بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 18 واں انٹرنیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز میلہ 26 سے 30 جون تک منعقد ہوگا۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شو شیالان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق اور صوبائی حکومت گوانگ ڈونگ اس میلے کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حقیقی ضروریات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔میلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے دوسرا بین الاقوامی تعاون سربراہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔ صوبہ گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر لیو یوین نے بتایا کہ اب تک تقریبا 1 ہزار 600 مقامی اور 300 غیر ملکی نمائش کنندگان نے میلے میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔چین میں 2022 کے اختتام تک 5 کروڑ 20 لاکھ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانی نوعیت کے کاروباری ادارے تھے جبکہ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اب تقریبا 9 ہزار " لٹل جا ئنٹ" کو تقویت دی ہے۔" لٹل جائنٹ" ان کمپنیوں کا کہا جاتا ہے جو چھوٹے اور درمیانے اداروں کی نمائندگی کرتی اور مخصوص مارکیٹس میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ کٹنگ ایج ٹیکنا لو جیز کو فروغ دیتی اور زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
اضافے سے 3.24 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
فنوم پین(شِنہوا) کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وینٹیان اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوخون نے لانکانگ میکونگ تعاون (ایل ایم سی) خصوصی فنڈ 2023 پر دستخط کیے۔وانگ نے اس تقریب میں کہا کہ کمبوڈیا نے اب تک ایل ایم سی اسپیشل فنڈ کے کل 89 منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔وانگ نے چین ۔کمبوڈیا تعلقات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ 2023 چین کمبوڈیا سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ اور چین۔ کمبوڈیا دوستی کا سال ہے، چین بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی اور ڈائمنڈ ہیکساگون تعاون کو فروغ دینے کے لئے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماں کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور کمبوڈیا کی کمیونٹی ایک نئی بلندی تک پہنچے گی۔سوخون نے کہا کہ ایل ایم سی اسپیشل فنڈ نے تمام ایل ایم سی ممالک کو ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کمبوڈیا اور چین ایل ایم سی میکانزم کو ذیلی علاقائی ترقی کے اہم محرک کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنے عوام کو اولیت دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں جبکہ میکونگ کے دیگر ذیلی علاقائی میکانزم کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔سوخون نے کہا کہ کمبوڈیا ایل ایم سی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ تمام ایل ایم سی ممالک کے لئے امن ، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے رہنماں کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
فنوم پین(شِنہوا) کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وینٹیان اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوخون نے لانکانگ میکونگ تعاون (ایل ایم سی) خصوصی فنڈ 2023 پر دستخط کیے۔وانگ نے اس تقریب میں کہا کہ کمبوڈیا نے اب تک ایل ایم سی اسپیشل فنڈ کے کل 89 منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔وانگ نے چین ۔کمبوڈیا تعلقات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ 2023 چین کمبوڈیا سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ اور چین۔ کمبوڈیا دوستی کا سال ہے، چین بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی اور ڈائمنڈ ہیکساگون تعاون کو فروغ دینے کے لئے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماں کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور کمبوڈیا کی کمیونٹی ایک نئی بلندی تک پہنچے گی۔سوخون نے کہا کہ ایل ایم سی اسپیشل فنڈ نے تمام ایل ایم سی ممالک کو ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کمبوڈیا اور چین ایل ایم سی میکانزم کو ذیلی علاقائی ترقی کے اہم محرک کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنے عوام کو اولیت دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں جبکہ میکونگ کے دیگر ذیلی علاقائی میکانزم کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔سوخون نے کہا کہ کمبوڈیا ایل ایم سی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ تمام ایل ایم سی ممالک کے لئے امن ، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے رہنماں کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت میں ہونیوالی ساف چیمپئن شپ 2023 میں شرکت کا پروانہ مل گیا،پاکستان فٹبال ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ کے بعد بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھارت جانے کا این او سی جاری کردیا،ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم ماریشس سے بھارت جانے کیلئے ویزے لگوائے جائیں گے، پاکستان فٹبال ٹیم اس وقت 4ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشس میں موجود ہے، قومی ٹیم آج جبوتی کیخلاف آخری میچ میں ان ایکشن ہوگی،قومی فٹبال ٹیم 18جون کو ماریشس سے بھارت کے شہر ممبئی روانہ ہوگی، ساف چیمپئن شپ 21جون سے شروع ہوگی،ساف چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 21 جون کو روایتی حریف بھارت، 24جون کو کویت اور 27جون کو نیپال کیخلاف میچز کھیلے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 12جولائی سے ہو گا ، اس دورے میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 5ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے،ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا، روہت شرما کی جگہ اجنکیا رہانے قائم مقام کپتان ہوں گے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز روہت شرما سے ملاقات کر کے فیصلے سے آگاہ کریں گے، دوسری جانب سابق کپتان ویرات کوہلی بھی دورے سے دستبردار ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ چتیشور پجارا کی بھی ٹیم میں شرکت غیر یقینی ہے،بھارتی کپتان روہت شرما کی حالیہ فارم بھی اچھی نہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں روہت نے 13اور 43رنز بنائے تھے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209رنز سے شکست ہوئی تھی، کپتان روہت شرما کو شکست کے بعد کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،روہت شرما پر ورلڈ نمبر ون سپنر روی چندرن ایشون کو نہ کھلانے اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی،جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14ستمبر تک ہو گی،اس دوران دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا جس کے بعد قومی ویمن ٹیم کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپین کے سائیکل سوار جان آیوسو نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا، یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے،ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں ، ریس کا پانچواں مرحلہ 211کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 20سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ جان آیوسونیعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 5گھنٹے ،23منٹس اور 1سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ،ریس کے پانچویں مرحلے میں ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس دوسرے اور سپین کے سائیکل پیلو بلباتیسرے نمبر پر رہے، کولمبین سائیکل سوار ریگوبرٹو یوران چوتھے جبکہ فرانسیسی سائیکلسٹ رومین بارڈیٹ پانچویں نمبر پر رہے،ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1118.2کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرانسیسی ٹینس سٹار علیز کارنٹ اور برطانوی ٹینس سٹار ہیتھر واٹسن نے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا،ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ یونان کی ماریا سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا،ایک اور میچ میں میزبان ٹینس سٹار ہیتھر واٹسن عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی تتجانا ماریہ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل رانڈ میں پہنچ گئیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کیا ہے ،نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے،رپورٹس کے مطابق 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ، ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں،واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں، ساجد سدپارہ ان تمام 14 چوٹیوں کو سر کرکے اپنے والد کے خواب کی تکمیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ،انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اینڈی مرے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی ہیوگو گرینیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کرکوارٹر فائنل رانڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،36سالہ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر خوش ہیں ، ناٹنگھم اوپن میں شرکت کا فائدہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ضرور ہوگا،اینڈی مرے کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ حریف سوئس کھلاڑی ڈومینک سٹیفن سٹرکرسے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عدالت نے مبینہ دھاندلی کیس میں علی حیدر گیلانی سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج امید علی بلوچ نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر)جمیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جس میں عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ عدالت نے تینوں ملزمان کو گزشتہ روزفردجرم عائد کرنے کے لیے طلب کررکھاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کو میئر بننے کی ضد تھی، 155کے مقابلے 130کی بنیاد پر میئر شپ پر حق جتایا گیا، پی ٹی آئی اراکین کو لانا ہماری ذمہ داری نہیں تھی، جماعت اسلامی سیاسی رواداری کا مظاہرہ کرے، دعوت دیتا ہوں شہر کی ترقی کیلئے مل بیٹھیں،انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی انتشار کا شکارہوئی، پی ٹی آئی والے یکجا نہیں ہوئے اور الزام پی پی پر لگایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے ارکان کے میسجز موجود ہیں کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کو میئر الیکشن میں 30سے زائد ووٹ نہیں پڑے تو اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں، الزام لگ رہا تھا ہم نے ارکان کو اغوا کیا، کیا کسی کے اغوا کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی؟، ان کے صرف 3ارکان جیل میں ہیں، فردوس شمیم نقوی سمیت تینوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے لایا گیا، حالانکہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں تھی،انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان ضد کے گھوڑے پر سوار تھے کہ میں نے میئر بننا ہے، جماعت اسلامی سیاسی روا داری کا مظاہرہ کرے، شہر کو تقسیم کرنے کے عمل کو روکا جائے، الیکشن کمیشن نے 15جون سے قبل تمام ممبران کا اجلاس بلایا، ہر پارٹی کی اپنی اپنی ذمہ داری تھی کہ 11بجے سے قبل ارکان کو اندر داخل کرواتی،صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کے کمر پر بیگ لگے ہوئے تھے جن میں ہنگامہ آرائی کا سامان تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ شہر کی ترقی کیلئے مل بیٹھیں،پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ 6یوسیز میں ری کانٹنگ کا ہم نے بھی خود کہا، الیکشن کمیشن نے ری کانٹنگ کروائی تو جماعت اسلامی نے مخالفت کردی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف تھا، میں نے کہا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان جیت گئے تو مٹھائی لے کر جاں گا، اب ہار گئے ہیں اب مٹھائی لے گیا تو مجھے ڈںڈے پڑیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی تعصب کی بنیاد پر ترجیحات طے نہیں کیں، کوشش ہے شہر میں جو جو مسائل ہیں ان کو حل کریں، ہمارے 155 ووٹ تھے اگر جماعت کے 156ہوتے ہم خود ان کو میئر شپ کی آفر کرتے، 155کے مقابلے 130کی بنیاد پر میئر شپ پر حق جتایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، اگلے مالی سال میں ساڑھے 3فیصد جی ڈی پی گروتھ ہدف بآسانی حاصل کر لیں گے، الیکشن نہ بھی ہوتا پھر بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے، ایف بی آر کا 9ہزار 200ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف سائنسی بنیادوں پر رکھا گیا، ایف بی آر کا نئے مالی سال کا ہدف غیر حقیقی نہیں ہے، جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ مہنگائی اور شرح نمو کے حساب سے ٹیکس کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے، بجٹ میں 223ارب روپے کے ٹیکس اقدامات شامل کئے گئے ہیں، اس سال 9لاکھ نئے ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کئے گئے، 7لاکھ ہدف کے بجائے 9لاکھ نئے ٹیکس دہندگان شامل ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے، اقتصادی جائزے میں تاخیر کی وجہ سے بجٹ اسٹریٹجی پیپر بھی تاخیر کا شکار ہوا، اگلے مالی سال ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ ہدف بآسانی حاصل کر لیں گے،انھوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ، خواتین کو بااختیار بنانا اور اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام حکومت کی ترجیح ہے، بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز پر توجہ دی ہے،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس سال اوسط مہنگائی 29فیصد اور کور انفلیشن 20فیصد ہے، سرکاری ملازمین سب سے زیادہ پسا ہوا طبقہ ہے، پنشنرز کو بھی مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دیا گیا ہے،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں تاجروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بندرگاہوں پر 11ہزار کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے کراچی پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر کی رپورٹ طلب کر لی،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے ہیں، سمگلنگ کم ضرور ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایکشن لے رہے ہیں، 5 ارب روپے مالیت کی چینی قبضے میں لی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی منافع پرٹیکس سے متعلق ترمیم کی گئی ہے، وفاقی حکومت نے اس پر قانون شامل کیا ہے اور وہی تناسب کا فیصلہ کرے گی، 99ڈی کے قانون کے تحت 50فیصد تک ٹیکس غیرمعمولی منافع پر لیا جائے گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین سے ایک ارب ڈالر آج یا سوموار کو آجائیں گے جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین کے ساتھ ایک ارب ڈالر پر گفت و شنید مکمل ہوچکی ہے، بینک آف چائنہ کے ساتھ بھی 30کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت نے اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل پر غور شروع کر دیا ہے ، حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ اپنی مدت سے ایک ہفتہ پہلے تحلیل کرکے عام انتخابات کے لیے 90دن کا وقت حاصل کیا جائے، ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ انتخابات اکتوبر پہلے یا آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے۔موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ انتخابات کا شیڈول چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے پہلے جاری نہ ہو، ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایمرجنسی نافذ کرکے اسمبلی قرارداد کے ذریعے اسمبلی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن ایسی کوئی بھی تجویز زیرغور نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی مشورہ کسی اتحادی کی جانب سے سامنے آیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے بغیر انتخابات میں ہرگز نہیں جائے گی۔ نواز شریف ہی ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وسطی پنجاب کے ایل این جی پاور پلانٹس کو گیس فراہمی کا معاملہ ،حکومت نے کیپٹو پاور فرٹیلائزر کی گیس بند کر دی، نجی ٹی وی کے مطابق حکام وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 100ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس کیای پاور پلانٹس کو دے دی گئی،350ایم ایم سی ایف ڈی گیس حویلی بہادر شاہ بکھی پاور پلانٹ کو منتقل کردیا،حکام کا کہنا ہے کہ مقامی گیس فراہمی کا مقصد کراچی اور پنجاب میں لوڈ شیڈنگ دروانیہ کم کرناہے، طوفان کے باعث ایل این جی ٹرمینل سے کراچی اور وسطی پنجاب کے پاور پلانٹس کو سپلائی بند ہے،حکام وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلیے فیصلہ کیا، اگرحکومت اقدام نہ اٹھاتی تو لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مہنگائیکے وار جاری ، ایک ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈاور20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جمعہ کے روز ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے چینی 5روپے6پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، بیس کلو آٹے کا تھیلا 44روپے 34پیسے مہنگا ہوا،دہی 3روپے 16پیسے فی کلو اور دودھ ایک روپے 87پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ایک ہفتے میںدال ماش 5روپے 62پیسے مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں لہسن 13روپے 83پیسے فی کلو مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے بیف 3روپے 14پیسے اور مٹن 4روپے 87پیسے مہنگا ہوا،آلو، چاول اورنمک سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،پیاز میں 5روپے 5پیسے اورانڈے 12روپے 71پیسے فی درجن سستے ہوئے، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 115روپے 61پیسے فی کلو سستا ہوا،ایک ہفتے میں دال مونگ 5روپے 54پیسے اور دال چنا 3روپے 59پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے زندہ مرغی 5روپے 14پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم 184/3کے خلاف کسی بھی ریمیڈی کو ویلکم کریں گے،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے خلاف کیس پر سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ کا حصہ تھے،سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے 10منٹ دیں، میں دلائل دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ ہم تو آپ کا کیس سن ہی نہیں رہے، اٹارنی جنرل کے بعد آپ کو سن لیتے ہیں،اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب ہائی کورٹ کسی کیس کا فیصلہ کرتی ہے تو انٹرا کورٹ سمیت دیگر اپیل کے فورمز موجود ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جاتا ہے، جب سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3کے تحت کوئی کیس سنتی ہے تو یہ پہلا عدالتی فورم ہوتا ہے، آئین کے تحت ریاست کے تینوں ستونوں کے امور متعین ہیں، قانون ساز عہدِ حاضر کو سامنے رکھ کر قانون سازی کرتے ہیں، ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184/3کے فیصلے کے خلاف اپیل 5 رکنی بنچ سنے گا،منصور عثمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس 5 رکنی بنچ میں وہ 3 ججز بھی شامل ہوں گے جنہوں نے پہلے فیصلہ دیا ہو گا، جسٹس منیب اختر نے گزشتہ روز آبزرویشن دی کہ 184/3کو دیگر کیسز سے الگ کیوں کر دیا، ہائی کورٹ کے کئی فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل اور سپریم کورٹ سے بھی اپیل کا حق ہوتا ہے، آرٹیکل 184/3میں نظرِ ثانی کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے، آئین کے تحت ریاست کے تینوں ستونوں کے امور کو متعین کر دیا گیا ہے، سیکشن 3 میں کہیں نہیں لکھا کہ 5 رکنی لارجر بنچ میں مرکزی کیس کے بنچ کے ججز شامل نہیں ہوں گے، قانون آج کے تقاضوں کے مطابق بنایا جاتا ہے،اس موقع پر چیف جسٹس کچھ کہنے لگے تو جسٹس اعجازالاحسن نے اٹارنی جنرل کو دلائل جاری رکھنے کا کہہ دیا
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عدالت آرڈر 26تک خود کو محدود نہیں کرتی، آرٹیکل 188نظر ثانی کے دائرہ کار کو محدود نہیں کرتا،اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں بھارتی سپریم کورٹ کا 2002 کے کیوریٹیو ریویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے بھارتی سپریم کورٹ نے دوسری نظرِ ثانی کی اجازت دی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جی بالکل لیکن وہ محدود اختیار کے تحت دی گئی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 188سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود نہیں کرتا، اس آرٹیکل کے تحت سپریم کورٹ اپنے اختیارات کو وسیع کر سکتی ہے،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ بھارتی سپریم کورٹ کے جس کیس کا حوالہ دے رہے ہیں اس میں نظر ثانی اور اپیل کا فرق برقرار رکھا گیا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ٹریبونلز اور مسابقتی ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں براہ راست سپریم کورٹ آتی ہیں، سنگین غداری کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سپریم کورٹ آ سکتی ہے، آرٹیکل 185کے تحت ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ اپنے اختیارات کو توسیع دے سکتی ہے،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کے دلائل آپ کی اپنی کہی باتوں سے متصادم نظر آتے ہیں، نظر ثانی تو نظر ثانی ہی رہتی ہے، اسے اپیل کا درجہ تو پھر بھی حاصل نہیں، ان تمام قوانین میں فیصلے کے خلاف اپیل کا ذکر ہے، یہاں اس قانون میں آپ نظر ثانی کو اپیل بنانے کی بات کر رہے ہیں، اپیل اور نظر ثانی میں زیرِ غور معاملہ الگ الگ ہوتا ہے
فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا الگ چیز ہے، نظر ثانی کا دائرہ اختیار الگ ہے، سمجھنا چاہتا ہوں آپ کا پوائنٹ کیا ہے،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک مکمل انصاف کا ٹیسٹ ہے اور بھارتی قانون میں بھی یہی ہے، اپیل میں کیس کو دوبارہ سنا جاتا ہے، ہمیں اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے، ہم 184/3کے خلاف کسی بھی ریمیڈی کو ویلکم کریں گے، اگر اسے احتیاط کے ساتھ کیا جائے، سوال یہ ہے کہ نظر ثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی کے لیے بننے والے لارجر بنچ میں پہلے فیصلہ دینے والے جج بھی شامل ہو سکتے ہیں،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ مزید کتنا وقت لیں گے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اگلی سماعت میں دلائل مکمل کرنے کے لیے 45منٹ لوں گا، آئندہ سماعت پر نظر ثانی کے سکوپ پر دلائل دوں گا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جو بنیادی سوال ہے اس پر بھی ہم آگے نہیں بڑھ رہے، اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی نے مزید سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنا نے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، گزشتہ روز اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاسکی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرکے معیار کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبون کی لینڈ اسکپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ، ترقیاتی منصوبوں کی لینڈاسکپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں ، ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے 29 ویں بیجنگ انٹرنیشنل بک فیئر کا دورہ کیا اور اس پر تحقیق کی۔ تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور سیکھنے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے 29 ویں بی آئی بی ایف نے چار روزہ تقریب کے لئے 56 ممالک اور خطوں سے نمائش کنندگان کو اکٹھا کیا ہے۔ الجیریا کو رواں سال اعزازی مہمان کا در جہ حاصل ہے۔ آن لائن اور آف لائن منعقد ہونے والے رواں سال کے کتب میلے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 500نمائش کنندگان 2 لاکھ سے زائد چینی اور غیر ملکی موضوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ میلہ ایک مقامی سیکشن، ایک بیرون ملک سیکشن، آن لائن اشاعتوں کے لئے ایک سیکشن اور بیجنگ انٹرنیشنل بک فیسٹیول کے لئے ایک سیکشن پر مشتمل ہے جو 51 ہزار 900مربع میٹر کے مجموعی رقبے کا احاطہ کرتا ہے۔ جرمنی اور یونان سمیت 14 ممالک نے قومی بوتھ قائم کیے ہیں۔ ایلسیویئر اور ولی جیسے 50 سے زائد بین الاقوامی پبلشرز آف لائن کتب میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ نیٹ ایز اور ٹینسینٹ آن لائن لٹریچر، آن لائن گیمز اور دیگر ابھرتی ہوئی اقسام کی اشاعتوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ میلے کے دوران ایک ہزار سے زائد صنعتی تبادلے منعقد ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے بیجنگ میں قائم گلوبل ہیلتھ ڈرگ ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ کے لئے 5 کروڑ امریکی ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اگلے 5 سال کے دوران دی جائے گی۔ فانڈیشن نے بتایا کہ یہ فنڈز تپ دق اور ملیریا جیسی متعدی بیماریوں کے لیے ادویات کی تیاری میں مدد دیں گے جس سے عالمی صحت میں بہتری آئے گی ۔ یہ بیماریاں کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے افراد کو غیر متناسب طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔ چین میں قائم گلوبل ہیلتھ ڈرگ ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ ایک غیر منافع بخش تحقیقی تنظیم ہے جسے 2016 میں جامعہ تسنگھوا اور بیجنگ بلدیاتی حکومت نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ بلدیاتی حکومت اسی تناسب سے مالی تعاون فراہم کرنے جبکہ جامعہ تسنگھوا نے تحقیقی پلیٹ فارمز،کامیابی کے حصول اور باصلاحیت افراد کو مسلسل تربیت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ گلوبل ہیلتھ ڈرگ ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور جامعہ تسنگھوا کے پروفیسر ڈنگ شینگ نے کہا کہ نئی مالی اور پیشہ ورانہ مدد بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مرکز کا مقصد نئی ادویات کی تیاری کو تیز کرکے عالمی صحت کے مسائل سے نمٹنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کرونا ویکسینیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کے حوالے سے صحت کے حکام نے جو کچھ پیش کیا اس کی بنیاد پر شہریوں کو بغیر ویکسی نیشن کے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصہ کیا گیا ہے۔ تاہم مجاز حکام وبائی امراض کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی مین لینڈ میں رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی 5 ماہ کے دوران اصل استعمال میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد 574.81 ارب یوآن رہی۔ امریکی ڈالر کے اعتبار سے آمد گزشتہ برس کی نسبت 5.6 فیصد کم ہوکر 84.35 ارب امریکی ڈالرزرہی۔شعبہ جاتی اعتبار سے مینوفیکچرنگ میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اعلی ٹیکنالوجی صنعتوں میں براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 7.5 فیصد بڑھی ۔ اعلی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ میں 30.8 فیصد اور اعلی ٹیکنالوجی خدمات شعبے میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیش داس کو ساتھی خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے معطل پولیس افسر کو خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا قصور وار ٹھہرایا،رپورٹس کے مطابق خاتون پولیس افسر نے فروری 2021میں سینئر افسر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس وقت کے وزیر اعلی کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی پر سفر کے دوران جنسی طور پر اسے ہراساں کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس شکایت کے بعد راجیش داس کو معطل کر کے تحقیقات کے لیے 6رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو 9روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس سرجری کے بعد 9 روز اسپتال میں رہے، پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ان کی سرجری کی گئی تھی،ویٹی کن سٹی سے ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی مصروفیات 18 جون تک منسوخ کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے سروس میں جدید ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کے اعلان کے بعد سے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر روبوٹ کی آمد معمول بن گیا ہے۔ حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے اب اپنے اکائونٹ سے ایک روبوٹ کی ویڈیو شائع کی ہے جو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کا استقبال کرتا ہے اور پھر غلاف کعبہ اور اس کی تیاری سے متعلق مکمل بریفنگ دیتا ہے،کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلافِ کعبہ کی تیاری کے امور کے عمومی صدر کے اسسٹنٹ انجینئر سلطان بن عاطی القرشی نے العربیہ کو بتایا کہ جدید ترین تکنیکی ذرائع اور بہترین مواد کو بروئے کار لا کر اور خانہ کعبہ کی عظیم حیثیت کی وجہ سے غلاف کی تیاری اور بنائی کے لیے خصوصی اوزار تیار کیے جاتے ہیں۔ کعبہ کا غلاف جسے کسوہ بھی کہا جاتا ہے کو تیار کرنے کی اس فیکٹری میں روبوٹ کی آمد زیادہ سے زیادہ سمارٹ ٹیکنالوجی کے سفر کا آغاز ہے،یہ روبوٹ حجاج کرام کو کسوہ کی تیاری کے کنگ عبد العزیز کمپانڈ کے مختلف حصوں کے متعلق وضاحت فراہم کرتا ہے۔ ان حصوں میں خانہ کعبہ کا کچھ سامان موجود ہے۔ بعض حصوں میں غلاف کعبہ کے پرانے ٹکڑے اور دیگر اجزا رکھے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی وزارت داخلہ نیشہری کو زندہ جلانے والے سعودی کو موت کی سزا سنا دی،سعودی شہری برات بن جبریل بن برات العاطفی النانی نے سعودی شہریت کے حامل بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو قتل کردیا تھا، برکات نے بندر بن طہ پر پٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی اور آگ سے جھلسنے کے بعد بندر بن طہ کی موت ہوگئی، آگ سے چار کاریں جل گئیں ، قاتل کی جانب سے میتھی مفیٹامائن کے غلط استعمال کا بھی انکشاف ہوا۔ سکیورٹی حکام نے قاتل برکات کو گرفتار کرلیا اور تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد اس کا جرم ثابت ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب سے میلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل کا تجربہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کیا گیا جس کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز نے بھی کی ہے،جاپانی امور دفاع نے اس تجربے سے متعلق ایک اجلاس طلب کیا جس میں بتایا گیا کہ داغا گیا میزائل جاپان کے اقتصادی علاقے سے باہر گرا ہے جس کی وجہ سے خطے میں بحری و فضائی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا نے روس کی طرف سے نئے سفارتخانے کی تعمیر کا راستہ روکنے کیلئے نیا قانون منظور کرلیا،روس کے پاس کینبرا میں آسٹریلوی پارلیمان سے صرف 400میٹر دور ایک زمین لیز پر ہے جہاں وہ نیا سفارتخانہ تعمیر کر رہا تھا،حکومت نے عدالت سے رجوع کرکے روسی سفارتخانے کا تعمیراتی کام رکوانے کی کوشش کی لیکن عدالت نے ایسا نہیں کیا،آسٹریلوی حکومت نے گزشتہ روز ایسے نئے قوانین منظور کیے ہیں جنہیں خاص طور پر روس کے سفارتخانے کی تعمیر رکوانے کیلئے بنایا گیا ہے،انٹیلیجنس حکام نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ پارلیمان کے قریب روس کے سفارتخانے سے جاسوسی اور سلامتی خطرات ہوسکتے ہیں،وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نئے قوانین تیار کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت واضح سلامتی تجاویز دی گئی تھی اور ہم نے اس لیے تعمیراتی کام رکوانے کیلئے تیزی سے قوانین منظور کیے ہیں تاکہ لیز کی زمین باضابطہ طور پر سفارتی جگہ نہ بن جائے جبکہ روسی سفارتکار نے کہا کہ سفارتخانہ اس سے متعلق قانونی مشاورت کر رہا ہے،آسٹریلیا کی طرف سے منظور کیے گئے نئے قانون کے تحت روس صرف پارلیمان کے قریب سفارتخانہ قائم نہیں کرسکتا،قانون میں تسلیم کیا گیا ہے کہ عمارت کی تعمیر رکوانے پر روس کی مالی طور پر تلافی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں نے ملک میں مجرموں کو یوکرین جنگ میں لڑنے کیلئے بھرتی کرنے کی منظوری دے دی،روسی میڈیاکے مطابق پارلیمنٹ نے وزارت دفاع کو مجرمان کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے کی منظوری دی ہے،قانون کے مطابق وزارت دفاع کسی بھی ایسے شخص سے کنٹریکٹ کرسکتی ہے جس کے خلاف کسی جرم کی تفتیش جاری ہو یا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہو یا پھر اسے سزا سنائی جاچکی ہو،روسی قانون کے مطابق جنسی جرائم، غداری، دہشتگردی یا انتہاپسندی میں سزا یافتہ مجرمان کو بھرتی نہیں کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ پورا کرنے والے مجرمان کی سزا ختم کر دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حرمین شریفین کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ شریف کی چھت کی صفائی کی خاطر جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرنے والی خصوصی ٹیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 20منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کو دھویا جاتا ہے،کعبہ کی چھت کو دھونے کا کام کئی مراحل پرمشتمل ہے، ان میں کعبہ کی سطح کو صاف کرنا اور گرد و غبار کو ہٹانا، پوری چھت کو کلیڈنگ ہولڈر اور دیوار کے ساتھ ساتھ کعبہ کی سطح کے دروازے کو صاف کرنا اور باہر سے گیلے کپڑے سے اس کی صفائی جیسے مراحل شامل ہیں،حرم مکی میں سروسز فراہم کرنے والی فیلڈ سروسز اینڈ افیئرز ایجنسی نے ترقیاتی منصوبوں کے تحت اپنی سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے دستی اور الیکٹرانک صفائی کے آپریشنزمتعارف کرائے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس میپنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ 4 گھنٹے کے چارجنگ ٹائم کے ساتھ یہ مشین تین گھنٹے کام کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے 5کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا، کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا،قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی،کپواڑہ اور نواحی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور معمر افراد کی وین میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، حادثہ ونی پیگ کے قریب کاربیری کے علاقے میں پیش آیا ہے،کینیڈین پولیس افسر کے مطابق وین ہائی وے 5پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے ون پر مشرق کی طرف جا رہا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو لارڈ چیف جسٹس کے عہدے پر مقرر کر دیا گیا،سینیئر خاتون جج ڈیم سو کیر کو انگلینڈ اور ویلز کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے،ڈیم سو کیر برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں لارڈ چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری خواتین ججوں کی 35 فیصد تعداد مکمل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے،برطانوی بادشاہ چارلس نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی، ڈیم سو کیر یکم اکتوبر کو بطور لارڈ چیف جسٹس اپنا عہدہ سنبھالیں گی،ڈیم سو کیر نے 1987میں بیریسٹر کی ڈگری حاصل کی، وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں بار اسٹینڈرڈز بورڈ کنڈکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات رہی بعد ازاں 2009میں بطور کرمنل جج خدمات سرانجام دیں اور 2020میں انہیں اپیل کیلئے خاتون جج مقرر کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پرایک پاکستانی سمیت 8افراد کوایوارڈ سے نوازا گیا،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ پانے والے پاکستانی ظہیر احمد پولیس سروس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیں،ظہیر احمد، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ یونٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا،رپورٹ کے مطابق ظہیراحمد کی کاوشوں سے اینٹی ٹریفکنگ، اینٹی اسمگلنگ قوانین بنے جبکہ ان کی کوششوں سے متعدد گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد کئی طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی،نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینٹر کی کلاس میں موجود کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں 61طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کے وقت متعدد طلبہ و طالبات کھڑکی سے رسی اورکئی تاروں کی مدد سے نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،ویڈیو میں طلبہ و طالبات کو رسی اور تار پکڑتے لگاتار اترتے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کیمطابق زخمی ہونے والوں میں کوچنگ سینٹر کے اسٹاف ممبران بھی شامل ہیں جب کہ 50افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ جن 2طلبہ کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے تیسری منزل سے ڈائریکٹ چھلانگ لگائی اور وہ اے سی کمپریسر پر آکر گرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
طالبان کے سابق امیر ملاعمر کے دور میں تباہ کیے گئے بدھا کے مجسموں کی باقیات کو سیاحتی مقام میں تبدیل کردیا گیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چھٹی صدی میں پہاڑوں پر بنائے گئے بدھا کے مجسمے سن 2001میں بارود نصب کرکے تباہ کیے گئے تھے جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی جگہیں ہیں۔، اب افغان طالبان حکومت نے بامیان میں بدھا کی باقیات کو سیاحت کے لیے کھول دیا ہے، طالبان کے نائب وزیر ثقافت عتیق اللہ عزیزی کہتے ہیں کہ بامیان اور بدھا افغان حکومت کے لیے بہت اہم ہیں، ملک بھر میں ثقافتی ورثے کو تحفط دینے کے لیے1000سے زائد محافظ تعینات کیے گئے ہیں،کابل کے عجائب گھر میں پچھلے ماہ بدھا سے منسوب نوادرات پر مشتمل سیکشن کاافتتاح بھی کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے نائب وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کہاہے کہ افغانستان کی فضائی حدود اب بھی امریکا کے قبضے میں ہے،افغان چینل کو انٹرویو میں طالبان حکومت کے نائب وزیر دفاع اور طالبان تحریک کے بانی ملا عمر مجاہد کے بیٹے محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ مخلوط حکومت کے نام پر غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کیا جا سکتا،افغانستان کی فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی موجودگی کے سوال پر افغان نائب وزیردفاع کا کہنا تھا کہ یہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔ فضائی حدود پراب بھی امریکا کا قبضہ ہے۔پہلے بھی اس کی وضاحت کرچکا ہوں اور اب نہیں چاہتا کہ کشیدگی ہو اور دوسرے ممالک سے ہمارے تعلقات خراب ہوں،مولوی محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ افغان فضائی حدود میں امریکی طیاروں کی پروازیں دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی حکام کو یہ پروازیں روکنے کو کہا تھا،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بشمول ہمسایہ ممالک چاہتے ہیں کہ طالبان ایک ایسی حکومت بنائیں جو عوام کی نمائندگی کرے تاہم طالبان حکومت میں ہر قوم کے لوگ ہیں۔ اگر ہمیں وقت دیا گیا اور طالبان حکومت جاری رہی تو یقین ہے کہ حکومت میں تنوع آئے گا اور اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ لوگوں کو تعینات کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سمندری طوفان بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچادی، تیز ہوائوں اور موسلادھار بارشوں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور پول گرگئے، درجنوں ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک اور 20سے زاد زخمی ہوگئے،بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد بائپر جوائے کمزور ہوگیا لیکن اب بھی تیز ہوائیں اور بارش ادھم مچارہی ہیں،ساحلی علاقے مانڈوی میں گھروں، اسپتالوں میں پانی بھرگیا، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کھانے پینے کی کمی کا سامنا ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں سیکڑوں درخت اکھڑ گئے، ساڑھے 4ہزار پول گرنے سے سیکڑوں دیہات بجلی سے محروم ہوگئے، سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا،رپورٹ کے مطابق بھانگر میں باپ بیٹا سیلاب میں بہہ گئے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں،حکام کا کہنا ہے گجرات میں 100کے قریب ٹرینیں 18جون تک منسوخ رہیں گی،محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اب بائپرجوائے قدرے کمزور ہوکر راجستھان کی طرف بڑھے گا، طوفان کا رخ اس وقت پاکستان-کچھ سرحد کے قریب ہے، ہوا کی اوسط رفتار 70کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق باغبان موسم گرما میں پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کریں تاکہ اچھی کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق زیادہ گرمی اور خشکی سے پھل جھلس جاتا ہے اور اس کا چھلکا پھٹ جاتا ہے جس سے پھل کی خاصیت متاثر ہوتی ہے۔ زیادہ گرمی کی وجہ سے پتوں کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ضیائی تالیف کا عمل صحیح طور پر نہیں ہوتا اور پودوں میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے پتے زرد ہو جاتے ہیں اور ان میں سبز مادہ (کلوروفل) نہ ہونے کی وجہ سے پتے نشاستہ یعنی کاربوہائیڈریٹ نہیں بنا سکتے اور اس طرح پھل کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ سخت گرمی پھل کے شدید کیرے کا باعث بنتی ہے اور پھل کا بیشتر حصہ جون کے مہینے میں ہی گر جاتا ہے۔ پودے کے ساتھ ساتھ پھل بھی داغ دار ہو جاتاہے کیونکہ بعد دوپہر گرمی کا زیادہ اثر اسی طرف ہوتا ہے۔ اس قسم کا زیادہ نقصان ترشاوہ پھلوں میں خاص طور پر لیموں، مالٹا اور گریپ فروٹ پر ہوتا ہے۔ کمزور، چھوٹے یا ایسے پودے جن کو پانی کم ملتا ہو گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ باغبان پودوں کو سخت گرمی سے بچانے کیلئے جنوب مغربی حصے کی طرف جنتر کی باڑ لگا دیں۔ملچنگ(Mulching)کرنے سے زمین کے درجہ حرارت کو معتدل رکھا جا سکتا ہے اور اس طرح سے زمین میں سے پانی کا ضیاع بہت کم ہوتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بڑے پودوں کی 10 سے 12 دن کے وقفہ سے اور چھوٹے پودوں کی 5 سے 6 دن کے وقفہ سے ہلکی آبپاشی کرتے رہیں۔ نئے لگائے گئے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان پودوں پر سرکنڈا، پرالی یا ٹاٹ وغیرہ سے سایہ کریں۔نئے باغات میں شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کریں تاکہ پودوں پر گرمی کا اثر کم ہو۔ گرمیوں کے موسم میں پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلا تھوتھا اور چونا کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح تنے کا چھلکا پھٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔ اس موسم میں پھلدارپودوں کی کانٹ چھانٹ سے اجتناب کریں اور پودوں کی منتقلی کاکام روک دیں۔کاشتکار نامیاتی مادہ/ کمپوسٹ/ گوبر کی کھاد کی جہاں ممکن ہو 3 تا4 انچ مٹی ہٹا کر بچھا ئیں اور مٹی واپس پلٹ دیں اور پھر پانی لگائیں ۔اس سے پودے کی گرمی کے خلاف مزاحمت کی استعدادِ کار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، آج دوپہر میٹنگ میں غور ہوگا کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے، سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے ، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے کہاں کہاں ہم پہنچیں،انہوں نے کہا کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں بپرجوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا جب کہ سمندروں میں درجہ حرارت بڑھنا بھی طوفانوں کی ایک وجہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹ میں الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم اور قائد ایوان، اپوزیشن لیڈرو اراکین کی مراعات کا بل منظور کرلیے گئے،سینیٹ میں چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت شہادت اعوان نے الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،بل کے مطابق الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جب کہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا،بل کے متن کے مطابق آئین میں جس جرم کی مدت سزا متعین نہیں، اس میں نااہلی پانچ برس سے زیادہ نہیں ہوگی،اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار، طریقہ اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62اور 63میں فراہم کیا گیا ہے اور جہاں آئین میں اس کے لیے کوئی طریقہ کار، طریقہ یا مدت فراہم نہیں کی گئی ہے، اس ایکٹ کی دفعات لاگو ہوں گی،مذکورہ بل کے مطابق سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا کسی بھی عدالتی فیصلے، ارڈر یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے پانچ سال کے لیے نااہل ہو سکے گا،سینیٹ میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم بل کی مخالفت کی گئی، سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر اور اراکین کی مراعات کا بل بھی منظور کرلیا گیا جسے سینیٹر کہدہ بابر، منظور احمد، رضا ربانی اور دیگر نے ایوان میں پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان اصلاحات پارٹی شاہ جی گل آفریدی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کی مختلف سیاسی شخصیات نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی، سابق تحصیل میئر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں،اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہ جی گل آفریدی نے لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ٹی آئی آر کا ممبر بنایا، میاں صاحب جانتے تھے ہمارا مستقبل سینٹرل ایشیا ہے، ملک کو مہنگائی سے وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نکالے گی، کسی کے ملک توڑ نے کا خواب پورا نہیں ہو گا،پریس کانفرنس کے دوران شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نہ ہوتی تو ہم اس تحریک کو انجام تک نہ پہنچا سکتے،شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ یہ ملک چیئرمین پی ٹی آئی کا نہیں تمام پاکستانیوں کا ہے،غیر مستحکم کرنی کی کوششیں مسلم لیگ کی وجہ سے ناکام ہوگئیں، ملک بچانے کیلئے جوکام میاں نواز شریف نے کیا وہ اعزاز سب سے بڑا ہے،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا مرتضی جاوید عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج خیبرپختونخوا مسلم لیگ کیلئے انتہائی خوشی کا دن ہے، پاکستان اصلاحات پارٹی کے چیئرمین اور کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، شمولیت خیبرپختونخوا کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خواجہ آصف نے یونیورسٹی چانسلرز کے خلاف کہے الفاظ پر معافی مانگ لی،وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری تقریر کرپشن کے خلاف تھی اساتذہ کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں،جس پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اساتذہ کی عزت ہمارے دلوِں میں ہے ۔میں نے وائس چانسلر کو ایوان میں مدعو کیا ۔اساتذہ کی عزت کرتے ہیں ڈاکو کا لفظ کارروائی سے حزف کرتا ہوں۔جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں خواجہ آصف نے کہاکہ ہماری درسگاہیں کرپشن میں شامل ہیں ملک میں کرپشن عام ہوگئی ہے اور لوگوں نے کرپشن کو قبول کرلیا ہے ۔درسگاہوں میں اخلاقی تربیت ہونی چاہیے درسگاہوں میں زیادہ سیاست ہے ۔ میری تقریر کرپشن کے خلاف تھی اساتذہ کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں،سپیکر نے کہاکہ اساتذہ کی عزت ہمارے دلوِں میں ہے ۔میں نے وائس چانسلر کو ایوان میں مدعو کیا ۔اساتذہ کی عزت کرتے ہیں ڈاکو کا لفظ کارروائی سے حزف کرتا ہوں۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ۔یہاں ایک جمہوری حکومت آپ نے ہٹایا کل جو کراچی میں کھیل کھیلا گیا جمہوریت کو قتل کیا گیا اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا ۔30ارکان ایک پارٹی کے چیئرمینوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ 9لاکھ والے ہار جاتے ہیں اور 3لاکھ والے میئر بن جاتے ہیں ۔تقریر کے دوران سپیکر نے مولانا عبدالاکبر چترالی کا مائیک بند کیا اور شاہدہ اختر علی کا مائیک آن کردیا ایم کیو ایم کے رہنما صابر حسین قائم خانی نے کہاکہ سپیکر کے حادثے کی خبر پر افسوس ہوا۔اللہ آپ کو سلامت رکھے پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو رد کرتے ہیں الزمات نہ لگائے جائے ن لیگ کی رہنما رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ ہر پاکستانی محب وطن ہے یہاں ہر کام نہ کرنے کی تنخواہ اور کام۔کرنے کے لیے رشوت لیتے ہیں۔شوگری ڈرنکس پر ٹیکس لگایا جانا چاہیے پیپلزپارٹی کے رکن سید غلام مصطفی شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نے 100ارب سیلاب کے لیے اعلان کیا تھا مگر وہ پیسے نہیں ملے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ کے صرف پیسے ملے ہیں ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ابھی تک پیسے نہیں ملے ہیں جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کیا جائے ۔سیلاب میں 80فیصد کا این جی اوز اور 20فیصد سرکار نے کام کیا ہے ۔ سیلاب متاثرین کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا ہے۔ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے جس پر وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہم نے کام کیا ہے یہ صوبائی معاملہ ہے اس پر صوبوں سے ملکر کام کریں گے (محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی 7روزہ نمائش ITMA ( انٹرنیشنل ٹیکسٹائل مشینری ایسوسی ایشن) گزشتہ روز ختم ہو گئی جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ نمائش ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے اور اس میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ہونے والی نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جاتی ہے ۔ اس نمائش میں پاکستان سمیت 47ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی ۔ پاکستان کے صنعتکاروں نے بھی نئی مشینری کی خریداری کیلئے آرڈر دیئے ۔توقع ہے کہ اس کے نتیجہ میں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی ذاتی کوششوں سے فیصل آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے خواہاں تمام ممبران کو ویزے مل گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اس نمائش میں شرکت کی اور اب وہ نئی مشینری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ نئے عالمی تقاضوں کو بھی پورا کر سکیں گے۔صدر چیمبر ڈاکٹر خرم طارق نے خود بھی اس نمائش میں شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اپریل 2022 تا مارچ 2023 کی مدت میں ہونڈا کارز لمیٹڈ کا خالص منافع 89 فیصد کم ہو کر 260 ملین روپے ہو گیا جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 2.50 بلین روپے تھا۔کمپنی نے مالی سال 23 کا اختتام 95 بلین روپے کی مجموعی فروخت کے ساتھ کیا۔ کمپنی نے اس پر 7.16 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا، اس طرح اس نے 7.5 فیصد سالانہ مجموعی منافع کا تناسب حاصل کیا۔کمپنی نے مالی سال 23 میں محض 260 ملین روپے کا خالص منافع اور خالص منافع کا تناسب 0.27فیصدپوسٹ کیا۔ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے 1.82 روپے فی حصص کی آمدنی کے ساتھ اختتام کیا۔مالی سال 2022 کے مقابلے میں، آٹوموبائل اسمبلر کی آمدنی مالی سال 23 میں 108 ارب روپے سے 12 فیصد کم ہو کر 95 ارب روپے رہ گئی۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں 29.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 17.58 روپے سے 1.82 روپے تک گر گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج، کمپنی 13.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آٹوموبائل اسمبلر سیکٹر میں پانچویں بڑی فرم ہے۔مالی سال 13 میں 30.2 بلین روپے سے اپنی فروخت میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے کمپنی نے 95.1 بلین روپے کی دوسری سب سے زیادہ 10 سال کی فروخت حاصل کی۔ کمپنی نے مالی سال 20 میں فروخت میں پہلی بار 55 بلین روپے کی کمی کا تجربہ کیا۔مالی سال 22 میں اس کی فروخت 108 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد کمپنی نے 2022 سے 2023 تک اپنی دوسری آمدنی میں 12 فیصد کمی کا مظاہرہ کیا۔مجموعی منافع کے لحاظ سے، آٹو اسمبلر نے مالی سال 18 میں 10.44 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔ 2018 کے بعد سے کمپنی کے مجموعی منافع میں بتدریج کمی دیکھی گئی اور مالی سال 21 میں 3.77 بلین روپے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔تاہم، فرم نے زوال کا ازالہ کرنا شروع کیا اور مالی سال 23 میں 7.16 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔خالص منافع کے لحاظ سے، کمپنی نے دو نمایاں کمی کے ساتھ غیر مساوی رجحانات کی پیروی کی۔ 2013 سے 2018 تک خالص منافع 244 ملین روپے سے بڑھ کر 6.49 بلین روپے کی 10 سالہ سب سے زیادہ رقم تک پہنچ گیا۔پچھلے 10 سالوں میں، کمپنی نے مالی سال 18 میں 45.5 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی سپلائی کی مجوزہ منتقلی ایک اہم پیشرفت ہے جس سے خطے میں کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان ہے۔اس سے قبل بجلی کی مسلسل بندش اور لوڈ شیڈنگ نے خطے کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا تھا۔ پائیدار بجلی کی فراہمی ان سرمایہ کاروں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے جو گوادر میں صنعتیں لگانا چاہتے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے گوادر شہر میں مقیم ایک اسکریپ ڈیلرسعید کریم نے کہا کہ گوادر کو بجلی کی مناسب فراہمی نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہے۔بجلی کی بے قاعدگی کی وجہ سے بہت سے کاروباروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو بجلی کی ناکافی فراہمی کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔ تاہم بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے ساتھ صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق گوادر کی بجلی کی موجودہ ضرورت 130 میگاواٹ ہے جو دستیاب وسائل سے پوری نہیں کی جا سکتی۔ اس سلسلے میں ایران کے ساتھ یومیہ بنیادوں پر 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا۔ماہرین کا خیال ہے کہ بجلی کی بے قاعدگی کی وجہ سے کئی صنعتکار خطے میں اپنی منصوبہ بند سرمایہ کاری کے ساتھ نہیں جا سکتے جس کی وجہ سے پہلے ہی بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے۔ اضافی بجلی کی فراہمی سے پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اس کا ملک کی اقتصادی ترقی پر طویل مدتی اثر پڑے گا۔توانائی کے ماہر مصطفی عبداللہ نے کہا کہ مسلسل اور پائیدار بجلی کی فراہمی گوادر کی صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد دے سکتی ہے جو مزید کاروبار کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ توانائی کے بحران نے مقامی صنعتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور یہ تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ملک کے معاشی حب ضلع گوادر کو بجلی کی مستقل اور مستقل فراہمی کی جائے۔توقع ہے کہ گوادر کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے سرحد پار تجارت بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھلنے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں غیر رسمی ملازمتوں کا حصہ کل افرادی قوت کا 80 فیصد سے زیادہ ہے۔غیر رسمی ملازمت کا زیادہ حصہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کے سماجی تحفظ کی انتہائی کم وجہ ہے۔ پاکستانی آبادی کا صرف 20فیصدکسی نہ کسی شکل میں سماجی تحفظ کا احاطہ کرتا ہے، پاکستان میں 41فیصدکمپنیاں آن لائن کورسز، شارٹ ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کے اسناد کے حامل کارکنوں کو ترجیح دیتی ہیں،گزشتہ چند سالوں میں افراط زر کے دباو نے قوت خرید کو مسلسل کم کیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے فیوچر آف جابس سروے 2023 کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ کارکن پہلے سے ہی "غیر رسمی طور پر" کام کر رہے ہیںوہ مارکیٹ میں مندی اور برطرفی کا زیادہ شکار ہیں۔پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشت میںغیر رسمی کارکن مزدور قوت کے ایک اہم گروہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے سماجی تحفظ کا ذمہ ان کے آجروں کے ذریعہ لیا جانا چاہئے تاکہ انہیں ان کے بچوں کے لئے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی ضروری حفاظت فراہم کی جاسکے۔سماجی تحفظ کی چھتری رکھنے کی ضرورت اس وقت زیادہ اہم ہو جاتی ہے جب ملک میں اجرتیں پہلے ہی کم ہیں۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق بہت سے ترقی پذیر ممالک میں اجرتیں وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے کم ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں افراط زر کے دباو نے روپے کی قوت خرید کو مسلسل کم کیا ہے۔ اس نے زندگی گزارنے کی لاگت کے بحران کو تیز کر دیا ہے جو لوگوں کی بچتوں کو کھا جاتا ہے اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے اپنا گزارہ کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ملازمت جاری رکھنے میں استحکام کی کمی کی ایک اور وجہ کل وقتی ملازمت کے معاہدوں کی کمی ہے۔
چونکہ کارکنان ہمیشہ بہتر ملازمتوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو زیادہ اجرت ادا کرتے ہیں اور دیگر مراعات اور فوائد فراہم کرتے ہیں، اس لیے ملازمت کی تلاش ان کے کام کے وقت کا ایک اہم عنصر بنی ہوئی ہے۔یہ حقیقت کام پر ان کی کم کارکردگی میں گونجتی ہے اور کم پیداوری کا باعث بنتی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے فیوچر آف جابس سروے 2023 میں شامل 70فیصدکمپنیوں کا خیال ہے کہ "افرادی قوت کی ترقی کی ٹیکنالوجیز" اور جدید تعلیم کی ضرورت کا روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اثر پڑے گا۔ پاکستان کا عالمی اوسط 56 فیصد کے مقابلے میں 44 فیصد کم "ہنر مند استحکام" کا سکور ہے۔ ہنر کے استحکام کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال افرادی قوت کے پاس موجود مہارتوں کو فی الحال اپ گریڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں آجروں کے درمیان ایسے کارکنوں کو ملازمت دینے کی اشد ضرورت ہے جو ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس، کمپیوٹنگ اور علمی صلاحیتوں میں اعلی مہارت کے حامل ہوں۔آجر اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے اپنی افرادی قوت کی وسیع تربیت بھی کرتے ہیں۔ وہ ان کارکنوں کو بھی ترجیح دیتے ہیں جن کے پاس مائیکرو اسناد ہیں تاکہ وہ اپنے تجربے کی فہرست کو بڑھا سکیں۔ پاکستان میں 41فیصدکمپنیاں آن لائن کورسز، شارٹ ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کے اسناد کے حامل کارکنوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ اس زمرے میں فن لینڈ 40 فیصد کے ساتھ پاکستان کے بعد آتا ہے جبکہ عالمی اوسط محض 19 فیصد ہے۔ پاکستان کی جاب مارکیٹ کے سروے کے دوران پرامید رہنے کی وجوہات ہیں۔ایک طرف، ساختی خرابیاں ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملازمت کرنے والی آبادی کو بہتر معیار زندگی فراہم کیا جا سکے۔جبکہ دوسری طرف اہم عالمی رجحانات ہیں جو آجروں اور ملازمین کے ذریعہ سب سے زیادہ نظر آتے ہیں اور آسانی سے اپنائے جاتے ہیں۔ پاکستان ساختی خامیوں کے باوجود وہ عالمی طریقوں، ٹیکنالوجیز، بہترین طریقوں اور مستقبل کے لوگوں کے انتظام کی تکنیکوں کو اپنانے میں بہت آگے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیصل بینک لمیٹڈ نے چیلنجنگ معاشی حالات کے باوجود جاری کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل ترقی کا مظاہرہ کیا، بینک کا فنانسنگ پورٹ فولیو 488 بلین روپے تک پہنچ گیا،بینک کے کل اثاثوں میں بھی مثبت اضافہ ہوا جو 1.13 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ ریجنل کارپوریٹ ہیڈ عاصم مصطفی نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ بینک میں یکم جنوری 2023 کو ایک اہم تبدیلی آئی جوایک مکمل اسلامی بینک میں تبدیل ہوا۔ نتیجے کے طور پر، مارچ 2023 میں ختم ہونے والی سہ ماہی بینک کی مکمل اسلامی کارروائیوں کی پہلی سہ ماہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے بینک کی ذمہ داری کے مکس میں تبدیلی آئی، جس کے نتیجے میں ڈپازٹس کی لاگت متاثر ہوئی۔بینک کا سرمایہ کاری پورٹ فولیو 466 بلین روپے تھا۔ بینک اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں محتاط رہا ہے۔ دوسری طرف، مالیاتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، بینک کا فنانسنگ پورٹ فولیو 488 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.6 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ افراد اور کاروباروں کو کریڈٹ کی سہولیات فراہم کرنے، معاشی ترقی میں معاونت اور کسٹمر کا اعتماد بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔بینک کے کل اثاثوں میں بھی مثبت اضافہ ہوا، جو کہ 1.13 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینوں سے 5.5 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کی اپنے اثاثوں کی بنیاد کو بڑھانے کی صلاحیت صحت مند مالی پوزیشن اور مستقبل کی ترقی اور منافع کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی نشاندہی کرتی ہے۔بنک نے 799 بلین روپے کے ذخائر ریکارڈ کیے، جو پچھلے سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔
یہ اضافہ بینک کے صارفین کے اعتماد اور اطمینان کی عکاسی کرتا ہے، جو اسے اپنے پسندیدہ بینکنگ پارٹنر کے طور پر منتخب کرتے رہتے ہیں۔عاصم مصطفی نے کہا کہ اسلامی بینکوں کے پاس اپنے ڈپازٹس پر واپسی کا انتظام کرنے کا ایک عجیب طریقہ ہے، جسے پول مینجمنٹ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اسلامی بینکوں کو ریگولیٹرز کے ذریعہ جمع کنندگان کو کم از کم بینچ مارک ریٹرن ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ ڈپازٹ کی لاگت کا اسلامی بینک کے ذریعے انتظام کیا جائے۔بینک کی آمدنی کی رپورٹ اہم مالیاتی اشاریوں میں خاطر خواہ ترقی کے ساتھ، بینک کی مضبوط آپریشنل صلاحیتوں اور موثر انتظامی حکمت عملیوں کی عکاسی کرتے ہوئے، ایک متاثر کن کارکردگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔بنک کی کل آمدنی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کہ 15 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 بلین روپے تھا۔غیر مارک اپ اخراجات، جن میں آپریشنل اور انتظامی اخراجات شامل ہیں، 7.9 بلین روپے ریکارڈ کیے گئے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.3 فیصد اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس اضافے کو بینک کی آپریشنل کارکردگی اور کسٹمر سروس کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔منافع سے پہلے ٹیکس، جو کہ بینک کی مجموعی مالیاتی کارکردگی کا ایک اہم اشارے ہے، میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بینک نے 6 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.5 بلین روپے کے مقابلے میں 78.2 فیصد کی نمایاں نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر براے بین الصوبای رابطہ احسان مزاری کی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا سے ملاقات ، رانا ٹنگا محترمہ بینظیر بھٹو کے فین نکلے جن کا کہنا ہے کہ انہیں وہ دن نہیں بھولتا جب سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے انہیں کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نے سابق کپتان اور سری لنکن سپورٹس کونسل کے سربراہ ارجنا رانا ٹنگا سے ملاقات کی جنہوں نے وفاقی وزیر احسان مزاری کیساتھ 1996کرکٹ ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کی اور کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو ایک عظیم خاتون شخصیت تھی ،وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی جبکہ پاکستان کیساتھ یادگار یادیں جڑی ہیں۔ارجنا رانا ٹنگے نے احسان مزاری سے وزیر خارجہ بلاول بھٹوسے متعلق بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالا ملک ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچز کھیلنے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں سری لنکا کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وقت بتائے گا میئر کی سیٹ کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دور کر کے کیا کھویا کیا پایا، کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کا کل عملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کر دکھایا، ممبر کسی کی کیا خدمت کریں گے ان کو خود خدمت کی ضرورت ہے، 9لاکھ عوام کا ووٹ اکثریت کے باوجود 3لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں بن سکا، کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کر رہی ہے، لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں، عوام خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں،لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے،سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جا رہے ہیں، آئی ایم ایف دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے، لیکن حکمران دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،تاکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگاسکیں، ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی