ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطے میں ریگستانی اور ریت کی چھٹی سرکاری نگرانی کے نئے جاری کردہ نتائج کے مطابق اس خطے میں صحرائی اور ریتلے رقبے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ خطے کا چھٹا نگرانی کا عمل جولائی 2019 میں شروع ہوا اور 2021 کے آخر میں مکمل ہوا۔ شعبہ علاقائی جنگلات اور سبزہ زار کے ڈپٹی ڈائریکٹر ما چھیانگ نے کہا کہ پانچویں نگرانی کے نتائج کے مقابلے میں اندرون منگولیا میں صحرائی اور ریتلے رقبے میں بالترتیب 2 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار مو(تقریبا 16 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر) اور 1 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار مو کی کمی ہوئی ہے جو اوسطا سالانہ 48 لاکھ 30 ہزار مو اور 29 لاکھ 20 ہزار مو کمی ہے۔ اسی دوران انتہائی ریتلی زمین کے رقبے میں 1 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار مو کی کمی ہوئی اور شدید ترین ریتلی زمین میں 1 کروڑ 85 لاکھ 10 ہزار مو کی کمی ہوئی۔ ما نے کہا کہ انتہائی ریتلی زمین کی کا 2 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار مو اور شدید ریتلی زمین کا 3 کروڑ 23 لاکھ 1 ہزار مو کم ہوا۔ چین کے اندرون منگولیا میں 4 بڑے ریگستان اور چار بڑے ریتلے علاقے واقع ہیں۔ علاقے میں طویل عرصے سے ریگستان اور ریتلے رقبے میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا جس کے سبب حالیہ برسوں میں اس میں خطے میں شجرکاری کی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔ اس وقت خطے کی ریتلی زمینوں میں کاشتکاری بہتر ہوئی ہے جبکہ علاقے کے 4 بڑے ریگستان اور 4 ریتلی زمینوں میں صورتحال قابو میں ہے۔
لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے صدر مقام لہاسا میں منعقدہ ثقافتی و سیاحتی نمائش میں 53 ارب یوآن (تقریبا 7.44 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے 60 منصوبوں بارے معاہدوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔ جمعہ کے روز شروع ہو نے والی 5 ویں چائنہ شی ژانگ سیاحتی و ثقافتی نمائش میں 7 اسٹریٹجک فریم ورک معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔ نمائش تبت کے ثقافتی کیلنڈر کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریبا ایک ہزار کاروباری ادارے شرکت کرکے تقریبا 10 ہزار مختلف مصنوعات پیش کررہے ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں نمائشیں، ایک مرکزی فورم ، سیاحت کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ وزارت ثقافت و سیاحت اور تبت کی علاقائی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں یہ نمائش 2014، 2015، 2016 اور 2018 میں بھی منعقد ہوچکی ہے۔
لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے صدر مقام لہاسا میں منعقدہ ثقافتی و سیاحتی نمائش میں 53 ارب یوآن (تقریبا 7.44 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے 60 منصوبوں بارے معاہدوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔ جمعہ کے روز شروع ہو نے والی 5 ویں چائنہ شی ژانگ سیاحتی و ثقافتی نمائش میں 7 اسٹریٹجک فریم ورک معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔ نمائش تبت کے ثقافتی کیلنڈر کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریبا ایک ہزار کاروباری ادارے شرکت کرکے تقریبا 10 ہزار مختلف مصنوعات پیش کررہے ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں نمائشیں، ایک مرکزی فورم ، سیاحت کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ وزارت ثقافت و سیاحت اور تبت کی علاقائی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں یہ نمائش 2014، 2015، 2016 اور 2018 میں بھی منعقد ہوچکی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں مئی کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 25.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں تقریبا 15 لاکھ استعمال شدہ گاڑیوں کے مالکان تبدیل ہوئے جس میں لین دین کی مجموعی مالیت 93.24 ارب یوآن(تقریبا 13.08 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ چین میں جنوری سے مئی کے دوران تقریبا 72 لاکھ 40 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 17.29 فیصد سے زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان سودوں میں لین دین کی مجموعی مالیت 454.38 ارب یوآن رہی۔
نان جنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کی درآمدات و برآمدات 2023 کے ابتدائی 5 ماہ کیدوران 20.5 کھرب یوآن (تقریبا 287.7 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو اسی عرصے میں چین کی مجموعی تجارت کے 12.2 فیصد کے مساوی ہے۔ نان جنگ کسٹمز نے بتایا کہ اس مدت میں صوبے کی برآمدات 13.3 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 717 ارب یوآن رہی۔ پہلے 5 ماہ میں جیانگ سو کی یورپی یونین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے ساتھ بیرونی تجارت میں 2.9 فیصد اور 3.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 327 ارب یوآن اور 319.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ اسی مدت میں بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت 8.9 فیصد بڑھ کر تقریبا 600.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ اس مدت کے دوران صوبے کی مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات، موبائل فونز، گاڑیوں کے پرزہ جات اور بحری جہازوں کی برآمدات کی شرح نمو مستحکم رہی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں کھپت کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے باعث طلب میں اضافے سے پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں مجموعی طور پر 46 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہیں۔ سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت2 لاکھ 9 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی اور اس طرح کی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 74 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ہزار 500 یونٹس تک پہنچ گئیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ غیر ملکی طلب میں زبردست اضافے نے چین کی پک اپ ٹرک برآمدات میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے چین کے مشرقی ووشی، چین کے جنوبی چھیونگ ہائی اور چین کے وسطی جنگ مین کے دیہی علاقوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کے لیے رواں سال کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی)کے مطابق یہ سرگرمی جون سے دسمبر تک جاری رہے گی جو اس سرگرمی کو شروع کرنے والے پانچ سرکاری محکموں میں سے ایک ہے۔ ایم آئی آئی ٹی نے کہا کہ مجموعی طور پر 69 این ای وی ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔ اس نے این ای وی مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز پر زور دیا کہ وہ فروخت کی پالیسیوں کو حتمی شکل دیں اور کسٹمر سروس سسٹمز کو بہتر بنائیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ چارجنگ سہولیات کے آپریٹرز کو چارجنگ سروسز پر بھی ر عایتی نر خ فرا ہم کر نے چا ہئیں جبکہ ای کامرس پلیٹ فارمز کو گاڑیوں کو آن لائن فروخت کرنا چاہیے۔ چین نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو این ای وی خریدنے اور استعمال کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک رہنما اصول جاری کیا ہے جس میں چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ملک کی این ای وی کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 60.2 فیصد بڑھ کر مئی میں 7 لاکھ 17 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی اور گزشتہ ماہ اس کی این ای وی پیداوار 7 لاکھ 13 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 53 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے آخر تک چین کی آن لائن سواری فراہم کرنے والی کمپنیز کی تعداد 313 تک پہنچ گئی جو گزشتہ ماہ کی اندراج شدہ تعداد سے چار زیادہ ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر تک ملک میں منظور شدہ رائیڈ ہیلنگ وہیکل سرٹیفکیٹ اور ڈرائیور لائسنسز کی تعداد بالترتیب 2.5 فیصد اور 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 23 لاکھ 60 ہزار اور 55 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مئی کے دوران 73 کروڑ 50 لاکھ آن دوروں کے لئے سہولت فرا ہم کی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کا دارالحکومت ہانگ ژو آن لائن ہیلنگ آرڈرز کی تعمیل کی شرح کے لحاظ سے شہر کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ سال 2022 میں آن لائن سواری فراہم کرنے والے دورے مجموعی ٹیکسی سفر کا تقریبا40.5 فیصد تھے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا )چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ہفتہ کو 15ویں آبنائے فورم کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا۔ وسیع پیمانے پر تبادلوں میں مشغول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے آبنائے فورم کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے، شی نے خط میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فورم آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے درمیان تبادلوں اور مربوط ترقی کے لئے مسلسل قوت پیدا کرے گا۔ صدر شی نے کہا کہ ہم تائیوان کے ہم وطنوں کا احترام، ان کی دیکھ بھال اور فوائد کی فراہمی جاری رکھیں گے، آبنائے پار اقتصادی وثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئیمختلف شعبوں میں مربوط ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ خط میں صدر شی نے چینی ثقافت کو فروغ اور قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
بیجنگ(شِنہوا )چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ہفتہ کو 15ویں آبنائے فورم کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا۔ وسیع پیمانے پر تبادلوں میں مشغول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے آبنائے فورم کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے، شی نے خط میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فورم آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے درمیان تبادلوں اور مربوط ترقی کے لئے مسلسل قوت پیدا کرے گا۔ صدر شی نے کہا کہ ہم تائیوان کے ہم وطنوں کا احترام، ان کی دیکھ بھال اور فوائد کی فراہمی جاری رکھیں گے، آبنائے پار اقتصادی وثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئیمختلف شعبوں میں مربوط ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ خط میں صدر شی نے چینی ثقافت کو فروغ اور قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا )چین کے ایک ایلچی نے مالی میں فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور اتوار کو ہونے والے آئینی ریفرنڈم کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔آئینی ریفرنڈم مالی کے لیے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے اور دیرپا استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ چین مالی میں آئین کے مسودے و ریفرنڈم کی تیاری اور انتخابی اداروں کی تعمیر میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہم مالی میں تمام متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کریں اور آئینی ریفرنڈم کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ریفرنڈم مالی کا اندرونی معاملہ ہے۔ عالمی برادری کو مالی کی خودمختاری اور ملکیت کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مالی کی حکومت کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں اور مالی میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کریں۔ژانگ نے کہا کہ مالی ساحیل اور مغربی افریقہ میں انسداد دہشت گردی میں سب سے آگے ہے اور اس نے دہشت گردی کے پھیلا کو روکنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو ان کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے اور مالی کی مالی معاونت کے لیے اس کے سیکورٹی کے شعبے میں صلاحیت بڑھانے کی غرض سے مالی امداد، سازوسامان، انٹیلی جنس اور لاجسٹک میں کوششیں تیز کرنی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے لیکن چین نے انسداد دہشت گردی میں انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی بنانے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی پر دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے جبکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بدنام کرنے سے بچنے کی ضرورت ہے جس کا فائدہ صرف دہشت گرد قوتوں کو ہوگا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا )چین کے ایک ایلچی نے مالی میں فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور اتوار کو ہونے والے آئینی ریفرنڈم کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔آئینی ریفرنڈم مالی کے لیے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے اور دیرپا استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ چین مالی میں آئین کے مسودے و ریفرنڈم کی تیاری اور انتخابی اداروں کی تعمیر میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہم مالی میں تمام متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کریں اور آئینی ریفرنڈم کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ریفرنڈم مالی کا اندرونی معاملہ ہے۔ عالمی برادری کو مالی کی خودمختاری اور ملکیت کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مالی کی حکومت کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں اور مالی میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کریں۔ژانگ نے کہا کہ مالی ساحیل اور مغربی افریقہ میں انسداد دہشت گردی میں سب سے آگے ہے اور اس نے دہشت گردی کے پھیلا کو روکنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو ان کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے اور مالی کی مالی معاونت کے لیے اس کے سیکورٹی کے شعبے میں صلاحیت بڑھانے کی غرض سے مالی امداد، سازوسامان، انٹیلی جنس اور لاجسٹک میں کوششیں تیز کرنی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں انسانی حقوق کا تحفظ ضروری ہے لیکن چین نے انسداد دہشت گردی میں انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی بنانے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی پر دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے جبکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بدنام کرنے سے بچنے کی ضرورت ہے جس کا فائدہ صرف دہشت گرد قوتوں کو ہوگا۔
بیجنگ(شِنہوا )چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل کی مئی میں بحالی کی رفتار برقرار رہی ۔ چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ کے اہلکار لی یونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکٹر کا کل ٹرانسپورٹ ٹرن اوور 9 ارب 71 کروڑ ٹن کلو میٹر تھا جو اپریل سے 4.3 فیصد بڑھ کر 2019 میں کوویڈ-19 پھیلنے سے قبل اسی عرصے میں ریکارڈ کی گئی سطح کے 90 فیصد تک پہنچ گیا۔گزشتہ ماہ تقریبا 5 کروڑ 17 لاکھ فضائی مسافروں نے سفر کیا جو مئی 2019 میں ریکارڈ کی گئی سطح کا 94.8 فیصد ہے۔ گزشتہ ماہ فضائی مسافروں کے کل سفری دوروں میں سے مقامی سطح پر مسافروں کی نقل و حمل میں مئی 2019 کی نسبت 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ لی نے کہا کہ مئی میں چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں کارگو اور ڈاک کا حجم کل 5 لاکھ 90 ہزارٹن تھا جو 2019 کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے 94.7 فیصد تک پہنچ گیا۔انتظامیہ نے جولائی اور اگست میں سفری دوروں میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ لی کا کہناہے کہ آئندہ دو ماہ کے دوران روزانہ تقریبا 19 لاکھ 50 ہزار فضائی مسافروں کے سفری دورے متوقع ہیں۔
سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا )برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ تعاون کے اگست 2021 کے معاہدے کے بعد سے چین نے برکس ممالک کے ساتھ سیٹلائٹ ڈیٹا کی 400 تصاویر کا اشتراک کیا ، جن کا مجموعی حجم 1.5ٹی بی ہے۔چین کے قومی خلائی ادارے کے سربراہ ژانگ کی جیان نے یہ بات گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم( ایس پی آئی ای ایف) کے"خلا میں برکس ممالک کے ساتھ تعاون" کے ورچوئل سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔ژانگ نے کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ برکس تعاون اس شعبے میں تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ چین مزید ابھرتی ہوئی مارکیٹ رکھنے والے ممالک کو برکس خلائی تبادلوں اور تعاون میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔روس نے بھی معاہدے پر عملدرآمد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ روس کی خلائی کارپوریشن راسکوسموس کی پریس سروس کے مطابق، 2022 میں، روس نے برکس شراکت داروں کے ساتھ 85ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ کی سیٹلائٹ تصویریں شیئر کیں۔
سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا )برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ تعاون کے اگست 2021 کے معاہدے کے بعد سے چین نے برکس ممالک کے ساتھ سیٹلائٹ ڈیٹا کی 400 تصاویر کا اشتراک کیا ، جن کا مجموعی حجم 1.5ٹی بی ہے۔چین کے قومی خلائی ادارے کے سربراہ ژانگ کی جیان نے یہ بات گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم( ایس پی آئی ای ایف) کے"خلا میں برکس ممالک کے ساتھ تعاون" کے ورچوئل سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔ژانگ نے کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ برکس تعاون اس شعبے میں تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ چین مزید ابھرتی ہوئی مارکیٹ رکھنے والے ممالک کو برکس خلائی تبادلوں اور تعاون میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔روس نے بھی معاہدے پر عملدرآمد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ روس کی خلائی کارپوریشن راسکوسموس کی پریس سروس کے مطابق، 2022 میں، روس نے برکس شراکت داروں کے ساتھ 85ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ کی سیٹلائٹ تصویریں شیئر کیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا )اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحرائیت اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے لیے زمین کے مساوی مالکانہ حقوق پر زور دیا ہے۔انہوں نے 17 جون کو صحرا ئیت اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک اعلی سطحی تقریب کے لیے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ میں تمام حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خواتین کی زمین کی ملکیت میں قانونی رکاوٹوں کو ختم کرکے انہیں پالیسی سازی میں شامل کریں، خواتین اور لڑکیوں کی مدد کریں تاکہ وہ ہمارے سب سے قیمتی وسائل کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔گوتریس نے کہا کہ ہم اپنی بقا کے لیے زمین پر انحصار کرتے ہیں، پھر بھی ہم اسے صرف مٹی کی طرح سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر پائیدار کاشتکاری قدرتی عمل سے 100 گنا زیادہ تیزی سے مٹی کو ختم کر رہی ہے اور ہمارے سیارے کی 40 فیصد تک زمین اب تنزلی کا شکار ہے جس سے نہ صرف خوراک کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہے اور موسمیاتی بحران میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال سیخواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ متاثرہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو خوراک و پانی کی کمی اور جبری ہجرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ زمین کے ساتھ ناروا سلوک کا نتیجہ ہے۔ پھر بھی ان کے پاس کم سے کم کنٹرول ہے۔ بہت سے ممالک میں قوانین اور طریقے خواتین اور لڑکیوں کو زمین کی ملکیت سے روکتے ہیں، لیکن جہاں قوانین ان کے حق میں ہیں وہاں وہ زمین کو بحال اور تحفظ فراہم کر کے اس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، خشک سالی کے خاتمے اور صحت، تعلیم اور غذائیت میں سرمایہ کاری کرکے اپنا فعال کردار ادا کرر ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمین کے مساوی مالکانہ حقوق زمین کی حفاظت کے علاوہ صنفی مساوات کو آگے بڑھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال صحرائیت اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پر "اس کی زمین، اس کے حقوق" پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ آئیے ہم مل کر 2030 تک زمین کی تنزلی کو روکیں۔
بیجنگ(شِنہوا )چین اور روس کی افواج نے 6 اور 7 جون کو مشترکہ فضائی اسٹریٹجک گشت کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان ہم آہنگی کا مثر طریقے سے تجربہ اور اس کو فروغ دیا گیا۔چین کے دفاعی ترجمان ژانگ شیا گانگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فضائی گشت 2019 کے بعد سے دونوں افواج کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا جانے والا چھٹا فضائی تزویراتی گشت تھا، جس کا ہدف کوئی تیسرا ملک نہیں تھا اور اس کا موجودہ عالمی یا علاقائی حالات سے بھی کوئی تعلق نہیں۔
بیجنگ(شِنہوا )چین اور روس کی افواج نے 6 اور 7 جون کو مشترکہ فضائی اسٹریٹجک گشت کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان ہم آہنگی کا مثر طریقے سے تجربہ اور اس کو فروغ دیا گیا۔چین کے دفاعی ترجمان ژانگ شیا گانگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فضائی گشت 2019 کے بعد سے دونوں افواج کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا جانے والا چھٹا فضائی تزویراتی گشت تھا، جس کا ہدف کوئی تیسرا ملک نہیں تھا اور اس کا موجودہ عالمی یا علاقائی حالات سے بھی کوئی تعلق نہیں۔
لہاسا(شِنہوا )چین کے تبت خود مختارعلاقے کے دارالحکومت لہاسا میں ثقافتی و سیاحتی نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں اندرون وبیرون ملک سے تقریبا1 ہزار کاروباری ادارے تقریبا 10 ہزار اقسام کی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔ پانچویں چائنہ شی ژانگ ٹورازم اینڈ کلچر ایکسپو تبت کے ثقافتی کیلنڈر کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے۔تین روزہ ایونٹ میں نمائشیں، ایک مرکزی فورم، اور سیاحت کی مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سرگرمیاں شامل ہیں۔14 ہزارمربع میٹر کے نمائشی علاقے میں سیاحت، کھیل، ثقافت، صاف توانائی، روایتی تبتی ادویات، جدید خدمات اور سرحدی تجارت کی لاجسٹکس میں تازہ ترین پیش رفت پر مبنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
بیجنگ(شِنہوا )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ امریکہ کو دو طرفہ تعلقات کو بتدریج مستحکم ترقی کی راہ پر لانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وانگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے چین کے آئندہ دورے کے بارے میں امریکی حکام کی بریفنگ کے جواب میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے متعدد مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کسی ایک ملک کے فائدہ اور دوسرے کے نقصان پر نہیں ہونے چاہئیں جہاں ایک ملک دوسرے کو مقابلے سے باہر کردے یا ترقی کرے۔دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں اور سٹریٹجک عزائم کا صحیح اندازہ لگانا ، ایک دوسرے کا احترام ، امن کے ساتھ ساتھ رہتے اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ تلاش کرنا چاہیے۔ وانگ نے کہا کہ یہ نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کو بلکہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہشات کو بھی پورا کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ چین کو اپنا بنیادی حریف اور سب سے بڑا جغرافیائی سیاسی چیلنج سمجھتا ہے جوکہ ایک بڑی تزویراتی غلط فہمی ہے، وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں مسابقت ہے، لیکن دوسرے کے نقصان پر اپنے فائدے کا کوئی مقابلہ نہیں ہونا چاہیے،مقابلے کے نام پر ایک دوسرے کو دبانے یامحدود کرنے کی کوشش اور چین کو اس کے ترقی کے قانونی حق سے محروم کرنے سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
بیجنگ(شِنہوا )چینی بحریہ کے بحری ہسپتال پر مبنی جہاز "پیس آرک" نے 2008 میں اپنے کمیشن کے بعد سے دنیا کے 43 ممالک اور خطوں کے تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاگانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیس آرک نے اپنے 15 سالہ سفر کے دوران 10 غیر ملکی مشنوں پر سفر کیا ہے۔ژانگ نے کہا کہ چینی فوج نے امن کارروائیوں، بحری جہازوں کے تحفظ کی سرگرمیوں اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا اور بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا )چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس 26 سے 28 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژا لیجی نے کی۔ اجلاس میں تجویز کردہ ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں قانون ساز رکاوٹوں سے پاک ماحول اور خارجہ تعلقات کے قیام سے متعلق قوانین کے مسودے کے ساتھ ساتھ انتظامی جائزہ اور سمندری ماحول کے تحفظ سے متعلق قوانین میں ترمیم کے مسودے پر غور کریں گے۔ قانون ساز 2022 کے لیے مرکزی حکومت کے فائنل اکاونٹس پر ایک رپورٹ، مرکزی حکومت کے 2022 کے بجٹ اور دیگر مالیاتی محصولات اور اخراجات پر عمل درآمد سے متعلق ایک آڈٹ رپورٹ اور ریاستی کونسل کی مربوط علاقائی ترقی پر ایک رپورٹ پر بھی غور کریں گے۔کونسل کے اجلاس میں 2023 سے 2027 تک ریاستی اثاثوں کے انتظام کی نگرانی کے لیے 14 ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے پانچ سالہ منصوبے کا جائزہ اور اس کی منظوری دی گئی۔
واشنگٹن(شِنہوا )امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر میں فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں ایک ٹیلی ویژن سٹیشن ڈبیلو ٹی وی سی نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بظاہر قتل یا خودکشی کی واردات غیرمنظم علاقے سیکواشئی میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 9 بجے ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس افسران فائرنگ کے واقعے کے بعد متاثرہ رہائش گاہ پہنچے جوان کے پہنچنے پر آگ کی لپیٹ میں تھا۔رپورٹ میں ٹینیسی بیورو آف انویسٹی گیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ساتواں شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے چٹانوگا میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ماریون کانٹی کے پولیس افسر بو برنیٹ نے نیوزچینل کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک گھریلومسئلے کا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے جوکافی عرصے سے جاری تھا۔مقتولین کی باقیات کو تجزیے کے لیے ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل لے جایا گیا ہے۔مقامی پولیس افسربو برنیٹ کے حوالے سے ایک اور مقامی خبر رساں ادارے لوکل 3 نیوز نے کہا ہے کہ مردہ پائے جانے والے تین بالغ افراد میں سے ایک گیری بارنیٹ کے بارے میں خیال ہے کہ فائرنگ اس نے کی تھی جس نے اپنی جان لینے سے پہلے دوسرے افراد کو مار ڈالا۔
بیجنگ(شِنہوا )چین نے پہلی بار خلا میں موجود اپنے مینگ تیان لیب ماڈیول کے باہر تابکاری کے بائیولوجیکل اثرات کا تجربہ کیا ہے، جو تابکاری بیالوجی اور خلائی سائنس کی تحقیق میں ایک سنگ میل کامیابی ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس تجربے میں استعمال ہونے والے آلات کو چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نیشنل اسپیس سائنس سنٹر اور دالیان میری ٹائم یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ تجربہ بنیادی طور پر حیاتیاتی ماڈل پر شمسی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی اثرات کا مطالعہ کرنے اور خلائی تابکاری کے نقصان اور تحفظ، زندگی کی ابتدا اور ارتقا، اور خلائی تابکاری میوٹیجینک وسائل کی ترقی کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ آلات میں جاندار اشیا پرمشتمل 13 سیمپل باکس یونٹس شامل ہیں، جنہیں پودوں کے بیجوں، خورد بینی جانداروں اور چھوٹے جانوروں جیسے حیاتیاتی نمونوں پر خلا میں تجربات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،ہر سیمپل باکس یونٹ میں اندرونی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا خودکار نظام ہے ، جس سے حیاتیاتی نمونوں کی بقا کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔a
مکاو (شِنہوا )مکا وخصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کی گئی انسانی سمگلنگ کی 2023 رپورٹ میں مکاو سے متعلق حوالہ جات کو سختی سے مسترد کیاہے۔مکا ایس اے آر حکومت کے ماتحت سیکرٹری برائے سلامتی کے دفتر نے کہا کہ رپورٹ میں اس طرح کے حوالہ جات مکا میں قوانین اور آزاد قانونی نظام کے بارے میں لاعلمی سے بھرے ہوئے ہیں، جن میں بین الاقوامی برادری کو الجھن میں ڈالنے کے لیے "قیاس اور تعصب" کے ساتھ کام لیا گیا اور مکا ایس اے آرکی طرف سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کئی برسوں کی کوششوں سے انکار کیا گیاہے۔دفتر نے کہا کہ مکا ایس اے آر حکومت نے ہمیشہ بین الاقوامی قانونی اصولوں اور مشترکہ حکمت عملی کی مکمل حمایت کی ہے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی حفاظت کے لیے سرکاری محکموں اور معاشرے کے مختلف شعبوں کو فعال طور پر مربوط کیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا )چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس ہوا،جس میں بتایا گیا کہ ملکی معیشت کی پائیداربحالی کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیاں زیرغور ہیں۔اجلا میں بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، مارکیٹ طلب کی بحالی، پیداوار اور رسد میں اضافہ، مستحکم قیمتیں اور روزگار اور اعلی معیار کی ترقی میں ٹھوس پیش رفت ہورہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اقتصادی بحالی تیزی سے پیچیدہ بیرونی ماحول اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں سست روی سے متاثر ہوئی ہے اور یہ کہ بدلتے ہوئے معاشی منظر نامے کے جواب میں، ایسی پالیسیاں متعارف کرانا ضروری ہے جو زیادہ موثر ہوں۔ اجلاس میں میکرو اکنامک پالیسیوں میں بہتری، طلب میں موثر اضافے ، حقیقی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور ان کے حل کے چار پہلوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت کے ایکشن پلان اور نجی سرمایہ کاری فنڈز کی نگرانی اور انتظام کے لیے ایک مسودہ ریگولیشن کی منظوری بھی دی گئی۔
رم اللہ(شِنہوا )فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یواین آرڈبلیو اے) نے مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے۔یواین آرڈبلیو اے کے کمشنرجنرل فلپ لازارینی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ یواین آرڈبلیو اے اب مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کو خدمات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہے جہاں4 مارچ سے عالمی ادارے کی یونین کی ہڑتال سے فلسطینی پناہ گزین شدید متاثر ہوئے ہیں۔جمعرات کو مغربی کنارے میں یواین آرڈبلیو اے عملہ یونین نے اپنی ہڑتال ختم کر دی جو مسلسل چار ماہ تک جاری رہی۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری اولین ترجیح یواین آرڈبلیو اے کے 90 سکولوں کو دوبارہ کھولنا ہے تاکہ 40 ہزار سے زائد بچے تعلیم کے نقصانات کو پورا کر سکیں جو پورا تعلیمی سال ضائع ہونے اور تعلیم چھوڑنے کے خطرے سے دوچار تھے۔عالمی ادارے کی یونین کی ہڑتال کی وجہ سے مغربی کنارے میں تقریبا 9 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اہم خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ بچوں کو سکولوں سے باہر رکھا گیا تھا اور مریض صحت کی ضروری خدمات تک رسائی کے قابل نہیں تھے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق فنڈنگ کی شدید قلت نے ایجنسی کے وسائل کو ختم اور اس کی خدمات کے معیار کو خراب کر دیا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یواین آرڈبلیو اے مالی تباہی کے دہانے پر ہے، انہوں نے عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ایجنسی کی مددکریں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ امریکہ کو دو طرفہ تعلقات کو بتدریج مستحکم ترقی کی راہ پر لانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وانگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے چین کے آئندہ دورے کے بارے میں امریکی حکام کی بریفنگ کے جواب میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے متعدد مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کسی ایک ملک کے فائدہ اور دوسرے کے نقصان پر نہیں ہونے چاہئیں جہاں ایک ملک دوسرے کو مقابلے سے باہر کردے یا ترقی کرے۔دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں اور سٹریٹجک عزائم کا صحیح اندازہ لگانا ، ایک دوسرے کا احترام ، امن کے ساتھ ساتھ رہتے اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ تلاش کرنا چاہیے۔ وانگ نے کہا کہ یہ نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کو بلکہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہشات کو بھی پورا کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ چین کو اپنا بنیادی حریف اور سب سے بڑا جغرافیائی سیاسی چیلنج سمجھتا ہے جوکہ ایک بڑی تزویراتی غلط فہمی ہے، وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں مسابقت ہے، لیکن دوسرے کے نقصان پر اپنے فائدے کا کوئی مقابلہ نہیں ہونا چاہیے،مقابلے کے نام پر ایک دوسرے کو دبانے یامحدود کرنے کی کوشش اور چین کو اس کے ترقی کے قانونی حق سے محروم کرنے سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی بحریہ کے بحری ہسپتال پر مبنی جہاز "پیس آرک" نے 2008 میں اپنے کمیشن کے بعد سے دنیا کے 43 ممالک اور خطوں کے تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاگانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیس آرک نے اپنے 15 سالہ سفر کے دوران 10 غیر ملکی مشنوں پر سفر کیا ہے۔ژانگ نے کہا کہ چینی فوج نے امن کارروائیوں، بحری جہازوں کے تحفظ کی سرگرمیوں اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا اور بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس 26 سے 28 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژا لیجی نے کی۔ اجلاس میں تجویز کردہ ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں قانون ساز رکاوٹوں سے پاک ماحول اور خارجہ تعلقات کے قیام سے متعلق قوانین کے مسودے کے ساتھ ساتھ انتظامی جائزہ اور سمندری ماحول کے تحفظ سے متعلق قوانین میں ترمیم کے مسودے پر غور کریں گے۔ قانون ساز 2022 کے لیے مرکزی حکومت کے فائنل اکاونٹس پر ایک رپورٹ، مرکزی حکومت کے 2022 کے بجٹ اور دیگر مالیاتی محصولات اور اخراجات پر عمل درآمد سے متعلق ایک آڈٹ رپورٹ اور ریاستی کونسل کی مربوط علاقائی ترقی پر ایک رپورٹ پر بھی غور کریں گے۔کونسل کے اجلاس میں 2023 سے 2027 تک ریاستی اثاثوں کے انتظام کی نگرانی کے لیے 14 ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے پانچ سالہ منصوبے کا جائزہ اور اس کی منظوری دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر میں فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں ایک ٹیلی ویژن سٹیشن ڈبیلو ٹی وی سی نے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بظاہر قتل یا خودکشی کی واردات غیرمنظم علاقے سیکواشئی میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 9 بجے ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پولیس افسران فائرنگ کے واقعے کے بعد متاثرہ رہائش گاہ پہنچے جوان کے پہنچنے پر آگ کی لپیٹ میں تھا۔رپورٹ میں ٹینیسی بیورو آف انویسٹی گیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ساتواں شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے چٹانوگا میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ماریون کانٹی کے پولیس افسر بو برنیٹ نے نیوزچینل کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک گھریلومسئلے کا نتیجہ ظاہر ہوتا ہے جوکافی عرصے سے جاری تھا۔مقتولین کی باقیات کو تجزیے کے لیے ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل لے جایا گیا ہے۔مقامی پولیس افسربو برنیٹ کے حوالے سے ایک اور مقامی خبر رساں ادارے لوکل 3 نیوز نے کہا ہے کہ مردہ پائے جانے والے تین بالغ افراد میں سے ایک گیری بارنیٹ کے بارے میں خیال ہے کہ فائرنگ اس نے کی تھی جس نے اپنی جان لینے سے پہلے دوسرے افراد کو مار ڈالا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
هل يمكن ان تؤثر المحادثات التي اجراها الرئيس ماكرون مع ولي العهد ايجابيا على مسار حلحلة النزاع الروسي الأوكراني؟ خاصةً مع الدور المتزايد للسعودية في المشهد الدولي الرئيس الفرنسي يعلم قوة وتأثير ولي العهد على صناعة القرار العالمي #محمد_بن_سلمان_في_فرنسا
فيديو | الباحث السياسي فهيم الحامد: الرئيس الفرنسي يعلم قوة وتأثير المملكة على صناعة القرار العالمي #ولي_العهد_في_فرنسا #الإخبارية
https://inp.net.pk/videos/20230617150149_original_29.mp4
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے پہلی بار خلا میں موجود اپنے مینگ تیان لیب ماڈیول کے باہر تابکاری کے بائیولوجیکل اثرات کا تجربہ کیا ہے، جو تابکاری بیالوجی اور خلائی سائنس کی تحقیق میں ایک سنگ میل کامیابی ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس تجربے میں استعمال ہونے والے آلات کو چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نیشنل اسپیس سائنس سنٹر اور دالیان میری ٹائم یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ تجربہ بنیادی طور پر حیاتیاتی ماڈل پر شمسی تابکاری اور مائیکرو گریوٹی اثرات کا مطالعہ کرنے اور خلائی تابکاری کے نقصان اور تحفظ، زندگی کی ابتدا اور ارتقا، اور خلائی تابکاری میوٹیجینک وسائل کی ترقی کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ آلات میں جاندار اشیا پرمشتمل 13 سیمپل باکس یونٹس شامل ہیں، جنہیں پودوں کے بیجوں، خورد بینی جانداروں اور چھوٹے جانوروں جیسے حیاتیاتی نمونوں پر خلا میں تجربات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،ہر سیمپل باکس یونٹ میں اندرونی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا خودکار نظام ہے ، جس سے حیاتیاتی نمونوں کی بقا کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مکا وخصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کی گئی انسانی سمگلنگ کی 2023 رپورٹ میں مکاو سے متعلق حوالہ جات کو سختی سے مسترد کیاہے۔مکا ایس اے آر حکومت کے ماتحت سیکرٹری برائے سلامتی کے دفتر نے کہا کہ رپورٹ میں اس طرح کے حوالہ جات مکا میں قوانین اور آزاد قانونی نظام کے بارے میں لاعلمی سے بھرے ہوئے ہیں، جن میں بین الاقوامی برادری کو الجھن میں ڈالنے کے لیے "قیاس اور تعصب" کے ساتھ کام لیا گیا اور مکا ایس اے آرکی طرف سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کئی برسوں کی کوششوں سے انکار کیا گیاہے۔دفتر نے کہا کہ مکا ایس اے آر حکومت نے ہمیشہ بین الاقوامی قانونی اصولوں اور مشترکہ حکمت عملی کی مکمل حمایت کی ہے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی حفاظت کے لیے سرکاری محکموں اور معاشرے کے مختلف شعبوں کو فعال طور پر مربوط کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس ہوا،جس میں بتایا گیا کہ ملکی معیشت کی پائیداربحالی کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیاں زیرغور ہیں۔اجلا میں بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، مارکیٹ طلب کی بحالی، پیداوار اور رسد میں اضافہ، مستحکم قیمتیں اور روزگار اور اعلی معیار کی ترقی میں ٹھوس پیش رفت ہورہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اقتصادی بحالی تیزی سے پیچیدہ بیرونی ماحول اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں سست روی سے متاثر ہوئی ہے اور یہ کہ بدلتے ہوئے معاشی منظر نامے کے جواب میں، ایسی پالیسیاں متعارف کرانا ضروری ہے جو زیادہ موثر ہوں۔ اجلاس میں میکرو اکنامک پالیسیوں میں بہتری، طلب میں موثر اضافے ، حقیقی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور ان کے حل کے چار پہلوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت کے ایکشن پلان اور نجی سرمایہ کاری فنڈز کی نگرانی اور انتظام کے لیے ایک مسودہ ریگولیشن کی منظوری بھی دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے مقررہ مدت سے پہلے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز دیدی۔ اپنے ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ 13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ کہا سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ دعوی بھی کردیا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ق لیگ کا بھی کردار ہوگا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔ سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک ، قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ معاشی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور نے کہا کہ جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی ہو گئی۔ اوگرا کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی، ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی مگر اوگرا نے اس حوالے سے سماعت کی اور نوٹیفکیشن کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کر دیا، جس کے تحت اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔ معطلی کے نوٹیفکیشن کرپشن کیسز میں ملوث ہونے پر جاری کیے گئے جبکہ معطلی کے آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم سے جاری کیے گئے. دوسری جانب رائے ممتاز اور رائے بخشی خان کو بھی ملازمت سے معطل کردیا گیا، محمدخان بھٹی اور رائیممتاز بھٹی سے ملازمین کی خدمات کو بھی واپس لے لیا گیا۔ خیال رہے کہ محمد خان بھٹی سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے ، ان کو ترقیاتی اسکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے معاملے پر سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی۔ پرویز الہی نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پراسیکیوشن کے پاس بھی کوئی ثبوت موجود نہیں، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان رخصت پر گئے ہوئے ہیں لہذا ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کے خلاف فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ فواد چودھری عدالت میں پیش ہوگئے ، عدالت نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چوہدری کو فراہم کردی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اردو ادب کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی پانچویں برسی 20جون کو منائی جائے گی۔ مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1921ء جے پور (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم اے کیا اور پھر بینکاری کے شعبے کو ذریعہ معاش بنایا۔وہ کئی بنکوں کے سربراہ رہے اور پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات سے سرفراز کیا گیا تھا جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ عطا کیا تھا۔مشتاق احمد یوسفی طویل علالت کے بعد20 جون2018ء کو انتقال کرگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا74واں یوم پیدائش(آج)18جون کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سوار محمد حسین شہید18جون1949ء کو ڈھوک پیر بخش (ضلع راولپنڈی) میں پیدا ہوئے۔وہ3ستمبر1966ء کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے۔71ء کی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے فوج میں اگرچہ وہ ڈرائیور تھے لیکن انہوں نے یونٹ کے ہر کام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971ء کو ظفر وال(شکر گڑھ) کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میں موجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے۔10دسمبر1971ء کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ سوار محمد حسین کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر کا اعزاز عطا کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے پہلے''جوان'' تھے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جامشورو تھانے میں دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے آنیوالی خاتون کو پولیس اسٹیشن میں گھس فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ ایس ایچ او جامشورو نے واقعے کا نوٹس لے لیا، غفلت برتنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کرانے آنیوالی خاتون کو پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق سندھ یونیورسٹی سوسائی میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کرکے واثق نامی شخص کو قتل کردیا گیا تھا، خاتون اپنے دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے رات کو تھانے گئی تھی، جان کو خطرہ ہونے پر خاتون نے رات پولیس اسٹیشن میں گزاری۔ ملزمان نے تھانے میں ایس ایچ او آفس کے اندر گھس کر فائرنگ کردی، جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے پر مقف دینے سے انکار کردیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایچ او جامشورو پولیس اسٹیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے متاثرہ فیملی کے 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر سید علی فرحان رازی چیئرمین ٹاسک فورس تعینات کردیا گیا۔ ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس 12 اراکین پر مشتمل ہے جس میں طبی شعبہ کے ماہرین پنجاب، سندھ، کے پی کے بلوچستان، جی بی اے جے کے اور آئی سی ٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کی ہدایت پر ہیلتھ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سمندری طوفان بِپرجوئے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران ڈاکٹر سبینا درانی نے این ای او سی اجلاسوں کے بارے میں بریف کیا۔ محکمہ صحت سندھ کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت محکمہ صحت سندھ کی درخواست پر ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی ۔ٹاسک فورس میں ارکان کی جانب سے سفارشات اور تجاویز مرتب کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ لگانے کے بجائے ہسپتالوں اور موجودہ انفراسٹرکچر کو بوجھ برداشت کرنے کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران ماہرین نے کہا کہ خواتین اور بچوں جیسے پسماندہ گروہوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ اجلاس میں انسانی وسائل ادویات کے حوالے سے بیماریوں کی نگرانی اور مقامی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ پہلے سے کام کر نے والے شراکت داروں کے کام کا اندازہ لگانے کے لیے فوری طور پر اجلاس بلایا جائیگا۔ حفاظتی ٹیکوں کو بھی سو فی صد یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سانپ کے کاٹے کا علاج کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران واش اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کیاجانا عام بات ہے، تیاری کے منصوبوں میں اس کا حساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امرض رپورٹ کرنے کے لیے قومی ادارہ صحت کو فوری طور پر فعال کیا جائے گا۔ اجلاس کے ماہرین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ اس ضمن میں رابطہ کاری کی غرض سے سندھ میں ایک فوکل پرسن کی نشاندہی کی جائے، محکمہ صحت سندھ کی درخواست پر پمز کسی بھی مدد کے لیے دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو گروپ آف انڈسٹریز کی جانب سے متاثرہ آبادی کو ملٹی وٹامنز کی 10لاکھ خوراکیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔ چیئرمین نے سفارش کی اجلاس کی کارروائی کی سمری وفاقی وزیر کو پیش کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میئر کے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دیا، حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگا اب سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، لوگوں کو سرعام اٹھایا جا رہا ہے، صحا فی اور صحافت کو زنجیریں پہنائی جا رہی ہیں۔ سابق وزیر نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کر دی، ڈار کی نااہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا ہے، ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کر لی چین کو 1 ارب ڈالر دے کر واپس لیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت نیسارے حربے استعمال کر لئے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی، بات کہاں جا کے رکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے، تجارتی خسارہ 40 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور برامدات 12 فیصد کم ہوگئیں، ڈالر نایاب، مہنگائی آسمان پر جبکہ غریب زمین بوس ہوگیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ ،اغوا اور قتل کی خبریں ہیں، اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ ساری قوم ڈپریشن کا شکار ہے اور وزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کر جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، 30جون تک آئی ایم ایف کا کٹی کٹا نکل آئے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 9 ماہ میں 22 وزرا نے 93 بیرون ملک دورے کئے، کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہوئے، 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی، بلاول نے نصف سنچری مکمل کی اور 3-3 بار امریکہ اور یو اے ای گئے، وزیرخارجہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بے مقصد دورے کرنے کا اعزازحاصل کیا، خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد سفارت کار فوزیہ یونس کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی وزارت خارجہ میں شاندار خدمات پر فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ چارلس کی سالگرہ پر سفارت کار کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوزیہ یونس اس وقت ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل ہیں، وہ اسلام آباد میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 21 جون کو سماعت کرے گا جس کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے اراکین قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ اپیل میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفی دیا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، اب 21 جون کو کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.322 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواپریل کے مقابلہ میں 7.1 فیصدزیادہ ہے، اپریل میں ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات کاحجم 1.233 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو15.03 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.7 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 17.62 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر19.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.642 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جو رواں سال مئی میں 1.321 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے عزائم اور سیاسی کردار کا انکشاف کر دیاہے۔انکی جانب سے آئی ایم ایف کے غیر معقول مطالبات کے خلاف سخت موقف اختیارکرنا قابل تعریف ہے ۔کاروباری برادری معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتی کوششوںاور اہم شعبوں کو دی جانے والی مراعات کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔ عاطف اکرام شیخ جواسلام آباد چیمبر کے صدر اورپی وی ایم اے کے چئیرمین بھی رہے ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ نے عوام کو بتا دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے رویے کے پیچھے جغرافیائی سیاست ہے کیونکہ عالمی ادارے چاہتے تھے کہ پاکستان سری لنکا کی طرح ڈیفالٹ کرنے کے بعد مذاکرات کرے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے اور دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیربھی پاکستان دیوالیہ نہیں ہو گا۔ چین بھی پاکستان کے مسائل سے اس لئے وہ تعاون کر رہے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں کو مراعات دینے پر کہا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہونے کے ناطے آئی ایم ایف کے ہر مطالبے کو قبول نہیں کر سکتا۔اس وقت پاکستان کی معیشت کو غیر معمولی نوعیت کے اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے اور سرمایہ کار پیچھے بٹ رہے ہیں اور اس کی بنیاد پر حکومت نے غیر فعال معیشت کو متحرک کرنے اور غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے بجٹ تجاویز تیار کیں جن میں ان شعبوں کو مراعات دی گئی ہیں جو معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے میں بامعنی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آئی ٹی، زراعت اور ایس ایم ای کے شعبوں کو ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے چھوٹ کی ضرورت تھی کیونکہ شرح نموجو 0.29 فیصد تک گر گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوتی کپڑے کی برآمدات 10 فیصد اضافے کے بعد 49.9 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مئی میں سوتی کپڑے کی برآمدات کا کل حجم 45.3 ارب روپے تھا جو مالی سال مئی 2023 میں 10 فیصد اضافے کے بعد 49.9 ارب روپے تک پہنچ گیا اس طرح ایک سال کے اندرسوتی کپڑے کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 4.6 ارب روپے بنتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی