• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، ریزورٹ جزیرے میں یوم مئی تعطیلات کے دور...

چین کے جنوبی استوائی جزیرے صوبہ ہائی نان نے یوم مئی تعطیلات کے دوران 32 لاکھ سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی جو گزشتہ برس کی نسبت 141.5 فیصد زائد ہے۔ ہائی نان کے صوبائی محکمہ سیاحت، ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کھیل نے بتایا کہ 5 روزہ تعطیلات میں سیاحت کی کل آمدن گزشتہ برس کی نسبت 178.8 فیصد اضافے سے 4.23 ارب یوآن( تقریبا ً61 کروڑ 26 لاکھ امریکی ڈالرز)رہی۔ یہ آمدن 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 79 فیصد زائد ہے۔ صوبے نے سیاحوں کی متنوع ضروریات پورا کرنے کے لئے مختلف قسم کی سیاحتی مصنوعات پیش کی ہیں جس میں دیہی سیاحت ، ماہی گیری ، کیمپنگ ، اور میلے شامل تھے۔ صوبہ ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں 27 اپریل سے یکم مئی 2023 تک بروکیڈ اور ایمبرا ئڈری سے متعلق عالمی ثقافتی ہفتہ منایا گیا جس میں ہائی نان کے لی اور میا نسلی گروہوں کا غیر مادی ثقافتی ورثہ سیاحوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ ہائی نان نے مقامی پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے نائٹ مارکیٹس میں سیاحوں کو نئے تجربات بھی فراہم کیے اور دستکاری نمائشوں میں فیشن اور اصل زیورات کی کھوج کا موقع دیا۔ چین صوبہ ہائی نان کو 2025 تک عالمی سیاحتی اور کھپت مرکز اور 2035 تک عالمی سطح پر بااثر سیاحتی اور کھپت کے مقام کے طور پر تعمیر کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں بدھ کے روز ختم ہونے والی پانچ روزہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی نسبت 140.81 فیصد زیادہ ہیں۔ علاقائی ثقافتی اور سیاحت ڈپیارٹمنٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران سیاحت سے ہونے والی آمدنی 6 ارب یوآن (تقریباً 86 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) کو عبور کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 192.18 فیصد زائد ہے۔ تعطیلات کے دوران سنکیانگ میں متعدد اقسام کی تھیٹر پرفارمنسسز اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران چین کی اندرونی سیاحت کے دوروں میں گزشتہ سال کی نسبت 70.83 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی تعداد 27 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سطح پر موجود پانی کے معیار کو بہتر بن...

چین 2025 میں سطح پر مو جود کافی اچھے معیار کے پانی کا تناسب 85 فیصد تک بڑھا کر اپنے پانی کے معیار کو مزید بہتر بنائے گا جو 2020 کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ وزارت حیاتیات و ماحولیات اور دیگر چار ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے جاری ہونے والے منصوبے کے مطابق ملک اپنے دریاں اور جھیلوں کی بہتر نگرانی کرے گا اور دریاں، جھیلوں اور آبی ذخائر میں پانی کے وسائل کی تقسیم اور انتظام کو فروغ دے گا۔ منصوبے کے مطابق اہم آبی ذخائر کے تحفظ کے علاقوں کی حفاظت، نگرانی اور انتظامات کو مضبوط بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جس میں آبی حیاتیاتی تنوع اور آلودگی پر قابو پانے کو بھی وضع کیا گیا ہے۔ ریاستی کونسل معلومات دفتر کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق ملک کے پانچ سطح بارے پانی کے معیار کے نظام میں گریڈ تھری یا اس سے اوپر کے کافی اچھے معیار کے پانی کا تناسب 2020 میں 83.4 فیصد تھا جو 2015 میں 17.4 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں 190 کے قریب بینک تبا ہی کے د ھا ن...

9 امریکی بینکاری نظام کی کمزوری پر ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مزید 186 بینک تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں۔ امریکی اخبار یوایس اے ٹوڈے کی ایک پورٹ کے مطابق اگر ان بینکوں کے صرف آدھے غیربیمہ شدہ ڈیپازٹرز اپنی رقم واپس لے لیں تو بینک دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ مارچ کے بعد سے 3 علاقائی بینک دیوالیہ اور ایک مکمل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ایسے میں کیا امریکہ جلد ہی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا ایک سلسلہ دیکھے گا؟ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو میں قائم پیک ویسٹ بان کورپ کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے جس کی مالیت میں بڑا فرق آچکا ہے۔ گزشتہ ہفتے فرسٹ ری پبلک بینک ختم ہونے والا تیسرا بینک بن گیا ہے جو واشنگٹن میوچل کے بعد امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے۔ یہ 2008 کے مالیاتی بحران میں ختم ہوگیا تھا۔ سیلیکون ویلی بینک اور سیگنیچر بینک مارچ میں ختم ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق علاقائی بینک دیوالیہ ہورہے ہیں کیونکہ فیڈرل ریزرو افراط زر پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں جارحانہ اضافہ کررہا ہے۔سرکاری بانڈز اور مورگیج سپورٹڈ سیکیورٹیز جیسے بینک اثاثوں کی مالیت کو کم کردیا گیا ہے۔ فیڈرل ریزو نے تیزرفتار افراط زر پر قابو پانے کے لئے بدھ کو مسلسل 10 ویں بار شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد پوائنٹ کا اضافہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بانڈز ایک مقررہ شرح سود ادا کرتے ہیں جو شرح سود میں کمی کے بعد پرکشش بن جاتا ہے جس سے طلب اور بانڈ کی قیمت بڑھتی ہے۔ دوسری طرف اگر شرح سود میں اضافہ ہوتا ہے تو سرمایہ کار بانڈز پر ملنے والے کم مقررہ شرح سود کو ترجیح نہیں دیتے جس سے اس کی قدروقیمت گرجاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یوم مئی کی تعطیلات میں بیجنگ ڈاشنگ ائیر...

بیجنگ ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 4 ہزار 294 پروازوں کی آمدورفت ہوئی اور اس نے 5 لاکھ 75 ہزار 600 مسافروں کو نمٹایا۔ ا ئیر پورٹ کے مطابق تعطیلات میں یومیہ اوسطا 858 پروازوں اور تقربیا 1 لاکھ 20 ہزار مسافروں کی آمدورفت رہی۔ یہ ا ئیر پورٹ دارالحکومت بیجنگ سے 46 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور اسے شمال مشرقی مضافات میں واقع بیجنگ دارالحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دبا کم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ بیجنگ کے ضلع ڈاشنگ اور ہمسایہ صوبہ ہیبے کے شہر لانگ فانگ کے سنگم پر واقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ سورج مکھی کی برد...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پاکستان خوردنی تیل کی کل ضرورت کا تقریباً17فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی 83 فیصدحصہ کثیر زرِمبا دلہ خرچ کر کے درآمد کیا جا رہاہے۔ پاکستان تقریبا 300 ارب روپے سے زیادہ کا خوردنی تیل درآمد کرتاہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے۔سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے اور 110سے 120 دنوں کے مختصرعرصہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ سورج مکھی کم پا نی میں تیار ہونے والی فصل ہے، کاشتکار اس کی آبپاشی پر پوری طرح توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔ متواتر خشک اور گرم موسم کی صورت میں فصل کو چوتھا پا نی تقریباً 15 دن بعد جب بیج دودھیا حالت میں ہو، ہلکا پانی لگائیں۔ اس وقت اضافی پانی لگانے سے سورج مکھی کے بیجوں میں بننے والے دانوں کے سائز اور وزن کے باعث پیداوار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سورج مکھی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں کا بروقت اور متناسب مقدار میں استعمال ضروری ہے۔ نائٹروجنی کھادوں کی آخری قسط پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت استعمال کرنے سے پیداواری نتائج میں بہتری آتی ہے۔سورج مکھی کی فصل پکنے پر اس کو پرندے بالخصوص طوطا کافی نقصان پہنچاتا ہے۔

پرندوں کا حملہ عام طور پر صبح یا شام کے وقت زیادہ ہوتا ہے ان اوقات میں فصل کی خصوصی رکھوالی کی جائے۔فصل کو بلاک کی صورت میں کاشت کرنے سے پرندوں کے نقصان سے خاصی حفاظت ہوتی ہے۔ فصل کو بلاک کی صورت میں مچان بنا کر رکھوالی کی جائے۔ اس طرح پرندے دور سے نظر آجاتے ہیں اور انہیں پٹاخوں وغیرہ سے ڈرانا آسان ہوجاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ فصل پکنے کے شروع کے دنوں میں پرندوں کو بھگانے کا انتظام کیا جائے کیونکہ اگر پرندوں کو ایک بار سورج مکھی کے بیج کھانے کی عادت پڑ جائے تو پھر ان کو فصل سے بھگانا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔جب سورج مکھی کے پھولوں کی پشت سنہری ہوجائے، پتیاں زرد اور خشک ہو کر گر جائیں، سبز پتیوں کا تقریباً آدھا حصہ بھورا اور بیج پک کر سخت ہوجائیں تو فصل برداشت کیلئے تیار ہوجاتی ہے۔ کمبائن ہارویسٹر میسر ہونے کی صورت میں دی گئی نشانیاں ظاہر ہونے کے پانچ چھ دن بعد فصل برداشت کرلیں ورنہ پھولوں کو درانتی سے کاٹ دیا جائے۔ ان پھولوں کو 3سے 6دن تک دھوپ میں خشک کرنے کے بعد تھریشر سے بیجوں کو پھولوں سے الگ کرلیں۔ اگر تھریشر میسر نہ ہو تو ترپال، دری یا صاف اور خشک جگہ پر ڈنڈوں کی مدد سے بیج نکال لیں۔ ان بیجوں کو چھاج یا صفائی کرنے والی مشینوں کے ذریعے اچھی طرح صاف کر لیں۔ سورج مکھی کی مارکیٹ میں زیادہ قیمت حاصل کرنے یا سٹور میں ذخیرہ کرنے کیلئے بیجوں میں نمی کی مقدار تقریباً 8 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ مارکیٹ میں لے جاتے وقت اس میں کچرا 2 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ورنہ قیمت کم ملے گی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد ڈویژن میں ایک لاکھ 18 ہزار ایکڑ رق...

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں 30 مئی تک ایک لاکھ 18 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کاہدف ہر صورت مکمل کیا جائے گااور30 مئی تک کاشت مکمل کرنے کیلئے کسانوں کو معیاری اقسام کے بیج کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی حامل اقسام سے کپاس کی بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کوبھرپور آگاہی فراہم کی جارہی ہے جبکہ محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی سمیت فصل کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی پوری طرح متحرک ہے لہٰذاکسان بھی کپاس کی فصل کی کاشت اور محکمہ کی سفارشات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار کو بڑھاکرقیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 مئی تک کپاس کی کاشت کا موزوں وقت ہے لہٰذا کسان کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنائیں اور اگر کسی جگہ رہنمائی کی ضرورت ہو تو محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں منظور شدہ اقسام کی تاخیر سے کاشت بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کم ہونے کے باعث کمزور مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے اور اس کی وجہ سے کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیر سے کاشت کی گئی کپاس کی بڑھوتری کم ہونے کی وجہ سے اس فصل کے بیماریوں کی زد میں آنے کا خدشہ بر وقت کاشت کی گئی فصل سے کئی گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کی کاشت کے علاوہ کھیت میں روایتی و غیر بی ٹی اقسام کی کاشت بھی ضروری ہے تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنے کھیتوں اور ارد گرد کی جگہ کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت کر کے سفارش کردہ زہروں کا مناسب استعمال یقینی بناتے ہوئے فصل کا با قاعدگی سے معائنہ بھی کرواتے رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو دھان کی اری 6، کے ایس...

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھان اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9 وغیرہ سمیت دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کامشورہ دیا ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار 20مئی سے قبل دھان کی کاشت نہ کریں جبکہ پنیری کی کاشت کیلئے صاف ستھرا اور صحت مند بیج استعمال کیاجائے اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہر ضرور لگائیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کیلئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدو کے طریقہ میں 6 سے 7کلوگرام، خشک طریقہ میں 8سے10 کلوگرام اور راب کے طریقہ میں 12سے15 کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاردھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے پہلے شروع نہ کریں کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما کو مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں جبکہ اپریل کے آخر اور مئی کے شروع میں کاشتہ دھان کی پنیری پر منتقل ہو کر اپنی نسل میں اضافہ کرتی ہیں اور بعد ازاں دھان کی فصل پر حملہ آور ہو کر نقصان کا باعث بنتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار دھان کی پنیری کو کدوکے طریقہ سے کاشت کرنے کیلئے پہلے کھیت میں ایک سے دو مرتبہ خشک ہل چلائیں اور پنیری بونے سے 3 دن پہلے کھیت کو پانی سے بھر دیں پھر کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔

کھیت کو دس، دس مرلہ کے پلاٹوں میں تقسیم کر کے انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں تاہم چھٹہ دیتے وقت کھیت میں ایک تا ڈیڑھ انچ پانی کھڑا ہونا چاہیے اور انگوری مارا ہوا بیج شام کے وقت بکھیرا جائے۔انہوں نے کہاکہ اس طریقہ کاشت سے پنیری 25 سے 30 دن میں تیار ہو جاتی ہے لہٰذاخشک طریقہ کاشت میں زمین کو پانی دے کر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اور سہاگہ دے کر کھیت کو کھلا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ کاشت سے پہلے دوہرا ہل چلا کر سہاگہ دیں اور تیار شدہ کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ دیں پھر اس پر روڑی، توڑی، پھک یا پرالی کی ایک انچ موٹی تہہ بکھیر دیں اس کے بعد پانی لگائیں، اس طریقہ سے پنیری 35 تا 40 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ راب کے طریقہ کاشت میں خشک زمین میں 3 سے 4 مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دے کر زمین کو باریک اور بھربھرا کرنے کے بعد ہموار کردہ کھیت میں گوبر، پھک یا پرالی کی 2 انچ تہہ ڈال کر آگ لگا دی جائے اور راکھ ٹھنڈی ہونے پر زمین میں ملا تے ہوئے بیج بحساب سفارش کردہ مقدار چھٹہ دیں اور کیاریوں کو پانی آہستہ آہستہ لگائیں تاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کریں اور اچھی پیداوار کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت کو ہی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے قبل 2دفعہ ہل چلایا جائے اور پھر اسے پنیری بونے سے تین دن پہلے پانی سے بھر دیا جائے اور کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلایا اور سہاگہ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں زمین میرا اور پانی کھڑا نہ ہو سکتا ہو وہاں خشک طریقے سے پنیری کاشت کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی مسئلہ، معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر صبح 9سے شام5بجے تک مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری نا اہل اشرافیہ کی اکثریت کو پراپرٹی بز...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں اشرافیہ موجود ہے۔ جن ممالک میں انھیں قابو میں رکھا جاتا ہے وہ ترقی کر جاتے ہیں اور جہاں بے لگام چھوڑ دیا جائے وہ ملک بھکاری بن جاتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کی اشرافیہ پیداوار وبرامدت بڑھانے کے لئے سستے قرضے اور مراعات لیتی ہے جبکہ ہماری نا اہل اشرافیہ کی اکثریت کو پراپرٹی بزنس کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی اشرافیہ عالمی منڈی میں دیگر ممالک سے مقابلہ کرتی ہے جبکہ ہماری کاروباری اشرافیہ مسابقت کے نام سے بھاگتی ہے اور ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹتی رہتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا ملکی معیشت کی ترقی کا کوئی تعلق نہیں ہے مگر اسے جان بوجھ کر انتہائی منافع بخش رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ ترسرمایہ جزب کر لیتا ہے اور پیداواری شعبہ جو کہ روزگارکی فراہمی محاصل کی ادائیگی اور زرمبادلہ کمانے کا بڑا زریعہ ہے محروم رہ جاتا ہے۔ جب تک پراپرٹی سیکٹر پر جائز ٹیکس نہں لگایا جاتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا اور ہمیشہ قرضوں کا محتاج رہے گا۔سالانہ اربوں ڈالر کے فوائد لینے والے برامدی شعبہ یہ حال یہ ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے مزدور ان سے زیادہ زرمبادلہ کماکر بھجواتے ہیں۔ ایک امریکی ادارے کے مطابق بھارت میں ارب پتیوں کی تعداد 169 ہے جن کے معلوم اثاثے 750 ارب ڈالرکے ہیں جبکہ ہم ایک ارب ڈالر کے قرضے لئے سات ماہ سے آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے کلچر میں کوئی خاص فرق نہیں ہے مگر پالیسیوں میں زمین آسمان کا فرق ہے جس نے اسے دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی قوت بنا دیا ہے۔ کئی دہائیوں سے پڑوسی ممالک کی ترقی اور ہماری تنزلی کا سفر جاری ہے جس کا انجام قریب آ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کو صنعتی شعبے کو فروغ دینے اور سر...

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے سینئر نائب صدر فواد وحید نے کہا کہ اسلام آباد کو صنعتی شعبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک نئے صنعتی زون کی ضرورت ہے۔ ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 15 سالوں کے دوران تیزی سے توسیع دیکھنے میں آئی ہے، اور موجودہ صنعتی علاقے میں نئے صنعتی یونٹس لگانے کے لیے مزید جگہ نہیں ہے۔"اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق، سیکٹرز I-9 اور I-10 کا صنعتی علاقہ تقریبا شہر کے وسط میں آ گیا ہے اور اضافی صنعتی یونٹس کے قیام کے لیے مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے،" انہوں نے نشاندہی کی کہ انڈسٹریل اسٹیٹ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرکے غربت میں کمی کے ساتھ بڑے پیمانے پر خوشحالی لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔حکومت اس اہم مسئلے پر مناسب غور کرے، آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کی جانب سے ٹیکسوں کے بڑے تناسب نے مقامی صنعتکاروں کی مشکلات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ دارالحکومت. انہوں نے کہا کہ نیا صنعتی زون نہ صرف صنعتی بنیاد کو فروغ دے گا بلکہ اس سے معیشت کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے

کیونکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔فواد نے بتایا کہ چند سال قبل سی ڈی اے اور آئی سی سی آئی کی مشترکہ کوششوں سے سیکٹر I-17 کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے مقصد کے لیے مختص کیا گیا تھا اور زمین کے حصول کا عمل بھی شروع ہو گیا تھا لیکن بعد میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کے لیے ماسٹر پلان کو تبدیل کر کے نئے سرے سے ڈیزائن کیا تھا۔ صنعتی استعمال سے ادارہ جاتی مقاصد تک سیکٹر I-17۔حکومت نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) کے آس پاس کے علاقوں میں ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کے لیے راوت انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب نجی زمین کے ایک ٹکڑے کی نشاندہی کی ہے۔ تاہم، کچھ اور اختیارات زیر غور ہیں۔فواد نے کہا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد میں صنعتیں لگانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کو ممکن بنانے کے لیے ایک نیا صنعتی زون بنیادی ضرورت ہے۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ صنعت کاری پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کا کلیدی عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی محکموں اور پنجاب کی صوبائی حکومت کو وفاقی دارالحکومت کے لیے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے آئی سی سی آئی کی کوششوں میں مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شمالی علاقہ جات کے لیے ایک گیٹ وے ہے اور چین کی جانب اہم شہ رگ بھی ہے جو کہ آنے والے سالوں میں خطے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک ممکنہ اقتصادی مرکز ثابت ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

چین پاکستان اقتصادی راہداری بی آر آئی کی چھتری کے نیچے ایک کثیر جہتی منصوبہ ہے جو دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطہ قائم کرکے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرکے پاکستان میں پائیدار ترقی کے عمل کی رہنمائی کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ انفراسٹرکچر، توانائی کے منصوبوں اور صنعتی زونز کی ترقی کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بہت سے پالیسی ساز اور علاقائی ماہرین پہلے ہی اسے پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر قرار دے چکے ہیں۔پاکستان چین اور وسطی ایشیا دونوں کے لیے نقل و حمل کا ایک اہم راستہ پیش کرتا ہے۔ سی پیک علاقائی رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑے انفراسٹرکچر پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے۔ پاکستان کے نئے تعمیر شدہ اور اپ ڈیٹ شدہ موٹر وے نیٹ ورک کے ذریعے خلیج عرب، وسطی ایشیا اور چین کو ملانے والی اشیا کے لیے نقل و حمل کا ایک معقول اور سستا طریقہ فراہم کیا گیا ہے۔سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری بنیادی طور پر انفراسٹرکچر پر مرکوز ہے۔ سرمایہ کاری کا سب سے بڑا حصہ پاور جنریشن پلانٹس، ریلوے ٹریکس اور ہائی وے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں خرچ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی مغربی صف بندی نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا بھی مرکز تھی، جس نے پاکستان کے سب سے پسماندہ علاقوں کو گوادر اور بڑے شہری مراکز سے جوڑ دیا۔"زیادہ اہم بات یہ ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی ترقی صنعتوں کو سپلائی چینز کو ہموار کرنے، تعاون اور اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانے، اور بڑے پیمانے پر معیشتوں کو حاصل کرنے میں مدد دے گی۔""تیز گلوبلائزیشن کی وجہ سے ہماری معیشت تیزی سے بدل رہی ہے۔ سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی اور اس کی توسیع نے ملکی اقتصادی توسیع کو فروغ دیا ہے۔ مزید برآں، نجی شعبے کے لیے ایک سازگار ماحول، جو کہ ترقی کے عمل میں آگے بڑھتا ہے، نقل و حمل، مواصلات، اور بجلی جیسی افادیت میں بنیادی اور موثر انفراسٹرکچر کی فراہمی سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ کاروباری شعبوں کے لیے مزید سامان اور خدمات برآمد کرنے اور اعلی معیار کی ملازمتیں پیدا کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔"اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت SEZs بنا رہی ہے اور چینی کاروباری اداروں کی پاکستان منتقلی کو فروغ دے رہی ہے، جس سے نہ صرف گھریلو مارکیٹ کو فائدہ ہو رہا ہے بلکہ دیگر ممالک کو برآمدات کو بھی فروغ مل رہا ہے،" انہوں نے کہا۔پاکستان کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے۔ ملک میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے موجودہ حکومت ان منصوبوں پر توجہ دے گی اور ان سے ترقی اور استفادہ کرتی رہے گی۔ سی پیک پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ایک پہل بن گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ستارہ پیرو آکسائیڈ لمیٹڈ کمپنی کی فروخت کی ل...

ستارہ پیرو آکسائیڈ لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی سیلز ریونیو میں 30 فیصد کی کمی درج کی ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مجموعی نقصان میں مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 62 فیصد کا مزید اضافہ ہوا اور فروخت کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا۔کمپنی کے ٹیکس سے پہلے کے خسارے میں بھی مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے مالی سال23 کی پہلی سہ ماہی میں 13فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے خالص نقصان میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رپورٹ کردہ خالص نقصان کو بڑھاتا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں کمپنی کی فروخت میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی۔کمپنی نے مالی سال 21 میں 191 ملین روپے کے مجموعی منافع کے مقابلے میں 63 ملین روپے کا مجموعی نقصان برقرار رکھاجس میں منفی 133 فیصد اضافہ ہوا۔

فروخت کی لاگت پیدا ہونے والی آمدنی سے زیادہ تھی۔کمپنی نے مالی سال 2021-22 میں 386 ملین روپے کا خسارہ قبل از ٹیکس منفی نمو کے ساتھ کیا۔ کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات اور دیگر اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح کمپنی کا خالص نقصان مالی سال 21 میں 34 ملین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں مالی سال 22 میں 341 ملین روپے رہاجو سال بہ سال 1083 فیصد کی نمایاں کمی درج کرتا ہے۔ کمپنی کے مجموعی اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ ستارہ پیرو آکسائیڈ کو پاکستان میں 8 مارچ 2004 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کی تیاری اور فروخت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکسپورٹرز اور ماہرین کی موجودہ مالیاتی بحرا...

ایکسپورٹرز اور ماہرین نے موجودہ مالیاتی بحران کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 10 فیصد کے قریب کمی کی پیش گوئی کی ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران برآمدات میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے جو کہ مالی سال کے اختتام تک برآمدات میں تقریبا 10 فیصد کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات گزشتہ سال 31 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں لیکن رواں مالی سال حالات ٹھیک نہیں جا رہے۔اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2020-25 کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 2022-23 کے لیے 37.88 بلین ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق، 2022-23کے پہلے نو مہینوں کے دوران ملکی برآمدات 21.051 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 23.35 بلین ڈالر تھیںجو کہ 9.85 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ستار نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سال 31 ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کر سکا، اس سال 37.88 ارب ڈالر کا ہدف مشکل ہے۔ انہوں نے 2022-23 میں برآمدات تقریبا 27 بلین سے 28 بلین ڈالر تک رہنے کی پیش گوئی کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ برآمدات کے گرتے ہوئے رجحان کے پیچھے کئی ملکی اور عالمی مسائل ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کا مالیاتی بحران، خاص طور پر زرمبادلہ کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے جس سے کاروبار کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ستار نے کہا کہ برآمدی صنعت کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت کی وجہ سے دبا وکا شکار ہے اور یہ خطے میں پیداواری لاگت کے حوالے سے بھی نسبتا نقصان کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات کو روکنے والے دیگر عوامل میں گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، کرنسی کی قدر میں کمی اور عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے خام مال کی عدم دستیابی شامل ہے۔ستار نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا ملک کی کل برآمدات کا 60 فیصد حصہ ہے۔ تاہم یہ شعبہ بھی گزشتہ چھٹے ماہ سے برآمدات میں کمی دیکھ رہا تھا۔پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی، صنعت کے لیے انرجی پیکج کی معطلی اور بینکوں کی جانب سے خام مال کی درآمد کے لیے ایل سی نہ کھولنے سے ٹیکسٹائل کی پیداوار اور برآمدات متاثر ہوئیں۔ اگر ہم خام مال درآمد نہیں کرتے ہیں، تو ہم تیار مصنوعات برآمد نہیں کر سکتے ۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلوساجد امین نے کہا کہ برآمدات میں کمی غیر معمولی نہیں ہے کیونکہ مختلف ممالک کی معیشتیں وبائی امراض کے بعد بھی جدوجہد کر رہی ہیں۔

امین نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور مجموعی برآمدات میں کمی کا رجحان بتاتا ہے کہ پاکستان رواں سال کے دوران برآمدات میں مثبت نمو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔انہوں نے کہابین الاقوامی اقتصادی صورتحال، بنیادی طور پر یوکرین کے بحران کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب کے ساتھ مل کر ملک کی پہلے سے ناکارہ سپلائی چین پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ گھریلو مسائل کے علاوہ امریکہ اور یورپ جیسی بڑی منڈیوں میں کساد بازاری کی وجہ سے طلب میں کمی بھی برآمدات بالخصوص ٹیکسٹائل مصنوعات میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہم واقعی کچھ نہیں کر سکتے۔امین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مطلوبہ تحفظ حاصل کرنے کے باوجود صنعت اس سطح پر نہیں بڑھ سکی جس کو اب ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کارخانے ناکارہ مشینیں لگا کر چلائے جا رہے ہیںجو اضافی توانائی خرچ کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میڈرڈ اوپن، عالمی نمبرون ایگا سویٹیک اورآرین...

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں، 21سالہ عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،ایک اور میچ میں بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی ماریا سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور1-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی 32سال کی...

امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹوری بووی 32 سال کی عمر میں چل بسیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوری بووی امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،رپورٹس کے مطابق حکام 30سال کی ایک خاتون کی خیریت جانچنے کے لیے گئے تھے جسے کئی دنوں سے دیکھا نہیں گیا تھا اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ سنا گیا تھا، ٹوری بووی کی موت کو مشکوک قرار نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تفتیش کی جا رہی ہے، کھیلوں سے جڑی شخصیات نے ٹوری بووی کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ٹوری بووی نے 2016 کے ریو اولمپک گیمز میں سونے، چاندی اور کانسی کا میڈل جیتا تھا، انہوں نے 2017کی ورلڈ چیمپین شپ میں 100میٹر ریس اور ریلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا، ٹوری بووی نے آخری مرتبہ جون 2022میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور ، بیٹسمینوں...

کرکٹ کی تاریخ منفی اور مثبت ریکارڈز سے بھری پڑی ہے اور جیسے جیسے کھیل میں نت نئے طریقے اور جدت آ رہی ہے ریکارڈز بھی بہت جلدی بن اور ٹوٹ رہے ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز دو مرتبہ بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز کا ریکارڈ ہے اور اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 2مرتبہ ہی ایک اوور میں 36رنز بنائے جا چکے ہیں،رپورٹس کے مطابق اب ان سب سے زیادہ یعنی ایک اوور میں 46رنز بھی بنا دیے گئے ہیں،کویت میں فرنچائز لیگ کا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بولر کے لیے بہت ہی ڈراونا خواب اس وقت ثابت ہوا جب اس نے اوور کی پہلی ہی گیند نو بال کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، جس کے بعد کی گیند پر 4بائز کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5گیندوں پر بیٹر نے 5چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ نوبال پر مارا گیا،اسپن بولر نے اوور کی آخری گیند پر باونڈری دے کر مکمل اوور میں 46رنز دیے،سوشل میڈیا پر اس میچ سے متعلق صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بطور مینٹور گوتم گمبھیر کو معاملے میں شامل ن...

انگلش کمنٹیٹر اور سابق کپتان مائیکل وان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں لکھن سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کو رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے ہونے والی تلخ کلامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ایک انٹرویو میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر دونوں ٹیموں میں جیت کے حصول کیلئے گرما گرمی کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے لیکن بطور مینٹور گوتم گمبھیر کو معاملے میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ میدان پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ کوچنگ ڈیپارٹمنٹ کا کوئی فرد جھگڑے میں کیوں ملوث ہوا، انکا کام ڈریسنگ روم میں ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ 2023،پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہو...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم کو دیئے جانے کا امکان ہے، نریندرا مودی سٹیڈیم تماشائیوں کی گنجائش کے لحاظ سے کرکٹ کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے، سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اکتوبر،نومبر میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیگ میچز کے لیے 7وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے، تمام معاملات کنٹرول میں رہتے ہیں تو ورلڈکپ کا آغاز 5اکتوبر سے ہو گا، ناگپور، بنگلور،گوہاٹی، حیدر آباد اور کولکتہ کے وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی، دہلی، لکھن، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ بھی وینیوز میں شامل ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے میچز چنئی اور بنگلورو میں ہونے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہوم ایڈوانٹیج کے لیے بھارتی ٹیم کے لیے سلو ٹریک پر کھیلنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ساتھ افریقا کے خلاف میچ سلو پچز پر کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاہد آفریدی کے...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز کو اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا، سابق کپتان نے روایتی پکوانوں سے نوجوان کرکٹرز کی تواضع کی،ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے،ڈنر میں کپتان بابراعظم نے شرکت نہیں کی، ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ڈنر پر پاکستان کے ہیروز کی میزبانی پر فخر ہے، کل کے میچ کیلئے گڈ لک،سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں نے اپنے انکی عدم موجودگی کو فوری محسوس کیا اور آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی سراغ تلاش کرنا شروع کردیا،دوسری جانب بابراعظم کی ڈنر میں عدم موجودگی پر انکے مداحوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ ذاتی وجوہات یا کچھ پیشہ ورانہ وابستگیوں کی وجہ سے ڈنر میں شرکت نہیں کرسکے،یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے کراچی میں موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ندیم خان پرکرپشن کے الزامات لگا نے والے دراص...

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اورچیف سیلکٹرمعین خان پی سی بی پر برس پڑے، ندیم خان کو پی سی بی سے فارغ کیے جانے پر معین خان نے کہا کہ ندیم خان کی ایمانداری کو سب جانتے ہیں اگرمیں نے منہ کھولا بہت سے لوگوں کے نام سامنے آئیں گے،ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتہ ہیں،معین خان نے کہا کہ ان لوگوں کی کرپشن کی کہانیاں پوری دنیا کو پتہ ہیں،یہ بورڈ کے پیسوں سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتے رہے،ندیم خان پرکرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، دراصل وہ خود کرپٹ ہیں،بورڈ میں کچھ لوگ ہمیشہ چور دروازے سے آتے ہیں،ان پرکرپشن الزامات ہیں،سابق کپتان نے مزید کہا کہ بظاہرایسالگتا ہے بورڈ میں ایک لابی کراچی کے خلاف کام کررہی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز یا ایڈمنسٹریٹر ہوں لگتا ہے لابی انکے خلاف کام کررہی ہے،پی سی بی میں اس وقت ایک ٹولا موجود ہے جو ہمیشہ چور دروازے سے آتا ہے، نجم سیٹھی ان لوگوں سے جان چھڑائیں اور ایک سسٹم بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی، رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، 2افراد ہل...

جرمنی کے شمالی صوبے شلیسوش۔ہوشٹن کے شہر فلینسبرگ میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں،فلنسبرگ پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں،جرمن میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے 9 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ریسکیو حکام نے علاقے کے رہائشیوں سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے کھولنے اور ہیٹروں کو بند کرنے کی اپیل کی ہے،متاثرہ عمارت میں 40افراد مقیم تھے، آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے اور عمارت کی چھت بیٹھنے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلجیئم، داعش کے ساتھ مربوط اور تخریبی کاروا...

بیلجیئم میں تخریبی کاروائی کے لئے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھمل کر منصوبہ بندی کرنے والے 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،بیلجیئم وفاقی اٹارنی دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فلامن کے شہروں روزیلارے، مینن، اسٹینڈ، ویولگیم اور گینٹ میں چند جگہوں پر چھاپوں کے دوران7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،بیان کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے 4چیچنیااور 3بیلجیئم کے باشندے ہیں اور دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور ملک میں دہشت گردانہ کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعد...

ایکواڈور میں 27مارچ کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 51ہو گئی ہے، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے ،ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاسی قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51ہو گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق زمین تلے اب بھی 37افراد دبے ہوئے ہیں اور لاشیں نکالنے کے لئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،لینڈ سلائیڈنگ سے 163مکانات کو نقصان پہنچا اور 57مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے،مقامی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ علاقے کے پہاڑی حصے پڑنے والے دڑار کے باعث لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی،ایکواڈور کی ٹرانسپورٹ اور پبلک ورکس کی وزارت نے بند سڑکوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولنے کے لیے مسلسل کام کر نے اور 30مارچ کو چمبورازو ریاست میں "ایمرجنسی" کا اعلان کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا ، دو روز میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ، آ...

سربیا میں دو روز میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ، آٹھ افراد ہلاک 13زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سربیا کے گائوں ڈیوبونا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 8افراد ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں، 21 سالہ مسلح حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق رات 11بجے کے قریب ایک گروپ پر فائرنگ کر دی تھی، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے واقعے کو علاقائی دہشتگردی (domestic terrorism)قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورسز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا،یاد رہے کہ اس سے واقعے سے ایک روز قبل بھی سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے اسکول میں 14سالہ طالبعلم کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ طالبعلم اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں سرچ آپریشن ک...

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، ،نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے باعث ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے فوجی آپریشن کے خاتمے تک اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں،عالمی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی، اس دوران ایک گھر پر بم پھینک کر اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کردی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ پڑوس میں رہنے والے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے،اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ مارے جانے والے 2فلسطینی نوجوان مسلح تھے جنھوں نے گزشتہ ماہ برطانوی نژاد اسرائیلی ماں لوسی لیہ ڈی اور ان کی دو بیٹیوں مایا اور رینا کو مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا،اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ مارے جانے والے تیسرے فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی ماں اور بیٹیوں کے قاتلوں کو پناہ دی تھی اور چھاپے کے دوران فرار کرانے کی کوشش کر رہا تھا،فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران کی جانے والی جارحیت میں زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے باعث ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے فوجی آپریشن کے خاتمے تک اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں،رواں برس کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 100سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ مختلف حملوں میں 16اسرائیلی بھی مارے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی ماسکو ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی ت...

امریکا نے روس کے اس دعوے کو "مضحکہ خیز" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ وہ کریملن کے خلاف ڈرون حملے کا ذمہ دار ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بدھ کے روز ہونے والے حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کی اور زور دے کر کہا کہ واشنگٹن کو اس کی تفصیلات کا بھی علم نہیں ہے کہ کیا ہوا،امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کربی کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ یہ ایک مضحکہ خیز دعوی ہے، امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہاں کیا ہوا، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا، کربی نے کہا کہ پیسکوف جھوٹ بول رہا تھا، امریکا جنگ کو یوکرین کے میدان جنگ تک محدود رکھنا چاہتا ہے،انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین کے لیے اپنی امداد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور جب تک ضروری ہوئی جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ یوکرین پر چھوڑتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنا دفاع کرے گا اور وہ اس سے چھینے گئے علاقے کو کس طرح واپس لینے کی کوشش کرے گا، واضح رہے کہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ یوکرین کا ایک اہم اتحادی امریکا بلا شبہ اس حملے کے پیچھے تھا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کا سوڈان پر پابندیوں کے نفاذ کا ع...

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان تنازع جلد ختم کرنے اور خونریزی کے ذمہ داروں کیخلاف پابندی کا عندیہ دے دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوڈان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے افراد کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوڈان میں پرتشدد کارروائیاں ایک المیہ ہیں اور یہ سوڈانی عوام کے سویلین حکومت اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے واضح مطالبے کے ساتھ غداری ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں شروع ہونے والی خون ریزی قابل مذمت ہے، سوڈان میں جاری کشیدگی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے،امریکی صدر نے سوڈان میں خون بہانے کے ذمہ داروں کے خلاف پابندیوں کے لیے اپنی انتظامیہ کے اختیارات میں اضافہ کردیا تاہم ابھی پابندیوں کا ہدف نہیں بتایا گیا،امریکی صدربائیڈن نے سوڈانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی جمہوریت سے وابستگی یابہترمستقبل کی امید سے دستبرداری اختیارنہیں کی اور ان کے عزم ولگن نے ایک آمرکواقتدار سے نکال باہرکیا،ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی عوام نے اکتوبر2021میں فوجی قبضے کا مقابلہ کیا اور اب ملک پرکنٹرول کے لیے لڑنے والے دھڑوں کے مزید تشددکوبرداشت کررہے ہیں،واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان 15اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 700افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق لڑائی کے نتیجے میں سوڈان کے اندر بھی تین لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے اور ایک لاکھ سے زیادہ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیس میٹر چارجز میں حد سے زیادہ اضافہ تشویش ن...

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس میٹر چارجز میں حد سے زیادہ اضافہ تشویش ناک ہے،امتیاز شیخ نے کہا کہ اوگرا کی چھتری تلے سوئی سدرن عوام سے میٹر کرایہ حد سے زیادہ لے رہا ہے، صوبے کی گیس کی تقسیم متعلقہ کمپنی کو کرنی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے مراسلات کا وفاقی حکومت سے آج تک جواب نہ آنا افسوسناک ہے،امتیاز شیخ نے کہا کہ آئین کے تحت گیس پر سندھ کا زائد حصہ دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ،70لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث دوملزما...

کراچی پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 70لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا ،سول لائن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر اوشین چوک کے قریب کارروائی کے دوران 70لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ مقام سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے دورانِ تلاش خفیہ اطلاع پر ملزم بلال کو کراچی جب کہ دوسرے ملزم آصف کو سوات سے گرفتار کیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران شہری ذونیب اپنے کاروباری شراکت دار فضل کو پیسے دینے کب گھر سے نکلا، اس بارے میں ملزمان کو فضل نے اطلاع دی تھی ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا ،پولیس کا کہنا تھا گرفتار ملزمان اس سے قبل فروری 2023 میں سول لائن تھانے کی حدود ہی سے ایک راہ گیر خاتون سے اسلحہ کے زور پر طلائی کنگن چھین کر فرار ہوئے تھے ۔ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کی جا رہا ہے، اس سلسلے میں مزید انکشافات متوقع ہیں،دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان نبی بخش عرف پپو اور سجاد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بھارت...

لاہور میں طوفانی بارش کے سبب پی آئی اے کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکا اور بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا،پی آئی اے کا طیارہ سعودی شہر دمام سے لاہور آرہا تھا کہ طوفانی بارشوں کے باعث طیارے کو ملتان کی طرف موڑنا پڑ گیا،ملتان کی طرف رخ موڑنے کیلئے پرواز کو بھارتی شہر فیروزپور کی فضائی حدود تک جانا پڑا جس پر بھارت نے اجازت دیدی،پی آئی اے کی پرواز بھارتی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم مقدمات لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، پر...

سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی وہ لترول ہونی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، ہم مقدمات لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایک بیان میں پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلی پرویز الہی نے کہا کہ خواجہ آصف روز گالیاں دیتے ہیں، یہ آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں، بطور گھس بیٹھیے کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کی وہ لترول ہونی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، ہم مقدمات لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں پاکستانی قونصل خانے کی پرانی عمار...

امریکا میں پاکستانی قونصل خانے کی پرانی عمارت گرنے کا خطرے کے باعث نوٹس جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت عمارت کا بلڈنگ کوڈ بدل دیا گیا، تاریخی عمارت کو بلڈنگ کوڈ کی کلاس تین سے کلاس چار میں ڈال دیا گیا،عمارت مخدوش حالت میں ہے، گرنے کا خطرہ، لوکل گورنمنٹ کی طرف سے عمارت پر نوٹس لگا دیا گیا جبکہ تاریخی عمارت پر ٹیکس بھی مزید بڑھ گیا،عمارت پندرہ برسوں سے خالی ہے، عمارت کا سفارتی درجہ 2018میں ختم کر دیا گیا تھا،تاریخی عمارت کو نیلام کیا جانا تھا، لیکن جنوری میں نیلامی روک دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف...

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں معاونت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت انکار کرے تو صوبائی حکومت جے آئی ٹی بنائے،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتوں کا کام یہ بتانا ہے کہ قانون کیا ہے، عدالتوں کو اس میں نہیں جانا چاہیے کہ قانون کیا ہوگا، ایک سوال یہ بھی ہے کہ عدالت کا وارنٹ بنی گالا کا تھا، کیا اس کا عملدرآمد لاہور میں ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی کے وکیل فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور کے ایڈریس پر نوٹسزکی تعمیل کیلئے ان کو عدالت میں درخواست دینی چاہیے تھی، مگرانہوں نے قانون پر عمل نہیں کیا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پروسیسن...

کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا،کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802دنوں سے کم کر کے 60دن کر دیا گیا ہے،انہوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم کو مزید کم کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802دن کے بجائے 60دن میں حاصل کرسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ریلی نکالنے کے...

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،6مئی کو اسلام آباد میں ریلی کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو ریلی کا این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2022 کے فیصلے کی روشنی میں زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ، ڈی سی کو احکامات دیے جائیں کہ وہ آئی جی کو ریلی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں،پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریلی کے این او سی کے لیے ڈی سی سے رجوع کیا گیا مگر انہوں نے انکار کردیا، عدلیہ سے اظہار یک جہتی کے لیے پی ٹی آئی ہفتے کو ملک بھر ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،وزیرخارجہ بلاول ب...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گووا پہنچے جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ ہوا ہے،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ونوں نے مصافحہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد کے...

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ 14مئی کافیصلہ لیکربیٹھے نہیں رہیں گے، فیصلے پر عمل کیلئے آئین استعمال کرسکتے ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچنیسماعتکی، بنچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو عدالت 14مئی کے فیصلے کو لے کر بیٹھی نہیں رہے گی، اپنے فیصلے پر عمل کرانے کے لیے آئین استعمال کر سکتے ہیں،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم بھی کچھ کہنا چاہتے ہیں، عدالت میں ابھی مسئلہ آئینی ہے، سیاسی نہیں، عدالت سیاسی معاملہ سیاسی جماعتوں پر چھوڑتی ہے،چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے پوچھا کہ یہ بتائیں کہ آئی ایم ایف معاہدہ اور ٹریڈ پالیسی کی منظوری کیوں ضروری ہے؟ اس پر فاروق نائیک نے بتایا کہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کا قرض ملنا ضروری ہے، اسمبلیاں نہ ہوئیں تو بجٹ منظور نہیں ہوسکے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑی نہ گئی ہوتیں تو بحران نہ آتا، بحران کی وجہ سے عدالت کا وقت بھی ضائع ہورہا ہے، اسمبلیاں توڑنے سے عدالت پر بوجھ بھی پڑرہا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی ایم ایف قرضہ سرکاری فنڈز کے ذخائر میں استعمال ہو گا یا قرضوں کی ادائیگی میں؟ اس پر فاروق نائیک نے کہا کہ یہ جواب وزیر خزانہ دے سکتے ہیں

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اسمبلی توڑنے پر بھی بجٹ کے لیے آئین 4ماہ کا وقت دیتا ہے، اخبار میں پڑھا کہ آئی ایم ایف کے پیکج کے بعد دوست ممالک تعاون کریں گے، تحریک انصاف نے بجٹ کی اہمیت کو تسلیم کیا یا رد کیا ہے؟ آئین میں انتخابات کے لیے 90دن کی حد سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، یہ عوامی اہمیت کے ساتھ آئین پرعملداری کا معاملہ ہے، 90دن میں انتخابات کرانے پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے، کل رات ٹی وی پر دونوں فریقین کا موقف سنا، مذاکرات ناکام ہوئے تو عدالت 14مئی کے فیصلے کولے کر بیٹھی نہیں رہے گی، آئین کے مطابق اپنے فیصلے پر عمل کرانے کے لیے آئین استعمال کرسکتے ہیں، عدالت اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ کہا گیا ماضی میں عدالت نے آئین کا احترام نہیں کیا اور راستہ نکالا اوراس سے نقصان ہوا، اس عدالت نے ہمیشہ احترام کیا اور کسی بات کا جواب نہیں دیا، جب غصہ ہو تو فیصلے درست نہیں ہوتے اس لیے ہم غصہ ہی نہیں کرتے، نائیک صاحب، یہ دیکھیں یہاں کس لیول کی گفتگو ہوتی ہے اور باہر لیول کی ہوتی ہے، عدالت اور اسمبلی میں ہونے والی گفتگو کا موازنہ کر کے دیکھ لیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ حکومت نے کبھی فیصلہ حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، آپ چار تین کی بحث میں لگے رہے، جسٹس اطہرمن اللہ نے اسمبلیاں بحال کرنے کا نقطہ اٹھایا تھا لیکن حکومت کی دلچسپی ہی نہیں تھی، آج کی گفتگو ہی دیکھ لیں، کوئی فیصلے یا قانون کی بات ہی نہیں کررہا، حکومت کی سنجیدگی یہ ہے کہ ابھی تک نظرثانی درخواست دائرنہیں کی، حکومت قانون میں نہیں سیاست میں دلچسپی دکھا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر ِ نظر ثانی...

سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا،چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، مذکورہ بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے، سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان حصار باندھ لیا، اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے لگائے،اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32اور مخالفت میں 21ووٹ آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ب...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ ترقی کے لیے علاقائی اور اقتصادی روابط ضروری ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ بننے کیلئے پرعزم ہے، ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، سی پیک سینٹرل ایشیائی ریاستوں کو راہداری تجارت کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اورعالمی امن و استحکام کی کنجی ہے،بھارت کے شہر گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشتوں میں رابطے کی کمی علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے بیان پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئیے سفارتی پوائنٹ سکورنگ کیلئے دہشتگردی کوہتھیاربنانے میں نہ پھنسیں،بلاول بھٹونے کہا پرامن اور مستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اورعالمی امن و استحکام کی کنجی ہے، اپنے خطے کی عوام کی اجتماعی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، بڑی طاقتیں امن سازی کے لیے کردارادا کرتی ہیں، لوگوں کیلئے تعاون اور اقتصادی مواقع دیتے ہوئے امن کے امکانات کھول سکتے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ایس سی او مقاصد کیخلاف ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، ریاستوں کے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات کیخلاف ہیں،وزیر خارجہ نے کہا کہ سب ممالک دیرینہ، تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان اصل شنگھائی سپرٹ میں موجود مشترکہ ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے، مشترکہ ترقی کا اصول علاقائی، اقتصادی روابط اورتعاون پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے، یوریشین کنیکٹیوٹی کا وژن اگلی سطح تک لے جانے کیلئے یہ اہم پلیٹ فارم ہو سکتا ہے، ہم ستمبر 2023میں علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ رابطہ کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سمرقند اعلامیے نے خطے میں موثر راہداریوں اور قابل اعتماد سپلائی چینزکا مطالبہ کیا تھا، مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانیکیلئے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لی...

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب کی حفاظتی ضمانت میں 8مئی تک توسیع کر دی، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کا ویک اینڈاچھا گزر جائے گا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت کی، عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی،دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے؟ پرویز الہی کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا، ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا،عدالت نے عثمان بزدارکو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8مئی تک توسیع کر دی اور کیس لارجر بنچ کو بھجوا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،مونس الہی کی اہلیہ اور دیگر...

سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں عبوری ضمانت میں 18مئی تک توسیع کر دی گئی،سیشن کورٹ لاہور میں مونس الہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ، مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ راسخ الہی بخار میں مبتلا ہیں عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے راسخ الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی،بعدازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 18مئی تک توسیع کر دی،ملزمان میں تحریم الہی، زارا الہی، احمد فاران، عتیق الرحمان، شجاع الدین و دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعان تنظیم اجلاس، وزیر خارجہ بلاول ب...

بھارت کے شہر گوا میں جاری شنگھائی تعان تنظیم اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے روسی وزیر خارجہ سمیت تاجک، ازبک ہم منصب کی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں کے دوران تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا،علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ نااہلی کیس، عدالت نے میانوالی کی ن...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نااہلی کیس میں عدالت نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع کر دی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے آغاز پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ویسے یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے لیکن پتا نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے، وکیل نے کہا اصل مسئلہ یہ ہے کہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کیس فل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائی کورٹ میں آپ کا کیس کب لگا ہوا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمارا کیس لاہور میں 19مئی کو شاید مقرر ہے، مسلسل کیسز لگے ہوئے ہیں، میں نے چھٹی پر بھی جانا ہے،چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن کی طرف سے آج التوا کی درخواست آئی ہے، توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر رکھا ہے، عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسی ہی دائر درخواست واپس لینے کے لیے رجوع کر رکھا ہے سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل خالد اسحاق کی جانب سے دائر کی گئی التوا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات 11مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک ہی روز انتخابات کا معاملہ ، حکومت نے تحر...

ملک میں ایک ہی روز انتخابات کیس میں حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، عدالت عظمی کو اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق تاریخ پر اتفاق رائے نہ ہونے سے بھی آگاہ کر دیا گیا،کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اٹارنی جنرل کے ذریعے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ کو الیکشن کرانے پر متفق ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن کے معاملے پر مذاکرات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی نے ملک بھر میں ایک ہی تاریخ کو الیکشن کرانے پر اتفاق کیا، انتخابات کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے، رپورٹ میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق تاریخ پر اتفاق رائے نہ ہونے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ،جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک دکھائی، مذاکرات میں اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا،حکومتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں، اس سلسلے میں تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ میں بڑ...

سیول (شِںہوا) ایورلینڈ ریزورٹ کے پانڈا ورلڈ میں سیاح چین کے بڑے پانڈا فو باؤ اور لی باؤ کو بانس کے پتے کھاتے ، کھیلتے ، تصاویر بنواتے اور دوستانہ سہولیات کا تجربہ کرتے دیکھتے ہیں۔ اس پانڈا ورلڈ کا رقبہ 3 ہزار 300 مربع میٹر ہے۔

دارالحکومت سیول سے تقریباً 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع یونگ ان کا ایورلینڈ ریزورٹ جنوبی کوریا کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے۔

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں سیاح چینی مادہ پانڈا فو باؤ کی بانس کھاتے ہوئے تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں سیاح چینی مادہ پانڈا فو باؤ کو بانس کھاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں سیاح چینی مادہ پانڈا فو باؤ کو کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں ایک لڑکی  دوستانہ سہولت کا تجربہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ میں بڑ...

سیول (شِںہوا) ایورلینڈ ریزورٹ کے پانڈا ورلڈ میں سیاح چین کے بڑے پانڈا فو باؤ اور لی باؤ کو بانس کے پتے کھاتے ، کھیلتے ، تصاویر بنواتے اور دوستانہ سہولیات کا تجربہ کرتے دیکھتے ہیں۔ اس پانڈا ورلڈ کا رقبہ 3 ہزار 300 مربع میٹر ہے۔

دارالحکومت سیول سے تقریباً 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع یونگ ان کا ایورلینڈ ریزورٹ جنوبی کوریا کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے۔

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں سیاح چینی مادہ پانڈا فو باؤ کی بانس کھاتے ہوئے تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں سیاح چینی مادہ پانڈا فو باؤ کو بانس کھاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں سیاح چینی مادہ پانڈا فو باؤ کو کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

جنوبی کوریا ، یونگ ان کے پانڈا ورلڈ آف ایورلینڈ ریزورٹ میں ایک لڑکی  دوستانہ سہولت کا تجربہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں یوم مئی کی تعطیلات پرسیاحوں ک...

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں سیاح گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام اور واٹ ارون کا دورہ کرتے ہو ئے تصاویر بناتے ہیں۔

بینک آف تھائی لینڈ کے مطابق ملک میں  2023 کے دوران 2 کروڑ 80 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 150 فیصد زائد ہوگی۔

 

تھائی لینڈ، چینی سیاح بنکاک کے گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام کا  دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ،ایک سیاح بنکاک کے گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام پر  سیلفی لے رہا ہے۔  (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، بنکاک کے واٹ ارون میں سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، بنکاک کے واٹ ارون میں سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں یوم مئی کی تعطیلات پرسیاحوں ک...

بنکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں سیاح گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام اور واٹ ارون کا دورہ کرتے ہو ئے تصاویر بناتے ہیں۔

بینک آف تھائی لینڈ کے مطابق ملک میں  2023 کے دوران 2 کروڑ 80 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 150 فیصد زائد ہوگی۔

 

تھائی لینڈ، چینی سیاح بنکاک کے گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام کا  دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ،ایک سیاح بنکاک کے گرینڈ پیلس کے خوبصورت مقام پر  سیلفی لے رہا ہے۔  (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، بنکاک کے واٹ ارون میں سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ، بنکاک کے واٹ ارون میں سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں انتہائی معدومی کا شکار فرانکوئس لیف...

گوئی یانگ (شِنہوا) فرانکوئس لیف بندر چین کے انتہائی معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں میں شامل ہے۔ اسے قومی سطح پر اعلیٰ تحفظ کا درجہ حاصل ہے۔ اسے فرانکوئس لنگور بھی کہا جاتا ہے۔

یہ عالمی یونین برائے قدرتی تحفظ کی انتہائی معدومی کے خطرے سے دو چار جانوروں بارے ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

یہ نسل چین کے گوانگ شی ، گوئی ژو اور چھونگ چھنگ میں پائی جاتی ہے۔

ماحولیاتی بحالی اور تحفظ بارے مسلسل اقدامات کے سبب حالیہ برسوں میں مایانگ ہی قومی قدرتی افزائش گاہ میں فرانکوئس لنگوروں کی تعداد بڑھی ہے۔

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے مایانگ ہی قومی قدرتی افزائش گاہ میں ایک فرانکوئس لیف بندر کو اپنے بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے مایانگ ہی قومی قدرتی افزائش گاہ میں فرانکوئس لیف بندروں کو ایک بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے مایانگ ہی قومی قدرتی افزائش گاہ میں ایک فرانکوئس لیف بندر کا ایک بچہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے مایانگ ہی قومی قدرتی افزائش گاہ میں فرانکوئس لیف بندروں کو ایک بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں بارے سرمایہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں مقرر کردہ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 15 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران ملک کی سڑکوں اور آبی گزرگاہوں کی تعمیر پر 588.9 ارب یوآن (تقریباً 85.05 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری ہوئی۔

خاص طور پر شاہراہوں میں مقرر کردہ اثاثہ جات سرمایہ کاری 548.63 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.1 فیصد زائد ہے جبکہ آبی گزرگاہوں کی تعمیر پر سرمایہ کاری 29.9 فیصد اضافے سے 40.27 ارب یوآن رہی۔

چین کے ٹرانسپورٹ شعبے میں پہلی سہ ماہی کے دوران مقرر کردہ اثاثہ جات سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 13.3 فیصد بڑھ کر 720.5 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

۴ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں