• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

فجی۔ سووا ۔ چینی زبان ۔ مقابلہ

فجی ، سووا میں فجی کے کالج طلبا کے درمیان 22 ویں چینی برج مقابلے میں حصہ لینے والی ایک طالبہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی۔ سووا ۔ چینی زبان ۔ مقابلہ

فجی ، سووا میں فجی کے کالج طلبا کے درمیان 22 ویں چینی برج مقابلے میں حصہ لینے والی ایک طالبہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پبلشرز کی ابوظہبی میں بین الاقوامی کتب...

ابوظہبی (شِنہوا) چین کا ایک بڑا اشاعتی وفد پیر سے شروع ہونے والے سالانہ 32 ویں ابوظہبی بین الاقوامی کتب میلے میں 736 اقسام کی بہترین کتابوں کی 1 ہزار 151 کاپیاں پیش کر رہا ہے۔

چینی وفد کے مطابق ابوظہبی قومی نمائش مرکزمیں منعقد ہونے والے ایک ہفتے پر مشتمل میلے میں پیش کی جانے والی کتابوں میں چینی زبان کی تعلیم، روایتی ثقافت، ادب، معاشیات اور گزشتہ دو سالوں میں شائع ہونے والی بچوں کی کتابوں سمیت مختلف اقسام  کی مقبول چینی مطبوعات شامل ہیں۔

وفد کے ایک رکن کی حیثیت سے تھری باڈی پرابلم کے بین الاقوامی ایڈیشن کے غیر ملکی آپریٹر چائنہ ایجوکیشن پبلشنگ اینڈ میڈیا گروپ لمیٹڈنے دی ونڈرنگ ارتھ، دی اسٹارز اور سالڈ اوشن جیسے  چین کے مقبول سائنسی اور تخیلاتی  کاموں پر روشنی ڈالی تاکہ عرب اشاعتی اداروں اور قارئین کے درمیان چینی سائنس فکشن کی ترقی کی بہتر تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔

پیر کے روز بھی چینی وفد نے متحدہ عرب امارات کے اشاعتی اور انتظامی اداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلوں کے لئے ایک ثقافتی فورم کا انعقاد کیا تاکہ دونوں فریقین کے مابین باہمی تعلیم و تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

ابوظہبی سیاحت و ثقافت اتھارٹی کے زیر اہتمام 1991 میں قائم ہونے والا ابوظہبی بین الاقوامی کتب میلہ مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی خطے کے سب سے بڑے اور بااثر کتب میلوں میں سے ایک ہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پبلشرز کی ابوظہبی میں بین الاقوامی کتب...

ابوظہبی (شِنہوا) چین کا ایک بڑا اشاعتی وفد پیر سے شروع ہونے والے سالانہ 32 ویں ابوظہبی بین الاقوامی کتب میلے میں 736 اقسام کی بہترین کتابوں کی 1 ہزار 151 کاپیاں پیش کر رہا ہے۔

چینی وفد کے مطابق ابوظہبی قومی نمائش مرکزمیں منعقد ہونے والے ایک ہفتے پر مشتمل میلے میں پیش کی جانے والی کتابوں میں چینی زبان کی تعلیم، روایتی ثقافت، ادب، معاشیات اور گزشتہ دو سالوں میں شائع ہونے والی بچوں کی کتابوں سمیت مختلف اقسام  کی مقبول چینی مطبوعات شامل ہیں۔

وفد کے ایک رکن کی حیثیت سے تھری باڈی پرابلم کے بین الاقوامی ایڈیشن کے غیر ملکی آپریٹر چائنہ ایجوکیشن پبلشنگ اینڈ میڈیا گروپ لمیٹڈنے دی ونڈرنگ ارتھ، دی اسٹارز اور سالڈ اوشن جیسے  چین کے مقبول سائنسی اور تخیلاتی  کاموں پر روشنی ڈالی تاکہ عرب اشاعتی اداروں اور قارئین کے درمیان چینی سائنس فکشن کی ترقی کی بہتر تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔

پیر کے روز بھی چینی وفد نے متحدہ عرب امارات کے اشاعتی اور انتظامی اداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلوں کے لئے ایک ثقافتی فورم کا انعقاد کیا تاکہ دونوں فریقین کے مابین باہمی تعلیم و تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

ابوظہبی سیاحت و ثقافت اتھارٹی کے زیر اہتمام 1991 میں قائم ہونے والا ابوظہبی بین الاقوامی کتب میلہ مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی خطے کے سب سے بڑے اور بااثر کتب میلوں میں سے ایک ہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ بالٹک میں روسی لڑاکا طیارے نے امریکی ب...

 ماسکو (شِںہوا) بحیرہ بالٹک میں 2  امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو دیکھتے ہی ایک روسی طیارہ فضا میں بلند ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی ائیر اسپیس کنٹرول نے بحیرہ بالٹک پر روسی ریاستی سرحد کے قریب بڑھتے 2 اہداف کا سراغ لگایا اور ردعمل میں ایک ایس یو ۔27 لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔

بیان کے مطابق ان کی شناخت 2 امریکی بی۔ ون بی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے طور پر ہوئی جس کےبعد روسی طیارے نے ان طیاروں کا روسی سرحد سے دور جا نے تک پیچھا کیا۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ ،یورپ میں چین کا اہم شراکت دار ہے، چی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوئیکسٹراسے بات چیت کی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہالینڈ ،یورپ میں چین کا اہم شراکت دار ہے چھن نے کہا ہے کہ چین، ہالینڈ کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ  کاری تعاون مضبوط کرنے ، ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو گہرا بنانے، ہتھیاروں کی روک تھام میں کثیرالجہت تعاون ، سائبر سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔

چھن نے کہا ہے کہ چین مارکیٹ تک رسائی اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کو وسعت دیتا رہے گا۔ چین ، ہالینڈ کی مزید کمپنیز کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔

چھن نے اس امید کا اظہا رکیا ہے  کہ ہالینڈ چینی کمپنیز کے لئے شفاف، کھلے پن اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین سپلائی چین کی علیحدگی اور تقسیم کی مخالفت بارے ہالینڈ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چھن نے واضح کیا کہ چین یورپ کو ہمیشہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہالینڈ چین۔یورپ تعاون کے لئے گیٹ وے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ہوئیکسٹرا نے کہا کہ ہالینڈ ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور چین کے ساتھ مارکیٹ اصولوں کو برقرار رکھنے، زرعی تعاون، جدیدیت اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ ہالینڈ یورپ۔چین تبادلوں کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ہوئیکسٹرا نے کہا کہ ہالینڈ چین کی امن مذاکرات کے فروغ بارے کوششوں کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین، یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔

فریقین نے مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ ،یورپ میں چین کا اہم شراکت دار ہے، چی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے ہالینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوئیکسٹراسے بات چیت کی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہالینڈ ،یورپ میں چین کا اہم شراکت دار ہے چھن نے کہا ہے کہ چین، ہالینڈ کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ  کاری تعاون مضبوط کرنے ، ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو گہرا بنانے، ہتھیاروں کی روک تھام میں کثیرالجہت تعاون ، سائبر سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔

چھن نے کہا ہے کہ چین مارکیٹ تک رسائی اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے تحفظ کو وسعت دیتا رہے گا۔ چین ، ہالینڈ کی مزید کمپنیز کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔

چھن نے اس امید کا اظہا رکیا ہے  کہ ہالینڈ چینی کمپنیز کے لئے شفاف، کھلے پن اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین سپلائی چین کی علیحدگی اور تقسیم کی مخالفت بارے ہالینڈ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چھن نے واضح کیا کہ چین یورپ کو ہمیشہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہالینڈ چین۔یورپ تعاون کے لئے گیٹ وے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ہوئیکسٹرا نے کہا کہ ہالینڈ ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور چین کے ساتھ مارکیٹ اصولوں کو برقرار رکھنے، زرعی تعاون، جدیدیت اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ ہالینڈ یورپ۔چین تبادلوں کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ہوئیکسٹرا نے کہا کہ ہالینڈ چین کی امن مذاکرات کے فروغ بارے کوششوں کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین، یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے تعمیراتی کردار ادا کرے گا۔

فریقین نے مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغا نستان، اندرونی بے گھر افراد کے کیمپ میں...

کابل (شِںہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اندرونی بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے کیمپ میں موجود افغان بچے کیمرے کو دیکھ کر خوشی سے مسکرا رہے تھے۔

خشک سالی، خراب فصل، اندرونی نقل مکانی اور امریکی پابندیوں کے سبب غربت کا شکار یہ بچے اور ان کے اہلخانہ بری حالت میں ہیں ۔

 

افغانستان، دارالحکومت کابل کے اندرونی بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں افغان بچوں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

افغانستان، دارالحکومت کابل کے اندرونی بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں ایک افغان بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

افغانستان، دارالحکومت کابل کے اندرونی بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں افغان بچوں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

افغانستان، دارالحکومت کابل کے اندرونی بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں ایک افغان بچے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

افغانستان، دارالحکومت کابل کے اندرونی بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں افغان بچوں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں دیوالیہ پن آسمان کوچھو رہا ہے، دی...

نیویارک (شِںہوا) امریکی اخبار دی ہل میں شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق امریکہ میں اگرچہ سرکاری طور پر کساد بازاری نہیں ہے تاہم امریکہ میں دیوالیہ پن کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں اب تک دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 2010 کے بعد سے کسی بھی برس کے ابتدائی 4 ماہ کی نسبت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں دیوالیہ ہونے کا اندراج کر وانے والی کمپنیوں کی تعداد سال کے آغاز سے اب تک 236 ہوچکی ہے جو ایک برس قبل کی نسبت دوگنا اور گزشتہ 12 برس میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس فہرست میں صارفین کو براہ راست فروخت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس میں بیڈ، باتھ اینڈ بیونڈ سب سے زیادہ قابل ذکر ہے۔ اس کے بعد صنعتی اور پھر مالیاتی خدمات کا نمبر آتا ہے۔

دیوالیہ ہونے والوں پر نگاہ رکھنے والے ایک اور ادارے نے بتایا کہ گزشتہ برس کی نسبت مارچ میں تجارتی دیوالیہ پن کا اندراج کر وانے والی کمپنوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمرشل باب 11 کے تحت تنظیم نو کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 79 فیصد بڑھی۔

امریکی عدالتوں کے انتظامی دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت دیوالیہ پن کے اندراج میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا تاہم کاروباری اندراج 9.9 فیصد بڑھا ہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنیوا اوپن، نیکولا میکٹیچ اور میٹ پاویچ کی ڈ...

نیکولا میکٹیچ اور میٹ پاویچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ کروشین جوڑی نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،فاتح جوڑی نے ابتدائی رائونڈ میں جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھی رسائی حاصل کی،نیکولا میکٹیچ اور میٹ پاویچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جولین کیش اور ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 3-6سے شکست دے کر ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ،چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کا آغا...

چارلس شواب چیلنج گالف ٹورنامنٹ کا آغاز 25مئی (آج)سے امریکا میں ہوگا جس میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے،ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 28مئی کو اختتام پذیر ہوگا ، ٹورنامنٹ میں آئرش گالف کھلاڑی پیڈریگ پیٹر ہیرنگٹن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے،خیال رہے کہ چارلس شواب کپ گالف ٹورنامنٹ امریکا میں مقیم پی جی اے ٹور چیمپئنز کے سیزن کا آخری ایونٹ ہے جس میں 50اور اس سے زائد عمر کے مرد گالفر شرکت کرتے ہیں،ٹورنامنٹ کے لئے 25لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں سسیکس کو جوا...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کائونٹی سسیکس کو جوائن کرلیا،سسیکس کے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیے جانے والے انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ سسیکس کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں،آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے،یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان کے علاوہ فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی سمیت 11پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چارملکی ٹورنامنٹ، قومی فٹ بال ٹیم 8جون سے ما...

ماریشس میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی فٹ بال ٹیم 8جون سے ماریشس کا دورہ کرے گی ،ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی فٹ بالرز کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا جس کے دوران ایک بہترین ماحول میں کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر چیلنجز کیلئے تیار کیا جائے گا،پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف )کے ترجمان کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 11جون کو ماریشس کے خلاف کھیلے گی جبکہ 14جون کو کینیا اور 17جون کو جبوتی کے خلاف مقابلہ ہوگا، ٹورنامنٹ سے پاکستانی فٹ بالرز کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے اور ساف کپ کیلئے مضبوط سکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں دیوالیہ پن آسمان کوچھو رہا ہے، دی...

امریکی اخبار دی ہل میں شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق امریکہ میں اگرچہ سرکاری طور پر کساد بازاری نہیں ہے تاہم امریکہ میں دیوالیہ پن کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں اب تک دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 2010 کے بعد سے کسی بھی برس کے ابتدائی 4 ماہ کی نسبت زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں دیوالیہ ہونے کا اندراج کر وانے والی کمپنیوں کی تعداد سال کے آغاز سے اب تک 236 ہوچکی ہے جو ایک برس قبل کی نسبت دوگنا اور گزشتہ 12 برس میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس فہرست میں صارفین کو براہ راست فروخت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس میں بیڈ، باتھ اینڈ بیونڈ سب سے زیادہ قابل ذکر ہے۔ اس کے بعد صنعتی اور پھر مالیاتی خدمات کا نمبر آتا ہے۔ دیوالیہ ہونے والوں پر نگاہ رکھنے والے ایک اور ادارے نے بتایا کہ گزشتہ برس کی نسبت مارچ میں تجارتی دیوالیہ پن کا اندراج کر وانے والی کمپنوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمرشل باب 11 کے تحت تنظیم نو کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 79 فیصد بڑھی۔ امریکی عدالتوں کے انتظامی دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت دیوالیہ پن کے اندراج میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا تاہم کاروباری اندراج 9.9 فیصد بڑھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب اور ڈالر کے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈ...

سیلاب اور ڈالر کے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کو نقصان پہنچایا ، دستاویز میں کہا گیا کہ معاشی ترقی کا ہدف 5فیصد تھا ، لیکن ترقی محض 0.8فیصد رہی ، زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.4فیصد تھا ، سیلاب سے زراعت کو 297ارب کا نقصان ہوا ، کپاس کی فصل کو سیلاب سے 205ارب روپے کا نقصان ہوا ، چاول فصل کو سیلاب سے 150ارب کا نقصان ہوا ، صنعتی شرح نمو کا ہدف 7.1فیصد تھی ، لیکن منفی 8.1فیصد تک گرگئی ، گاڑیوں کی صنعت 42فیصد گر گئی ، ٹاؤن ڈائریکٹ انسویسٹمنٹ میں 98فیصد کمی ہوئی ، درآمدات میں 11فیصد کمی واقع ہوئی ، جبکہ مالیاتی خسارہ 5.2فیصد کمی واقع ہوئی ، صرف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرنے میں کامیابی ہوئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی توعدالت ایک دن...

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو عدالت ایک ہی دن میں کالعدم قرار دے دیگی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، ماضی میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگاسکتے۔ سینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی جماعت سے متعلق مختلف قوانین ہیں، اگر پی ٹی آئی پرپابندی لگائی گئی تو امید ہے سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم قرار دیگی، قوانین پرکوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے ، یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہے ہیں، عدالت ایکشن لیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ اگر پارلیمنٹ آئین کے خلاف قانون بنائیگی تو عدالت کالعدم قرار دے سکتی ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے تحمل سے سن رہے ہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے ڈیپوٹیشن پر آئے ت...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے ڈیپوٹیشن پر آئے تھے،پارٹی چھوڑ کے جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، کروڑوں لوگ ان کے ساتھ ہیں، ہم کاغذی شیر کی طرح چھپے ہوئے نہیں بلکہ میدان میں ہیں، یہ ہمارا ملک ہے اسے ٹھیک کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے، پارٹی چھوڑ کے جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آبادہائیکورٹ کا اسدقیصر کیخلاف درج مقد...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو رہنما پی ئی آئی اسد قیصر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی ۔ اسدقیصر کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک نہیں معلوم کتنے مقدمات ہیں؟ پولیس نے اسدقیصر کیخلاف درج 7مقدمات کا ریکارڈ جمع کرا دیا ، جس کے مطابق اسد قیصر کے خلاف تھانہ کوہسار، آبپارہ، انڈسٹریل ایریا، سنگجانی اور تھانہ گولڑہ شریف میں 2 جبکہ ایک مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔ اسد قیصر کیخلاف آخری ایف آئی آر 18مارچ 2023 کو درج کی گئی، عدالت نے متعلقہ حکام کو کل تک دیگردرج مقدمات کے حوالے سے مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے، یہ مکافات عمل...

مشیرخزانہ سلمان شاہ اور ان کے خاندان کیخلاف درخواست پر جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے، یہ مکافات عمل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار الحق پنوں نیسابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی اپنے اور خاندان کے افراد کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، سلمان شاہ نے خواجہ طارق رحیم اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے ۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز گرفتاری دے دی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اب ریکارڈ فراہم کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ جس پر وکلا نے کہا کہ جو اب ہو رہا ہے وہ کبھی اس ملک میں نہیں ہوا جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ جو آج کررہے ہیں کل بھگتیں گے یہ مکافات عمل ہے۔ بعدازاں عدالت نے سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے افراد کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیرپور،کمرہ امتحان میں شدید گرمی میں لوڈشیڈن...

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران کمرہ امتحان میں میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران حالت غیر ہونے پر طالب علم مہتاب علی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی موت حبس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔ خیال رہے کہ وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے طلبہ کو امتحان دینے میں مشکلات کے پیش نظر امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا تھا تاہم مختلف علاقوں میں تاحال لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما میں ہر سال کی طرح امسال بھی دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز یکم جون 2023 سے اور اختتام 31 جولائی 2023 کو ہوگا۔ یکم اگست سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے نظریے کا ذمہ دار...

پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے ملک میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے نظریے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جلیل شرقپوری نے کہا کہ میرے کل کے فیصلے پر کچھ دوست ناراض اورکچھ خوشی کا اظہارکررہے ہیں، کئی دنوں کے ذہنی دباکے بعد فیصلہ کیاکہ عمران خان کیساتھ مزید نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کے اندر جلا گھیرا کیاگیا، فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی گئی، فوجی گاڑیوں پرپتھرا کیا گیا، یہ نظریہ کیسے بنا اس کا ذمہ دار صرف عمران خان کو ہی سمجھتا ہو۔ سابق رکن کا کہنا تھا کہ وضاحت دیناچاہتاہوں کہ میرا اختلاف بہت پہلے سے تھا عثمان بزدار بھی جانتے تھے جب کہ جو جماعت اپنی حکومت ختم ہونیکے بعد افواج کوبدنام کررہی ہے ہم اس جماعت کاحصہ نہیں، عمران خان جانے اور ان کا کام جانے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے گھر پر پولیس چھ...

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی ویڈیو جاری کردی۔ سابق وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے گھر چوتھا چھاپہ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی لے جاسکتے ہیں جس پر میرے والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کے بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں جب کہ یہ بیان دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ میرے والد میاں محمد اظہر نے ساری عمر ایمانداری سے اعلی عہدوں پر ملک کی خدمت کی اور ان کے والد میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے، انہوں نے جالندھر شہر میں اپنا تمام کاروبار اور جائیداد چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا، ریاست اگر آج ایسے بزرگ شہریوں کو بیٹیوں کی دھمکیاں دینے پر مجبور ہو چکی ہے تو یہ بھی کسی سانحہ سے کم نہیں۔ واضح رہے حماد اظہر پر بھی پارٹی کے دیگر رہنماں کی طرح گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور...

بھارتی فضائیہ کو لوہے کے چنے چبوانے والے پاکستان کے شیر دل پائلٹ ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے یومِ تکریمِ شہداِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عزم کا نام ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نیکہا کہ اس نظریہ کی بقا کیلئے افواج پاکستان نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔ہم وہ زندہ قوم ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے شہیدوں کو اپنے سینوں میں زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ ہمیشہ ان کا قرض اتارنے کیلئے خود کو تیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دشمنان پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم کا وقار، اس کا عزم اور نظریہ پاکستان ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔ دوسری جانب شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی، ان کو یاد رکھتی ہیں، ان کو مثال بنا کے رکھتی ہیں، سینکڑوں آفیسر، سینکڑوں جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ یومِ تکریمِ شہدا کے حوالے سے پوری قوم کے نام اہم پیغام میں کیپٹن عارف شہید کے بھائی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ناصر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی، ان کو یاد رکھتی ہیں، ان کو مثال بنا کے رکھتی ہیں۔سینکڑوں آفیسر، سینکڑوں جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،فرخ...

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میرا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔فرخ حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان اہم ہیں جو اپنے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں نے عمران خان کو منتخب کیا ووٹ دیا لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سب نے دباؤ برداشت کیا لیکن اب چیزیں دباؤ سے باہر نکل گئیں، جب فیملی اور ذاتی کاروبار پر حملے شروع ہوجائیں تو دباؤ برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ میری ہمدردیاں 70 سالہ شیریں مزاری کے ساتھ ہیں، 5 مرتبہ شیریں مزای کو گرفتار کیا گیا آج انہیں گجرات لے جایا جارہا تھا، ان کے خلاف سڑک بلاک کرنے کا مقدمہ بنایا گیا جسے مجسٹریٹ نے دیکھتے ہی ختم کردیا پھر انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی تیاری تھی۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری ہیومن رائٹس کی چیمپئن ہیں انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی کسی کے گھر کی دیوار گرادی گئی، کسی کا کاروبار ختم کردیا تو کسی کا پمپ توڑا گیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں، خرم دستگیر کا پیٹرول پمپ گرایا گیا اگر غیرقانونی تھا تو کلیم کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لوگوں کے قانونی کاروبار کو غیرقانونی طریقے سے ختم کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے ف...

بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافیکی درخواست پرسماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔بجلی کے صارفین سے 46 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارچ تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہو گا۔بجلی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا،حکومت فی الحال بجلی صارفین سے47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے،47 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ جون تک وصول کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے دواساز اداروں کے تیارکردہ کھانسی شر...

بھارت میں تیارکردہ کھانسی کے شربت سے گیمبیا اور ازبکستان میں درجنوں بچوں کی مبینہ اموات کے بعد بھارتی حکومت نے ایک سرکاری نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھانسی کے شربت کی برآمد کی اجازت سرکاری لیبارٹری میں نمونوں کی جانچ کے بعد ہی دی جائے گی، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے 22مئی کو جاری ایک نوٹس میں کہا ہے کہ کھانسی کے کسی بھی شربت کو برآمد کرنے سے پہلے سرکاری لیبارٹری کی جانب سے جاری کردہ تجزیے کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے،اس فیصلے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا،بھارت کی 41ارب ڈالر کی دواسازی کی صنعت دنیا کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل صنعتوں میں سے ایک ہے لیکن عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے تین بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ کھانسی کے سیرپ میں زہریلے مادے کی نشان دہی کی ہے جس سے اس کی ساکھ کو گہرا دھچکا لگا ہے، بھارت کی دو کمپنیوں کے تیارکردہ کھانسی کے شربت سے گذشتہ سال گیمبیا میں 70اور ازبکستان میں 19بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں،بھارت کی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کھانسی کا شربت برآمد کرنے کی اجازت برآمدی نمونے کی جانچ اور تجزیے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے مشروط ہوگی،نوٹس میں وفاقی حکومت کی سات لیبارٹریوں کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر ریاستی لیبارٹریوں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے جن کی تصدیق قومی ایکریڈیشن ادارے سے کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ سلمان کی ہدایت پر شامی سیامی جڑواں بچے ع...

سعودی عرب کی قیادت کی ہدایت پرشامی سیامی جڑواں بچے احسان اور بسام اپنے والدین کے ہمراہ جمہوریہ ترکیہ سے فضائی طبی انخلا کے طیارے کے ذریعے ریاض میں نیشنل گارڈ کے شاہ عبداللہ چلڈرن اسپیشلسٹ سینٹرداخل کرا دیے گئے ہیں،بچوں کو ترکیہ سے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے انہیں علاج کے لیے شاہ عبداللہ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف بچوں کے والدین نے علاج کی سہولت فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے،خیال رہے کہ شام کیسیامی جڑواں بچوں کو علاج کے لیے سعودب عرب لانے کی خصوصی طور پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی تھی،شاہی دیوان کے مشیر ، شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے جنرل سپروائزر، میڈیکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی اس عظیم انسان دوست کاوش سے دوست اور برادر ممالک کے خطرناک امراض کے شکار افراد کے علاج میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت بلا تفریق دوسرے ممالک کے سیامی جڑواں بچوں کو علاج کے لیے مملکت میں علاج کی سہولت فراہم کرتی ہے،دوسری طرف شامی جڑواں بچوں احسان اور بسام کے والدین نے فراخدلی سے رہنمائی ملنے پر خوشی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہزادہ ہیری کی برطانیہ میں پولیس تحفظ کی فرا...

لندن کے ایک جج نے منگل کے روز شہزادہ ہیری کے وکلا کی جانب سے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری کو برطانیہ کے دورے کے دوران پولیس تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے چاہے وہ اپنی جیب سے ہی اس کا خرچہ کیوں نہ کریں،ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا جب اس نے برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنے سے انکار کیا،برطانوی حکومت نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے 2020میں شاہی فرائض چھوڑنے اور کیلیفورنیا منتقل ہونے کے بعد انہیں پولیس تحفظ فراہم کرنا بند کر دیا تھا،ِہیری نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے،یہ معاملہ پچھلے ہفتے اٹھایا گیا تھا جس دن ہیری اور میگھن نے نیویارک کے ایک پولیس اسٹیشن میں پاپرازیوں سے بچنے کی کوشش کی تھی، جب ایک ترجمان نے کہا تھا کہ وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد فوٹوگرافروں کے "تباہ کن کار کے تعاقب" میں پھنس گئے تھے،ہیری نے حکومت کی طرف سے تحفظ فراہم کرنے سے انکار کے فیصلے کے خلاف اپیل کی۔ ان کی اس اپیل کا ہتک عزت یا فون ہیکنگ کے الزامات پر برطانوی ٹیبلوئڈ پبلشرز کے خلاف لندن کی عدالتوں میں پانچ میں سے صرف ایک مقدمہ ہی نہیں سنا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ، سکول کی چھت گرنے سے 4بچوں سمیت 7...

تھائی لینڈ میں طوفان باد و باراں کے باعث سکول کی چھت گرنے سے چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے،شمالی صوبے پھیچت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ رات تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش نے سب تہس نہس کردیا،سکول کے ایکٹوٹی سینٹر میں پناہ لینے والے میٹل کی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے، اٹھارہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں دو والدین اور ایک اسکول عملہ بھی شامل ہے۔ جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑے حمل...

اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑے حملے کی دھمکی دیدی، وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کی نئی زیر زمین جوہری تنصیب کی کھدائی سے پیدا ہونیوالے کسی بھی فوری خطرے کو خارج از امکان قرار دیدیا،امریکا اور یورپی ممالک کے ایران سے جوہری معاملات پر مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تاہم اسرائیل طویل عرصے سے ایران کی جوہری تنصیبات کیخلاف کارروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر سفارتکاری کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا تو وہ طاقت کا سہارا لے گا،اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حالیوی نے سیکیورٹی سے متعلق ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ کرلیا گیا، اب افق پر منفی پیشرفت ہورہی ہے اور یہ فوجی کارروائی کا باعث بن سکتی ہے،حالیوی نے اسرائیل کے اتحادی امریکا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صلاحیتیں ہیں اور دوسروں کے پاس بھی صلاحیتیں ہیں،ایران نے جوہری بم کی تیاری سے انکار کیا ہے اور کسی بھی حملے کا تباہ کن بدلہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا سوڈان کے لئے 245ملین ڈالر کی انسان...

امریکا نے افریقی ملک سوڈان میں جنگ بندی کے بعد 245ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کر دیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سوڈان اور اس کے پڑوسی ممالک کو 245ملین ڈالر کی انسانی امداد دے رہے ہیں،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی امداد سوڈان میں جاری بحران سے نمٹنے کے لئے دی جا رہی ہے،رپورٹس کے مطابق سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نیم فوجی دستوں کے درمیان 15اپریل کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے محکمہ خارجہ کا اندازہ ہے کہ سوڈان کے اندر آٹھ لاکھ 40 ہزارلوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور مزید اڑھائی لاکھ ملک چھوڑ چکے ہیں،یاد رہے کہ سوڈان میں دونوں فریقوں نے پیر کی رات سے شروع ہونے والی ایک ہفتہ محدود مدتی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا،امریکا سمیت متعدد ممالک نے سوڈان میں محدود مدتی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سوڈان کے دونوں فریق مکمل جنگ بندی کے لئے مذاکرات اور سیاسی عمل کو موثر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپین میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ممکنہ س...

سپین میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، حکومت نے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے حفاظتی طور پر سکولوں، یونیورسٹیوں اور دیگر عوامی خدمات کو بند کر دیا ہے ،سپین کے ساحلی جنوب مشرق علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ، مقامی حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مرسیا، ویلینسیا اور اندلس شامل ہیں جہاں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،مختلف شہروں میں ہنگامی طور پر سیلاب زدہ افراد کو نکالنے سمیت نکاسی آب کی کوشش بھی کی جا رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 24گھنٹوں میں 130ملی لیٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برٹش ایئرویز نے حجاب آپشن کے ساتھ نیا یونیفا...

برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز(بی اے)نے 20سال بعد اپنا نیا یونیفارم ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ،برطانوی فضائی کمپنی کے یونیفارم میں 20سال میں پہلی بار یہ بڑی تبدیلی کی گئی ہے ، اس میں مردوں کے لیے تیار کردہ تھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے کئی اختیار شامل ہیں،ان میں خواتین عملہ کے لیے ایک جدید جمپ سوٹ متعارف کروایا گیا ہے اوریہ کسی بھی ایئرلائن میں متعارف کردہ پہلا لباس ہے ، اس نئی وردی میں حجاب کا آپشن اور نیم آستین والی شرٹ بھی موجود ہے،برٹش ائیرویز کے انجینئرز اور گرائونڈ عملہ سب سے پہلے نئی یونیفارم پہنے گا ، اس کے بعد طیارے کا عملہ (کیبن کریو)، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس مرحلہ وار نیا یونیفارم پہنیں گے،کمپنی کے انجینئرز اور گرائونڈ کے عملہ نے آسان رسائی والی آلات کی جیبوں اور ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کے کپڑے والے دستانوں کے اضافے کی درخواست کی تھی اور اسی کے اس تقاضے کی روشنی میں کے ڈیزائن میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں،برٹش ائیرویز کا کہنا تھا کہ نئے یونیفارم کا رنگ طیارے کے پر کے اوپر ہوا کی نقل و حرکت سے متاثر ہے جبکہ حجاب کو ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آرام اور سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ یونیفارم فیشن ڈیزائنر سیوائل رو اور درزی اوزوالڈ بوتینگ نے تیارکیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے نئے طری...

سعودی عرب میں وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی ہے،اس حوالے سے جدہ میں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جہاں اس کی منظوری دی گئی،نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ ویزے کی کارروائی کرانے والے کے پاسپورٹ پر سٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا، یہ فیصلہ ملازمت، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا نیا سسٹم متعارف کرانے والی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے،سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم سات ممالک میں نافذ کیا جارہا ہے، ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن کو ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی سعودی آرکیٹکٹ...

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،شاہی ہاشمی عدالت کے مطابق ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی 28سالہ سعودی شہری رجوہ السیف کے ساتھ ہوگیماردنی ولی عہد کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی اور ملکہ رانیہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا،مہندی کی تقریب میں شاہی خاندان کے علاوہ دلہن کے خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں،مہندی کی تقریب اور عشائیے میں اردنی اور سعودی روایتی گیت بھی گائے گئے، اس کے علاوہ نامور گلوکاروں اور میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا،مہندی کی تقریب میں ولی عہد کی منگیتر نے مہنگے ترین سعودی برانڈ کا لباس زیب تن کیا،اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوہ السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپنے لوگوں کو بولیں ایوان میں سخت باتیں نہ ک...

چیف جسٹس نے پنجاب اسمبلی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سے کہا کہ اپنے لوگوں کو بولیں ایوان میں سخت باتیں نہ کریں ، ہم کچھ نہیں کرسکتے لیکن وہ ہستی اپنا کام کرتی ہے، ہم نے آپ کو خوش آمدید اور گڈ ٹو سی یو کہا، ہماری ہر چیز درست طریقے سے رپورٹ نہیں ہوتی ۔سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت(آج) جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اپنے لوگوں کو بولیں ایوان میں سخت باتیں نہ کریں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ بھی بینچ کا حصہ ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے آج بھی اپنے دلائل جاری رکھے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کو بولیں ایوان میں سخت باتیں نہ کریں، ہم کچھ نہیں کرسکتے لیکن وہ ہستی اپنا کام کرتی ہے، ہم نے آپ کو خوش آمدید اور گڈ ٹو سی یو کہا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری ہر چیز درست طریقے سے رپورٹ نہیں ہوتی، کہا گیا کہ عمران خان کو عدالت نے مرسیڈیز دی تھی، میں تو مرسیڈیز استعمال ہی نہیں کرتا،

عمران خان کی مرسیڈیز کا بندوبست پولیس نے کیا تھا مگر اس بات کو پتہ نہیں کیا سے کیا بنا دیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی ایڈوانس کیوں نہیں دی، صدر مملکت کو 218 تھری کا بتایا گیا نہ ہی 1970 کے انتخابات کا، الیکشن کمیشن نے صدر کو سیکیورٹی کا بتایا نہ ہی فنڈز کا، صدر کو وہ صورتحال نہیں بتائی جو اب عدالت کو بتا رہے ہیں۔ زمینی حالات کا ذکر کئے بغیر 218 تھری کے تحت مزید اختیارات مانگے جارہے ہیں۔ آئین اختیار دیتا ہے تو استعمال کرنے سے پہلے آنکھیں اور ذہن بھی کھلا رکھیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تلور کے شکار والے کیس میں بھی عدالت نے فیصلے پر نظر ثانی کی، 16 ہزار ملازمین کے کیس میں بھی نظرثانی خارج ہوئی، عدالت نے پھر بھی 184 تھری اور187 کا اختیار استعمال کیا، ججز کیس میں بھی عدالت نے اپنا فیصلہ خود تبدیل کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ججز کیس میں سوموٹو نظرثانی کی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا سیکیورٹی اور فنڈز ملیں تو انتخابات کرا دیں گے، اب ان تمام نکات کی کیا قانونی حیثیت ہے؟ عدالت توقع کرتی ہے کہ متعلقہ قانونی حوالے بھی دئیے جائیں گے، عدالت 2 منٹ میں فیصلہ کرسکتی ہے کہ نظرثانی خارج کی جاتی ہے، آسانی سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے سواری مس کر دی مگر عدالت قانونی نکات پر سن کر ہی فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ عدالت نے پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست(آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان سرامک تعاون کی بڑی...

پاکستانی سیرامکس کے مقابلے میں چین کی ٹیکنالوجی اور مشینیں بہتر ہیں، مثال کے طور پر گولڈ ٹائل کی ٹیکنالوجی صرف چین یا اسپین میں موجود ہے اور دنیا میں کہیں نہیں۔گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار چین میں 18 سال سے سیرامک کا کاروبار کرنے والے فوشان اربن سیرامکس کے سی ای او محمد شاہد نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان کے پاس لیبر فورس، خام مال اور بہتر بین الاقوامی تجارتی ماحول ہے، اس لیے پاک چین سرامک تعاون کی بڑی صلاحیت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین سیرامک کا ایک بڑا پروڈیوسر ہے، جو اپنی طویل تاریخ اور اعلیٰ قیمت کی کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔ ایک اعلیٰ چینی سیرامک برانڈ کی سینئر سیلز مینیجر لیزا زو نے ہمیں بتایا کہ ان کی مصنوعات کا معیار اب اطالوی سیرامک ٹائلوں کے قریب ہے، کچھ تو ان سے بھی آگے نکل سکتے ہیں۔ تاہم چینی برانڈز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چین میں سیرامک ٹائل کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک گوانگ ڈونگ مارکوپولو سیرامکس کے جنرل مینیجر کے اسسٹنٹ الفریڈ ہوانگ نے کہا کہ اس وقت پوری صنعت کو برآمدات میں بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔ تجارتی رکاوٹوں جیسے چیلنجز ہیں۔ دوسرے چینی اداروں کے ساتھ ساتھ بھارت اور ترکیہ جیسے تیزی سے ابھرتے ہوئے پروڈیوسروں کے ساتھ مقابلے بھی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی سیرامک انڈسٹری کو بھی ٹیکنالوجی کی کمی، ٹیکس لگانے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دین چائنا ویئر گوجرانوالہ کے پروڈکشن مینیجر مظہر اقبال نے کہا کہ اگر ہمارے یہاں بہتر مشینری ہو گی، تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ اگر ہمارے پاس خودکار پیداواری لائنیں ہوں تو ہم زیادہ پیداواری کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چین سرامک تعاون دونوں ممالک کو درپیش مذکورہ بالا مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔ اس شعبے میں کچھ تعاون پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور اچھی سمت میں کام کر رہا ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو قائم کرنے میں پیش پیش میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چینی کمپنیوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل زون (سی پیک کے تحت قائم کردہ خصوصی اقتصادی زون فیصل آباد )میں اپنی فیکٹریاں قائم کیں، ہزاروں ملازمتیں پیدا کیں اور سیرامکس کے کاروبار کو فروغ دیا ۔ گوادر پرو کے مطابق آل پاکستان سیرامک ٹائلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران، فیصل آباد کے ایس ای زیڈمیں چینی فرموں کے تعاون سے نو سیرامکس یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ سیرامکس ٹائلیں سستی اور اچھے معیار کی ہیں ۔ سیکٹر کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ، پاکستان سیرامکس برآمد کر کے بھی زرمبادلہ کمانے کے قابل ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی سی ایس، چینی زبان کے کورسز میں طلباء...

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز (پی آئی سی ایس ) اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ایچ ایس کے ون اور ایچ ایس کے ٹو چینی زبان کے کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء کی کامیابیوں پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔گوادر پرو کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ذاتی ترقی، قومی فائدے اور کیریئر کی ترقی کے لیے غیر ملکی زبانیں، خاص طور پر چینی زبان سیکھنے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں چین کی ترقی، وافر وسائل اور مضبوط برآمدی صلاحیتوں کے تناظر میں چینی زبان کی بے پناہ اہمیت کو اجاگر کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر فضل الرحمان نے طلباء کے جوش و خروش پر شکریہ ادا کیا اور چینی زبان سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ گوادر پرو کے مطابق بعد ازاں تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے ایچ ایس کے ون اور ایچ ایس کے ٹو چینی زبان کے کورسز مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام سے عوام کا تبادلہ،8 رکنی وفد چین پہنچ گ...

لاہور میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے اسکالرز، بین الاقوامی امور کے ماہرین، سینئر میڈیا پریکٹیشنرز اور تھنک ٹینکس کے سربراہان پر مشتمل ایک 8 رکنی وفد چین پہنچ گیا ۔ لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ پہلا میڈیا اور تھنک ٹینک وفد ہے جس کا اہتمام لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے بعد چین کے دورہ کیلئے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کو دوبارہ شروع کرنے کا وقت آگیا ہے۔ گذشتہ تین سالوں میں چین میں زبردست تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ ایک ہفتہ کا طویل دورہ ہمارے پاکستانی دوستوں کو چین کی ایک حقیقی، کثیر جہتی اور خوبصورت تصویر پیش کرے گا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور افہام و تفہیم کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفد کے تمام ارکان کو خوشگوار، نتیجہ خیز اور تعمیری سفر کی خواہش ہے۔گوادر پرو کے مطابق اپنے دورہ چین کے دوران وفد چینی سرکاری اور نجی اداروں، چائنا ریلوے گروپ، انجینئرنگ کارپوریشنز اور میڈیا ہاؤسز کا دورہ کرے گا۔ وفد کو چین میں تجارت، صنعت اور اقتصادی طاقت کے تیزی سے ابھرتے ہوئے مرکز شینزین کے عجائبات کا مشاہدہ کرنے اور دریافت کرنے کا ایک جامع موقع بھی ملے گا۔ یہ سرگرمی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور چین پاک چین سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس کے علاوہ بیلٹ اینڈ روڈ کے دستخطی منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمارٹ کلاس روم پروجیکٹ ،ایچ ای سی میں تربیت...

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت ایک تعلیمی پروگرام ـ اسمارٹ کلاس روم پروجیکٹ کی تربیت ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔گوادر پرو کے مطابق چین کی طرف سے مالی اعانت سے چلنے والے اس منصوبے کا مقصد اساتذہ کو کلاس روم میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور تربیت کے ذریعے طلبہ کے سیکھنے کے عمل کو بڑھانا ہے۔ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن( اے پی سی ای اے ) نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سمارٹ ایجوکیشن کی جانب ایک امید افزا قدم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کے تحت شروع کیا گیا سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ، معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روایتی تدریسی طریقوں کو عصری طریقوں میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے تعاون سے پاکستان بھر کی 50 یونیورسٹیوں میں تقریباً 100 سمارٹ کلاس رومز بنائے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایسے دو کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں، ایک مین کیمپس میں اور دوسرا ملتان ریجنل کیمپس میں۔ گوادر پرو کے مطابق سمارٹ کلاس رومز طلباء اور اساتذہ کے درمیان بہتر تعامل کے ساتھ آف لائن اور آن لائن کلاسز کی پیشکش کر کے پاکستان کے تعلیمی نظام میں نئی جان ڈال رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق جدید چینی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بدولت دور دراز علاقوں کے طلباء اب ان اساتذہ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں جو ان سے بہت دور رہتے ہیں۔ اسمارٹ کلاس رومز کا منصوبہ ستمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا اور اس وقت ملک میں فروغ پا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان شنگھائی اکنامک سٹی میں تجارت اور سرم...

شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کاروباری اداروں کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کے مواقع کو فعال طور پر تلاش کرتا ہے اور پاکستان کے اندر فروخت کے لیے مینوفیکچرنگ آپریشنز یا ڈیوٹی فری ایکسپورٹ سمیت پاکستان میں براہ راست چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل پروموشن کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر اپنی پریزنٹیشن کے دوران، قونصل جنرل نے منفرد پاکستانی مصنوعات، اعلیٰ برآمدات، پاکستان کی غیر ملکی تجارت، پاکستان میں ترجیحی سرمایہ کاری کی پالیسیوں، چین پاکستان اقتصادی راہداری، غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیبات ، دیگر موضوعات اور ترجیحی شعبوں کا جائزہ پیش کیا۔ گوادر پرو کے مطابق قونصل جنرل نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ایک اہم موڑ پر واقع پاکستان ایک منفرد جغرافیائی محل وقوع اور وافر قدرتی وسائل کا مالک ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہاپنی خاطر خواہ مارکیٹ کی صلاحیت، نوجوان افرادی قوت اور زرعی فوائد کے ساتھ، پاکستان معیشت، خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے، اس طرح چینی سرمایہ کاری اور سیاحوں کو راغب کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے مطابق چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کی آمد 2019-20میں 847,000,000 ڈالر اور 2020-21میں 758,000,000 ڈالرتک پہنچ گئی۔

قونصل جنرل نے ذکر کیا کہ شنگھائی میں مقیم کمپنیاں جنہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے، نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاک چین تعاون کے مثالی کیسز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں وبائی امراض کے بعد کے دور میں شنگھائی اقتصادی زون سے مزید سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی بلیو اسکائی اکنامک سٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین جیاوین پی نے سٹی پارک میں 20,000 کاروباری اداروں کی موجودگی کو تسلیم کیا، جن میں سے اکثر پاکستان کی حوصلہ افزائی کی گئی سرمایہ کاری کی سمت کے مطابق ہیں۔ انہوں نے اقتصادی شہر میں پاکستان نیشنل پویلین کے قیام کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد آف لائن ڈسپلے اور ای کامرس کے ذریعے اعلیٰ معیار کی پاکستانی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی بلیو اسکائی اکنامک سٹی ایک اقتصادی ترقیاتی زون ہے جو شنگھائی کے جیاڈنگ ڈسٹرکٹ کی حکومت کے تحت ہے۔ یہ 1994میں قائم کیا گیا، یہ نان شیانگ میں واقع ہے، یہ ایک دلکش شہر ہے جس میں ایک بھرپور تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے اورمضبوط گیمنگ انڈسٹری ہے۔ چیئرمین نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے لیے پل کا کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پروموشن کانفرنس میں لاجسٹکس، فوڈ پروسیسنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آٹوموبائل پارٹس اور ہارڈویئر کے 100 سے زائد اداروں نے تجارت اور سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کی۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین کو طے کرنے کے لیے کرنسی، مقامی پاکستانی ملازمین کی ملازمت سے متعلق قوانین اور مشترکہ منصوبوں کی تیاری جیسے مختلف سوالات اٹھائے۔ قونصل جنرل نے سائٹ پر ان سوالات کو حل کیا اور ضروری جوابات فراہم کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لودھراں،سوتیلی ماں نے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو...

لودھراں کے نواحی علاقے میں سوتیلی ماں نے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی لودھراں کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے بیٹے کو چپس میں زہرملا کرکھلایا،بے ہوش ہونے پر اسے کرنٹ لگایا،کرنٹ لگانے سے بچہ فوت نہ ہوا تو ملزمہ نے اسے پھندا لگا کرمارڈالا۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے بیٹے کو قتل کرکے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزمہ مقتول بچے کو علاج کے لیے ہسپتال لے گئی،پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے سب کچھ اگل دیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمہ چاہتی تھی کہ اس کے بیٹے باپ کی پوری جائیداد کے وارث بنیں، مقتول بچے کے باپ اور سوتیلی ماں سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز نے موسم گرما کی تع...

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز میں 15جون سے 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ کاشف مرزا نے کہا کہ صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا...

کراچی سے کوئٹہ کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز اڑان کے 17 منٹ بعد واپس اتار لی گئی۔ پی آئی اے کی پرواز بدھ کوپی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا۔ اڑان کے 5 منٹ بعد طیارہ 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو واپسی کی اطلاع دی، اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کرگئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کی واپسی طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے ہوئی، لینڈنگ کے بعد طیارے کا معائنہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ، شاہ محمود قریشی کیخلاف...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کس مقدمہ میں گرفتار ہیں، اس سے متعلق آگاہ کریں۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف دو مقدمات ہیں جبکہ ان کیخلاف 6 پرانے کیسز ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشر کانفرنس ہو رہی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی، اقتصادی اور سیاسی تباہی کا ملبہ موجودہ نا اہل حکومت پر گرنا چاہیے کسی اور پر نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشر کانفرنس ہو رہی ہیں، دو تین مہینے جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی، جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کے مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہو گیا ہے، معلوم نہیں ڈالر کہاں پر رکے گا، مسئلہ اقتصادی ہے، سازش کے تحت سیاسی بنا دیا گیا ہے تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جا سکے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، ساری قوم 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور ملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی لیکن چادر چار دیواری اور خواتین کا احترام ضروری ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوچکا ہے، اگر نہیں ہوا تو 15 جون تک ہو جائے گا، اب سلیکشن ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں 7 سال قید کاٹی، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوکاڑہ میں مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں ب...

اوکاڑہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ اوکاڑہ میں رینالہ خورد کے علاقے اسلام پورہ میں ایک مکان کے کمرے کی خستہ حال چھت گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، امدادی کارکنوں نے ملبے سے لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنیوالوں میں 45 سالہ ذوالفقار، 50 سالہ شکیل احمد اور 25 سالہ اشرف شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا...

ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں ہے۔جمہوری اقدارکا نفاذ،آزادی اظہار رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔ مسٹرمیتھیو نے مزید کہا کہ ہم جمہوری اصولوں کے احترام اوریکساں اطلاق، آزادی اظہار -اوردنیا بھرمیں قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں، اور یقینا، پاکستان میں، ہم زور دیتے ہیں کہ ان اصولوں کا تمام لوگوں کے لیے احترام کیا جائے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پرغمزدہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 ، این اے 118 می...

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کی استدعا منظور کرلی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماوں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن منعقد کیے جانے تھے ، قومی اسمبلی کی مدت 90 روز سے کم رہ چکی ہے ، قانونی طور پر ضمنی الیکشن ان حلقوں میں نہیں ہوسکتے ، پشاور ہائیکورٹ نے بھی خیبر پختونخوا میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے، لہذا این اے 108 اور 118 میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک طرف کہتا ہے پنجاب میں الیکشن نہیں کروا سکتے، دوسری طرف دونوں حلقوں کے لیے فنڈز جاری کرکے ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،نیب نے وزیراعظم کے داماد کو...

نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام سے بے قصور قرار دے دیا۔ لاہوراحتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔شہباز شریف سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی۔عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ جج احتساب عدالت نے ریماکس میں کہا آئندہ سماعت پرعدالت ریکارڈ کی بنیاد پرفرد جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی ،عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ بعدازاں عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں