• -, -
  • |
  • ١٠ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں دل کا دورہ،عزیز...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلیم سرور عدالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما سلیم سرور کمرہ عدالت میں دل کا دورہ پڑ گیا۔ جس کے بعد فوری طور پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی اور صدر پی ٹی آئی گجرات سلیم سرور دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہو کر گر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سلیم سرور دمہ، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض ہیں جبکہ پیشی کے دوران گھٹن اور رش کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ واضح رہے کہ پولیس نے 10 مئی کو جی ٹی ایس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے الزام میں سلیم سرور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران لیگی...

سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے لیگی نوجوان کو بھی نظر بند کیا گیا اور گھیرا جلا کے مقدمہ میں نامزد کئے جانے پر لواحقین نے واویلا کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان میں ہنگاموں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ میں پولیس نے محلہ فاروق آباد سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نوجوان فیاض کو گھر سے باہر نکلنے پر پولیس نے دھر لیا اور نظر بند کئے رکھا اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف جلا وگھیرا وکے درج مقدمہ میں لیگی کارکن کو بھی تھانہ سٹی پولیس نے نامزد کر دیا۔ اس واقعہ کے متاثرہ نوجوان فیاض کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس کو مسلم لیگ ن سے تعلق کے تمام تر ثبوت فراہم کئے اور بے گناہی کے لئے لوگوں نے گواہی دی لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور نظر بند کیا گیا اور مقدمہ میں نامزد کرنا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے،لواحقین نے مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت کے خاموش تماشائی ہونے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف مانگ لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی پی او اسلام آباد میں برمنگھم بھیجے جانے و...

جی پی او اسلام آباد میں برمنگھم بھیجے جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ 600 گرام ہیروئن لیدر کی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی،لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کا رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا۔جس سے ہیروئن بھرے 48 کیپسولز ملے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعجاز...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ کا عمران خان کی سیاست پر تاحیات پ...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہورمیں جناح ہاوس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کافی عرصے سے معصوم لوگوں کو ورغلا رہے تھے، 9 مئی کا غصہ ان کی گرفتار ی کا نہیں تھا، بیرونی ایجنڈا تھا، یہ وہی غصہ ہے جو بھارت کی آنکھوں میں نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جناح ہاس میں مسجد سمیت ایک ایک چیز جلائی گئی، شاید پی ٹی آئی میں کوئی شہید نہیں، انہوں نے شہدا کی یادگار وں کو بھی نہیں چھوڑا، ملوث افراد کو عبرت ناک سزادی جائے۔ گورنر سندھ نے عمران خان کی سیاست پر تا حیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور دیگر جج صاحبان خود جناح ہاس اورشہدا کی یادگار کا وزٹ کریں، 9 مئی کو جناح ہاس میں فوج تھی لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، ورنہ یہ تاثر جاتا کہ بچوں اوربچیوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مبینہ کرپشن کامقدمہ،چوہدری پرویزالہی عبوری ک...

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں عدم پیروی پر چوہدری پرویزالہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔ جمعرات کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ، چوہدری پرویزالہیعدالت میں پیش نہ ہو ،وکیل پرویزالہی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کوسینیمیں دردہے،عدالت پیش نہیں ہوسکتے، پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کا میڈیکل جعلی ہے۔ عدالت نے کہا لائیں رپورٹس دکھائیں،میں ابھی فیصلہ کرتاہوں،میڈیکل رپورٹس فوری عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے عدم پیروی پر چوہدری پرویزالہی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمشیہ سے کرتے آ رہے ہیں۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب جج یہ کہتے ہیں آپ کو پریس کانفرنس کے بغیر نہیں چھوڑیں گے اور ٹویٹ ڈلیٹ کریں، تو دنیا کو سمجھ آ جاتی ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں، لوگوں کو صرف کیمروں کے آگے سے گزارا جا رہا ہے، کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمشیہ سے کرتے آ رہے ہیں، جشن منانے والے سن لیں ایک ماہ میں ان پر بھی وقت آنے والا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو پہلی بار پارٹی چھوڑ رہا ہو، جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے وہ اللہ کی رضا کیلئے کام کر رہے ہیں، اللہ کی رضا مخلوق خدا کی داد رسی میں بھی ہے، میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ مسئلہ اقتصادی ہے، غربت ہے مہنگائی اور بیر روزگاری ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے انگوٹھے کاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کو ووٹ نہیں پڑیں گے، انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیرا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور کی یونیورسٹی میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی ج...

جی سی یونیورسٹی لاہور نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا، جسے طلبا اور انتظامیہ نے تحقیق کیلئے مفید قرار دیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبا کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اساتذہ کے درمیان جہاں ایک خوف پایا جارہا ہے وہیں لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیبز میں آج کل طلبا کا رش ہے، نوجوان نسل نے منفرد سوچنے کیلئے سہارا لیا ہے، مصنوعی ذہانت کا، طلبا ہر سوال کا جواب دینے والے چیٹ جی پی ٹی کے پاس پہنچ رہے ہیں۔ کوئی اسائنمنٹ ہو یا پراجیکٹ طلبا کی تحقیق بین الاضلاعی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہوگئی۔ طلبا کا خیال ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مثبت استعمال مددگار ثابت ہورہا ہے۔ جامعہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی اجازت دینے والے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں نے ترقی کرنی ہے تو جدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل کا ڈر ہے، مگر نقل پہلے بھی ہوتی تھی جب گوگل تھا، اساتذہ کو مزید سوچنا ہوگا کہ کلاس روم کو کیسے بدلا جائے، کیسے پروجیکٹ دیئے جائیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق طلبا نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو جہاں تیزی سے قبول کیا ہے وہیں اساتذہ تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کی گرفتاری آئی جی اسلام آباد ذات...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر موجود نہ تھے۔ جس پرعدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کا کیس ہے،کیا آئی جی نہیں آئے؟انھیں یہاں موجود ہونا چاہئے تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی چیف جسٹس کی عدالت میں ہیں وہاں سے فارغ ہوکر تھوڑی دیرمیں پہنچ جائیں گے۔ تاہم عدالت نے آئی جی اسلام آباد کواکتیس مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی آئندہ سماعت تک تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسد قیصر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات جمع، اسلام...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے درج مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست نمٹا دی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ اسد قیصر پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں، جس پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کیخلاف درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں پیش کردیا، جس پر جسٹس ارباب طاہر نے درخواست نمٹادی۔ دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرنے کا موڈ نہیں بنا؟، پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر عدالت کے کمرے میں قہقہے بکھر گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماں نے عدالتوں سے ضمانتیں ملنے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جن میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پ...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں 9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا۔ جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج قوم اپنے ہیروز اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔میں 9 مئی کے المناک واقعات کومحض احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے خطرناک تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت، یوم تکریم...

شہداکی قربانیوں کوخراج عقیدت یوم تکریم شہدا منایا گیا،جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدا کی مرکزی تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارشہدا پرمرکزی تقریب ہوئیجس میں چیف آف آرمی اسٹاف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،چیف آف نیول اسٹاف،چیف آف ایئراسٹاف نے یادگار شہدا پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدا کی مرکزی تقریب کا آغازکیپٹن بلال صادق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔تقریب میں آرمی چیف نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی یادگار شہدا پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،اینٹی نارکوٹکس فورس کیسربراہ ،آرپی اوراولپنڈی سیدخرم علی،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر، کمشنراسلام آبادلیاقت علی چھٹہ اورکمشنرپنڈی نورالامین نے یاد گارشہدا پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور محمد رضوان نے بطور مہمان شریک ہوئے اوریاد گار شہدا پر پھول پیش کیے اور فاتحہ خوانی کی۔شہدا کے اہلخانہ اور بچوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے،جبکہ اینکرپی ٹی وی عشرت فاطمہ نے یادگار شہدا پر پھول پیش کیے۔مفتی منیب اورمولاناخبیرآزاد،مولانایاسین ظفراورعارف واحدی نے یاد گار شہدا پر پھول پیش کیے۔ ملک بھرمیں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے مساجدمیں قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں۔ پاکستان ایئرفورس،نیول ہیڈکوارٹرز،فارمیشنزہیڈکوارٹراور پولیس کی یادگارشہدا پرتقریبات منعقد ہو ئیں ۔ملک بھرکے اسکولوں،کالجزمیں بھی خصوصی تقریبات کاانتظام کیاگیا ،طلبا اورطالبات نے بھرپورحصہ لیا ۔ صوبائی دارالحکومتوں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان بھی یادگارشہداپربھی تقریبات کا انعقاد کیا ۔ملک بھرمیں شہدا کی قبورپرفاتحہ خوانی کی گئی ،عوام نے بھی بھرپورشرکت کی ۔

ملک بھر میں ریلیاں اورتقریبات منعقد کی گئیں جس میں عوام نے بھرپور حصہ لیا ، اسلام آباد کی شاہراہ دستور،صوبائی دارالحکومتوں میں شہدا کے ساتھ اظہارعقیدت کیلئے واک بھی منعقد کی گی ۔ آئی ایس پی آر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسزچیفس نے شہدا پاکستان کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ریٹائرڈ فوجی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانیاں وطن عزیزکی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،آج پوری قوم کیلئے ہرشہید کویاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کاعظیم اثاثہ ہیں۔ قوم شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔شہدا ہمارا فخرتھے،ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ کسی کوشہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-روسی وزیراعظم -ملاقات

چین کے دارالحکومت بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چینی صدرشی جن پھنگ روسی فیڈریشن کےوزیراعظم میخائل میشوستن سے ملاقات  کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان-ٹوکیو-ہواوے-نئی مصنوعات-لانچ

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ہواوے کی نئی مصنوعات کے لانچ ایونٹ میں ایک شخص وائرلیس ایئربڈز آزما رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی حکومت میڈیکل طلباء کو مالی اعانت فراہم...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی مرکزی حکومت رواں سال کے دوران میڈیکل کالج کے 6ہزار150 طلباء کو تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گی، جو ملک کے کم ترقی یافتہ وسطی اور مغربی علاقوں میں کام کریں گے۔

وزارت تعلیم نے بدھ کو اپنے جنرل آفس کے ایک سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پانچ سال کی مفت انڈرگریجویٹ تعلیم  کی فراہمی کے لیے مالی مدد فراہم کرے گی۔ مفت تعلیم اس شرط پر فراہم کی جائے گی کہ طلباء تعلیم مکمل  کرنے پر وسطی اور مغربی علاقوں میں ٹاؤن شپ کلینک میں خدمات انجام دیں گے۔ سرکلر کے مطابق، اس طرح کا پروگرام صرف دیہی علاقوں کے طلباء کے لیے پیش کیا گیا ہے اور امیدواروں کو کالج داخلے کے قومی امتحان میں بھی شرکت کرنا ہوگی۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی پارلیمنٹ نے احتجاج کے باوجود 2023-2...

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی قانون سازوں نے حکمران اتحاد میں شامل انتہائی مذہبی اور آباد کاروں کی حامی جماعتوں کے لیے مختص بجٹ میں اضافے پر احتجاج کے باوجود بدھ کو 2023-2024 کا ریاستی بجٹ منظور کر لیا۔

گزشتہ روز یروشلم میں ہزاروں افراد نے بجٹ منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انتہائی مذہبی پروگراموں کو سبسڈی دینے کے لیے ریاستی فنڈز "لوٹ رہی" ہے، سبسڈی سے معیشت اور عام آبادی کو محدود فوائد حاصل ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے ایک بیان کے مطابق، بدھ کو حتمی  رائے شماری مکمل ہونے پر اسرائیلی پارلیمنٹ، کنیسٹ نے 56 کے مقابلے میں 64ووٹوں سے بجٹ کی منظوری دی۔

اخراجات پیکج میں 2023 کے لیے 484 ارب نیوشیکل (130 ارب ڈالر) اور اگلے سال کے لیے 514 ارب شیکل رکھے گئے ہیں۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹویٹ کیا کہ "ہم نے انتخابات جیت لیے، ہم نے بجٹ پاس کرلیا، ہم مزید چار سال(حکومت) جاری رکھیں گے۔"

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان-ٹوکیو-ہواوے-نئی مصنوعات-لانچ

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ہواوے کی نئی مصنوعات کی لانچنگ تقریب کا منظر۔(شِںہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کی جوہری تنصیبات کی تعمیر سے متعلق مغر...

تہران(شِنہوا)ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے اس دعوے کی تردید کی کہ ایران زمین کی گہرائی میں جوہری تنصیب تعمیر کررہا ہے۔

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے صدر محمد اسلامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ضوابط اور حفاظتی معاہدوں کے مطابق کام کر رہا ہے اور جب بھی وہ کسی بھی سرگرمی کو انجام دینے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ ایجنسی کو ان انتظامات اور ان پر مبنی کارروائیوں سے آگاہ کرتا ہے۔ 

ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ملک کے وسطی حصے میں زگروس پہاڑوں کی چوٹی کے قریب ممکنہ طور پر جوہری تنصیب تعمیر کررہا ہے جو ایسے مقامات کو تباہ کرنے  والےامریکی ہتھیاروں کی پہنچ سے دور ہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-شی جن پھنگ-روسی وزیراعظم -ملاقات

چین کے دارالحکومت بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چینی صدرشی جن پھنگ روسی فیڈریشن کےوزیراعظم میخائل میشوستن سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین میں بی آر آئی توانائی کی ترقی پر فورم کا...

شیامن(شِنہوا)تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ فورم بدھ کو چین کے صوبے فوجیان کے شہرشیامن میں شروع ہوا۔

اعلی معیار کی توانائی کی ترقی کی طرف قدم کے موضوع پر یہ فورم آن لائن اور آف لائن دونوں طرح منعقد ہوا۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک کی حکومتوں، بین الاقوامی توانائی کی تنظیموں، عالمی شہرت یافتہ توانائی کے اداروں، مالیاتی اداروں، تحقیقی اداروں، تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں کو توانائی پر عالمی سیاسی اور اقتصادی ماحول کے اثرات پر غور اور توانائی کے تحفظ اورماحول دوست ایندھن کی جانب منتقلی کے عمل کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات تلاش کرنے کے لیے مدعو کیا گیاہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت-نئی دہلی- گرمی کی لہر

بھارت کے شہر نئی دہلی میں گرمی کی لہر کے دوران ایک شخص پانی پی کراپنی پیاس بجھا رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، مرکزی بینک نے مقامی کرنسی کو مستح...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک(ڈے اے بی) نے قومی کرنسی افغانی کی شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے کے لیے نیلامی کے ذریعے 1 کروڑ40 لاکھ ڈالر فروخت کیے۔

بدھ کو بینک کے بیان میں کہا گیا کہ افغانی گزشتہ چند مہینوں سے غیر ملکی کرنسیوں بالخصوص امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر رہی ہے اور ایک ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ ہفتے کے 87.60 افغانی سے بڑھ کر بدھ کو 87.98 افغانی ہو گئی۔

افغانستان کے مرکزی بینک نے غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ملک کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں لاکھوں امریکی ڈالر داخل کیے۔

افغانستان کو گزشتہ 18 مہینوں کے دوران 2  ارب ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم موصول ہوئی ہے جو بین الاقوامی برادری کی انسانی امداد کےحصے کےطور پر مالیاتی بحران سے دوچار ملک کی معاشی تباہی کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان میڈیا ت...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق گزشتہ روز بیجنگ میں ایک فورم کا انعقاد کیا گیا۔

"ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-وسطی ایشیاء کمیونٹی کی تعمیر میں پیش رفت کے لئے میڈیا تعاون کا فروغ " کے موضوع پر ہونے والا چین-سنٹرل ایشیا نیوز ایجنسی فورم کا انعقاد حال ہی میں ختم ہونے والی چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کی کامیابیوں کی ایک کڑی تھی۔

اس فورم کا اہتمام اور میزبانی چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی نے کی جس میں وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے میڈیا اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی، جن میں قازقستان کے صدر کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپلیکس، کرغزستان کی کبار نیوز ایجنسی، تاجکستان کی خوور نیوزایجنسی ، میڈیا ترکمن نیوز ایجنسی اور ازبکستان کی نیشنل نیوز ایجنسی شامل تھی۔ شِنہوا نیوز ایجنسی  کے صدر فو ہوا نے فورم کی صدارت اور اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات ایک نئے دور کی طرف گامزن ہیں جو چھ ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ فو نے کہا کہ شِنہوا نیوز ایجنسی  وسطی ایشیائی ممالک کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ  اس دور کے مشن اور میڈیا کی ذمہ داریوں کو پورا کیا جا سکے، رابطوں  اور تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے اور جدت کے ذریعے نئی بنیادیں قائم کی جاسکیں۔

چین کی جاپان کی طرف سے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپانی حکومت کی طرف سے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ جاپانی اقدام برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال اور آزاد تجارتی قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی قوانین سے سنگین علیحدگی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان کے مجوزہ اقدامات کے لیے عوامی مشاورت کی مدت کے دوران، چینی صنعتوں نے اپنا موقف پیش کیا  اور متعدد صنعتی انجمنوں نے عوامی طور پر اس اقدام کی مخالفت میں بیانات جاری کیے۔ کچھ جاپانی صنعتی گروپس اور کمپنیوں نے بھی مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ ترجمان نے  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کے معقول مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول کے اقدامات  چینی اور جاپانی کمپنیوں کے مفادات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو شدید نقصان پہنچائیں گے۔ یہ عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کے ڈھانچے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی عدالت نے شہریوں کے انخلاء کے خدشات پر...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی ایک عدالت نے مقامی باشندوں کی جانب سے میاگی کے شمال مشرقی پریفیکچر میں ایک جوہری ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے کو روکنے کے مطالبے کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ ان کے خیال میں ہنگامی انخلاء کے منصوبے میں خامیاں تھیں۔

بدھ کو سینڈائی ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلہ دیا کہ فروری 2024 میں اوناگاوا نیوکلیئر پلانٹ کے نمبر 2 ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کے مدعی کے دعوے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ کسی سنگین حادثے کا امکان موجود نہیں ہے۔

مقدمے کی سماعت کرنے والے جج  میتسوہیرو سائتو نے کہا یہ تصور نہیں کیا جا سکتا کہ کسی حادثے کا کوئی خاص خطرہ موجود ہے جو تابکار مادوں کے غیر معمولی اخراج کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مزید کہا کہ اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ آیا انخلاء کے منصوبے کارآمد ہیں کیونکہ ممکنہ خطرے کے بارے میں کوئی بات یقینی نہیں ہے۔

توہوکو الیکٹرک پاور کمپنی کے ذریعے چلائے جانے والے پلانٹ میں ری ایکٹر کو دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کا مقدمہ  قریبی شہرایشینوما کی کے رہائشیوں نے دائر کیا تھا جنہوں نے کہا کہ شدید ہنگامی صورت میں شہر اور پریفیکچر سے رہائشوں کے انخلاء کے منصوبے غلط اور ناقابل عمل ہیں۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ دوطرفہ تعلقات کو واپس صحیح راستے پر ل...

نیویارک(شِنہوا)  امریکہ میں چین کے نئے سفیر شیی فینگ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینے ، اختلافات کو حل کرنے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کرے، تاکہ چین-امریکہ تعلقات صحیح راستے پر واپس آسکیں۔ جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر شیی نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے امریکہ میں 12ویں چینی سفیرکے طور پر ان کی  تقرری میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام کے نمائندے کے طور پر، وہ یہاں چین کے مفادات کا تحفظ  کریں گے اور وہ اسے ایک مقدس ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام کے سفیر کے طور پر، وہ یہاں چین اور امریکہ کے درمیان  تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کے لیے آئے ہیں  اور وہ اسے اپنے اہم مشن کے طور پر لیں گے۔ شیی فینگ نے کہا کہ اس وقت چین اور امریکہ کے تعلقات کو شدید مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ میری تقرری کا مطلب میرے لیے نہ صرف اعزاز ہے بلکہ بہت بڑی ذمہ داریاں بھی ہیں۔ میں اور میرے ساتھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور تندہی اور استقامت کے ساتھ اپنے مشن کو پورا کریں گے۔

بھارت میں حزب اختلاف کی 19 جماعتیں پارلیمنٹ...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں مرکزی حزب اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) سمیت حزب اختلاف کی 19 سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے  28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ افتتاحی تقریب کی صدارت صدر دروپدی مرمو کریں۔

ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افتتاح بھارتی صدر کی موجودگی کے بغیر ایک ہتک آمیزعمل ہے جس سے صدر کے اعلیٰ عہدے کی توہین ہوتی ہے اور یہ بھارتی آئین کی روح کے بھی منافی ہے۔

حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 79 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختصر یہ کہ پارلیمنٹ صدر کے بغیر نہیں چل سکتی، اس کے باوجود وزیر اعظم نے ان کے بغیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ہتک آمیز عمل سے صدر کے اعلیٰ عہدے کی توہین ہوتی ہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی فائیو جی کی تعمیر میں مسلسل ترقی جاری

بیجنگ(شِنہوا)چین میں فائیو جی نیٹ ورکس کی تعمیر میں مسلسل پیش رفت  کا سلسلہ جاری ہے۔

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدھ کو کہا کہ اپریل کے آخر تک ملک میں فائیو جی بیس سٹیشنوں کی کل تعداد 27 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو اس کے موبائل بیس سٹیشنوں کی تعداد کا 24.5 فیصد بنتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ مشرقی خطہ  فائیو جی کی تعمیر اور اطلاق میں برتری حاصل کر رہا ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں فائیو جی بیس سٹیشنز کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار ہو چکی ہے جو ملک میں بیس سٹیشنوں کی کل کا 47 فیصد سے زیادہ ہے۔

چین میں فائیو جی صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اپریل کے آخر تک چین کی تین ٹیلی کام کمپنیاں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام، چائنہ یونی کام کے فائیوجی موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 63 کروڑ40 لاکھ تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کے آخر سے اب تک7 کروڑ 30 لاکھ 80 ہزارکا خالص اضافہ ظاہر ہوتاہے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی "مکاؤ سائنس 1" سیٹلائٹ لانچ کرنے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو خلائی تحقیق کے مصنوعی سیاروں  "مکاؤ سائنس 1"  کی لانچنگ پر مبارکباد دی ہے۔

صدر شی نے اس پراجیکٹ کی تحقیق اور ترقی میں حصہ لینے والے فیکلٹی نمائندوں اور طلباء کے نام ایک جوابی خط میں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مکاؤ اور مین لینڈ کے درمیان ایرو اسپیس جیسے شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی تعاون نے قابل ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں،صدر شی نے مزید کہا کہ چین کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبےمیں عالمی رہنما بنانے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کی کوششوں نے مکاؤ یونیورسٹیز اور سائنسی اور تکنیکی عملے کے لیے  امکانات بڑھادیے ہیں۔

صدر شی  نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء ملک اور مکاؤ دونوں سے محبت کی عمدہ روایت کو جاری رکھیں گے، اپنی ترقی کو ملک کی مجموعی ترقی میں ضم  کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ -ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

چین 2025 تک تمام شہروں میں کچرے کی چھانٹی کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں اس سال کے آخر تک پریفیکچر سطح یا اس سے اوپر کے شہروں میں 90 فیصد سے زیادہ رہائشی علاقوں میں کچرے کی چھانٹی پرعملدرآمد کا منصوبہ ہے۔جسے 2025کے آخر تک100 فیصد علاقوں تک بڑھا دیاجائے گا۔

وزیربرائے ہاؤسنگ وشہری دیہی ترقی  نی ہونگ نے مشرقی صوب شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ اس سال کوڑے کی چھانٹی وزارت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ نی نے کہا کہ متعلقہ قوانین کو بہتر بنانے، گھروں کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے پلیٹ فارم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر  اور کچرے کو جلانے کی صلاحیت  میں اضافے کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔ ملک کے 297 شہروں میں کچرے کی چھانٹی کا کام رہائشی علاقوں میں 82.5 فیصد کی اوسط کوریج کی شرح سے کیا جا رہا ہے۔ روزانہ  کی بنیاد پر کچرے کو ٹھکانے لگانے کی صلاحیت 5لاکھ 30ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے، جس میں سے 77.6 فیصد کچرے کو جلایاجاتا ہے۔ رواں سال سے، چین مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران ہر سال کوڑے کی چھانٹی کے ہفتہ پبلسٹی کا آغاز کرے گا، اس سال یہ ایونٹ 22 سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا۔ لانگ کاوی ۔ لیما 2023 ۔ بحری و فضا...

ملائیشیا ، لانگ کاوی میں منعقدہ 16 ویں عالمی بحری و فضائی نمائش (لیما 2023) میں فضائی مظاہرے کے دوران ایک ایکرو بیٹک ٹیم فضائی کرتب دکھارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نئی نہر کی تعمیر شروع ہوگئی

نان ننگ (شِنہوا) چین میں نئی نہر پھنگ لو کی تعمیر کا کام جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں شروع ہوگیا ۔

پھنگ لو نہر کی لمبائی 134 کلومیٹر ہے جس پر 72.7 ارب یوآن (تقریباً 10.3 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری ہوگی۔  نہر کی تعمیر کا مقصد چین کے جنوب مغرب میں واقع ایک اہم آبی گزرگاہ دریائے شی جیانگ کو خلیج بیبو کی بندرگاہوں سے جوڑنا ہے۔

یہ نہر ہینگ ژو شہر میں شی جن آبی ذخیرے سے شروع ہوگی اور لنگ شان کاؤنٹی کے قصبے لووو میں ختم ہوگی جہاں سے جہاز دریائے چھن جیانگ کے ذریعے خلیج بیبو تک پہنچ سکتے ہیں۔

 اس سے گوانگ شی اور چین کے دیگر جنوب مغربی علاقوں کے لیے سمندر کا ایک مختصر راستہ کھل جائے گا۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وینزویلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی...

کراکس(شِنہوا) وینزویلا کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کے بارے میں امریکی سوالات کو مسترد کر دیا ہے۔

کراکس نے ایک بیان میں واشنگٹن کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وینزویلا کے عزم پر سوال اٹھانے کا جواب دیا جس کا اظہار ہر سال اپنی تمام ذمہ داریوں کی تکمیل سے ہوا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا یہ اعلامیہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کے سامنے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ کیوبا، ایران، عوامی جمہو ریہ کوریا، شام اور وینزویلاامریکہ کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خطے کے خلاف دہشت گردی کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جنہیں واشنگٹن کی جانب سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

مثال کے طور پر خارجہ پالیسی کے طور پر یکطرفہ جبری اقدامات کا استعمال اپنے آپ میں دہشت گردی کی ایک حقیقی شکل ہے۔

وینزویلا نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ کرہ ارض کا ایک تہائی حصہ معاشی، سیاسی اور مالی دہشت گردی کا شکار ہے جو ترقی اور عالمی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

کراکس نے ایک بار پھر واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شیروں کی افزائش گاہ میں 10 سائبیرین شیر...

ہاربن (شِنہوا) چین کے سائبیرین ٹائیگر پارک میں رواں سال شیر کے 10 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ یہ چائنہ ہینگ ڈاؤ ہی زی فیلن بریڈنگ سینٹر کی ایک اہم افزائش گاہ ہے۔

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سائبیرین ٹائیگر پارک میں سائبیرین شیر کا بچہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سائبیرین ٹائیگر پارک میں سائبیرین شیر کے بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سائبیرین ٹائیگر پارک میں سائبیرین شیر کا بچہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

تائیوان کے غیر ملکی اقتصادی تعاون میں حصہ لی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان ،چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کے غیر ملکی اقتصادی تعاون میں حصہ لینے کے لیے ایک چین کا اصول شرط ہے۔

یہ تبصرہ امریکہ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ اکیسویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان اینی شیٹو کے تحت چین کے تائیوان خطے کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ ان ممالک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو تائیوان کے ساتھ خودمختاری کے مضمرات اور سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاشی و تجارتی معاہدے پر بات چیت اور دستخط کرنے سمیت کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کے لئے سفارتی تعلقات رکھتے ہیں۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین۔امریکہ معاہدوں کی شقوں پر عمل کرے۔ مشترکہ اعلامیےکے مطابق تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرےاور تائیوان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو احتیاط سے سنبھالیں۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کینیڈین عجائب گھر وینکوور میں جولائی می...

اوٹاوا(شِنہوا) کینیڈا میں اپنی نوعیت کا پہلا چینی کینیڈین عجائب گھر یکم جولائی سے عوام کے لئے باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔

کینیڈین ہیریٹیج کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق وینکوور کے چائنہ ٹاؤن میں قائم یہ عجائب گھر چینی کینیڈین باشندوں کی تاریخ، خدمات اور زندہ وجاوید ورثہ کو خراج تحسین پیش کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق یہ چینی امیگریشن ایکٹ کی 100 ویں سالگرہ بھی منائے گا، جسے عمومی طور چائنیز ایکسکلوژن ایکٹ کہا جا تا ہے۔ یہ ایک امتیازی اور نسل پرستانہ پالیسی تھی جس کے تحت تقریباً  25 سال تک چینی باشندوں کو کینیڈا میں داخل ہونے سے مکمل طور پر روک دیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق عجائب گھر کی افتتاحی نمائش "دی پیپر ٹریل ٹو دی 1923 چائنیز ایکسکلوژن ایکٹ" ہوگی جس میں اس قانون بارے اہم موضوعات اور معلومات پیش کی جائیں گی۔

اُس وقت موجود افراد اور خاندانوں کی کہانیوں سے ذاتی روابط کو اجاگر کیا جائے گا اور اس قانون کے عناصر اور چینی برادری پر اس کے تباہ کن اثرات کو دیکھا جائے گا۔

کینیڈا کی حکومت نے عجائب گھر کو 50 لاکھ کینیڈین ڈالر ( 37 لاکھ امریکی ڈالر) سے زیادہ کی مالی اعانت فراہم کی ہے۔

چین کا بیجنگ۔تیان جن۔ہیبے خطے کی ترقی کے من...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ چین نے بیجنگ۔تیان جن۔ ہیبے خطے کی مربوط ترقی کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یہ منصوبہ ایم آئی آئی ٹی، قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور بیجنگ، تیان جن اور ہیبے کی مقامی حکومتوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے جس کے مطابق خطے کی سطح پر مربوط صنعتی ترقی 2025 تک نمایاں طور پر بہتر ہو گی۔

ایم آئی آئی ٹی کے مطابق حالیہ برسوں میں خطے کی مربوط صنعتی ترقی نے نمایاں نتائج حاصل کئے ہیں اور خطے کا صنعتی ڈھانچہ مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔

2022 کے اختتام تک بیجنگ۔تیان جن۔ہیبے خطے نے 1 ہزار 100 سے زائد چھوٹی کمپنیز کو فروغ دیا ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ایک مخصوص مارکیٹ میں مہارت رکھنے والی سر کردہ کمپنیاں ملک کی مجموعی مارکیٹ کا 12 فیصد ہیں۔

ایم آئی آئی ٹی نے کہا کہ خطے میں اعلیٰ درجے کی ذہین  اور سبز صنعتوں سمیت معیاری کاروباری اداروں کو ترقی  دینے ، جدید مینوفیکچرنگ کے اختراعی فروغ کے لئے خطے کو ترقی کے قطب کے طور پر تعمیر کرنے اور مربوط صنعتی ترقی کے لئے ایک نمونہ  زون بنانے میں ٹھوس پیشرفت کی جانی چاہئے۔

وزارت نے کہا کہ خطے کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، مختلف عوامل کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، خطے کے رابطہ میکانزم کو بہتر کرنے اور نگرانی اور تشخیص کے کام کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کو مضبوط کیا جائے گا۔

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔امریکہ کا 13 ویں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤ...

بیجنگ(شِنہوا) 13 ویں چین ۔امریکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئے اور فریقین نے چین ۔امریکہ باہمی ادراک و باہمی فائدہ مند تعاون کے موضوع سے متعلق تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤنے مکالمے میں شرکت کرتے ہوئے اہم تقریر کی۔

دونوں فریقین کا ماننا تھا کہ چین اور امریکہ جس طرح مل کر کام کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے اور دونوں فریقین کو دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ مستحکم راستے پر گامزن کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے جو دونوں عوام اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات پر پورا اترے اور آنے والی نسلوں کو بھی فائدہ پہنچائے۔

یہ بھی ان کا مشترکہ خیال ہے کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور پرامن طور پر مل جل کر رہنا چاہیے اور یہ محاذ آرائی اور تصادم کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہیں تبادلوں اور مکالمے کو مضبوط بنانا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کو بڑھانا چاہیے اور باہمی فائدے مند تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ دونوں فریقین کو عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔

فریقین نے سی پی سی اور امریکہ کی ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

چین ۔ بیجنگ ۔ تبت ۔ ترقیاتی ۔ فورم

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ "شی زانگ ترقیاتی فورم 2023" کے مقام کے باہر ایک شخص نمائش دیکھ رہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی۔ سووا ۔ چینی زبان ۔ مقابلہ

فجی ، سووا میں فجی کے کالج طلبا کے درمیان 22 ویں چینی برج مقابلے میں حصہ لینے والی ایک طالبہ مقابلہ میں شریک ہے۔(شِنہوا)

فجی ، سووا میں فجی کے کالج طلبا کے درمیان 22 ویں چینی برج مقابلے میں ایک امیدوار مقابلہ میں حصہ لے رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی۔ سووا ۔ چینی زبان ۔ مقابلہ

فجی ، سووا میں فجی کے کالج طلبا کے درمیان 22 ویں چینی برج مقابلے میں ایک امیدوار مقابلہ میں حصہ لے رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں