• Columbus, United States
  • |
  • ٣١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اتنی بڑی تعداد میں زبردستی پیچھے ہٹانا اور ن...

وفاقی وزیر ماحولیا ت شیری رحمان نے کہا ہے کہ طوفان کیٹی بندر سے (آج) جمعرات کو ٹکرائے گا ، کراچی میں طوفان کے اثرات سامنے آئیں گے ،طوفان کی موجودہ 150کلومیٹر کی رفتار ہے،سمندری طوفان سے تیز ہوائیں چلیں گی ۔ وفاقی وزیر موسمیات نے واضح کیا کہ سمندری طوفان کا وہی راستہ ہے جو بتایا گیا ہے، متاثرین کے لئے 75ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے۔ کراچی میں سائیکلون کے اثرات شدید بارشوں کی صورت میں ہوگا۔ شیری رحمان نے کہا تمام ادارے مل کر لوگوں کی نقل مکانی کروارہے ہیں، 75 ریلیف کیمپ بن گے ہیں،اسکول کالجز میں کیمپ بنائے گئے ہیں ، لوگوں کی زندگی بچانا ہماری زمہ داری ہے، اتنی بڑی تعداد میں زبردستی پیچھے ہٹانا اورنقل مکانی ممکن نہیں، سول اور ملٹری انتظامیہ اے تعاون کریں، وزیراعظم کی بنائی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہوا کی رفتار170کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے، طوفان کل صبح یا دوپہر میں کسی وقت ٹکرا سکتا ہے۔ دوسری جانب بائپر جوائے کے سندھ کی ساحلی پٹی پر اثرات نمودار ہوچکے ہیں، کئی شہروں میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش جاری ہے، کل سے بادل جم کر برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، طوفان کی شدت برقرار ہے، سمندری طوفان کراچی سے 350، کیٹی بندر سے 300 اور ٹھٹھہ سے 360 کلو میٹر دور ہے، سمندر میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہیں جبکہ 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بائپرجوائے اس وقت کیٹیگری 3 کا طوفان ہے، کل سے کمزور ہوکر کیٹیگری 2 میں تبدیل ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے...

وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ سے متعلق بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف کے ساتھ وزیرخزانہ کی ورچوئل بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پرسوال اٹھائے ہیں۔ آئی ایم ایف کو خصوصی طور پر اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے۔ وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹجک لیول پربات چیت ہورہی ہے، اخراجات سمیت دیگراعدادوشمارپرمزید تکنیکی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی،ویژن سے آگاہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیم پائپ لائن سے گوادر میں پینے کے پانی کا م...

شادی کور اور سواد ڈیموں سے پانی کی ترسیل کے لیے تعمیر کی گئی 158 کلومیٹر طویل پائپ لائن کی تکمیل سے گوادر شہر کے مکینوں کے لیے پانی کی کمی کا مسئلہ کامیابی سے حل ہو گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) مجیب الرحمان قمبرانی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے نے گوادر ٹاؤن میں پانی کے سب سے مشکل منصوبوں میں سے ایک کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی ڈی اے نے شہر کے ہر گھر تک پینے کے پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نئی 141 کلومیٹر پانی کی تقسیم کی پائپ لائن بھی بچھائی ہے۔ گھروں کو نئے کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وافر پانی دستیاب ہے؛ روزانہ کی طلب سے بھی زیادہ ۔ گوادر پرو کے مطابق جی ڈی اے نے گوادر شہر کے مختلف حصوں میں 10 ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی اجتماعی گنجائش کے ساتھ چار زیر زمین اسٹوریج ٹینک بنائے ہیں۔ منصوبے کے پیمانے کے باوجود، تمام متعلقہ سرکاری حکام کی مستعد نگرانی کی بدولت پانی کی پائپ لائن کے منصوبے تیزی سے مکمل ہوئے۔ پانی کی فراہمی اب شہر کے تمام باشندوں تک مسلسل پہنچ رہی ہے، یہ ایک ایسی ترقی ہے جس کا گوادر کے رہائشیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چین کو بیف برآمد ، ادائیگیوں کے ت...

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہمہ وقت دوست چین نے ادائیگیوں کے توازن کے بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے ایک بار پھر پاکستان سے ہیٹ ٹریٹڈ بیف کی درآمد کی اجازت دے کر مدد فراہم کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قادر نے تصدیق کی کہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن ( جی اے سی سی ) نے پاکستانی بیف کو چینی مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔ یہ خبر دونوں ممالک کے لیے اہم مضمرات رکھتی ہے، کیونکہ چین دنیا کے سب سے بڑے گوشت درآمد کنندگان میں سے ایک ہے، اور پاکستان بیف برآمد کرنے والا نمایاں ملک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی کسٹمز نے پاکستان کے ہیٹ ٹریٹڈ بیف کو چین کو برآمد کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت چین پاکستان دوطرفہ تجارت میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پاکستانی برآمد کنندگان کو 15 بلین ڈالر کی چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قادر نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان جو پہلے سے ہی بیف کا ایک اہم برآمد کنندہ ہے، اس نئی مارکیٹ سے اس کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ چین کے لیے، یہ اقدام ملک میں گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور اپنے صارفین کے لیے زیادہ اقسام فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق قادر نے مزید کہا یہ پاکستان کے لیے بڑی خبر ہے کیونکہ یہ 15 بلین ڈالر کی مارکیٹ کھولتا ہے اور اپنی برآمدات کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے پاکستان کے توازن ادائیگی پر بھی مثبت میکرو اکنامک اثرات مرتب ہوں ۔ قادر نے گوادر پرو کو مطلع کیا کہ جی اے سی سی اور پاکستان کی وزارت خوراک و غذائی تحفظچین کو برآمد کیے جانے والے ہیٹ ٹریٹڈ بیف کی پیکیجنگ اور اسٹوریج سے لے کر ٹرانسپورٹیشن تک کے تمام عمل کی نگرانی کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈٰ ی اے ای گروپ کے سی ای او اور بانی اویس میر نے گوادر پرو کو بتایا کہ جی اے سی سی کا پاکستانی بیف کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ دونوں ممالک کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ آنے والے سالوں میں مارکیٹ کا ارتقاء دیکھنا باقی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق امید ہے کہ اس سال 1.5 ملین مویشیوں سے ہیٹ ٹریٹڈ بیفچین کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔ مزید صلاحیت میں اضافے کے لیے نئے فارموں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی گلابانی اور اپ گریڈیشن کی ضرورت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس،فواد چودھری...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو17 جون کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ فواد چودھری کا فون نمبر درج ہے، کیا آپ نے کال کی؟ جس پر تعمیلی افسر نے بتایا کہ فواد چودھری کا موبائل فون بند ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ابھی پھر فون کریں اور بتائیں کہ آپ کا کیس ہے عدالت کیوں پیش نہیں ہوئے، تعمیلی افسر نے فواد چودھری کا نمبر پھر بند ہونے کا بیان دیا۔ عدالت نے فواد چودھری کو 17 جون کو طلب کرتے ہوئے ان کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر کے ایڈریس پر طلبی کے نوٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فواد چودھری کے طلبی کے سمن کی تعمیل کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان کے ضامن کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا جب کہ کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن...

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کے لئے شہری میاں عبد الرحمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے ماسٹر پلان کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ ایل ڈی اے اربن یونٹ کے کنسلٹنٹ کی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی جبکہ عدالت نے ایل ڈی اے کنسلٹنٹ کو ماسٹر پلان کے رہ جانے والے 3 مراحل پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران بیرسٹر اسامہ کا کہنا تھا کہ 2020 میں 4 مراحل پر غور کے بعد ماسٹر پلان منظور کیا گیا، عملدرآمد پلان کے بغیر پلان منظور نہیں کیا جا سکتا، اس کی منظوری کے لئے 9 مراحل پر غور و فکر ضروری ہے۔ اس دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ ماسٹر پلان کی 5 مراحل کے بعد منظوری دی جاسکتی ہے، اس پر عملدرآمد چھٹے مرحلے سے شروع ہوتا ہے، پلان کی مںظوری سے قبل تمام پہلوں پر غور کیا گیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان پر کام جاری رکھیں اور عوامی مشاورت کے بعد ماسٹر پلان کو فائنل کریں، ماسٹر پلان مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی سے مںظوری لیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ستمبر میں ماسٹر پلان 2050 کو کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست کی اگلی سماعت کی تاریخ مقرر ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس، وزیراعظم و اہلخانہ بیگناہ ق...

وزیراعظم شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے تصدیق شدہ رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی جس میں انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے سربراہ قومی احتساب بیورو کی تصدیق شدہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ احتساب عدالت نے نیب سپلیمنٹری رپورٹ کی چیئرمین قومی احتساب بیورو سے تصدیق کا حکم دیا تھا۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے شریک ملزمان ہارون یوسف، سید طاہر نقوی اور سلمان شہباز کو طلب کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، تینوں ملزمان تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار پانے پر ضمانت کی درخواست واپس لے چکے ہیں۔ دوران سماعت وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، شواہد ناکافی ہوئے تو ان ملزمان کو بری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کے وکیل امجد پرویز کے منی لانڈرنگ کیس میں دلائل مکمل ہو چکے ہیں، بعدازاں احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

700 میگاواٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ...

چائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ کی پاکستان برانچ کے منیجنگ ڈائریکٹر وانگ ہوا نے کو اعلان کیا کہ انرجی چائنہ کے زیر انتظام 700 میگاواٹ کا آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ۔ فزیبلٹی اسٹڈی اور زمین کے حصول کی تکمیل کے بعد ر پراجیکٹ کی تعمیر پر جلد کام شروع ہو گا ۔ گوادر پرو کے مطابق وانگ نے یہ ریمارکس نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ 'پاکستان انرجی سیکٹر لینڈ سکیپ: چیلنجز اور مواقع' کانفرنس میں دیئے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ پاکستان کو سستی، صاف توانائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا ہم اس منصوبے کیلئے چھ سالوں سے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اسے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے اقدام میں مزید ترجیح دے گی تاکہ مالیاتی بندش کو ختم کیا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ انرجی چائنہ کا خیال ہے کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری مالی طور پر قابل عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے طویل المدتی آپریشن کو قائم کرنے اور مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (انرجی چائنہ) گزشتہ 20 سالوں سے پاکستان میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ''انرجی چین پاکستان کو اپنی پسندیدہ سرمایہ کاری کی منزل سمجھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وانگ نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش کچھ چیلنجز کی بھی نشاندہی کی، اور جیت کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے ان کو جلد حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی طلباء کے ٹیلنٹ کا یوتھ فلم...

پاکستانی طلباء نے چین میں یوتھ فلم پروجیکٹ میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے شاندار پہاڑوں، خصوصی تعمیراتی انداز، روایتی دستکاری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرہ استعمال کر سکتے ہیں اور بیرونی دنیا کو پاکستان کی ثقافت اور معاشرے کو سمجھنے کے لیے ایک عینک فراہم کر سکتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق فیصل آباد کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے جمشید ارشد چین میں دیہی ثقافت کی بحالی سے بہت متاثر ہیں۔ ''لوکنگ چائنا'' یوتھ فلم پروجیکٹ میں شریک ہونے کے ناطے، انہوں نے فلم ڈائریکٹر کے طور پر اپنی پہلی کوشش مختصر دستاویزی فلم ''لیونگ آن دی لوس پلیٹاؤ'' کے لیے کی۔ صوبے کی درجہ بندی کے منصوبے میں، جمشید کا کام ''شانسی ٹریپ کے یونٹ کے تحت آتا ہے، جو شمال مغربی چین کے صوبے شانزی کی ثقافت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منصوبے کا حصہ بناتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جمشید کے سفر کے دوران، اس نے نہ صرف صوبے کے لوئس پلیٹیو پر غار میں رہنے کے طرز زندگی کا تجربہ کیا، بلکہ وہاں پر نسلوں سے رہنے والے مقامی لوگوں سے بھی واقفیت حاصل کی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ غار میں رہائش ایک پرسکون اور آرام دہ طرز زندگی اور چینی کسانوں کے سادہ اور سخت کردار کی نمائندگی کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وہ پاکستان کی لوک ثقافت کو آگے بڑھانے کے لیے بھی متاثر ہوئے۔ ایک کثیر الثقافتی ملک کے طور پر، پاکستان ایک منفرد اور متنوع دیہی ثقافت رکھتا ہے جو کہ زیادہ تر ترقی یافتہ نہیں ہے۔

ہم پاکستان کے شاندار پہاڑوں، خصوصی تعمیراتی انداز، روایتی دستکاری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرہ استعمال کر سکتے ہیں اور بیرونی دنیا کو پاکستان کی ثقافت اور معاشرے کو سمجھنے کے لیے ایک عینک فراہم کر سکتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق عظیم، شمال مشرقی چین میں ہیلونگ جیانگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباء کے نمائندے نے بھی اس منصوبے میں حصہ لیا۔ عظیم جس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے وہ ٹن کا پنگ اسکولوں کے بارے میں ہے، جس کا نام معروف شخصیت کے نام پر رکھا گیا ہے جسے ''چین میں سینکڑوں اسکولوں کا باپ'' کہا جاتا ہے۔ ہاربن، صوبہ ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت میں، ٹن نے بہت سے اسکول عطیہ کیے اور تعمیر کیے، اور عظیم کا مقصد ان تعلیمی اداروں کے درمیان رابطہ قائم کرنا اور ٹن کی میراث کا احترام کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ان قابل ذکر اسکولوں کے جوہر کو پکڑنا اور ان کی کہانیاں دنیا کے ساتھ شیئر کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ معاصر چین کے تعلیمی معیار اور روح کو اجاگر کرتا ہے اور ثقافتی تفہیم اور تعریف کو فروغ دیتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق 2011 میں قائم کیا گیا، ''لوکنگ چائنا'' بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک ثقافتی تجربہ کا پروگرام ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بین الاقوامی نوجوان فلم سازوں کے منفرد نقطہ نظر کے ذریعے چینی اور بین الاقوامی نوجوانوں کے درمیان ثقافتی رابطے، تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے، جن میں سے ہر ایک چینی ثقافت پر 10 منٹ کی مختصر دستاویزی فلم شوٹ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق عظیم نے کہا کہ ''لوکنگ چائنا'' پراجیکٹ میں میری شرکت نے میرے ا مستقبل کو روشن کیا ہے اور مجھے متحرک شہروں، دلکش مناظر اور تاریخی مقامات کی تلاش کے ذریعے ثقافتی تبادلے اور باہمی احترام کی تبدیلی کی طاقت کا خود مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی تجربہ پاکستان کی ہربل میڈیسن انڈسٹری کو...

پاکستان کی ہمدرد لیبارٹریز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ حکیم عبدالباری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید جڑی بوٹیاں کاشت کی جا سکتی ہیں،پاکستان دنیا میں جڑی بوٹیوں کی برآمد میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہربل میڈیسن کی صنعت کی ترقی سے نہ صرف ملک کے طبی نگہداشت کے معیار میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق حالیہ برسوں میں، چین کے بہت سے قصبوں اور دیہاتوں نے مقامی لوگوں کو جڑی بوٹیوں کی ادویات کاشت کرنے کی ترغیب دی ہے اور ان کی رہنمائی کی ہے، جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور وہ امیر ہیں۔ چین کے شہر انہوئی کا گاؤں چانگ شان ایک اچھی مثال ہے۔ ہمارے جڑی بوٹیوں کے پودے لگانے کے مظاہرے کے علاقے کو ایک بنجر ڈھلوان سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس وقت ہمارے گاؤں میں 33 ہیکٹر جڑی بوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ چانگ شان گاؤں کے سیکرٹری وانگ شیماؤ نے کہا کہ ہماری زمین بنجر اور خشک سالی تھی، جو روایتی نقدیآور فصلیں لگانے کے لیے موزوں نہیں تھی۔ اس لیے ہم نے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بنجر ڈھلوانوں اور جنگل کی زمین کو جڑی بوٹیاں لگانے کے لیے استعمال کریں۔ اس وقت علاقے میں 300 سے زائد لوگ جڑی بوٹیوں کی ادویات کی کاشت میں مصروف ہیں، اور گاؤں نے مقامی جڑی بوٹیوں کی ادویات کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد کے لیے ایک دیہی کوآپریٹو قائم کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان دنیا کی بہترین جڑی بوٹیاں پیدا کر سکتا ہے۔ تاہم، ہم جو جڑی بوٹیاں استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں بلکہ پوری دنیا سے درآمد کی جاتی ہیں۔ حکیم نے نوٹ کیا کہ پاکستان کی جڑی بوٹیوں کی ادویات کی صنعت اپنے موسمی تغیرات سے کافی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ایک مثال زیتون کی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بحیرہ روم کے علاقے کے علاوہ کہیں بھی اگنے کے قابل نہیں ہے۔ تاہم اب پاکستان میں کم از کم 70 ہزار ایکڑ زمین زیتون کی کاشت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

یہاں صندل یا ساگوان کی لکڑی بھی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف حالات والے علاقوں میں اگتے ہیں۔ آج پاکستان میں ان کی کاشت شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی صنعتی پیمانے پر ہو گی۔ گوادر پرو کے مطابق حکیم کے نقطہ نظر کی بازگشت پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید فاروق بخاری سے ملتی ہے۔ ایک جرمن کمپنی ہے جس کا میں نام نہیں بتانا چاہتا جو پاکستان سے کچی جڑی بوٹیاں لیتی تھی۔ انہوں نے جڑی بوٹیوں کو پیسے میں لیا، اور اسے کمرشل بنا کر، وہ کمپنی اب تقریباً ایک بلین یورو کی ہے۔ سید نے لوگوں کو مقامی جڑی بوٹیوں کو کمرشل بنانے کے لیے بیداری پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ بہت سی جڑی بوٹیاں ہیں جن کا پاکستان نے مشاہدہ نہیں کیا۔ یہ ایک ایسا خزانہ ہے جو صحت کے بہت سے مسائل کو حل کر سکتا ہے۔ اس صنعت میں بہت زیادہ صلاحیت ہے، اور اسے ترقی دے کر، ہمارے زراعت کا پورٹ فولیو بھی وسیع ہو سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق حکیم نے مزید کہا اس سلسلے میں، ایسی مثالیں ہیں جن کا ہم حوالہ دے سکتے ہیں، بشمول ہندوستان، چین اور ایران۔ وہ اپنی جڑی بوٹیوں کی حفاظت اپنی کاشت کو بڑھا کر اور برآمد کر رہے ہیں اور ساتھ ہی، انہیں اپنی دیسی جڑی بوٹیوں کی حفاظت کے لیے جغرافیائی اشارے ملنا شروع ہو گئے، جسے جی آئی کوڈ کہا جاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق خلائی نسل کی اقسام پیداوار اور مزاحمت کے لحاظ سے بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ثابت ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی سے سات قسم کے پاکستانی جڑی بوٹیوں کے بیج چین کے خلائی جہاز شینزو 14 کے ذریعے پہلی مرتبہ چینـپاک 'سیڈز ان سپیس' پروجیکٹ کے تحت خلا میں بھیجے گئے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق خلاء میں بھیجے گئے بیج بھی یہاں رکھے گئے تھے۔ مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا ان بیجوں میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ یہ تبدیلی جینیاتی سطح پر ہوسکتی ہے۔ گندم پر کی گئی تحقیق سے پیداوار میں 11 فیصد اضافہ ہوا،'' ہمدرد یونیورسٹی میں ایسٹرن میڈیسن کی ڈین ڈاکٹر احسانہ ڈار فاروق نے کہا کہ وہ جڑی بوٹیوں کے بیج 10 مارچ 2023 کو ہمارے پاس آئے،اب وہ کھیت میں اگ رہے ہیں،ہماری یونیورسٹی اور آئی سی سی بی ایس پروگرام میں تعاون میں ہیں اور ایک دوسرے کی اپ ڈیٹس بھی رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں 'چائنیز کلچ...

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں 'چائنیز کلچر آور' ایکسچینج اور نمائش کا انعقاد کیا گیا،ایک ثقافتی پل کی تعمیر اور متحرک اور متنوع چینی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے، طلباء نے چینی خطاطی، تائی چی، کنگ فو، کھانوں، ٹونگ ٹوئسٹرز اور چینی موسیقی کے علم کا مظاہرہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق یونیورسٹی کیمپس چینی ثقافت کے متحرک ماحول سے گونج اٹھا جب طلباء نے بے تابی سے اپنے علم اور تعریف کا مظاہرہ کیا۔ خطاطی کے فن نے چینی کرداروں کی دلکشی کا مظاہرہ کیا، جس میں ہر اسٹروک کے پیچھے معنی کی مہارت سے سحر زدہ سامعین کو سمجھاتے ہوئے۔ گوادر پرو کے مطابق تائی چی اور کنگ فو کی پرفارمنس نے روایتی چینی مارشل آرٹس کے جوہر کو مجسم کیا، طلباء کے بہترین جسمانی کنٹرول اور خوبصورت حرکات کی نمائش کی، جس نے حاضرین کی داد وصول کی۔ فوڈ ایگزیبیشن ایریا میں انواع و اقسام کے مزیدار چینی کھانوں نے زائرین کو محظوظ کیا۔ طلباء نے مصالحہ دار چکن، ڈمپلنگز، فرائیڈ نوڈلز اور فرائیڈ رائس جیسی ڈشز تیار کر کے اپنی شاندار کھانا پکانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہوشیاری سے مقامی کھانوں کے عناصر کو شامل کیا، ایک منفرد ٹچ شامل کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ٹونگ ٹوئسٹرز اور میوزک پرفارمنس خوشگوار اور جاندار ماحول میں حصہ ڈالتے ہیں۔ طلباء نے فصاحت کے ساتھ چینی زبان بولی اور چینی ثقافت کے متنوع اور دلکش پہلوؤں کی نمائش کرتے ہوئے مدھر دھنیں پیش کیں۔ گوادر پرو کے مطابق یونیورسٹی کی چینی ثقافتی تعلیم کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے، چینی ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل کتابوں کا احتیاط سے تیار کردہ مجموعہ پیش کیا گیا تاکہ طلباء کو مزید سیکھنے کا مواد پیش کیا جا سکے، تحریک کا ذریعہ بن سکے اور انہیں چینی ثقافت کی گہرائی سے سمجھ پیدا کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور روس کے درمیان آر ایم بی میں تجار...

پاکستان اور روس کے درمیان آر ایم بی میں تجارت، ڈالر کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے ،یہ پاکستان کی طرف سے صرف شروعات ہے، امید ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے استعمال کو جنگی حربے کے طور پر روکا جائے گا، پاکستان اور چین کے درمیان اچھے تجارتی تعلقات ہیں، آر ایم بی پر مبنی ادائیگی کا نظام پاکستان کی برآمدی مسابقت کو نمایاں طور پر بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 11 جون کو پاکستان کو روسی خام تیل کی پہلی کھیپ موصول ہوئی، یہ کارگو 45,000 میٹرک ٹن پر مشتمل تھا، جنوبی شہر کراچی میں ایک سرکاری بیان کے مطابق جی ٹو جی پر مبنی اس تاریخی اسٹریٹجک بین الاقوامی شراکت کی ادائیگی چینی کرنسی آر ایم بی میں کی گئی تھی۔ پاکستان کے سرکردہ اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اس اقدام سے امریکی ڈالر پر پاکستان کا انحصار کم ہو جائے گا، جس سے ڈالر کی کمی کی بین الاقوامی تحریک کا آغاز ہو گا۔گوادر پرو کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے 75 سالوں میں پہلے روسی تیل کے کارگو کی آمد کو ایک ''بڑی پیش رفت'' قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہم نے روس سے 100,000 ٹن یورال (سیکنڈ لائٹر خام تیل) خریدا ہے ۔ اس کارگو کی آمد روس سے خام تیل کی مسلسل درآمد کے آغاز کی علامت ہے۔ ہمارا ہدف روس سے اپنے مطلوبہ تیل کا ایک تہائی درآمد کرنا ہے، اور ہم صارفین کو رعایت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گوادر پرو کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کے اسکول آف بزنس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق حسن نے آر ایم بی میں روسی خام تیل کی خریداری کو ایک ''بڑی پیش رفت'' قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کا ''ڈالر پر انحصار'' کم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا یہ پہلا موقع ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں ہم چینی کرنسی کو بین الاقوامی تصفیہ یا تجارتی تصفیہ کی کرنسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان کی طرف سے صرف شروعات ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر حسن نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بہت سے دوسرے ممالک بھی امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ ڈالر کے خاتمے کے اقدام کا حصہ ہے جو بین الاقوامی سطح پر جاری ہے۔ امریکہ اقتصادی پابندیوں کو ترقی پذیر ممالک کے خلاف جنگ یا سزا کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ صرف اس کا ردعمل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان آر ایم بی میں تجارتی معاہدہ، ان کے مطابق امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال کا کام کرے گا، امید ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے استعمال کو جنگی حربے کے طور پر روکا جائے گا۔ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر ضلاکات خان ملک کہتے ہیں کہ روس اور پاکستان کے درمیان آر ایم بی میں تجارت سے پاکستان پر ''یقینی طور پر ڈالر کا بوجھ کم ہو جائے گا ۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا پاکستان اور چین کے درمیان اچھے تجارتی تعلقات ہیں، اگر ڈالر کے بجائے ان ممالک کی متعلقہ کرنسیوں میں ادائیگیاں کی جائیں تو یہ ملک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ضلاکات ملک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان، چین، ایران اور روس نے حال ہی میں بارٹر سسٹم کے ذریعے تجارت کرنے، سامان کے بدلے سامان کے تبادلے اور کرنسی کی شمولیت کو ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے اس میں شامل ممالک کے اس اقدام کو سراہا۔عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد عبدالکمال نے بھی گوادر پرو سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تمام کاروباری سرگرمیاں آر ایم بی میں ہونی چاہئیں جو کہ امریکی ڈالر سے زیادہ مستحکم ہے۔ ان کا خیال ہے کہ آر ایم بی پر مبنی ادائیگی کا نظام پاکستان کی برآمدی مسابقت کو نمایاں طور پر بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمال کے مطابق پاکستان اس وقت ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران سے دوچار ہے۔ آر ایم بی میں تجارت امریکی ڈالر پر ملک کا انحصار کم کرنے کی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد کے کرنسی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور روپیہ بڑھتی ہوئی درآمدات کے دباؤ میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی کے بعد سے روپوش سابق گورنر شاہ فرمان ک...

مئی کے بعد سے روپوش سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پر چھاپا مارا گیا جس میں 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ پشاور میں سابق گورنر شاہ فرمان کے گھر پرپولیس اور محکمہ ایکسائیز نے مشترکہ چھاپا مارا۔ حکام کے مطابق چھاپے کے وقت سابق گورنر خیبرپختونخوا گھرپر موجود نہیں تھے، وہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملنے والی دونوں گاڑیوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے منظر سے غائب شاہ فرمان کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور دیگر بھی روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجو...

فیصل آباد میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کوٹکر کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نلے والا فلائی اوور کے قریب حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 22سالہ ثقلین، 25سالہ مانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو نے جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں جبکہ شدید زخمی 18 سالہ احمد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائی کورٹ، عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے...

لاہورہائی کورٹ نے عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے پولیس کو 10 روز کی مزید مہلت دے دی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم عمران ریاض کی زندگی کے لیے دعاگو بھی ہیں اور کوشش بھی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جاری عمران ریاض بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینئر صحافی عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے جواب میں کہا کہ اب ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھے نتائج آئیں گے۔ دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ ورکنگ کمیٹی کی کاوش سے مطمئن ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں عمران ریاض کی بازیابی درکار ہے، اس کے لیے آئی جی پنجاب سمیت ان کی ٹیم کام کررہی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس جلد عمران ریاض کو بازیاب کر سکے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم عمران ریاض کی زندگی کے لیے دعاگو بھی ہیں اور کوشش بھی کررہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے پولیس کو 10 روز کی مزید مہلت دے دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے، نادرا ٹیم کی تبدی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹوں کے اندراج کا وقت ہے، ساری نادرا کی ٹیم کو بدلنا سازش کی کڑی ہوسکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں، عدلیہ ہی الیکشن کروا سکتی ہے، چوروں سے نجات دلوا سکتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکلوا سکتی ہے اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی 9 مئی کے واقعے کو الیکشن بیانیہ نہیں بنانا چاہیے، 2 مہینے کی حکومت، 12 مہینے کا بجٹ، 100 مشیراور وزیر، معاشی صورتحال انتہائی خطرناک اور حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچا سکتیں، ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، وزیراعظم بے مقصد سیروسیاحت کے دورے کر رہے ہیں اور ہمارے کیے ہوئے کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، کیرم بورڈ کھیلنے سے اندرونی دبا اور ڈپریشن دور نہیں ہوتا بلکہ قوم کو پتا چل جاتا ہے یہ بے اختیار ہیں اور اختیار کہیں اور ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے نادرا کے چیئرمین کو ہٹانا اور اس کو ای سی ایل میں ڈالنا اور ورلڈکپ سے پہلے پی سی بی کا پھڈا ڈالنا لمحہ فکریہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام...

امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف)پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان نمائندگان میں کیا جب رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔ ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس سے آنیوالا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں...

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ روس سے آنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 ڈالر سستا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے روس سے تجارت پر امریکا نے ان کی حکومت ہٹوائی، انہوں نے روس سے دمڑی کی چیز نہیں خریدی، روس سے تیل کی خریداری کے معاملات ہم نے طے کیے۔ راولپنڈی، اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جھوٹ اور پراپیگنڈے میں قوم کا وقت ضائع کیا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا اور معیشت کا بیڑا غرق کیا، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط من و عن قبول کرلیں اور امید ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بند کیے گئے ترقیاتی منصوبے آج تکمیل کو پہنچ رہے ہیں، سائفر ، امپورٹڈ حکومت کا جھوٹ حقائق نے دفن کردیا، چیئر مین پی ٹی آئی کہتے تھے روس سے تجارت پر امریکا نے ان کی حکومت ہٹوائی، انہوں نے روس سے دمڑی کی چیز نہیں خریدی، روس سے تیل کی خریداری کے معاملات ہم نے طے کیے، روس سے آنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 ڈالر سستا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الزامات لگائے، کرپشن کا کوئی ثبوت نہ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں توعدالت جائیں اور بے گناہی ثابت کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیرپور، اسپتال میں چھت کا پلستر شیر خوار بچو...

خیرپور میں لیڈی ولنگٹن سرکاری اسپتال میں نومولود بچوں کے وارڈ میں چھت کا پلستر گر گیا۔ چھت کا پلستر شیر خوار بچوں کے اوپر گرا،حادثے میں 3 انکیو بیٹر ٹوٹ گئے تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے پاوں پر پلستر گرا ہے، خطرے کی کوئی بات نہیں۔ ڈگری کے نواحی گاوں میں گرلز پرائمری اسکول کے برآمدے کی چھت سے اچانک پلستر اکھڑ کرگرگیا، معجزانہ طور پر بچیاں محفوظ رہیں، اسکول میں دو فیمیل ٹیچرز ہیںجبکہ اسکول میں 52بچیاں زیر تعلیم ہیں اسکول کی پوری عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی جہاز واپس روانہ ہونے کے قریب، دوسرا جہا...

روس سے خام تیل لانے والے جہاز سے کراچی کی بندرگاہ پر خام تیل کی ڈسچارجنگ کا عمل آج مکمل ہونے کے بعد جہاز واپس روانہ ہوجائے گا، دوسرا جہاز 4 روز بعد پہنچے گا۔ پی ٹی کے انجینئر واجد حسین جنرل مینیجر انجینئرنگ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جہاز سے روسی خام تیل کی آف لوڈنگ 12 جون کو صبح ساڑھے دس بجے شروع کی گئی تھی۔ منگل کی صبح 11 بجے تک 27 ہزار ٹن خام تیل ڈسچارج کرکے اسٹوریج ٹینکس میں منتقل کردیا گیا تھا۔ جنرل مینیجر انجینئرنگ کا کہنا تھا کہ آف لوڈنگ کے عمل کی پی آر ایل کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل جاری ہے۔ موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ چھوڑ دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز کو موجودہ موسمی حالات کے باوجود محفوظ طریقے سے آئل جیٹی پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔ موسم بگڑنے کی صورت میں بھی جہاز کی حفاظت کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے متعلقہ حکام نے میڈیا کو روسی خام تیل لانے والے بحری جہاز پیور پوائنٹ اور آئل پیر ٹو پر خام تیل کی منتقلی کے عمل کا معائنہ بھی کرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں ک...

سمندری طوفان بائپرجوائے،پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاریاں جاری ہیں، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جوانوں نے شاہ بندر سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے۔ 64 ماہی گیروں کو سمندرسے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ ساحلی علاقوں میں موجود پاک بحریہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان کراچی سے صرف 350 کلومیٹر دور رہ...

سمندری طوفان بائپرجوائے کی سندھ کے ساحلوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے ،بائپر جوائے کیٹی بندر سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب، کراچی سے 350 جبکہ ٹھٹھہ سے 360 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔طوفان شمال کیجانب رہنے کیبعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کیجانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و بھارتی گجرات سے گزرے گا۔ آٹھ سے بارہ فٹ اونچی لہریں اٹھیں گی، کراچی میں ساٹھ سے اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی ۔کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں جمعرات اور جمعہ تک تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ سمندر سے واپس لوٹنے والے ماہی گیروں کے مطابق سمندر میں شدید طغیانی اور جھکڑ چل رہے ہیں ۔ بائپرجوائے سمندری طوفان،این ڈی ایم اے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا بڑی اسکرینز پر ناسا سیٹلائٹ سے بائپر جوائے کی حرکت کا جائزہ جاری ہے،این ڈی ایم اے کے مطابق بائپر جوائے آج دوپہر تک سمت تبدیل کرے گا۔ این ڈی ایم کے مطابق بائپر جوائے کی سمندر میں 1 سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد کی رفتار موجود ہے،بائپر جوائے کی سنٹرل پوائنٹ پر لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہونے لگی۔ دوسری جانب ٹھٹھہ کیٹی بندر کے قریب سمندر میں طغیانی، حفاظتی پشتوں پر شدید دبا، سمندری لہروں سے حفاظتی بند کا آدھا حصہ ٹوٹ گیا۔بند ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کیٹی بندر مکمل خالی کرالیا۔ سمندری طوفان نے پاکستان میں بھی اثرات دکھانا شروع کردیئے، کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اوردیگرساحلی شہروں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں اورہلکی بارش کا آغاز ہوگیا، جاتی میں بھی موسلا دھاربارش ہو ئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض...

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔رقم سے پچپن لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی،رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کے مطابق رقم سے 55 لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا،فنڈز خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیرو رقی کیلئے بھی استعمال ہوسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤلیجی-ہونڈوراس کی صدر-کاسترو-ملا...

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں جمہوریہ ہونڈوراس کی صدر آئرس زیومارا کاسترو سارمینٹو سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤلیجی-ہونڈوراس کی صدر-کاسترو-ملا...

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں جمہوریہ ہونڈوراس کی صدر آئرس زیومارا کاسترو سارمینٹو سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ ہوننگ-نیپال کی قومی اسمبلی -م...

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں نیپال کی قومی اسمبلی کے چیئرمین گنیش پرساد تملسینا سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ ہوننگ-نیپال کی قومی اسمبلی -م...

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں نیپال کی قومی اسمبلی کے چیئرمین گنیش پرساد تملسینا سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ہنڈوراس نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ہنڈوراس کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق مشترکہ طور پر دونوں معیشتوں میں ترقی کے مواقع تلاش کرنے سمیت فعال طور پر پالیسی روابط کو فروغ، بنیادی ڈھانچے کے رابطے، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیں گے۔ اسکے علاوہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنےکے ساتھ ساتھ باہمی مفاد اور تہذیبوں کو باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ہنڈوراس نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ہنڈوراس کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق مشترکہ طور پر دونوں معیشتوں میں ترقی کے مواقع تلاش کرنے سمیت فعال طور پر پالیسی روابط کو فروغ، بنیادی ڈھانچے کے رابطے، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیں گے۔ اسکے علاوہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنےکے ساتھ ساتھ باہمی مفاد اور تہذیبوں کو باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دیا جائے گا اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2018 کے بعد سے مالی فراڈ کے الزامات...

بیجنگ(شِنہوا) چین بھر میں استغاثہ کے اداروں نے 2018 سے لے کر اب تک1لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگوں کے خلاف مالیاتی دھوکہ دہی اور مالیاتی منیجمنٹ آرڈر میں  خلل ڈالنے  کے شبہ میں الزامات دائر کیے ہیں۔

اعلی عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے منگل کو بتایا کہ اس عرصے کے دوران 1لاکھ 10ہزار  سے زیادہ لوگوں کے خلاف غیر قانونی فنڈ ریزنگ کرنے پر مقدمہ چلایا گیا۔ ایس پی پی نے حال ہی میں مالی خطرات کو روکنے اور کم کرنے کی کوششوں کے تحت تین  بڑے کیسز شائع کیے ہیں۔ ان مقدمات میں غیر قانونی فنڈ ریزنگ، کرنسی کی جعلسازی اور غیر قانونی کاروباری کارروائیاں شامل ہیں، جو تمام مالیاتی جرائم کی نئی اقسام ہیں۔ ایس پی پی نے کہا کہ پراسیکیوٹرز آن لائن اور "مالی انوویشن " کے نام پر ہونے والے جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کی مصنوعی ذہانت کے نگر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرز پر مصنوعی ذہانت کے نگران ادارےکے قیام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ میرامصنوعی ذہانت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی ادارہ بنانے کا ارادہ ہے تاکہ ہم مختلف قسم کے اقدامات پر سنجیدگی سے کام کر سکیں جن پر مستقبل میں عمل درآمد کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ میں اس خیال کے حق میں ہوں کہ جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی  کی طرز پر مصنوعی ذہانت کی ایک نگران ایجنسی قائم کی جانی چاہیئے۔

گوتریس نے مصنوعی ذہانت میں پیشرفت پر تشویش کے ساتھ ساتھ غلط معلومات سے بھرے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے ہونے والے اہم نقصان سےبچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ایک حل کے طور پر بین الاقوامی ضابطہ اخلاق کی تجویز پیش کی۔

مصنوعی ذہانت کے باعث درپیش خطرات کا اعتراف کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پہنچنے والے موجودہ نقصان سے توجہ نہیں ہٹائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس نقصان سے نہیں ہٹنی چاہیے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو پہلے ہی پہنچا رہی ہے۔

گوتریس نے ڈیجیٹل سپیس میں نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے سنگین عالمی نقصان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل سپیس میں نفرت اور جھوٹ کا پھیلاؤ اب سنگین عالمی نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اب تصادم، موت اور تباہی کو ہوا دینے سمیت جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےاعلیٰ قانون سازکی ہنڈوراس کے صدر سے مل...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے چین کے دورے پر موجودجمہوریہ ہنڈوراس کے صدر ایرس زیومارا کاسترو سارمینٹو سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی۔

نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی)کی قائمہ کمیٹی کےچیئرمین ژاؤ نےکہا کہ اگرچہ چین اور ہنڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئےزیادہ عرصہ نہیں گزرالیکن دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون پوری طرح سے ثابت کرتا ہے کہ سفارتی تعلقات کا قیام تاریخ کے رجحان اور دونوں لوگوں کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

ژاؤ نےکہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان پیر کوہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور مستحکم اور طویل مدتی دوطرفہ تعلقات کے لیے چین ہونڈوراس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ژاؤ نے کاسترو کو چینی جدیدیت اور چینی حکومت کے عوام پر مبنی فلسفے اور عمل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی این پی سی مختلف سطحوں ،مختلف شعبوں اور فورمزپرایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ہنڈوراس کانگریس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے اپنے ممالک کی بہتر ترقی اور دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر ہنڈوراس کے صدر کاسترو نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی بالخصوص ان کے موجودہ دورہ چین کی کامیابیاں پوری طرح سے ثابت کرتی ہیں کہ ہنڈوراس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام ایک مکمل طور پر درست تاریخی انتخاب ہے۔

کاسترو نے مزید کہا کہ ہونڈوراس ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےاعلیٰ قانون سازکی ہنڈوراس کے صدر سے مل...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے چین کے دورے پر موجودجمہوریہ ہنڈوراس کے صدر ایرس زیومارا کاسترو سارمینٹو سے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی۔

نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی)کی قائمہ کمیٹی کےچیئرمین ژاؤ نےکہا کہ اگرچہ چین اور ہنڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئےزیادہ عرصہ نہیں گزرالیکن دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز تعاون پوری طرح سے ثابت کرتا ہے کہ سفارتی تعلقات کا قیام تاریخ کے رجحان اور دونوں لوگوں کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

ژاؤ نےکہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان پیر کوہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور مستحکم اور طویل مدتی دوطرفہ تعلقات کے لیے چین ہونڈوراس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ژاؤ نے کاسترو کو چینی جدیدیت اور چینی حکومت کے عوام پر مبنی فلسفے اور عمل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی این پی سی مختلف سطحوں ،مختلف شعبوں اور فورمزپرایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ہنڈوراس کانگریس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے اپنے ممالک کی بہتر ترقی اور دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر ہنڈوراس کے صدر کاسترو نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی بالخصوص ان کے موجودہ دورہ چین کی کامیابیاں پوری طرح سے ثابت کرتی ہیں کہ ہنڈوراس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام ایک مکمل طور پر درست تاریخی انتخاب ہے۔

کاسترو نے مزید کہا کہ ہونڈوراس ایک چین کے اصول کی پاسداری کرتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نےڈرون پلانٹ کی تعمیرمیں روس کی مدد کر...

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیاہےکہ ایران ڈرون بنانے کے پلانٹ کی تعمیرمیں مدد کے لیے مواد روس کو بھیج رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یہ بات ہفتہ وار پریس کانفرنس میں وائٹ ہاؤس کے اس الزام کے جواب میں کہی  جس میں امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھاکہ ایران نےگزشتہ ماہ یوکرین کی جنگ کےلیےروس کو سینکڑوں مسلح ڈرون فراہم کیے ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ ایران سیاسی مقاصد پر مبنی ایسے دعووں کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے سے پہلے شروع ہو چکا تھا۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاخووکا ڈیم کی تباہی سے ہلاکتوں کی تعداد 17...

ماسکو(شِنہوا)کاخووکا پن بجلی ڈیم کی تباہی کے باعث کھیرسن کے علاقے میں شدید سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

علاقائی حکومت کے سربراہ آندرے الیکسینکو نے منگل کو ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا کہ آج صبح، ہولا پرستان میں 12 اور اولیشکی میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ مقامات خاص طور پر اولیشکی اور ہولا پرستان میں مواصلاتی مسائل کی وجہ سے کام میں شدید رکاوٹیں آئیں۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اسٹاک ہوم کنونشن کے تحت درج 23 مستقل...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اسٹاک ہوم کنونشن آن پرسسٹنٹ آرگینک پلوٹنٹس(پی او پیز) میں شامل 23 اقسام کے زہریلے کیمیکلز کو اب تک ختم کر دیا ہے۔

بین الاقوامی برادری نے 2001 میں پی او پیز سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے، ختم کرنے اور روکنے سمیت  انسانی صحت و ماحول کو پی او پیز کے اثرات سے بچانے کے لئے عالمی معاہدے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

وزارت کے ایک عہدیدار کے مطابق حال ہی میں جاری کردہ ایک ریگولیشن دستاویز میں وزارت نے دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر پولی کلورینیٹڈ نیفتھالین سمیت پانچ قسم کے پی او پیز کی پیداوار، استعمال، درآمد وبرآمد پر پابندی کی تفصیل دی ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ چین بین الاقوامی معاہدوں کی تعمیل کو بہت اہمیت دیتا ہے  اور اس نے 1 لاکھ ٹن سے زیادہ پی او پی فضلے کو ٹھکانے لگایا ہے اور ملک بھر میں بڑی صنعتوں سے ڈائی آکسن کے اخراج کی شدت کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کم...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر رواں سال یہ قیمتوں میں چھٹی بار کمی ہوگی۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 55 یوآن (تقریباً 7.69 ڈالر) فی ٹن اور 50 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔  کمیشن کی پیش گوئی کے مطابق  بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان مختصر مدت تک جاری رہے گا۔  

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق...

بیجنگ (شِنہوا) امریکی حکومت نے بے بنیاد الزامات پرچین کے سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے، چینی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آڑ میں امریکہ نے گزشتہ ہفتے مزید دو چینی کمپنیوں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔ اس سے قبل اس فہرست میں متعدد چینی فرمیں شامل ہیں۔

اقتصادی جبر کے امریکی اقدام کا مقصد سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو ان کے کام اور ترقی کے حقوق سے محروم کر کے، بے روزگاری، غربت اور سماجی بدامنی اور یہاں تک کہ دہشت گردی کو جنم دینے کی کوشش کرتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ہے۔ یہ چین کی ترقی کو روکنے کے لیے سنکیانگ کو استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ امریکہ حقیقی طور پر انسانی حقوق کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتا۔ بلکہ انسانی حقوق کے الزامات دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو جواز فراہم کرنے کے لیے اس کے ہتھکنڈوں کا حصہ ہیں۔ یہ ہر قسم کا گھناؤنا طریقہ آزما رہا ہے، جس میں سنکیانگ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹ گھڑنا ،جبری مشقت اور مقامی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگانا، اس طرح اس خطے کے مشکل سے حاصل کردہ بہتر حالات کو سبوتاژ کرنا شامل ہے۔ آسٹریلین سیٹیزنز پارٹی کے ہفتہ وار رسالے ،آسٹریلین الرٹ سروس کی 2021 میں آٹھ مضامین کی سیریز  میں تفصیلات کے ساتھ انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکہ سمیت کچھ مغربی ممالک نے جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے سنکیانگ کی علیحدگی پسند اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کی ۔ مثال کے طور پر، امریکہ میں قائم نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی نے 2004 سے اب تک نام نہاد "مشرقی ترکستان" کی  تنظیموں کو لاکھوں ڈالر فراہم کیے جن میں نام نہاد "ورلڈ ویغور کانگریس" بھی شامل ہے، جس کے نتیجے میں سنکیانگ میں شدت پسندانہ نظریات تیزی سے  پھلیے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کی آمد ہوئی۔  

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق...

بیجنگ (شِنہوا) امریکی حکومت نے بے بنیاد الزامات پرچین کے سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے، چینی کمپنیوں پر پابندی لگانے کی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آڑ میں امریکہ نے گزشتہ ہفتے مزید دو چینی کمپنیوں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔ اس سے قبل اس فہرست میں متعدد چینی فرمیں شامل ہیں۔

اقتصادی جبر کے امریکی اقدام کا مقصد سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو ان کے کام اور ترقی کے حقوق سے محروم کر کے، بے روزگاری، غربت اور سماجی بدامنی اور یہاں تک کہ دہشت گردی کو جنم دینے کی کوشش کرتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ہے۔ یہ چین کی ترقی کو روکنے کے لیے سنکیانگ کو استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ امریکہ حقیقی طور پر انسانی حقوق کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتا۔ بلکہ انسانی حقوق کے الزامات دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو جواز فراہم کرنے کے لیے اس کے ہتھکنڈوں کا حصہ ہیں۔ یہ ہر قسم کا گھناؤنا طریقہ آزما رہا ہے، جس میں سنکیانگ کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹ گھڑنا ،جبری مشقت اور مقامی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں لگانا، اس طرح اس خطے کے مشکل سے حاصل کردہ بہتر حالات کو سبوتاژ کرنا شامل ہے۔ آسٹریلین سیٹیزنز پارٹی کے ہفتہ وار رسالے ،آسٹریلین الرٹ سروس کی 2021 میں آٹھ مضامین کی سیریز  میں تفصیلات کے ساتھ انکشاف کیا گیا ہے کہ کس طرح امریکہ سمیت کچھ مغربی ممالک نے جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے سنکیانگ کی علیحدگی پسند اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کی ۔ مثال کے طور پر، امریکہ میں قائم نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی نے 2004 سے اب تک نام نہاد "مشرقی ترکستان" کی  تنظیموں کو لاکھوں ڈالر فراہم کیے جن میں نام نہاد "ورلڈ ویغور کانگریس" بھی شامل ہے، جس کے نتیجے میں سنکیانگ میں شدت پسندانہ نظریات تیزی سے  پھلیے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کی آمد ہوئی۔  

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین بارے یورپی یونین کی پالیسی امریکہ کے زیر...

ز غرب (شِنہوا) کروشیا کے ایک سیاسی تجزیہ کار ڈیور جینیرو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی چین بارے پالیسی امریکی زیر اثر نہیں ہونی چاہئے۔

جینیرو نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے امریکہ سے 'اسٹریٹجک خودمختاری' کے لیے زور دینے کی تعریف کی ہے۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے تازہ ترین سروے کے مطابق زیادہ تر یورپی ممالک چین کو ایک ضروری شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ یورپ اس سے انحراف نہ کرے اور امریکی دباؤ میں آکر چین کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل نہ کرے۔

یوروسٹیٹ کے مطابق چین، یورپی یونین کی درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور 2022 میں یورپی یونین کی مصنوعات کا تیسرا سب سے بڑا خریدار تھا جس کی مجموعی دوطرفہ درآمدات و برآمدات 856.3 ارب یورو (959.96 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

جینیرو نے کہا کہ یورپی یونین اور چین کوتفہیم اور باہمی اعتماد کا رشتہ قائم کرنا چاہئے۔

اپریل میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا تھا کہ چین کی بین الاقوامی اور اقتصادی حیثیت کے ساتھ ساتھ یورپ کے اپنے مفادات یورپ کے لیے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مناسب طریقے سے منظم کرنے کو مزید اہم بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو اپنا علیحدہ یورپی نقطہ نظر وضع کرنا چاہیے جو ہمارے لیے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کی گنجائش بھی چھوڑ ے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین بارے یورپی یونین کی پالیسی امریکہ کے زیر...

ز غرب (شِنہوا) کروشیا کے ایک سیاسی تجزیہ کار ڈیور جینیرو نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی چین بارے پالیسی امریکی زیر اثر نہیں ہونی چاہئے۔

جینیرو نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے امریکہ سے 'اسٹریٹجک خودمختاری' کے لیے زور دینے کی تعریف کی ہے۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے تازہ ترین سروے کے مطابق زیادہ تر یورپی ممالک چین کو ایک ضروری شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ یورپ اس سے انحراف نہ کرے اور امریکی دباؤ میں آکر چین کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل نہ کرے۔

یوروسٹیٹ کے مطابق چین، یورپی یونین کی درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ اور 2022 میں یورپی یونین کی مصنوعات کا تیسرا سب سے بڑا خریدار تھا جس کی مجموعی دوطرفہ درآمدات و برآمدات 856.3 ارب یورو (959.96 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

جینیرو نے کہا کہ یورپی یونین اور چین کوتفہیم اور باہمی اعتماد کا رشتہ قائم کرنا چاہئے۔

اپریل میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا تھا کہ چین کی بین الاقوامی اور اقتصادی حیثیت کے ساتھ ساتھ یورپ کے اپنے مفادات یورپ کے لیے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مناسب طریقے سے منظم کرنے کو مزید اہم بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو اپنا علیحدہ یورپی نقطہ نظر وضع کرنا چاہیے جو ہمارے لیے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کی گنجائش بھی چھوڑ ے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اب باقی دنیا کے اپنے ساتھ ہونے کا تصو...

نیو یارک (شِنہوا) واشنگٹن پوسٹ نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی پذیر دنیا کے متعدد بڑے اور طاقتور ممالک میں مغرب مخالف اور امریکہ مخالف رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور اس رویے کی جڑیں'دیگر کے عروج 'کے رجحان سے جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بین الاقوامی نظام میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ممالک جو ایک وقت میں آبادی کے حامل لیکن غریب تھے وہ اب کنارے سے مرکز کی طرف آ گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹس جو ایک وقت میں  عالمی معیشت کا حصہ نہ ہونے کے برابر تھیں ،اب اس کا مکمل طور پر آدھا حصہ ہیں جس کے  لئے یہ کہنا مناسب ہوگا کہ یہ ابھری ہیں۔

جس طرح یہ  ممالک معاشی طور پر مضبوط، سیاسی طور پر مستحکم اور ثقافتی طور پر قابل فخر ہوئے ہیں  یہ زیادہ قوم پرست بھی بن گئے ہیں اور ان کی قوم پرستی کی اکثر ان ممالک کے خلاف وضاحت کی جاتی ہے جو بین الاقوامی نظام پر غلبہ رکھتے ہیں، اس میں مغرب شا مل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'نئی دنیا' کی خصوصیت امریکہ کے زوال سے  نہیں بلکہ 'ہر ایک کے عروج' سے ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے بڑے حصے جو کبھی شطرنج کے پیادے ہوا کرتے تھے اب کھلاڑی ہیں اور اپنےمفادات کے تحت آ گے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کو آسانی سے نہ ڈرایا جا سکے گا نہ خوشامد سے راضی کیا جا سکے گا۔  انہیں ان پالیسیوں کے ذریعے قائل کرنا ہوگا  جو اندرون ملک رائج ہیں نہ کہ جن کا صرف بیرون ملک پرچار کیا جاتا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے  کہ  اس بین الاقوامی میدان کو پار کرنا امریکی سفارتکاری کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیلے ڈانسر کی تائیچی ثقافت میں دلچسپی

ہانگ کانگ(شِنہوا) سفید ٹاپ اور پتلون میں ملبوس لنڈا فنگ نے سکون سے بھرے کمرے میں ننگے پاؤں کھڑے ہو کر تائیچی کلاس کا آغاز کیا۔

دنیا بھر میں ایک مقبول کھیل تائیچی ایک قدیم چینی مارشل آرٹ سے بڑھ کر ہے جسے 2020 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے غیر معمولی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی فنگ نے شِنہوا کو تائیچی کی دنیا میں داخل ہونے کی اپنی کہانی سناتے ہوئے کہاکہ  تائیچی نہ صرف مہارت اور تکنیک کے بارے میں ہے بلکہ سوچ کا ایک پورا مجموعہ بھی ہے جو چینی روایتی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے۔

فنگ نے تقریباً10سال پہلے تائیچی کی مشق شروع کی تھی۔ اپنے رقص کے پس منظر کی بدولت  فنگ نے تائیچی کو جلدسیکھا اور اس میں اچھی طرح مہارت حاصل کی۔

12 سال کی عمر میں  فنگ نے اپنی بیلے کی تربیت شروع کی۔ انہوں نے ہمیشہ عمدگی کے لئے کوشش کی تھی اور درد اور کراہت کے باوجود رقص کرتی رہیں۔ ان کی کوششیں رنگ لے آئیں اور بیرون ملک ان کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لئے دو بار مالی اعانت فراہم کی گئی۔

ہانگ کانگ واپس آنے کے بعد وہ ہانگ کانگ بیلے کی پرنسپل ڈانسر بن گئیں۔

اگرچہ فنگ کی پرورش ایک روایتی چینی خاندان میں ہوئی تھی لیکن وہ بچپن سے ہی مغربی آرٹ اور طرز زندگی سے دلچسپی رکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا  کہ یہ جدید اور اچھا تھا۔

بعد میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے ایک شخص سے شادی کی  جو ہانگ کانگ میں وکیل کے طور پر کام کرتا تھا اور وہ بنیادی طور پر مغربی طرز زندگی گزارتی تھی۔

ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب فنگ اپنے بیٹے کی مستقبل کی تعلیم کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ اسے چینی زبان میں مہارت حاصل کرنے کی اہمیت کا احساس ہوا اور اس نے اپنے بچے کے لئے موزوں سیکھنے کی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت فنگ کی ملاقات شنگ چھی لِن سے ہوئی جو تائیچی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہانگ کانگ آئے تھے۔

شنگ معروف لی طرز تائیچی کی چوتھی نسل کی اولاد ہیں اور چین کی شمالی بلدیہ  تیانجن کے ایک اسکول تیان ژین یوآن کے بانی ہیں جو تائیچی ثقافت کی تعلیم دینے اور اسے چینی روایتی ثقافت کی تعلیم میں ضم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

فنگ اپنے بیٹے کے ساتھ تیان ژین یوآن میں کلاسز میں شرکت کے لئے گئی تھی۔ اس کی توقع کے برعکس  فنگ کے بیٹے نے اسے بہت پسند کیا۔ فنگ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کی اور تائیچی کے بارے میں علم حاصل کیا۔

ماضی میں فنگ کی نظر میں تائیچی ایک قسم کا کھیل تھا جو پارک میں بزرگ لوگ کھیلتے تھے لیکن اب وہ اس میں گہری ثقافت کو دیکھتی ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران فنگ تائیچی کی مشق اور فروغ میں مستعد رہی ہیں۔ گزشتہ موسم گرما میں ہانگ کانگ ثقافتی مرکز میں منعقد ہونے والے ایک اسٹیج شو نے تائیچی کے بارے میں ان کی تفہیم کو مزید گہرا کر دیا۔

'جی' کے عنوان سے ہونے والے اس شو میں تائیچی کو موسیقی، روشنی، جدید رقص اور بچوں کی کورل گلوکاری سمیت پرفارمنگ آرٹس کی مختلف شکلوں کے ساتھ ملایا گیا تاکہ روایتی چینی ثقافتی سوچ کو ظاہر کیا جاسکے۔

شو کے اداکاروں میں سے ایک کے طور پر  فنگ نے شنگ کے ساتھ تائیچی رقص پیش کیا  جس نے 60 سال سے زیادہ عرصے سے تائیچی کی مشق کی ہے  اور اسے بیلے اور تائیچی کے درمیان بہت فرق ملا۔

بیلے پرفارمنس میں رقص کرنے والوں نے صرف موسیقی کی پیروی کی  جبکہ جی کے شو میں  شنگ کی طاقت اور حرکات نے غالب کردار ادا کیا۔

فنگ نے مزید کہا کہ شو کے اختتام تک وہ ناظرین کی سانسوں کی تال کو بھی محسوس کر سکتی تھیں جو اداکاروں کی حرکات و سکنات سے ہم آہنگ ہو رہی تھیں۔

فنگ نے کہا کہ بیلے ڈانسرز کہانیوں کی ترجمانی کے لئے اپنے جسم کا استعمال کرتے تھے اور بعض اوقات انہیں اپنی جسمانی حد کو چیلنج کرنا پڑتا تھا  جبکہ تائیچی کا مقصد جسم کو فروغ دینا اور توانائی کو محفوظ کرنا تھا۔

تائیچی مشق کے ذریعے فنگ کے جسم کا علاج کیا گیا ہے جسے کئی سالوں کی بیلے تربیت کی وجہ سے متعدد چوٹیں آئیں۔

فنگ اب بھی بیلے سے محبت کرتی ہے اور اس نے مشورہ دیا کہ مختلف انداز کے ثقافتی فروغ بہت معنی خیز ہیں۔ چین اور غیر ملکی ممالک کے درمیان ثقافت اور آرٹ کے تبادلے کے مرکز کے طور پر  ہانگ کانگ نہ صرف مغربی آرٹ کو جذب کرنے کے لئے ایک کھڑکی ہے بلکہ چینی ثقافت کو پھیلانے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

فنگ نے کہا کہ میں اپنی آدھی زندگی باہر تلاش کر تی رہی اور اب میں دوبارہ اپنے بارے میں جاننا سیکھ رہی ہوں۔ میں چینی ہوں لیکن ایسا لگتا ہے کہ میں نے روایتی چینی ثقافت کے بارے میں کبھی زیادہ کچھ نہیں سیکھا۔ فنگ نے کہا کہ وہ اپنی جڑوں کو تلاش کرنے کی راہ پر گامزن تھی۔

حالیہ برسوں میں  فنگ کو اس کے دوستوں نے تائیچی کلاسز کی پیش کش شروع کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی تھی۔ اب تک اس کے پاس 100 سے زیادہ طالب علم ہیں۔ ان میں سے بہت سے ہانگ کانگ میں رہنے والے غیر ملکی ہیں اور کچھ بیلے ڈانسر ہیں۔

فنگ نے کہا کہ طالب علموں کو کچھ تائیچی تھیوری سکھانے سے انہیں تائیچی کی بہتر تفہیم حاصل کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تائیچی ثقافت کی باریکی کا تجربہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گی۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، صوبہ گوئی ژو میں مرچ کی صنعت کے کاروبار...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں مرچ مقامی کھانوں میں روح کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ہر پکوان میں ایک لازمی جزو ہے اور اس ناگزیر مصالحے دار ذائقہ کے بغیر کھانے نامکمل رہتے ہیں۔

یہاں تک کہ سبز یوں کے شو قین  افراد کے لئے ابلا ہوا سبز خربوزہ اور پھلیاں، روایتی طور پر ذائقہ دار مرچ میں ڈوبی چٹنی کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

صبح سویرے جب زونی شہر بیدار ہوتا ہے تو وہاں کے چھوٹے اور بڑے ریستوران بکرے کا گوشت چاول نوڈلز پیش کرتے ہیں۔

ایک مشہور پکوان چاول نوڈلز کا گرم پیالہ ہے جو مرچ سے بھرے سرخ تیل میں تیررہا ہوتا ہے۔

یہ ان افراد میں خاص طور پر مقبول عام ہے جو چاول نوڈلز کے انوکھے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس پکوان میں مرچ کی چمک کو اکثر بکرے کے گوشت پر فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

زونی شہر کے قصبے یونگ شینگ میں "مٹن رائس نوڈل ریستوران"  کے ما لک نے  بتایا کہ مرچ کا استعمال زونی کے لوگوں کی بھوک مٹانے کے لئے بہت ضروری ہے اور صرف کھانے کی ضرورت پوری کرنے سے ہی ان کے حوصلے بلند رہ سکتے ہیں۔ چاول جیسے بنیادی کھانے کا استعمال بعض اوقات قابل انتظام ہوسکتا ہے لیکن مرچ کی عدم موجودگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

مچھلی اور ہاٹ پاٹ کے ساتھ مصالحہ دار اور کھٹے سوپ سے لیکر نائٹ مارکیٹ میں کباب تک، مرچیں ان لذیذ پکوانوں کا لازمی حصہ ہیں ۔ چاہے وہ پیسٹ کالی مرچ، اچار والی مرچ، تیل مرچ، یا بھنی ہوئی کالی مرچ کی شکل میں ہو۔ مرچ کی متنوع اقسام مقامی کھانوں میں ایک الگ اور پسندیدہ ذائقہ شامل کرتی ہے۔

تاریخی ریکارڈ  کے مطابق گوئی ژو میں مرچوں کا استعمال 400 برس سے زائد عرصے سے کیا جارہا ہے جو اس خطے میں مصالحے دار اجزاء کی ایک دیرینہ روایت کی نشاندہی کرتا ہے۔

مرچیں نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء کو پرکشش بنارہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی متاثر کررہی ہیں۔ زونی شہر میں  ایک مشہور قصبہ شیا زی ہے جسے "چینی مرچ شہر " بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ایک مصروف علاقہ ہے جو تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے ۔یہاں کالی مرچ کے کاروبار کرنے والے روزانہ جمع ہوتے ہیں۔

یہاں موسم گرما میں تازہ مرچوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہیں جس کے دوران پورا "کالی مرچ شہر" ایک متحرک "سرخ سمندر" کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔ مرچ کے ہزاروں بیوپاری یہاں جمع ہوتے ، کاروباری مواقع تلاش کرتے اور خطے کی معاشی زندگی میں حصہ لیتے ہیں ۔

شیازی میں "کالی مرچ شہر" وقت کے ساتھ ساتھ بنا ہے ۔ تجارت کے ابتدائی دنوں میں ہرشے بکھری ہوئی تھی لیکن وقت کے ساتھ ایک پیشہ ور مرچ منڈی بن گیا ۔ اب یہ مرکزی تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے  جس میں بِگ ڈیٹا مر اکز ، مالیاتی خدمات مراکز ، لاجسٹک تقسیم مراکز ، معائنہ اور قرنطینہ مراکز شامل ہیں۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے گانسو نے قدیم چٹان مصوری کا ڈیجیٹل...

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو نے اپنے 72 ثقافتی مقامات پر نایاب اور قیمتی چٹانوں کی پینٹنگز کے لیے ڈیجیٹل امیج ڈیٹا بیس قائم کردیا ہے۔

ڈن ہوانگ اکیڈمی کے ثقافتی آثار ڈیجیٹلائزیشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ شیاؤ شینگ نے بتایا کہ انہوں نے ایک برس سے زیادہ عرصے تک انتہائی درست اعداد و شمار جمع کیے اور چٹان پینٹنگز کے اطراف ماحول اور جغرافیائی محل وقوع کی معلومات ریکارڈ کیں ۔

یومو پہاڑ پرچٹان پینٹنگز میں سے زیادہ تر محفوظ ہیں اور ان میں سے بیشتر جانوروں کی تصاویر ہیں جو پتھر کے زمانہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

صوبائی ثقافتی آثار بیورو نے 2021 میں ڈیجیٹل منصوبے کی منظوری دی تھی جس کی ذمہ داری ڈن ہوانگ اکیڈمی کو سونپی گئی۔

اب تک گانسو میں چٹان پینٹنگ کے 72 مقامات دریافت ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر گہرے پہاڑوں، صحرائے گوبی یا وادیوں میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں لوگ شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔

ان میں ہائی شان پہاڑ کی چٹان پینٹنگز چین میں شمال مغربی قدیم شاہراہ ریشم کے حصے ہی شی راہداری میں قدیم چھیانگ نسلی گروہ کے مناظر شامل ہیں۔ اس میں شکار، گھڑ سواری اور تیر اندازی کی عکاسی کی گئی ہے۔

صوبائی ثقافتی آثاربیورو کے نائب سربراہ چھیو جیان نے بتایا کہ "چٹان پینٹنگز واضح تاریخی ریکارڈ ہیں جو قدیم لوگوں کی طرز زندگی کو بیان کرتی ہیں ۔ وہ انسانیت کا ایک انمول ثقافتی ورثہ ہیں۔

چٹان پینٹنگز اور نقش ونگارکے تحفظ پرعالمی تشویش پائی جاتی ہے ۔اس وقت ان کو معدوم ہونے سے روکنے کے لیے مئو ثر، قدرتی سائنسی اور تکنیکی طریقہ کار کا فقدان ہے۔

ڈنگ نے بتایا کہ ڈیجیٹل آرکائیوز گانسو میں چٹان پینٹنگز کی مستقبل کی تحقیق، تحفظ اور استعمال کے لئے بنیادی ڈیٹا تعاون فراہم کرسکتا ہے۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا چین کے ساتھ صنعت، کان کنی کے شع...

ریاض (شِنہوا) سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخوریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،چین کے ساتھ صنعت اور کان کنی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ریاض میں دسویں عرب ۔چین بزنس کانفرنس کے موقع پر شِنہوا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور عرب تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں اور حالیہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت سعودی عرب صنعت، کان کنی کے وسائل، توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتی حکمت عملی موجودہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مملکت کو ایک عالمی لاجسٹک اسٹیشن اور ایک بڑا صنعتی زون بنانے کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کے لئے اس روشن شعبے میں کام کرنے اور سرمایہ کاری کے افق کھولنے پر مرکوز ہے۔اس میں تیل، گیس یا معدنیات اور  جغرافیائی محل وقوع شامل ہے۔

وزیر نے شِنہوا کو بتایاکہ ہمارے پاس وزارت میں ایک ٹیم ہے جو چینی کمپنیز کو متوجہ  کرنے اور مختلف مواقع کی نشاندہی کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنے فائدہ مند مقام اور وافر قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا چین کے ساتھ صنعت، کان کنی کے شع...

ریاض (شِنہوا) سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخوریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،چین کے ساتھ صنعت اور کان کنی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ریاض میں دسویں عرب ۔چین بزنس کانفرنس کے موقع پر شِنہوا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور عرب تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں اور حالیہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت سعودی عرب صنعت، کان کنی کے وسائل، توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتی حکمت عملی موجودہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مملکت کو ایک عالمی لاجسٹک اسٹیشن اور ایک بڑا صنعتی زون بنانے کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کے لئے اس روشن شعبے میں کام کرنے اور سرمایہ کاری کے افق کھولنے پر مرکوز ہے۔اس میں تیل، گیس یا معدنیات اور  جغرافیائی محل وقوع شامل ہے۔

وزیر نے شِنہوا کو بتایاکہ ہمارے پاس وزارت میں ایک ٹیم ہے جو چینی کمپنیز کو متوجہ  کرنے اور مختلف مواقع کی نشاندہی کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنے فائدہ مند مقام اور وافر قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے عطیہ کردہ امدادی سامان میانما...

ینگون(شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کیے گئے سمندری طوفان سے بچاؤ کے سامان کی پہلی کھیپ میانمار کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی جہاں سامان میانمار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ینگون ریجن کے وزیر اعلیٰ یو سوئی تھین ، میانمار میں چین کے سفیر چھن  ہائی اور ینگون ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھین  نے میانمار میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کو امداد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھے ہمسایہ ہونے کے جذبے کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ امدادی سامان جلد از جلد جہاز کے ذریعے راکھین ریاست بھیجا جائے گا۔

چھن  نے کہا کہ یہ چینی حکومت کی جانب سے میانمار میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مچھر دانیوں اور کمبلوں سمیت امدادی سامان کی پہلی کھیپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی کھیپ میں  کھانا، پینے کا پانی، جنریٹر، پانی صاف کرنے کا سامان اور دیگر ضروری سامان شامل ہوں گے۔

سفیر نے کہا کہ یہ عطیہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور میانمار برادری کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں میانمار کے لئے چین کی انسانی امداد اور حمایت پر زور دیا۔

14مئی کو سمندری طوفان موچا میانمار سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا گہرے اور دور سمندر میں آبی حیات پالنے...

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی صنعتی چین کے ضمن میں گہرے اور دور سمندر میں ایکواکلچر (آبی حیات پالنے) کی ترقی کو تیز کرے گا۔

وزارت زراعت و دیہی امور اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 8 اداروں کی جانب سے مشترطہ طور پر جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق ایکو ا کلچر کی مقامی ترتیب بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

 اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ یہ قومی علاقے کی مقامی منصوبہ بندی اور انٹرٹائڈل علاقے کی منصوبہ بندی کے تحت ہوں۔

دستاویز میں صنعتی چین بشمول بیج کی پروش، آبی مصنوعات کی پروسیسنگ ، لاجسٹکس ، اور مقامی برانڈز کی پرورش جیسے تمام عمل کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔

دستاویز کے تحت قانون کے مطابق گہرے اور دور سمندر کے ایکوا کلچر منصوبوں پر ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینا اور ماحولیاتی تحفظ کے قواعد پر عمل کرنا چاہئے۔

رہنما اصول میں آبی زراعت ٹیکنالوجیز اور آلات کی تحقیق و ترقی کے لئے مزید تعاون کا بھی وعدہ کیا گیا ہے اور کاروباری مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ پیداوار کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوحہ عالمی کتب میلے میں پانڈا تھیم پر مبنی ز...

دوحہ (شِنہوا) دوحہ نمائش اور کنونشن مرکز میں جاری 32 ویں دوحہ عالمی کتب میلے میں قائم پانڈا تھیم پر مبنی انٹرایکٹو زون سیاحوں خاص کر بچوں کے ساتھ خاندانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انٹرایکٹو زون عملے کے ایک رکن عواض  نے شِنہوا سے بات چیت میں کہا کہ ہماری سہولت بنیادی طورپرچھوٹے بچوں والے خاندانوں کے لئے ڈیزائن کردہ ہے۔ اس لئے ہم نے پینٹنگ سرگرمیوں اور ملٹی میڈیا انٹرایکٹو تجربات کا انتظام کیا ہے تاکہ انہیں پانڈا بارے جاننے میں مدد مل سکے۔

چین اور مشرق وسطیٰ کے خطے کے درمیان پہلے دیوہیکل پانڈا تعاون پروگرام کے تحت دو دیوہیکل پانڈا، 3 سالہ مادہ سی ہائی اور 4 سالہ نر جنگ جنگ گزشتہ برس اکتوبر میں دوحہ پہنچے تھے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے ایک پانڈا مرکز میں پیدا ہونے والے یہ دونوں پانڈا اب قطری دارالحکومت سے 35 کلومیٹر دور الخور پارک کے پانڈا ہاؤس میں قیام پذیر ہیں ۔

قطر، دوحہ کے الخور پارک میں واقع پانڈا ہاؤس میں دیوہیکل پانڈا جنگ جنگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

اپنے 3 سالہ بچے کو پانڈا تھیم پر مبنی انٹرایکٹو زون میں لانے والے  والدین نے کتب میلے کے احاطے میں زون کے قیام پر حیرت کا اظہار کیا۔

ایک والد سعید نے بتایا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ کتب میلہ میں ایسی جگہ بھی ہوگی ۔ یہ چھوٹے بچوں کے لئے بہترین مقام ہے، ہم رواں ہفتے کے اختتام پر دیوہیکل پانڈا کو دیکھنے کے لئے پانڈا ہاؤس جانے کا پروگرام بنارہے تھے۔

قطر کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال 21 جون تک جاری رہنے والے دوحہ عالمی کتب میلے میں تقریباً 37 ممالک کے 500 ناشر شرکت کررہے ہیں۔

 
۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں