• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکہ -نیویارک-چینی فن -نمائش

امریکی ریاست نیویارک میں چائنہ انسٹی ٹیوٹ گیلری میں منعقدہ نمائش میں  لوگ مصوری کا ایک فن پارہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیک...

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں گروپ 20 ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دیواروں ، ستوںاور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں گروپ 20 ملکوںسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ بھارت نے جان بوجھ کر متنازعہ خطے میں اجلاس رکھا ہے جسکا واحد مقصد کشمیر مخالف منصوبوں ، اقدامات کو چھپانا اور عالمی برادری کو یہ تاثر دینا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ پوسٹروں میںکہاگیا کہ گروپ 20ملکوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رکا ہے لہذا انہیں سرینگر میںمنعقدہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بجائے بھارت پر زور دیا چاہیے کہ وہ کشمیریوںکو اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔پوسٹروں میں سعودی عرب اور ترکی سے خاص طورپر اپیل کی گئی کہ وہ سرینگر میں اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔پوسٹر وں کے ذریعے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ جموںوکشمیر کے بارے میں اپنی پاس کردہ قراردادوں کی پاسداری کرے اور ان پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔یہ پوسٹر فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں شہد کی مکھیوں کی وجہ سے پرواز کئی...

امریکہ میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے کے بازو پر شہد کی مکھیوں کا ایک غول جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے پرواز کو کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ اصل میں ہیوسٹن سے اٹلانٹا کے لیے مشرقی وقت کے مطابق 12:25 پر روانہ ہونا تھا لیکن شہد کی مکھیوں کے غول کی وجہ سے تقریباً4:30بجے تک تاخیر کا شکار ہوا۔ جیسے ہی شہد کی مکھیوں کا پتہ چلا ہوائی جہاز کے ایک مسافر نے ٹویٹ کیا اور شہد کی مکھیاں پالنے والوں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔سی بی ایس نیوز کے مطابق ایئر لائن نے مبینہ طور پر شہد کی مکھیاں پالنے والوں سے رابطہ کرنے سمیت متعدد اقدامات پر غور کیا، کیونکہ یہ یقینی نہیں تھا کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد شہد کی مکھیاں بھاگ جائیں گی۔ بعد ازاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ گھنٹوں کے انتظار کے بعد مکھیاں جہاز سے اڑ گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ' عدالتی اصلاحات کا معاملہ، سپریم کورٹ...

امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کے اخلاقی ضابطوں میں اصلاحات کے معاملے پر سینیٹ میں اختلافات برقرار، جسٹس تھامس ایک بار پھر زیرِ تفتیش ہیں ۔ذاتی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں امریکی سپریم کورٹ کے جسٹس کلیرنس تھامس سے ایک بار پھر تفتیش شروع کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ارب پتی ریپبلکن ڈونر ہارلن کرو نے امریکی سپریم کورٹ کے جسٹس کلیرنس تھامس کے پوتے کیلئے نجی اسکول کی ٹیوشن فیس ادا کی۔گزشتہ ماہ ایک اور رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ مسٹر کرو نے جسٹس تھامس اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تعطیلات کیلئے بھی فنڈنگ کی تھی۔سپریم کورٹ کے جسٹس تھامس کے دوست نے ان رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیا جبکہ جسٹس تھامس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ردعمل دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کی ایک میٹنگ میں سپریم کورٹ پر بل لانے پر غور کیا گیا تھا، بل کے ذریعے سپریم کورٹ پر نیا ضابطہ اخلاق لاگو کیا جائے گا۔ بحث کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش گواہان 2 دھڑوں میں تقسیم دکھائی دیے، بل کے مخالفین نے سپریم کورٹ پر ایسا بل لانے کے اختیار پر سوال اٹھا دیا جبکہ بل کے حامیوں کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ ججز نے خود پر ایسا کوئی اخلاقی ضابطہ لاگو نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ -نیویارک-چینی فن -نمائش

امریکی ریاست نیویارک میں چائنہ انسٹی ٹیوٹ گیلری میں منعقدہ نمائش میں گیلری کی ڈائریکٹر اور چیف کیوریٹر ولو ویلان ہائی(دائیں) فن کے شائقین کو مصوری کا ایک فن پارہ متعارف کروا رہی ہیں۔(شِنہوا)

انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت...

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کا 4 اضافی نشستوں کے ساتھ کنٹرول مزید مضبوط رہا ہے اور کونسل 90 کے ایوان میں لیبر کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لب ڈیم ایک نشست گنوانے کے بعد کونسل میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے، مانچسٹر میں لیبر پارٹی کو تین نشستوں کا نقصان ہوا جب کہ لب ڈیمز نے مزید 2 نشتسوں پر کامیابی حاصل کی۔ گرین پارٹی نے مزید ایک اور نشست اپنے نام کرلی،لیبر پارٹی کے پاس اب ٹوٹل 88 نشستیں ہیں جب کہ بریڈ فورڈ کے شہری حلقوں سے ٹوریز کا صفایا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام-دمشق-ایران۔ صدر-دورہ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شام کے شہر دمشق میں تاجروں کے اجتماع کی طرف ہاتھ لہرا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-ہائیکو-کمبوڈیا-ہوابازی مرمت

گرینڈ چائنہ ایوی ایشن مینٹیننس کمپنی لمیٹڈ (جی سی اے ایم) کے کارکن چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں کمبوڈیا ایئرویز کے ایک ایئربس اے320 کی مرمت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کشمیر کی تحریک آزادی میں کوئی بیرونی ہاتھ مل...

بھارت کی خفیہ ایجنسی (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد مقامی افراد کررہے ہیں، تحریک میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث نہیں'آزادی کی تحریک بھی مقامی افراد کی امنگوں کی ترجمانی ہے اور اب حالات بھارت کے ہاتھ سے باہر جارہے ہیں' مقبوضہ کشمیر کی صورت حال یکسر تبدیل ہوگئی 'حالات معمول پر نہیں 'اس حوالے سے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں 'بڑھتے مسائل کی بڑی وجہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی چالاکیاں ہیں۔ انڈین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال یکسر تبدیل ہوگئی ہے،آزادی کی تحریک بھی مقامی افراد کی امنگوں کی ترجمانی ہے اور اب حالات بھارت کے ہاتھ سیباہر جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر نہیں اس حوالے سے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں جبکہ بڑھتے ہوئے مسائل کی ایک بڑی وجہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی چالاکیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انٹیلی جنس اب اتنی موثر نہیں رہی جتنی پہلے تھی، بھارتی فوج کے حوصلے پست ہورہے ہیں جسے دنیا دیکھ رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول کے مطابق دکھانے کا مقصد ایک متنازع علاقے میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنے کا جواز پیش کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - پاکستان- زرعی ٹیکنالوجی تعاون

 چائنہ پاکستان کے مالٹوں کی بیماریوں اور کیڑوں کے مشترکہ تحقیقی مرکز  میں درختوں پر لگے کیڑوں کے پھندوں کودیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - پاکستان- زرعی ٹیکنالوجی تعاون

 چائنہ پاکستان کے مالٹوں کی بیماریوں اور کیڑوں کے مشترکہ تحقیقی مرکز  میں درختوں پر لگے کیڑوں کے پھندوں کودیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - پاکستان- زرعی ٹیکنالوجی تعاون

 چائنہ پاکستان کے مالٹوں کی بیماریوں اور کیڑوں کے مشترکہ تحقیقی مرکز  میں درختوں پر لگے کیڑوں کے پھندوں کودیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہائی نان-ہائیکو-کمبوڈیا-ہوابازی مرمت

گرینڈ چائنہ ایوی ایشن مینٹیننس کمپنی لمیٹڈ (جی سی اے ایم) کے کارکن چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں کمبوڈیا ایئرویز کے ایک ایئربس اے320 کی مرمت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک خفیہ ادارے نے عراق میں کالعدم کردستان ور...

انقرہ(شِنہوا)ترکی کی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے شمالی عراق میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے جمعہ کو رپورٹ  میں کہا کہ  ایم آئی ٹی نےشمالی عراق کے گارا علاقے میں ایک آپریشن میں پی کے کے، کی سپیشل فورسز کے لاجسٹکس آفیسر نیچروان سیون جس کا خفیہ نام "فیراز زیلان"  تھا، کو ہلاک کر دیا۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کابھارت کے ساتھ تعلقات کی پا...

گوا، بھارت (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم  اور ترقی کے راستے پر واپس لانے کے لیے بھارت کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔ چھن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ترقی پذیر ممالک جدیدیت کے اہم مرحلے پر ہیں چھن  نے کہا کہ دونوں ممالک کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک اورطویل مدتی نقطہ نظر سے لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کا احترام  کرتے ہوئے سیکھیں اور ایک دوسرے کو تقویت دیں ،ہم آہنگ بقائے باہمی، پرامن ترقی اور مشترکہ احیاء کے نئے راستے پر گامزن ہوں، اپنی متعلقہ قومی تجدید میں کردار ادا کریں اور عالمی امن اور ترقی میں استحکام اور مثبت توانائی کا باعث بنیں۔

چھن  نے کہا کہ چین دو طرفہ مشاورت اور تبادلوں، کثیرالجہتی فریم ورک کے تحت بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی وعلاقائی مسائل پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی قابض افواج کی ر...

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ہفتہ کو بارہمولہ اور راجوری اضلاع میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے بارہمولہ کے علاقے کنزر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا۔ فوجیوں نے راجوری کے علاقے کیساری Kesariمیں جاری فوجی آپریشن میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز کیساری میں ایک دھماکے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں بھارتی فوج آپریشن جاری تھا۔ان تازہ شہادتوںکے نتیجے میں گزشتہ چار دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے بدھ کو ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں دو جبکہ جمعرات کو ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری میں دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔دریں اثنا، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوجیوں ،پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ان اضلاع میں یہ آپریشن 20اپریل کی شام اس وقت شروع کیا تھا جب پونچھ کے علاقے مینڈھرمیں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں، ڈرون کیمروں اور سراغرساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس...

گوا، بھارت (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک سے  اسٹریٹجک آزادی کو برقرار اور سیکورٹی تعاون مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے چھن نے کہا کہ  دنیا کو متعدد بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سرد جنگ کی ذہنیت کی بحالی، یکطرفہ تحفظ پسندی، نیز بڑھتی ہوئی بالادستی اور طاقت کی سیاست شامل ہیں۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال جتنی زیادہ افراتفری کاشکار اور الجھی ہوئی ہے، ایس سی او کو اسی مضبوطی سے عالمی اور علاقائی امور میں ایک کلیدی تعمیری قوت کے طور پر شنگھائی کی روح کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی ایس سی او کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ جس میں سب سے پہلے، اسٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنا اور یکجہتی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اور علاقائی مسائل میں مداخلت یا رنگین انقلاب کو بھڑکانے والی بیرونی قوتوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔ دوسرا یہ کہ  سیکورٹی تعاون کو مضبوط اور علاقائی امن کو برقرار رکھا جائے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو دہشت گردی، علیحدگی پسندی وانتہا پسندی، منشیات کی اسمگلنگ اور بین الاقوامی منظم جرائم کی "تین قوتوں" کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن جاری رکھنا چاہیے، ایک وسیع البنیاد اور جامع سیاسی ڈھانچے کے قیام اور دہشت گردی کی کسی بھی شکل کا مقابلہ کرنے میں افغانستان کی حمایت کی جائے۔ تیسری تجویز کھلے پن اور جامعیت کی حمایت اور باہم مربوط ترقی کو فروغ دینے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کو بین الاقوامی اقتصادی آرڈر اور مارکیٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے، تاکہ ہموار اور مستحکم صنعتی وسپلائی چین کو یقینی بنایا جا سکے۔ چوتھا، انصاف اور شفافیت کو برقرار رکھنا اور عالمی گورننس کو بہتر بنانا ہے۔ چھن نے کہا کہ  چین شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے لیے تیار ہے اور انسانی تعاون کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی کے منصوبوں، عالمی سلامتی اورعالمی تہذیب کے اہم اقدامات پر عملدرآمد کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی شراکت کی مشترکہ حمایت کرتا ہے۔ پانچویں تجویز طویل مدتی ترقی اور تعمیراتی میکانزم کے لیے ایک وژن کی تیاری سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو ایران اور بیلاروس کی رکنیت کے عمل کو منظم طریقے سے مکمل کرنا چاہیے اور تنظیم میں ہم آہنگی اور عمل کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔

کراچی' سرجانی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں...

سرجانی موڑ گرین بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول رات گئے شادی کی تقریب میں گیا تھا، سادہ لباس پولیس اہلکار عظیم اقبال موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار سرجانی کا رہائشی تھا، مقتول کے پاس سے کوئی اشیاء نہیں چھینی گئی، مقتول اہلکار سے ایک 30 بورپستول،موبائل فون، پرس،نقد رقم اور موٹرسائیکل ملی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو تیس بور پستول کے خول ملے ہیں، فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اومی کرون کے خلاف کوویڈ-19ویکسین کا اثروقت ک...

لاس اینجلس(شِنہوا) اومی کرون کے خلاف کوویڈ-19ویکسین کی تاثیر وقت کے ساتھ تیزی سے کم ہوتی ہے۔

40 تحقیقات کے ثانوی اعداد و شمار کے جائزے اور میٹا تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیبارٹری سے تصدیق شدہ اومی کرون انفیکشن اور علامات کے ساتھ  انفیکشن دونوں کے خلاف ویکسین کی تاثیر ویکسینیشن کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں 6 ماہ بعد 20 فیصد سے کم ہوئی۔

جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، بوسٹر ڈوز لگنے کے  9 ماہ بعد ویکسین کی تاثیر میں 30 فیصدکمی آئی۔ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں، اومی کرون ویرینٹ کے خلاف ویکسین کی تاثیر میں زیادہ نمایاں اور تیزی سے کمی واقع ہوئی۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی توہین عدالت...

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے اور عدلیہ مخالف ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کرلی ہے۔اس سے قبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروایا تھا۔ پرویز الٰہی نے اپنے گھر پر ریڈ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ' میٹرک امتحانات سے 3 روز قبل تعلیمی بور...

سندھ میں میٹرک امتحانات سے 3 روز قبل صوبائی تعلیمی بورڈز کے افسران کو اچانک ان کے اصل محکموں میں واپس بھیج دیا، امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین، سیکرٹریز اور ناظم امتحانات لگانے کی بجائے امتحانات سے 3 روز قبل دوسرے محکموں اور بورڈز سے آئے ہوئے افسران کو فارغ کرکے ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم دوسری جانب محکمہ بورڈز و جامعات نے عدالتی احکامات کے برخلاف او پی ایس، ایڈشنل چارج اور ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں سے آئے ہوئے 18 افسران اور ملازمین جو غیر قانونی طور پر کام کررہے ہیں، کو بچالیا ہے۔نوٹفکیشن کے مطابق بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن کراچی میں بطور اسسٹنٹ پروگرامر تعینات افتخار ابڑو کو ان کے اصل محکمہ زراعت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئے ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی میں قائم مقائم تعینات انجینئر انور علیم خانزادہ کو میرپور خاص بورڈ بھیج دیا گیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیر آباد میں بطور اسسٹنٹ سیکریٹری تعینات اشفاق احمد شیخ کو لاڑکانہ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکندر علی میر جت قائم مقام ناظم امتحانات سکھر بورڈ کو اصل محکمہ لاڑکانہ بورڈ بھیج دیا گیا ہے، قائم مقام سیکریٹری نوابشاہ بورڈ جان محمد ملک کو محکمہ اسکول ایجوکیشن بھیج دیا گیا ہے۔ الہی بخش بھٹو آڈٹ آفیسر بورڈ آف نوابشاہ کو لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عبد الجبار ڈپٹی کنٹرولر نوابشاہ بورڈ کو محکمہ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مظہر میرجت ڈیٹا پروسیسنگ آفیسر نوابشاہ بورڈ کو لاڑکانہ بورڈ بھیج دیا گیا ہے، قائم مقائم سکریٹری حیدرآباد بورڈ شوکت علی خانزادہ کو محکمہ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات میں دوسرے محکموں اور او پی ایس، ایڈشنل چارج اور ڈیپوٹیشن پر 18 افسران غیر قانونی طور پر کام کررہے ہیں۔جن میں نواز علی تنیو اور محمد یونس بلوچ کا تعلق ایس ٹیوٹا سے ہے، کمال این ای ڈی یونیورسٹی کا ریٹائرڈ ملازم ہے، منیر سندھ یونیورسٹی کا اکائونٹ افسر ہے، شیر محمد میٹرک بورڈ کراچی کا ملازم ہے، جبار کا تعلق لاڑکانہ بورڈ سے ہے، ریحان کا حیدرا?باد بورڈ سے ، فیاض کا سندھ بورڈ ا?ف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ، عقیل رائیڈراور منظور کا انٹر بورڈ کراچی سے، بابر نامی کلرک کا تعلق بینظیر ڈویلپمنٹ بورڈ سے ہے۔ علی گل نامی ڈرائیور سندھ یونیورسٹی سے تنخواہ لیتا ہے اور گاڑی محکمہ بورڈز و جامعات کی چلاتا ہے۔ نوابشاہ بورڈ سے مومل نامی خاتون ڈیٹا انٹری ا?پریٹر کا کام کررہی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات میں محمد سلیم ڈائچ نامی شخص بطور پی ایس کام کررہا ہے، اسے حال ہی میں ڈائو یونیورسٹی میں بھرتی کرواکر خاص سمریاں بورڈز یا جامعات کے سیکشن افسر ان کی بجائے اس سے اس کے کمپیوٹر میں ٹائپ کروائی جاتی ہیں اور متعلقہ افسران سے سمری تیار ہونے کے بعد صرف دستخط کرائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل خلاف ضابطہ پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ سے بیرو مل کو محکمہ بورڈز و جامعات میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر لایا گیا تھا جس کا تبادلہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ہوگیا ہے۔تاہم ابھی بھی اس کے پاس محکمہ بورڈز و جامعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج موجود ہے۔جب کہ سکریٹری بورڈ مرید راحموں گریڈ 18 کے فرحان غنی کو 19 گریڈ کا اضافی چارج دے کر انٹر بورڈ کراچی کے معاملات سے متعلق سہ رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیانژو-5مال بردارجہاز چین کے خلائی اسٹیشن سے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے عملہ بردار خلائی مشن شین ژو-15کی مدد پر مامورمال بردار خلائی جہاز تیانژو-5 جمعہ کو سہ پہر3بج کر26 منٹ( بیجنگ ٹائم) پرخلائی سٹیشن سے الگ ہوگیا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق  تیانژو-5 کو گزشتہ سال 12 نومبر کو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ کے لانچنگ مرکز سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ یہ شین ژو-15 کے تین خلابازوں کے لیے چھ ماہ کی سپلائی،پروپیلنٹ اور تجرباتی سہولیات لےکر روانہ ہوا تھا۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ شین ژو-15  انسان بردار خلائی جہاز کے اسٹیشن کامبی نیشن سے الگ ہونے کے بعد تیانژو-5 خلا میں پرواز کرتے ہوئے خلائی سٹیشن کے نوڈ کیبن کی فارورڈ پورٹ سے منسلک ہوجائے گا۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین پر روس-امریکہ تعلقات مسلح تصادم کے دہ...

ولادی وستوک(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا ہے کہ روس اور امریکہ یوکرین کے تنازعے پر مسلح تصادم کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں تاہم روس  اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ریابکوف نے کہا کہ روس جانتا تھا کہ یوکرین، امریکہ کی ہدایات کے تحت کام کر رہا ہے جس کے تحت اس نے روس میں اہداف پر حملہ کرنے سمیت کریملن پر ڈرون حملہ کیا جبکہ یوکرین اور امریکہ دونوں کی طرف سے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردیدمضحکہ خیز ہے۔

حالیہ مہینوں میں کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو اشتعال انگیزی کی خطرناک کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

ریابکوف نے کہا کہ روس  نے تحمل کے ساتھ امریکہ پر واضح کر دیا کہ مزید کشیدگی ناقابل قبول ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حساس شہروں میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام، 11...

سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے حساس شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے 11 خطرناک دہشت گرد پکڑ لئے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز سمیت اشیا برآمد کر لیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشنز کے دوران لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے اور کالعدم داعش، تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کے دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کی تعداد 11 بتائی گئی ہے۔سی ٹی ڈی نے خطرناک ملزمان سے بم بنانے کیلئے بارودی مواد کی بھاری مقدار بھی برآمد کی اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر سامان بھی قبضے میں لیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے خلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں فیصلہ کن مرحل...

تہران(شِنہوا)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہا ہے کہ شام کا ان کا دو روزہ دورہ دوطرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات کو بہتر بنانے میں ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا۔

ایرانی سٹوڈنٹس نیوزایجنسی کے مطابق رئیسی نے شام سے  تہران واپس پہنچنے پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ شامی عوام اور حکومت کی طرف سے دشمنوں کی سازشوں اور فتنہ انگیز کارروائیوں کے خلاف 12 سال کی مزاحمت کے بعد دونوں اطراف اور خطے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران تباہ کن حملوں کے خلاف شام کی مزاحمت کو سراہتا ہے اور اس عمل میں ایران کی حمایت نے شام اور خطے کو یہ یقین دلایا کہ ایران ایک "مضبوط ستون" ہے جس پر وہ بھروسہ کر سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں فریق اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، عراق اور شام کے درمیان توانائی کی پیداوار اور تقسیم، مشترکہ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے قیام، تجارتی محصولات میں کمی، راستے کھولنے اور شام کے زرعی، صنعتی اور توانائی کے شعبوں کی بحالی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق 15 دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفری...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر و تفریح ہیں، انہوں نے ملک کا فائدہ کرنے کی بجائے ملک کا نقصان کیا ہے'بند کمروں کے فیصلے ٹھیک نہیں ہونگے 'عوام کو فیصلہ کرنے دیں، پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے'یہ چاہتے ہیں پاکستان میں 1973 کا آئین نہیں جاتی امرا کا آئین نافذ کر دیا جائے'رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ کی بجائے وزیر جنگل کا قانون بنے ہوئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان میں 1973 کا آئین نہیں جاتی امرا کا آئین نافذ کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے یہ بنانا رپبلک نہیں، جو طاقتور ہیں وہ غصے اور خوف میں فیصلے کر رہے ہیں۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے ٹھیک نہیں ہوں گے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں، پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ وزیر داخلہ کے بجائے وزیر جنگل کا قانون بنے ہوئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ جاتے ہوئے ملک کا نقصان کر گئے، ہوش کے ناخن لیں، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھٹی ڈیجیٹل چائنہ سمٹ کے مثبت نتائج برآمد

فوژو (شِنہوا) چھٹی ڈیجیٹل چائنہ سمٹ کے دوران مجموعی طور پر ڈیجیٹل معیشت کے 52 اہم منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ 

چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کی حکومت کے مطابق اس میں مجموعی پر 58.1 ارب یوآن (تقریباً 8.4 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

یہ 2 روزہ اجلاس 27 سے 28 اپریل تک فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل چائنہ اینی شیٹو کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش اور ڈیجیٹل ترقی میں تجربات کے اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دستخط شدہ منصوبوں میں سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات اور نئی قسم کے بنیادی ڈھانچے سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبے فوجیان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم سہارا بنیں گے۔

اجلاس  کا اہم حصہ ڈیجیٹل مصنوعات کی نمائش تھی جس میں 6 ہزار سے زائد منصوعات ، ٹیکنالوجیز اور حل نمائش کے لئے پیش کئے گئے جن میں ڈیجیٹل ترقی میں تازہ ترین کامیابیوں اور ان کے بہترین امور کا احاطہ کیا گیا تھا۔

نمائش میں 3 لاکھ 30 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ آن لائن دیکھنے والوں  کی تعداد 1 کروڑ تھی۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ ب...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیئے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ نیب کیسز تحقیقات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، حالیہ نیب ترمیم سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ابتدائی ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نینیب کے 2 کال اپ نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیئے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان اور اہلیہ کو بھیجے گئے قانونی نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں، نیب تمام تقاضے پورے کر کے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں، کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تا کہ وہ اپنا دفاع پیش کر سکے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے 17 فروری اور 16 مارچ کو جاری کئے گئے نیب طلبی کے نوٹسز کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یوم مئی کی چھٹیوں کے دوران ریلوے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں یوم مئی کی چھٹیوں کے سفری رش کے دوران ریلوے مسافروں کی آمد میں اضافہ ہوا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے  جمعہ کو جاری اعداد و شمار کےمطابق 27 اپریل سے 4 مئی تک، ملک بھر میں ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد13کروڑ30لاکھ رہی جو 2019 میں یوم مئی کی چھٹیوں کے سفری رش کے مقابلے میں2کروڑ79لاکھ 40ہزار زیادہ ہیں۔

29 اپریل کو ریلوے کے یومیہ  سفری دوروں کی تعداد 1کروڑ96لاکھ 60ہزار تک پہنچ گئی، جو ایک دن میں مسافروں کی آمدورفت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

لوگوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ریلوے نے اپنی نقل و حمل کی صلاحیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا ہے جبکہ مسافروں کو بہترسفری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سروس کے معیار کو بہتر بنایا گیا۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس میں اپریل می...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس میں اپریل میں ترقی کا رجحان جاری رہا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لِن آن لاجسٹک گروپ کے مشترکہ طور پر کرائے گئے ایک سروے کے مطابق انڈیکس گزشتہ ماہ 103.2 پر پہنچا جوگزشتہ سال  کی نسبت 2.18 فیصد زائد ہے۔

سروے کے مطابق اس عرصے میں تمام قسم کی گاڑیوں کے ذیلی اشاریہ ، مکمل ٹرک لوڈ لاجسٹکس جو بنیادی طور پر بلک اجناس اور علاقائی نقل و حمل کی پیمائش کرتا ہے ، گزشتہ سال کی نسبت 1.91 فیصد اضافے کے ساتھ103.4 تک پہنچ گیا۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں بحران کے دوران انسانی ضروریات پوری...

جوبا(شِنہوا)جنوبی سوڈان میں کام کرنے والی امدادی ایجنسیوں نے پڑوسی ملک سوڈان میں جاری فوجی جھڑپوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور سرحدی علاقوں میں کچھ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی کوششوں کے باوجود جنوبی سوڈان میں داخل ہونے والے لوگوں کو سہولت دینے کے لیے امداد کی اشد ضرورت ہے، ایجنسیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد پہلے ہی50 ہزار سے زیادہ ہے اور تخمینے سے زیادہ لوگ پہنچ رہے ہیں۔

جنوبی سوڈان کی این جی او فورم سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر سسی کاگابا نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم عطیہ دہندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوڈان میں کمزور خواتین اور بچوں سمیت بحران سے بھاگنے والوں کی مدد کے لیے این جی اوز کی مدد کریں اور جان بچانے اور حفاظت کی تلاش میں لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے این جی اوز کی کوششوں میں تعاون کریں۔

ایجنسیوں نے کہا کہ انسانی بحران بدستور سنگین ہوتا جا رہا ہے کیونکہ سوڈان میں لڑائی سے زیادہ لوگ فرار ہو رہے ہیں جن میں کئی ہزار افراد، زیادہ تر واپس آنے والے اور پناہ گزین ہیں جو جنوبی سوڈان کے سرحدی علاقوں کو عبور کر رہے ہیں۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس کا تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظی...

گوا، بھارت(شِنہوا) چین اور روس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا  ایک پلیٹ فارم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی شہر گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں، چینی  وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا کہ چین سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے  کے لیے روس کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک اور اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے روس کے ساتھ  مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر سطح پر متواتر تبادلے کیے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کیا ہے۔ اس موقع پر لاوروف نے کہا کہ چینی صدر کے مارچ میں روس کے دورے نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں زبردست تحریک پیدا کی ہے۔ روس چین کے ساتھ مشترکہ طور پر مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

چینی سائنسدانوں نے آلو کی ہائبرڈ قسم میں اہم...

بیجنگ(شِنہوا)  چینی سائنسدانوں نے ارتقائی جینومکس کا استعمال کرتے ہوئے آلو کی ہائبرڈ قسم کی افزائش میں نئی پیش رفت کی ہے،جس سے افزائش کے عمل کو مختصر کرنے اور آلو کی زیادہ اور بہتر اقسام پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسزکے ذیلی ادارے شین ژین کےایگریکلچرل جینومکس انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقی ٹیم کی طرف سے یہ پیش رفت، سائنسی جریدے سیل کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔ آلو خوراک کی سب سے اہم بصلہ فصل اور چین سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کی اہم فصلوں میں سے ایک ہے۔ تحقیقی ٹیم کے رکن وو یاؤیاؤ نے کہا کہ دیگر اہم فصلوں کے مقابلے میں آلو کو کم پانی کی ضرورت اور اسے وسیع علاقوں میں اگایا جا سکتا ہے۔ وو نے کہا کہ تاہم آلو کی نئی قسم کی افزائش میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔ مکڈونلڈز کے فرائز کے لیے استعمال ہونے والی آلو کی قسم 120 سال پہلے پیدا کی گئی تھی۔ 

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 میں چین کے شعبہ ڈاک کی سرگرمیوں میں تیز...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے کورئیر سیکٹر  (شعبہ ڈاک) میں رواں سال  40  ارب سے زائد پارسلز کی ترسیل کا حجم ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے سٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق ملک کی کورئیر کمپنیوں نے گزشتہ سال کی نسبت 24 دن پہلے 40 ارب پارسل کا ہدف عبور کیا۔

بیورو کے ایک اہلکار لِن ہو نے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے صارفین کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور معیشت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلجیئم ۔ برسلز۔ چین ۔ چائے ۔ ثقافت ۔ تقریب

بیلجیئم ، برسلز میں چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ یاجی ثقافتی سیلون " ہم آہنگی کے لئے چائے" کی افتتاحی تقریب میں لوگ چائے کا ذائقہ چکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

بیلجیئم ، برسلز کے چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ یاجی ثقافتی سیلون " ہم آہنگی کے لئے چائے" کی افتتاحی تقریب میں لوگ ایک پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان ۔ ننگرہار۔ مہاجرین

پاکستان اور افغانستان کے درمیان صوبہ ننگر  ہار میں طورخم سرحدی چیک پوسٹ پر گھر واپس جانے والے افغان مہاجرین قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگ زدہ سوڈان سے اپنے گھر تک: پاکستانی شہری...

صوابی (شِنہوا) سوڈان میں کام کرنے والے 42 سالہ پاکستانی  نصراللہ خان نے اپنی پوری زندگی میں پہلی بار اس وقت حقیقی مصائب کا سامنا کیا جب وہ سوڈان بندرگاہ پر پریشان اور بے چین بیٹھے ہوئے تھے۔

اب وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں اپنے گھر بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے شدید اور دلخراش تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "پاک چین آہنی دوستی نے انہیں خطرے سے باہر نکلنے میں مدد کی"۔

سوڈانی مسلح افواج اور پیرا ملٹری ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان جان لیوا مسلح جھڑپیں 15 اپریل سے شروع ہوئی تھیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

سوڈان سے چینی بحری جہاز کے ذریعے بحفاظت نکالے گئے پاکستانی شہری نصراللہ خان صوابی میں اپنی آبائی رہائش گاہ پر دوستوں اور اہل خا نہ سے مل رہے ہیں۔ (شِنہوا)

نصراللہ نے شِںہوا کو بتایا کہ سوڈان میں شروع ہو نے والا تنازع ان کی زندگی کا بدترین وقت تھا، وہ بہت غیر یقینی کا شکار تھے کہ گھر واپسی ہوگی بھی یا نہیں کیونکہ وہاں حالات بہت خراب ہو چکے تھے۔ ہر گزرتے لمحے ان کی امیدیں دم توڑ رہی تھیں۔ اسی دوران اس نے چینی بحریہ کے جہاز پر سوار ہوکر کسی پرامن جگہ جانے کا اعلان سنا تو وہ جھٹ سے جہاز کی طرف چل پڑے۔ سوڈان میں نصراللہ ایک چھاپہ خانے میں کام کرتے تھے۔

سوڈان میں حالیہ بدامنی کے سبب نصراللہ سمیت افریقی ملک میں کام کرنے والے ہزاروں غیرملکیوں کو اپنا سارا سامان چھوڑ کر اپنی جان بچانے کے لئے بھاگنا پڑا۔

نصراللہ سوڈان کے شہر صوبا میں کام کرتے تھے، وہ اپریل کی ایک شب دارالحکومت خرطوم پہنچے تھے جہاں سے انہیں پاکستانی سفارت خانہ نے انخلا کے لیے سوڈان بندرگاہ بھیجا تھا۔

سوڈان سے چینی بحری جہاز کے ذریعے بحفاظت نکالے گئے پاکستانی شہری نصراللہ خان صوابی میں اپنی آبائی رہائش گاہ پر دوستوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چینی دوستوں نے انتہائی مشکل حالات میں ہمارے لیے اپنے دروازے اور دل کھول دیے۔ انہوں نے ہمارا اچھا خیال رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سوڈان سے جدہ کا ہمارا 18 گھنٹے طویل سفر آرام دہ گزرے۔

میں نے ساری زندگی پاک چین دوستی کے بارے میں سنا تھا، لیکن میں نے کبھی اس دوستی کی گہرائی کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ لیکن جب میں نے خود اس کا تجربہ کیا تو میرا دل فخر سے پھول گیا کہ میرے بہترین دوستوں نے میری جان بچائی اور مجھے اپنے خاندان سے دوبارہ ملایا۔ ہمارے لیے چین درحقیقت سب سے قیمتی دوست ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق سوڈان سے 200 سے زائد پاکستانی شہریوں کو چینی بحریہ کے جہاز وین شان ہو کے ذریعے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا تھا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم تعاون اور دوستی کے اس اقدام پر اپنے چینی دوستوں کے شکر گزار ہیں۔

چین نے کمپنیوں کی اکاؤنٹنگ فرم کی خدمات حاصل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حکام کو سرکاری اداروں اور اندراج شدہ کمپنیوں کے لئے اکاؤنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے بارے  مزید سخت ضابطے اختیار کرنا پڑیں گے۔

وزارت خزانہ، ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کے نگراں و انتظام کمیشن اور چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے حال ہی میں جاری کردہ  مشترکہ ضابطوں کا مقصد تصدیق شدہ پبلک اکاؤنٹنٹ پیشے میں منصفانہ مسابقت کو فروغ دینا اور آڈٹ کا معیار بہتر بنانا ہے۔

ضابطوں کے تحت سرکاری ملکیتی اداروں اور اندارج شدہ کمپنیوں کو اکاؤنٹنگ فرمز کے حصول میں اہلیت کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے مسابقتی بات چیت ، کھلی بولی اور ٹینڈر پیشکش جیسے طریقے استعمال کرنے چا ہئیں۔

ضابطوں میں مزید بتایا گیا ہے کہ قانون کے تحت مالیاتی محکمے  بدانتظامی کی مرتکب فرم کو حکم دینے، انہیں بات چیت کے لئے طلب کرنے، تفتیش یا انتباہی مراسلہ جاری کرنے اور اس کی عوامی وضاحت طلب کرنے جیسے  ریگولیٹری اقدامات کر سکتے ہیں۔

۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ ننگرہار۔ مہاجرین

پاکستان اور افغانستان کے درمیان صوبہ ننگر ہار  میں طورخم سرحدی چیک پوسٹ پر افغان مہاجرین کو دیکھا جاسکتا ہے۔  (شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ ننگرہار۔ مہاجرین

پاکستان اور افغانستان کے درمیان صوبہ ننگر ہار  میں طورخم سرحدی چیک پوسٹ پر ایک افغان لڑکی کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، غیر فیرس دھات کی صنعت میں تیز ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیر فیرس دھاتی صنعت کی  پیداوار  میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیز رفتار توسیع ہوئی۔

چین کی غیر فیرس دھاتی صنعت ایسوسی ایشن  کے نائب چیئرمین چھن شوئی سین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں بڑے کاروباری اداروں کی صنعتی  ایڈڈ ویلیو میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چھن کے مطابق 10 اقسام کی غیر فیرس دھاتوں کی پیداوار 1 کروڑ 82 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہے۔

چھن نے مزید کہا کہ تانبے، ایلومینیم، سیسہ، زنک، نکل، ٹن، اینٹی مونی، سیلیکان، میگنیشیم اور ٹائٹینیم جیسی 10 نمایاں غیر فیرس دھاتوں کی نئی فہرست کی پیداوار کے مطابق ان اعدادو شمار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پرانی فہرست  کے مقابلے میں سیلیکان کو شامل کر کے پارے کو اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس صنعت میں مقرر کردہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں