• Columbus, United States
  • |
  • ٣١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین۔ ثقافتی اور قدرتی ورثہ دن ۔ سرگرمیاں

چین ، وسطی صوبہ ہینان کے شہر کائی فینگ میں چین کے ثقافتی اور قدرتی ورثہ دن کی مناسبت سے منعقدہ سرگرمیوں کے دوران ایک بچی کٹھ پتلی کا تماشہ کررہی ہے۔  (شِنہوا)

۱۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ کالج داخلہ امتحان ۔ اختتام

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرتینگ ژو میں کالج داخلہ امتحان میں شریک ایک طالبہ کو اس کی ماں گلدستہ دے رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ کالج داخلہ امتحان ۔ اختتام

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرتینگ ژو میں کالج داخلہ امتحان میں شریک ایک طالبہ کو اس کی سہیلی گلدستہ دے رہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تیان جن کو عالمی کھپت مرکز شہر بنانے کا...

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیان جن کو عالمی کھپت مرکز شہر بنانے کی کوششیں تیز کرنے بارے 5 سالہ عملدرآمد پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔

منصوبہ 24 اہم اقدامات پر ہے جس کے تحت تیان جن اگلے 5 سال عالمی کھپت وسائل کی مرکزی جگہ ، عالمی کھپت اور مقامی سیاحت کے لئے ایک مقام بن جائے گا۔

تیان جن میں 2025 تک اشیائے صرف کی سالانہ خوردہ فروخت مجموعی طور پر 500 ارب یوآن (تقریباً 70.3 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوجائے گی اور شہر کا ہر سال 30 کروڑ ملکی اور غیرملکی سیاح دورہ کریں گے۔

منصوبے کے تحت 2027 تک اشیائے صرف کی سالانہ خوردہ فروخت 2022 کی نسبت دوگنا ہوجائے گی اور اس شہر میں ہرسال 32 کروڑ مقامی و غیرملکی سیاح آئیں گے۔

تیان جن یہ اہداف حاصل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کرے گا جن میں تاریخی کاروباری اضلاع کی تعمیر، عالمی نمائشی تقریبات کا انعقاد، معاون سہولیات بہتر کرنا اور معیاری خدمات کی فراہمی شامل ہیں۔

چین نے 2021 میں شنگھائی ، بیجنگ ، گوانگ ژو ، تیان جن اور چھونگ چھنگ کو بین الاقوامی کھپت مرکز شہروں کی تعمیر میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی منظوری دی۔

۱۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سی 919 طیارہ حریفوں پر واضح فوائد کا...

روم (شِنہوا)  ایک معروف یورپی ماہر نے کہا ہے کہ چین کا خود ساختہ بڑا مسافر طیارہ سی 919 مستحکم غیر ملکی حریفوں کے مقابلے میں یقینی فوائد کا حا مل ہے۔

نقل و حمل پر توجہ مرکوز کرنے والی فرم ٹی آر اے کنسلٹنگ کے سربراہ اینڈریا جیورسین نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ بہت قبل از وقت ہے لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بوئنگ اور ایئربس جیسی بڑی اور  مستحکم کمپنیز کا حریف بننے کے لئے سی 919 کا راستہ ناممکن نہیں ہے۔

28 مئی کو  سی 919 نے شنگھائی سے بیجنگ کے لئے اپنی پہلی تجارتی پرواز مکمل کی  جو چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کے ذریعے چلائی گئی تھی  جس سے شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں اس کا باضابطہ داخلہ ہوا۔

چین کا پہلا خود ساختہ ٹرنک جیٹ لائنر سی 919 بڑا مسافر طیارہ 28 مئی 2023 کو شنگھائی سے بیجنگ کے لیے اپنی پہلی کمرشل پرواز کرتے ہوئے۔ (شِنہوا)

سی 919 منصوبہ 2007 میں شروع کیا گیا تھا۔ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) کی جانب سے تیار کردہ  پہلا سی 919 طیارہ نومبر 2015 میں شنگھائی میں پیداواری لائن سے نکالا گیا تھا۔ 2017 میں اس طیارے نے اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی۔

جیورسین نے کہا کہ سی 919 کا بنیادی فائدہ چین میں اس کے ہوم فیلڈ فائدے میں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی فضائی ٹریفک کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتا ہے اور سالانہ فضائی ٹریفک سے زیادہ کی شرح نمو پر فخر کرتا ہے۔

ملک 2050 تک امریکہ اور یورپ دونوں سے زیادہ دنیا کی سب سے بڑی فضائی ٹریفک مارکیٹ بننے کے لئے تیز رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

فرانسیسی ٹیکنالوجی پبلیکیشن ایل یوسین نوویل کے مطابق سی 919 بوئنگ 737 اور ایئربس 320 سے زیادہ طاقتور ہوگا اور یہ ایندھن کی کارکردگی کے لحاظ سے ان طیاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

چین کا سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین ملک کے جنوبی حصوں میں شدید بارش سے آنے والے سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں تیزی لائے گا۔

ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی ریلیف ہیڈکوارٹرز اور وزارت ہنگامی انتظامات نے متعلقہ سرکاری محکموں سے کہا ہے کہ وہ بارش کے طوفان کا پیشگی انتباہ جاری کریں، امدادی عملہ اور سامان پیشگی تیار رکھیں ، خطرناک صورتحال سے فوری طور پر نمٹیں اور لوگوں کا خطرناک علاقوں سے بروقت انخلا کریں۔

موسلا دھاربارش سے سیلاب ،  چھوٹے و درمیانے درجے کے دریاؤں میں سیلاب کی روک تھام اور ردعمل بہتر بنانے ، چھوٹے و درمیانے آبی ذخائر کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔

ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی ریلیف نے کہا ہے کہ اس نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے در جہ چہارم کی ہنگامی کارروائی شروع کردی ہے۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار علاقے کے شہر بیہائی کے کچھ حصوں میں جمعہ کو شدید بارش سےسیلاب آیا تھا جس سے کچھ دیہات متاثر ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

۱۰ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باؤنسی پچز پر کھیلنے میں دشواری، پاکستانی کر...

پاکستان کے بیٹرز کے لیے اب مشکل آسان ہو گئی کیوں کہ اب قومی بیٹرز جلد ہی باؤنسی پچز کھیل سکیں گے۔ پاکستان یا ایشیائی بیٹرز کاباؤنسی پچز پر کھیلنا مسئلہ رہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے حل کے لیے باؤنسی پچ تیار کی جا رہی ہے جو تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ ان پچز کے ذریعے کرکٹرز اب خود کو آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی باؤنسی پچز کے لیے لاہور میں رہتے ہو ئے تیاری کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ سابق چئیرمین رمیز راجا نے ڈراپ ان پچز کا اعلان کیا تھا لیکن منصوبہ قابل عمل نہ ہونے کے بعد آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی جس سے اب پچ تیار کی گئی ہے، این سی اے میں اس مٹی کو پچز کی تیاری کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے اس سے پچز میں بانس بڑھے گا اور بیٹرز کو بھرپور پریکٹس کا موقع ملے گا۔ پھر جب وہ رواں برس 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے تو وہا ں کے باؤنس کے مطابق خود کو تیار پائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی بزنس مین ماجد رضوی اپنی ٹیم کو پی ا...

امریکا کی مقبول کرکٹ فرنچائز نائٹ رائڈر کے مالک پاکستانی بزنس مین ماجد رضوی اپنی ٹیم کو پی ایس ایل نائن میں شامل کرانے کے خواہش مند ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ماجد رضوی نے کہا کہ وہ خود کرکٹر رہے ہیں، لاہور میں کئی کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور امریکا آنے کے بعد یو ایس کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایم ایم سی نائٹ رائڈر ٹیم ہیوسٹن اوپن 2022 کی چیمپئن ٹیم ہے جس میں پاکستانی اسٹارز کھلاڑی بھی کھیل چکے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی بھی اس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ماجد رضوی کا کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عثمان شنواری، عمران جونئیر اور نعمان انور ٹیم کا حصہ ہیں، وہ اپنی ٹیم نائٹ رائڈر کو پی ایس ایل ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، ماضی میں ان کی پی سی بی کے کئی عہدیداروں سے بات چیت بھی ہوچکی ہے مگر بورڈ کی تبدیلی سے معاملات طے نہیں ہو پائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی ٹیم نائٹ رائڈر کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ اگر بابر اور رضوان امریکی لیگ کھیلنا چاہیں تو نائٹ رائڈر ٹیم کو اپنا گھر سمجھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل، خل...

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کے تدراک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جبکہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بحریہ ٹاون میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-چین-بیجنگ-براہ راست فضائی راستہ

چائنہ سدرن ایئر لائنز کی بیجنگ اور لندن کے درمیان شروع ہونے والی پہلی پرواز کے مسافر لندن  کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پہنچ رہے ہیں۔(شِںہوا)

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

 بیجنگ اور لندن کے درمیان شروع ہونے والی چائنہ سدرن ایئر لائنز کی پہلی پرواز کی افتتاحی تقریب میں عملے کا ایک رکن شریک ہے۔(شِںہوا)

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-نیویارک-فضائی آلودگی-جنگل میں لگنے وا...

امریکی ریاست  نیویارک میں چہرے پر ماسک پہنے ہوئے لوگ ایک سڑک پر پیدل چل رہے ہیں جہاں کینیڈا میں جنگل میں آتشزدگی سے اٹھنے والے دھوئیں سے متعدد امریکی ریاستوں میں ہوا کا معیارمتاثرہوا ہے۔(شِنہوا)

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برونائی-چینی بحری تربیتی جہاز-دورہ ِخیر سگال...

چینی بحریہ کے ارکان برونائی کا دورہِ خیر سگالی مکمل ہونے کے بعد فلپائن روانگی کے موقع پر برونائی کی مورا بندرگاہ پرالودع کہنے والے لوگوں کو ہاتھ ہلا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارس کووی-2 جیسے وائرس دماغی خلیات کو فیوز ک...

سڈنی(شِنہوا)  یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو) کی قیادت میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے سارس کووی-2 جیسے وائر سزدماغی خلیات کو فیوز کرنے کا سبب بن سکتے ہیں،جس سے  دائمی اعصابی علامات کو متحرک  کرنے جیسی خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔

بدھ کو سائنس ایڈوانسز جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، محققین نے اعصابی نظام پر وائرس کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی انفیکشن کے مہینوں بعد کوویڈ سے متاثرہ افراد کے دماغ میں سارس کووی-2 کی نشاندہی ہوئی۔

مطالعہ کے شریک مصنف اور یو کیو کے پروفیسر ماسیمو ہلیارڈ نے کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ  کوویڈ-19 کی  وجہ سے نیوران سیل فیوژن کے عمل سے گزرتے ہیں، جو پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر کی لندن کے میئر سے ملاقات،دوطر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے لندن کے لارڈ میئر نکولس لیونز سے ملاقات کی۔

جمعرات کو بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں چینی نائب صدر ہان نے چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافے اور بڑی صلاحیت سے استفادے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ مالی تعاون تیزی سے دو طرفہ عملی تعاون کے لیے ایک نیا محرک بن گیا ہے۔

ہان نے کہا کہ لندن دنیا کے سب سے زیادہ بین الاقوامی مالیاتی مراکز میں سے ایک ہے جو نہ صرف لندن کی اقتصادی ترقی کا"دل" ہے بلکہ ایک عالمی شہرت یافتہ مالیاتی مرکز بھی ہے۔

ہان نے کہا کہ اس وقت چین غیرمتزلزل طور پر مالیاتی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے رہا ہےاور چین برطانوی مالیاتی برادری کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے اوردوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی پائیدارترقی کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پرلندن کے میئر لیونز نے کہا کہ چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مستقبل میں اس کے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور چین کے وسیع تر مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں کے درمیان مالی تعاون کے امید افزا امکانات موجود ہیں۔

لیونز نے کہا کہ لندن چینی حکومت، کاروباری و مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ مشترکہ کامیابی پرمبنی ترقی حاصل کی جا سکے۔

چین سرمایہ کاری اور فنانسنگ اصلاحات کو مربوط...

شنگھائی (شِنہوا) چین شہریوں کی متنوع مالی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی اصلاحات کو مربوط انداز میں فروغ دیتا رہے گا۔

چائنہ  سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) کے چیئرمین  یی ہیومین نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو شنگھائی میں منعقدہ لوجیا ژوئی فورم میں کیا۔

یی نے کہا کہ سی ایس آر سی نئے تین سالہ ایکشن پلان کے نفاذ کو پوری دلجمعی سے فروغ دے گا تاکہ لسٹڈ کمپنیوں کے معیار کو بہتربناتے ہوئے ان کے انتظام وانصرام  ، مسابقت، اختراع، خطرے سے بچنے اور بحالی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ یی نے کہا کہ سی ایس آر سی مارکیٹ ٹریڈنگ کے طرز عمل کی نگرانی کو بہتر بنانے، نئے تجارتی طریقوں جیسے کہ مقداری تجارت کی جانچ پڑتال  اور تجزیہ  کو جاری رکھے گا  اور مؤثر طریقے سے صحت مند اور مؤثر طریقے سے برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ، اندرونی تجارت اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں پر سختی سے کریک ڈاؤن کرے گا۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کو نئے دورکے لیے صحیح راستہ ت...

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ شیی نے ان خیالات کا اظہار یوایس چائنہ بزنس کونسل کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-امریکہ تعلقات کو چیلنجز کا سامنا ہے، شیی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے واضح کر دیا ہے کہ تعلقات کو درست کرنا اختیاری معاملہ  نہیں رہا اس کے لیے  دونوں ممالک کو کرنا چاہیے اور اچھا کرنا چاہیے۔ دنیا اتنی بڑی ہے کہ دونوں ممالک مل کر ترقی کرتے ہوئے خوشحالی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی نے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے تین اصول تجویز کیے ہیں۔ وہ نئے دور میں دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ  چلنے کے بنیادی اور صحیح راستے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ان میں باہمی احترام سب سے پہلے آتا ہے، پرامن بقائے باہمی سرخ لکیر ہے اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون اصل مقصد ہے۔

افغانستان میں سڑک حادثے میں 9 افراد جاں بحق،...

قلات(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک سڑک حادثےمیں کم سے کم 9مسافر جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ جان لیوا حادثہ صوبائی دارالحکومت قلات شہر میں جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

بدھ کی صبح سے ملک میں یہ تیسرا سڑک حادثہ ہے۔ بدھ کے روز وسطی بامیان اور شمالی سر پل صوبوں میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کل 24 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 15 زخمی ہوئے تھے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ...

رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں  اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم سے کم چھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ چھ میں سے دو افراد معمولی زخمی جبکہ دیگر ربڑ کی گولیاں لگنےسے زخمی ہوئے۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں اسرائیلی فوجی جیپوں اور بکتر بند گاڑیوں نے رم اللہ شہر کے متعدد محلوں پر دھاوا بول دیا اور کئی عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 2022 میں یروشلم میں ہونے والے دوہرے ریموٹ بم حملے میں ملوث اور اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی اسلام الفاروق کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پتھراؤ کرنے والے درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست گولہ بارود استعمال کیا۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کسی بھی ملک کے مقابلے میں دھونس اور د...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں دھونس اور دھمکی کو بہتر طور پر سمجھتا ہے اور چین کے لیے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے معاملے میں سمجھوتہ کرنے یا پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں امریکی حکام کی جانب سے آبنائے تائیوان میں چینی فوجی جہازوں کی حالیہ  مشقوں کے بارے میں الزامات کے جواب میں کیا۔ وانگ نے کہا کہ ایسی رپورٹس موجود ہیں کہ صرف پچھلے سال، امریکی جاسوس طیاروں نے جاسوسی کے لیے چین کی سرحدوں کے قریب 800 سے زیادہ پروازیں کیں۔ پچھلے سال، امریکہ نے کئی بار جنوبی بحیرہ چین اور قریبی علاقوں میں حملہ آور گروپ کے طیارہ بردار جہاز بھیجے۔ وانگ نے کہا کہ اپنی عسکری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے، امریکہ جان بوجھ کراپنی طاقت کی نمائش کرتے ہوئے دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یہ انتہائی دھونس اور دھمکی ہے۔ یہ سمندری اور فضائی سلامتی کے خطرات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرات کی وجہ ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ 2050 تک کاربن اخراج کا سب سے بڑا ذمہ...

بیجنگ(شِنہوا)ایک حالیہ تحقیق کے مطابق  امریکہ 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی حد سے زیادہ سطح کا سب سے بڑا ذمہ دار ملک ہوگا۔سائنسی جریدے نیچر سسٹین ایبلٹی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے شمالی ممالک موسمیاتی خرابی کے "سب سے بڑے ذمہ دار " ہیں، جو موسمیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے 2050 تک 1ہزار 700کھرب  ڈالر معاوضے کی ادائیگی کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں اینڈریو فان ننگ کی سربراہی میں محققین کی ٹیم کی طرف سے معاوضے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ اس رقم کا حساب لگایا جا سکے جو زیادہ اخراج کرنے والے ممالک کو "ماحول کی تخصیص اور آب و ہوا سے متعلقہ نقصانات کے لیے" کم اخراج کرنے والے ممالک  کو دینا چاہیئں۔

آکسفورڈ میں ڈونٹ اکنامکس ایکشن لیب میں تحقیق اور ڈیٹا تجزیہ کے سربراہ اور لیڈز یونیورسٹی کے وزٹنگ ریسرچ فیلوفان ننگ نے کہا کہا کہ  جیسا کہ تحقیق کے نتائج سے  ظاہر ہوتا ہے، بھارت اور چین سمیت کم اخراج کرنے والے ممالک پرامریکہ کا  تقریباً 800کھرب  ڈالر کا واحد سب سے بڑا موسمیاتی قرضہ ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کاربن بجٹ کی کمی کے لیے تمام ممالک یکساں طور پر ذمہ دار نہیں، کچھ ممالک نے اس بحران کو پیدا کرنے میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حصہ ڈالا ہے۔ 

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیلی سکوپ نے ملکی وے کے سب سے قدیم معلو...

بیجنگ(شِنہوا)  ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے ہماری کہکشاں ملکی وے کے سب سے قدیم معلوم ستارے کو دریافت کیا ہے۔تحقیقی نتائج سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ ستارہ پہلی نسل کے ستاروں کے چھوڑے ہوئے گیس کے بادل میں پیدا ہوا جس کا حجم ہمارے سورج سے 260 گنا زیادہ ہے۔ اس دریافت سے سب سے پہلے پیدا ہونے والے ستاروں ،ملکی وے اور کائنات کے ارتقاء کے بارے میں بنی نوع انسان کی سمجھ میں بہتری آئی۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز(سی اے ایس) کے ذیلی ادارے قومی فلکیاتی رصد گاہوں(این اے او سی) میں چینی ماہرین فلکیات کی زیر قیادت نئی تحقیق گزشتہ روز جریدے  نیچر میں آن لائن شائع ہوئی۔ تحقیقی منصوبے کے رہنما ژاؤ گانگ نے کہا کہ پہلے پیدا ہونے والے ستاروں نے کائناتی طلوع  صبح کے دوران کائنات کو روشن کیا اور بگ بینگ کے بعد آنے والے کائناتی "تاریک دور" کا خاتمہ کیا۔ تاہم، ان کی کمیت کی تقسیم عظیم حل طلب اسرار میں سے ایک ہے۔ 

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے-ہرارے-نئے چینی سفیر

زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا (بائیں جانب سامنے) زمبابوے میں چین کے نئے سفیر ژؤ ڈنگ (دائیں جانب سامنے) سے ہرارے میں انکی تعیناتی اسناد وصول کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

یو این ایچ سی آر کا سوڈان کے تنازعہ سے متاث...

جوبا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کی مدد کو ترجیح دے تاکہ سوڈان میں تنازعات سے بچ کر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی آمد کے دباو سے نمٹا جا سکےکیونکہ ملک میں 1 لاکھ نئے تارکین وطن کی آمدہوئی ہے۔

یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر برائے آپریشن رؤف مازونے کہا کہ اپریل کے وسط میں سوڈان میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگ روزانہ سرحد پار کر کے جنوبی سوڈان کی طرف بھاگ رہے ہیں جن میں اکثریت واپس آنے والے جنوبی سوڈانی باشندوں کی ہے جو اب اپنے وطن واپس آ رہے ہیں جنہیں ملک سے بھاگنے پر مجبورکیا گیا تھا۔

مازو نے کہا کہ واپس آنے والے افراد سوڈان اور دیگر مختلف قومیتوں کے مہاجرین کے ساتھ آ رہے ہیں جن کا جنوبی سوڈان نے دل کھول کر خیر مقدم کیا ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےسنکیانگ میں جنوری تااپریل غیرملکی تجار...

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے کی غیرملکی تجارت کا حجم رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں 94 ارب 95 کروڑیوآن(تقریباً 13 ارب 30 کروڑ ڈالر)رہا۔

ارمچی کے محکمہ کسٹمزکے نائب سربراہ لی چھنگ ہوانے سنکیانگ کے بہتر کاروباری ماحول اور ترقی کے نئے طریقے کے بارے میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسٹم حکام نے کیمیکل، ٹیکسٹائل ، گارمنٹس،مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ جیسی صنعتوں میں خطےکےکاروباری اداروں کو اپنےبرآمدی منصوبوں کو ایڈجسٹ کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ سمیت ابھرتی ہوئی منڈیوں اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی )میں اپنا حصہ بڑھانے میں فعال طور پر مدد کی ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے 7 سال بعد سعودی عرب میں قونصلیٹ جنر...

تہران(شِنہوا) ایران نے سات سال کی بندش کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ میں اپنا قونصلیٹ جنرل اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا نمائندہ دفتر باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہی۔

بیان میں کیا گیا کہ اس سلسلے میں گزشتہ شام کو افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی رضا بگدیلی، ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے نگران حسن زرنیگر، ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ عباس حسینی اور جدہ میں سعودی وزارت خارجہ کے دفتر کے سربراہ  مازن بن حمد الحمودی نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق او آئی سی میں ایران کے نمائندہ دفتر نے 2022 میں عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کئی نشستوں پر مشتمل بات چیت کے بعد اپنا کام شروع کیا تھا اور ملک کے قونصلیٹ جنرل نے بھی اس سال کے شروع میں ایرانیوں کی حج کی سہولت کے لیے کام شروع کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان چینی ثالثی کے معاہدے کے تحت دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے تقریباً تین ماہ بعد منگل کے روز ایران نے ریاض میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان تابکار پانی کے اخراج کے منصوبوں پر شفا...

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روس نے جاپان سے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکار پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں مزید شفافیت دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں ٹوکیو کے منصوبوں کے بارے میں تشویش کا اظہار اور شفافیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ضرورت پڑنے پر معلومات اور پانی کے نمونوں تک رسائی کی درخواست کرتے ہوئے جاپان پر زور دیا کہ وہ پڑوسی ممالک کو ممکنہ تابکاری کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات سے آگاہ کرے۔

جاپان کا دعویٰ ہے کہ تابکار پانی سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے سے خطے کے ماحول یا لوگوں کی صحت کو کوئی خاص خطرہ نہیں۔ اس بات کا ذکر  کرتے ہوئے کہ روس نے جاپان سے مکمل شفافیت کی ضرورت پر زور اور متعلقہ معلومات تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا ہے زاخارووا نے کچھ خطرناک عوامل پر روشنی ڈالی جن کے لیے مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ عالمی ثقافت صنع...

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں منعقدہ 19 ویں چائنہ (شین ژین) عالمی ثقافت صنعت میلے میں رقاصائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

سری لنکن اور چینی ماہرین کا کورل ریف ایکالوج...

سری لنکا اور چین کے ماہرین نے کولمبو میں کورل ریف ایکالوجی پر ایک سمپوزیم (اجلاس) کا انعقاد کیا جس میں مرجان کی چٹانوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے تحفظ وبحالی کے لیے حکمت عملی تلاش کی گئی۔ اس سمپوزیم کی میزبانی کولمبو پورٹ سٹی نے روہونا یونیورسٹی، ساتھ چائنہ سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، چائنہ۔سری لنکا جوائنٹ سینٹر فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (سی ایس ایل-سی ای آر) کے تعاون سے کی۔ عالمی یوم ماحولیات اور سمندروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سمپوزیم میں کولمبو پورٹ سٹی کی پائیداری اور قدرتی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عزم پر روشنی ڈالی گئی۔ مشترکہ سمپوزیم میں انسانی سرگرمیوں اور عالمی موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر کورل ریف ماحولیاتی نظام کی حیثیت، حیاتیاتی تنوع اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چین اور سری لنکا میں کورل ریف کے تحفظ، بحالی اور انتظام کے مسائل اور جوابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چین اور سری لنکا کے سائنس دانوں نے سمپو زیم میں خیا لات کاا ظہار بھی کیا۔ یہ مشترکہ سمپوزیم کولمبو پورٹ سٹی کی جانب سے ملک کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیداری سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں پہلا سمپوزیم ہے۔ کولمبو پورٹ سٹی اور سی ایس ایل-سی ای آر نے نیچر کنزرویشن اور پائیدار ترقی پر کام کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کا وعدہ کیا ہے۔ کولمبو پورٹ سٹی کا مقصد جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر بننا ہے جو جدید ترین پائیدار شہر کے ڈیزائن اور اسمارٹ سٹی تصورات پر تعمیر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کے عجائب گھروں میں تعاون کی یادد...

شنگھائی تاریخی عجائب گھر اور روسی ریاستی تاریخی عجائب گھر نے دوستانہ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ شنگھائی تاریخی عجائب گھر کے سربراہ ژو چھن ہوا اور روسی ریاستی تاریخی عجائب گھر کے ڈائریکٹر الیکسی لیویکن نے ایک تقریب میں یادداشت پر دستخط کیے۔ فریقین نے اہلکاروں کی تربیت، نمائشوں کے انعقاد، ڈیجیٹل وسائل کے تبادلے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تبادلے و تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ عالمی ثقافت صنع...

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں منعقدہ 19 ویں چائنہ (شین ژین) عالمی ثقافت صنعت میلے میں رقاصائیں بیلے رقص پیش کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران ۔ تہران ۔ چینی برج ۔ مقابلہ

ایران ، تہران میں ایرانی کالج طالب علموں کے درمیان چینی زبان میں مہارت کے مقابلے "چینی برج " میں ایک امیدوار حصہ لے رہی ہے۔ (شِںہوا)

ایران ، تہران میں ایرانی کالج طالب علموں کے درمیان چینی زبان میں مہارت کے مقابلے "چینی برج " میں ایک طالبہ حصہ لے رہی ہے۔ (شِںہوا)

عراق میں داعش کے جرائم کی تحقیقاتی ٹیم مکمل...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے عراق میں داعش کے جرائم کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم پر زور دیا ہے کہ وہ شدت پسند گروپ کے مجرمانہ شواہد جلد از جلد حوالے کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ چین گزشتہ 6 ماہ کے دوران داعش کے جرائم کے احتساب کو فروغ دینے والی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم (یو این آئی ٹی اے ڈی) کی پیشرفت خاص طور پر کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی مبینہ ترقی اور استعمال کے علاوہ داعش کی جانب سے ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے بارے نئے شواہد کو سراہتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین عراقی عدلیہ کی استعداد کار بڑھانے اور عراقی عدالتوں کے ڈیجیٹلائزیشن کے کام کی حمایت میں "یو این آئی ٹی اے ڈی" کی فراہم کردہ فعال مدد کو بھی سراہتا ہے۔

گینگ نے کہا کہ ہم پیشرفت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ بھی امید کرتے ہیں "یو این آئی ٹی اے ڈی" کی طرف سے جمع کردہ کافی شواہد جلد از جلد دہشت گردوں کا احتساب کرنے کے لئے ٹھوس کارروائیوں میں تبدیل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے ممالک کے ساتھ شواہد کا تبادلہ کرتے وقت "یو این آئی ٹی اے ڈی"  کو عراقی حکومت سے پیشگی رضامندی حاصل کرنا ، شفافیت اور عدم امتیاز کے اصولوں پر عمل کرنا  ہو تا ہے۔ چین کو امید ہے کہ ٹیم عراق کے ساتھ مکمل مشاورت کرے گی تاکہ فوری طور پر تکمیل کی حکمت عملی تیار کی جاسکے جس میں سلامتی کونسل کی طرف سے نظر ثانی کے لئے پیش کیا جانے والا ٹائم فریم بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ عراق انسداد دہشت گردی کی بین الاقوامی کوششوں میں سب سے آگے ہے لہذا بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گرد قوتوں کا احتساب کرنے میں عراق کی حمایت جاری رکھنی چا ہئے۔

چینی شہر نانجنگ مستقبل کی صنعتوں کا سائنس پ...

نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نان جنگ میں مستقبل کے نیٹ ورکس اور صنعتوں پر مشتمل سائنس پارک تعمیر کیا جائے گا۔

نان جنگ بلدیاتی حکومت اور جامعہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ 3 سالہ ایکشن پلان کے مطابق  6 جی مواصلات ، نئے نیٹ ورکس اور انفارمیشن میٹا میٹریل کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والا پارک ، جنوب مشرقی جامعہ اور جیانگ ننگ ترقیاتی زون کی طرف سے مشترکہ طور پر  تعمیر کیا جائے گا۔

تقریباً 16 مربع کلومیٹر پر محیط پارک میں جنوب مشرقی جامعہ ، پرپل ماؤنٹین لیبارٹریز اور 9 قومی تحقیقی اداروں کی سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع سہولیات ہوں گی۔

اس پارک کا مقصد بنیادی ٹیکنالوجیز بارے 60 تحقیقی منصوبوں کو مکمل کرنا، 10 ہزار اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کرنا اور 2025 تک 500 اعلیٰ ٹیکنالوجی اداروں کے انکیوبیشن کو متعارف کرانا یا ان کی مدد کرنا ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکن اور چینی ماہرین کا کورل ریف ایکالوج...

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا اور چین کے ماہرین نے کولمبو میں کورل ریف ایکالوجی پر ایک سمپوزیم (اجلاس) کا انعقاد کیا جس میں مرجان کی چٹانوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے تحفظ وبحالی کے لیے حکمت عملی تلاش کی گئی۔

اس سمپوزیم کی میزبانی کولمبو پورٹ سٹی نے روہونا یونیورسٹی، ساؤتھ چائنہ سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، چائنہ۔سری لنکا جوائنٹ سینٹر فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (سی ایس ایل-سی ای آر) کے تعاون سے کی۔

عالمی یوم ماحولیات اور سمندروں کے عالمی دن کی مناسبت سے سمپوزیم میں کولمبو پورٹ سٹی کی پائیداری اور قدرتی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عزم پر روشنی ڈالی گئی۔

مشترکہ سمپوزیم میں انسانی سرگرمیوں اور عالمی موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر کورل ریف ماحولیاتی نظام کی حیثیت، حیاتیاتی تنوع اور بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چین اور سری لنکا میں کورل ریف کے تحفظ، بحالی اور انتظام کے مسائل اور جوابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

چین اور سری لنکا کے سائنس دانوں نے  سمپو زیم میں خیا لات کاا ظہار بھی کیا۔

یہ مشترکہ سمپوزیم کولمبو پورٹ سٹی کی جانب سے ملک کے قدرتی وسائل کے تحفظ اور پائیداری سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں پہلا سمپوزیم ہے۔

کولمبو پورٹ سٹی اور سی ایس ایل-سی ای آر نے نیچر کنزرویشن اور پائیدار ترقی پر کام کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کا وعدہ کیا ہے۔

کولمبو پورٹ سٹی کا مقصد جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر بننا ہے جو جدید ترین پائیدار شہر کے ڈیزائن اور اسمارٹ سٹی تصورات پر تعمیر کیا گیا ہے۔

ماسکو (شِنہوا) شنگھائی تاریخی عجائب گھر اور روسی ریاستی تاریخی عجائب گھر نے دوستانہ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

شنگھائی تاریخی عجائب گھر کے سربراہ ژو چھن ہوا اور روسی ریاستی تاریخی عجائب گھر کے ڈائریکٹر الیکسی لیویکن نے ایک تقریب میں یادداشت پر دستخط کیے۔

فریقین نے اہلکاروں کی تربیت، نمائشوں کے انعقاد، ڈیجیٹل وسائل کے تبادلے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تبادلے و تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی کامیاب...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں منعقدہ ایک فورم کے مقررین نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کی 10 سالہ ترقی میں کامیابیوں کا جائزہ لیا اور باہمی فائدے اور ہمہ جہت نتائج کے امکانات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے بی آر آئی۔کامیابیوں کی دہائی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے امکانات کے موضوع پر بوہینیا ثقافتی فورم میں کہا کہ میری ٹیم اور میں ہانگ کانگ کو دیگر بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور خطوں میں فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ اپنی خصوصیات کے ساتھ بہترین کر تا رہے گا۔ ممالک اور معیشتوں، کمپنیز اور لوگوں کو ہر جگہ جوڑ تا رہے گا تاکہ ہمارے ملک اور دنیا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ہانگ کانگ ایس اے آر میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر لیو گوانگ یوآن نے فورم میں کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بی آر آئی کو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی ترقیاتی ایجنڈوں کے ساتھ مئو ثر طریقے سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کئی کثیر الجہتی دستاویزات میں بھی لکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایک دوسرے کے ہاتھ چھوڑنے کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے، دیواریں کھڑی کرنے کی بجائے دیواریں گرانے کی امید رکھتا ہے اور چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔

بوہینیا کلچر ہولڈنگز لمیٹڈ کے جنرل منیجر وین ہونگ وو نے فورم میں کہا کہ تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ ایک دہائی کے دوران بی آر آئی نے ترقی کی ہے، وژن سے حقیقت کی طرف بڑھ رہا ہے اور بی آر آئی کا عالمی اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، زرعی شعبے میں ماحول دوست ترقی جاری

بیجنگ (شِنہوا) چین کے زرعی شعبے نے مسلسل سبز تبدیلی کو وسعت دی ہے جس کے باعث 2021 اور 2022 کے درمیان اعلیٰ سطح کی سبز ترقی ہوئی ہے۔

چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنس اور چائنہ زرعی سبز ترقی تحقیق سوسائٹی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک نے 505 بڑے اور درمیانے درجے کے آب پاشی اضلاع کو جدید بنایا اور 2022 میں 3 کروڑ 37 لاکھ مو (تقریباً 22 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر) کے آب پاشی علاقوں کو بحال کرتے ہوئے بہتر بنایا، جس سے اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

چین نے 2022 کے اختتام تک نامیاتی زرعی مصنوعات کے لئے 102 مراکز اور سبز خوراک کے خام مال کے لئے 748 معیاری پیداواری مراکز تعمیر کئے جس کا مجموعی رقبہ 16 کروڑ 80 لاکھ مو سے زائد تھا۔

2021 کے دوران چین میں فصلوں کے بھوسے کے استعمال کی شرح 88.1 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔ مویشی اور پولٹری کھاد کی شرح 76 فیصد سے زائد ہوگئی جبکہ زرعی فلم کی بحالی کی شرح 80 فیصد سے زیادہ تھی۔

ملک نے 31 صوبائی سطح کے علاقوں سے پانی، مٹی، آب و ہوا، حیاتیات اور زرعی فضلے بارے 1 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ اعداد و شمار پر مشتمل زرعی وسائل کا ڈیٹا بھی تیار کیا ہے جو زرعی وسائل کے استعمال کا تجزیہ کرنے اور سبز ترقی کی سطح کا جائزہ لینے کے لئے ڈیٹا تعاون فراہم کرسکتا ہے۔

چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے صدر وو کونگ منگ نے بتایا کہ چینی اکیڈمی برائے زرعی سائنس نے سبز ٹیکنالوجی، معیارات اور ماڈلز میں شاندار سائنسی تحقیقی کامیابیاں حاصل کیں اور متعلقہ تکنیکی اختراع اور پالیسی مشورے میں چائنہ زرعی سبزترقی تحقیق سوسائٹی سے ملکر کام کیا۔

۸ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں