• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کے ساتھ انفراسٹرکچر میں تعاون کانگو کے ع...

کن شاسا (شِنہوا) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے وزیر مملکت برائے انفراسٹرکچر اینڈ پبلک ورکس الیکسس گیسارو موونی نے کہا ہے کہ ڈی آر سی اور چین کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون سے کانگو کے عوام کے لئے بامعنی نتائج اور عملی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ڈی آر سی کے صدر فیلکس شیسیکیڈی کے 24 سے 29 مئی تک چین کے سرکاری دورے سے قبل کانگو حکومت کے وفد کے رکن موونی نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون کی تعریف کی۔

موونی نے کہا کہ 1970 کی دہائی کے بعد سے  چینی حکومت نے پیپلز پیلس ، قومی اسمبلی و سینیٹ  اور شہدا اسٹیڈیم جیسے منصوبوں کی تعمیر میں مدد کی ہے۔

پیپلز پیلس وہ جگہ ہے جہاں بڑی سیاسی تقر یبات کا انعقاد ہوتا ہے جبکہ شہدا اسٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کی گنجائش ہےجہاں  اکثر مختلف اہم تقریبات منعقد ہوتی ہیں لہذا یہ منصوبے چین اور کانگو کے بنیادی ڈھانچے کے تعاون کی امنگوں کی گواہی دیتے ہیں۔

  انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں چین کی امداد سے چلنے والا ہاٹ کٹانگا جنرل ڈیمونسٹریشن ہسپتال اس طرح کے تعاون کی ایک اور مثال ہے۔

موونی کے مطابق چین کی امداد سے چلنے والا سینٹرل افریقن کلچرل اینڈ آرٹس سینٹر کا منصوبہ انہیں سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس منصوبے کو چین کی مدد سے افریقہ کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور توقع ہے کہ یہ سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

موونی نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک مز ید علمبردار منصوبہ ہے جبکہ وہ آرٹ سینٹر کی تعمیراتی پیش رفت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ انفراسٹرکچر میں تعاون کانگو کے ع...

کن شاسا (شِنہوا) ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے وزیر مملکت برائے انفراسٹرکچر اینڈ پبلک ورکس الیکسس گیسارو موونی نے کہا ہے کہ ڈی آر سی اور چین کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون سے کانگو کے عوام کے لئے بامعنی نتائج اور عملی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ڈی آر سی کے صدر فیلکس شیسیکیڈی کے 24 سے 29 مئی تک چین کے سرکاری دورے سے قبل کانگو حکومت کے وفد کے رکن موونی نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون کی تعریف کی۔

موونی نے کہا کہ 1970 کی دہائی کے بعد سے  چینی حکومت نے پیپلز پیلس ، قومی اسمبلی و سینیٹ  اور شہدا اسٹیڈیم جیسے منصوبوں کی تعمیر میں مدد کی ہے۔

پیپلز پیلس وہ جگہ ہے جہاں بڑی سیاسی تقر یبات کا انعقاد ہوتا ہے جبکہ شہدا اسٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کی گنجائش ہےجہاں  اکثر مختلف اہم تقریبات منعقد ہوتی ہیں لہذا یہ منصوبے چین اور کانگو کے بنیادی ڈھانچے کے تعاون کی امنگوں کی گواہی دیتے ہیں۔

  انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں چین کی امداد سے چلنے والا ہاٹ کٹانگا جنرل ڈیمونسٹریشن ہسپتال اس طرح کے تعاون کی ایک اور مثال ہے۔

موونی کے مطابق چین کی امداد سے چلنے والا سینٹرل افریقن کلچرل اینڈ آرٹس سینٹر کا منصوبہ انہیں سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس منصوبے کو چین کی مدد سے افریقہ کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور توقع ہے کہ یہ سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

موونی نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک مز ید علمبردار منصوبہ ہے جبکہ وہ آرٹ سینٹر کی تعمیراتی پیش رفت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت گوادر پورٹ چمکتا ہوا مو تی ہے،...

رواں سال "بیلٹ اینڈ روڈ " انیشی ایٹو پیش کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ ہے ۔سی پیک منصوبہ چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کی ایک شاندار مثال بن چکا ہے۔اس منصوبے کے تحت گوادر پورٹ، توانائی کے منصوبے، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کی تعمیر دس سالوں سے جاری ہے جو نہایت نتیجہ خیز رہی ہے ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کی ایک رپورٹ کے مطا بق آج گوادر پورٹ کا مقام ماہی گیروں کا ایک چھوٹا سا گاں نہیں رہا بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک چمکتا ہوا موتی ہے۔ گوادر پورٹ پر ایک کثیر المقاصد ٹرمینل تعمیر کیا گیا ہے جس میں بیس ہزار ٹن وزنی تین برتھیں ہیں، جس سے سمندری راستے کھل رہے ہیں۔ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طرف جاتا ہے۔ گوادر آزاد تجارتی زون کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس میں فرٹیلائزر، فشری پروسیسنگ، زرعی ترقی، سیاحت اور بینکاری سمیت 46 ادارے موجود ہیں جبکہ آزاد تجارتی زون کا دوسرا مرحلہ زیر تعمیر ہے۔ گوادر ایگزیبیشن سینٹر اور بزنس سینٹر کا قیام بھی عمل میں آ چکا ہے ۔ چین کی امداد سے تعمیر شدہ اسکول اور ہسپتال نے مقامی افراد کو صحت و تعلیم کی سہو لیات فراہم کی ہیں۔ چینی ماہرین کی جانب سے لائی گئی افزائش نسل، گرین ہاسز اور ڈرپ ایریگیشن ٹیکنالوجیز نے مقامی زراعت کی ترقی میں مدد دی ہے اور گوادر میں ایک لاکھ مربع میٹر سے زائد سبز جگہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تصور کریں کہ اگر یہ گرم علاقہ اور بنجر زمین ایک خوبصورت نخلستان بن جائے تو کتنا حیرت انگیز ہوگا۔ اس کے علاوہ چینی حکومت نے یہاں مقامی لوگوں کی توانائی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گھریلو سولر پینل آلات کے 4 ہزار سیٹس گوادر کے لوگوں کو عطیہ کے طور پر دیے ۔ساتھ ہی گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا جو طویل عرصے سے مقامی لوگوں کی پریشانی کا باعث ہے۔سی پیک منصوبے کا فلیگ شپ پروگرام ہونے کے ناطے گوادر پورٹ ،پاک چین اقتصادی راہداری کا ایک" مائکروکوزم "ہے جس نے مقامی معیشت اور معاشرے کی ترقی کو فروغ دیا ہے، روزگار میں اضافہ کیا ہے، لوگوں کے معاش کو بہتر بنایا ہے اور مقامی افراد کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔ لہذا پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو حکومتی اور عوامی دونوں سطحوں پر وسیع پیمانے پر نہ صرف تسلیم کیا گیا ہے بلکہ سراہا بھی گیا ہے۔سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی کے منصوبوں کی تعمیر کو انتہائی اہمیت دی گئی ۔ گزشتہ دہائی میں کلوٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن اور تھر بلاک 1 انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ کے بعد پاکستان میں بجلی کی قلت کو دور کرتے ہوئے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے جس نے پائیدار معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے ڈیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا جو 2024 میں فعال ہونے کے بعد ہر سال 3.212 بلین کلو واٹ صاف بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اس منصوبے کی مدد سے پاکستان کے توانائی حاصل کرنے کے دیگرغیر قابل تجدید وسائل پر انحصار کو کم کیا جا سکے گا۔

توانائی کا شعبہ سی پیک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری، تیزی سے ترقی کرنے والے، اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے، جو نہ صرف پاکستان کو صاف،مستحکم اور اعلی معیار کی توانائی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی فراہم کرتا ہے بلکہ پاکستانیوں کے لئے بڑی تعداد میں با صلاحیت افراد کی تربیت اور روز گار کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے ۔ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر میں ایک بڑا منصوبہ پشاور-کراچی ایکسپریس وے (سکھر-ملتان سیکشن) باضابطہ طور پر آمدورفت کے لیے بحال ہے ۔ پاکستان کی پہلی میٹرو، لاہور اورنج لائن میٹرو کو آپریشنل کر دیا گیا ہے ، اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے سلسلوں نے مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کو حقیقی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت سی پیک کی تعمیر اعلی معیار کی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس میں نمبر ون ریلوے ٹرنک لائن کی اپ گریڈیشن اور کراچی رنگ ریلوے منصوبے کو منصوبہ بندی میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون بھی سی پیک کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں شامل ہے ۔"بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو عملی نوعیت اور کھلے پن پر مبنی انیشیٹو ہے۔ اس انیشیٹو میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ پاک چین آہنی دوستی میں ماضی کی طرح ایک مضبوط دوست کی حیثیت سے چین، ترقیاتی مواقعوں کو بانٹنے اور چین پاکستان ہم نصب معاشرے کی مزید تعمیر میں سی پیک منصوبے کو ایک پیلٹ فارم کے طور پر فروغ دیتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولپور،پی ٹی آئی کے مزید 2 اراکین کا پارٹی...

بہاولپورمیں سابق ایم پی اے احسان الحق چوہدری اور ڈاکٹر افضل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹرافضل اورچوہدری احسان الحق کا کہنا تھاکہ آج پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کرتے ہیں،تشدد کی سیاست کی مزمت کرتے ہیں۔جناح ہاوس، میٹرو، پولیس وین، فوجی تنصیبات کو جلایا۔دنیا بھرمیں پر تشدد احتجاج نہیں ہوتے۔پاک فوج اور پاکستان ہے توہم ہیں۔شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اراکین نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پرویز الہی سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کرینگے۔ دونوں اراکین سمبلی 2018 انتخابات میں ق لیگ کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے۔دونوں ممبران چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کور کمانڈر ہاوس حملہ آوروں کیخلاف فوجی عدالت...

9 مئی کو کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث 16 شرپسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد جناح ہاوس(کور کمانڈر ہاوس) لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی شروع ہوگئی۔ جناح ہاوس لاہور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست طلب کرلی ہے، جسے انسداددہشت گردی عدالت نے منظور کرتے ہوئے شرپسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3,7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈر افسر کے حوالے کردے ۔ ذرائع کے مطابق 16 ملزمان میں عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیا الرحمن، وقاص علی، ریئس احمد، فیصل ارشد، محمد بلال، فہیم حیدر، ارضم جنید، میاں محمد اکرم عثمان، محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان پراپرٹی بزنس کی جنت، صنعتوں کا قبرست...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پراپرٹی شعبہ کے لئے جنت جبکہ صنعتوں کے لئے قبرستان بن رہا ہے۔بجٹ اقدامات کے زریعے غیر پیداواری شعبوں میں لگنے والے سرمائے کا رخ صنعتکاری کی طرف موڑا جائے اور ملک کی رہی سہی صنعتوں کو بندش سے بچانے کے لئے محاصل کم کئے جائیں۔ اگر پراپرٹی مافیا کی سرپرستی جاری رہی تو صنعتی شعبہ بتدریج سکڑ کر ختم ہو جائے گا۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ خطے کے تمام ممالک میں پاکستان اپنی آمدنی کے زیادہ اخراجات کرنے میں سب سے آگے ہے اسی لئے اسکی معیشت کی حالت بھی سب سے بری ہے اور ساری دنیا کو یقین ہے کہ یہ جلد دیوالیہ ہو جائے گا۔ چند دہائی قبل تک پاکستان کی معیشت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تھی مگر اب صورتحال برعکس ہو گئی ہے اور کوئی ملک یا ادارہ پاکستان کو قرضہ دینے کو تیار نہیں ہے۔شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ملکی ترقی یقینی بنانے کے لئے حقیقی اصلاحات کرنا ہونگی، صنعتی کارکردگی کو بڑا کر بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی ٹیکنالوجی کو لانا ہو گااور فنانس سیکٹر کو جدید بنانا ہو گا۔ناکام سرکاری ادارون کو فروخت کرنا یا انھیں منافع بخش بنانا ہو گا اور سرکاری اور نجی شعبہ میں اب گریڈیشن کو توجہ دینا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی معاشی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے مگر ہم اس شعبہ میں بہت پیچھے ہیں۔بھارت نے پاکستان کے بعد ڈی ریگولیشن شروع کی مگر انکے پالیسی سازوں کا ہدف ملکی مفاد تھا جبکہ ہماری پالیسی ساز ذاتی مفادات کے حصول میں لگے رہے جس سے فائدے کے بجائے الٹا نقصان ہوا۔ انھوں نے کہا کہ عوام بھوک سے مر رہے ہیں ،ڈیفالٹ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے، ترقیاتی سکیموں کے لئے منظور شدہ فنڈر کم کئے جا رہے ہیں، مگر ہر طرف اخراجات کی کمی کے شور میں پارلیمینٹرینز میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر 111 ارب روپے بانٹے جا رہے ہیں جو بے حسی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپریل میں جنوبی کوریا کی چین کو برآمدات میں...

جنوبی کوریا کے امریکہ کی طرف جھکاو نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو متاثر کیا ہے، اسکا جنوبی کوریا کی اقتصادی بدحالی اور اس سرد جنگ کی طرز کی خارجہ پالیسی کے درمیان ایک واضح تعلق ہے،جنوبی کوریا کو چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے، اپریل میں جنوبی کوریا کی چین کو برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.5 فیصد کی شدید کمی واقع ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق صدر یون سک یول کی منظوری کی درجہ بندی ایک سال قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تقریباً 30 فیصد پر منڈلا رہی ہے، جو حالیہ صدور میں سب سے کم ہے۔ تاہم اب یہ پہلی بار 40 فیصد کے قریب پہنچ رہا ہے۔ لیکن عروج یون کے سفارتی کارناموں کی وجہ سے نہیں ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ہر کوئی اس پر یقین کرے۔ یون امریکہ کے بہت قریب اور چین سے بہت دور جا رہا ہے، یہاں تک کہ ماہرین کو بھی اس کے لیے ہمدرد بنا کر اپنا سر جھکا رہا ہے،'' اسی طرح 18 مئی کو کوریا ٹائمز کے اداریے میں جنوبی کوریا کی انتہائی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مخمصے کی وضاحت کی گئی۔ یون، جنہوں نے اپنے امریکہ نواز جھکاؤ کی کسی توثیق کے بجائے ایک نااہل اپوزیشن کی وجہ سے اپنی منظوری میں ہلکا سا اضافہ دیکھا۔ گوادر پرو کے مطابق یون کی امریکہ کی طرف کھلم کھلا روش نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو منفی طور پر متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی کوریا کی اقتصادی بدحالی اور اس سرد جنگ کی طرز کی خارجہ پالیسی کے درمیان ایک واضح تعلق ہے۔

گوادر پرو کے مطابق تازہ ترین اعدادوشمار 14 ماہ محیط طویل تجارتی خسارے میں پھنسے جنوبی کوریا کے لیے ایک تشویشناک رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ عالمی تجارت میں کمی کے درمیان، جنوبی کوریا کو چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔ اپریل میں، جنوبی کوریا کی چین کو برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.5 فیصد کی شدید کمی واقع ہوئی، جس سے برآمدات کے اعدادوشمار میں کمی کے مسلسل 11ویں ماہ کی نشاندہی ہوئی۔ مزید برآں، آؤٹ باؤنڈ شپمنٹس میں گزشتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ملک کی ضروری برآمدی اجناس، سیمی کنڈکٹرز کو گرتی ہوئی مانگ اور چپ کی قیمتوں کی وجہ سے برآمدات میں حیران کن طور پر 41 فیصد کمی کے ساتھ ایک اہم دھچکا لگا۔ گوادر پرو کے مطابق اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان اتحاد نے کرشن حاصل کیا ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ تسلیم کرنا بھی ضروری ہے کہ چینـجنوبی کوریا اقتصادی تعاون جنوبی کوریا کی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔ جیسا کہ عالمی اقتصادی سست روی نے اپنا نقصان اٹھایا ہے، جنوبی کوریا نے اپنے اعلی تجارتی پارٹنر چین کو برآمدات میں کمی دیکھی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس رجحان سے گھبرا کر، جنوبی کوریا کی وزارت تجارت، صنعت اور توانائی نے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کے ایک فعال سیٹ کے ساتھ جواب دیا ہے۔

حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اپنے اہم تجارتی پارٹنر چین کے ساتھ تجارت کو بحال کرنے کی ایک ٹھوس کوشش میں، جنوبی کوریا کی حکومت نے مختلف اسٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ایک پرجوش منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے۔ اس کوشش کا مرکز چینی حکومت کے ساتھ موثر رابطہ ہے۔ مزید برآں، چین کے ساتھ تجارت میں مشغول ہونے کے خواہاں جنوبی کوریا کے برآمد کنندگان کو منافع بخش تجارتی مالیاتی اختیارات اور مراعات کی ایک حد پیش کی جائے گی۔ مزید برآں، چین سے اپنی سہولیات کو منتقل کرنے والی کمپنیوں کو خصوصی مدد فراہم کی جائے گی، ان کی بحالی کی کوششوں اور کاروباری تنظیم نو کے لیے تعاون کی پیشکش کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق وزارت نے چین کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے کے لیے تین اہم شعبوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں ابھرتی ہوئی صنعتیں جیسے سیکنڈری بیٹریاں، صارفی سامان، اور ڈیجیٹل اور گرین ٹرانزیشن سے وابستہ شعبے شامل ہیں۔ اس مضبوط منصوبے کے ذریعے، جنوبی کوریا کی وزارت چین کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتی ہے، ایسے شعبوں میں ہم آہنگی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جو ترقی کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چونکہ جنوبی کوریا مسلسل تجارتی خسارے اور مسلسل معاشی بدحالی سے دوچار ہے، سیول کے لیے یہ بہت فطری ہے کہ وہ چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو تقویت دینے کی کوشش کرے، جس سے معاشی دباؤ سے نجات مل جائے۔ تاہم، یون حکومت کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ چین پر قابو پانے کی کوشش میں بلا شبہ امریکہ کے ساتھ صف بندی کرنے سے گریز کرے۔

گوادر پرو کے مطابق اس طرح کا نقطہ نظر صرف چین اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو درپیش چیلنجوں کو بڑھا دے گا اور انہیں مزید تکلیف دہ صورتحال میں ڈال دے گا۔ تعلقات کی سہ فریقی مساوات کی پیچیدگیوں کو متوازن کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ جنوبی کوریا اقتصادی استحکام اور ترقی کی جانب اپنا راستہ اختیار کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دوسری طرف، گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے واشنگٹن کے حالیہ اقدامات اقتصادی تعاون کے شراکت دار کے طور پر قابل اعتمادی کی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ چپس ایکٹ اور افراط زر میں کمی کا ایکٹ اپنے اتحادیوں کے تحفظات اور مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے واشنگٹن کی خود کو محفوظ رکھنے کی جبلت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ یکطرفہ نقطہ نظر خود تحفظ میں واشنگٹن کی ترجیحات کی نشاندہی کرتا ہے، ممکنہ طور پر اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے ساتھ بامعنی اقتصادی شراکت داری کے لیے ضروری اعتماد اور تعاون کو ختم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جنوبی کوریا ایک اہم مقام پر کھڑا ہے، کیونکہ فریقین کے انتخاب کے اثرات اس کی صنعتی اور سپلائی چینز اور اس کے وسیع تر اقتصادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔ بلا شک و شبہ چین سے "ڈیکپلنگ" اور اس پر مشتمل امریکی حکمت عملی میں ماتحت کردار کو اپنانے سے محدود فائدہ ہو سکتا ہے لیکن اس سے بہت زیادہ نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔ جنوبی کوریا کو چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو عملی طور پر متوازن رکھنا چاہیے، اقتصادی استحکام اور ترقی کی جانب اپنے راستے کو یقینی بنانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی فروخت 7.43 فیصد...

آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی فروخت جاری مالی سال 2022-23 کی تیسری سہ ماہی میں 7.43 فیصد کم ہوکر 5.6 بلین روپے ہوگئی۔ کمپنی کا مجموعی منافع 3.92 فیصد کم ہو کر 1.3 بلین روپے ہو گیا جو 1.4 بلین روپے تھا۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع 648 ملین روپے سے 41.6فیصدکم ہو کر 378 ملین روپے ہو گیا۔ کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع بھی 660 ملین روپے سے کم ہو کر 355 ملین روپے ہو گیا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس منافع بھی کم ہو کر 302 ملین روپے ہو گیا۔ 30 جون 2022 تک 6,000 سے زیادہ اسٹاک ہولڈرز کے پاس موجودہ حصص کیپٹل کے 604 ملین شیئرز تھے۔ڈائریکٹرز، ان کی شریک حیات اور بچوں کے پاس کمپنی کے کل حصص کا 74فیصدتھا۔ عام عوام کے پاس 14.79 فیصد شیئرز تھے۔ بینکنگ اور نان بینکنگ مالیاتی اداروں کے پاس کمپنی کے 2.77 فیصد حصص تھے، اس کے بعد انشورنس فرموں کے 5.29 فیصد حصص تھے۔ دیگر گروپس مضارب اور میوچل فنڈز، اور بین الاقوامی کاروبار، باقی حصص کے مالک تھے۔انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ، مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، غریبوال سیمنٹ لمیٹڈ کو مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حریف سمجھا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے پاس 18.5 بلین روپے کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن سب سے زیادہ ہے اس کے بعد مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز 16.8 بلین روپے ہیں۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 6.8 ارب روپے ہے ۔آغا انڈسٹریز کو 19 نومبر 2013 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ اسے 7 اپریل 2015 کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کمپنی سٹیل بارز، تار کی سلاخوں اور بلٹس کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواںمالی سال کے پہلے تین ماہ میں ایگریٹیک لم...

رواںمالی سال کے پہلے تین مہینوں میں ایگریٹیک لمیٹڈ کی فروخت 74.42 فیصد کم ہو کر 840 ملین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.28 بلین روپے تھی۔ اسی طرح کمپنی کو 551 ملین روپے کا مجموعی نقصان ہوا ۔کمپنی کا آپریٹنگ نقصان بڑھ کر 700 ملین روپے ہو گیا۔ ٹیکس سے پہلے کا نقصان 998 ملین روپے سے 104 فیصد بڑھ کر 2.03 بلین ہو گیا۔ ٹیکس کے بعد کا نقصان بھی 106 فیصد بڑھ کر 1.91 بلین روپے ہو گیا جو 925 ملین روپے تھا۔ کمپنی نے 17.29 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 2.9 بلین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، داد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور نمیر ریزنز لمیٹڈ کو کمپنی حریف سمجھا جاتا ہے۔ داد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ کے پاس 49.2 بلین روپے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس کے بعد فاطمہ فرٹیلائزر کی 28.5 بلین روپے ہے۔

ایگریٹیک لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 1.8 بلین روپے ہے۔ ایسوسی ایٹڈ کمپنیوں کے پاس کمپنی کا بڑا حصہ 46فیصدہے۔ مقامی لوگوں کے پاس 20.39 فیصد حصہ داری ہے۔ بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کے پاس کل شیئر ہولڈنگ کا 18.92فیصدحصہ ہے۔کمپنی کا اسٹاک گزشتہ چند مہینوں میں اتار چڑھا کا شکار رہا ہے، جس میں نمایاں اضافہ اور کمی دونوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مائع قدرتی گیس کی باقاعدہ درآمد سے کمپنی کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ ایل این جی کی مسلسل درآمدات نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ میں آر ایل این جی کے بہا وکو بہتر کیاجس سے صارفین کو فائدہ پہنچا۔ نومبر 2021 میں کمپنی کے یوریا پلانٹ کو رعایتی شرح پر آر ایل این جی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ ایگریٹیک کو 15 دسمبر 1959 کو پاکستان میں ایک غیر فہرست شدہ پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کا اصل کاروبار یوریا اور دانے دار سنگل سپر فاسفیٹ کھاد کی پیداوار اور فروخت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میں کہیں نہیں گیا، اِدھر ہی ہوں، محمود خان

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ میں کہیں نہیں گیا،اِدھر ہی ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا،میرے متعلق پارٹی چھوڑنے اورگرفتاری کی افواہیں پھیلائی گئیں۔ سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جتنے کیسز بنانے ہیں بنالیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یومِ تکریمِ شہدا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی...

یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور اسکولز اور شہدا کے بچوں کے سرپردست شفقت رکھا۔ عاصم منیر نے اس حوالے سے کہا کہ پاک فوج شہدا کے بچوں کی وارث ہے، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی، ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس سے سستا تیل آرہا ہے، اس پر امریکا کو بھی...

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے جارہا ہے، پاکستان روس اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، پاکستان راہداری ہے اور خود بہت اہم ہے، کوشش ہے وسط ایشیا ممالک سے دوستی مزید بڑھائیں، ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی ون کوریڈور بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، ہم پر روس سے تیل خریدنے پر کوئی دبا نہیں، امریکا کا کہنا ہے روسی تیل خریداری پر اعتراض نہیں، کم قیمت روسی تیل سے عوام کو فائدہ ہوگا، خلیجی ریاست سے دو پیٹرول کے جہاز خریدنے کے لیے معاہدہ کریں گے جب کہ ایران سے گیس خریدناچاہتے ہیں لیکن پاکستان پر پابندی بھی نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرکے وہ کام...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9اور10مئی کو جو واقعات ہوئے ان پر تفصیل سے بریفینگ لی تھی، فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرکے وہ کام کیا جو ملک دشمن 75سال میں نہ کرسکا،سویلین تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ اور فوجی تنصیبا ت پر فوجی ایکٹ کے تحت سزا دی جائے گی، اگر ہم نے اپنا قومی فریضہ سرانجام نہ دیا تو ملک کو نقصان پہنچائیں گے۔ جمعرات کے رو ز گورنر ہاؤس پشاورمیں امن وامان سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میٹنگ پر تشریف لانے پر وفاقی و صوبائی وزراء کا مشکور ہوں، 9 مئی کو خیبرپختوانخوا میں دہشتگردوں نے حملہ کیا، ریڈیو پاکستان پشاور پر بھی حملہ کیا گیا، 9اور10مئی کو جو واقعات ہوئے ان پر تفصیل سے بریفینگ لی تھی، بعض وجوہات کی بناپر دورہ پشاور منسوخ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دوست نما لوگوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرکے وہ کام کیا جو ملک دشمن 75سال میں نہ کرسکا، وفاقی و صوبائی اداروں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ سول تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اینٹی ٹریرسٹ ایکٹ کے تحت قانون کے مطابق سزادی جائے گی جبکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی ایکٹ کے تحت سزادی جائے گی، بارہاکہہ چکا کہ کسی بے گناہ کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا نہ کسی کے ساتھ زیادتی کی جائے گی، براہ راست منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی، یہ قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی، اگر ہم نے اپنا قومی فریضہ سرانجام نہ دیا تو ملک کو نقصان پہنچائیں گے، تباہ شدہ جگہوں پر جلد بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے...

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے منافی ہے،کب تک انتخابات ملتوی کرکے جمہوریت قربان کرتے رہیں گے؟،آئین میں کیسے ممکن ہے کہ منتخب حکومت 6 ماہ اور نگراں حکومت ساڑھے 4 سال رہے، نگران حکومتیں صرف الیکشن کمیشن کی سہولت کے لیے آئین میں شامل کی گئیں، شفاف انتخا بات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن فنڈز اور سیکورٹی کی عدم فراہمی کا بہانہ نہیں کرسکتے، کیا الیکشن کمیشن بااختیار نہیں ہے۔سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی روسٹرم پرآ گئے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیسرا دن ہے وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل سن رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ آپ کا اصل نقطہ کیا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ سپریم کورٹ رولزآئینی اختیارات کو کم نہیں کرسکتے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ رولزعدالتی آئینی اختیارات کو کیسے کم کرتے ہیں؟، اب تک کے نکات نوٹ کر چکے ہیں، آپ آگے بڑھیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فل کورٹ کئی مقدمات میں قرار دے چکی ہے کہ نظرثانی کا دائرہ کار محدود نہیں ہوتا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی منطق مان لیں تو سپریم کورٹ رولز کالعدم ہو جائیں گے۔

وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ نظرثانی درخواست دراصل مرکزی کیس کا ہی تسلسل ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہوا میں تیر چلاتے رہیں گے، تو ہم آسمان کی طرف ہی دیکھتے رہیں گے، کم از کم ٹارگٹ کر کے فائرکریں، پتا تو چلے کہنا کیا چاہتے ہیں۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے نظرثانی کا دائرہ کار مرکزی کیس سے زیادہ بڑا کر دیا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کیلئے نگراں حکومت کا ہونا ضروری ہے، نگراں حکومت کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین میں دیا گیا ہے، نگراں حکمرانوں کے اہلخانہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، آئین میں انتخابات کی شفافیت کے پیش نظریہ پابندی لگائی گئی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی اسمبلی 6 ماہ میں تحلیل ہوجائے تو کیا ہوگا، کیا ساڑھے 4 سال تک نگراں حکومت کام کرتی رہے گی، ساڑھے 4 سال قومی اسمبلی کی تحلیل کا انتظار کیا جائے گا؟ وکیل سجیل سواتی نے جواب دیا کہ ساڑھے 4 سال نگراں حکومت ہی صوبے میں کام کرے گی، آئین کے ایک آرٹیکل ہرعمل کرتے ہوئے دوسرے کی خلاف ورزی نہیں ہوسکتی، آرٹیکل 254 سے 90 دن کی تاخیر کو قانونی سہارا مل سکتا ہے، انتخابات میں90 دن کی تاخیر کا مداوا ممکن ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مداوا ایسے بھی ہو سکتا ہے کہ ساڑھے 4 سال کیلئے نئی منتخب حکومت آسکتی ہے، آئین میں کیسے ممکن ہے کہ منتخب حکومت 6 ماہ اور نگراں حکومت ساڑھے 4 سال رہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ 90 دن کا وقت بھی آئین میں دیا گیا ہے، نگراں حکومت90 دن میں الیکشن کرانے ہی آتی ہے، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ نگراں حکومت کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے، نگراں حکومت کی مدت میں توسیع آئین کی روح کے منافی ہیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ عدالت کی آبزرویشن سے متفق ہوں، آئین کی منشا منتحب حکومتیں اور جہموریت ہی ہے، ملک منتحب حکومت ہی چلا سکتی ہے، جمہوریت کو بریک نہیں لگائی جا سکتی، 1973میں آئین بنا تو نگران حکومتوں کا تصور نہیں تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین بنا تو مضبوط الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، نگران حکومتیں صرف الیکشن کمیشن کی سہولت کے لیے آئین میں شامل کی گئیں، شفاف انتخا بات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن فنڈز اور سیکورٹی کی عدم فراہمی کا بہانہ نہیں کرسکتے، کیا الیکشن کمیشن بااختیار نہیں ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ اپنے آئینی اختیارات سے نظر نہیں چرا سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی میں متعدد اسرائیلی شہری اپنے ہم وطن کے...

دبئی میں پولیس نے متعدد اسرائیلی شہریوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، ان پر اپنے ہی ایک ہم وطن کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے،دبئی پولیس کے مطابق متعدد اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ سب ایک اور اسرائیلی شہری پر حملہ آور ہوئے تھے اور انھوں نے اس کو جان سے مار دیا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا،دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی میں 30سالہ اسرائیلی شہری کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے، مقامی حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے 2020میں امریکا کی ثالثی میں معمول کے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہد ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیمرون،ہاتھیوں کے ریوڑ نے آبادی میں گھس کر ت...

کیمرون کے شمال کے علاقے میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے آبادی میں داخل ہو کر تباہی مچانا شروع کردی، ہاتھیوں کا بپھرا ریوڑ نے دارالحکومت کے اطراف میں ملحقہ دیہات میںگھس گیا اور پائوںتلے روند کر کم از کم دو افراد کو کچل دیا، وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ ہاتھیوں کے ریوڑ کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں ،انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے کہا کہ کیمرون میں ایک اندازے کے مطابق 6ہزار 830ہاتھی ہیں، ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن کھیتوں اور دیہاتوں کے قیام کے باعث ہاتھیوں کے مسکن کم ہوگئے، اسی بنا پر یہ ہاتھی کبھی کبھی فصلوں کو نقصان پہنچانے، گھروں کو مسمار کرتے اور کبھی انسانوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں،محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عہدیدار جان نیمگ نے بتایا کہ اس ہفتے چار ہاتھیوں نے شمال مشرق کے دارالحکومت مارووا شہر پر دھاوا بولا تھا، اس سے پہلے ہاتھی قریبی گائوں میں ایک بچے پر چڑھ دوڑے تھے،ہاتھی علاقے کی خشک نوعیت کی وجہ سے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر جا رہے ہیں، ہاتھیوں کا ایک ریوڑ پہلی مرتبہ چاڈ کی سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا،سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنا رہے ہیں جب ہاتھیوں کا ریوڑ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان اندرونی جنگ خطے کے دیگرممالک ممالک تک...

اقوام متحدہ نے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ اگر سوڈان میں تنازع ختم نہ کیا گیا تو اس سے خطے کے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں، سوڈان اندرونی جنگ خطے کے دیگرممالک ممالک تک پھیل سکتی ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے پریس کانفرنس میں سوڈان میں تصادم کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خطہ پہلے ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ سوڈان میں فریقین کو عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے تنازعات کا خاتمہ کرنا چاہیے،ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سوڈان میں تنازعات جنوبی سوڈان، چاڈ اور خطے کے دیگر ممالک کی صورت حال کو متاثر کر سکتے ہیں ، "اگر سوڈان میں جھڑپوں کا سد باب نہ کیا گیا یہ نہ صرف سوڈان بلکہ پورے خطے کو متاثر کرسکتی ہیں ،دوجارچ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کارکن قلیل مدتی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد 40لاکھ افراد تک امداد کے تقریبا 168ٹرک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال اب بھی مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دیتی،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مختصر مدت کی جنگ بندی کی نگرانی میں کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا، لیکن اسٹریٹجک اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلوریڈا کے گورنر نے صدارتی انتخابات میں حصہ...

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس اگلے سال صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔، پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے انکا مقابلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی دیگر امیدواروں سے ہوگا،44 سالہ ڈی سانٹیس نے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان توئٹر پر کیا تاہم ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے آن لائن بات چیت کے دوران انکا رابطہ کئی بار منقطع ہوا جس سے لوگوں کے لیے یہ سمجھنا ناممکن ہوگیا کہ صدارتی امیدوار بننے کے نئے خواہش مند کہنا کیا چاہتے ہیں،سانٹیس نے کہا کہ امریکا کی تنزلی لازم و ملزوم نہیں بلکہ یہ امریکیوں کے ہاتھوں میں ہے، عوام کو ایک نئی سمت اور نئے راستے کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ امریکہ میں نئی روح پھونکی جاسکے،ڈی سانٹیس فلوریڈا کے دوسری بار گورنر بنے ہیں اور انکی پالیسیاں انتہائی دائیں بازو کی رہی ہیں، ڈی سانٹیس کو ڈونلڈ ٹرمپ کا جوان ورژن تصور کیا جاتا ہے،ڈی سانٹیس نے گورنر کے عہدے سے استعفی دیے بغیر صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے ریاست کے قانون میں تبدیلی بھی کی ہے،پارٹی ٹکٹ کے لیے ڈی سانٹیس کامقابلہ اب ڈونلڈ ٹرمپ، نکی ہیلی، ٹم اسکاٹ، ویوک راماسوامی اور آرکنساس کے گورنر ایسا سے ہوگا،ان تمام میں سے جو امیدوار جیتا وہ اگلے سال نومبر میں دوبارہ صدارت کے امیدوار جوبائیڈن کے مقابل آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پینٹا گو ن نے ایف35کے دس لاکھ پرزہ جات کھو د...

امریکہ کے محکمہ دفاع(پینٹاگون)ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے ہتھیاروں کے نظام F-35لائٹننگ IIفائٹر جیٹ کے تقریبا ایکملین لاپتہ اسپیئر پارٹس کا حساب نہیں دے سکا ،گورنمنٹ اکاونٹیبلٹی آفس کی رپورٹ کے مطابق گمشدہ پرزہ جات، جس میں بولٹ، ٹائر اور لینڈنگ گیئر جیسی اشیا شامل تھیں، مبینہ طور پر تقریبا 85ملین ڈالر مالیت کے تھے،2018سے، پینٹاگون نے ایسے حالات کا جائزہ لیا ہے جس سے لاپتہ پرزوں میں سے صرف 2 فیصد حصوں کے نقصانات کا تعین ہو سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نہر سوئز میں بحری جہاز خشکی پر دھنس گیا

نہر سوئز میں ایک بحری جہاز خشکی پر دھنسنے کے بعد دوبارہ سے پانی میں اتر گیا،ژین ہائی ٹونگ 23نامی بحری جہاز کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ہے،واضح رہے کہ دو سال قبل بھی نہر سوئز میں ایک مال بردار بحری جہاز پھنسے کے باعث ایک ہفتے تک آمدو رفت معطل ہو گئی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں 15سال سے کم عمربچے والدین کی منظور...

فرانس میںسینیٹ نے 15سال سے کم عمر کے صارفین کو والدین کی رضامندی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو رجسٹر کرنے اور استعمال کرنے سے متعلق بل منظور کرلیا ہے،سینیٹ نے اس بل پر بحث کی جس کا مقصد سوشل میڈیا پر نفرت کو ختم کرنا ہے،اجلاس میں منظور کیے گئے بل کے تحت 15سال سے کم عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رجسٹر کرنے کے لیے اپنے والدین سے اجازت لینا ہوگی،منظور کردہ بل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر اور نابالغوں کو ان کے والدین سے اجازت حاصل کرنے کی تصدیق کے لیے ایک نظام استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی،بل کی رو سے پلیٹ فارم قواعد کی تعمیل نہ کرنے والوں پر دنیا بھر میں کاروبار کے ایک فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے،بل میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غنڈہ گردی کے خلاف روک تھام سے متعلق پیغامات کو بھی جگہ دی جائے گی،والدین اپنے 15سالہ بچوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو معطل کرنے کے لیے پلیٹ فارم سے درخواست کر سکیں گے،اس سے قبل پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے بل پر 14ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ کمیشن میں زیر بحث لایا جائے گا،نیشنل کمیشن آن انفارمیشن اینڈ فریڈمز (سی این آئی ایل)کے مطابق فرانس میں 10-14سال کی عمر کے 82فیصد بچے والدین کی رضامندی کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں،2021میں سی این آئی ایلکی تحقیق کے مطابق، ملک میں پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے سائن اپ کرنے کی عمر گھٹ کر 8سال رہ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے حجاج کرام کو چار چیزیں لانے سے...

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن کے لیے ہوائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی، وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے،وزارت نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک انفوگرافک میں 4اشیا کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں ، ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے نیا بیلسٹک میزائل نمائش کے لیے پیش...

ایران نے نیا بیلسٹک میزائل نمائش کے لیے پیش کردیا،ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مقامی طور پر تیار کردہ نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، فورتھ جنریشن کے بیلسٹک میزائل کا نام خیبر رکھا گیا ہے، بیلسٹک میزائل دو ہزارکلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،رپورٹ کے مطابق نیا بیلسٹک میزائل 1500کلو وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے ایرانی وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں 6،6 کی شدت سے زلزلہ

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں6.6کی شدت کا زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیںکولمبیا جیولو جیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق6.6 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 10بج کر 5منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز'اکانڈی' قصبے سے 41کلو میٹر دور بحیرہ کریبین میں تھا، زلزلے کی شدت 6.6اور زیرِ زمین گہرائی 30کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے سے چند منٹ بعد بحیرہ کریبین میں بھی 6.4کی شدت سے ایک اور زلزلہ آیا ہے، کولمبیا کے قومی محکمہ آفات کے مطابق زلزلوں کی وجہ سے تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،زلزلے کے جھٹکے اینٹیکوا، کورڈوبا اور چوکو کے علاقوں میں اور ہمسایہ ملک پاناما میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق مسلمان پروفیسر ریپ...

سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق مسلمان پروفیسر طارق رمضان کو ریپ کے مقدمے میں باعزت بری کردیا،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئز عدالت نے پروفیسر طارق رمضان کو عدم ثبوت کی بنا پر ریپ کے الزامات سے بری کردیا جبکہ ساتھ ہی جھوٹے الزامات لگانے اور ڈیمیجز کی مد میں انہیں ایک لاکھ 67ہزار ڈالرز جرمانہ ادا کیے جانے کا بھی حکم دیا،57سالہ خاتون درخواست گزار نے پروفیسر طارق رمضان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2008میں جنیوا کے ایک ہوٹل میں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا تھا،درخواست گزار کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو متعدد مرتبہ جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،یاد رہے کہ پروفیسر طارق رمضان کو می ٹو مہم کے ذریعے کچھ خواتین کی جانب سے الزامات عائد کرنے کے بعد2018میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دس ماہ بعد انہیں الزامات میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلادیش کے جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرن...

امریکا نے بنگلادیش کیلئے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف،پرامن قومی انتخابات میں معاونت کیلئے ہے،انٹونی بلنکن نے کہا کہ جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا، پالیسی کا اطلاق حکام،سکیورٹی فورسز،عدلیہ،سیاسی رہنمائوں پر ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو سبوتاژ کرنے والے عوامل میں الیکشن میں دھاندلی، ووٹرز کو دھمکانا، لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے تشدد کا استعمال شامل ہیں،انٹونی بلنکن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں،ووٹرز،سول سوسائٹی اور میڈیا کو موقف پیش کرنے سے روکنا برداشت نہیں، بنگلادیشی حکومت کو پہلے ہی اس پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا تھا،واضح رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، صوبہ گانسو اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے...

لان ژو (شِنہوا) چین کے صوبہ گانسو میں 2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ اس کے تجارتی حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے اپریل تک گانسو کی غیر ملکی تجارت کی مجموعی مالیت 21.2 ارب یوآن (تقریباً 3 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی  جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ 

صوبے کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے درآمدات اور برآمدات اس کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 55.4 فیصد ہیں جس کی ما لیت مجموعی طور پر 11.75 ارب یوآن ہے۔

دریں اثنا، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کے رکن ممالک کے ساتھ گانسو کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 53.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 6.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

خاص طور پر ، پہلے چار مہینوں میں گانسو میں مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمد 2.5 ارب یوآن تھی  جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 61.4 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران نکل میٹ کی درآمد میں 179.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 2.17 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، صوبہ گانسو اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے...

لان ژو (شِنہوا) چین کے صوبہ گانسو میں 2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ اس کے تجارتی حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جنوری سے اپریل تک گانسو کی غیر ملکی تجارت کی مجموعی مالیت 21.2 ارب یوآن (تقریباً 3 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی  جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ 

صوبے کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے درآمدات اور برآمدات اس کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 55.4 فیصد ہیں جس کی ما لیت مجموعی طور پر 11.75 ارب یوآن ہے۔

دریں اثنا، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کے رکن ممالک کے ساتھ گانسو کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 53.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 6.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

خاص طور پر ، پہلے چار مہینوں میں گانسو میں مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمد 2.5 ارب یوآن تھی  جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 61.4 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران نکل میٹ کی درآمد میں 179.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 2.17 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی...

امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان وائٹ ہائوس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی نژاد نوجوان نے وائٹ ہائوس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو دانستہ ٹکر ماری اور سڑک پر کھڑے ہوکر چیخنے لگ گیا،تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا،رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 19سالہ سائی ورشت کنڈولا کے نام سے ہوئی ،ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والے گرفتار بھارتی نژاد ملزم نے بتایا ہے کہ میں یہاں حکومت پر قبضہ کرنے کے لیے آیا اور صدر جو بائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا،اس کا کہنا تھا کہ میں 6ماہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا، واقعہ کے روزہی سینٹ لوئی سے واشنگٹن پہنچا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے ا...

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر صدر کو بائی پاس کرنے اور جمہوریت کی "سنگین توہین" کا الزام لگایا ہے،اس عمارت کی تعمیر سینٹرل وسٹا پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد برطانوی نوآبادیاتی دور سے تعلق رکھنے والی سرکاری سہولیات کی تزئین و آرائش کرنا ہے، جس میں وزیر اعظم کے لیے ایک نئی رہائش بھی شامل ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیر جنوری 2021میں شروع ہوئی اور اس کی لاگت کا تخمینہ 12بلین روپے (145ملین ڈالر)لگایا گیا ہے،اس منصوبے کے حوالے سے شفافیت کی کمی، زیادہ لاگت، ماحولیاتی اور رئیل اسٹیٹ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں،19 اپوزیشن جماعتوں نے نئی دہلی میں اتوار کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو کو مدعو نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور اس کے مطابق جواب کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح نکالنے کے بعد ہمیں نئی عمارت کی کوئی اہمیت نہیں دکھائی دیتی۔ ہم افتتاح کے بائیکاٹ کے اپنے اجتماعی فیصلے کا اعلان کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان 5سال بعد سفار...

سعودی عرب اور کینیڈا نے انسانی حقوق پر 2018کے تلخ تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ یہ فیصلہ 18اکتوبر 2022کو بینکاک میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن فورم میں شرکت کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا ہے،کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب پر عائد کی جانے والی تجارتی پابندیاں بھی اٹھائی جائیں گی،دوسری جانب کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے شہریوں کے انخلا میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان کے مسلئے کے حل کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے،علاوہ ازیں کینیڈا نے جین فلپ لینٹا کو سعودی عرب میں نیا سفیر بھی نامزد کر دیا ہے جو کینیڈین محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی تجارت کے دیرینہ رکن ہیں جبکہ سعودی عرب نے ابھی تک اپنے سفیر کا اعلان نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی میں موجود رہیں گے، امریکا

امریکی نائب وزیر دفاع برائے سٹریٹیجی مارا کارلن نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنگیں نہیں چھیڑے گا لیکن اس خطے میں موجود رہے گا،انہوں نے کہا کہ امریکا نئی قومی دفاعی پالیسی کے تحت فوجی کارروائیوں کے ذریعے حکومتوں کو تبدیل کرنے کے بجائے ریاستوں کے ساتھ اتحاد اور شراکت داری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے، واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کے دوران امریکی عہدیدارمارا کارلن نے واضح کیا کہ امریکا کی نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے تحت علاقائی خطرات کو ختم کرنے کے لئے شراکت داری کے ساتھ باہمی تعاون پرغور کرے گا، مشرق وسطی کے لیے نئی قومی دفاعی حکمت عملی کے مقاصد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ اس خطے سے لاکھوں امریکی فوجیوں کو نکالنا ہے اس لئے اس حکمت عملی کو پیراڈائم شفٹ یعنی بنیادی تبدیلی قراردیا ہے،امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ اس خطے میں موجود رہے گا یہ ہماری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے، یہاں سے ہمارے قومی سلامتی کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر حمایت نہ کی...

روس نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے روس کیخلاف ایف اے ٹی ایف کے اقدام کی مخالفت نہ کی تو وہ تیل اور ہتھیار کی ڈیل منسوخ کر دے گا،روس جس کو یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بعد کئی بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے بھی رواں سال فروری میں روس کی رکنیت منسوخ کر دی تھی اور اب وہ روس کو بلیک لسٹ یا گرے لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار کر رہا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال میں روس خود کو اقتصادی تنہائی سے بچانے کے لیے بھارت پر دباو ڈالا ہے کہ وہ اس کی ایف اے ٹی ایف میں حمایت کرے ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے روس کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے نہ بچایا تو وہ اس کے ساتھ دفاعی اور توانائی شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کو منسوخ کر دے گا، رپورٹ کے مطابق روس پس پردہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ گلوبل ساوتھ کے دیگر کئی ممالک پر بھی دباو ڈال رہا ہے کہ وہ اسے ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے شامل ہونے سے بچائیں،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں روس کی ایک سرکاری ایجنسی نے ہندوستانی ہم منصب کو خبردار کیا تھا کہ اگر ایف اے ٹی ایف نے روس کو بلیک لسٹ یا گرے لسٹ میں شامل کیا تو اس کے توانائی، دفاع اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں بہت سنگین نتائج ہوں گے۔ روسی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ یہ ایک بہت سنگین اور حساس مسئلہ ہے، یہ روس کی جانب سے غیر متوقع اور منفی نتائج کے بارے میں ایک طرح کی وارننگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی فلسفی نوم چومسکی کی سری نگر میں جی 20...

امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20اجلاس کی مذمت کی،امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کاعلاقہ ہے، تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اوربھی سنگین ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے ایک اور سابق ایم این اے اور ایم...

تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے سندھ ہاس اسلام آباد میں پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر حیدر علی 2018 کے الیکشن میں این اے ٹو سوات ون سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر حیدر علی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آصف زرداری کے انٹرویو دیکھیں تو ان کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان سیاسی رہنما نہیں وہ کھلاڑی ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے وزن سے خود کرے گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم پر کوئی دبا نہیں، بس 9 مئی کے واقعات سے بہت تکلیف ہوئی، پاک فوج ہمارا فخرہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی...

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کہاں ہیں، آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ وکیل بیرسٹر مومن ملک نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ عثمان بزدار کو پیش کریں پھر درخواست واپس لے لیں۔ عثمان بزدار کے وکیل بیرسٹر مومن ملک نے مقف اختیار کیا کہ ابھی نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں، اگر ضرورت پڑی تو کچھ عرصہ بعد دوبارہ عبوری ضمانت دائر کریں گے، عثمان بزدار طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی انکوائری جاری ہے، تفتیش کیلئے طلب کریں گے، وارنٹ گرفتاری 6 ماہ بعد جاری ہوں گے۔ بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان

ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، را ویاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ را ویاسر کا کہنا تھا کہ بہت جلد پی ٹی آئی حقیقی رجسٹرڈ کراوں گا،ان کا کہنا تھاکہ عمران خا ن نے نیاپاکستان کا خواب دکھایاتھا۔ راو یاسر نے کہا کہ نشان الاٹ کراکے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا،پارلیمنٹ میں نوجوان قیادت جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی حقیقی نے کہا کہ عمران خان کے یوٹرن نے ملک کو اس صورتحال پر کھڑا کیا ہے،ریاست ہے تو سیاست ہے۔ را یاسر نے کہا کہ عمران خان کو بشری بی بی کی جانب سے غلط گائیڈ کیاگیا،پاکستا ن اس وقت نازک دور سے گزررہاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سے دیگ...

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلا گھیرا کے کیس میں سابق ایم پی اے لطیف نذر گجر سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔ عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے پر تشدد احتجاج کیا، جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی لطیف نذر گجر سمیت 7 کارکنان کی جلا گھیرا کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے لطیف نذر گجر سمیت دیگر افراد کی عدم پیروی کی بنا پر ضمانتیں خارج کردیں۔ پی ٹی آئی ایم پی اے لطیف نذر گجر کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع خیبر، انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد...

ضلع خیبرکے علاقہ تیراہ میر درہ میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارٹی تحلیل کی مبینہ کوشش کیخلاف عمران خان ک...

پارٹی تحلیل کی مبینہ کوشش کیخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کورکمانڈر ہاوس لاہوردراصل جناح ہاس اور قانونی طور پر سویلین عمارت ہے،جناح ہاس حملے کے مبینہ ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل خلاف قانون ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیہ، کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جا...

پنجاب کے ضلع لیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کے چکنمبر 166 کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ اللہ وسایا اور 55 سالہ مہر مائی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی چکنمبر 420/TDA دھوری اڈاہ کے رہائشی تھے اور ان کی لاشوں کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں متعدد افراد کے قتل میں ملوث ایم کی...

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا سابقہ کورنگی سیکٹر کے یونٹ انچارج کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم وصی احمد خان عرف کاشف کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے. ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسے سیکٹر انچارج ریئس عرف مما کی طرف سے ہدایت ملتی تھی اور اس کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق پر کارروائیاں کرتا تھا. ملزم 2009 سے لیکر 2014 تک یونٹ 74 کا انچارج رہا ، سال 2010 میں سی ٹی ڈی کے اہلکار دانش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کرنے کی نیت کے لئے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا تھا. سال 2012 میں جلیبی چوک کورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے دو لڑکوں کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا ، سال 2013 میں اے ایس آئی حاجی ندیم کو سی ایریا کورنگی میں ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا۔ سال 2013 میں لانڈھی یونٹ 80 کے ساتھ نیوی کی دیوار کے ساتھ ایم کیو ایم حقیقی کے کئی لوگوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا ، سال 2013 میں کربلا گرانڈ لانڈھی میں ساتھیوں کے ہمراہ دو لڑکوں کو قتل کیا ، سال 2013 میں اہلکار ندیم قادری کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے اہلکار شدید زخمی اس کا بھتیجہ ہلاک ہوا۔ سال 2014 میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس موبائل پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ، ملزم اس سے قبل بھی قتل ، ہینڈ گرنیڈ و دیگر مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ ملزم کا خلاف سال 2014 قائد آباد تھانے میں 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور R/W 7ATA 1997 درج ہے جبکہ اسی تھانے میں دوسرا مقدمہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ، سال 2014 میں ہی گلشن اقبال تھانے میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں ، موجودہ متحدہ قومی موومنٹ ( لندن ) کے سیٹ اپ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،ہوٹلز اور مارٹ میں سپلائی کیلئے لائی گ...

کورنگی کے علاقے میں ہوٹلوں اور مارٹ میں سپلائی کے لیے لائی گئی ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔ عوامی کالونی پولیس نے کورنگی کے علاقے 4 نمبر اسٹاپ پر دوران گشت ایک کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں جو 2 سوزوکیوں میں بھری ہوئی تھیں۔ پولیس نے تین افراد کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، جن میں حسنین اسلم، جاوید اور فاروق شامل ہیں۔ تینوں گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارمز سے مردہ مرغیاں کم قیمت میں لے کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان نے بتایا کہ برآمد کی گئی مردہ مرغیاں گلشن حدید ،کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلز اور مارٹ میں سپلائی کرنی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخ...

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان اوگرا نے اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کو پیٹرولیم مصنوعات کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان اوگرا نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنیوالے 40 غیر قانونی ڈھابہ اسٹیشنوں کو سیل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، اس مجسمے کو آگ لگا دی گئی اس سے زیادہ کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی ، پشاور میں ریڈیوپاکستان آرکائیوز کو جلا دیا گیا، دنیا میں قومیں تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہے ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو دوبارہ اجاگر کریں گے ۔ جمعرات کے روز شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ریڈیوپاکستان پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت ، تقریب میں وزیراعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت ، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی پر بریفنگ دی گئی ، ریڈیو پاکستان پشاور کی عمار ت پر 9مئی 2023ء کو حملہ کیا گیا تھا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شرپسندوں نے ویڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کع بہت زیادہ نقصان پہنچایا ،سمجھ سے بالاتر ہے کہ شرپسندوں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچا کر کیاحاصل کرنا چاہتے تھے ، 100سال سے زائد کی ریکارڈنگ اور آرکائیوزجلا دیئے گئے -

تقریب میں اظہار کٰال کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا ، شرپسند ، ڈنڈے ، پٹرول اور مکمل انتظام کرکے آئے تھے ، شرپسندوں نے دوبارہ 10مئی کو باقاعدہ انتظامات کے ساتھ حملہ کیا ،تاریخی آرکائیوز جس کی کوئی قیمت نہیں تھی اسے بھی جلا دیا گیا ، عمارت کو بچاتے ہوئے عملے کے متعدد افراد زخمی ہوئے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیوپاکستان کے زخمی ہونے والے ملازمین سے ملاقات کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معرض وجود سے قبل ریڈیوکا بڑا نام تھا ، ریڈیوپاکستان کی تاریخی عمارت میں آکر بہت دکھی ہوں ، اسی عمارت سے 14اگست 1947کو آزاد کی صدائیں بلند ہوئی تھیں ، ریڈیوپاکستان پشاور نے ہی مملکت خداداد کی آزادی کا اطلاق کیا ، انہوں نے کہا کہ 9اور10مئی کے دلخراش واقعات نے پاکستانی عوام کو رنجیدہ کیا ، ریڈیوپاکستان کو ڈھیر بنادیان کہاں کی حب الوطنی ہے ، میں سمجھتاہوں کہ اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہوسکتی ، اس کے علاوہ یادگار چاغی کو بھی رکھ بنادیا گیا ، قومیں اپنی تاریخی ورثے اور شناخت کی حفاظت کرتی ہیں

تاریخی ورثے اور شناخت کو جلا دیا گیا ، توڑ پھوڑ دیا ، یہ دفاعی قوت کا ایک شاہکارتھا ، تمام صلاحیتوں کے اس دفاعی پروگرام کیلئے اپنا حصہ ڈالا ، وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ، اس مجسمے کو آگ لگا دی گئی اس سے زیادہ کوئی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی ۔ پشاور میں ریڈیوپاکستان آرکائیوز کو جلا دیا گیا دنیا میں قومیں تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہے ، ہم نے خود ایک ورثے کو اپنے سے راکھ کردیا ، ایسے واقعات کے بعد اندازہ ہونا چاہیے کہ جن شرپسند عناصر نے انتہائی شرمناک کام کیا ، ان میں دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ، ان میں اور دشمنان پاکستان میں کوئی فرق نہیں اللہ کو گواہ بناکر ایک عہد کرتے ہیں تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی وخوشحالی میں وقف کریں گے ، اور ایسے واقعات سے گریز کریں گے ، ایسے واقعات سے متعلق ازلی دشمن بھی نہ سوچ سکا ، جوانہوں نے دہشتگرد بن کر یہ کام کر ڈالا ، قانون اور آئین کے مطابق ملوث عناصر کو سزائیں دی جائیں گی، تاکہ دوبارہ ایسی کوئی جرات نہ کرسکے ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ریڈیو پاکستا کی کاموں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ، خواہش ہے کہ ادارہ دوبارہ بحالی کے بعد اپنی قوت برداشت اور ولولوں کا ذکر کرسکتے ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو دوبارہ اجاگر کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کا ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعار...

سندھ حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کروانے اور پیپلزبس سروس میں 500 نئی بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے اہم اجلاس ہوا، جس میں ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، جس میں 200 ٹیکسیاں شامل ہوں گی جبکہ 50 پنک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مخصوص ہوں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے 25 ارب روپے مالیت کی 500 نئی بسز خرید کر پیپلز بس سروس میں شامل کی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ حیدرآباد میں ہٹڑی سے کھیسانہ موری تک پیپلز بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جائے، نئے روٹ کی ٹرائل 3 روز کے اندر شروع کی جائے۔ صوبائی وزیر نے کراچی شہر میں پیپلز بس سروس کی تمام بسوں کو روڈ پر لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جون تک مزید 20 بسیں سندھ حکومت کو مل جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تک...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان پر شہدا، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم تکریم شہدائے پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، شہدا کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہدا کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی کے بعد نظربندیوں پر پنجاب حکومت سے جواب...

ملک میں 9 مئی کو ہونیو الے پرتشدد واقعات کے بعد ہونے والی نظربندیوں پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ۔ عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگ لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ دورانِ سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہدا کو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں کوئی...

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ یومِ تکریمِ شہدا کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں گے اور وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جان...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہمذموم کارروائیوں میں شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر بے حرمتی کی گئی،ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا آج پوری قوم یوم تکریم شہدا پاکستان انتہائی عقیدت سے منا رہی ہے، آج کا دن شہدا، غازیوں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار ہے، میں 9 مئی کے پر تشدد اور المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان پر تشدد واقعات کی منصوبہ بندی کی وہ بہت ہی خطرناک تھے، کچھ لوگوں نے اقتدار کے ہوس میں ان مذموم واقعات کی ترغیب دی جو پہلے کبھی نہیں ہوا، مذموم کارروائیوں میں شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر بے حرمتی کی گئی۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست کی نشانیوں پر حملہ کر کے شرپسندوں نے پاکستان کے نظریئے اور تشخص پر حملہ کیا ہے، یہ مذموم واقعات ملک دشمن عناصر کو خوشی منانے کی وجہ فراہم کر رہے ہیں، ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں