• Columbus, United States
  • |
  • ٣١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بیجنگ میں عالمی انسانی حقوق فورم کا انعقاد

بیجنگ (شِنہوا) عالمی انسانی حقوق حکمرانی فورم بدھ سے بیجنگ میں شروع ہورہا ہے۔ توقع ہے کہ اس میں اقوام متحدہ کے اداروں سمیت تقریباً 100 ممالک اور عالمی تنظیموں کے 300 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔

دو روزہ فورم کا موضوع "مساوات، تعاون اور ترقی، ویانا اعلامیہ کی 30 ویں سالگرہ اور عملدرآمد پروگرام وعالمی انسانی حقوق کی حکمرانی" ہے۔

افتتاحی تقریب اور مکمل اجلاسوں کے علاوہ پانچ متوازی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا جن میں بین الاقوامی تعاون ،عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی ، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو ، ترقی کے حق کا حصول، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور انسانی حقوق تحفظ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق میکانزم اور عالمی انسانی حقوق حکمرانی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دور میں انسانی حقوق کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ریاستی کونسل کا اطلاعات دفتر ، وزارت خارجہ اور چائنہ بین الاقوامی ترقی تعاون ایجنسی فورم کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ژے جیانگ کی بیرونی تجارت میں زبردست اضا...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی بیرونی تجارت کا حجم 2023 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 19.8 کھرب یوآن (تقریباً 278 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد زائد ہے۔

ہانگ ژو کسٹمز حکام کے مطابق اس عرصے میں ژے جیانگ کی برآمدات مجموعی طور پر 14.6 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد زائد ہے جبکہ درآمدات 7.4 فیصد اضافے سے 518.16 ارب یوآن رہی۔

جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم ، مشرق وسطی، لاطینی امریکہ اور افریقہ کے ساتھ صوبے کی بیرونی تجارت بالترتیب 278.7 ارب یوآن، 229 ارب یوآن، 200.27 ارب یوآن اور 156.46 ارب یوآن رہی۔ یہ ابتدائی 5 ماہ میں صوبے کی مجموعی بیرونی تجارتی حجم کے 43.7 فیصد کے مساوی ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت 16.7 فیصد بڑھ کر 763.6 ارب یوآن ہوگئی۔

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی وزیرخارجہ کی فلسطین، شام اور بحرین کے...

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین،شام اور بحرین کے ہم منصبوں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ریاض میں عرب اورجزائر پیسفک کے ترقی پذیر ممالک کا وزارتی اجلاس ہوا۔اجلاس کے سائیڈ لائن شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی ۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا،شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی سے تاریخی تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد الحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی ط...

مسجد الحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر کے 2ہلال کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا، منصوبہ مکہ مکرمہ پراجیکٹس تعمیراتی انتظام کے دفتر کی نگرانی میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے،صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر کے 2ہلالوں کی تنصیب کی توثیق کردی،ایجنسی کے انڈر سیکریٹری انجینئر محمد بن سلیمان الوکدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے میناروں کی دو ہلالیں مکمل ہوچکی ہیں، دونوں میناروں کی لمبائی 130میٹر سے زیادہ اور اونچائی تقریبا 9میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ہر ہلال کیلئے اس کی بنیاد 2 میٹر چوڑی رکھی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق ہلال کاربن فائبر سے بنے ہیں، جنہیں انتہائی پائیدار اور مضبوط سمجھا جاتا ہے، اس پر سنہری شیشے کا کام کیا گیا ہے اور اندرونی حصہ لوہے کا ہے،محمد بن سلیمان الوکدانی کا مزید کہنا تھا میناروں کی تنصیب عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے ساتھ تعاون...

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر ایک زیادہ موثراور کثیرالجہتی جمہوری عالمی نظام کی تشکیل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ سیاست، معیشت، تعلیم، ثقافت اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں،دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ماسکو دہشت گردی اور دیگر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک اہم سکیورٹی پارٹنر کے طور پر برتاو کرتا ہے۔ہم پاکستان کو سرحد پار جرائم اور دہشت گردی سمیت مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں میں ایک اہم بین الاقوامی شراکت دار سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے تجارت اور معیشت کے شعبوں میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے، جس میں روس جنوبی ایشیائی ملک کو گندم فراہم کرنے والے اہم ملک کے طور پر ابھرا ہے،سرگئی لاوروف نے کہا کہ تیل کے شعبے میں تعاون شروع کرنے کے لیے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ ماسکو سیاست، معیشت، تعلیم، ثقافت اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے،روسی وزیر خارجہ نے 80کی دہائی میں کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی سٹیل ملز کی تعمیر اور روس کی طرف سے پڑوسی ملک افغانستان میں بڑھنے والے تنازعات کے باوجود ملک کے سب سے بڑے تھرمل پاور پلانٹ (گڈو پاور پلانٹ)میں تعاون کے حوالے سے کہا کہ روس ہمیشہ سے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، آج کل ہمارے تعلقات ترقی یافتہ ہیں اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ ان کی بنیاد بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم مسائل کے لیے نقطہ نظر کی قربت کی اتفاق رائے پر ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن کے طور پر پاکستان کے فعال کردار کا خیرمقدم کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ایس ڈی ایس کے حالیہ سروے نے بھارت میں بڑھ...

سی ایس ڈی ایس کے حالیہ سروے نے بھارت میں بڑھتی ہندو مسلم نفرت کا بھانڈا پھوڑ دیا،مودی نے ہندوستان میں مذہبی تقسیم کی گہری دراڑ ڈال دی،مودی نے اقتدار کی خاطر ہندو اکثریت کو اقلیتوں کے سامنے لا کھڑا کیا، سروے کے مطابق پچاس فیصد ہندو جبکہ صرف پندرہ فیصد مسلمان مودی کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں صرف دو فیصد ہندوں کے مقابلہ میں اٹھائیس فیصد بھارتی مسلمانوں نے مودی دور میں معاشی حالات کو خراب ترین قرار دیا،سروے کے مطابق بی جے پی کی کارکردگی سے انسٹھ فیصد ہند مطمئن جبکہ ستاون فیصد مسلمان نالاں ہیں،بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کے معاملے پرپنتالیس فیصد ہند جبکہ صرف پندرہ فیصد مسلمانوں نے مثبت جواب دیا،سروے میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کی اکثریت کانگرس جبکہ ہند اکثریت بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی خواہاں ہے، 68 فیصد ہند مودی کو پسند جبکہ ستر فیصد مسلمان مودی سے شدید نفرت کرتے ہیں، بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہندو نواز پالیسیوں اور مسلم کش اقدامات کی بدولت مذہبی تقسیم مزید گہری ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی...

اسلام آباد احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ الزام ہے شاہد خاقان عباسی نے ملی بھگت سے ایل این جی کا ٹھیکہ دیا، انہوں نہیں بلکہ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا دلائل جاری رکھیں گے۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صوبائی وزیراعلی افضل ساہی گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیراعلی افضل ساہی کو وفاقی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا،وہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پیشی کیلئے آئے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی،پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجٹ 2023-24 نوجوان کی ترقی کاروبار، روزگار ک...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ 24-2023 نوجوان کی ترقی کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے، مایوسیوں کو مٹانا، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہوگی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، اِنشااللہ۔ صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے، آئی ٹی، زراعت اور صنعت میں کاروبار کے آغاز سے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی کے معمار بنانا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ، چھوٹے اور رعایتی قرض دے رہے ہیں، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بجٹ میں آئی ٹی کاروبار میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے، 2 ہزار ارب روپے سے زائد کسان پیکج سے زراعت اور کسان کی بہتری کا سفر مزید تیز ہوگا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ 24-2023 کے ذریعے زرعی شعبے کیلئے مراعات جاری رکھیں گے، اِن اقدامات سے غذائی تحفظ حاصل ہوگا، نوجوانوں کو زرعی ترقی میں حصہ دار بنا رہے ہیں، کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباری قرضہ جات سے کسان، نوجوان اور پاکستان خوشحال ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،دو بھائیوں کے اغوا کا مقدمہ ایس ایچ...

دو بھائیوں کے اغوا کا مقدمہ ایس ایچ او صادق آباد گلتاج کے خلاف تھانہ پیرودہائی میں درج کر لیا گیا۔ ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پولیس نے دو بھائیوں راشد حسین اور ماجد حسین شاہ کو اغوا کیا۔ پولیس بیٹوں کے خلاف درج جعلی چیک کے مقدمے میں عدالت عالیہ میں مطلوب نہ ہونے کا بیان دے چکی اور عدالت عالیہ میں دیے گئے بیان کے باوجود پویس نے دوبارہ بیٹوں کو گرفتار کیا۔ دونوں بیٹوں سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جا رہی اور خدشہ ہے دونوں بیٹوں کو پولیس اپنی حراست میں قتل نہ کر دے، پولیس دونوں مغوی بیٹوں کو عدالت پیش نہیں کر رہی اور مغوی دو بیٹوں کو بازیاب کروایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں سابق چیف جسٹس کے بیٹے سے ڈکیتی

درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 شاہین سگنل کے قریب مسلح ڈاکو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری فہد اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات اور سابق وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق کے صاحبزادے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سابق جج کی رہائش گاہ جا کر معلومات حاصل کی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ واردات کے دوران سابق جج بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم اس میں کوئی صداقت نہیں جبکہ واردات فہد کے ساتھ ہوئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے سگنل پر جب ٹریفک رکا ہوا تھا ، ان کی گاڑی کو ٹارگٹ بنایا تاہم پولیس واردات کے حوالے سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگالیا جائیگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں سے 2 ہفتوں میں بی...

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کیخلاف درخواست پر 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ڈی ایچ اے فیز ون میں گلیوں کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نجیب جمالی نے موقف دیا کہ یہ سب رہائشیوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اعظم بستی جیسی کچی آبادی ہے سیکیورٹی رہائیشیوں کا حق ہے۔ عدالت نے حکم دیا کچھ عرصے کے لئے بیریئر ہٹائے گئے پھر لگا دیئے گئے۔ کس قانون کے تحت اسٹریٹ پر بیریئر لگا دیئے ہیں۔ عدالت نے 2 ہفتوں میں بیریئر ہٹا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا اور عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی...

روس سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی )کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے جو روس سے خریدی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔ روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی جہاں سے ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان، لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی...

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی پر لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا جس میں 40ہزار 800 میں سے 8800 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کیٹی بندر کی 13ہزار کی آبادی خطرے میں ہے جن میں سے 3 ہزار افراد کو رات کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، گھوڑا باڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جہاں سے 100 افراد کو جب کہ شہید فاضل راہو کی 4ہزار افراد کی آبادی کوخطرہ ہے، ان میں سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ مراد علی شاہ کے مطابق بدین کی ڈھائی ہزار افراد کی آبادی کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے جن میں 540 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شاہ بندر کے 5 ہزار افراد طوفان کی زد میں ہیں جہاں سے 90 افراد کو اور جاتی سے 10 ہزار میں سے 100 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کھاروچھان کی 1300 افراد کی آبادی کو خطرہ ہے جن میں سے 6 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ لوگ گھر چھوڑنا نہیں چاہتے، محفوظ مقام پر منتقلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، عوام انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر آج سے ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ طوفان کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد سمیت ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور میرپورخاص میں 14 سے 16جون کے درمیان آندھی اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب آج کراچی میں بھی دوپہر یا شام تک تیز بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بھی امکانات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت ، گاڑی کھائی میں جاگری، وزیراعلی کے معا...

گلگت میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جاگری، وزیراعلی کے کوآرڈینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلگت میں اسکردو روڈ پر تیز رفتار گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں وزیراعلی گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر بھی شامل ہیں۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان کراچی سے چند سو کلو میٹر دور، س...

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے انتہائی شدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے، قوی امکان ہے کہ یہ 15 جون کو پاکستان کے علاقے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان کے علاقے سے گزرے گا، ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے حفاظتی دستے تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان کے حوالے سے 15 واں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ سسٹم کراچی سے 470 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 460 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 650 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، طوفان مسلسل شمال کی جانب 4 سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، طوفان کا رخ شمال مشرق کی جانب مڑنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ نے کہا کہ طوفان کی زیادہ سے زیادہ شدت کے ساتھ ہوائیں 140سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ طوفان کے اطراف 35 سے 40 فٹ اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان،عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھو...

کور کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے رات گئے ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے سلسلے میں بدین میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں موجود ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی حیدرآباد سمیت فوجی و سول اداروں کے ذمہ دارین نے شرکت کی، اجلاس میں کورکمانڈر کراچی کو بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے بروقت تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کور کمانڈر کراچی نے بتایا کہ اب تک پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلئے مختلف مقامات پر پہنچ چکے ہیں لہذا کسی بھی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے کہا کہ سمندری طوفان کا پاکستان کی جانب فاصلہ کم اور خطرات میں اضافہ ہو گیا، ساحلی پٹی کے دیہاتوں اور ماہی گیر بستیوں سے آبادی کا انخلا رات گئے جاری رہا، ساحلی آبادی کا انخلا اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی بدین نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں اور محفوظ مقامات پر مقامی افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پاک آرمی رینجرز اور سرکاری افسران وملازمین آبادی کے انخلا اور منتقلی میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کرا...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ شبنم جہانگیر کراچی سے غیر ملکی ایئر لائن سے دبئی جا رہی تھیں، خاتون رہنما کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود تھا، شبنم جہانگیر کو امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا گیا۔ شبنم جہانگیر کا نام ایف آئی اے کی سٹاپ لسٹ میں موجود تھا، خاتون رہنما 9 مئی کو کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلا گھیرا میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عسکری ٹاور حملہ کیس،عدالت کا اسد عمر کو شامل...

انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسد عمر ضمانتی مچلکوں کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میئر کیلئے دبئی میں خریدوفروخت کی کیش...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم کیخلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی ہے، کیش گروپ جیتے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رہا ہوں، پانچ مرتبہ پولیس نے میرے گھروں پر بغیر وارنٹ داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، میرے ملازمین کے بازوتوڑ دیئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس والے تیسری بار میری گاڑیاں لے گئے جو سپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے، گھڑیاں، ٹیلی فون ،لائسنسی اسلحہ اور میرا کیش بھی لے گئے، پنجاب میں چادر چاردیواری کی بے حرمتی اور خواتین کی تضحیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی طرح شولہ جوالہ بن جائے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب بھی سرفروشوں کا صوبہ ہوگا، وطن اور کفن میں سے ایک کا انتخاب کرے گا، ن لیگ دفن ہوگی، پی ڈی ایم پر کوئی فاتحہ نہیں پڑھے گا، کل کی ملاقات اہم تھی،عدلیہ بھی اہم فیصلے دے گی، الیکشن ہر قیمت پر ہو کر رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیاسی بٹوارے پر کام شروع ہے، الیکشن 60 یا 90 دنوں میں ہوں پی ڈی ایم ٹوٹے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہوں گی، آصف علی زرداری کی بیماری اور شہباز شریف کی کمر درد کے پیچھے ہمیشہ سیاست چھپی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجدالحرام کےشاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز...

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے 2 ہلالوں کی تنصیب کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی برائے پروجیکٹس اور انجینئرنگ اسٹڈیز کی نمائندگی کرنے والی صدارت نے شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، اور وزارت خزانہ میں موجود مکہ مکرمہ پراجیکٹس کیلئے تعمیراتی انتظام کے دفتر کی جانب سے اس منصوبے کی نگرانی کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

ایجنسی کے انڈر سیکرٹری انجینئر محمد بن سلیمان الوکدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے میناروں کی دو ہلالیں مکمل ہو چکی ہیں، جن کا شمار اسلامی طرز تعمیر کے سب سے نمایاں منصوبوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نےاس کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں میناروں کے اوپر نصب کیا گیا ہے اور دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ اور اونچائی تقریباً 9 میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ہر ہلال کیلئے اس کی بنیاد 2 میٹر چوڑی رکھی گئی ہے۔ مزید کہا کہ یہ کاربن فائبر سے بنا ہے، جسے انتہائی پائیدار اور مضبوط سمجھا جاتا ہے ، اس پر سنہری شیشے کا کام کیا گیا ہے، اوراس کا اندرونی حصہ لوہے سے بنا ہے۔

محمد بن سلیمان الوکدانی کا مزید کہنا تھا کہ میناروں کی تنصیب عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی خصوصی ہدایت کے مطابق عمل میں آئی ہے تاکہ زائرین کوبہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

یاد رہے کہ مسجدالحرام کےشاہ عبدالعزیز گیٹ کا افتتاح گزشتہ برس اپریل میں ادارہ امورحرمین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعرحمن السدیس نے کیا تھا، جس کا مقصدعمرہ زائرین اور مسجد الحرام آنے والوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنا تھا، کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کی جینڈرمیری فورسز نے11 سو سال پرانی ع...

استنبول(شِنہوا)ترکیہ کی  جینڈرمیری فورسز نے تاریخی نوادرات کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے ایک آپریشن کے دوران عبرانی بائبل کی ایک قدیم کاپی قبضے میں لے لی ہے۔

پیر کو استنبول کی صوبائی جینڈرمیری کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق یہ نقل 11 سو  سال پرانی سمجھی جاتی ہے۔

 فورسز نے ایک خفیہ اطلاع پر تین مقامات پر چھاپے مارے جہاں چار مشتبہ افراد مقدس کتاب کے خریدار کی تلاش میں تھے جس کی قیمت 5 لاکھ امریکی  ڈالرہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عبرانی بائبل کو مزید جانچ کے لیے مینوسکرپٹ انسٹی ٹیوشن آف ترکیہ  پہنچا دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ چھاپوں کے دوران فورسز نے رومی اور بازنطینی دور کے 101 قدیم سکے بھی ضبط کیے جو بعد میں استنبول کے آثار قدیمہ کے عجائب گھر بھیجے گئے۔

 چاروں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرمقدمہ استنبول کی عدالت میں بھیج دیا گیا ہے۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی صدر کے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات مضب...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس کا چین کا سرکاری دورہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی بنیاد رکھے گا۔

فلسطینی تنظیم فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور عرب ممالک اور چین کے ساتھ تعلقات کے کمشنر عباس ذکی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین اور فلسطین بھائیوں سے زیادہ قریبی دوست ہیں۔

ذکی نے کہا کہ چین اور فلسطین نے ہمیشہ اپنے بنیادی مفادات میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے ان کے جائز حقوق کی بحالی کے مقصد کی پختہ حمایت کرتا ہے اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین نے اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے لیے چین کے مطالبے کو سراہا جبکہ اس سلسلے میں محمودعباس کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

گزشتہ سال منعقد ہونے والی پہلی چین-عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس  کا ذکر کرتے ہوئے ذکی نے کہا کہ یہ چین-عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے اور نئے دور میں چین-عرب تعلقات کو فروغ دینے کی سمت کا تعین کرنے میں رہنمائی کرے گا۔

فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چین پچھلے سال چین-عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس کے بعد مشرق وسطیٰ کے معاملات میں بڑا کردار ادا کرا رہا ہےجبکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی چین کے مجوزہ عالمی سلامتی اقدام کے تحت کوششوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت نےمشرق وسطیٰ کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کاعندیہ دیاہے اورعلاقائی ممالک کےدرمیان اتحاداورآزادی کا شعور اجاگر کیا۔

ذکی نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے جبکہ عراق، لیبیا اور شام کو ان کے ذریعے تباہ کر دیا گیا اور سوڈان اب ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے۔

ذکی کے مطابق امریکہ نے مسئلہ فلسطین پر مسلسل تعصب اور دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا ہے جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی جانب پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔

اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی 86 سال...

روم(شِنہوا)اٹلی کے سابق  وزیر اعظم سلویو برلسکونی پیر کو میلان کے سان رافیل ہسپتال میں 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کی سیاسی جماعت فورزا اٹالیا کے پریس دفتر اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اںہیں دائمی لیوکیمیا کے مرض کے شیڈول ہیلتھ چیک اپ کے لیے  جمعہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ان کی موت اٹلی اوردیگرممالک میں صفحہ اول کی خبر تھی۔ فورزا اٹالیا کے ایک اہلکار نے شِنہوا کے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تصدیق کی تاہم اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

برلسکونی 2020 میں کوویڈ19 میں مبتلا رہےاور انہوں نے دل کی سرجری اور پروسٹیٹ کینسر کے امراض پر بھی قابو پالیا تھا۔

ارب پتی میڈیا ٹائیکون تین دہائیوں تک اطالوی سیاست میں ایک غالب شخصیت تھے۔ برلسکونی نے 1994 اور 2011 کے درمیان وزیر اعظم کی حیثیت سے چار الگ الگ اطالوی حکومتوں کی سربراہی کی۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں تابکاری سے آلودہ پانی سمندربرد کرن...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی جوہری پاور پلانٹ کے آپریٹر نے اندرون و بیرون ملک شدید مخالفت کے باوجود تابکاری سے آلودہ پانی کو بحرالکاہل میں خارج کرنے کے لیے آلات کی آزمائش شروع کردی ہے۔

قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے پیر کی صبح  تازہ اور سمندری پانی کومکس کرتے ہوئے  آزمائشی آپریشن شروع کیا جس میں تابکار مادہ  نہیں  تھا تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ آیا سمندر میں پانی چھوڑنے والے آلات قابل اعتماد طریقے سے کام کر سکتے ہیں یا نہیں۔ این ایچ کے نے مزید بتایا کہ ڈسچارج کی سہولت کا ٹیسٹ رن تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہنے کی امید ہے۔ گزشتہ ہفتے، ٹیپکو نے تابکاری سے آلودہ پانی کو چھوڑنےکے لیے نیوکلیئر پلانٹ کے سامنے بنائی گئی زیرِ آب سرنگ میں سمندری پانی بھیجنا مکمل کر لیا تھا  اور اس کا اس ماہ کے آخر تک سہولت سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کی ثقافتی مصنوعات نے شین...

شین ژین (شِنہوا) ایران سے آنے والے فارسی قالین، انڈونیشیا سے کافی اور پاکستان سے قیمتی پتھروں نے  بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) کے ساتھ  واقع ممالک کی مختلف شاندار ثقافتی مصنوعات نے حال ہی میں اختتام پذیرہونے والے چائنہ (شین ژین) انٹرنیشنل  ثقافتی صنعتی میلے(آئی سی آئی ایف) کے شرکاء کے دل موہ لیے۔  جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے ٹیکنالوجی کے مرکز شین ژین میں2004 میں شروع  ہونے والے اس میلے کو طویل عرصے سے چین کی ثقافتی صنعتوں کی ترقی اور عالمی شراکت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا رہا ہے۔ رواں سال میلے میں 50 ممالک اور خطوں کے 300 سے زیادہ نمائش کنندگان نے آف لائن اور آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے شرکت کی، میلے میں بیلٹ اینڈ روڈ  ممالک سے  متعدد ثقافتی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ میلے کے دوران منعقد ہونے والی بین الاقوامی ثقافتی تقریبات میں  100 سے زائد ممالک اور خطوں سے 20ہزار پیشہ ور افراد نےشرکت کی۔ میلے کے"بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل ایگزیبیشن ایریا" میں  یورپ کے ثقافتی وتخلیقی پویلین  میں فرانسیسی ڈیزائنرز کے فن پاروں، بیلجیئم کے ڈیجیٹل آرٹ اور مختلف بین الاقوامی تخلیقی ڈیزائنز کی نمائش کی گئی۔  فرانس کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کی صدر این میری سرگوئیل نے پہلی بار آئی سی آئی ایف میں شرکت کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جدت اور زندگی سے بھرپور ایک  مرکز کی حیثیت سے شین ژین کو سراہا انہوں نے چین کی "میڈ ان چائنہ " سے"چین میں تخلیق" میں تبدیلی کی بھی تعریف کی۔  

سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار کی چین- وسطی ایشیا...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیرکے سربراہ لی شولے نے چین- وسطی ایشیائی سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ میں شریک غیر ملکی نمائندوں سے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔ لی نے کہا کہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس نے چین-وسطی ایشیا تعلقات کی مستقبل کی ترقی کا خاکہ تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی پانچ وسطی ایشیائی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کرصدر شی جن پھنگ اور پانچوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین وسطی ایشیا ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔    غیر ملکی نمائندوں بشمول قازقستان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین راؤ البرٹ اور کرغزستان کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر اسائیوا دزامیلیا نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کی سیاسی جماعتیں سی پی سی کے ساتھ پارٹی اور ریاستی گورننس کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اورعلاقائی امن اور ترقی کے لیے  تجربات کے تبادلوں کے لیے تیار ہیں۔

چینی صدر سے ہنڈوراس کی صدر کی بیجنگ میں ملاق...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو بیجنگ میں ہنڈوراس کی صدر ایرس زیومارا کاسترو سارمینٹو سے ملاقات کی۔

 اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد چین کا سرکاری دورہ کرنے والی صدر زیوماراکاسترو ہنڈوراس کی پہلی صدر ہیں، صدرشی نے کاسترو کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے دورے کوچین-ہنڈراس تعلقات کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کوسراہا۔ شی نے ہونڈوراس کی پہلی خاتون صدر زیومارا کاسترو کو اپنے عوام کو قومی ترقی میں نئی کامیابیوں کی ایک آزاد راہ پر گامزن کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے غیر متزلزل سیاسی عزم کو سراہا جو اس تاریخی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے جو انہوں نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات  کے قیام کے اپنی مہم کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے کیا ۔ چینی صدر نے اس حوالے سے کاسترو کے شوہرسابق صدرمینوئل زیلایا کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور ہنڈوراس کے تعلقات میں ان کی شراکت کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی رواں سال ورک ریلیف پروگرامز کے لیے 7ا...

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے رواں سال ضرورت مند لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے پروگرامز میں 7ارب 30کروڑ یوآن(تقریباً1ارب 3کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے۔

 قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے پیر کوبتایاکہ وزارت خزانہ کے ساتھ مشترکہ طور پرکی گئی سرمایہ کاری 2023 کے لیے  مقررہ سرمایہ کاری سے90 فیصد سے زیادہ ہے۔اسے ملک کے  20 سے زائد صوبائی سطح کےوسطی اور مغربی  علاقوں میں 2ہزار سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے دیہی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کمیشن نے کہا کہ ورک ریلیف پروگرامز کا مقصد ضرورت مند لوگوں، خاص طور پر غربت سے نکالے گئے دیہی باشندوں، کمزور افراد جو غربت کا دوبارہ شکار ہوسکتے ہیں اور آبائی علاقوں میں واپس آںے والے مزدور تارکین  کی مدد کرنا ہے۔ پروگرام سے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں کام تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔    اس منصوبے پر عملدرآمد کے  بعد، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2 ارب یوآن سے زیادہ مزدوری کی مد میں ادا کیے جائیں گے، جس سے2لاکھ سے زائد ضرورت مند افراد تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لیں گے اور ان کی اوسط آمدنی میں تقریباً 10ہزار یوآن اضافہ ہوگا۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اپنی کمپنیوں اورافراد پرامریکی پابندی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایران سے تعلق کی آڑ میں بعض چینی کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگانے کے امریکی اقدام کی مخالفت کی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کواس اقدام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے یہ اقدام  بے بنیاد حقائق اوربغیرکسی مناسب عمل کے اٹھایاگیا ہے جس سے چینی اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

   ترجمان نے کہا کہ امریکہ  کو چینی کاروباری اداروں اور افراد پربلاجواز دباو ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ چین  اپنےکاروباری اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کےبھرپور تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

چین۔ بنگلہ دیش کے درمیان ثقافت اور دوستی کا...

ڈھاکہ(شِنہوا)  بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے امید ظاہر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ چائنیز برج کے ذریعے چین اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافت، دوستی اور دلوں کا ایک پل تعمیر کیا جا سکتا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ نوجوان دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے سفیر بن سکیں گے۔

 ڈھاکہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگویج میں بنگلہ دیشی کالج کے طلبا کے لئے 22 ویں چائنیز برج مقابلے کا فائنل راؤنڈ ختم ہوگیا۔

ڈھاکہ یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور شانتو مریم ہونگھے کنفیوشس کلاس روم کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں چینی علمی کوئز، چینی تقاریر اور ٹیلنٹ شوز کے مقابلے پیش کیے گئے۔

مقابلے کے دوران شرکا نے نہ صرف اپنی تقاریر میں چینی زبان سے محبت کا اظہار کیا بلکہ شیر  رقص، خطاطی اور روایتی چینی رقص سمیت چینی ثقافت پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے مختلف ٹیلنٹ شوز بھی پیش کیے۔

نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 18 سالہ طالبہ زبیدہ تسنیم دیوان نے اس سخت  مقابلے میں چیمپئن شپ جیت لی۔

چینی نام  وانگ یالی  سے معروف طا لبہ چین میں ہونے والے مقابلے کے اگلے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کی نمائندگی کریں گی۔

وانگ نے کہا کہ میں واقعی چینی ثقافت اور اس کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں۔ چینی عوام بھی بہت خوش آمدید کہنے والے اور گرم جوش ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں چین اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کا پل بنیں گی۔

اس موقع پر بنگلہ دیش میں چین کے سفیر نے بنگلہ دیش کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چینی زبان کے لئے اپنے جذبے کو جاری رکھیں اور چین اور بنگلہ دیش کے مابین دوستی کے سفیر بنیں۔

ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اختر الزماں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس تقریب سے طلبا میں چینی زبان، ادب اور تاریخ سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

چین، زرعی مصنوعات کی بیرونی تجارت میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی زرعی مصنوعات کی بیرونی تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران اضافے کا رجحان برقرار رہا ور اس کی مجموعی مالیت گزشتہ برس کی نسبت 9.7 فیصد اضافے سے 111 ارب 71 کروڑ امریکی ڈالرز رہی۔

وزارت زراعت و دیہی امور کے مطابق ان مصنوعات کی برآمدات 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 31 ارب 74 کروڑ ڈالرز جبکہ درآمدات 11.2فیصد اضافے سے 79 ارب 97 کروڑ ڈالرز رہیں۔

جنوری سے اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 48 ارب 23 کروڑ ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 14.6 فیصد زائد ہے۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بین العلاقائی بجلی کی ترسیل کے منصوبے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دو صوبائی سطح کے علاقوں کو ملانے والی الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

مجموعی طور پر 1 ہزار 634  کلومیٹر پر محیط بجلی کی ترسیل کا منصوبہ چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار خطے  سے شروع ہو کر  وسطی صوبے ہونان میں ختم ہوتا ہے۔ یہ ملک بھر میں 6 صوبائی سطح کے علاقوں سے گزرتا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس منصوبے میں ±800 کلوواٹ کی ریٹیڈ وولٹیج اور80 لاکھ کلو واٹ کی ریٹیڈ ٹرانسمیشن صلاحیت ہے جس میں مجموعی طور پر 28.1 ارب یوآن (تقریباً3.95 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ ٹرانسمیشن لائن ہونان کو سالانہ 36 ارب کلو واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کرے گی۔اس صوبے میں معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے بجلی کی مضبوط طلب ہے

یہ منصوبہ چین کے ریگستانوں اور بنجر زمینوں میں ہوا اور فوٹو وولٹک توانائی سمیت صاف توانائی کی ترقی کے قومی منصوبے کا حصہ ہے جو زیادہ تر ملک کے شمال مغربی حصوں میں واقع ہیں۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو صفر کر دے گا اور 2060 تک کاربن غیر جانبداری حاصل کر لے گا۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی بین الاقوامی فلمی میلے میں پہلے سائن...

شنگھائی (شِنہوا)  شنگھائی بین الاقوامی فلمی میلے کے 25 ویں ایڈیشن میں پہلے سائنس فکشن فلم ہفتے کا انعقاد کرتے ہو ئے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سائنس فکشن فلم انڈسٹری کی بہترین فلموں کو یکجا کیا گیا ہے۔

اتوار سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں ملکی اور غیرملکی سائنس فکشن فلموں کی نمائش اور فیچر فورم کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں 1980 کی دہائی میں عکس بند کی جانے والی کلاسک چینی سائنس فکشن فلمیں بھی شامل ہیں۔

اتوار کو اس کے مرکزی فورم میں متعدد معروف سائنس فکشن فلم سازوں نے شرکت کی جن میں چین کی مقامی سائنس فکشن بلاک بسٹر فلموں "دی ونڈرنگ ارتھ" اور "دی ونڈرنگ ارتھ 2" کے ڈائریکٹر گو فین بھی شامل تھے۔

گو نے "دی ونڈرنگ ارتھ 3" کے منصوبے بارے بتایا کہ ان کی ٹیم مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجیز سمیت نئی ٹیکنالوجیز پر گرفت حاصل کرنے میں زیادہ وقت صرف کرے گی جو مستقبل میں فلم سازی میں گیم چینجر ثابت ہوں گی۔

منتظمین نے بتایا کہ سائنس فکشن فلم ہفتے میں آمدہ سال میں ملک کے سب سے نمایاں سائنس فکشن فلم منصوبوں بارے معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 25 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز جمعے سے ہوا ہے ۔اس 9 روزہ میلے میں شنگھائی کے 41 سینما گھروں میں مقامی و غیرملکی تقریباً 450 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

شنگھائی بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز 1993 میں ہوا تھا اور اس نے چین کی تیزی سے بڑھتی فلم مارکیٹ کے سبب عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔ فلم ڈیٹا پلیٹ فارمز ماؤیان اور بیکن کے مطابق چین میں 2023 کے باکس آفس نے مئی کے اوائل میں 20 ارب یوآن (تقریباً 2.8 ارب امریکی ڈالر) کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت چین سے سینکڑوں ہائبرڈ بسیں خریدے...

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 1 جولائی 2023 سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال میں چین سے سینکڑوں ہائبرڈ بسیں خرید ے گی ۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے کو عوام کی سہولت کے لیے بسوں کی ضرورت ہے، ہم نے حال ہی میں چین سے بسیں خریدی ہیں، اور وہ بہت زیادہ ایندھن کی بچت کرتی ہیں،ہم آنے والے مہینوں میں مزید خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ میمن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا چینی بسیں فائدہ مند رہی ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ چینی ٹیکنالوجی سے مزید فائدہ اٹھایا جائے گا ۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے مالی سال 2023-24کے صوبائی بجٹ میں 500 ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتہ کو صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے کل 13.4 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 6.1 بلین روپے 'انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس' کے لیے اور 2 بلین روپے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، حکومت نے نئے رو ٹس کے لیے 600 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کی سہولت کے لیے آئندہ سال سے تین نئے روٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جو کہ وزیر خزانہ بھی ہیں، نے سندھ اسمبلی میں مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کیا۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ صوبے کے بجٹ کا کل تخمینہ 2.2 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ر...

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر سیکرٹریز نے بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت اور سول بیوروکریسی کو بجٹ میں عوام کو دیلیف دینے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے ترقیاقی منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا،مصروف ترین ہائی وے پر پل کے نیچے ٹرک...

امریکی شہر فلاڈلفیا کی مصروف ترین ہائی وے پر پل کے نیچے ٹرک میں آگے لگنے کے بعد پل ہی گر گیا،امریکی میڈیا کے مطابق پل کے نیچے ٹرک میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کی تو پل نیچے آگرا،فلاڈلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس قسم کا ٹرک تھا تاہم حادثے کی وجہ سے آئی 95ہائی وے کی4لین متاثر ہوئیں، خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مین سے فلوریڈا کو ملانیوالی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند ہے اور اس کی مرمت کے کام میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائپر جوائے،ہوائوں کی رفتار 150کلو میٹر فی گ...

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بائپر جوائے 14جون تک ممکنہ طورپر شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھے گا، طوفان سوراشٹر اورکچ کو عبورکرتاہوا15 جون کی دوپہربھارتی ریاست کے علاقے منڈوی اورکراچی کے درمیان پہنچے گا،بائپرجوائے کے زیر اثر ہوائوں کی رفتار 125سے135کلومیٹر فی گھنٹہ ہونیکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائے کے زیراثرہوائوں کی رفتار 150کلومیٹرفی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے،بھارتی میڈیا کیمطابق ممبئی میں طوفان کے زیر اثر ہواں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردیے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا، شادی کی تقریب سے مہمانوں کو لانیوا...

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساتھ ویلز کی ہنٹر ویلی میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی بس کو ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اتوار کی شب ساڑھے 11بجے کے بعد پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے بس دھند کے باعث الٹی ہو تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے،اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے مطابق بس ڈرائیور کی عمر 58برس ہے جسے حادثے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے، اس کا بھی اسپتال میں معائنہ کیا جارہا ہے، بس ڈرائیور سے تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کا نتیجہ تو نہیں ہے،پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ 25زخمیوں میں سے کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق مذکورہ بس شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو لے کر جارہی تھی اور جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کئی افراد سو رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کا تین دیہاتوں کو روسی فوج کے قبضے سے...

یوکرین نے ملک کے جنوب مشرق میں تین دیہاتوں کو روسی فوج کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعوی کیا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں یوکرین کے فوجیوں کو ڈونیٹسک کے علاقے میں بلاہودتنے اور نیسکوچنے کی پڑوسی بستیوں میں جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کیف کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ماکاریوکا کو بھی قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے،سوشل میڈیا پر یوکرین کے حامی اکائونٹس کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج میں فوجیوں کو بلہودتنے میں ایک جلی ہوئی عمارت کے باہر یوکرین کا جھنڈا بلند کرتے دیکھا جا سکتا ہے،نائب وزیر دفاع حنا ملیار کے ایک بیان کے مطابق یوکرین کی افواج نے جنوبی محاذ پر دو سمتوں کے ساتھ 300اور 1,500میٹرکے درمیان پیش قدمی کرتے ہوئے جنوب میں اگلے گائوں ماکاریوکا کو بھی واپس لے لیا ہے،ماکاریوکا ماریوپول شہر کے شمال مغرب میں تقریبا 90کلومیٹرکے فاصلے پر ہے جو زمینی پل کے جنوبی کنارے پر بحیرہ ازوف پر واقع ہے، روس نے کئی ہفتوں تک اس شہر کا محاصرہ اور بمباری کرنے کے بعد گزشتہ سال اس بڑے شہر پر قبضہ کر لیا تھا،یوکرین کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ کامیابیاں جوابی کارروائی کی پہلی مقامی فتوحات ہیں،یوکرین کے ایک علاقائی دفاعی یونٹ نے ٹیلی گرام پر غیر تصدیق شدہ فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے جس میں اس کے فوجیوں نے علاقے میں یوکرینی پوزیشنوں کے قریب ترین گاں نیسکوچنے میں اپنا جھنڈا اٹھا رکھا ہے،دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں یوکرین کے حملوں کو پسپا کر رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فرنٹ لائن کے جنوبی ڈونیٹسک اور زاپوریزیہ کے محور پر جارحانہ کارروائیوں کی یوکرین کی کوششیں ناکام رہی ہیں،رپورٹس کے مطابق یوکرین کی کارروائیوں کی حد ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن امریکا میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (آئی ایس ڈبلیو)نے کہا ہے کہ کیف کی فورسز کم از کم چار فرنٹ لائن علاقوں میں حملہ کر رہی ہیں،علاوہ ازیں یوکرین اور روس نے گزشتہ روز درجنوں جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا ہے جس کے تحت 94روسی فوجیوں اور 95یوکرینی فوجیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے...

لاہورکے میو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زیرعلاج مریض کو قتل کردیا گیا ۔ عملے نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میو اسپتال میں علاج کی غرض سے آیا نوجوان پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ شیخوپورہ کے رہائشی ملزم نے اعجاز عرف ججو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سکیورٹی عملے نے حملہ آور کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقتول ارشد شیخوپورہ کا رہائشی اور ملزم کا قریبی رشتے دار تھا۔ دونوں میں گذشتہ شام کو شادی کی تقریب میں جھگڑا ہوا تھا۔ گوالمنڈی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایمرجنسی میں قتل کی واردات پر ینگ ڈاکٹرز بھی بھڑک اٹھے، ناقص سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کام نہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایمرجنسی میں پستول کیسے پہنچا، اسپتال انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع کرد...

روس سے آنے والے جہاز سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔ خام تیل لیکر روسی جہاز پیور پوائنٹ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔ ریفائنری ذرائع کیمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل کی منتقلی (آج) منگل کو مکمل ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16...

بینکنگ کورٹ لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظور کر لی۔ بینکنگ کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی، زارا الہی سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 16 جون تک منظور کی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی تیل 30 سے 40 فیصد سستا ہے، حکام وزارت پ...

وزارت پیٹرولیم حکام نے کہا ہے کہ روسی تیل عام مارکیٹ سے 30 سے 40 فیصد سستا ہے، یکم جولائی سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر فرق پڑے گا۔ روس کا 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا، کراچی کی بندرگاہ پر ان لوڈنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ روسی خام تیل سے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہوگا، روسی تیل آنے سے پیٹرول و ڈیزل کی قمیتوں پر یکم جولائی سے فرق پڑے گا، پاکستانی ریفائنریز میں روسی تیل کو صاف کرنے کا عمل جلد شروع ہوگا۔ حکام نے مزید بتایا کہ روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ 14 لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے، روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قمیت نکالی جائے گی، مقامی اور روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی، روسی تیل عام مارکیٹ سے 30 سے 40 فیصد سستا ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی اوسط پیداوار 50 فیصد سے زائد نکلی تو قیمتیں 40 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہیں، 45 ہزار میٹرک ٹن کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہوگی، پارکو بھی روسی تیل ریفائن کرنے میں حصہ لے گا، آئندہ دو ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں