سمری تیار کی جائے۔ اجلاس میں جی ڈی اے میں کئی نئی ملازمتوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کے بعد ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جی ڈی اے نے چار گورننگ باڈی اجلاس کا ایک غیر معمولی سلسلہ دیکھا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان اجلاسوں کے دوران اہم پالیسی فیصلے کیے گئے اور متعدد تبدیلی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، جس نے بے مثال ترقی کی منزلیں طے کیں۔ ان اہم فیصلوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سرمایہ کاری کی سہولت، خصوصی اقتصادی ضلع، شہری منصوبہ بندی، اور سیاحت کو فروغ دینے جیسے اہم پہلو شامل تھے۔ گوادر پرو کے مطابق ان اجلاسوں میں اختیار کی گئی بصیرت کی پالیسیوں نے گوادر کی اقتصادی صلاحیت کے پنپنے کی ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے، جس سے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا ہے۔ قمبرانی نے کہا کہ ان اہم فیصلوں کے ساتھ، گوادر ٹریڈ ، کامرس اور سیاحت کے ایک متحرک مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، جو اپنے بے پناہ امکانات اور بے مثال خوبصورتی سے دنیا کو مسحور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس می...

عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معذرت کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ اپنے جواب میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں اور معذرت کرتا ہوں، مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے آفس آرڈر جاری کیا ہے، پولیس افسران کو آرڈر کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ سب انسپکٹر حیدر علی، کانسٹیبلز سہیل، فیصل اور وقاص گرفتاری میں شامل تھے، شیریں مزاری کی گرفتاری میں لیڈی کانسٹیبل سندس اور ماروی بھی شامل تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے قبل عدالتی حکم امتناع کا علم نہیں تھا، متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شوکاز کر کے انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جواب میں آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندر پار پاکستانیوں کی مسلح افواج سے اظہار...

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کی مذمت اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے نیدر لینڈ کے شہر روڑرڈیم میں کار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستانی جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پاکستان آرمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکا نے سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا، شرکا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دل پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ دھڑکتا ہے، منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا جناح ہاوس...

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے جناح ہاوس لاہور کا دورہ کیا اور شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جناح ہاوس کی حالت دیکھ کر بہت دکھی اور مایوس ہیں، واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، ملک دشمن عناصر جیسا سلوک 9 مئی کے شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے، کیسے انسان ہیں جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی۔ جناح ہاوس لاہور دورے پر آئے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے یہ گستاخی اور بے حرمتی کی ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کا نہ سوچے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کئی برس تک دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو کہ 2023 کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر سیز فائر جاری رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر مذہبی ا...

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منی میں ملاقات ہوئی۔ سینیٹر طلحہ محمود اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں۔ وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حجاج کے مسائل کے حل کے لیے عوام میں موجود ہوں، پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب تک سٹیٹ انسانی سمگلنگ کا کاروبار بند نہیں...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک سٹیٹ انسانی سمگلنگ کے کاروبار کو بند نہیں کرے گی یہ کاروبار جاری رہے گا، انسانی سمگلنگ کے کاروبار میں اتنی کشش ہے کہ لوگ ہر رسک لینے کو تیار ہیں، سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر سر قلم کردیا جاتا ہے لیکن لوگ آج بھی وہاں منشیات لے کر جاتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا ہے، سویلین سسٹم کو اس میں بہت سے رکاوٹیں ہیں، قانون کو حرکت میں لانے کیلئے ہمیں رکاوٹیں عبور کرنی پڑ رہی ہیں جو عبور ہوجائیں گی، پابندی لگانے کا آپشن ہر وقت موجود ہے، ایکسرسائز کیا جاسکتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا یورپ، چائنہ، یونائیٹڈ سٹیٹ میں ریگولیٹ ہو رہا ہے، تمام جگہ سوشل میڈیا کے کچھ آداب ہیں، اسے مانیٹر کیا جاتا ہے، ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر بغاوت کیلئے لوگوں کو سٹیٹ کے خلاف اکسایا جاتا ہے، 9 مئی کو ریاست کے خلاف جو بغاوت برپا کی گئی، سارا سکرپٹ سوشل میڈیا پر تیار کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہوئی، پانامہ پیپرز میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے، نوازشریف کا نام بھی نہیں تھا لیکن پھر بھی ان پر کیس چلایا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نا اہل کیا گیا، میں سمجھتا ہوں اس چیز کا پہلے سدباب ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاغان ،ناران ہوٹل ایسوسی ایشن علاقے میں سیاح...

کاغان ، ناران ہوٹل ایسویسی ایشن علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے سرگرم، لینڈ سلائیڈنگ یا ندی نالوں میں طغیانی کے باعث راستوں کی عارضی بندش کو ایسوسی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت دور کر کے راستہ فوری طور پر بحال کر دیا جاتا ہے، کاغان ، ناران کے تمام راستے اس وقت مکمل طور پر کھلے ہیں اور سیاح حضرات بلا کسی جھجک کے ان سیاحتی مقامات کا سفر کر سکتے ہیں، صدر کاغان ناران ہوٹل ایسویس ایشن سیٹھ مطیع اللہ کی آئی این پی نیوز سے خصوصی گفتگو۔ سوشل میڈیا پر ناران کیلئے گاڑیوں کی بندش کے حوالے سے پھیلائے جانے والی افواہوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیٹھ مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ چند روز قبل بٹل ناران کے مقام پر پل کو پہنچنے والے نقصان سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں تھوڑا تعطل پیدا ہوا ، تاہم اس کے باوجود گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہی ہے اور نئے پل کی تنصیب کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ صدر ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری مشینری کے کردار کو بھی سراہا گیا، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے پاس تمام درکار مشینری موجود ہیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں سرکاری مشینری فوری طور پر متحرک ہو جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلائے جانے سے اجتناب کیا جانا چاہیے کیونکہیہ نہ صرف مقامی آبادی میں افراتفری کا باعث بنتا ہے بلکہ اس سے سیاحت کے شعبے کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ سیٹھ مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے سے علاقے کے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اس طرح کی خبریں مقامی افراد کے روزگار اور ہوٹل مالکان کے کاروبار کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن ترمیمی بل پر دستخط کرنے کے حوالے سے ق...

الیکشن ترمیمی بل پر دستخط کرنے کے حوالے سے قائمقام صدرصادق سنجرانی نے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا،اعلان میں لکھاکہ صدر عارف علوی کی غیرموجودگی کے سبب الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے میں حکومت کو بڑابریک تھروملنے کا امکان ہے۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق قائمقام صد ر پاکستان چیرمین سینیٹ صادق سنجرا نی نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاو¿نٹ کے ذریعے اعلان کیاہے کہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی ایوان صدر پہنچ گئے،قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ایوان صدر میں ذمہ داری سنبھال لی،عارف علوی کی غیر موجودگی کے سبب الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے میں حکومت کو بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان ہے صادق سنجرانی کی جانب سے بحیثیت قائم مقام صدر مملکت دستخط کرنے اور اسے فوری نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔قائممقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط جلد متوقع ہیں۔قائم مقام صدر کے دستخط کرتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں