• -, -
  • |
  • ٢٩ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سالہ نوجوان فرانسیسی پولیس کے نسلی تعصب کا ش...

فرانس میں الجیرین نوجوان کو پولیس کی جانب سے قتل کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے فرانس پر زور دیا کہ وہ اپنے سیکورٹی اداروں میں نسلی امتیاز پر مبنی اصولوں کا قلع قمع کرے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فرانس میں پولیس کے ہاتھوں 17سالہ شمالی افریقی نژاد (الجیرین)نوجوان کی ہلاکت پر تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ یہ فرانس کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے گہرے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر...

سعودی عرب نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے پر سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا،سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی گھنائونی حرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے انتہاپسند شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا گھنانا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے،بیان کے مطابق یہ گھنائونا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عیدالاضحی منا رہے تھے۔ اس مکروہ حرکت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی؛ واقعات روکنے کیلئے اجت...

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے اور مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی قانون کا استعمال کیا جانا چاہیے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد جدہ میں او آئی سی کے بلائے گئے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری بیان میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی قانون کے فوری اطلاق کے حوالے سے عالمی برادری کو مسلسل یاددہانی کرانی چاہیے جو واضح طور پر مذہبی منافرت کی کسی بھی وکالت کو منع کرتا ہے،انہوں نے ایک واضح پیغام بھیجنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ۖ کی شان میں گستاخی کرنا محض اسلامو فوبیا کے معمولی واقعات نہیں ہیں،او آئی سی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ میں رکن ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ۖ کی توہین کے واقعات کو روکنے کے لیے متحد اور اجتماعی اقدامات کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سراج الدین عزیز بینکنگ محتسب پاکستان تعینات،...

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سراج الدین عزیز کو بینکنگ محتسب پاکستان تعینات کر دیا،اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سراج الدین عزیز کی تعیناتی بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن 82اے کے تحت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ...

ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا، مالی سال 2022-23میں 5ارب20کروڑ 36لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64کروڑ44لاکھ روپے اور گذشتہ مالی سال سے 1ارب زائد ہے ، اس آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آوٹ سورس ٹرینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23میں 5ارب20کروڑ 36لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64کروڑ44لاکھ روپے زائد ہے راولپنڈی ڈویژن کو ہیڈ کوارٹر کی طرف سے 4ارب 55کروڑ93لاکھ 50ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔30جون تک راولپنڈی ڈویژن نے ٹارگٹ کا 114فیصد حدف حاصل کیا ہے مالی سال 2021-22میں راولپنڈی ڈویژن نے 4ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی تھی ۔ہیڈکوارٹر کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کو مسافروں کی آمدن کا 2469.597ملین روپے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ آمدن 2494.280ملین روپے ہوئی جو آمدن کا 101فیصد بنتا ہے ۔ای ٹکٹ کا ٹارگٹ 889.51ملین روپے دیا گیا تھا جبکہ آمدن 1093.493ملین ہوا ہے ۔دیگر چارجز کی مدمیں ٹارگٹ 76.397ملین روپے تھا جبکہ آمدن 56.314ملین روپے ہوئی ہے جو کہ 73فیصد بنتی ہے ۔فریٹ کا ٹارگٹ 289.465ملین دیا گیا تھا جبکہ آمدن 359.883ملین ہوئی ہے جو کہ 124.33فیصد ہے ۔سنڈری کی مد میں ٹارگٹ 198.381ملین تھا

جبکہ آمدن 376.136ملین ہوئی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 189.6فیصد ہے پی اینڈ ایل سنڈری کا حدف 636ملین روپے تھا جبکہ آمدن 823.523ملین روپے ہوئی جو کہ ٹارگٹ کا 129.4فیصد بنتی ہے ۔تمام آمدن کو ملایا جائے تو راولپنڈی ڈویژن کو 5ارب 20کروڑ 36لاکھ 29 ہزار روپے آمدن ہوئی ہے جبکہ حدف 4ارب 55کروڑ 93لاکھ 50ہزار تھا اس طرح ٹارگٹ کا 114.13فیصد آمدن ہوئی ہے مالی سال 2021-22میں ٹارگٹ 4106.088ملین تھا اور آمدن 4234.010ملین ہوئی تھی ۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں راولپنڈی ڈویژن کو 1ارب روپے زائد آمدن ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا تھا اس کے باوجود راولپنڈی ڈویژن نے 1ارب روپے کی زائد آمدن اکٹھی کی۔راولپنڈی ڈویژن کی آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آٹ سورس ٹوینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔ اس خبررساں ادارے کو ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن انعام محسود نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ راولپنڈی ڈویژن کو آمدن کا جو ہدف ملا تھا اس کا 114فیصد ہم نے حاصل کیا ہے گذشتہ مالی سال ہم نے 4ارب روپے کی آمدن کرکے ریکارڈ بنایا تھا اور مالی سال 2022-23میں ہم نے 5ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرکے ریکارڈ بنایا ہے اس پر میں اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں آمدن کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں وزارت ریلوے کے تعاون کے بغیر بھی ممکن نہیں تھا ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آنیوالے 45دن پاکستان کی معاشی سلامتی اور سیا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنیوالے 45دن پاکستان کی معاشی سلامتی اور سیاسی مستقبل کیلئے اہم ہیں، پاکستان کے حقیقی مالک اس کے عوام ہیں، یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام معاشی اور اقتصادی مالی استحکام کی بنیاد بنے گا، 13جماعتیں نہیں پاکستان کے 25کروڑ لوگ ہی پاکستان کی بقا اور اس کے ضامن ہیں،انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایک ہفتہ بڑھائیں یا دو ہفتے بڑھائیں ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، 13اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا ایک جاپان کا دورہ ہی رہ گیا تھا وہ بھی وزیر خارجہ نے پورا کر لیا، اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے ان کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے،سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حقیقی مالک اس کے عوام ہیں، یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں، صرف نیب ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کروا لیے ہیں عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ہے، 415ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ابھی زبانی اعلان آیا ہے، 12جولائی کو تحریری اعلان آئے گا جس کے بعد عوام کیلئے بجلی، گیس اور اجناس مزید مہنگے ہو جائیں گے، تنخواہ دار طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے ابھی تک پی پی پی کی طرف سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں آیا جس کا مطلب ہے ابھی دال میں کچھ کالا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کر کے خرید و فروخت کی منڈی لگا کر چور دروازے سے آنے والے عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار ہو جائیں، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کو اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک میں 9نئے صوبے بنان...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک میں 9نئے صوبے بنانیکی تجویز دے دی،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ کراچی کو بالکل الگ صوبہ بنانا چاہیے، بلوچستان کے 3اور پنجاب میں بھی 3الگ صوبے بنانے چاہئیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وفاق کے زیر انتظام سابقہ علاقے فاٹا کو بھی الگ صوبہ بنانا چاہیے اور ایک صوبہ ہزارہ کا بھی بننا چاہیے،مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنا بہتر ہوگا، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اپنا اپنا حصہ ملتا رہیگا، نئے صوبے بنیں گے تو آپ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ ملتا رہیگا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فاٹا کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، آج بھی فاٹا کے لوگوں کو کئی تحفظات ہیں اور انہیں کئی مشکلات درپیش ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی فنڈز کا معاملہ اٹھایا ہے، ملک میں نئے صوبے بنیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قوم کو مبارک ہو، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید کا نیا سورج طلوع اور ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2231پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز اور نیا ریکارڈ قائم ہونے قوم اور کاروباری برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلسل محنت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں،اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور پاکستان کی تعمیر وترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ۔ الحمدللہ! ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے ۔ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے۔قوم کو مبارک ہو ،شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے اور 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے ۔ خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے ۔

پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں، پرخلوص محنت، دیانت داری اور سچائی ثمر لا رہی ہے ۔ قائد محمد نوازشریف کے تعمیر، ترقی اور عوام کی خوش حالی کے وژن پر ایک بار پھر عمل پیرا ہیں ،انہوں نے کہا کہ جس طرح 2013 سے 2018 کے درمیان پاکستان کو توانائی کے بحران، دہشت گردی اور دیگر مسائل سے نجات دلائی تھی، معاشی ترقی لائے تھے، ایک بار پھر اسی جذبے سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لارہے ہیں ۔ قومی ترقی اور معاشی استحکام کے سفر کو اسی سمت اور اسی جذبے و محنت سے جاری رکھنا ہو گا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا آغاز کیا، معیشت بحال کی، مہنگائی 4فیصد اور کھانے پینے کی اشیا کی شرح 2فیصد پر لائے تھے، ترقی کی شرح 6.1فیصد اور پالیسی ریٹ ساڑھے 6فیصد پر تھا، اب دوبارہ ترقی کے اسی سفر کی طرف لوٹ رہے ہیں ۔ اب زراعت، آئی ٹی، صنعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہو گا ۔ ان شا اللہ۔ پھر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور معاشی خودمختاری سے ہم کنار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ہ...

صدراستحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)عبدالعلیم خان نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،ٹویٹر پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 2اور زندگیاں وطن کی حفاظت کی خاطر قربان ہوگئیں، پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کا مردانہ وارمقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالی شہداکے درجات بلند اور لواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے، پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا...

پاکستان تحریک انصاف نے سابق منتخب ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے اورشوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،تاہم پرویز خٹک نے پارٹی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے انہیں شوکاز نوٹس کی کوئی پروا نہیں، 9مئی کا واقعہ چیئر مین کا چند لوگو ں سے مشاورت کا نتیجہ ہے، عمران خان کو ہمیشہ مثبت سیاست اور مثبت سوچ کا درس دیا مگر ان کی سوچ اور ایجنڈا کچھ اور تھا،ذرائع کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کے 30سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر وہ جلد ہی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نون لیگ کی الیکشن مہم کی قیادت نوا ز شریف ہی...

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این)کے رہنما اور وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم اور الیکشن مہم شروع ہوگی تو نواز شریف واپس آجائیں گے اور وہی ہماری الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت پراعتماد ہیں کہ الیکشن کمیشن وقت پر الیکشن کروائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت آئی ٹی کی اداروں اور شخصیات کیخلاف جھو...

سوشل میڈیا پر جعل سازی اور منفی پروپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اداروں اور شخصیات کیخلاف جھوٹا مواد پھیلانے والی مزید 19ویب سائٹس کی نشاندہی کرکے پی ٹی اے کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی،وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پھیلانے والی ویب سائٹس فوری بلاک کی جائیں۔ وزارت نے پہلے 80ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش بھیجی تھی، منفی پروپیگنڈے میں ملوث ویب ساٹس کی تعداد 97ہوچکی ہے،وزارت آئی ٹی کی نشاندہی کے باوجود ویب سائٹس ابھی تک بند نہ ہوسکیں، حکام کا کہنا ہے کہ نشاندہی والی ویب سائٹس کے حوالے سے جلدی ایکشن کیا جائے کیونکہ ان ویب سائٹس پر اداروں اور شخصیات کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں 30سے زائد سابق ارکان اسمبلی کا است...

استحکام پا کستان پارٹی کی قیادت سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئی،جہانگیرخان ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے تیز کردئیے،ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ سابق ارکان اسمبلی اور رہنمائوں کے بڑے گر وپ کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی،جہانگیرترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے خیبرپختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابط کیا ہے، رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کرلیا جائے گا،پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے تمام قانونی ضابطے اور دستاویز ات مکمل کرلیں گئیں جہانگیرخان ترین اورعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی جائے گی،جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے پارٹی ممبرسازی مہم کو بھی بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبر سازی کے لئے بڑے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی قیادت ممبرسازی مہم کی خود نگرانی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی56ویں برسی 9جول...

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی56ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح کی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں،واضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور...

عید الاضحی پر پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام 118 مویشی منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار 891 چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے،کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانورفروخت ہوئے، لاہور کی 4 منڈیوں میں 1 لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے ہیں،ڈی جی خان کی 22 منڈیوں میں 1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے جبکہ فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 53 ہزار967 جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی، ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں 78 ہزار974 جانور فروخت کیے گئے،اعداد و شمار کے مطابق بہاولپور کی 19 منڈیوں میں 59 ہزارجانور فروخت ہوئے اسی طرح سرگودھا کی 14 منڈیوں میں 36 ہزار180 جانوروں کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تمام غیر...

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ضلع وسطی میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی ایغیرقانونی تعمیرات روکنے میں کیوں ناکام ہے؟ کیوں نہ اس کا ذمہ دار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ٹھہرایا جائے؟عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جب کہ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز ک...

خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلائو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی،پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کوگزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لا اینڈ جسٹس کمیشن کا ملکی آبادی سے متعلق کا...

لا اینڈ جسٹس کمیشن ملکی آبادی سے متعلق کانفرنس کرائے گا،2 روزہ کانفرنس 14 اور 15 جولائی کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے،کانفرنس کے مختلف سیشنز میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز شریک ہوں گے، کانفرنس میں اعلی عدلیہ کے ججز، بین الاقوامی ماہرین اور سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس' نوجوان کے قتل کیخلاف احتجاج جاری، گرف...

فرانس میں نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری' گرفتار مظاہرین کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول نوجوان کی نانی نے لوگوں سے فسادات روکنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کیس میں عینی شاہد کی آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، آڈیو بیان دینے والا شخص واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ کار میں موجود تھا۔نوجوان نے کہا کہ پولیس نے ناہیل کو بندوق کے بٹ مارے، گولیاں مارنے کی دھمکی دی، تشدد کے باعث ناہیل کا پائوں بریک پیڈل سے ہٹا تو گاڑی آگے بڑھ گئی جس پر پولیس نے ناہیل پر فائرنگ کردی۔ واضح رہے صرف 2022 میں گاڑی نہ روکنے پر فرانسیسی پولیس نے 13 افراد کی جان لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ' تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک' م...

امریکی شہر بالٹی مور میں ایک تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جائے حادثہ پر تقریب میں متعدد لوگ موجود تھے، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کا شمالی عراق میں آپریشن،9 دہشت گرد ہل...

ترکیہ کا شمالی عراق میں آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک امور دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ ہماری بہادر فوج نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کا صفایا کرنا جاری رکھا ہوا ہے، پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقوں میں پی کے کے کے نو دہشتگردوں کو فضائی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ۔ اپنے بیان میں ترک حکام نے بتایا کہ علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد اہلیہ کے ہمرا...

اردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی نے اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید الاضحی کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اور رجوہ کی طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید مبارک ہو۔واضح رہے کہ اردن کے ولی عہد گزشتہ ماہ ایک ممتاز سعودی خاندان کی بیٹی رجوہ السیف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کے جینن میں حملے جاری ، شہید فلسطینی...

اسرائیل کے جینن میں مسلسل حملے جاری ' شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج جینن میں مہاجرین کیمپ پر مسلسل فضائی حملے کررہی ہے جب کہ اس دوران رہائشی بلاکس میں ڈرون حملے کیے گئے جس کی ویڈیوزبھی سامنے آئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 5 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 20 سے زائد شہری زخمی ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے پیر کی علی الصبح جینن میں 10 مزید فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں تباہ حال بلڈنگوں کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے جب کہ درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں بھی مہاجرین کے کیمپوں کے اطراف موجود ہیں جو علاقے میں فوجی آپریشن کررہی ہیں، اسرائیلی فوج کے اس آپریشن کے نتیجے میں گھروں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں تقریبا 27 افراد زخمی ہیں جن میں سے 8 افراد شدید زخمی ہیں۔فلسطینی وزرت خارجہ نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اس بربریت کا حساب دینا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروبار کا مثبت رج...

عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ۔ آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی ڈیل کے بعد کاروبار کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ۔معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں' وزیر...

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ بطور وزیرِ خارجہ جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، آئی ٹی، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، متاثرینِ سیلاب کی مدد پر حکومتِ جاپان کے شکر گزار ہیں۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جاپانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستانی عوام جاپان کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسکلڈ فورس کے تبادلے کے لیے پاکستان میں لینگویج اسسمنٹ ٹیسٹ کی سہولت پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سولرائیزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفکیشن کے شعبے میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ دورے میں نجی شعبے کے افراد سے بات چیت کروں گا، نجی شعبہ دو طرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کی سخت شرائط' گیس 50 فیصد اور بج...

پاکستان کو آئندہ مالی سال کے لیے 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل گیس کی قیمت فروخت میں 45 تا 50 فیصد اور بجلی کے نرخ میں ساڑھے تین سے چار روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنا ہوگا۔ ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اضافہ اسٹاف سطح پر آئی ایم ایف سے متفقہ تین ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی راہ ہموار کرے گا۔ اوگرا نے گزشتہ 2 جون کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن(ایس این جی پی ایل)کے صارفین کے لیے قیمت میں 50 فیصد اضافے 415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اعلان کیا تھا جس سے قیمت بڑھ کر 1238.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جب کہ سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 45 فیصد اضافہ417.23فی ایم ایم بی ٹی یو طے کیا گیا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس اضافے کی توثیق ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کے لیے ٹیرف میں مناسب اضافے پر نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان جلدمتوقع ہے۔ نیپرا نے بنیادی ٹیرف 24.80 روپے فی یونٹ مقرر کیاتھا، اگر اس میں مطلوبہ اضافہ شامل کرلیا جائے تو آئندہ مالی سال کے اختتام تک ٹیرف 29 روپے فی یونٹ ہوجائے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب...

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے انتخابات کرانے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ روز جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں یکجا کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔واضح رہے کہ بلوچستان، لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف سے معاہدہ کے اثرات' اوپن مارکیٹ...

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات امریکی ڈالر کی قدر پر بھی اثر انداز ہوئے' اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ روپے سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز میں ڈالر 5 روپے سستا ہو کر285 روپے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے کا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقتصادي / المملكة تشارك في أعمال قمة المجموع...

الرياض 14 ذو الحجة 1444 هـ الموافق 02 يوليو 2023 م واس
تشارك المملكة غداً في قمة المجموعة الرسمية للشركات الناشئة في مجموعة العشرين (Startup20) التي ستعقد في العاصمة الهندية نيودلهي خلال يومي 3 و 4 من شهر يوليو الجاري، وهي إحدى مجموعات التواصل الـ 11 الرسمية، وتم إطلاقها هذا العام تحت الرئاسة الهندية لمجموعة العشرين G20 2023، وتعد المجموعة بأنها أول مجموعة رسمية تختص بالشركات الناشئة والتي تعد أهم محركات النمو الاقتصادي والتنمية المستدامة، حيث تسعى على إيصال صوت منظومة الشركات الناشئة العالمية عبر أعضاء دول مجموعة العشرين، وسيتم وضع توصيات تُقدَّم رسميًّا إلى قادة مجموعة العشرين للنظر فيها.
ويرأس وفد المملكة في القمة صاحب السمو الملكي الأمير فهد بن منصور بن ناصر بن عبدالعزيز ، كما سيتم من خلال المشاركة تعزيز التواصل بين رواد الأعمال مع نظرائهم لتبادل الأفكار والخبرات العلمية والتقنية واستكشاف الحلول الابتكارية في ظل تحديات الاقتصاد العالمي.
وأكد الأمير فهد بن منصور أهمية مشاركة المملكة في قمة المجموعة الرسمية للشركات الناشئة Startup20 في نيودلهي كونها فرصة مهمة لإبراز ما حققته المملكة العربية السعودية في مجال الشركات الناشئة والمؤسسات الصغيرة والمتوسطة وريادة الأعمال وفرصة لتبادل الأفكار الإبداعية والمبتكرة ، وإيجاد الشراكات الاستراتيجية والفرص الاستثمارية، فضلا عن الاطلاع على تجارب دول مجموعة العشرين، بالإضافة إلى ترويج مشاريع رواد أعمال المنشآت الصغيرة والمتوسطة والكبيرة السعودية، والخدمات المميزة المقدمة في السعودية لجذب رواد الأعمال والمستثمرين.
وأوضح سموه أن الشركات الناشئة لمجموعة العشرين في هذه القمة التي ستعقد غداً تسعى إلى تعزيز التعاون بين الدول الأعضاء في هذا المجال ، حيث تلتزم أهداف المجموعة على أساس النمو الاقتصادي، وتحفيز شراكات التنمية العالمية، والتركيز على تفعيل دور رواد أعمال الشركات الناشئة للمساهمة بشكل أكبر في استدامة تنمية الاقتصادات العالمية.
وتعدّ مشاركة المملكة في هذه المجموعة مرتبطة بأهداف رؤية السعودية 2030 من خلال محور اقتصاد مزدهر وتنمية تنويع الاقتصاد وتعميق اندماج الاقتصاد السعودي في المنظومة الإقليمية والعالمية عبر برنامج التحول الوطني والذي يعمل على تطوير العلاقات الاقتصادية مع الشركاء العالميين وتطوير العلاقات الاقتصادية الإقليمية وجذب الاستثمارات الأجنبية والمحلية بالإضافة إلى دعم الشركات الوطنية الكبرى لتعزيز ريادتها عالميًا وتطوير الشركات المحلية الواعدة إلى شركات رائدة إقليميًا وعالميًا وزيادة مساهمة المنشآت الصغيرة والمتوسطة في الاقتصاد واستقطاب المواهب العالمية المناسبة بفاعلية.
وتشكل الشركات الناشئة ورواد الأعمال جزءاً رئيسياً من ابتكار الحلول للتحديات الاقتصادية والاجتماعية وأحد المحركات الرئيسية والجوهريةُ لرؤية السعودية 2030 تهدف إلى تنويع اقتصاد المملكة، وبناء قطاع ريادي مزدهر يحتضن النمو الاقتصادي المستدام، و يسهم في خلق الفرص ورفع مستوى جودة الحياة في المنطقة.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سبز معیشت کی جانب عالمی منتقلی کے فروغ میں...

تیان جن(شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے  مینیجنگ ڈائریکٹر جیریمی جرگنز نے کہا ہے کہ چین ماحول دوست اور قابل تجدید معیشت کی طرف عالمی منتقلی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈبلیو ای ایف کے  27 سے 29 جون تک منعقد ہونے والے نیو چیمپیئنز کے 14 ویں سالانہ اجلاس یا سمر ڈیوس کے موقع پر جرگنز نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم سی اے ٹی ایل اور بی وائی ڈی جیسے(چینی) چیمپیئنز کو دیکھتے ہیں جنہوں نے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت فراہم کرنے میں نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسائل پر مبنی اور تیل پر منحصر معیشت سے قابل تجدید معیشت کی طرف بڑے پیمانے پر منتقلی کے لئے بجلی کی فراہمی پوری عالمی معیشت کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیز جدید مینوفیکچرنگ تنصیبات میں رہنما کے طور پر ابھری ہیں اور فائیو جی ٹیکنالوجیز اور روبوٹس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ چین کی بہترین مینوفیکچرنگ تنصیبات کافی جدید ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح  کیا کہ چینی فیکٹر یاں آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن میں سبقت لے رہی ہیں جو  ان  چینی کمپنیزکے لئے ایک بہت اچھا موقع پیش کرتی ہیں ۔یہ ان غیر ملکی کمپنیزکے لئے بھی ایک موقع ہے جو ان میں سے کچھ عالمی معیار کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ چین کے دوہرے کاربن کے ہدف کے بارے میں بات کرتے ہوئے جرگنز نے دنیا کے لئے پیدا کردہ سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں خاص طور پر ان علاقوں میں مواقع پیدا کئے گئے ہیں جہاں چین پہلے ہی مضبوط ہے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ- تیان جن ۔ ہیبے خطے کی بیرونی تجا...

شی جیا ژوآنگ(شِنہوا)گ- تیان جن- ہیبے خطے کی بیرونی تجارت رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد بڑھ کر 20.7 کھرب یوآن (تقریبا 287 ارب امریکی ڈالر)رہی۔ شی جیا ژوآنگ کسٹمز کے مطابق خطے کی بیرونی تجارت اس مدت میں ہونے والی ملک کی مجموعی تجارت کا 12.3 فیصد تھی۔ خطے کی درآمدات جنوری سے مئی کے دوران  گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد اضافے سے 15.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ برآمدات کا حجم تقریبا 542 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.6 فیصد زائد ہے۔ اس عرصے میں مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات مجموعی برآمدی مالیت کا تقریبا نصف حصہ تھیں جبکہ صاف شدہ تیل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 81.7 فیصد اضافہ ہوا۔ خام تیل خطے کی اہم درآمدات ہے جو کل درآمدی مالیت کا ایک تہائی سے زائد ہے۔ اس عرصے میں درآمد شدہ اعلی ٹیکنالوجی اور زرعی مصنوعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ چین نے 2014 کے اوائل میں قومی دارالحکومت بیجنگ ، ہمسایہ بلدیہ تیان جن اور ہیبے صوبے کی مربوط ترقی کی حکمت عملی شروع کی تھی تاکہ بہتر معاشی ڈھانچے، صاف ستھرے ماحول اور بہترعوامی خدمات کے ساتھ ایک نمونہ تیار کیا جاسکے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کے رہا ئشیوں کا قدیم تانگ عہد کا...

انگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں تانگ عہد کے نمائشی زون میں خواتین تانگ عہد (907۔ 618) کے ملبوسات زیب تن کئے خوشی کے ساتھ رقص کررہی تھیں۔ تانگ عہد کے لباس میں ملبوس ہانگ کانگ کی رہائشی مس لی نے چمکتے سورج تلے سرخ لالٹینوں کے پس منظر میں اپنے موبائل فون کے ساتھ سیلفی بنائی۔ ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ ہفتے کو منائی گئی۔ لی اور اس کے دوست اس خاص دن کا جشن منانے وکٹوریہ پارک آئے تھے۔ لی نے بتایا کہ یہاں کی سجاوٹ تانگ عہد کے ملبوسات سے اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے۔ ہانگ کانگ کی رہائشی 67 سالہ وان میو لنگ نے شدید گرمی میں اڑھائی گھنٹے انتظار کیا اور آخر کار میک اپ سیکشن میں ان کا نمبر آگیا۔ وان نے بتایا کہ انہیں مختلف چینی عہد کے ملبوسات پسند ہیں، ان میں تانگ عہد کے ملبوسات سب سے زیادہ خوبصورت تھے،وہ میک اپ آرٹسٹ کے میک اپ اور بالوں کے اسٹائل سے مطمئن ہیں۔ وان نے کہا کہ انہیں روایتی چینی ثقافت سے لگا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے یی جنگ یا تبدیلیوں کی کتاب، اور اینالکٹس آف کنفیوشس کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔ وہ چینی ہونے کے ناطے تعلیم حاصل کرتی رہتی ہیں۔ اس طرح کے شاندار ثقافتی تجربے ہانگ کانگ کے لوگوں نے بہت پسند  کئے ہیں، متعدد مقامی لوگ ہان طرز کے کپڑوں کو آزمانے کے لئے پارک میں جمع ہوئے۔ یہ ہان نسل کے چینی باشندوں کا روایتی لباس ہے

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ثقافتی صنعت کی آمدن میں 2022 کے دوران...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ثقافتی شعبے نے آمدنی کے اعتبار سے گزشتہ برس مستحکم نمو کو برقرار رکھا جبکہ اس کے ساتھ نئے کاروباری ماڈل سامنے آئے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس اس شعبے کے بڑے اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدن 165.5 کھرب یوآن (تقریبا 22.9 کھرب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1 فیصد زائد ہے۔ قومی ادارہ شماریات نے بتایا کہ 2022 میں صنعتوں کا منافع 2.8 فیصد بڑھ کر 12.7 کھرب یوآن ہوگیا۔ ڈیجیٹل اشاعت اور اینی میشن جیسی واضح نئے کاروباری اقسام پرمشتمل شعبوں کی آمدن میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 50.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو مجموعی آمدن کا 30.3 فیصد ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق2022 کے دوران  2 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن والے ثقافتی اداروں میں تحقیق و ترقی اخراجات 152.9 ارب یوآن رہے جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کے 26 ویں جشن...

ہانگ کانگ(شِنہوا)منتظمین نے  چینی مین لینڈ صوبوں شانشی ، شان ڈونگ اور لیاؤننگ کے ساتھ ساتھ گوانگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا میں متعدد اختراع اور ٹیکنالوجی اداروں کو  ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں نمائشوں اور اسٹیج پرفارمنس کے لئے مدعو کیا تھا ۔ یہ ہانگ کانگ کی مادر وطن کی 26 ویں سالگرہ کی تقریبات کا ایک حصہ تھا۔ وکٹوریہ پارک میں منعقدہ تقریبات میں مقامی خصوصیات سے بھرپور منفرد فن پارے اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ اس میں شانشی صوبے کے نمائشی زون نے سیاحوں کو چین کی قدیم تانگ ثقافت بارے معلومات فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ عوام کے لیے قائم کی گ...

کیگالی(شِنہوا) روانڈا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ایک عوامی پارٹی ہے جوکہ چینی عوام کے لئے بنائی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک سابق  مندوب اور کیریئر ڈپلومیٹ جوزف متابوبا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چینی عوام سی پی سی پر اعتماد کرتے ہیں، تا ریخی طور پر اس کی  حکمرانی کے مختلف پہلوں میں نمایاں بہتری اور ٹھوس نتائج سامنے آ ئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں فلاح و بہبود اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سی پی سی کا تاریخی ارادہ چین کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ذریعہ معاش کو بڑھانا تھا۔ یہ لوگوں کے لئے قائم کی گئی تھی  کیونکہ وہ اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانا چاہتے تھے اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی قائم کرنا چاہتے تھے۔ کیریئر ڈپلومیٹ نے کہا کہ متعدد لوگوں کی جانب سے پہلے ہی سے اپنائے جانے والے سوشلزم کے نظریہ نے چینی عوام کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی شہریوں میں سی پی سی کو بہتر قیادت، موثر حکمرانی اور معاشی ترقی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے چینی قوم کے تجدید شباب کو سی پی سی کی ایک اہم خواہش اور مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے کھلے پن اور تبدیلی کو اپنانے کے فیصلے نے اسے ایک متحرک معاشرے میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اپنی بڑی آبادی کو کھانا کھلانے کی صلاحیت زراعت میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے اور غذائی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں چینی سفیر نے بائیڈن کو سفارتی اسن...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاس کے اوول آفس میں امریکہ میں چین کے نئے سفیر شئے فنگ کی سفارتی اسناد  کو قبول کرلیا۔ امریکی صدر بائیڈن نے شئے کو نیا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور ان سے امریکہ۔ چین تعلقات پر بات چیت کی۔ شئے نے کہا کہ امریکہ میں عوامی جمہوریہ چین کے 12 ویں سفیر کی حیثیت سے تقرری ان کے لئے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جوبائیڈن نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایک کامیاب ملاقات کی اور اہم مشترکہ مفاہمت پر پہنچے، چین صدر شی کے پیش کردہ 3 اصولوں یعنی باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی سمت میں کام  کرتے ہوئے بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ مشترکہ مفاہمت پر سنجیدگی سے عمل کرے گا۔ اس کے ساتھ امریکہ نئے دور میں دونوں ممالک کے ساتھ ملکر چلنے کی درست راہ تلاش کرے گا تاکہ چین ۔ امریکہ تعلقات میں استحکام پیدا ہو اور وہ درست سمت میں واپس آسکیں۔ شئے عہدہ سنبھالنے کے لیے 23 مئی کو امریکہ پہنچے تھے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، افریقہ کے لئے سیکھنے کی مثال پیش کر رہا...

چھانگ شا(شِنہوا) ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے کہا ہے کہ اعلی معیار کی ترقی اور اقتصادی نمو کے حصول میں چین کی کامیابی افریقہ کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران افریقی ممالک چین سے قیمتی سبق سیکھ رہے ہیں۔ چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں جمعرات سے اتوار تک منعقد ہونے والی تیسری چین۔ افریقہ اقتصادی  و تجارتی نمائش میں شرکت کے موقع پر چکویرا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جو کچھ سیکھا گیا ہے اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور اپنے ممالک میں ایسا کرنا شروع کیا جائے۔ ملاوی کے صدر نے شِنہوا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ نمائش ہمارے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے ہم چینی عوام کے ساتھ نہ صرف عوامی بلکہ صنعتی اور قومی  تعلق قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اقتصادی و تجارتی نمائش کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کریں گے کہ ہم یہاں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تجارت کریں۔ ہم چینی صنعت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ملاوی میں اپنے آپ کو مضبوط کرے اور یہاں سرمایہ کاری کرے۔ 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو میں شامل ہونے والا ملاوی پہلے ہی زراعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ اپنی شراکت داری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ چکویرا نے کہا کہ ہم واقعی چینی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں خود کفیل بننے میں مددمل رہی ہے اور گھریلو سطح کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی ہمارے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی تاریخ پر کتاب مزید...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی تاریخ پر ایک کتاب روسی، فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن، عربی اور اطالوی زبانوں میں شائع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر بیجنگ میں ایک تقریب منعقد ہوئی  جس میں نئے ایڈیشنز کا اجرا کیا گیا۔ پبلشر کے صدر شی وائی ڈونگ نے تقریب میں بتایا کہ یہ اشاعت ہفتے کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 102 ویں یوم تاسیس کے جشن کی مناسبت سے جاری کی گئی ہیں۔ پبلشر کے مطابق یہ کثیر لسانی کتا بیں غیرملکی قارئین کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ترقی کو زیادہ معروضی اور درست طریقے سے سمجھنے میں مدد دیں گی اور ایک ایسے چین کو پیش کرنے میں اہم ہیں جو قابل اعتماد، پرکشش اور قابل احترام ہو۔ اس کتاب کا انگریزی ایڈیشن 2021 میں شائع ہوا تھا

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان کشتی حادثہ ، بیرون ملک فرار ہونے والے...

یہ نیٹ ورک اٹلی، لیبیا، یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے اور ان بڑے ایجنٹوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے جو یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان سے فرار ہو گئے تھے،ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوے بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام ان انسانی سمگلروں کے اس نیٹ ورک تک پہنچ چکی ہے جو مختلف ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں اپنے سب ایجنٹ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے میں ملوث ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ نیٹ ورک اٹلی، لیبیا، یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے اور ان بڑے ایجنٹوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے جو یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان سے فرار ہو گئے تھے،ذرائع نے بتایا ہے، یونان کشتی حادثہ کے گرفتار ہونے والے مرکزی ایجنٹ ساجد محمود جس کا تعلق منڈی بہائوالدین سے ہے کے نیٹ ورک میں سرگودھا کا ایجنٹ سہیل انجم بھی شامل تھا جو اٹلی میں لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کام کرتا تھا اور ملک کے مختلف علاقوں سے کئی لوگوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ان سے کروڑوں روپے لے چکا ہے، اسی طرح ایجنٹ نصراللہ اور ذوالقرنین نے بھی گرفتاری کے بعد اہم انکشاف کیے ہیں،ذرائع کے مطابق ایجنٹ ساجد محمود کا نیٹ ورک یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ایجنٹ مافیا کے بیرون ملک نیٹ ورک سے متعلق اہم پیش رفت کر رہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شہری رہائشیوں میں کھپت بڑھانے کی خواہش...

یجنگ(شِنہوا) مرکزی بینک کے ایک نئے سروے کے مطابق  2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران چین کے شہری افراد گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کھپت میں اضافہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے منعقدہ ایک سروے کے مطابق چین کے 50 شہروں میں کئے گئے 20 ہزار اربن بینک ڈیپازٹرز میں سے 24.5 فیصد نے دوسری سہ ماہی کے دوران کھپت بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیاد ہ ہے۔سروے مطابق رہائشی 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران زیادہ تر تعلیم، طبی دیکھ بھال اور سیاحت پر اپنے اخراجات میں اضافہ کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ زیادہ بچت کرنے والے رہائشیوں کی تعداد مجموعی جواب دہندگان کا تقریبا 58 فیصد ہے جو  گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ سرمایہ کاری کے لئے زیادہ تیار جواب دہندگان کا تناسب  17.5 فیصد تھا جو  گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ سروے کے مطابق بینکس، بروکریج فرمز اور انشورنس کمپنیز کی مالیاتی مصنوعات جواب دہندگان کے لئے ترجیحی سرمایہ کاری کے اختیارات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے جبکہ اس کے بعد ٹرسٹ فنڈز اور اسٹاکس ہیں۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارٹی کی نظریاتی اختراع میں مزید کامیابیاں ح...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی نظریاتی اختراع میں مزید کامیابیوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ مطالعہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ پارٹی کی نظریاتی اختراع بارے سمجھ بوجھ کو کو مسلسل تو سیع دینی چا ہئیے۔ چینی صدر نے کہا کہ یہ آج کے چینی کمیونسٹس کی تاریخی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے نئی راہیں کھولیں۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ شراکت داری افریقہ کی مضبوط ترقی...

ادیس ابابا (شِنہوا)ایتھوپیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ شراکت داری نے افریقہ کی مضبوط ترقی کو فروغ دیا ہے جبکہ تیسری چین-افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش افریقہ میں تیزی سے بدلتے ہوئے ترقیاتی منظر نامے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم حوصلہ افزائی فراہم کر رہی ہے۔ ایتھوپیا کی ادیس ابابا یونیورسٹی میں پبلک پالیسی کے پروفیسر کوسٹانٹینوس برہوٹسفا کوسٹانٹینوس نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جمعرات سے اتوار تک  چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگشا میں جاری رہنے والی یہ نمائش چین اور افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی جس سے افریقہ کے سب سے نمایاں شراکت دار کے طور پر چین کی پوزیشن کو مزید بڑھانے کی صلاحیت ہو گی۔ مشترکہ مستقبل کے لئے مشترکہ ترقی کے عنوان سے چار روزہ تقریب میں 53 افریقی ممالک اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رواں سال کی نمائش کے لئے مجموعی طور پر  1500 نمائش کنندگان نے دستخط کئے ہیں جو پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے۔ چین افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں چین اور افریقہ کے درمیان دو طرفہ تجارت 282 ارب امریکی ڈالرز   تھی۔ رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران چین کی افریقہ میں نئی براہ راست سرمایہ کاری 1.38 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 24 فیصد زیاد ہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقی معیشتوں پر چین کا اثر بنیادی ڈھانچے کے معاہدوں سے آگے بڑھ کر مختلف شعبوں اور ترقیاتی معاملات تک پہنچ گیا ہے۔ کئی افریقی ممالک میں چین کے زیر انتظام خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعدد افریقی ممالک کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو نمایاں فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک اور کاروباری ادارے براعظم کی بڑھتی ہوئی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے نمائش  کا بہتر استعمال کرسکتے ہیں تاکہ چین اور اس سے بڑھ کر مارکیٹس کو مزید تلاش کیا جاسکے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آٹو موبائل مینوفیکچرنگ صنعت میں توسیع

بیجنگ(شِنہوا) چین کے  آٹو موبائل مینوفیکچرنگ شعبے میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مضبوط توسیع ہوئی ہے۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس شعبے میں کمپنیز کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 36.3 کھرب یوآن(تقریبا  502.5 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت  14.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران یہ بڑے صنعتی اداروں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی کے اعداد و شمار  کا7.1 فیصد تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلے پانچ ماہ  کے دوران ملک کے آٹوموبائل مینوفیکچررز نے مجموعی طورپر  174.62 ارب یوآن کا منافع کمایا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں  24.3 فیصد زیادہ ہے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، موسم گرما کے دوران 76 کروڑ ریلوے دورے...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں سفری رش کا آغاز ہفتے سے ہونے کے بعد موسم گرما کے سفر کے دوران 76 کروڑ ریلوے دورے متوقع ہیں۔ چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال موسم گرما کا سفر 31 اگست تک 62 دنوں پر محیط ہوگا۔ ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ اس عرصے میں یومیہ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر متوقع ہے جو 2019 کی اسی مدت سے کافی زائد ہے۔ چینی ریلوے نے ضروریات پورا کرنے کے لئے خدمت کا معیار اور کارکردگی بہتر بناتے ہوئے صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ چین کے ریلوے نظام میں موسم گرما کا سفری رش عمومی طور پر ایک مصروف موسم ہوتا ہے کیونکہ کالج طلبا کی گھروں کو واپسی ہوتی ہے اور گھرانوں کے دوروں اور سفر کے سبب ٹرانسپورٹ کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ہا لینڈ پر برآمدی کنٹرول کا غلط استعم...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے ہالینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹر مصنوعات سے متعلق برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال نہ کرے۔ ترجمان نے یہ بات میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی کہ  حکومت ہا لینڈ نے لیتھوگرافی مشینوں سمیت کچھ سیمی کنڈکٹر آلات کی برآمدات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس موضوع پر باقاعدگی سے اور مختلف سطح پر بات چیت کی ہے لیکن ہا لینڈ نے اب بھی نئی پابندیوں میں متعلقہ سیمی کنڈکٹر آلات کو شامل کیا جس پر چین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اپنی عالمی بالادستی کے تحفظ کے لیے امریکہ نے مسلسل قومی سلامتی کے تصور کو عام کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے اور یہاں تک کہ اپنے اتحادیوں کے مفادات کو قربان کر دیا ہے۔ چین کے سیمی کنڈکٹر کو دبانے اور روکنے کے لیے دوسرے ممالک کو مجبور اور راغب کیا ہے اور مصنوعی طور پر صنعتی تقسیم اور صنعتی چین توڑنے کو فروغ دیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات نے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کی ترقی کو شدید نقصان پہنچایا  اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہالینڈ کو بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے تحفظ اور چین ۔ہالینڈ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مجموعی صورتحال کے تحفظ سے آگے بڑھنا چاہئے۔ انہیں مارکیٹ کے اصولوں اور معاہدے کی روح  کا احترام کرنا چاہئے اور دونوں ممالک کی سیمی کنڈکٹر صنعت کے باقاعدہ تعاون اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے متعلقہ اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہا لینڈ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور ہا لینڈ کے کاروباری اداروں اور دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے اور عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری  چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھے۔

۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ہم خیال ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ...

جنیوا(شِنہوا )چین اور اس کے تقریبا 60 ہم خیال ممالک نیاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس میں عمررسیدہ خواتین کے انسانی حقوق کوفروغ اور تحفظ پر زوردیتے ہوئے اسے تمام ممالک کے لیے ایک اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔ ان ممالک کی جانب سے جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چھین شو نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے خواتین کی ترقی کا عالمی مقصد نمایاں طور پر آگے بڑھا ہے۔ تاہم،اس کے ساتھ  ساتھ عالمی آبادی کی عمر بڑھنے کے ساتھ،  بزرگ خواتین کو عمر، غربت، اور ناکافی سماجی تحفظ کی بنیاد پر امتیازی سلوک جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔    مشترکہ بیان میں رواں سال انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی 75 ویں سالگرہ، ویانا اعلامیہ اور پروگرام آف ایکشن کی 30 ویں  اور میڈرڈ انٹرنیشنل پلان آف ایکشن آن ایجنگ کی 21 ویں سالگرہ کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ بیان  میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کو مذکورہ بالا سنگ میل کی روح کو بحال کرنے، بزرگ خواتین کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنے ان کے حقوق کے تحفظ اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے لیے مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کے مریخ پرموجود انجینیوٹی ہیلی کاپٹرکا...

لاس اینجلس(شِنہوا )امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود انجینیوٹی  ہیلی کاپٹر نے دو ماہ کی مواصلاتی خاموشی کے بعد پرسیورینس  روور کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کر لیا ہے۔انجینیوٹی  ہیلی کاپٹر نے 26 اپریل کو مریخ پر اپنی 52 ویں اڑان بھری تھی تاہم لینڈنگ کے لیے نیچے آتے ہوئے اس کاجنوبی کیلیفورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مشن کنٹرولرزسے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔انجینیوٹی  ہیلی کاپٹر کی ٹیم کورابطہ منقطع ہونے کی توقع تھی کیونکہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ لوکیشن اور پرسیورنس روور کی پوزیشن کے درمیان ایک چٹان حائل تھی، جس نے دونوں کے درمیان مواصلاتی رابطے کو روک دیاتھا۔  روور،ہیلی کاپٹر اور جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مشن کنٹرولرز کے درمیان ریڈیو ریلے کا کام کرتا ہے۔    ناسا کے مطابق، 28 جون کو رابطہ دوبارہ قائم ہوا جب  پرسیورنس روور چٹان کے اوپر چڑھا  اور انجینیوٹی  ہیلی کاپٹردوبارہ اس کی نظروں کیسامنے آیا۔

۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ...

ہانگ کانگ(شِنہوا )ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 26 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کے لیے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد ہانگ کانگ اب مکمل طور پر اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کر چکا ہے اور استحکام اور خوشحالی کے ایک نئے مرحلے کی طرف پیش رفت کرچکا ہے۔لی نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے دوہرے تحفظ اور " ہانگ کانگ کے محب وطن انتظام " کے اصول کے تحت ہانگ کانگ نیسماجی استحکام اور بہتراقتصادی ترقی حاصل کی ہے، لی نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کا کاروباری ماحول آزاد اور آسان ہے اور اس کی کشش میں اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران، ملک اور ہانگ کانگ کے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ، ایچ کے ایس اے آر حکومت نے عوام کی بہبود اور ہانگ کانگ کی ترقی کے لیے متعدد پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرائے  اور وہ بہتر معیشت، ترقی اور مسابقت کے لیے کوشاں ہے۔

۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سافٹ ویئرانڈسٹری میں پہلے5 ماہ کے دور...

بیجنگ(شِنہوا ) چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کی آمدنی اور منافع میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکے مطابق پہلے پانچ ماہ کے دوران اس شعبے کا منافع گزشتہ سال سے 12.2 فیصد اضافے کے ساتھ 492 ارب20 کروڑ یوآن (تقریبا 68 ارب55 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا،جبکہ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13.3 فیصد بڑھ کر43 کھرب 20 ارب یوآن ہو گئی۔ پہلے پانچ ماہ میں سافٹ ویئر کی برآمدات گزشتہ سال سے 3.7 فیصد کم ہو کر 18ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئیں تاہم سافٹ ویئر آٹ سورسنگ سروسز کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت5 فیصد اضافہ ہوا۔

۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سمندری امور کیدن کے موقع پر ہفتہ بھر پرم...

بیجنگ(شِنہوا )چین 11 جولائی کو آنے والا اپنا 19واں سمندری امورکا دن منانے کے لیے جولائی کے وسط میں ایک ہفتے پر محیط سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کرے گا۔چینی نائب وزیر ٹرانسپورٹ فوشویِن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرگرمیاں چین  کے شمالی شہر کانگ ژو میں سمندری امورکے دن کی صبح ایک فورم کے ساتھ شروع ہوں گی۔فو نے کہا کہ 2022 میں چین کی شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں ایک رپورٹ  مرکزی فورم پر جاری کی جائے گی جبکہ میری ٹائم سیکٹر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔اس دوران نیوی گیشن ٹیکنالوجی اور سیفٹی، آبدوزوں کے بین الاقوامی عملہ کے امور، پورٹ اور شپنگ کمپنیوں، ڈریجنگ اور میری ٹائم کلچر پرمخصوس اجلاس بھی ہوں گے۔

۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں