• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

وزارت تجارت کا ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت...

وزارت تجارت نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کے لیے سکل ڈویلپمنٹ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 4.59 ارب روپے جبکہ اسکیم کی مدت پانچ سال ہوگی، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں افراد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی، پاکستان ایشیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا آٹھواں بڑا برآمد کنندہ ہے،رواں مالی سال کے لیے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کے لیے سکل ڈویلپمنٹ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکیم کے مقاصد میں انسانی وسائل کی ترقی، برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، غربت کا خاتمہ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں صنفی شمولیت شامل ہے۔منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 4.59 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اسکیم کی مدت پانچ سال ہوگی۔ وزارت تجارت نے اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیے حکومت سے اگلے مالی سال (2023-24) کے لیے 118 ملین روپے مانگے ہیں۔اسکیم کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں افراد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

اس کا مقصد نوجوان نسل میں انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی اس مقصدی اسکیم کا ایک بڑا مقصد ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کو ایسی مہارتیں تیار کرنے کی تربیت ملے گی جس سے انہیں افرادی قوت کا نتیجہ خیز رکن بننے میں مدد ملے گی۔ملک میں ہنر مند کارکنوں کے پول کو بڑھانا اس اسکیم کا ایک اور مقصد ہے۔ لوگوں کو کاروباری حوصلہ افزائی اور قابلیت کے ساتھ ہنر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کاروبار بھی شروع کر سکیں۔یہ اسکیم غربت میں کمی، روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی حصہ ڈالے گی۔اسکیم کا ایک اور پہلو صنفی شمولیت ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس اسکیم کے تحت تعلیم، روزگار اور صنعتی شراکت میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔یہ سکیم ٹیکسٹائل سے متعلقہ اہلکاروں خاص طور پر گارمنٹس سٹائیچرزکی مہارت کو بڑھانے کے ذریعے ملک کی برآمدات کو بین الاقوامی برآمدی معیارات کی تعمیل کرنے میں مدد دے گی۔اس اسکیم میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں فی یونٹ قیمت اور برآمدات کے لحاظ سے ویلیو ایڈیشن بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔وزارت نے کہا کہ ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور پیداواری یونٹوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں جدید انتظامی تکنیکوں کو استعمال کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی تاکہ کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور ضیاع کو کم کیا جا سکے

۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی اسے مزید مسابقتی اور برآمدات پر مبنی بنائے گی۔ اس اسکیم کا ایک مقصدخاص طور پر خواتین ان کی روزگار پر مبنی ہنر مندی کی ترقی کے ذریعے ٹیکسٹائل ورکرز کی معاشی حالت اور معیار زندگی کو بلند کرنا ہے ۔یہ پورے ملک میں پائیدار روزگار اور صنعت کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔ یہ ایجادات، پروجیکٹ کی شناخت اور اسکیم کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اس پر عمل درآمد کے لیے پیشہ ور ایجنسیوں کے ایک پینل کو بھی شامل کرے گا۔وزارت نے کہا کہ کارکنوں، انجینئروں اور نگرانوں کی تربیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات ملک کی مجموعی برآمدات کا بڑا حصہ ہیں اور ٹیکسٹائل کا شعبہ صنعتی افرادی قوت کا 50 فیصد سے زیادہ ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق پاکستان ایشیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا آٹھواں بڑا برآمد کنندہ ہے۔ یہ چوتھا سب سے بڑا پیدا کرنے والا اور کپاس کا تیسرا سب سے بڑا صارف بھی ہے۔ ٹیکسٹائل کل مینوفیکچرنگ سیکٹر کا 46فیصد پر مشتمل ہے۔مالی سال 2021-22 میں 19.31 بلین ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ملک کی 31.76 بلین ڈالر کی کل برآمدات کا 60.92 فیصد ہیں۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی پالیسی 2020-25 کے مطابق رواں مالی سال کے لیے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی،بارشوں کا سلسل...

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، بارشوں کا سلسلہ 2 مئی تک جاری رہے گا ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے، ادارے کے مطابق آئندہ2روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، مری، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں متوقع بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کسانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسان مناسب انتظام کریں، تیز ہواں، ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، بارشوں میں نقل و حرکت اور بے جا سفر پر پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کو دستیابی یقینی بنانے کا کہا گیاہے، طبی عملے کو بھی الرٹ رہنے کا کہاگیا ہے۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اربن فلڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سردار سرفراز نے بارش کے سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ہواں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، اس وقت ہوا کا کم دبا وعمان کے آس پاس موجود ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا بلوچستان کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور بارشوں کا سلسلہ 28 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ سندھ میں بھی داخل ہوگا، اور کراچی سمیت سندھ کے بیش تر اضلاع میں کہیں تیز اور کہیں درمیانی بارش ہوگی۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع نہیں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہن...

روسی خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق روس سے ابھی پہلا ٹیسٹ کارگو منگوایا ہے جو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا تاہم روسی تیل کتنا سستا ملے گا کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ واضح رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کی کمرشل ڈیل پی ایس اوکررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیل...

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کو مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کررہے تھے تاہم اب کیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کینوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کا تبادلہ ایسٹ زون کردیاگیا ہے اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،...

وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال . وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک چین قیادت نے سی پیک اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے وزیر اعظم کا ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امارات سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی...

پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آگئے۔ بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔ دبئی سے کراچی پہنچنے والا صومالی باشندہ بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا۔ مسافر کی اسکیننگ کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔ شارجہ سے کراچی آنے والے مسافر ایوب خان اور محمد جاوید بھی منکی پاکس کا شکار نکلے۔ دونوں مسافر شارجہ سے پرواز نمبر جی نائن 548 سے کراچی آئے ہیں۔ تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔ ملک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جو تمام ایئر اور سی پورٹس پر لاگو ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر شرعی نکاح کیس،عون چوہدری کا بیان قلمبند...

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں محفوظ فیصلہ موخر کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار کی عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ موخر کیا ہے۔ سینئر سول جج نصرمِن اللہ کے رخصت پر ہونے کے باعث آج محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ عون چوہدری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سول سینئر جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت نے 14 مئی کوانتخابات کے فیصلے پر...

وفاقی حکومت نے 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی تجویز گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں اٹارنی جنرل نے دی تھی۔ کابینہ کی رائے میں نظرثانی دائر کرنے کا مطلب فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا، نظرثانی دائر کردی تو یہ فیصلہ 3-4 کا ہونے کے موقف کی نفی ہوگی۔ کابینہ ارکان کی رائے کے مطابق اکثریتی فیصلے میں انتخابات کا حکم ہی نہیں تو نظرثانی کس بات کی؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے...

صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں نگران حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں، آئین میں دی گئی مدت کے دوران دونوں صوبوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کرانے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، نگران حکومتوں کا مزید برقرار رہنا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی منتخب اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔ شہری رائے اشتیاق کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت خزانہ و داخلہ ، الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے، نگران وزرائے اعلی اور دونوں صوبوں کے گورنر بھی فریقین میں شامل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں...

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات میں اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ نیب نے انکوائری کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، انہوں نے کلین ہینڈز کے ساتھ ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا، ان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔ نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا گیا سوالات بھی پوچھے لیکن عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جاسکتا، وہ جان بوجھ کر معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ نیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 58 تحائف رکھے، انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے 14 کروڑ سے زائد کے تحائف 3 کروڑ 80 لاکھ میں رکھ لئے، انہوں نے معلومات دینے کے بجائے ٹال مٹول والا جواب بھیجا لہذا عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی امین گنڈاپور کو سہولتیں دینے کے الزامات...

سکھر جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو سہولتیں دینے کے الزامات پر سندھ حکومت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو کو معطل کر دیا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر جیل کے سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلہوڑو اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ریجن منور علی شاہ کو ہائی پروفائل قیدی کو سہولتیں دینے کے الزامات پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جیل کے سینئر افسران کی معطلی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور سکھر جیل میں قید ہیں اور سندھ حکومت نے ہائی پروفائل قیدی کے موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال پر کارروائی کی۔ علی امین گنڈاپور تعطیلات کے دوران ملاقاتیں کرتے رہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں جیل میں غیر ضروری سہولیات دی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی شہاب صدیقی کو سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس ویکس...

پاکستان نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) سے منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس کی ویکسین بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکو ویکسین لگائی جائیگی۔ حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے جبکہ دنیا بھر سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے، ہرمہینے تقریبا 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرون ممالک سے بیدخل ہوکرپاکستان واپس آتے ہیں۔ دوسری جانب منکی پاکس کے پھیلا کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ پاکستان نے منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کے بعد باررڈ ہیلتھ سروسز کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ائیر پورٹس پر وبا کی روک تھام اور بچا کے لیے سخت اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد...

کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو چکی ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعہ پر وزارت ریلوے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ٹرین سے متاثرہ بوگی علیحدہ کرنے کے بعد روانہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی اے سے بزنس کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔ ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کی پہلی گاڑی رات ایک بج کر پچاس منٹ تک موقع پر پہنچی۔ تقریبا چالیس منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اس دوران دو مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ چار مسافر کوچ سے لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ستر سالہ رابعہ بی بی متاثرہ کوچ سے چھلانگ لگانے پر شدید زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لا سکیں جبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مسافر کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈی ایس سکھر، ڈی سی او سکھر اور دیگر ریلوے افسران موقع پر موجود رہے اور صورتحال کی نگرانی اور وزارت میں رپورٹ کرتے رہے۔کراچی ایکسپریس سے متاثرہ کوچ کو علیحدہ کرنے کے بعد ابھی پونے سات بجے جانب منزل روانہ کر دیا گیا ہے۔وزارت ریلوے نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں ٹیم جائے وقوعہ کیلیے روانہ ہو چکی ہے۔ تحقیقات کے مکمل ہوتے ہی میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کی نظرثانی اپیل...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس میں نظرثانی اپیل پر سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سیشن کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں عدالتی نوٹس جاری ہونے پر عمران خان کی جانب سے نظرثانی اپیل دائر کی گئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں عمران خان کے وکیل گوہرعلی پیش ہوئے۔ تھانہ مارگلہ کے تفتیشی افسر صغیرعلی ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل گوہر علی خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ کیس میں نعیم پنجوتھہ نے پیش ہونا ہے جو اس وقت لاہور ہیں، گوہر علی نے استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل آج دستیاب نہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکا...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے عون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مخر کر دیا، سینئرسول جج نصر مِن اللہ کی چھٹی کے باعث آج فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ عون چودھری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سینئر سول جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون 202...

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون 2023 کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کوعدالتی فیصلہ تک معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے قانون پر دستخط سے روکا جائے، قانون کو کالعدم قراردیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر قانون، وزیراعظم اور صدر کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وگھیرا کیس،اسد عمر، یاسمین راشد و دیگر ک...

انسداد دہشتگردی عدالت نے کینال روڈ پر جلا گھیرا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنماں کی عبوری ضمانتوں میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔ کینال روڈ پر جلا وگھیرا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، فرخ حبیب اور مسرت جمشید چیمہ نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمہ پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا پراگریس ہے، سربراہ جے آئی ٹی آفتاب پھلروان نے عدالت کو بتایا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فرخ حبیب نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی، مسرت جمشید چیمہ کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے اسد عمر، فرخ حبیب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ کیس سن کر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، حکومت آئین سے انحراف پر بضد ہے ، آئین کے انحراف کا مطلب ہر پاکستانی کے حق پر ڈاکہ ہے، لگ رہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر عدالت کے حکم سے عدولی کرے گی، یہ لوگ شہباز شریف کی قربانی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے عدالت آئین پر عملدر آمد کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کل پارلیمان میں اعلان بغاوت کیا گیا، پارلیمان میں سپریم کورٹ کے کسی جج سے متعلق بحث نہیں ہوسکتی، کل ایک بار پھر ذاتی حملے کئے گئے، عوام آئینی حقوق کے لئے باہر نکلیں گے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ واضح نظر آرہا ہے زرداری، فضل الرحمان اور مریم فیصلہ کر چکے ہیں، وہ شہباز شریف کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، شہبازشریف نے فیصلہ کرنا ہے اکیلے قربان ہوں گے یا سب کو ساتھ لے کر جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ آج پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگیں ہوئی ہیں، امپورٹڈ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بل منظور کروانے کی اکثریت نہیں، ن اور ش کی لڑائی بڑھ چکی ہے، شہبازشریف کو نااہل کروایا جارہا ہے، ن لیگ انتخابات میں شکست کے خوف سے بھاگ گئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں ہوا تو یہ کبھی الیکشن نہیں کروائیں گے، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 90 روز کے اندر انتخابات آئین میں ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھیں تو یہ جوتے بغل میں لے کر دم دبا کر بھاگے ہوئے ہیں، ہمارا صرف عوام کے ساتھ رابطہ ہے، یہ عوام کے ساتھ رجوع کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ کبھی آڈیو کا سہارا لیتے ہیں کبھی ویڈیو کا، ان کی تاریخ ہے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خودمختاری پ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباوڈالنا، اس کے فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے، قانون پارلیمنٹ کا کام ہے اور اس کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں 90دن کے اندر الیکشن لازمی ہیں، من پسند جج اور من پسند کے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں ، نہ آئی ایم ایف،نہ الیکشن ،نہ عدلیہ اورنہ آئین کا احترام ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو بحال بھی کیا تھا اور گھر بھی بھیجا تھا، پوری دنیا میں سپریم کورٹ کو مقام حاصل ہے لیکن پاکستان میں اس کی توہین کی جارہی ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، آج جنگل کے قانون کا یا قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہوجائے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں، غریب مہنگائی، بیروزگاری سے مررہا ہے اور حکمران نیروکی بانسری بجارہے ہیں ، استحقاق کمیٹی میں ججوں کو بلانے کی بات کرنا ٹکرا وکی علامت ہے، میرے نزدیک اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت انتخابات کے لیے 21ارب دینے کی پابند ہے، پارلیمنٹ کٹوتی یا انکار نہیں کرسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی کر چکا ہوں۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ کہتا ہے کہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف 3 افراد سے خطرہ ہے، جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں، میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کر چکا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کر پھر سے اقتدار میں آ جاوں گا، انہیں خوف ہے کہ میں ان کا محاسبہ کروں گا، میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا-گارابولی-غیر قانونی مہاجرین-امدادی کار...

لیبیا کے شہر گارابولی میں بچائے گئے غیر قانونی تارکین وطن کشتی پر سوار ہیں جہاں لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے  61 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا اور11 کی لاشیں برآمد کیں۔(شِنہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا-گارابولی-غیر قانونی مہاجرین-امدادی کار...

لیبیا کے شہر گارابولی میں بچائے گئے غیر قانونی تارکین وطن دیکھے جا سکتے ہیں جہاں لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے  61 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا اور11 کی لاشیں برآمد کیں۔(شِنہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ نسلی ملبوسات۔ نمائ...

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ مں منعقدہ ملبوسات کی نمائش میں ماڈل نسلی ملبوسات پیش کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ نسلی ملبوسات۔ نمائ...

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ میں منعقدہ ملبوسات کی نمائش میں ایک ماڈل نسلی ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ نان ننگ ۔ نسلی ملبوسات۔ نمائ...

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ مں منعقدہ ملبوسات کی نمائش میں ایک ماڈل نسلی ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ-گوتریس- ایس ڈی جی پیش رفت رپورٹ-...

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس (درمیان میں) نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی پیش رفت رپورٹ کے خصوصی ایڈیشن پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو بریفنگ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنگھائی- کار میلہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 20ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں لوگ ڈسپلے پر ایک بی ایم ڈبلیو کانسیپٹ کار دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنگھائی- کار میلہ

 چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں لوگ 20ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے بحران کے حل کا واحد قابل عمل راستہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے حل کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات اوربات چیت ہے اور کوئی بھی ملک جوہری جنگ جیت نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیرزیلنسکی سےفون پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں فریقوں نے چین یوکرین تعلقات اور یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر شی نے کہا کہ چین یوریشین امور پر چینی حکومت کے خصوصی نمائندے کو یوکرین اور دیگر ممالک کا دورہ کرنے کے لیے بھیجے گا تاکہ بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ وسیع بنیادوں پربات چیت کی جا سکے۔

شی نے  کہا کہ دوطرفہ تعلقات 31 سال کی ترقی کے سفر پر مبنی ہیں  جو اب سٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس سے دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کو فروغ ملا ہے۔

 شی نے کہا کہ انہوں نے صدر زیلنسکی کے چین-یوکرین تعلقات اور چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پرزور دینے کے بار بار اظہار کی تعریف کی اور گزشتہ سال چینی شہریوں کے انخلاء کے لیے خاطر خواہ مدد فراہم کرنے پر یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔

شی نے کہا کہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔

 انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل پر توجہ دیں، دوطرفہ تعلقات کو طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے منصوبے بناتے رہیں اور باہمی احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ خلوص کے ساتھ پیش آنے کی روایت کو فروغ دیتے رہیں تاکہ چین -یوکرین سٹریٹجک پارٹنرشپ  کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ 

صدرشی نے کہا کہ یوکرین کےساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کی آمادگی مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی صورت حال سے قطع نظر ،چین دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفید تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے یوکرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے بحران کے حل کا واحد قابل عمل راستہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  کہا ہے کہ یوکرین کے بحران کے حل کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات اوربات چیت ہے اور کوئی بھی ملک جوہری جنگ جیت نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیرزیلنسکی سےفون پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں فریقوں نے چین یوکرین تعلقات اور یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر شی نے کہا کہ چین یوریشین امور پر چینی حکومت کے خصوصی نمائندے کو یوکرین اور دیگر ممالک کا دورہ کرنے کے لیے بھیجے گا تاکہ بحران کے سیاسی حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ وسیع بنیادوں پربات چیت کی جا سکے۔

شی نے  کہا کہ دوطرفہ تعلقات 31 سال کی ترقی کے سفر پر مبنی ہیں  جو اب سٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس سے دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کو فروغ ملا ہے۔

 شی نے کہا کہ انہوں نے صدر زیلنسکی کے چین-یوکرین تعلقات اور چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پرزور دینے کے بار بار اظہار کی تعریف کی اور گزشتہ سال چینی شہریوں کے انخلاء کے لیے خاطر خواہ مدد فراہم کرنے پر یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔

شی نے کہا کہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔

 انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مستقبل پر توجہ دیں، دوطرفہ تعلقات کو طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے منصوبے بناتے رہیں اور باہمی احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ خلوص کے ساتھ پیش آنے کی روایت کو فروغ دیتے رہیں تاکہ چین -یوکرین سٹریٹجک پارٹنرشپ  کی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ 

صدرشی نے کہا کہ یوکرین کےساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کی آمادگی مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی صورت حال سے قطع نظر ،چین دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفید تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے یوکرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں بارش کے باوجود 66 لاکھ لوگوں کو...

موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ میں بارشوں میں نسبتاً اضافے اور خوراک کی قیمتوں میں کمی کے باوجودتقریباً66لاکھ افراد کو انسانی بحران یا خوراک کےشدید عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری رپورٹ ،انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی فیز کی درجہ بندی (آئی پی سی) میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ میں کم از کم جون تک شدید غذائی عدم تحفظ  انتہائی سطح تک برقرار رہے گا ، جہاں اس مدت کے دوران  قحط کے خطرے میں کمی کے باوجود مجموعی آبادی کے 39 فیصد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔

اقوام متحدہ کے اداروں اور دیگر شراکت داروں کےتجزیہ پر مبنی آئی پی سی میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے وسط سے خوراک کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ صومالیہ کے بیشترحصوں میں خوراک کی شدید کمی کا باعث رہا ہے۔

 

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکے بنادراسپتال میں ایک ماں غذائی قلت کا شکاراپنے بچے کولے کر بیٹھی ہے۔(شِنہوا)

 

آئی پی سی کے مطابق، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں شدید غذائی قلت کا پہلے سے لگایا گیا تخمینہ  اگر درست رہتا ہے تو صومالیہ میں جنوری سے دسمبر 2023 تک تقریباً 18لاکھ  بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہوگا، جن میں سے 4لاکھ 77ہزار700 بچوں کےشدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا امکان ہے۔

  رپورٹ کے مطابق خوراک کے عدم تحفظ اور غذائیت کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے، کم از کم جون اور سال کے آخر  تک اعلیٰ سطح کی کثیر شعبہ جاتی امداد میں اضافے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے اضافی فنڈنگ کی فوری ضرورت ہے جس میں خوراک کی موثر فراہمی، غذائیت، صحت اورپانی،نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی سہولیات شامل ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وانگ- کومذاکرات کی سالگرہ کے موقع پرسمپوزیم...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا کہ  آبنائے پار تعلقات میں اہم پیش رفت سے متعلقہ تاریخی ملاقات،وانگ -کومذاکرات کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپریل 1993 میں،اس وقت کی مین لینڈز ایسوسی ایشن برائے آبنائے پارتعلقات ( اے آر اے ٹی ایس) کےسربراہ اورتائیوان میں قائم آبنائے ایکسچینج فاؤنڈیشن کے اس وقت کے چیئرمین کوچھین فو نے سنگاپور میں ایک نتیجہ خیز ملاقات کی تھی،جس میں  دونوں فریقوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کے لیےادارہ جاتی میکانزم قائم کیا گیا تھا۔

ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفترکی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ وانگ- کو مذاکرات 1949 کے بعد سے چینی مین لینڈاور تائیوان کے درمیان بااختیار غیر سرکاری تنظیموں کی سطح پر منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔ ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو ہونے والے سمپوزیم کی میزبانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا تائیوان ورک آفس اورتائیوان امور دفترمین لینڈز ایسوسی ایشن برائے آبنائے پارتعلقات کے تعاون سے کریں گے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ڈاک کے شعبے میں رواں سال کی پہلی سہ م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے  ڈاک کے شعبےمیں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروباری آمدنی اور پارسل کے حجم دونوں میں مضبوط توسیع دیکھی گئی  جس نے صنعت کو پورے سال کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔

چین کے سٹیٹ پوسٹ بیورو کے ترجمان ژینگ جون شان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے مارچ تک اس شعبے  میں 356 ارب 21 کروڑیوآن (تقریباً 51 ارب 45 کروڑ ڈالر) کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زائد ہے جبکہ اس کا کاروباری حجم 8.5 فیصد بڑھ کر 34 ارب 17 کروڑ پارسل تک پہنچ گیا۔

ڈاک کے شعبے میں میں ایک اہم شعبے کے طور پرکورئیر کمپنیوں نے پہلے تین مہینوں میں 26 ارب 89 کروڑ پارسل ترسیل کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 8.2 فیصد اضافے سے258ارب 96 کروڑیوآن رہی۔

ژینگ نے کہا کہ صرف مارچ میں کورئیر کمپنیوں کا کاروباری حجم 10 ارب سے تجاوز کر گیا اور شرح نمو 20 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاک کے شعبے میں ترقی کی اچھی رفتار صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مضبوط معاشی بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دیرپا...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دیرپا تصفیے کے لیے انتہائی عجلت کے ساتھ کام کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر ایک کھلی بحث میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی صورتحال پوری دنیا کے لیے اعصاب شکن بن چکی ہے۔ اس سال مشرقی بیت المقدس اور غزہ میں متواتر کشیدگی کے ساتھ مغربی کنارے میں تشدد میں شدت آئی۔ عالمی برادری اس کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اسے بے قابو ہونے دے سکتی ہے۔ اسلئے مسئلہ فلسطین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ تشدد اور اشتعال انگیزی کی مخالفت کرنے اور مشترکہ سلامتی کے حصول کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے متعدد بار مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مار کر مسلمانوں کو مارا پیٹا اور وہاں سے بے دخل کیا، رمضان کے امن و سکون کو پارہ پارہ کیا اور نئی کشیدگی کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے اور بنیاد پرست اور اشتعال انگیز بیان بازی اور اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل ایسے پڑوسی ہیں جنہیں ایک دوسرے سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ ایک فریق کی سلامتی دوسرے کے عدم تحفظ پر مبنی نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر تشدد کے سلسلے کے خاتمےاور دیرپا امن قائم کرنے کے لیے، دونوں فریقوں کے جائز سیکورٹی خدشات پر یکساں توجہ دی جانی چاہیے، جنہیں بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے مشترکہ سلامتی حاصل کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آبادکاری کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی تعمیل کرے اور آباد کاری  کی تمام سرگرمیاں مؤثر طریقے سے بند کرے جبکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات کالعدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کے احترام اور ان پر اردن کی نگرانی کا مطالبہ کرتا ہے۔

 ژانگ نے کہا کہ لوگوں کے روزگار کی ضمانت ہونی چاہیے اور فلسطینی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دیرپا...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دیرپا تصفیے کے لیے انتہائی عجلت کے ساتھ کام کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر ایک کھلی بحث میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی صورتحال پوری دنیا کے لیے اعصاب شکن بن چکی ہے۔ اس سال مشرقی بیت المقدس اور غزہ میں متواتر کشیدگی کے ساتھ مغربی کنارے میں تشدد میں شدت آئی۔ عالمی برادری اس کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اسے بے قابو ہونے دے سکتی ہے۔ اسلئے مسئلہ فلسطین کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ تشدد اور اشتعال انگیزی کی مخالفت کرنے اور مشترکہ سلامتی کے حصول کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے متعدد بار مسجد اقصیٰ پر چھاپہ مار کر مسلمانوں کو مارا پیٹا اور وہاں سے بے دخل کیا، رمضان کے امن و سکون کو پارہ پارہ کیا اور نئی کشیدگی کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے اور بنیاد پرست اور اشتعال انگیز بیان بازی اور اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل ایسے پڑوسی ہیں جنہیں ایک دوسرے سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ ایک فریق کی سلامتی دوسرے کے عدم تحفظ پر مبنی نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر تشدد کے سلسلے کے خاتمےاور دیرپا امن قائم کرنے کے لیے، دونوں فریقوں کے جائز سیکورٹی خدشات پر یکساں توجہ دی جانی چاہیے، جنہیں بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے مشترکہ سلامتی حاصل کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آبادکاری کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی تعمیل کرے اور آباد کاری  کی تمام سرگرمیاں مؤثر طریقے سے بند کرے جبکہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات کالعدم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بیت المقدس میں مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کے احترام اور ان پر اردن کی نگرانی کا مطالبہ کرتا ہے۔

 ژانگ نے کہا کہ لوگوں کے روزگار کی ضمانت ہونی چاہیے اور فلسطینی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا مارچ 2024 تک 6 سیٹلائٹ خلا میں بھی...

تہران (شِنہوا) ایران مارچ 2024 تک 6 سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔ 

ایران کے نائب وزیر دفاع اور وزارت دفاع کے ایران الیکٹرونکس انڈسٹریز (آئی ای آئی) کے سی ای او امیر رستیگری نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران سیٹلائٹس لانچ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔

اور یہ کہ  توقع ہے کہ ایران الیکٹرونکس انڈسٹریز مارچ 2024 تک زمین کے نچلے مدار میں دو کیوب سیٹس اور زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائٹ طلوع-3 لانچ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

رستیگری نے کہاکہ طلوع 3 ایران کا چھوٹا سیٹلائٹ ہے جس کا وزن 150 کلوگرام ہے ۔ یہ 5 میٹر ریزولوشن سے بلیک اینڈ وائٹ اور  10 میٹر ریزولوشن سے رنگین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران الیکٹرونکس انڈسٹریز نے ایرانی خلائی ادارے  اور روس سے اچھا تعاون کیا ہے۔ ایران الیکٹرونکس انڈسٹریز، ایرانی وزارت دفاع کے ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن اور روس کے ساتھ ایرانی سیٹلائٹس کو جلد خلاء میں بھیجنے کے لئے بات چیت کررہا ہے۔ 

ایران نے قازقستان کے بائیکونورخلائی اسٹیشن سے اگست 2022 میں خیام سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا تھا۔ یہ سیٹلائٹ روس کے سویوز کیریئر راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ 

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاہائی نان میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کو...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے غیرملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں اور تائیوان کو ہائی نان فری ٹریڈ زون( ایف ٹی زیڈ) میں آزادانہ طور پر یونیورسٹیاں اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اسکول قائم کرنے اور چلانے کی اجازت دینے کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے۔

چائنہ ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل، چینی مین لینڈ سے باہر کی یونیورسٹیوں کے لیے مین لینڈ پر اسکول چلانے کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنا لازمی تھا۔ وزارت تعلیم اور ہائی نان کی صوبائی حکومت کے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، سائنس، انجینئرنگ، زراعت اور طب کے شعبوں میں مہارت رکھنے والی معروف بیرون ملک یونیورسٹیاں ہائی نان میں  اپنےکیمپس کھول سکیں گی ۔    یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ  وہ جدید کورسز اور تدریسی مواد متعارف کرائیں اور غیر ملکی طلباء کو داخلہ دیں ،منصوبہ کے مطابق، وہ قومی داخلہ پالیسی کے ذریعے مین لینڈ کےطلباء کو بھی داخل کرسکتی ہیں۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ڈیجٹیل کتابوں کے قارئین کی تعداد 53 کرو...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران ڈیجیٹل کتاب پڑھنے والوں کی تعداد 53 کروڑ تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.75 فیصد زائد ہے۔

چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو میں 9 ویں چائنہ ڈیجیٹل کتب بینی کانفرنس کے دوران  جاری کردہ چائنہ ڈیجیٹل کتب بینی رپورٹ 2022  کے مطابق چین کی ڈیجیٹل کتب بینی مارکیٹ 46.35 ارب یوآن (تقریباً 6.73 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی ہے۔

ڈیجیٹل کتابیں پڑھنے والوں میں اکثریت 19 سے 45 برس کے افراد کی ہے جو مجموعی قارئین کی تعداد کے 67.15 فیصد کے مساوی ہیں۔

گزشتہ برس بیرون ملک 6 لاکھ 18 ہزار 100 چینی ڈیجیٹل کتابیں کا اجراء ہوا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 50 فیصد زائد ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں گہری خلائی تحقیق بارے بین الاقوامی ک...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں پہلی بین الاقوامی گہری خلائی کھوج کانفرنس منعقدہ ہوئی ۔

کانفرنس چین کے خلائی دن کی مناسبت سے منعقدہ اہم سرگرمیوں میں ایک ہے ۔  اس کانفرنس کا مقصد گہری خلائی کھوج میں چین کے منصوبے متعارف کرانا اور بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کے ساتھ گہرے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چین میں خلا کا دن 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ 

افتتاحی تقریب میں چائنہ قومی خلائی انتظامیہ اور ایشیا بحرالکاہل خلائی رابطہ تنظیم نے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن میں  تعاون بارے  ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے۔ 

تقریب کے بعد چین کے ترجیحی پروگرام برائے گہری خلائی کھوج کے چیف ڈیزائنر وو یان ہوا اور چین کی گہری خلائی کھوج لیبارٹری کے ڈائریکٹر وو وائی رین نے بالترتیب چین کی گہری خلائی کھوج اور بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن بارے اہم رپورٹس پیش کیں۔

دو روزہ کانفرنس 14 ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد مہمان شرکت کررہے ہیں جن میں غیر ملکی خلائی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، چین کی وزارتوں، خلائی اداروں، تنظیموں، تحقیقی اداروں اور جامعات کے نمائندوں کے علاوہ اندرون و بیرون ملک گہری خلائی تحقیق اور ایرو اسپیس کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

شرکاء گہری خلائی تحقیق میں چین کے درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں ، اس کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تعلیمی کامیابیوں ، بین الاقوامی گہری خلائی کھوج  اور بین الاقوامی تعاون، گرماگرم موضوعات اور بڑے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ فورمز اور سیمینارز میں شرکت کریں گے۔ 

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں 1 کروڑ 56 لاکھ بچےنوول کرونا وائر...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً 1 کروڑ 56 لاکھ بچوں میں نوول کرونا وائرس وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکن اکیڈمی برائے اطفال اور چلڈرن اسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں تقریباً 9 ہزار بچے نوول کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 ماہ  میں رپورٹ ہونے والے بچوں کے کیسز کی ہفتہ وار تعداد اوسطاً 27 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 4 ہفتوں میں رپورٹ کردہ کیسز کی ہفتہ وار اوسط تعداد کم ہوکر 11 ہزار رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بچوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد نسبتاً کم درج ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں نئی اقسام سے بیماری کی شدت اور ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے عمر کے اعتبار سے مزید اعداد و شمار جمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

امریکن اکیڈمی برائے اطفال نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبا کے اثرات فوری ہیں۔  تاہم بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کی جسمانی ، ذہنی اور معاشرتی ترقی پر دیرپا اثرات کو جانچنے اور ان سے نمٹنا زیادہ اہم ہے۔ 

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی میں سونے کی پیداوار 1.88 ف...

 بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 84.972 ٹن سونے کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 1.571 ٹن یا 1.88 فیصد زائد ہے ۔ 

چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری تا مارچ عرصے میں چینی مارکیٹ میں سونے کی کھپت گزشہ برس کی نسبت 12.03 فیصد اضافے سے  291.58 ٹن رہی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ نوول کرونا وائرس کا اثر کم ہونے اور کھپت دوست پالیسیوں کے سبب لوگوں میں خریداری کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے خاص طور پر فروری اور مارچ میں سونے کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چین میں سونے کے زیورات کی کھپت پہلی سہ ماہی کے دوران 189.61 ٹن رہی جوگزشتہ برس کی نسبت 12.29 فیصد زائد ہے۔ 

محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی مانگ کے سبب سونے کے سکوں اور بار کی فروخت میں اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کی نسبت  20.47 فیصد بڑھ کر 83.87 ٹن تک پہنچ گئی۔

پہلی سہ ماہی میں صنعتی اور دیگر استعمال میں سونے کی کھپت 18.1 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت  16.9 فیصد کم ہے۔

پہلی سہ ماہی میں چین میں سونے پر مبنی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے حصص میں 0.82 ٹن کی کمی ہوئی ۔ مارچ کے اختتام تک چینی مارکیٹ میں سونے کے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی مجموعی مالیت تقریباً 50.6 ٹن تھی۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ موبائل کی کلاؤڈ انفراسٹرکچرمیں اربوں ڈ...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ موبائل نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز کی فراہمی کے لئے درکار کلاؤڈ ڈھانچے کی تعمیر میں گزشتہ 3 برس کے دوران تقریباً 90 ارب یوآن (تقریباً 13.07 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں منعقدہ  چائنہ موبائل کلاؤڈ کانفرنس 2023 میں چائنہ موبائل کے چیئرمین یانگ جی نے بتایا کہ 2022 میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسزسے کمپنی کی آمدن 50.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 108.1 فیصد زائد ہے۔

یانگ نے کہا کہ چائنہ موبائل کو گزشتہ برس ڈیجیٹل تبدیلی سے 207.6 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد زائد ہے اور یہ اس کی آمدنی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ 

چائنہ موبائل ملک کے معروف ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرز میں سے ایک ہے ۔ 2022 میں اس کی آپریٹنگ آمدن میں 937.3 ارب یوآن کا اضافہ ہوا تھا۔ جو گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد زائد ہے۔

2022 کے اختتام تک کمپنی کے موبائل صارفین کی تعداد 97 کروڑ 50 لاکھ ہوچکی تھی جس میں 5 جی صارفین کی تعداد  61 کروڑ 40 لاکھ تھی۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی چین، ڈبلیو آئی پی او تعاون کی 50...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے درمیان تعاون کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی یادگاری تقریب کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین بین الاقوامی دانشورانہ املاک حقوق کے کثیر جہتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہا ہے اور ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ ملک کے تعاون کو فروغ دیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔

صدر شی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ آئی پی آر کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے، اور ملک کو دانشورانہ املاک  کے حوالے سے مضبوط بنانے کی کوششیں کی  گئی ہیں اور یہ کہ  چین نے آئی پی آر کے قانونی تحفظ کو مضبوط اور انتظامی سسٹم کو بہتر بنایا ہے، آئی پی آر کے پورے سلسلے کو مضبوط تحفظ دیتے ہوئے جدت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی دانشورانہ املاک کے نظم و نسق کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور زیادہ شفاف بنانے اورانسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

یادگاری تقریب کا انعقاد بدھ کو بیجنگ میں کیا گیا ۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی چین، ڈبلیو آئی پی او تعاون کی 50...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے درمیان تعاون کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی یادگاری تقریب کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین بین الاقوامی دانشورانہ املاک حقوق کے کثیر جہتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہا ہے اور ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ ملک کے تعاون کو فروغ دیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔

صدر شی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ آئی پی آر کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے، اور ملک کو دانشورانہ املاک  کے حوالے سے مضبوط بنانے کی کوششیں کی  گئی ہیں اور یہ کہ  چین نے آئی پی آر کے قانونی تحفظ کو مضبوط اور انتظامی سسٹم کو بہتر بنایا ہے، آئی پی آر کے پورے سلسلے کو مضبوط تحفظ دیتے ہوئے جدت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی دانشورانہ املاک کے نظم و نسق کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور زیادہ شفاف بنانے اورانسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

یادگاری تقریب کا انعقاد بدھ کو بیجنگ میں کیا گیا ۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں نے چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون کی منظوری دے دی۔

یہ قانون بدھ کو اعلیٰ مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا،جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون دریائے یانگتزی  اور دریائے زرد کے تحفظ کے قانون، اور سیاہ مٹی کے تحفظ کے قانون کے نفاذ کے بعد خصوصی علاقوں کے لیے ملکی قوانین میں ایک نیا اضافہ ہے۔

قانون  کے تحت  ایسی پیداوار اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی جو ان علاقوں میں مٹی کے کٹاؤ کا سبب بن سکتی ہیں جو پہلے ہی مٹی کے شدید کٹاؤ کا شکار یا جن کا ماحولیاتی نظام کمزور ہے۔

قانون کے تحت ریت  نکالنے اور کان کنی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جو دریائی وسائل کے لیے قدرتی ذخائر کے تحفظ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی اور سطح مرتفع پر نئے چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ کیا گیاہے۔

قانون میں مسافروں کے لیے بھی دفعات شامل ہیں۔ اس میں سطح مرتفع پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے لیے سزائیں تجویز کی گئی ہیں، یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو500 یوآن (تقریباً 72 ڈالر) اور10ہزار یوآن کے درمیان جرمانہ کیا جائے گا۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان نے 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر حملے کے...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوجیوں کے انخلاء پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے سرغنہ کو طالبان نے ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے مشتبہ شخص کی شناخت شدت پسند گروپ داعش کی افغان شاخ آئی ایس آئی ایس -کے،  کے رہنما کے طور پر کی ہےتاہم خطے میں امریکی انٹیلی جنس کی ساکھ کونقصان پہنچنے کے خوف سے اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا اوریہ بتانے سے بھی انکارکیا گیا اس شخص کو کس طرح مارا گیا۔

یہ شخص 26 اگست 2021 کو ہونے والے خوفناک حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ 100 سے زیادہ افغان شہری بھی مارے گئے تھے۔سی این این نے  قومی سلامتی کونسل میں سٹریٹجک کمیونیکیشن کے رابطہ کار جان کربی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  یہ اعلیٰ سطحی قیادت کے نقصانات میں سے ایک ہے جس کا اس سال آئی ایس آئی ایس -کے کو سامنا کرنا پڑا ہے۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ طالبان کی کارروائی میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی اسے طالبان کی طرف سے سرغنہ کو ہلاک کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ اس شخص کی موت اور شناخت کی تصدیق امریکہ کی اپنے انٹیلی جنس معلومات پرمبنی ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان نے 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر حملے کے...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوجیوں کے انخلاء پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے سرغنہ کو طالبان نے ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا نے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے مشتبہ شخص کی شناخت شدت پسند گروپ داعش کی افغان شاخ آئی ایس آئی ایس -کے،  کے رہنما کے طور پر کی ہےتاہم خطے میں امریکی انٹیلی جنس کی ساکھ کونقصان پہنچنے کے خوف سے اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا اوریہ بتانے سے بھی انکارکیا گیا اس شخص کو کس طرح مارا گیا۔

یہ شخص 26 اگست 2021 کو ہونے والے خوفناک حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ 100 سے زیادہ افغان شہری بھی مارے گئے تھے۔سی این این نے  قومی سلامتی کونسل میں سٹریٹجک کمیونیکیشن کے رابطہ کار جان کربی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  یہ اعلیٰ سطحی قیادت کے نقصانات میں سے ایک ہے جس کا اس سال آئی ایس آئی ایس -کے کو سامنا کرنا پڑا ہے۔

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ طالبان کی کارروائی میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی اسے طالبان کی طرف سے سرغنہ کو ہلاک کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ اس شخص کی موت اور شناخت کی تصدیق امریکہ کی اپنے انٹیلی جنس معلومات پرمبنی ہے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا)عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا سربراہ اجلاس 2023،  24 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

 بین الاقوامی تجارت کے فروغ  کیلئے چین کی کونسل(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان وانگ لن جی نے بدھ کو کہا کہ  اس سربراہ اجلاس کا مقصد مختلف ممالک کی کاروباری برادریوں کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مکالمے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے تاکہ عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کیا جا سکے، بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو پروان چڑھایا جا سکے اور عالمی اقتصادی نظم و نسق کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دیا جا سکے۔ 

وانگ نے کہا کہ متعدد غیر ملکی رہنماوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں اور اقتصادی اداروں کے سربراہان، کثیر القومی اداروں کے ایگزیکٹوز اور بیرون ملک مقیم سکالرز اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں متوازی فورمز ہوں گے جو چینی جدیدیت، ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل معیشت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی کمپنی کا چاند پر بھیجا گیا مشن ناکام...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی ایک نجی خلائی کمپنی کی جانب سے چاند پربھیجا گیا مشن ناکام ہوگیا،اورممکنہ طور پر اس کی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گئی ہے۔

 خلائی جہازکی ڈویلپر، ٹوکیو کی اسپیس کارپوریشن، چاند کی سطح پر مشن اتارنے والی پہلی نجی کمپنی بن کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم اس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح اس کا لینڈر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ۔  چاند سے تقریباً 100 کلومیٹر بلندی پر    13 اپریل کو مدار میں داخل ہونے کے بعد، خلائی گاڑی کو بدھ کے روز چاند کی سطح پراتارنے کا منصوبہ تھا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ خیال  ہے کہ خلائی جہاز کا ایندھن ختم ہو گیا  تھا جس کے بعد اس کے اترنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ مشن 1 لینڈر کو امریکی  کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے  گزشتہ سال دسمبر میں فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا تھا۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے نوجوا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےدنیا کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کی کوششوں میں نوجوانوں کی شرکت کی فوری ضرورت پرزور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل( ای سی او ایس او سی) کےیوتھ فورم 2023 کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں گوتریس نے کہا کہ  دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے لے کر تنازعات، غربت اور عدم مساوات جیسے چیلنجزسے نمٹنے کی کوششوں میں  نوجوانوں کی "پہلے سے زیادہ" ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پہنچ سے باہر نکل رہے ہیں اور یہ کہ ان چیلنجز کا حل  اس فورم کے انعقاد کا بنیادی محرک ہے۔

انہوں نے رواں سال مکمل طور پر کام شروع کرنے والے اقوام متحدہ کے نئے یوتھ آفس اورگزشتہ ہفتے شروع کی گئی "نوجوانوں کی بامعنی شرکت"سے متعلقہ اقوام متحدہ کی پالیسی بریف بارے میں بھی بات کی۔ پالیسی بریف میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیصلہ سازی کی تمام سطحوں پر نوجوانوں کی شرکت کو فروغ اورمضبوط کیا جائے دنیا کے ہرملک میں نوجوانوں سے مشاورت کا طریقہ کار وضع  اورنوجوانوں کی بامعنی شرکت کا عالمی معیار قائم کیا جائے۔

۲۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں