• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سی پی سی کے اعلی عہدیدار کی آذربائیجان اور م...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے پیر کو بیجنگ میں آذربائیجان اور منگولیا کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی۔

لیو نے  نیوآذربائیجان پارٹی کے مرکزی دفتر کے ڈپٹی چیئرمین اور سربراہ طاہر بوداگوف کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے منگولیا کی پارلیمنٹ ،سٹیٹ گریٹ ہورال کی نائب صدراورمنگولیا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی خواتین فیڈریشن کی چیئر وومن ایس ادونتویاکی قیادت میں ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔ لیو نے مہمانوں کے ساتھ بین الپارٹی تبادلوں اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے،ریاستی سطح پر تعلقات  اور علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈبلیو ایچ او کا مغربی بحرالکاہل میں تمباکو ک...

منیلا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مغربی بحرالکاہل خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو کی کاشتکاری پر سبسڈی دینا بند کریں اور ایسی پائیدار فصلوں کی حمایت کریں جو تمباکو کی بجائے لاکھوں لوگوں کو کھانا کھلا سکتی ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خطے میں 40کروڑسے زیادہ افراد  تمباکو استعمال کرتے ہیں،جن میں سے30لاکھ افراد  ہر سال ہلاک ہوجاتے ہیں،مغربی بحرالکاہل کے لیے ڈبلیو ایچ او کی قائم مقام علاقائی ڈائریکٹرسوزانا جیکب نے کہا کہ یہ تمباکو کی بجائے  خوراک اگانے کا وقت ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب حکومتیں صحت پر کاروبار کو ترجیح دیں گی، تو ماحولیاتی نظام ختم ہو جائے گا، لوگ بھوکے مریں گے اور صحت کا معیار گر جائے گا۔ منیلا میں ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفتر کے مطابق، مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں 10 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبہ تمباکو اگانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ، جب کہ لاکھوں لوگ اب بھی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سری لنکا کے لیے 35کر...

کولمبو(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے سری لنکا میں معاشی استحکام کے لیے بجٹ سپورٹ کی مد میں 35کروڑ ڈالر کے خصوصی پالیسی پر مبنی قرض کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ پروگرام سری لنکا کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت مالی امداد کے وسیع پیکیج کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو مستحکم اور اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ سری لنکا کو ایک شدید اور غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا ہے، اور بلند افراط زر نے قوت خرید کو ختم کر دیا ہے، ذرائع معاش متاثر اور ماضی میں حاصل کردہ ترقیاتی کامیابیاں ریورس ہوگئی ہیں۔

بینک  کے صدر ماساتسوگو اسکاوا نے کہا کہ اے ڈی بی ملک میں  شدید بحران اور سری لنکا کے لوگوں، خصوصاً غریب اور کمزور طبقات اورخواتین پر اس کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہسپانوی وزیر اعظم نے ملک میں قبل ازوقت عام ا...

میڈرڈ(شِنہوا)  ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملک میں 23 جولائی کو عام انتخابات  کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ سانچیز نے اتوار کو اسپین کی 12 علاقائی حکومتوں اور 8ہزار سے زیادہ سٹی ہالز کے انتخابات میں پیپلز پارٹی (پی پی) سے اپنی ہسپانوی سوشلسٹ پارٹی (پی ایس او ای) کی شکست کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ سے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور عمان کے درمیان تعلقات سرمایہ کاری...

تہران(شِنہوا)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان تعلقات تجارتی مرحلے سے آگے نکل کر سرمایہ کاری تک وسعت اختیار کرگئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق  ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کے دورہ ایران کے پہلے روز کیا۔ صدر رئیسی نے کہا کہ صنعت، تجارت، مواصلات، دفاع، سلامتی، شاہرات وریلوے، بحری نقل و حمل، مالیاتی لین دین اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کی بے شمار صلاحیتیں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے سازگار مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ تہران اور مسقط تعاون کو وسعت دینے، خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے حوالے سے مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ صدررئیسی کی دعوت پر عمان کے سلطان اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے  دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں  جہاں ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر نے ان کا استقبال کیا۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چ...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ افغانستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں  کہا کہ افغانستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

خبر رساں ادارےبختار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کےناظم الامورنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان نگران حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی حمایت کی ہے اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی واپسی سمیت افغانستان کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کے مسائل اور افغانوں کے لیے ویزا کے اجراء سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے  جبکہ قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے پاکستان سے افغان شہریوں کے لیے ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چ...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ افغانستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں  کہا کہ افغانستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

خبر رساں ادارےبختار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کےناظم الامورنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان نگران حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی حمایت کی ہے اور افغانستان کے منجمد اثاثوں کی واپسی سمیت افغانستان کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کے مسائل اور افغانوں کے لیے ویزا کے اجراء سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے  جبکہ قائم مقام وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے پاکستان سے افغان شہریوں کے لیے ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے نیکسٹ جنریشن کا نیوی گیشنل سیٹلائٹ...

نئی دہلی(شِنہوا)  بھارت کی سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے دوسری جنریشن کا نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس -01 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

اسرو حکام کے مطابق تقریباً 2 ہزار 232 کلوگرام وزنی نیویگیشنل سیٹلائٹ ریاست آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے ایک قابل توسیع راکٹ کے ذریعے پیر کو خلا میں بھیجا گیا۔

اسروکے مطابق این وی ایس -01 ملک کا پہلا دوسری جنریشن کا مصنوعی سیارہ ہے جسے بھارتی کونسٹلیشن خدمات کے ساتھ نیویگیشن کے لیےخلا میں روانہ کیا گیا ہے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خوراک کی صنعت کی 2022 کے دوران مستحک...

گوانگژو(شِنہوا)  چین کی خوراک کی صنعت نے 2022 کے دوران مسلسل ترقی کی اور رواں سال ترقی کی یہ رفتار برقرار رکھنے کی توقع ہے۔ چائنہ نیشنل لائٹ انڈسٹری کونسل کے سربراہ ژانگ چھونگ ہی نے کہا کہ کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریباً28لاکھ امریکی  ڈالر) کے سالانہ کاروبار رکھنے  والی بڑی فوڈ کمپنیوں کی گزشتہ سال آمدنی98کھرب یوآن رہی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں5.6 فیصد زیادہ ہے۔

ژانگ نے ملک کی فوڈ انڈسٹری سے متعلق ختم ہونے والی کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا منافع گزشتہ سال سے 9.6 فیصد بڑھ کر681 ارب 50کروڑ یوآن ہو گیا۔

چائنہ لائٹ انڈسٹری کے نیشنل فوڈ مینجمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر یو شیو جون نے کہا کہ خوراک کے شعبے نے مضبوط رفتار اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مقامی مارکیٹ کی مسلسل توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، فوڈ انڈسٹری کی اس سال مستحکم ترقی اور بڑی کمپنیوں کی آمدنی میں تقریباً 7 فیصد اضافہ متوقع ہے

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے آبی تحفظ کی سہولیات کی مرمت کےلیے 72ک...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے آبی تحفظ کی سہولیات کی مرمت اور سیلابی موسم میں  مقامی حکومتوں کی تیاریوں کو مستحکم کرنے کے لیے72کروڑ80لاکھ یوآن(تقریبا10کروڑ31لاکھ50ہزار امریکی ڈالر)مختص کیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے پیر کو ایک مختصر سرکلر میں کہا کہ کل رقم میں سے 50کروڑ یوآن سیلاب سے تباہ ہونے والے آبی تحفظ کے منصوبوں  جبکہ بقیہ 22کروڑ 80لاکھ یوآن دیمک سے پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ صوبائی سطح کے اٹھائیس علاقے بشمول ہوبے اور ژی جیانگ، سمیت سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور  امدادی فنڈزوصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، انشورنس شعبہ میں پہلی سہ ماہی کے دورا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی ریگولیٹر نے کہا ہے کہ چین کے انشورنس شعبے نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم آپریشن اور مناسب سالوینسی برقرار رکھی ہے۔

نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ریگولیٹری اجلاس میں جائزہ لینے والی 185 انشورنس کمپنیز کا اوسط جامع سالوینسی تناسب مارچ کے آخر تک 190.3 فیصد تھا اور ان کی اوسط اہم  سالوینسی کا تناسب 125.7 فیصد تھا۔

انتظامیہ نے کہا کہ اس شعبے میں توقع سے بہتر ترقی ہوئی ہے اور پہلی سہ ماہی میں اس کی سالوینسی کا تناسب مناسب حد کے اندر رہا۔

خاص طور پر پراپرٹی انشورنس کمپنیز ، لائف انشورنس کمپنیز اور ری انشورنس کمپنیز کا اوسط جامع سالوینسی تناسب بالترتیب 227.1 فیصد ، 180.9 فیصد اور 277.7 فیصد رہا۔

سالوینسی تناسب ایک انشورنس کمپنی کی اپنے قرض اور دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا ایک اہم میٹرک ہے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تجارتی گاڑیوں کی فروخت میں 8.8 فیصد اض...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تقریباً 12 لاکھ 90 ہزار تجارتی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد زائد ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس مدت میں ملک میں تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار ٹرک فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔

اسی عرصے میں مسافر تجارتی گاڑیوں کی فروخت 18.7 فیصد اضافے سے 1 لاکھ  38 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔ کوچ اور ہلکی بسوں میں اضافے کی شرح دو ہندسوں میں رہی۔

صرف اپریل کے دوران چین میں 3 لاکھ 48 ہزار تجارتی گاڑیاں فروخت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 60.5 فیصد زائد ہے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا 2030 تک چاند پر انسان بردار لینڈنگ ک...

جیو چھوان (شِنہوا) چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ چین 2030 تک چاند پر انسان بردار لینڈنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔

سی ایم ایس اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چھیانگ نے کانفرنس میں کہا کہ چین نے حال ہی میں چاند کے انسان بردار کھوج پروگرام کے تحت چاند پر اترنے کے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر ہدف 2030 تک چاند پر چین کی پہلی انسان بردار لینڈنگ حاصل کرنا اور چاند کی سائنسی کھوج اور متعلقہ تکنیکی تجربات کرنا ہے۔

لین کے مطابق اس مقصد میں اہم ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے سمیت زمین اور چاند پر انسان بردار راؤنڈ ٹرپ، چاند کی سطح پر مختصر مدتی قیام، انسان اور روبوٹ کی مشترکہ تلاش، اترنا،گھومنا،نمونے اکٹھے کرنا، تحقیق اور واپسی کے متعدد کاموں کو پورا کرنا اور انسان بردار چاند کی تلاش کی ایک آزاد صلاحیت تشکیل دینابھی شامل ہے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مالی اعانت سے قائم خیراتی مرکز بیمار...

اسلام آباد (شِنہوا) چین اور پاکستان کی خیراتی تنظیموں کی جانب سے اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کے رشتہ داروں کو عارضی رہائش فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ خیراتی مرکز  کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد چائنہ۔پاکستان یوتھ ون ہارٹ اسٹیپ اینڈ کیور ہوم (آئی سی او ایس ایچ) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخیر حضرات اور حکام نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مل کر پاکستان میں بیمار انسانیت کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔

بیجنگ میں قائم خیراتی ادارے ون ہارٹ اسفیئر چیریٹی فاؤنڈیشن (بی او ایچ ایس)، اسلام آباد میں قائم رضاکار تنظیم چائنہ۔پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم اسٹیپ اینڈ کیور نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع خیراتی مرکز کی مالی اعانت کرتے ہوئے اسے فعال کیا ہے۔

آئی سی او ایس ایچ کی پاکستانی ڈائریکٹر اور اسٹیپ اینڈ کیور کی بانی ثوبیہ عدنان نے گزشتہ سال چینی فریق کے ساتھ ایک ملاقات میں ملک کے دور دراز علاقوں سے اسلام آباد آنے والے مریضوں کے تیمارداروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے بہت مہربان تھے ، انہوں نے خیراتی مرکز قائم کیا جہاں تیماردار رہ سکتے ہیں ، کھانا کھا سکتے ہیں اور کچھ دیر کے لئے آرام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی او ایس ایچ کے دوسرے بڑے منصوبے میں مختلف طویل مدتی ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی علاج گاہ میں رہائش اور علاج شامل ہے جہاں ان کے تیماردار بھی ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

چین کی مدد سے، ہم نے ایک بیج بویا ہے۔ اس کا آغاز اسلام آباد میں ایک چھوٹے سے منصوبے سے ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے تعاون سے ہم اسے پاکستان کے دیگر شہروں تک وسعت دیں گے۔

آئی سی او ایس ایچ کے چینی ڈائریکٹر اور بی او ایچ ایس کے بانی کیو سو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی ٹیم نے گزشتہ سال پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی تھی اور ان کی مدد جاری رکھنے کے لیے ایک طویل مدتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چینی خیراتی ادارے نے علاج کے انتظار میں اسپتال سے باہر ٹھہر نے والے بیمار پاکستانی بچوں اور ان کے اہل خانہ کو پناہ اور کھانا فراہم کرنے کے لیے یہاں ایک خیراتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری دوستی کے ثمرات بیمار پاکستانی عوام اور ان کے اہل خانہ تک پہنچیں اور مستقبل میں یہ تعاون مزید بڑھے گا۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے میں قونصلر امور کے قونصلر لی یو نے دوطرفہ دوستی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ چینی خیراتی ادارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تکمیل کے لئے عوامی رائے کی بنیاد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لئے عوامی سطح پر تعلقات ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے لئے چینی تنظیموں کی کوششوں اور پاکستانی عوام کی مدد کے لئے فرنٹ لائن پر کام کر نے کی سخت محنت کو سراہا۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئی سی او ایس ایچ کے بچوں نے صحت مند زندگی اور امید افزا مستقبل کی جانب سفر میں مدد کرنے پر چینی رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا شام میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ

دمشق (شِنہوا) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے فوجی ٹھکانوں پر اتوار کی رات حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔

شام کی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے اوپر سے کیا گیا تھا جس نے شام کے فضائی دفاع کو متحرک کر دیا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ میزائلوں کو روک دیا گیا تھا۔

دریں اثنا سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں فوجی تنصیبات پردو میزائل حملےکئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم واچ ڈاگ گروپ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دمشق کے دیہی علاقوں میں حمیح کے علاقے اور دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس ایک فضائی دفاعی اڈے اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین حملے کے ساتھ اسرائیل نے 2023 کے آغاز سے اب تک شام پر 17 بار حملہ کیا ہے  جس میں 48 فوجی اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نئے کوانٹم کمپیوٹنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم کی ایک نئی نسل جاری کی ہے جو محققین کو کلاؤڈ میں پیچیدہ کمپیوٹیشنل کام انجام دینے اور عوام کو مائیکرو سیکنڈ کی رفتار سے کوانٹم کمپیوٹنگ کا تجربہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔

بیجنگ اکیڈمی آف کوانٹم انفارمیشن سائنسز (بی اے کیو آئی ایس)، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف فزکس (آئی او پی) اور چھنگہوا یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ پلیٹ فارم کو بیجنگ میں جاری 2023 ژونگ گوان چھون فورم میں جاری کیا گیا تھا۔

یہ تین سپر کنڈکٹنگ کوانٹم چپس کی کوانٹم کمپیوٹنگ طاقت کو بالترتیب 136، 18 اور 10 کیوبٹ پر مشتمل 50 کلومیٹر کے فزیکل خلائی فاصلے پر جمع کرسکتا ہے۔

بی اے کیو آئی ایس کے مطابق یہ پلیٹ فارم گزشتہ نومبر سے ٹیسٹنگ کے لیے کھلا تھا جو 2 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی صارفین کو کوانٹم کمپیوٹنگ ٹاسک کو 5 لاکھ سے زائد بار چلانے کی طرف راغب کر چکا ہے جس کے دوران اس کی کارکردگی مستحکم اور موثر رہی ہے۔

یہ اوپن کوانٹم اسمبلی لینگو ئج کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور آسان پروگرامنگ کے لئے گرافک انٹرفیس بھی فراہم کرتا ہے۔

کچھ تحقیقی ٹیمز اپنی سائنسی تحقیق اور ایپلی کیشن سافٹ ویئر کی تعمیر کے لئے کوانٹم چپس کو ایک فاصلے سے استعمال کرنے کے لئے پلیٹ فارم کا استعمال کر رہی ہیں  اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی ماحولیاتی تعمیر سامنے آرہی ہے۔

آئی او پی کے محقق فین ہینگ نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کے ماحولیات کو کلاؤڈ پلیٹ فارم پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے  لہذا ہمیں جلد از جلد کلاؤڈ پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کے پاکستانی نژاد 2 پولیس کانسٹیبل...

ہانگ کانگ (شِنہوا) کولون ویسٹ میں تعینات پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے دو کانسٹیبلز افضل ظفر اور حنا رضوان محمد تقریباً ایک درجن نئی نسل کے پولیس افسران میں شامل ہیں جو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہانگ کانگ میں2021 تک جنوبی ایشیائی باشندوں کی آبادی1 لاکھ سے زائد تھی جو غیرملکی محنت کشوں میں سب سے بڑا نسلی اقلیتی گروہ ہے۔ آج ہانگ کانگ پولیس میں ان جنوبی ایشیائی نژاد افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

افضل کے والدین پاکستان سے ہجرت کرکے برسوں قبل ہانگ کانگ میں آباد ہوئے۔ افضل کی پیدائش ہانگ کانگ کی ہے اور انہوں نے ادھر ہی پرورش پائی۔

افضل نے بتایا کہ پولیس اہلکار بننا ان کا بچپن کا خواب تھا۔جب چھوٹا تھا تو میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ پولیس افسران اچھی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

ہائی اسکول سے فراغت کے بعد انہوں نے انضباطی فورسز میں یی جن ڈپلومہ پروگرام کی تعلیم حاصل کی اور 2015 میں اپنی پہلی درخواست پر ہی پولیس میں بھرتی ہوگئے۔

افضل کی عمر 26 برس ہے۔ وہ اردو اور کینٹونیز زبان بولتے ہیں اس کے علاوہ مینڈرن ، انگریزی اور پنجابی بھی روانی سے بول سکتے ہیں۔

ایک پولیس کانسٹیبل 32 سالہ حنا ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کے بعد پولیس میں بھرتی ہونے والی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہے۔

وہ پاکستانی تارکین وطن کی چوتھی نسل ہیں جو ہانگ کانگ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے مقامی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ چینی تاریخ کے کورسز کئے اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹس لمیٹڈ (ٹی وی بی) کے ڈراموں میں کلاسیکی خاتون پولیس اہلکاروں کے کرداروں سے واقفیت حاصل کی۔

حنا کے دادا ہانگ کانگ پولیس اہلکار کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ 1990 کی دہائی میں ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کے والدین کے پیشے بھی پولیس سے قریبی طور پر وابستہ تھے۔ اس طرح انہوں نے خاندانی اعزاز برقرار رکھتے ہوئے پولیس میں بھرتی کا عزم کیا۔

حنا نے ابتدائی طور پر یون لانگ ڈویژن میں کمیونٹی رابطہ افسر کے طور پر کام کیا جہاں اس کے سینئرز نے انہیں بطور خاتون پولیس اہلکار بھرتی ہونے کی ترغیب دی۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا میں ماں بیٹی فیشن شو کا آغاز

کولمبو(شِںہوا)  سری لنکا میں  ماں بیٹی فیشن شو  منعقد ہوا جس میں ماڈلز نے خوبصورت اور متاثرکن ملبوسات پیش کئے۔

شو کی خاص بات ڈیزائن اور مرکزی کردار تھے جس میں حقیقی ماں بیٹی کی جوڑی نے بطور ماڈل ملبوسات پیش کئے۔  "عروسی سرخ، پختہ سونا اور تروتازہ سبز" ماں بیٹی کی ہر جوڑی نے مختلف ڈیزائن اسٹائل کے ساتھ ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس سے ریمپ پر انوکھا احساس پیدا ہوا۔

 

سری لنکا، کولمبو میں ماں بیٹی فیشن شو میں ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

سری لنکا، کولمبو میں ماں بیٹی فیشن شو میں ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

سری لنکا، کولمبو میں ماں بیٹی فیشن شو میں ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

سری لنکا، کولمبو میں ماں بیٹی فیشن شو میں ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بین الاقوامی بگ ڈیٹا نمائش میں 61 ارب...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں چائنہ بین الاقوامی بگ ڈیٹا صنعتی نمائش 2023 اختتام پذیر ہوگئی۔ اس 3 روزہ نمائش میں 61.3 ارب یوآن (تقریباً 8.7 ارب امریکی ڈالر) کے معاہدے ہوئے۔

منتظمین کے مطابق نمائش کے دوران 220 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جہاں 900 سے زائد نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور پروگراموں کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے شر کت کی۔

ایکسپو میں 50 ممالک اور خطوں سے 338 غیر ملکی مہمان مدعو تھے۔ نمائش میں 83 بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں نے بھی شرکت کی۔

جمعہ سے اتوار تک جاری رہنے والی اس نمائش میں "ڈیجیٹل اور حقیقی معیشتوں کو مربوط کرنے، کمپیوٹنگ طاقت سے مستقبل سنوارنے " پر توجہ مرکوز کی گئی۔

چین کا پہاڑی صوبہ گوئی ژو چین کا پہلا قومی بگ ڈیٹا جامع آزمائشی خطہ ہے۔ اسے چین کا بگ ڈیٹا مرکز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بگ ڈیٹا صنعت کو اس کی اعلیٰ معیار کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ریڑھ کی ہڈی کے طور پر فروغ دیتا ہے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بوٹسوانا کا چینی کمپنیز پر اقتصادی ترقی کی ح...

گیبرون (شِنہوا) 1966 میں بوٹسوانا کی آزادی سےصنعت کاری کو  افریقہ کے جنو ب میں واقع اس ملک کی اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کے لئے کلیدی محرک سمجھا جاتا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے ملک کے چیمبر آف کامرس بزنس بوٹسوانا نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے کاروباری اداروں کو جمع کرنے کے لئے تجارتی میلے کا آغاز کیا تاکہ کاروبار میں رخنہ ڈالنے والے عوامل پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

ایسی ہی ایک مثال ہر سال مئی کے اختتام پر منعقد ہونے والی سالانہ تقریب بزنس بوٹسوانا شمالی تجارتی میلہ (بی بی این ٹی ایف) ہے۔

بی بی این ٹی ایف کی ویب سائٹ کے مطابق تجارتی میلے میں کئے جانے والے فیصلے اور پیش کردہ سفارشات کے تناظر میں بوٹسوانا کی حکومت کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔

بی بی این ٹی ایف کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت موسی کاگافیلا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ صنعت کاری کی اس مہم سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے لہذا نتائج کو یقینی بنانے کے لئے تیزی لانے اور سفارشات پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

صنعت کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کاگا فیلا نے کہا کہ بی بی این ٹی ایف میں چینی کمپنیز کی کم شرکت بوٹسوانا کی صنعتی مہم کی ناکامی کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

کاگافیلا نے کہا کہ میری آزادانہ تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری معیشت میں صنعتی ترقی کے لئے معاون ممکنہ مواقع چین میں ہیں۔

کاگا فیلا نے کہا کہ چینی مینوفیکچرنگ کی منتقلی کا بے مثال پیمانہ بوٹسوانا اور افریقی براعظم میں معاشی ساختی تبدیلی کو فروغ دے سکتا ہے کیونکہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ان کی لیبر مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی تجارتی میلوں میں چینی کمپنیز کی شرکت سے مقامی افراد کو ہلکی صنعتی مینوفیکچرنگ میں قدم رکھنے کی ترغیب ملے گی۔

کاگا فیلا  نے کہا کہ ہم زیادہ تر مصنوعات کی مینوفیکچرنگ مقامی طور پر شروع کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ درآمدی بل کو کم کیا جا سکے۔

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں روایتی مٹی کے برتن بنانے کی جھلک

بغداد (شِنہوا) مٹی کے برتن بنانا اب بھی جدید عراق خاص کر اس کے زرعی شعبے میں اہمیت کا حامل ایک اہم پیشہ ہے۔ اس کی میسوپوٹیمیا تہذیبوں میں گہری جڑیں ہیں۔

عراق میں مٹی کے برتنوں کی مصنوعات میں ٹھنڈے پانی کے لیے مٹی کے برتن شامل ہیں، جنہیں مقامی طور پر ہیب کے نام سے جانا جاتا ہے، اور گھروں میں سبزیوں کی پنیری اگانے کے لیے پودے لگائے جاتے ہیں۔

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، سرکاری ملازمین کی نقالی کرنے والے...

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ فنانشل فراڈ کرائمز پراسیکیوشن نے مالی فراڈ کے الزام میں ایک شہری اور رہائشی سے اپنی تحقیقات مکمل کی ہیں،تفتیشی طریقہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے مالی فراڈ کے متعدد جرائم میں حصہ لیا تھا اور مملکت سے باہر ایک منظم گروہ کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کے شعبے میں کام کر رہے تھے۔ یہ اس گروہ کے ساتھ دور سے ہی کمیونیکیشن چپس کو چالو کرنے، متاثرین کو کالز پاس کرنے اور سرکاری اداروں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین کی نقالی کرکے متاثرین کے ذاتی اور بینکنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے اور فراڈ کرتے تھے۔ یہ لوگوں سے 11ملین ریال سے زیادہ کی رقم اڑا چکے تھے،دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے رجوع کرکے الزامات کے ثبوت فراہم کیے گئے ۔ ان دونوں میں سے ہر ایک کو 14سال قید اور 5ملین ریال کا جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی کارروائیوں میں 8فلسطینی زخمی ،14گرف...

فلسطین میں مغربی کنارے کے اندر اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیوں کے دوران 8فلسطینیوں کو زخمی اور 16کو گرفتار کرلیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سینے میں گولی لگنے سے ہے، اسے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک "وسیع" فوجی آپریشن کیا، درجنوں فوجی گاڑیاں ایک سے زیادہ راستوں سے شہر میں داخل ہوئیں اور شہر کے متعدد محلوں میں پھیل گئیں، عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ فلسطینی بندوق برداروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں،مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر کے متعدد مکانات پر چھاپوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا،دریں اثنا مقامی ذرائع کے مطابق شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بھی اسرائیلی فوج نے شہر کے مشرقی حصے میں قریبی پناہ گزین کیمپ عسکر اور گورنریٹ کے قصبے قبلان پر چھاپہ مارا اور 3فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی بریگیڈیئر جنرل السھلی بیٹے کو بچا تے ہ...

سعودی بریگیڈیئر جنرل السھلی بیٹے کو بچا تے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے، مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کے لیے دعائیں جاری ہیں، تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اچھے اخلاق کی تعریف کی گئی ہے،بڑی تعداد میں شہریوں نے بریگیڈیئر جنرل "سالم السھلی " کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو مطلوب اف...

روسی وزارت داخلہ نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا،روسی میڈیا کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر باسٹریکن نے کیف میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے روس مخالف بیانات کے حوالے سے فوجداری مقدمہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے،روسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ لنڈسے گراہم نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران روسیوں کے قتل کو امریکی حکام کی جانب سے یوکرین کے لیے امداد کے حصے کے طور پر رقم کی سب سے کامیاب سرمایہ کاری قرار دیا تھا۔ مرکزی تفتیشی کمیٹی کے تفتیش کار اس واقعہ کا مناسب قانونی جائزہ فراہم کریں گے،روسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ لنڈسے گراہم نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران روسیوں کے قتل کو امریکی حکام کی جانب سے یوکرین کے لیے امداد کے حصے کے طور پر رقم کی سب سے کامیاب سرمایہ کاری قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں 5.7کی شدت کا زلزلہ

کولمبیا میں 5.7کی شدت کا زلزلہ، زلزلے کا مرکز ملک کے سان تاندیرانتظامی علاقے میں لاس سانتوس قصبے میں تھا، مقامی وقت کے مطابق 10:47پر اور 152کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،جبکہ دارالحکومت بگوٹہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جیولیوجیکل سروس کے مطابق لاس سانتوس میں 3.6شدت کا ایک اور زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس میں دو چھوٹے طیاروں کے حادثے میں دو فر...

تیونس میں دو چھوٹے طیاروں کے حادثے میں دو فرانسیسی سیاح ہلاک ہو گئے،تیونس کے شہری دفاع کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب میں صحرائی علاقے توزر شہر میں دو سنگل انجن والے ہلکے طیارے گر کر تباہ ہو گئے، ایک طیارہ مکمل طور پر جل گیا جس سے اس پر سوار 2افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دوسرے طیارے میں سوار 2افراد زخمی ہو گئے، زخمی اور جان کی بازی ہارنے والے فرانسیسی سیاح تھے،لا پتہ ہونے والے دونوں فضائی فورس کے طیاروں کا ملبہمل گیا ،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن، کار جھیل میں گر گئی، ایک ہی خاندان کے پ...

یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار جھیل میں گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،عرب میڈیا کے مطابق کار کے گرنے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مقامی ریسکیو حکام نے کار گرنے سے ڈوبنے والے دو بچوں سمیت 5افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی اور بتایا کار کے ڈیم میں گرنے سے پہلے ہی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہونے کے بعد ایک بچہ زندہ بچ گیا،کار کے گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹی...

ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری ہیں،دوسرے مرحلے میں وزیرآباداورایبٹ آباد میں ٹرائلزمنعقد کیے گئے۔ٹرائلز میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ناروے کپ میں میں شرکت کریں گے،ناروے کپ 29جولائی 2023سیاوسلو میں کھیلا جائے گا،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 2014اور 2016میں ناروے کپ میں شرکت کرچکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائ...

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعوی کیا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کریں گے جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلی شخصیات شرکت کریں گی،تاہم اب وکرانت گپتا نے اسپورٹس ٹاک کے دوران دعوی کیا کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیف اور افغانستان، سری لنکا، بنگلا دیش کے سربراہان کرکٹ کی میٹنگ ہوئی، اس میٹنگ میں جے شاہ نے تمام بورڈز کو واضح کیا ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے حق میں نہیں ہے لہذا اس سے قبل بی سی سی آئی کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے حوالے سے جو بھی خبریں سامنے آئیں وہ غلط تھیں،شو میں شریک بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ اب بہت سے لوگ یہ سوچیں گے جے شاہ چونکہ اے سی سی کے چیئرمین ہیں تو وہ اعلان کر سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا، اس انکار کے لیے جے شاہ کو ٹھوس جواز پیش کرنا ہوگا جو کہ پاکستان میں موجود سکیورٹی معاملات کو بنایا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے ای سپورٹس میں ایک اور اعزاز اپنے...

پاکستان نے ای سپورٹس میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا، ارسلان نے امریکا میں ہونے والے کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،ای اسپورٹس ٹیکن 7فائنل میں ارسلان نے جنوبی کورین پلیئر نی کو شکست دی، ارسلان ایش نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے،پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم...

فرانس کے معروف فٹبال سٹار کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل بھی سامنے آگیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص قمیض شلوار پہن کر کسی عوامی اجتماع میں شریک ہے جس کی شکل فرانس کی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلان ایمباپے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے،اس ویڈیو کلپ کو idcaleemنامی انسٹاگرام صارف نے کچھ ہفتے قبل شیئر کیا تھا جس کے ابتک ایک کروڑ ویوز اور دس لاکھ سے زیادہ لائکس ہوچکے ہیں،ویڈیو میں ایمباپے کے ہم شکل شخص کے عقب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اندرون سندھ یا پاکستان کے ہی کسی علاقے کی ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایمباپے نے اپنے فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر جئے سندھ میں شمولیت اختیار کرلی ہے،ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایمباپے کا لاہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چیز کی سیکنڈ کاپی مل جاتی ہے،ایک صارف نے پاکستان کی سیاست میں سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے سابق صدر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آصف زرداری نے ایمباپے کو خرید لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل گیمز،ایتھلیٹکس مقابلوں میں واپڈا نے 10...

نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں واپڈا نے 10میں سے 6گولڈ میڈل جیت لیے،نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں واپڈا نے 10میں سے 6گولڈ اپنے نام کر لیے، آرمی 3جبکہ ایئرفورس کے حصے میں ایک سونے کا تمغہ آیا،نیشنل گیمز کی میراتھون ریس آرمی کے اسرار احمد نے جیت لی، سندھ کے محمد سجاد دوسرے نمبر پر رہے،ووشو ویمنز فائنل میں آرمی نے 4گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ایتھلیٹکس کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں ایئر فورس کے شمس الحق نے گولڈ میڈل جیت لیا،مینز ہائی جمپ میں واپڈا کے شہروز خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ واپڈا کے محمد عمران نے چاندی اور آرمی کے احمد فراز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،4ضرب 100ریلے ریس میں آرمی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ واپڈا نے چاندی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،1500میٹر مینز ریس میں واپڈا کے سہیل عامر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے وقاص اکبر نے چاندی اور واپڈا کے محمد اختر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،400،1000میٹر ویمنز ریس میں واپڈا کی فرحت بانو نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ واپڈا کی ماریہ بی بی نے چاندی اور آرمی کی نمرا عمران نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے،چار ضرب 100میٹر ریلے ویمنز میں واپڈا نے گولڈ، ایچ ای سی نے چاندی اور آرمی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بوٹسوانا کا چینی کمپنیز پر اقتصادی ترقی کی ح...

1966 میں بوٹسوانا کی آزادی سے صنعت کاری کو افریقہ کے جنو ب میں واقع اس ملک کی اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کے لئے کلیدی محرک سمجھا جاتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ملک کے چیمبر آف کامرس بزنس بوٹسوانا نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے کاروباری اداروں کو جمع کرنے کے لئے تجارتی میلے کا آغاز کیا تاکہ کاروبار میں رخنہ ڈالنے والے عوامل پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ ایسی ہی ایک مثال ہر سال مئی کے اختتام پر منعقد ہونے والی سالانہ تقریب بزنس بوٹسوانا شمالی تجارتی میلہ(بی بی این ٹی ایف) ہے۔ بی بی این ٹی ایف کی ویب سائٹ کے مطابق تجارتی میلے میں کئے جانے والے فیصلے اور پیش کردہ سفارشات کے تناظر میں بوٹسوانا کی حکومت کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔ بی بی این ٹی ایف کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت موسی کاگافیلا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ صنعت کاری کی اس مہم سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے لہذا نتائج کو یقینی بنانے کے لئے تیزی لانے اور سفارشات پیش کرنے کی ضرورت ہے۔صنعت کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کاگا فیلا نے کہا کہ بی بی این ٹی ایف میں چینی کمپنیز کی کم شرکت بوٹسوانا کی صنعتی مہم کی ناکامی کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ کاگافیلا نے کہا کہ میری آزادانہ تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری معیشت میں صنعتی ترقی کے لئے معاون ممکنہ مواقع چین میں ہیں۔ کاگا فیلا نے کہا کہ چینی مینوفیکچرنگ کی منتقلی کا بے مثال پیمانہ بوٹسوانا اور افریقی براعظم میں معاشی ساختی تبدیلی کو فروغ دے سکتا ہے کیونکہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ان کی لیبر مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی تجارتی میلوں میں چینی کمپنیز کی شرکت سے مقامی افراد کو ہلکی صنعتی مینوفیکچرنگ میں قدم رکھنے کی ترغیب ملے گی۔کاگا فیلا نے کہا کہ ہم زیادہ تر مصنوعات کی مینوفیکچرنگ مقامی طور پر شروع کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ درآمدی بل کو کم کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں روایتی مٹی کے برتن بنانے کی جھلک

مٹی کے برتن بنانا اب بھی جدید عراق خاص کر اس کے زرعی شعبے میں اہمیت کا حامل ایک اہم پیشہ ہے۔ اس کی میسوپوٹیمیا تہذیبوں میں گہری جڑیں ہیں۔ عراق میں مٹی کے برتنوں کی مصنوعات میں ٹھنڈے پانی کے لیے مٹی کے برتن شامل ہیں، جنہیں مقامی طور پر ہیب کے نام سے جانا جاتا ہے، اور گھروں میں سبزیوں کی پنیری اگانے کے لیے پودے لگائے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن پولیس کا ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پرکال...

لندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی ذہنی صحت کے ہنگامی واقعے پرکال وصول نہیں کریگی۔پولیس کمشنر نے کہا کہ لندن پولیس میڈیکل پروفیشنل نہیں کہ ذہنی صحت کی ہنگامی کالز پر حاضر ہوجائے،پولیس کمشنرکا کہنا تھاکہ یہ وقت جرائم سے نمٹنے پر لگانے سے شہریوں کو بہت فائدہ اور سکون ہوگا،پولیس کمشنرنے مزیدکہا کہ 31اگست کے بعد ہرقسم کی ذہنی صحت کی ایمرجنسی کال لینے پرپابندی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز...

بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات کے دوران فورسز سے جھڑپ میں درجنوں باغی ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی مشرقی ریاست منی پورمیں گزشتہ ہفتوں سے دو گروپوں کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں جہاں باغیوں کی فورسز سے بھی جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں،منی پور کے وزیراعلی بیرن سنگھ کا کہنا ہے کہ فورسز کے کریک ڈائون میں اب تک 40سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ دو روز کے دوران دو پولیس اہلکار بھی جان گنوا بیٹھے،وزیراعلی نے کہا کہ دہشتگرد عام شہریوں کے خلاف ایم 16، اے کے 47اور سنائپر گنز استعمال کررہے ہیں اورانہوں نے متعدد دیہاتوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے جس کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے جس میں فوج اور دیگر فورسز کی بھی مدد لی گئی ہے، ہمیں فورسز کی طرف سے 40دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مدینہ منورہ،گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ مو...

مدینہ منورہ میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،مدینہ منورہ اور گردونواح میں بادل خوب جم کر برسے جس سے جل تھل ایک ہو گیا، تیزہوائوں کے ساتھ بارش پرعازمین حج نے باران رحمت برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ، جبکہ دیگر زائرین بارش برسنے پر رب کے حضور شکر بجا لائے،زائرین گنبد خضری پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی قیادت کا طیب اردوان کو ترکیہ کا دوبارہ...

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کی دوبارہ کامیابی پرانہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے،سعودی قیادت کی طرف سے جاری الگ الگ بیانات میں جمہوریہ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت آق کی شاندار کامیابی اور ترک عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے،بیانات میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے نتائج ترک عوام کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور برادر ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے،دوسری طرف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں کامیابی پرانہیں تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ ولی عہد نے ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی پر ترک قوم کو مبارک باد پیش کی اور ترکیہ کے لیے اپنی نیک اور پرخلوص تمنائوں کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، یورپی یونین، نیٹو کی ترک صدر کو مبار...

امریکی صدر جو بائیڈن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، اور یورپی یونین کمیشن کے صدر نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں دوطرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجوں پر بطور نیٹو اتحادی ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ٹویٹ کیا کہ صدر ایردوآن آپ کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد، میں مل کر کام جاری رکھنے اور جولائی میں نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاری کا منتظر ہوں،یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے ایردوان کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں یورپی یونین-ترکی تعلقات کی تعمیر جاری رکھنے کی منتظر ہوں،یہ یورپی یونین اور ترکی دونوں کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے کہ وہ اپنے عوام کے فائدے کے لیے اس تعلق کو آگے بڑھانے پر کام کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طیب اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزار...

صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردوان کی تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں افراد استنبول میں ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئے جہاں انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا،کامیابی کے بعد انقرہ میں صدارتی محل کے سامنے لاکھوں لوگ تیسری مرتبہ منتخب ہونے کے بعد صدر اردوان کی وکٹری سپیچ سننے کیلئے پہنچ گئے،غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں رجب طیب اردوان کے حامی ہاتھوں میں ترکیہ کا پرچم اور اردوان کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر جھومتے نظر آئے، جبکہ کئی جگہوں پر تو لوگوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی صدر اردوان کی بڑی تصویریں لگائی ہوئی تھیں،رجب طیب اردوان پہلی مرتبہ 2003میں بطور وزیر اعظم اقتدار میں آئے، جس کے بعد وہ دور مرتبہ ملک کے صدر بھی رہنے کے بعد تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے،طی...

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آج کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے،ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے بڑے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے،صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی نہیں ہارا، آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے، یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8کروڑ باشندوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ پانچ سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ،ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن میں سے آپ نے ترکیہ کی صدی کا انتخاب کیا، یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونے کا ہے، اب یہ کام کرنیکا وقت ہے،اردوان کا کہنا تھا کہ سلطنت عثمانیہ کو استنبول فتح کیے ہوئے 570برس ہو گئے ہیں، وہ ہماری تاریخ میں ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے ایک صدی کو ختم اور ایک نئے باب کا آغاز کیا، امید ہے کہ یہ الیکشن بھی ویسا ہی ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے،ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ذمہ داری ان شہروں کی آبادکاری ہے جو 6 فروری کے زلزلے میں تباہ ہوئے، ہم لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گے اور مہنگائی کم کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،ملک...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کئی سال کے وقفے کے بعد پاکستان کئی سیاسی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ملک کی معاشی حالت بہتر ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے جس سے مہنگائی کم اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کا امکان ہے۔ زر مبادلہ کی شرح میں ہیرا پھیری کی پالیسی نے معیشت کو زبردست نقصان پہنچایا ہے اس کئے اس غلطی کو کسی قیمت پر دہرانا نہیں چائیے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی استحکام کے نتیجے میں معاشی استحکام آئے گا، جس سے نہ صرف ملک کا امیج اور معیشت بہتر ہو گی بلکہ سرمایہ کاری بھی ہو گی۔ پالیسی ساز کم از کم دو سال تک امریکی ڈالر کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہ کریں تو اس سے نہ صرف ڈالر سستا ہو جائے گا اور روپیہ مضبوط ہو گا بلکہ سیاسی افراتفری کے سبب ملک سے فرار ہونے والا سرمایہ بھی واپس آنا شروع ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ انجینئرنگ نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم کر دیا ، افراط زر کو غیر معمولی سطح تک پہنچا دیا ، اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر دھکیل دیا ہے اس لیے قلیل مدتی فوائد کے لیے ایسی تباہ کن پالیسی پر عمل نہیں کرنا چائیے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کو اہم معاشی فیصلوں میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، تمام شعبوں کی فوری تنظیم نو کرنی چاہیے اور اربوں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات اٹھانے چاہیے۔شاہد رشید بٹ نے شرح مبادلہ اور شرح سود کی ایڈجسٹمنٹ، مالیاتی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوششوںاور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے نفاذ کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔پاکستان اب تک معاشی طور پر زندہ ہے لیکن پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ قیاس آرائیوں، مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے حقیقی شرح مبادلہ تقریباً 15 فیصد کم ہے جو جلد متوازن ہو جائے گی۔ پاکستان میں سیاسی وجوہات کی بنا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پڑوسی ممالک سے کم رکھی جاتی رہی ہے جس کا نتیجہ ہمیشہ خسارے کی صورت میں نکلا ہے لیکن اب جبکہ پٹرولیم لیوی کو پچاس روپے تک پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے معاشی صورتحال بدل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات رواں سال...

پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،پاکستان کو منجمد گوشت کے معیار اور تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے موثر سپلائی چین قائم کرنے اور پروسیسنگ کی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت ہوگی،2020 میں گائے کے گوشت کی عالمی تجارت 54 بلین ڈالر تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق منجمد گوشت کی عالمی مانگ پاکستان کے لیے ایک موقع ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ دنیا میں گوشت خصوصا گائے کے گوشت کے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اور بڑھتی ہوئی گوشت کی صنعت اسے منجمد گوشت کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں رکھتی ہے۔گائے کے گوشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی منڈی تازہ یا ٹھنڈے گائے کے گوشت سے منجمد مارکیٹ کے حصے میں منتقل ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے کامٹریڈ ڈیٹا بیس کے مطابق، 2020 میں گائے کے گوشت کی تجارت 54 بلین ڈالر کی تھی۔ 2016-20 کے دوران، صنعت نے 6.3فیصدکی شرح سے ترقی کی۔2009-2020 کے دوران منجمد گائے کا گوشت سب سے بڑا درآمدی زمرہ تھا جو ٹھنڈے یا تازہ گائے کے گوشت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے جو عالمی گائے کے گوشت کی درآمدات کا 56فیصدہے۔ منجمد گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ اس کی طویل شیلف لائف، سہولت، اور آسان اسٹوریج اور نقل و حمل کی صلاحیت کی وجہ سے ہے۔پاکستان کے پاس مویشیوں اور ہنر مند کارکنوں کی کثرت کے ساتھ دنیا بھر میں منجمد گوشت برآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گائے کے گوشت کی برآمدات فروری 2023 کے دوران 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ 2022 کی اسی مدت کے دوران 24.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔

پاکستان سے گوشت کی برآمدات زیادہ تر تازہ یا ٹھنڈے بازار کے حصے میں مرکوز ہیںجوزیادہ تر برآمدات خلیج تعاون کونسل ممالک کو جاتی ہیں۔منجمد بیف مارکیٹ کے حصے کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت بھی ایشیا کی بڑی منڈیوں بشمول ملائیشیا، انڈونیشیا اور ویتنام تک پھیلانے کے لیے بہت اہم ہے۔بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے گوشت کے شعبے کی مسابقت مختلف عوامل سے بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ سب سے پہلے جانوروں کی سورسنگ سے وابستہ زیادہ اخراجات ہیں اور مویشیوں کے شعبے میں پیداوار نسبتا کم ہے۔ اس کی وجہ گوشت کی نسلوں کی کمی، محدود دستیابی اور معیاری چارے کی زیادہ قیمتیں اور اچھے پالنے کے طریقوں کو اپنانے میں کمی ہے۔ جانوروں کو جمع کرنے اور فروخت کرنے میں استعمال ہونے والے پرانے طریقے اور ٹیکنالوجیز صنعت کو درپیش چیلنجوں میں حصہ ڈالتے ہیں۔مویشیوں کی زیادہ قیمتیں مقامی پروسیسرز کے لیے عالمی منڈی میں بڑے برآمد کنندگان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل بناتی ہیں، خاص طور پر منجمد گوشت کے طبقے میں جہاں قیمت کا مقابلہ شدید ہے۔ایک بڑی منڈی پر قبضہ کرنے کے لیے پاکستان کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اس کی گوشت کی صنعت معیار اور حفاظت کے لیے بین الاقوامی معیارات پر عمل کرے۔ پاکستان کو منجمد گوشت کے معیار اور تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے موثر سپلائی چین قائم کرنے اور پروسیسنگ کی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس نے گڈ ٹو سی یو کہہ کر مقدمے کی درخو...

چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دور حکومت میں تعیناتی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی کہہ کر درخواست نمٹا دی۔ عمران خان دور میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے غیر مثر ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جن معاونین کی تعیناتی چیلنج کی ہے، وہ چلے گئے، اب اگر ہم اس درخواست پر کچھ کریں گے تو وہ محض اکیڈمک ہوگا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے معاونین کی تعیناتی سے متعلق رولز آف بزنس کو بھی چیلنج کیا تھا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس بنیاد پر اعتراض مسترد کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل کو گڈ ٹو سی یو کہہ کر درخواست نمٹا دی۔ واضح رہے کہ فرخ نواز بھٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دور میں معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذ...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی کے واقعات سے متعلق مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کروادی گئی۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عسکری اور تاریخی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ایوان 9 مئی کو جی ایچ کیو، جناح ہاوس پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جناح ہاس لاہور میں کور کمانڈر رہائش پذیر ہیں اسے بھی آگ لگا دی گئی تھی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قیمتی سامان کو بھی نذر آتش کیا گیا جب کہ شہدا کی یادگاریں بھی جلادی گئیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تاریخی عمارتوں، مساجد اور اسکولوں کو آگ لگائی گئی اور نقصان پہنچایا گیا، یہ ایوان اپنے اداروں کے ساتھ اظہار یک جہتی اورغیر متزلزل حمایت کرتا ہے، مسلح افواج ،سیکیورٹی ایجنسیوں اور بڑے پیمانے پر ان واقعات سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹر اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استد...

گلبرگ لاہور کے پلازہ میں فائرنگ اور جلا گھیرا کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف گلبرگ پلازہ فائرنگ اور جلا گھیرا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے استدعا کی کہ ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی...

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس مسترد کردیں۔ بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹ پردہلی میں پاکستانی پریس اتاشی کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ پریس اتاشی نے وضاحت کی ہے کہ ہائی کمیشن کے اسکول کی سرگرمیاں کسی معاشی بحران کی وجہ سے نہیں بلکہ بچوں کی کم تعداد میں داخلوں کے باعث معطل کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کبھی بھی عوام کیلئے نہیں تھا،صرف عملے کے بچے پڑھتے تھے،بھارت کی درخواست پرجون2020میں ہائی کمیشن عملیکی تعدادنصف کی گئی تھی،ہائی کمیشن کاعملہ نصف ہوجانے کے باعث بھی اسکول میں بچوں کی تعداد پر فرق پڑا،بھارتی میڈیا نے معاشی بحران کی وجہ سے اسکول بند ہونیکی منظم مہم چلائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ...

صدر مملکت نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023کے قانون کی توثیق کردی ، ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 184کے تحت نظر ثانی کا دائرہ کار آرٹیکل 185کے تحت ہوگا ،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023قانون بن گیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایکٹ 2023کی توثیق کردی ،ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 184کے تحت فیصلوں پر نظر ثانی کا دائرہ کار آرٹیکل 185کے تحت ہوگا ، نظر ثانی درخواست کی سماعت فیصلے کرنیو الے بینچ سے بڑا بینچ کرے گا ، نظرثانی کی درخواست کو سپریم کورٹ کے کسی بھی وکیل کو یہ حق حاصل ہوگا ، آرٹیکل 184کے تحت ماضی کے فیصلوں پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا حق ہوگا ایکٹ کے اطلاق کے بعد ماجی کے فیصلوں پر نظر ثانی درخواست 60دن میں دائر ہوسکتی ہے ، آرٹیکل 184کے تحت زیر سماعت مقدمات پر بھی ایکٹ نافذ ہوگا ، سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیر ترین بھی 60کے اندر اپیل دائر کرسکیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر عارف علوی کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کی متحرک قیادت میں پاک،ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ اپنے عزیز دوست اور بھائی صدر رجب طیب ایردوان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کی جیت عوام کے ان پر کئے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، ترکیہ ہمارا بہت قریبی دوست ہے جس کے ساتھ ہمارے صدیوں سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مشکل وقتوں کے دیرینہ ساتھی ہیں، پاکستان اورترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب ایردوان کی متحرک قیادت میں پاک۔ترکیہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں