• Columbus, United States
  • |
  • ٠٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنوبی سوڈان پ...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیوں میں 31 مئی 2024 تک ایک سال کے لیے توسیع کرنے کی قرارداد منظورکی ہے جس کے تحت ملک پر ہتھیاروں کی پابندی سمیت انفرادی اور اداروں کی سطح پر سفری پابندیاں عائد اوراثاثےمنجمد  کئے جائیں گے۔

منظور کردہ قرارداد 2683 جس کے حق میں 10 ووٹ پڑے جبکہ پانچ  ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیاکے تحت جنوبی سوڈان پر پابندیوں کی کمیٹی کی معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ کو بھی  یکم جولائی 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی ہے کہ  وہ 15 اپریل 2024 سے پہلے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن اور ماہرین کے پینل کے ساتھ قریبی مشاورت سے 2021 میں منظور شدہ قرارداد 2577 میں طے شدہ اہم اہداف پر حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں۔ قراردار میں جنوبی سوڈانی حکام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسی تاریخ تک پابندیوں کی کمیٹی کو اس سلسلے میں حاصل ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ کریں۔

چین، گبون، گھانا، موزمبیق اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی قومی مقننہ نے 2023 کے لئے قانون سازی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی قومی مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اپنا 2023 کا قانون سازی منصوبہ جاری کردیا ہےجس میں پہلے مطالعہ کے لئے 18 نئے بلز کی فہرست دی گئی ہے۔

منصوبے میں 17 بل بھی شامل ہیں جن کا جائزہ لیا گیا ہے اور رواں سال اس پر مزید غور کیا جائے گا۔ 

ایک اعلیٰ معیارکی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کی ترقی آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے قومی مقننہ کمپنی قانون پر نظر ثانی کرنے اور دیہی اجتماعی معاشی تنظیموں، مالی استحکام، ویلیو ایڈڈ ٹیکس، اور دیگر امور پر قوانین بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

منصوبے کے تحت قانون ساز ثقافتی ورثہ تحفظ، قومی دفاع و حب الوطنی کی تعلیم پر قانون سازی آگے بڑھائیں گے تاکہ ثقافتی اعتماد اور قوت پیدا ہوسکے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے انسان بردار خلائی جہاز کی لا نچنگ دنی...

سینٹ پیٹرزبرگ (شِنہوا) ایک روسی ماہر نے کہا  ہے کہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن میں  تین خلاباز لے کر جانے والے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-16 کی  کامیاب لانچنگ چینی اور عالمی ایرو اسپیس صنعت  میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

خلا بازوں کے ایک روسی مورخ اور سیولکوفسکی روسی اکیڈمی آف کاسمونٹکس کے رکن الیگزینڈر زیلیزنیاکوف نے شِنہوا کو بتایا کہ اس حیرت انگیز اور انتہائی معنی خیز لانچ سے خلا اور کائنات بارے انسانی تحقیق کے لیے مزید امکانات روشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسان 60 سال سے زیادہ عرصے سے خلا تک پہنچ چکا ہے لیکن کسی بھی انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ ایک انوکھا اور اہم واقعہ ہے۔

زیلیزنیاکوف  نے کہا کہ چین خلائی صنعت میں اعلٰی سطح اور تیز رفتار ترقی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اس شعبے میں چین کی کامیابیاں ہر سال زیادہ سے زیادہ قابل ذکر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریخ اور چاند کی تلاش جیسے ایرو اسپیس کے شعبوں میں چین کی تحقیق بھی دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر واتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین چاند،  زہرہ اور مریخ سمیت مختلف سیاروں کے بارے میں متعدد تحقیقی منصوبوں پر تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تکنیکی صلاحیتوں اور خلا میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر چین کی شرکت نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئر چینی قانون ساز کی کانگو پارٹی آف لیبر...

بیجنگ (شِنہوا) نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے بیجنگ میں کانگو پارٹی آف لیبر کے جنرل سیکرٹری پیری موسیٰ کی قیادت میں آئے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے قریبی رابطے برقرار رکھے اور ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچے ہیں  جس نے نئے دور میں چین اور جمہوریہ کانگو کے درمیان تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی۔

لی نے مزید کہا کہ چین ،کانگو کے ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں کے مابین دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے کام کرنے بارے تیار ہے۔

موسیٰ نے کہا کہ کانگو سی پی سی کے گورننس کے تجربے سے سیکھنے، دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ژین جیانگ میں ایک گاؤں " نان جی" کے خ...

چان جیانگ (شِنہوا) نان جی گاؤں آبنائے چھیونگ ژو اور بیبو خلیج میں گھرا ہوا اور شو وین کاؤنٹی کے قصبے جیاؤ وائی میں واقع ہے۔

حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ سیاح اچھے قدرتی ماحول اور منفرد ماہی گیری گاؤں ہونے کے سبب اس سمت راغب ہوئے ہیں۔

 

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ کی کاؤنٹی شو وین کے قصبے جیاؤ وائی کے گاؤں " نان جی" میں طلوع آفتاب کا دلکش نظارہ ۔(شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ کی کاؤنٹی شو وین کے قصبے جیاؤ وائی کے گاؤں " نان جی" میں سیاح موج مستی میں مگن ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ کی کاؤنٹی شو وین کے قصبے جیاؤ وائی کے گاؤں " نان جی" میں "سالٹ پین" کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ میں آبنائے چھیونگ ژو اور بیبو خلیج میں سمندری پانی کا ملاپ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ کی کاؤنٹی شو وین کے قصبے جیاؤ وائی کے گاؤں " نان جی" میں سیاح غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  وہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت  اور نیٹو پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں حقیقی معنوں میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کیا جن میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کی زیر قیادت کوسوو فورس اور کوسوو پولیس نے پیر کو سرب مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے تشدد کا استعمال کیا،جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ چین  تازہ ترین صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اورخودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت  اور پرسٹینا میں عارضی اداروں کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سرب اکثریتی میونسپلٹیز کی انجمن/کمیونٹی کے قیام کا اپنا فرض پوراکرے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور خطے میں امن کے لیے صحیح معنوں میں کردار ادا کرے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  وہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت  اور نیٹو پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں حقیقی معنوں میں امن کے لیے کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کیا جن میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کی زیر قیادت کوسوو فورس اور کوسوو پولیس نے پیر کو سرب مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے تشدد کا استعمال کیا،جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ چین  تازہ ترین صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اورخودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سربیا کی کوششوں کی حمایت  اور پرسٹینا میں عارضی اداروں کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سرب اکثریتی میونسپلٹیز کی انجمن/کمیونٹی کے قیام کا اپنا فرض پوراکرے۔ترجمان نے کہا کہ ہم نیٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور خطے میں امن کے لیے صحیح معنوں میں کردار ادا کرے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شین ژو ۔16 کا عملہ خلائی اسٹیشن میں داخ...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے شین ژو -16 خلائی جہاز پر سوار تین خلا باز خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے اور وہاں موجود دیگر 3 خلابازوں سے ملاقات کی جس کے بعد مدار میں حوالگی کا عمل شروع ہوگیا۔

شین ژو۔ 15 کے عملے نے منگل کے روز شام 6 بجکر 22 منٹ (بیجنگ وقت) پر دروازہ کھولا ۔ خلائی اسٹیشن میں موجود تینوں خلابازوں نے نئے آنے والوں کا استقبال کیا اور انہوں نے گروپ تصاویربنائیں ۔

خلائی ملاقات کے بعد چین کے خلائی اسٹیشن کے عملے کی مدار میں دوسری گردش کا آغاز ہوا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ 6 خلاباز تقریباً 5 روز  تک ایک ساتھ رہیں گے اور طے شدہ اور حوالگی کا کام مکمل کریں گے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا 9 ہزار 800 سے زائد غیرمادی ثقافتی ورث...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ملک کے غیرمادی ثقافتی ورثے کو اجاگر کر نے کے لئے ملک بھر میں 9 ہزار 800 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں 6 ہزار 300 سے زائد آف لائن تقر یبات ہوں گی۔ تقریبات ثقافتی اور قدرتی ورثہ دن سے قبل اور بعد منعقد ہوں گی جو رواں سال 10 جون کو منایا جائے گا۔

وزارت ثقافت و سیاحت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کی تعطیلات کی تقریبات کا موضوع غیرمادی ثقافتی ورثہ کا منظم تحفظ اور پائیدار ترقی کو تقویت دینا ہے۔

اہم تقریبات میں چینی لوک فنون ہفتہ سرگرمیاں ، یونیسکو کی جانب سے غیرمادی ورثہ تحفظ کنونشن کو اپنانے کے بعد سے 20 ویں سالگرہ کی تقریبات اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے لیے بصری فنون کی نمائشیں شامل ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ملک بھر میں مقامی ثقافتی ورثہ کے مقامات، عوامی ثقافتی اداروں اور قدرتی مقامات پر مختلف قسم کی غیر معمولی ثقافتی ورثہ کی نمائشیں، فن کے مظاہرے ، مکالمات اور سیاحتی تقریبات بھی پیش کی جائیں گی۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکینا فاسو ، 2 دہشت گرد حملوں میں 40 افراد...

اواگاڈوگو (شِںہوا) برکینا فاسو کے شمال مغربی علاقے میں اختتام ہفتہ 2 دہشت گرد حملوں میں فوج کے معاونین سمیت تقریباً 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ایک بیان میں علاقائی حکومت نے ہلاکتوں کی تعداد کا ذکر کئے بغیر بتایا کہ پہلا حملہ ہفتے کو بوکلے دو موہون علاقے میں بوراسو کے قریب ہوا جہاں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

 مقامی ذرائع نے شِںہوا کو بتایا کہ حملے میں فوج کے معاونین سمیت تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ برکینا انفارمیشن ایجنسی کے مطابق 18 فوجی زیرعلاج ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو اسی علاقے کے واکارا میں ہونے والے ایک اور حملے میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں دفاعی اور سیکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

نائبین سے خطاب میں وزیراعظم اپولینیر یوآخمسن کیلم ڈی ٹمبیلا نے 6 ریپڈ انٹروینشن بٹالین، 6 جینڈرمیری دستوں اور دو نئے فضائی اڈوں کے قیام کے ساتھ ساتھ 6 ہزار فوجیوں کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی سربراہ نے برکینا فاسو کے دہشت گردی سے لڑنے اور "مسلح دہشت گرد گروہوں کے ساتھ کبھی مذاکرات نہ کرنے" کے عزم کو دہرایا۔

 2015 کے بعد سے مغربی افریقی ملک میں عدم تحفظ کے سبب متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے شانگ خاندان سے متعلق آثار قدیمہ کی کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے آثار قدیمہ کی متعدد اہم کامیابیوں کا اعلان کرتے ہوئے شانگ خاندان (1600-1046 قبل مسیح) کے مختلف سماجی پہلوؤں کی تاریخی تصویر پیش کی ہے۔

نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کے مطابق صوبہ شانشی کی چھنگ جیان کاؤنٹی میں ژی گو کھنڈرات کے مقام پر شانگ خاندان کے آخری دور میں اہم خا ندانوں کے 9 اعلیٰ عہدوں کے مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔

 شانشی کے شمالی حصے میں پائی جانے والی یہ عظیم تدفین اپنی نوعیت کی سب سے بڑی جگہ ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کھنڈرات شانگ خاندان کے سیاسی جغرافیہ کے مطالعے اور مختلف علاقوں کے درمیان تبادلوں کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

اس نے ہینان ، ہیبے اور بیجنگ میں شانگ خاندان سے متعلق دیگر آثار قدیمہ کی دریافتوں اور پیشرفت کا بھی اعلان کیا۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی ایلون مسک سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی ہے۔

چھن نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین کی جدید کاری غیر معمولی ترقی کی صلاحیت اور مارکیٹ کی طلب پیدا کرے گی جبکہ چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کے وسیع امکانات ہیں۔

چھن  نے کہا کہ چین اعلٰی سطح پر کھلے پن کو آگے بڑھانا جاری رکھے گا اور ٹیسلا اور دیگر غیر ملکی کمپنیز کے لئے ایک بہتر مارکیٹ پر مبنی قانونی  اور بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔

چھن  نے کہا کہ ایک صحت مند، مستحکم اور تعمیری چین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تعلقات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب دونوں فریق باہمی احترام، ایک دوسرے کے وجود کو پرامن طور پر تسلیم کرنے اور ہمہ جہت تعاون کی صحیح سمت پر عمل کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کریں اور خطرناک طرز عمل سے گریز کریں۔

مسک نے کہا کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ناقابل تقسیم مفادات کے حامل ہیں۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا الگ تھلگ کرنے  کی مخالفت کرتی ہے اور چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور ملک کی ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لئے تیار ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی ایلون مسک سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی ہے۔

چھن نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین کی جدید کاری غیر معمولی ترقی کی صلاحیت اور مارکیٹ کی طلب پیدا کرے گی جبکہ چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کے وسیع امکانات ہیں۔

چھن  نے کہا کہ چین اعلٰی سطح پر کھلے پن کو آگے بڑھانا جاری رکھے گا اور ٹیسلا اور دیگر غیر ملکی کمپنیز کے لئے ایک بہتر مارکیٹ پر مبنی قانونی  اور بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔

چھن  نے کہا کہ ایک صحت مند، مستحکم اور تعمیری چین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تعلقات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب دونوں فریق باہمی احترام، ایک دوسرے کے وجود کو پرامن طور پر تسلیم کرنے اور ہمہ جہت تعاون کی صحیح سمت پر عمل کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کریں اور خطرناک طرز عمل سے گریز کریں۔

مسک نے کہا کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ناقابل تقسیم مفادات کے حامل ہیں۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا الگ تھلگ کرنے  کی مخالفت کرتی ہے اور چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور ملک کی ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لئے تیار ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ ہائبرڈ ۔ چاول بیج...

اسلام آباد میں بیج عطیہ کرنے کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ (شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ ہائبرڈ ۔ چاول بیج...

اسلام آباد میں بیج عطیہ کرنے کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ (شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ اعانت ۔ نگہداشت گ...

اسلام آباد میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے نگہداشت گھر میں ایک نرس ایک لڑکی کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ اعانت ۔ نگہداشت گ...

اسلام آباد میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے نگہداشت گھر میں ایک نرس ایک لڑکی کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سائنس فکشن کنونشن ۔ نمائش

چین، دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ سائنس فکشن کنونشن  2023 کے دوران ایک نمائش میں سیاح وی آر آلات استعمال کررہا ہے۔(شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ اعانت ۔ نگہداشت گ...

اسلام آباد میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے نگہداشت گھر میں ایک چینی رضاکار ایک بچے کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ اعانت ۔ نگہداشت گ...

اسلام آباد میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے نگہداشت گھر میں ایک چینی رضاکار ایک بچے کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ اعانت ۔ نگہداشت گ...

اسلام آباد میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے نگہداشت گھر میں ایک لڑکی اپنے کھلونے سے کھیل رہی ہے۔(شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چین ۔ اعانت ۔ نگہداشت گ...

اسلام آباد میں چین کی مالی اعانت سے چلنے والے نگہداشت گھر میں ایک لڑکی اپنے کھلونے سے کھیل رہی ہے۔(شِںہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے میڈیکل انشورنس فنڈ کی نگرانی سے متعلق...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے میڈیکل انشورنس فنڈز کے استعمال پر باقاعدگی سے نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق رہنما اصولوں کا مقصد میڈیکل انشورنس فنڈز کے محفوظ اور موثر استعمال کو یقینی بنانا، طبی خدمات کو باقاعدہ کرنا اور مریضوں کے طبی اخراجات کو کم کرنا ہے۔

رہنما اصولوں  میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل انشورنس فراہم کنندگان کی جانب سے نامزد کردہ طبی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کی طبی خدمات کو میڈیکل انشورنس اور اس طرح کی طبی خدمات کے لئے متعلقہ چارجز کے تحت جانچ پڑتال کی جائے گی۔

بیمہ شدہ افراد کے فنڈز کے استعمال کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ ٹیکنالوجی اور بگ ڈیٹا کی مدد سے  بے تر تیب معائنے، روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور خصوصی نگرانی کی مہم چلائی جائے گی۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے غلطیوں کو درست کرنے اور فوج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غلط طرز عمل کو درست کرے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت اور مواصلات کے لئے خلوص کا مظاہرہ کرے۔

ماؤ نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ جا نتا ہے کہ کیوں چین۔امریکہ فوجی مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ماؤ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کے خدشات کا سنجیدگی سے احترام کرے، فوری طور پر غلط طرز عمل کو درست کرے، خلوص کا مظاہرہ کرے اور چینی اور امریکی افواج کے درمیان بات چیت اور مواصلات کے لئے ضروری ماحول اور حالات پیدا کرے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے غلطیوں کو درست کرنے اور فوج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غلط طرز عمل کو درست کرے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت اور مواصلات کے لئے خلوص کا مظاہرہ کرے۔

ماؤ نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ جا نتا ہے کہ کیوں چین۔امریکہ فوجی مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ماؤ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کے خدشات کا سنجیدگی سے احترام کرے، فوری طور پر غلط طرز عمل کو درست کرے، خلوص کا مظاہرہ کرے اور چینی اور امریکی افواج کے درمیان بات چیت اور مواصلات کے لئے ضروری ماحول اور حالات پیدا کرے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ، گلاتا سرائے فٹ بال کلب نے 23ویں بار ل...

انقرہ گیوجو کو مہمان گراونڈ میں ایک کے مقابلے میں 4گولوں سے شکست دینے والے گلاتا سرائے کلب نے لیگ کے خاتمے سے 2ہفتے پیشتر ہی سپور ٹوٹو سپر لیگ کے چمپین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،اس طرح گلاتا سرائے نے 23ویں بار لیگ چمپین کا اعزاز حاصل کیا ہے،انقرہ میں 04۔01 کے اسکور سے فتح یاب ہونے والے گلاتا سرائے کے پوائنٹس 82ہو گئے ہیں تو اس کے کوچ اوکان بروک نے پہلی بار گلاتا سرائے کو چمپین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،گلاتاسرائے کو یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پری کوالیفائنگ مرحلے پر نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرنچ اوپن،جوکووچ اور الکاراز نے دوسرے رائونڈ...

سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے کوالیفائی کر لیا،ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی الیگزینڈر کواچ وچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6اور 6-7(1-7)سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی،کارلوس الکاراز نے اطالوی حریف فلاویو کوبولی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 2-6اور 5-7سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے کوالیفائی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون (آج)سے امریکی ریاست اوہائیو میں ہوگا،یکم جون سے شروع ہونے والا ایونٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 4جون کو اختتام پذیر ہوگا اور 72ہولز پر کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر بلی ہارشل اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ،ٹورنامنٹ کے لئے دو کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے،واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1976میں کھیلا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریسلرز نے انڈیاگیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے...

بھارت میں احتجاج کرنے والے ایلیٹ ریسلرز نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب ریسلرز کی جانب سے مظاہرے کی اجازت مانگی جائے گی تو انہیں کوئی اور جگہ تجویز کی جائے گی،قبل ازیں اتوار کے روز بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر ریسلرز نے پارلیمنٹ ہاس کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ انہیں گرفتار کر لیا،ریسلنگ کی عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو)نے ریسلرز کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے،عالمی باڈی نے فیڈریشن کے صدر کے خلاف تحقیقات کو سامنے نہ لانے پر بھی تنقید کی ہے،عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے کہا ہے کہ 45روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا جائے گا، ریسلرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور انہیں حراست میں رکھنا قابل مذمت ہے، الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کرتے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلرز نے بات چیت کر کے معاملات حل کرنے کے لیے 5روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جا...

ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کو سعودی کلب کی جانب سے 200ملین ڈالر سے زائد کی پیشکش کی گئی ہے، ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما سعودی فٹبال کلب الاتحاد نے مبینہ طور پر فرانسیسی فٹبالر کو 2سالہ معاہدے کے لیے 214ملین ڈالر سے زائد ادا کرنے کی پیشکش کی ہے،35سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، اس لیے فتبالر سعودی کلب سے معاہدے پر غور کررہے ہیں،رپورٹس میں دعوی کیا گیا کہ فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدا میں الاتحاد کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا تاہم دوبارہ زیادہ قیمت پر سعودی عرب جانے پر غور کررہے ہیں،کریم بینزیما نے 2009میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد سے 647میچوں میں 353گول اور 165اسسٹ فراہم کرچکے ہیں، اسٹار فٹبالر سال 2022-23کے سیزن میں وہ انجری کے شکار ہونے کی وجہ سے محض 42مقابلوں میں 30گول کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،فرانسیسی فٹبالر اگر یہ پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ رونالڈو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سعودی لیگ میں دوسرا بڑا نام ہوں گے، رونالڈو رواں سال جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر 200ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے کے ساتھ النصر چلے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگی...

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورس میں 65امیدوار شرکت کر رہے ہیں ، کورس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی،ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب ہونے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کیڈویلپمنٹ پینل آف امپائرزمیں شامل کرلیا جائے گا جو آنے والے سیزن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیمیچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے،لیول ٹوکورس میں شریک امپائرزکی عمرکی حد 45سال مقرر کی گئی ہے ،2016.17 کے بعدپہلاموقع ہوگا کہ امپائرز اس پینل میں شامل کیے جائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا بھی آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر ت...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی میٹنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے،ذرائع کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی حکام ورلڈکپ 2023کے معاملات پر بات کریں گے،پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانیکی تجویز دی تھی،ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی معاملات حل کرنیاور پاکستان کی یقین دہانی حاصل کر نے کے مشن پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پی سی بی سے ایشیا کپ...

ایشیا کپ 2023کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا موقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی،آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کردی جس کے بعد سری لنکا بھی 'مختصر نوٹس' پر ایشیا کپ 2023کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا،پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی ہوئی ہے ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سرمایہ کار وں کی پنجاب میں سرمایہ کاری...

چینی کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں بشمول سٹیل، ایگرو کیمیکلز، سپننگ مشینری، چکن فارمز، گوشت اور پراسیسنگ فیکٹریوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس سلسلے میں دو مختلف وفود نے پنجاب کا دورہ کیا۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) اور پاکستانی حکام کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔گوادر پرو کے مطابق چین کے چھ ارکان پر مشتمل ایک وفد جس کی قیادت چینگ ژیاونگ، نائب صدر پاکستان شیڈونگ (چین) چیمبر آف کامرس نے کی، نے پی بی آئی ٹی کا دورہ کیا تاکہ پنجاب میں اسٹیل مصنوعات کے گوداموں کے قیام، چکن فارمز کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کے امکانات اور گوشت کی پروسیسنگ فیکٹری اور پیٹرو کیمیکل سے متعلقہ صنعت کے مواقع کا جائزہ لیا جا سکے۔ چائنہ ڈیسک کے سربراہ نے پنجاب کے سرمایہ کاری کے بنیادی ڈھانچے اور ایس ای زیڈ کے فریم ورک کو شیئر کیا اور پنجاب میں قدم رکھنے کے لیے پی بی آئی ٹی کو ہر قدم پر مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل چین کے نو رکنی وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ کے لیے پی بی آئی ٹی کا دورہ بھی کیا۔ چینی وفد کی قیادت پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) کے سابق صدر اور چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری قونصلر وانگ زیہائی کر رہے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی وفد نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کی ۔ پی بی آئی ٹی کے مطابق کچھ چینی مندوبین نے پنجاب میں سٹیل، ایلومینیم اور پلاسٹک کے دروازوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کیڑے مار ادویات، زرعی کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز میں دلچسپی تھی۔ چینی سرمایہ کاروں نے فائبر ارامڈ مصنوعات، ٹھوس ٹائروں اور اسپننگ مشینری میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی حکومت پاکستان کی برآمدات کو آن لائن اور...

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستان کی برآمدات کو آن لائن اور آف لائن پویلین کے ذریعے بھی سہولت فراہم کر رہی ہے، ٹیکسپو 2023 کے چوتھے ایڈیشن میں چین کے بڑے ای کامرس بشمول علی بابا، JD.com اور Douyin پر پاکستان پویلین کے آپریٹرز شامل تھے ۔ غلام قادر نے گوادر پرو کو بتایا کہ چینی ای کامرس پلیٹ فارمز کی جانب سے دکھائی جانے والی دلچسپی پاکستانی برآمدات کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ ان کمپنیوں نے معیاری ٹیکسٹائل، ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات اور جوتے والی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ بہت سی بی ٹو بی میٹنگز کیں 10 بلین یو ایس تک پہنچنے کے لیے ڈالر کا برآمدی نشان، چینی ای کامرس مارکیٹ کو ٹیپ کرنا پاکستان کے لیے ایک لازمی امر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومت پاکستان کی برآمدات کو آن لائن اور آف لائن پویلین کے ذریعے بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ہمیں تمام شعبوں بالخصوص صنعت کی منتقلی میں چینی سرمایہ کاری کی مدد سے پاکستانی کاروباری صنعت کو مضبوط کرنا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق ٹیکسپو 2023 میں چینی ای کامرس کمپنیوں کی موجودگی سے پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیم چینجر ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے چینی پاکستانی انٹرپرائزز کے ساتھ، یہ توقع ہے کہ وہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے اختراعی آئیڈیاز اور حکمت عملی سامنے لائیں گے۔ گوادر پرو کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ ٹیکسپو 2023 چینی اور پاکستانی دونوں کاروباروں کے لیے نئے مواقع کھولے گی ۔ اس سے پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری کو بھی بڑا فروغ ملے گا، جس پر اس وقت بین الاقوامی کھلاڑیوں کا غلبہ ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی مزید مسابقتی قیمتوں، بہتر معیار کی مصنوعات اور بہتر کسٹمر سروسز کے منتظر رہ سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابقواضح رہے کہ ٹیکسپو 2023 میں 60 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جس میں چین کے مختلف حصوں سے 100 کے قریب چینی کاروباری ادارے شامل ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف مشن کا بیان پاکستان کے داخلی معا...

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی، ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے لیکن ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دیہانی کرائی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا اور 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا۔ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئر بجٹ ہوگا اور نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جا رہا ہے، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ایئرلائن کو 3 ماہ کی قلیل مدت میں 36 ار...

قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کو صرف تین ماہ کی قلیل مدت میں 36 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا۔ پی آئی اے نے مارچ 2023 کو اختتام پذیر سہہ ماہی مالی نتائج جاری کردیے، پی آئی اے کا فی حصص نقصان 2 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 7 روپے 2 پیسے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2023,پی آئی اے کی آمدنی 59 ارب روپے رہی، گذشتہ سال کی سہہ ماہی آمدنی کی نسبت رواں سہہ ماہی آمدنی میں 24 ارب روپے اضافہ ہوا۔ پی آئی اے کو 3 ماہ میں قبل از ٹیکس 5 ارب کا گراس پرافٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق تنخواہوں اور جاری اخراجات کی مد میں 28 ارب 55 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، گذشتہ سہہ ماہی میں پی آئی اے نے تنخواہوں اور جاری اخراجات کی مد میں 21 ارب روپے خرچ کئے تھے۔ حکام کے مطابق مارچ 2023 کی سہہ ماہی میں پی آئی اے نے 25 ارب 60 کروڑ روپے کا فیول خریدا، نقصان میں بڑا حصہ دگنا ہوجانے والے فیول اخراجات کا ہے، فیول اور ڈالر مہنگا ہونے اور اخراجات پر قابو نہ پانے سے نقصانات میں اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان مسلم لیگ ق کا آل پارٹیز کانفرنس بلان...

پاکستان مسلم لیگ ق نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان ق لیگ کے مطابق اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائیگی، پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کوایک میز پر اکھٹا کرکیبات چیت سے مسائل حل کرناہیں، آج تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تاریخ طے کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کا میڈیکل رپورٹ تیار کرنیوالے ڈاکٹ...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے میڈیکل رپورٹ تیار اور جاری کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جعلی میڈیکل رپورٹ، جھوٹے اور شرمناک پراپیگنڈے میں سہولت کاری کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت کے بعد متعلقہ ڈاکٹرز کیخلاف بھی بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ۔ اس ضمن میں چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان کی منظوری سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹر محمد احمد پنسوٹہ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان سے جعلی اور من گھڑت میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ نوٹس کے متن کے مطابق ڈاکٹر رضوان عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور قومی و بین الاقوامی میڈیا میں نشر کریں، پروفیسر ڈاکٹر رضوان 14روز میں معافی مانگیں ورنہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کے خلاف ہتک عزت، دیگر دیوانی اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ عمران خان کے نوٹس کے متن کے مطابق جعلی میڈیکل رپورٹ کی تیاری و اجرا پر ڈاکٹر رضوان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا ۔ عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور فوری طور پر چیئرمین پی ٹی آئی سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قیام امن کیلئے پاکستان اور اقوام متحدہ کی مش...

پاکستان اور اقوام متحدہ (یو این ) قیام امن کی کوششوں کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی منا رہے ہیں جس کیلئے وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سال 1960 سے اب تک اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں خدمات سرانجام دینے والے 2 لاکھ پاکستانی مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں امن مشنز میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 4334 فوجی و پولیس اہلکاروں کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ساتھ اپنے دیر پا تعلق پر بڑا فخر ہے۔ نمائندہ یو این ڈی پی پاکستان نٹ اوسٹبی کا کہنا تھا کہ ہم 80 ہزار سے زائد بہادر امن محافظوں کا دن منا رہے ہیں، یہ افراد دنیا میں قیام امن کیلئے انتہائی اہم کام سرانجام دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ، آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں...

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آڈیولیکس انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس موجودہ کیس میں کچھ درخواستیں آئی ہیں ان کو کیس میں شامل کرلیں گے، اٹارنی جنرل کی درخواست پر پہلے سماعت کریں گے اور بنچ پر اعتراض کے معاملے پر اٹارنی جنرل کے دلائل سنیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بنچ پر اعتراض پر گزشتہ سماعت میں فیصلہ نہیں کیا تھا، اب نئی درخواستوں پر اگلے ہفتے دلائل سن لیں گے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف آئینی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پاونڈ سکینڈل ،بشری بی بی کی درخواست...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے این سی اے کے 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھیں جبکہ عمران خان گاڑی میں موجود تھے۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم اور بشری بی بی کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشری بی بی کے وکیل خواجہ حارث سے کہا کہ آپ نے 2 بجے ہائی کورٹ بھی جانا ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ بشری بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ آتی ہیں اس لیے کہا تھا، احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب! آپ کے چہرے پر غصہ اچھا نہیں لگتا۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ عمران خان نے 13 مئی کو ایک بیان جاری کیا، انہوں نے نیب اور چیئرمین نیب کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی، ان کی جانب سے نیب کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ نیب نے بشری بی بی کے وارنٹ جاری کیے، یہ بد نیتی ہے تاکہ نیب کو دبایا جائے، نہ ہم نے چھاپہ مارا، نہ حملہ کیا، نہ بشری بی بی کے وارنٹ جاری کیے گئے، ہماری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ہم نے بشری بی بی کے کبھی وارنٹ جاری نہیں کیے، انویسٹی گیشن کے لیے جب بلائیں تو بشری بی بی ہمارے ساتھ تعاون کریں، خواتین کی عزت اور احترام کرتے ہیں، ابھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا، لیکن جاری کیا جائے تو تعاون کریں۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، بشری بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر موثر قرار دیتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دے دی، اس کے بعد بشری بی بی احتساب عدالت سے روانہ ہو گئیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشری بی بی کی درخواست نمٹا دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشری بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے کا ایک صفحے پر مشتمل تحریری تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دلائل سے معلوم ہوا کہ بشری بی بی کے کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، تفتیشی افسر کے مطابق نہ وارنٹ جاری ہوئے نہ بشری بی بی کی فی الحال گرفتاری درکار ہے، بشری بی بی کی درخواست ضمانت دائر کی گئی، نیشنل اکاونٹیبلٹی آرڈیننس سیکشن 498 کے تحت بشری بی بی کی درخواست ضمانت نمٹائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریا،اسپتال میں آگ لگنے سے 3مریض ہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے قریب واقع موڈلن اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور بیس افراد دھویں سے متاثر ہوئے، آسٹریائی صوبے کے ادارہ صحت کے ترجمان میتھیاس ہوفر نے بیان میں بتایا کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جس میں تین مریض ہلاک اور بیس دھویں سے متاثر ہوئے، مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کا جراح خانہ جلنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے،حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلجیئم کے جنگلاتمیں لگی آگ 170ہیکٹر تک پھیل...

جرمنی کے ساتھ بیلجیئم کی سرحد کے قریب لگنے والی آگ نے 170ہیکٹر جنگلات اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، 130فائر فائٹرز کو ملک کے مشرق میں فاگنیس کے علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ جرمن فائر فائٹرز نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی جس سے 170ہیکٹر جنگلات کو نقصان پہنچا،بیلجیئم کے والون علاقے کے محکمہ جنگلات و آب نے اطلاع دی ہے کہ آگ انسانوں کی وجہ سے لگی ہے آسمانی بجلی گرنے یا شدید گرمی کے وجہ سے جنگل نے شعلے نہیں پکڑے، اس علاقے میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور آگ سے متاثرہ کچھ مقامات تک پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی ضرورت تھی، بیلجیئم کے شمال میں واقع اینٹورپ اور لِمبرگ نیچر پارکس اور جنگلاتی علاقوں میں آگ لگنے کے خطرے کے خلاف یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جہاں تقریبا دو ہفتوں سے بارش نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں کم از کم ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھانا میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم...

افریقی ملک گھانا کے وسطی صوبے میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی صوبے کے گوموآ اوکے علاقے میں دارالحکومت اکرا اور کیپ کوسٹ کے درمیان سڑک پر ایک بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا،حادثے میں 16افراد ہلاکجبکہ 40زخمی ہوگئے،ریسکو حکام کے مطابق زخمیوں کو علاجکے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،بدقسمت بس لائبیریا سے گھانا کے دارالحکومت اکرا جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی کی راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ، فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے الشباب ک...

صومالی فوج نے دہشت گرد تنظیم الشباب کے فوجی اڈے پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے 30عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا،صومالی وزارت اطلاعات کے ایک بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے گالگادود علاقے کے شہر ماساگاوا میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا،صومالی فوج نے مقامی قوتوں کی مدد سے حملے کو پسپا کرتے ہوئے کم از کم 30دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،اس جھڑپ میں تین صومالی فوجی زخمی ہوئے،اریتریا کے تربیت یافتہ فوجی مساگاوا قصبے میں تعینات تھے، جسے الشباب کے خلاف صومالی فوج کی جانب سے گزشتہ سال شروع کیے گئے بڑے پیمانے پر آپریشن کے ذریعے آزاد کرایا گیا تھا،اس تنظیم نے گزشتہ ہفتے افریقی یونین کے امن دستوں پر بھی حملہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر آوارہ پھرن...

سعودی عرب میں محکمہ ماحولیات نے دارالحکومت ریاض کی گلیوں میں آوارہ پھرنے والے ایک شیرکی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئیاسے قابو کرلیا اور اسے مجاز ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے،محکمہ تحفظ ماحولیات اور جنگلی حیات کے خصوصی دستے نے ریاض شہر کے ایک محلے میں اسپیشل فورسز کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں سڑکوں پر گھومنے والے شیر کوپکڑ لیا گیا، شیر کی طرف سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کے بعد اسے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے،اسپیشل فورسز فار انوائرمینٹل سکیورٹی نے کہا کہ خطرے سے دوچار جنگلی جانداروں کی تجارت، بشمول ان کا حصول ماحولیاتی قانون کے تحت ممنوع ہے۔ خلاف قانون جنگلی جانوروں کو گھروں میں پالنے پر دس سال قید اور 30ملین ریال تک جرمانہ ہے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی جنگلی جانور کے خطرے کی صورت میں دیئے گئے رابطہ نمبروں پر مجاز حکام کوفوری مطلع کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ، "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" کونصاب...

سعودی عرب عرب کی وزارت تعلیم نے اگلے تعلیمی سال 1445ھ سے شروع ہونے والے سیکنڈری پاتھ ویز سسٹم کے نصاب میں کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" پڑھانے کی منظوری دے دی ہے،اس اقدام کا مقصد اس شعبے میں تعلیمی کورسز، حالیہ پیشرفت اور سائنسی اور قومی معیارات کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں کو آگے بڑھاتے ہوئے خلائی سائنس کے میدان میں طلبا اور طالبات کے مثبت رویوں کی نشونما میں مدد کرنا ہے،کتاب "ارتھ اینڈ اسپیس سائنسز" طلبا کو ثانوی سطح پر قدرتی اور اپلائیڈ سائنسز میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع دے گی جو کہ جنرل ٹریک، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، صحت اور حیاتیات کے موضوع پر معلومات کے تقریبا 50فی صد شعبوں پر مشتمل ہے،سعودی نصاب مین شامل کی گئی یہ کتاب تھیوری کو تدریس اور سیکھنے کے عمل میں مشق سے جوڑ کر نیچرل سائنسز اور اپلائیڈ سائنس کے مضامین میں سیکھنے کے اوقات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے مضامین متعارف کراتے ہوئے "زمین اور خلائی سائنس، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں مدد گار ہوگی،سعودی ماہرین تعلیم کے مطابق نیا نصاب زمین اور خلائی سائنس کے تعارف سے متعلق ہیاور کائنات میں اہم قدرتی مظاہر کو جوڑنے کے علاوہ زمین، ہوا، خلا، پانی، جانداروں پر چاند گرہن اور سورج گرہن کیاثرات اور ان خلائی مظاہر کے کائنات کے مظاہر کے ساتھ تعلق کو سمجھنے میں مدد دے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قذافی کے انٹیلی جنس چیف کے بیٹے کو گولیاں ما...

لیبیا کے کرنل معمر قذافی کے دور میں انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ عبداللہ السنوسی کے بیٹے کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد السنوسی کی لاش پر متعدد گولیاں ماری گئیں ، مقامی پولیس نے واقعے کو خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول پر اس سے قبل بھی کئی بار وار کیے گئے،سنوسی جونیئر کو آخری باردسمبر 2022میں دیکھا گیا تھا جب اس نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے ان کے والد اور ان کے ساتھیوں کو رہا نہ کیا تو وہ جنوبی لیبیا کے تمام سرکاری اداروں کو بند کر دے گا،عبداللہ السنوسی لیبیا کے مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کے برادر نسبتی ہیں، ان کے بیالیس سالہ دور اقتدار میں وہ کرنل قذافی کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت ،شادی کی تقریب میں بھائی نے بھائی کو چا...

کویت میں شادی کی ایک تقریب میں بھائی نے بھائی کو چاقو مار دیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکا میں سے ایک شخص نے اچانک جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کرکے فرار ہوگیا، کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے،رپورٹس کے مطابق چاقو مارنے والا شخص حملے میں زخمی ہونے والے کا بھائی تھا، سیکورٹی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں