• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

یونان کشتی حادثے پر کارروائی کی رپورٹ ڈی جی...

یونان میں کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی، اس موقع پر کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 20 سے زائد انسانی سمگلروں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے ہیں، حادثے کے بعد گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کیے جا چکے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، واقعات کی روک تھام کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی (آج) بدھ کو طلب کر لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن بٹ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے گھنانے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں، انسانی سمگلرز اور ان کے سہولت کار بین الاقوامی مجرم ہیں، سوشل میڈیا پر انسانی سمگلرز کے غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی سخت کارروائی کی جائے، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کیساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے مزید کہا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں، یونان سے معلومات کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے، حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کیخلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ محسن بٹ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آن لائن چینی کورسز سے پاکستانی طلباء کو فائد...

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کہا ہے کہ آن لائن چینی کورسز سے پاکستانی طلباء کو فائدہ ہو گا ، چینی زبان سیکھنا دور حاضرکے تقاضوں میں سے ایک ہے، چینی زبان طلباء کی عملی زندگی میں ان کا اثاثہ بنے گی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ( بی زیڈ یو )، چین کی شین یانگ نرمل یونیورسٹی ( ایس وائی این یو ) اور چائنا پلس نے آن لائن چائنیز کلاس روم کی مشترکہ ورکنگ کانفرنس اور لرننگ اچیومنٹ ڈسپلے کا آن لائن انعقاد کیا۔ یہ پروگرام 2021 میں شروع کیا گیا تھا، جو پاکستانی طلباء کو چینی زبان کے مختلف کورسز مفت فراہم کرتا ہے۔ اب تک 500 سے زائد طلباء چینی زبان کے بنیادی کورسز سیکھ چکے ہیں۔ ایس وائی این یو میں چینی زبان کے بین الاقوامی دفتر کے ڈائریکٹر ژانگ وی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کانفرنس میں آن لائن چینی زبان کا کورس مکمل کرنے والے 150 طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس تعلیمی سال میں، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پاکستان میں 10 آن لائن چینی کورسز پیش کیے جاتے ہیں۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے تمام انڈر گریجویٹ طلباء نے ایچ ایس کے ون سطح کا کورس لازمی کورس کے طور پر لیا ہے۔ اعلی سطح پر طلباء کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایچ ایس کے تھری سطح کا نیا کورس ترتیب دیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایس وائی این یو کے نائب صدر ٹونگ یوپنگ نے مزید کہا ہمارے اسکول میں کمپیوٹر، کیمسٹری، حیاتیات، طبیعیات، خوراک اور دیگر شعبوں میں بھی فوائد ہیں۔ مستقبل میں، ہم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ساتھ مزید معیاری کورسز کی سرگرمی سے منصوبہ بندی کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق بی زیڈ یو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کہا کہ چینی زبان سیکھنا دور کے تقاضوں میں سے ایک ہے۔ '

جن طلباء نے آن لائن کورسز مکمل کیے ہیں وہ یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ چینی زبان نہ صرف ان کے لیے علم کے دروازے کھولے گی بلکہ ان کی عملی زندگی میں بھی ان کا اثاثہ بنے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر طلباء نے چینی زبان میں ملی نغمے اور نظمیں پیش کیں۔ مڈل اسکول کی پہلی طالبہ ماہم جبین نے ایک چینی نظم ''min nóng'' پیش کی۔ ایک طالب علم نے کہا جب بھی میرا موڈ خراب ہوتا ہے، میں چینی حروف اور پنین کی مشق کرتا ہوں اور بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتا ہوں، یہ لینگویج تھراپی کی طرح محسوس ہوتا ہے ۔ طلباء نے آن لائن زبان کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ کورس ثقافتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے، چینی ہم منصبوں کو بہتر طور پر سمجھنے، اور ان کے ساتھ علم اور افہام و تفہیم کی بنیاد قائم کرنے میں مدد کر رہے ہیں، جو کہ موثر رابطے کے لیے ضروری ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایس وائی این یو کے کالج آف لائف سائنس کے ایڈجنکٹ پروفیسر اور پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر عابد علی نے کہا کہ ہم ان آن لائن مفت کورسز کو دیگر یونیورسٹیوں اور بی زیڈ یوسے منسلک کالجوں تک پھیلائیں گے۔ مزید پاکستانی طلباء چینی زبان سیکھنے اور اپنے مستقبل کے کیریئر بنانے کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں، وہ اس تعاون کو فروغ دینے کے لیے جولائی میں ایس وائی این یو کا دورہ کریں گے۔ طلباء اور فیکلٹی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں وہ مشترکہ ورکنگ گروپس کے ذریعے ثقافتی اور علمی سرگرمیوں جیسے دیگر راستے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کے اعتراضات مس...

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔ ای سی پی کے 4 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور دیگر رہنماوں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔ جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید کارروائی 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا شاہدرہ ہسپتال کا دورہ، ادویات ک...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو ادویات و سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر شکایات کے انبار لگا دیے، مریضوں نے نگران وزیراعلی کو باہر سے خریدی گئی ادویات کی رسیدیں دکھائیں، ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر وزیراعلی پنجاب نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوا، مریضوں کے ساتھ ایسے سلوک کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو شاہدرہ ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی بھی شاہدرہ ہسپتال آکر صورتحال کو دیکھیں۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر بھی نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے چیلنجز، کم وسائل کے باوجود کھلے د...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کا عالمی دن لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کے گزشتہ 40 سالہ نمایاں کردار کی یاد دلاتا ہے، محدود وسائل کے باوجود کثیر تعداد میں بے گھر افراد کو پناہ دینا ہمارے بھائی چارے اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی آبادی کا میزبان ہے، پاکستان نے چیلنجز اور کم وسائل کے باوجود کھلے دل سے پناہ گزینوں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ بانٹنے کیلئے ابتدائی طور پر پاکستان کو عالمی برادری کی جانب سے مالی مدد ملی، وقت کے ساتھ امداد کم ہونے کے باوجود مہاجرین کی فلاح و بہبود اور رضاکارانہ واپسی کا پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 40 سال گزرنے کے باوجود مہاجرین اور مقامی افراد کے مابین کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پاکستان نے اپنی جانب سے پناہ گزینوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے پناہ گزینوں کیلئے باوقار زندگی کی تعمیرِ نو کیلئے اقدامات کئے اور وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سمیت فلاحی اداروں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرحدوں کے اندر مقیم پناہ گزینوں کو امداد اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان نے افغان مہاجرین کو علم و ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے جامع تعلیمی پروگرام متعارف کرائے ہیں، پاکستان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پناہ گزین بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ صدر مملکت نے مدد فراہم کرنے پر عالمی تنظیموں اور تمام افراد کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رحمدلی، ہمدردی اور شمولیت کی اقدار ہماری پہچان ہیں، انہیں تھامے رکھنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چشمہ5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمت...

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1200 میگا واٹ کے منصوبے کا افتتاح معاشی لحاظ سے اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں چشمہ-5 نیو کلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی حکومت اور کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1200 میگا واٹ کے منصوبے کا معاہدہ معاشی لحاظ سے بہتر اقدام ہے، چین اور پاکستان کیلئے یہ اہم موقع ہے، معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، چینی کمپنی اور پاکستان اٹامک انرجی کے درمیان 1200 میگا واٹ کے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی یادداشت پر دستخط کردیئے، ایسے منصوبوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، کچھ عرصہ قبل کراچی میں کے 4 منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ واضح رہے کہ چشمہ 3 کا افتتاح دسمبر 2016 اور چشمہ 4 کا افتتاح ستمبر 2017 میں ہوا تھا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرِانتظام چشمہ کے مقام پر چار نیو کلیر پاور پلانٹسC-1، C-2، C-3 اور C-4 سے 1330 میگا واٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مئی میں چین کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 26....

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مسافر گاڑیوں کی فروخت مئی میں20 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 26.4 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے پیر کو جاری اعداد وشمار کیمطابق خاص طور پر مئی میں  سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیوں(ایس یو ویز) کثیر مقصدی گاڑیوں(ایم پی ویز) اور کراس اوور یوٹیلیٹی گاڑیوں(سی یو ویز) کی فروخت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔اس عرصے کے دوران چین کی مسافر کاروں کی مجموعی پیداوار 20 لاکھ10 ہزار یونٹ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 18.2 فیصد زائد ہے۔ایسوسی ایشن نے گزشتہ ماہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران کاروں کی خریداری کی پروموشنل سرگرمیوں اور اختتامی منڈی میں قیمتوں میں بتدریج استحکام کو فروخت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جس سے کھپت متحرک ہوئی۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی برلن میں جرمن صدرسے ملاقات...

برلن(شِنہوا)جرمنی کے دورے پر موجود چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیر کو برلن میں جرمن صدر فرینک والٹر اسٹین مائر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم  لی نے کہا کہ ان کا ملک جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امن، ترقی اور تعاون کو برقرار رکھنے، عالمی استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے اور ایک غیر مستحکم دنیا کو مزید یقینی بنانے کے لیے جرمنی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔  اسٹین مائر نے کہا کہ جرمنی تجارتی آزاد خیالی کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کا قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ڈی کپلنگ اور گروہی تصادم کی مخالفت کرتا ہے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں تقریبا 2 کروڑ20لاکھ بچوں میں و...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے تقریبا 2 کروڑ20لاکھ بچوں میں وٹامن اے کیپسول تقسیم کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔مہم کامیاب بنانے کے لیے کل 40 ہزارہیلتھ ورکرز کو ملک بھر میں 1 لاکھ سے زائد مستقل اور عارضی مراکز میں تعینات کیا گیا ہے۔اتوار کی صبح سے والدین اپنے بچوں کو وٹامن اے کیپسول دینے کے لیے ڈھاکہ اور ملک کے دیگر مقامات پر لے کر جا رہے ہیں۔بنگلہ دیشی وزیر صحت وخاندانی بہبود زاہد ملک نے کہا کہ حکومت کا ہدف ملک بھر میں تقریبا 2 کروڑ20لاکھ بچوں میں کیپسول تقسیم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مہمات نے رات کے وقت اندھے پن اور خسرہ اور اسہال جیسی بیماریوں سے بچوں کی اموات کے خطرے کو کم کرنے میں حکومت کی کوششوں میں بڑی مدد کی ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل میں تباہ کن سمندری طوفان سے ہلاکتوں ک...

سا ئوپالو(شِنہوا)برازیل میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں آنے والے غیر موسمی سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ملک کی شہری دفاع کی ایجنسی نے بتایا کہ طوفانوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی جمعہ کو شروع ہوئی جس سے برازیل کے پڑوسی یوراگوئے اور ارجنٹائن کے ساتھ سرحدی  جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے 40 سے زائد قصبے متاثرہوئے۔شہری دفاع کے ادارے نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔   سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم اور 4 ہزار913 بے گھر ہوئے۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے متاثرہ علاقے کے لیے وفاق کی جانب سے امداد کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فزیکل ڈیلیوری کے ساتھ دنیا کے پہلے ایلومینا...

شنگھائی (شِنہوا)فزیکل ڈیلیوری کے ساتھ دنیا کے پہلے ایلومینا فیوچر معاہدے کا باضابطہ طور پر پیر کو شنگھائی فیوچر ایکسچینج (ایس ایچ ایف ای ) پر ٹریڈنگ کے لیے اندراج کرلیا گیا۔فیوچر ایکسچینج کے مطابق، فیوچر ایکسچینج پر مجموعی طور پر آٹھ معاہدوں کا سودا ہوا، جس کی بینچ مارک قیمت 2ہزار665 یوآن (تقریبا 374.3 ڈالر) فی ٹن تھی۔ متنوع قدرتی وسائل کی بین الاقوامی کمپنی ،گلین کور ایلومینا کی لسٹنگ کے پہلے دن مرکزی معاہدے کی پہلی ٹریڈنگ میں حصہ لینے والی خریدارکمپنی ہے، جس میں چائنہ ایلومینیم انٹرنیشنل ٹریڈنگ گروپ کمپنی، اس معاہدے میں بطورسیلرخدمات انجام دے رہی ہے۔چین ایلومینا یا ایلومینیم آکسائیڈ کا دنیا کا سب سے سر فہرست پروڈیوسر اور صارف ملک ہے، ایلومینیم آکسائیڈ ایلومینیم صنعت کا ایک ضروری خام مال ہے۔ ایلومینا کا تقریبا 95 فیصد الیکٹرولائٹک ایلومینیم سمیلٹنگ اور پروڈکشن میں  اور باقی سیرامکس، کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلی عہدیدار سے جن...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاو سے پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات میں فریقین نے کہا کہ وہ  دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنائیں گے، سیاسی جماعتوں، مسلح افواج، معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی ہر موسم کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ اور علاقائی امن و استحکام کا تحفظ کیا جاسکے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کی آزادی کے خواہاں علیحدگی پسندوں نے...

شیامین (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ" تائیوان کی آزادی "کے خواہاں علیحدگی پسند بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت سے آبنائے پار تصادم کو ہوا  دینے کے ساتھ  آبنائے تائیوان میں امن اور آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے مفادات اور فوائد کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور دفتر اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تا نے ان خیالات کا اظہار 15ویں آبنائے فورم کے شرکا بشمول غیر جماعتی یکجہتی یونین کے چیئرمین لِن پھن۔کوآن  کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ سونگ نے کہا کہ مین لینڈ تائیوان کے تمام ہم وطنوں کو 1992 کے اتفاقِ رائے کی پاسداری میں متحد کرے گی، جو کہ ایک چین کے اصول کو ظاہر کرتا ہے۔ آبنائے کے دونوں اطراف "تائیوان آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں گے، رابطوں اور تعاون میں اضافہ کریں گے، آبنائے کے دونوں اطراف کی مربوط ترقی کو مستحکم ، آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ اور مشترکہ طور پر قومی اتحاد اور بحالی کو آگے بڑھائیں گے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر اور متحدہ عرب امارات کا سفارتخانے بحال ک...

دوحہ(شِنہوا)قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے اپنی سفارتی نمائندگی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قطر کی نیوزایجنسی (کیو این اے) نے پیر کو رپورٹ میں کہا کہ ابوظہبی میں قطر کا سفارت خانہ اور دبئی میں اس کا قونصل خانہ جبکہ دوحہ میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ پیر کو دوبارہ کھل جائے گا۔کیو این اے نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیاکہ یہ اہم قدم دونوں ممالک کی قیادتوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور مشترکہ عرب اقدامات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کا حامل ہے جس سے دونوں برادر ملکوں کے عوام  کی امنگیں پوری ہو سکیں گی۔جون 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کی جانب سے دہشت گردی کی مبینہ حمایت اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنیپر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا جبکہ قطر نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں پولیو کے 5 کیسز کا انکشاف: یون...

جلال آباد(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) افغانستان نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں ملک کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک بچے میں معذوری کی بیماری کی تشخیص کے بعد پولیو کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔افغانستان میں یونیسیف کے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے محکمہ تعلقات عامہ  کے سربراہ کمال شاہ سید نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کیس صوبہ ننگرہار کے ضلع در بابا میں سامنے آیا ہے۔اہلکار نے کہا کہ یہ بیماری صوبے کے دیگر حصوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیںاس سے قبل صوبے کے اضلاع کوٹ، بٹی کوٹ، نازیان اوربہسودمیں اس وائرس کے چار کیسز ریکارڈ کیے جا گئے ہیں۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروٹ پن بجلی گھر منصوبہ سبز ترقی کے فروغ میں...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستانی ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) فریم ورک کے تحت پاکستان میں چین کا تعمیر کردہ کروٹ پن بجلی گھر منصوبہ ملک میں توانائی کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ  ساتھ پائیدار اور سبز ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔صوبہ پنجاب میں دریائے جہلم پر واقع کروٹ پن بجلی گھر منصوبہ ، چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کا تعمیر کردہ ہے۔ارکان پارلیمنٹ نے پن بجلی گھر منصوبے میں  " اوپن ڈے " کے موقع پر کہا کہ یہ پاکستان اور چین کے درمیان مخلصانہ تعاون، دوستی اور باہمی فائدے کی زندہ مثال ہے۔ اس موقع پر شِنہوا سے گفتگو میں رکن پارلیمنٹ اور پاکستانی سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے رکن محمد اسد علی خان جونیجو نے کہا کہ ملک بھر میں چین پن بجلی گھر منصوبوں سے پاکستان کا توانائی ڈھانچہ بہتر بنانے میں مدد کررہا ہے۔سی پیک راہداری کا آغاز 2013 میں ہوا تھا  جو گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں کاشغر سے منسلک کرتی ہے۔ اس میں توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اہمیت دی گئی ہے۔جونیجو نے کہا کہ پاکستان کو 2013 سے 2014 تک توانائی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور کم وقت میں لاکھوں افراد کی ضروریات کو پورا کرنا آسان نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مشکل وقت میں چین ایک قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے ہماری مدد کو آگے آیا جس نے نہ صرف ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرکے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد کی بلکہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی حصہ لیا جس سے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملا۔انہوں نے کہا کہ کروٹ پن بجلی گھر منصوبہ پاک چین گہری دوستی کی کامیاب داستانوں میں سے ایک ہے جو 50 لاکھ سے زائد افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور چینی عملے نے دانشمندی سے ساتھ ملکرکام کیا اور مخنت سے اسے مقررہ وقت سے قبل گزشتہ برس جون میں مکمل کرلیا۔سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی پن بجلی منصوبے کو سی پیک کی کامیابی کی کہانی قرار دیا جو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی ایک کامیاب داستان ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق کروٹ پن بجلی گھر منصوبے سے سالانہ 3.2 ارب کلوواٹ آورز صاف بجلی پیدا ہوگی اور یہ سالانہ 14 لاکھ ٹن کوئلہ کو بچاتے ہو ئے  35 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ  کا اخراج کم کر ے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی معیشت  اور توانائی کے تحفظ میں نمایاں تبد یلی ہوئی ہے۔ ہم اعلی معیار کی ماحول دوست ترقی کررہے ہیں جو پاکستانی آب وہوا کے لئے مددگار ہے۔ اس منصوبے سے علاقے میں سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر ہوئی جس سے نہ صرف کاروباری سماجی ذمہ داری ادا ہوئی بلکہ لوگوں کی زندگی میں بھی فرق آیا ہے۔مشاہد حسین سید کے مطابق منصوبے نے 5 ہزار مقامی افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر روزگار مہیا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک گیم چینجر ہے۔سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید محمد صابر شاہ نے شِںہوا کو بتایا کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام پرعملدرآمد کرتے ہوئے چین بی آر آئی کے ذریعے متعدد ممالک بالخصوص پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے افراد کو فائدہ پہنچارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں آبی وسائل موجود ہیں تاہم ملک میں پانی کے تحفظ اور انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کروٹ پن بجلی گھر منصوبے جیسے ڈیمز سے اپنا پانی کا انتظام بہتر بناکر توانائی کے تحفظ میں اضافہ کرسکتا ہے جو اس کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائ...

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں پیر کو اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کم از کم تین فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جھڑپوں کے دوران 21 سالہ خالد عاصی، 15 سالہ احمد صقر اور 29 سالہ قاسم ابو سیریح جاں بحق اور 29 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں چھ کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسرائیلی فوج نے شہر اور اس سے ملحقہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس علاقے کی نگرانی کرنے والی اونچی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات تھے۔انہوں نے بتایا کہ شہر اور پناہ گزین کیمپ میں جنگجوں سمیت درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجیوں نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے  گرنیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جنہوں نے جواب میں فوجیوں پر پتھرا  اورفائرنگ کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ایک بلڈوزر نے پانی کے بڑے پائپ کو تباہ کر دیا جو شہر کے الجبریت محلے کو پانی سپلائی کرتا تھا جبکہ پناہ گزین کیمپ کی بجلی معطل ہو گئی۔عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ جنگجوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے متعدد میزائل فائر کیے جانے کے بعد جینن اور اس کا مہاجر کیمپ جنگی علاقے میں تبدیل ہو گیا۔اسرائیل ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی صبح جنین میں مسلح جنگجوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں تین فلسطینی  جاں بحق ہو گئے جبکہ بارودی سرنگ سے تباہ ہونے والی اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی میں سوار زخمی فوجیوں کو جنگ زدہ علاقے سے نکالنے کے لیے ایک اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر نے شہر میں حملے کیے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی قومی کانگریس شر...

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ نے پیر کو بیجنگ کے عظیم عوامی  ہال میں اپنی 19ویں قومی کانگریس کا انعقاد کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاست کے رہنماں بشمول شی جن پھنگ،ژاو لیجی،وانگ ہوننگ،ڈنگ شیو شیانگ اور لی شی نے مبارکباد پیش کرنے کے لیے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تسائی  چھی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ساتھ دیگر رہنماں کا قومی کانگریس کے افتتاح سے پہلے پہنچنے پر پرجوش تالیوں سے استقبال کیا گیا۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر چینی عہدیدار سے امریکی وزیر خارجہ انتھ...

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پیر کو بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کی۔وانگ یی نے کہا کہ بلنکن چین-امریکہ تعلقات کے ایک اہم موڑ پر بیجنگ کا دورہ کررہے ہیں اور بات چیت اور تصادم کے ساتھ ساتھ تعاون اور تنازعہ کے درمیان  کسی ایک  کا انتخاب  کرنے کی ضرورت ہے۔ وانگ نے کہا کہ  تاریخ  کا دھارا ہمیشہ آگے بڑھتا ہے  اور حتمی طور پر چین امریکہ تعلقات بھی آگے بڑھیں گے، انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات میں انحتاط کا رخ موڑنے کے لیے مل کر کام کریں، تعلقات کو صحیح اور مستحکم ترقی کے راستے پر واپس لائیں، اور نئے دور میں ساتھ دینے کے لیے مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے لیے صحیح راستہ تلاش کریں۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا، چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے خیر مقدم...

کوالا لمپور (شِنہوا)ملائیشیا کے کوا لا لمپور  میں  آمدہ چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا خیر مقدم کرنے کے لئے  لوگوں نے بھر پور جوش و خروش کے ساتھ زونگزا تیار کرنے بارے مقابلے میں حصہ لیا۔ اہرام کی طرز پر لیس دار چاولوں سے تیار کردہ  خو شبودار ڈمپلنگ کو بانس یا سرخ پتوں میں لپیٹا جا تا ہے جو کہ فیسٹیول کے دوران اچھی قسمت، یاد اور اتحاد کی علامت ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن، جھڑپ کے دوران 7 مشتبہ انتہا پسند ہلا...

منیلا(شِنہوا) فلپائن کی سیکورٹی فورسز نے مسلح گروپ کے سات مبینہ ارکان کو فلپائن کے جنوب میں جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا۔ فوج نے  پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فوجیوں اور پولیس افسران کی ایک مشترکہ ٹیم اتوار کی صبح مگوئندانا ڈیل سور صوبے کے داتو پگلس قصبے میں بنگسامورو اسلامک فریڈم فائٹرز (بی آئی ایف ایف)کے ایک ٹھکانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے گئی تو جھڑپ شروع ہو گئی۔ بی آئی ایف ایف نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بی آئی ایف ایف کے سات مشتبہ افراد ہلاک ہوئے اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری فورسز نے جھڑپ کے بعد ایم 16 رائفلز اور پستول سمیت آتشی اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ 

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مصر کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے ل...

قاہرہ (شِنہوا)چین نے توانائی کی بچت کرنے والی اشیا پر مشتمل ایک کھیپ مصر کو عطیہ کی ہے جس کا مقصد شمالی افریقی ملک کو سبز تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کی جانب سے عطیہ کردہ اشیا میں شمسی توانائی سے چلنے والی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس، ایل ای ڈی بلب، شمسی ہوم سسٹم اور توانائی بچانے والے ایئرکنڈیشنر شامل ہیں جس سے مصر میں کھپت کے طرز کو سبز بنانے میں مدد ملے گی۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ حوالگی تقریب میں مصر میں چین کے سفیر لیا لی چھیانگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین ۔ مصر تعاون دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے وسیع ہونے کا عکاس ہے۔سفیر نے کہا کہ یہ سبز اور کم کاربن تبدیلی کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین اور مصر کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔مصری وزارت ماحولیات میں ماحولیاتی امور ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو علی ابو سینا نے شِںہوا کو بتایا کہ اس عطیہ سے مصر میں گرین ہاس گیس کا اخراج کم ہوگا جس  سے ماحولیات بارے اہداف حاصل کئے جا سکیں گے۔چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات اور مصر کی وزارت ماحولیات کے درمیان 2016 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے بارے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔یہ عطیہ اسی مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ فریم ورک کے تحت دیا گیا ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مصر کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے ل...

قاہرہ (شِنہوا)چین نے توانائی کی بچت کرنے والی اشیا پر مشتمل ایک کھیپ مصر کو عطیہ کی ہے جس کا مقصد شمالی افریقی ملک کو سبز تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات کی جانب سے عطیہ کردہ اشیا میں شمسی توانائی سے چلنے والی ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس، ایل ای ڈی بلب، شمسی ہوم سسٹم اور توانائی بچانے والے ایئرکنڈیشنر شامل ہیں جس سے مصر میں کھپت کے طرز کو سبز بنانے میں مدد ملے گی۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ حوالگی تقریب میں مصر میں چین کے سفیر لیا لی چھیانگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین ۔ مصر تعاون دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے وسیع ہونے کا عکاس ہے۔سفیر نے کہا کہ یہ سبز اور کم کاربن تبدیلی کے فروغ اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین اور مصر کے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔مصری وزارت ماحولیات میں ماحولیاتی امور ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو علی ابو سینا نے شِںہوا کو بتایا کہ اس عطیہ سے مصر میں گرین ہاس گیس کا اخراج کم ہوگا جس  سے ماحولیات بارے اہداف حاصل کئے جا سکیں گے۔چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات اور مصر کی وزارت ماحولیات کے درمیان 2016 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے بارے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔یہ عطیہ اسی مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ فریم ورک کے تحت دیا گیا ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار، پرائمری اسکول طلبا کے درمیان چینی ز...

میانمار (شِنہوا) میانمار میں غیر ملکی پرائمری اسکول طالب علموں کے درمیان "چینی برج" زبان کے مقابلے کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ینگون کے چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ " چینی برج برائے غیرملکی پرائمری اسکول طلبا" کے تیسرے ایڈیشن میں 8 سے 13 برس کے 20 طالب علموں نے شرکت کی جن کا تعلق ینگون کے چینی اسکولوں سے ہے۔میانمار میں چینی سفارت خانے اور ینگون بو وین اسکول کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چینی زبان میں مہارت کے اس مقابلے میں تقاریر، ٹیلنٹ شوز جیسے گیت ، رقص اور چینی ثقافتی معلومات پر ذہنی آزمائش کے مقابلے ہوئے۔بو وین اسکول کی 12 سالہ طالبہ ہیٹ تھیری ون نے بہترین کارکردگی پر پہلا انعام حاصل کیا۔ہیٹ نے شِںہوا کو بتایا کہ وہ مقابلہ جیتنے پر خوش ہے ۔وہ 6 برس سے چینی زبان سیکھ رہی ہے اور چینی گیت بہت پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی زبان میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اور مستقبل میں چین جاکر تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں، اسی لئے انہوں نے چینی زبان سیکھنے کی شروع کی تھی۔بو وین اسکول میں چینی زبان کے استاد ونٹ ہلور پونٹ نے شِںہوا کو بتایا کہ اس تقریب کا مقصد چینی زبان سے آگاہی دینا اور میانمار میں چینی ثقافت کا فروغ تھا۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جمہوریہ کانگو کے لئے خوراک کاعطیہ

بریزاویل (شِنہوا)چینی حکومت نے عالمی خوراک پروگرام کے تحت جمہوریہ کانگو کو خوراک مہیا کی ہے جو شہری علاقوں کے کمزور طبقات کو مہیا کی جائے گی۔اس ضمن میں حوالگی تقریب عالمی خوراک پروگرام کے کنٹری دفتر میں منعقد ہوئی جس میں جمہوریہ کانگو میں چین کے سفیر ما فولین اور سماجی ، یکجہتی اور انسانی ہمدردی امور کی وزیر آئرین میری سیسل ایمبوکو کمبیٹسا نے شرکت کی۔عالمی خوراک پروگرام اور مقامی حکومتیں بریزاویل اور پوائنٹ نوئر شہروں میں تقریبا 1 لاکھ 70 ہزار افراد میں عطیہ کردہ چاول تقسیم کریں گی۔ما نے تقریب میں کہا کہ یہ عطیہ جمہوریہ کانگو کے شہری علاقوں کے کمزور طبقات کو خوراک مہیا کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔کانگو کی وزیر نے کہا کہ اس عطیہ نے 2020-2019 کے سیلاب زدگان کو ہنگامی خوراک اور غذائی امداد کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ انہوں نے دیگر شراکت داروں سے درخواست کی کہ وہ تحفیف غربت سمیت مختلف مشکلات سے نمٹنے میں ملک کی مدد کریں۔کانگو میں عالمی خوراک پروگرام کے قائم مقام نمائندے مامادو مبائے نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی اس تنظیم سے تعاون کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات کی مضبوطی اور ترقی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں اس کا تکنیکی اور مالی تعاون ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رومانیہ ، ڈریگن بوٹ ریس میں چینی روایتی تہوا...

بخارسٹ (شِنہوا)رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے شمالی مضافات میں واقع بورڈی جھیل میں چینی ڈریگن بوٹ تہوار کے موقع پر چین ۔رومانیہ ڈریگن بوٹ دوستی دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔مشرقی یورپی ملک میں اپنی نوعیت کی ایسی پہلی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس نے 500 سے زائد افراد کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ دوڑ کے بعد لوگوں کو چین میں عالمی ثقافتی ورثہ نمائش اور ثقافتی فن کے مظاہرہ سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کیا گیا۔رومانیہ میں چینی سفیر ہان چھون لِن نے افتتاحی تقریب کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈریگن بوٹ تہوار چین کے چار روایتی تہواروں میں سے ایک ہے جس کی تاریخ 2 ہزار سال سے زائد ہے۔یہ چین میں پہلا تہوار بھی ہے جسے عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ہان نے کہا کہ ڈریگن بوٹ تہوار کا جشن منانے کا مقصد اعلی روایتی چینی ثقافت کو آگے بڑھانا اور چینی قوم کے حب الوطنی اور اجتماعیت کے جذبے  کو اپنانا ہے۔انہوں نے عالمی تہذیبی اقدام کو عملی جامہ پہنانے، تبادلوں اور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے، عوامی تعلقات کو بڑھانے اور چین۔رومانیہ دوستانہ تعلقات کی ترقی کو مسلسل فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔مقابلے میں پانچ ٹیمز نے حصہ لیا۔ چینی سفیر اور رومانیہ کے مہمانوں نے ڈریگن کشتیوں پر ڈریگن آرائشی اشیا پر آنکھیں جمائے رکھیں۔ثقافتی میلے میں رومانیہ کے لوگوں کو مارشل آرٹس، رقص کے مظاہرے، چینی زیتھر موسیقی جیسے مختلف پروگراموں کی نمائش بھی کی گئی۔ ان فن کے مظاہروں سے مقامی آبادی میں چینی ثقافت کے لئے گہری دلچسپی پیدا ہوئی جسے شرکا نے تالیاں بجا کر داد دی۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کلاڈ بنیادی ڈھانچہ خدمات پر اخراجات می...

بیجنگ (شِنہوا)چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی  کے دوران کلاڈ بنیادی ڈھانچہ خدمات پر اخراجات میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ فرم کینالیز کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی مین لینڈ میں یہ اخراجات ابتدائی 3 ماہ کے دوران 7.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو ایک برس قبل کی نسبت 6 فیصد زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے یہ اخراجات مجموعی عالمی اخراجات کے 12 فیصد کے مساوی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران مارکیٹ کے صف اول کے اداروں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کلاڈ خدمات فروخت کرنے والوں میں علی بابا کلاڈ، ہواوے کلاڈ، ٹینسینٹ کلاڈ اور بیڈو اے آئی کلاڈ جیسے چار سرفہرست ادارے ہیں۔کینالیز کے مطابق چین میں 4 فراہم کنندگان کے مجموعی اخراجات 79 فیصد ہیں۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کلاڈ بنیادی ڈھانچہ خدمات پر اخراجات می...

بیجنگ (شِنہوا)چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی  کے دوران کلاڈ بنیادی ڈھانچہ خدمات پر اخراجات میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ فرم کینالیز کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی مین لینڈ میں یہ اخراجات ابتدائی 3 ماہ کے دوران 7.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو ایک برس قبل کی نسبت 6 فیصد زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے یہ اخراجات مجموعی عالمی اخراجات کے 12 فیصد کے مساوی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران مارکیٹ کے صف اول کے اداروں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کلاڈ خدمات فروخت کرنے والوں میں علی بابا کلاڈ، ہواوے کلاڈ، ٹینسینٹ کلاڈ اور بیڈو اے آئی کلاڈ جیسے چار سرفہرست ادارے ہیں۔کینالیز کے مطابق چین میں 4 فراہم کنندگان کے مجموعی اخراجات 79 فیصد ہیں۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کارگو نقل و حمل کے حجم میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا)چین کے کارگو نقل و حمل کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران مستحکم ترقی ہوئی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کا لاجسٹک نیٹ ورک 12 سے 18 جون تک منظم انداز میں کام کرتا رہا ہے۔ اس عرصے میں ریل گاڑی کے ذریعے تقریبا7 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل کی گئی  جو ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں 2.66 فیصد زیادہ ہے۔مال بردار پروازوں کی تعداد 3 ہزار 837 رہی جو گزشتہ ہفتے سے 3 ہزار 765 زائد تھی جبکہ ایکسپریس وے پر ٹرک ٹریفک 1.88 فیصد اضافے کے ساتھ 5 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار رہی۔ملک بھر کی بندرگاہوں کی مجموعی کارگو پیداوار 3.22 فیصد اضافے کے ساتھ 24 کروڑ 75 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی۔دریں اثنا، ڈاک کے شعبے میں ترسیل کا حجم 0.4 فیصد کم ہو کر 2.75 ارب رہ گیا۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان کی آٹو صنعت کے درمیان وسیع تعا...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے میزوہو بینک کے سینئر ریسرچ آفیسر تانگ جن نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان برقی گاڑیوں(ای وی) کی صنعت کی ترقی اور توسیع کے عمل میں تعاون کی  وسیع گنجائش ہے۔تانگ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین میں ای وی کے استعمال کی شرح  فیصلہ کن مر حلے پر پہنچ چکی ہے  اور اگلا سوال یہ ہے کہ برقی  گاڑیاں ایندھن کی گاڑیوں کے ساتھ کس طرح مقابلہ کریں گی ،برقی صنعت کی رفتار کیا ہو گی اور کتنے سالوں کے دوران گاڑیوں کا مکمل برقی بنایا جا سکے گا۔ان کے خیال میں چین ای وی کی ترقی میں مضبوط رفتار کا حامل ہے۔ مستقبل میں اسے مسابقت کے ذریعے بہتری د یتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ دنیا کی آٹوموبائل بجلی کی ترقی کی قیادت میں ایک بڑا کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔تانگ نے کہا کہ جاپانی سپلائرز نے طویل مدتی بنیادی تحقیق کے ذریعے مواد، سازوسامان اور اجزا کے شعبوں میں بھرپور تجربہ حاصل کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ چین اور جاپان واضح طور پر ان شعبوں میں ایک دوسرے کے ضامن ہیں اور تعاون کے لئے بہت گنجائش ہے۔ایک پہلے درجے کی برقی گاڑیوں کا برانڈ بنانے اور مقابلے میں جیتنے کے لئے چینی آٹو کمپنیز کو اول درجے کی انڈسٹریل چین کی ضرورت ہے اور متعدد ایسے شعبے ہیں جہاں چین اور جاپان مشتر کہ جیت حاصل کر سکتے ہیں۔تانگ کا یقین ہے کہ چین کی ای وی کو عالمی سطح پر لے جانے کی راہ میں چین اور جاپان ٹیکنالوجی تعاون، سرمائے کے تعاون، بیرون ملک تعاون اور دیگر اشکال  کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان کی آٹو صنعت کے درمیان وسیع تعا...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے میزوہو بینک کے سینئر ریسرچ آفیسر تانگ جن نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان برقی گاڑیوں(ای وی) کی صنعت کی ترقی اور توسیع کے عمل میں تعاون کی  وسیع گنجائش ہے۔تانگ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چین میں ای وی کے استعمال کی شرح  فیصلہ کن مر حلے پر پہنچ چکی ہے  اور اگلا سوال یہ ہے کہ برقی  گاڑیاں ایندھن کی گاڑیوں کے ساتھ کس طرح مقابلہ کریں گی ،برقی صنعت کی رفتار کیا ہو گی اور کتنے سالوں کے دوران گاڑیوں کا مکمل برقی بنایا جا سکے گا۔ان کے خیال میں چین ای وی کی ترقی میں مضبوط رفتار کا حامل ہے۔ مستقبل میں اسے مسابقت کے ذریعے بہتری د یتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ دنیا کی آٹوموبائل بجلی کی ترقی کی قیادت میں ایک بڑا کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔تانگ نے کہا کہ جاپانی سپلائرز نے طویل مدتی بنیادی تحقیق کے ذریعے مواد، سازوسامان اور اجزا کے شعبوں میں بھرپور تجربہ حاصل کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ چین اور جاپان واضح طور پر ان شعبوں میں ایک دوسرے کے ضامن ہیں اور تعاون کے لئے بہت گنجائش ہے۔ایک پہلے درجے کی برقی گاڑیوں کا برانڈ بنانے اور مقابلے میں جیتنے کے لئے چینی آٹو کمپنیز کو اول درجے کی انڈسٹریل چین کی ضرورت ہے اور متعدد ایسے شعبے ہیں جہاں چین اور جاپان مشتر کہ جیت حاصل کر سکتے ہیں۔تانگ کا یقین ہے کہ چین کی ای وی کو عالمی سطح پر لے جانے کی راہ میں چین اور جاپان ٹیکنالوجی تعاون، سرمائے کے تعاون، بیرون ملک تعاون اور دیگر اشکال  کے ذریعے ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا چین۔جرمنی تعلقات میں نئی ت...

برلن (شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ساتویں چین۔جرمنی بین الحکومتی مذاکرات کا انعقاد کریں گے۔جرمنی پہنچنے کے بعد لی نے کہا کہ بیجنگ مزید ممکنہ تعاون کی کھوج اور دوطرفہ تعلقات میں نئی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے برلن کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔لی نے واضح کیا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے پہلا غیر ملکی دورہ جرمنی کا کیا ہیاور یہ دورہ دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھا تے ہوئے تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔لی نے کہا کہ گزشتہ سال چین کے صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر شٹائن مائر کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا اور ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جبکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی تھی۔لی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔جرمنی تعلقات میں پائیدار ترقی،  دوطرفہ تعلقات میں مسلسل گہرائی اور وسعت کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی، ٹیکنالوجیز، عوامی و ثقافتی تبادلوں اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی  گئی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ساتویں چین ۔جرمنی بین الحکومتی مذاکرات  دونوں ممالک کی نو تشکیل شدہ حکومتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح کے ہمہ جہت انداز میں مصروف عمل ہو نے کا پہلا مو قع ہے۔لی نے کہا کہ چینی فریق جرمنی کے ساتھ باہمی احترام کے اصول کی بنیاد پر  اختلافات کے مابین مشترکہ معاملات کی تلاش اور باہمی فائدے اور ہمہ جہت نتائج لئے ایماندارانہ اور وسیع تبادلوں میں شرکت کے لئے تیار ہے تاکہ مزید ممکنہ تعاون کی کھوج کے ساتھ ساتھ  اختلافات کو حل کیا جا سکے اور ان کی ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھاتے ہوئے عالمی سپلائی چین کے استحکام اور عالمی امن و خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت اور مضبوط اشارے بھیجے جا سکیں

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر اور امریکی وزیر خارجہ کی بیجنگ می...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ سے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بیجنگ  میں ملاقات کی۔ عظیم  عوامی ہال میں ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے نشاندہی کی کہ دنیا کو عمومی طور پر مستحکم چین-امریکہ تعلقات کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا انسانیت کے مستقبل سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چینی بھی  امریکیوں کی طرح باوقار، پراعتماد اور خود انحصار لوگ ہیں اور ان دونوں کو بہتر زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی قدر کی جانی چاہیے اور ان کی  کامیابی ایک دوسرے کے لیے خطرے کی بجائے ایک موقع ہے۔ صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو تاریخ، عوام اور دنیا کے لیے ذمہ داری کے احساس کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور دوطرفہ تعلقات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے، اسی طریقے سے  دونوں ممالک عالمی امن اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے بدلتی  ہوئی ہنگامہ خیز دنیا کو زیادہ مستحکم، یقینی اور تعمیری بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے ممالک کے درمیان مقابلہ بازی موجودہ وقت کے رجحان کی نمائندگی نہیں کرتی، اور یہ کہ امریکہ اپنے مسائل یا دنیا کو درپیش چیلنجزاکیلا حل نہیں کرسکتا۔ انہوں ںے کہا کہ  چین امریکی مفادات کا احترام کرتا ہے اور وہ امریکہ کو چیلنج یا اس کی حیثیت میں تبدیلی  کے لیے کوشاں نہیں ہے۔ اسی سلسلے میں، امریکہ کو چین کا احترام کرتے ہوئے  اسکے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ کسی بھی ملک کو اپنی مرضی سے دوسرے ملک کو تشکیل دینے کی کوشش یا دوسرے ملک کو ترقی کے اس کے جائز حق سے محروم نہیں رکھناچاہئے۔ صدر شی نے کہا کہ چین ہمیشہ مضبوط اور مستحکم چین-امریکہ تعلقات  کا خواہاں رہاہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں بڑے ممالک مختلف مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کر سکتے ہیں، انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ عقلی اور عملی رویہ اپنائے اور ایک ہی سمت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔ صدر شی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ دونوں ممالک کو اس مشترکہ مفاہمت پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے جس پر صدر بائیڈن کے ساتھ  بالی میں اتفاق کیا گیا تھا اور مثبت بیانات کو عمل میں تبدیل کیا جائے تاکہ دوطرفہ  تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنایا جا سکے۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ولي العهد في فرنسا إعادة تموضع لحشد أصوات ال...

‏الرياض تترشح لاستضافة إكسبو 2030 .  ⁦‎@Falhamid2⁩ يكتب: ولي العهد في فرنسا إعادة تموضع لحشد أصوات العالم إكسبو 2030 معَا نستشرف المسقبل
⁧‎#ولي_العهد_في_حفل_EXPO⁩

ليس هناك شك في أن معرض الرياض “إكسبو 2030” سيكون فرصة مثالية للمملكة، في حالة فوزها -بإذن الله- بالترشيح، لمشاركة قصتها المبهرة نحو تحقيق تحول وطني غير مسبوق مع غيرها من الدول وشعوب العالم. ومعرض الرياض إكسبو 2030 سيتم تنظميه تحت عنوان ”معًا نستشرف المستقبل“ لتخيل مستقبل أفضل وتشكيل مستقبلٍ مزدهرٍ ومستدام يحقق التحول في عالمنا، بما يعزز الصمود أمام التحديات ويخدم البشرية.

وتعكس مشاركة صاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان؛ ولي العهد، في حفل استقبال المملكة الرسمي لترشح الرياض لاستضافة إكسبو 2030 في باريس، اليوم الاثنين، ما توليه قيادة المملكة من اهتمام ودعم ومتابعه لاستضافة المملكة لهذا الحدث العالمي.

ترشح الرياض لاستضافة معرض إكسبو 2030

الحفل الكبير في باريس يأتي ضمن إجراءات ترشح الرياض لاستضافة معرض إكسبو 2030، ويهدف إلى التعريف بجاهزية الرياض لاستضافة المعرض، والتعريف أيضًا بخططها ومشاريعها من أجل استضافة هذا الحدث. ويأتي اهتمام سمو ولي العهد باستضافة الرياض معرض إكسبو 2030 امتدادًا لاهتمامه برؤية المملكة 2030؛ إذ ستمثل استضافة المعرض فرصة مثالية للمملكة لمشاركة قصتها في تحقيق تحول وطني غير مسبوق مع دول وشعوب العالم.

ويركز الحفل على إبراز مكانة الرياض، ويعبّر عن العمق الحضاري والثقافي للمملكة، ويبرز ثقلها الثقافي والاقتصادي، وتميز موقعها الجغرافي. وسيدعم حضور ولي العهد حفل استقبال المملكة الرسمي لترشح الرياض لاستضافة إكسبو 2030 فرص المملكة في الفوز بأصوات الدول؛ لما لسموه من مكانة وتقدير عالميًا..

وتتركز الجهود العالمية حول جدول أعمال الأمم المتحدة 2030 وأهداف التنمية المستدامة، والتي تتطلب جهودًا تعاونية باستمرار سواء من الحكومات أو المجتمعات، وسيكون معرض الرياض إكسبو 2030 بمثابة فرصة لدراسة أثر نتائج هذه الخطة وأهدافها في تحقيق الأهداف العالمية على مدى الـ 20 عامًا المقبلة. وسوف يتيح لقاء سمو ولي العهد مع السيد ديمتري كيركنتزيس؛ الأمين العام للمكتب الدولي للمعارض، خلال حفل استقبال المملكة الرسمي لترشح الرياض لاستضافة إكسبو 2030، فرصة مناقشة المستجدات حيال ترشح المملكة وتقديم أي دعم مطلوب لإنجاحه.

والحفل الكبير يأتي في اطار التمهيد للتصويت لاختيار المدينة التي سوف تستضيف معرض إكسبو 2030؛ حيث يجرى التصويت في نوفمبر 2023. وينافس الرياض على استضافة معرض إكسبو 2030 ثلاث مدن وهي: أوديسا الأوكرانية، روما الإيطالية، ويوسان الكورية الجنوبية.

تحقيق مستهدفات رؤية 2030

تأتي مشاركة الأمير محمد بن سلمان في حفل استقبال السعودية الرسمي لترشح الرياض لاستضافة إكسبو 2030م حرصًا من سموه على فوز الرياض بتنظيم هذا المحفل العالمي، الذي سيتزامن مع تحقيق رؤية السعودية 2030م مستهدفاتها التنموية. وليس هناك شك في أن العالم خلال 2030 سيكون مختلفًا عن عالمنا اليوم بالتزامن مع وتيرة التغيير المتسارعة في البيئة والتكنولوجيا والاقتصاد والجغرافيا، وكذلك ستكون الرحلة إلى إكسبو 2030 مختلفة باعتبارها محطة للاستكشاف الجماعي، والتساؤلات الناشئة والتخيل التي تساعد في الإعداد للعقود القادمة.

وتعمل القيادة السعودية على أن يكون لاستضافة الرياض لإكسبو 2030 أعظم أثر ممكن، يحقق مستهدفاتها، ويسهم في بناء مستقبل عالمي مشترك، ويحفز المشاركين على تخيل مستقبلهم، ومشاركة طموحاتهم وتطلعاتهم بطرق جديدة ومثيرة للاهتمام.

ويقام حفل الاستقبال الرسمي لممثلي 179 دولة من أعضاء المكتب الدولي للمعارض (المنظمة المسؤولة عن معرض إكسبو الدولي) عشية انعقاد اجتماع الجمعية العمومية الـ 172 للمكتب، الذي سيعقد يوم الثلاثاء 20 يونيو 2023م في مدينة باريس.

وتقام معارض “إكسبو الدولية” كل خمس سنوات، وتستمر لفترة أقصاها ستة أشهر.

ويعد المعرض إحدى كبرى الفعاليات العالمية غير التجارية من حيث التأثير الاقتصادي والثقافي بعد بطولة كأس العالم لكرة القدم ودورة الألعاب الأولمبية.

 

تاريخ إكسبو

انطلقت الدورة الأولى من معرض “إكسبو” في لندن عام 1851 تحت عنوان “المعرض العظيم لمنتجات الصناعة من دول العالم”، كإحدى الفعاليات المتميزة التي ترمي إلى تعزيز العلاقات الدولية، والاحتفاء بالتنوع الثقافي، وتقدير الإبداعات التكنولوجية.

وشهد المعرض آنذاك حضور ستة ملايين شخص، واستُخدمت إيراداته في تمويل بناء متحف “فيكتوريا وألبرت”.

ومن المتوقع أن يصل عدد زوار الإكسبو 40 مليونًا فيما قد تصل الزيارات عبر الواقع الافتراضي إلى حوالي مليار زيارة. أما عدد المشاركين فيُتوقع مشاركة 226 فردًا، ويتضمن أجنحة دولية، منظمات عالمية، مشاركين غير رسميين. ويشمل حفل الاستقبال، الذي تنظمه الهيئة الملكية لمدينة الرياض، معرضًا يعبّر عن العمق الحضاري والثقافي للمملكة وعاصمتها، ويبرز ثقلها السياسي والاقتصادي، وتميز موقعها الجغرافي، وبنيتها التحتية المميزة التي تجعلها جاهزة لاحتضان أكبر الفعاليات والمناسبات العالمية، وما ستكون عليه من قدرات أكبر عند اكتمال المشاريع التطويرية الجاري تنفيذها، والمقرر تدشينها قبل الموعد المحدد لانطلاق المعرض.

وسينقل المعرض زوّاره عبر رحلة افتراضية في الرياض عام 2030، تبدأ من الوصول إلى مطار الملك سلمان الدولي، ثم الانتقال عبر وسائل النقل الحديثة إلى جولة على أبرز معالم العاصمة ومشاريعها الكبرى كالمسار الرياضي، وحديقة الملك سلمان، وبوابة الدرعية، والقدية.. وغيرها من المشاريع التنموية الضخمة التي تشهدها المملكة حاليًا، وسوف يُعد اكسبو ٢٠٣٩ أكبر تجمع عالمي في 2030م.

وسيحوي المعرض بيئة ثقافية تصنع ذكريات مميزة، وسيتم ربط الخيال والعلوم والتقنية بها؛ ليكون بإمكان الزوار تجربة أفكار متنوعة للمستقبل وعيش أساليب مبتكرة لتحقيق غد أفضل.

ويشارك في حفل الاستقبال وفد سعودي رفيع من الوزراء وكبار المسؤولين من الجانبين السعودي والفرنسي ومن كل الدول الأعضاء في المكتب، وأعضاء المنظمات الدولية كاليونسكو وغيرها، وممثلي البعثات الدبلوماسية المعتمدة في فرنسا.

بناء مستقبل عالمي مشترك

تقدمت المملكة بطلب رسمي للترشح لتنظيم معرض إكسبو 2030، وأعلن المكتب الدولي للمعارض، ومقره العاصمة الفرنسية باريس، تقديم 4 دول ملفاتها الرسمية لاحتضان هذا الحدث المهم، تتقدمها المملكة العربية السعودية (الرياض) بالإضافة لكل من كوريا الجنوبية (بوسان) وإيطاليا (روما) وأوكرانيا (أوديسا).

وفي نهاية نوفمبر 2023، خلال الجمعية العامة الـ 171 للمكتب الدولي للمعارض، سيتم التصويت من قبل الدول الأعضاء على المترشحين واختيار الدولة الفائزة بتنظيم إكسبو 2030. وتعمل قيادة المملكة على أن يكون لاستضافة الرياض لإكسبو 2030 أعظم أثر ممكن؛ يحقق مستهدفاتها ويسهم في بناء مستقبل عالمي مشترك، ويحفز المشاركين على تخيل مستقبلهم، ومشاركة طموحاتهم وتطلعاتهم بطرق جديدة ومثيرة للاهتمام.

‎#الرياض_إكسبو2023

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی⁩

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ سے بیجنگ میں امریکی ہم من...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے  بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر چھن نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات قیام کے بعد سے اب تک کے نچلے ترین مقام پر ہیں۔یہ دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ توقعات پر پورے نہیں اترتے۔ امریکہ بارے چینی پالیسی مستقل اور مستحکم ہے۔یہ صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہے۔ان اصولوں کو مشترکہ طور پر برقرار رہنا چاہیے ، ریڈ لائن کا مشترکہ دفاع ہونا اور فریقین کے مشترکہ مقصد کو بھی پورا ہونا چاہئے۔چین  امریکہ کے ساتھ ایک مستحکم ، یقینی اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ چین پرامید ہے کہ امریکہ چین بارے ایک معروضی اور منطقی رائے اپناتے ہوئے چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرے گا۔ چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور غیر متوقع و معمولی واقعات کو پرسکون، پیشہ ورانہ اورعقلی اعتبار سے دیکھے گا۔دونوں فریقین کو بالی میں چینی صدر شی اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان طے شدہ مشترکہ مفاہمت پر عمل کرنا ، تعلقات کو مستحکم کرنا اور درست راستے پر واپس لانے کے لیے کام کرنا چاہئے۔چھن نے چین کے مضبوط موقف کی وضاحت کی اور تائیوان سوال اور دیگر بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر واضح مطالبات پیش کئے۔چھن نے کہا کہ تائیوان سوال چین کے بنیادی مفادات کا محور، سب سے اہم  معاملہ اور چین-امریکہ تعلقات میں سب سے زیادہ واضح خطرہ ہے۔چینی فریق نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین اصول اور تین چین ۔امریکہ مشترکہ اعلامیہ پر عمل کرے اور "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔فریقین نے مجموعی طور پر دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تفصیل  کے ساتھ گہرائی سے مثبت بات چیت کی۔فریقین نے بالی میں دونوں صدور کے درمیان طے شدہ اہم مشترکہ مفاہمت پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، اختلافات مئوثر طریقے سے ختم کرنے اور بات چیت، تبادلے اور تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے اعلی سطح بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چینی وزیر خارجہ چھن کو امریکی دورے کی دعوت دی جسے چھن نے قبول کرلیا جو باہمی طور پر سازگار وقت پر ہوگا۔فریقین نے چین۔ امریکہ تعلقات بارے رہنما اصولوں پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے تعلقات میں حائل مخصوص مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ سے مشاورت آگے بڑھانے پراتفاق کیا۔فریقین نے عوام سے عوام اور تعلیمی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کو بڑھانے پر مثبت تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے طلبا، اسکالرز اور کاروباری افراد کے باہمی دوروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے مدد اور سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کے...

پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی معلومات کو شامل کرنے کے بعد دستاویز کو منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا، پالیسی کا مقصد غیر ضروری بیوروکریٹک اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کر کے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے،پالیسی کاروباری منصوبے کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنائے گی اور تاخیر کو کم کرے گی،کاروبار شروع کرنے کے ریگولیٹری شعبے میںپاکستان 190 ممالک میں سے 72 ویں نمبر پر ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو آسانی کے ساتھ اپنے منصوبے شروع کرنے میں مدد کے لیے ایک نئی پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی معلومات کو شامل کرنے کے بعد دستاویز کو منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا مقصد غیر ضروری بیوروکریٹک اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کر کے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانا ہے جو نئے کاروباری منصوبے شروع کرنے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی کاروباری منصوبے کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنائے گی اور تاخیر کو کم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں ایک اہم ریگولیٹری رکاوٹوں میں سے ایک نان آبجیکشن سرٹیفکیٹس کی تعمیل ہے جنہیں عام طور پر سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لیے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

اس پالیسی کے ذریعے حکومت کاروباری ضابطے کے لیے این او سی کی ضرورت کو تعمیل کی تصدیق کے نظام سے بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اس پالیسی کو اپنانے والی وفاقی ریگولیٹری ایجنسیوں میں کام کرے گا اور متعلقہ طریقہ کار کا احاطہ کرے گا۔پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے این او سی کے استعمال کو وفاقی سطح پر بتدریج ایک رسک پر مبنی اور انٹر ایجنسی کمپلائنس تصدیقی طریقہ کار سے تبدیل کیا جائے گا۔سرمایہ کاری کی نچلی سطح کو ایک پیچیدہ، کثیر سطحی اور مبہم ریگولیٹری نظام سے منسوب کیا جا سکتا ہے جس میں وفاقی، صوبائی اور میونسپل حکومتی ایجنسیوں کے ذریعے نفاذ شامل ہے۔ اس نظام کے تحت استعمال ہونے والے ریگولیٹری آلات مختلف رجسٹریشن، لائسنس، اجازت نامے اور سرٹیفکیٹس پر مشتمل ہوتے ہیں۔یہ ریگولیٹری تقاضے کاروبار کرنے کی لاگت میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔کاروبار کرنے میں آسانی کے انڈیکس 2020میںپاکستان ہم مرتبہ معیشتوں سے کافی پیچھے ہے اور 190 میں سے 108 ویں نمبر پر ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے ریگولیٹری شعبے میںپاکستان 190 ممالک میں سے 72 ویں نمبر پر ہے۔اس پالیسی مداخلت کا دائرہ اس کے وژن کے مطابق وفاقی ریگولیٹری ایجنسیوں کو کسی کاروباری سرگرمی کو شامل کرنے اور آپریشن شروع کرنے کے لیے درکار این او سی تک محدود ہوگا۔ یہ پالیسی کاروباری رجسٹریشن اور کاروباری کارروائیوں کے لیے درکار اجازت کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ پالیسی وفاقی حکومت کے تمام پبلک سیکٹر اداروں پر لاگو ہو گی جو کاروبار کو ریگولیٹ کرتی ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ پالیسی غیر ضروری تاخیر اور طریقہ کار کو دور کر کے اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک واضح اور سیدھا عمل فراہم کر کے معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ پالیسی انٹرپرینیورشپ، اختراعات اور ملازمت کی تخلیق کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پاکستان میں کامیاب...

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پاکستان میں کامیاب ماڈل ثابت ہو سکتا ہے، ٹرسٹ کے حصص کو اسٹاک مارکیٹ میں فلوٹ کرکے خاطر خواہ منافع کمایا جا سکتا ہے،کوئی فرد بھی اس نظام کے تحت آسانی سے کسی خاص رئیل اسٹیٹ کا شیئر ہولڈر بن سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاورز مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین زاہد لطیف خان نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ایک محفوظ نظام ہے جو کافی منافع کی پیشکش کرتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے بڑے پیمانے پر منافع کمانے کے لیے اس سسٹم کو فروغ دینا ضروری ہے جس کے حصص کو اسٹاک مارکیٹ میں فلوٹ کرکے خاطر خواہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کی دعوت دے کر پاکستان بھاری زرمبادلہ کما سکتا ہے۔یہ نظام افراد کو بڑے پیمانے پر آمدنی پیدا کرنے والی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ یورپ اور شمالی امریکہ میں رائج ایک کامیاب ماڈل ہے۔ اگرچہ پاکستان میں، لوگ اس تصور سے بخوبی واقف نہیں ہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ مقبول ہو رہا ہے۔یہاں بہت ساری ریگولیٹری پابندیاں ہیں جو سرمایہ کاروں کے لیے لائسنس حاصل کرنا مشکل بنا رہی ہیں۔ تاہم نظام کے ضوابط اور قوانین میں بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیموں کو شروع کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کئی سرمایہ کار کمپنیوں نے ایس ای سی پی کو لائسنس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ اسکیمیں یونٹ سسٹمز پر مبنی ہیں اور ایک یونٹ کی قیمت تقریبا 5000 ہوسکتی ہے۔ اسکیم میں حصہ لے کرکوئی شخص جیب کی گنجائش کے مطابق کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ یونٹ خرید سکتا ہے۔ لیکن خریدی گئی اکائیوں کے خلاف، کوئی بھی اس نظام کے تحت آسانی سے کسی خاص رئیل اسٹیٹ کا شیئر ہولڈر بن سکتا ہے۔ اگر کیپٹل گین کا 90فیصدحصہ داروں میں تقسیم کیا جائے تو اس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ لوگوں کو اس منظم شعبے کی طرف لانے کے لیے یہ ترغیب بہت منافع بخش ہے۔چونکہ قیمتیں بہت زیادہ ہو گئی ہیں اس لیے ایک عام آدمی کے لیے رئیل اسٹیٹ خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ مناسب توجہ اور آگاہی مہم کے ذریعے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پاکستان میں ایک کامیاب ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔ کراچی میں ڈولمینز مال کے نام سے اسٹاک ایکسچینج میں ایک اسکیم درج ہے۔ سال 2016 میں اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ،لاہور اسٹاک ایکسچینج اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام عمل میں آیا۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی مزید گھروں اور تجارتی علاقوں کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ حکومت کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحفظ کے تحت رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ اسکیموں کو سپورٹ کرنا ضروری ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کو مزید اعتماد ملے گا۔اس شعبے کی ترقی سے بہت زیادہ آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کارکردگی کے لحاظ سے یہ سرمایہ کاری کے لیے کافی محفوظ نظام ہے۔ ان اسکیموں کے معاملے میںپروجیکٹ کا ٹائٹل اور رقم ٹرسٹی کو جاتی ہے۔ چونکہ اس نظام میں عوام کا پیسہ شامل ہے، ایس ای سی پی اس کی نگرانی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سمیت پور...

حکومت نے آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں سمارٹ ڈیجیٹل ویلجز کے قیام کا فیصلہ کر لیا،پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطے میں پہلا سمارٹ ویلج قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،سمارٹ ویلجز کے قیام کا مقصد دیہی آبادیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے،سمارٹ ویلجز آف پاکستان پروجیکٹ 2021 میں ایم او آئی ٹی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ، یو ایس ایف اور ہواوے کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ چار ماہ کے دوران اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب اور سندھ صوبوں میں مزید دو سمارٹ ویلجز کے قیام کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یونیورسل سروس فنڈ کے ترجمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ میں دیہی آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انہیں درپیش مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے پہلے ہی آزاد جموں و کشمیراور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں سمارٹ ویلجز کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ علاقے کام کے مواقع کی کمی، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی ناکافی سہولیات کے ساتھ ساتھ محدود آمدنی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں صنفی عدم مساوات، ناخواندگی اور ٹیکنالوجی تک غیر مساوی رسائی کی وجہ سے دیہی اور شہری تقسیم جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ڈیجیٹل گاوں کے نفاذ سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے لوگوں کو درپیش یکساں چیلنجز کے خاتمے کی امید ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسل سروس فنڈ کا قیام عمل میں لایا ہے کہ ٹیلی کام کی تبدیلی کے ثمرات پاکستان کے ہر حصے تک پہنچیں۔

اس سال کے شروع میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع گوکینا گاوں میں تقریبا 21 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک آزمائشی منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ اسلام آباد سے یہ اقدام دور دراز کی کمیونٹیز کو جوڑنے اور انہیں ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے۔ گوکینا پراجیکٹ کی کامیابی نے حکومت کو ملک کے دیگر حصوں میں اس کی نقل تیار کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ سمارٹ ویلجز آف پاکستان پروجیکٹ 2021 میں ایم او آئی ٹی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ، یو ایس ایف اور ہواوے کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ اس نے "اسمارٹ آئی لینڈز" اقدام سے تحریک حاصل کی جو نظر انداز شدہ جزیروں کی کمیونٹیز کو کنیکٹیویٹی اور پائیدار خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطے میں پہلا سمارٹ ویلج قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گوکینا میںضرورتوں کے جائزے کے سروے میں تین اہم شعبوں کا انکشاف ہواجن میںتعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور ڈیجیٹل مہارتوں اور انٹرپرینیورشپ کی ترقی شامل ہے۔ سروے نے گاوں کے سیکنڈری اسکول میں سائنس اساتذہ کی کمی کی نشاندہی کی، جس نے تعلیمی کارکردگی اور طلبا کے مستقبل کے امکانات کو منفی طور پر متاثر کیا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گوکینا کے اقدام نے ٹیلی تعلیم نامی ایک سماجی ادارے کے ذریعے ای ایجوکیشن تیار کی۔ٹیلی ٹیلم گوکینا میں 9ویں اور 10ویں جماعت کے تقریبا 100 طلبا کو سائنس کے مضامین بشمول فزکس، بائیولوجی اور کیمسٹری پیش کرتا ہے تاکہ اہل افراد کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ پروگراموں کی اسسٹنٹ منیجر عالیہ نصیب نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ اسلام آباد کے اعلی ہنر مند اساتذہ سائنس کے مضامین میں روزانہ 40 منٹ کی آن لائن کلاس کے لیے لڑکیوں کے اسکول سے جڑتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسکول انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، ایک بڑا ٹی وی، ایک ویب کیم، اسپیکر، مائیکروفون، اور ایک انورٹر سے لیس ہے تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گوکینا اقدام نے کمیونٹی کے لیے طبی سہولیات کو بڑھانے کے لیے صحت کہانی نامی ٹیلی میڈیسن فراہم کنندہ بھی قائم کیا ہے۔ اس سے قبل رہائشیوں کو اسلام آباد میں طبی خدمات تک رسائی کے لیے 20 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرنا پڑتا تھا کیونکہ گاوں کا طبی مرکز صرف صحت کی دیکھ بھال کے اختیارات کی ایک محدود حد فراہم کرتا تھا۔ صحت کہانی کے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے، اعلی تعلیم یافتہ آن لائن معالجین کا ایک نیٹ ورک اب مریضوں سے آن لائن وائس اور ویڈیو کونسلنگ کے ساتھ ساتھ تشخیص کی پیشکش کرتا ہے۔مریضوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ویڈیو مشورے پائے گئے ہیں جو شہر کے اسپتالوں یا کلینکوں میں طبی امداد حاصل کرتے ہیں۔ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ گوکینا میں مقامی کاروبار کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی اور انٹرپرائز سپورٹ کی ضرورت تھی۔ اس میں دستکاری، فیشن ڈیزائن، سلائی، جدید کاشتکاری کے طریقے، کھانا پکانے، مارکیٹنگ، اور مالیاتی رسائی جیسے شعبے شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اختراع کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے جو نقل و حرکت کے مسائل کا سامنا کرتی ہیں اور اپنے گھروں سے باہر کام کرنا مشکل محسوس کرتی ہیں۔ ان کی رہائش گاہوں سے تجارتی مواقع تک رسائی فراہم کرکے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک پل کا کام کرتی ہے۔ مجموعی طور پرپنجاب، سندھ اور پاکستان کے دیگر خطوں میں سمارٹ ویلجز کے قیام کا مقصد دیہی آبادیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے نو ماہ میں آئل اینڈ گیس ڈوی...

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی نو ماہ کی مدت کے دوران محصولات، مجموعی منافع اور خالص منافع میں خاطر خواہ اضافہ کیااور 309 ارب روپے کی مجموعی فروخت کی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 212 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 159 ارب روپے کا خالص منافع کمایااورنو ماہ کی مدت میں 37.12 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی کی آمدنی 240 بلین روپے سے 309 بلین روپے تک 28.7 فیصد بڑھ گئی اور 161 بلین روپے کے مجموعی منافع میں 31.7 فیصد اضافہ ہوااور 112 بلین روپے کا خالص منافع 42.5 فیصد بڑھ کر 159 بلین روپے ہو گیا۔ کمپنی نے اپنے منافع کے مارجن اور فی حصص کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ یہ تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے کی سب سے بڑی فرم ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 339 بلین ہے۔ کمپنی نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت اور مجموعی منافع کمایا۔ خالص منافع کے لحاظ سے، پاکستان کی سب سے بڑی آئل فرم نے تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ مالیت پوسٹ کی۔

پہلی سہ ماہی میں 106 ارب روپے کی مجموعی آمدنی اور اس پر 75 ارب روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔ کمپنی نے 53 ارب روپے کا خالص منافع کمایا۔ لہذا، مجموعی اور خالص منافع کا تناسب 50فیصدبتایا گیا۔ کمپنی نے 12.39 روپے فی حصص کی آمدنی کی اطلاع دی۔ دوسری سہ ماہی کی مجموعی فروخت پچھلی سہ ماہی کے اعداد و شمار سے 97 بلین روپے اور مجموعی منافع روپے 64 بلین تک کم ہو گئی۔ کمپنی نے اس سہ ماہی میں 41 ارب روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ گزشتہ سہ ماہی سے بھی کم تھا۔ کمپنی نے 9.70 روپے فی حصص کی آمدنی کی اطلاع دی۔ حال ہی میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں105 ارب روپے کی دوسری سب سے زیادہ مجموعی فروخت کی اطلاع دی اور 72 ارب روپے اور 64 ارب روپے کا مجموعی اور خالص منافع کمایا۔ مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میںکمپنی نے 15.03 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی جو زیر جائزہ تین سہ ماہیوں میں بھی سب سے زیادہ تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو،ٹرک پر چھاپہ،129تارکین وطن برآمد

میکسیکو کے صوبہ ویرا کروز میں ایک ٹرک سے 129تارکین وطن کو برآمد کیا گیا ہے،مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سان ایسیدرو نامی قصبے میں معمول کے گشت کے دوران پولیس نے ایک ٹرک میں غیر قانونی تارکین وطن کا پتہ لگایا ، گوئٹے مالا،ہونڈوراس،السلواڈور اور بھارتیوں سمیت 129تارکین وطن جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں بر آمد کر لیا گیا،پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس کی سوڈان میں اپنے سفیر کی رہائش گاہ پر...

تیونس نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپنے سفیر کی رہائش گاہ پرلوٹ مار کے واقعے کی مذمت کی ہے،تیونس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ خرطوم میں ایک مسلح گروہ نے خرطوم میں تیونس کے سفیر شفیق حاجی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا اور ان کا سامان لوٹ لیا،بیان میں کہا گیا کہ مسلح گروپوں نے جو کچھ کیا وہ سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی اور سفارتی مشنز سے تعلق رکھنے والی عمارتوں کی بے حرمتی ہے،چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں حملہ آوروں کو تلاش کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ مغربی کنارے میں 4000سے زائد بستیوں کے...

امریکہ نے اسرائیلی حکومت کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے کام میں تیزی لانے کی راہ ہموار کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیاہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس موضوع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 4000سے زائد بستیوں کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے اسرائیل کے فیصلے سے امریکہ سخت پریشان ہے،ملر نے اسرائیل کے سیٹلمنٹ ایڈمنسٹریشن سسٹم میں تبدیلیوں جس کے مطابق بستیوں کی منصوبہ بندی اور منظوری میں تیزی آئی کی خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیاہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے سے ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کی ہے جو دو ریاستی حل کو مزید مشکل اور امن میں رکاوٹ بناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عقبہ، اردن اور شرم الشیخ، مصر میں اپنے وعدوں کا احترام کرے اور کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے بات چیت کی طرف واپس آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،قربانی کے لیے جدہ بندرگاہ سے 10لاک...

مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ یکم سے 28ذی القعدہ تک 10لاکھ 400 سے زائد مویشیوں کو سعودی عرب میں داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس سال حج کے سیزن میں لگ بھگ 6لاکھ 33ہزار مویشیوں کی قربانی کا اندازہ لگایا گیا ہے، ان جانوروں کو حج کی ھدی کے طور پر اور عید الاضحی کی قربانی کے طور پر اللہ کے راستہ میں قربان کیا جا ئے گا، مزید مویشیوں کی سعودی عرب لائے جانے کی بھی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر اور امارات کے سفارتی تعلقات بحال

قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعددونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے،قطری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،قطر کو 2017میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا،ریاض اور قاہرہ نے 2021میں ہی دوحا میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلیکان ویلی کے پلگ اینڈ پلے سرمایہ کارکا سعو...

سلیکان ویلی میں قائم ٹیکنالوجی سرمایہ کار پلگ اینڈ پلے ٹیک سنٹر سعودی ٹیک اسٹارٹ اپ میں سرمایہ کاری کے لیے 10کروڑ ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے،اس نے ڈراپ باکس انکارپوریٹڈ اور پے پال ہولڈنگز انکارپوریٹڈ سمیت کمپنیوں کی ابتدائی مالی معاونت کی تھی،پلگ اینڈ پلے سنٹر ممکنہ طور پر سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ کے ایک یونٹ کی معاونت سے نئی سرمایہ کاری کرے گا،کمپنی کے بانی اور سی ای او سعید عمیدی نے دارالحکومت ریاض میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پلگ اینڈ پلے سعودی دولت فنڈ کے قائم کردہ ایک ارب ڈالر کے فنڈ جادا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ گھریلو وینچر کیپیٹل انڈسٹری کو شروع کرنے میں مدد مل سکے،انھوں نے کہا کہ یہ فنڈ آئندہ جنوری تک شروع کیا جائے گا، جس میں پلگ اینڈ پلے مجموعی طور پر 10فی صد حصہ ڈالے گا اور باقی سعودی فنڈز اور خاندانی دفاتر سے جمع کیا جائے گا۔عمیدی نے کہا کہ گذشتہ چند سال میں سعودی اسٹارٹ اپس کے معیار میں بہتری آئی ہے۔اس لیے پلگ اینڈ پلے فنڈ یہاں اپنا منصوبہ شروع کر رہا ہے،انھوں نے کہاکہ ہم اپنے معیار کو کم نہیں کریں گے،ہم امریکااور جرمنی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ،ہمارا کوالٹی کنٹرول صرف اس وجہ سے تبدیل نہیں ہونے والا ہے کہ یہ سعودی عرب ہے، اور اگر مجھے اعلی معیار کے اسٹارٹ اپ نہیں مل سکے تو میں سرمایہ کاری نہیں کروں گا،عمیدی نے کہا کہ پلگ اینڈ پلے سنٹر پانچ فنڈز کے پورٹ فولیو کا انتظام کرتا ہے ، جس کی مجموعی مالیت 50کروڑ ڈالر ہے اور مزید پانچ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں نشے میں دھت خاتون سے جنسی زیادتی...

برطانیہ میں نشے میں دھت خاتون سے جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی طالب علم کو سزا سنا دی گئی،برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون سے زیادتی کا واقعہ ویلز کے دارالحکومت کارڈف میں پیش آیا تھا،بھارتی طالب علم نشے میں مدہوش خاتون کو کلب کے باہر سے اپنے ساتھ لے گیا تھا،برطانوی عدالت نے ریپ کے مجرم 20سالہ بھارتی طالب علم پریت وکال کو 6سال اور 9ماہ قید کی سزا سنا دی،بھارتی طالب علم نے عدالت میں ریپ کا اعتراف کیا تھا،سائوتھ ویلز پولیس کے مطابق 20سالہ پریت وکال برطانوی یونیورسٹی میں انجینیرنگ کا طلب علم ہے۔ اس نے متاثرہ لڑکی کو ویلز میں نارتھ روڈ کے علاقے کے ایک گھر میں ریپ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریلیز کردی گئی جس میں بھارتی طالب علم کو لڑکی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد پریت وکال کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات...

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں چارافراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے،ریاست الینوائے میں سیاہ فام امریکیوں کی آزادی کی یاد میں جشن کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور بائیس افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،واشنگٹن میں میوزک فیسٹیول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔دوسری جانب سینٹ لوئس میسوری میں فائرنگ سے شخص ہلاک اورنو افراد زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے لیے عید الا...

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے لیے عید الاضحی کے موقع پر چھ روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ،متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق انسانی وسائل اور امارات کی وزرات نے یوم عرفات اور عید الااضحی کے موقع پر نجی شعبے کے لیے ستائیس جون سے تیس جون تک سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے پاس اسلامی تہوار کو منانے کے لیے منگل ستائیس جون سے دو جولائی تک چھ دن کی چھٹیاں ہوں گی کیونکہ اس میں ویک اینڈ پر بھی آرہا ہے ،یہ فیصلہ عوامی اور نجی شعبوں کے لیے منظور شدہ عوامی تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قراداد کے مطابق ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کا جنین کیمپ پر زمینی اور فضا...

اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطین میں دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنین کیمپ پر زمینی اور فضائی حملہ کردیا، 15سالہ لڑکے سمیت 3 فلسطینیوں شہید اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کیمپ پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، ہیلی کاپٹروں سے میزائل فائر کئے، گولیاں برسائیں، اسٹن گرینیڈ اور زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا گیا،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دہشت گرد میں 3فلسطینی شہید اور بچوں سمیت 30افراد زخمی ہوگئے،اسرائیلی فورسز نے کارروائی کے دوران کئی گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی افواج میں ہر تیسرے دن خودکشی کا ایک و...

بھارتی افواج میں ہر تیسرے دن خودکشی کا ایک واقعہ، خواتین افسران سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ گئے، بھارتی افواج میں ہر تیسرے روز خودکشی کا ایک واقعہ پیش آنے لگا اور خود کشی کرنے والوں میں مرد کے ساتھ خواتین افسران بھی شامل ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو دہائیوں کے دوران فوجیوں کے خودکشی کے واقعات کی وجہ ذہنی دبا ئواور ڈپریشن رہا ہے اور 2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، 5سال میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے افسران بالا کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کی،رواں برس اپریل میں بھارتی فوجی نے اپنے 4ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ 23جنوری 2023کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی اور 9 جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران سے زیادتی اور جنسی ہراسانی کے 1243واقعات رپورٹ ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں