• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کراچی میں فیشن شو کے پس پردہ مناظر

کراچی (شِنہوا) کراچی میں ایک فیشن شو سے قبل ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس نے بیک اسٹیج اس کی تیاری کی۔

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز نے برانڈز اور ڈیزائنرز کی نئی تخلیقات پیش کیں۔

 

کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ فیشن شو سے قبل بیک اسٹیج پر ایک ماڈل تیار ہورہی ہے۔ (شِںہوا)

 

کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ فیشن شو سے قبل بیک اسٹیج پر ماڈلز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ فیشن شو سے قبل بیک اسٹیج پر ایک ماڈل  تیار ہورہی ہے۔ (شِںہوا)

 

کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ فیشن شو سے قبل ایک میک اپ آرٹسٹ بیک اسٹیج پر ایک ماڈل کو تیار کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 

 

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن ، داعش کے 8 مشتبہ افراد گرفتار

عدن، یمن (شِنہوا) یمن کی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ لہج  میں داعش سے منسلک 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کے روز پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے رات گئے صوبہ لہج  کے علاقے یافیہ میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 8رکنی دہشت گرد گروپ کو گرفتار کیا جس میں چار غیر ملکی جنگجو بھی شامل تھے۔

بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام 8 افراد نے داعش سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔

یمن میں برسوں سے جاری فوجی تنازعے کے درمیان جنوبی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دہشت گرد عسکریت پسند موجودہ عدم استحکام کا فائدہ اٹھا تے ہوئے اپنے قدم جما رہے ہیں۔

یمن 2014 سے ایک تباہ کن خانہ جنگی میں الجھا ہوا ہے اور حوثی باغی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینکے یون نان میں تتلیوں کی وادی

کن منگ (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ہونگ ہی ہانی اور یی خوداختیار پریفیکچر میں واقع تتلیوں کی وادی میں لاکھوں تتلیاں ایک حیرت انگیز نظارہ پیش کررہی ہیں۔

جن پھنگ میاؤ، یاؤ اور دائی خود اختیار کاؤنٹی میں تتلی وادی عجائب گھر کے کیوریٹر یانگ ژین وین کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے سبب " تتلیوں کی بھرمار" معمول سے تھوڑا قبل ہوئی ہے اور ان کی جسامت بھی گزشتہ برس کی نسبت بڑی ہے۔

یانگ نے بتایا کہ " توقع ہے کہ رواں سال وادی میں تقریباً 8 سے 10 کروڑ تتلیاں ہوں گی۔

تتلی وادی سے تتلیوں کی 320 سے زائد اقسام کے نمونے حاصل کئے گئے یا ان کی تصاویر بنائی گئی ہیں جن میں چین کی نایاب ترین، قدیم ترین، سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی تتلیاں بھی شامل ہیں۔

تتلیوں کی یہ بھرمار 10 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں چین کے صنعتی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی صنعتوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 20.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ہفتہ کو قومی ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 30 ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی کی حامل صنعتوں کا مشترکہ منافع تقریباً 20 کھرب3 ارب یوآن رہا۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-لی چھیانگ-کانگوصدر-ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کے صدر فیلکس انتونی ٹشی سکیڈی ٹشی لومبوسے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-لی چھیانگ-کانگوصدر-ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کے صدر فیلکس انتونی ٹشی سکیڈی ٹشی لومبوسے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ -منیپولس-جارج فلائیڈ-موت-تیسری برسی

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیپولس میں جارج فلائیڈ کی موت کی تیسری برسی کے موقع پر انکی قبر کے ساتھ پھول رکھے گئے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -گوئی ژو-بگ ڈیٹا ایکسپو-افتتاح

چین کے صوبہ گوئی ژو میں چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 میں لوگ ذہین مشینری کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ژاؤ لیجی-آئس لینڈ-برگیر آرمانسن-مذ...

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں ویڈیو لنک کے ذریعے آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر برگیر آرمانسن سے بات چیت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-بیروت-سرسوک میوزیم -دوبارہ کھل گیا

لبنان کے شہر بیروت میں لوگ سرسوک میوزیم تین سال بعد دوبارہ کھولے جانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپیک وزرائے تجارت کا اجلاس مشترکہ چیلنجز پر...

ڈیٹرائٹ،امریکہ  (شِنہوا) ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے وزرائے تجارت نے اپنے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیاہے۔ ان چیلنجز میں ماحولیات، غذائی تحفظ، سپلائی چین میں رکاوٹیں اور کوویڈ-19 کے اثرات شامل ہیں۔ اجلاس کی چیئر امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے ایک بیان میں کہا کہ "سب کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق"کے تھیم  اور ایک جامع اے پی ای سی ریجن کی تعمیر کی پالیسی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئےاے پی ای سی 2023 میں ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں پائیدار اور جامع سرمایہ کاری اور تجارت کو آگے بڑھانے میں اے پی ای سی کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزرائے تجارت نے بائیو سرکلر-گرین اکانومی پر بنکاک کے اہداف کے لیے اپنے رہنماؤں کے 2022 کے عزم اور اے پی ای سی  پتراجایا ویژن 2040 کے حصول کے عزم  کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں  کثیر الجہتی تجارتی نظام کی اجتماعی حمایت اور عالمی تجارتی تنظیم کے تمام امور  کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ڈیجیٹلائزڈ سروس سیکٹر سے کھپت اور روز...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ڈیجیٹلائزڈ سروس سیکٹر نے ڈجیٹل ٹیکنالوجیز اور ریئل معیشت کے انضمام کے لیے جاری ملکی کوششوں کے تحت کھپت میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ چین کے سائبر اسپیس ادارے  کے مطابق، ملک کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 2022 میں 502 کھرب یوآن (تقریباً71 کھرب20ارب ڈالر) تک پہنچ گیا، جو کہ جی ڈی پی کا 41.5 فیصد اور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فلم کے ٹکٹ خریدنے سے لے کر پانی اور بجلی کے گھریلو  بلوں کی ادائیگی تک، روزمرہ کے بہت سی کام صرف اسمارٹ فون کے ساتھ انجام دیے جارہے ہیں، جو نہ صرف صارفین کے لیے ایک آسانی ہے بلکہ مختلف شعبوں میں کاروبار کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کررہا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز (سی اے ایس ایس) کے ذیلی ادارے نیشنل اکیڈمی آف اکنامک سٹریٹیجی کی رپورٹ میں ایک مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے   ریستورانز میں کیو آرکوڈ سکین کرکے ڈش آرڈر کرنے کے نظام سے فی کس اخراجات میں 10 فیصد سے 20 فیصد اضافہ ہواہے اور ایسی آن لائن اور آف لائن ہم آہنگی سے صارفین کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ آمدنی میں اضافہ ہواہے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی عوامی جمہوریہ کانگوکے صدر س...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے صدر فیلکس اینتونی تشی سکیڈی تشی لومبو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چین اور کانگو کے درمیان اچھی دوستی پر مبنی شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی سٹرٹیجک رہنمائی کے تحت دوطرفہ تعلقات یقینی طور پر زیادہ ترقی حاصل کریں گے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے گا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین عوامی جمہوریہ کانگو کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے اور کھلے تعاون کے لیے کام کرنے کو تیار ہے جس کے ذریعے باہمی فوائد کے حصول کے علاوہ ترقی کے مواقع بانٹے جا سکیں اور مشترکہ طور پر دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

لی چھیانگ نے تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور کان کنی کی صنعت جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سمیت زراعت، مالیات، نئی توانائی،  ثقافت اور عوام کے درمیان تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے ترقیاتی مواقع فعال طور پر تلاش کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ 

لی نے کہا کہ امید ہے کہ  کانگو چینی کاروباری اداروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک منصفانہ اور یکساں کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور وہاں چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ اور جائز حقوق اور مفادات کی بہتر ضمانت دے گا۔

لی نے مزید کہا کہ چین کانگو سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون کو مزید فروغ دے گا، افریقی یونین کے ایجنڈے 2063 کے نفاذ اور وبائی امراض کے بعد افریقہ میں اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کی حمایت کرے گا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے صدر تشی سکیڈی نے اس موقع پر کہا کہ  کانگو چین کے ساتھ تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان کا ملک چین کے تجربے سے سیکھنے، دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجوں سے  مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی عوامی جمہوریہ کانگوکے صدر س...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے صدر فیلکس اینتونی تشی سکیڈی تشی لومبو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چین اور کانگو کے درمیان اچھی دوستی پر مبنی شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی سٹرٹیجک رہنمائی کے تحت دوطرفہ تعلقات یقینی طور پر زیادہ ترقی حاصل کریں گے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے گا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین عوامی جمہوریہ کانگو کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے اور کھلے تعاون کے لیے کام کرنے کو تیار ہے جس کے ذریعے باہمی فوائد کے حصول کے علاوہ ترقی کے مواقع بانٹے جا سکیں اور مشترکہ طور پر دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

لی چھیانگ نے تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور کان کنی کی صنعت جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سمیت زراعت، مالیات، نئی توانائی،  ثقافت اور عوام کے درمیان تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے ترقیاتی مواقع فعال طور پر تلاش کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ 

لی نے کہا کہ امید ہے کہ  کانگو چینی کاروباری اداروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک منصفانہ اور یکساں کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور وہاں چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ اور جائز حقوق اور مفادات کی بہتر ضمانت دے گا۔

لی نے مزید کہا کہ چین کانگو سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون کو مزید فروغ دے گا، افریقی یونین کے ایجنڈے 2063 کے نفاذ اور وبائی امراض کے بعد افریقہ میں اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کی حمایت کرے گا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے صدر تشی سکیڈی نے اس موقع پر کہا کہ  کانگو چین کے ساتھ تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ان کا ملک چین کے تجربے سے سیکھنے، دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجوں سے  مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  عالمی ادارہ بلیک سی گرین انیشیٹو کے ساتھ ایک متوازی معاہدے کے طور پر روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات کو آسان بنانے پر کام کررہا ہے جو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرینی زرعی برآمدات کی اجازت دیتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کی سربراہ ریبیکا گرینسپن اور ان کی ٹیم روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات پر مفاہمت کی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افریقی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ساتھ تجارتی مالیاتی پلیٹ فارم ڈیزائن کرنے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ خوراک اور کھاد کے روسی برآمد کنندگان اور افریقی خریداروں کے درمیان موثر لین دین کو ممکن بنایا جا سکے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ہانگ کانگ سے متعلق برطانیہ کی گمراہ ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے تقریباً 26 سال بعد برطانیہ اب بھی اپنے نوآبادیاتی خواب سے بیدار نہیں ہوا اور ایک گمراہ کن "رپورٹ" کے ذریعے ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی  اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم اس رپورٹ کی سختی سے مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ ماؤ نے ان خیالات کا اظہار برطانوی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلقہ جاری کردہ نام نہاد چھ ماہی رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں "قومی سلامتی کے قانون کو ختم کرنے" کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا گیا تھا کہ برطانیہ ہانگ کانگ کی ضلعی کونسل میں مجوزہ انتخابی تبدیلیوں کی نگرانی جاری رکھے گا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ نام نہاد رپورٹ نظریاتی تعصب پر مبنی  اور حقائق سے متصادم ہے۔ ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو قانون کے مطابق 1997 سے پہلے کی نسبت  حاصل کہیں زیادہ حقوق اور آزادیوں کا ذکر کرتے ہوئے، ماؤ نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور نئے انتخابی نظام سے متعلق قانون کے موثر نفاذ نے ہانگ کانگ کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا ہے جس میں ہانگ کانگ میں امن بحال  ہوا اور وہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی آئس لینڈ کی پارلیم...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے  آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر برگیر آرمانسن کے ساتھ بیجنگ میں بات چیت کی جس میں قانون ساز اداروں کے درمیان تمام سطحوں پر تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ 50 سال سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے برابری، باہمی فائدے اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی دو طرفہ تعلقات استوار کیے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ چین آئس لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ہم آہنگ بقائے باہمی کا نمونہ بنانے اور مختلف سیاسی نظاموں اور اقتصادی حجم کے حامل ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایشیا میں چین کے مسلسل 15 سالوں سے  آئس لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہونے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کی10 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے ژاؤ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک عملی طور پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے علاوہ  تجارت سمیت مشترکہ طور پر ماحول دوست ترقی کے فروغ ، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور اپنے اپنے ممالک کی ماحول دوست ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی آئس لینڈ کی پارلیم...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےاعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے  آئس لینڈ کی پارلیمنٹ کے سپیکر برگیر آرمانسن کے ساتھ بیجنگ میں بات چیت کی جس میں قانون ساز اداروں کے درمیان تمام سطحوں پر تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ 50 سال سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے برابری، باہمی فائدے اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی دو طرفہ تعلقات استوار کیے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ چین آئس لینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو ہم آہنگ بقائے باہمی کا نمونہ بنانے اور مختلف سیاسی نظاموں اور اقتصادی حجم کے حامل ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید تعاون کے لیے تیار ہے۔

ایشیا میں چین کے مسلسل 15 سالوں سے  آئس لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارہونے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کی10 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے ژاؤ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک عملی طور پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے علاوہ  تجارت سمیت مشترکہ طور پر ماحول دوست ترقی کے فروغ ، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور اپنے اپنے ممالک کی ماحول دوست ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ سرمایہ کاری سمٹ میں 60 ارب80 کروڑ یوآن...

بیجنگ(شِنہوا)2023 انویسٹ بیجنگ گلوبل سمٹ میں 60 ارب 80 کروڑ یوآن (تقریباً 8 ارب 59 کروڑڈالر)سے زائد مالیت کے کل 39 بڑے منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔

"بیجنگ میں سرمایہ کاری کریں، مستقبل جیتیں" کے عنوان سے یہ سربراہ اجلاس جاری 2023 ژونگ گوان چھون فورم کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد بیجنگ کے نئے ترقیاتی فوائد کو ظاہر کرنا اور فورم کے ذریعے دنیا کے ساتھ ترقی کے نئے مواقع کا اشتراک کرنا ہے۔

سربراہ اجلاس نے حکومتوں، کاروباری  اور سرمایہ کاری  اداروں کے 600 سے زائد نمائندوں کو راغب کیا۔

سربراہ اجلاس میں سرمایہ کاری کے 152 منصوبوں کا اعلان کیا گیا جن میں انٹرپرائز فنانسنگ، پارک کوآپریشن، بلڈنگ کوآپریشن، اور لینڈ فنانسنگ شامل ہیں جن پر کل سرمایہ کاری کی مالیت 143 ارب 40 کروڑ یوآن ہے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے وزیر تجارت کی ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر...

ڈیٹرائٹ، امریکہ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے گزشتہ روز یہاں منعقدہ دو روزہ اے پی ای سی 2023 وزراء تجارت اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو آئیولاسے ملاقات کی۔ ملاقات ماہی پروری سبسڈیز پر ڈبلیو ٹی او معاہدے کی توثیق اور ڈبلیو ٹی او کی 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) کی تیاریوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اوکونجو آئیولا نے ڈبلیو ٹی او میں چین کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور ایم سی 13 کی کامیابیوں کو فروغ دینے میں چین کےمسلسل قائدانہ کردار کی خواہش کا اظہار کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات میں فعال طور پر شریک  ہے  اور وہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ ایم سی 13 کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر تجارت کی امریکی تجارتی نمائندے سے...

ڈیٹرائٹ،امریکہ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے گزشتہ روز ڈیٹرائٹ میں اے پی ای سی 2023 وزراء تجارت اجلاس کے موقع پر امریکی تجارتی نمائند ے کیتھرین تائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین-امریکہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر جہتی مسائل پر کھلے انداز میں عملی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وانگ وین تاؤ نے چین کے ساتھ معیشت اور تجارت سے متعلق امریکی پالیسیوں، اقتصادی وتجارتی شعبے میں تائیوان سے متعلقہ مسائل، "انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک" اور سیکشن 301 ٹیرف جیسے اہم مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے تبادلوں اور رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات سے ایک روز قبل واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے ساتھ بات چیت کے دوران، وانگ نے چین کے ساتھ معیشت اور تجارت اور سیمی کنڈکٹرز کے ساتھ ساتھ برآمدی کنٹرول اور آؤٹ باؤنڈ سرمایہ کاری کے جائزے سے متعلق امور پر امریکی پالیسیوں پر اپنے خدشات کا اظہار کیاتھا۔

 
۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور سے پہلی حج پرواز327 عازمین حج کو لے کر...

صوبائی دارالحکومت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 ہفتہ کے روز 327عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، لاہور سے 41 پروازوں سے11 ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا، ان کو واپس لانے کے لیے فضائی آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک اختتام پذیر ہو گا۔ ترجمان کے مطابق حکومت اور وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے 4 اف...

شیجیاژوانگ(شِنہوا) چین کے  شمالی صوبہ ہیبی کی داچھینگ کاؤنٹی میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے بعد کم سے کم چار افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکہ جمعہ کو شام 4 بجے کے قریب ژانگ تون پولیس سٹیشن میں ہوا جہاں پولیس اہلکار آتشبازی کے سامان کی غیر قانونی تجارت کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جائے وقوعہ پر 11 افراد موجود تھے جن میں سے اب تک نوافراد کو نکالا گیا ہے ، ان میں چار افراد مردہ پائے گئے جبکہ پانچ زیرعلاج ہیں۔

مقامی حکام نے لاپتہ دو افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارکن روانہ کر دیے ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ فوجی رابطے بند کرے:...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی انتہائی غلط اور خطرناک  اقدام ہے، امریکہ  تائیوان کے ساتھ فوجی رابطے  اور اسے مسلح کرنے کا عمل بند کرے۔ ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا کہ امریکی حکومت نے صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی کے ذریعے تائیوان کے لیے ہتھیاروں کی امداد کے منصوبے کے تحت اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں اسٹنگر کی پہلی کھیپ کے ساتھ  فراہمی شروع کر دی ہے جو 24 مئی کو تائیوان پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کو ہتھیاروں کی امریکی فراہمی تین چین-امریکہ مشترکہ بیانات خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی،  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت، چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ آبنائے پار امن و استحکام کے لیے بھی نقصان کا باعث ہے۔

ماؤ نے کہا کہ یہ انتہائی غلط اور خطرناک اقدام ہے۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس نے امریکہ سے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔ 

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے ٹیبلٹ کی ترسیل میں 38 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے ٹیبلٹ کی ترسیل گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد بڑھ کر 65 لاکھ  یونٹ تک پہنچ گئی۔

ٹیکنالوجی مارکیٹ ریسرچ فرم کینالیس کی ایک رپورٹ کے مطابق،   ایپل ٹیبلٹ مارکیٹ میں دوگنا سے زیادہ اضافے سے 25 لاکھ یونٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چینی ٹیک کمپنی ہواوے دوسرے نمبر پر رہی، جس کی ترسیل 23 فیصد اضافے کے ساتھ 11 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ مہینوں میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن کمپیوٹرز کے کاروباری ادارے  اور صارفین کے اخراجات جوں کے توں برقرار رہے۔ پرسنل کمپیوٹر کی ترسیل گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہو کر جنوری سے مارچ تک 89لاکھ  یونٹ رہ گئی۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کی سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسن...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے  کینٹ، کنیکٹی کٹ میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں ںے ڈاکٹر کسنجر سے ان کی 100 ویں سالگرہ پر چین کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے چین-امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کو...

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ کوچنگ کورس 29 مئی سے فیصل آباد میں شروع گا۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے بتایا کہ کورس وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورسز منعقد ہو چکے ہیں اور پاکستان سپورٹس بورڈ آئندہ ماہ جون میں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی کورسز منعقد کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنیوالے مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور ٹیکنکل آفیشلز (ججز، ریفری اور امپائرز) حصہ لیں گے۔ کورس کے شرکا کو مقررین مختلف کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔ جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا اور اسپیس ایکس 3 جون کو اگلا ری سپلائی...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور اسپیس ایکس 3 جون کو اگلا ری سپلائی مشن خلا میں روانہ کریں گے۔

کمپنی کا فالکن 9 راکٹ،  اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز کو اگلے ہفتے مشرقی وقت دوپہر12 بج کر35 منٹ پر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39اے سے خلا میں لے کر روانہ ہوگا۔

یہ مشن اپنی خلائی مہم 69 کے عملے کی مدد کے لیے خلائی اسٹیشن پر سائنسی تحقیق، عملے کا سامان اور ہارڈویئر لے  کرجائے گا، جس میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے رول آؤٹ سولر پینل بھی شامل ہیں۔ ناسا کے مطابق، ایک بار انسٹال ہونے کے بعد، شمسی پینل خلائی اسٹیشن کی توانائی کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھا دیں گے۔

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناررووال اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح ،لاہور قل...

ناررووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کے دن پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا جبکہ پی ٹی وی اسپورٹس میچ براہ راست نشر کرے گا۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے نمائشی میچ کیلئے حارث رف کو کپتان نامزد کیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر فخر زمان، طاہر بیگ، احسن بھٹی اور جلات خان، احمد دانیال، محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ، سلمان فیاض، طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹک ٹاک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ متعارف...

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی )چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک نے ٹاکو نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کو ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے جسے ابھی صرف فلپائن میں آزمایا جا رہا ہے۔ ایپلی کیشن نے چیٹ بوٹ کی آزمائش کے لیے فلپائن کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکو کو ٹک ٹاک پرویڈیوز سمیت دیگر مواد کے بہتر اورجلد نتائج کو تلاش کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاہم ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے۔ اگرٹک ٹاک نے ٹاکو کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنا دیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی جانب سے چیٹ بوٹ کو بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلی سعودی خاتون خلا باز نے خلا سے مسجد الحر...

سعودی عرب کی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے۔ گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Axiom Space کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔ اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی نے خلا کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ، نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرایک ہفتہ گزارے گا۔ گزشتہ روز مشن کے دوران سعودی خلاباز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کی ویڈیو ٹوئٹرپر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر نظر آنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام قدرے روشن دکھائی دے رہی ہے۔ سعودی خلاباز ریانا برناوی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آج اپنا تجربہ مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے جو کافی روشن ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا بھارت نے اق...

بھارت میں ایک بار پھر متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکال دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غیرمنقسم ہندوستان کے لیے مشہور ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا لکھنے والے اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکال دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کانسل نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال سے متعلق مضمون نکالنے کی قرارداد منظور کرلی۔ علامہ اقبال سے متعلق مضمون بی اے کے نصاب میں شامل ہے۔قرارداد کی منظوری کے بعد پولیٹکل سائنس کے نصاب میں شامل علامہ اقبال کے بارے میں مضمون اقبال: کمیونٹی کو نصاب سے نکال دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مضمون کو نصاب کو جدید بنانے کی مہم کے سلسلے میں حذف کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کیلئے بھارتی ایج...

بھارتی ایجنسی این آئی اے نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی درخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی، دہلی ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواست پر سماعت کریگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کیلئے سزائے موت کی درخواست مسترد کی تھی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پول...

ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ(آج) اٹھائیس مئی کو ہوگی۔اس سے پہلے ترک لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ رن آف مرحلے میں صدراردوان اور اپوزیشن رہنما کمال کلیچدارمیں مقابلہ ہے۔انتخابی مہم اور ریلیوں میں بھی تیزی آگئی۔ ریلی سے خطاب میں ترکیہ کے صدرطیب اردوان نے پارلیمنٹ اورصدارت کے درمیان اتحاد پر زوردیا۔کہا آپ کی حمایت سے قانون سازی اورانتظامی اختیارات ہم آہنگی سے کام ہوسکے گا۔ طیب اردوان نے مزید کہااستبول میں کلیچدارنے حامیوں کے سامنے معاشی مسائل کی نشاندہی کی۔اور شامی پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کا عزم دہرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین اچھی شخصیت کے نکھار میں والدین کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم والدین2012ء سے منایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، آپ کے ان اقدامات سے تحریک انصاف ختم نہیں ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا حکومت گرائی تو معیشت نہیں سنبھالی جائے گی، شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی 16 ارب کا کیس ختم کرایا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، ملک لوٹنے والے باعزت بری ہو گئے، یہ ان کی گزشتہ ایک سال کی ترجیحات رہیں، عمران خان کے خلاف 150 سے زائد مقدمات بنائے گئے۔فرخ حبیب نے کہا کہ آپ اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کے اندر غم و غصہ بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف ایم کیو ایم نہیں عوامی جماعت ہے، ہم ملک میں نئے انتخابات کی طرف پیشرفت چاہتے ہیں، امید کرتا ہوں ہماری بات کو ٹھنڈے دماغ سے سنا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٹھنڈے دل سے سوچ کر انتخابات کی طرف پیشرفت کی جائے، حق حکمرانی عوام کو منتقل کریں وہ فیصلے کرے، جو جنگ آپ لڑ رہے ہیں اس سے کوئی فاتح نہیں ہوگا، نقصان عوام کا ہوگاانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، گزشتہ ایک سال میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، عمران خان کے دورمیں معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، پی ٹی آئی کے دورمیں کنسٹرکشن انڈسٹریز تیزی سے ترقی کر رہی تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

گلگت میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد افراد تودے میں دب گئے ۔ گلگت کے علاقے شونٹر پاس کے قریب برفانی تودہ گھروں پر گر گیا۔ استور پولیس کے مطابق واقعے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد تودے تلے دبے ہوئے ہیں، اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ برفانی تودے میں دبے ہوئے افراد کا تعلق بکر وال سے ہے، مقامی لوگوں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ ڈپٹی کمشنر استور کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کر 3 بچے...

شمس آباد کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے ماں اور ایک بچہ زخمی ہے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث متاثرہ گھر کے مکین گیس سلنڈر استعمال کرتے تھے۔ ہفتہ کی صبح خاتون نے ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا تو زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں پورے گھر میں آگ لگ گئی اور بیڈ پر موجود 2 کم سن بچے جھلس کر موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ماں سمیت 3 افراد جل کر زخمی ہوگئے۔واقعے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ بھی بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاوید اختر انصاری کا ن لیگ میں شمولیت کا فیص...

تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے،وہ پی پی 216 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید اختر انصاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد حلقہ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ حلقہ پی پی 215 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیکا پاکستانی کرکٹرز کی سپورٹ کے لیے بھی تیا...

کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم (فیکا)پاکستانی کرکٹرز کی سپورٹ کیلیے بھی تیار ہے۔ پاکستان میں کرکٹرز کی کوئی تنظیم موجود نہیں ہے،کئی بار اس حوالے سے کوشش ہوئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان دنوں دوبارہ یہ باتیں زیرگردش ہیں، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا ) نے بھی اس حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو انٹرویو میں چیف ایگزیکٹیو ٹام موفٹ نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے معاملات اور دیگر مواقع سمیت فیکا عالمی سطح پر کھلاڑیوں کیلیے بہت زیادہ کام کر رہی ہے، جس طرح دنیا کے دیگر کرکٹرز ہمارے ساتھ الحاق رکھتے ہیں اگر پاکستانی بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ زبردست ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے معاملات ہوتے ہیں، جب کبھی فیکا سے کہا گیا تو ہم مدد کیلیے ہمیشہ کوشش کریں گے، ہمارا ہمیشہ یہی مقصد ہوتا ہے کہ باہمی تعاون کے ساتھ فعال انداز میں ایسا کریں۔ نام موفٹ نے کہا کہ بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں پلیئرز ایسوسی ایشنز کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وہ ایجوکیشن کے ساتھ کھلاڑیوں کو کیریئر کے دوران اور بعد میں ویلفیئر سپورٹ بھی فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے اس سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا کہ کیا پاکستانی کرکٹرز نے پلیئرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے فیکا سے رابطہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی ایس ایل میٹنگ کے دوران پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ پلیئرز اپنی ایسوسی ایشن بنانا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کر گئ...

پاکستان کے اسنوکر پلیئر محمد بلال 37 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ محمد بلال نے 2018 میں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی، 2019 میں ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔ محمد بلال کا تعلق منڈی بہا الدین سے تھا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے محمد بلال کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فٹبال ورلڈکپ،تنخواہوں کا مطالبہ کرنیوالے 2 پ...

قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے 3 سیکیورٹی گارڈز کو جیل بھیج دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2022 کے دوران جن افراد نے بطور سیکیورٹی گارڈ کام کیا تھا، انہیں ٹورنامنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر جھگڑنے کی بنیاد پر 5 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل جانے والے افراد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں، جن کے نام شاکر اللہ اور ظفر اقبال ہیں جبکہ ایک بھارتی سیکیورٹی گارڈ شامل ہے۔ قطر میں رہنے کے بعد مقامی سکیورٹی فرم شارک سکیورٹی سروسز کی جانب سے ان کی ملازمت 3 ماہ پہلے ختم کردی گئی تھی، جس کے بعد تینوں کو مبینہ طور پر 6 ماہ قید اور 10 ہزار قطری ریال کا جرمانہ کیا گیا۔ قطری حکومت کے ترجمان نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا کہ اسٹارک سکیورٹی سروسز نے خلیجی ریاست کے لیبر قوانین کو توڑا ہے جس پر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار...

پاکستان کے آل رانڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے۔ شاداب خان انگلینڈمیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔ سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہو گئی، دونوں فیلڈرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کی تھی۔ فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گرانڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔ کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے،وہ بہتر ہیں، صرف ان کی گردن میں تکلیف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل گیمز،پاکستان آرمی نے گولڈ اور سلور میڈ...

پاکستان آرمی نے 20 کلو میٹر واک ریس میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹے 55 منٹ 54 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن کی، واک ریس میں آرمی کے ہی نعمان نے دوسری پوزیشن لی۔ ریس میں ایئر فورس کے عدن مہاذ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ واضح رہے کہ نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی برتری برقرار ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بھارت ورلڈکپ میچ، ممکنہ میزبان اسٹیڈیم ش...

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ممکنہ میزبان اسٹیڈیم میں بدنظمی نے سوالات اٹھا دیے۔ ممکنہ طور پر احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم رواں سال اکتوبر میں شروع ہونیوالے 50اوورز فارمیٹ کے ورلڈکپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے اور فائنل کا میزبان ہوگا، آئی پی ایل کے اتوار کو شیڈول فائنل سے قبل وہاں ہونے والی بدنظمی نے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت سے دوچار کیا جس کی وجہ سے مینجمنٹ کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ آن لائن ٹکٹ خریدنے والوں کیلیے بھی شرط رکھی گئی ہے کہ پیپر پرنٹ اسٹیڈیم سے حاصل کریں،گذشتہ روز بیک وقت ہزاروں افراد وینیو کے اطراف میں جمع ہوئے، کئی سخت گرمی میں 2 گھنٹے کھڑے رہنے کے باوجود بھی باکس آفس تک نہیں پہنچ پائے،اس دوران بہت سے لوگ بے ہوش بھی ہوگئے۔ شائقین کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس نے لاٹھی چارج سے گریز نہیں کیا، بھگدڑ میں چند افراد زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے،اس بدنظمی پر مایوس ہوکر بغیر ٹکٹ کے واپس جانے والے شائقین مینجمنٹ سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پالتو کتے کو مارنے کے الزام میں مالک نے نوجو...

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے سرور غزنی خیل میں پالتو کتے کو مارنے کے تنازع پر مالک نے 35 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود سرور غزنی خیل میں رونما ہوا، جہاں ملزم نے نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش پر پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کے مطابق مقتول پر ملزم کے پالتو کتے کو مارنے کا الزم تھا۔ ملزم عمیر نے پولیس کو لاش دینے سے بھی انکار کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کی گرفتاری اور لاش کی حوالگی کیلیے کارروائی کا آغاز کیا۔ گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ ملزم بھی مارا گیا۔ حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والا مبینہ ملزم عمیر نے اس سے پہلے لکی گیٹ میں ڈی ایس بی کے دو اہلکاروں پر چاقو سے وار کرکے زخمی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنیوالے 20 ملزمان کی...

جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج میں دفاعی تنصیبات اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کیا گیا۔ جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ہونیو الی شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی قانونی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ملزمان سے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ساتھیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احسن اقبال کی پیٹرول کی قیمت 100 روپے کمی کی...

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کمی کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن کمی ضرور ہو گی ۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی، اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پیٹرول کی قیمت ضرور کم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے، چھ ماہ یا سال بعد جب روس سے زیادہ تیل پاکستان آئے گا تو اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا روس سے تیل آنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کی جائے گی، جس پر انہوں نے تردید کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کالعدم قرار دیے گئے آڈیو لیکس کمیشن کا اجلاس...

سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدالت عظمی کے حکم پر کمیشن کا کام روک دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں آڈیولیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی کے دوران ریمارکس دئیے کہ جب انکوائری کمیشن کو نوٹس ہی جاری نہیں ہوا تو کارروائی سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟،سپریم کورٹ رولز کے مطابق فریقین کو سن کر کوئی حکم جاری کیا جاتا ہے، کل کے حکم نامے میں میرے کیس کا ذکر بھی ہوا، میرے کیس میں معاملہ الگ تھا، میرے کیس میں ایک شخص نے سامنے آکر کہا میں نے یہ معلوم کیا آپ کے بارے میں، دوسروں کی عزت ہے تو تھوڑی ہماری بھی ہونی چاہیے، ابھی وہ سٹیج ہی نہیں آئی تھی نہ ہم وہ کررہے تھے، ایک گواہ اس وقت موجود ہیں۔ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔سماعت کے آغاز پر کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے کمیشن سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری کیا ہے، ہمیں اس حکم نامے کی کاپی فراہم کریں۔ اٹارنی جنرل نے کاپی عدالت کو فراہم کردی۔

کمیشن نے اٹارنی جنرل کو کل کا عدالتی حکم پڑھنے کی ہدایت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ بھی کل سپریم کورٹ میں موجود تھے ؟ ، اٹارنی جنرل نے ہاں میں جواب دیا، جس پر جسٹس فائز نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو عدالت کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا تھا ؟جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مجھے ٹیلی فون پر عدالت پیش ہونے کا کہا گیا تھا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سپریم کورٹ قواعد کے مطابق فریقین کو پیشگی نوٹسز جاری کرنا ہوتے ہیں ۔ کمیشن کو کسی بھی درخواست گزار نے نوٹس نہیں بھیجا۔سپریم کورٹ کے رولز ر پر عملدرآمد لازم ہے ۔ نوٹس کے حوالے سے بیان حلفی بھی عدالت میں دیا جاتا ہے ۔ درخواست گزاروں میں سے کوئی بھی آج کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ باہر پریس کانفرنس کی جاتی ہے لیکن ہمارے سامنے پیش کوئی نہیں ہوا ۔ نہ عابد زبیری آئے نہ ان کے وکیل شعیب شاہین نے پیش ہونے کی زحمت کی ۔ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا کہ 209 کی کارروائی کمیشن نہیں کر رہا ؟۔ عدالت کو کل ہمارے حکم کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے تھا ۔ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس فائز نے کہا کہ سرپرائز ہوا ہوں آپ نے کل ان نکات کو رد نہیں کیا۔ شعیب شاہین صاحب نے میڈیا پر تقریریں کر دیں لیکن یہاں آنے کی زحمت نہیں کی۔

پرائیویسی ہمیشہ گھر کی ہوتی ہے۔ کسی کے گھر میں جھانکا نہیں جاسکتا۔ باہر سڑکوں پر جو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، کیا یہ بھی پرائیویسی کے خلاف ہیں؟۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کل کے تحریری حکمنامے میں میرے کیس کا ذکر کیا۔ میرے کیس کے حقائق یکسر مختلف تھے۔ میری اہلیہ نے جائدادوں کی ملکیت سے انکار نہیں کیا تھا۔ میری اہلیہ کا کیس یہ تھا جو شخص ہمارے خلاف سپریم کورٹ میں کھڑا ہے، اسے کسی نے کھڑا کیا ہے۔ یہ مناسب بات ہے کم از کم جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ پورا تو پڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہونی چاہیے۔ زیادہ نہیں کم از کم تھوڑی بہت تو ہماری عزت ہونی چاہیے۔ ایک گواہ خواجہ طارق رحیم نے ہمیں ای میل کی۔ انہوں نے ای میل میں لکھا جب آپ خواتین کے بیانات ریکارڈ کرنے لاہور جائیں گے میں وہیں آجاں گا۔ خواجہ طارق رحیم نے کہا طبی مسائل کے سبب اسلام آباد میں پیش نہیں ہو سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ حکومت نے مجھے ایک ٹاسک دیا اس لیے ہم بیٹھے۔ ججز کا حلف پڑھیں، ہم آئین و قانون کے تابع ہیں۔ کمیشن کا اٹارنی جنرل کو قاضی فائز عیسی کیس کا فیصلہ پڑھنے کی ہدایت کی، جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ ابھی وہ اسٹیج ہی نہیں آئی تھی نہ ہم وہ کر رہے تھے۔ ایک گواہ اس وقت موجود ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے عبدالقیوم صدیقی کو روسٹرم پر بلا لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید ریمارکس دیے کہ ہمیں کئی بار بہت تکلیف دہ قسم کے ٹاسک ملتے ہیں۔ ہم وہ ٹاسک انجوائے نہیں کر رہے ہوتے مگر حلف کے تحت کرنے کے پابند ہیں۔ حلف کے تحت اس کی اجازت نہ ہوتی تو معذرت کر کے چلا گیا ہوتا۔ ہمیں کیا پڑی تھی، ہمیں اضافی کام کا کچھ نہیں ملتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس درد ناک واقعے جیسی تحقیقات کرنا پڑتی ہیں۔ جسٹس فائز نے کہا کہ اب شام کو ٹاک شوز میں کہا جائے گا کہ ہم آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر ہمیں قانون سکھانے بیٹھ جاتے ہیں۔ یہاں آکر بتاتے نہیں کہ اسٹے ہوگیا ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے 3 رکنی کمیشن نے کام روک دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل صاحب ہم معذرت خواہ ہیں۔ سپریم کورٹ کا جوڈیشل آرڈر ہے، اس لیے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیا...

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ اور گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور انڈسڑی کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط پیداوار 62242 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60891 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3107 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3229 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29883 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 692 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 27490 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 10368 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 689 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی،اس سے قبل پی پی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 9644 بیرل اور گیس کی 680 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1135 بیرل جبکہ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 758 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بالترتیب 995 بیرل اور 812 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3514 بیرل جبکہ گیس 53 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، پیوستہ ہفتہ میں پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4693 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 66 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں