• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی قومی کا نگریس...

بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چا ئنہ نے عظیم عوامی ہال میں اپنی 19 ویں قو می کا نگر یس کا آ غاز کر دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاست کے رہنما ؤں سمیت شی جن پھنگ ، ژاؤ لیجی ، وانگ ہو ننگ، ڈنگ شو ئے شیانگ اور لی شی نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور مبا رکباد پیش کی۔

چھائی چھی نے کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جا نب سے خطاب کیا۔

چینی صدر، کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین  شی سمیت دیگر رہنماؤں کا افتتا حی اجلاس سے قبل پہنچنے پر شا ندار استقبال کیا گیا۔

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ جیانگ سو۔ یانگ ژو ۔ شہرترقی

چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر یانگ ژو میں چائنہ عظیم نہرعجائب گھر میں سیاح 5 جی تجرباتی زون کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاؤس۔ وینتیان۔ چین ۔ سی آر آر سی ۔ ثقافتی تب...

لاؤس، دارالحکومت وینتیان کے کومفیٹ لوئر سیکنڈری اسکول میں سی آر آر سی کے فراہم کردہ فٹ بال میدان کی حوالگی تقریب میں طالبات رقص کا مظا ہرہ کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن۔ تجارتی میلہ ۔ پاکستانی نمائش کن...

چین، ہاربن عالمی اقتصادی اور تجارتی میلے میں پاکستانی پویلین کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن۔ تجارتی میلہ ۔ پاکستانی نمائش کن...

چین، ہاربن عالمی اقتصادی اور تجارتی میلے میں پاکستانی نمائش کنندگان گاہکوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت۔ لہاسا۔ ثقافت

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے صدرمقام لہاسا میں نوجوان لائیو کنسرٹ میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت۔ لہاسا۔ ثقافت

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے صدرمقام لہاسا میں پوٹالا پیلس کے احاطے میں خواتین سیاحوں کا تصاویر کے لئے ایک انداز ۔(شِنہوا)

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی تباہی کا باعث بننے والی حکومت کو آئینی...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملکی تباہی کا باعث بننے والی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔ مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نے دو انتہائی اہمیت کے حامل پراجیکٹس کا افتتاح کیا، ان منصوبوں کا افتتاح ایک تسلسل ہے، شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حکومت ملک کی تباہی کا باعث بن رہی تھی، اب فتنے کا ادراک اور شناخت ہو چکی ہے، میں پوچھتا ہوں کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے لوگ کہاں ہیں؟ ہمارے دور میں پوری دنیا کے اخبار لکھ رہے تھے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان آگے بڑھا 12 اکتوبر کسی نہ کسی شکل میں آ جاتا ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ترقی کا عمل 2018 سے شروع ہوگا، آج ہماری سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر پاکستان کی خدمت کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوان ملک کے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرس...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرسکتے ہیں،نیشنل اینوویشن ایوارڈ کا مقصد شعبوں میں کاروباری اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہے،100نوجوانوں کو 160ملین روپے تک کی گرانٹ دی گئی ہے،آئیڈیاز کے مطابق یہ گرانٹ 2ملین روپے تک جا سکتی ہے۔منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل اینوویشن ایوارڈ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتا ہے،100نوجوانوں کو 160ملین روپے تک کی گرانٹ دی گئی ہے،آئیڈیاز کے مطابق یہ گرانٹ 2ملین روپے تک جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی تینگی سے نکالنے کیلئے ایسے پروگرامز کو فروغ دینا ضروری ہے،ایسے پروگرامز کا مقصد شعبوں میں کاروباری اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہے،مجھے اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی قابلیت پر یقین ہے،نوجوان ملک کے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ترقی جرمنی کے لیے خطرے کی بجائے سنہری...

چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی جرمنی کے لئے چیلنج یا خطرے کی بجائے ایک سنہری موقع ہے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کی بجائے تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنی جرمن ہم منصب انالینا بیئربوک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران چین اور جرمنی کو تعاون کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ جرمنی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ساتویں چین جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ چھن نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ مشاورت دونوں فریقین کی مشترکہ کوششوں سے مکمل طور پر کامیاب ہوگی۔ چھن نے کہا کہ چین امن کی آزاد خارجہ پالیسی اور کھلے پن کی حکمت عملی پر کاربند ہے۔ چین باہمی احترام کے اصولوں کو مشترکہ طور پر برقرار رکھتے ہوئے اختلافات، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لئے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر اقتصادی گلوبلائزیشن کی حمایت کریں، صنعتی اور رسد کی چینز کو الگ کرنے اور توڑنے کی مخالفت کریں، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کریں، علاقائی اور عالمی امن و استحکام کا تحفظ کریں اور دنیا میں مزید استحکام، یقین اور تعمیری صلاحیت پیدا کریں۔ چھن نے بیئربوک کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعاون کی کامیابیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ دوطرفہ تعلقات میں مجموعی طور پر مربوط کردار ادا کرتی رہیں گی، ہر سطح پر تبادلوں اور مکالمے کو گہرا کریں گی، بین الاقوامی اور علاقائی امور پر مواصلات اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دہشت گردی کے خاتمے کا سب سے موثر طریقہ احتیا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے عالمی خطرے کے خاتمے کے لیے موثر ترین طریقہ کار کے طور پر احتیاطی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے رکن ممالک کی انسداد دہشت گردی ایجنسیز کے سربراہان کی اقوام متحدہ کی اعلی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روک تھام کا مطلب صرف حملوں کو ناکام بنانا اور سازشوں کو ناکام بنانا نہیں ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس کا مطلب غربت، امتیازی سلوک، عدم اطمینان، کمزور بنیادی ڈھانچے اور ادارے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں جیسے بنیادی حالات سے نمٹنا ہے جو دہشت گردی کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روک تھام کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو شامل کرنا اور احترام کرنا شامل ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے دیگر قابل توجہ شعبوں کا بھی خاکہ پیش کیا جن میں فنڈز کی کمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے اور تنظیم کو دی جانے والی رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمی کے ہماری امن کوششوں اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی دونوں پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے قیام امن مشن نے ڈیموکریٹک ریپ...

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے استحکام مشن (مونسکو) کے سربراہ بینتو کیتا نے کہا ہے کہ مونسکو نے پہلے ہی ملک سے اپنے مشن کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے کانگو کے وزیر مواصلات اور میڈیا پیٹرک مویا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انخلا منتقلی کے منصوبے کے سب سے اہم سنگ میل کی کم از کم شرائط کے حصول کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کیتا نے مزید کہا کہ درست ٹائم لائن کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ مویا کے مطابق کانگو کی حکومت نے مونسکو کی روانگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ عمل منظم، مہذب اور منظم انداز میں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی تاریخ طے نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں کئی غیر متوقع اور ناقابل بیان عوامل ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ماحولیاتی تحفظ مسائل پر 3 ہزار 300 سے ز...

چین میں حیاتیاتی و ماحولیاتی تحفظ بارے اعلی پیمانے کے مرکزی معائنہ کے دوسرے مرحلے میں ماحولیاتی تحفظ بارے کئی مسائل سامنے آئے جس میں 3 ہزار 300 سے زائد اہلکاروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے مطابق مئی 2020 سے جون 2022 تک معائنہ ٹیم نے 31 صوبائی سطح کے علاقوں، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے ساتھ ساتھ چائنہ مین میٹلز کارپوریشن اور مرکز کے ماتحت 6 ریاستی کاروباری اداروں میں تحقیقات کیں جہاں 158 مسائل کے بارے میں معلوم ہوا۔ صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور میں تقریبا 3 ہزار 35 اہلکاروں کو 135 مسائل پر جوابدہ قرار دیا گیا۔ ان میں محکمہ کی سطح کے 371 اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثہ نگران و انتظامی کمیشن اور مرکز کے ماتحت 6 ریاستی کاروباری اداروں میں 23 مسائل پر 336 افراد کو قصوروار قرار دیا گیا۔ معائنے کے دوسرے مرحلے میں 2 ہزار 164 اصلاحی کاموں بارے نشاندہی کی گئی جن میں سے 61 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا اقتصادی عالمگیر یت کو برقر...

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جرمن تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقتصادی عالمگیریت اور چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو برقرار رکھیں۔ جرمن کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے لی نے کہا کہ کاروباری اداروں کو خطرے کی روک تھام کے معاملے میں مر کزی کردار ادا کر نا چاہئے اور خطرے کی روک تھام اور تعاون ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں۔ انہوں نے باہمی انحصار کو عدم تحفظ سے تشبیہ دینے کے خلاف بھی متنبہ کیا۔ اجلاس میں سیمنز، ووکس ویگن، مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، شیفلر، بی اے ایس ایف، کووسٹرو، واکر کیمی، مرک، ایس اے پی اور ایلینز سمیت جرمن کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ لی کی تجویز کے مطابق شرکا نے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور سیاسی صورتحال، چین کی اقتصادی ترقی، مستقبل کی تکنیکی ترقی کے امکانات اور کچھ ممالک کی طرف سے شروع کردہ نام نہاد خطرے کو کم کرنے اور انحصار کی سطح کو کم کرنے بارے کھلا اور واضح تبادلہ خیال کیا۔ نمائندوں کی تقاریر سننے کے بعد لی نے کہا کہ آمنے سامنے بات چیت سے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اعتماد کو گہرا کیا جاسکتا ہے۔ لی نے کہا کہ افراتفری اور تبدیلی کی دنیا میں صورتحال جتنی سنجیدہ اور پیچیدہ ہوگی، غیر یقینی صورتحال کے درمیان پرسکون انداز میں سوچنا اور یقین کو سمجھنا اتنا ہی ضروری ہوگا ۔ انہوں نے معروضی قانون اور وقت کے بنیادی رجحان، خاص طور پر معاشی عالمگیریت کے تاریخی رجحان، چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے عمومی رجحان اور چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت تعاون کے عظیم رجحان پر فعال طور پر عمل کرنے پر زور دیا۔ لی نے کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے اعتماد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کھلے پن اور تعاون کے ذریعے عالمی معیشت کی بحالی کو تیز کرنے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا نئی توانائی گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈ...

چین نئی توانائی گاڑیوں کی تیزرفتار ترقی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اعلی معیار کے چارجنگ بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید فروغ دے گا۔ ریاستی کونسل جنرل آفس کے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق 2030 تک وسیع تر احاطے ، معتدل معیار ، ہموار ڈھانچے اور مکمل فعالیت کے ساتھ ایک اعلی معیار کا چارجنگ بنیادی ڈھانچہ موجود ہوگا جو نئی توانائی گاڑیوں کی ترقی اور لوگوں کی چارجنگ ضروریات کو پورا کرسکے گا۔ دستاویز میں شہری علاقوں میں ٹھیک طریقے سے منظم چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے جس میں رہائشی و کاروباری علاقوں کے ساتھ ساتھ تجارتی ، صنعتی اور تفریحی مراکز میں چارجنگ مقامات کا احاطہ کیا جائے۔ رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں کا مئوثر طریقے سے احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چارجنگ نیٹ ورک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ایپلی کیشن کی چارجنگ کے لئے آزمائشی کانٹیز اور قصبے بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ رہنما اصول کے مطابق خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور اس شعبے میں مختلف نوعیت کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں ذہین چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کے اطلاق کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورکس کی ذہین تبدیلی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئٹزرلینڈ ، چینی کمیونٹی کی جانب سے بی آر آ...

بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی)کی 10 ویں سالگرہ اور سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے موقع پر جنیوا میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد جنیوا کے انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں سوئس چینی موسیقار ژا یوآن اور سوئس سینٹ پریکس چیمبر آرکیسٹرا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ تقریب کا آغاز سوئس اور چینی قومی ترانوں سے کیا گیا جس کے بعد مشہور یورپی اوپرا، چینی پیانو کنسرٹس اور دنیا کے دیگر حصوں سے موسیقی کے اقتباسات پیش کیے گئے جن میں جیوچینو روسینی کی "ولیم ٹیل اوورچر" اور ایل وی کیمنگ کی "اوڈ ٹو دی ریڈ فلیگ" شامل ہیں۔ شام کا پروگرام مرتب کر نے والے آرکیسٹرا کے رہنما ژا یوآن نے شِنہوا کو بتایا کہ کنسرٹ کا موضوع ہمہ جہت تعاون بارے تھا۔ اس کنسرٹ کا اہتمام سوئس-چائنیز ایسوسی ایشن آف فوجیان (چین کے جنوب مشرقی ساحل پر ایک صوبہ) نے کیا تھا جس میں سوئس-چینی ٹورازم ایسوسی ایشن اور سوئس-چائنیز کلچرل اینڈ آرٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن جیسے بڑے سوئس-چینی گروپس کی حمایت حاصل تھی۔ تقریبا30 سوئس چینی نوجوانوں نے "اوڈ ٹو دی سلک روڈ" گایا۔ اس کے بعد سوئس-چینی پیانو نواز میلوڈی ژا نے "یلو ریور کنسرٹو" اور "بلیو ریپسوڈی" کی دھن بجائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ کی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے دوبار...

چین کے شمال مغرب میں واقع شاہراہ ڈوکو موسمی بندش ختم ہونے کے بعد سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ یہ اپنی منفرد خوبصورتی کے سبب ملک کے مقبول ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ اس شاہراہ کی طوالت 561 کلومیٹر ہے جو سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے شمالی علاقوں دو شانزی اور جنوب میں کوچھا شہر کو ملاتی ہے۔ اس پر وادیاں، گلیشیئرز، جھیلیں اور سبزہ زار موجود ہیں جو دلکش نظارے پیش کرتے ہیں۔ برفانی موسم اور سڑک پر برف جمنے جیسے قدرتی عوامل کے سبب یہ شاہراہ جون سے اکتوبر کے درمیان کھلتی اور موٹرسائیکل سواروں اور خود ڈرائیونگ کرنے والے سیاحوں متوجہ کرتی ہے۔ چین کے وسطی صوبہ ہونان سے آنے والے ایک سیاح شیا گوئی شیانگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس شاہراہ کے جو مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھوں گا وہ وی چیٹ مومنٹس پر دیکھی گئی تصاویر سے کہیں زیادہ متاثر کن ہوں گے۔ سنکیانگ کے علاقائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے مطابق شاہراہ کے ساتھ متعلقہ حکام سیاحوں کے خوشگوار اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے تاکہ اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔ سنکیانگ میں رواں سال سیاحت بحال ہورہی ہے ۔ 29 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہنے والی یوم مئی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس خطے کا سفر کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 140.81 فیصد زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ نے شام کے وزیر دفاع اور چیف آف سٹاف...

برطانیہ نے شام کے وزیر دفاع اور شامی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ پابندیاں تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کے نئے الزامات کے تناظر میں لگائی گئی ہیں، پابندیوں کے تحت شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس اور شام کے آرمی چیف آف سٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم کے اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا اور انہیں سفر سے روک دیا جائے گا،برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق علی محمود عباس کا شام کی فوج اور مسلح افواج کی قیادت کرنے میں ایک کردار تھا جنہوں نے منظم طریقے سے شہریوں کے خلاف عصمت دری اور جنسی یا صنفی بنیاد پر تشدد کی دیگر اقسام کا استعمال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عبد الکریم عصمت دری اور جنسی اور سماجی تشدد کی دیگر اقسام کے منظم استعمال کا سہارا لینے والے فوجی دستوں کو کمانڈ کرکے شامی شہریوں کو دبانے میں ملوث تھا،مزید برآں برطانیہ نے مشرقی کانگو میں دو باغی رہنمائوں دیزیری ندجوپا اور ولیم یاکو ٹومبا پر بھی اسی طرح کی پابندی عائد کردی ہے، کامن ویلتھ آفس نے کہا کہ دونوں گروپوں نے انفرادی اور اجتماعی عصمت دری کا سہارا لیا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ کیس واقعہ،مقدمے کی معلومات افشا کرنے پر...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سرکاری خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے سے متعلق مقدمے کی معلومات افشا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ، وفاقی جج اورامور انصاف نے اس بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ اب امور انصاف کی تجویز پر اس مقدمے سے متعلق جمع کردہ شواہد صرف وکلا کی حاضری میں ہی دیکھے جا سکیں گے،اس فیصلے کے بعد اب متعلقہ مقدمے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی ممانعت ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حرم شریف اورمسجد نبویۖ میں عازمین حج کیلئے ف...

سعودی عرب کی وزارت حج نے حج کے دوران حرم مکی اور مسجد نبوی ۖ میں فوٹو گرافی کے حوالے سے چند ہدایات جاری کی ہیں،جن کے ذریعے وزارت حج نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بابرکت موقعے سے فائدہ اٹھائیں اور نیک اعمال پر مکمل انہماک کے ساتھ توجہ دیں،اس سلسلے میں وزارت حج نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران تصویر کھنچواتے وقت چند آداب کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہوگا تاکہ دیگر عازمین کو آپ کے اس عمل کی وجہ سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس حوالے سے عازمین حج کے لیے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے گریز کریں، حاجیوں کے راستوں سے دور رہیں، ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے کا باعث مت بنیں اور دوسروں کی رازداری کے مکمل احترام کو بھی یقینی بنایا جائے،سعودی حکام کے مطابق 7لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز آنے والے زائرین کی کل تعداد 29ہزار 090تھی، ان میں سے 25ہزار 962مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جب کہ گزشتہ روز تک 5لاکھ 56ہزار953عازمین مدینہ منورہ حاضری کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے اورایک روز قبل تک مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی تعداد 1لاکھ 61ہزار 021ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کیلئے منفرد سہولت مت...

دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کیلئے منفرد سہولت متعارف کرادی،جس کے تحت ڈرائیور حادثات کے بعد اپنی گاڑی کی مفت مرمت کرواسکیں گے،عرب میڈیاکے مطابق دبئی میں حادثے کا شکار ہونے والوں کے لیے اب فیول اسٹیشن پر رپورٹ ملنے کے فورا بعد اپنی کار کی مرمت کروانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے، اس حوالے سے دبئی پولیس نے ایک ایڈوائزری میں کہا کہ کچھ ڈرائیور یہ نئی سروس مفت میں بھی حاصل کرسکتے ہیں، جسے آن دی گو کہا جاتا ہے،اس سہولت کا اطلاق ان گاڑی سواروں پرہوگا جو کسی معمولی حادثے یا حادثات میں ملوث ہوتے ہیں جہاں دوسرا فریق نامعلوم ہے۔ یہ نیا اقدام ڈرائیوروں کو کاغذی کارروائی کرنے کے بعد جلد ہی اپنی کاروں کی مرمت کرنے کی اجازت دے گا،معمولی حادثے کے بعد کسی بھی اینوک اسٹیشن پرآٹوپرو کی دکان پر جانے پرگاڑی کو ایک مجاز ورکشاپ میں لے جایا جائے گا اورمرمت کے بعد گاڑی ڈرائیور کے گھر پہنچا دی جائے گی، یہ مرمت کچھ رہائشیوں کے لیے مفت میں کی جاتی ہے،جن میں بزرگ اورحاملہ خواتین شامل ہیں، جب کہ دیگر ڈرائیور 150درہم فیس ادا کرنے کے ساتھ اس نئی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں شدید گرمی ،لو لگنے سے مرنے والوں ک...

بھارت میںشدید گرمی کی لہروبال جان بن گئی،لو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی لہر سے ریاست اتر پردیش میں 119اور ریاست بہار میں 47افراد سمیت مجموعی طور پر 170 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،اتر پردیش کے شہر بلیا میں لو لگنے والے جن لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا ان کو عدم گنجائش کے باعث قبول نہیں کیا گیا،مرنے والوں کے لواحقین کو لاشیں اپنے گھروں کو لے کر جانا پڑی کیونکہ اسپتال کے مردہ خانے بھرے پڑے ہیں،ہسپتال مریضوں سے بھر گئے،گزشتہ تین دنوں میں اترپردیش کے ضلع بلیا میں 400سے زائد افراد ہسپتال داخل ہوئے،جن میں زیادہ ترافراد کو سانس لینے میں دشواری اوربخار کی شکایت تھی،دوسری جانب ریاست بہارکے دارالحکومت پٹنہ میں اسکولوں کو 24جون تک بند کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ ، ایشیائی ریستورانوں پر حملہ، 4اف...

نیوزی لینڈ میں 3ریستورانوں پر کلہاڑی بردار شخص کے حملوں سے 4افراد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی آکلینڈ کے مضافاتی علاقے البانے میں رات گئے کلہاڑی بردار شخص نے ایشیائی ریستورانوں پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں چینی ریستوران تھے اور قریب ہی واقع تھے، واقعے کے بعد ایک 24سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس پر حملہ کرنے کا الزام ہے، پولیس کی جانب سے ابھی تک حملے کے پیچھے مقاصد کا نہیں بتایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک شدید اور تین معمولی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایک چینی ریستوران میں کام کرنیوالے ملازم نے بتایا کہ اچانک ایک شخص اندر آیا اور کلہاڑی سے حملہ کردیا، اس نے مجھ پر بھی حملہ کیا مگر میں نے کلہاڑی پکڑلی، اس کے باوجود وہ میرے سر کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا، عملے کا کہنا ہے کہ اس کے فورا بعد حملہ آور دوسرے ریستوران میں گھس گیا اور وہاں لوگوں کو زخمی کردیا، پولیس کے اعلی عہدیدار ٹیموتھی ولیمز کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ حملہ آور کا کوئی اور ساتھی اس میں شامل ہو بلکہ یہ اس کا انفرادی فعل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار حملہ آور پر مزید الزامات عائد کئے جانے کی بھی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، موسم خو...

متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کیساتھ موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا،نیشنل سینٹرآف میٹرولوجی کے مطابق یو اے ای میں جون کے مہینے کے دوران معمول کے رجحان کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں ہلکی سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی،این سی ایم کا کہنا ہے کہ یواے ای میں موسم گرما کی بارشیں غیرمعمولی نہیں،کیونکہ ملک میں بھارت کی جانب سے مون سون کا کم دباو ہے، بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں ،جہاں بارش متوقع ہے ان میں مشرقی پہاڑی علاقے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی کا شرمناک منصوبہ بے نقاب، اقلیتوں پر ہن...

مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا آزمانے کی تیاری جاری ہیں، مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا،بھارتی سرکار کی اقلیتوں پر ہندو طرز کا قانون نافذ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، 22ویں بھارتی لاکمیشن نے یکساں سول ضابطے کے نام سے تجاویز مانگ لیں، یوسی سی کو اقلیتوں کی مذہبی تعلیمات اور قوانین پر فوقیت ہو گی، یونیفارم سول کوڈ(یو سی سی)نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو ہندو طرز کے قوانین پرعمل کرنا ہو گا،قانونی ماہرین نے مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں کے حقوق کے خاتمے کا باعث بن جائے گا،دوسری جانب اقلیتی مذہبی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری کی اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کی چال ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یو سی سی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ...

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دئیے گئے،کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرخلاف قانون پارٹیوں پرجھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کیے گئے ہیں،بورس جانسن پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے سابق اراکین کو ملنے والے خصوصی پاس سے محروم کر دئیے گئے ہیں،اراکین پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق پرویلج کمیٹی کی رپورٹ پر مہر ثبت کردی ہے، رپورٹ منظور کرنے کے حق میں 354اور مخالفت میں صرف 7ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90روز کیلئے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بورس جانسن کی ابتدا میں صرف 10دن سے زائد کی معطلی چاہتی تھی، بورس جانسن کے کمیٹی پرالزامات کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں اضافہ کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے حلقے میں 20جولائی کو ضمنی الیکشن کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغرب کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر مزید انحصار...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ہم مغرب کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور معاہدوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے جو تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کی بنیاد کے طور پر پیش کیے گئے تھے،اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رشین فیڈریشن اور مغرب کے درمیان تعلقات نہ صرف یکسر تبدیل ہوئے ہیں بلکہ اکثر علاقوں میں طویل عرصے سے رکے ہوئے ہیں، پتہ نہیں یہ سب کب بدلے گا،سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ تاریخ کے اس موڑ پر مغرب نے روس کو کھو دیا ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جتنی جلدی ہم باقی وہموں کو دور کریں گے اتنا ہی ہماری اپنی ترقی کے لیے بہتر ہوگا،انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے موجودہ صورتحال کا واضح اندازہ لگایا ہے، انہوں نے متعدد مثالیں دیں کہ کس طرح سوویت یونین کے ختم ہونے کے بعد کئی سالوں تک روس مغرب کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں اتحادی تعلقات بھی، تاہم، سب کچھ خاک میں مل گیا کیونکہ مغرب برابر تعاون کے لیے تیار نہیں تھا،ان کا کہنا تھا کہ مغرب ہمیں صرف ایک ایسے علاقے کے طور پر دیکھتا ہے جس کی کھوج کی جائے اور اسے نوآبادیاتی معنوں میں استعمال کیا جائے تاکہ دوسروں کی قیمت پر زندگی گزاری جا سکے، ہمارے پاس وسائل ہیں، مغرب ہمیں ٹیکنالوجی فراہم کر رہا تھا اور ہمیں مغرب کو سستے تیل، گیس اور دیگر معدنی وسائل دینے تھے جن سے ہم مالا مال ہیں،انہوں نے کہا کہ سوویت دور سے تزویراتی استحکام کی ضمانت دینے والے معاہدے تباہ ہو چکے ہیں جن میں اینٹی بیلسٹک میزائل ٹریٹی، انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی اور ٹریٹی آن اوپن اسکائیز شامل تھے اور اب ہم اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی کو بھی معطل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ مغرب اور خاص طور پر امریکیوں نے ان بنیادی اصولوں کو کمزور کر دیا ہے جن پر یہ معاہدہ قائم تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاحوں کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کیلئے ج...

ٹائی ٹینک کو دنیا کا مشہور ترین بحری جہاز سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کو پیش آنے والا حادثہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے،یہ وہ جہاز تھا جسے تیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ کبھی ڈوب نہیں سکتا، مگر یہ اپنے پہلے سفر کے دوران ہی برفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہوگیا،مگر اب بھی لوگوں میں اس کے حوالے سے کافی تجسس پایا جاتا ہے اور وہ اسے دیکھنے کے خواہشمند بھی ہوتے ہیں، جس کیلئے چھوٹی آبدوزیں اکثر لوگوں کو بحری جہاز کا ملبہ دکھانے لے جاتی ہیں، ایسی ہی سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر اوقیانوس میں لاپتا ہوگئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق یہ آبدوز سیاحوں کو بحر اوقیانوس کی 3800میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے روانہ ہوئی تھی،بوسٹن کوسٹ گارڈز کے مطابق آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ آبدوز میں کتنے افراد سوار تھے البتہ اس میں 5 لوگوں کی گنجائش ہوتی ہے، آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس لاکھوں ڈالرز کا ہوتا ہے اور عموما اس تک رسائی 8گھنٹوں میں ہوتی ہے،ٹائی ٹینک کا ملبہ کینیڈا کے علاقے نیو فائونڈ لینڈ کے ساحل سے تقریبا 600کلومیٹر دورہے، ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دو...

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1134 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.40 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1130 روپے ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.29فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے، راولپنڈی 1161 روپے، گوجرانوالہ1140 روپے، سیالکوٹ 1150 روپے، لاہور1161، فیصل آباد1120 روپے، سرگودھا1115 روپے، ملتان 1142 روپے، بہاولپور1167 روپے، پشاور1113 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1060روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد 1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1163 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل این جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پ...

ایل این جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر19 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے مئی 2023 کے دوران ایل این جی کی درآمدات پر3.47 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 4.29ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مئی 2023 میں ایل این جی کی درآمدات پر361 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 38 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مئی میں ایل این جی کی درآمدات پر584 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموہوئی ہے، اپریل میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 259 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں بڑھ کر 361 ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاٹن سیزن،محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران وعملہ ک...

کاٹن سیزن کے دوران محکمہ زراعت توسیع،پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز جنوبی پنجاب کے فیلڈ افسران وعملہ کے تقرر و تبادلوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے،پنجاب کے کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے 52کسان سہولت سنٹرزقائم کر دئیے گئے ہیں جو کاشتکاروں کی فنی رہنمائی اور فصل کی بہتر مینجمنٹ میں معاونت کررہے ہیں محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کاٹن ایکشن پلان کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں لہٰذا تمام سٹیک ہولڈرزسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر کپاس کی فی ایکڑ بہتر پیداوار میں اضافہ کے لیے جدوجہد کریں۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کی کاشت سے متعلق بہاولپور ڈویژن میں 73فیصد، ملتان ڈویژن میں 96 فیصد اور ڈی جی خان ڈویژن میں 92 فیصد کپاس کاشت کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ڈیٹا کولیکشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ30جون تک کپاس کاشت کرنیوالے کاشتکاروں کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گاتاکہ ان معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاوشوں سے کپاس کے پیداواری ہدف کا حصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر مینجمنٹ کے اس اہم مرحلہ پر زیادہ محنت و کاوش کی ضرورت ہے اس لئے متعلقہ زرعی افسران و فیلڈ عملہ سے کہا گیا ہے کہ کاشتکاروں کو اس مرحلہ پر کپاس کی بہتر نگہداشتکے لیے آگاہی کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے جس کے ساتھ ساتھ کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے ڈویژنل ایکسپرٹ گروپس کی مرتب کردہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کاشتکاروں کوبروقت فراہم کی جائے اورکپاس کے کاشتکاروں کو موسمی پیش گوئی کے مطابق کاشتی امور سرانجام دینے کیلئے ان گروپس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کوبھی شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی نگہداشت کے اس نازک مرحلہ میں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ورک فورس بڑھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر، زرعی گریجوایٹس اور ریٹائرڈ فیلڈ اسسٹنٹس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو کابلی چنے کا زیر کاشت...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پنجاب میں تقریباً24لاکھ ایکڑ رقبہ پر چنے کی کاشت ہوتی ہے جس میں سے 92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چنے کی زیادہ تر دیسی اقسام کاشت کی جاتی ہیں جبکہ ہمارے ملک میں کابلی چنے کی کھپت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لہٰذا ملک میں کابلی چنے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایران، آسٹریلیا اور ترکیہ سے کابلی چنے کی د رآمد کی جاتی ہے تاہم کابلی چنے کی ستمبر کاشتہ کماد اور دھان کے بعد آبپاش علاقوں میں کاشت کو فروغ دیکر اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی درآمد پر انحصار ختم کرنے کیلئے کاشتکاروں کو کابلی چنے کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس ضمن میں ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کو بھی خصوصی ٹاسک سونپاگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملکی ضروریات میں اضافہ کے باعث چنے اور مسور کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان فصلوں کی کاشت بڑھانے سے ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دالوں کی درآمد کو کم کرکے زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پھلی دار اجناس ہونے کی وجہ سے چنے اور مسور کی فصلیں ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے زمین میں شامل کرتی ہیں جس سے زمین کی ذرخیزی بحال رہتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں چنے کی زیادہ تر دیسی اقسام کاشت کی جاتی ہیں لیکن کابلی چنے کی مانگ بڑھ رہی ہے جسے پورا کرنے کیلئے مختلف ممالک سے کابلی چنا درآمد کیا جارہا ہے لہٰذااس کی درآمد کو کم کرنے کیلئے کابلی چنے کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں کی نسبت مسور کی فی ایکڑ پیداو ار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ زائد بارشیں،جڑی بوٹیوں کی بہتات اور منظور شدہ اقسام اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو نہ اپناناہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ چنے اور مسور کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے کھادوں کے مناسب استعمال،کیڑوں اور بیماریوں کے انسداد کے لیے جاری کردہ سفارشات پر عملدرآمد کیاجائے تاکہ پیداوار میں اضافیکو یقینی بنایاجاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے پاس قرض واپسی میں مہلت لینے کے عل...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس قرضوں کی ادائیگی میں مہلت لینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ اگر چین سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے قرضوں کی واپسی میں چند سال کی مہلت نہ دی تو ملک چند ماہ میں دیوالیہ ہو جائے گا اور سارے متبادل پلان دھرے کے دھرے رہ جائیںگے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سیاستدان آئی ایم ایف سے قرضہ بھی چاہتے ہیں مگر اس کے خلاف مسلسل بیان بازی بھی کر رہے ہیں ۔الزامات کی بوچھاڑ کی وجہ سے آئی ایم ایف تعاون نہیں کر رہا ہے اور اسکا پروگرام کسی صورت بحال ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے ۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا انتظام کرنے کو کہا تھا جو نہیں کیا جا سکا، انھیں کرنسی مارکیٹ میں مداخلت پر بھی اعتراض ہے اور بجٹ انکی خواہشات کے مطابق نہیں ہے جسکی وجہ سے یہ پروگرام دس دن میں نامکمل ہی ختم ہو جائے گا۔عالمی اور مقامی ماہرین کا خیال ہے کہ معاشی بحران حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے بلکہ عارضی اقدامات سے اسے ٹالا گیا ہے جس سے صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ضرورت اس بات کی تھی کی خطرناک معاشی حالات سے موثر انداز میں نمٹا جاتا مگر ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ سیاستدانوں کے لئے سیاسی مقاصد ملکی معیشت سے زیادہ اہم ہیں۔ پاکستان کو اب قرضہ ری سٹرکچر کرنے کی بھرپور اور ہنگامی کوششوںکی ضرورت ہے تاکہ معاشی صورتحال بہترہو سکے اور کاروباری برادری کا اعتماد بہتر بنایا جا سکے۔ اس وقت ملکی خزانے میں چار ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ اوسطاً دو ارب ڈالر ماہانہ کا قرض واپس کرنا ہے جو نئے قرضے ملنے یا پرانے قرضوں کی ادائیگی میںمہلت ملے بغیر ناممکن ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تعلیم اور ہنر کے فروغ سے نوجوانوں کو بے پناہ...

حکومت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایسی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ہنر کی ترقی، انفراسٹرکچر اور سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دبا وکو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ یہ مجموعی نقطہ نظر بڑھتی ہوئی آبادی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ یہ بات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر در نایاب نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک بڑی لیبر فورس ہے جو دنیا کی 10 بڑی لیبر فورسز میں شامل ہے۔ کافی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک وسیع لیبر فورس ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ڈاکٹر در نایاب نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی اکثریت سماجی و اقتصادی تفاوت کے لیے کثیر جہتی اور ایک دوسرے سے جڑے خطرے کے ماحول میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ مہارت کا فرق افراد کے لیے ملازمتیں تلاش کرنا اور آجروں کے لیے اپنی صنعتوں کے لیے مناسب تربیت یافتہ کارکن تلاش کرنا مشکل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہارت کی ترقی لوگوں کے لیے کام کرنے کی صلاحیت اور کام کے مواقع دونوں کو بڑھاتی ہے، تخلیقی صلاحیتوں اور اطمینان کی مزید گنجائش فراہم کرتی ہے۔

کسی ملک کی مستقبل کی خوشحالی کا انحصار بالآخر اس بات پر ہوتا ہے کہ ملازمت پر موجود افراد کی تعداد اور وہ کام پر کتنے نتیجہ خیز ہیں۔ معیشت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی صلاحیت کو جذب کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس نہیں ہے۔ نوجوان نسل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک کے لیے ضروری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو باوقار تعلیم فراہم کرے اور انہیں عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کے لیے کچھ مہارتیں فراہم کرے۔ منصوبہ بندی کی وزارت کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری پاکستان میں آبادی میں بے پناہ اضافے سے منسلک سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں سالانہ 18 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ حکومت نے نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پیداواری صلاحیت کو تعلیم، روزگار، اور مشغولیت کی بنیاد پر ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان چھ بڑے موضوعاتی شعبوں میں اسٹریٹجک، عملی اور بروقت سرمایہ کاری سمیت پسماندہ نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانا، روزگار اور معاشی بااختیار بنانا، شہری مشغولیت، سماجی تحفظ، صحت اور بہبود اور نوجوانوں پر مرکوز ادارہ جاتی اصلاحات شامل ہیں۔تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کو قومی ہنر کی حکمت عملی کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے میں بھی شامل کیا گیا تھا اور عالمی سطح پر 17 پائیدار ترقیاتی اہداف پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سالانہ منصوبہ 2022-23 کے مطابق 2021-22 کے دوران ہنر کی ترقی کے جاری منصوبوں کے لیے 5,412 ملین روپے مختص کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سافٹ وئیر ہاوسز کی ترقی سے پاکستان کی برآمدی...

ورڈ پریس ڈویلپر سائن اپ سلوشن سافٹ ویئر ہاوس کے محمد شاہ زیب زاہد نے ویلتھ پاک کو بتایا ہے کہ سافٹ ویئر ہاوسز کی ترقی نے پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ برسوں میںپاکستان عالمی سافٹ ویئر انڈسٹری میں ایک اہم ملک کے طور پر ابھرا ہے۔ بہت سے ہنر مند سافٹ ویئر انجینئرز اور ڈویلپرز کی دستیابی پاکستان میں سافٹ ویئر ہاوسز کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں نے مطلوبہ تکنیکی علم اور مہارت کے ساتھ باصلاحیت افرادی قوت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان ہنر مند افراد نے پاکستان اور بیرون ملک اپنے کلائنٹس کے لیے بہترین سافٹ ویئر سلوشنز فراہم کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان میں سافٹ ویئر ہاوسز کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور منافع بخش پراجیکٹس کو راغب کرنے کے قابل بنایا ہے، اس طرح ملک کی سافٹ ویئر سروسز برآمد کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سائنس نسٹ ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر 160 ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر ہاسز کی ترقی نے دنیا بھر میں ممالک کے غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اپنے سافٹ ویئر پروڈکٹس اور خدمات کو برآمد کرکے سافٹ ویئر ہاسز غیر ملکی کرنسی کی آمد پیدا کرتے ہیں، جو براہ راست غیر ملکی ذخائر میں حصہ ڈالتے ہیں۔

پاکستان کے اقتصادی سروے 2022-23 کے مطابق، جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 1.94 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 1.95 بلین امریکی ڈالر تھیں۔ تمام خدمات کی برآمدات میں آئی ٹی کی برآمدات کا حصہ 35.1 فیصد ہے جو تمام شعبوں میں سب سے زیادہ حصہ ہے۔پاکستان میں سافٹ ویئر کی ترقی امیر ممالک کے مقابلے میں بہت سستی ہے جو اسے ایک بڑا فائدہ دیتی ہے۔ کم اجرت، اعلی معیار کا سافٹ ویئر تیار کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ہمارے سافٹ ویئر ہاسز کو ان کاروباروں کے لیے ایک پرکشش آپشن بناتا ہے جو معیار کو قربان کیے بغیر لاگت سے موثر حل چاہتے ہیں۔ اس فائدہ کی وجہ سے دنیا بھر کی کمپنیاں اپنے سافٹ ویئر کی ضروریات کو پاکستان کو آوٹ سورس کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔ اس سے نہ صرف پاکستان میں سافٹ ویئر کی صنعت کو ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ برآمدی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔سافٹ ویئر ہاوسز اور آئی ٹی کمپنیاں ان دنوں زیادہ کامیاب ہو رہی ہیں کیونکہ وہ غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر ڈالر میں ادائیگی وصول کرتے ہیں۔ پاکستان میں بجٹ 2024 کے مطابق کم از کم اجرت 32,000 روپے ہے۔ تاہم سافٹ ویئر ہاوس میں ملازم کی اوسط کم از کم اجرت تقریبا 200 ڈالر تقریبا 57,000 روپے ہے۔ اس اعلی اوسط کم از کم اجرت کے باوجود، ان کمپنیوں کے مالکان اب بھی منافع کما رہے ہیں۔حکومت سمجھتی ہے کہ سافٹ ویئر انڈسٹری کتنی اہم ہے اور اس نے اسے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی پارکس، انکیوبیٹرز اور خصوصی اقتصادی زونز کے نام سے خصوصی جگہیں بنائی ہیں جہاں سافٹ ویئر کمپنیاں ترقی کر سکتی ہیں۔ حکومت نے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکس مراعات بھی دی ہیں۔

ان اقدامات نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے، جس نے پاکستان میں سافٹ ویئر ہاسز کو مزید کلائنٹس کی ترقی اور خدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ اقتصادی سروے 2022-23 کے مطابق حکومت نے آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ فراہم کیا۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کو 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کی اجازت ہے جس میں کم از کم متبادل کارپوریٹ ٹیکس اور تین سال کے لیے حتمی ٹیکس شامل ہیں۔ پاکستان میں سافٹ ویئر ہاوسز اعلی معیار کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی ضروریات کو پورا کرنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ بہت سی کمپنیوں نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کیے ہیںجو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی مصنوعات اور خدمات سخت معیار کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔ یہ سرٹیفیکیشن نہ صرف پاکستانی سافٹ ویئر ہاوسز کو زیادہ قابل اعتماد بناتے ہیں بلکہ بین الاقوامی کلائنٹس کو پاکستان کو اپنی ترجیحی آوٹ سورسنگ منزل کے طور پر منتخب کرنے میں اعتماد بھی فراہم کرتے ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق پی ایس ای بی اس سال 18 کمپنیوں کو آئی ایس او 27001، آئی ایس او 20001 اور سی ایم ایم آئی لیول ٹواور 3 جیسے معروف بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کے ساتھ مدد کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائیڈروجن کٹ سے بجلی کی سپلائی بہتر ہو گی او...

ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد ساجد نے ویلتھ پاک سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو گزشتہ دہائی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ توانائی کے بحران نے صنعتوں، کاروباروں اور لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیاتاہم ہائیڈروجن کٹ توانائی کے بحران کے ممکنہ حل کے طور پر آئی ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی طلب 21500میگاواٹ جبکہ پیداوار 17500میگاواٹ ہے جس کے نتیجے میں ملک کو تقریبا 4,000 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بجلی کی پیداوار کے لیے کوئلے، تیل اور گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ تاہم ہائیڈروجن کٹ کا استعمال ان جیواشم ایندھن پر انحصار پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ فنانس ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال (2021) کی اسی مدت کے دوران 8.69 بلین ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 22میں تیل کا درآمدی بل تقریبا 96فیصد بڑھ کر 17ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتیں اپنے پیداواری پلانٹس کو فوسل فیول استعمال کرکے چلاتی ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ جیسی نقصان دہ گیسیں پیدا کرتی ہے۔ تاہم ہائیڈروجن کٹ کا استعمال توانائی پیدا کرنے کے لیے الیکٹرولائسز کے ذریعے ماحول کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔

آئی کیو ائیرکی شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ آلودہ ہوا والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں سورج کی بہت زیادہ روشنی ملتی ہے اور خاص طور پر ساحل کے ساتھ ساتھ ہوا سے بجلی کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ ان وسائل کو بروئے کار لا کرملک توانائی کی پیداوار کے لیے جیواشم ایندھن پر انحصار کم کر سکتا ہے۔ فنانس ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہوا سے پچاس ہزار ااور سورج سے 43ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ ایچ ڈی آئی پی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان زیادہ ہوا اور شمسی توانائی کا استعمال کر رہا ہے لیکن یہ ذرائع بعض اوقات ناقابل اعتبار ہو سکتے ہیں جس سے بجلی کا مستحکم گرڈ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال کے دوران ذخیرہ شدہ ہائیڈروجن کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ بجلی کی مستحکم فراہمی کو برقرار رکھا جا سکے اور جیواشم ایندھن پر انحصار پر قابو پایا جا سکے۔ پاکستان فوسل فیول کی درآمد پر تقریبا 22 بلین ڈالر خرچ کرتا ہے۔ توانائی کے شعبے میں ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کو اپنانے سے درآمدی بل کو 92 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مراعات، ٹیکس کریڈٹس، گرانٹس اور کم سود پر قرضے فراہم کر کے ہائیڈروجن کٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھا سکتی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد شروع ہو سکے۔ اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے ہائیڈروجن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ای کامرس ایس ایم ایز کے لیے ترقی کے نئے مواق...

ای کامرس میں مسلسل اضافے نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیںجو انہیں ڈیجیٹل دور میں مسابقت کے لیے ٹولز اور مواقع کے ساتھ بااختیار بنا رہے ہیں۔ پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ویلتھ پاک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز کی بدولت فرنیچر اور گھریلو سجاوٹ کے سامان کے کاروبار کو حالیہ برسوں میں فروغ ملا ہے جس کی وجہ سے تمام معروف مینوفیکچررز تک آسان رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے، ملک میں فرنیچر بنانے والوں نے ملک اور بیرون ملک ہزاروں صارفین تک رسائی حاصل کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز اور گھر کی سجاوٹ کی ویب سائٹس نے صارفین کے لیے اقتصادی اور قیمتی فرنیچر کا پتہ لگانا اور خریدنا آسان بنا دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آن لائن پلیٹ فارمز کی وجہ سے فرنیچر اور گھریلو سجاوٹ کے لوازمات کا کاروبار گزشتہ چند سالوں میں فروغ پایا۔ ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر احمد قاضی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ای کامرس کے روشن امکانات ہیں۔ جس سے ایس ایم ایز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ کرونا کے بعد کے منظر نامے نے پاکستان میں ای کامرس کے کاروبار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اور حالیہ برسوں میں بڑھے ہوئے مواقع کے ساتھ، یہ توقع ہے کہ اس کا کل حجم 6.3 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ ای کامرس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی اپنی صلاحیتوں کو آمدنی کے ذرائع کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

ای کامرس اور فری لانسنگ آمدنی اور روزگار کے مواقع پوری دنیا میں عروج پر ہیں۔ پاکستان میں ای کامرس کے ابھرنے کے بعد صارفین کے لیے سہولیات تک رسائی اور اپنی پسندیدہ مصنوعات کا انتخاب کرنا آسان ہو گیا ہے۔ اس منظر نامے میں، ای کامرس نہ صرف ایس ایم ایز کی اپنے متعلقہ کسٹمر بیس کو بڑھانے کی صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے بلکہ انہیں کاروبار کے بڑے برانڈز کے ساتھ مقابلہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم ایس ایم ایز کو پائیدار ترقی کے ذریعے محدود بنیادی ڈھانچے کے اختیارات، ڈیجیٹل خواندگی، لاجسٹکس اور ادائیگی کے حل کے چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔دراز پاک گزشتہ چند سالوں میں، خاص طور پر پاکستان میں، ایک اہم ای کامرس پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جو ڈیلیوری اور ادائیگی کے سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ کار ،پروڈکٹس کے وسیع انتخاب کے ساتھ صارفین کے تجربات اور فیڈ بیک پر توجہ مرکوز کرکے لاجسٹکس ڈیپارٹمنٹ میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے اور اس نے پاکستان میں لاکھوں صارفین کا اعتمادحاصل کیا ہے۔ انہوںنے نشاندہی کی کہ کپڑے، ملبوسات، کاسمیٹکس، برتن، گروسری، گارمنٹس، جوتے اور گھریلو سامان وہ اہم مصنوعات ہیں جو پاکستان میں ای کامرس کے ذریعے مقبول ہیں اور نمایاں کاروبار حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز قابل قدر ڈیٹا اور تجزیات صارفین کے رویے، ترجیحات اور خریداری کے نمونوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیںجس سے وہ مصنوعات کی پیشکش، قیمتوں کا تعین، اور مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کے بارے میں باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔ صنعتی ترقی کے لیے ایس ایم ای سیکٹر کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ تمام کا تقریبا 90فیصدحصہ ہیں۔ پاکستان میںانٹرپرائزز، 80فیصدغیر زرعی لیبر فورس کو ملازمت دیتے ہیں، اور مجموعی گھریلو پیداوار میں 40فیصداور پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 25فیصدحصہ ڈالتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، کالی گاڑی بی آر ٹی کوریڈور میں داخل ،...

پشاور کے بی آر ٹی کوریڈور میں ایک مسلح شخص کالی گاڑی لے کر داخل ہوگیا، گاڑی میں سوار شخص نے کوئیک رسپانس فورس پر فائرنگ بھی کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسلح شخص نے گاڑی چلاتے ہوئے بی آر ٹی کے چمکنی انٹری پوائنٹ پر کوریڈور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ گارڈز کی جانب سے گاڑی کو روکنے کے باوجود کار سوار مین کوریڈور میں داخل ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن اسٹاپ کے قریب کوئیک رسپانس ٹیم نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کی طرف سے کار سوار کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر 3 سرکاری چھٹیوں...

وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 2 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامناسب ویڈیوز کیس، صندل خٹک کو رہا کرنے کا...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ان کی پرانی دوست صندل خٹک کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنیکا حکم دیدیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے منگل کو ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، انہیں ایف آئی اے نے 12 جون کو حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹک ٹاکر کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیا گیا۔ صندل خٹک نے عدالت کو دیئے گئے اپنے بیان میں پرانی دوست پر جوابی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، میں نے نا حریم شاہ کی ویڈیو بنائیں نہ لیک کیں۔ سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر لیک کی گئی تھیں۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس کا الزام پرانی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک پر لگایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار...

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پروارنٹ کی تعمیلی رپورٹ جمع کرادیا۔ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ منگل کو پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کے لیے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عدالت کا پی ٹی آئی کے اعترا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم سنایا، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی کے اعتراضات سنتے ہوئے فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کریں۔ عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ لارجر بنچ نے فیصلہ دیا ہے آپ اس کے مطابق کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھا رہے؟ آپ عدالت کا وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں؟ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ پٹیشنر کے خلاف شوکاز کی کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی، دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیس کی سماعت کا موقع کیوں نہ دیا جائے؟ آخر ایسی کیا بات تھی الیکشن کمیشن کو فیصلے میں سمجھ نہیں آئی؟ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو کس نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ کے آڈر کے پابند نہیں ہیں؟ بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر کے الیکشن کمیشن کو کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کے اعتراضات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے تھے جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاںبحق ہونے والے پر اظہار افسوس کیا ۔منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،رابطے کے دوران ترکیہ کے صدر نے یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاںبحق ہونے والے پر اظہار افسوس کیا،رجب اردوان نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ترک عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام دیا،رابطے کے دوران رجب طیب اردوان نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام ترکیہ کے صدر اور ترک عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد کم...

جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے منسلک اہم دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد تنظیموں کے اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر چکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ سربکف کی موت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دہشت گرد کمانڈر سربکف مہمند کی موت انتہائی پرسرار حالات میں ہوئی۔ پچھلے کچھ روز سے دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکانٹس پر سربکف مہمند کو زہر دیے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں۔ سربکف مہمند ایک طویل عرصے سے دہشت گرد کارروائیوں میں مشغول تھا اورسربکف غازی میڈیا نیٹ ورک کے نام سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہا تھا۔سربکف جھوٹ اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور علاقائی امن پسند لوگ سربکف کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔بھتہ خوری اور بد اخلاقی کی وجہ سے اپنے ہی ساتھی دہشت گردوں سے شدید اختلافات کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ اختلافات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سربکف کا تعلق جماعت الاحرار سے تھا جو کچھ عرصہ پہلے ٹی ٹی پی میں ضم ہو گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، ضم ہونے کے باوجود دونوں گروپوں کو ایک دوسرے سے اختلافات رہتے تھے جس کی بنیادی وجہ اغوا اور بچوں کے استحصال کے لئے علاقے کی تقسیم تھا۔ سربکف مہمند پشاور پولیس لائنز حملہ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس طرح پولیس آفیسرز کو نماز کی حالت میں شہید کروانے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 2013 سے اب تک سیکڑوں میگاواٹ سے...

پاکستان میں 2013 سے اب تک سیکڑوں میگاواٹ سے زیادہ پی وی سسٹم فراہم کیے جا چکے ہیں، اس میں میں شاپنگ مالز، ہسپتالوں، سیمنٹ فیکٹریوں، ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور دیگر صنعتی، تجارتی اور گھریلو حالات شامل ہیں، ان میں سب سے بڑا واحد منصوبہ سکیٹیک اینڈ نظام سکھر 150 میگاواٹ ہے، سمارٹ پی ویز کی ترقی پاکستان میں ایک عہد ساز توانائی کا انقلاب لائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں شدید موسم کی گرفت ، جنوب مغربی پاکستان کے کچھ حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جو 16 جون کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ۔ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ یہ موسم یاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک مزدور شفیع محمد نے کہا کہ یہ ایسا ہے جیسے چاروں طرف آگ جل رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2015 سے گرمی کی شدید لہروں کو برداشت کیا ہے، خاص طور پر بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں۔ اس سے بھی بدتر، ملک کو بجلی کی شدید بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، کچھ دیہی علاقوں میں روزانہ صرف چھ گھنٹے تک بجلی ملتی ہے۔ 220 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے ایک فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے، لیکن ان دس ممالک میں شامل ہے جو شدید موسمی واقعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے جس نے صنعتی پیداوار اور رہائشیوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک کے بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جو فوسل فیول پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے اس کا حل تلاش کرنے کیلئے پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے فریم ورک کے تحت چینی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سمارٹ پی وی ڈیپارٹمنٹ، ہواوے کے عملہ نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہواوے موجودہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فوٹوولٹک، انرجی سٹوریج، کلاؤڈ اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتا ہے، جس سے فیوژن سولر سمارٹ سٹوریج کے حل فراہم کیے جاتے ہیں، جو کہ پانچ بڑے منظرناموں پر لاگو ہوتے ہیں: سمارٹ سولر سٹوریج جنریٹر، سٹرنگ انرجی سٹوریج سسٹم، صنعتی اور تجارتی، پی وی سلوشنز، رہائشی پی وی سلوشنز اور مائیکرو گرڈ سلوشنز، یہ سبھی زندگی بھر پی وی پلانٹس کی توانائی کی سطحی لاگت (LCOE) کو مؤثر طریقے سے کم کر سکتے ہیں اور گرین پاور کو مزید قابل رسائی بنا سکتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق ہواوے کے سمارٹ پی وی کاروبار کو پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئے تقریباً 10 سال ہو چکے ہیں۔ 2013 سے پاکستان میں سیکڑوں میگاواٹ سے زیادہ پی وی سسٹم فراہم کیے جا چکے ہیں، جس میں شاپنگ مالز، ہسپتالوں، سیمنٹ فیکٹریوں، ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور دیگر صنعتی، تجارتی اور گھریلو حالات شامل ہیں، جن میں سب سے بڑا واحد منصوبہ سکیٹیک اینڈ نظام سکھر 150 میگاواٹ ہے۔ پروجیکٹ جو فی الحال فراہم کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ Q3 میں گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس وقت پاکستان کی ایک تہائی بجلی درآمدی گیس سے چلنے وا لے پلانٹس پیدا کرتے ہیں ۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ روس اور یوکرائن کے تنازع کے نتیجے میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا، اس وجہ سے پاکستان کے توانائی کے مسائل مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں گرمی کی لہر نے ایئر کنڈیشننگ کے لیے بجلی کی کھپت میں مزید اضافہ کیا ہے، اس طرح بجلی کا ایک بہت بڑا بحران قریب ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی سے چلنے والے واٹر پمپ کام نہ کرنے کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ پی ویزکی ترقی، خاص طور پر سمارٹ پی ویز کی ترقی، پاکستان میں ایک عہد ساز توانائی کا انقلاب لائے گی، جو پاکستان کی موجودہ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے ڈھانچے میں سبز توانائی کے تناسب کو بڑھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر، پریشر ککر جلد...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضرورت ہے، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے۔ سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے دوست ممالک سیاسی استحکام کا مشورہ دے رہے ہیں اور ہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، نظرثانی اور اپیل میں مقابلے کا فیصلہ محفوظ ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے، کھیلنے والے چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ عوام اور پاکستان کی بقا کا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 3 ہزار روپے کا ہے، نہ بجلی گیس کا بل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کا کرایہ، نہ بزرگوں کی دوائی نہ قبر کے پیسے ہیں، انڈسٹری کارخانے بند اور روزگار نہیں ہے، اعلی تعلیم یافتہ ہنر مند لوگوں کا پاکستان چھوڑنے کا یہ عالم ہے کہ ارجنٹ فیس پر بھی پاسپورٹ مہینوں تک دستیاب نہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں پاکستان لانے کا فی الفور انتظام کیا جائے، یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ 300 پاکستانیوں کی شہادت پر سڑکوں پر نکلے، معاشی ناانصافی، معاشی قتل کے خلاف احتجاج کیا، لیکن ہمارے ہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیز مرنے والوں کے نصیب میں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر غیر معمولی ہے،...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے، چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا ہے، اس نے حالیہ ہفتوں، مہینوں میں پاکستان کی بے مثال مالی مدد کی،سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کررہے ہیں، 12 سو میگاواٹ جوہری پاور پلانٹ معاہدہ ایک اور سنگ میل ہے، اس معاہدے سے پاکستان چین معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا،چین کی طرف سے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے، یہ معاہدہ چین کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کا پاکستان پر اعتماد کی علامت ہے ۔ منگل کو اسلام آباد میں چشمہ 5 نیوکلیئر کی تعمیرکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو عظیم دوست چین اور پاکستان کے لیے یہ اہم موقع ہے، 1200 میگاواٹ کے چشمہ سی فائیو کے ایم او یوپر دستخط کردییہیں، منصوبے پر بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے گا، 4.8 ارب ڈالر کا یہ منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کارپاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، معاہدے سے پاکستان چین تعلقات کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قراردیا ہے، اس منصوبے کو نواز شرریف کے دور میں لگانے کا فیصلہ ہوگیا تھا، پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا، پاکستان کی نئی فوجی قیادت کا بھی شکرگزارہوں کہ اس منصوبے میں گہری دلچپسی لی، یہ منصوبہ سول اور ملٹری لیڈرشپ کے ون پیج پر ہونیکا نتیجہ ہے ۔ آئی ایم ایف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کیلئے پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں لیکن معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا ہے، سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیامیں افراط زر کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور چینی کمپنی نے افراط زر کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، چینی کمپنی نے میری درخواست پر 30ارب روپے کی رعایت دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے حالیہ ہفتوں، مہینوں میں پاکستان کی بے مثال مالی مدد کی اور اس کے ساتھ چین نے ہمارے قرضوں کی تجدیدکی جو بے مثال لازوال دوستی کا نمونہ ہے، چین ان با اعتماد وستوں میں ہے جو پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا، دوستوں کی مہربانی کوکبھی نہ بھولنا،یہی راستہ ترقی اور خوشحالی کا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرم...

یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا ۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ ملزم سے اہم دستاویزات موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ گزشتہ روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرزاوران کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی م...

اقوام متحدہ کی اہم تنظیم یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی معترف ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 11 حیاتیاتی ذخائر کو حتمی شکل دی گئی ہے، جن میں سے 2 پاکستان میں ہیں، ان 11 ذخائر کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ پیرس میں یونیسکو کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس حوالے سے یونیسکو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 نئے ذخائر نے 134 ممالک کی کل 748 سائٹس میں اضافہ کیا ہے، پاکستان کی دونوں نامزد سائٹس خیبر پختونخوا میں واقع ہیں، ان سائٹس میں گلیز بائیو اسپیئر ریزرو اور چترال گرم چشمہ بائیو اسپیئر ریزرو شامل ہیں۔ چترال گرم چشمہ بائیو اسپیئر سائٹ نایاب اسپیشیز کی آبادی کو برقرار رکھتی ہے، اس میں کشمیری مارخور، سائبیرین آئی بیکس، لداخ یوریل اور سنو لیپرڈ شامل ہیں۔ اس میں چترال کی منفرد ثقافت کے ساتھ کئی زبانیں کالاشہ اور کالاشمم شامل ہیں۔ گلیز بائیو اسپیئر ریزرو ایبٹ آباد شہر کے قریب واقع ہے، سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف اقسام کے انفراسٹرکچر تیار کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامک سکالرز اور علما کرام کے وفد کا جناح ہ...

اسلامک سکالرز اور علما کرام کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا ، وفد نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاوس کی حالت زار اور جلا وگھیرا پور شدید دکھ کا اظہار کیا۔ علما کرام نے 9 مئی کی شرپسندی کو سوچے سمجھے منصوبے کی سازش قرار دیا۔ دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی رہنمائی کی۔ علما کرام نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے جناح ہاوس اور شہدا کی یادگاروں کو نہیں بلکہ پاکستان کو جلانے کی مذموم کوشش کی جس سے ہر محبِ وطن کا دل جلا ہے اور رنجیدہ ہے۔ وفد کے شرکا نے پرزور مطالبہ کیا کہ شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں