• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کے وسطی اور مشرقی یورپ کے ساتھ قریبی اقت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وسطی اور مشرقی یورپ کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

نائب وزیر تجارت لی فی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک  (سی ای ای سیز) کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری تقریباً 20 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ 

چین کی سی ای ای سیز میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 148 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لی نے مزید کہا کہ چینی کمپنیز ان خطوں میں آٹو پارٹس، گھریلو مصنوعات، ادویات، نقل و حمل، توانائی اور معدنیات جیسے شعبوں کے اندر سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔

تیسری چائنہ۔سی ای ای سی نمائش اور بین الاقوامی اشیائے صرف میلے کا انعقاد چین کے مشرقی صوبہ ننگبومیں 16 مئی سے 20مئی تک ہو گا۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا ، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

بلغراد (شِنہوا) سربیا کے شہر بلغراد سے 60 کلومیٹر جنوب میں ملادینوواک قصبے کے قریب واقع دیہات میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ 

سربیا کے سرکاری نشریاتی ادارے  آر ٹی ایس کے مطابق مبینہ طور پر 21 سالہ حملہ آور نے چلتی ہوئی گاڑی سے خودکار ہتھیار کے ذریعے ہجوم پر فائرنگ کر دی۔

حملہ آور نے ایک گاؤں میں فائرنگ کی اور فرار ہونے سے قبل ہمسایہ گاؤں میں فائرنگ جاری رکھی۔

پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر تعینات کر دیا گیا جبکہ ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

آر ٹی ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص کی مکمل تلاش کے لئے 600 کے لگ بھگ خصوصی فورسز کے اہلکار اور ایک ہیلی کاپٹر مختص کر دیا گیا ہے۔

سربیا میں دو روز کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بدھ کے روز سربیا کی بلدیہ ویراکار میں ویلادی سلیو ریبنیکار ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہو ئے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ریزورٹ جزیرے میں یوم مئی تعطیلات کے دور...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی استوائی جزیرے صوبہ ہائی نان نے یوم مئی تعطیلات کے دوران 32 لاکھ سے زائد سیاحوں کی میزبانی کی جو گزشتہ برس کی نسبت 141.5 فیصد زائد ہے۔

ہائی نان کے صوبائی محکمہ سیاحت، ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کھیل نے بتایا کہ 5 روزہ تعطیلات میں سیاحت کی کل آمدن گزشتہ برس کی نسبت 178.8 فیصد اضافے سے 4.23 ارب یوآن (تقریباً 61 کروڑ 26 لاکھ امریکی ڈالرز) رہی۔ یہ آمدن 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 79 فیصد زائد ہے۔

صوبے نے سیاحوں کی متنوع ضروریات پورا کرنے کے لئے مختلف قسم کی سیاحتی مصنوعات پیش کی ہیں جس میں دیہی سیاحت ، ماہی گیری ، کیمپنگ ، اور میلے شامل تھے۔

صوبہ ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو میں 27 اپریل سے یکم مئی 2023 تک  بروکیڈ اور ایمبرا ئڈری سے متعلق عالمی ثقافتی ہفتہ منایا گیا جس میں ہائی نان کے لی اور میاؤ نسلی گروہوں کا غیر مادی ثقافتی ورثہ سیاحوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

ہائی نان نے مقامی پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے نائٹ مارکیٹس میں سیاحوں کو نئے تجربات بھی فراہم کیے اور دستکاری نمائشوں میں فیشن اور اصل زیورات کی کھوج کا موقع دیا۔

چین صوبہ ہائی نان کو 2025 تک عالمی سیاحتی اور کھپت مرکز اور 2035 تک عالمی سطح پر بااثر سیاحتی اور کھپت کے مقام کے طور پر تعمیر کررہا ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں بدھ کے روز ختم ہونے والی پانچ روزہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی نسبت 140.81 فیصد زیادہ ہیں۔

علاقائی ثقافتی اور سیاحت ڈپیارٹمنٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران سیاحت سے ہونے والی آمدنی 6 ارب یوآن (تقریباً 86 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) کو عبور کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 192.18 فیصد زائد ہے۔ 

تعطیلات کے دوران سنکیانگ میں متعدد اقسام کی تھیٹر پرفارمنسسز اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے  کہ تعطیلات کے دوران چین کی اندرونی سیاحت کے دوروں میں گزشتہ سال کی نسبت 70.83 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی تعداد 27 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سطح پر موجود پانی کے معیار کو بہتر بن...

بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 میں سطح پر مو جود کافی اچھے معیار کے پانی کا تناسب 85 فیصد تک بڑھا کر اپنے پانی کے معیار کو مزید بہتر بنائے گا جو 2020 کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

وزارت حیاتیات و ماحولیات اور دیگر چار ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے جاری ہونے والے منصوبے کے مطابق ملک اپنے دریاؤں اور جھیلوں کی بہتر نگرانی کرے گا اور دریاؤں، جھیلوں اور آبی ذخائر میں پانی کے وسائل کی تقسیم اور انتظام کو فروغ دے گا۔

منصوبے کے مطابق اہم آبی ذخائر کے تحفظ کے علاقوں کی حفاظت، نگرانی اور انتظامات کو مضبوط بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جس میں آبی حیاتیاتی تنوع اور آلودگی پر قابو پانے کو بھی وضع کیا گیا ہے۔ 

ریاستی کونسل معلومات دفتر کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق ملک کے پانچ سطح  بارے پانی کے معیار کے نظام میں گریڈ تھری یا اس سے اوپر کے کافی اچھے معیار کے پانی کا تناسب 2020 میں 83.4 فیصد تھا جو 2015 میں 17.4 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں 190 کے قریب بینک تبا ہی کے د ھا ن...

نیویارک (شِنہوا) امریکی بینکاری نظام  کی کمزوری پر ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مزید 186 بینک تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں۔

امریکی اخبار یوایس اے ٹوڈے کی ایک پورٹ کے مطابق اگر ان بینکوں کے صرف آدھے غیربیمہ شدہ ڈیپازٹرز اپنی رقم واپس لے لیں تو بینک دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ مارچ کے بعد سے 3 علاقائی بینک دیوالیہ اور ایک مکمل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ایسے میں کیا امریکہ جلد ہی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا ایک سلسلہ دیکھے گا؟

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو میں قائم پیک ویسٹ بان کورپ کی فروخت پر غور کیا جارہا ہے جس کی مالیت میں بڑا فرق آچکا ہے۔

گزشتہ ہفتے فرسٹ ری پبلک بینک ختم ہونے والا تیسرا بینک بن گیا ہے جو واشنگٹن میوچل کے بعد امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے۔ یہ 2008 کے مالیاتی بحران میں ختم ہوگیا تھا۔ سیلیکون ویلی بینک اور سیگنیچر بینک مارچ میں ختم ہوچکے ہیں۔

فائل فوٹو، امریکہ ، کیلیفورنیا، سانتا کلارا میں سیلیکون ویلی بینک کے صدر دفتر کے باہر لوگ قطار میں کھڑے ہیں۔ (شِںہوا)

رپورٹ کے مطابق علاقائی بینک دیوالیہ ہورہے ہیں کیونکہ فیڈرل ریزرو افراط زر پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں جارحانہ اضافہ کررہا ہے۔سرکاری بانڈز اور مورگیج سپورٹڈ سیکیورٹیز جیسے بینک اثاثوں

کی مالیت کو کم کردیا گیا ہے۔

فیڈرل ریزو نے تیزرفتار افراط زر پر قابو پانے کے لئے بدھ کو مسلسل 10 ویں بار شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد پوائنٹ کا اضافہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بانڈز ایک مقررہ شرح سود ادا کرتے ہیں جو شرح سود میں کمی کے بعد پرکشش بن جاتا ہے جس سے طلب اور بانڈ کی قیمت بڑھتی ہے۔

دوسری طرف اگر شرح سود میں اضافہ ہوتا ہے تو سرمایہ کار بانڈز پر ملنے والے کم مقررہ شرح سود کو ترجیح نہیں دیتے جس سے اس کی قدروقیمت گرجاتی ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یوم مئی کی تعطیلات میں بیجنگ ڈاشنگ ائیر...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 4 ہزار 294 پروازوں کی آمدورفت ہوئی اور اس نے 5 لاکھ 75 ہزار 600 مسافروں کو نمٹایا۔ 

ا ئیر پورٹ کے مطابق  تعطیلات میں یومیہ اوسطاً 858 پروازوں اور تقربیاً 1 لاکھ 20 ہزار مسافروں کی آمدورفت رہی۔

یہ ا ئیر پورٹ دارالحکومت بیجنگ سے 46 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور اسے شمال مشرقی مضافات میں واقع بیجنگ دارالحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دباؤ کم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ 

یہ بیجنگ کے ضلع ڈاشنگ اور ہمسایہ صوبہ ہیبے کے شہر لانگ فانگ کے سنگم پر واقع ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

"اسٹار مون روڈ 2023: چین پاکستان ہم عصر آرٹ...

شی جیاژوآنگ(شِنہوا)پاکستان میں زیر تعلیم33 سالہ چینی طالبہ یی ہوآن ینگ 4مئی کی صبح پاکستان یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے کیمپس کے نمائشی ہال میں پہنچی۔چینی طالبہ کا یہاں آنے کا مقصد فن پاروں کی نمائش دیکھنا ہے۔

یی کا کہنا ہے کہ چین زیادہ تر پاکستانی شہر یوں کے لیے ایک دوستانہ اور اسرار سے بھرا ہوا ملک ہے۔ فن پاروں کی نمائش دونوں ممالک کے درمیان لوک رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے نہایت سازگار ہے۔

4 مئی کو لاہور میوزیم میں "اسٹار مون روڈ 2023: چین پاکستان ہم عصر آرٹ ایکسچینج نمائش" کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ نمائش کو چین کی ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس، پاکستان یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور لاہور میوزیم نے مشترکہ طور پر معاونت فراہم  کی ہے۔ 

نمائش میں چین اور پاکستان کے نامور فنکاروں، اسکالرز، پروفیسرز اور پرنسپلز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس کے انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن سینٹر کے ڈپٹی ڈین ہاؤ جن لونگ کے مطابق، نمائش دو حصوں پرمشتمل ہے، جولاہورایجوکیشن یونیورسٹی (5 مئی تک ) اور لاہور میوزیم (7 مئی تک ) جاری رہے گی ۔ 

ہاؤ جن لونگ نے بتایا کہ نمائش میں 100 سے زائد فن پارے  پیش کیے گئے ہیں، جن میں چینی اور پاکستانی فنکاروں کی بنا ئی گئی چینی پینٹنگ، خطاطی، مجسمہ سازی اور دیگر فن پارے شامل ہیں۔

مہمان نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو دیکھتے ہوئے(شِنہوا)

لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل جنرل کاو کی نے کہا کہ  رواں سال "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" کی تجویز  اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر دونوں کی 10ویں سالگرہ ہے۔  کاو کی نے کہا کہ یہ نمائش چینی ثقافت کے بارے میں پاکستانی عوام کی معلومات میں اضافہ اور چین پاکستان ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ چین پاکستان دوستانہ تعلقات کو فروغ دے گی۔ 

ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس کے نائب صدرژانگ نے کہا کہ یونیورسٹی اور میوزیم میں نمائش ختم ہونے کے بعد یہ نمائش مقامی آرٹ سنٹر میں ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہے گی۔ ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس اس نمائش کے بعد کچھ  فن پارے مقامی اسکولوں اور عجائب گھروں کو عطیہ کرے گی۔

چین اور پاکستان کے درمیان تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے(شِنہوا)

جون 2022 میں، ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس اور پاکستان یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے تعلیمی تعاون اور تبادلوں کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر تاریخ، فن اور ثقافتی ورثے کے تحقیقی شعبوں میں ماسٹرز اور ڈاکٹرز کو تربیت دیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت چین اور پاکستان کے لیے طلباء کو بھرتی کیا جاتا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان دوہرے ٹیوٹوریل سسٹم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسکولوں کے درمیان مواقع سے بھرپوراستفادہ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ہنر کی مشترکہ تربیت کا ایک جدید ماڈل تیار کیا جاتا  ہے۔

چین۔ سنکیانگ ۔ یون من ۔ بارلک پہاڑ۔ خوبصورت...

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی یومن کے بارلک پہاڑی علاقے میں کھلتے پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہوبے۔ شی شوو میلو ہرن ۔ افزائش نسل

چین، وسطی صوبہ ہوبے کے شی شوو میلو ہرن قومی قدرتی افزائش گاہ میں میلو ہرن دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ یون من ۔ بارلک پہاڑ۔ خوبصورت...

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی یومن کے بارلک پہاڑی علاقے میں  سیاح ایک سبزہ زار کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِںہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ ین چھوان ۔ رات کی معیشت

چین ، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے ضلع ین چھوان کے شہر شنگ چھنگ کی جنگ ڈی نائٹ مارکیٹ کا ایک نظارہ۔ (شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی ۔ ہوآنگ شان پہاڑ

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی میں سیاح ہوآنگ شان پہاڑ کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہوبے۔ سشی شو میلو ہرن ۔ افزائش نسل

چین، وسطی صوبہ ہوبے کے شی شو میلو ہرن قومی قدرتی افزائش گاہ میں میلو ہرن دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ننگ شیا۔ ین چھوان ۔ رات کی معیشت

چین ، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے ضلع ین چھوان کے شہرجن فینگ کی نائٹ مارکیٹ میں سیاح اشیا کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یوم مزدور ۔ تعطیل ۔ رات کی معیشت

چین، وسطی صوبہ ہوبے کی کاؤنٹی شوان ان کے دریائے گونگ شوئی میں سیاح بانس کی کشتیوں پر سواری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یوم مئی تعطیلات ۔ سیاحت

چین، شمالی شہر تیان جن کے بن ہائی نیو ایریا میں سیاح سمندرکنارے پارک میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یوم مئی تعطیلات ۔ سیاحت

چین، شمالی صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی لوان نان کے قصبے ڈونگ ہوانگ ٹو میں خواتین سیاح نرگس کے پھولوں کے ساتھ تصاویر بنارہی ہیں۔(شِنہوا)

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یوم مئی تعطیلات پر مسافروں کی تعداد میں...

بیجنگ (شِںہوا) یوم مئی تعطیلات کے دوران چین کے تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 27 کروڑ  رہی جس کا یومیہ اوسط 5 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار بنتا ہے۔ یہ ایک برس قبل کے مقابلے میں 162.9 فیصد اضافہ ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چین میں نوول کرونا وائرس کے نمٹنے بارے اقدامات بہتر بنانے کے بعد اس طرح کی پہلی تعطیل تھی۔ ریلوے کو امید تھی کہ یومیہ 1 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار مسافر سفر کریں گے جو 2022 کی یوم مئی کی تعطیلات سے 464.4 فیصد سے زائد ہے۔ یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات بدھ کے روز ختم ہو ئیں۔

بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اوسط فضائی مسافروں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 80 ہزار تک پہچنے کی توقع ہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 507.4 فیصد زائد ہے جبکہ شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 99.1 فیصد اور 114.2 فیصد  اضا فہ متوقع ہے۔

وزارت کے مطابق تعطیلات میں ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی 101.83 فیصد بڑھ کر تقریباً  6 کروڑ 21 لاکھ دورے یومیہ ہوگئی۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، زمینی بندرگاہ سے رواں سال 1 ہزار سے زیا...

ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں واقع ایرن ہوٹ بندرگاہ سے رواں سال اب تک 1 ہزار سے زائد چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی نقل و حمل ہوئی ۔

مقامی ریلوے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ تک بندرگاہ سے کل 1 ہزار 42چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمد روفت ہوئی جوگزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد زائد ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 دن قبل ہی1 ہزار سے زیادہ ٹرینوں کی نقل و حمل کے ریکارڈ تک پہنچی ہے۔

 ایرن ہوٹ پورٹ چین اور منگولیا کے درمیان سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ہے جس کے ذریعے چین۔یورپ مال بردار ٹرین کے 68 راستے چین کو جرمنی، پولینڈ اور منگولیا سمیت 10 سے زائد ممالک کے 60 سے زائد خطوں سے جوڑتے ہیں۔

روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ولادی واستک (شِنہوا) روس کے جنوبی علاقے میں واقع آئل ریفائنری میں نامعلوم ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس نے جمعرات کو بتا یا کہ کراسنودار کے گورنر وین یامن کونڈراٹیو کے مطابق یہ واقعہ کراسنودار خطے کے سیورسکی ضلع میں واقع ایلسکی آئل ریفائنری میں پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کونڈراٹیو نے اپنے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امدادی عملہ اور ہنگامی کارکن پہلے ہی موقع پر موجود ہیں اور آس پاس کے رہائشیوں کو کوئی خطرہ  نہیں ہے۔

کراسنودار میں تیل کی تنصیب پر یہ اس ہفتے کا دوسرا حملہ ہے۔ بدھ کی رات تیمریوک ضلع کے وولنا گاؤں میں تیل کے ذخیرےپر ایک اور ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ہو نے والی آ تشزدگی نے 1 ہزار 200 مربع میٹرز کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔ 

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل، سابق صدر بولسونارو کے گھر پر پولیس ک...

برازیلیا (شِنہوا) برازیل  کی وفاقی پولیس نے نوول کرونا وائرس ریکارڈ کے مبینہ طور پر غلط ہونے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر سابق صدر جائر بولسونارو کے گھر کی تلاشی لی اور ان کا موبائل قبضے میں لے لیا۔

چھاپے کے دوران حکام  نے بولسونارو کے اسسٹنٹ لیفٹیننٹ کرنل مارو سڈ اور دو سیکورٹی گارڈز کو بھی گرفتار کر لیا۔

بولسونارو نے میڈیا کو برازیلیا میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تصدیق کی اور مبینہ جعلی دستاویزات میں کسی بھی طور اپنے کردار کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے کبھی نوول کرونا وائرس ویکسین نہیں لگوائی۔

وفاقی پولیس نےایک بیان میں کہا کہ انہوں نے برازیلیااور ریو ڈی جینیرو  میں مجموعی طور پر 16 تلاشی اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 6 حفاظتی حراست کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات نومبر 2021 اور دسمبر 2022 کے درمیان وزارت صحت کے ڈیٹا بیس میں ویکسی نیشن کے ممکنہ غلط اعداد و شمار کے اندراج بارے ہے۔

وفاقی سپریم کورٹ صحت کے قواعد و ضوابط اور مجرمانہ تنظیموں میں حصہ لینے کے الزامات کی تحقیقات کی نگرانی کر رہی ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بڑی ڈیری کمپنی کی آمدنی و خالص منافع...

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کی بڑی ڈیری کمپنی اندرونی منگولیا یی لی انڈسٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 2022 میں تقریباً 123 ارب20 کروڑ یوآن (17 ارب90 کروڑ ڈالر) کی مجموعی آمدنی حاصل کی جوگزشتہ سال کی نسبت 11.37 فیصد زائد ہے ۔

 جمعرات کو کمپنی کی آمدنی کی رپورٹ کے مطابق  چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں واقع  کمپنی نے2022 میں 9 ارب 30 کروڑیوآن کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی نسبت6.71 فیصد زائد ہے۔

کمپنی  نے مائع دودھ کے کاروبار سے اس عرصے میں 84 ارب 90 کروڑ یوآن کمائےجس سے گزشتہ سال  کی نسبت 0.02 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ کمپنی کی مجموعی خوردہ فروخت 2022 میں ملک کی ڈیری صنعت میں پہلے نمبر پر رہی۔

 دریں اثنا کمپنی نے اس عرصے کے دوران اپنے دودھ کے پاؤڈر اور ڈیری مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں تقریباً 26 ارب 30 کروڑ یوآن حاصل کیے جس میں 62 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 1 کروڑ...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں یوم مئی کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران 1 کروڑ 56 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی جس کے بعد سیاحت سے ہونے والی آمدنی 18.9ارب یوآن (تقریباً 2.7 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

شنگھائی میونسپل ایڈمنسٹریشن آف کلچر اینڈ ٹوارزم کے مطابق تعطیلات کے دوران 300 سے زائد ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

شہر کے سیاحت کے اعتبار سے اہم مقامات پر تقریباً 64 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ شنگھائی کے ہوٹلز میں رہائش کی اوسط شرح 71 فیصد رہی جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

قومی غیر مادی  ثقافتی ورثے کا ایک اہم منصوبہ شنگھائی لونگ ہوا ٹیمپل میلہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران دوبارہ شروع کیا گیا جس نے تقریباً 70 ہزار سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

میلے میں سیاحوں نے لوک فنون اور اوپرا کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا اور اینمل ویئر غیر مادی ثقافتی ورثے کی مہارت سیکھی۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ، چینی کارساز کمپنی نےنئے توانائی...

شنگھائی (شِنہوا) چینی کارساز کمپنی ایس اے آئی سی موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تھائی لینڈ میں نئے توانائی صنعتی پارک کی تعمیر کا آغاز کر دیا جس سے توقع ہے کہ کمپنی کی نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کے لئے اہم آٹو پارٹس کی مقامی پیداور پر توجہ دی جائے گی۔

کارساز کمپنی کا کہنا ہے کہ پارک کے پہلے مرحلے کی تعمیر کے رواں سال مکمل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 2025 تک پارک کی تعمیر کا کام مکمل کر دیا جائے گا۔

چھون بیوری صوبہ میں واقع یہ نیا توانائی پارک 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹرز پر محیط ہو گا اور یہ پارک معیاری ورکشاپس، کنٹینر یارڈ، لاجسٹک گودام کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام اور پارکنگ سمیت مکمل سہولیات پر مشتمل ہو گا۔

متعدد اپ اسٹریم نئی توانائی گاڑیوں کے بنیادی اور اہم کاروباری اداروں نے مستقبل میں صنعتی پارک میں آباد ہونے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

2013کے اوائل میں ایس اے آئی سی نے چارون پوک پھنڈگروپ کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبے کے تحت ایس اے آئی سی موٹر۔سی پی قائم کیا تاکہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) میں وسیع مارکیٹ کو ترقی دی جا سکے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، سیکورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد...

قندھار (شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

مقامی ٹی وی  چینل طلوع نیوز نے جمعرات کے روز کسی سرکاری نام کی شناخت ظاہر کئے بغیر  بتا یا  کہ البدر 205 کور کے اہلکاروں نے ضلع ماروف میں پاکستان سے آنے والی ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایک علیحدہ رپورٹ میں نجی میڈیا نے وزارت خزانہ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طورخم سرحد پر محکمہ کسٹمز نے ایک گاڑی میں چھپایا  گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا باہمی اعتماد کومضبوط اورعالمی شراکت د...

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے بین الاقوامی برادری سے باہمی اعتماد کومضبوط بنانےاورشراکت داری قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل میں قیام امن اورپائیدارامن پر کھلی بحث:پائیدار امن کے لیے فیوچر پروفنگ ٹرسٹ میں کہا کہ ہمیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے تصور پراپنے یقین کومضبوطی سے قائم کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی پر عمل ،باہمی اعتماد کو مضبوط اور عالمی شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے۔

چینی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا اس وقت اعتماد کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ مختلف پیچیدہ مسائل کے ساتھ ترقی، امن، سلامتی اور گورننس میں ایک دوسرے سے منسلک اوربگڑتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد کی طویل عرصے سے ایک فضا قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد کو اس سے زیادہ آسانی سے کوئی چیز مجروح نہیں کر سکتی کہ ان کے تعلقات میں اونچ نیچ آئے یا وہ بین الاقوامی تعلقات کے وعدوں کو توڑتے ہوئے ان معاہدوں کا احترام نہ کریں جن پر انہوں نے دستخط کررکھے ہیں اور وہ جان بوجھ کراپنے سیاسی وعدوں سے پیچھے ہٹیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا طرز عمل اور ذہنیت باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے اور دیرپا امن کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی اور پیشرفت کی کوششوں کے خلاف ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، اندرون منگولیا میں ریتلی زمین بارے شجر...

ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں آئندہ 3 سال کے دوران ہون شان دیک کے ریتلی علاقے میں سماجی بہبود فنڈز سے 10 کروڑ یوآن کی سرمایہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کا مقصد مقامی حیاتیاتی تنوع کو مزید بہتربنانا ہے۔

ہون شان دیک کا ریتلا خطہ بیجنگ سے صرف 180 کلومیٹر  دور اور چین کے چار بڑے ریتلے علاقوں میں شامل ہے ۔ یہاں کا حیاتیاتی ماحول قدرتی وجوہات اور انسانی سرگرمیوں کے سبب ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ یہاں سبزہ کم ہورہا ہے جس کی وجہ سے بار بار گرد آلود اور ریت کے طوفان جنم لیتے ہیں۔

چین نے ریتلی زمین پر شجرکاری کا آزمائشی منصوبہ 2018 میں شروع کیا تھا۔

محکمہ علاقائی جنگلات اور سبزہ زار کے مطابق کاروباری اداروں سمیت معاشرے کے تمام شعبے ریتلی زمین پر بڑے پیمانے پر جنگلاتی فارم کے آزمائشی منصوبہ میں تعاون کے لئے 3 سال میں 10 کروڑ یوآن کا عطیہ دیں گے۔

سماجی فنڈز ماحولیاتی بحالی اور مقامی جنگلات اور سبزہ زار کے تحفظ اور صحرائی زمین کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔

محکمہ نے بتایا کہ اس عمل سے مقامی جنگلات اور گھاس کی صنعت کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی جس سے مقامی کسانوں اور چرواہوں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ پاکستان شراکت دار اور آہنی دوست ہیں،...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  وزیر خارجہ چھن گانگ 5 سے 6 مئی تک دورہ پا کستان کے دوران چین۔ افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  جمعرات کے روز بتایا کہ چھن کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا ۔یہ دورہ چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی قریبی اور باقاعدگی سے ہونے والی بات چیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ دورے کے دوران وہ  پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چین ۔ پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق فریقین دوطرفہ تعلقات اور عالمی وعلاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چین ۔ پاکستان ہرقسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون بارے شراکت دار اور آہنی دوست ہیں اور یہ دوستی لازوال ہے۔

ترجمان کے مطابق چین پرامید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اہم مشترکہ مفاہمت کو آگے بڑھائے گا، اسٹریٹجک رابطوں اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرے گا، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے گا اور خطے کے ساتھ وسیع تر دنیا میں مثبت تحریک کا باعث بنے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ افغان عوام کو اس وقت بھی سنگین مسائل کا سامنا ہے اور انہیں باقی دنیا سے مزید تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو افغان عبوری حکومت کے ساتھ رابطے اور بات چیت تیز کرنے، تعمیر نو اور ترقی بارے کوششوں میں تعاون کرنے اور ایک جامع حکومت کے قیام میں حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اعتدال پسند حکمرانی کے ساتھ اپنے ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات استوار کئے جا ئیں اور دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے لڑ ا جائے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چین افغانستان کی صورتحال اور چین۔ افغانستان۔ پاکستان وزرائے خارجہ بات چیت میں سہ فریقی تعاون پر افغانستان اور پاکستان سے تبادلہ خیال کی امید رکھتا ہے تاکہ اتفاق رائے پیدا ہو، باہمی اعتماد کو مستحکم کیا جاسکے اور مشترکہ طور پر امن، استحکام، خطے میں ترقی اور خوشحالی ہو۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ ، تعطیلات کے دوران سیاحوں کی تعداد ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران 91لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی،سیاحوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 198.2 فیصد اور2019 میں کوویڈ سے پہلے کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ ہے۔

میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورازم کی جانب سے جمعرات کوجاری اعدادوشمار کے مطابق  پانچ روزہ تعطیلات میں سیاحت کی مد میں ہونے والی مجموعی آمدنی 13ارب 50کروڑ یوآن(1ارب96کروڑ ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے752.3 فیصد اور2019 کے اعداد و شمار سے 13.9 فیصد زیادہ ہے۔

تعطیلات کے دوران شہرمیں  سیاحوں کی جانب سے کیے گئے فی کس اخراجات 1474.4 یوآن تک پہنچ گئے جو 2019 کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہیں۔ بیجنگ میں تعطیلات کے دوران مختلف ثقافتی سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے 166 تھیٹرز کی جانب سے1ہزار473 پرفارمنسز پیش کی گئیں،جن میں ڈراموں، اوپرا اور میوزیکل سے لے کر بچوں کے ڈرامے شامل تھے، جنہیں 4لاکھ 50ہزار کے قریب شائقین نے دیکھا، جبکہ باکس آفس پرآمدنی 8کروڑ73لاکھ 80ہزاریوآن رہی۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روانڈا میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 1...

کیگالی(شِنہوا)روانڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اورمٹی کے تودے گرنےسے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 127 ہو گئی ہے۔

روانڈا کے صدر پال کاگامے نے بدھ کی رات روانڈا کے مغربی، شمالی اور جنوبی صوبوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے متاثرہ  خاندانوں کو تعزیتی پیغامات بھیجے۔

 کاگامے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کے اندر سب کچھ کر رہے ہیں اورمیں ذاتی طور پر ان امدادی کارروائیوں کی نگرنی کر رہا ہوں۔

صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کوششیں جاری ہیں جبکہ کچھ امدادی کاموں میں زیادہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا اورانکی عارضی  نقل مکانی شامل ہیں۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے بگ ڈیٹا مرکز میں 8 ارب یوآن سے زائد...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے صوبہ گوئی ژو میں جو کہ ملک کا بڑا بگ ڈیٹا مرکز ہے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.07 ارب یوآن (تقریباً 1.17 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔

صوبائی بگ ڈیٹا ڈیویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن بیورو نے بتایا کہ مجموعی سرمایہ کاری میں سے تقریباً 1.5 ارب یوآن چین کے مشرقی خطے سے کم ترقی یافتہ لیکن وسائل سے مالا مال مغربی خطے  کو کمپیوٹنگ کے زیادہ سے زیادہ وسائل منتقل کرنے پر صرف ہوئے۔

مارچ کے اختتام تک 10 بڑے اور 8 انتہائی بڑے ڈیٹا مراکز گوئی ژو میں قائم تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ 18 ڈیٹا مراکز سرور رکھنے کی مجموعی گنجائش 22 لاکھ 50 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی تھی۔

مارچ کے اختتام پر انفارمیشن ڈھانچے کے اعتبار سے گوئی ژو میں  فا ئیو جی بیس اسٹیشن کی تعداد میں 2 ہزار 362 کا اضافہ کیا گیا جس سے اس کے فا ئیو جی بیس اسٹیشنز کی کل تعداد 87 ہزار ہوگئی جبکہ اس کی آپٹیکل کیبل کی مجموعی لمبائی 19 لاکھ کلومیٹر سے زائد ہوچکی تھی۔

بیورو نے بتایا کہ رواں سال گوئی ژو اپنے بگ ڈیٹا شعبے میں 20 ارب یوآن کی طے شدہ سرمایہ کاری کی تکمیل اور مضبوط ترقی کی صلاحیت کے ساتھ 200 سے زائد ڈیجیٹل معیشت منصوبے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، سڑک حادثے کے دوران 11 افراد جاں بحق

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک سڑک حادثے میں 5 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے اور 1 شدید زخمی ہو گیا۔

ضلع بلود کے علاقے جگترا کے قریب ایک ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 لوگوں کی موت واقع ہو گئی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

 بلود کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر کمار یادو نے شِنہوا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ زخمی بچے کو ریاستی دارالحکومت رائے پور کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 کار میں سفر کرنے والے متاثرین پڑوسی ضلع میں ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر لوٹنے کے دوران سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ یادو نے بتایا کہ کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

مقامی پولیس عہدیدار کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ تمام مزدوری کر تے تھے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی ک...

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ  نے کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کو،خصوصاً زیادہ خطرہ والے افراد کے حوالے سے مزید مضبوط اور واضح کیا ہے۔

 وزیر انصاف کیری ایلن نے جمعرات کوبتایا کہ پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ  (عہدوں اور کنٹرول آرڈرز) ترمیمی بل 2023 کو بھرپور حمایت کے ساتھ  منظور کر لیا ہے۔

ایلن نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی ابھرتی ہوئی نوعیت کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کے طبقات کوان ہولناک کارروائیوں سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئے قوانین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2021 میں آکلینڈ  کے لِن مال میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد، حکومت نے اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی کہ کنٹرول آرڈر سسٹم کو کس طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کنٹرول آرڈرز ایکٹ زیادہ موثر ہو گا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپریشنل ایجنسیوں کے پاس صحیح  وسائل موجود ہوں تاکہ  دہشت گردوں کے حملوں کو بہتر طریقے سے روکا اور ان کا جواب دیا جاسکے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی شہرتیانجن میں یوم مئی کی تعطیل کے دوران...

تیانجن(شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیانجن میں یوم مئی کی تعطیل کے دوران کاروبار میں اضافہ ہواہے۔

 میونسپل کمیشن آف کامرس کی جانب سے جمعرات کوجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق تیانجن میں 232 تجارتی اداروں نےپانچ روزہ تعطیلات کے دوران 1کروڑ9لاکھ 80ہزار دوروں کے ساتھ 1ارب78کروڑ یوآن(تقریباً25کروڑ77لاکھ 70ہزارڈالر) کی آمدنی حاصل کی،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 20.9 فیصد اور 26.8 فیصد زیادہ ہے۔ 

کیٹرنگ کی صنعت نے نمایاں ترقی کی۔ کمیشن کے زیر نگرانی 37 کیٹرنگ کمپنیوں کی تعطیلات کے دوران آمدن 1کروڑ59لاکھ 20ہزاریوآن رہی جو کہ گزشتہ سال سے21.2 فیصد زیادہ ہے۔

تیانجن کے 44 شاپنگ سینٹرز کی فروخت کے حجم میں تعطیلات کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا جو 57 کروڑ یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال سے17.5 فیصد زیادہ ہے۔ 

ان شاپنگ مالز پر  75لاکھ سے زیادہ  لو گوں کی آمد ہو ئی جو گزشتہ سال کی اسی چھٹی کے عرصے کے مقابلے میں 40.4 فیصد زیادہ ہے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، یوم مئی کی تعطیلات کے دوران یومیہ12 لاک...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بدھ کوختم ہونے والی یوم مئی کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران یومیہ اوسطاً 12 لاکھ 50 ہزار سے زائداندرون و بیرون ملک سفری دورے  ریکارڈ کئے گئے جوگزشتہ سال کی نسبت تقریباً 2.2 گنا زیادہ ہیں۔

 نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے جمعرات کوکہا کہ  رواں سال یہ تعداد 2019 میں یوم مئی کی تعطیلات کا 59.2 فیصد رہی۔

این آئی اے نے کہا کہ اندرون ملک سفری دورے 31 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئے جبکہ بیرون ملک تقریباً 31 لاکھ 50 ہزار سفری دورے کئے گئے۔

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میںہلال احمر کا عالمی...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلال احمر کا عالمی دن8مئی کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ہلال احمر اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں،انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی این جی اوز و طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات کی صورت میں ہلال احمر کے کردار، اس کی ضرورت، اہمیت، افادیت، اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔یاد رہے کہ 1967ء سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس کے تمام ممبر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ہر سال 8 مئی کو ہلال احمر ڈی بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو ہلال احمر کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی،وکیل پر تشددکے الزام میں 2ایس پیز س...

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے وکیل پر تشدد کے الزام میں 2ایس پیز، ایک ڈی ایس پی اور ایک اے ایس پی سمیت12پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،سول جج نے پولیس افسران واہلکاروں کو گرفتار کرکے 11مئی کو پیش کرنیکا حکم جاری کردیا،پولیس افسران واہلکاروں پر وکیل وقاص صدیقی کے گھرپر حملے اور تشدد کا الزام ہے، وکیل وقاص صدیقی پرپولیس اہلکاروں کی جانب سے تشددکا واقعہ24فروری کو پیش آیا تھا، پولیس اہلکاروں کی وکیل وقاص صدیقی پرتشدد کی وڈیوبھی منظرعام پر آئی تھی،تھانہ وارث خان پولیس نے24فروری کو وکیل وقاص صدیقی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات اورکائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن کے مطابق ڈھوک کھبہ میں پتنگ بازوں کوپکڑنیکے لیے آپریشن کیا گیا، پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران وکیل وقاص صدیقی کوگرفتارکرکے پستول برآمد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منکی پاکس،بیرونِ ملک سے آنیوالی 9سالہ لڑکی،...

بیرونِ ملک سے آنے والی 9سالہ لڑکی اور 16سالہ نوجوان کو منکی پاکس کے مشتبہ مریض قرار دے دیا گیا،پرواز نمبر ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی آنے والی 9سالہ راحیلہ منصوب کو منکی پاکس کی مشتبہ مسافر قرار دیا گیا،اسی پرواز سے کراچی پہنچنے والے عفان محمد نامی نوجوان کو بھی مشتبہ مریض قرار دیا گیا،دونوں مسافروں کو آئسولیشن سینٹر منتقل کر دیا گیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پورا ملک سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے...

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پورا ملک سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم ریلی کے مقام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں،اسد عمر نے کہا کہ پچھلے دنوں بھی ہمیں ریلی نکالنے سے روکا گیا، یہ کون سا آئین اور کون سی جمہوریت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وکلا سے پہلے عدالت کی ذمے داری ہے کہ آئین بچ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور جاوید لطیف کس کے کہنے پر گرجے برسے؟ پارلیمنٹ کے فلور سے پیپلز پارٹی کے کچھ رہنمائوں نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی،اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئینِ پاکستان عوام کی امانت ہے، میاں صاحب آپ فرماتے تھے کہ ووٹ کو عزت دو، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین 90دن میں انتخابات کا کہہ رہا ہے، آپ کو کیا اعتراض ہے،انہوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہوئے کہ ملک کے مسائل حل کیے جا سکیں اور الیکشن ہوسکے، اندر مذاکرات ہو رہے تھے اور باہر ان کے کچھ لوگ مذاکرات کو تباہ کرنے میں مصروف تھے،علی محمد خان نے کہا کہ وکلا سے پہلے عدالت کی ذمے داری ہے کہ آئین بچائے، افسوس ہے سیاست دانوں کو موقع ملا لیکن اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کے معاملے میں حکومت آئیں بائیں شائیں...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دو دن پہلے اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کیا، ہم تین لوگ تھے تینوں کے دستخط موجود ہیں، اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی جواب میں اتحادی جماعتوں کے دستخط نہیں، حکومت کی جانب سے آج بھی آئیں بائیں شائیں ہے،انہوں نے کہا کہ اتنے سنجیدہ مذاکرات میں اتنے لمبے وقفے کیوں کیے گئے؟ نواز شریف نے لندن میں کہا تین دو کے فیصلے کو نہیں چار تین کے فیصلے کو مانتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر چار تین کی بات کرتے ہیں تو مہلت کیوں مانگتے ہیں؟ انہوں نے مہلت مانگی ہم نے مہلت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے مذاکرات کیلئے سپریم کورٹ سے مزید وق...

ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران حکومت نے مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا،حکومت کی جانب سے عدالت عظمی سے انتخابات سے متعلق کوئی ڈائریکشن نہ دینے کی بھی استدعا کی گئی،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ کوئی ہدایت یا حکم نہ دے،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارا کسی قسم کی کوئی ہدایت کا ارادہ نہیں، ہم آپ لوگوں کو سننے کا اختیار تو رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، غیر فیرس دھات کی صنعت میں تیز ترقی

چین کی غیر فیرس دھاتی صنعت کی پیداوار میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیز رفتار توسیع ہوئی۔ چین کی غیر فیرس دھاتی صنعت ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین چھن شوئی سین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں بڑے کاروباری اداروں کی صنعتی ایڈڈ ویلیو میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چھن کے مطابق 10 اقسام کی غیر فیرس دھاتوں کی پیداوار 1 کروڑ 82 لاکھ 60 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہے۔ چھن نے مزید کہا کہ تانبے، ایلومینیم، سیسہ، زنک، نکل، ٹن، اینٹی مونی، سیلیکان، میگنیشیم اور ٹائٹینیم جیسی 10 نمایاں غیر فیرس دھاتوں کی نئی فہرست کی پیداوار کے مطابق ان اعدادو شمار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پرانی فہرست کے مقابلے میں سیلیکان کو شامل کر کے پارے کو اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس صنعت میں مقرر کردہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے وسطی اور مشرقی یورپ کے ساتھ قریبی اقت...

چین کے وسطی اور مشرقی یورپ کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ نائب وزیر تجارت لی فی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سیز) کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری تقریبا ً20 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ چین کی سی ای ای سیز میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 148 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لی نے مزید کہا کہ چینی کمپنیز ان خطوں میں آٹو پارٹس، گھریلو مصنوعات، ادویات، نقل و حمل، توانائی اور معدنیات جیسے شعبوں کے اندر سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔ تیسری چائنہ۔سی ای ای سی نمائش اور بین الاقوامی اشیائے صرف میلے کا انعقاد چین کے مشرقی صوبہ ننگبومیں 16 مئی سے 20مئی تک ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربیا ، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

سربیا کے شہر بلغراد سے 60 کلومیٹر جنوب میں ملادینوواک قصبے کے قریب واقع دیہات میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ سربیا کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی ایس کے مطابق مبینہ طور پر 21 سالہ حملہ آور نے چلتی ہوئی گاڑی سے خودکار ہتھیار کے ذریعے ہجوم پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور نے ایک گاں میں فائرنگ کی اور فرار ہونے سے قبل ہمسایہ گاں میں فائرنگ جاری رکھی۔ پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر تعینات کر دیا گیا جبکہ ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آر ٹی ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکوک شخص کی مکمل تلاش کے لئے 600 کے لگ بھگ خصوصی فورسز کے اہلکار اور ایک ہیلی کاپٹر مختص کر دیا گیا ہے۔ سربیا میں دو روز کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بدھ کے روز سربیا کی بلدیہ ویراکار میں ویلادی سلیو ریبنیکار ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہو ئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں