• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کنیز فاطمہ کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تمام عہدے چھوڑ رہی ہوں ، 9مئی کو جو واقعات ہوئے وہ نہیں ہونے چاہیئے تھے ، پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس چیز کو اچھا نہیں سمجھتا ۔ بحیثیت پاکستانی 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں ، میں ابھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہون ، میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں ، جو لوگ حملوں میں ملوث تھے ان کے خلاف پہلے ہی کاروائی ہورہی ہے ملکی املاک پر حملہ کسی بھی جماعت کو زیب نہیں دیتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، شاہد ا...

ہلالِ احمر پاکستان کے زیر اہتمام ریڈکراس ریڈکریسنٹ کے عالمی دِن کی مناسبت سے پنجاب کے دِل لاہور میں میگا یوتھ اجتماع اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ہلالِ احمرکے رضاکار، مختلف سکولوں، کالج کے طلبہ و طالبات اور مختلف مکاتب فکر کی شخصیات میگا ایونٹ میں شریک ہوئیں۔آگاہی واک ایوب سپورٹس کمپلیکس سے لے کرجناح ہاس تک ہوئی۔واک کے شرکا نے قومی پرچم اور ہلال احمر کے جھنڈے، نعروں سے مزین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے. اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کی بیداری اور مثبت رویوں کے فروغ،بانی ہلال احمر پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ سردار شاہد احمد لغاری نیکہا کہ جناح ہاس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، شہدا کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔شہدا کی یادگاروں کی بے توقیری اور بے حرمتی ناقابل برداشت ہے.ہلالِ احمر پاکستان مثبت سوچ اور عملی اقدامات کے فروغ کا ضامن ہے۔ ریڈکراس ریڈکریسنٹ موومنٹ ہمیں انسانیت کی خدمت، انسانیت کی فلاح و بہبود اور انسانیت کے احترام کا درس دیتی ہے۔ یہی درس ہر دین، ہر مسلک میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے جو کچھ بھی کیا اور کریں گے وہ دل سے کریں گے. انہوں نے کہا کہ ۔ ہم نے حالیہ رمضان المبارک میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں بلا امتیاز، بلا رنگ و نسل لاکھوں متاثرین کو راشن اور فیملی ٹینٹ سمیت گھریلو امدادی سامان فراہم کیا ہے۔ ہلال ِاحمر تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ریڈکراس ریڈکریسنٹ کے فانڈیشن ڈے کی تقریبات منعقد کررہا ہے۔۔اس موقع پر خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے موبائل وین بھی موجود تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر جمشید دستی اور عمران...

مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرجمشید دستی اور عمران دھنوتر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈان اور ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب تحصیل چیئر مین درہ آدم خیل شاہد بلال آفریدی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔شاہد بلال آفریدی کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی ائی کوچھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ،پاکستان ہے تو ہم ہیں اورپھر سیاست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس کا حکومت کو جارحانہ انداز اختیار کر...

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے وفاقی حکومت کو جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جس نہج پر پہنچ چکے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، عدالت کاذہن کسی قانون کوختم کرنے کا نہیں، صرف عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں گے، جمعرات کو دوسرے کیس میں عدالت بیٹھے گی، ہم چاہتے ہیں دوسرے فریق کوبھی اس قانون کاپتہ چلے۔ پیر کو چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب الیکشن فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی۔ دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو محاطب کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ مزاجی کسی کی مدد نہیں کرتی،گریز کریں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اب قانون بن چکا ہے، اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا اور نئے ایکٹ کے تحت نظرثانی کا دائرہ اختیار اپیل جیسا ہی ہوگا، اب نظرثانی اپیل فیصلہ دینے والے بنچ سے بڑا بنچ ہی سنے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ تو بڑا ہی دلچسپ معاملہ ہوگیا، یہ عدالت عدلیہ کی آزادی کے بنیادی حق کو بھی دیکھتی ہے، آپ اس سے متعلق حکومت سے ہدایت لے لیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جمعرات کو دوسرے کیس میں عدالت بیٹھے گی، ہم چاہتے ہیں دوسرے فریق کوبھی اس قانون کاپتہ چلے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دوسر ے فریق کواس نئے قانون کاپتہ ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج علی ظفر نظر نہیں آئے لیکن انہیں سینیٹ سے علم تو ہوگیا ہوگا۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا کہ عدالت کاذہن کسی قانون کوختم کرنے کا نہیں، صرف عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کریں گے۔ عدالتی اصلاحات کیس جمعرات کوسنیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں جب کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم 14 مئی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا تھا۔ 21 ارب روپے کی عدم فراہمی عدالتی حکم پر وفاق اور الیکشن کمیشن عملدرآمد نہ کرسکے، اس کے بعد 3 مئی کو الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی...

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولر وسیم اکرم کی57 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تقاریب میں وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین بائولر مانے جاتے ہیں، وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں،انہوں نے 1984ء سے 2003ء کے درمیان 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدرپاکستان فضل الٰہی چوہدری کی41 ویں بر...

پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی41 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی وہ14اگست 1973ء سی16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔فضل الٰہی چوہدری پنجاب کے شہر کھاریاں میں پیدا ہوئے وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان تھے وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے فضل الٰہی چوہدری 1973ء کے آئین کے تحت پاکستان کے صدر بنے وہ1973ء سے 1978ء تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ جنرل ضیاء الحق کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔فضل الٰہی چوہدری یکم جون 1982ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نتیجہ خیز...

چینی کمپنی سی ایس سی ای سی نے پاکستان میں پانچ تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کیے ہیں، ان منصوبوں میں جامشورو، فیصل آباد، لکھالہ، کوٹری اور مصطفی گو شامل ہیں،ان تھرمل پاور پلانٹس کی بدولت پاکستان میں 20 لاکھ واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین دو پڑوسی ممالک ہیں،ترقی کے ایک طویل عرصے کے بعد دونوں نے ہمیشہ قریبی اور مضبوط ترین دوستی کو برقرار رکھا ہے، جو نہ صرف سلامتی کے امور پر منحصر ہے، بلکہ بڑھتے ہوئے قریبی اقتصادی تعاون کو بھی ظاہر کر تی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شاہراہ ریشم کی تعمیر کے وقت یہ بات پہلے ہی واضح تھی کہ اقتصادی معاملات میں دونوں ممالک کے قدم ایک ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ میں نے گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف اوقات میں چین کا دورہ کیا ہے اور ہر بار میرے دماغ میں یہ رائے پختہ ہو جاتی ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری کی ابھی بہت گنجائش ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان دنوں میں ابھی بھی چین میں ہوں اور ہمارے پاکستانی میڈیا تھنک ٹینک کے وفد نے جسے لاہور میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل نے مدعو کیا تھا، چین کی ایک مشہور کمپنی چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) کے دفتر کا دورہ کیا۔ سی ایس سی ای سی چین کا سب سے بڑا تعمیراتی اور سرمایہ کاری گروپ ہے اور ان کے دفتر میں جا کر مجھے معلوم ہوا کہ یہ کارپوریشن سی پیک سے بہت پہلے 1984 میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئی تھی اور پاکستان میں بہت سے بڑے پراجیکٹس اس کمپنی نے بنائے ہیں جس سے اس کارپوریشن کے معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کا پتہ چلتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق سی ایس سی ای سی نے پاکستان میں پانچ تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کیے ہیں اور ان منصوبوں میں جامشورو، فیصل آباد، لکھالہ، کوٹری اور مصطفی گو شامل ہیں۔ ان تھرمل پاور پلانٹس کی بدولت پاکستان میں 20 لاکھ واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 1990 کی دہائی کے وسط میں اس کارپوریشن نے صوبہ سندھ میں ایک بہت بڑا منصوبہ مکمل کیا۔ کراچی، پاکستان کے سب سے بڑے گنجان آباد شہر کے طور پر، جس میں بڑا اور دیرینہ مسئلہ سیوریج کا ہے۔ اس طرح اس مسئلے کو حل کرنے میں سی ایس سی ای سی نے کلیدی کردار ادا کیا اور کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر سے کراچی کی شہری زندگی پر مستقل طور پر مثبت اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک بہت اہم عنصر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون ہے۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ پاکستان کے لیے اپنی دفاعی ضروریات کے لحاظ سے سب سے اہم ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جس جگہ پر یہ طیارہ تیار ہوتا ہے وہاں فیکٹری کی تعمیر کا سہرا بھی اسی کمپنی کے سر جاتا ہے۔ یہ فیکٹری پاکستان کے مشہور ایئربیس کامرہ میں واقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح ایک اور ناگزیر منصوبہ اسلام آباد میں مکمل ہوا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل کی عمارت بھی اسی کمپنی نے تعمیر کی ہے جبکہ سینٹورس نام کا ایک بڑا کاروباری مرکز اسلام آباد میں کھڑا ہے اور اس کاروباری مرکز کی تعمیر بھی اسی کمپنی کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گوادر پرو کے مطابق لاہور میں شہر کی مشہور ترین عمارت ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بھی اسی انٹرپرائز کا شاہکار ہے۔ اس عمارت کا نام ایک نوعمر لڑکی کے نام پر رکھا گیا ہے جو ایک پاکستانی آئی ٹی لیومینری اور سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل تھی ۔ بدقسمتی سے، وہ بہت چھوٹی عمر میں انتقال کر گئی ، لہذا لوگ اس عمارت کو اس کی یادگار کے طور پر استعمال کرتے ہیں. گوادر پرو کے مطابق جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ سی پیک کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر پراجیکٹ پی کے ایم (سکھر ملتان سیکشن) کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی اسی کارپوریشن کو 2015 میں دیا گیا تھا۔ سی ایس سی ای سی کا ماضی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ان کے پاس جو بھی ٹھیکہ آ یا انہوں نے معاہدے کی روح کے مطابق معاہدہ مکمل کیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ سی پیک میں اتنے بڑے منصوبے کا ملنا بہت متاثر کن بات ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کارپوریشن کی مہارت سے سی پیک اور پاکستان میں جاری دیگر تعمیراتی منصوبوں سے مسلسل استفادہ کیا جائے اور پاکستانی حکومت اور تاجر اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بلوں کی بروقت ادائیگی کی جائے اور اس سلسلے میں اسے کسی بھی بہانے سے بچایا جائے۔ جسے بیوروکریسی عموماً اپناتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ اس کمپنی کی اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ مہارت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور پاکستان میں جاری کئی تعمیراتی منصوبوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ فطری طور پر، ہماری پاکستانی حکومت اور کاروباری برادری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جب ہم ایسی کمپنی کے ساتھ کاروبار کر یں ، تو فنڈز وقت پر آ ئیں ، اور اسے بیوروکریسی کے اثر و رسوخ سے بچا ئیں جو معیشت کے کام کو متاثر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری کو فروغ د ے...

ایچ ای جے کے'' ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں سینئر پروفیسر رضا شاہ نے کہا ہے کہ کیمیکلز کی مقامی پیداوار بہت اہم ہے، اگر پاکستان ایک اچھی کیمیکل انڈسٹری قائم کر سکتا ہے، کریکنگ پلانٹس بنا سکتا ہے اور مقامی وسائل سے مقامی طور پر کیمیکل تیار کر سکتا ہے، تو ہماری درآمدات بہت کم ہو جائیں گی ۔ کیمیکل تمام صنعتوں اور زندگی کے ہر شعبے کے لیے ضروری ہیں۔ تاہم، پاکستان کا کیمیکل سیکٹر زیادہ تر درآمدات پر منحصر ہے اور بہت ابتدائی مرحلے میں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رضا شاہ نے کہاکیمیکل انڈسٹری کو اعلیٰ سطح کی مہارت کی ضرورت ہے، لیکن پاکستانی گریجویٹس کو اس کا بہت کم سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہنر مند کارکنوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے، اس شعبے میں صنعت اور اکیڈمی کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔ ہماری تنظیم کیمیکل ریسرچ میں مہارت رکھتی ہے، اور اس کے پاس جدید ترین سہولیات ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس اس وقت ان وسائل تک رسائی کا فقدان ہے۔

نجی صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے اشتراک سے، پاکستان میں کیمیکل مینوفیکچرنگ سیکٹر پروان چڑھ سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین اس وقت کیمیائی صنعت کے لحاظ سے عالمی رہنما ہے اور اس نے گزشتہ سال سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا۔ رضا شاہ نے کہا کہ چین نے کریکنگ انڈسٹری کی ترقی پر زور دیا ہے، جو صابن، رنگ، چمڑے، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ جیسے مختلف استعمال کے لیے ضروری کیمیکل تیار کرتی ہے۔ چین اب عالمی سطح پر اپنی کیمیائی مصنوعات فروخت کرتا ہے۔ پاکستان کے کاروباری ادارے چین کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی کریکنگ انڈسٹریز تیار کر سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی کیمیکل انڈسٹری بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) سے اس وقت فائدہ اٹھا سکتی ہے جب 4 خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) تعمیر کیے جائیں گے۔ کیمیکل لنکرز پاکستان بیجنگ آفس کے نمائندے عامر قیصر نے کہا کہ بنیادی صنعتوں کے لیے کیمیکل بنانے کے لیے کیمیکل انڈسٹری کے لیے الگ الگ ایریا ز ہوں گے۔ ہم وہاں سے کیمیکل بھی برآمد کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے پاس کیمیکلز کے لیے وافر مقدار میں خام مال موجود ہے، اس لیے یہ ایک بہت ممکنہ صنعت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی کے واقعات کو دیکھ بہت رنجیدہ ہوئے ، جنا...

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کو دیکھ بہت رنجیدہ ہوئے ، جناح ہاؤس کے ساتھ ساتھ مسجد کی بھی بے حرمتی کی گئی اگر جنگ کی حالت میں عبادت گاہیں محفوظ ہوتی ہیں، افسوس ہے کہ ہمارے اپنے لوگوں نے عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بلوچستان میں ان لوگوں کے خلاف آپریشن اور کارروائیاںکررہے ہین جنہوں نے قائداعظم ہاؤس کو نظر آتش کیا ، ایسے لوگوں کو کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، بلوچستان میں بے پناہ کارروائیاں کی گئیں لیکن کسی بھی نے بھی قائد اعظم ہاؤس پر حمہ نہیں کیا ، میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان سے زیادہ محب وطن ہیں، ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹوکو شہید کیا گیا سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں، شرپسند جتھوں کی وجہ سے ہماری بدنامی ہوئی آج کل سوشل میڈیا کا دورہے ، دشمن ممالک خوشیاں منارہے ہیں، بے حیثیت قوم ایسی سیاست کریں کہ ایک دوسرے کی نظریے کے خلاف بات کریں ، تاکہ ملکی بنیادوں پرہاتھ نہ ڈالیں ، اپنی اور حکومت بلوچستان کی طرف سے اس واقع کی پرزور مذمت کرتا ہون تمام اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو رویہ دہشتگردوں کے خلاف امتیاز کرتے ہیں وہ رویہ ملک کے غداروں کے خلاف رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس،علی نواز اعوان اور را...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی کے باعث علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی۔ جج سکندر خان نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل ملزم نے کہا کہ تفتیشی افسر کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ تفتیشی افسرکی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نمائندوں کے تحفظ کیلئے جماعت اسلام...

بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت کراچی کے امیر حافظ نعیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، منتخب چیئرمین کی تعداد کے لحاظ سے جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان ہو گا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے ہر طرح کی دھاندلی کی اور انتظامی مشینری سے مداخلت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 نشستوں پر وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف نے 41 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے میئر کے انتخابات کے لیے حافط نعیم الرحمان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد سے پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس نے کئی منتخب نمائندوں اور امیدواروں کو غیر قانونی طور پر گرفتارکرلیا ہے، گرفتارمنتخب نمائندوں کوحلف لینے کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے نظربند 40 کارک...

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نظربند 40 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے 40 کارکنان کو بڑا ریلیف مل گیا، کیوں کہ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں قابل سماعت نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ درخواست قابل سماعت کی بات بعد میں کریں، پہلے بتائیں گرفتار افراد کے خلاف کیا مواد ہے، سرکاری وکلا ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ ہمیں سن تو لیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارا حکم چیلنج کردیجیے گا، عدالت نے ایم پی او کے تحت گرفتار 40 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 10 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کی نظربندی کے خلاف سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ دو کارکنان کو میرپور خاص اور دو کو سانگھڑ جیل میں منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان سے فیملی کی بھی ملاقات کرائی نہیں جارہی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایم پی او کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر رہنماں اور کارکنان کو رہا کیا جائے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ میرپورخاص اور سانگھڑ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فیملی سے ملزمان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ میرپورخاص اور سانگھڑ سے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نارووال، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پا...

حلقہ پی پی 49 نارووال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں سجاد مہیس نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، فوج اور فوجی ادارے ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن شر پسندوں نے ہمارے ان اداروں اور تنصیبات پر حملہ کیا انہیں سزا ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دلخراش واقعہ کی پر زور مذمت کرتا ہوں، واقعات سے مجبور ہو کر پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور پی پی 49 کی ٹکٹ سے دستبردار ہوتا ہوں۔ سجاد مہیس نے کہا کہ آج کے بعد میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سجاد مہیس نے 2018 کے عام انتخابات میں اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر ایکشن لڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیگلیریا نے خاتون سمیت مزید 2 افراد جان لے ل...

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران نگلیریا نے خاتون سمیت مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ کراچی میں دماغ کو کھاجانیوالے امیبا نیگلیریا مزید دو افراد جانیں نگل گیا، مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک ہفتے میں مزید دو افراد نیگلیریا کے باعث انتقال کر گئے، مرنیوالوں میں قیوم آباد کی 32 سالہ گلشن بیگم اور سرجانی ٹاون کا 45 سالہ آصف شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں برس نگلیریا سے 2 اموات ہوئی ہیں، جبکہ شہر قائد میں گزشتہ سال نیگلیریا سے 5 اموات ہوئی تھیں۔ سندھ میں 2011 میں نیگلیریا سے ایک، 2012 میں 9، 2013 میں 3، 2014 میں 14، 2015 میں 12، 2016 میں 3، 2017 میں 6، 2018 میں 7، 2019 میں 15، 2020 میں 8، 2021 میں 7 اور 2022 میں اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں نیگلیریا کا مرض منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 90 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جن میں سے 86 متوفین کا تعلق کراچی سے تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کو برین ایٹنگ امیبا یعنی دماغ خور جرثومہ بھی کہتے ہیں اور اس کا شکار ہونیوالے 98 فیصد افراد انتقال کرجاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 5 جون تک توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ رہنما تحریک انصاف اسد عمر اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے استدعا کی کہ بابر اعوان بیرون ملک ہیں،آئندہ کی کوئی تاریخ دے دیں، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جج راجہ جواد عباس درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سماعت کے دوران اسد عمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ وقوعہ والے دن اسد عمر تو جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں، سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہیں،اسد عمر کہیں نظر نہیں آتے۔ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرے تو ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا، پراسیکیوشن نے دہشت گردوں کا معیار ہی کم کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کے لئے درخ...

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مقف پیش کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، ان کے خلاف عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے درخواست دائر کی تھی، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دیا، شیخ رشید اور سراج الحق نے عمران خان کا ساتھ دیا، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے، عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، اسح...

وفاقی وزیرِ خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسلام آباد میں بین الاقومی اسلامک بینکنگ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کہا کہ سٹیٹ بینک پاکستان میں اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے اور گورنر سٹیٹ بینک نے اسلامک فنانس کے فروغ کیلئے بڑی محنت کی ہے، اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسلامک فنانسنگ کے ذریعے حکومتی مالیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ اسلامی بینکنگ کیلئے مثر اقدامات کر رہے ہیں، یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے، اسلامی بینکنگ کا نظام ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم ہے، عالمی سطح پر اسلامک فنانس 4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، 2026 میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59 ہزار ارب ڈالرز کو پہنچ جائے گا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملکی اکانومی کیلئے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ سے گروتھ میں بہتری آ رہی ہے، مارکیٹ کا حجم 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں 24 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکیورٹی گارڈ نے جان دیکر ڈکیتی کی کوشش ناکا...

فیصل آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے نجی فیکٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکوں سے مزاحمت کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ فیصل آباد کے علاقے جھمرہ روڈ پر نجی فیکٹری میں ڈاکوں نے مزاحمت سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔ ساتھی ورکرز کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو فیکٹر میں گھسے تو محمد اختر نے ایک کو دبوچ لیا، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی فیکٹری میں کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی، فرار ہونیوالے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کی درخواست پر الی...

لاہور ہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست کو اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔ وکیل درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کا تقرر 90 روز کیلئیعمل میں لایا گیا تھا، 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران کی گرفتاری پر جلا گھیرا کیس، دفعات ختم...

عمران خان کی گرفتاری پر جلاگھیرا اور املاک کونقصان پہنچانے کے مقدمے میں پولیس نے دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ تھانہ کھڈیاں قصورمیں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پولیس نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی۔ تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فال نہیں کرتیں، وکیل نے کہا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی گئیں ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارٹی چھوڑنے والے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں سے نہیں اندر سے ٹوٹتے ہیں، پاکستان میں چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے، جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے، نوازشریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے، دست شفقت ملنے پر گیٹ نمبر 4 سے ایکسائز منسٹری ملی، شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بمپر کراپس کہنے والے گندم خریداری کا 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں، میری اداروں سے درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا سدباب کریں، ہر افواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے، آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ہر مسلمان نماز میں شہادت کی دعا مانگتا ہے اور شہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے، پارٹیاں چھڑوانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے نے صوبہ کے پی کے میں ریلوے ٹریک کی بحا...

ریلوے نے صوبہ کے پی کے میں ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے لایا گیا سامان سندھ منتقل کرنا شروع کردیا،نوشہرہ ،مردان درگئی ریلوے سیکشن کی بحالی وفاقی حکومت کے انتقام کی وجہ سے خواب بن گئی ،پی ڈی ایم حکومت نے نوشہرہ درگئی ریلوے سیکشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنادیا،سابقہ حکومت میں نوشہرہ درگئی سیکشن کی بحالی کے لیے لایا گیا سامان واپس لے جانا شروع کردیا۔سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے عوام کی سہولت کے لیے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا مگر حکومت ختم ہونے کی وجہ سے کام مکمل نہ ہوسکا،پی ڈی ایم حکومت نے آتے ساتھ ہی ریلوے ٹریک پر کام روک دیا اور اب ریل کی پٹریاں ودیگر سامان مال گاڑیوں میں ڈال کرسندھ لے جایا جارہاہے ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے نوشہرہ سے درگئی تک بحال ہونے والے سیکشن پر کام روکھے رکھا اب ایک سال بعد اس سیکشن کے لیے لایا گیا سامان بھی واپس لے کر جایا جارہاہے اس سیکشن پر مردان بڑا شہر ہے کئی سالوں سے یہ سیکشن بند تھا جس کو پی ٹی آئی کے دور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے مقامی نمائندوں اور عوام کی درخواست پر بحال کرنے کا فیصلہ کیاتھا جس کے لیے باقاعدہ ٹریک کی اپ گریڈ یشن کے لیے پٹریاں اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا تھا مگر حکومت ختم ہونے کے بعد اس ٹریک پر کام روک دیا گیا اور اب ایک سال گزرنے کے بعد اس سیکشن کے لیے لایا گیا سامان بھی واپس لے کر جایاجارہاہے مال گاڑیوں میں ریل پٹریاں اور دیگر ٹریک کاسامان لے کرجایاجارہاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں سے سامان نکال کرریل کی مال گاڑیوں میں سندھ لے کرجایا جارہاہے جہاں اس کو ٹریک کی مرمت میں استعمال کیاجائے گا اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے بھی پی...

جھنگ سے تعلق رکھنے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور جھنگ سے سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے راشدہ یعقوب نے کہا کہ پرتشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، پاک فوج کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی خاتون رہنما کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لانے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماوں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے ،خدیجہ ش...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ماوں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جیل میں خواتین سے بدسلوکی کی خبروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو 32 خواتین گرفتار ہوئیں جن میں سے 11 خواتین اب تک جیل میں ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جناح ہاوس واقعے میں جو جو ملوث ہوا، چاہے وہ جتنا بھی بااثر ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق خبروں پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، وہ جیل میں ہیں۔ ان کی شناخت پریڈ چل رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ شاہ کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آئے تھا جس میں انہیں 9 مئی کے واقعات پر اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کیا اور اپنے تبصروں پر معافی بھی مانگی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ خدیجہ شاہ کو رہا کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فی...

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فیصد سے ترقی کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں،پاکستان کے کارپوریٹ بینک سیکٹر کا سائز بہت کم ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اضافے کی ضرورت ہے،اسکو کو فروغ دے کراسلامی مارکیٹ کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے،اسکوک کے ذریعے حکومت کی مالیاتی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے،شریعہ کمپلائنٹ فنڈنگ کے اجرا سے حکومتی فنڈز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،اسد عمر کی درخواست ض...

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جج راجہ جواد عباس درخواست ضمانت پر فیصلہ (آج) منگل کو سنائیں گے۔ سماعت کے دوران اسدعمر کے وکیل سردار مصروف کا کہنا تھا کہ وقوعہ والے دن اسد عمر تو جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں، سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہیں،اسد عمر کہیں نظر نہیں آتے۔ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرے تو ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا، پراسیکیوشن نے دہشت گردوں کا معیار ہی کم کردیا ہے۔ پراسیکوٹرعدنان علی نے عدالت کو بتایا کہ اسدعمر نہ صرف کارکنان کو لائے بلکہ جلا گھیرا بھی کرایا، عدلیہ سمیت دیگر اداروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مہم چلائی گئی۔ پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑیاں جلائیں۔ جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ اسدعمر کا کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جہاں دہشت گرد خالی ہاتھ آیا، آج تک کوئی ایسا کیس بتادیں جہاں دہشت گرد اسلحے کے بغیر آیا ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف سیکرٹری کو دھمکانے کا کیس، رانا ثنا اللہ...

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں چیف سیکرٹری کو دھمکانے کے کیس میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا ثنااللہ کے خلاف ادروں کو دھمکانے اور چیف سیکرٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ وکلا کی جانب سے رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استشنی کی درخواست دی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت28جون تک ملتوی کر دی۔28 جون کو رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔ اس سے قبل گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی ۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَ...

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ

O people! Fear your Lord, who created you from a single soul

القرآن_الكريم

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

هنري_كسينجر ..دخل القرن الثاني من الحياة ..ص...

هنري_كسينجر ..دخل القرن الثاني من الحياة ..صندوق السياسة العالمية الاسود. قال كيسنجر لديفيد إغناتيوس

"أرى تغيير جوهري في الوضع الاستراتيجي في الشرق الأوسط بعد الإتفاق السعودي الايراني

The Black of world politics

#Henry_Kissinger marks his 100th birthday on Saturday,

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اسکولوں کے 65 فیصد طلبا ٔ بینائی کے مسا...

شیا من (شِنہوا) پرائمری و سیکنڈری اسکولوں کے چینی طالب علموں میں میوپیا (بینائی کی بیماری) کا مجموعی پھیلاؤ 64.85 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

'بچوں اور نوعمروں میں میوپیا کی قومی روک تھام اور کنٹرول پر وائٹ پیپر'کے عنوان سے یہ رپورٹ چائنہ چیریٹیز ایڈ فاؤنڈیشن فار چلڈرن اور ہواشیا آئی ہاسپیٹل گروپ نے مشترکہ طور پر ایک فورم میں جاری کی۔

یہ مطالعہ 2019 سے 2021 کے درمیان جمع کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں 19 صوبوں کے 51 شہروں میں 4 ہزار 27 کُل وقتی پرائمری ومڈل اسکولوں کو شامل کیا گیا ہے  جس میں 45 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبا شامل تھے۔

نتائج کے مطابق پرائمری اسکول کے طلبا میں میوپیا کا پھیلاؤ 54 فیصد، مڈل اسکول کے طلباء میں 78.18 فیصد اور ہائی اسکول کے طلباء میں 87.05 فیصد ہے۔ تحقیق کے مطابق لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں میں میوپیا  کا زیادہ پھیلاؤ ہوتا ہے  جس میں دائیں آنکھ بائیں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے ایک اہم محقق اور پوسٹ ڈاکٹریٹ  فیلو ہو کنروئی نے میوپیا کی روک تھام کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کے حصے کے طور پر طلبا میں برقی آلات پر خرچ ہونے والے وقت کو کم کرنے اور بیرونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے جیسی آنکھوں کی صحت مند عادات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا  ۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،تبت میں ایشیا کا بلند ترین درخت دریافت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے محققین کی ایک ٹیم نے تبت خوداختیار خطے میں صنوبر کا دیو قامت درخت دریافت کیا ہے جس کی بلندی 102.3 میٹر ہے۔ یہ ایشیا کا بلندترین درخت بھی ہے۔

ریکارڈ توڑنے والا یہ درخت نی ینگ چی شہر کی بومی کاؤنٹی میں واقع یار لونگ زان بو گرینڈ کین یان کی قومی قدرتی افزائش گاہ میں ایک سائنسی تحقیق کے دوران دریافت ہوا ۔ یہ تحقیق مئی میں جامعہ پیکنگ کی جانب سے کی گئی تھی ۔ اسے "صنوبر تورولوسا" کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیم ارکان نے ڈرونز اور لیزر ریڈار کا استعمال کرتے ہوئے مقامی صنوبر کے علاقے کا نقشہ تیار کیا جس میں اس 102.3 میٹر بلند درخت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

اس علاقے میں ایسے درخت بھی بڑے تعداد میں پائے گئے جن کی بلندی 85 میٹر سے زائد ہے۔ ان میں 25 کی بلندی 90 میٹر سے زائد ہے۔ جامعہ  پیکنگ کی ٹیم کے ایک رکن رین یو نے بتایا کہ نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کی اس خطے میں چین اور ایشیا کے دیوہیکل درختوں کی سب سے بڑی آبادی موجود ہے۔

بنیادی طور پر جنوب مشرقی تبت میں پھیلا "صنوبر تورولوسا" ایک تنگ اور چھوٹی آبادی کاعلاقہ ہے جس کا اندراج اول درجے کے تحفظ پودے کے طور پر کیا گیا۔

اس سے قبل چین میں بلندترین درخت کی اونچائی 83.4 میٹرز تھی جسے سائنسدانوں نے گزشتہ برس تبت میں دریافت کیا تھا۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سی 919 مسافربردار طیارے کی تجارتی پروا...

شنگھائی (شِںہوا) چین کے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ بڑے مسافربردار طیارے سی 919 نے اتوار کو شنگھائی سے بیجنگ کے لیے اپنی پہلی تجارتی پرواز کی جس کے ساتھ ہی یہ طیارہ شہری ہوا بازی مارکیٹ میں داخل ہوگیا۔

چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز نمبر ایم یو 9191 نے شنگھائی ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح 10 بجکر 32 منٹ پر اڑان بھری جس میں 128 مسافر سوار تھے۔

بی 919 اے کی رجسٹریشن کے تحت یہ طیارہ دنیا بھر میں فراہم کیا جانے والا پہلا سی 919 مسافر بردار طیارہ ہے۔

طیارہ بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا ۔

سی 919 بین الاقوامی فضائی معیارکے مطابق چین کا اپنی مدد آپ کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ مسافر بردار طیارہ ہے جو آزاد  دانشورانہ ملکیتی حقوق رکھتا ہے۔

سی 919 منصوبہ 2007 میں شروع کیا گیا تھا۔ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کا تیار کردہ پہلا سی 919 طیارہ نومبر 2015 میں شنگھائی میں پیداواری لائن میں لا یا گیا۔

طیارے نے 2017 میں پہلی پرواز کی تھی۔

کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کے مارکیٹنگ اینڈ سیلز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژانگ شیاؤگوانگ نے بتایا کہ "یہ نئے طیارے کی آمد کا وقت ہے اور اگر سی 919 مارکیٹ امتحان پر پورا اترتا ہے تو یہ بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ژونگ گوان کن فورم میں ٹیکنالوجی اختراع کو اج...

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال ژونگ گوان کون فورم کے نمائشی علاقے میں ذہین ٹیکنالوجی مصنوعات اور ایپلی کیشنز کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر کے افراد کو مستقبل کی زندگی بارے ایک امید افزا تصور قرار دے رہی ہے۔

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ژونگ گوان کن فورم کے نمائشی علاقے میں عملے کی ایک رکن موشن کیپچر آلات کی نمائش کررہی ہے ۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ژونگ گوان کن قومی آزاد اختراع نمائشی علاقے کے نمائش مرکز میں مکمل قدوقامت کا انسانی بائیونک روبوٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ژونگ گوان کن قومی آزاد اختراع نمائشی علاقے کے نمائش مرکز میں سرجیکل روبوٹ کی نمائش کی جارہی ہے ۔ (شِںہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ژونگ گوان کن فورم کے نمائشی علاقے میں نئی توانائی گاڑی کی نمائش کی جارہی ہے۔  (شِںہوا)

 

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے...

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی فوائد حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

سعودی عرب اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے الخیریجی نے کہا کہ دونوں ممالک نے 2016 میں اپنے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مقام تک پہنچایا اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ اعلٰی سطح کے دوروں نے تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کو مزید اجاگر کیا ہے۔

سعودی سفارتکار نے کہا کہ 2016 اور 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ کے سعودی عرب کے دوروں نے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی میں سعودی عرب اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں۔ سعودی عرب کے وژن 2030 اور چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے حوالے سے متعدد منصوبوں، معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں میں ہائیڈروجن انرجی، عدلیہ، چینی زبان کی تعلیم، میڈیا تعاون اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

الخریجی نے سیاسی واقتصادی محاذوں پر چین کے بااثر کردار کو تسلیم کیا اور دوطرفہ وکثیر الجہت شعبوں میں مختلف امور پر چین کے ساتھ مسلسل تعاون اور معاہدے پر روشنی ڈالی جبکہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں چین کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا جو بات چیت اور مواصلات کے لئے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ مذاکرات 6 اور 10 مارچ کو ہوئے تھے جس کے نتیجے میں چین، سعودی عرب اور ایران کی جانب سے مشترکہ سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز ہو گا جس کی بنیاد متفقہ اصولوں و طریقہ کار پر پختہ عزم کے ساتھ مبنی ہو گی اور دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے فائدے کے لیے سلامتی، استحکام، تعاون اور ترقی کی فضا کو فروغ دیا جائے گا۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے...

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی فوائد حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

سعودی عرب اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے الخیریجی نے کہا کہ دونوں ممالک نے 2016 میں اپنے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مقام تک پہنچایا اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ اعلٰی سطح کے دوروں نے تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کو مزید اجاگر کیا ہے۔

سعودی سفارتکار نے کہا کہ 2016 اور 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ کے سعودی عرب کے دوروں نے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی میں سعودی عرب اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں۔ سعودی عرب کے وژن 2030 اور چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے حوالے سے متعدد منصوبوں، معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں میں ہائیڈروجن انرجی، عدلیہ، چینی زبان کی تعلیم، میڈیا تعاون اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

الخریجی نے سیاسی واقتصادی محاذوں پر چین کے بااثر کردار کو تسلیم کیا اور دوطرفہ وکثیر الجہت شعبوں میں مختلف امور پر چین کے ساتھ مسلسل تعاون اور معاہدے پر روشنی ڈالی جبکہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں چین کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا جو بات چیت اور مواصلات کے لئے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ مذاکرات 6 اور 10 مارچ کو ہوئے تھے جس کے نتیجے میں چین، سعودی عرب اور ایران کی جانب سے مشترکہ سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز ہو گا جس کی بنیاد متفقہ اصولوں و طریقہ کار پر پختہ عزم کے ساتھ مبنی ہو گی اور دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے فائدے کے لیے سلامتی، استحکام، تعاون اور ترقی کی فضا کو فروغ دیا جائے گا۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عراق کی تعمیر نو...

بغداد (شِنہوا) بغداد میں قائم المستنصریہ یونیورسٹی کے پروفیسر عقیل ہمدان نے کہا ہے کہ چین جنگ کے بعد عراق کی تعمیر نو میں خاص طور پر چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پروفیسر نے کہا کہ عراق میں بنیادی ڈھانچہ دہائیوں کی جنگوں، پابندیوں اور معاشی بحرانوں کے باعث خستہ حال ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی کمپنیزعراق کی معیشت کی بحالی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی فوری ضرورت کو پورا کر سکتی ہیں۔

ہمدان نے کہا کہ ہمیں بی آر آئی کی ضرورت ہےکیونکہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہوتی ہے اور صنعتی  و طبی علاقوں کے ساتھ ساتھ رہائشی شہروں میں ترقی کو فروغ ملتا  ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے غیر قانونی طور پر ان کے ملک پر حملہ کر کے قبضہ کیا جبکہ چین خوشحالی کا پیغام لایا ہے۔

ہمدان نے کہا کہ چین کسی ملک پر قبضہ نہیں کرتا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین باہمی فائدے اور مشترکہ تقدیر کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرتا ہے۔

قدیم شاہراہ ریشم پر مرکزی مقام کی حیثیت سے عراق کو چین کا فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے ہمدان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین ۔عراق تعاون ایشیائی، یورپی اور افریقی براعظموں کے رابطے کو فروغ دے سکتا ہے۔

ہمدان ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم دی پاپولر موومنٹ آف دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور  دی پورٹ آف الفاؤ کے فعال رکن بھی ہیں جو ملک کے الفاؤ گریٹ پورٹ منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کی حمایت کرتی ہے۔

عراق کے 18 میں سے 15 صوبوں میں سرگرم تنظیم کے ارکان میں سابق سرکاری عہدیدار، اسکالرز، کاروباری افراد اور کارکن شامل ہیں۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عراق کی تعمیر نو...

بغداد (شِنہوا) بغداد میں قائم المستنصریہ یونیورسٹی کے پروفیسر عقیل ہمدان نے کہا ہے کہ چین جنگ کے بعد عراق کی تعمیر نو میں خاص طور پر چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پروفیسر نے کہا کہ عراق میں بنیادی ڈھانچہ دہائیوں کی جنگوں، پابندیوں اور معاشی بحرانوں کے باعث خستہ حال ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی کمپنیزعراق کی معیشت کی بحالی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی فوری ضرورت کو پورا کر سکتی ہیں۔

ہمدان نے کہا کہ ہمیں بی آر آئی کی ضرورت ہےکیونکہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہوتی ہے اور صنعتی  و طبی علاقوں کے ساتھ ساتھ رہائشی شہروں میں ترقی کو فروغ ملتا  ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے غیر قانونی طور پر ان کے ملک پر حملہ کر کے قبضہ کیا جبکہ چین خوشحالی کا پیغام لایا ہے۔

ہمدان نے کہا کہ چین کسی ملک پر قبضہ نہیں کرتا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین باہمی فائدے اور مشترکہ تقدیر کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرتا ہے۔

قدیم شاہراہ ریشم پر مرکزی مقام کی حیثیت سے عراق کو چین کا فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے ہمدان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین ۔عراق تعاون ایشیائی، یورپی اور افریقی براعظموں کے رابطے کو فروغ دے سکتا ہے۔

ہمدان ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم دی پاپولر موومنٹ آف دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور  دی پورٹ آف الفاؤ کے فعال رکن بھی ہیں جو ملک کے الفاؤ گریٹ پورٹ منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کی حمایت کرتی ہے۔

عراق کے 18 میں سے 15 صوبوں میں سرگرم تنظیم کے ارکان میں سابق سرکاری عہدیدار، اسکالرز، کاروباری افراد اور کارکن شامل ہیں۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عراق کی تعمیر نو...

بغداد (شِنہوا) بغداد میں قائم المستنصریہ یونیورسٹی کے پروفیسر عقیل ہمدان نے کہا ہے کہ چین جنگ کے بعد عراق کی تعمیر نو میں خاص طور پر چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پروفیسر نے کہا کہ عراق میں بنیادی ڈھانچہ دہائیوں کی جنگوں، پابندیوں اور معاشی بحرانوں کے باعث خستہ حال ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی کمپنیزعراق کی معیشت کی بحالی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی فوری ضرورت کو پورا کر سکتی ہیں۔

ہمدان نے کہا کہ ہمیں بی آر آئی کی ضرورت ہےکیونکہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہوتی ہے اور صنعتی  و طبی علاقوں کے ساتھ ساتھ رہائشی شہروں میں ترقی کو فروغ ملتا  ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک نے غیر قانونی طور پر ان کے ملک پر حملہ کر کے قبضہ کیا جبکہ چین خوشحالی کا پیغام لایا ہے۔

ہمدان نے کہا کہ چین کسی ملک پر قبضہ نہیں کرتا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین باہمی فائدے اور مشترکہ تقدیر کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرتا ہے۔

قدیم شاہراہ ریشم پر مرکزی مقام کی حیثیت سے عراق کو چین کا فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے ہمدان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین ۔عراق تعاون ایشیائی، یورپی اور افریقی براعظموں کے رابطے کو فروغ دے سکتا ہے۔

ہمدان ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم دی پاپولر موومنٹ آف دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور  دی پورٹ آف الفاؤ کے فعال رکن بھی ہیں جو ملک کے الفاؤ گریٹ پورٹ منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کی حمایت کرتی ہے۔

عراق کے 18 میں سے 15 صوبوں میں سرگرم تنظیم کے ارکان میں سابق سرکاری عہدیدار، اسکالرز، کاروباری افراد اور کارکن شامل ہیں۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ٹیلی کام انڈسٹری میں پہلے 4 ماہ کےدورا...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت  میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ابھرتے ہوئے کاروباروں کی وجہ سے مستحکم توسیع ہوئی ہے ۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے میں کمپنیز کی مجموعی کاروباری آمدنی 569.9 ارب  یوآن (تقریباً 80.5 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 22.3 فیصد اضافہ ہوا ہے  جس سے ٹیلی کام کاروبار کی آمدنی میں 4.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار فائیو  جی خدمات کے پھیلاؤ کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ اپریل کے آخر تک ملک میں 27 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ فائیو جی بیس اسٹیشنز تھے اور پہلے چار مہینوں کےدوران 7 کروڑ 30 لاکھ 8 ہزار فائیو جی موبائل صارفین کا خالص اضافہ ہوا۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ترجمانوں کا پر یس ریلیز کی کارکردگی بہت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی محکموں اور مقامی حکومتوں کے ترجمانوں نے اتوار کے روز بیجنگ میں  پر یس ریلیز کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔

ریاستی کونسل اطلاعات دفتر اور سنگہوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسرے چین ترجمان فورم میں 100 سے زائد ترجمانوں، ماہرین، اسکالرز اور خبر رساں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فورم کا موضوع پر یس ریلیز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور پارٹی اور ملک کے مجموعی کام کی خدمت کرنا ہے۔

فورم کے مطابق 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ملک بھر کے تمام علاقوں اور محکموں نے باقاعدگی سے پریس ریلیز جاری کی ہیں جس سے پارٹی اور ملک کی ترقی کے لئے ایک سازگار رائے عامہ کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

رپورٹ میں درست سیاسی رجحان رکھنے، اچھے نتائج دینے اور خبروں میں درست اظہار کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ پارٹی اور حکومت کی آواز ہر گھر تک پہنچ سکے اور چین کی آواز کو دنیا میں واضح طور پر سنا جا سکے۔

فورم نے پریس ریلیز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تربیت کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 81.4 فی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اپریل کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 81.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 99 ہزار چینی ساختہ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو اس عرصے میں ملک کی فروخت شدہ مجموعی مسافر کاروں کے 55.2 فیصد کے مساوی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 4 ماہ میں مقامی ساختہ گاڑیوں کی فروخت 36 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 18.8 فیصد زائد ہے۔

یہ فروخت اس مدت میں ملک کی کل مسافر کاروں کی فروخت کا 53 فیصد بنتی ہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 5.4 فیصد زائد ہے۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، عوامی پیشکش فنڈز کی قیمت 272.9کھرب یو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے عوامی پیشکش فنڈز کی منیجمنٹ کے تحت اثاثہ جات کی مجموعی مالیت اپریل کے اختتام تک 272.9 کھرب یوآن (تقریباً 38.6 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔

چین کی ایسٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق کلوزڈ ۔اینڈ فنڈز 36.7 کھرب یوآن تک پہنچ گئے جبکہ اوپن۔اینڈ فنڈز کی مالیت تقریباً 236.2 کھرب یوآن ہو گئی۔ 

143 فنڈ منیجمنٹ کمپنیز کی جانب سے مجموعی طور پر 10 ہزار 813 عوامی پیشکش فنڈزکو سنبھالا گیا۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فنڈ منیجمنٹ کمپنیز میں سے 47 غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی تھیں جبکہ 96 مقامی کمپنیز کے فنڈز پر چل رہی تھیں۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بگ ڈیٹا کے دور میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے،...

گوئی یانگ (شِنہوا) انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری نے بگ ڈیٹا صنعتی نمائش کے دوران کہا ہے کہ بگ ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک عالمی مسئلہ ہے جس میں ڈیٹا کے تحفظ اور  سیکیورٹی پر مزید عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

عمار نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی مسلسل پیداوار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ممالک نے بگ ڈیٹا کی اہمیت کو محسوس کیا ہے۔  بگ  دیٹا کی حفاظت موسمیاتی تبدیلی اور خوراک کی کمی کی طرح ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔

عمار نے کہا کہ  بگ ڈیٹا تیل کی طرح ہماری لائف لائن بن چکا ہے، ہم بگ ڈیٹا کے بغیر زندگی اور پیداوار کو معمول کے مطابق نہیں بنا سکتے۔

عمار نے تجویز دی کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ منسلک ممالک اپنے تمام بگ ڈیٹا کو ایک ساتھ جوڑ سکتے ہیں  اور بگ ڈیٹا کے مجموعے کو انسانیت کی بہتر خدمت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 کا آغاز جمعہ کے روز چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں ہوا۔ اس سال کے ایڈیشن میں بگ ڈیٹا ، حقیقی معیشت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے مستقبل کے کردار کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بگ ڈیٹا کے دور میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے،...

گوئی یانگ (شِنہوا) انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل عمار جعفری نے بگ ڈیٹا صنعتی نمائش کے دوران کہا ہے کہ بگ ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک عالمی مسئلہ ہے جس میں ڈیٹا کے تحفظ اور  سیکیورٹی پر مزید عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

عمار نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی مسلسل پیداوار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ممالک نے بگ ڈیٹا کی اہمیت کو محسوس کیا ہے۔  بگ  دیٹا کی حفاظت موسمیاتی تبدیلی اور خوراک کی کمی کی طرح ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔

عمار نے کہا کہ  بگ ڈیٹا تیل کی طرح ہماری لائف لائن بن چکا ہے، ہم بگ ڈیٹا کے بغیر زندگی اور پیداوار کو معمول کے مطابق نہیں بنا سکتے۔

عمار نے تجویز دی کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ منسلک ممالک اپنے تمام بگ ڈیٹا کو ایک ساتھ جوڑ سکتے ہیں  اور بگ ڈیٹا کے مجموعے کو انسانیت کی بہتر خدمت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2023 کا آغاز جمعہ کے روز چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں ہوا۔ اس سال کے ایڈیشن میں بگ ڈیٹا ، حقیقی معیشت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے مستقبل کے کردار کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس۔ کانز۔ فلمی میلہ ۔ دی اولڈ اوآک ۔ نمائ...

فرانس کے جنوبی شہر کانز میں منعقدہ 76 ویں کانز میلے میں امریکی اداکار اور آن سرٹین ریگارڈ جیوری کے صدر جان سی ریلی (درمیان) کا جیوری کے دیگر ارکان کے ساتھ  فلم "دی اولڈ اوآک" کی اسکریننگ کے لیے آمد پر تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس۔ کانز۔ فلمی میلہ ۔ دی اولڈ اوآک ۔ نمائ...

فرانس کے جنوبی شہر کانز میں منعقدہ 76 ویں کانز میلے میں اداکارہ ایوا لونگ اوریا کا فلم "دی اولڈ اوآک" کی اسکریننگ کے لیے آمد پر تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس۔ کانز۔ فلمی میلہ ۔ دی اولڈ اوآک ۔ نمائ...

فرانس کے جنوبی شہر کانز میں منعقدہ 76 ویں کانز میلے میں اداکارہ اینڈی میک ڈوول کا فلم "دی اولڈ اوآک" کی اسکریننگ کے لیے آمد پر تصاویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ تبت۔ درخت ۔ نیا ریکارڈ

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے نی ینگ چی شہر کی بومی کاؤنٹی میں واقع یار لونگ زان بو گرینڈ کین یان کی قومی قدرتی افزائش گاہ میں دریافت ہونے والے 102.3 میٹرز بلند دیوہیکل صنوبر کے درخت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ جن شا۔ پل ۔ تعمیر

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر بی جی کی کاؤنٹی جن شا میں زیرتعمیر چھنگ چی عظیم پل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی کانسی ثقافت کی چھنگ ڈو میں نمائش

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے صوبہ سیچھوان کے جنوب مغربی شہر چھنگ ڈو میں چین کے جنوب مغربی علاقے میں کانسی دور کی نمائش شروع ہوگئی۔

چھنگ ڈو کے جن شا سائٹ عجائب گھر میں مجموعی طور پر 294 اشیا  یا قیمتی ثقافتی آثار نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ کانسی کے برتن ہیں جو بنیادی طور پر نیو لیتھک دور کے اوائل اور چھن و ہان عہد (221 قبل مسیح سے 220 عیسوی) سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان اشیا میں چھنگ ڈو سے تقریباً 60 کلومیٹر کی مسافت پر واقع سان شینگ دوئی کھنڈرات سے نئی دریافت شدہ کچھ اشیاء بھی شامل ہیں۔

یہ نمائش قدیم زمانے میں چین کے جنوب مغربی خطے کی سماجی خصوصیات، مذہبی عقائد اور فنکارانہ جمالیات کا اظہار اور چینی تہذیب کے متحد اور متنوع ترقی کا ایک نمونہ ہے۔

چین کے جنوب مغربی خطے میں قدیم دور سے مختلف نسلی گروہ آباد رہے ہیں۔ یہ علاقہ غیرآہنی دھاتوں سے بھی مالا مال رہا ہے۔ خطہ کانسی ثقافت میں اپنے مخصوص انداز اور نسلی خصوصیات کے لئے مشہور ہے جو ایشیا میں کانسی دور کے عروج کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔

یہ نمائش 27 اگست تک جاری رہے گی۔

۲۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں