• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

شام نے سعودی عرب میں سفارتی مشن دوبارہ شروع...

دمشق (شِنہوا)  شام کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں باہمی اقدام کے بعد اپنے سفارتی مشن کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات، ان کی عوام کی امنگوں اور مشترکہ عرب کی خدمت کے لئے عرب ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

شام کا یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے شام میں اپنے سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے  کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لے آئے ہیں۔

اتوار کے روز عرب وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک اجلاس کے دوران 12 سال کی معطلی کے بعد شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

12 اپریل کو شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ شام اور سعودی عرب نے 2011 کے بعد پہلی بار شام کے وزیر خارجہ کے ریاض کا دورہ کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات اور فضائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جو مکمل سفارتی نمائندگی بحال کرنے کا آغاز ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ما ہی کے دوران خدمات تجارت میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات تجارت میں  پہلی سہ ماہی کے دوران پائیدار نمو ہوئی جس میں سفری خدمات نمایاں طور پر بحال ہوئیں۔

وزارت تجارت کے مطابق ابتدائی 3 ماہ کے دوران ملک کی خدمات تجارت مجموعی طور پر 15.8 کھرب یوآن (تقریباً 228.14 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.7 فیصد زائد ہے۔

خدمات درآمدات 903.5 ارب یوآن سے زائد رہیں جو گزشتہ برس سے 21.6 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی مدت میں برآمدات 4.7 فیصد کم ہوکر 680.51 ارب یوآن رہی جس سے 222.99 ارب یوآن کا خسارہ ہوا۔

پہلی سہ ماہی میں سفری خدمات میں نمایاں بحالی ہوئی اور اس شعبے میں تجارت ایک برس قبل کی نسبت 56.6 فیصد بڑھ کر تقریباً 337.63 ارب یوآن ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں علم پر مبنی خدمات تجارت میں تقریباً 694.7 ارب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد زائد ہے۔

وزارت کے مطابق بیمہ خدمات کی تیز رفتار ترقی کے سبب علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 415.57 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی طلبا ملازمتوں میں لچک کی بجائے استحکام...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی یونیورسٹیز سے عنقریب فارغ التحصیل ہونے والے طالب علم زیادہ سرکاری اداروں میں مستحکم ملازمتوں کو ترجیح دے رہے ہی ۔

ریکروٹمنٹ پورٹل ژاؤپن کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے  چا ئنہ ڈیلی نے کہا کہ سروے میں شامل زیادہ تر طالب علم اعلیٰ نجی یا سرکاری ادارں میں مستحکم ملازمتوں کے حق میں ہیں کیونکہ وہ اکثر لچکدار ملازمتوں کو غیر یقینی صورتحال کا شکار سمجھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بڑی اور درمیانے درجے کی کمپنیز ملازمتوں کی مارکیٹ میں سرفہرست انتخاب ہیں جبکہ تقریباً 26 فیصد جواب دہندگان چھوٹی اور مائیکرو سائز کی کمپنیز میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سروے کے مطابق انڈرگریجویٹس ملازمت کے متلاشی افراد کی تعداد زیا دہ ہے لیکن بھرتی کرنے والے پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتے ہیں۔

 اپریل کے وسط تک سروے میں شامل تقریباً 47.5 فیصد انڈر گریجویٹس کو ملازمت کی پیش کش مل چکی تھی۔

 اخبار نے مزید کہا کہ ماسٹرز یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل تقریباً 54.4 فیصد ووکیشنل گریجویٹس اور 56.7 فیصد گریجویٹس کو ملازمت کی پیش کش ہو چکی تھی۔

اخبار نے واضح کیا کہ مطلوبہ مہارت کی کمی اور کمپنیز میں تکنیکی عہدوں پر تعینات ہونے کی آمادگی کی کمی کی وجہ سے انڈر گریجویٹس کو ملازمت کی پیش کش کم ملتی ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بیٹری ساز کمپنی کا ہنگری میں اپنا پہ...

بڈاپیسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیر امور خارجہ و تجارت پیٹر زیجارتو نے کہا ہے کہ چین کی ای وی ای انرجی کمپنی لمیٹڈ ہنگری کے مشرقی شہر ڈیبریسن میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے لیے پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دنیا کی نویں سب سے بڑی بیٹری سیل بنانے والی کمپنی اس منصوبے میں تقریباً 400 ارب ہنگری فورنٹس (1.18 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کرے گی اور 1 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرے گی۔

ہنگری کی حکومت 14 ارب  فورنٹس کے ساتھ اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔ ای وی ای انرجی کا مقصد ہنگری میں جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ کی جانب سے نئی جنریشن کے سلنڈر بیٹری سیلز کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

 زیجارتو کے مطابق ہنگری کی حکومت کا مقصد ملک کو ماحولیاتی تحفظ میں عالمی رہنما بنانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پلانٹ کی پانی کی ضروریات کا 95 فیصد صاف کئے جانے والے پانی اور سطح پر مو جود پانی سے فراہم کیا جائے گا اور کمپنی سائٹ پر تکنیکی فضلے کے کچھ حصے کو دوبارہ قابل استعمال بنا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول اور یورپی یونین کی گرین ٹرانسمیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے الیکٹرک روڈ ٹرانسپورٹ کی طرف منتقلی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے بغیر یورپی گرین ڈیل کامیاب نہیں ہوسکتی اور برقی گاڑیاں برقی بیٹریوں کے بغیر نہیں ہیں۔

ڈیبریسن کو چین کی ہم عصر  ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کی جانب سے تعمیر کی جانے والی 7.34 ارب یوروز (8 ارب امریکی ڈالرز) کی بیٹری فیکٹری کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بیٹری ساز کمپنی کا ہنگری میں اپنا پہ...

بڈاپیسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیر امور خارجہ و تجارت پیٹر زیجارتو نے کہا ہے کہ چین کی ای وی ای انرجی کمپنی لمیٹڈ ہنگری کے مشرقی شہر ڈیبریسن میں الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے لیے پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دنیا کی نویں سب سے بڑی بیٹری سیل بنانے والی کمپنی اس منصوبے میں تقریباً 400 ارب ہنگری فورنٹس (1.18 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کرے گی اور 1 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرے گی۔

ہنگری کی حکومت 14 ارب  فورنٹس کے ساتھ اس منصوبے کی حمایت کرے گی۔ ای وی ای انرجی کا مقصد ہنگری میں جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ کی جانب سے نئی جنریشن کے سلنڈر بیٹری سیلز کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

 زیجارتو کے مطابق ہنگری کی حکومت کا مقصد ملک کو ماحولیاتی تحفظ میں عالمی رہنما بنانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پلانٹ کی پانی کی ضروریات کا 95 فیصد صاف کئے جانے والے پانی اور سطح پر مو جود پانی سے فراہم کیا جائے گا اور کمپنی سائٹ پر تکنیکی فضلے کے کچھ حصے کو دوبارہ قابل استعمال بنا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول اور یورپی یونین کی گرین ٹرانسمیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے الیکٹرک روڈ ٹرانسپورٹ کی طرف منتقلی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے بغیر یورپی گرین ڈیل کامیاب نہیں ہوسکتی اور برقی گاڑیاں برقی بیٹریوں کے بغیر نہیں ہیں۔

ڈیبریسن کو چین کی ہم عصر  ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کی جانب سے تعمیر کی جانے والی 7.34 ارب یوروز (8 ارب امریکی ڈالرز) کی بیٹری فیکٹری کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گوئی ژو کے پہاڑوں پر ایکسپریس وے کی تعم...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو 14 ویں  پانچ سالہ منصوبہ (2025-2021) کے دوران سڑکوں کی تعمیر میں مزید سرمایہ کاری کرے گا جس کے بعد کل ایکسپریس وے کی لمبائی 9 ہزار 500 کلومیٹر ہوجائے گی۔

صوبائی عوامی حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گوئی ژو ایکسپریس وے کی لمبائی 8 ہزار 368 کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

پہاڑ اور پہاڑی علاقے صوبے کے کل رقبے کا 92.5 فیصد ہے۔

صوبائی محکمہ نقل و حمل کے ڈائریکٹر چھیو ژین گو نے بتایا کہ تقریباً 12 لاکھ 60 ہزار پہاڑیوں پر 2 لاکھ 10 ہزار کلومیٹر پر شاہراہیں تعمیر کی گئی ہیں۔

دنیا کے 100 بلند ترین پُلوں میں سے تقریباً نصف اس صوبے میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں 28 ہزار 23 ہائی وے پُل ہیں جن کی مجموعی لمبائی 4 ہزار 400 کلومیٹر ہے۔

چھیو نے مزید کہا کہ تقریباً 2 لاکھ گاؤں کے 1 کروڑ 70 لاکھ باشندے ان شاہراہوں اور پلوں سے براہ راست مستفید ہوتے ہیں ۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فوجیان عجائب گھر عالمی یوم عجائب گھر کی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کا فوجیان عجائب گھر رواں سال عالمی یوم عجائب گھر پرمنعقدہ تقریبات کا مرکزی مقام ہوگا۔ عالمی یوم عجائب گھر 18 مئی کو منایا جائے گا۔

قومی ثقاتی ورثہ انتظامیہ کے نائب سربراہ گو یوکائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عجائب گھر 17 سے 19 مئی تک اس بارے مختلف سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا جن کا مو ضوع "عجائب گھر، پائیداری اور بہتر زندگی" ہے۔

گو نے بتایا کہ چین بھر کے عجائب گھروں میں سال بھر کی بہترین نمائشوں پر سالانہ ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

فوجیان عجائب گھر میں 18 مئی کو میری ٹائم شاہراہ ریشم کے موضوع پر مبنی نمائش بھی شروع ہوگی جبکہ صوبے بھر کے عجائب گھروں میں متعدد خصوصی نمائشوں ، سیمینارز، مکالموں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

عالمی یوم عجائب گھر پر ملک بھر میں ہزاروں سرگرمیوں کا انعقاد متوقع ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن۔ یادگار۔ دیوہیکل وائلڈ گو...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں ایک خاتون سیاح دیوہیکل وائلڈ گوز پگوڈا کے ساتھ تصاویر بنوارہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن۔ یادگار۔ دیوہیکل وائلڈ گو...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں خواتین سیاح دیوہیکل وائلڈ گوزپگوڈا کا دورہ کررہی ہیں۔(شِںہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن۔ یادگار۔ دیوھیکل وائلڈ گو...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں دیوہیکل وائلڈ گوز پگوڈا کے شمالی میدان میوزک فاؤنٹین شو کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِںہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ۔ ڈی چھنگ ۔ گاؤں

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی کاؤنٹی ڈی چھنگ کے قصبے لوئےشی کی پیانو فیکٹری میں عملہ پیانو تیار کررہا ہے۔  (شِںہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ژے جیانگ۔ ڈی چھنگ ۔ گاؤں

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی کاؤنٹی ڈی چھنگ کے گاؤں لونگ شینگ میں دیہاتی ٹماٹر توڑ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنگاپور میں برڈ پیراڈائز کا افتتاح

سنگاپور(شِںہوا) سنگاپور کے برڈ پیراڈائز کو عوام کے لئے کھول دیا گیاہے۔ یہ پرندوں کا ایشیا میں سب سے بڑا پارک ہے جس میں 400 سے زیادہ اقسام کے 3 ہزار 500 پرندے موجود ہیں۔

پارک نے اپنے افتتاح کے پہلے روز سیاحوں کا خیرمقدم کیا جنہوں نے ویٹ لینڈ پودوں اور سرخ پھولوں کے درمیان بسی دنیا میں چند شاندار رنگین پرندوں کو دیکھا۔

 

سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز "پینگوئن کوو" انکلوژر میں پینگوئنز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز خاتون سیاح (دائیں) پرندوں کو خوراک دیتے وقت خوشی کا اظہار کررہی ہے ۔ (شِنہوا)

سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز سیاح تصاویر بنارہے ہیں ۔ (شِنہوا)

سنگاپور، برڈ پیراڈائزکے افتتاح کے پہلے روز عملہ سیاحوں کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کررہا ہے ۔(شِنہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس صدر زیلنسکی کو مروا سکتا ہے، یوکرینین وز...

یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے دعوی کیا ہے کہ روس یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے،کولیبا نے جرمن میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر روس کو موقع ملا تو وہ صدر زیلنسکی پر قاتلانہ حملہ کروا سکتا ہے،انہوں نے زیلنسکی کو ہلاک کرنے سے متعلق سابق روسی صدر دیمیتری میدویدیف کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میدویدیف ٹیلی گرام پر آنے سے پہلے ووڈکا کم پیا کرے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ میدیودیف سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ کرنا مجھے گوارا نہیں، روس کی اسٹریٹیجک حکمت عملی میں میدویدیف کا کردار کافی ہے،انہوں نے کہا کہ جرمنی کی طرف سے ہمیں اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی ہو رہی ہے البتہ جنگ جیتنے کے لیے ہمیں مزید اسلحہ چاہیئے بالخصوص طویل الفاصلہ توپوں ،بکتر بند گاڑیوں اور فضائی دفاعی نظام قابل ذکر ہیں ،امید ہے کہ جرمنی ہمیں یہ فراہم کرے گا،نیٹو میں رکنیت کے حوالے سے کولیبا نے کہا کہ اگر جرمنی ایک محفوظ اور خوشحال یورپ چاہتا ہے تو اسے یوکرین کی حمایت کرنا ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، مزید 2فلسطینی شہید...

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے مزید 2فلسطینیوں کو شہید کردیا،صہیونی فوج نے گزشتہ روز بھی نابلس میں محاصرے کے دوران 2فلسطینیوں کو شہید کیا تھا،اسرائیل کے 40طیاروں نے غزہ میں بمباری کرکے 4بچوں سمیت 15فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا، واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے،رواں سال اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 123ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد اقصی کے امام کی عرب میڈیا چینلز سے عدم...

اسرائیل نے مسجد اقصی کے امام خطیب شیخ اکریمہ صبری کو عرب میڈیا چینلز سے عدم روابط کی شرط پر رہا کردیا گیا،شیخ اکریمہ صبری کے وکیل خالد زابارکہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کے مکل کو عرب میڈیا المنار، الاقصی اور المیادین سے عدم روابط کی شرط پر گزشتہ روز رہا کیا گیا،اسرائیلی حکام نے امام مسجد اقصی کی رہائی سے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں جاری نہیں کیا،واضح رہے کہ امام مسجد اقصی کے دفتر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے شیخ اکریمہ صبری کو گزشتہ روز طلب کیا تھا،اس سے پیشتر شیخ صبری کے گھر پر متعدد بار چھاپے مارنے کے بعد بیان دینے کیلئے اسرائیلی حکام نے طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس،یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ، 2سیاحو...

تیونس میں افریقا کی قدیم ترین یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ سے دو سیاحوں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،تیونس کے جزیرہ جربا میں افریقا کی قدیم ترین یہودی عبادت گاہ کے قریب ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے دو ساتھیوں اور 2سیاحوں کو قتل کردیا، واقعے میں 10افراد زخمی بھی ہوئے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت جزیرے پر یہودیوں کا اجتماع جاری تھا، جس میں یورپ اور اسرائیل سے بھی سیاح آئے ہوئے تھے، حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے،مرنیوالوں میں ایک سیاح کا تعلق فرانس سے ہے جبکہ زخمیوں میں 5پولیس اہلکار اور سیاح بھی شامل ہیں،تقریبا ڈھائی ہزار سال پرانی اس یہودی عبادت گاہ کو اس سے قبل 2002 میں بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 20افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد اس کے حفاظتی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا تھا،واضح رہے کہ تیونس افریقا کا مسلم اکثریتی ملک ہے تاہم اس جزیرے پر سیکڑوں کی تعداد میں یہودی آباد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان بحران کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے...

سعودی عرب کی جانب سے سوڈان کے بحران کے حل کیلئے سفارتی اور انسانی بنیادوں پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا،اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گذشتہ دنوں متعدد برادر اور دوست ممالک کے رہ نماں اور اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے مندرجات، مملکت اوردوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا،اجلاس میں کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی کابینہ نے عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی دوبارہ شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب، شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں تعاون کا خواہاں ہے اور سعودی عرب بحران کو حل کرنے کیلئے سفارتی اور انسانی بنیادوں پر کوششیں جاری رکھے گا،اس موقعہ پر سوڈان کے لیے 100ملین ڈالر مالیت کی طبی اور انسانی امداد کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا،اجلاس کے بعد سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ کابینہ نے سوڈان میں پھنسے متعدد ممالک کے شہریوں کو نکالنے اور انہیں دوسرے مقامات پر منتقل کرنے میں مملکت کی کامیابی کو سراہا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی لائیو اسٹ...

امریکا کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران عمران خان کی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ان کے حامیوں کو یہ پتہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں، امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک ،ملٹری کو، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق،انھوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی 24گھنٹے کے دوران لائیو اسٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پورے ملک میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،شرابی بیٹے نے طیش میں آکر باپ کو زندہ...

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بیٹے نے باپ کو جھگڑے کے بعد مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی، باپ بیٹا دونوں شراب پینے کے عادی تھے اور آئے روز لڑتے جھگڑتے رہتے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ضلع چوروں کے علاقے سردار شہر میں پیش آیا جہاں سونو نامی شخص نے اپنے باپ کو زندہ جلا دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق اتورا کی رات کوسونو اور اس کے والد کا جھگڑا ہوا تھا جس دوران سونو کے والد لیلو رام بیٹے سونو کو مارا جس پر سونو نے طیش میں آگیا اور باپ پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی،پولیس کے مطابق باپ بیٹا دونوں شراب پینے کے عادی تھے اور آئے روز لڑتے جھگڑتے رہتے تھے،پولیس کا کہنا تھا کہ بسونو کے بھائی نے واقعے کی شکایت درج کرواتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس کے نتیجے میں پولیس حرکت میں آئی اور سونو کو گرفتار کرلیا بعد ازاں پولیس نے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا مستقبل یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں پر...

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کا مستقبل یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں پر منحصر ہے،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر اپنی سالانہ تقریر کے دوران کہا کہ روس کا مستقبل یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں پر منحصر ہے اور ان کی جنگی کوششوں سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے،انہوں نے ماسکو کے ریڈ سکوائر میں اعلی عہدیداروں اور سابق فوجیوں پر مشتمل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیب ایک بار پھر فیصلہ کن موڑ پر ہے، روس کے خلاف حقیقی جنگ شروع کی گئی ہے، ملک کی سلامتی آج آپ پر منحصر ہے، ہماری ریاست اور ہمارے عوام کا مستقبل آپ پر منحصر ہے،فروری 2022میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے یہ دوسری وکٹری ڈے پریڈ تھی،اس سال کی پریڈ مختصر تھی اور اس میں نہ کوئی ملٹری فلائی پاسٹ تھا اور نہ ہی کوئی جدید ٹینک، جو کہ عام طور پر پریڈ کی خصوصیت ہیں، تاہم 2020کے بعد پہلی بار بین الاقوامی رہنمائوں نے پریڈ میں شرکت کی

قازقستان کے قاسم جومارت توکایف سمیت تمام وسطی ایشیائی رہنما وہاں موجود تھے اور بیلاروسی رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو اور آرمینیا کے وزیر اعظم بھی پریڈ میں شریک تھے،پیوٹن نے مغرب کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ہمارے ملک کے زوال کے سوا کچھ نہیں حالانکہ روس ایک پرامن مستقبل دیکھنا چاہتا ہے،انہوں نے اپنی تقریر میں مغربی اشرافیہ پر نفرت اور روسوفوبیا کے بیج بونے اور خاندانی اقدار کو تباہ کرنے کا الزام لگایا، لیکن ان کی تقریر کا زیادہ تر حصہ یوکرین میں روسی "ہیروز" کی کارروائیوں پر ان کے فخر پر مرکوز تھا،دوسری جانب پیوٹن کی تقریر کے بعد یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی اور یورپی یونین کمیشن سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے کیف میں ایک نیوز کانفرنس کی ،یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں یوکرین پر بڑھتے ہوئے حملے فوجی اور سیاسی قیادت کے سامنے کچھ پیش کرنے کی روسی کوششوں کا حصہ تھے کیونکہ وہ یوم فتح سے قبل مشرقی شہر باخموت پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ امریکی خاتون صحافی سے جنسی بدسلوکی میں...

امریکی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون صحافی اور کالم نگار جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دے دیا ہے ،جین کیرول نے الزام لگایا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52برس تھی،جین کیرول نے نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوکر بیان دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویار ک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیا ہے اور اس نتیجے پر بھی پہنچی ہے کہ سابق صدر نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا، تاہم واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی،جیوری نے حکم دیا کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو50لاکھ ڈالر ہرجانہ دیں،فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون؟ رپورٹس کے مطابق سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا،واضح رہے کہ کیرول ہی نہیں بلکہ ایک درجن سے زائد خواتین سابق امریکی صدر پران سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کاالزام لگا چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 20اجلاس کی سیکیورٹی مودی سرکار کیلئے ڈران...

مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس کی سیکیورٹی مودی سرکار کیلئے ڈرانا خواب بن گئی،میڈیا رپورٹس میں تہلکہ خیز انکشافات کے مطابق سری نگر میں مجوزہ جی ٹونٹی اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے نیشنل سیکیورٹی گارڈ کی مسلح ٹیموں کو سپیشل آپریشن گروپس کے ساتھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وہیکل بون آئی ای ڈی اور دیگر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے بھارتی فورسز سر جوڑ کر بیٹھ گئیں ، بلٹ پروف شیلڈ کے ساتھ حفاظتی بنکرز بھی تیار کروائے جائیں گے،فدائی حملوں کا خوف جی ٹونٹی اجلاس کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار جارہا ہے، بھارتی فوج کے جی او سی کلو فورس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ میرین کمانڈوز کو مقبوضہ وادی میں تعینات کر دیا گیا،مقبوضہ وادی کی پولیس نے پوشیدہ پولیسنگ کے نفاذ کا بھی منصوبہ بنا لیا ہے تاکہ ماورائے عدالت گرفتاریوں اور قتل و غارت کا بازار گرم کیا جا سکے، اس ضمن میں چھ سو سیزائد پولیس اہلکاروں کو شیر کشمیر پولیس اکیڈمی میں باقاعدہ تربیت دی جا رہی ہے، تمام فورسز کو گرفتاری کی کھلی اجازت ہو گی،انسانی حقوق کے کارکنوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اقوامِ عالم کیسامنے مودی اور بھارت کا بھیانک چہرہ جی ٹونٹی کی آڑ میں چھپ سکتا ہے ؟ اور اگر مقبوضہ کشمیر میں امن و امان قائم ہے تو اتنے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی فورسز کو کیوں تعینات کیا جا رہا ہے؟ جی ٹونٹی ممالک کو اجلاس میں شرکت سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنی ہو گی تاکہ مودی کا بھیانک چہرہ واضح ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے د...

میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں موجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تندرست قرار دے دیا۔ ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز ہسپتال کے پانچ اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔ عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان سے بلڈاور یورین سیمپل بھی لیے گئے، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کا...

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد،پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج شروع،...

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سری نگر ہائے وے کو بلاک کر دیا تاہم پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔ کشمیر ہائی وے جی الیون سگنل پر کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھرا وکیا۔ خیبر پختونخوا سے بھی پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ۔ دوسری جانب، لاہور میں مال روڈ گورنر ہاوس کے سامنے پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں چھڑپیں ہوئیں، پولیس نے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ پولیس فورس کی قیادت کرتے ہوئے زمان پارک کی جانب روانہ ہوگئے، پولیس نے ہمراہ واٹر کینن لے کر راستے میں موجود کارکنوں کو منتشر کر دیا ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کمرہ عدالت سے پہ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد احاطہ عدالت سے پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ عمران خان کو پولیس گیسٹ ہاوس میں قائم کی گئی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے گرفتاری کے بعد ان کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔ عمران خان کو ایک کرسی پر پرسکون انداز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکا ہے۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔ عمران خان کو پہلے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم اس کے بعد رات گئے انہیں پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچادیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے گرفتار خواتین کارکنوں کی ضمان...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار تمام خواتین کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ تحریک انصاف کے گرفتار 40 کارکنوں کو ضلع کچہری میں مجسٹریٹ عباس شاہ کے روبرو پیش کردیا گیا، گرفتار کارکنوں میں 20 خواتین بھی شامل تھیں، عدالت نے 10، 10 ہزارکے مچلکوں پر تمام خواتین کی ضمانت منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہن...

وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بدھ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف 3 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے لندن میں مقیم اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران کی گرفتاری پر جلا وگھیراؤ ناقابل برداش...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتار ہونے کے بعد جس طرح کا ردعمل آیا وہ پورے ملک نے دیکھا، پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلا وگھیرا کی ترغیب دیتے رہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کل جو کیا یہ عوامی ردعمل تھا؟، یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، پی ٹی آئی کے لوگ آج کہتے ہیں کہ جو کل ہوا یہ ہم نے نہیں کیا، یہ کل کیوں نہیں بولے تھے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کل عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے، ان کے لیڈروں نے انہیں کیوں نہیں روکا، کوئی سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی. مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے لوگ بھی گرفتار ہوئے تھے، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ، سعد رفیق سمیت دیگر رہنما بھی گرفتار ہوئے تھے، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اس طرح کا ردعمل نہیں دیا جو پی ٹی آئی نے کل دیا ہے، پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ ملک پچھلے کئی سالوں سے دیکھ رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جو قانون ہاتھ میں لے گا، وہ پاکستانی ہے، نہ پاکستان کا شہری، کل سرکاری عمارتوں اور گھروں پر حملے کئے گئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے...

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کی خلائی سٹیشن کے لیے سپیس ایکس سپلائی...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا جون کے اوائل میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ایک نیا سپیس ایکس سپلائی مشن  دوبارہ بھیجنے کا  ارادہ رکھتا ہے۔

سپیس ایکس ڈریگن کارگو خلائی جہاز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر میں لانچ کمپلیکس 39اے سے فالکن 9 راکٹ  کے ذریعے 3 جون تک روانہ ہوگا۔

ناسا کے مطابق سپیس ڈریگن بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئے رول آؤٹ سولر پینلز کی اگلی جوڑی سمیت بین الاقوامی عملے کے لیے نئی سائنسی تحقیق، خوراک اور سامان فراہم کرے گا۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈانی شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پہل ک...

خرطوم/انقرہ(شِنہوا)سوڈان کی خودمختار کونسل کے چیئرمین اور سوڈانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ سوڈانی حکومت کسی بھی ایسے اقدام کے لیے تیار ہے جس سے سوڈانی عوام کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد مل سکے۔

سوڈان کی وزارت خارجہ نے  منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ بات البرہان نےترک صدر رجب طیب ایردوان اورکوموروس کی یونین کے صدر اور افریقی یونین (اے یو) کے سربراہ عزالی اسومانی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

البرہان نے سوڈانی حکومت کے کسی بھی اقدام کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا جس سے سوڈانی عوام کو باغی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مظالم سےنجات دلانے میں مدد ملے سکے۔

 بیان کے مطابق اسومانی نے سوڈان میں استحکام برقرار رکھنے اورسعودی شہر جدہ میں لڑائی کو روکنے سمیت انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

اسومانی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ جدہ میں ایک خصوصی ایلچی بھیجیں گے تاکہ تنازع کے خاتمے اور سوڈان میں استحکام کی بحالی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے سکے۔

ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم  آر ایس ایف  کے درمیان لڑائی میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں55.5 فیصد ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں اپریل میں 55.5 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کو جاری اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 16لاکھ 30ہزار مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو مارچ سے 2.5 فیصد زیادہ ہیں۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں بڑے اضافے کے  کئی عوامل  ہیں ،جن میں مانگ میں اضافہ اور پچھلے سال کی اسی مدت کی کم بیس شامل ہیں۔

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں، مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت تقریباً 59لاکھ یونٹس رہی، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.3 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق  اپریل میں تقریباً 2لاکھ 40ہزار لگژری کاریں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال سے 101 فیصد زیادہ ہیں۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، لطیف کھو...

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز میں کوئی وزن نہیں، یہ کچھ بھی نہیں۔ عسکری قیادت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو حکمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ توہین عدالت اس لیے کیا گیا کیونکہ عمران خان بائیو میٹرک کیلئے گئے تھے۔ کورٹ کے دروازوں کو توڑا گیا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب ) نے سپریم کورٹ میں معافی مانگی تھی کہ عدالتی احاطے سے گرفتاری نہیں کریں گے۔ نیب کا سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ موجود ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ٹرسٹ فلاحی کاموں کیلئے ہی ہوتا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے ملک میں عوامی رد عمل آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جانوروں کی انواع کے حوالے سے نئی تحق...

نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوآنگ خوداختیار علاقے میں یانلی ڈونگ نامی  ایک غار کے مقام سے دریافت ہونے والے فوسل ریکارڈز پر کی گئی نئی تحقیق سے مڈ پلائسٹوسین ٹرانزیشن (ایم پی ٹی) دورکے درمیان تعلق بارے حل طلب سوالات کو حل کردیا ہے۔ اس دور میں برف کی وسیع پیمانے پر تہیں بنی اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں کمی اور چین کے جنوب میں جانوروں کی زندگی کا آغاز ہوا۔

بین الاقوامی جریدے ہسٹوریکل بائیولوجی میں گوانگشی کے اینتھروپولوجی میوزیم کے ماہرین حیاتیات کی ایک ٹیم کی جانب سے شائع کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  ابتدائی مڈل پلائسٹوسین ممالیہ جانوروں کی انواع کا متبادل ایم پی ٹی کا نتیجہ تھا۔ 2017 میں چھونگژو شہر کے یانلی ڈونگ غار کے مقام پر دریافت ہونے والی 21 ممالیہ کی انواع بنیادی طور پر انواع کی وہ اقسام ہیں  جو اب بھی موجود ہیں، جبکہ کچھ ایسی انواع بھی تھیں جو اب معدوم ہو چکی ہیں۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو اپنے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ہوس مٹا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) امریکہ کو اپنےغیرمطمئن فوجی صنعتی کمپلیکس کی ہوس مٹانے کے لیے "چینی خطرے" کے بیانیے کی ضرورت ہے۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ "دشمن" کے بغیر کوئی بھی ٹیکس دہندہ پینٹاگون کے کنٹریکٹرز کو اپنے بچوں کی ذیلی تعلیم کے لیے 270 ڈالر سے زیادہ کے برعکس اوسطاً 1 ہزار 87امریکی ڈالر نہیں دے گا۔

واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی اسٹڈیز کی تازہ ترین تحقیق "آپ کے 2022 کے ٹیکس ڈالر کہاں گئے" کا حوالہ دیتے ہوئے، مضمون میں کہا گیا ہے کہ اوسط امریکی ٹیکس دہندگان نے 2022 میں پینٹاگون کے ٹھیکیداروں کو اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم سے 1ہزار87 ڈالر دیے، جوان کے  کام  کے 21 دنوں کی اجرت کے  برابر ہےہیں۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو اپنے فوجی صنعتی کمپلیکس کی ہوس مٹا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) امریکہ کو اپنےغیرمطمئن فوجی صنعتی کمپلیکس کی ہوس مٹانے کے لیے "چینی خطرے" کے بیانیے کی ضرورت ہے۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ "دشمن" کے بغیر کوئی بھی ٹیکس دہندہ پینٹاگون کے کنٹریکٹرز کو اپنے بچوں کی ذیلی تعلیم کے لیے 270 ڈالر سے زیادہ کے برعکس اوسطاً 1 ہزار 87امریکی ڈالر نہیں دے گا۔

واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی اسٹڈیز کی تازہ ترین تحقیق "آپ کے 2022 کے ٹیکس ڈالر کہاں گئے" کا حوالہ دیتے ہوئے، مضمون میں کہا گیا ہے کہ اوسط امریکی ٹیکس دہندگان نے 2022 میں پینٹاگون کے ٹھیکیداروں کو اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم سے 1ہزار87 ڈالر دیے، جوان کے  کام  کے 21 دنوں کی اجرت کے  برابر ہےہیں۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی والی کاروں کی فروخت میں ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں  نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی فروخت میں اپریل میں گزشتہ سال کی نسبت 85.6 فیصد اضافہ ہوا۔

منگل کو چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن ( سی پی سی اے ) کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کل 5 لاکھ 27 ہزار این ای ویز فروخت ہوئیں جو مارچ سے 3.6 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے چینی برانڈز کی نئی توانائی والی کاروں کی فروخت ملک میں این ای وی کی کل فروخت کا 70.5 فیصد ہے۔

چین نے گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی 91 ہزار نئی مسافر گاڑیاں برآمد کیں جوگزشتہ سال کی نسبت 1 ہزار 28.5 فیصد اور مارچ سے 29.4 فیصد زیادہ ہے۔

سی پی سی اے نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین میں این ای ویز کی فروخت  گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد بڑھ کر 18 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شہری ملازمین کی اوسط تنخواہ میں اضافہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری ملازمین کی اوسط تنخواہ میں سال 2022 کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے منگل کو جاری اعداد و شمارکےمطابق  غیر نجی شعبے میں اوسط تنخواہ 1لاکھ 14ہزار29یوآن(تقریباً16ہزار465ڈالر) تک پہنچ گئی،جو 2021 کے مقابلے میں7ہزار192 یوآن یا 6.7 فیصد زیادہ ہے۔

افراط زرایڈجسٹ کرتے ہوئےغیرنجی شعبے میں شہری ملازمین کی اوسط تنخواہ میں حقیقی نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد رہی۔  پرائیویٹ سیکٹر میں، سالانہ اوسط تنخواہ 65ہزار237 یوآن رہی جو کہ پرائس فیکٹرز میں کٹوتی کے بعد گزشتہ سال سے 1.7 فیصد زیادہ ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کینیڈا کےسفارت کار کو ناپسندیدہ شخصی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردے دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ 9 مئی کو کینیڈین حکومت نے ٹورنٹو میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخص قراردیا۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور اس کی سخت مخالفت کرتا ہے جس پر کینیڈا سے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردِ عمل میں ایک باہمی جوابی اقدام کے طور پر، چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کی قونصلر جینیفر لین لالونڈے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جنھیں 13 مئی سے پہلے چین چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے اور یہ کہ چین مزید ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کینیڈا کےسفارت کار کو ناپسندیدہ شخصی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردے دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ 9 مئی کو کینیڈین حکومت نے ٹورنٹو میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارت کار کو ناپسندیدہ شخص قراردیا۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور اس کی سخت مخالفت کرتا ہے جس پر کینیڈا سے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردِ عمل میں ایک باہمی جوابی اقدام کے طور پر، چین نے شنگھائی میں کینیڈا کے قونصلیٹ جنرل کی قونصلر جینیفر لین لالونڈے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، جنھیں 13 مئی سے پہلے چین چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے اور یہ کہ چین مزید ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-6 لانچنگ کے...

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا)  چین کا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-6 خلا میں جانےکے لیے تیار ہے۔ جنوبی صوبے ہائی نان میں، شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے تحت  وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچنگ سائٹ کے مطابق،چینی خلائی اسٹیشن کے ایپلیکیشن اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد سے تیان ژو-6 کی لانچنگ  پہلی خلائی پرواز ہوگی۔

لانچنگ سائٹ پر تمام تیاریاں اور لانچنگ کے لیے حتمی ریہرسل مکمل کر لی گئی ہے، جس میں تمام متعلقہ سسٹمز کا جامع طور پر احاطہ کیا گیا۔ اس عمل میں کارگو کرافٹ میں ایندھن بھرنا، راکٹ اور خلائی جہاز دونوں کو لانچنگ ایریا میں منتقل کرنا شامل ہے۔

شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے چیف انجینئر ژونگ وین آن کا کہنا ہے کہ یہ لانچ سے پہلے کی سب سے وسیع اور آخری مشترکہ ریہرسل تھی۔ 

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اپنے سفارتکار کو نکالنے پر کینیڈا کی...

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا میں چینی سفارت خانے نے ایک چینی قونصلر اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے پر کینیڈا کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری نیوز ریلیزکے مطابق، کینیڈا کی جانب سے ٹورنٹو میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ایک اہلکار کو کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی نام نہاد "چینی مداخلت" کی افواہوں کی بنیاد پرناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا۔

نیوز ریلیز میں کہا گیا کہ  یہ  بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے چین-کینیڈا تعلقات کو سبوتاژ کیا گیا چین اس کی شدید مذمت سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور اس نے کینیڈا  سے اس پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ چین جوابی اقدامات اٹھائے گا اور اس صورتحال سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کا ذمہ دار کینیڈا ہوگا۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اپنے سفارتکار کو نکالنے پر کینیڈا کی...

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا میں چینی سفارت خانے نے ایک چینی قونصلر اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے پر کینیڈا کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری نیوز ریلیزکے مطابق، کینیڈا کی جانب سے ٹورنٹو میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ایک اہلکار کو کچھ سیاستدانوں اور میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی نام نہاد "چینی مداخلت" کی افواہوں کی بنیاد پرناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا۔

نیوز ریلیز میں کہا گیا کہ  یہ  بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے چین-کینیڈا تعلقات کو سبوتاژ کیا گیا چین اس کی شدید مذمت سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور اس نے کینیڈا  سے اس پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ چین جوابی اقدامات اٹھائے گا اور اس صورتحال سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کا ذمہ دار کینیڈا ہوگا۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں مق...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں متعدد مقدمات درج کرلیے گئے۔ اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلا وگھیرا، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریڈ زون میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔پولیس لائنز کے اطراف 1500 جبکہ شہر بھر میں 3 ہزار مسلح پولیس اور انٹی رائٹس فورس کے اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب سیالکوٹ میں بھی جلا گھیراپر54 نامزداور300 نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ رنگ پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کی متن کے مطابق مظاہرین نے رنگ پورہ چوک میں پولیس پرحملہ کیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا، مقدمہ میں عثمان ڈار کا بھائی عمر ڈار بھی نامزد کردیا گیا۔ پتوکی میں بھی تھانہ سٹی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ روڈ بلاک اورجلا گھیرا کیدفعات کے تحت درج کیاگیا۔ مقدمے میں 23معلوم اور 70سیزائدنامعلوم ملزمان نامزد ہیں۔ لیاقت پور میں بھی عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلا گھیرا کے الزام میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کیخلاف 3مقدمات درج کرلیے گئے۔ مقدمات میں روڈ بلاک،کارسرکار مداخلت اور پولیس پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ جی ٹی روڈ پر توڑ پھوڑ اور جلاگھیرا کے الزم میں اٹک میں بھی تحریک انصاف کے 77 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 21 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پرپھترا سیڈی ایس پی سمیت10اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان اسلحہ سے لیس تھے، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس سے ٹیئر گیس گن بھی چھینی،7گھنٹیتک پشاور،اسلام آباد نیشنل ہائی ویبلاک رہا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یارخان میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ مقدمات قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پرتھانہ اقبال آباد اورصدر صادق آباد میں درج کرلیے گئے۔ تھانہ اقبال آباد میں 2خواتین سمیت20نامزد اور 95 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ تھانہ صدرصادق آباد میں32نامزد اور80 نامعلوم کارکنان کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے لاٹھیوں،اینٹوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کیا، ملزمان نیفائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی، مظاہرین اداروں کے خلاف اشتعال پھیلارہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کی سوڈان میں ڈبلیو ایف...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے مرکزی کمپاؤنڈ میں لوٹ مار کی شدید مذمت کی ہے۔

گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل فریقین کو انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے کارکنوں اور ہسپتالوں سمیت سہولیات کی حفاظت اور احترام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے لیے شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ ضروری ہے۔

بیان میں فرحان حق نے  کہا کہ ڈبلیو ایف پی کمپاؤنڈ کی لوٹ مار سوڈان میں بحران کے آغاز کے بعد سے انسانی سہولیات کی تازہ ترین خلاف ورزی تھی جو چوتھے ہفتے بھی جاری ہے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ولادی وستوک-فوجی پریڈ

عالمی جنگ عظیم دوئم میں سوویت کی فتح کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پرروس کے ولادی وستوک میں فوجی پریڈ کا منظر۔(شِنہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ولادی وستوک-فوجی پریڈ

عالمی جنگ عظیم دوئم میں سوویت کی فتح کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر روس کے ولادی وستوک میں فوجی پریڈ کا منظر۔(شِنہوا)

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج، اسلام آباد پ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والے احتجاج کے خلاف اسلام آباد پولیس نے دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ توڑ پھوڑ کے مختلف واقعات میں پولیس کی جانب سے تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی جیسے عوامل شامل ہیں۔ وفاقی پولیس کی جانب سے بلوا کرنے کی دفعات بھی ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں، مقدمات میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکنان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں