• -, -
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین-بیجنگ-وانگ یی-ایرانی وفد-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی بیجنگ میں ایران کی ایکسپیڈینسی ڈسکریمنٹ کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذولغدر کی قیادت میں ایک وفد سے بیجنگ میں ملاقات  کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فن لینڈ کی وزیر اعظم نے شوہر سے طلاق کیلئے ع...

فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے علیحدگی کے متعلق آگاہ کیا ،سنا مارین نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ ہم 19سالہ ساتھ پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی کے شکرگزار ہیں اور ہم اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اچھے سے پیش آتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ ہم بطور خاندان ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے،واضح رہے کہ وزیراعظم سنا مارین اور ان کے خاوند مارکس 16برس سے ساتھ تھے لیکن ان کی شادی 2020میں ہوئی تھی، دونوں کی 5سال کی بیٹی بھی ہے ،سنا مارین 34برس کی عمر میں 2019میں فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں ،خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم عام انتخابات میں شکست کے بعد بہت جلد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- چھونگ چھنگ- پارخور

 چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ کے ضلع یوژونگ میں ایک سیاح رات کے وقت ہونگ یاڈونگ کے مقام پر مناظر کی تصاویر لے رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا میں گنجائش سے زیادہ افراد پر مشتمل...

ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں گنجائش سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک کشتی الٹنے سے کم سےکم 17 بچے ہلاک اورکئی لاپتہ ہو گئے۔

سوکوٹو کے مقامی حکومت کے علاقے شگاری کے سربراہ علییو دانتانی نے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب کشتی جو درجنوں نوجوانوں کو لے کر قریبی جھاڑی میں لکڑیاں لانے کے لیے جا رہی تھی، علاقے میں ایک دریا میں الٹ گئی۔

 دانتانی نے کہا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور وزن کی وجہ سے وہ دریا کے بیچ میں الٹ گئی۔ مقامی حکام کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اہلکار کے مطابق 17 متاثرین کی لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکال کر منگل کی سہ پہر دفن کر دیں۔

 دانتانی نے کہا کہ بہت سے دوسرے اب بھی لاپتہ ہیں، لیکن انہوں نے کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے کیونکہ مبینہ طور پر کچھ مسافر تیر کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے جب کہ امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ نے غیرقانونی طور پرلائے گئے دونوادرات...

بیجنگ (شِنہوا) امریکہ نے غیرقانونی طور پرملک میں لائے  گئے دونوادرات چین کو واپس کردیے۔

چینی ثقافتی ورثے کے حکام نے بدھ کو بتایا کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی جانب سے نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل کو ثقافتی نمونے حوالے کیے گئے۔

   نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن (این سی ایچ اے) کے مطابق واپس لوٹائے گئے ثقافتی آثار پتھر سے تراشے گئے مقبرے کے دوبیڈز ہیں جو تقریباً1ہزار100 سے 1ہزار600سال پرانے ہیں۔جن کا پتہ  ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی طرف سے حال ہی میں کی گئی ایک تفتیش کے دوران چلا تھا۔

این سی ایچ اے نے بتایا کہ نوادرات کی چین واپس منتقلی کا انتظام کیا گیا ہے، جو تاریخی، سائنسی اور فنی اہمیت کے حامل ہیں۔

ابیی سے متعلقہ مسائل کو سوڈان کی موجودہ صورت...

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الاموردائی بنگ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں یوکرین کے بارے میں جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا کہ ابیی سے متعلقہ مسائل کو سوڈان کی صورت حال کے منفی اثرات سے نہ جوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہاراقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے سوڈان اور جنوبی سوڈان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق ابیی کی حتمی حیثیت کے تصفیے کے لیے سازگارحالات پیدا کرتے رہیں گے۔ سوڈان اور جنوبی سوڈان  کے درمیان سرحد پر تیل کی دولت سے مالا مال ابیی کے خطے پر تنازعہ  چلا آرہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ 2011 میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ابیی کی سرحد کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کی عبوری سیکورٹی فورس برائے ابیی (یو این آئی  ایس ایف اے) قائم کی تھی۔

مغربی کنارے میں جھڑپوں میں 2 فلسطینی جاں بحق

رم اللہ(شِنہوا)شمال مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب واقع قصبہ قباطیہ میں بدھ کی صبح اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی  جاں بحق ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ قباطیہ میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران گولی لگنے کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں خون سے لت پت تھیں۔

 فلسطینی ڈاکٹرزاورعینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے نے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے قباطیہ کے مرکز پر دھاوا بول دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قصبے میں فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ قصبے میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ تیسرا فلسطینی شدید زخمی ہوا تھا اور اسے اسرائیلی فوجیوں نے قصبے سے نکالنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

 جنوری کے اوائل سے اسرائیلی فوج روزانہ فلسطینی قصبوں، دیہاتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر چھاپے مار رہی ہے تاکہ مبینہ طور پر اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

 فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ جنوری سے لے کر اب تک فلسطینی علاقوں پر روزانہ چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 100 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

 ادھر اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران 19 اسرائیلی مارے گئے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں ریلوے ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ریلوے کے شعبےمیں فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد بڑھ گئی۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے ریلوے  کے شعبے میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں مجموعی طور پر167 ارب 40 کروڑ یوآن (تقریباً24 ارب 20 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی جس سے ملک میں ریلوے کے جدید انفراسٹرکچر سسٹم کی تعمیر کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021-2025) کے لیے متعارف کرائے گئے ملک کے 102 بڑے منصوبوں میں بنیادی طور پر ریلوے سے متعلقہ  منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ خاص طور پر تیانجن اور بیجنگ ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے درمیان ریلوے لائن کے لیے ٹریک بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ای...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں لڑائی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران بے گھر ہونے والوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہو کر 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ مہاجرین کے بین الاقوامی ادارہ نے بے گھر افراد کی تعداد 7 لاکھ بتائی جو ایک ہفتہ قبل 2 مئی کو 3 لاکھ 40 ہزار تھی ۔ یہ افراد15 اپریل کو تازہ لڑائی شروع ہونے کے باعث بے گھر ہوئے۔لڑائی سے قبل 37 لاکھ افراد سوڈان میں خاص طور پر مغربی دارفور کے علاقے میں  بے گھر ہو چکے تھے۔

فرحان حق نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اطلاع دی ہے کہ اسے گیدریف، گیزیرہ، کسلا اور وائٹ نیل ریاستوں میں تقریباً 3 لاکھ 84 ہزار لوگوں تک پہنچنے کے لیے تقریباً 13 ہزار ٹن خوراک کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ اس کے پاس اس وقت سوڈان کی بندرگاہ پرضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لیے تقریباً 8 ہزار ٹن خوراک موجود ہے جبکہ  شدید غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے ڈبلیو ایف پی کی امداد پر مشتمل دومزید بحری جہازآئندہ چند روز میں بندرگاہ پرپہنچ جائیں گے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئرعہدیدارکا قوم...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئرعہدیدار وانگ ہوننگ نے جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں قومی تجدید حاصل کرتے ہوئے قومی اتحاد کے مقصد میں غیرمتزلزل پیش رفت پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز  بیجنگ میں منعقدہ تائیوان امور سے متعلق ایک کانفرنس میں کیا۔

وانگ نے نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پارٹی کی مجموعی پالیسی کے مکمل اور دیانتدارانہ نفاذ  اورآبنائے پار تعلقات میں ترقی کے اقدام اورصلاحیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے ون چائنہ اصول اور1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

چینی نائب صدرکی پرتگال کے صدراوروزیر اعظم سے...

لزبن(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے اپنے دورہ پرتگال کے دوران صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا اور وزیر اعظم انتونیو کوسٹا سے ملاقات کی ،جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اتوار سے منگل تک کے اپنے دورہ میں ہان ژینگ نےریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ہان نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین اور پرتگال کےتعلقات میں مستحکم اور تیزترقی برقراررہی ہے۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ رواں  سال کے آغاز سے، چین کی معیشت اورمعاشرہ معمول پر آ گیا ہے اور اس کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے، جس سے چین اور پرتگال اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔    انہوں نے مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون کو فروغ دینے، ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کو مضبوط  اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پر مبنی مفادات کو ترقی دینےکے لیے پرعزم ہے۔

عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو محمد خان بھٹی...

لاہورہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کی ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پرفریقین کو24 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دیا،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالتی حکم کے باوجود ایک اورمقدمہ درج کیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کا عدالتی حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے،استدعا کی گئی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اسپین سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ پر ی...

شی جیاژوآنگ(شِنہوا) چین اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو دویادگاری ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کیا گیاہے۔

 یہ ڈاک ٹکٹ، جن میں سپین کی لگونا ڈی فوینٹے ڈی پیڈرا اور چین کے شمالی صوبے ہیبے کی ہینگ شوئی جھیل کو دکھایاگیا ہے کو چینی ڈاک ٹکٹ ڈیزائنر ما لی ہانگ نے ڈیزائن کیا ہے۔ امید ہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے مجموعی طور پر69لاکھ سیٹ چھ ماہ کے عرصے میں فروخت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔چائنہ پوسٹ گروپ کمپنی کی ہیبے برانچ کے جنرل مینیجر ژانگ ژونگ لیانگ نے کہا کہ ہینگ شوئی جھیل چین کی ماحولیاتی قوت کی علامت ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جھیل کی تصویر پرمشتمل ڈاک ٹکٹ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ان خوبصورت مناظرکو پیش کریں گے جہاں انسان اور فطرت ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔  

انسداد دہشت گردی عدالت، رہنما تحریک انصاف چو...

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چودھری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکنے کے معاملہ پر قائم دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست عدم پیروی پر خارج کی ہے ۔ چودھری پرویز الہی کے وکیل نے جمعرات کو حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی ، جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ عبوری ضمانت کے لئے درخواست گزار کا عدالت میں پیش ہونا لازم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین حفاظتی خطرات کی چھان بین اوراصلاحی آپریش...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کاورک سیفٹی کمیشن کادفتر بڑے حادثات کو روکنے کے لیے مخفی سیفٹی خطرات کی چھان بین اور ان کی اصلاح کے خصوصی آپریشن میں کوششیں تیز کرے گا۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت کے عہدیداروانگ چھونگ شیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جو ادارے تحقیقات اور اصلاح کے کام کو فروغ دینے میں ناکام ہوں گے ان سےمناسب جوابدہی کی جائے گی۔

 وانگ نے کہا کہ کمیشن نے اپریل کے آخر میں آپریشن کے لیے ایک ایکشن پلان جاری کیا تھا اور یہ کہ اب تک زیادہ تر صوبائی سطح کے علاقوں اور محکموں نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے انتظامات کیے ہیں۔فی الحال، کمیشن نے نگرانی اور معائنہ کے کام کو انجام دینے کے لیے 20 جامع معائنہ ٹیمیں صوبائی سطح کے مختلف علاقوں میں بھیجی ہیں۔ وانگ نے کہا کہ دفتر نے تحقیقات اور اصلاحی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی  اور نمایاں مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم تشکیل دی ہے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی صورتحال،امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار...

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو روند دیا۔سیاسی صورتحال،درآمدات کا دبا اور ترسیلات زرمیں کمی کے باعث ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔امریکی ڈالر تاریخ میں پہلی بار تین سو روپے کا ہوگیا۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 301روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالرچند گھنٹے میں7 روپے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ میں پہلی بار 297 روپے سے تجاوز کرگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے خلائی ٹیکنالوجی کے تجربات کے مفید نتا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے مدار میں اپنے خلائی سٹیشن پر پہلی مرتبہ مائع دھاتی تھرمل مینجمنٹ پر تجربات مکمل کیے ہیں۔

چائنہ مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے اعلان کیا ہے کہ تجربات کے دوران آلے نے  مستحکم طریقے سے کام کیا اور بسمتھ پر مبنی دھات کی کلیدی ٹیکنالوجیز کی ایک سیریز، جیسے کنٹرول پگھلنے، توسیع اور کنویکشن ہیٹ ٹرانسفر کی تصدیق مائیکرو گریوٹی میں کی گئی۔

چین کے خلائی لیب ماڈیول مینگ تیان پر خلائی بنیادی تجرباتی کیبنٹ میں نصب یہ آلہ خلائی ٹیکنالوجی پر خلائی اسٹیشن کے پہلے پانچ تجربات میں سے ایک ہے۔ ان تجربات کا مقصد ایسا علم حاصل کرنا ہے جو زیادہ تجرباتی امکانات اور بیرونی خلا میں انسانی بقا کی  راہ ہموار کر سکے۔

کیبنٹ کی جانب سے گزشتہ اکتوبر میں لانچ کیے گئے لیب ماڈیول کے خلائی ٹیکنالوجی کے تجربات میں مفید نتائج حاصل کیے گئے ہیں جن میں خلا میں مائع دھاتوں کی کارکردگی کی تصدیق کرنا شامل ہے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جاپان، امریکہ اور یورپی یونین سے کلور...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپان، امریکہ اور یورپی یونین سے کلوروپرین ربڑ کی درآمدات پر مزید پانچ سال تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا نفاذ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تجارت (ایم اوسی) نے  ایک آن لائن بیان میں کہا کہ توسیع 10 مئی سے نافذ العمل ہو گی،  یہ فیصلہ گزشتہ سال مئی میں ملکی صنعت کی درخواست پر شروع کیے گئے ایکسپائری ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق، ایم او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی صورت میں ڈمپنگ جاری رہے گی یا چینی مارکیٹ میں دوبارہ ہو گی جس  کے ملکی صنعت پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ کلوروپرین ربڑ کا استعمال تار اور کیبل شیتھنگ، ربڑ کی ہوزز اورآئل ریزیسٹینس ربڑ کی مصنوعات اور واٹر پروف تعمیراتی مواد، سیلنگ ماہی مواد، چپکنے والی اشیاء، میرین ڈویلپمنٹ ، طبی صحت اور توانائی کی ترقی جیسے شعبوں میں کیا جاتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ،ملک میں انٹرنیٹ کی بندش فوری...

لاہور ہائیکورٹ نیملک میں انٹرنیٹ کی بندش فوری ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 22 مئی کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے منافی ہے، ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بھی بند کر دیا گیا، عدالت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے بن گئے تھے کہ نیٹ سروس بند کرنا پڑی۔ درخواست گزار ابوذر سلیمان نیازی کے وکیل نے کہا کہ قومی سکیورٹی کا بھی اگر ایشو ہو تو نیٹ سروس بند نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے درخواست گزار کی انٹرنیٹ کی بندش فوری ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 22 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیمرون میں بس حادثے میں کم سےکم 15 افراد ہلا...

یاؤندے(شِنہوا)کیمرون میں ایک بس حادثے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ  یہ سانحہ منگل کی سہ پہرملک کے مشرقی اور ادماوا علاقوں کو ملانے والی شاہراہ کے ساتھ واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔

 پولیس نے کہا کہ بس کا ڈرائیورجو ادماوا کے علاقائی چیف ٹاؤن نگاؤنڈرے کی طرف جا رہا تھا کہ ایندھن لے جانے والی گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو کرحادثے کا شکار ہو کردھماکے سے پھٹ گئی ۔

کیمرون کے سرکاری ریڈیو ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ سات خواتین بھی ہلاک ہوئیں۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نرسوں کا عالمی دن ''ورلڈ نرسز ڈے'' (آج) منای...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن ''ورلڈ نرسز ڈے'' (آج)جمعہ کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد کورونا وباء کے دوران ہسپتالوں میں نرسز کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔پاکستان سمیت دنیا بھر نرسز کا عالمی دن انٹر نیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام 1965ء سے لے کر اب تک ہر سال12مئی کو منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج بارے سخت معیا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر میں گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کے حوالے سے مزید سخت معیارات نافذ کیے جائیں گے۔

وزارت نے کہا کہ معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کی پیداوار، درآمد یا فروخت پر پابندی ہوگی۔

وزارت اور چار دیگر حکام کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق اپ گریڈ شدہ معیارات کا اطلاق ہلکے وزن والی گاڑیوں اور بھاری وزن والی ڈیزل گاڑیوں دونوں پر ہوگا۔

موٹر وہیکل مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان کے لئے اس بات کو یقینی بنا نا ہو گا  کہ ان کی گاڑیاں نئے معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ اس حوا لے سے وہ اخراج ٹیسٹ کے نتائج اور آلودگی پر قابو پانے والی ٹیکنالوجیز بارے معلومات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنیوالے پرندو...

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا،اس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں،اداروں کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ ہجرت کرنیوالے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے اور ان کے بہتر پرورش اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں یونیورسٹی طلبا کے لئے چینی زبان کا "...

اسماعیلیا ،مصر (شِنہوا) مصر ی یونیورسٹی کے طلبا کے لئے 22 واں چینی زبان کا "چینی برج " مقابلہ شمالی صوبہ اسماعیلیا کی سوئز کینال یو نیورسٹی میں ختم ہوگیا۔

مصرمیں چینی سفارت خانے اور سوئز کینال یو نیورسٹی  کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں منعقدہ یہ مقابلہ 3 حصوں "ایک اہم تقریر، ایک ٹیلنٹ شو اور ایک مقابلہ ذہنی آزمائش " پر مشتمل تھا۔

شاندار کارکردگی پر 6 جامعات کے 12 فائنلسٹس میں سے 3 کو بڑے انعام سے نوازا گیا۔

مصر، اسماعیلیا میں مصری یونیورسٹی طالب علموں کے درمیان "چینی برج" مقابلے کا ایک امیدوار فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔  (شِنہوا)

مصر، اسماعیلیا میں مصری یونیورسٹی طالب علموں کے درمیان "چینی برج" مقابلے میں قاہرہ یونیورسٹی کے سینئر لو ئے عادل محمد (پہلے بائیں) فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

مصر، اسماعیلیا میں مصری یونیورسٹی طالب علموں کے درمیان "چینی برج" مقابلے کی ایک امیدوار اہم تقریر کررہی ہے۔ (شِنہوا)

مصر، اسماعیلیا میں مصری یونیورسٹی طالب علموں کے درمیان "چینی برج" مقابلے کی ایک امیدوار (دوسرے با ئیں) اپنی خطاطی کا کام پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی کا مرتضی وہاب کو میئر کراچی کیلئ...

پاکستان پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کیلئے نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ حیدرآباد میں میئر کیلئے کاشف شورو کا نام زیر غور ہے، سکھر میں ارسلان اسلام شیخ میئر کیلئے پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ہیں۔ پیپلز پارٹی کو میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 50 سے زائد درخواستیں سندھ بھر سے موصول ہو چکی ہیں، سلمان عبداللہ، ہمایوں محمد، ملک فیاض کے نام کراچی میں ٹان چیئرمین کیلئے زیر غور ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ اسمبلی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کا بحرالکاہل کے ممالک کے...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے کہا ہے کہ چین بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی کمیونٹی کی تعمیر میں نئے کردار ادا کیے جاسکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے یہ بات نان جنگ میں چین ۔بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے وزرائے زراعت اور ماہی گیری کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لیو نے کہا کہ دونوں اطراف کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک نے زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون میں بامعنی نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ ملاقات غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، سمندری تحفظ اور پائیدار استعمال کو مضبوط بنانے اور زرعی جدیدکاری کو تیز کرنے کے لئے دونوں فریقین کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

لیو نے مزید کہا کہ چین بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے، کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔

لیو نے کہا کہ اس ملاقات کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے چین کو امید ہے کہ وہ بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری کے تعاون کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا تاکہ چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی کمیونٹی کی تعمیر میں کردار ادا کیا جاسکے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید جی بی ہاوس...

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاوس اسلام آباد میں نظر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاس اسلام آباد میں نظر بند کر دیا گیا، خالد خورشید کو نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد نے دی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے قرض پر بات چیت جاری ہے، پالیسی مع...

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ پاکستان کو قرض دینے کے معاملے پر عالمی ادارے بلوم برگ نے آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ کیا جس دوران آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا۔ آئی ایم ایف ترجمان نے بلومبرگ کو واضح کہ پاکستان کیساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جب کہ پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں(آج) اور خیبرپختونخوا میں 14 مئی تک...

مظاہروں کی وجہ سے پنجاب کے تمام سرکاری اسکول بند ہیں اور یہ بندش(آج) بھی برقرار رہے گی۔ پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، پنجاب میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے خیبر پختونخوا اور حساس علاقوں کے سوا ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سکول کالجز 14 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ملتوی ہونے والے تمام امتحانی پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں مختلف سڑکیں کھول دی گئیں، پول...

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے بعد بند کی جانے والی مختلف سڑکیں کھول دی گئی ۔ اسلام آباد پولیس لائنز کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور چاروں اطراف ایف سی سمیت اور دیگر فورسز بھی موجود ہیں جب کہ پولیس لائنز کے چاروں اطراف سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رات پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث بند نائنتھ ایونیو سڑک کھول دی گئی، نائنتھ ایونیو سڑک مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد رات گئے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تھی۔ رات گئے پی ٹی آئی کارکنان کے منتشر ہونے کے بعد بند مختلف سڑکیں کھول دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری،تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ س...

عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ڈنڈا بردار فورس موقع پر موجود ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مال روڈ تا دھرمپورہ انڈرپاس تک کنال روڈ ایک طرف سے مکمل طور پر بند ہے، راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپشن کیس،چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 2...

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ۔ ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے ضمانتوں پر سماعت کی ، پرویزالہی کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت 25 مئی تک منظور کرلی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعتوں کا ایجنڈا ایک شخص کو نااہل کروانا ہے...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 جماعتوں کا ایجنڈا صرف ایک شخص کو نااہل کروانا اور جیل میں ڈالنا ہے۔ سربراہ عوام مسلم لیگ شیخ رشید نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپ عمران خان کو ختم کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی سیاست ختم ہوجائے گی تو آپ کی عقل پر پردہ پڑا ہوا ہے، حکومت اپنی پاں پر خود کلہاڑی ماررہی ہے، آپ ایک شخص کو دس بار نااہل کردو، آپ سے وہ ختم نہیں ہورہا، انہوں نے اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے نیب کو لنگڑا لولا کردیا ہے، عمران خان کا کیس 10 دن کی مارنہیں ہے۔ انہوں نے کہا چھوٹے لوگ بڑی جگہوں پر آگئے ہیں، لوگ اس نااہل،نالائق اور نکمی حکومت سے تنگ ہیں، آپ ڈلیور نہیں کرسکتے، آپ نے ایک شخص کو پکڑنا تھا، ان 13جماعتوں نے جو کچھ سوچا تھا اس کا سارا فائدہ عمران خان کو چلا گیا، سارا اسلام آباد سیل ہوچکا ہے، دنیا بھر کی ایجنسیاں کیا سے کیا خبر دے رہی ہیں، اس 27کلومیٹر کی حکومت میں 3تھانے جل گئے ہیں، صرف لاہور میں 10آدمی مرگئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا ڈائیلاگ کرنے والے لوگوں کو عدالتوں سے اٹھا یا جارہا ہے، آپ کرنے کیا جارہے ہیں؟ یہ چاہتے ہیں ان کے سر پر کوئی دستک شفقت رکھے، جن لوٹوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچے ان کو رینجرز کی سکیورٹی دی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلی محلے میں جو نعرے لگ رہے ہیں ،میں خود ڈپریشن میں چلاگیا ہوں، اس سے بہتر ہے بندہ جیل چلا جائے اس فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، فوج پاکستان کے عوام پر گولی نہیں چلا سکتی، یہ ادارے بہت عظیم ہیں، فوج کیاداروں کو نقصان پہنچانا زیادتی ہے، توڑ پھوڑ کی یہی وجہ ہے کہ اس احتجاج کو عوام نے خود لیڈ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی کا اسلام آباد کے طلبا کے لیے آر ا...

چینی ماحولیاتی ٹیکنالوجی کمپنی، چونگ ر ن لان انوائرمینٹل ٹیکنالوجی (گ ) کمپنی لمیٹڈ نے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اسکول کے پانی کے معیار کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد ماڈل کالج کو ریورس اوسموسس (آر او )واٹر ٹریٹمنٹ کا سامان عطیہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ کمپنی کے انجینئرز کی ایک ٹیم تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے اور اسکول میں آلات کی تنصیب کے لیے پاکستان پہنچی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رن لان نے کہا ہے کہ چین کے ''بیلٹ اینڈ روڈ'' اقدام کے فریم ورک کے تحت اور سبز ترقی کے اصولوں کے مطابق، چینی کمپنیاں چین کے صاف توانائی کے آلات، ٹیکنالوجی اور خدمات کو دنیا کے ساتھ بانٹ کر عالمی پائیدار ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رن لان انوائر منٹ ٹیکنالوجی کے ایک نمائندے نے کہا کہ پاکستان پہنچنے پر، تکنیکی ماہرین کی ٹیم پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ان کے جائزوں سے چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے،ہماری جانچ کے بعد ہم نے پایا کہ پانی کے نمونوں کی موصلیت 2330s/cm تک پہنچ گئی ہے، جو بین الاقوامی معیارات سے کہیں زیادہ نقصان دہ آئن کی ناپاکیوں کے زیادہ ارتکاز کی نشاندہی کرتی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقپاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں پانی کی آلودگی کے شدید مسائل کا سامنا ہے، خاص طور پر جب بات پینے کے پانی کی ہو۔ بعض خطوں میں، منفی قدرتی حالات اور آبی وسائل کے غلط استعمال کی وجہ سے، زمینی پانی میں نقصان دہ مادوں کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو اسے استعمال کے لیے غیر موزوں بناتی ہے۔ اس سے مقامی باشندوں کے پینے کے پانی کی حفاظت کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔اسلام آباد میں ترنول کے دیہی علاقے میں واقع اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایک ایسا ہی اسکول ہے جو اس مسئلے سے دوچار ہے۔ اسکول میں پانی کی فلٹریشن کا مناسب سامان نہیں ہے، جس کی وجہ سے کچھ بچے روزانہ گھر سے اپنا پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں۔ بدقسمتی سے، تمام بچوں کو گھر میں صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ٹیم نے ریورس اوسموسس واٹر ٹریٹمنٹ ( آر او)کے آلات کے بارے میں بنیادی نظریاتی نالج کی وضاحت کرکے اسکول کے عملے کے ساتھ اپنی بات چیت کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسکول میں وائرنگ کے مخصوص مراحل اور جانچ کے طریقہ کار کا مظاہرہ کیا۔ آر او ریورس اوسموسس واٹر پیوریفیکیشن کے آلات سے ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد، بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتے ہوئے پانی کے نمونوں کی موصلیت /42up/cm تک کم ہو گئی۔ نمائندہ چونگ کی رن لان نے سی ای این کو بتایاکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بچے ا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ خطے کیلئے اہمیت...

چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ، ڈائیلاگ باہمی مفادات کے متنوع شعبوں میں علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے لیے ایک پلیٹ فارم ہیں ، پاکستان متنوع اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، قوم کو شدید سیاسی اور سماجی و اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہے، سی پیک منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے چین کا غیر متزلزل عزم پاکستان کو اپنے ترقیاتی مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سٹریٹجک پارٹنرشپ میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے ایک نئی کوشش میں، پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے 6 مئی کو اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کی۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور خطے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔گوادر پرو کے مطابق گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کے پاکستان کے پہلے دورے کے دوران ہونے والا یہ دو سالہ ڈائیلاگ باہمی مفادات کے متنوع شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

سٹریٹیجک ڈائیلاگ بڑھتے ہوئے عالمی انتشار کے درمیان چین اور پاکستان کی اپنی تزویراتی شراکت داری کو برقرار رکھنے کے باہمی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سال 2023 پاکستان اور چین کے لیے ایک مصروف اور فعال سال رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک متعدد سفارتی اور سیکیورٹی سے متعلق مشاورت میں مصروف ہیں۔ یہ اقدام دونوں ممالک کی سفارتی صلاحیتوں اور علاقائی استحکام کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ قبل ازیں، دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں ہندوستان میں نمایاں شرکت کی۔ یہ مصروفیات دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ کثیر جہتی رابطے سینئر قیادت کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کرنے اور باہمی خطرات اور ایجنڈوں کے جوابات پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے طریقے ہیں۔ اس طرح کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ فریم ورک سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی اور فوجی تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد پیش کرتے ہیں، جو بالآخر مشترکہ چیلنجوں کے لیے افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کے ردعمل کا باعث بنتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان متنوع اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہے جو ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک بڑاخطرہ ہیں۔

تقریباً 230 ملین افراد کی آبادی کے ساتھ، قوم کو شدید سیاسی اور سماجی و اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہے، جو کہ کووڈ ـ19 وبائی امراض کے نتیجے میں اور 2022 میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کی وجہ سے شامل ہیں۔ ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے، پاکستان کو اشد ضرورت ہے۔ بین الاقوامی حمایت اور مدد. پاکستان کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانا اور قرض کی فراہمی کو حل کرنا ہے، جس کے لیے کافی لیکویڈیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ سی پیک منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے چین کا غیر متزلزل عزم پاکستان کو اپنے ترقیاتی مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ بڑھتے ہوئے چیلنجوں کے باوجود پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ کی اقتصادی جہت مسلسل بڑھ رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق مستقبل کو دیکھتے ہوئے، پاکستان اور چین سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے، وسطی ایشیائی جمہوریہ کو سڑکوں اور ریلوے کے ذریعے پاکستان سے ملانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ اور پڑوسی خطوں میں امن قائم کرنے والی چین کی بڑھتی ہوئی سفارت کاری بالآخر خطے کے لوگوں کی زندگیوں میں بڑا فرق لائے گی۔گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے ملکر کام کرنے اور خراب والوں سے لڑنے، اپنے تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور خطے کے لیے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سٹریٹجک ڈائیلاگ پاکستان اور چین کے لیے اگلے دو سالوں کے لیے چین میں ہونے والے آئندہ سٹریٹجک ڈائیلاگ تک سمت، رفتار اور اہداف کا تعین کر تے ہیں ۔ مستقبل میں چین پاکستان تعلقات کے لیے بہت زیادہ عہدکیا گیا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ کس طرح چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہیں اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے پیش کیے گئے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت پی ٹی آئی...

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 7 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے جن میں تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی ، فرخ حبیب کی ایما پر میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید مسلح ہو کر مشتعل ہجوم کی قیادت کر رہے تھے، میاں محمود الرشید نے دستی اسلحے سے فائرنگ کی جس سے عبدالقدیر جبکہ میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے عبداللہ نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلا گھیرا کی ترغیب دینے میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، اسد زمان ، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔ واضح رہے کہ د و روز میں مظاہرین سے جھڑپوں میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت 53 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ، قریشی، جمشی...

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، فواد چودھری اور اسد عمر کے بعد وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاوس سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے بدھ کی دوپہر بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکے تھے۔ تاہم اب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، اسلام آباد اور پنجاب میں حالیہ جلا گھیرا اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نامزد ہیں۔ گرفتاری سے پہلے شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا، ان پر کور کمانڈر لاہور واقعہ کا لگا الزام جھوٹ ہے۔ دوسری طرف جمعرات کو علی الصبح پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ جمعرات کو صبح پولیس نے خواتین پی ٹی آئی رہنماوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونیوالی رہنماوں میں مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری، عالیہ حمزہ اور فلک ناز چترالی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیٹ کی بندش، حکومت اور پی ٹی اے سمیت فری...

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار سلمان ابوذر نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 کے تحت انٹرنیٹ پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی، حکومت نے غیر قانونی طور پر سروسز معطل کر دی ہیں، حکومت کسی شکایت پر متعلقہ مواد ہٹا سکتی ہے، سروس معطل نہیں کرسکتی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، افواہیں پھیلنے سے روکنے کے لیے سروس بند کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے تو پہلے سے ہی سروس بند کردی ہے، پی ٹی اے وہ حکم لائے جس کے تحت سروس بند کی گئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا برلن میں کنفیوشس انسٹی ٹی...

برلن (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے برلن میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور چین اور جرمنی کے لوگوں کے درمیان قریبی اور ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی۔

چھن نے کہا کہ جرمنی میں پہلے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے اس نے برلن میں نہ صرف چینی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کی ہے بلکہ 17 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے دوستی  کو بھی فروغ دیا ہے۔

انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیکھنے کے ذریعے باہمی تفہیم کو بڑھائیں۔ انہوں نے فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مشکلات پر قابو پائیں اور ایک بہتر ادارے کے لئے چیلنجز سے نمٹیں اور چین اور جرمنی کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں مزید کردار ادا کریں۔

چھن نے  ادارے میں جان رابے بارے ایک نمائش کا بھی دورہ کیا  اور رابے کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

ایک جرمن تاجر رابے نے درجنوں غیر ملکیوں کے ساتھ مل کر 1937 میں نان جنگ شہر میں ایک بین الاقوامی سیفٹی زون قائم کرنے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا اور نان جنگ قتل عام کے دوران چینی شہریوں کی حفاظت میں مدد کی۔

چھن  نے کہا کہ رابے نے نان جنگ قتل عام کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد چینی باشندوں کی زندگیاں بچائیں اور چینی عوام کا مخلصانہ احترام اور دوستی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کو آئینے کے طور پر لینا چاہیے، امن کی حفاظت کرنی چاہیے اور تاریخ کے المیے کو کبھی دہرانے نہیں دینا چاہیے۔

۱۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا،آسیان سربراہ کانفرنس کا 42 ویں اجل...

لا بواں باجو ، انڈونیشیا (شِںہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا 42 واں سربراہ اجلاس انڈونیشیا کے مشرقی قصبے لابوان باجو میں شروع ہوگیا ۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے آسیان اتحاد اور علاقائی اتحاد پر زور دیا تاکہ علاقائی امن اور ترقی میں مرکزی کردار ادا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے ساتھ آسیان امن و ترقی لانے میں مرکزی کردار ادا کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آسیان کو اپنے معاشی انضمام اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے نفاذ سمیت جامع تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ صحت، خوراک اور توانائی ڈھانچہ مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مالی استحکام برقراررکھنا ہوگا۔

توقع ہے کہ سربراہی اجلاس میں مشرقی تیمور کو مکمل رکنیت بارے ایک لا ئحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

آسیان نے گزشتہ نومبر میں مشرقی تیمور کو تنظیم کا 11 واں رکن بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

مشرقی تیمور کے وزیر اعظم تور متان روآک سربراہی اجلاس میں موجود تھے اور انہوں نے صدر ویدودو کے افتتاحی خطاب کے بعد تقریر کی۔

اس میں آسیان برداری کے قیام میں اتحاد کے مضبوط احساس کو باہمی طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا اور آسیان رکنیت کے لئے اپنے ملک کی کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔

رواں سال انڈونیشیا میں منعقدہ آسیان سربراہی اجلاس کا موضوع "آسیان امور، ترقی کا مرکز " ہے۔ انڈونیشیا نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنظیم علاقائی اور عالمی ترقی کا مرکز رہے گی اور آسیان کو طویل مدت میں تیزی سے بڑھتا ہوا، جامع اور پائیدار اقتصادی خطہ بنانے پر توجہ دے گی۔