• Columbus, United States
  • |
  • ٠٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بلوچستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،...

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بڑا حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید اہلکاروں میں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، 34 سالہ حسنین اشتیاق ڈی جی خان اور 27 سالہ عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رویت ہلال کمیٹی کا بل منظور، نجی کمیٹیوں پر...

قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کسی بھی نجی کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے اور اعلان کرنے پر پابندی ہوگی، جھوٹی شہادت دینے والے بھی گرفت میں آئیں گے۔ قومی اسمبلی نے بدھ کو رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون اتفاق رائے سے منظور کیا تھا، جس کی تفصیلات سما کو حاصل ہوگئیں، بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ قانون کے مطابق چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنائی جائے گی، 16 رکنی مرکزی کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہوگی۔ بل کے مطابق نجی کمیٹیوں کی جانب سے چاند دیکھنے پر مکمل پابندی ہوگی، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ منظور شدہ بل کے مطابق ہر صوبہ 6 ارکان پر مشتمل ضلعی کمیٹیاں بنائے گا، جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز کریں گے، اسلام آباد کی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں ایک چیئرپرسن بھی شامل ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی، صوبائی اور اسلام آباد کی کمیٹیوں کی مدت 3 سال ہوگی، نئے قانون کے تحت میڈیا سرکاری اعلان سے پہلے چاند نظر آنے کی خبر نشر نہیں کرسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیج...

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرنظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔اٹارنی جنرل نے دوران سماعت سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہوگی۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا نظرثانی سے قوانین میں ہم آہنگی آئے گی۔اٹارنی جنرل نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اورنظرثانی قانون دونوں میں کچھ شقیں ایک جیسی ہیں، دونوں قوانین کے باہمی تضاد سے بچانے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ آپ سپریم کورٹ کے معاملے سے ڈیل کررہے ہیں،چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ کہا،ان معاملات پر مشاورت ہوگی تو تنازع ہی نہیں ہوگا،آپ چاہتے ہیں توفل کورٹ والے نکتے پر دلائل سن لیتے ہیں،اگر قانون پرنظرثانی کررہے ہیں تو یہ ایک اکڈیمک مشق ہوگی،ہم اس تنازعے کا پہلا سکوپ طے کرلیتے ہیں، سکوپ طے کرنے سے سماعت کا طریقہ کاربھی فوکس ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف درخواستوں پرسماعت ملتوی ہوگئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 8رکنی لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی۔حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے بعد قانون بن گیا۔ عدالت نے نئے قانون پر عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دیا تھا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جون میں بارشیں اور ژالہ باری، آم کی فصلوں کو...

ملک بھر میں مئی اور جون کے مہینے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں اور ژالہ باری سے جہاں شہری خوب لطف اٹھا رہے ہیں وہیں آم کے کاشتکار اس صورتحال سے کافی پریشان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملتان میں آم کے کاشتکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی پنجاب میں 45 اور 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت آم کی فصل کیلئے بہترین ہوتا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے آم میں مٹھاس پیدا ہوتی ہے۔ آم کے کاشتکاروں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب موسم سرما کی فصلوں کی ساری امیدیں جون کے مہینے سے وابستہ ہیں۔ اگر جون میں بھی اپریل اور مئی والی صورتحال رہتی ہے تو پھر ان فصلوں کا خدا ہی حافظ ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے موجودہ موسمی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال مئی میں 3 بارشوں کے سلسلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 1987 کے بعد سے مئی کے مہینے میں اوسط سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ جون میں اوسط سے زیادہ گرمی کی توقع، ملک کے کسی علاقے میں بھی نہیں ہے۔ جون کے پہلے کچھ دنوں کے علاوہ موسم معمول کے مطابق رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں ڈاکٹرز پر تشدد کرنیوالا سندھ پولیس...

چلڈرن اسپتال لاہور میں متوفی بچے کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں کے آٹ ڈور وارڈز میں کام بند کردیا۔ نگراں وزیر صحت پنجاب ڈکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پر تشدد کرنے والا سندھ پولیس کا اے ایس آئی ہے، جسے برطرف کروانے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے۔ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں گزشتہ روز بچے کے انتقال پر لواحقین نے ڈاکٹر اور طبی عملے پر شدید تشدد کیا تھا، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجا کام بند کرکے دھرنا دے دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، چلڈرن اسپتال، میو اسپتال، سروسز اور گنگا رام سمیت مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ تشدد کرنیوالوں کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ اور کوئیک رسپانس فورس قائم کی جائے، عملے کے تحفظ بل کو فوری منظور کیا جائے۔ ینگ ڈالرز نے مطالبات کی منظوری تک لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پر تشدد کرنے والا سندھ پولیس کا اے ایس آئی ہے، جسے نوکری سے فارغ کروانے کیلئے سنددھ حکومت کو خط لکھ دیا، ملزمان کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کروائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحصیل سوہاوہ،پولیس نے سابق پی ٹی آئی ایم پی...

تحصیل سوہاوہ کے گاوں ڈومیلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ثقلین گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو گرفتارکر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ثقلین 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے،مشتعل افراد نے لاہور جناح ہاوس سمیت روالپنڈی جی ایچ کیو کے گیٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔جس کے بعد سے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو پرتشدد مظاہروں جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد،جہانگیرترین کا پارٹی کے قیام سے م...

جہانگیرترین کا پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔ جہانگیر ترین آج بھی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ جہانگیرترین سے پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی اہم شخصیات کا رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے گروپ کے مختلف ممبران سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل انہوں نے سنیئرسیاستدان علیم خان سے لاہور میں انکی رہایشگاہ پر ملاقات کی تھی ۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور میں موجود ہیں۔جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیفکی...

چیئرمین نیب کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نیب ترمیمی ایکٹ دو ہزارتئیس نافذ العمل ہو گیا۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین انکوائریز اورانویسٹیگیشن کو بند کرکے متعلقہ اداروں کو بھجوا سکیں گے۔نیب سیکشن5 کے برعکس قائم تمام کرپشن کیسزبند کر دیے جائیں گے،اس کے علاوہ ترمیمی ایکٹ کے مطابق چیئرمین انکوائریز،انویسٹیگیشن بند،متعلقہ اداروں کو بھجواسکیں گے۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت چیئرمین نیب کی عدم دستیابی پرڈپٹی چیئرمین کواختیارات حاصل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستونگ،مسافر وین اور بس میں تصادم ، خاتون سم...

بلوچستان کے ضلع مستونگ کیقر یب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک حادثہ مستونگ کیقر یب قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکمرانوں کا لالچ ذلت اور رسوائی کی آخری حد ت...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست میں ریاست لازم و ملزوم ہے، جس طرح چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی اور تھانوں میں رشوت وصول کی جا رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے لے کر آسٹریلیا تک اور چین سے لے کر سعودی عرب تک سب سمجھا رہے ہیں کہ عقل کے ناخن لیں لیکن حکمرانی کی لالچ ذلت اور رسوائی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھوٹا سکہ ثابت ہوئی، غریب حقیر و ذلیل ہوگیا، امیر فقیر و رسوا ہوگیا، کاروبار تباہ ہوگئے، ڈالر 320 کا بھی نہیں مل رہا، سیاسی، معاشی، اقتصادی تباہی ہو رہی ہے، میں 50 سال سے ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں اور میری اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 4 مرتبہ میرے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارے اور توڑپھوڑ کی گئی ہے، پولیس افسران جو ہمیشہ میرے گھروں سے میری دونوں گاڑیاں اغوا کرنے اور ملازموں پر تشدد کرنے کے شوقین ہیں، ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف موسم بہار کا انتظار کریں، قانون کے شکنجے میں آ کر رہیں گے، خیبر پختونخوا میں پولیس ڈرتی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں بیویوں ،بیٹیوں کی بے حرمتی کرتی ہے لیکن آخر کب تک۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائی کورٹ ،9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن...

عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

(ق)لیگ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف در...

مسلم لیگ (ق) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر اپنا جواب جمع کرادیا۔ (ق)لیگ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی میں کمی نہیں اضافہ ہو گا کیونکہ ایکٹ کا سیکشن 4 سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو وسیع کرتا ہے، ایکٹ کا سیکشن 3 عدلیہ کے 184(3) کے اختیار کے استعمال کو کم نہیں کرتا۔(ق)لیگ نے مقف اپنایا کہ سیکشن 3 چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار کا استعمال سینئر ججز سے مل کر استعمال کا کہتا ہے، کمیٹی کے مقدمات مقرر کرنے اور ازخود نوٹس کے اختیارات کے استعمال سے عوامی اعتماد بڑھے گا۔ (ق) لیگ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ملک میں چلنے والی وکلا تحریک کے بعد ریفارمز کے موقع کو گنوا دیا گیا، سابقہ چیف جسٹسز افتخار چودھری ،گلزاراحمد اور ثاقب نثار نے اختیارات کا متحرک استعمال کیا جس کے نتائج سٹیل مل، پی کے ایل آئی اور نسلہ ٹاور کی صورت میں سامنے آئے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ جیسی قانون سازی سے ایسے نتائج سے بچا جاسکتا تھا، آزاد عدلیہ کا مطلب ہر جج کی بغیر پابندی، دبا اور مداخلت کے فرائض کی انجام دہی ہے۔ مسلم لیگ (ق) نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی پنجاب کی شہر میں جاری ترقیاتی...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شہر میں جاری میگا ترقیاتی پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور کے میگا پراجیکٹس پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس ہوا، صوبائی وزیر ہاسسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن ڈی جی ایل ڈی اے، نیسپاک، ایف ڈبلیو او اور ڈی جی پی ایچ اے اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے، نوازشریف انٹرچینج انڈر پاس، کیولری سگنل فری روڈ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ارفع کریم ٹاور، فیروز پور روڈ تا پائن ایونیو، ستوکتلہ نالہ اور مین بلیو وارڈ تا والٹن، سی بی ڈی پراجیکٹ پر رپورٹس وزیراعلی کو پیش کی گئیں۔ محسن نقوی نے شہر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے اور نئے پراجیکٹس کے تعمیراتی کام کے آغاز کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے ایئر پورٹ پر شجر کاری اور لینڈسکیپنگ پراجیکٹ کے لئے پی ایچ اے کو جلد ازجلد کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، محسن نقوی نے مال روڈ کی گرین بیلٹ کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھی احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر کر دی، وزیراعلی کی ہدایات کی روشنی میں ترقیاتی پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا، ایئرپورٹ پر رن وے کے ساتھ لینڈ سکیپنگ کی جائے گی، تمام چوراہوں اور سڑکوں پر شجرکاری کی جائیگی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹس کے آغاز کے لئے ڈیزائن اور دیگر ضروری امور فی الفور طے کئے جائیں، عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کے دوران متبادل ٹریفک کا بہترین پلان تیار کیا جائے، شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے متبادل روٹ تجویز کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ کیس،3 سابق وزرا نے نیب کو بیان...

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پانڈز کے کیس میں 3 سابق وزرا نے نیب میں اپنے بیانات قلم بند کرا دئیے۔ ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے بتایا کہ اس رقم سے متعلق معاملہ کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔ تینوں وزرا نے نیب میں اپنے بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ہمیں کوئی بریفنگ دی گئی اور نہ دستاویزات، بس کہا گیا کہ منظوری دے دیں۔ نیب نے تینوں سابق وزرا سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پانڈز کیس سے متعلق ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا، امریکی ڈالر کی قیمت 14 روپے کمی سے طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 14روپے کی بڑی کمی ہوگئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 311 سے گر کر طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگیا، ڈالر کے نرخ 297 روپے ہوگئے۔ انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے نرخ میں 25 روپے سے زائد کا فرق تھا، جو کم ہو کر اب 15 روپے پر آگیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کے نرخ 285.35 سے بڑھ کر 285.47 پر پہنچ گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی7 خود غرض اور کسی بھی قیمت پر اپنی بالادس...

جی7 خود غرض ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنی بالادستی پر اصرار کرتا ہے ، وہ چینی مارکیٹ کھونا نہیں چاہتے چھوٹے ممالک پر چین کو الگ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق مئی 2023 کے تیسرے ہفتے میں تین بڑے سفارتی ایونٹ دیکھنے میں آئے، پہلا، چینـوسطی ایشیا سربراہی اجلاس کی میزبانی چین نے 18 اور 19 مئی 2023 کو کی۔ دوسری، عرب لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات 19 مئی 2023 کو سعودی عرب میں ہوئی۔ تیسرا، جی 7 کے رہنما 19 سے 21 مئی 2023 کو جاپان میں جمع ہوئے۔ گوادر پرو کے مطابق چین وسطی ایشیا سمٹ اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا اختتام امید کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ قیادت نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ وہ امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پالیسیاں اور منصوبے بنانے کی کوشش کی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دونوں سربراہی اجلاس میں قیادت نے کسی تیسرے ملک یا خطے کو نشانہ نہیں بنایا۔ بلکہ، انہوں نے تعاون اور جیت کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بدقسمتی سے، ہم جی7 سربراہی اجلاس کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے۔ جی7 سربراہی اجلاس کا آغاز چین مخالف دھن سے ہوا۔ بلکہ سربراہی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی امریکہ اور اس کے اتحادی چین کی منفی تصویر پیش کرنے میں مصروف رہے۔ انہوں نے ایک سمیر مہم چلائی اور ممالک کو راضی کرنے کی کوششیں کیں، لیکن کامیابی کے بغیر۔ وہ اعداد و شمار یا حقائق کے ساتھ اپنی مہم کی حمایت نہیں کر سکتے تھے۔

تاہم، انہوں نے سمٹ کے دوران تقریر کا سلسلہ جاری رکھا اور اسی بیان بازی کی پیروی کی۔ گوادر پرو کے مطابق جی7 ہیروشیما لیڈرز کی کمیونیک سے پتہ چلتا ہے کہ جی7 الجھن میں ہے، خود غرض ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنی بالادستی پر اصرار کرتا ایک طرف وہ چینی مارکیٹ کو کھونا نہیں چاہتے۔ قومی مفادات انہیں چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات رکھنے کا حکم دیتے ہیں۔ یہ مفاد پر مبنی پالیسی کی ایک کلاسیکی مثال ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ نہیں چاہتے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے۔ وہ اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے کسی نہ کسی طریقے سے چین پر قابو پانا ضروری سمجھتے ہیں۔ اس طرح، وہ چھوٹے ممالک پر چین کو الگ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ دوسرا، وہ الجھن میں ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ اپنے قومی مفادات کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے بھیس میں چین کو کس طرح بدنام کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، کمیونیک نے چین پر اقتصادی جبر کا الزام لگایا اور چین سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق عمل کرے۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم معاشی جبر کی کوئی مثال نہیں مل سکی۔ اس کے برعکس، جی 7 ممالک کی تاریخ ہے کہ وہ ممالک کو معاشی جبر کے ذریعے سزائیں دیتے ہیں اور غیر انسانی اقتصادی پابندیاں لگاتے ہیں۔ انہوں نے کئی ممالک کو تباہ کیا اور کئی خطوں کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا۔ انہوں نے کبھی بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور اقدار کی پرواہ نہیں کی۔ جی7، خاص طور پر امریکہ کئی سالوں سے چین پر اقتصادی جبر کی اسی حکمت عملی کا اطلاق کر رہا ہے۔

سب سے پہلے اس نے چین کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی۔ اس نے چینی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے متعدد پابندیاں عائد کیں۔ یہ کھلے عام چینی ٹیک کمپنیوں بشمول ہواوے کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ جیسا کہ ہواوے یو ایس اے پر پابندی لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے اور ہر ایک سے کہہ رہا ہے کہ وہ ہواوے سے منسلک نہ ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق تیسرا، کمیونیک چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت تھی۔ کوئی سمجھ نہیں سکتا کہ جی 7 اپنے سربراہی اجلاس میں چین کے اندرونی معاملات پر کیوں بحث کر رہا ہے۔ حقیقت میں، چین خود کو ترقی دینے کے لیے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ چین اپنی سرزمین پر سب سے زیادہ عوام نواز پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ ہم نے چینی عوام کی زندگی میں ایک انقلاب دیکھا ہے۔ مختصراً، چین کو اپنے اندرونی معاملات کو اپنے قومی مفاد کے مطابق حل کرنے کے تمام حقوق حاصل ہیں۔ گو کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے خلاف ہے، لیکن جی7 چین کے بارے میں بحث کرتا رہا۔ حیران کن حقیقت یہ ہے کہ وہ ایسا کر رہے ہیں جب کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی اہمیت اور احترام پر لیکچر دے رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس طرح کی تمام بدنیتی پر مبنی مہمات اور اقدامات کے باوجود،جی7 چاہتا ہے کہ چین عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے۔ یہ زیادہ واضح طور پر، جی7 کے دوہرے معیارات الجھے ہوئے جی7 کی ایک بہترین مثال ہے ۔ وہ چین سے موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی انحطاط اور معاشی استحکام کے خلاف جنگ کی قیادت کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

بدقسمتی سے، جب چین اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیتا ہے، جی7 کے اراکین چین کو بدنام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اقتصادی پروگرام کے طور پر شروع کیا لیکن Gـ7 اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ وہ اسے روکنے کے لیے گلے پھاڑ رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دوسرا، جی 7 کے ارکان روسـیوکرین تنازعہ کو حل کرنے کے لیے مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ حالانکہ چین کا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ چین اس کا آغاز کرنے والا ہے اور نہ ہی فریق، لیکن پھر بھی وہ چین سے اس کے حل کی ذمہ داری اٹھانے کا کہہ رہے ہیں۔ ان حقائق کے باوجود چین نے مدد کرنے کی کوشش کی اور تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تجویز پیش کی۔ بدقسمتی سے اب وہ چینی تجویز سے اتفاق نہیں کر رہے۔ اس پس منظر میں چین کس طرح مدد کرسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مندرجہ بالا بحث کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جی7 مسائل کو حل کرنے یا چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات استوار کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ وہ چین کو دشمن نہیں تو حریف سمجھتے ہیں اور چین کو قابو کرنے کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اس طرح وہ جی 7 کو چین مخالف فرقے میں تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے خلاف ہے اور دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔ دنیا کو تصادم کی نہیں تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ اسے ماحولیاتی تبدیلی کے وجودی خطرے سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آئیے ہم تعاون کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے کام کریں اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ ایل بی یا ترشاوا ہریالی کی بیماری کا پور...

چاول کے دانے سے بڑا ایک چھوٹا سا کیڑا ہوانگ لونگ بنگ ( ایچ ایل بی ) یا ترشاوا ہریالی کی بیماری کو پوری دنیا میں ترشاوا پھلوں کے درختوں میں پھیلا رہا ہے، جس کے ساتھ پورے چین میں 10 ملین سے زیادہ بیماری والے درخت تباہ ہو گئے ہیں۔ محققین کے مطابق، فلوریڈا، امریکہ میں ہر سال اور گزشتہ پانچ سالوں میں لیموں کی صنعت کو 1.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی کا نقصان ہوا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس رجحان کو تبدیل کرنے کی کوشش میں، چین کی یوننان زرعی یونیورسٹی میں مقیم پاکستانی محقق شہزاد منیر، پروفیسر ڈاکٹر ہی یو چھو کی سربراہی میں چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس صدی پرانے حیاتیاتی کنٹرول میں جدید تحقیق کو آگے بڑھایا جا سکے۔ بیماری اور وائرس پر قابو پانے کے لئے اینڈوفائٹس کے استعمال کا آغاز کیا ہے۔ منیر نے چائنا اکنامک نیٹ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اینڈوفائٹ ایک منفرد قسم کے بیکٹیریا یا فنگس ہیں جو پودے کے اندر رہتے ہیں، لیکن ایچ ایل بی کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے برعکس، وہ پودے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے اور پودے کی نشوونما کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر ترشاوا پھلوں کی ہریالی کا مقابلہ کرنے کے لیے اینڈوفائٹ کی ثالثی مزاحمت کو استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، منیر نے سی ای این کے کو بتایا کہ ایک مقامی اینڈوفائٹ، Bacillus subtilis L1ـ21، کو صحت مند ترشاوای پھلوں کے درختوں سے الگ کر دیا گیا ہے، اور یہ کہ پچھلے چھ سالوں میں، اینڈوفائٹ کا تجربہ کیا گیا ہے۔ اور امید افزا نتائج کے ساتھ چین بھر میں تقریباً 164 ایکڑ ترشاوا پھلوں کے کھیتوں میں مظاہرہ کیا، اور بڑے پیمانے پر تجارتی مصنوعات میں تیار کیا گیا ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی محقق نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان نتائج کا اطلاق ان کے آبائی ملک پاکستان کے لیے بھی اہم ہے، جو کہ ایچ ایل بی کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔ محقق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے، پاکستان میں اس بیماری سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر محدود کام کیا گیا ہے۔ محقق پاکستان میں اس اینڈو فیٹک ٹیکنالوجی کے کامیاب نفاذ کے امکانات کو دیکھتا ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق میں جو اینڈوفائٹ استعمال کیا وہ دنیا بھر میںترشاوا پھل اگانے والے زیادہ تر خطوں میں آسانی سے لاگو ہو سکتا ہے۔ ہمارے پاس اپنی ٹیکنالوجی کو پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے اہم کام کے اعتراف میں، محقق کو حال ہی میں یوننان فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اعزازی ٹائٹل ہے جو عام طور پر غیر ملکیوں کو پیش کیا جاتا ہے جو یوننان میں علمی اور تکنیکی تعاون کرتے ہیں۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا یہ میرے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے۔ تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ تمام شاندار شراکتیں پروفیسر ہی یو چھوکی نگرانی میں ہمارے ریسرچ گروپ کی لگن سے ممکن ہوئیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق منیر کا کام عالمی زرعی مسائل کو حل کرنے میں بین الاقوامی تعاون کے اہم کردار کی مثال دیتا ہے۔ اس کا اختراعی انداز نہ صرف چین اور پاکستان میں ترشاوا پھلوں کے باغات کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کے کاشتکاروں کو ممکنہ طور پر فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چیری انڈسٹری کی بین الاقوامی توسی...

رواں سال پہلی بار پاکستانی چیری چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں، جو پاکستان کی چیری انڈسٹری کی بین الاقوامی توسیع میں ایک اہم قدم ہے۔ کاشغر میں مقیم پاکستانی لاجسٹکس کے تاجر دولت کریم چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ ہماری پاکستانی مارکیٹ میں چیری بہت سستی ہے اس لیے اگر ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم اپنی چیری چین کو برآمد کریں، تو ہم اور باغ کے مالکان، وہ بہت زیادہ کما سکتے ہیں وہ اس سال پاکستانی چیر ی کو مشرق کی طرف لانے کے لیے تیار ہے۔ کریم نے سی ای این کے کو بتایا کہ برآمد کی جانے والی چیری گلگت بلتستان سے آئے گی، جو پاکستان میں چیری کا ایک بڑا پروڈیوسر ہے۔ کریم نے کہا کہ چین میں چیری کی مقامی اقسام کی موجودگی کے باوجود، پاکستانی چیری اب بھی چینی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے قابل ہو جا ئے گی، خاص طور پر اپنی نامیاتی نوعیت کی وجہ سے۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے، ہم اسلام آباد کی لیبارٹری میں(پاکستانی چیری) کا تجربہ کر چکے ہیں، اور نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مکمل طور پر نامیاتی ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی برآمد کنندہ نے مزید کہا کہ پاکستانی چیری عام طور پر مئی اور جولائی کے آخر کے درمیان پک جاتی ہے، جب چینی چیری مارکیٹ سے باہر ہو جاتی ہیں۔ ''یہ پاکستانی چیری کیلئے ایک اور فائدہ ہے ۔ کریم نے انکشاف کیا کہ پاکستانی چیر ی کی بنیادی منڈی چین کا سنکیانگ ہو گا، قربت اور آسانی کے پیش نظر، وہ آہستہ آہستہ چین کے دیگر خطوں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہم نے سنکیانگ میں اپنی چیر ی کو فروغ دینے کے لیے ایک تفصیلی مارکیٹنگ کی حکمت عملی وضع کی ہے،تاہم ہم نے ابھی تک لاجسٹکس اور کولڈ اسٹوریج کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ کریم نے سی ای این کو بتایا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے اور چیری برآمد کرنے کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے مقامی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال ایک تجرباتی اور آزمائشی مدت کے طور پر کام کرے گا، جس سے پاکستان میں چیری کی صنعت کو چین کو بڑے پیمانے پر برآمدات کے عمل کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ برآمد کنندہ نے کہا کہ ہمیں اس پر بہت کام کرنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سال، ہم سب کچھ تیار کر لیں گے، اور اگلے مئی سے، ہم چین کو مناسب طریقے سے برآمد کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ثقافتی اور سیاحتی تقریب میں پاکستانی...

چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ثقافتی اور سیاحتی تقریب میں پاکستانی دستکاری کی دھوم مچا دی ، پاکستانی سٹال پر چینی صارفین کا رش ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی صارفین کا ایک ہجوم ہمایوں کے سٹال کے ارد گرد جمع ہے، جو ایک ثقافتی اور سیاحت کے موقع پر پاکستانی دستکاری بشمول لکڑی کی کرسیاں اور ڈیسک، کانسی کیتلی، کانسی کے جانوروں کے مجسمے اور ہاتھ سے بنے صابن کے بارے میں معلومات مانگ رہے ہیں۔ نمائش چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقد ہوئی۔ ہمایوں کی کمپنی نمائش میں شرکت کرنے والے چار پاکستانی اداروں میں سے ایک ہے۔ باقی تین میں دستکاری جیسے قالین، کمبل اور جیڈز کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ ہمایوں نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم کاشغر میں ایک فزیکل اسٹور چلاتے ہیں جو پاکستانی لکڑی اور تانبے کے نمونوں کی ایک وسیع رینج میں خصوصیت رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان بوتلوں، برتنوں اور پلیٹوں کی جھلکیوں کے پیچھے ڈیزائن اور نمونوں کی حیرت انگیز پیچیدگی، اور پاکستانی دستکاری کی انفراد ی مہارت ہے۔

پاکستانی نمائش کنندہ نے سی ای این کو انکشاف کیا کہ چین کے مغربی شہر کاشغر میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم رہنے کے بعد ہمایوں پاکستانی دستکاری کو چین بھر میں ہونے والی مختلف نمائشوں میں لایا ہے، جہاں اس نے بڑے پیمانے پر مہمان نوازی کی ہے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہمایوں نے کہا ہ نمائشوں کی تیاری اکثر چیلنجوں کا سامنا کرتی ہے اور اس میں بھاری لاگت آتی ہے کیونکہ اس کے لیے مصنوعات کی نقل و حمل، رہائش اور مقامی سفر سمیت عناصر کے محتاط ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ''اس نمائش کے لیے، مقامی حکومت نے غیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے بوتھ فیس اور رہائش کے چارجز سے استثنیٰ دیا،'' ہمایوں نے پرجوش انداز میں کہا، ''اور یہ ہماری فروخت کو فروغ دینے کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم بناتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جیسے ہی ہمایوں نے اپنے گاہک کے لیے مرغ کا مجسمہ پیک کیا، اس نے سی ای این کو چین کے جنوبی ساحلی صوبے فوجیان میں اپنی آنے والی نمائش کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ ثقافتی اور سیاحتی تبادلوں نے واقعی چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے پیچھے کچھ سنجیدہ قوتیں ڈالی ہیں، اور میں اس کوشش کے لیے ایک اہم زریعہ بننا چاہوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکران ڈویژن گرڈ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا...

مکران ڈویژن گرڈ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں میری ٹائم افیئرز کے مشیر جواد اختر کھوکھر نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے کہا کہ 286 کلو میٹر طویل 132 کے وی ڈوئل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن نال بسیمہـناگـپنجگور کے ذریعے 30 مئی کو قومی گرڈ سے منسلک کی گئی۔ مزید برآں، عہدیدار نے بتایا کہ 2 ارب روپے کی چینی گرانٹ سے مکمل ہونے والے 1.2 ملین گیلن یومیہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون کو کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر کا افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر کو ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اہلکار نے کہا کہ یہ پیش رفت گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور خطے کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورمیں ایشیا کی سب سے پہلی بلیو روڈ متعارف...

لاہورمیں ایشیا کی سب سے پہلی بلیو روڈ متعارف کرا دی گئی۔ماہرین کے مطابق نیلے رنگ کے باعث گرمیوں میں سڑک کی تپش 50 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔ نیلی سڑک پر فراٹے بھرتی گاڑیاں یہ کوئی یورپ نہیں بلکہ لاہورکے علاقہ گلبرگ کی نئی تیار ہونے والی سڑک کے مناظرہیں،ماہرین کا کہنا ہے بلیو روڈ پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے متعارف کرایا گیا۔ سڑک کے اردگرد لگائے گئے پودے فضائی آلودگی کے دشمن ثابت ہوں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے شہر کے بنیادی ڈھانچے اوراسکے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے یہ پہلا قدم ہے۔لاہورجدید اور پائیدار ٹیکنالوجی کے نفاذ میں دنیا بھر کے دیگر شہروں میں شامل ہو جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اورصحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لئے بلیو روڈ کا یہ آئیڈیا قابل تعریف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماڈل ٹاون کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات...

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاون کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ تحصیل کے سائلین کو سیشن کورٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاون کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیدیا، ایڈیشنل سیشن ججز ماڈل ٹاون کی تحصیل کے کیسز پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز فوری متعلقہ اسٹیشنز پر کام شروع کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحصیل ماڈل ٹاون کے سائلین کو فوجداری کیسز کیلئے سیشن کورٹ جانا پڑتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ نے حلف اٹھالیا

فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حلف لیا۔ چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ تقریب حلف برداری میں شرکت کرنیوالوں میں جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ججز کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اکتوبر 2016 میں استعفی دیدیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیو لیکس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار عدالتی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی افراد کی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی جبکہ 4 عدالتی معاونین بھی مقرر کردیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کو پارلیمنٹ کی کمیٹی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت عالیہ کے 7 صفحات پر مشتمل حکمنامے میں وفاق، وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور پی ٹی اے کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 5 عدالتی معاونین بھی مقرر کردیئے، جن میں اٹارنی جنرل سمیت اعتزاز احسن، مخدوم علی خان، رضا ربانی اور محسن شاہنواز رانجھا شامل ہیں۔ عدالت عالیہ نے معاملے پر مختلف سوالات بھی اٹھائے ہیں، پوچھا گیا ہے کہ کیا آئین اور قانون شہریوں کی کالز کی خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟، اگر اجازت ہے تو کون سی اتھارٹی کس میکنزم کے تحت ایسا کرسکتی ہے؟، ایسی آڈیو ریکارڈنگ خفیہ رکھنے اور ان کا غلط استعمال روکنے کے کیا حفاظتی انتظامات ہیں؟۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ بھی سوال کیا کہ اگر اجازت نہیں تو پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کون سی اتھارٹی ذمہ دار ہے؟، غیر قانونی ریکارڈ کی گئی کالز کو ریلیز کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟، کیا پارلیمنٹ کسی پرائیویٹ شخص کے معاملے پر انکوائری کرسکتی ہے؟۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا رولز اسپیکر کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ نجی اشخاص کی گفتگو لیک ہونے پر کمیٹی بنائیں۔ جسٹس بابر ستار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے احترام میں تحمل دکھاتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل نہیں کیا جارہا تاہم خصوصی کمیٹی کی جانب سے درخواست گزار نجم ثاقب کو طلب کرنے کا سمن معطل رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

" ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی مجھے اس جہنم س...

امریکی جیل میں دو پاکستانی بہنوں نے مسلسل دوسرے روز بھی ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو۔ ڈاکٹر عافیہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔ دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔ انھوں نے لکھا ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آ رہے تھے۔ سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، حکمرانوں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کراو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوٹ ادو میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق،3 زخمی ،...

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد ، ٹرین کی بوگی الٹ گئی، خواتین اور...

فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں میانوالی ایکسپریس کی بوگی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، ریلوے کے عملے نے سات گھنٹے بعد ٹریک بحالی کردیا، ٹرین بھی روانہ کردی گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین کی بوگی ڈوگراں والے پھاٹک کے قریب ویسٹ کیبن کے سامنے الٹ گئی، جس سے خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ریلوے کے عملے نے ٹریک کی بجالی کا کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ بارش سے ٹریک کے نیچے زمین نرم ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔ ریلوے عملے نے میانوالی ایکسپریس کو 7 گھنٹے بعد ٹریک بحال کرکے روانہ کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کے ویٹرنز کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ...

پاک فوج کے ویٹرنز کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ،وفد نے جناح ہاوس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ پاک فوج کے ویٹرنزکا کہنا تھا جناح ہاوس کا واقعہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا ہے،بابائے قوم کا گھر جلایا اورمحافظ وطن کی بیحرمتی کی گئی ،یہ شرپسندی کسی طور قابل قبول نہیں،جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ نو مئی کے واقعات پرغازی بھی صدمے سے دوچارہیں ،شرپسندی میں ملوث افراد کو کڑی سزا ملنی چاہئے،کوئی محب وطن پاکستانی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ ،9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی...

لاہورہائیکورٹ نے نو مئی کے واقعہ کے بعد نظر بند تمام افراد کو فوری طور رہا کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ لاہورسمیت پنجاب کے11اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کیاحکامات کالعدم قراردیدیا۔جسٹس صفدرسلیم شاہد نے 9 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشدسمیت دیگرافرادکی نظربندی کے احکامات خلاف قانون قراردی گئی،اس کے علاوہ لاہور،وزیرآباد،جھنگ،شیخوپوہ،خافظ آباداورمنڈی بہاالدین میں کارکنوں کی نظربندی کے احکامات کالعدم قرار دیا گیا۔ گجرات،ننکانہ صاحب،گجرانولہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی کارکنوں کی نظربندی بھی کالعدم قرار دیدی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کے حیران کن واقعہ نے پرامن اورجمہوری ملک کی مسخ شدہ تصویر پیش کی،امن وامان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی،9مئی کو سیاسی لیڈر کی گرفتاری پر ملک بھرمیں افسوسناک ردعمل آیا،حکومت نے9مئی کیواقعہ پربغیر سوچے سمجھے لاتعداد نظربندی کے احکامات جاری کیے۔ فیصلے کے مطابق حکومت کے پاس اگر کوئی شواہد موجود تھے تو فوجداری مقدمات میں گرفتاری کے لیے بہت وقت تھا، گرفتارافراد کو الزامات کا پتہ توہوتاکہ وہ اپنادفاع کرسکیں،ڈی سی کے نوٹیفکیشن میں صرف ڈی پی اوکی رپورٹ پر شہریوں کوجیلوں میں ڈال دیاگیا،ڈی سی کانظری بندی کا فیصلہ پبلک مینٹیس آرڈیننس 1960کے سیکشن3کی خلاف ورزی ہے،تمام نظربند افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری، توہین عدالت...

پاکستان تحریک انصاف رہنما شہریار آفریدی کی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کو عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ارباب طاہر نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ میرے مکل کو عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جارہا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی وکیل کو ہدایت کہ اب تک عدالت کیوں نہیں پیش کیا؟،(آج)جمعرات تک جواب دیں۔ شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آج ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دیں، (آج) مرکزی کیس بھی ہے، آپ کے حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، آپ نے ڈیتھ سیل سے نکالنے کا زبانی حکم دیا تھا تحریری دے دیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہمارے حکم کی تعمیل نہ کی گئی ہو؟، توہین عدالت کا کیس ہم نمٹا نہیں رہے، (آج) جمعرات کو دوبارہ سماعت رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ جون، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈانی فوج نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ جنگ بند...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی فوج کے وفد نے بدھ کو سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آرایس ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات میں اپنی شرکت معطل کر دی۔

ایک سینئر فوجی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معطلی مذاکرات سے دستبرداری نہیں بلکہ آر ایس ایف کی جانب سے مختصر مدت کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل اور بار بار خلاف ورزیوں کو فوج کی جانب سے مسترد کرنے کا اظہار ہے۔

ذریعے نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایف نے ہسپتالوں اور محلوں سمیت شہری علاقوں سے انخلاء کے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

سوڈانی فوج اور آر ایس ایف نے ایک ہفتہ طویل جنگ بندی معاہدے کی میعاد پیر کو ختم ہونے سے پہلے پانچ دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ادھر عینی شاہدین نے بدھ کی صبح دارالحکومت خرطوم کے مغرب میں واقع اومدرمان کے ضلع المہندیسین میں جھڑپوں کی اطلاع دی۔ فوج نے خرطوم اور عمدرمان کو ملانے والے الفتح پل کو بند کر دیا جبکہ جنگی طیارے علاقے پر پرواز کر رہے تھے۔  

آر ایس ایف نے بدھ کے روز ایک بیان میں سوڈانی فوج پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے خرطوم میں ہمارے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان کے مشرقی شہر پر فضائی حملے میں 5 فلسطی...

بیروت(شِنہوا) لبنان میں ایک فضائی حملے میں  پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے پانچ ارکان  جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

 النشرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو حملے میں شام کی سرحد کے قریب مشرقی لبنانی قصبے قصایا میں واقع پی ایف ایل پی  کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔

پی ایف ایل پی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا کہ  اس نے اپنے دفاع  کو تقویت دینے کے لیے فضائی حملہ کیاجس میں پی ایف ایل پی کے دو لیفٹیننٹ کرنل بھی جاں بحق ہوئے۔

 پی ایف ایل پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جنگ جومزاحمت  لیے چلائی جا رہی ہے بیت المقدس اور اس کے ارد گرد آزادی کا پرچم بلند کرتے ہوئے پوری فلسطینی قومی سرزمین پر واضح فتح حاصل کرے گی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کےذرائع نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل، لبنانی فوج یا ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سابق اعلیٰ صوبائی اہلکار پررشوت خوری...

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کی حکومت کے سابق نائب چیئرمین لیو ہونگ وو پر رشوت خوری کے الزام میں بدھ کو صوبہ ہائی نان کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔

  2005 اور 2022 کے درمیان لیونےمبینہ طورپر گوانگ شی میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا جس میں علاقائی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈائریکٹر کے عہدے اور علاقائی حکومت کے نائب چیئرمین کے عہدوں پر رہتے ہوئے پروجیکٹ کے ٹھیکوں، لینڈ ڈویلپمنٹ اورسبسڈیزجیسے شعبوں میں دوسروں کو فائدہ پہنچایا۔

 استغاثہ کے مطابق لیونے بدلے میں 8 کروڑ 37 لاکھ 30 ہزاریوآن (تقریباً 1 کروڑ 18 لاکھ 20 ہزار ڈالر) سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

عدالت میں استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیےجن پر مدعا علیہ اور اس کے وکلاء نے جرح کی۔

اپنے آخری بیان میں لیو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا۔

سماعت کی تکمیل پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی تبادلوں میں مشکلات کی "مکمل ذمہ داری" ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو دوطرفہ فوجی تبادلوں میں حائل موجودہ مشکلات کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے یہ بیان ان امریکی دعوؤں کے جواب میں دیا کہ چین نے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کے درمیان سنگاپور میں ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے اور چین نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر فوجی تبادلوں کی امریکی درخواستوں کو بارہا مسترد کیا ہے۔تان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ اور ہر سطح پر رابطوں کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان  نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطے اور تبادلے درحقیقت کبھی معطل نہیں ہوئے  تاہم، بات چیت اس وقت جاری نہیں رہ سکتی جب کسی اصول کو نظراندازکیا جائے اوریہ کہ بات چیت بغیر بنیاد کے نہیں کی جا سکتی۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی تبادلوں میں مشکلات کی "مکمل ذمہ داری" ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو دوطرفہ فوجی تبادلوں میں حائل موجودہ مشکلات کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے یہ بیان ان امریکی دعوؤں کے جواب میں دیا کہ چین نے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کے درمیان سنگاپور میں ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے اور چین نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر فوجی تبادلوں کی امریکی درخواستوں کو بارہا مسترد کیا ہے۔تان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ اور ہر سطح پر رابطوں کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان  نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی رابطے اور تبادلے درحقیقت کبھی معطل نہیں ہوئے  تاہم، بات چیت اس وقت جاری نہیں رہ سکتی جب کسی اصول کو نظراندازکیا جائے اوریہ کہ بات چیت بغیر بنیاد کے نہیں کی جا سکتی۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا قومی سلامتی کے نظام، صلاحیت کی ج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی زیر صدارت سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تحت  قومی سلامتی کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا۔ کمیشن کے سربراہ صدر شی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر مکمل طورپرعملدرآمد کرنے، قومی سلامتی کو درپیش پیچیدہ اور چیلنجنگ حالات کو بغور سمجھنے، قومی سلامتی کے اہم مسائل کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور ملک کے قومی سلامتی کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک نئے سیکورٹی ڈھانچے کے ساتھ ترقی کے نئے ماڈل کی حفاظت کی جا سکے اور قومی سلامتی کے امورکے لیے نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہان لی چھیانگ، ژاؤ لیجی اور کائی چھی نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کمیشن نے جدوجہد کے جذبے کو آگے بڑھایا ہے، قومی سلامتی کے لیے جامع نقطہ نظر کو برقرار رکھا اور ترقی دی ہے اور قیادت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے قانونی، تزویراتی اور پالیسی نظام کو مستقل طور پر بہتر بنایا ہے۔ کمیشن نے قومی سلامتی کے کام کے کوآرڈینیشن میکانزم کو موثر طریقے سے چلانے کو یقینی بنایا  اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ قومی سلامتی کے نظام نے ملک بھر میں سی پی سی کی مقامی کمیٹیوں کا احاطہ کیا ، قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی حفاظت اور قومی سلامتی کو ہمہ جہت طریقے سے مضبوط بنایا ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران سے 2 ہزار800 کے قریب افغان مہاجرین وطن...

کابل(شِنہوا)ایران سے 2 ہزار 800 کے قریب افغان مہاجرین اپنے وطن افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کی وزارت نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 2 ہزار 778  افغان مہاجرین ایران میں کئی سالوں تک پناہ گزین کی حیثیت سے رہنے کے بعد گزشتہ روز اپنے آبائی وطن افغانستان واپس لوٹے جبکہ مزید مہاجرین کی  اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں  جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد پاکستان میں مقیم ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی امریکی مطالبے کو تسلیم کرنے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو امریکہ کے ساتھ نام نہاد تجارتی منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس کے غیر ضروری مطالبات تسلیم کرنے کی مذمت کی ہے۔

 ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں اس خبر کے ردعمل میں کیا کہ امریکہ چین کے علاقے تائیوان کے ساتھ  "21ویں صدی کی تجارت پر تائیوانی اقدام " کے تحت معاہدوں کی پہلی کھیپ پر دستخط کرنے والا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ ہم ایسے ممالک کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں اور وہ  تائیوان کے ساتھ خود مختاری کے مضمرات  کے حامل یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر بات چیت کرتے ہیں۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ-سلامتی کونسل-پابندیاں-جنوبی سوڈا...

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ارکان کی جنوبی سوڈان کے خلاف پابندیوں میں توسیع بارےقرارداد میں محدود شرکت کا منظر۔(شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا بچوں کے عالمی دن سے قبل بیجنگ ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے یکم جون کو بچوں کے عالمی دن سے قبل بدھ کو بیجنگ میں ایک سکول کا دورہ کیا ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نئے دور میں بچوں کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا اور ملک بھر کے بچوں کو تہوار کی مبارکباد دی۔

 بیجنگ یوینگ سکول کے دورے کے دوران  صدر شی نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل اور قوم کی امید ہیں۔ انہوں نے بچوں کی اخلاقی بنیاد، فکری صلاحیت، جسمانی قوت، جمالیاتی حساسیت اور کام کی مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔

صدرشی نے  چینی بچوں پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں اعلیٰ خواب رکھیں، مطالعہ اور کام سے لطف اندوز ہوں، دوستانہ طرز عمل اپنائیں اور اپنے اندر اختراعات اور کوشش کرنے کا حوصلہ بڑھائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید میں اپنا حصہ ڈالنے کے مقصد کے ساتھ تعلیم حاصل کریں گے اور اپنے والدین، پارٹی اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- گوانگ ڈونگ -ژان جیانگ- لوژہو-بڑا پل

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں زیر تعمیربڑا لوژہو  پل دیکھا جا سکتا ہے جس کی کل لمبائی 562 میٹر ہے۔(شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ -سلامتی کونسل- آئی اے ای اے سربر...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سلامتی کونسل کے اجلاس کو یوکرین کے زاپوریشیا جوہری توانائی پلانٹ پر بریفنگ دے رہے ہیں  جسے انہوں نےخطرناک قرار دیا۔(شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین-کیف-ڈرون حملہ

یوکرین کے شہرکیف میں روسی ڈرون حملے کے مقام پر تباہ شدہ کاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- گوانگ ڈونگ -ژان جیانگ- لوژو-بڑا پل

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں زیر تعمیربڑا لوژہو  پل دیکھا جا سکتا ہے جس کی کل لمبائی 562 میٹر ہے۔(شِنہوا)

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی بحیرہ چین کے قدیم بحری جہاز کے ملبے کے...

ہائیکو(شِنہوا)  چین کی آثار قدیمہ کی تحقیقات کے دوران  جنوبی بحیرہ چین کے دو قدیم بحری جہازوں میں سے ایک کے قریب سے  لوہے کا لنگر اور ایک ڈبہ دریافت ہوا ہے۔

نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کی طرف سے منظور شدہ، گہرے سمندر میں کام کرنے والی آثار قدیمہ کی ٹیم مئی کے آخر سے جون کے اوائل تک بحیرہ جنوبی چین کے شمال مغربی براعظمی ڈھلوان پر نمبر 1 اور نمبر 2 جہاز کے ملبے کے مقام پر تحقیقات کا پہلا مرحلہ انجام دے رہی ہے۔  لوہے کا لنگر اور باکس نمبر 1 جہاز کے تباہ ہونے کی جگہ کی جنوب مغربی سمت سے دریافت کیا گیا ، جن کے درمیان تقریباً 50 میٹر کا فاصلہ تھا۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرونی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی کوششو...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بیرونی ممالک پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان بات چیت اور مفاہمت کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند اور شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے باہر کے ممالک کو علاقائی ممالک اور ان کے عوام کی مرضی کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ چینی سفیر نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت سے نہ صرف عرب ممالک کو یکجہتی کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کی نئی تحریک ملی ہے بلکہ اس سے شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے ایک نیا موقع بھی ملا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام فریقین مذاکرات کو مضبوط بنانے اور شام کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ مل کر فعال طور پر کام کریں گے۔ 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرونی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی کوششو...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بیرونی ممالک پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان بات چیت اور مفاہمت کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند اور شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے باہر کے ممالک کو علاقائی ممالک اور ان کے عوام کی مرضی کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ چینی سفیر نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت سے نہ صرف عرب ممالک کو یکجہتی کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کی نئی تحریک ملی ہے بلکہ اس سے شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے ایک نیا موقع بھی ملا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام فریقین مذاکرات کو مضبوط بنانے اور شام کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ مل کر فعال طور پر کام کریں گے۔ 

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسکالرز نے امریکی کانگریس کے بے بنیاد ا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین تعلیم نے امریکی کانگریس کی جانب سے چین سے متعلقہ متعدد مسائل کے حوالے سے لگائے گئے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے کا مقصد صرف چین پر قابو پانا اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ امریکہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان تزویراتی مسابقت پرامریکی کانگریس کی نئی قائم کردہ ہاؤس سلیکٹ کمیٹی نے " کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ امریکہ کے لیے خطرہ" کے بارے میں سماعت شروع  کرتے ہوئے دو رپورٹس کی منظوری دی جن میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سنکیانگ میں انسانی حقوق بارے  نام نہاد خدشات اور تائیوان کا مسئلہ  کا ذکر کیاگیا ہے۔

 کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق، دو طرفہ کمیٹی کے پاس قانون سازی کی کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں لیکن وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اقتصادی، تکنیکی اور سلامتی کی پیش رفت اور امریکہ کے ساتھ اس کے مقابلے کے بارے میں پالیسی سفارشات پیش کر سکتی ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسکالرز نے امریکی کانگریس کے بے بنیاد ا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ماہرین تعلیم نے امریکی کانگریس کی جانب سے چین سے متعلقہ متعدد مسائل کے حوالے سے لگائے گئے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے کا مقصد صرف چین پر قابو پانا اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ امریکہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان تزویراتی مسابقت پرامریکی کانگریس کی نئی قائم کردہ ہاؤس سلیکٹ کمیٹی نے " کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ امریکہ کے لیے خطرہ" کے بارے میں سماعت شروع  کرتے ہوئے دو رپورٹس کی منظوری دی جن میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سنکیانگ میں انسانی حقوق بارے  نام نہاد خدشات اور تائیوان کا مسئلہ  کا ذکر کیاگیا ہے۔

 کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق، دو طرفہ کمیٹی کے پاس قانون سازی کی کارروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں لیکن وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اقتصادی، تکنیکی اور سلامتی کی پیش رفت اور امریکہ کے ساتھ اس کے مقابلے کے بارے میں پالیسی سفارشات پیش کر سکتی ہے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی نے نجی سرمایہ کاری بارے ٹیکس مراعات...

شنگھائی (شِںہوا) چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی نے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ٹیکس مراعات اور کم فنڈنگ اخراجات سمیت اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

شنگھائی بلدیاتی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ گو جون نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 2023 کے ابتدائی 4 ماہ کےدوران شنگھائی میں نجی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 19.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اقدامات میں نجی کاروباری اداروں کے لئے مربوط مارکیٹ تک رسائی کی ضمانت دینے کے لئے نظرنہ آنے والی رکاوٹیں ختم کرنا اور انہیں 14 ویں 5 سالہ منصوبہ (2025-2021) کے بڑے منصوبوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا شامل ہے۔

حکام مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں ، سائنسی اور تکنیکی اختراع کے لئے ٹیکس مراعات دیں گے۔ زمین کی کم قیمتوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

وہ نجی کاروباری اداروں کے لئے فنڈنگ چینلز کو وسعت دینے میں بھی مدد کریں گے اور کم فنڈنگ لاگت سے ان منصوبوں سے تعاون کے لئے مالیاتی اداروں کی رہنمائی کریں گے۔

نجی سرمائے کو سائنسی و تکنیکی اختراع کے منصوبوں اور مربوط سرکٹس، بائیو میڈیسن اور مصنوعی ذہانت صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

نجی سرمایہ کاروں کو کمپیوٹنگ پاور، نئی اور قابل تجدید توانائی سمیت ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔

حکام نے جائیداد شعبے میں نجی سرمایہ کاری مستحکم کرنے اور نجی سرمائے کو دیہی بحالی اور سماجی خدمات بشمول صحت دیکھ بھال و تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ہے۔

گو نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں ہم نجی سرمایہ کاری کے حجم اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں گے اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں نجی سرمایہ کاری کو بہتر کردار دیں گے۔

۳۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں