• Columbus, United States
  • |
  • ٠٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکی قرضوں کا بحران امریکی سیاست اور مالیا...

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ کے ایک بینکر نے دنیا بھر کی حکومتوں اور سرمایہ کاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قرضوں کی حد کی تازہ ترین کہانی نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے امریکی سیاست اور مالیاتی پالیسی میں خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قرضوں کی حد میں اضافے کی کہانی کچھ عرصے سے چل رہی ہے۔ تھائی لینڈ کے معروف بینک کاسیکورن بینک کے سینئر نائب صدر ویچائی کنچونگ چوئی نے شِنہوا کو دیئے  گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اس سے قطع نظر کہ امریکی کانگریس آخر کار کون سا بل منظور کرتی ہے عالمی معیشت پہلے ہی نمایاں طور پر متاثر ہوچکی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز مالی ذمہ داری ایکٹ 2023 پر دستخط کیے تاکہ سرکاری قرضوں کے تاریخی ڈیفالٹ سے بچا جا سکے۔

دو طرفہ قانون یکم جنوری 2025 تک عوامی قرضوں کی حد کو معطل کرتا ہے اور 2 جنوری 2025 کو اصل قرض کی سطح تک اس حد کو بڑھا دیتا ہے۔

1945 سے لے کر اب تک امریکہ نے اپنے قرضوں کی حد میں 103 بار اضافہ کیا ہے۔

چوئی نے کہا کہ وقتاً فوقتاً امریکی قرضوں کے بحران میں عام طور پر ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس اپنے ذاتی مفادات کے لئے جھگڑتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹس میں خدشات اور بے چینی پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ شدید جانبداری اس مسئلے کو تیزی سے سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا برکس سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین رواں سال برکس رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لئے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے یہ بات ایک نیوز بریفنگ کے دوران پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہی کہ جنوبی افریقہ مبینہ طور پر برکس رہنماؤں کے آئندہ سربراہ اجلاس کا مقام چین یا موزمبیق منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے جس سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد بارے مسئلے  کو حل کیا جا سکے گا۔

وانگ نے کہا آپ جو کہہ رہے ہیں میں اس بارے میں نہیں جانتا۔ ہم نے دیکھا ہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے ہی آئندہ برکس سربراہ اجلاس کے شرکاکو سفارتی مراعات دینے کے لئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین برکس تعاون کی پیشرفت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سال کے میزبان ملک جنوبی افریقہ کو کامیاب سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے اور یکجہتی اور تعاون کا مثبت پیغام بھیجنے کی حمایت کرتا ہے۔

چین ، مئی کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئ...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں مئی کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ قبل کی نسبت 0.88 فیصد گھٹ کر 31.765 کھرب امریکی ڈالرز رہ گئے۔

ریاستی انتظامیہ برائے غیرملکی زرمبادلہ کے مطابق کرنسی کی قدر اور اثاثوں کی قیمت میں تبدیلی کے سبب ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ریگولیٹر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا جس کی وجہ بڑی معیشتوں کی مالی اور مانیٹری پالیسیاں اور عالمی میکرو اکنامک اعداد و شمار تھے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہنے کی توقع ہے کیونکہ چین کی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فن پاروں اور لوک داستان میلے میں عراقی ثقافت...

بغداد (شِںہوا) بغداد میں 17 واں دستکاری اور لوک ورثہ میلہ شروع ہوگیا۔

میلے میں پینٹنگز، دستکاری مصنوعات، روایتی ملبوسات اور مجسمے پیش کئے گئے جو عراق کے بھرپور اور قدیم ورثہ کی عکاسی کرتے ہیں۔

عراق ، بغداد میں منعقدہ 17 ویں دستکاری اور لوک داستان میلے میں برتنوں کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

عراق ، بغداد میں منعقدہ 17 ویں دستکاری اور لوک داستان میلے میں ایک شخص تانبے سے بنے فن پارے دیکھ رہا ہے۔  (شِںہوا)

عراق ، بغداد میں منعقدہ میلے میں ایک شخص نے پیٹنگ میں دکھائے گئے عراق کے قدیم تاریخی لباس کو زیب تن کررکھا ہے۔ (شِںہوا)

عراق ، بغداد میں منعقدہ 17 ویں دستکاری اور لوک داستان میلے میں ایک شخص تانبے سے بنے فن پارے دیکھ رہا ہے۔  (شِںہوا)

عراق ، بغداد میں منعقدہ 17 ویں دستکاری اور لوک داستان میلے میں ایک خاتون فن پاروں کے درمیان بیٹھی ہوئی ہے۔  (شِںہوا)

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندر جاپان کا ذاتی گٹر نہیں ہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سمندر جاپان کا ذاتی گٹر نہیں بلکہ انسانیت کا مشترکہ مفاد ہے اور جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکنا انتہائی خود غرض اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مئی میں فوکوشیما دائیچی جوہری پاور پلانٹ کی بندرگاہ سے پکڑی گئی بلیک راک فش میں ریڈیو ایکٹو  عنصر سی ایس-137 حفاظتی سطح سے کہیں زیادہ 18 ہزار بی کیو فی کلو گرام تک پہنچ گیا جو جاپان کے فوڈ سیفٹی قانون میں مقرر کردہ معیار سے 180 گنا زیادہ ہے۔

جاپانی حکومت نے بار بار فوکوشیما دائیچی جوہری پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کو سفید کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ دعوی کیا ہے کہ پانی بے ضرر ہے اور اس کے اخراج کو جائز اور اسے واحد آپشن قرار دیا ہے۔ وانگ نے رپورٹ کے جواب میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ اس کے باوجود حقائق کچھ اور ثابت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ اگر جوہری آلودہ پانی واقعی اتنا ہی محفوظ ہے جتنا جاپان کہتا ہے تو جاپان اسے اپنی اندرونی جھیلوں میں کیوں نہیں چھوڑتا۔ جاپان نے ڈسچارج ٹنل کی تعمیر پر کیوں اصرار کیا اور بے تابی سے اسے لانچ کیا؟ 

وانگ نے مزید کہا کہ جاپان کی اپنی ماہرین کی کمیٹی کا جواب بالکل سادہ ہے۔ سمندر میں پانی چھوڑنا سب سے سستا آپشن ہے جس سے خود جاپان کو آلودہ کرنے کا کم سے کم خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خود غرضی اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے کہ پوری دنیا کو اس کی قیمت برداشت کرنے دی جائے اور خود جاپان کے لیے پیسہ بچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر انسانیت کی مشترکہ بھلائی ہے نہ کہ جاپان کا ذاتی گٹر۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے جاپان کے پاس واضح طور پر دیگر آپشنز موجود ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کی وزارت معیشت، تجارت اور صنعت نے پانچ تجاویز پیش کیں اور ہمسایہ ممالک کے ماہرین نے طویل مدتی اسٹوریج جیسے محفوظ اور زیادہ دانشمندانہ منصوبے تجویز کیے۔

زمبابوے کا چین کے ساتھ تعاون کو فروغ د ینے...

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے اسٹیٹ ہاؤس میں زمبابوے میں چین کے نئے سفیر چو ڈنگ کی جانب سے سفارتی اسناد وصول کیں۔

منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے زمبابوے کی قومی ترقی میں بہت مدد فراہم کی ہے اور چین کی مالی اعانت کے تحت نیو پارلیمنٹ بلڈنگ، ہوانگے تھرمل پاور اسٹیشن کی توسیع، رابرٹ گیبریل موگابے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تزئین و آرائش اور توسیع اور نیشنل موبائل براڈ بینڈ فیز تھری جیسے متعدد منصوبے شامل جنہوں نے زمبابوے کی اقتصادی وسماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ منانگاگوا نے مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف زمبابوے کی مدد کرنے اور نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

منانگاگوا نے کہا کہ زمبابوے ،چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی غرض سے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا رہے گا۔

ژو نے کہا کہ چین اور زمبابوے کے درمیان دوستی مضبوط ہو رہی ہے اور چین دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی سے ترقی کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔

بھارت،دل کے 16ہزار آپریشنز کرنیوالا ڈاکٹر ہا...

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈیالوجسٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر جام نگر کے رہائشی 41سالہ ڈاکٹر گوروو گاندھی رات کو سوتے میں دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر گوروو گاندھی کی یوں اچانک موت پر ان کے دوست احباب سمیت اسپتال گہرے صدمے میں ہے، آنجہانی ڈاکٹر کا شمار بہترین کارڈیالوجسٹس میں ہوتا تھا اور ان کی عمر اتنی زیادہ نہیں تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ گورووگاندھی کی موت معمول کا دن گزارنے کے بعد نیند میں ہوئی، وہ معمول کے مطابق پیر کی شب تمام مریضوں کو دیکھنے کے بعد اسپتال سے گھر چلے گئے،گوروو گاندھی کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ کھانا کھاتے ہی سوگئے تھے، ان کے مزاج میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں دیکھا گیا، نہ ہی ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ وہ صحت مند بھی تھے، تاہم اگلی صبح وہ نیند سے جاگے ہی نہیں، صبح 6بجے کے قریب جب انہیں اٹھایا گیا تو وہ بے سدھ پڑے تھے، اہلخانہ نے انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق گووروو گاندھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی،واضح رہے کہ ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیرئیر میں 16ہزار سے زیادہ دل کی سرجریز کیں جو کامیاب رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت ، عام انتخابات میں حکومت کو شکست، حزب ا...

کویت میں ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف نے اکثریت حاصل کرتے ہوئے حکومت کو شکست دے دی، 6جون کو ہونیو الے عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف نے 50نشستوں کے ایوان میں سے 29نشستیں حاصل کرلیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صرف ایک خاتون شامل ہے، عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 51فصد رہا جو ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے عام آدمی کی حکومت سے مایوسی کو ظاہر کرتا ہے،واضح رہے کہ کویت میں طویل عرصے سے حکومت اور قانون سازوں کے درمیان سیاسی رسہ کشی جاری ہے،اسی وجہ سے گذشتہ برس ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حکومت مخالف قانون سازوں کے اکثریت حاصل کرلینے کے بعد ولی عہد مشال الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمان کو تحلیل کردیا تھا، تاہم رواں برس مارچ میں عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دور...

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں ہنگاموں کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں، بچہ اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہیں،منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے، سیکورٹی فورسز نے مقامی افراد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے،ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی برداری میں 3مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں اور اب تک 100سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ فسادات کے باعث 35ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فو...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکا...

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا الرٹ جاری کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکام کاکہنا ہے کہ کینیڈا میں 400سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، 250مقامات پر آگ بے قابو ہوچکی ہے جبکہ اب تک 65لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے،جنگلات کی آگ نے امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں فضا کوزردی مائل سرمئی دھوئیں سے آلودہ کر دیا ہے اورلوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کے انتباہ جاری کر دیے گئے ہیں، فضائی آلودگی کے باعث 10کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہوئے ہیں جبکہ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا اور سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں بھی ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے،کینیڈا کے صوبیکیوبیک بھر میں سینکڑوں مقامات پر لگنے والی جنگلات کی آگ کو گزشتہ روزامریکہ کی ریاست نارتھ کیرولائنا سیجنوب تک اور مغرب میں اوہائیو تک محسوس کیا جا سکتا تھا جس سے فضا دھواں آلود ہو گئی اور لوگوں کو گلے میں خراش محسوس ہونے لگی،امریکی حکام نے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کے بارے میں الرٹ جاری کیے اور کئی روز تک خراب حالات جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیاہے، اسی دوران کینیڈا اور امریکہ میں کئی پروازیں متاثر ہوئیں اور لوگوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنا پڑا،کینیڈین حکام کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم اور خشک موسم میں اضافہ ہوسکتاہے ، کینیڈا کے جنگلات کی آگ کے اثرات گزشتہ ماہ سے امریکہ تک پہنچ رہے ہیں، سب سے تازہ ترین اثر کیوبیک کے قریب لگنے والی آگ کے واقعات سے ہوا ہے جو کم از کم کئی روز تک لگی رہی ،یونیورسٹی آف کولوراڈو کے کو آپریٹیو انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان اینوائرن مینٹل سائنسز کے ایک ماہر ایرک جیمز نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ بیشتر کینیڈا میں ریکارڈ حد تک گرم رہا اور آب وہوا کی تبدیلی سے جنم لینے والے غیر معمولی حالات نے جنگلات کی آگ کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تونسہ شریف،گٹر کی صفائی کے دوران 2افراد جاں...

پنجاب کے ضلع تونسہ کی سب تحصیل وہوا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بحفاظت نکال لیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل وہوا میں نکاسی آب کے لیے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کی صفائی کروا رہے تھے۔،گٹر کی گہرائی میں زہریلی گیس جمع ہوگئی جس سے اندر کام کرنے والے دو مزدور محمد اسامہ اور محمد طاہر دم توڑ گئے جبکہ عاشق حسین کو زندہ باہر نکال لیا گیا،ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشیں تونسہ ہسپتال منتقل کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20جون تک اہم فیصلے ہوجائیں گے کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں، ٹوئٹر پر ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے الیکشن میں کرواں گا، فضل الرحمان نے کہا الیکشن میں کرواں گا ، نوازشریف کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی تو الیکشن ہوگا، 20جون کو فیصلے ہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے زمینی حقائق سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، قوم اللہ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اور حکومت شادیانے بجارہی ہے،شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جتنی مرضی منصوبہ بندی کرلی جائے ہوگا وہی جو اللہ کو منظور ہوگا، آئین،قانون اور عوام کا کہیں ذکر نہیں، 9مئی کے واقعہ کی ساری قوم مذمت کرتی ہے اور عظیم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن چہرے بدلنے اور جیلیں بھرنے سے لوگوں کی رائے نہیں بدلی جاسکتی،سابق وزیرداخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو معیشت آصف زرداری جیل میں پڑھ کر آئے وہ 2013،2008اورموجودہ 14ماہ کی تھی، آئی ایم ایف سے چھٹی ،دوست ممالک کی مالیاتی کٹی،ن لیگ فارغ،غریب تباہ و برباد، آٹا،ڈالرمہنگا اور نایاب یہ ہیں حکومت کے حالات،ان کامزید کہنا تھا کہ 100افراد 24کروڑ لوگوں کی خواہشوں اور خوشیوں کا خون کر رہے ہیں، گھر میں4بلین ڈالرہیں اورآصف زردای100بلین ڈالر زرمبادلہ کی بات کررہے ہیں ،شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیااور لوگوں کے شعور پر زنجیریں پہنا دی گئی ہیں، سارے پڑوسی سمجھا رہے ہیں لیکن عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ - سلامتی کونسل- یوکرین -ہنگامی ا...

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون (دائیں جانب سامنے)  نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں جس میں انہوں نے یوکرین میں کاخووکا پن بجلی ڈیم کو تباہ کئے جانے پرشدید تشویش ظاہر کی۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے لی جیان-1 وائے ٹو راکٹ خلاء میں بھیج...

جیو چھوان(شِنہوا)چین کا لی جیان-1 وائے ٹو کیرئیر راکٹ 26 سیٹلائٹس لے کرخلاء میں روانہ ہوگیا۔

یہ راکٹ بدھ کو دن 12 بج کر 10 منٹ (بیجنگ وقت)پر  چین کے شمال مغربی علاقے  جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےروانہ ہوا جس کے ذریعے مقررہ مدار میں تجرباتی سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو بھیجا گیا۔

سیٹلائٹس بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کی تصدیق اور کمرشل ریموٹ سینسنگ انفارمیشن سروسز کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-ایردوان-نئی کابینہ-انتکبیر

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی نئی کابینہ کے ارکان ترکیہ کے شہر انقرہ میں بانی ترک جمہوریہ مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغداد کے قریب آپریشن میں داعش کےمقامی رہنما...

بغداد(شِنہوا)عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک کارروائی میں داعش (آئی ایس) کے ایک مقامی رہنما سمیت چارعسکریت پسند مارے گئے۔

عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ سیکورٹی میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرعراقی فوجیوں اور حشد شعبی کے ایک مقامی نیم فوجی دستے نے بغداد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں ترمیہ کے علاقے کے باغات میں داعش کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے خلاف گھات لگا کر کارروائی کی۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فورسز نے داعش  کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا جن میں سے ایک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی بغداد کے علاقے کا داعش کا سرغنہ تھا۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمی تبدیلی سے2100 تک 76.8 فیصد مرجان بیمار...

سڈنی(شِنہوا) نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی (یو این ایس ڈبلیو سڈنی) کے محققین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  عالمی حدت کی وجہ سے 2100 تک دنیا بھر میں 76.8 فیصد مرجان بیماری کا شکار ہو جائیں گے۔  ایکولوجی لیٹرز کے جریدے میں بدھ کو شائع ہونے والی اپنی نئی تحقیق میں، محققین نے مزید میٹا تجزیہ کے لیے دنیا بھرمیں مرجان کی بیماری پر 108 مقالوں پر مشتمل ڈیٹا سیٹ بنایا۔ محققین کو معلوم ہواکہ موسم گرما میں بڑھتے ہوئے سمندری سطح کے اوسط درجہ حرارت (ایس ایس ٹیز) اورسمندری سطح کے ہفتہ وار درجہ حرارت میں بے ضابطگیوں (ڈبلیو ایس ایس ٹی ایز) کا مرجان کی بیماری کے پھیلاؤ میں عالمی اضافہ سے تعلق ہے۔ تحقیق کے مطابق، 1992 سے 2018 کے درمیان دنیا بھر میں مرجان کی بیماری کا پھیلاؤ تین گنا بڑھ کر 9.92 فیصد ہو گیا تھا ۔ مرجان کی بیماری کے مستقبل کے تخمینوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس ماڈل کے مطابق کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہا تو 2100 میں بیماری کا پھیلاؤ 76.8 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ اس تحقیق کی مرکزی مصنف اور یو این ایس ڈبلیوسڈنی میں پی ایچ ڈی کی امیدوارسامنتھا برک نے کہا کہ تحقیق کے نتائج مرجان کی چٹانوں پر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے تباہ کن اثرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی اشد ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ 

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنوکرکے دو چینی کھلاڑیوں پرمیچ فکسنگ کے الزا...

لندن (شِنہوا)ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکرایسوسی ایشن (ڈبلیو پی بی ایس اے) کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزام میں 10 کھلاڑیوں کو سزائیں دی گئی ہیں،جن میں  چین کے دوکھلاڑی لیانگ وینبو اور لی ہانگ پرتاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈبلیو پی بی ایس اے نے گزشتہ روز ایک  جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ دس کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے ۔ لیانگ اور لی پر تاحیات پابندی کا اعلان جبکہ دیگر ملوث  کھلاڑیوں کومعطلی کی سزا دی گئی ہے۔

 گزشتہ اکتوبر سے سنوکر مقابلوں کے لئے معطلی کا سامنا کرنے والے36 سالہ لیانگ، پانچ سنوکر میچوں میں ہیرا پھیری یا اس میں حصہ لینے، دوسرے کھلاڑیوں کو نو میچز فکس کرنے کے لیے قائل کرنے یا اس کے قابل بنانے کی کوشش کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اور اس نے سنوکر میچوں پر شرط لگائی اور وہ  (ڈبلیو پی بی ایس اے کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہا۔ 32 سالہ لی پر میچ فکسنگ اور دوسرے کھلاڑیوں کو میچ کے نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے اکسانے یا سہولت فراہم کرنے کا الزام تھا۔ 

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-ٹورنٹو-جنگل میں آتشزدگی کادھواں -فضائ...

کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں غروب آفتاب کےوقت جنگل میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی-سووا-عالمی یوم بحر-ساحلوں کی صفائی

سمندر کے سالانہ عالمی دن کے موقع پرفجی کے شہر سووا کے ساحل پر طلباء اور اساتذہ کچرا جمع کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی-سووا-عالمی یوم بحر-ساحلوں کی صفائی

سمندر کے سالانہ عالمی دن کے موقع پرفجی کے شہر سووا کے ساحل پر طلباءکچرا جمع کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں ٹریفک حادثےمیں 14 افراد جاں بح...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے ضلع سلہٹ میں  ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے۔ 

سلہٹ کے ڈاکشن سورما پولیس سٹیشن کے انسپکٹر محمد ابوالحسین نے  شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کو  ہونے والے تصادم میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئےجبکہ مرنے والے تمام تعمیراتی مزدور تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 240 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ضلع میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب سڑک حادثے میں کچھ کارکن شدید زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کی ہبل ٹیلی سکوپ نے حیرت انگیز خصوصیات...

لاس اینجلس(شِنہوا)  ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ نے تقریباً 5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر ایک کہکشاں کی نشاندہی کی ہے جس میں کچھ حیرت انگیز خصوصیات ہیں۔  میسیئر85 نامی  اس کہکشاں میں تقریباً 400 ارب ستارے ہیں جن میں سے اکثر بہت پرانے ہیں۔ تاہم ناسا کے مطابق، اس کے وسطی حصے میں نسبتاً کم عمر ستار ے موجود ہیں جن کی عمر صرف چند ارب سال ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس علاقے میں موجود ستارے ستاروں کی تشکیل کے آخری دورمیں پیدا ہوئے ، جن کی پیدائش ممکنہ طور پر 4 ارب سال پہلے اس کہکشاں کے کسی اور کہکشاں کے ساتھ ضم ہونے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ میسیئر85  میں ایک اور ممکنہ طور پر عجیب و غریب خصوصیت موجود ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر کہکشاں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے مرکز میں ایک بہت بڑا بلیک ہول ہے، لیکن اس کہکشاں میں ستاروں کی رفتار کی پیمائش کی بنیاد پر، یہ واضح نہیں ہے کہ میسیئر 85 میں ایسا بلیک ہول ہے یا نہیں۔ 

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شینزین میں بین الاقوامی ثقافتی صنعتی...

شینزین(شِنہوا)19 واں چائنہ (شینزین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلہ بدھ کو چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہرشینزین میں شروع ہوا جس سے ملک کی ثقافتی صنعت کی ترقی میں ایک نئی تحریک پیدا ہونے کی امید ہے۔

 قومی سطح کے پانچ روزہ میلے میں 3 ہزار 500  سے زائد  سرکاری ادارے، ثقافتی تنظیمیں اورکمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جبکہ میلے میں بنیادی طور پر آف لائن تقریبات شامل ہیں۔

قومی سطح کے مارکیٹ شراکت داروں، بڑے پلیٹ فارمز اور ثقافتی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکی اختراعات کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے پہلی بار ایک ڈیجیٹل چائنہ نمائش کا علاقہ قائم کیا گیا ہے۔

میلےمیں ثقافتی صنعتوں کی اختراعی ترقی کو فروغ دینے اور معلومات کے تبادلے کے لیے فورمز، کانفرنسیں، معاہدہ تقاریب اور تخلیقی مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ہائی سکول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی مشرقی ریاست ورجینیا کے شہررچمنڈ میں ایک ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

رچمنڈ پبلک اسکولز کے اہلکار میتھیو اسٹینلے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ قریبی الٹریا تھیٹر میں منعقدہ ہیوگینٹ ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد منرو پارک میں منگل کی  شام 5 بج کر 15 منٹ(پاکستانی وقت بدھ کی رات 2 بج کر 15 منٹ) پر پیش آیا۔

شہر کے عبوری پولیس چیف رک ایڈورڈز نے بتایا کہ فائرنگ سے متاثرہ 7 افراد میں سے دو ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اورہمارا خیال ہے کہ مشتبہ شخص متاثرین میں سے کسی ایک کو جانتا تھا۔

رچمنڈ پبلک سکولز نے ایک بیان میں بدھ 7 جون کو تمام سکول بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے تمام ہائی سکول گریجویشن تقاریب  بھی منسوخ کر دی ہیں ۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کے ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ  ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر ایئرلائنزکی بڑی کمپنیوں میں سے ایک،چائنہ  سدرن ایئرلائنز نے بدھ کو ہوائی اڈے سے لندن، برطانیہ کے لیے نئی براہ راست فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔  200 سے زائد مسافروں کو لے کر سی زیڈ673پرواز بدھ کو ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی، جو ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چائنہ سدرن ایئر لائنز کے نویں بین الاقوامی اور علاقائی روٹ کا آغاز ہے۔ کمپنی نے کہا کہ  بیجنگ ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتہ وارسات ٹرپس کے ساتھ  نئی فضائی سروس کے لیے  ایئربس کے اے 350 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ فی الحال، 16 ایئرلائنز نے دنیا بھر کے 22 دیگر ہوائی اڈوں کے لیے ڈاشنگ ہوائی اڈے سے اپنے بین الاقوامی اور علاقائی روٹس شروع کررکھے ہیں جن میں لندن، دوحہ، سیول، ٹوکیو اور مالدیپ جیسے مشہور سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے یوکر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے جنوبی یوکرین میں کاخووکا پن بجلی  ڈیم کی تباہی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

گریفتھس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بتایا کہ فروری 2022 میں روس یوکرین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے ڈیم کی تباہی ممکنہ طور پر شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا سب سے اہم واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہی کی شدت کا  آنے والے دنوں میں ہی مکمل طور پر اندازہ ہو جائے گاتاہم یہ پہلے ہی واضح ہے کہ جنوبی یوکرین کے ہزاروں لوگوں کے لیے اس کے سنگین اور دور رس نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کے ذریعے تشکیل پانے والا کاخووکا آبی ذخائر خطے کے لیے ایک لائف لائن اورکھیرسن سمیت زاپوریشیا  اور دنیپرو اوبلاست میں لاکھوں لوگوں کے لیے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم جنوبی کھیرسن اور  جزیرہ نما کریمین میں زرعی آبپاشی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ مسلسل سیلاب سے کاشتکاری کی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیداہونے کے علاوہ مویشیوں اور ماہی گیری کو نقصان پہنچے گا اور وسیع پیمانے پر طویل مدتی نتائج سامنے آئیں گے۔گریفتھس نے کہا کہ یہ خوراک کی پیداوار کے شعبے کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے جسے پہلے ہی بڑا نقصان پہنچ چکا ہے۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا تسلط پسندانہ طرزعمل سلامتی کے خطرا...

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے کہا ہے کہ امریکہ کا تسلط پسندانہ طرز عمل سمندر اور فضا میں سلامتی کے خطرات کی بنیادی وجہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چینی بحری جہازوں اور طیاروں کی فوجی مداخلت سے بیجنگ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا پتہ چلتا ہے اور یہ حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ دنیا بھر میں جنگی جہاز اور فوجی ہوائی جہاز اشتعال انگیز طریقے سے چین کی دہلیز پر بھیج رہا ہے اور چین کی علاقائی سمندری اور فضائی حدود کے قریب جاسوسی اور فوجی طاقت کی نمائش میں مصروف ہے، وانگ نے کہا کہ یہ "نیویگیشن کی آزادی"  نہیں بلکہ یہ  نیویگیشن کی بالادستی اور الگ سے ایک فوجی اشتعال انگیزی ہے۔ وانگ نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کا تسلط پسندانہ طرزعمل سمندر اور فضا میں سیکورٹی خطرات کی جڑ ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ عہدیدار سے ا...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بدھ کو بیجنگ میں جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اے این سی کے سیکرٹری جنرل فکیلے مبلولا کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، حکمران جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور چین-جنوبی افریقہ نیز چین-افریقہ تعلقات اور برکس تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چین ۔ کالج داخلہ امتحان ۔ آغاز

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے منسلک ایکسپریمینٹل ہائی اسکول میں امتحانی مقام کے باہر امتحان میں شریک ایک لڑکی اپنی ماں سے گلے مل رہی ہے۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ کالج داخلہ امتحان ۔ آغاز

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے منسلک ایکسپریمینٹل ہائی اسکول میں امتحانی مقام کے باہر امتحان میں شریک لڑکیوں کا تصویر کے لئے ایک انداز ۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ یایان نور۔ شی جن پھنگ۔...

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر بایان نور کے ضلع لین ہی میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ریاستی جنگلات کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ یایان نور۔ شی جن پھنگ۔...

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے شہر بایان نور میں چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ وو لیانگ سو جھیل کا دورہ کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالٹا ۔ ویلیٹا۔ چینی چائے ثقافت ۔ نمائش

مالٹا ، ویلیٹا میں "قدیم چائے نئی خصوصیات کے ساتھ" کے موضوع پر منعقدہ نمائش میں لوگ چینی چائے کا ذائقہ چکھنے کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 1 کروڑ 30 لاکھ طلبہ و طالبات کی کالج د...

بیجنگ (شِنہوا) فین شوان ژی اپنی زندگی کے اب تک کے سب سے اہم امتحان دینے بدھ کی علی الصبح وسطی بیجنگ کے ایک امتحانی مرکز پہنچی۔

شِنہوا سے بات چیت میں اپنا فرضی نام بتانے والی فین ، چین بھر کے ان تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ نوجوانوں میں شامل ہیں جو رواں سال کالج کے داخلہ امتحان میں شریک ہیں۔

18 سالہ لڑکی موٹر سائیکل پرسوارتھی اور اس کی والدہ نے روایتی چینی لباس زیب تن کررکھا تھا جسے " چھی پاؤ" کہا جاتا ہے۔ چینی زبان میں  "سواری" اور "چھی پاؤ " کا مطلب " پرچم" ہے جو فتح کی علامت ہے۔

منگل کو فین نے اپنے والدین کی جانب سے امتحانی مرکز کے قریب ایک ہوٹل کے کمرے میں رہنے کی پیشکش ٹھکرادی اور اس نے اپنے بستر پر سونے پر اصرار کیا۔ انہوں نے اپنے والدین کی محبت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ایک مختصر ویڈیو بھی بنائی  جسے انہوں نے اپنے والدین کو پیش کیا۔

وزارت تعلیم کے مطابق رواں سال کے لیے شرکت کنندگان کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار ہے جو گزشتہ برس سے 9 لاکھ 80 ہزار زائد ہے ۔ ان کے امتحانات 2 سے 4 دن تک جاری رہیں گے جس کا انحصار ان کے مضامین کے انتخاب پر ہے۔

بیجنگ نمبر 44 مڈل اسکول کی طالبہ فین اپنے آمدہ امتحانات بارے پراعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جامعہ یا کالج میں داخلہ لینے کے لئے کامیاب ہوجائیں گی، اس کے لئے مجھے صرف اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے حتمی نتائج اچھے آئے تو وہ نفسیات میں داخلہ لیں گی۔ بصورت دیگر وہ پہلے ایک غیر ملکی زبان سیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں ترجیح فرانسیسی یا ہسپانوی ہوگی جبکہ نفسیات کی ڈگری وہ بعد میں حاصل کرلیں گی۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل می...

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان میں میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ڈونگ تنگ میں  طویل خشک موسم ختم ہوگیا جو کہ 305 دن سے جا ری تھا۔

ہونان کے صوبائی محکمہ آبی وسائل کے مطابق جھیل کے سنگ میل چھنگ لینگ جی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں پانی کی سطح منگل کی صبح 24.51 میٹر تک پہنچ چکی تھی جو 24.5 میٹر کی پانی کی کم سطح سے زیادہ ہے اور یہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ تھری گورجز آبی ذخیرے سے اخراج میں اضافے کے سبب جھیل میں پانی بھرنے میں مدد ملی جو چین کے سب سے طویل دریا ئے یانگسی کے کنارے واقع ہے۔

گزشتہ موسم گرما اور اس موسم بہار کے درمیان وسطی صوبہ ہونان 1961 سے اب تک سب سے شدید خشک سالی کا شکار ہوا ۔  اسی طرح جھیل میں پانی کی سطح 2 ماہ قبل سیلابی موسم شروع ہونے کے بعد طویل عرصے تک کم رہی حالانکہ اس دوران کئی مرتبہ موسلادھاربارش ہوئی۔

چھنگ لینگ جی اسٹیشن پر 31 مئی کو پانی کی سطح 23.33 میٹرز ریکارڈ کی گئی تھی جو اسی مدت میں اب تک کی سب سے کم سطح ہے۔

ماہرین نے کہا کہ خشک سالی سے بچاؤ کی تیاریوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ سیلاب اور موسم گرما ساتھ ساتھ ہوتا ہے ۔اس دوران صنعت و زراعت میں پانی کا استعمال بڑھنے سے جھیل کے پانی میں ذخیرے کو دو بارہ خطرہ ہو سکتا ہے۔

۷ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کا یوکرین کے ڈیم کی تباہی پر تشویش کا ا...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے یوکرین کے جنوب میں کاخوفکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ڈیم کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں اور اہم شہری  تنصیبات کا تحفظ بین الاقوامی انسانی قانون میں شامل ایک اہم اصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کاخوفکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ میں ڈیم کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں اس کے نتیجے میں انسانی، اقتصادی و ماحولیاتی نتائج بارے گہری تشویش ہے۔ ہم تنازعے کے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔

ژانگ نے سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کو بتایا کہ ڈیم کے منہدم ہونے سے سیلاب آ گیا ہے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو فوری طور پر انخلا کی ضرورت ہے اور ہزاروں افراد کو پینے کے پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 چین اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں کی جانب سے متاثرہ افراد کو نکالنے میں مدد کے لیے فعال کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ڈیم سے بننے والا یہ آبی ذخیرہ زاپوریزیہ جوہری  پاور پلانٹ کے لیے ٹھنڈے پانی کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔ چین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیم کی تباہی سے زاپوریزیہ جوہری  پاور پلانٹ کو کوئی حفاظتی خطرہ لاحق نہیں ہے تاہم چونکہ ذخائر میں پانی کم ہوتا جا رہا ہے اس لئے مستقبل میں جوہری پاور پلانٹ میں پانی پمپ کرنا جاری رکھنا ممکن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جوہری تباہی کی صورت میں کوئی بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ہم تصادم کو بڑھانے والے اور غلط اندازے کا باعث بن سکنے والے الفاظ اور اعمال سے اجتناب کرنے کے لئے اور زاپوریزیہ جوہری  پاور پلانٹ کی حفاظت وسلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے لئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ چین کو یوکرین میں بحران کے طویل ہونے یا اس میں مزید اضافے پر تشویش ہے۔ ابھی جو کچھ ہوا ہے وہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ تنازعے کی صورتحال میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر جنگ کے شعلوں کو بھڑکنے دیا گیا تو یہ مزید مصائب اور مزید آفات کے ساتھ ساتھ بڑے خطرات بھی لے کر آئیں گے جن کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔

اطلاعاتی وسائل کے استعمال بارے روسی۔چینی سی...

سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا)  اطلاعاتی وسائل کے استعمال بارے روسی-چینی سائنسی و عملی سیمینار سینٹ پیٹرزبرگ میں روس کی نیشنل لائبریری میں منعقد ہوا جو کہ  لائبریری کی طرف سے اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار تھا۔

سیمینار کا موضوع چین کے سائنسی وسائل کی ترقی اور جدت سازی  تھا جس میں روس کی نیشنل لائبریری اور سینٹ پیٹرزبرگ کی 30 سے زائد لائبریریوں اور سائنسی اداروں کے ماہرین کے ساتھ ساتھ چین کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

روسی اور چینی ماہرین نے اطلاعاتی وسائل کے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن پر اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔

سیمینار کا اہتمام روس کی نیشنل لائبریری اور ریسورسز پلیٹ فارم چائنہ نیشنل نالج انفراسٹرکچر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ 

روس کی نیشنل لائبریری کے مطابق یہ سیمینار انفارمیٹائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے دونوں ممالک کے اہداف کے مطابق ہے۔

روس کی قومی لائبریری 1795 میں سینٹ پیٹرزبرگ میں قائم کی گئی تھی۔ یہ روس کی سب سے پرانی عوامی لائبریری ہے اور دنیا کی سب سے بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے۔

اسلام آباد،فنون نمائش سے پاکستان۔ چین دوستی...

اسلام آباد (شِںہوا) سرسبز و شاداب درخت، کھلتے پھول اور خوبصورت راستوں سے گھری ہوئی اسلام آباد آرٹ گیلری ، فنون کے دلدادہ افراد سے بھری ہوئی تھی جو چینی کرداروں کے ساتھ پینٹنگز، مجسموں، تنصیبات اور دیگر فن پارے دیکھ کر جوش وخروش کا اظہار کررہے تھے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے وسط میں "اسٹار مون روڈ، 2023 پاکستان-چین معاصر آرٹ ایکسچینج نمائش" کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی منتظم آمنہ شاہ نے شِںہوا کو بتایا کہ نمائش میں معروف چینی اور پاکستانی فنکاروں کے 100 سے زائد جدید فن پاروں کی نمائش کی جارہی ہے۔ ان میں سے کم از کم 70 فن پارے چینی فنکاروں کے بنائے ہوئے ہیں اور پاکستانی عوام ان میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گیلری اس مہینے عوام کے لئے کھلی رہے گی  جس سے سیاحوں کو چینی فنون اور ثقافت بارے وسیع تر تصور حاصل ہوگا۔

وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چینی اور پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنون اور ثقافت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کا سب سے مئوثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی مزید مستحکم کرنے کے لئے فنون اور ثقافت کے تبادلے کو ترجیح دی جانی چاہئے کیونکہ اس سے دوست ممالک کے عوام  ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ " اسٹار مون روڈ 2023 پاکستان۔ چین معاصر فنون تبادلہ نمائش"  کو لوگ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)