• Columbus, United States
  • |
  • ٣٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

نامساعد حالات کے باوجود سوڈان کے 245عازمین ح...

نامساعد حالات کے باوجود سوڈان سے سمندر کے راستے 245افراد پر مشتمل عازمین حج کا پہلا گروپ بحری جہاز سے جدہ اسلامی بندر گاہ پہنچ گیا،عرب میڈیا کے مطابق سوڈان میں جاری جنگ کے باعث کشیدہ حالات میں بھی سوڈانیوں کی حج کی ادائیگی کا راستہ نکل آیا،سوڈانی عازمین کا جدہ پہنچنے پر وزارت حج و عمرہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الغنام ، جدہ اسلامک پورٹ پر محکمہ حج و عمرہ کے ڈائریکٹر نائب صدر مازن بن سعید الغامدی اور دیگر نے استقبال کیا،حکام نے آنے والے عازمین حج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں گلدستے، عجوہ کھجور ار آب زم زم پیش کیا گیا،واضح رہے کہ تقریبا 8 ہفتوں سے زائد سے خرطوم اور سوڈان کے دیگر حصے فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان خونریز لڑائی کی لپیٹ میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی پور،مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے می...

بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 9افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،بھارتی میڈیا کے مطابق امپھال میں بی جے پی کی خاتون وزیرِ صنعت کا گھر جلا دیا گیا جبکہ اب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں،بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ پولیس، بی ایس ایف اور فوج کے 50ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، منی پور کی عوام نے مودی سرکار پر خانہ جنگی کو دانستہ ہوا دینے کا بھی الزام لگادیا،عوام کاکہنا ہے کہ خانہ جنگی کا بہانہ بنا کر نریندر مودی منی پور کے قبائلی تشخص کو ختم اور انتہا پسند ہندو نظریہ مسلط کرنا چاہتا ہے اور ریاست منی پور پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے،یاد رہے کہ ریاست منی پور میں 3مئی سے انٹرنیٹ بندش اور کرفیونافذ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر اردوان کا نیا سویلین آئین متعارف کرا...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک نیا سویلین آئین متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام طبقات اسے قبول کریں گے،ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ ہم ترکی میں ایک سویلین آئین لانے کے لیے مل کر کام کریں گے، ملک کا ہدف دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں شامل ہونا ہے،ترک صدر نے صدارتی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے 14مئی اور 28مئی کو ہونے والے انتخابات میں پرانے نظام کی طرف واپسی کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور پارلیمانی نظام پر بات چیت غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی،ترکیہ نے عوامی ریفرنڈم کے بعد 2017میں اپنا ایگزیکٹو صدارتی نظام حکومت اپنایا اور ایک سال بعد اسے عملی جامہ پہنایا،انہوں نے زور دیا کہ ہم ترک قبرص کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد جاری رکھیں گے جو ترک قوم کا اٹوٹ حصہ ہیں، ہم کبھی بھی اپنے یا اس کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے فیصلے کیے ہیں اور تجارتی حجم کو15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا مشترکہ ہدف طے کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمان میں امریکہ ایران خفیہ مذاکرات کا انکشاف

عرب ملک عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر خفیہ مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے،امریکا اور ایرانی حکام نے تہران کے جوہری پروگرام اور دیگر امور پر مزید بات چیت کے لیے عمان میں بالواسطہ بات چیت کی ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاس کے مشرق وسطی کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک نے 8مئی کو عمان کا سفر کیا جب کہ ایران کی جانب سے اعلی جوہری مذاکرات کار علی باغیری کان خلیجی ملک میں موجود تھے،رپورٹ کے مطابق عمانی حکام نے سفارت کاروں کے درمیان پیغامات بھیجے جو الگ الگ مقامات پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپریل میں ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ایک "عبوری معاہدے کا خاکہ پیش کیا تھا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ مسقط مذاکرات خفیہ نہیں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں مسلح جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 9...

سوڈان میں مسلح متحارب فریقین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 958تک پہنچ گئی ہے،عالمیمیڈیا کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے میڈیا کو بتایا کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 958ہو گئی ہے،اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ 15اپریل کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے 1.9ملین سے زیادہ لوگ سوڈان کے اندر اور باہر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں،واضح رہے کہ 6جون تک سوڈان کے اندر 1.4ملین اندرونی طور پر بے گھر ہوچکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا میں "بھوک تحریک" کی تحقیقات کے نتیجے م...

کینیا میں "بھوک تحریک" کی تحقیقات میں اجتماعی قبر وں کی تلاش کی کوششوں کے نتیجے میں اب تک 303لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں "بھوک تحریک"کے پیروکار بھوکے رہنے کے نتیجے میں تیزی سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، تحقیقات میں لاشوں کی تعداد 303 ہو گئی جس میںاس تحریک کے لیڈر پال میکنزی پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے،گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے پادری میکنزی کے چرچ میں لوگوں کو بھوک سے مر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے،فرقے کے رہنما میکنزی نے تفتیش کے آغاز میں پولیس کو بتایا کہ ایک ہزار افراد کی لاشیں اجتماعی قبر سے برآمد ہوسکتی ہیں،آپریشن کے آغاز سے اب تک فرقہ کے خلاف 45گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جب کہ 95افراد کو جنگل سے زندہ بچا لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے مملکت میں فلم اسپائیڈر مین ایکر...

سعودی عرب میں نئی فلم 'اسپائڈر مین ایکراس دا اسپائڈر ورسسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی،جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا کے زیر انتظام سعودی سنیما کی جا نب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نئی فلم مملکت میں اسکرینوں پر نہیں دکھائی جائے گی،اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ فلم مواد کے کنٹرول کے اصول کے منافی ہے اور جب تک فلم کے بعض مناظر کے کچھ حصوں میں ترمیم نہیں کی جاتی، یہ مقامی طور پر سینما گھروں میں نہیں چلائی جائے گی،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینما گھروں میں دکھائے جانے والے مواد کی حفاظت اور ناظرین کے تعلق سے اپنی ذمہ داری کے پیش نظر ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی ایسی فلم کی اجازت یا لائسنس نہیں دیں گے جو میڈیا سسٹم میں مواد کے کنٹرول سے متصادم ہو اور پروڈکشن کمپنیاں اس سسٹم کے نفاذ کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کا عہد کریں اور نہ مطلوبہ ترامیم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی فوجی کا اپنے ساتھیوں کو مارنے میں داع...

ایک امریکی فوجی نے دہشت گردی کے الزامات میں دولت اسلامیہ داعش کو مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے لیے حملے میں مدد کرنے کی کوشش کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، امریکی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ اوہائیو سے تعلق رکھنے والے اس فوجی نے واشنگٹن کی طرف سے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کردہ غیر ملکی تنظیم کو "مادی مدد" فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ داعش کے ذریعے امریکی فوجیوں کو مارنے میں مدد کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین میں سیاحتی شینگن ویزہ اب آن لائن...

یورپی یونین میں شینگن ویزہ پر داخلہ اب مزید آسان ہوگیا ہے کیونکہ اب شینگن ویزا حاصل کرنے کیلئے کاغذی کارروائی یا ڈاک ٹکٹ اور سٹیکرز کی ضرورت نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی قانون سازوں نے منگل کو شینگن ویزا کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ پاسپورٹ پر سٹیکرز کی ضرورت کے بغیر اسے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹیلائز کیا جا سکے،یہ نیا قانون ایک بار باضابطہ طور پر منظور ہونے اور لاگو ہونے کے بعد ایسے مسافروں کو سہولت دیگا جنہیں یورپی یونین میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت ہے، وہ قونصل خانے یا ویزا سروسز کے دفاتر میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست دے سکیں گے،یورپی رکن پارلیمنٹ ماتیز نیمک جو ویزوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کو اپنانے کے سب سے نمایاں حامیوں میں سے ایک ہیں ، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ درخواست دہندگان اس عمل کو "آسان، سستا اور تیز ترین" پائیں گے،اس حوالے سے سویڈن کی امیگریشن وزیر ماریا مالمر سٹینرگارڈ نے کہا ہے کہ اس تبدیلی سے "شینگن علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا، مثال کے طور پر دھوکہ دہی اور ویزا سٹیکرز کی چوری کے خطرات کو کم کر کے علاقے کو مزید پرامن بنایا جا سکتا ہے،شینگن علاقے میں قبرص، آئرلینڈ، بلغاریہ اور رومانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک شامل ہیں،یورپی یونین بلاک سے باہر 60سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے ، فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن سٹیکر ہونا لازمی ہے۔تاہم مسافروں کے داخلے اور اخراج کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کے ڈیٹا بیس کے قیام، قیام کی مدت کی درستی کے ساتھ سرحدوں پر حفاظتی جانچ پڑتال کا یورپی ویزا نظام مسلسل ڈیجیٹائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے،کچھ ممالک جن میں آسٹریلیا، بھی شامل ہے ایسا ہی نظام اپناتے ہیں جہاں آن لائن ویزا مسافر کے پاسپورٹ سے بغیر سٹیکر کے منسلک ہوتا ہے ، ان سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دہندگان مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور فیس بھی ادا کر سکتے ہیں،تاہم یورپی یونین کے نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان کو پہلی بار شینگن ویزا حاصل کرنے کی ضرورت ہے یا جن کے پاس نیا پاسپورٹ ہے یا جنہوں نے اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا تبدیل کیا ہے تاکہ وہ قونصل خانے یا ویزا دفاتر میں ذاتی طور پر حاضر ہوں اور اس حوالے سے کوائف مکمل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوجی برآمدات میں بڑا اضافہ، ایک چوت...

اسرائیلی فوج اور سیکورٹی برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی فوجی برآمدات 2021میں 11.4بلین کے مقابلے میں 2022میں 12.5بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ سال صہیونی ریاست کی فوجی برآمدت میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران اسرائیلی فوجی برآمدات کے حجم میں پچاس فیصد اضافہ ہوگیا ہے،وزارت دفاع میں سیکورٹی اسسٹنس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل یائر کولاس نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی فوجی اشیا ترقی یافتہ، آزمائشی اور ہائی ٹیک ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوجی اشیا کی برآمدات میں گزشتہ 5سالوں میں 65فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت کے ڈائریکٹر جنرل جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ اسرائیلی خاندان اسرائیلی ہتھیاروں کی فروخت سے روزی کماتے ہیں،اسرائیلی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 120اسرائیلی کمپنیاں ہتھیاروں، گولہ بارود اور سیکورٹی مہارت کی اشیا کی فروخت میں کام کرنے کے لیے لائسنس رکھتی ہیں ۔ ان 120کمپنیوں نے گزشتہ ایک سال میں سینکڑوں سودے کیے ہیں،بالترتیب ایشیائی ممالک، یورپ اور ابراہم معاہدے میں شامل ممالک اسرائیلی فوجی ہتھیار حاصل کرنے میں آگے ہیں،پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں نے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے 3.8بلین ڈالر کے اسرائیلی ہتھیار درآمد کیے۔ یورپ کا حکم 4.6سے گر کر 3.7بلین ڈالر پر آگیا۔ تیسرے نمبر پر ابراہام اکارڈ کے ممالک نے 2.9بلین ڈالر کے اسرائیلی ہتھیار منگوائے۔ شمالی امریکہ کے ممالک 1.4بلین ڈالر کے حجم کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ افریقی ممالک 344ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں،وزارت کے ترجمان نے پیش گوئی کی ہے کہ جاپان اس سال اسرائیلی ہتھیار درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہوگا،وزارت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022میں اسرائیل کی طرف سے فروخت کیے گئے ہتھیاروں میں ڈرونز کا حصہ 25فیصد ہے۔ میزائلوں کا حصہ 19فیصد، ریڈار 13فیصد، مانیٹرنگ اور نائٹ لائٹنگ ڈیوائسز 10فیصد اور جاسوسی اور سائبر ڈیوائسز کا حصہ 6فیصد رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تونس ، معلم کی 16طالبات کے ساتھ زیادتی کے وا...

تونس کے سرکاری سکول میں ایک استاد نے 16طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے نے ملک میں ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ ملزم ٹیچر نے تونس کے حکام کو ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں 8سے 12سال کے 16بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، استاد کے خلاف وسیع تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعہ سے سکولوں میں بچوں کو بھیجنے والے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،یہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع صفاقس گورنریٹ میں پیش آیا۔ عدلیہ نے اس ہفتے انکشاف کیا کہ گزشتہ مارچ سے اب تک 16بچوں کی کیسز کی سماعت ہوئی اور ان میں سے 9کی شکایات کے حوالے سے تفتیشی مقدمات کھولے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،حج پرمٹ نہ رکھنے والے عازمین کو ٹر...

سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے حج پرمٹ نہ رکھنے والوں کو حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر سزا کا اعلان کردیا ہے،سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج پرمٹ کے بغیر حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر 6ماہ تک قید اور 50ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی،سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں نے جتنے افرادکو حج مقامات پر پہنچایا انہیں اسی حساب سے جرمانہ ہوگا جب کہ سعودی عدالت کے حکم پرگاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی،محکمہ امن عامہ کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ بغیرحج پرمٹ ٹرانسپورٹ دینے والے غیر ملکیوں کوجرمانے، قید، ملک بدر اور بلیک لسٹ کیاجائیگا،سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 4جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہے، عمرہ، سیاحت اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18جون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلہ فلسطین کا و...

چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو مسئلہ فلسطین کا واحد حل قرار دے دیا، چین کے صدر شی جن پنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے بیجنگ میں چین کے عظیم ہال آف دی پیپل میں ایک تقریب میں شرکت کی،تقریب میں چینی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ چین فلسطینیوں کی اندرونی مفاہمت کے حصول اور اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل 1967کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم (بیت المقدس)ہو،چین نے فلسطین کے اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی بھی حمایت کی ہے،فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے چین کا دورہ کرین...

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن رواں ہفتے دو روزہ دورے پر چین جائیں گے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکا اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی ،امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں شیڈول تھی جو معطل کردی گئی تھی ، اکتوبر 2018کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین ہوگا،انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی امریکن کانگرس کا بائیڈن کو خط، پاکس...

پاکستانی امریکن کانگرس نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید کردی،امریکی صدر جو بائیڈن کو پاکستانی امریکن کانگرس نے خط میں لکھا کہ حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے،پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بائیڈن کو 9مئی کو ہونیوالے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں 9مئی کو سینکڑوں شر پسندوں نے ملک پر حملہ کیا، پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ اور قومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ،خط میں پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بائیڈن پر واضح کیا کہ 9مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی، یہ سانحہ کوئی اتفاقی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان کو اندررونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا،پاکستانی امریکن کانگرس نے بیان کیا کہ 9مئی 2023کو پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان منظم شر انگیزیوں کے ذریعے انتشاد اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا، شرپسند کاروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی ایک جمہوری روایات اور اصولوں کے دائرے میں رہ کر کی گئی،خط میں یہ واضح کیا گیا کہ یہ بات طے ہے کہ کسی بھی معصوم کو بے خطا گرفتار نہیں کیا گیا لیکن شر پسندی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت قانونی مراحل سے گذر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہو گا،خط کے آخر میں پاکستانی امریکن کانگرس نے عہد لیتے ہوئے لکھا کہ ہم امریکی سینٹ اور ہائوس آف ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ رابطہ کریں گے،خط میں مزید کہا گیا کہ ہم اس بے بنیاد اینٹی پاکستانی تشہیری مہم کے خلاف متحرک اور فی الفور طریقے سے کام کریں گے، پاکستان کے مفادات کی حفاظت مستحکم طور پر کریں گے اور ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے پاکستان امریکی تعلقات کو بہتر اور مضبوط کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خوردنی، گری...

اپریل 2023 میں تیل کے بیجوں، گری دار میوے اور گٹھلی کی برآمدی مالیت 15.25 ملین ڈالر تھی،رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران تیل کے بیجوں، گری دار میوے اور گٹھلی کی مجموعی برآمدی مالیت 182.16 ملین ڈالر رہی ۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں خشک میوہ جات کی صنعت ترقی اور توسیع کے بے پناہ امکانات کی حامل ہے۔تاہم اسٹوریج کے مسائل، لاجسٹک رکاوٹیں اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت اس کی کامیابی کے مکمل ادراک میں رکاوٹ ہے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ پروفیسر شمشیر علی کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جی بی کے علاقے میں خشک میوہ جات کی صنعت نہ صرف ایک پھلتا پھولتا شعبہ ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ خطے کے سازگار موسمی حالات اور زرخیز زمینوں کے اندر واقع یہ صنعت امید کی کرن بن گئی ہے جس سے زرعی فروغ اور معاش کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ان لذیذ خزانوں کی کثرت کے باوجود، جدید نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی کمی ملکی تجارت میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔فروٹ بیلٹ کا دشوار گزار علاقہ اور دور دراز مقام اسٹوریج اور پروسیسنگ کی سہولیات میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے۔ ذخیرہ کرنے اور پروسیسنگ کی جدید سہولیات، جیسے کولڈ سٹوریج یونٹس اور کنٹرولڈ ماحول کے چیمبر، خشک میوہ جات کی صنعت میں کوالٹی کو برقرار رکھ کر اور شیلف لائف کو طول دے کر ذخیرہ کرنے کے چیلنجوں کو حل کر سکتے ہیں۔ان لاجسٹک چیلنجوں پر قابو پانا انڈسٹری کی مکمل صلاحیت کو کھولنے اور ان شاندار مصنوعات کی وسیع تر تقسیم کو فعال کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ان رکاوٹوں کے درمیان، ای کامرس کا عروج خشک میوہ جات کی صنعت کے لیے امید کی کرن پیش کرتا ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز نے برآمدی امکانات کو تلاش کرنے کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔

ای کامرس کو اپنانے سے جغرافیائی رکاوٹوں کو دور کرنے، مارکیٹ کی رسائی کو بڑھانے اور صحت مند اور قدرتی نمکین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں اس بات پر زور دیا گیا کہ این جی اوزکے ساتھ تعاون خشک میوہ جات کی پیداوار کو بڑھانے اور صنعت میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بہت زیادہ امکانات فراہم کرتا ہے۔ اپنی مہارت، وسائل اور نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ جدت، پائیداری، اور مساوی ترقی میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں جبکہ مقامی کسانوں اور پروسیسرز کو تکنیکی مدد، مارکیٹ کے رابطوں اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے بااختیار بنا سکتی ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستانی خشک میوہ جات کے لیے کئی بڑی برآمدی منڈیوں کی نشاندہی کی ہے جن میں جرمنی، ہالینڈ، مالدیپ، انڈونیشیا، چین، امریکہ، متحدہ عرب امارات، افغانستان، بیلجیم، برطانیہ، سعودی عرب، ملائیشیا، ازبکستان، قازقستان، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار حالیہ برسوں میں تیل کے بیجوں، گری دار میوے اور گٹھلی کی برآمد میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اپریل 2023 میں تیل کے بیجوں، گری دار میوے اور گٹھلی کی برآمدی مالیت 15.25 ملین ڈالر تھی، جو اپریل 2022 کے مقابلے میں 78.15 فیصد کے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتی ہے، جب یہ 8.56 ملین ڈالر تھی۔رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے 10 مہینوں کے دوران تیل کے بیجوں، گری دار میوے اور گٹھلی کی مجموعی برآمدی مالیت 182.16 ملین ڈالر رہی جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 185.23 ملین ڈالر تھی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے ایک حالیہ بیان میں بادام، اخروٹ، خوبانی اور چیری کی برآمد کے ذریعے جی بی کے خطے کے لیے بے پناہ آمدنی کی صلاحیت پر زور دیا۔بادام کی سالانہ پیداوار 120,000 ٹن سے زیادہ ہونے کے ساتھ، بختاوری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ منافع بخش منڈیوں میں خشک میوہ جات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کو مکمل تعاون فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ سیکٹر میں گزش...

پاکستان میں ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ سیکٹر میں گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل ترقی دیکھنے میں آئی ہے، لیکن معاشی سست روی کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران فنڈنگ اور سودوں کی تعداد دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) کے مطابق، 2015 سے لے کر آج تک، پاکستان میں اسٹارٹ اپس نے کامیابی کے ساتھ 321 سودوں کے ذریعے تقریبا 945 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ابھی حال ہی میں، جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں، سات پاکستانی اسٹارٹ اپس نے تقریبا 23 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی۔ تاہم، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے، فنڈنگ میں تقریبا 86.6% سال بہ سال نمایاں کمی آئی ہے، اور ساتھ ہی سودوں کی تعداد میں تقریبا 68.2% سال بہ سال کمی آئی ہے۔حالیہ برسوں میں، حکومت نے اپنی توجہ ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی پر مرکوز کی ہے، اس میں ترقی اور سرمایہ کاری کے امکانات کو تسلیم کیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے ذریعے صنعت کی ترقی کو فروغ دینے اور کاروبار اور اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس اور انکیوبیٹرز کا قیام شامل ہے جس کا مقصد صنعت کو فروغ دینا اور ایک معاون ماحولیاتی نظام کو آسان بنانا ہے۔پی ایس ای بی نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں کامیابی کے ساتھ 22 آئی ٹی پارکس قائم کیے ہیں۔ اپنی توسیعی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، بورڈ ان پارکوں کی تعداد بڑھا کر 40 کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ وقف سہولیات ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کم اخراجات پر اہم انفراسٹرکچر فراہم کرتی ہیں، جس سے وہ زیادہ لاگت سے کام کرنے کے قابل بنتی ہیں۔مزید برآں، حکومت نے ایک نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے کی پہل کی ہے، جس کا مقصد ملک میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا اور ان کی پرورش کرنا ہے۔

یہ مرکز ابھرتے ہوئے کاروباروں کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، خاص طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں۔ مزید برآں، پاکستان میں کئی پرائیویٹ انکیوبیٹرز بھی کام کر رہے ہیں، جن میں سے بہت سے ٹیکنالوجی سے متعلقہ مصنوعات اور خدمات کی تخلیق اور فراہمی میں شامل اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔پاکستان میں کمپیوٹر سروسز کا شعبہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز، کمپیوٹر سافٹ ویئر کی تجارت، اور دیگر تکنیکی خدمات سمیت متعدد سرگرمیوں پر محیط ہے۔مالی سال 18 کے بعد کے عرصے کے دوران، پاکستان نے تقریبا 36 فیصد کی کمپانڈ اینول گروتھ ریٹ (CAGR) کے ساتھ کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ مالی سال 22 میں کمپیوٹر سروس کی برآمدات کی کل مالیت 374 بلین روپے تک پہنچ گئی، جبکہ مالی سال 21 میں 276 ارب روپے تھی۔اس کے ساتھ ساتھ، کمپیوٹر سروسز کی درآمدات میں بھی نمو ہوئی ہے، حالانکہ مالی سال 18 سے تقریبا 21 فیصد کے نسبتا کم CAGR پر، مالی سال 22 میں 94 بلین روپے، مالی سال 21 میں 73 ارب روپے کے مقابلے میں۔FY22 کے دوران، سافٹ ویئر کنسلٹنسی کا پاکستان کی کمپیوٹر سروس کی برآمدات میں سب سے بڑا حصہ تھا، جو کل کا تقریبا 38% تھا۔کمپیوٹر سافٹ ویئر کی برآمد کمپیوٹر سروس کی کل برآمدات کا تقریبا 27 فیصد ہے۔ مالی سال 23 کے پہلے نو مہینوں میں، برآمدات 231 بلین روپے تھیں، جو کہ تقریبا 40 فیصد کے سالانہ اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔تاہم، اس نمو کو بڑی حد تک اسی عرصے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں تقریبا 40 فیصد کی کمی کو قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ امریکی ڈالر میں برآمدات کی قدر میں کم سے کم اضافہ صرف 0.1 فیصد تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستقبل میں پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا،و...

برکس کے رکن ممالک کی جانب سے اپنی معیشتوں کو ڈالر کی کمی شروع کرنے کے حالیہ اقدامات سے ان کی تجارتی پوزیشن اور سرمائے کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ امید کی جا سکتی ہے کہ اس اقدام سے پاک چین تجارت کی حرکیات کو بدلنے میں بھی مدد ملے گی اور مستقبل میں پاکستانی روپے کو استحکام ملے گا۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک الٹرنیٹس کے عالمی معیشت کے ماہر، محید احسن نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈالر کی بالادستی عالمی منڈیوں میں امریکہ کو غیر ضروری برتری دے رہی ہے۔ امریکی زیر قیادت مالیاتی نظام کے ترقی پذیر ممالک کے لیے منفی نتائج ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی لین دین کے لیے امریکی ڈالر پر مکمل انحصار کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ امریکی مالیاتی پالیسی کے اتار چڑھا کا براہ راست اثر ملک کے بیرونی شعبے پر پڑتا ہے۔احسن نے کہا کہ پاک چین دوطرفہ تجارت متنوع خطرے کی کمی کی وجہ سے منفی بیرونی اثرات حاصل کرنے والا ایک اور شعبہ ہے۔امریکی ڈالر پر ایک ریزرو کرنسی کے طور پر زیادہ انحصار نے دونوں ممالک کے سرمائے کی نقل و حرکت کی مصیبت میں اضافہ کیا ہے۔

عالمی منڈی میں شرح مبادلہ میں اتار چڑھاو ایسی صورت حال پیدا کرتا ہے جہاں دونوں ممالک کے تاجروں کو پچھلی شرحوں پر ادائیگیوں کا لین دین کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی نازک حالت کی وجہ سے سرمائے تک رسائی پاکستان کے لیے اکثر ایک چیلنج بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈالر سے ہٹنے سے چین اور پاکستان کے درمیان سرمائے کی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی۔ڈی ڈالرائزیشن کے دیگر ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ایک واحد ریزرو کرنسی پر انحصار ممالک کو کم سرمایہ کاری، کاروبار کے لیے کم مواقع، اور کم مشینری کی درآمد کے خطرات سے دوچار کرتا ہے۔ مقامی کرنسیوں کے براہ راست تبادلے سے امریکی ڈالر کے غلبہ سے وابستہ خطرات کم ہونے کا امکان ہے۔تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ سرحد پار لین دین کے لیے امریکی ڈالر کا استعمال بند کرنے کی بھی مختصر مدت میں لاگت آئے گی۔ اس میں منتقلی کے چیلنجز، مقامی کرنسی کی حرکیات میں ایڈجسٹمنٹ، اور متحرک گھریلو مالیاتی منڈیوں کا فروغ شامل ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی کرنسی کو دیے گئے غیر چیک شدہ مراعات نے اس کی حکومت کو عالمی معیشت پر اثرات سے قطع نظر بھاری مالیاتی خسارے اور قرضوں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کے تکنیکی صلاحیتوں کے ذخائر سے ف...

چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے لیے انجینئرنگ سامان کی برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کا ایک اہم موقع پیش کرتی ہے۔پائیدار ترقی کے اہداف سپورٹ یونٹ، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے اکنامک پالیسی ایڈوائزر محمد علی کمال نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے تکنیکی صلاحیتوں کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ایک ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کو جدید ترین ٹیکنالوجی، مشینری اور مہارت تک رسائی فراہم کرے گاجس سے مقامی مینوفیکچررز عالمی معیار پر پورا اترنے والی اشیا تیار کر سکیں گے۔ پاکستان کی صنعتی صلاحیتیں مضبوط ہوں گی جس سے درآمدی مشینری پر انحصار کم ہو گا اور غیر ملکی ذخائر کی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ شراکت داری کا ایک اہم فائدہ بڑے پیمانے پر معیشتوں کے حصول کے امکانات میں مضمر ہے۔ چین کے وسیع مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھا کرپاکستان بڑے پیمانے پر پیداوار سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے نتیجے میں بلک مینوفیکچرنگ کے ذریعے لاگت میں کمی اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔اس کے نتیجے میںپیداواری لاگت کم ہو جائے گی جس سے پاکستانی انجینئرنگ سامان بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مسابقتی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ملکی پیداوار پر زور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے اس کی طویل المدتی حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی تکنیکی مہارت کو بروئے کار لا کرپاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو ترقی دے سکتا ہے، اس طرح تیار مصنوعات کی درآمد کی ضرورت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے ملک کے صنعتی شعبے کو تقویت ملے گی، اس کے شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اور اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔کمال نے کہا کہ اس تعاون کا ایک اور اہم فائدہ پاکستان کی خام مال پر درآمدی انحصار کو کم کرنے کی صلاحیت میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مدد سے مقامی مینوفیکچرنگ سہولیات کے قیام کے ذریعے پاکستان خام مال کو مقامی طور پر حاصل کر سکتا ہے، اس طرح درآمدات سے منسلک اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔کمال نے کہا کہ اس اسٹریٹجک تبدیلی سے پاکستان کے انجینئرنگ گڈز ایکسپورٹ سیکٹر کو مزید تقویت دیتے ہوئے مزید خود کفیل سپلائی چین بنانے میں مدد ملے گی۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی انجینئرنگ سامان کی برآمدات میں رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے 10 مہینوںکے دوران 8.89 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 207.44 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔اس پورے عرصے میں، مخصوص شعبوں نے نمایاں برآمدی شراکت کا مظاہرہ کیا۔ الیکٹرک پنکھے 23.33 ملین ڈالر تھے، جبکہ ٹرانسپورٹ کا سامان 11.70 ملین ڈالرتک پہنچ گیا۔ دیگر الیکٹریکل مشینوں کا حصہ 36.717 ملین ڈالر، مخصوص صنعتوں کے لیے مخصوص مشینری نے 34 ملین ڈالر، آٹو پارٹس اور لوازمات نے 18.78 ملین ڈالر، اور دیگر مشینری نے 82.90 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا۔تاہم، اپریل 2023 میں، انجینئرنگ کے سامان کی برآمدات میں 7.85 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جس کی کل برآمدات 20.69 ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے دوران 22.45 ملین ڈالر تھی۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق، انجینئرنگ کے سامان کی شناخت پاکستان کی صنعتی ترقی اور برآمدی ترقی کے نئے گروتھ کے طور پر کی جاتی ہے۔ پاکستان کی علاقائی منڈیوں سے قربت، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے لے کر سب صحارا افریقہ تک، اسے آٹوموبائل اور الیکٹرک پنکھے کے ذیلی شعبوں میں سازگار مقام پر رکھتی ہے۔افریقہ کی بڑی اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ پاکستانی فرموں کے لیے ایک خاص موقع فراہم کرتی ہے۔ حکومت کے لک افریقہ پالیسی انیشی ایٹو کے مطابق، جس کا مقصد افریقہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو 2025 تک دوگنا کرنا ہے، اہم منڈیوں میں تجارتی سفارت کاری کی موجودگی متحرک افریقی براعظم میں پاکستانی انجینئرنگ گڈز فرموں کے داخلے اور ترقی میں معاون ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرپورخاص،پیپلزپارٹی نے میئر اور ڈپٹی میئر ک...

میرپور خاص میں پیپلزپارٹی نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا معرکہ سر کرلیا، عبدالرف اور جنید بلند نے کامیابی حاصل کرلی۔ میرپور خاص میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مقابلہ تھا۔ پیپلزپارٹی کے عبدالرف 27 ووٹ حاصل کرکے میئر اور جنید بلند ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو 33 اراکین کے ایوان میں 4 ووٹ ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی کے مرتضی وہاب میئر کراچی منتخب

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرتضی وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے۔ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔ میئر کیلئے پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن مدمقابل تھے۔ غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کو 173 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکا امیدوار حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔ حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی عمل پر سوال اٹھادیئے، ان کا کہنا ہے کہ فری فئیر الیکشن کیسے ہوگا جب 30 منتخب بندے کہیں نہیں ہیں، ایسی اطلاع ہے کہ انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غائب اراکین پر تشدد کی بھی اطلاعات ہیں، یہ الیکشن کمشنر کی ذمہ داری تھی کہ آپ سب کو یہاں حاضر کرواتے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلزپارٹی کے ہتھکنڈوں کے باوجود کامیابی ہماری ہوگی۔ خیال رہے کہ سٹی کونسل اراکین کی مجموعی تعداد 367 ہے، ایک یو سی چیئرمین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ 333 اراکین ایوان میں موجود جبکہ 33 اراکین غیر حاضر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میئرکراچی کے الیکشن کے موقع پر پیپلزپارٹی او...

کراچی میں میئر کے الیکشن کے موقع پر آرٹس کونسل کے باہر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کیکارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے ایک دوسرے پر شدید پتھرا وکیا، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے۔ آرٹس کونسل کے باہرکھڑی متعددگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس اور رینجرز نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو الگ کیا جس کے بعد آرٹس کونسل کے باہر صورتحال معمول پر آگئی اور مشتعل کارکنان منتشر ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حافظ نعیم ال...

منتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بطور میئر بلدیاتی انتخابات کی کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا ثمر ہے،کراچی سب کا ہے،تمام سیاسی کارکنان کی عوام کی خدمت کرنے کی ذمہ داری ہے،آئیے مل کر کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کریں۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی ترقی کا بیانیہ لے کرچلے جس سے اتنے لوگ منتخب ہوئے، یہ کامیابی پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی کا ثمر ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو ملکر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سب کا ہے،تمام سیاسی کارکنان کی عوام کی خدمت کرنے کی ذمہ داری ہے،آئیے مل کر کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کریں، جو منفی سیاست ہونی تھی ہو چکی اب کراچی والوں کو ملکر کام کرکے دکھانا چاہیے،کراچی والوں کے مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آصف علی زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو بطور میئر ک...

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی قسمت کا نتیجہ ہے ، سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات پر تمام میئر نے ڈپٹی میئرز ڈسٹرکٹ کونسلز ، ٹاؤن چیئرمین اور مرتضیٰ وہاب کو بطور میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعرات کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں تمام میئر اور ڈپٹی میئرز کو کامیابی پر مبارکباد دی ، آصف زرداری نے ڈسٹرکٹ کونسلز ، ٹاؤن چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ اس کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو لیڈر کراچی منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کو باکو میں صدارتی محل میں گارڈ آف...

وزیراعظم شہباز شریف کوآذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں ذگولبا صدارتی محل گئے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سر...

پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کیلئے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کر دی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد سکریننگ ختم کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا تاریخی عمارتوں کا کنٹرول والڈ...

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی تاریخی و قدیم ثقافتی عمارتوں کا کنٹرول والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی عمارتوں خصوصا شیرانوالہ باغ میں سمادھی، گجرات کے رام پیاری محل، گوجرانوالہ کی حویلی کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنرز گجرات و گوجرانوالہ اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے تاریخی عمارتوں اور حویلیوں کی بحالی کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تاریخی عمارتوں کے راستوں کی صفائی اور ثقافتی سجاوٹ کی جائے گی۔ محسن نقوی نے لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں تاریخی عمارتو ں کے اردگرد تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخی عمارات ثقافتی ورثہ ہیں انہیں اصل حالت میں بحال کریں گے، پنجاب کا ثقافتی کلچر انتہائی دلکش اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے پر ایمرج...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو سکا یہ ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں حالانکہ ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری دا وپر لگا دی، دوسری طرف عوام کو غربت کے سمندر میں ڈبو دیا، ساری سیاسی نااہلی اور ناکامی حکومت کی ہے اب ملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے، میں اداروں اور عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کیرم بورڈ حکومت کو الیکشن کی طرف جانے پر مجبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہوا تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری، ٹرین چھوٹ جائے گی، غربت کے مارے چوک چوراہوں میں لوٹ مارکر رہے ہیں، مشکلات اور آفات میں لیڈر اپنی عوام میں ہوتے ہیں ملک سے باہر نہیں ہوتے، انہوں نے سیاست کے لیے ریاست کو دا وپر لگا دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکا ہے، بلومبرگ نے کہا ڈیفالٹ ہونے جارہے ہیں، 50 فیصد ٹیکسٹائل فیکٹری بند،11فیصد ترسیلات کم،50فیصد مہنگائی زیادہ ہو چکی ہے، ڈیجیٹل اکانٹ لاپتہ ،10لاکھ لوگ بیروزگار اور ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں ملک چھوڑ کر جارہی ہیں،5 ڈالر خیرات نہیں مل رہی، یہ بے مقصد غیر ملکی دوروں پر ہیں، حکومت بے گناہ ورکروں کو رات کو گھروں سے اٹھارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طوفان سے متاثرہ 8 ٹاورز کی بحالی کا کام تین...

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے 8 ٹاورز متاثرہوئے ، این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں متحرک ہیں اور بحالی کا کام تین دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 132کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 8 منہدم ٹاورز پر جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ مذکورہ ٹرانسمیشن لائن حیدرآباد کے قریب جھمپیر ونڈ کلسٹر میں انڈس، لبرٹی-1 اور لبرٹی-2 ونڈ پاور پلانٹس سے جھمپیرIIگرڈ سٹیشن تک بجلی کی ترسیل کیلئے بنائی گئی ہے اوراسکے8ٹاورز14جون کوشدیدآندھی کے باعث گرگئے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرتوانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سمندری طوفان کے اثرات سے متاثر ہونے والے ٹاورز کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جوتین دن میں مکمل کر لیا جائے گا ، این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں بحالی کیلئے انتہائی مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاکہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ونڈ پاور کلسٹر سے60میگاواٹ بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی جبکہ 134میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے، جھمپیرگرڈ سٹیشن معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر معمولی صورتحال پیش نہ آئی تو اگلے72گھنٹے میں ٹرانسمیشن لائن کو بحال کردیاجائے گا۔ قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے وفاقی وزیر کو ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے مذکورہ تین ونڈ پاور پلانٹس کو دوبارہ جھمپیر گرڈ سٹیشن سے منسلک کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں کیلئے این ٹی ڈی سی کے ویئرہاوس سے سامان کا بندوبست کیا گیا، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے وفاقی وزیر کو ٹرانسمیشن لائن بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی آذربائیجان کے قومی رہنما حیدر عل...

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔ جمعرات کو وزیر اعظم نے آذربائیجان کے قومی رہنما کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما بعد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کریں گے۔ آذر بائیجان کے وزرا کا ایک وفد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 2 اف...

لسبیلہ کے علاقے بیلہ کے قریب کاٹھور کڈ مقام پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگ...

لاہور میں چین کے قونصل جنرل چھا وشیرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک )کے تحت پاکستان میں شروع کردہ تمام منصوبے پاکستان کے ہیں۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک خصوصی انٹرویو میں شیرین نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستانی عوام کے لئے سود مند ہیں۔ سی پیک نہ صرف اقتصادی فوائد ، عوامی رابطوں یا ثقافتی روابط کے لیے ہے بلکہ یہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ سی پیک سب کے لئے ایک پیکج کی مانند ہے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام عناصر اور جہتیں شامل ہیں۔ سی پیک دراصل بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے چینی صدر شی جن پھنگ نے علاقائی باہمی رابطوں کے لیے متعارف کرایا تھا۔انہوں نے وضاحت کی کہ چینی حکومت، چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ساتھ صدر شی جن پھنگ ذاتی طور پر پاک چین تعلقات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مغربی طاقتوں کے اس منفی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کیا کہ سی پیک کا کوئی مذموم مقصد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کو سی پیک کے خلاف بیرونی عوامل کے پھیلائے گئے منفی تاثر اور بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لئے اضافی کوششیں کرنا ہوں گی۔شیریں نے مزید کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی تبدیلی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک بنیادی طور پر پاکستان میں نقل و حمل، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پہلے مرحلے سے دوسرے مرحلے تک ترقی کررہا ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور قابل تجدید توانائی جیسے مزید شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سی پیک کی چھتری تلے پاکستان بجلی کی قلت پر کامیابی سے قابو پانے میں کامیاب رہا ہے۔روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔ 2022 کے اختتام تک سی پیک نے مقامی افراد کے لیے 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا کیں جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد براہ راست ملازمتیں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکھنے اور سماجی طور پرآگے بڑھنے کے علاوہ یہ پاکستانی نوجوانوں کو باعزت ملازمتیں بھی فراہم کرتا ہے اور تنخواہیں بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو چین کا صرف پاکستان کو تحفہ نہ سمجھا جائے بلکہ اسے پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ منصوبہ کہا جائے تو زیادہ بہترہوگا۔ پاکستان کو ہمیشہ ڈرائیو نگ نشست پر رہنا چاہیے اور یہی سی پیک کی خوبصورتی اور جوہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بنیادی طور پر جغرافیائی اقتصادیات کے لئے ہے نہ کہ کسی جغرافیائی سیاست یا اسٹریٹجک مسابقت یا کسی اور قسم کی پراکسی کے لئے۔شیرین نے کہا کہ پاکستانی اور چینی حکام کے تبادلوں اور اعلی سطح کے دوروں سے سی پیک کو نئی رفتار ملی ہے اور اس میں پائیدار ترقی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ سماعت کے دور...

سپریم کورٹ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ سماعت کے دوران چڑیوں کی چہچہاہٹ،چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل کو چڑیوں کی طرف اشارہ ،یہ شاید کوئی پیغام لائی ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہو ئی ۔ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل کا آغاز کیا تو سماعت کے آغاز پر چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو چڑیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا چڑیاں شاید آپ کے لیے کوئی پیغام لائی ہیں۔ اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ، امید ہے پیغام اچھا ہوگا، چیف جسٹس نے جواب میں کہا کہ وہ زمانہ بھی تھا جب کبوتروں کے ذریعے پیغام جاتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی بجٹ معیشت کے لئے انتہائی سازگار ہے، پا...

پاکستان اکانومی واچ کے اول نائب صدرڈاکٹر حنیف مغل نے وفاقی بجٹ کوانتہائی سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کرنا کارنامہ ہے۔ یہ بجٹ ملکی ترقی کے عمل کو تیز کرے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ عوام اور کاروباری برادری کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بڑی توقعات وابستہ ہیںاور انھیں امید ہے کہ وہ جلد معاشی مشکلات پر قابو پا لینگے۔ڈاکٹر حنیف مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور مجموعی اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہیں۔ کم از کم اجرت 25,000 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے کر دی گئی ہے۔ وفاقی تنخواہوں اور پنشن میں 25 سے 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور BISP کے لیے فنانسنگ میں 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حنیف مغل نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو معیشت کو مسائل سے نکالیں گے۔ معاشی ترقی کے لیے بجٹ میں مختلف اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زراعت، آئی ٹی اور ایس ایم ای سیکٹر کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔بجٹ کے نتیجہ میں دیہی معیشت کو فروغ ملے گاجو ساٹھ فیصد افراد کے روزگار کا سبب ہے۔

50,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے نہ صرف کسانوں کی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ بجلی اور ڈیزل کی مانگ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیر اعظم کی یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم، کسانوں کے لیے رعایتی قرضے کی سہولیات اور زرعی قرضے کے ہدف کو 2250 ارب روپے تک بڑھانا خوش آئند ہے۔ زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ، اور تصدیق شدہ بیجوں اور پودوں کی درآمد کے ساتھ دیہی علاقوں میں زراعت پر مبنی صنعتوں کے لیے پانچ سالہ ٹیکس چھوٹ پیداوار بڑھانے اور نقصانات کو کم کرنے میںمعاون ہو گی۔انہوں کہا کہ ایس ایم ایز ملک کے لیے اہم ہیں، اور بہت سی قوموں نے ایس ایم ایز کی مدد سے ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں ایس ایم ایز کو بہت سی رعایتیں فراہم کی ہیں، جو شرح نمو کو بڑھانے میں کافی حد تک معاون ثابت ہوں گی۔دریں اثنا حنیف مغل نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، ان سے بجٹ پر بات چیت کی اور انھیں مشکل حالات میں ایسا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔
خبرنمبر36…… 15 جون 2023ئ……
گھانا پاکستان کے تجارتی وفد کی بے مثال آئو بھگت
اسلام آ باد ( آئی این پی ) پاکستان میں گھانا کے وائس قونصل کی قیادت میں گھانا جانے والے تجارتی وفد کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور انھیں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ گھانا ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی نے سرمایہ کاری اور برآمدات کے بارے میں پریزینٹیشن پیش کی اور پاکستانی تاجروں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے۔ افریقہ ٹریڈ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے معروف تاجروں پر مشتمل وفد کو مقامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی گئی۔پاکستانی وفد کو بتایا گیا کہ مغربی افریقہ ایک انتہائی منافع بخش مارکیٹ ہے جو پوری دنیا سے سرمایہ کاروں کو راغب کر رہی ہے اور پاکستان کو بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گھانا میں پاکستانی وائس قونصل عمر شاہد بٹ نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کو تجارت کے زریعے مزید قریب لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی پہلے ہی گھانا میں کاروبار کر رہے ہیں اور بہت سے آئی سی ٹی، کھیلوں کے سامان، ادویات، طبی ساز و سامان، لبریکینٹس، گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔ گھانا ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی کے سربراہ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین گھانا کی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر کے فائدہ اٹھائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی بجٹ معیشت کے لئے انتہائی سازگار ہے، پا...

پاکستان اکانومی واچ کے اول نائب صدرڈاکٹر حنیف مغل نے وفاقی بجٹ کوانتہائی سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کرنا کارنامہ ہے۔ یہ بجٹ ملکی ترقی کے عمل کو تیز کرے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ عوام اور کاروباری برادری کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بڑی توقعات وابستہ ہیںاور انھیں امید ہے کہ وہ جلد معاشی مشکلات پر قابو پا لینگے۔ڈاکٹر حنیف مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ترقی کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور مجموعی اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہیں۔ کم از کم اجرت 25,000 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے کر دی گئی ہے۔ وفاقی تنخواہوں اور پنشن میں 25 سے 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور BISP کے لیے فنانسنگ میں 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حنیف مغل نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جو معیشت کو مسائل سے نکالیں گے۔ معاشی ترقی کے لیے بجٹ میں مختلف اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زراعت، آئی ٹی اور ایس ایم ای سیکٹر کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

بجٹ کے نتیجہ میں دیہی معیشت کو فروغ ملے گاجو ساٹھ فیصد افراد کے روزگار کا سبب ہے۔50,000 زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے نہ صرف کسانوں کی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ بجلی اور ڈیزل کی مانگ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیر اعظم کی یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم، کسانوں کے لیے رعایتی قرضے کی سہولیات اور زرعی قرضے کے ہدف کو 2250 ارب روپے تک بڑھانا خوش آئند ہے۔ زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ، اور تصدیق شدہ بیجوں اور پودوں کی درآمد کے ساتھ دیہی علاقوں میں زراعت پر مبنی صنعتوں کے لیے پانچ سالہ ٹیکس چھوٹ پیداوار بڑھانے اور نقصانات کو کم کرنے میںمعاون ہو گی۔انہوں کہا کہ ایس ایم ایز ملک کے لیے اہم ہیں، اور بہت سی قوموں نے ایس ایم ایز کی مدد سے ترقی کو یقینی بنایا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں ایس ایم ایز کو بہت سی رعایتیں فراہم کی ہیں، جو شرح نمو کو بڑھانے میں کافی حد تک معاون ثابت ہوں گی۔دریں اثنا حنیف مغل نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، ان سے بجٹ پر بات چیت کی اور انھیں مشکل حالات میں ایسا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پ...

دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی پیداوار کاقریباً 70 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس کی کاشت کے مرکزی علاقوں میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، ساہیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں جبکہ ثانوی علاقوں میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر، میانوالی، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع شامل ہیں۔امسال وفاقی حکومت نے کپاس کی بوائی سے کم سے کم امدادی قیمت 8500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی ہے ۔ مالی سال 2023-24 کے دوران صوبہ پنجاب میں 46 لاکھ ایکڑ رقبہ کپاس کے زیرِ کاشت لایا گیا ہے جس سے 82لاکھ27 ہزار گانٹھیں پیداوار متوقع ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے کپاس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں میں رس چوسنے والے کیڑے کُتر کر کھانے والے کیڑوں کی نسبت زیادہ نقصان دہ ہیں کیونکہ رس چوسنے والے کیڑے کپاس کی فصل سے ابتدا ہی سے پتوں کا رس چوس کر پودوں کو کمزور کرنا شروع کردیتے ہیں۔ رس چوسنے والے کیڑوں میں معاشی نقصان کے لحاظ سے سفید مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ سفید مکھی کے کپاس کے علاوہ تقریباً 500 سے زائد متبادل خوراکی پودے ہیں جن پر یہ کپاس کی فصل نہ ہونے کی صورت میں بھی سال بھر اپنا دوران زندگی جاری رکھتی ہے۔ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے بالغ اور بچے دونوں ہی رس چوس کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ رس چوسنے کے عمل کے دوران، بالغ اور بچے اپنے جسم سے لیس دار ماردہ خارج کرتے ہیں جس پر بعد میں سیاہ رنگ کی اُلی لگ جاتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے۔ اگر سفید مکھی کی مناسب اور بروقت روک تھام نہ کی جائے تو کپاس کی فصل میں اس کی کالونی بن جاتی ہے اور کالونی بننے کے بعد اس کا تدارک مشکل ہوجاتا ہے۔ سفید مکھی کے پھیلائو میں جڑی بوٹیاں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ جڑی بوٹیاں نہ صرف سفید مکھی کو محفوظ پناہ گاہ مہیا کرتی ہیں بلکہ یہ سفید مکھی کی خوراک کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہ ہونا بھی سفید مکھی کے شدید حملہ کی بنیادی وجہ ہے۔ سفید مکھی کے پھیلائو کی دوسری اہم وجہ غیر سفارش کردہ، غیر معیاری اور بار بار ایک ہی گروپ سے تعلق رکھنے والی زرعی زہروں کا بے دریغ استعمال ہے۔ مسلسل ایک ہی قسم کی زہریں سپرے کرنے سے سفید مکھی میں ان کے خلاف قوت مدافعت آجانے کی وجہ سے بھی سفید مکھی کا موثر انسداد مشکل ہوجاتا ہے۔

گزشتہ برسوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں سفید مکھی کی وجہ سے نہ صرف کپاس کی فصل کی بڑھوتری متاثر ہوئی بلکہ روئی کی پیداوار اور کوالٹی میں بھی واضح کمی آئی۔ گزشتہ سال حکومت پنجاب نے کپاس کی سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے پنجاب بھر میں آف سیزن مینجمنٹ مہم چلائی جس میں سفید مکھی کے متبادل خوراکی پودوں اور جڑی بوٹیوں کا آف سیزن میں تدارک سرفہرست تھا۔ اب پنجاب حکومت کی سفید مکھی کے مربوط انسداد کیلئے اِن سیزن مینجمنٹ مہم جاری ہے جس میں کپاس کی نگہداشت کیلئے پیسٹ سکائوٹنگ اور سفید مکھی کے انسداد کیلئے سفارش کردہ، موثر اور معیاری زہروں کے بروقت استعمال کی حکمت عملی شامل ہیں۔ سفید مکھی کپاس کے پتوں سے رس چوستی ہے اور اپنے جسم سے ایک میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتی ہے جو پتوں کی اوپر والی سطح پر گرتا رہتا ہے جس سے پتوں پر سیاہ رنگ کی اُلّی لگ جاتی ہے اور پتے کالے ہوجاتے ہیں جس سے پتوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

سفید مکھی کے حملہ کی وجہ سے فصل کمزور اور پیداوار کم ہوجاتی ہے۔ اگر سفید مکھی کا حملہ زیادہ شدید ہو تو پھٹی اُلّی کی وجہ سے سیاہ بھی ہوجاتی ہے اور فصل سے حاصل ہونے والی روئی کی کوالٹی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔ سفید مکھی کپاس کی فصل میں پتہ مروڑ وائرس بھی پھیلاتی ہے جو کہ کپاس کی پیداوار کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ سال بھر سفید مکھی کی افزائش نسل جاری رہتی ہے اور تمام حالتوں میں موجود رہتی ہے لیکن سرد موسم میں بالغ مکھیوں کی تعداددوسری حالتوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ مادہ مکھی اوسطاً 119 ڈنڈی نما انڈے پتوں کی نچلی سطح پر دیتی ہے جن کا رنگ شروع میں ہلکا پیلا اور بچہ نکلتے وقت بھورا ہوجاتا ہے۔ اپریل سے ستمبر تک انڈوں سے 3 سے 5 دن میں بچے نکلتے ہیں۔ اکتوبر سے نومبر تک یہ عرصہ 5 سے 17 دن جبکہ دسمبر سے جنوری میں یہ دورانیہ 33 دن تک محیط ہوتا ہے۔ انڈوں سے نکلنے والے بچے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں جو فوراًہی پتوں کے ساتھ چپک کر اُن کا رس چوسنے لگتے ہیں اور وہیں پر رس چوستے ہوئے تین مختلف حالتوں سے گزر کر پیوپا بن جاتے ہیں۔

سفید مکھی کی زندگی کا کل دورانیہ مختلف موسموں کے لحاظ سے 14 سے 122 دن تک محیط ہوتا ہے اور ایک سال میں اس کی تقریباً 11 نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔ سفید مکھی کی ایک بڑی تعداد کپاس کے پودوں پر پائی جاتی ہے۔ جدیدتحقیق کے مطابق اب سفید مکھی کے خوراکی پودوں کی تعداد500 تک ہوگئی ہے۔ ہمارے ملک میں کپاس کے علاوہ بھنڈی، بینگن، بیلدار سبزیاں، سرسوں، مختلف اقسام کے آرائشی پودوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی سفید مکھی کا حملہ دیکھا گیا ہے۔ مختصراً یہ کہ اتنے زیادہ خوراکی پودے ہونے کی وجہ سے سفید مکھی سال بھر اپنی تمام حالتوں میں موجود رہتی ہے اور پھر بعد میں کپاس کی فصل پر منتقل ہوجاتی ہے۔ سفید مکھی یوں تو سارا سال مختلف اقسام کے پودوں پر موجود رہتی ہے لیکن کپاس کے حوالہ سے سفید مکھی جون سے اکتوبر تک فعال رہتی ہے جبکہ سفید مکھی کی سب سے زیادہ آبادی وسط ستمبر سے اکتوبر میں پائی جاتی ہے۔ زیادہ دیر تک خشک سالی جس میں درجہ حرارت بھی زیادہ ہو سفید مکھی کی بڑھوتری کیلئے بہت سازگار ہیں۔ سفید مکھی کی بڑھوتری میں زیادہ درجہ حرارت مثبت کردار ادا کرتا ہے جبکہ ہوا میں نمی اور بارش اگر زیادہ ہو تو وہ سفید مکھی کی آبادی کم کرنے کا سبب بنتی ہے۔

کپاس میں کھادوں کا مناسب اور متناسب استعمال، قسم اور پودوں کی نوعیت اور زرخیزی کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق نائٹروجنی کھادوں کے زیادہ استعمال سے رس چوسنے والے کیڑوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے۔ علاوہ ازیں امریکن سنڈی کا حملہ بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش کے زیادہ استعمال سے بھی سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ کپاس کی فصل کی مناسب آبپاشی کرنی چاہیے یعنی نہ بہت زیادہ اور نہ بہت کم۔ سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکائوٹنگ کی جائے ۔ سفید مکھی کے انڈے، بچے اور بالغ کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی زدویات کا انتخاب کریں اور سپرے کیلئے 120تا150لٹر پانی استعمال کریں اور سات دن کے وقفے سے دوبارہ سپرے کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویا بین کی نئی تیار کردہ اعلیٰ پیداواری اقس...

جامعہ زرعیہ فیصل آبادنے کسانوں کے فارمز میں سویا بین کی نئی تیار کردہ اعلیٰ پیداواری اقسام کے 100 نمائشی فیلڈز قائم کردیئے ہیں آئندہ برس انہیں صوبائی و وفاقی حکومت کے تعاون سے1000 تک بڑھا دیا جائے گاجس سے ہر سال اربوں روپے کی سویا بین کی امپورٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے زرعی مسائل کے حل کیلئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ہمارے ترقی پسند کسان 60 سے 80 من فی ایکڑ گندم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اوسط پیداوار30 من ہے جویہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیکنالوجی تو دستیاب ہے تاہم آگہی کی کمی اور مالی مشکلات کی وجہ سے کسان جدید زرعی رجحانات کو اپنانے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1960کے سبز انقلاب میں گندم کے نئے بیج میکسی پیک کو متعارف کرایا گیا تھا جس سے پیداوار کئی گنا بڑھ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میکنائزیشن، جی ایم فصلوں، جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور بہتر تجارت اور زیادہ پیداواریت کے حامل بیج کو اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی زرخیزی میں کمی افراد میں زنک اور آئرن کی بڑے پیمانے پر کمی کا باعث بن رہی ہے لہٰذا اس مسئلہ کے حل کیلئے ہمیں قومی سطح پر کاوشیں بروئے کار لانا ہونگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ زرخیز زرعی اراضی کو رہائشی کالونیوں میں تبدیل کرنا ملک کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے لہٰذا حکومت کو اس جانب بھی فوری توجہ مبذول کرنا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریکٹروں کی فروخت میںمالی سال کے پہلے 11 ما...

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2023تک کی مدت میں ملک میں 27ہزار952یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 51ہزار357یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مئی میں ملک میں 3ہزار508یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں28فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مئی میں ملک میں 4ہزار906یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر9فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اپریل میں ملک میں 3ہزار211یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مئی میں بڑھ کر3ہزار508یونٹس ہوگئی۔جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اے جی ٹی ایل کے 11ہزار466یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 16ہزار456یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور کے مختلف علاقوں میں سو ملی میٹر سے زائ...

لاہور کے مختلف علاقوں میں سوملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ اب تک سب سے زیادہ بارش قرطبہ چوک میں153ملی میٹر بارش ہوئی۔ پانی والا تالاب 108 اور لکشمی چوک میں 104 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ جیل روڈ 71، ایئرپورٹ71، تاج پورہ 70، مغل پورہ 65، گلشن راوی62 اور اپرمال61 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ بارش کے باعث لاہور کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب، نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمارے نمبرز پورے ہیں، جیت ہماری ہوگی،مرتضی و...

پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، جیت ہماری ہوگی، پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام معاملات پر امن طریقے سے ہوں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اراکین کیلئے عشائیہ منعقد کیا تھا، ہمارے تمام 173 اراکین عشائیے میں موجود تھے، تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار نے کہا کہ ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے، حافظ صاحب! ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ماحول خراب نہ کریں، کسی بھی پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے کوئی رابطہ نہیں، الزامات کی سیاست مسائل حل نہیں کر سکتی۔ مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے عمل کو متنازع نہ بنایا جائے، مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، ہم سب کی ایک ترجیح ہے کہ ترقی ہو، ان شا اللہ ہم اس شہر کو ترقی دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان کے پیش نظر پاک بحریہ کا ریسکیو...

سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میرینز کی ٹیمیں سجاول، کیٹی بندر، شاہ بندر، کھاروچن میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چوھڑ جمالی اور جاتی کے نواحی گوٹھوں میں بھی امدادی سرگرمیاں سرانجام دی جارہی ہیں ، پاک بحریہ کی جانب سے اب تک 17 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا اور کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیشِ نظر ملک کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے،...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل بپر جوائے کے رخ کا علم نہیں تھا، رات بھر مانیٹرنگ کی، شہر قائد میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ گورنمنٹ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 72 ہزار افراد کا انخلا ہوا، کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، 3 سال سے سندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فی الحال ساحل پر نہ جائیں۔ علاوہ ازیں شیری رحمن نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہیڈ سلیمانکی پل پرکار کی ٹکر، خاتون دریائے س...

پنجاب میں ہیڈ سلیمانکی پل پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون دریائے ستلج میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پل پر بے قابو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون دریا میں جاگری ، تاہم خاتون کو بچایا نہ جاسکا اور وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ حادثے کے بعد کار سواروں کی بھاگنے کی کوشش کو رینجرز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ،رینجرز نے کار سوار دو افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے ڈوبنیوالی خاتون کی نعش ہسپتال منتقل کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا پارلیمانی تعاون ب...

پاکستان اور یورپی یونین نے پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور یورپی یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کی سربراہ نکولا پروکاسینی کے درمیان برسلز میں ملاقات کے دوران مفاہمت طے پا گئی۔ وزیر مملکت نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے، انہوں نے ٹریڈ مانیٹرنگ گروپ برائے جنوبی ایشیا کے نمائندے اور انسانی حقوق کی رکن سب کمیٹی کراہ میکس کے ساتھ بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور نئے جی ایس پی پلس کے نمائندے ہیڈی ہوٹلا سے بھی اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے، اس کی بڑھتے ہوئے EU-Pak تجارت بالخصوص ملازمتوں کی تخلیق، برآمدات میں اضافہ اور جامع ترقی پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ حنا ربانی کھر نے انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے سربراہ برنڈ لینج سے بھی ملاقات کی اور آنے والی جی ایس پی پلس سکیم اور پاکستان کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا۔ انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی وائس چیئر مین یورپی پارلیمنٹ برنارڈ گوئٹا سے ملاقات میں وزیر مملکت نے انہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے مستقبل میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے دورہ یورپی یونین سے پاکستان اور یورپ کے مابین تعلقات مضبوط و مستحکم ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تج...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، ترجیحی تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے ، توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کروں گا۔ ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وہ آذربائیجان کے دورہ پر باکو پہنچ گئے ، یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور پائیدار شراکت کی ہماری حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترجیحی تجارتی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے اور توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کے لئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت ہو گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بہترین دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس تعلقات میں تبدیل کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توانائی کے تحفظ کی پالیسی میں وسطی ایشیا مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم پاکستان کو توانائی کے لئے محفوظ بنانے کے لئے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ زیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربایئجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع راولپنڈی میں 11 مقامات عارضی مویشی منڈیو...

ضلع راولپنڈی میں 11 مقامات عارضی مویشی منڈیوں کے لیے مختص، ضلعی انتظامیہ نے عید قربان کیلئے مویشی منڈیاں قائم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں بھاٹا چوک، مصریال روڈ، گلستان کالونی، ڈھوک حسو، توپ کلیال میں مویشی منڈی لگے گی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی ، گجر خان میں مندرہ روڈ اور گلیانہ روڈ پر مویشی منڈی منڈی لگائی جائے گی،ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ اور ٹمبر مارکیٹ کے پاس مویشی منڈی کے لیے جگہ مختص کردی گئی۔ کلرسیداں میں منگل بائی پاس، کہوٹہ میں سخی سبزواری چوک کے پاس مویشی منڈی لگے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9ماہ کے دوران 22 وزراء نے بیرون ملک کے 93 دو...

موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ کے دوران 22 وزیروں نے 93 غیرملکی دورے کیے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اٹھارہ دورں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے دیگر وزرا نے ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ۔ موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں وزرا اور کابینہ ارکان کے 93 غیرملکی دورے کیے، وزیرخارجہ نے 3،3 بار امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی یاترا سمیت 18 غیرملکی دورے کیے لیکن یہ آنیاں جانیاں قومی خزانے کو کتنے میں پڑیں؟ تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔ حنا ربانی کھر 11 غیرملکی دوروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جنھوں نے امریکہ، یو اے ای، چین، سعودی عرب،فرانس اور قطر کے دوروں پر ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد خرچ کیے۔ وزیرتجارت نوید قمر اور وزیر پٹرولیم مصدق ملک 7،7 دوروں کے ساتھ برابر رہے لیکن اخراجات کی مد میں نوید قمر مصدق ملک پر بازی لے گئے۔ مصدق ملک کے 7 دوروں پر 82 لاکھ 87 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ نوید قمر کے 7 دورے خزانے کو 98 لاکھ 24 ہزار میں پڑے۔ وزیرصحت قادر پٹیل کے امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے صرف دو دوروں پر ہی 77 لاکھ 56 ہزار کے اخراجات آئے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین نے بیرون ممالک کے 5 دوروں پر 77 لاکھ 56 ہزار خرچ کیے۔ شازیہ مری نے 4،فیصل کریم کنڈی نے 2، ساجد طوری نے 3 اور ایاز صادق نے 2 دورے کیے۔ عائشہ غوث پاشا اور احسان مزاری نے 4 جبکہ وزیر مذہبی امور نے 5 ممالک کے دورے کیے۔ وزرا کے دوروں پر مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ خرچ آئے۔ وزیرخارجہ کے دوروں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بدین، طوفان کے باعث تیز ہوا کیساتھ بارش، 300...

سمندری طوفان کے سبب بدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، 300 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی پٹی بھگڑا میمن کے مقام پر بھی طوفانی بارش ہوئی ہے، موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کے ساحلی علاقوں کے قریب آنے پر بدین کی ساحلی پٹی سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، سیرانی میں 300 خاندانوں کو سرکاری سکول میں منتقل کر کے انہیں راشن دیا گیا ہے پاک آرمی کے جوان گاوں موسی تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے، شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں رینجرز نے بھی مدد کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بروقت اس مصیبت سے نکالنے کے لئے ہم پاک فوج کے تہِہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ بدین کی ساحلی پٹی پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور سمندر میں طغیانی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ تباہ کردیا،حماد...

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ بھی تباہ کر دیا۔ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف دور میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ تھا، ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ آدھی کیپیسٹی پر چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے پاس ان پلانٹس کا ایندھن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قر...

انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے، پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے، کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا، اداروں کے خلاف یہ سوچی سمجھی سازش ہے، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو ہم ہیں، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا، شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اس کے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا،فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل ناقابل معافی ہے۔ انگلینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے،ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں