• Columbus, United States
  • |
  • ٠٩ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

آبادی پر کنٹرول کا انوکھا حل، بھارت میں نوبی...

بھارت میں اجتماعی شادی کے موقع پر حکومت کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو میک اپ بکس میں خاندانی منصوبہ بندی کے لیے مانع حمل ادویات کے تحفے دیے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا میں ریاستی حکومت کی جانب سے غریب اور نادار جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کی تقریب رکھی گئی جس میں 296جوڑوں کی شادی کرائی گئی،حکومت کی جانب سے نئے جوڑوں کو تحفے بھی دیے گئے جن میں مانع حمل ادویات بھی شامل تھیں، ان کے پیکٹ میک اپ بکس میں رکھے گئے تھے،ضلعی افسر کا کہنا تھا کہ شادی اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے ہر جوڑے کے اکائونٹ میں 49ہزار بھارتی روپے منتقل کیے گئے ہیں، ہمیں نہیں پتہ کہ جوڑوں میں تقسیم کیے جانے والے پیکٹ میں کیا تھا،اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا میں لوگوں پر تیز دھار آلے سے حملہ...

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلانگ بیچ میں لوگوں پر تیز دھار آلے سے حملے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں5افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے 4افرادکو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی،رپورٹس کے مطابق تیز دھار آلے سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مارکر زخمی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرضوں میں اضافے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث...

قرضوں میں اضافے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث امریکی خزانے میں ریکارڈ کمی آئی ہے،25مئی تک امریکی خزانے میں 38.5ارب ڈالرز نقدی کی شکل میں موجود تھے جو کہ اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 200ارب ڈالرز کم تھے ،اس کے برعکس دنیا میں 31افراد ایسے ہیں جو امریکی حکومت کے خزانے میں موجود رقم سے زیادہ امیر ہیں،بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ امریکی خزانے میں موجود رقم سے لگ بھگ 5گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں،اسی طرح ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 190ارب ڈالرز، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 144ارب ڈالرز، بل گیٹس 126ارب، لیری ایلیسن 118ارب، اسٹیو بالمر 115ارب، وارن بفٹ 112ارب، لیری پیج 112ارب، سرگئی برن 106ارب جبکہ مارک زکربرگ 95.8ارب ڈالرز کے مالک ہیں،یہاں تک کہ چین اور بھارت کے 2، 2افراد بھی اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک ہیں،اگر 5جون تک امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرضوں کی حد میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو امریکی حکومت کو ادائیگیوں کے لیے رقم کی کمی کا سامنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کا وقت آگیا ہے ، ام...

امریکا نے ترکیہ پر زور دیا ہے کہ وہ نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری دے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ شمالی یورپی ملک کے اتحاد میں شامل ہونے کا اب وقت آ گیا ہے،گزشتہ روز سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ سویڈن نیٹو میں شامل ہونے کا اہل ہو گیا ہے اور اس نے ترکیہ کے جائز سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں،بلنکن نیکہاکہ امریکا کے نقطہ نظر سے اب وقت آ گیا ہے کہ سویڈن کے الحاق کو حتمی شکل دی جائے،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ نے اہم اور جائز خدشات کا اظہار کیا تھا ، سویڈن اور فن لینڈ دونوں نے ان خدشات کو دور کیا اور اس طرح اب آگے بڑھنے کا وقت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارے اتحادی سویڈن کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم اور اچھی پوزیشن میں ہیں، قطع نظر اس کے کہ الحاق کل ہو یا دو ہفتوں میں یا اس کے بعد چند ہفتوں میں ہو،دوسری جانب سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن نے کہا کہ ان کا ملک سہ فریقی میمورنڈم کے مطابق اپنے ترک دوستوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ نیٹو کے ہر اتحادی کو اپنا فیصلہ خود کرنا ہوتا ہے اور ترکیہ کے فیصلے صرف ترکیہ ہی کر سکتا ہے اور ہم اس کا مکمل احترام کرتے ہیں،واضح رہے کہ ترکیہ کی حمایت کے بغیر سویڈن نیٹو اتحاد میں شامل نہیں ہو سکتا کیونکہ اتحاد میں شامل تمام ممالک کو متفقہ طور پر نئے اراکین کی حمایت کرنا ہوتی ہے، سویڈن اور ہمسایہ ملک فن لینڈ نے گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو کی رکنیت کے لئے درخواست کی تھی اور فن لینڈ نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی لیکن سویڈن کی درخواست ابھی تک زیر التوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان ، یتیم خانے میں 50سے زائد بچے غذائی قل...

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جنگ میں درجنوں بچے بھوک اور پانی کی کمی سے جان کی بازی ہار چکے ہیں،برطانویمیڈیاکی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں 15اپریل سے جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران دارالحکومت خرطوم کے ایک یتیم خانے میں 50سے زائد بچے غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم میں واقع میوگوما کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے درکار عملہ موجود نہیں چونکہ ہر تین گھنٹے بعد بچوں کو کھانا کھلانا ہوتا ہے توعملے کی غیر موجودگی نے صورتحال کو تشویش ناک بنا دیا ،جنگ شروع ہونے کے بعد سے خرطوم کے یتیم خانوں میں کام کرنے والا عملہ گھر رہنے یا پھر نقل مکانی پر مجبور ہوگیا،رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر اموات نوزائیدہ بچوں کی ہیں، جن کی عمر ایک سال سے کم ہے اور شدید غذائی قلت اور پانی کی کمی کے باعث صرف جمعہ کے روز ہی 13بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،ریاست خرطوم میں سماجی ترقی کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل صدیق الفارینی نے کہا ہے کہ اموات کی بڑی وجہ بنیادی طور پر عملے کی کمی اور لڑائی کی وجہ سے بجلی کی بار بار بندش تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا ، ایک سالہ بچے 9گھنٹے کار میں رہنے کے...

امریکا میں خاتون ایک سال کا بچہ گاڑی میں ہی بھول گئی ، بچہ 9گھنٹے گاڑی میں بند رہنے کے باعث ہلاک ہو گیا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے ہسپتال میں خاتون ملازمت کے لیے صبح 8بجے پہنچی اور وہ ایک سال کے بچے کو گاڑی میں ہی بھول گئی،رپورٹس کے مطابق شفٹ ختم کرنے کے بعد شام 5بجے خاتون نے بچے کو گاڑی میں مردہ حالت میں پایا، جسے فوری طور پر اسی ہسپتال کے اندر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی،غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون بچے کی ماں نہیں تھی بلکہ اس کی دیکھ بھال اور پرورش کر رہی تھی،مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میں درجہ حرارت 70سے 75ڈگری تھا جبکہ گاڑی کے اندر کا درجہ حرارت 110ڈگری کے قریب تھا،غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے خاتون اور بچے کے اہلخانہ پولیس سے تعاون کر رہے ہیں اور فی الحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہر سال 15سال تک کی عمر کے 38بچے موسم گرما میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریاکے جاسوس سیٹلائٹ کا تجربہ ناکام ،...

شمالی کوریا کا فوجی جاسوس سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے،راکٹ کو شمالی فیونگان صوبے میں سوہائے سیٹلائٹ لانچنگ گرائونڈ سے مقامی وقت کے مطابق بدھ 31مئی کی صبح چھ بجکر 27منٹ پر لانچ کیا گیا، تاہم راکٹ نارمل پرواز کے دوران پہلے مرحلے کے الگ ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے دوران انجن میں غیر معمولی نقص کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا،اس حوالے سے پیانگ یانگ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیٹلائٹ لانچ میں سامنے آنے والے سنگین نقائص کی مکمل چھان بین اور ان پر قابو پانے کے لیے فوری سائنسی اور تکنیکی اقدامات کریں گے اور جلد از جلد دوسری لانچنگ شروع کی جائے گی،شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا یہ چھٹا تجربہ تھا جبکہ پہلا تجربہ 2016میں کیا گیا تھا،شمالی کوریا کے سیٹلائٹ تجربے کے وقت جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں سائرن بجائے گئے جبکہ جاپان میں وارننگ جاری کی گئی تھی،جاپان اور سیئول نے اس لانچنگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، جس نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے کسی بھی تجربے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں بیمار بچوں کے لیے چین پاک نگہداش...

اسلام آباد چائنا پاکستان یوتھ ون ہارٹ سٹیپ اینڈ کیور ہوم (آئی سی او ایس ایچ) کا باضابطہ افتتاح اسلام آباد میں بیجنگ میں قائم چیریٹی ون ہارٹ اسپیئر چیریٹی فاؤنڈیشن ( بی او ایچ ایس ) ، اسلام آباد میں قائم رضاکار تنظیم چائنا پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی ( سی پی وائی ای سی ) اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم ( این جی او ) سٹیپ اینڈ کیور کی مشترکہ کوششوں سے کیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق آئی سی او ایس ایچ اسلام آباد میں طویل المدتی ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت رہائش اور علاج فراہم کرتا ہے، جہاں ان کے اٹینڈنٹ بھی ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ بی او ایچ ایس کے سیکرٹری جنرل چھیو شو نے توقع ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم انتہائی ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے مزید محبت اور طاقت جمع کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 2022 میں سی پی وائی ای سی نے بی او ایچ ایس کے ساتھ مل کر پاکستان کے مختلف حصوں میں عوامی بہبود کے امدادی منصوبے شروع کیے جن میں فوڈ پیکجز کی تقسیم، یتیم خانوں اور خصوصی بچوں کے لیے فلاحی گھروں کی مدد، خیمہ کیمپوں کی تعمیر اور پینے کے پانی کے اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے کے قونصلر لی یو نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی پر روشنی ڈالی، انہوں نے مزید کہا کہ چینی فلاحی اداروں نے دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب ترمیمی ایکٹ 2023کا نوٹیفکیشن جاری ، نیا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا اور نیا قانون نافذالعمل ہوگیا ، نیب ترمیمی ایکٹ 2023میں حکومت نے نیب ایکٹ کے 17سیکشز ترامیم پیش کی تھیں ، مجوزہ نیب ترمیمی بل 1999سے نافذالعمل ہوگا ، حکومت نے مجوزہ نیب ترمیمی کے تحت چیئرمین نیب کو مزید اختیارات دیئے ، نئے قانون کے مطابق زیرالتواء انکوائریز جنہیں سب سیکشن 3کے تحت ٹرانسفر کرنا مقصود ہو ، چیئرمین غور کرینگے ، چیئرمین نیب کو کسی اور قانون کے تحت شروع انکوائریز بند کرنے کا اختیار بھی ہوگا ، چیئرمین نیب ایسی انکوائریز متعلقہ ایجنسی ، ادارے یا اتھارٹی کو بجھوانے کا مجاز ہوگا ، انکوائری میں مطمئن نہ ہونے پر چیئرمین نیب کیس ختم اور ملزم کی رہائی کیلئے منظوری بھیجنے کا مجاز ہوگا ، چیئرمین نیب سے انکوائری موصول ہونے پر متعلقہ اتھارٹی یا محکمہ انکوائری کا مجاز ہوگا ، عدالت مطمئن نہ ہونے پر کوئی بھی متعلقہ اداروں ، ایجنسی یااتھارٹی کو واپس بجھوا سکے گی ، نیب عدالت سے مقدمے کی واپسی پر متعلقہ محکمہ یا اتھارٹی قوانین کے تحت مقدمہ چلاسکے گی ، قانون کے مطابق احتساب ترمیمی ایکٹ 2023،2022 سے پہلے جن مقدمات کافیصلہ ہوچکا وہ نافذالعملر رہیں گے ، یہ فیصلے واپس واپس لئے جانے تک نافذالعمل رہیں گے ، کوئی بھی عدالت یا ایجنسی واپس ملنے والے مقدمے پر مزید کارروائی کی مجاز ہوگی ، نیب ایکٹ سکیشن 5کے تحت زیر التواء انکوائریز ، تحقیقات اور ٹرائل قوانین کے تحت ہوسکے گی ، چیئرمین نیب کی غیر موجودگی پر ڈپٹی چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مجاز ہوگا ، ڈپٹی چیئرمین عدم دستیابی پر وفاقی حکومت سینئر افسران کو قائم مقام چیئرمین بنانے کی مجاز ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا بیان پاکس...

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) مشن چیف نیتھن پورٹر کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیرمعمولی نوعیت کا ہے۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ قرض پروگرام میں تاخیرپاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کیمفاد میں نہیں، وزیراعظم نیایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پرعملدرآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔ وزیر مملکت خزانہ نے مزید کہا کہ 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا، آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی، ہروقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئر بجٹ ہوگا، نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جارہا ہے، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کیخلاف کارر...

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات میں پیش رفت ہوگئی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوا دیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پاس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہے، چیف جسٹس اجلاس بلانے سے قبل شکایت کے جائزے کے لیے معاملہ کونسل کے سینئر ممبر کو بھجواتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان...

سندھ ہائیکورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، گرمیوں کی تعطیلات 5 جون سے 5 اگست تک جاری رہیں گی۔ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ساڑھے 9 سے 1 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی، تعطیلات کے دوران کراچی کی پرنسپل بلڈنگ میں ایک ڈویژن بنچ اور دو سنگل بنچ کام کریں گے۔ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ایک، ایک سنگل بنچ کام کرے گا، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن ویز کی اپ گری...

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن ویز کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے اسے آپریشنل کردیا گیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین رن وے (13L/31R) کی اپ گریڈیشن مکمل کر کے آپریشنل کردیا گیا ہے ، مین رن وے پر پہلی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ صبح 6 بجکر 20 منٹ پر اتری ، ایئرپورٹ منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈنگ کے موقع پر موجود تھے۔ اپ گریڈڈ رن وے پر اترنے کے بعد جہاز کے پائلٹس نیایئرپورٹ منیجر سے ملاقات کی اور پائلٹس نے ملاقات میں ایئرپورٹ منیجر کو پراجیکٹ مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ پائلٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ہموار اور خوبصورت لینڈنگ کا لطف اٹھایا، رن وے پر نصب پاپی لائٹس شاندار ہیں۔ ترجمان کے مطابق رن ویز کی اپ گریڈیشن پر 5 ارب روپے لاگت آئی اور رن وے جدید ترین ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم سے لیس ہے ، داکیو کوڈ 4 ای طیارے جیسے بوئنگ 777 اور اس کے مساوی جہاز ہر قسم کے موسم اور دن رات میں یہاں اتر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس...

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔ تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔ جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے، قانون کی شقوں 2، 3، 4، 5، 7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

25لوگوں کے بلاک کی خبر دینے والے سے افراد کے...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 25لوگوں کے بلاک کی خبر دینے والے سے درخواست ہے کہ 25افراد کے نام بنائیں ، ہمارے پاس 11خواتین ہیں، ہم بھی ماؤں اور بہنوں والے ہیں، حکومت پنجاب اور پولیس حکام نے خواتین سے متعلق چار تحقیقات کیں ، ایک خاتون سے ہم سے ملوا نہیں سکتے ،بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خاتون وہاں سے نکلیں اور ٹویٹ کیا ، اس کی تفصیل نہیں بتا سکتے ، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ، ماؤں ،بہنوں سے متعلق بیان پر کچھ حیا کرنی چاہیے ، ہمارے علم میں لایا جائے کہ کون لوگ مرے ہیں، تشدد والی بات پرآئی جی پنجاب نے تفصیلی بریف کیا ، آئی جی پنجاب کے ساتھ آئی جی جیل اور ایس ایس پی تھیں ، ایل سی سے متعلق محکمہ نے وفاقی حکومت سے ادویات کی کمی کے حوالے سے بات کی تھی ، کرائسز تو آئے گا ، میں نہیں کہتا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا چاہیے ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے تاثر ضرور آئے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قوم کی آخری امید ہیں اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میں پہلی بار آپ سے اپیل کررہا ہوں ، ریاست اور سیاست کو گندہ اور پراگندہ کیا جارہا ہے ، میری زندگی کو ختم کرنے کیلئے 3آدمیوں کو مشغول کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہیں تھا، میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی، کسی ایجنڈے میں نہیں بیٹھا، جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کو ترجیح دوں گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 70،80 لوگوں نے صبح میرے گھر پر دھاوا بولا چیف جسٹس صاحب میرے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا گیا ، میں 16بار وزیر رہا ہوں کبھی کسی کرپشن میں ملوث نہیں رہا اگر 16 وزارتوں میں ایک میں بھی کرپشن ملے تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہیں ہوگی تو عام شہری کس طرح زندگی گزارے گا، بتانا چاہتا ہوں دھرتی پر ظلم اور زیادتی ہورہی ہے، جس طرح جینا مشکل بنایا جارہا ہے آپ اس کا نوٹس لیں۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، اگر آپ نے بھی آئینی قانونی فیصلے نہ کیے تو یہ ملک قحط سالی ، مہنگائی بیروزگاری بڑھے گی ، عام آدمی خودکشی کرے گا تباہی و بربادی ہوگی اس لیے آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کا نوٹس لیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آٹا مہنگا اور تنوروں پر روٹی کا سائیز چھوٹا...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آٹا مہنگا جبکہ تنوروں اور ہوٹلوں پر روٹی کا سائیز چھوٹا ہوتا جا رہا ہے۔نجی شعبہ کو سستی گندم درامد کرنے دی جائے تو آٹے کی قیمت میں کمی ممکن ہے۔ بھارت میں اشیائے خورو و نوش پاکستان سے ستر فیصد تک سستی ہیں جنھیں درامد کرنے کی اجازت دی جائے تو چند روز میں مہنگائی ختم اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکی کیمپ میں شامل یورپی و دیگر ممالک روس پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں ، یوکرین کو مالی مدد اور سامان جنگ بھی فراہم کر رہے ہیں مگر ساتھ ہی روس سے تجارت بھی کر رہے ہیں مگر ہمارے ارباب اختیار نہ جانے کس دنیا میں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے درامد کی اجازت دی جائے اور ملک میں مہنگائی کنٹرول ہونے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میںریکارڈ مہنگائی کے سبب کروڑوں لوگوں نے ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیا ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں مگر ارباب اختیارعوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں جو افسوسناک ہے۔ دس ماہ میں حکومت گندم کی درامد پر ایک ارب ڈالر جبکہ دالوں کی درامد پر 818 ملین ڈالر خرچ کر دئیے گئے ہیں مگر ان اشیاء کی قیمت کم نہیں ہو سکی کیونکہ ملک میں مافیا راج چل رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر نجی شعبہ کو یوکرین سے کم از کم دس لاکھ ٹن گندم درام دکرنے کی اجازت دے دی جائے تو اوپن مارکیٹ میں اسکی قیمت کم ہو سکتی ہے۔یوکرین کی گندم پاکستان پہنچ کر بھی مقامی گندم کے مقابلہ میں تیس ہزار روپے فی ٹن تک سستی پڑتی ہے جس کی آمد سے قیمت کم اور غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کماد کی کاشت کے حوالے سے پاکستان دنیا کے ٹاپ...

پاکستان کماد کی کاشت کے حوالے سے دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہونے کے باوجود فی ایکڑ پیداوار اور شوگر ریکوری میں بہت پیچھے ہے جس کیلئے خصوصی اقدامات، جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ زرعی مداخل سستے اور تمام وسائل سے استفادہ کی ضرورت ہے جس کے تحت کماد کی جدید اقسام کو فروغ دیکر پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمودنے بتایاکہ ایسے پروگرام صرف اسی صورت ہی سودمند ہیں جب ہم ان سے حاصل ہونیوالی قیمتی معلومات، تجربات اور نتائج کسانوں تک پہنچائیں کیونکہ اگر فارمرز کی پیداوار بڑھے گی تو اس سے سب کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ فصلوں کی روایتی پیداور پر اکتفا کر لینا درست نہ ہے لہٰذا ہمیں مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اپنی پیداوار میں اضافہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کوئی بھی ہوفائدہ مند ہی ہے تاہم اپنے وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی بھی ٹیکنالوجی استعمال کر لی جائے جس کا مقصد فی ایکڑ پیداوار کا زیادہ سے زیادہ حصول ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایک ایکڑ میں کماد کے70ہزار پودے لگائیں تو پیداوار 8سو من تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سہولیات و رہنمائی کی فراہمی،فرٹیلائزر، مشینری، ڈیزل، بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ کماد کی جدید ورائٹیز کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ شوگر ملوں کے فاضل میٹریل کو فصلوں کی زرخیزی کیلئے استعمال میں لایا جانا چاہیے کیونکہ کمپوسٹ مڈ سے نامیاتی مادے کی کمی بھی دور کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیل دار اجناس کے پیداواری منصوبہ کی منظوری د...

ایڈیشنل ڈائریکٹرجنر ل زراعت (فارم اینڈ ٹریننگ) ڈاکٹر اشتیاق حسن نے کہا ہے کہ سرسوں،رایا اورکینولہ کے زیر کاشت رقبہ میں ریکارڈاضافہ ہوا اور امسال10لاکھ77ہزارایکڑسے زائدرقبہ پر ان فصلات کو کاشت کیا گیاہے جبکہ ان فصلوں کی پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے تیلدار اجناس کے پیداواری منصوبہ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اشتیاق حسن نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ برائے تیلدار اجناس 24۔2023 کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ سرسوں، رایا اور تارا میرا پنجاب میں صدیوں سے بوئی جانے والی کم دورانیہ کی ایک اہم تیل دار فصلیں ہیں جن سے حاصل ہونیوالا تیل غذائی اہمیت کا حامل ہے جو لذیز کھانوں کی تیاری کے علاوہ، اچار اور بیکری مصنوعات میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کی کاشت پر خرچ کم جبکہ رقبہ اور وقت کے حساب سے فی یونٹ آمدن میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ اجناس بہترین نقد آور فصلوں کا درجہ اختیار کرگئی ہیں نیز یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ موجودہ حکومت تیلدار اجناس کی برھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔اجلاس میں چیف سائنٹسٹ،ڈاکٹر غلام سرور اورچیمبر آف کامرس فیصل آباد کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد شوق کے علاوہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مختلف شعبوں کے زرعی سائنسدانوں، محکمہ زراعت (توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ) فیصل آباد اور محکمہ زراعت شماریات کے فیلڈ افسران نے شرکت کی۔چیف سائنٹسٹ شعبہ تیلدار اجناس ڈاکٹر غلام سرور نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کے اپنا اگائیں اپنا کھائیں سلوگن کے تحت بہتر پیداواری صلاحیت، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت کے فروغ سے نہ صرف کاشتکاروں کی زرعی آمدن میں اضافہ بلکہ فوڈ سکیورٹی کا حصول بھی ممکن ہوا ہے۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چند ضروری ترامیم کے بعد پیداواری منصوبہ تیلدار اجناس24۔ 2023کی منظوری دیدی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت کے...

محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے پودوں کی سفارش کردہ تعداد، چھدرائی ، جڑی بوٹیوں کی تلفی، بیماریوں کا تدارک، ضرررساں کیڑوں کا انسداداور فصل کی بروقت آبپاشی وغیرہ بہت اہم مراحل ہیں۔ کپاس کی کاشت کے بعد چھدرائی کا عمل بہت ضروری ہے۔ اچھی اور معیاری پیداوار کے حصول کیلئے قطاروںاورپودوں کاسفارش کردہ درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کر سکیں۔ کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے پودوں کی فی ایکڑ تعداد 17 ہزار سے23 ہزار رکھی جائے اور مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے پودوں کا درمیانی فاصلہ9انچ تا12 انچ رکھا جائے۔ اگر پودوں کی تعداد زیادہ ہو تو پودوں کا قد بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور پھل دار شاخیں کم بنتی ہیںیا ان کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پودوں کے نچلے حصوں تک روشنی نہیں پہنچتی اور سپرے بھی بہتر طور پر نہیں ہوسکتی۔ اگر پودوں کی تعداد کم ہو تو فی ایکڑ پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے لہذا پودوںکی مناسب تعداد پوری کرنے کیلئے چھدرائی کا بروقت عمل انتہائی ضروری ہے۔ چھدرائی کا عمل بوائی سے 20 تا 25 دن کے اندر مکمل کر لیا جائے۔پہلی چھدرائی اس وقت کی جائے جب پودوں کا قد6 انچ ہو اور دوسری چھدرائی اس وقت کی جائے جب پودوں کا قد 12 انچ تک ہوجائے۔

چھدرائی کا مقصد ایک تو پودوں کی تعداد پوری کرنا اور ان کا درمیانی فاصلہ یکساں رکھنا ہے اس کے علاوہ دوسرا مقصد کھیت میں صرف صحت مند پودے رکھے جائیں اور کمزور یا بیمار پودے کھیت سے نکال دئیے جائیں۔ چھدرائی کے بعد جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی بھی بہت ضروری ہے۔ کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی بہتات کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہوجاتی ہے۔کھیت میں جڑی بوٹیاںاگ آنے کی وجہ سے کپاس کی فصل میںنمی کی کمی ہوتی ہے،پودوں کو خوراکی اجزاء کم ملتے ہیں اور یہ جڑی بوٹیاںنقصان دہ کیڑوںاور بیماریوں کی پناہ گاہ کے علاوہ ان کے پھیلائو کاکام کرتی ہیں۔ خاص طور پر یہ کپاس کی پتہ مروڑ وائرس ، سفید مکھی ، سبز تیلا اور ملی بگ کے پھیلائو کا باعث بنتی ہیں۔ کپاس کی جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ، لمب، مدھانہ گھاس، جنگلی چولائی، لہلی، قلفہ، تاندلہ، ہزار دانی اور ڈیلا وغیرہ اہم ہیں۔ فصل کو نقصان سے بچانے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کا مناسب بندوبست کرنا چاہیے اس کے لیے ضروری ہے کہ زمین کی تیاری کے وقت پچھلی فصل کی باقیات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ اس کے لیے روٹاویٹر اور مٹی پلٹنے والا ہل چلایا جائے تو بہت حد تک جڑی بوٹیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کپاس کی فصل میں کاشت کے 45 تا 50 دن کے اندر حسب ضرورت ایک یا دو دفعہ خشک گوڈی کی جائے یا ٹریکٹر کی مدد سے لائنوں کے درمیان ہل چلائے جائیںتو جڑی بوٹیوں کو موثر طور پر تلف کیا جاسکتا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پوٹاش سمیت دیگر کھادوں کا بروقت اورمتوازن اس...

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کرہ ارض میں گرین ہاؤس گیسز اور درجہ حرارت میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراکی ضروریات کو پورا کرنا زرعی سائنسدانوں کے لیے بہت بڑے چیلنج کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ زمین کو صحت مند رکھنے کیلئے نامیاتی مادہ کی مقدار میں اضافہ کے لئے گلی سڑی گوبر کھاد اور سرسبز کھاد کے علاوہ کھادوں کے متوازن استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انڈسٹریل ترقی کے باعث فضا میں کاربن کی مقدار 220 پی پی ایم سے بڑھ کر 480 پی پی ایم ہو گئی ہے ۔ نامیاتی مادہ کی مقدار میں اضافہ کے لئے گلی سڑی گوبر کھاد اور سرسبز کھاد کے علاوہ پوٹاش سمیت اجزائے کبیرہ وصغیرہ کے بروقت اور کھادوں کے متوازن استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ادارہ کے زرعی سائنسدانوں نے مربوط اورجامع حکمت عملی کے تحت کام کرتے ہوئے گزشتہ دو سالوں میں مختلف فصلوں ، پھلوںاور سبزیوں کی 98سے زائدنئی اقسام متعارف کروائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے پوٹاش کھاد کی اہمیت اوراسکے بہتر استعمال کے متعلق منعقدہ انٹرنیشنل سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس یک روزہ انٹرنیشنل سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹرمنیر جمیل الرسان،یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اردن ،پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر اورایسوسی ایٹ پروفیسر ، ڈاکٹر عامر مقصود، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،اویس مشتاق پراچہ، نیشنل سیلز مینجر اور محمد آصف علی ہیڈ آف اگرانومی، اینگرو فرٹیلائزر پاکستان کے علاوہ ڈاکٹر محمد اکرم قاضی،چیف سائنٹسٹ ، سائل فرٹیلٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،پنجاب سمیت زرعی تحقیقاتی اداروں کے چیف سائنٹسٹس، زرعی ماہرین اور ترقی پسند کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹرمنیر جمیل الرسان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ دنیا بلخصوص پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوٹاش سمیت دیگر کھادوں کے متوازن استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ و قت کی اہم ضرورت ہے ۔

زرعی شعبہ میں مختلف فصلوں کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے علاوہ انکی بہتر کوالٹی کے حصول کے لئے پوٹاش کھادکو سفارش کردہ مقدار میں استعمال کیاجائے ۔مصنوعی کھادیں کسی بھی فصل میں موجودنہ صرف غذائی عناصر کی کمی کو پورا کرتی ہیں بلکہ پودوں کو صحتمند اور توانا رکھتی ہیںجس سے کاشتکاروں کی زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے ۔ڈاکٹر محمد اکرم قاضی،چیف سائنٹسٹ نے شرکاء کو بتایا کہبڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متوازن کھادوں کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس مقصد کے لئے شعبہ سائل فرٹیلٹی پنجاب نے موبائل اینڈرائیڈ ایپ "کھاد حساب " کا اجراء کیا گیا ہے تا کہ کاشتکار اپنے دستیاب بجٹ کے مطابق فصلات میں کھادوںکے متوازن استعمال کے فروغ سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔کاشتکار کھاد حساب موبائل ایپ کو اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون کے پلے سٹور پر SFRIلکھ کر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔سینئر سائنٹسٹ و ماہر کماد ڈاکٹر عبدالمجید نے سیمینار کے شرکاء کو پوٹاش کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ صرف کماد کی فصل میں پوٹاش کھاد کے متوازن استعمال سے اگر65لاکھ ٹن کرش کردہ گنا کی شوگر ریکوری 10سے بڑھ کر 11ہو جائے تو شوگر انڈسٹری اور ملکی زرعی آمدن میں 39ارب روپے تک اضافہ ممکن ہے ۔محمد آصف علی ہیڈ آف اگرانومی، اینگرو فرٹیلائزر نے سیمینار میں بتایا کہ پوٹاش کھاد کے استعمال سے پھلوں اور سبزیوں کی نہ صرف پیداوار بلکہ کوالٹی میں بہتری سے ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہو اہے۔اس انٹرنیشنل سیمینار میںچیف سائنٹسٹ ،ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عفرا سلیم اوراویس مشتاق پراچہ نے بھی پوٹاش کھاد کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلاً روشنی ڈالی ۔ سیمینار کے ا ختتام پراکیڈیمیا اورزرعی سائنسدانوں کو سوینئرز پیش کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیالکوٹ میں عالمی شہرت یافتہ سرجیکل آلات کی...

معروف مینوفیکچررز نے کہا کہ سیالکوٹ میں عالمی شہرت یافتہ سرجیکل آلات کی صنعت نے ابھی تک مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی حقیقی صلاحیت کے مطابق برآمدات کو فروغ دینا اور بڑھانا ہے۔سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان( سماپ ) کے وائس چیئرمین محمد جمیل خان نے ویلتھ پی کے کو بتایا کہ سیالکوٹ میں بہت کم کمپنیاں ہیں، جو اپنی سرجیکل مصنوعات کو 'میڈ ان پاکستان' برانڈ کے طور پر یورپی اور امریکی مارکیٹوں میں آخری صارفین کو فروخت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے صنعت کار تجارت کے روایتی طریقوں پر قائم ہیں جس میں کوئی جدت نہیں ہے۔ اس سے تجارت میں توسیع کے آپشنز کم ہو گئے ہیں، کیونکہ ای کامرس کو کچھ کمپنیاں تجارت کے آسان طریقہ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔جمیل نے وضاحت کی کہ سیالکوٹ میں سرجیکل آلات بنانے والے چند سرکردہ یونٹس کو چھوڑ کر، زیادہ تر کمپنیاں اسی پروڈکٹ اور آلات کے برسوں سے مسلسل آرڈرز حاصل کرنے پر مطمئن ہیں۔ جبکہ کچھ بڑے اور سرکردہ صنعتی کھلاڑیوں نے چینی اور جرمن کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر دستخط کیے ہیں، اور اب وہ پیداوار اور برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین گیجٹس استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان بزنس کونسل، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ اور سماپ کی مشترکہ طور پر مرتب کی گئی ایک رپورٹ کے نتائج کے مطابق، سرجیکل آلات کی صنعت پاکستان کی کل برآمدات میں 1.6 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔ جرمنی اور چین کی مدد سے پاکستانی صنعت کار پیچیدہ انجینئرنگ مشینری کا استعمال شروع کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کے لیے برآمدات کا حجم زیادہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان HS-901890 (کوڈ) سرجیکل آلات میں 0.7 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتا ہے، اور قینچی، اسکیلپل، فورپس، کلیمپ اور دندان سازی کے آلات جیسے آلات کی اصل سازوسامان بنانے والے (OEM) کی حیثیت کے باوجود، یہ مصنوعات عام طور پر بھیجی جاتی ہیں۔ امریکی اور یورپی منڈیوں میں جہاں سے وہ کوالٹی اشورینس اور کچھ ویلیو ایڈڈیشن جیسے سیرامک کوٹنگ سے گزرتے ہیں اور مزید یورپی اور مشرق وسطی کی مارکیٹوں میں فروخت ہوتے ہیں۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے جو پاکستانی صنعت کاروں کے لیے منافع کے مارجن کو کم کرتی ہے۔جمیل نے کہا کہ پاکستانی مینوفیکچررز سٹینلیس سٹیل کے سادہ آلات بنانے سے ای ای جی/ای سی جی، ریڈیولوجی، سی ٹی سکین اور بہت کچھ میں استعمال ہونے والی پیچیدہ مشینوں تک آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس اہم شعبے میں چینی اور جرمن سرمایہ کاری کو مدعو کرے۔سمپ کے سابق چیئرمین وقاص رضا نے بھی کہا کہ سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری دنیا میں بہترین ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 435 ملین ڈالر کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔وقاص نے کہا کہ 95% جراحی کے آلات سیالکوٹ میں تیار کیے جاتے ہیں، اور جراحی کے آلات برآمد کرنے والی تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے پاس بین الاقوامی تنظیموں کے معیار کے سرٹیفکیٹ ہیں۔رضا نے نشاندہی کی، "تیار کیے جانے والے زیادہ تر آلات مکینیکل نوعیت کے ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صرف چند آلات ہی الیکٹرو مکینیکل نوعیت کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے اس اہم شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھایا جا سکتا ہے جو کہ طویل مدت میں پاکستان کی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں روشن پیکجز...

رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران روشن پیکجز لمیٹڈ کی کارکردگی ریونیو اور مجموعی منافع میں اضافے اور ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں خالص منافع میں کمی سے نمایاں رہی۔نو ماہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 8.64 بلین روپے کا ریونیو پوسٹ کیا، پچھلے سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ درج کیا جس سے مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے اور زیادہ فروخت پیدا کرنے کی کمپنی کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔اس مدت کے لیے مجموعی منافع 820 ملین روپے رہا، جو پچھلے سال کی نو ماہ کی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ترقی کمپنی کے پیکیجنگ حل کی فراہمی میں لاگت کے موثر انتظام اور آپریشنل کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔تاہم کمپنی کے منافع کے اشارے ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔ نو مہینوں کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 132.7 ملین روپے رہا 49فیصدکم ہے۔اسی طرح خالص منافع میں 57 فیصد کی خاطر خواہ کمی دیکھی گئی جو کہ 123.3 ملین روپے تک پہنچ گئی جس سے کمپنی کو اپنے منافع کو برقرار رکھنے میں درپیش چیلنجز جیسے کہ لاگت میں اضافہ یا مارکیٹ کی حرکیات میں تبدیلیاں شامل ہیں۔روشن پیکجز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں پہلی سہ ماہی کے دوران اتار چڑھاو کا مظاہرہ کیا گیا۔ 10.9 سے سال کا آغاز کرتے ہوئے حصص کی قیمت میں 10-10.5 کی حد کے ارد گرد مستحکم ہونے سے پہلے کچھ معمولی اتار چڑھا وکا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم جنوری کے آخر میںنیچے کی طرف رجحان دیکھا گیا، حصص کی قیمت 17 جنوری کو 9.65 کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔فروری میںحصص کی قیمت میں کچھ بہتری دکھائی دی جو کہ مختصر طور پر 9 فروری کو 10.81 کو چھو گئی۔ تاہم قیمت غیر مستحکم رہی، پورے مہینے میں 9.89 اور 10.45 کے درمیان اتار چڑھا ورہا۔مارچ میں حصص کی قیمتوں میں زیادہ نمایاں حرکت دیکھنے میں آئی۔ یہ 2 مارچ کو 9.15 تک گرنے کے ساتھ شروع ہواجس کے بعد بتدریج بحالی اور بعد ازاں 20 مارچ کو 11.67 تک اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے رجحان کو مختلف عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔مجموعی طور پرروشن پیکجز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت نے ایک ملی جلی کارکردگی دکھائی، جس میں استحکام، اتار چڑھا واور کبھی کبھار بحالی کے ادوار تھے۔روشن پیکجز کو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت 13 اگست 2002 کو حصص کے ذریعے محدود ایک نجی کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اسے 23 ستمبر 2016 کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کیا گیا اور 28 فروری 2017 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کیا گیا۔ یہ بنیادی طور پر نالیدار اور لچکدار پیکیجنگ مواد کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین زرعی شعبے کو جدید بنانے میں پاکستان کی م...

چین جدید فارمنگ ٹیکنالوجیز کے اشتراک، زرعی تحقیق کو فروغ دینے اور علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کر کے اپنے زرعی شعبے کو جدید بنانے میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے نمائندے عدنان خان نے کہا کہ اس تعاون نے پاکستان میں زرعی پیداوار کو بڑھانے، فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔ویلتھ پی کے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے زراعت کے شعبے میں مضبوط تعاون قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے لے کر تحقیق اور ترقی تک ہر چیز پر تعاون ہے۔"مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے، دونوں ممالک آبپاشی کے نظام، ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور پروسیسنگ پلانٹس تیار کریں گے۔ ان اقدامات کا مقصد مجموعی زرعی ویلیو چین کو بہتر بنانا اور پاکستانی زرعی مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ ایبلٹی کو بڑھانا ہے۔"چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) نے بھی زرعی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ CPEC اتھارٹی کے اہلکار نے کہا کہ راہداری نے اقتصادی زونز، صنعتی پارکس اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس کی ترقی میں سہولت فراہم کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار حالات پیدا ہوئے ہیں۔زرعی شعبہ پسماندہ اور آگے کے روابط میں ترقی کے ذریعے CPEC سے براہ راست یا بالواسطہ مستفید ہونے والا بن کر ابھرا ہے۔ یہ کم آمدنی والی معیشتوں کی ریڑھ کی ہڈی رہا ہے اور عام طور پر دیہی علاقوں میں آمدنی اور روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے۔

یہ اہم شعبہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تنزلی کا سامنا کر رہا ہے۔ پچھلے سال تک، اس نے چین پاکستان زرعی تعاون کے تحت کئی گنا اضافہ حاصل کیا ہے، جس سے غیر معمولی زرعی ترقی کا وعدہ کیا گیا ہے۔پورے سال 2022 کے دوران CPEC گرین کوریڈور کے تحت تعاون کے جامع اسپیکٹرم کو دیکھتے ہوئے، اس شعبے نے 4.4 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی ہے اور مالی سال 2022 کے دوران 3.5 فیصد کے ہدف کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کی 3.48 فیصد نمو کو بھی عبور کر لیا ہے۔مزید برآں، بڑھتے ہوئے پاک چین تجارتی تعلقات نے زرعی برآمدات کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔ پاکستان مختلف زرعی مصنوعات جیسے پھل، سبزیاں، سمندری غذا، اور پراسیسڈ فوڈ آئٹمز برآمد کر کے چین کی وسیع مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔اس دو طرفہ تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک کے زرعی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ علاقائی غذائی تحفظ، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئس ڈرگ آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بن...

اینٹی نارکوٹکس فورس نے آئس ڈرگ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ دوسری کارروائی میں 45 کلو کرسٹل ڈرگ بھی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع بین الااقوامی کارگو آفس میں پارسل سے آئس ڈرگ برآمد ہوئی جو آسٹریلیا بھجوائی جارہی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئس ڈرگ آسٹریلیا کیلئے بک 10 کارٹنز میں گارمنٹس کے اندر جذب کی گئی تھی۔ دوسری کارروائی میں بلوچستان کے علاقے کیچ میں پہاڑی علاقے سے 45 کلو گرام کرسٹل برآمد ہوئی جو بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ تعلیم سندھ کا اساتذہ کو سکالرشپ دینے ک...

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا، بی ایڈ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ڈیڑھ اور اڑھائی سال کے بی ایڈ پروگرام میں اساتذہ کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی، پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو فیس ادائیگی کیلئے آسان قسطوں کی سہولت دی جائے گی۔ چیف نصاب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کیلئے ہے، سرکاری اساتذہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے جبکہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا، ح...

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے، جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں 88 سال بعد بلڈنگ کوڈ ایکٹ میں ترمی...

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 1935 کے ہولناک زلزلے کے 88 سال بعد بلڈنگ کوڈ ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی۔ کوئٹہ میں 1937 بلڈنگ کوڈ ایکٹ میں ترمیم کے بعد شہر میں بلند عمارتوں کی تعمیر کو مشروط اجازت دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کیو ایم سی حکام کہتے ہیں بلڈنگ کوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاہم نئے بلڈنگ کوڈ ایکٹ کی پاسداری ہو تو عمارتیں تعمیر کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں نئے بلڈنگ کوڈ میں عمارت کی تعمیر کو مختلف مراحل سے گزار ا جاتا ہے۔تمام پہلوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر انہیں زلزلے کی شدت برداشت کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کے مطابق 2007کے بلڈنگ کورڈ ایکٹ میں سوائل ٹیسٹنگ، زیر زمین سریوں کا جھال، زمین کی چھوڑئی او رلمبائی سمیت دیگر نکات پرکھے جاتے ہیں جس کے بعد بلند عمارت کی تعمیر کی اجازت کی جاتی ہے تاہم اگر بلڈنگ کوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ غفلت بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ خیال رہے کہ 1935 کے ہولناک اور تباہ کن زلزلے نے ایک ہی جھٹکے میں لٹل پیرس کہلانے والے کوئٹہ شہرکو ملیہ میٹ کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی جنسی ہراسگی کی تح...

پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ گرفتارخواتین کا معاملہ،گرفتارخواتین کی رہائی اور جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پرجسٹس سیدشہبازرضوی نے درخواست پرسماعت کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مختلف الزامات لگاکرخواتین کوگرفتارکیا، رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس میں جنسی ہراسگی کے بیان کی تحقیقات کروائی جائے۔ درخواستگزار نے استدعاکی کہ عدالت خواتین کے کیسز پرجے آئی ٹی تشکیل دینیاورانکی تکریم برقراررکھنے کاحکم دے۔ بعدازاں عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگرکونوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی 919 ، چین کے شہری ہوابازی کے کمرشل آپریشن...

خود ساختہ سی 919 مسافر طیارے کی پہلی کامیاب کمرشل پرواز نے چین کے شہری ہوابازی کے کمرشل آپریشن کا ایک نیا آغاز کر دیا ، سی 919 نے اگلے پانچ سالوں کے دوران 150 طیاروں کی سالانہ مینوفیکچرنگ صلاحیت کی توقع کی، اس کے پاس پہلے سے ہی 1,200 سے زیادہ طیاروں کی بہترین آرڈر بک ہے،، چین میں عام ہوائی اڈوں کی مجموعی تعداد 399 تک پہنچ گئی،چین میں پائلٹوں کی تعداد گزشتہ سال کے آخر تک متاثر کن 57,854 تک پہنچ گئی، پچھلے سال کے مقابلے میں 2,277 پائلٹس کا اضافہ ہوا، چین کی 2025 تک ی ہوابازی کی صلاحیت 43 فیصد بڑھ کر 2 بلین مسافروں کی ہو جائے گی۔گوادر پرو کے مطابق جب دنیا کئی دہائیوں میں ایئربس اور بوئنگ کی دوپولی سے متاثر ہے، سی 919 نے موجودہ صورتحال کو چیلنج کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔ سخت لگن کی وجہ سے سی 919 طیارہ تیار ہوا، ہوائی جہاز کی تیاری میں تکنیکی برتری حاصل کرنے کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ پچھلی نصف صدی کے دوران، بیجنگ نے بڑے مسافر بردار طیاروں کی آبائی پیداوار میں وقت اور توانائی کی خاصی رقم خرچ کی۔ گوادر پرو کے مطابق نئے مواد کی تیاری، الیکٹرانک معلومات، مشینری کی تیاری، آٹومیشن اور اعلیٰ درجے کے آلات جیسے اہم شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو اعلیٰ ترجیح دینے کی ملک کی پالیسی کے نتیجے میں چین کی تکنیکی صلاحیتوں میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ سی 919 کو ملکی اور بین الاقوامی سپلائرز، بشمول معروف کارپوریشنز جیسے کہ جنرل الیکٹرک، ہنی ویل، اور راک ویل کولنز کے علم کو بروئے کار لاتے ہوئے سخت بین الاقوامی فضائی قابلیت کے معیارات پر عمل کرنا چاہیے۔

اس نے چین کو ہوا بازی کے بین الاقوامی معیارات کے لیے سخت تقاضوں کو پورا کرنے کی اجازت دی۔ گوادر پرو کے مطابقاس کے علاوہ، سی 919 نے اگلے پانچ سالوں کے دوران 150 طیاروں کی سالانہ مینوفیکچرنگ صلاحیت کی توقع کی۔ اس کے علاوہ، اس کے پاس پہلے سے ہی 1,200 سے زیادہ طیاروں کی بہترین آرڈر بک ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی 919 مسافر طیارے کی پہلی کامیاب پرواز اور چین کی ہوابازی کی صنعت کی ترقی میڈ ان چائنا 2025 پالیسی میں بیان کردہ اہداف کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سی 919 کی ترقی جدت کے لیے چین کے عزم اور مینوفیکچرنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ظاہر کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہوائی اڈوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں چین کا اپنے ایوی ایشن انفراسٹرکچر کو بڑھانے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ پچھلے سال تک، چینی سرزمین نے 254 تجارتی ہوائی اڈوں پر فخر کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں چھ ہوائی اڈوں کی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔ مزید برآں، عام ہوائی اڈوں کی تعداد 29 بڑھ کر مجموعی طور پر 399 تک پہنچ گئی۔ یہ توسیع نہ صرف گھریلو رابطوں کو آسان بناتی ہے بلکہ عالمی ہوا بازی کے مرکز کے طور پر چین کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی ہوابازی کی صنعت کی خاطر خواہ ترقی کو بحری بیڑے کے سائز میں اضافے اور متعدد فضائی راستوں کے آپریشن سے مزید واضح کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے آخر تک، چین کے پاس 4,165 طیاروں کا شاندار بیڑا تھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 111 طیاروں کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

ملک نے کل 4,670 طے شدہ ہوائی راستوں کو چلایا، جس میں 4,334 گھریلو روٹس اور 336 بین الاقوامی روٹس شامل ہیں۔ یہ وسیع فضائی روٹ نیٹ ورک چین کے اندر اور پوری دنیا کی منزلوں تک موثر نقل و حمل کی اجازت دیتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی ہوا بازی کی صنعت کی ترقی کو ہنر مند پائلٹوں کے بڑھتے ہوئے پول سے بھی مدد ملتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پائلٹوں کی تعداد گزشتہ سال کے آخر تک متاثر کن 57,854 تک پہنچ گئی، پچھلے سال کے مقابلے میں 2,277 پائلٹس کا اضافہ ہوا۔ پائلٹوں کی تعداد میں یہ اضافہ ایک انتہائی قابل افرادی قوت کی تربیت اور ترقی کے لیے صنعت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی ہوابازی کی صنعت نہ صرف ملکی سطح پر پھیل رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر نتیجہ خیز تعاون بھی قائم کر رہی ہے۔ 2022 کے آخر تک، چین نے 40 ممالک اور خطوں کے ساتھ دو طرفہ ہوائی قابلیت کے تعلقات قائم کر لیے تھے، جن میں کل 191 دو طرفہ ہوائی قابلیت کی دستاویزات موجود تھیں۔ یہ ایک دوسرے کے ہوابازی کے حفاظتی معیارات کی باہمی پہچان، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی ہوائی سفر کو ہموار کرنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

مزید برآں، چین نے 129 دوطرفہ ہوائی نقل و حمل کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو فضائی رابطے کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں اور عالمی سطح پر چینی ہوابازی کی صنعت کی توسیع میں معاونت کرتے ہیں۔ چین کی ہوابازی کی صنعت میں کامیابیاں اور پیشرفت ایک ایسے مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہے جو وعدوں اور صلاحیتوں سے بھر پور ہو۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بحری بیڑے کی توسیع، اور ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ پر مضبوط توجہ کے ساتھ، ملک ہوائی نقل و حمل میں عالمی رہنما بننے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ سی جی ٹی این میں شائع ہونے والی انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین 2024 تک امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی ایوی ایشن مارکیٹ بن جائے گا۔ مونٹریال میں قائم تجارتی ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین اپنی فضائی نقل و حمل کی تعداد کو تقریباً دوگنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ 2025 تک تقریباً 930 ملین ٹرپس کی توقع کے ساتھ ہوائی سفر 2015 میں، 500 ملین سے بھی کم سفر کیے گئے۔ یہ اس عرصے کے دوران چین کو دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ بنا دے گا۔ چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-25 ) کے تحت، چین 30 سے زائد نئے سول ہوائی اڈے کھولے گا اور شہری ہوابازی کی صلاحیت 43 فیصد بڑھ کر 2 بلین مسافروں کی ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، ریلیف ملنا ان...

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، نواز شریف کو ریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے، جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آکر پارٹی کو لیڈ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان 9 مئی کے اس سارے معاملے کے آرکیٹیکٹ ہیں، عمران خان نے نفرت کی سیاست نوجوانوں کے ذہنوں میں اتاری، میر ے اندازے سے عمران خان کی گرفتاری ضرور ہوگی، یہ انویسٹی گیشن ٹیم اور انویسٹی گیشن ایجنسیز کا اختیار ہے کہ وہ کس کو کس حد تک گنہگار ٹھہراتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو جلایا گیا، کیا کبھی کوئی سوچ سکتا ہے کہ شہدا کی نشانیوں کی بے حرمتی کی جائے، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، کسی شہر میں دس یا بیس ہزار لوگ جمع نہیں ہوئے، اڑھائی یا تین سو لوگوں کو تیار کیا گیا تھا اور ڈیوٹیاں لگائی گئیں، پورے ملک میں چند سو لوگوں نے عمران خان کی گرفتاری پر یہ ردعمل دیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو وہ بنے، عوام جس کو چاہیں ووٹ دیں، پیپلز پارٹی کو بھی پورا حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاں جمائیں، ہمارا بھی پورا حق بنتا ہے کہ ہم سندھ میں اپنے پاں جمائیں، نئی پارٹی معرض وجود میں آتی ہے اور وہ نفرت کے راستے پر نہیں چلتی تو اس کیلئے گنجائش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں انہوں نے پہلے بھی پارٹیاں چھوڑی ہیں، کسی نے ان کو پارٹی چھوڑنے کا نہیں کہا، وہ اپنی مرضی سے سارا کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس اتنی بھاری گنجائش نہیں کہ سب لوگوں کو لے سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور ہائیکورٹ، تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن...

پشاور ہائیکورٹ نے 10 مئی کو جاری کیے گئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام گرفتار افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں 10 مئی کو لگائے گئے تھری ایم پی او سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے، مختصر فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تھری ایم پی او کے تحت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ عدالت نے ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہوں تو معمول کے مطابق کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیولیک تحقیقاتی کمیٹی کو ثاقب نثار کے بیٹے...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ کیا یہ سپیشل کمیٹی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ سپیشل کمیٹی کے لیے بھی وہی رولز ہوں گے جو عام کمیٹی کے لیے ہوتے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کو متعلقہ وزارت کو پارٹی بنانا پڑے گا، وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کوئی متعلقہ وزارت اس معاملے میں ہے ہی نہیں پھر بھی ہم بنا دیں گے، ہم نے صرف یہ چیلنج کیا ہے کہ سپیکر اور اسمبلی کو پرائیویٹ معاملہ دیکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ میں جو معاملہ زیر التوا ہے ہم نے اس کو چیلنج نہیں کیا، آڈیو لیک دو پرائیویٹ لوگوں کے درمیان مبینہ طور کی گئی بات چیت ہے، پارلیمنٹ کو 2 پرائیویٹ لوگوں کے معاملے کو دیکھنے کا اختیار نہیں۔ عدالت عالیہ نے خصوصی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے نجم ثاقب کی طلبی کا نوٹس بھی معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکم امتناع جاری کیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دئیے، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 جون کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے؟ خصوصی کمیٹی نے کس اختیار کے تحت نوٹس کیا؟ پیرا وائز کمنٹس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے بڑی بہن ف...

امریکامیں قیدڈاکٹرعافیہ صدیقی سے بڑی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات ۔جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد خان کے مطابق فوزیہ صدیقی نے فورٹ ورتھ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ سے 20 سال بعد ملاقات کی جو کہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ یہ ملاقات 20 سال بعد ہوئی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی، ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ کو اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کو اسکے بچوں کی تصاویردکھا سکے، جیل کے ایک کمرے میں درمیان میں موٹا شیشہ لگا تھا اور اس کے آرپار ملاقات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عافیہ سفید سکارف اورخاکی جیل ڈریس میں تھی،ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹرعافیہ نے روز اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائیں اور کہا کہ مجھے اپنی امی ،بچے ہروقت یاد آتے ہیں (ان کواپنی امی کی وفات کاعلم نہیں ہے)۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ کے سامنے والے دانت جیل میں حملے سے گر چکے ضائع ہوچکے ہیں اوران کو سر پر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔ سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ جمعرات کودوبارہ ملاقات طے ہے،میں خودبھی ملوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو بہن سے ملاقات کے لیے امریکا کا ویزا ملا تھا اور وہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ امریکا گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ ہوننگ-سی پی پی سی سی-مطالعاتی...

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں نئے مطالعاتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ترقی پذیر ممالک کی طبی امدادی ٹیموں کے س...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی طبی امدادی ٹیمیں اس وقت دنیا کے 56 ممالک میں 115 مقامات پر خدمات انجام  دے رہی ہیں،وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ  چین ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کرتا رہے گا اور دنیا بھر کے لوگوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنائے گا۔ ماؤ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز باقاعدہ پریس بریفنگ میں بیرون ملک چین کی  طبی امدادی ٹیموں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ حال ہی میں، بہت سے ممالک کی جانب سے چینی طبی ٹیموں کے کام کو بہت زیادہ  سراہا گیا۔ چینی طبی ٹیم کو گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو نے نیشنل آرڈر آف میرٹ، کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ میڈل سے نوازا۔ روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کی اینٹی کوویڈ ٹیم کو کمبوڈیا کی وزارتِ صحت کی جانب سے کنگڈم آف کمبوڈیا کا نائٹ میڈل دیا گیا۔ ماؤ نے کہا کہ چین نے 60 سال قبل اپنی پہلی طبی امدادی ٹیم بیرون ملک روانہ کی تھی، اس کے بعد سے، مجموعی طور پر 30 ہزار طبی عملے نے افریقہ اور ایشیا سمیت 76 ممالک اور خطوں میں 29کروڑ سے زیادہ مقامی مریضوں کا علاج کیا او ان ٹیموں کی کامیابیوں کا وسیع پیمانے پر اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی صدر کا مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے...

تہران(شِنہوا)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ملک کی وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور ترقی دینے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ایران کی نیم سرکاری خبرایجنسی  تسنیم کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے یہ بات منگل کو تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایک روز قبل ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ ان کا ملک مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بات دورے پر آئے ہوئے اومان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید کے ساتھ ملاقات میں کہی جنہوں نے اس ماہ کے اوائل میں قاہرہ کا دورہ کیا تھا اور ایران کے ساتھ تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مصر کی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی آر کے کا جون میں فوجی جاسوس سیٹلائٹ لا...

سیول(شِنہوا) جزیرہ نما کوریا پر بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران ،عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے ڈی پی آر کے مخالف حالیہ فوجی اقدامات کے جواب میں دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنے ملک کےمضبوط موقف کا اظہار کیا ہے۔

کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں، ورکرز پارٹی آف کوریا کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین ری پھیونگ چول نے امریکہ اور دیگر دشمن قوتوں کی خطرناک فوجی کارروائیوں کی وجہ سے خطے میں سلامتی کے ماحول پر زور دیا۔بیان میں دشمن کی فوجی کارروائیوں کے بارے میں ایک ہی وقت میں معلومات اکٹھا کرنے کے قابل ایک قابل اعتماد جاسوسی ذرائع کے سب سے اہم ٹاسک کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی آر کے کے لیے ضرورت اور عجلت کے احساس  پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ   ڈی پی آر کے کا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ نمبر 1 جون میں لانچ کیا جائے گا جبکہ متعدد دیگر جاسوسی ذرائع کےٹیسٹ زیر التواء ہیں جو ٹریکنگ، مانیٹرنگ، ایک ہی وقت میں شناخت اور دشمن قوتوں کی خطرناک کارروائیوں کا پیشگی مقابلہ کرنے کے لیے ناگزیر ہونے کے ساتھ  ساتھ ڈی پی آر کے کی مسلح افواج کی فوجی تیاریوں کو مضبوط  کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

عہدیدار نے دونوں کوریاؤں کو الگ کرنے والی فوجی حد بندی لائن سے ملحقہ جنوبی کوریا کے صوبے کیونگ گی کے علاقے فوچھون میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے شروع کردہ "کمبائنڈ فائر انہلیشن مشق" پر تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں جزیرہ نما کوریا اور اس کے قرب و جوار میں ایشیا پیسیفک تھیٹر میں تعینات مختلف فضائی جاسوسی ذرائع کو متحرک کرکے غیر معمولی سطح پر دشمن فضائی جاسوس سرگرمیاں انجام دیں۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اض...

بیجنگ(شِنہوا)چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 100 یوآن (تقریباً 14.12 ڈالر) فی ٹن اور 95 یوآن فی ٹن کا اضافہ ہوگا۔  کمیشن کے مطابق  تیل کی بین الاقوامی مارکیٹ  میں مختصر مدت کے لیے اتار چڑھاؤبرقرار رہے گا۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سائنس فکشن صنعت 2022 میں 12 ارب 39 کر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سائنس فکشن صنعت کی آمدنی 2022 میں 87 ارب 75 کروڑیوآن (تقریباً12 ارب 39 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی۔

چائنہ سائنس فکشن کنونشن (سی ایس ایف سی ) 2023 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی سائنس فکشن صنعت کے پانچ شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں ریڈنگ، فلمیں، گیمز، سیاحت، اور متعلقہ شعبے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سائنس فکشن ریڈنگ انڈسٹری نے 2022 میں 3 ارب 4 کروڑیوآن  کی آمدنی حاصل کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12.6 فیصد زائد ہے جب کہ گزشتہ سال نمائش کی گئی 21 سائنس فکشن فلموں کی کل  آمدنی 8 ارب 24 کروڑ یوآن تھی جس میں ملکی فلموں کا حصہ 67 فیصد تھا۔

2022 میں سائنس فکشن گیم انڈسٹری کی کل آمدنی 56 ارب 50 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی جس میں سے 56 ارب 20 کروڑ  یوآن موبائل گیمز سے حاصل ہوئے۔

سی ایس ایف سی 2023 بیجنگ میں 29 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گی۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں پولیس کی کارروائیاں،110 مبینہ...

تالقان، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کے شمالی صوبہ تخار میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 110 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے منگل کو کہا کہ گرفتار افراد ڈکیتی، موبائل چھیننے، جعلسازی، چوری اور منشیات کی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ کارروائی افغان نگران حکومت کی ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی کوششوں کا حصہ ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ وعدے کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کو تلف...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی پاسداری کرے۔ چین کی وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس سال خزاں تک اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے امریکی دعوے کے حوالے سے کیا۔

ترجمان نے کہا کہ  26سال پہلے سی ڈبلیو سی  کے نفاذ  کے بعد سے  دنیا کے 99 فیصد سے زیادہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کا اعلان کرنے والے آٹھ میں سے سات ممالک نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی مکمل کر لی ہے۔ جیسا کہ کنونشن میں طے کیا گیا ہے، ذخیرہ شدہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی  1997 میں اس کے نفاذ کے 10 سال کے اندر مکمل کی جانی لازمی تھی۔ تان  نے کہا کہ چین میں جاپان کے ترک کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا عمل بہت پیچھے ہے اور ان کو تلف کرنے کا منصوبہ کئی بار التوا کا شکار ہو چکا ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ وعدے کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کو تلف...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی پاسداری کرے۔ چین کی وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس سال خزاں تک اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے امریکی دعوے کے حوالے سے کیا۔

ترجمان نے کہا کہ  26سال پہلے سی ڈبلیو سی  کے نفاذ  کے بعد سے  دنیا کے 99 فیصد سے زیادہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کا اعلان کرنے والے آٹھ میں سے سات ممالک نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی مکمل کر لی ہے۔ جیسا کہ کنونشن میں طے کیا گیا ہے، ذخیرہ شدہ کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی  1997 میں اس کے نفاذ کے 10 سال کے اندر مکمل کی جانی لازمی تھی۔ تان  نے کہا کہ چین میں جاپان کے ترک کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کا عمل بہت پیچھے ہے اور ان کو تلف کرنے کا منصوبہ کئی بار التوا کا شکار ہو چکا ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان کی جانب سے تابکار پانی سمندر بر...

جنیوا(شِنہوا) چین نے فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے جاپان کے یکطرفہ فیصلے کی بھرپورمخالفت کی ہے۔ جنیوامیں منعقد ہونے والی 76 ویں عالمی صحت اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں اس  سے متعلقہ  مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ  فوکوشیما کے ساحل کے ساتھ تیز سمندری لہروں کی وجہ سے تابکاری سے آلودہ پانی چھوڑے جانے کے 10 سالوں میں تابکاری دنیا بھر کے پانیوں میں پھیل جائے گی، مندوب نے مزید کہا کہ یہ اقدام تمام بنی نوع انسان کے لیے خطرات کا باعث ہے  اور یہ جاپان کا نجی معاملہ نہیں، بلکہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے عالمی صحت عامہ متاثرہوگی۔

بہت سے ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے، مندوب نے جاپان پر زور دیا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک  یکطرفہ طور پر جوہری آلودہ پانی کو خارج نہ کرے۔ جاپانی مندوب کی جانب سے دفاع کے جواب میں، چینی مندوب نے کہا کہ دفاع کو مختصراً ایسے بیان کیا جاسکتا ہے کہ  "پانی کا معیار غیر زہریلا ہے اور خارج ہونے والا مادہ مناسب ہے"  لیکن جاپانی مندوب نے جو کہا وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور انہیں دوسروں کے سوالات کے ایسے جواب دیناچاہئیں جس سے وہ  قائل ہوسکیں۔ 

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان کی جانب سے تابکار پانی سمندر بر...

جنیوا(شِنہوا) چین نے فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے جاپان کے یکطرفہ فیصلے کی بھرپورمخالفت کی ہے۔ جنیوامیں منعقد ہونے والی 76 ویں عالمی صحت اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں اس  سے متعلقہ  مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ  فوکوشیما کے ساحل کے ساتھ تیز سمندری لہروں کی وجہ سے تابکاری سے آلودہ پانی چھوڑے جانے کے 10 سالوں میں تابکاری دنیا بھر کے پانیوں میں پھیل جائے گی، مندوب نے مزید کہا کہ یہ اقدام تمام بنی نوع انسان کے لیے خطرات کا باعث ہے  اور یہ جاپان کا نجی معاملہ نہیں، بلکہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے عالمی صحت عامہ متاثرہوگی۔

بہت سے ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے، مندوب نے جاپان پر زور دیا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک  یکطرفہ طور پر جوہری آلودہ پانی کو خارج نہ کرے۔ جاپانی مندوب کی جانب سے دفاع کے جواب میں، چینی مندوب نے کہا کہ دفاع کو مختصراً ایسے بیان کیا جاسکتا ہے کہ  "پانی کا معیار غیر زہریلا ہے اور خارج ہونے والا مادہ مناسب ہے"  لیکن جاپانی مندوب نے جو کہا وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور انہیں دوسروں کے سوالات کے ایسے جواب دیناچاہئیں جس سے وہ  قائل ہوسکیں۔ 

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-ڈرون حملہ

روس کے دارلحکومت ماسکو میں ڈرون حملے کی جگہ پر آگ بجھانے والا عملہ کام کر رہا ہے جہاں منگل کی صبح  ڈرون حملے سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-ڈرون حملہ

روس کے دارلحکومت ماسکو میں ڈرون حملےکی جگہ پر متاثرہ عمارت دیکھی جا سکتی ہے جہاں منگل کی صبح  ڈرون حملے سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - میساچوسٹس - میموریل ڈے

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کے بوسٹن کامن میں مرنے والے فوجیوں کی  یاد میں رکھے گئے 37 ہزار جھنڈے دیکھے  جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-بیروت- اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کا عا...

لبنان کے شہر ناقورہ میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے کمانڈرآرولڈو لازارو سانز خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بس کھائی میں ج...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بس پل سے پھسل کرکھائی میں جا گری جس سے کم  سے کم 10 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ منگل کو جھجر کوٹلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بس پنجاب سے زائرین کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کےعلاقے کٹرا میں ہندوؤں کے مندرلے جارہی تھی۔

ایک سینئر مقامی پولیس اہلکار چندن کوہلی نے میڈیا کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو نکال کر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کوہلی کے مطابق بس میں مقررہ حد سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں