• Columbus, United States
  • |
  • ٠٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین ، گوئی ژو ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023...

گوئی یانگ (شِنہوا) ماحولیاتی تہذیب پر مبنی چین کا واحد قومی سطح کا عالمی فورم "ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ  2023 کا انعقاد چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں 8 سے 9 جولائی تک  منعقد کیا جائے گا۔

رواں سال کی تقریب میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو جدید بنانے اور سبز و کم کاربن ترقی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فورم میں آن لائن اور آف لائن دونوں قسم کی سرگرمیاں ہوں گی ۔ توقع ہے کہ تقریباً 500 شرکاء فورم میں مدعو ہوں گے۔

منتظمین نے بتایا کہ تقریب کے دوران موضوعات پرمبنی ذیلی فورمز، نئی توانائی اور نئے مواد جیسی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکوں، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پرنمائشوں کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔

فورم کا قیام 2009 میں ہوا تھا اور اب تک اس کے کامیابی سے 11 سیشن ہوچکے ہیں۔

 
۶ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی یوم ماحولیات پر پاکستان پلاسٹک آلودگی...

لاہور (شِنہوا)  اگرچہ پلاسٹک مصنوعات کی پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں بھرمار ہے تاہم لوگ اس سے چھٹکارے کے لئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔ عالمی یوم ماحولیات پر بھی لاہور کے شہریوں نے پلاسٹک فضلے اور آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

پاکستان پلاسٹک آلودگی کے حوالے سے دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق 70 فیصد پلاسٹک فضلے کو غلط طریقے سے تلف کیا جاتا ہے۔

حکومت تخلیقی طریقوں سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے لوگوں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ جیسے ملک بھر میں شہروں اور شہریوں کے درمیان صحت مند مسابقت کے ذریعے صفائی ستھرائی خدمات بہتر بنانا۔

 

لاہور کی ایک ری سائیکل ورکشاپ میں ایک شخص ری سائیکل شدہ پلاسٹک بوتلیں چیک کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

لاہور کی ایک ری سائیکل ورکشاپ میں محنت کش ری سائیکل شدہ پلاسٹک بوتلیں چیک کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

لاہور کی ایک کچرہ کنڈی میں کچرہ چننے والا ایک شخص ری سائیکل شدہ پلاسٹک مواد چن رہا ہے۔  (شِنہوا)

 
 
۶ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپنے ہی ذلت آمیز سیاسی مذاق کو تاریخ کے کوڑے...

ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے امریکہ کے بعض سیاست دانوں اور ہانگ کانگ میں تعینات کچھ مشنزبشمول امریکہ اور کینیڈا کے قونصل جنرلزکے سیاسی حربوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ دفتر کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے ہانگ کانگ میں کچھ چین مخالف قوتوں کو بھڑکانے اور مسائل کو ہوا دینے اور ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت کرنے کے لیے انسانی حقوق کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے گزشتہ سات دہائیوں میں حاصل کی گئی عظیم کامیابیاں پوری طرح سے ظاہر کرتی ہیں کہ چین نے ترقی کا جو راستہ منتخب کیا ہے وہ بالکل درست ہے اور اسے چینی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ترجمان نے کہ تاہم، انجام کو پہنچ جانے والے ایک واقعے کو بڑھا چڑھا کر، بیرونی طاقتوں کی ایک چھوٹی سی تعداد چین پرکیچڑ اچھالنے، ہانگ کانگ کی ترقی کے پہیے کو آگے بڑھنے سے روکنے  اور دشمنی اور تصادم کو ہوا دینے کے لیے مسخروں کی طرح کام کرنے کے جنون میں مبتلا ہے۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران آذربائیجانی شہریوں کے لیے ویزے اور ہتھ...

تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ وہ آذربائیجان کے شہریوں کے لیے اپنی ویزا فری اور  ہتھیاروں کی نرم پالیسی جاری رکھے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ہفتے کے روز جاری ایک بیان کے جواب میں پیر کے روز اپنی ٹوئٹرپوسٹ میں کہا کہ آذربائیجان کے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلاضرورت ایران کا دورہ نہ کریں۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام اور اچھے ہمسائیگی کے آداب پر مبنی پالیسی پر عمل کرنا ایران کی ترجیح اور اس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔  

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں جمہوریہ آذربائیجان کے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ بلا ضرورت اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ نہ کریں اور ایران داخل ہونے والوں کو ہرممکن حد تک چوکنا رہنا چاہیے۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی تائیوا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے پیر کو بیجنگ میں تائیوان کی نئی پارٹی کے چیئرمین وو چھینگ تین سے ملاقات کی۔

آبنائے پار تعلقات کی ترقی اور چین کے پرامن اتحاد میں نئی پارٹی کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے تائیوان کے ہم وطنوں کو متحد کرنے کی کوششوں پر زور دیا تاکہ قومی اتحاد اور تجدید کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔

وانگ نے کہا کہ پرامن دوبارہ اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسیاں آبنائے تائیوان میں دوبارہ اتحاد کا ادراک کرنے کا بہترین طریقہ ہیں، جو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینی عوام اور پوری چینی قوم کے مفادات کے بہترین حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی" علیحدگی کے سنگین جرم کی نمائندگی کرتی ہے جس سے صرف تائیوان کے لوگوں کے لیے تباہی آئے گی اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ وانگ نے ون چائنہ  اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنے کی کوششوں اور تائیوان میں ان محب وطنوں کی بھرپور حمایت پر زور دیا جو دوبارہ اتحاد کے خواہاں ہیں انہوں نے نئی پارٹی پر "تائیوان کی آزادی" اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کے لیے پُرعزم اقدامات،خطے میں  امن و استحکام کی حفاظت  اور آبنائے پار تبادلوں، تعاون اور مربوط ترقی کو فروغ دینے پر زوردیا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ خارجہ پالیسی جاری رکھی جائے گے:نو منت...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کےنئے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پیر کو عہدہ سنبھالتے ہی قومی خارجہ پالیسی کے وژن کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

فیدان نے سبکدوش ہونے والے وزیر خارجہ مولودچاوش اولوکا سےعہدہ سنبھالنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وژن  ہرقسم کے دباو سے ہماری ریاست کی آزادی اور ہماری قوم کی خودمختاری پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیر خارجہ تعینات  کئے جانے پر اپنے صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو قومی انٹیلی جنس ادارے میں میری 13 سالہ ڈیوٹی کے بعد  ایک بھاری ذمہ داری ہے۔

 55 سالہ فیدان 2010 سے نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی بحریہ کا جہاز چھی جی گوانگ خیر سگالی دو...

بندر سری بیگوان (شِنہوا) کیڈٹ کی تربیت اور سمندری دورے کے مشن پر موجود چینی بحریہ کا تربیتی جہاز چھی جی گوانگ (ہل 83)پیر کو تین روزہ خیر سگالی دورے پر برونائی کی مورا بندرگاہ پہنچا۔ برونائی میں چینی سفیر شیاؤ جیان گو، برونائی میں چینی سفارت خانے کے عملے، چینی کمپنیوں اور مقامی چینی انجمنوں کے نمائندوں کے علاوہ رائل برونائی نیوی کے نمائندوں سمیت 400 سے زائد افراد نے بندرگاہ پر جہاز کا استقبال کیا۔ برونائی کے دورے کے دوران، جہاز کے کمانڈر رائل برونائی نیوی کے قائم مقام کمانڈر حاجی محمد شریف الدین  سے خیر سگالی ملاقات کریں گے۔ چینی بحریہ کے ارکان برونائی کے بحری تربیتی مرکز، رائل برونائی آرمڈ فورسز میوزیم، یونیورسٹی برونائی دارالسلام اور رائل برونائی نیوی کے کئی جہازوں کا دورہ کریں گے۔ چینی بحریہ کے افسران برونائی بحریہ کے افسران کے ساتھ دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد  اور ساحل سمندر کے تحفظ کی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ 

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحد مقامی مارکیٹ کا حصول غیر ملکی سرمایہ کا...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ ایک متحد مقامی مارکیٹ کا حصول مارکیٹ کے مختلف اداروں بشمول غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں کو ایک بہتر ماحول اور وسیع مواقع فراہم کرے گا۔

وزارت تجارت کے عہدیدار ژو چھیانگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم جس متحد مقامی مارکیٹ کی تعمیر کر رہے ہیں وہ عالمی سطح پر مبنی اور مکمل طور پر کھلی مارکیٹ ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ چین کی سپر سائز مارکیٹ کے بھرپور استعمال اور اعلیٰ پیمانے پر کھلے پن  کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ملک کی منفی فہرست کو مناسب طور سے مختصر کرنے اور اعلیٰ معیاری بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کا وعدہ کرتے ہوئے ژو نے کہا کہ چین  غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی میں مزید نرمی کرے گا تاکہ  اصلاحات کو مزید گہرا اور ادارہ جاتی کھلے پن کو مستقل طور پر آگے بڑھایا جاسکے۔ عہدیدارنے کہا کہ اقتصادی نمائش، تجارتی نمائش اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کے لیے خصوصی ورکنگ میکانزم کا بہتر طریقے سے فائدہ اٹھایاجائے گا،تاکہ مزید پلیٹ فارمز اور بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی ہیبی ٹیٹ اسمبلی کا دوسرا اجلا...

نیروبی(شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوام متحدہ کی ہیبی ٹیٹ اسمبلی کا دوسرا اجلاس پیر کو شروع گیا ہے، جس میں مندوبین شہری مراکز کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں  پر زور دیں گے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری ماحول دوست، جامع اور لچکدار ترقی کے لیے شہری علاقوں کی  تجدید کے کام کو تیز کرے۔ روٹو نے کہا کہ پائیدار اربنائزیشن کا حصول ، شہری علاقوں کے غریبوں کے لیےمناسب  رہائش، پینے کے صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات تک رسائی کے لیے فوری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیا سستی رہائش، ماحول دوست جگہوں کی بحالی، فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور ماحول دوست نقل و حرکت تک رسائی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ "جامع اور موثر کثیرالجہتی کے ذریعے ایک پائیدار شہری مستقبل: عالمی بحرانوں کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول" کے عنوان سے ہونے والے اس ایونٹ میں ایک اندازے کے مطابق  اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک، صنعت، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے 5ہزار مندوبین اس پانچ روزہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-لیمبانگ-سٹابری-فارمنگ

انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے شہر لیمبانگ میں لا فریشاسٹرابیری فارم میں کارکن سٹرابیری چن رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت - کھلے آسمان تلے کام کرنے والے کارکن- گ...

کویت کی کیپٹل گورنریٹ میں کڑی دھوپ میں کام کرتے ہوئے ایک کارکن اپنے چہرے پرپانی کا چھڑکاؤ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-لیمبانگ-سٹابری-فارمنگ

انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے شہر لیمبانگ میں لا فریشاسٹرابیری فارم میں کارکن سٹرابیری چن رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں گرمی کی لہر کے باعث سرکاری پرا...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری گرمی کی لہر کی وجہ سے چار دن کے لیے بند رہیں گی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں موسم گرما اپنے عروج پر پہنچتے ہی درجہ حرارت میں ریکارڈ سطح تک اضافہ ہو رہا ہے اور دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی حصوں کو گرمی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ توقع ہے کہ اگر گرمی کی لہر جاری رہی تو مقامی حکام مزید احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں تباہ کن حملےمیں یوگنڈا کے 54 امن...

کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے کہا ہے کہ صومالیہ کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک تباہ کن حملے میں ملک کے 54 امن فوجی ہلاک ہو گئے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع بلو ماریر قصبے میں صومالیہ میں افریقی یونین ٹرانزیشن مشن (اے ٹی ایم آئی ایس) کے یوگنڈا کے دستے کے زیر انتظام ایک فوجی اڈے پر عسکریت پسند گروپ  الشباب نے قبضہ کر لیا جس کے بعد ان فوجیوں کو قتل کردیا گیا۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سٹیٹ ہاؤس نے صدر یوویری موسیوینی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا اور خود کو دوبارہ منظم کیا جس کے نتیجے میں اڈے پر دوبارہ قبضہ کر لیا گیا۔ تاہم اس حملے میں ایک کمانڈر سمیت 54 فوجی مارے گئے۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی بحری بیڑے نے جاپان اور اوخوتسک کے سمندر...

ماسکو(شِنہوا)روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بحرالکاہل میں موجود بحری بیڑے نے بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک میں مشقیں شروع کر دی ہیں۔

وزارت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ بحرالکاہل میں روسی بحری بیڑے کے 2023 کے تربیتی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر مختلف بحری افواج پر مشتمل آپریشنل مشقیں 5 جون سے 20 جون تک بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک کے دوردرازسمندری علاقے میں فلیٹ کمانڈر ایڈمرل وکٹورلینا کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

 مشقوں میں 60 سے زائد جنگی بحری جہاز، امدادی بحری جہاز، 35 بحری ہوابازی کے طیارے اور11 ہزارسے زائد فوجی اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی بحری بیڑے نے جاپان اور اوخوتسک کے سمندر...

ماسکو(شِنہوا)روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بحرالکاہل میں موجود بحری بیڑے نے بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک میں مشقیں شروع کر دی ہیں۔

وزارت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ بحرالکاہل میں روسی بحری بیڑے کے 2023 کے تربیتی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر مختلف بحری افواج پر مشتمل آپریشنل مشقیں 5 جون سے 20 جون تک بحیرہ جاپان اور بحیرہ اوخوتسک کے دوردرازسمندری علاقے میں فلیٹ کمانڈر ایڈمرل وکٹورلینا کی قیادت میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

 مشقوں میں 60 سے زائد جنگی بحری جہاز، امدادی بحری جہاز، 35 بحری ہوابازی کے طیارے اور11 ہزارسے زائد فوجی اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ژی جیانگ -آنکھوں کی دیکھ بھال

چین کے صوبہ ژی جیانگ کےشہر ہوژو کے ڈونگلن ٹاؤن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں ایک طالب علم آنکھوں کی دیکھ بھال کی آگاہی مہم کے دوران آنکھوں کی بینائی کا ٹیسٹ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ-پٹایا-سمندری آلودگی-رضاکار

تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ساحل سمندر پر رضاکار کچرا جمع کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ-پٹایا-سمندری آلودگی-رضاکار

تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ساحل سمندر پر رضاکار کچرا جمع کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی عدالتوں نے 2022 کے دوران ماحولیات اور و...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عدالتوں نے 2022 کے دوران ماحولیات اور وسائل کے حوالے سے ملک بھر میں 2لاکھ46ہزار104مقدمات کا فیصلہ کیا۔

سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں گزشتہ سال کے دوران ماحولیاتی اور وسائل کے امورسے متعلق عدالتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے،جنگلات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ سمیت مسائل پر عدالتی تشریحات پر عملدرآمد میں ایس پی سی  کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس پی سی نے چھنگھائی-تبت سطح مرتفع میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاہ مٹی کے تحفظ  کے لیے قانون سازی کے لیے رائے پیش کی، جس سے ملک میں ماحولیاتی اور وسائل کے تحفظ سے متعلق قانونی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس پی سی نے ماحولیاتی اور وسائل سے متعلقہ مفاد عامہ اور ٹھوس فضلہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درجنوں عام مقدمات بھی شائع کیے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023 جولائ...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کا حیاتیاتی ماحولیاتی تہذیب کے عنوان سے قومی سطح کا واحد گلوبل فورم،ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے  دارالحکومت گوئی یانگ میں 8 سے 9 جولائی تک منعقد ہوگا۔

اس ایونٹ کے منتظمین نے پیر کو بتایا کہ اس سال کے فورم میں  انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو جدید بنانے اور ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیوں کے ساتھ، فورم میں تقریباً 500 شرکاء کو مدعو کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق تھیم پر مبنی ذیلی فورمز، نئی توانائی اور نئے مواد جیسی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکس، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں نمائشوں کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد متوقع ہے۔ 2009 میں اپنے قیام کے بعد سے، فورم کے  11 اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی میں...

ماسکو(شِنہوا)روس اپنے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر5 لاکھ بیرل یومیہ کمی کو 2024 کے آخر تک توسیع دے گا۔

روس کی تاس  نیوز ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے  کہا کہ روس اوپیک پلس معاہدے میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی میں احتیاطی اقدام کے طور پر پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ کمی کو دسمبر 2024 کے آخر تک بڑھا دے گا جس کا اعلان اپریل میں کیا گیا تھا۔

اوپیک پلس اجلاس میں روس کا کوٹہ 98 لاکھ 28 ہزار بیرل یومیہ مقرر کیا گیا تھا تاہم روس نے تصدیق کی ہے کہ ان اعداد و شمار میں رضاکارانہ کٹوتیاں شامل نہیں ہیں اور وہ 2024 میں اپنی پیداوار کو کم کر کے93 لاکھ 28 ہزار بیرل یومیہ کر دے گا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا لان کانگ میکونگ ممالک میں سبز اور پائ...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک عہدیدار اور ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین لان کانگ-میکونگ تعاون (ایل ایم سی) ممالک میں آبی نظم و نسق ، سبز اور پائیدار ترقی کا ایک اہم حامی رہا ہے۔

ایل ایم سی 6 ممالک پر مشتمل ہے جن میں چین، کمبوڈیا، میانمار، لاؤس، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

کمبوڈیا نیشنل میکونگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سوفورٹ نے کہا کہ کمبوڈیا سمیت چین اور میکونگ ممالک کے درمیان علاقائی تعاون درست طریقے سے ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ ایل ایم سی کے تمام ممالک نے آبی وسائل کی ترقی اور انتظام کے تجربے کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور لان کانگ- میکونگ دریا کے طاس میں آبی وسائل کے تعاون اور انتظام کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے لئے ملکر کام کرنا جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فریم ورک کے تحت اور میکونگ ریور کمیشن (ایم آر سی) اور ایل ایم سی تعاون کے فریم ورک میں ہمیشہ اپنا مضبوط عزم ظاہر کیا۔

چین نے اسی طرح لان کانگ-میکونگ دریا کے طاس کی زیادہ پائیدار ترقی اور انتظام کے لئے بین السرحدی آبی نظم و نسق پر تعاون کو گہرا کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سوفورٹ نے کہا کہ تمام دریائی ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایل ایم سی اور ایم آر سی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ساحلی ممالک میں مشترکہ خوشحالی اور پائیدار مستقبل کے حصول اور طاس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط علاقائی تعاون نے علاقائی اقتصادی انضمام گہرا کرنے اور لان کانگ-میکونگ خطے میں ایک جامع، لچکدار اور  پائیدار ترقی کے حصول میں نتیجہ خیز اور بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا لان کانگ میکونگ ممالک میں سبز اور پائ...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک عہدیدار اور ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین لان کانگ-میکونگ تعاون (ایل ایم سی) ممالک میں آبی نظم و نسق ، سبز اور پائیدار ترقی کا ایک اہم حامی رہا ہے۔

ایل ایم سی 6 ممالک پر مشتمل ہے جن میں چین، کمبوڈیا، میانمار، لاؤس، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

کمبوڈیا نیشنل میکونگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سوفورٹ نے کہا کہ کمبوڈیا سمیت چین اور میکونگ ممالک کے درمیان علاقائی تعاون درست طریقے سے ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ ایل ایم سی کے تمام ممالک نے آبی وسائل کی ترقی اور انتظام کے تجربے کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور لان کانگ- میکونگ دریا کے طاس میں آبی وسائل کے تعاون اور انتظام کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے لئے ملکر کام کرنا جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فریم ورک کے تحت اور میکونگ ریور کمیشن (ایم آر سی) اور ایل ایم سی تعاون کے فریم ورک میں ہمیشہ اپنا مضبوط عزم ظاہر کیا۔

چین نے اسی طرح لان کانگ-میکونگ دریا کے طاس کی زیادہ پائیدار ترقی اور انتظام کے لئے بین السرحدی آبی نظم و نسق پر تعاون کو گہرا کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

سوفورٹ نے کہا کہ تمام دریائی ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایل ایم سی اور ایم آر سی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ساحلی ممالک میں مشترکہ خوشحالی اور پائیدار مستقبل کے حصول اور طاس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط علاقائی تعاون نے علاقائی اقتصادی انضمام گہرا کرنے اور لان کانگ-میکونگ خطے میں ایک جامع، لچکدار اور  پائیدار ترقی کے حصول میں نتیجہ خیز اور بہتر نتائج حاصل کیے ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان ۔ لی شان ۔ پہاڑ انہدام ۔ امدادی...

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے لی شان شہر کے یونگ شینگ قصبے میں پہاڑ منہدم ہونے کے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان ۔ لی شان ۔ پہاڑ انہدام ۔ امدادی...

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے لی شان شہر کے یونگ شینگ قصبے میں پہاڑ منہدم ہونے کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد ۔ عالمی یوم بائی سائیکل

اسلام آباد، عالمی یوم بائی سائیکل پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران لوگ بائی سائیکل چلا رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ شی گاز ۔ سرحدی دفاع ٹیم

چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر شی گاز کے قصبے چھانگ گو   میں سرحدی دفاعی ٹیم کے ارکان موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ شی گاز ۔ سرحدی دفاع ٹیم

چین، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر شی گاز کے قصبے چھانگ گو  میں سرحدی دفاعی ٹیم کے ارکان موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کو اختلافات سے مناسب طریقے سے...

سنگاپور(شِنہوا)چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو اختلافات اور مشکلات سے مناسب طریقے سے نمٹتے ہوئے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

لی نے 20 ویں شنگریلا مذاکرات میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات عالمی اسٹریٹجک استحکام پر منحصر ہیں اور عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا کے ممالک کی توقعات پر پورا اتریں اور وقت کے رحجان کی پیروی کریں۔

لی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ایک بامعنی اور مستحکم چین ۔امریکہ تعلقات کی تلاش میں ہے اور کسی بھی ممکنہ تنازعہ یا تصادم کے بارے میں فکر مندہے جو دنیا کے لئے ناقابل برداشت تباہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کے لئے بلاک تصادم کو بھڑکانے کی  بجائے بڑے ممالک کو سب کے مفادات کو ذہن میں رکھنا چاہئے ، تبادلوں اور تعاون کے ذریعے اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔

مختلف نظاموں اور دیگر اختلافات کے باوجود انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مشترکہ موضوعات اور مشترکہ مفادات کی تلاش کرنی چاہیے کیونکہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے اور محاذ آرائی سے شکست ہو گی۔

لی نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ،امریکہ کے ساتھ ایک نئے قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

لی نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ خلوص کے ساتھ کام کرے ، اپنے الفاظ کو عمل سے ہم آہنگ کرے اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ سمت میں ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ چین۔امریکہ تعلقات کو خراب ہونے کرنے کی بجائے مستحکم کیا جائے۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کو اختلافات سے مناسب طریقے سے...

سنگاپور(شِنہوا)چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو اختلافات اور مشکلات سے مناسب طریقے سے نمٹتے ہوئے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

لی نے 20 ویں شنگریلا مذاکرات میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات عالمی اسٹریٹجک استحکام پر منحصر ہیں اور عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا کے ممالک کی توقعات پر پورا اتریں اور وقت کے رحجان کی پیروی کریں۔

لی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ایک بامعنی اور مستحکم چین ۔امریکہ تعلقات کی تلاش میں ہے اور کسی بھی ممکنہ تنازعہ یا تصادم کے بارے میں فکر مندہے جو دنیا کے لئے ناقابل برداشت تباہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کے لئے بلاک تصادم کو بھڑکانے کی  بجائے بڑے ممالک کو سب کے مفادات کو ذہن میں رکھنا چاہئے ، تبادلوں اور تعاون کے ذریعے اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔

مختلف نظاموں اور دیگر اختلافات کے باوجود انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مشترکہ موضوعات اور مشترکہ مفادات کی تلاش کرنی چاہیے کیونکہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے اور محاذ آرائی سے شکست ہو گی۔

لی نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ،امریکہ کے ساتھ ایک نئے قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

لی نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ خلوص کے ساتھ کام کرے ، اپنے الفاظ کو عمل سے ہم آہنگ کرے اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ سمت میں ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ چین۔امریکہ تعلقات کو خراب ہونے کرنے کی بجائے مستحکم کیا جائے۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے یو کے یو ایس جوہری پھیلاؤ پر آسیان کے لی...

نوم پین (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی فوجی معاہدہ   (اے یو کے یو ایس) اتحاد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

ستمبر 2021 میں اعلان کردہ(اے یو کے یو ایس) اتحاد کے تحت آسٹریلیا ،امریکہ اور برطانیہ کی فراہم کردہ ٹیکنالوجی کے ساتھ جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے قابل ہو گا۔

رائل یونیورسٹی آف لاء اینڈ اکنامکس میں تقریباً6 ہزار طلبا کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں سے متعلق چھوٹے پیمانے کا اتحاد آسیان اور خطے کے ممالک کے لیے تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے کیونکہ آسیان جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ ہے اور ہم جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہن سین نے کہا کہ یہ فوجی اتحاد خطے میں ہتھیاروں کی ایک انتہائی خطرناک دوڑ کا نقطہ آغاز ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میرے خیال میں اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دنیا کو ایک بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نوم پین میں بیلٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر جوزف میتھیوز کا کہنا ہے کہ  اے یو کے یو ایس آسیان اور پورے ایشیائی خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اتحاد خطے میں روایتی اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو جنم دے گا اور اس طرح امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرے گا، اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائے گا اور آسیان کی مرکزیت کو تباہ کر دے گا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے یو کے یو ایس جوہری پھیلاؤ پر آسیان کے لی...

نوم پین (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی فوجی معاہدہ   (اے یو کے یو ایس) اتحاد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

ستمبر 2021 میں اعلان کردہ(اے یو کے یو ایس) اتحاد کے تحت آسٹریلیا ،امریکہ اور برطانیہ کی فراہم کردہ ٹیکنالوجی کے ساتھ جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے قابل ہو گا۔

رائل یونیورسٹی آف لاء اینڈ اکنامکس میں تقریباً6 ہزار طلبا کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزوں سے متعلق چھوٹے پیمانے کا اتحاد آسیان اور خطے کے ممالک کے لیے تشویش کا باعث بنتا جا رہا ہے کیونکہ آسیان جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ ہے اور ہم جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہن سین نے کہا کہ یہ فوجی اتحاد خطے میں ہتھیاروں کی ایک انتہائی خطرناک دوڑ کا نقطہ آغاز ہے۔

انہوں نے کہا  کہ میرے خیال میں اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دنیا کو ایک بڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نوم پین میں بیلٹی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر جوزف میتھیوز کا کہنا ہے کہ  اے یو کے یو ایس آسیان اور پورے ایشیائی خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اتحاد خطے میں روایتی اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو جنم دے گا اور اس طرح امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرے گا، اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائے گا اور آسیان کی مرکزیت کو تباہ کر دے گا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سائنسی تجربے کے بعد زمین پر واپس لائے گ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ سے چین کے شین ژو-15 انسان بردار خلائی جہاز کے واپسی کیپسول کے ساتھ سائنسی تجربات کے نمونوں کی ایک نئی کھیپ زمین پر واپس لائی گئی ہے۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ نمونے خلائی ایپلی کیشن سسٹم کے سائنس دانوں کو مزید تحقیق اور مطالعے کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خلائی ایپلی کیشن سسٹم نے شین ژو -15 خلائی جہاز کے واپسی کیپسول کے ساتھ مجموعی طور پر 15 سائنسی منصوبوں کے تجرباتی نمونے واپس بھیجے۔

نمونوں کا وزن 20 کلوگرام سے زائد ہےجسے زندگی اور مادی تجربات میں استعمال کیا جائے گا۔

سائنسدان زندگی کے تجربات میں نمونوں پر مالیکیولر بائیولوجی، سیل بائیولوجی، مدار میں نشوونما اور میٹابولزم کا تجزیہ کریں گے۔

مادی تجربات کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ اور تجزیہ کیا جائے گا تاکہ مواد کی جسمانی خصوصیات اور کیمیائی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاسکے جو زمینی کشش ثقل کے ماحول میں جاننا مشکل ہے۔

شین ژو-15 کا واپسی کیپسول اتوار کی صبح 6 بج کر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطےمیں ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، پرائمری اسکول طالبات کو زہر دے دی...

سرائے پل ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے سرائے پل کے ضلع سن چارک میں اتوار کے روز پرائمری گرلز اسکول کی متعدد طالبات کو زہر دے دیا گیا۔

صوبائی ڈائریکٹر برائے اطلاعات و ثقافت مفتی امیر ساری پلی نے پیر کے روز  بتایا کہ ضلع سن چارک کے قبود آب علاقے میں واقع فیض آباد گرلز اسکول کی کل 77 طالبات، سات اساتذہ، 5 والدین اور ایک ملازم کو زہردیا گیا تاہم متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے۔

ساری پلی  نے شِںہوا کو اس کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دریں اثنا متاثرہ طالبہ کی ماں مہناز نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

ایک اور طالب علم علی آغا کربلائی کے والد نے متاثرہ طالبات کی تعداد 80 بتائی اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

گاؤں والوں کے مطابق اتوار کو 80 متاثرہ طالبات سمیت 87 افراد کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا 5 جی ایپلی کیشن منظرنامے کو وسعت د ی...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ نے کہا ہے کہ چین فائیو جی صنعت میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کی تعمیر میں تیزی لائے گا اور ملک کے فائیو جی ایپلی کیشن منظرنامے کو بہتر بنائے گا۔

جن نے بیجنگ میں 31 ویں پی ٹی ایکسپو چائنہ کے افتتاحی فورم میں کہا کہ چین بنیادی ڈھانچے کی ترتیب کو مسلسل بہتر بنا کر فائیو جی اور گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورکس جیسے اعلیٰ معیار کے نیٹ ورکس کی کوریج کو بہتر بنائے گا  اور فائیو جی فیکٹریوں کی ایک کھیپ تعمیر کرے گا۔

چائنہ ٹیلی کام کے چیئرمین کی روئیون نے کہا کہ کمپنی ایک آل آپٹیکل نیٹ ورک تعمیر کر رہی ہے جس میں گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک اب 300 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔

چین کی ایک اور ٹیلی کام کمپنی چائنہ موبائل نے کہا ہے کہ اس نے فائیو جی کے لیے تقریباً 200 بین الاقوامی معیارات کی قیادت کی ہے اور 4 ہزار 100سے زائد پیٹنٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

چائنہ ٹاور کے مطابق کمپنی نے 2 لاکھ سے زائد کمیونیکیشن ٹاورز کو فائیو جی اور مصنوعی ذہانت سے لیس کرکے اسمارٹ بنایا ہے۔

جن نے یہ بھی کہا کہ چین اگلی نسل کے انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شعبوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے اور چھٹی نسل (6 جی) مواصلاتی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک نئی قسم کی انفارمیشن انفراسٹرکچر سہولیات کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیز کرے گا اور صنعتی انٹرنیٹ کی مربوط ایپلی کیشنز کو گہرا بنائے  گا۔

جن کے مطابق ابھرتے ہوئے شعبوں کی ترقی میں تیزی لائی جائے گی جبکہ موبائل اور آپٹیکل کمیونیکیشن کے شعبوں میں ملک کی مکمل صنعتی چین کے فوائد کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں گی۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ٹرانسپورٹ شعبہ میں سرمایہ کاری 13.4 فیص...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری سے اپریل کے دوران ٹرانسپورٹ شعبے میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

وزارت نقل و حمل کے مطابق اس عرصے میں نقل و حمل میں مجموعی سرمایہ کاری 10 کھرب یوآن (تقریباً 140.8 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 13.4 فیصد زائد ہے۔

خاص طور پر آبی گزرگاہوں کی ترقی پر 56 ارب یوآن خرچ ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 29.8 فیصد زائد ہے۔ سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 786.1 ارب یوآن کی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل میں نقل و حمل میں سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 13.6 فیصد بڑھ کر 315 ارب یوآن ہوگئی۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کے شہر سیول میں "زیرو ویسٹ فیشن...

سیول (شِںہو) سیول میں عالمی یوم ماحولیات سے قبل ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد "زیرو ویسٹ" کی حمایت کرنا تھا۔ عالمی یوم ماحولیات 5 جون کو منایا جا تا ہے۔

ماڈلز نے ماحول دوست ملبوسات کی نمائش کی، جن میں بینرز، پردے یا ببل ریپ مواد سے بنے ملبوسات بھی شامل تھے۔

 

جنوبی کوریا، سیول میں منعقدہ " زیرو ویسٹ فیشن شو" میں ماڈل ملبوسات کی نمائش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں منعقدہ " زیرو ویسٹ فیشن شو" میں ماڈل ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں منعقدہ " زیرو ویسٹ فیشن شو" میں ماڈلز ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں منعقدہ " زیرو ویسٹ فیشن شو" میں ماڈلز ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں منعقدہ " زیرو ویسٹ فیشن شو" میں ماڈلز ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

جنوبی کوریا، سیول میں منعقدہ " زیرو ویسٹ فیشن شو" میں ماڈلز ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، بلخ میں لوگوں کے جھیل میں غوطے

بلخ ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں لوگ گرم موسم کے دوران پانی میں تیر کر  گرمی سے نجات حاصل کر رہے ہیں۔

 

افغانستان، صوبہ بلخ میں شدید گرمی کے دوران لوگ خواجہ سکندر جھیل میں تیر اکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ میں شدید گرمی کے دوران لوگ خواجہ سکندر جھیل میں تیر اکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ میں لوگ گرمی سے نجات کے لئے خواجہ سکندر جھیل میں تیر اکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ میں لوگ گرمی دور کرنے کے لئے خواجہ سکندر جھیل میں تیرا کی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ بلخ میں شدید گرمی کے دوران لوگ خواجہ سکندر جھیل میں تیر اکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی سفارتکار کا غزہ میں کشیدگی کی حالیہ لہ...

غزہ (شِنہوا) یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے درمیان مئی میں شروع ہونے والی کشیدگی کی حالیہ  لہر کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کوہن وان برگسڈورف نے یورپی یونین کے مشنز کے نمائندوں کے ایک اعلیٰ سطح وفد کی صدارت کی۔ انہوں  نے شمالی غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ گھروں میں سے ایک کے قریب میڈیا کو بتایا کہ یہاں آنے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں کیا ہوا اور متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کرنا ہے۔

20 سفیروں پر مشتمل یورپی یونین کا وفد انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیل سے غزہ آیا تھا۔ انہوں نے تباہ شدہ گھروں کا دورہ کیا اور عینی شا ہدین سے گفتگو کی۔

برگسڈورف نے کہا کہ یورپی مشنز کے نمائندوں نے کشیدگی کے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ہماری معلومات سے یہ واضح ہو گیا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی وفد اسرائیل اور پی آئی جے کے درمیان گزشتہ فوجی کشیدگی کے دوران  ہونے والے واقعات کی وضاحت کرتے ہوئے ایک رپورٹ مکمل کرنے کا منتظر ہے۔

9 مئی کو اسرائیلی فوج اور پی آئی جے کے درمیان فوجی کشیدگی شروع ہوئی جو پانچ روز تک جاری رہی جو مصر کی جانب سے مزید جانی و مالی نقصانات سے بچنے کی غرض سے جنگ بندی کے لئے مصالحتی کردار ادار کرنے کے بعد ختم ہوئی۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی بندرگاہوں پر کنٹینر کی پیداوار میں 4.8...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران چین کی بندرگاہوں پر کنٹینر کی آمد میں گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک کی بندرگاہوں پر تقریباً 9 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار ،بیس فٹ مساوی کنٹینرز کو سنبھالا گیا۔

اسی عرصے میں چین کی بندرگاہوں پر کارگو کی مجموعی ترسیل 5.28 ارب ٹن رہی جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

غیر ملکی تجارت کے لئے کارگو تھروپٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل میں چین کی بندرگاہوں پر کارگو تھروپٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 11.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کنٹینر تھروپٹ میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہاڑ گرنے سے 19 افراد ہلاک

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر لی شان میں پہاڑ گرنے سے مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک اور 5معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظا میہ نے بتایا کہ یہ حادثہ  اتوار کی صبح 6 بجے کے قریب شہر کے جنکوہی ضلع کے یونگ شینگ ٹاؤن شپ میں ایک جنگل پر مشتمل فارم میں پیش آیا۔

600 سے زائد افراد پیشہ ورانہ امدادی سامان کے ساتھ ریسکیو اور تلاش کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

 ریسکیو آپریشن اتوار کی رات 8 بجے ختم ہوا۔

پہاڑ گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارا ملک 9 مئی واقعہ پر لعنت بھیجتا، خدارا ب...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا ملک 9 مئی واقعہ پر لعنت بھیجتا اور شرمناک قرار دیتا ہے، خدا کیلئے بے گناہوں کو رہا اور گناہ گاروں کو سزا دی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کل رات پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس نے 40 گالف سٹی میرے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس میرے گھر دوبارہ دروازے توڑ کر داخل ہوئی، اچھی بات یہ ہے کہ کسی ملازم کو نہیں مارا توڑ پھوڑ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ہر روز اتوار نہیں ہوتا، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ویڈیوز اور کیمرے لے گئے ہیں، گھبرائیں نہیں میرے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے، سارا ملک 9 مئی کے واقعے پر لعنت بھیجتا ہے، شرمناک قرار دیتا ہے، ادارے پولیس میں اپنی ایجنسیوں کو بھیجیں اور تحقیقات کی جائیں کہ نامعلوموں اور نامزد لوگوں کو نکالنے کیلئے کیا وصولیاں اور کتنا پیسہ لیا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی جا رہی ہے لوگ آگے ہی بہت تنگ ہیں، یہ فوج ہماری ہے، یہ پاکستان کی فوج ہے، پاکستان میں کوئی شخص فوج کے خلاف بری سوچ نہیں رکھتا، خدا کیلئے بے گناہوں کو رہا کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے، ایک ماہ ہوگیا ہے لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ پاکستان میں غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ان پی ڈی ایم کے لوگوں کو کسی نے ووٹ نہیں دینے، جو قاسم کے ابو کو چھوڑ گیا ہے وہ گنگا نہایا ہے، بے گناہ جیل میں پڑا رہے یہ کوئی انصاف نہیں ہے، مہربانی کر کے گناہ گاروں کو سزا اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سی...

وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون پہنچے، ملاقات میں مجموعی سیاسی، امن و امان سمیت معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بجٹ تفصیلات سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جبکہ سربراہ پی ڈی ایم نے شہباز شریف کو عوامی ریلیف کے اقدامات بارے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ بعدازاں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )مولانا فضل الرحمان سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پہنچے اور ان کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے سردار محمود صادق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس(...

وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزرا اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزرا اعلی اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کی استحکام اور تعاون کے احساس...

چین اور امریکہ دونوں کی طرف سے استحکام اور تعاون کے احساس کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، ایلون مسک کا چین کا دورہ ممکنہ مارکیٹ کے سائز، بڑھتے ہوئے تکنیکی منظرنامے اور چین میں دوستانہ کاروباری ماحول کی بھی عکاسی کرتا ہے ،، چین عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ صنعتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور دوبارہ تصور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔گوادر پرو کے مطابق عالمی اقتصادی مفادات کے ایک قابل ذکر اتحاد میں، اسپاٹ لائٹ چین پر مضبوطی سے قائم ہے کیونکہ متعدد امریکی کارپوریٹ کمپنیز کے سی ای اوز نہ صرف جائزہ لینے بلکہ اپنی اہم منڈیوں میں مصروفیت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم مشن پر نکلتے ہیں۔ چین، حال ہی میں تقریباً تین سال کی وبائی امراض کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں کی گرفت سے ابھر کر سامنے آیا ہے، ان بااثر شخصیات کو دوبارہ کھلنے کے بعد کی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے اشارہ کرتا ہے۔ قابل ذکر کاروبار میں ٹیسلا کے ایلون مسک، سٹاربکس کے لکشمن نرسمہن، اور جے پی مورگن کے جیمی ڈیمن تھے۔ ان کی موجودگی رہنماؤں کے یکے بعد دیگرے دوروں کے بعد ہوتی ہے، جو ایپل، سام سنگ، آرامکو، ووکس ویگن، ایچ ایس بی سی، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، اور کیرنگ سمیت کارپوریٹ کمپنیوں کی متنوع صف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بااثر سی ای اوز کا یہ جلوس دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے خطوں کو عبور کرتا ہے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ چین لاتعداد بلیو چپ انٹرپرائزز کے لیے ناقابل تردید اہمیت رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق حالیہ دنوں میں چین اور امریکہ دونوں کی طرف سے استحکام اور تعاون کے احساس کو فروغ دینے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ تاہم، ان اقتصادی پاور ہاؤسز کے درمیان بنیادی تناؤ برقرار ہے۔

اس پس منظر میں ایلون مسک کا دورہ چین ایک کثیر جہتی اہمیت کا حامل ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک کے طور پر، ان کی موجودگی نہ صرف چین میں ٹیسلا کے عزائم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ تعاون اور کشیدہ تعلقات سے لاحق خطر ات کے درمیان نازک توازن کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ مسک کی بات چیت کے نتائج اور چین میں ٹیسلا کے آپریشنز کے مستقبل کے وسیع اثرات مرتب ہوں گے، نہ صرف آٹو موٹیو انڈسٹری بلکہ چینـامریکی تعلقات اور عالمی کاروباری برادری کے مجموعی منظر نامے پر بھی۔ مسک کا چین کا دورہ ممکنہ مارکیٹ کے سائز، بڑھتے ہوئے تکنیکی منظرنامے اور چین میں دوستانہ کاروباری ماحول کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اگرچہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جغرافیائی سیاسی تناؤ عالمی کاروباری رجحانات اور لاجسٹک چینز کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے، چین عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ صنعتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور دوبارہ تصور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایلون مسک اکیلے ہائی ٹیک محرک نہیں ہیں جو چین کو ایک قیمتی لاجسٹک پارٹنر اور متحرک مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہائی ٹیک عالمی اداروں کے رہنماؤں نے چین کو ایک خطرہ اور فریب سے دوچار کرنے پر زور دیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین کے متعدد چیف ایگزیکٹوز کے دورے کاروبار کے لیے امید افزا امکانات رکھتے ہیں، لیکن یہ پیچیدہ کاروباری منظرنامے میں موروثی خطرات بھی لاتے ہیں۔ جاری سیاسی تناؤ کے باوجود، مختلف صنعتوں میں چینی اور امریکی مارکیٹ کے کھلاڑیوں کے درمیان پیچیدہ تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے۔گوادر پرو کے مطابق چین کی خارجہ پالیسی کے بارے میں امریکہ کے خدشات غیر ضروری ہیں کیونکہ چین کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول جیسے کہ ون چائنا اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اسے عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تسلیم اور احترام کیا جاتا ہے۔ چین کے تئیں امریکی انتظامیہ کا حالیہ جارحانہ رویہ اس کے پیچھے استدلال پر سوالات اٹھاتا ہے، خاص طور پر جب چین اب بھی مثبت اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ عالمی کاروبار میں چین کے کردار کے ابھرتے ہوئے منظرنامے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے بین الاقوامی تعلقات کی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی نوعیت کو دیکھنے کے لیے ان حرکیات اور نقطہ نظر پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ڈیری انڈسٹری کی ترقی دینے کے لیے پاکس...

چین زیادہ دودھ دینے والی گا ئے کی پیداوار کے ذریعے اپنی ڈیری انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، یہ بات ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی (اے اے یو آر) نے بتائی۔ گوادر پرو کے مطابق تعاون کا مقصد پاکستان میں ڈیری فارمنگ کے لیے استعمال ہونے والی گایوں کے جینیاتی تغیرات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اعلیٰ پیداوار اور لمبی عمر کے حامل اشرافیہ کے جانوروں کی افزائش اور بہتر جنین کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے رائل گروپ آف چائنا نے لاہور میں اشرافیہ کے جانوروں کی بھینسوں کے ایمبریو تیار کرنے کے لیے لیبارٹری قائم کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کمپنی 8,000 سروں پر مشتمل بھینسوں کا ڈیری فارم قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ زیادہ دودھ دینے والی گایوں کی پیداوار میں چین اور پاکستان کے تعاون سے پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ اس کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ، ڈیری مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور بالآخر ملک میں دودھ اور ڈیری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ''چین اور پاکستان زراعت اور لائیوسٹاک کے مختلف شعبوں میں، خاص طور پر زیادہ دودھ دینے والی گایوں کی پیداوار میں تعاون کر رہے ہیں۔اے اے یو آر نے ایک بیان میں کہا کہ اس تعاون کا مقصد گائے کی اعلیٰ نسلوں کو متعارف کرانا اور ان کی افزائش کے ذریعے پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کو بڑھانا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے مزید کہا اس تعاون کے تحت، چین افزائش نسل کی جدید تکنیکوں، مویشی پالنے کے طریقوں اور مویشیوں کی جینیاتی بہتری میں اپنی مہارت کا اشتراک کرے گا۔ چینی ماہرین پاکستانی کسانوں اور پیشہ ور افراد کو ڈیری فارمنگ میں ان کے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لیے تربیت فراہم کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے برقرار رکھا کہ پاکستان کو اپنی پیداوار بڑھانے کے لیے مزید زرعی اور لائیو سٹاک تحقیق کی ضرورت ہے، اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کی جائیں جو برآمد کی جا سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستانی کسانوں کو زیادہ مقدار میں دودھ کے ساتھ گائے کے ایمبریو پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے لیے چینی حکومت نے لائیو سٹاک کے شعبے میں سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) کے منصوبوں کے لیے رائل گروپ (کمپنی) کا انتخاب کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مزید معیاری پاکستانی مصنوعات کے کے ایچ ک...

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی حکومتیں قراقرم ہائی وے ( کے کے ایچ ) کے ذریعے چینی مارکیٹ میں مزید پاکستانی سمندری غذا اور زرعی مصنوعات لانے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم اس زمینی راستے سے مزید پاکستانی سمندری غذا اور زرعی مصنوعات کو چینی منڈی تک لانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں پاکستان کے پہلے زمینی کنٹینرائزڈ سمندری غذا کے کارگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جو قراقرم ہائی وے کے راستے کامیابی سے سنکیانگ پہنچا۔ سفیر حق نے مزید کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف منڈی کے طور پر، چین مزید معیاری پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر معین الحق نے اس بات پر زور دیا کہ خنجراب بارڈر کے ذریعے پاکستان کی معیاری مصنوعات کی تجارت اور برآمدات کو آسان بنانا پاکستان اور چین کا مشترکہ مقصد ہے۔

گزشتہ ہفتے، پاکستان سے کولڈ چین کنٹینرز لے کر ایک ٹرک سرحد پار زمینی راستے سے شمال مشرقی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں کاشغر پہنچا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی ) کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کے مطابق یہ ایک چینی فرم کے ساتھ شراکت میں دو طرفہ سرحد پار روڈ ٹرانسپورٹ کے کاروبار کی پہلی کوشش تھی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ روٹ کی کولڈ چین ٹرانسپورٹ کی لاگت اور قیمت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہمارے چینی شراکت دار بھی پاکستان سے مزید اشیاء درآمد کرنے کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق کنٹینر ٹرک پاکستان اور چین کو ملانے والا لے واحد زمینی راستہ قراقرم ہائی وے کے ذریعے چین میں داخل ہوا۔ اس نے خنجراب پورٹ پر کسٹم چیک کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند...

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت کئی علاقوں میں تیل کی سپلائی بند کردی۔ آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے اسلام آباد سے کہوٹہ جانیوالے راستے کی گزشتہ 4 روز سے بندش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پیر کو آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سے اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ہوائی اڈوں کو تیل کی سپلائی بند رہے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روڈ کا معاملہ حل ہونے تک تیل کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی، ضلعی انتظامیہ کی غیرسنجیدگی پر احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔ واضح رہے کہ تیل کی سپلائی سے اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت دیگر تنصیبات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت ن...

چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے، مداخلت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل رشید رضوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہیں تو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں، ویسے بھی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق 2 قوانین بنائے ہیں، پرانے مقدمات اس لئے سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں لائیو ایشو ہے؟۔ ایڈووکیٹ صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کے ایس سی لیبر یونین کے خلاف درخواست بھی آئی ہے، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ وہ کیس اس وقت ہمارے سامنے نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں، ججز دستیاب نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے ججز متعلقہ رجسٹریوں میں ہوں گے، آپ ہدایات لے لیں، کل کیس سنیں گے، کے الیکٹرک کی نجکاری کو 18 سال ہو چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں