• -, -
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کے صوبےہینان میں کوئلے کی کان میں آتشزدگ...

ژینگ ژو(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہینان کے شہر سان مین شیا میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کے بعد پانچ افراد لاپتہ ہیں۔

ہینان دایو انرجی کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی گینگ کن مائن کے ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے  والے پانچوں کے علاوہ گینگ کن مائن میں موجود دیگر تمام اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ جمعرات کی صبح 9 بجے تک آگ  پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

مزید امدادی کارروائیوں کیلئے ایک ماہر گروپ کان میں پہنچ چکا ہے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں(این ای وی) کی فروخت اپریل میں گزشتہ سال کی نسبت 110 فیصد بڑھ کر6 لاکھ 36 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً 22 لاکھ 20 ہزاریونٹس رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 42.8 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں  نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ ماہ 6 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 110 فیصد زیادہ ہے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متعدد ممالک نے اسلحے کے تشدد پر امریکہ بارے...

نیو یارک (شِنہوا) امریکہ میں فائرنگ کے تازہ ترین واقعات کے نتیجے میں متعدد ممالک نے امریکہ جانے والے مسافروں کے لیے بندوق کے تشدد بارے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر میں فائرنگ کے واقعات پر نظر رکھنے اور ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق یکم مئی سے 7مئی کے درمیان فائرنگ کے 21 واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم چار افراد کو گولی مار کر زخمی یا ہلاک کیا گیا۔

گن وائلنس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں فائرنگ کے 208 واقعات ہوئے ہیں۔ امریکہ میں رواں سال فائرنگ کے واقعات میں تقریباً 15 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے سفر ی انتباہ میں ان خدشات کا ذکر کیا گیا ہے کہ امریکہ میں بندوق سے ہونے والے اس قسم کے واقعات کی تعداد خطرناک سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

مثال کے طور پر امریکی سرحد پار جانے والے مسافروں کو کینیڈین حکام نے اپنے مشورےمیں امریکہ میں آتشیں اسلحہ رکھنے کی اعلیٰ شرح بارے آگاہ کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ متعدد ریاستوں میں شہریوں کے لئے کھلے عام آتشیں اسلحہ لے جانا قانونی ہے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا آبدوز عملے سے ایلیٹ فورس بننے پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے آبدوزوں کے عملے کو ایک خط لکھاہے، جس میں صدر شی نے مشن اور فرائض کو پورا کرنے کی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنانے اورمجموعی قابلیت کے ساتھ ایک ایلیٹ فورس بننے کی کوششوں پر زوردیا ہے۔

   کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے کہا کہ آبدوز فورس جو گہرے سمندروں میں کام کرتی ہے،جسے شاندار مشنز سونپے جاتے ہیں اس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چینی صدر نے آبدوز فورس سے مطالبہ کیا کہ وہ 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کی صد سالہ تقریب کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین طلبا کے لیے ذہنی صحت کی تعلیم کو فروغ دے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم اور 16 دیگر  اداروں نے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ذہنی صحت کی تعلیم کو  مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایکشن پلان جاری کیا ہے۔

   تین سالہ ایکشن پلان کے مطابق ووکیشنل اسکولوں کے لیے اپنے نصاب میں دماغی صحت کی تعلیم کو شامل کرنا ہوگا جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کو طلبہ کے لیے ذہنی صحت کے کورسز کو لازمی قرار دینا  ہوگا۔ایکشن پلان  کے مطابق  پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں کے لیے  بھی  طلبا کو ذہنی صحت کے بارے میں تعلیم دینا لازمی ہوگا۔

   منصوبے  میں 2025 تک، چین میں 95 فیصد اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کل وقتی یا جز وقتی دماغی صحت کے مشیر ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہر کالج یا یونیورسٹی میں کم از کم ذہنی صحت کے دو   اور ہر پرائمری، مڈل یا ہائی سکول میں کم از کم ایک مشیر ہونا چاہیے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ی...

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماں کیخلاف کریک ڈائون جاری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام نظر آنے والی جلد کینسر کا شکار ہو سکتی ہ...

سڈنی (شِنہوا)  آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (یو کیو )کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی سے جلد پر بننے والی واضح جھریوں اور داغوں سے  ڈی این اے میں تبدیلی ہوسکتی ہے جو کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔

سائنس ایڈوانسز جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کسی شخص کی جلد کی خرابی کی سابقہ تاریخ اور  عام نظر آنے والی جلد میں پائے جانے والے تغیرات کی تعداد کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق کے مرکزی مصنف اور  یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے پی ایچ ڈی کے امیدوارہو یی وونگ نے کہا کہ ہم نے جلد کے کینسر کے 37 مریضوں کے بازوں سے جلد کے نمونے لیے جو اکثر سورج کی روشنی میں رہتے تھے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ  آسٹریلوی باشندوں کی عام نظر آنے والی جلد میں بیرون ملک ہونے والی  اسی طرح کی تحقیق کے مقابلے میں اوسطا چار سے پانچ گنا زیادہ  ڈی این اے میں تغیر کا  امکان ہے کیونکہ آسٹریلیا  میں  برطانیہ اور یورپ کے مقابلے میں الٹرا وائلٹ روشنی کی سطح دو سے چار گنا زیادہ ہے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر یقینی صورتحال، کراچی، اسلام آباد، لاہور...

پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ایئر پورٹس کیلئے مختلف ایئرلائنز کی 60سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخ یا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتِ حال ہے،کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر کم ہونے کی وجہ سے فلائٹس متاثر ہوئی ہیں،کراچی ایئرپورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کیلئے پی کے 743، مسقط کیلئے سلام ایئر کی پرواز او وی 292، دبئی کیلئے امارات ایئر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کیلئے ڈبلیو وائی 323 اور 324، ریاض کیلئے پی کے 729، بغداد کیلئے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے،کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 369، پی ایف 121 اور پی ایف 122، 9 پی 670 اور 9 پی 871 ، پی اے 200، پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کیلئے پی کے 302 اور پی کے 303، 9 پی 840 اور 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147، تربت کیلئے پی کے 501 اور پشاور کیلئے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خواہشات کا احت...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  امریکہ کو مشرق وسطی کے ممالک کے عوام کی امنگوں کا احترام اوراپنی  زبردستی کی  سفارت کاری کو روکنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے چند روز قبل کہا  تھا کہ شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کا حق نہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اسد حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے اور اپنے  اتحادیوں اور شراکت داروں کی جانب سے بھی ایسا کرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ دریں اثنا، امریکہ نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مدت 11 مئی سے مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے  ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے  متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی مشرق وسطی کے لوگوں کا ہے اور اس کے معاملات کا فیصلہ مشرق وسطی کے لوگوں کو آزادانہ طور پر کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی عرب عوام کی امنگوں پر پورا اترتی ہے جو عرب ریاستوں کی مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے سازگار ہے۔

امریکہ ڈبلیو ایچ اے کا استعمال کرتے ہوئے تائ...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے کہا ہے کہ  امریکہ کی جانب سے تائیوان کو رواں سال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی(ڈبلیو ایچ اے) کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی دعوت دینے کے لیے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی  حوصلہ افزائی کرنے کا بیان بے بنیاد  اور گمراہ کن ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ایک بار پھر امریکہ پر زور  دیتاہے کہ وہ ڈبلیو ایچ اے کا استعمال کرتے ہوئے تائیوان سے متعلق مسائل کی تشہیر بند کرے۔

ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان کے جواب میں کیا جس میں ڈبلیو ایچ اے میں مبصر کے طور پر تائیوان کی واپسی اور اقوام متحدہ کے پورے نظام میں اس کی شرکت کی وکالت کی گئی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین امریکی بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او سمیت بین الاقوامی اداروں کی سرگرمیوں میں تائیوان کے علاقے کی شرکت کو ایک چین کے اصول کے مطابق  دیکھا جانا چاہیے۔ وانگ نے کہا کہ یہ ایک اہم اصول ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(یو این جی اے) کی قرارداد 2758 اور ڈبلیو ایچ اے کی قرارداد 25.1 میں کی گئی ہے۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ایکواڈور نے آزاد تجارتی معاہدے پر دس...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور ایکواڈور نے دو طرفہ تجارت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جمعرات کو آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کردیے ہیں۔

وزارت تجارت نے کہا کہ اس معاہدے پر چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ  اور ایکواڈور کے وزیر برائے پیداوار، غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری وماہی گیری جولیو پراڈو نے ایک سال تک جاری رہنے والے مذاکرات  کے بعد ویڈیو کے ذریعے دستخط کیے ۔

وزارت  کے مطابق ایف ٹی اے سے  دونوں ممالک کو اعلی معیار کے دوطرفہ کھلے پن  کے حصول، بہتر کاروباری ماحول پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے امکانات سے مزید فائدہ اٹھانے اور دو طرفہ تجارت کی پائیدار، مستحکم اور متنوع ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ایف ٹی اے کے نفاذ کے بعد معاہدے کے مطابق، چین اور ایکواڈور کے درمیان 90 فیصد تجارتی  اشیا کو ٹیرف سے مستثنی قرار دیا جائے گا، جب کہ ان میں سے 60 فیصد  پر فوری طور پر صفر ٹیرف  لاگو ہوگا۔

چین میں بین الاقوامی سیاحتی اجلاس شروع ہوگیا

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں عالمی سیاحتی معیشت اور سیاحتی شہروں کی ترقی بارے ایک بین الاقوامی اجلاس شروع ہوگیا۔

ورلڈ ٹورازم سیٹیز فیڈریشن چھانگ شا فریگرنٹ ہلز ٹورازم سمٹ 2023 کا انعقاد عالمی سیاحتی شہر فیڈریشن  اور بلدیاتی حکومت چھانگ شا نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 بیجنگ کے اقدام پر قائم ہونے والی عالمی سیاحتی شہر فیڈریشن دنیا کی پہلی بین الاقوامی سیاحتی تنظیم ہے جو شہروں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

رواں سال کے اجلاس کا موضوع "عالمی سیاحت کی بحالی کے لئے شہروں کے وسائل یکجا کرنا" ہے۔ اس میں اہم تقاریر، سفیروں کا ایک خصوصی فورم، میئرز کا مکالمہ، تحقیقی رپورٹس، سیاحتی سرمایہ کاری کے لیے ایک تشہیری کانفرنس اور سیاحت کے حوالے سے کا روباری اداروں کے ما بین مطابقت شامل ہے

اس کا مقصد عالمی سیاحتی صنعت کو وبا کے بعد کے دور میں دوبارہ آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔

بیجنگ کی ڈپٹی میئرسیما ہونگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ رواں سال بین الاقوامی سیاحت میں زبردست بحالی متوقع ہے۔

انہوں نے رواں سال یوم مئی تعطیلات میں مقامی سفر کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا ۔ 

ان 5 روزہ تعطیلات کے دوران چین بھر میں 27 کروڑ 40 لاکھ دورے ہوئے جس میں مقامی سیاحت کو 148 ارب یوآن (تقریباً 21.36 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.2 فیصد زائد ہے۔ 

اس سے کھپت سے متعلق صنعتوں کی فروخت سے آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 24.4 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اجلاس میں عالمی سیاحتی معیشت رجحان (2023) پر رپورٹ جاری کی گئی۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ فرانس ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان باہ...

پیرس (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ شاندار تہذیبوں کی حامل دو قدیم اقوام  چین اور فرانس مختلف ثقافتوں و تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور شمولیت کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں امن کے بیج بونے کی ذمہ داری رکھتی ہیں۔

انہوں نے یہ بات فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات کے دوران کہی جس میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں بارے اعلیٰ سطح کے مکالمے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چھن نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اپریل میں چین کے سرکاری دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چین۔ فرانس سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کو ثقافت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تبادلے اور تعاون بحال کرنے کے موقع کے طور پر لیا جائے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔ 

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کریں، عوامی تبادلوں کے اعلیٰ سطح کے  طریقہ کار کا بہتر استعمال کریں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو مزید گہرا کریں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ دونوں فریقین کھیل، تعلیم، زبان، سائنس و جدت سازی اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں۔

کولونا نے چینی فریق کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فرانس عوامی سطح پر باہمی تبادلوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

کولونا نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی  اور پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

 ان کا ملک سالگرہ کی تقریبات کی منصوبہ بندی کرنے اور سیاحت ، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی زیادہ سے زیادہ ترقی پر زور دینے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

تھائی لینڈ کی اکتوبر میں 10 لاکھ چینی سیاحوں...

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ سفر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد اکتوبر سے ماہانہ بنیادوں پر 10 لاکھ تک پہنچ نے کی تو قع  ہے۔ 

یہ سطح سیزن کے عروج کے دوران طلب اور ایئر لائن میں زیادہ گنجائش کے باعث نوول کرونا وائرس سے قبل دیکھی گئی تھی۔

ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ (ٹی اے ٹی) کے مطابق چینی مین لینڈ سے آنے والےسیاحوں کی  تعداد بڑھ رہی ہے۔جنوری میں 91 ہزار 898 سیاحوں کی تعداد اپریل میں 2 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی کیونکہ دونوں ممالک کے مابین پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

مشرقی ایشیا کے لیے ٹی اے ٹی کے ریجنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ چویت سریویجکل کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے درمیان چین کو تھائی لینڈ سے جوڑنے والی 60 لاکھ سے زائد دستیاب ایئر لائن نشستوں کی وجہ سے رواں سال چینی سیاحوں کی آمد 50 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

چویت نے مزید کہا کہ اکتوبر اور مارچ کے درمیان ہائی سیزن کے دوران مختص پروازوں کی تعداد پر منحصر ہے کہ سالانہ آمد 70 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

تھائی لینڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو توقع ہے کہ اگلے ماہ سے چین سے پروازیں ہر ہفتے 430 تک پہنچ جائیں گی جو اس وقت 100 سے زیادہ ہیں۔

چویت نے کہا کہ اس ماہ کے اوائل میں یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران روزانہ چینی شہریوں کی آمد 18 ہزار سے 20 ہزار تک پہنچ گئی تھی اور یہ تعداد مئی میں ایک دن میں 8 ہزار سے 10 ہزار کے درمیان ہوگی۔

چین کے قومی اتحاد کی بحالی کو عملی جامہ پہنا...

برلن (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو محفوظ بنانا اور چین کے قومی اتحاد کی بحالی کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے۔

پوٹسڈیم کانفرنس کے تاریخی مقام کا دورہ کرنے کے بعد چھن  نے کہا کہ 'تائیوان کی آزادی' بین الاقوامی انصاف اور نظم و نسق کے لیے ایک چیلنج اور تاریخ کی لہر کے برعکس ہے جو ناکام ہونے والی ہے۔

جرمنی، فرانس اور ناروے کے پانچ روزہ دورے پر موجود چھن  نے کہا کہ 1945 میں منعقد ہونے والی پوٹسڈیم کانفرنس نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا جو چینی عوام کے لئے خصوصی تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

کانفرنس کے بعد جاری پوٹسڈیم اعلامیے نے قاہرہ اعلامیے کی توثیق کی جس کے مطابق  جاپان کی جانب سے چھینے گئے تائیوان سمیت چین کے علاقے چین کو واپس کئے جانے چا ہئیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی ایک بڑی کامیابی ہے جس کے دوران 3 کروڑ 50 لاکھ چینی فوجی اور شہری ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

آج امریکہ اصول پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس نے 'تائیوان کی آزادی' کے خواہاں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت اور ملی بھگت کے لئے اپنے تیار کردہ پوٹسڈیم اعلامیے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے تاکہ جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام میں خلل ڈالا جا سکے اور چین کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

چھن نے کہا کہ ہمیں تا ریخ کی جا نب سے دئیے جا نے والے انتباہ کو یاد رکھنا چاہیے  کہ  جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کی خدمت کی جانی چاہئے۔

چھن  نے آٹوگراف کی کتاب میں ' جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا تحفظ، عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینا اور چین کے قومی اتحاد کی بحالی کے حصول' کے حوالے سے ایک  پیغام تحر یر کیا۔

چین کا سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لئے پال...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ چین سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لئے ملک کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 15 مئی سے اپنی تمام بندرگاہوں پر فاسٹ لین سروسز دوبارہ شروع کرے گا۔

انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے چینی شہر یوں کو تیز رفتار سرحدی معائنے کے لئے فاسٹ لینز استعمال کرنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس چینی پاسپورٹ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سفر کے لئے آمدورفت کا اجازت نامہ

مو جود ہو ۔

 اس کے ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں کے لئے مین لینڈ کے سفری اجازت نامے، تائیوان کے رہائشیوں کے لئے پانچ سالہ مین لینڈ کے سفری اجازت نامے  اور ایک سال کے لئے درست متعدد داخلوں کے اجازت نامے جیسی سفری دستاویزات  رکھنے والے یہ سہو لت استعمال کر سکیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی اپنے پاسپورٹ یا الیکٹرانک پاسپورٹ اور چین کی جانب سے جاری کردہ غیر ملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ اور رہائشی اجازت نامے کے ساتھ اس سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں تب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے صدر فیلکس شیسیکیڈی کو ملک میں تباہ کن موسلادھار بارشوں پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ دنوں میں تیز بارشوں نے ڈی آر سی میں کئی مقامات کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں، زخمیوں اور متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈی آر سی یقینی طور پر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے وطن کی تعمیر نو کرے گا۔

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں جیلی فش کے نظارے

پروبولینگو ، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے شہر پروبولینگو کے مایان گان ساحل پر جیلی فش جلوہ گر ہوئیں ۔ مختلف اقسام کی جیلی فش اپنے شفاف جسم اور نرم آنکڑوں کے ساتھ دلکش نظرآتی ہیں۔ان کا پانی کے ساتھ تال میل بھی خوب ہوتا ہے۔

سمندری پانی کے درجہ حرارت میں اتارچڑھاؤ جیلی فش کے جلوہ گر ہونے کا سب سے بڑا عنصرہے۔

انڈونیشیا ، مشرقی جاوا کے شہر پروبولینگو کے مایان گان ساحل پر لوگ جیلی فش دیکھ رہے ہیں۔(شِںہوا)

انڈونیشیا ، مشرقی جاوا کے شہر پروبولینگو کے مایان گان ساحل پر ایک لڑکے نے جیلی فش کو ہاتھوں میں اٹھارکھا ہے۔(شِںہوا)

انڈونیشیا ، مشرقی جاوا کے شہر پروبولینگو کے مایان گان ساحل پر ایک جیلی فش کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ 12مئی کو 16برس گزر گئے، پولیس تاحال قا...

سانحہ 12مئی کو 16سال گزر گئے مگر قاتل تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود مقدمات میں خاص پیشرفت نہ ہوسکی، نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 12مئی 2007کا دن کراچی والے کبھی نہیں بھول سکتے، اس دن اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے استقبال کو روکنے کیلئے خون کی ہولی کھیلی گئی، کراچی کی سڑکوں پر 50سے زائد سیاسی کارکن اور شہریوں کو قتل کر دیا گیا،ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر سمیت کارکنوں کے خلاف 26اور مجموعی طور پر 60مقدمات درج ہوئے، کیس میں 10سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے،سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12مئی کی تحقیقات کیلئے عدالتی ٹریبونل اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالت عالیہ کے حکم پر متعدد مقدمات بھی دوبارہ کھولے گئے جن میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی،12مئی کے مقدمات میں وسیم اختر سمیت 21ملزمان پر فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے، ان مقدمات میں 40سے زائد ملزمان مفرور ہیں، کئی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا شیونگ آن نیوایریا کا معائنہ، ترق...

شیونگ آن ، ہیبے (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  شیونگ آن نیو ایریا کی ترقی میں مسلسل نئی پیشرفت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے،  اعتماد مستحکم بنانے اور عزم کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں  شیونگ آن کا معائنہ کرنے اور اس کی ترقی کے فروغ بارے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم لی چھیانگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر تسائی چھی اور نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ بھی صدر شی کے ہمراہ تھے۔

 لی، تسائی اور ڈنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں ۔

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے ضلع رونگ ڈونگ کی ایک رہائشی بستی کے دورے میں چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ لوگوں کے خیرمقدم کا جواب دے رہے ہیں ۔(شِنہوا)

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے شیونگ آن ریلوے اسٹیشن کی انتظار گاہ میں چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ مسافروں سے بات چیت کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے شیونگ آن ریلوے اسٹیشن کا چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ دورہ کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شیونگ آن نیوایریا کے ضلع رونگ ڈونگ کی ایک رہائشی بستی کا چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ دورہ کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکتے ہوئے کیس پر حکم امتناع جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاورق نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے،خواجہ حارث نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے لیے شکایت مجاز اتھارٹی کی جانب سے داخل نہیں کرائی گئی، شکایت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے دائر کی گئی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو شکایت فائل کرنے کا کہا، مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر شکایت پر سماعت نہیں ہو سکتی،انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراض اٹھایا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے کہا کہ معاملہ شہادتوں کے مرحلے پر دیکھیں گے، ہم یہ کہتے ہیں کہ اس پر تو مزید کارروائی ہی نہیں ہو سکتی، پراسیکیوشن نے ریکارڈ کے ساتھ جو دستاویزات دیں میرا انحصار اسی پر ہے،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں اورعبوری حکم کے خلاف بھی درخواستیں ہیں،عدالت نے سوال کیا کہ کیا اس کو مرکزی پٹیشن کے طور پر سنا جائے؟ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ یہ بھی اعتراض ہے کہ معاملہ پہلے مجسٹریٹ کے پاس جانا چاہیے تھا،خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کرے،عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت میں پیش کی گئی گزارشات کو آرڈر کا حصہ بنادیا اور توشہ خانہ میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع جاری کردیا،واضح رہے کہ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی اور اس پر شہادتیں ریکارڈ کی جانی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شنشی کی آسیان کے ساتھ تجارت میں 67.1 ف...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی کی 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آسیان ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 67.1 فیصد اضافہ ہوا۔

صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں شنشی اور آسیان ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 6.54 ارب یوآن (تقریباً 94 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز) کی تجارت ہوئی۔

جنوری سے مارچ کے دوران 10 آسیان ممالک میں انڈونیشیا تجارتی مالیت کے ساتھ پہلے نمبر رہا جس کے ساتھ 3.29 ارب یوآن کی درآمدات و برآمدات ہوئی جو 368.7 فیصد زائد ہے۔

اہم برآمدات مکنیکل اور الیکٹریکل مصنوعات تھیں۔ سہ ماہی کے دوران شنشی نے آسیان ممالک کو 1.9 ارب یوآن کی مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات برآمد کیں جو سالانہ 50.2 فیصد اضافہ اور مجموعی برآمدات کا تقریباً 70 فیصد ہے۔

اس عرصے میں  شنشی کی لوہے کی بھرت کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوا اور اس نے 1.89 ارب یوآن مالیت کی 1 لاکھ 15 ہزار ٹن لوہے کی بھرت درآمد کی جو صوبے کی کل درآمدات کا تقریباً نصف ہے۔

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ یادگار۔ ہواچھنگ محل

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں سیاح ہواچھنگ محل کے خوبصورت علاقے کو دیکھ رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ تیان جن ۔ ڈان فوس۔ ریفریجر ینٹس کمپریسر...

چین، شمالی تیان جن میں لوگ گلوبل گرین ریفریجر ینٹس کمپریسرز لیبارٹری میں کمپریسر مصنوعات دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ لیاؤننگ ۔ شین یانگ ۔ پھولوں کی کاشت

چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں لیاؤننگ ایگریکلچرل ٹیکنیکل کالج کی ایک طالبہ پھولوں سے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ یادگار۔ ہواچھنگ محل

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں روایتی چینی لباس ہان فو میں ملبوس ایک چینی خاتون سیاح ہواچھنگ محل کے خوبصورت علاقے کا دورہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۲ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیم طبی خدمات میں تعاون کے لئے ایتھوپیا...

چھونگ چھنگ (شِںہوا) آرمی میڈیکل یونیورسٹی کی 10 طبی ماہرین پر مشتمل ایک طبی ٹیم ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا روانہ ہوگئی جو کہ ایک سال قیام کرے گی۔

آرمی میڈیکل یونیورسٹی کے ساؤتھ ویسٹ اسپتال کی سربراہی میں طبی ٹیم مدد کے لئے ایتھوپیا بھیجی گئی یونیورسٹی کی 9 ویں ٹیم ہے جس میں شامل ماہرین اسپتال کے 8 شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں ہیپاٹولوجیکل سرجری، متعدی امراض اور ریڈیالوجی وغیرہ شامل ہیں ۔

آرمی میڈیکل یونیورسٹی 2015 سے اب تک 85 ماہرین کو ایتھوپیا بھیج چکی ہے جنہوں نے بیرون ملک 22 ہزار افراد کو طبی خدمات فراہم کیں، 1 ہزار 600 سے زائد آپریشنز کی ہدایت دی اور 60 ہزار سے زائد معاون سہولیات، نشانات اور دیگر ساز و سامان کی نقل و حمل اور تنصیب کی ۔

یہ ٹیم ایتھوپیا کی طبی ضروریات اور حقیقی صورتحال کے مطابق کلینیکل علاج، اہلکاروں کی تربیت اور تکنیکی معاونت کو فروغ دے گی۔

چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں لیاؤننگ ایگریکلچرل ٹیکنیکل کالج کی طالبات پھولوں سے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کررہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مال بردار خلائی جہاز تیان ژو۔ 6 خلائی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو۔ 6 جمعرات کو مدار میں گردش کرتے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر لنگرانداز ہوگیاجس کے ساتھ ہی اس کا مشن مکمل ہوگیا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے بتایا کہ تیان ژو۔6 صبح 5 بجکر 16 منٹ (بیجنگ وقت) پر تیان ہی کور ماڈیول کی عقبی پورٹ پر لنگرانداز ہوا۔

خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو۔15 کے  خلا نورد مال بردار خلائی جہاز میں داخل ہوکر شیڈول کے تحت پے لوڈز منتقل کریں گے۔

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت نے فلپائنی شہریوں کے لیے تمام ورک اور ا...

کویت نے دو طرفہ لیبرمعاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد فلپائن کے شہریوں کے لیے ہر قسم کے ورک اورانٹری ویزے معطل کردیے ہیں،مقامیمیڈیا کے مطابق وزیرداخلہ شیخ طلال الخالد الصباح نے ویزا کی خلاف ورزی کے بعد فلپائنیوں کے کسی نئے ویزے کا اجراروکنے کا حکم دیا ہے،کویتی وزارت داخلہ کے مطابق فلپائن کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان لیبر معاہدے کی شقوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے،فلپائن نے فروری میں ایک35سالہ گھریلوملازمہ کے بہیمانہ قتل کے بعد پہلی بارکویت میں کام کرنے والے ملازمین، خاص طور پرگھریلو ملازمین کے خلیجی ریاست میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی،اس فلپائنی ملازمہ کو اس کے کویتی آجر کے نوعمربیٹے نے سفاکانہ طریقے اندازمیں قتل کردیا تھا،فلپائنی حکومت نے حال ہی میں کویت میں نئی بھرتی ایجنسیوں کی توثیق بھی معطل کردی ہے،اس وقت قریبا 26ہزار سے زائد فلپائنی تارکینِ وطن کویت میں ملازمتیں کرتے ہیں۔فلپائن کے محکمہ تارکین وطن ملازمین کے اعداد وشمار کے مطابق،صرف 2022میں فلپائنی کارکنوں کے خلاف نارواسلوک کے 2 24ہزارسے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے،فلپائن کے تارک وطن کارکنوں کے امورکی سیکریٹری سوزن اوپل نے جنوری میں کہا تھا کہ حکام کی ایک ٹیم فلپائنی کارکنوں کے خلاف بدسلوکی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی تحقیقات کے علاوہ کویتی حکام کے ساتھ مل کرروک تھام کے اقدامات کے لیے کام کرے گی،ان کے مطابق فلپائنی باشندوں کے جنسی استحصال اورعصمت ریزی، انسانی اسمگلنگ،مزدوری کے معاہدے کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی برطرفیوں سے متعلق شکایات عام ہیں،ان کے علاوہ کویت میں گھریلو ملازمین کی تن خواہوں میں تاخیریاعدم ادائی، کام کے طویل اوقات، سونے کے غیرآرام دہ انتظامات اور ان کے پاسپورٹ اور ذاتی سامان ضبط کرنے کی بھی عام اطلاعات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونانی دفاعی صنعت کو ترکیہ کو ماڈل کے طور پر...

یونان کی مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رہنما الیکسس چیپراس نے ترکیہ کی قومی دفاعی صنعت میں پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے حکومتِ یونان کے دفاعی صنعت کی جانب توجہ نہ دیے جانے پر سازی کے پروگراموں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونانی پارلیمنٹ میں موجود مختلف سیاسی گرپوں کے رہنمائوں کے ہمراہ یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات میں معیشت، صحت اور تعلیم کے نظام، دفاع، امیگریشن کے مسائل، اور خارجہ پالیسی اور دفاع کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا،یونانی وزیر اعظم اور حکمران جماعت نیو ڈیموکریسی کے رہنما کریاکوس میتچو تاکس نے کہا کہ ان کے چار سالہ دور حکومت میں نیو ڈیموکریسی حکومت نے اسلحہ سازی کے پروگراموں کو نافذ کیا جس سے یونانی مسلح افواج کو تقویت ملی ہے،مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رہنما، الیکسس چیپراس نے نیو ڈیموکریسی حکومت کی طرف سے لاگو کیے گئے تقریبا 15بلین یورو کے اسلحہ سازی کے پروگرام کے یونانی دفاعی صنعت میں کسی قسم کا کوئی کردارادا نہ کرنے پر شدید تنقیقد کا نشانہ بنایا ہے،چیپراس نے کہا کہ اگر SYRIZAپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ نیو ڈیموکریسی پارٹی کے دور اقتدار میں طے پانے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد کریں گے تاہم اس کے لیے یونانی مقامی وسائل کو کو استعمال کیا جائے گا تاکہ دفاعی صنعت میں قومی وسائل پر انحصار کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے 60فیصد (اسلحے کے)پروگرام اس کی اپنی قومی صنعت پر مشتمل ہیں اور یہ ممکن نہیں ہے کہ یونانی دفاعی صنعت میں قومی وسائل کا کوئی رول نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرب لیگ سربراہی اجلاس، سعودی فرمانروا نے شام...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شام کے صدر بشار الاسد کو 19اپریل کو سعودی عرب میں ہونیوالے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے اردن میں سفیر نائف بن بندر السدیری نے دمشق میں بشار الاسد سے ملاقات کرکے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے حوالے کیا،نائف بن بندر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محد بن سلمان کی جانب سے شام اور اس کے عوام کی سیکیورٹی اور ملک کے استحکام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بشار الاسد کو پہنچایا،جواب میں بشار الاسد نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا اور ان کی تعریف کی، اتوار کو عرب لیگ نے قاہرہ میں ہونیوالے اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کی تھی،شام کی ممبر شپ 2011 میں حکومت کی جانب سے مظاہرین کیخلاف بے رحمانہ کریک ڈائون کے بعد معطل کردی گئی تھی،اس کے بعد شام میں ہونیوالے مظاہرے خانہ جنگی میں تبدیل ہوگئے تھے جس میں 5لاکھ سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کارگو اسپیس کرافٹ تیانزوسکس خلائی اسٹ...

چین نے کارگو اسپیس کرافٹ تیانزوسکس خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کردیا،تیانزوسکس کارگوچائنا خلائی اسٹیشن پرموجود خلانوردوں کوضروری سامان پہنچائے گا،رات نو بج کر بائیس منٹ پرصوبہ ہینان کی لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا،چند منٹوں کے بعد راکٹ اپنے مدار میں داخل ہوگیااورمنزل کی جانب گامزن ہوا،اور سولرپینلزنے کام شروع کردیا،اسپیس کرافٹ اپنے ساتھ تیز ترین ڈاکنگ پورٹ،کپڑے،پینے کا پانی اور خوراک لیگیا ہے، شینزوپندرہ کے تین رکن بھی کارگومیں سوارہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، نشہ آور اشیا کے استعمال کا جرم ثا...

جدہ کی ایک عدالت نے نشہ آور اشیا کے استعمال کا جرم ثابت ہونے پر خواتین سمیت 18افراد کو سزا سنادی،سعودی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کی مجموعی مدت 80برس تک ہے، اس حوالے سے بتایا گیا کہ منشیات کے عادی مجرم ساحل سمندر کے قریب پرآسائش کیبن میں نشہ آور اشیا استعمال کرتے تھے،مقامی میڈیا کے مطابق 18ملزمان میں سے ایک کا تعلق شام جبکہ دیگر 17کا سعودی عرب سے ہے اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں،عدالتی فیصلے کے مطابق مجرمان نشہ آور اشیا کے علاوہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گئے،اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان میں خواتین، تاجر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، فارمیسی، نرسنگ اور اسی شعبہ سے تعلق رکھنے والی طالبات شامل ہیں، واضح رہے کہ عدالتی فیصلہ 190صفحات پر مشتمل تھا جبکہ عدالتی کارروائی 125دن تک جاری رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں کڑھی کے ساتھ چاول نہ پکانے پر شوہر...

بھارت میں کڑھی کے ساتھ چاول نہ پکانے پر شوہرنے بیوی کو قتل کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں ضلع سنبل پور کے رہائشی 40سالہ شخص نے کڑھی کے ساتھ چاول نہ بنانے پر مشتعل ہوکر بیوی کو قتل کردیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر کام سے واپس گھر آیا تو بیوی سے کھانے کے متعلق پوچھا۔ کڑھی کے ساتھ چاول نہ پکانے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور شوہر نے غصے میں آکر بیوی کو قتل کردیا،واقعہ کے وقت جوڑے کے دونوں بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی گھر پرموجود نہیں تھے، بیٹی نے گھر واپسی پر ماں کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر شوہر کو گرفتار کرلیا، شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے کے دورا...

بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے کے دوران تیسرا دھماکا ہوگیا ،بھارتی پولیس کے مطابق رات گئے ہونے والے دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے جبکہ دھماکے کی شدت معمولی تھی ،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم دھماکے کے مقام پر موجود ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 5افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن ان کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی،اس سے قبل 8مئی اور 6مئی کو ہونے والے دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے تھے ، پولیس ابھی تک ان دھماکوں کی وجوہات سامنے نہیں لا سکی،بھارتی پنجاب میں مارچ میں سخت گیر اور علیحدگی پسند سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا،دنیا بھر کے سکھ گولڈن ٹیمپل سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں لیکن یہاں ماضی میں بھی پرتشدد واقعات ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خان کے خلاف کی گرفتاری، قانون کی حکمرانی کا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں بننے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے،سیکرٹری جنرل نے اپنے مختصر بیان میں حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں،ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتریس نے پر امن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معام...

برطانیہ نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہ برطانیہ پرامن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،قبل ازیں گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ ہیں اور امریکا جیسے پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا ہے،پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہونا چایئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر نے عام انتخابات سے چند روز قبل سرکار...

ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45فی صد تک اضافہ کر دیا گیا،ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا،سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا،ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا، یہ اضافہ 6ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا، ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے، ترکیہ میں عام انتخابات 14مئی کو ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ازبکستان-تاشقند-ڈبلیو ڈبلیو ٹو-فتح-یادگاری-آ...

ازبکستان کے شہر تاشقند میں یادگاری دن کی تقریب کے دوران آتش بازی کا منظر۔(شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرتگال-چین-ہان ژینگ-دورہ

چینی نائب صدر ہان ژینگ پرتگال کے شہر پورٹو میں پرتگالی انفراسٹرکچر گروپ موٹا-اینگل کے چیئرمین اور سی ای او کارلوس موٹا سانتوس سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ ہوننگ-تائیوان امور-کانفرنس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں تائیوان کے امور پر ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں