• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکا، وفاقی اخراجات میں کٹوتی کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کا بل منظور کرلیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکی حکومت کے قانونی قرض کی حد 15کھرب ڈالر تک بڑھ جائے گی،امریکی ایوان نمائندگان میں قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے بل کے حق میں 217اور مخالفت 215ووٹ آئے،ایوان نمائندگان میں 4ری پبلکن اراکین نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا،واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پیکج کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جس کے بعد بل کے ڈیمو کریٹ اکثریتی سینیٹ کی منظوری کا امکان انتہائی کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی صدر کا نیا سیکس اسکینڈل سامنے آ...

سابق امریکی کالم نگار جین کیرول نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا،رپورٹس کے مطابق جین کیرول نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27برس پہلے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون کی عمر اس وقت 52برس تھی،جین کیرول نیویارک میں جیوری کے سامنے پیش ہوئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور جب انہوں نے حقیقت لوگوں کو بتائی تو ٹرمپ نے جھوٹ بول کر ان کی زندگی تباہ کر ڈالی،دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ خاتون نے 2019میں شائع اپنی یادداشتوں کی اشاعت بڑھانے کے لیے ان کے خلاف اس وقت الزام کا سہارا لیا،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جین کیرول ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈانی فورسس کی اندرونی جنگ11صوبوں تک پھیل گ...

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جو 11صوبوں تک پھیل گئی ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 512ہو گئی جب کہ 4ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،اس کے علاوہ سوڈان سے 50سے زائد ممالک کے 1700شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں،دوسری جانب سوڈان کے شہریوں نے پڑوسی ممالک کی جانب رخ کرلیا جہاں انہوں نے مصر، چاڈ اور جنوبی سوڈان میں پناہ لے لی ہے،سوڈانی فوج نے معزول صدر عمرالبشیر کی جیل سے فرار کی تردید کردی جب کہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پیداواری شعبے کے قرض میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پیداواری شعبے کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ قرضہ دیا گیا۔

چائنہ بینکاری اور بیمہ ریگولیٹری کمیشن کے مطابق جنوری تا مارچ مدت میں پیداواری شعبے کو 22 کھرب یوآن ( تقریباً317.75 ارب امریکی ڈالرز) کا نیا قرض دیا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت  381.9 ارب یوآن زائد ہے۔

اس مدت کے دوران نجی کاروباری اداروں کو 37 کھرب یوآن قرض دیا گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 کھرب زائد ہے۔ جبکہ چھوٹے اور مائیکرو اداروں کو 23 کھرب یوآن قرض دیا گیا جو  808.8 ارب یوآن اضافہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکو نے پہلی سہ ماہی میں  667.9 ارب یوآن کا خالص منافع کمایا جو ایک برس  قبل کی نسبت 1.3 فیصد زائد ہے۔ 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گر...

قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار انڈین نیوی کے 2کمانڈر زسمیت 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت ہوسکتی ہے،بھارتیمیڈیاکی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کے اعلی ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری سمیت 8ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے،بھارتی بحریہ کے ان آٹھوں سابق افسران کو گزشتہ برس اگست میں قطر کے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے حراست میں لیا تھا، گرفتار ہونے والے 8نیوی اہلکاروں میں سے دو کمانڈرز تھے،مودی سرکار اپنے ان سابق افسران کی قطر میں گرفتاری سے لاعلم تھی، بے خبر بھارتی وزارت دفاع و خارجہ کو گرفتاری سے متعلق گرفتار شدگان میں سے ایک کی اہلیہ کی ٹوئٹ سے معلوم چلا،قطر کی خفیہ ایجنسی نے ان اہلکاروں کے ڈیجیٹل پیغامات کا سراغ لگایا تھا جس میں اہم قومی راز اسرائیل کو بتائے گئے تھے،قطر میں قید بھارتی بحریہ کے ان 8سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے،قطر کے تفتیشی ادارے کی تحقیقات کے مطابق ان اہلکاروں نے اٹلی سے جدید آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کی تھیں،اس الزام میں قطر کے انٹرنیشنل ملٹری آپریشنز کے سربراہ سمیت نجی دفاعی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی گرفتار ہیں اور بھارتی نیوی کے آٹھوں افسران بھی اسی کمپنی میں ملازم تھے،قطر میں ملکی سلامتی، جاسوسی اور قومی راز کو افشا کرنے کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں جن کی سزا موت ہے،بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے مقدمے کی سماعت 3مئی کو ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ملزمان کو پھانسی کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، ٹریفک حادثے میں 11 افراد لقمہ اج...

مزار شریف (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبائی پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ  حادثہ ضلع نھرشاہی میں اس وقت پیش آیا جب شام کے اوقات میں ایک کار الٹ گئی ۔ اس حادثے میں کچھ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ حادثہ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے سبب ہوا۔

اتوارسے اب تک افغانستان میں 5 ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں اس سے قبل منگل کو مغربی صوبے بادغیس میں ایک حادثے کے دوران 5 مسافر جبکہ شمالی صوبے بغلان میں پیر کو اسی طرح کے حادثے میں 6 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

تنگ سڑکوں پرلاپروائی سے گاڑی چلانا اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث افغانستان میں حادثات معمول ہیں۔

افغانستان میں جمعہ کو عیدالفطر کے پہلے روز سے اب تک 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بائی ڈو کی یومیہ پوزیشنگ کالز کی تعداد...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے بائی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی یومیہ پوزیشننگ کالز کی تعداد 300 ارب سے زائد ہوچکی ہے۔ یہ بات 13 ویں چائنہ سیٹلائٹ نیوی گیشن کانفرنس میں بتائی گئی۔

بیجنگ میں جاری اس کانفرنس میں اندرون اور بیرون ملک سیٹلائٹ نیوی گیشن  شعبے کے 4 ہزار سے زائد ماہرین اور اسکالرز شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس 3 روز جاری رہے گی۔

رواں سال کی کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل معیشت اور ذہین نیوی گیشن ہے۔

بی ڈی ایس 3 کو 2022 میں مکمل کرکے لانچ کیا گیا تھا۔ اس وقت سے اب تک اس نے معاشی و معاشرتی ترقی کو ممکن بنانے میں نمایاں کردارادا کیا ہے۔ میپنگ سافٹ ویئر نے بی ڈی ایس کو ایک دن میں 300 ارب سے زائد بار پوزیشننگ کا بھی کہا۔

کانفرنس کے مطابق چین میں بی ڈی ایس پوزیشننگ فنکشن کے ساتھ ٹرمینل مصنوعات کی مجموعی تعداد 1.2 ارب یونٹس یا سیٹ سے زائد ہوچکی ہے۔

اس وقت بی ڈی ایس مرکزی دھارے میں شامل 79 لاکھ گاڑیوں، 47 ہزار بحری جہازوں اور 40 ہزار ڈاک اور ایکسپریس گاڑیوں کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

دریں اثنا، 50 لاکھ سے زائد شیئرنگ بائیک بھی بی ڈی ایس پوزیشننگ چپس سے لیس ہیں اور بی ڈی ایس -3 شارٹ میسج کمیونیکیشن سروس کی سہولت دینے والے موبائل فون بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

2035 تک بی ڈی ایس کی اگلی نسل کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ایک زیادہ ہمہ گیر ، مربوط ، اور ذہین قومی مقامی اور عارضی نظام کا قیام متوقع ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ائربس نے چین میں ائرکرافٹ لائف سائیکل سروس س...

چھنگ ڈو (شِنہوا) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ ڈو میں ائرکرافٹ لائف سائیکل سروس سینٹر قائم کردیا ہے۔

ایئر بس نے بتایا کہ یہ کمپنی کا یورپ سے باہر پہلا ائر کرافٹ لائف سائیکل سروس سینٹر ہے جہاں ہرقسم کے طیاروں کو  پارکنگ، اسٹوریج، دیکھ بھال ، اپ گریڈنگ، تبدیلی، طیاروں کو ختم کرنے  اور ری سائیکلنگ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ 

سروس سینٹر کا مجموعی رقبہ 7 لاکھ 17 ہزارمربع میٹرز ہے جس میں 125 طیارے رکھنے کی گنجائش ہے۔ 

یہ سروس سینٹرصوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں ایئر بس، ٹارمک ائروسیو اور ائروٹروپولس شنگ چھنگ گروپ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ 

اس مرکز میں ائربس نے ہوا بازی کے متعلق تمام سہولت مہیا کی ہیں جو کمپنی کے چین میں کاروباری وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔ 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آزاد خالصتان تحریک بے قابو، بھارت میں ہندو س...

بھارت میں آزاد خالصتان کے قیام کی تحریک زور پکڑ گئی جس کے بعد ہندو سکھ فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،مودی کے ہندوستان میں انتہا پسند نظریات سے سکھ بھی تنگ آگئے ، ہندو نواز اقدامات کی بدولت بھارتی سکھوں میں بے چینی بڑھنے لگی ہے ،رواں سال خالصتان کے حامیوں کی طرف سے 23ممالک میں 35سے زائد مظاہرے ہو چکے ہیں جن میں کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے سکھ مظاہرین کی طرف سے شدید احتجاج کئے گئے تھے،19مارچ 2023کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ریفرنڈم کے دوران 60ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا، اس دوران سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم بھی لہرایا ،27مارچ 2023کو امریکی عدالت نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی اور گورنر کو سکھوں کے خلاف بڑھتے ریاستی مظالم پر طلبی کے سمن بھی جاری کئے تھے جبکہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے چھوٹی اشیا کے مراکز کی برآمدات میں اض...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں دنیا کی سب سے بڑی چھوٹی اشیا کی  منڈی یی وو کی درآمدات و برآمدات میں  رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا۔

یی وو کسٹمز کے مطابق شہر کی مجموعی درآمدات و برآمدات رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں 118.44 ارب یوآن (17.1 ارب امریکی ڈالرز ) تھی جو 11.4 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔

کسٹمز نے بتایاکہ اس مدت میں برآمدات 11 فیصد بڑھ کر 107.09 ارب یوآن ہوگئی جبکہ درآمدات  15.6 فیصد اضافے سے 11.35 ارب یوآن رہی۔

غیرملکی تاجروں کی یومیہ آمد میں گزشتہ برس کی نسبت اوسطاً  30.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقامی کاروباری افراد کے مطابق غیر ملکی خریداروں کی واپسی سے شہر کی برآمدات بڑھی ہے۔

کسٹمز کی زیرنگرانی پلیٹ فارمز پر سرحد پار ای کامرس کی قدر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 111 فیصد اضافہ ہوا۔ جس سے مقامی تاجروں کے لئے سمندر پار معاہدوں کے مواقع ابھرے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ملازمتوں کیلئے ضابطے بہتر بنانے کا اع...

بیجنگ (شِنہوا) چین روزگار کے مواقع وسیع کرنے اور اس میں پائیداری برقرار رکھنے کے لئے کثیر الجہتی اور حسب ضرورت  اقدامات کرے گا۔ 

ریاستی کونسل جنرل آفس کے ایک مراسلہ کے مطابق " اول روزگار" کی حکمت عملی کے تحت چین روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور حال ہی میں فارغ التحصیل نوجوانوں کے ساتھ ساتھ  دیگر اہم گروپوں کے بیروزگار افراد کو ملازمت دینے والے اداروں کو روزگار پر مہیا کردہ سسبڈی میں اضافہ کرے گا۔ 

اس کے علاوہ کاروبار کے لئے قرض تعاون بڑھائے گا اور ساتھ ہی پیشہ ورا نہ مہارت کی تربیت کو فروغ دے گا۔ 

مراسلہ کے مطابق کالج گریجویٹ سمیت نوجوانوں کو ملازمت مہیا کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ یہ نوجوان پرائمری سطح کے اداروں میں ملازمت تلاش کرسکتے ہیں یا شہری و دیہی علاقوں میں کاروبارشروع کرسکتے ہیں۔ 

ملک میں اہل گریجویٹس کو ایک بار سبسڈی اور بیروزگاروں کو بیمہ کی رقم و عارضی الاؤنس دیا جائے گا جس کا مقصد ملازمت تلاش کرنے والوں کو درپیش مشکلات کم کرنا ہے۔ 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ میں قائدحزب اختلاف کا چیئرمین سینیٹ کو...

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹرشہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے جس میں ان کاکہنا تھا کہ آپکا خط ملا جس میں حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات کیلئے کمیٹی کی نامزدگی مانگی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اعلی سطح کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری اورعلی ظفرکو نامزد کیا ہے ،آپ حکومت کو تحریک انصاف کی نامزد کمیٹی کے بارے میں آگاہ کریں۔ خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی کمیٹی حکومت سے سپریم کورٹ کی ہدایت پرانتخابات سے متعلق مزاکرات کرے گی،اگرحکومت مخلص ہے توسپریم کورٹ کے سامنے اپنی تجاویزاورمذاکرات کے لئے تفصیلات دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ وسط ایشیا سربراہ کانفرنس مئی میں ہوگی

شی آن (شِںہوا) چین۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس مئی میں چین کے صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں ہوگا ۔

چین۔ وسط ایشیا وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کے اخباری اعلامیہ کے مطابق جون 2022 میں چین ۔  وسط ایشیا وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں تمام فریقین نے چین - وسط ایشیا سربراہ اجلاس کا طریقہ کار طے کرنے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رواں ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے بعد پہلے سربراہ اجلاس کی میزبانی چین کرے گا۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ وسط ایشیا سربراہ کانفرنس مئی میں ہوگی

شی آن (شِںہوا) چین۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس مئی میں چین کے صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں ہوگا ۔

چین۔ وسط ایشیا وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کے اخباری اعلامیہ کے مطابق جون 2022 میں چین ۔  وسط ایشیا وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں تمام فریقین نے چین - وسط ایشیا سربراہ اجلاس کا طریقہ کار طے کرنے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رواں ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے بعد پہلے سربراہ اجلاس کی میزبانی چین کرے گا۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خصوصی مذاکراتی کمیٹی کیلئے چیئرمین سینیٹ نے...

چیئرمین سینیٹ نے مذاکرات پرخصوصی کمیٹی کے تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے چار چار نام مانگ لئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی ارکان کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھے ہیں ، خط میں صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دس رکنی کمیٹی قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈرکی مشترکہ کنوینئرشپ میں کام کرے گی ، حکومت اور اپوزیشن 2 روز میں اپنے اپنے نام بھجوا دیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ عام انتخابات اورسیاسی و معاشی بحران پر سیاسی مذاکرات کا آغازکیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ ہی سیاسی مسائل کیحل کا حق رکھتی ہے اور واحد فورم ہے،سینیٹ سیکرٹریٹ خصوصی کمیٹی کواس کے کاموں میں سہولیات فراہم کریگا، موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال بالخصوص سیاسی قوتوں کے درمیان انتشار کو ظاہر کرتی ہے آئیے ہم سب مل کر پاکستان کیلئے متحد ہوجائیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ عظیم تانگ آل ڈے مال ۔...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے عظیم تانگ آل ڈے مال میں روایتی ملبوسات کی ایک نمائش منعقد ہوئی۔ (شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ عظیم تانگ آل ڈے مال ۔...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے عظیم تانگ آل ڈے مال میں روایتی ملبوسات کی ایک نمائش منعقد ہوئی۔ (شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ عظیم تانگ آل ڈے مال ۔...

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے عظیم تانگ آل ڈے مال میں روایتی ملبوسات کی ایک نمائش منعقد ہوئی۔ (شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ فوجیان ۔ فوژو۔ ڈیجیٹل چین۔ نمائش

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں چھٹی ڈیجیٹل چائنہ کانفرنس کے موقع پر منعقدہ نمائش میں ایک لڑکی کنگ لونگ 5 جی ٹیکنالوجی کے تعاون سے چلنے والی ریموٹ کنٹرول گاڑی کا مشاہدہ کررہی ہے۔  (شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ فوجیان ۔ فوژو۔ ڈیجیٹل چین۔ نمائش

چین ، جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں چھٹی ڈیجیٹل چائنہ کانفرنس کے موقع پرمنعقدہ نمائش میں ذہین گاڑیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووہان اور ابوظبی کے درمیان مال بردار فضائی س...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وسطی شہر ووہان اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے درمیان بین الاقوامی مال بردار فضائی سروس شروع ہوگئی۔

ایس ایف ائرلائن کے مطابق اس روٹ پر ہفتے میں ایک بار دوطرفہ پرواز چلے گی جو 220 ٹن تک مال لیکر جائے گی۔

اس کے ذریعے عمومی مال برداری ، ای کامرس سامان اور ایکسپریس شمپنٹ بھیجی جائیں گی۔

ایس ایف ایئر لائنز چین کے معروف کورئیر ادارے ایس ایف ایکسپریس کی ہوا بازی شاخ ہے۔ یہ ملک کی مال برداری کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے جس کا بیڑا 81 مال بردار طیاروں پر مشتمل ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئین سے بالاتر نہ پارلیمنٹ ہے نہ سپریم کورٹ،...

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین کی حدود میں رہ کر ہوں گے، اگر سیاسی جماعتوں نے مل کر فیصلے کرنے شروع کئے تو آئین ایک طرف رہ جائے گا،سپریم کورٹ کے حکم پر مذاکرات کی بات ہوئی ہے ہم ویلکم کرتے ہیں، خیبر پختونخوا اور پنجاب کا مطلب ملک کا 75فیصد ہے، مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر شاہ محمود قریشی کے ہمراہ نائب صدر تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا کہ آئین سے بالاتر سپریم کورٹ ہے نہ پارلیمنٹ ہے ، آئین میں 90دن کے انتخابات کی مدت طے ہے ، مذاکرات آئین کے اندر ہونے ہیں باہر نہیں، اگر سیاسی جماعتیں ہی انتخابات پر خود فیصلے کرلیں گی تو آئندہ ہر پارلیمنٹ کہے گی کہ ہم نے پیسے نہیں دینے ، یہ پرنسپل ناقابل قبول ہے ، موجودہ حکومت کی مڈیاکے سامنے اسٹریٹجٹی یہ کردیں گے وہ کردیں گے کی ہے ، پارلیمنٹ میں تحرک استحقاق اور سپریم کورٹ میں جاتے ہی پیر پڑ جاؤ ، سپریم کورٹ کے حکم پر مذاکرات کے آغاز کو خوش آمد کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی ہمارے وفد کے سربراہ ہیں، مذاکرات کیلئے ہمیں بلائیں گے تو حاضر ہے ، دوتین دنوں میں فیصلہ کرلیںح ، آئیں کے مطابق کے پی کے اور پناجب میں ہر صورت انتخابات کرانے ہیں، الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق انتخابات کیلئے فنڈز جاری نہ کرنا غیر آئین ہے ، اگر سپیریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو قانون اپنا راستہ لے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا آڈٹ کو ر...

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے آڈٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پی اے آر سی پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ کمیٹی کو سنجیدہ ہی نہیں لیتے تو ہمارے یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ، پھر میں پارلیمنٹ کو لکھ کر کہہ دوں گا کہ پی اے آر سی کو ختم کریں،وفاقی سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے 30دن میں ریکارڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر برجیس طاہر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے متعلق سال 2017-18 اور 2018-19 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کی گرانٹس سے رقم لیپس ہونے کے معاملے پر اے جی پی آر حکام نے کہاکہ 528 ملین روپے لیپس ہوئے،معاملے کی انکوائری کا کہا گیا تھا، آڈٹ حکام نے کہاکہ ایک سپلیمنٹری گرانٹ اس مالی سال میں یہ پارلیمنٹ میں نہیں لے گئے، آج بھی 16 ملین خلاف ضابطہ ہیں، جتنے بھی اس طرح کے مسائل ہیں وہ پارلیمنٹ کے سامنے لے جائے جائیں۔کنوینر کمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ آئندہ اس قسم کی بے ضابطگی نہیں ہونی چاہئے،انکوائری رپورٹ ہمیں آج ملی ہے،میں نے تو ابھی پڑھی بھی نہیں ہے۔کمیٹی میں پی اے آر سی کی جانب سے ایگریکلچرل لنکجز پروگرام سے متعلق ریکارڈ نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔آڈٹ حکام نے بتایاکہ 370ملین کا ریکارڈ کیوں نہیں دے رہے،370 ملین کا ریکارڈ ہمیں چاہئے،وہ کون تھے جنہوں نے آڈٹ کو ریکارڈ نہیں دیا۔کمیٹی نے ریکارڈ نہ دینے کے معاملے پر پی اے آر سی پر برہمی کا اظہار کیا۔برجیس طاہر نے کہاکہ آپ کمیٹی کو سنجیدہ ہی نہیں لیتے تو ہمارے یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ، پھر میں پارلیمنٹ کو لکھ کر کہہ دوں گا کہ پی اے سی کو ختم کریں،ابھی ریکارڈ کے لئے سب بڑی جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے، وفاقی سیکرٹری فوڈسیکیورٹی نے کہاکہ 30دن کا وقت دے دیں،جس پرکمیٹی نے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے 30 دن کا وقت دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے آر سی ای پی کے تحت 2 لاکھ سے زائد سرٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے مارچ 2023 تک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  معاہدے کے تحت 2 لاکھ 1 ہزار 700 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کئے۔

چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ترجمان وانگ لین جی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان سرٹیفکیٹس کی مجموعی برآمدی مالیت 8.41 ارب امریکی ڈالرز تھی۔ توقع ہے کہ اس سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک میں درآمد شدہ چینی مصنوعات پر محصولات 12 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کی کمی ہوگی۔

وانگ نے کہا ہے کہ کونسل نے معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز کے بعد سے مقامی حکام ، صنعتوں اور کاروباری اداروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے میں معاونت کی ہے۔ یہ معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذالعمل ہے۔

وانگ نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سرٹیفکیٹ کا زیادہ سے زیادہ کاروباری اداروں نے خیرمقدم کیا اور اس سے چین کی غیرملکی تجارتی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ سے آرڈر کے حصول میں ٹھوس فوائد ملے۔

وانگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 45 ہزار 700 علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 105.54 فیصد زائد ہے اس کی مجموعی مالیت 1.64 ارب امریکی ڈالرز تھی۔

سرٹیفیکٹ آف اوریجن بین الاقوامی تجارتی لین دین میں بڑے پیمانے پراستعمال ہونے دستاویز ہے۔

اس میں یہ بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ فہرست میں شامل مصنوعات کسی خاص ملک میں تیاری کے معیار پر پوری اترتی ہے۔ ان سرٹیفکیٹس کا اجراء وسیع پیمانے پر غیرملکی تجارت کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے آر سی ای پی کے تحت 2 لاکھ سے زائد سرٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے مارچ 2023 تک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  معاہدے کے تحت 2 لاکھ 1 ہزار 700 سرٹیفکیٹ آف اوریجن جاری کئے۔

چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ترجمان وانگ لین جی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان سرٹیفکیٹس کی مجموعی برآمدی مالیت 8.41 ارب امریکی ڈالرز تھی۔ توقع ہے کہ اس سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک میں درآمد شدہ چینی مصنوعات پر محصولات 12 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کی کمی ہوگی۔

وانگ نے کہا ہے کہ کونسل نے معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز کے بعد سے مقامی حکام ، صنعتوں اور کاروباری اداروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے میں معاونت کی ہے۔ یہ معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذالعمل ہے۔

وانگ نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سرٹیفکیٹ کا زیادہ سے زیادہ کاروباری اداروں نے خیرمقدم کیا اور اس سے چین کی غیرملکی تجارتی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ سے آرڈر کے حصول میں ٹھوس فوائد ملے۔

وانگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 45 ہزار 700 علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 105.54 فیصد زائد ہے اس کی مجموعی مالیت 1.64 ارب امریکی ڈالرز تھی۔

سرٹیفیکٹ آف اوریجن بین الاقوامی تجارتی لین دین میں بڑے پیمانے پراستعمال ہونے دستاویز ہے۔

اس میں یہ بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ فہرست میں شامل مصنوعات کسی خاص ملک میں تیاری کے معیار پر پوری اترتی ہے۔ ان سرٹیفکیٹس کا اجراء وسیع پیمانے پر غیرملکی تجارت کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں روایتی کشتی کے مقابلے

چھٹوگرام ، بنگلہ دیش (شِنہوا) بنگلہ دیش میں روایتی کشتی " بولی کھیلا" کے 114  ویں مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 242 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع بندرگاہی شہر چھٹوگرام میں بولی کھیلا بہت مقبول کھیل ہے۔

 

بنگلہ دیش، چھٹوگرام میں روایتی کشتی کے 114 ویں "بولی کھیلا" مقابلے میں پہلوان زور آزمائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، چھٹوگرام میں لوگ روایتی کشتی کے 114 ویں "بولی کھیلا" مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، چھٹوگرام میں لوگ روایتی کشتی کے 114 ویں "بولی کھیلا" مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

بنگلہ دیش، چھٹوگرام میں روایتی کشتی کے 114 ویں "بولی کھیلا" مقابلے میں پہلوان زور آزمائی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی سائنس فکشن کنونشن 2023 اکتوبر میں چھنگ...

چھنگ ڈو (شِنہوا) عالمی سائنس فکشن کنونشن (ورلڈ کون) کا 81 واں ایڈیشن چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو سائنس میوزیم میں منعقد ہوگا۔

سائنس فکشن کے حوالے سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے طویل عرصے سے جاری تقریب ہے جو پہلی بار چین میں منعقد کی جائے گی۔

سائنس فکشن اور شہر کے باہمی تعلق کا اجاگر کرتے اس کنونشن میں افتتاحی اور اختتامی تقریب کے علاوہ ہیوگو ایوارڈز، موضوعاتی نمائش اور سیالونز شامل ہوں گے۔ کنونشن 5 روز جاری رہے گا جس کا نمائشی رقبہ 5 ہزار مربع میٹر ہے۔

کانفرنس میں چھنگ ڈو کے سان شینگ ڈوئی کھنڈرات اور دیوہیکل پانڈا جیسے ثقافتی علامات بھی شامل ہوں گی۔

چھنگ ڈو کو دسمبر 2021 میں ورلڈکون 2023 کی میزبانی سونپی گئی تھی۔ چھنگ ڈو نے حالیہ برسوں میں سائنس فکشن ثقافت کی صنعت کے فروغ اور خود کو چین کے سائنس فکشن شہر کے طور پر متعارف کرانے کی بہت کوششیں کی ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خضدار دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان ش...

بلوچستان کے ضلع خضدار میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان شہید ہوگئے۔ خضدار میں جھالاوان میڈیکل کمپلیکس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان شہید ہوگئے۔ اعلی آفیسر اپنی ذاتی گاڑی میں گھر سے آفس جارہے تھے واقعے کے وقت وہ اکیلے تھے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، 18 سالہ لڑکی نے گلے میں رسی کا پھندا...

نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک این، ڈی سی آفس کے قریب مکان نمبر A/413 میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 18 سالہ شیزا فاطمہ دختر وسیم الدین کے نام سے کی گئی۔ابتدائی تحقیقات اور ورثا کے بیان کے مطابق متوفیہ نے گھریلو رنجش کے باعث گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے چڑیا گھروں میں عیدالفطر کی تعطی...

بوگر، انڈونیشیا (شِںہوا) عید الفطر پر انڈونیشیا کے شہر ملک کے مختلف حصوں کے چڑیا گھروں کا رخ کرتے ہیں اور جانوروں کے ساتھ قریب سے مکالمہ کرکے انسان۔ جانور دوستی سے حقیقی معنوں میں لطف اٹھاتے ہیں۔

خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے ان لمحات میں چڑیا گھر کا دورہ کرنے والے سیاح کینگرو، ہاتھی، سی لائن  اور الو جیسے جانوروں سے لطف اندوز ہوتے اور ان کے یادگاری لمحات کو قید کرتے ہیں۔

 

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے شہر بوگر کے تامن سفاری چڑیاگھر پارک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران لوگ سماٹرا ہاتھی کو ایک لڑکی کو پھولوں کی مالا پہناتے دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے شہر بوگرکے تامن سفاری چڑیاگھر پارک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بچے کینگرو کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے شہر بوگر کے تامن سفاری چڑیاگھر پارک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران  ایک لڑکی الو کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا ، مغربی جاوا کے شہر بوگر کے تامن سفاری چڑیاگھر پارک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ایک خاتون سی لائن کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا کے جورگ سفاری چڑیا گھر پارک میں عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران لوگ سماٹرا ہاتھیوں کو دیکھ رہے ہیں۔(شِںہوا)

 

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات ک...

حکومت نے عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرادیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی اپنے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش کردی گئی۔سرکاری رپورٹ کے مطابق عمران کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں اپنے خلاف درج کیسز کے حوالے سے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک نے حج کے لئے 50ملین ڈالرز کی پہلی...

سرکاری حج اسکیم کے لئے درکار ڈالرز کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک نے جاری کردی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لئے حکومت سے 213 ملین ڈالرز مانگے تھے، 50ملین ڈالرز پہلی قسط کے طور پر سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو موصول ہوگئے۔ وزارت خزانہ نے 40 ملین ڈالرز کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک کو دے دی ہے جو تین سے چار روز میں شیڈول کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو مل جائے گی۔ 60 ملین ڈالرز کی تیسری قسط 30 اپریل تک درکار ہے۔ چوتھی قسط کے 63 ملین ڈالرز مئی کے تیسرے ہفتے میں وزارت حج کو سعودی عرب میں مل جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے درکار ڈالرز طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 213 ملین ڈالرز ایئر لائنز کو کرائے،رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسز کی مد میں ادا کئے جانے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات...

ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی،عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازع کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے، صرف حل بتائیں، مذاکرات کے معاملے میں صبر اور تحمل سے کام لینا ہوگا، عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسے ہی چلے گا، نام دینے میں کیا سائنس ہے، کیا حکومت نے اپنے 5 نام دیے ہیں، حکومت نے نیک نیتی دکھانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں، لگتا ہے حکومت صرف پاس پاس کھیل رہی ہے،اگر مذاکرات کے ذریعے حل نہ نکلا تو آئین بھی موجود ہے اور ہمارا فیصلہ بھی موجود ہے، نہ کوئی ہدایت جاری کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹائم لائن جاری کر رہے ہیں، اس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کریں گے، عدالت مناسب حکمنامہ جاری کرے گی۔

جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور اعوان روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو حکومت اور اپوزیشن میں پہلا رابطہ ہوا، 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوا تھا، 25 اپریل کو ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے بتایا کہ وہ مذاکرات کیلئے با اختیار نہیں ہیں، گزشتہ روز حکومتی اتحاد کی ملاقاتیں ہوئیں، دو جماعتوں کو مذاکرات پر اعتراض تھا لیکن راستہ نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن کو خطوط لکھے ہیں، انہوں نے حکومت اور اپوزیشن سے چار 4 نام مانگے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسد قیصر کے بعد کیا کوشش کی گئی کہ کون مذاکرات کے لیے بااختیار ہے؟، جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ منگل کو میڈیا سے معلوم ہوا کہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کیلئے با اختیار ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چیئرمین سینیٹ سے کس حیثیت سے رابطہ کیا گیا؟، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سینیٹ وفاقی کی علامت ہے اس لیے چیئرمین سینیٹ کو کہا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ روز 19 اپریل کو چیمبر میں آپ سے ملاقات ہوئی، ہمارے ایک ساتھی کی عدم دستیابی کے باعث 4 بجے سماعت نہیں ہوئی تھی، فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا چیئرمین سینیٹ سہولت کاری کریں گے، چیئرمین سینیٹ نہ حکومت کے نمائندے ہیں نہ اپوزیشن کے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازع کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے، صرف حل بتائیں، چیئرمین سینٹ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا۔اس دوران پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تمام حکومتی اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، سینیٹ واحد ادارہ ہے جہاں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔فاروق نائیک نے مزید کہا کہ چیرمین سینیٹ کا کردار صرف سہولت فراہم کرنا ہے، مذاکرات سیاسی جماعتوں کمیٹیوں نے ہی کرنے ہیں، سیاسی ایشو ہے اس لیے سیاسی قائدین کو ہی مسل حل کرنے دیا جائے، سیاست کا مستقبل سیاستدانوں کو ہی طے کرنے دیا جائے۔ اس دوران شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اسرار پر عدالت نے سیاسی اتفاق رائے کے لیے موقع دیا تھا، تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت عدالت میں پیش ہوئی تھی، پی ڈی ایم میں آج بھی مزاکرات پر اتفاق رائے نہیں ہے، عدالتی حکم کو پی ٹی آئی نے سنجیدگی سے لیا، سپریم کورٹ کو 14 مئی کا فیصلہ حتمی ہے، عدالت نے قومی مفاد میں سیاسی جماعتوں کو موقع فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی نے مجھے، فواد چوہدری اور علی ظفر کو مذاکرات کیلئے نامزد کیا تھا، اسد قیصر نے حکومت کو مجھ سے رابطہ کرنے کا کہا، آج تک مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز فون پر کہا وزیراعظم کے اصرار پر رابطہ کر رہا ہوں، چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو تجاویز دی تھیں وہ کہاں ہیں، سینٹ کمیٹی صرف تاخیری حربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر رولز کی خلاف ورزی کی گئی، دھرنے کے دوران کہا تھا پارلیمان میرا سیاسی کعبہ ہے، زیر سماعت معاملے کو پارلیمان میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا، پارلیمان میں دھمکی آمیز لہجے اور زبان سن کر شرمندگی ہوئی، پارلیمان میں کہا گیا کہ توہین پارلیمنٹ ہوئی ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو ابھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ سیاسی باتیں ہیں، ہم کیس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ سنجیدگی کے ساتھ رابطہ نہیں کیا گیا؟ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے سنجیدہ ہے، ہم آج ہی بیٹھنے کو تیار ہے، حکومت نے آئین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کو کون نیچا دکھا رہا ہے، اس پر نہیں جانا چاہتا، شاہ محمود قریشی نے جو تقریر کی ایسے اتفاق رائے نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ کو نام دیں کل ہی بیٹھنے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن کو سینیٹ نے مذاکرات پر آمادہ کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مذاکرات کے معاملے میں صبر اور تحمل سے کام لینا ہوگا، عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسے ہی چلے گا، نام دینے میں کیا سائنس ہے، کیا حکومت نے اپنے 5 نام دیے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو 3 نام دے دے، 5 لازمی دیں، حکومت کے نام تین چار گھنٹے میں فائنل ہو جائیں گے، بیٹھیں گے تو بات ہو گی، گلے شکوے ہوں گے، حل بھی نکلے گا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فاروق نائیک کو بھی مذاکرات میں رکھا جائے تا کہ معاملہ ٹھنڈا رکھا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے صرف سینیٹرز کے نام مانگے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے نیک نیتی دکھانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں، لگتا ہے حکومت صرف پاس پاس کھیل رہی ہے، آج توقع تھی کہ دونوں فریقین کی ملاقات ہوگی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ دونوں کمیٹیوں کی آج پہلی ملاقات ہوجائے، 1977 میں سیاسی حالات اتنے کشیدہ نہیں تھے جتنے آج ہیں۔ وکیل شاہ خاور نے کہا کہ دونوں فریقین متفق ہوں تو حل نکل آئے گا۔ اس دوران کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی آئین تبدیل نہیں کرسکتی، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ملنا چاہیے، یسے ہوا تو کوئی بھی حکومت الیکشن کیلئے فنڈز جاری نہیں کرے گی، پارلیمان اور عدالت نہیں سپریم صرف آئین ہے، سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے بھی آئین تبدیل نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی ظفر نے کہا کہ ماحول سازگار ہو گا تو مذاکرات ممکن ہوں گے، مذاکرات کے لیے وقت مقرر کرنا لازمی ہے، مذاکرات میں تاخیر سے مقصد سے فوت ہو جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مذاکرات تو پہلے ہی ہوجانے چاہیے تھے، عدالتی فیصلے، آئین اور قانون موجود ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسے ہی چلے گا، سیاستدانوں کو خود سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، اگر مذاکرات کے ذریعے حل نہ نکلا تو آئین بھی موجود ہے اور ہمارا فیصلہ بھی موجود ہے۔ کیس کی آج کی سماعت مکمل ہونے پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نہ کوئی ہدایت جاری کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹائم لائن جاری کر رہے ہیں، اس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کریں گے، عدالت مناسب حکمنامہ جاری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی د...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا س دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مزدور رہنمائوں کے علاوہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے۔واضح رہے کہ مزدوروں کا یہ عالمی دن شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو ایک فیص...

حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو ایک فیصد سے کم ہونے کی پیشگوئی کردی ، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.8فیصد رہنے کا امکان ہے ، اگلے مالی سال شرح نمو 3.5فیصد اور 2025میں 5رہنے کا امکان ہے ، رواں سال مالی سال مہنگائی کی شرح 28.5فیصد رہنے کا امکنا ہے ، 2024مہنگائی کی شرح 21جبکہ 2025میں 7.5فیصد رہنے کاا مکان ہے ، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 77فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ،فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگووا...

فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریض کا تعلق ضلع چمن سے تھا اور مریض فاطمہ جناح اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک متاثرہ مریض زیر علاج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کی بات عدالت میں رہنی چاہیے ، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہعدالت کی بات عدالت میں رہنی چاہیے، یہ چوروں سے نجات اور آئین کی فتح کا ہفتہ ہے، 42 لوگوں نے اس ماہ ٹھٹہ میں خودکشی کی ہے،وزیر اعظم کا رات 1 بجے چیئرمین سینیٹ سے رابطہ ہوا تھا ، چیئرمین سینیٹ اللہ کا بندہ ہے۔سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ججزکواستحقاق کمیٹی میں لائیں گے، فضل الرحمان کہتے ہیں ان ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ چوروں سے نجات اور آئین کی فتح کا ہفتہ ہے، 42 لوگوں نے اس ماہ ٹھٹہ میں خودکشی کی ہے۔ بلاول نے کیا کرنا ہے سیلاب زدگان میں 5 روپے نہیں دے سکا ،ایک سال سے5 ڈالرملک میں نہیں لا سکا نہ آئی ایم ایف ڈیل ہوئی ہے ۔ صرف جوڈو کراٹے چل رہاہے قبضہ گروپ بند گلی میں داخل ہوچکا ہے ۔ شیخ رشید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیر اعظم کا رات 1 بجے چیئرمین سینیٹ سے رابطہ ہوا تھا ، چیئرمین سینیٹ اللہ کا بندہ ہے۔ لال حویلی کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ لال حویلی پر یہ چوتھی بار حملہ کرنے جا رہے ہیں ، لال حویلی چھیننے آئے توکوشش کر یں گے آئین وقانون سے انکا راستہ روکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شریف خاندان کی تاریخ ہے کہ انہوں نے کوئی عقل...

پاکستان ٹھریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے کہ انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا، بعض لوگ اپنی خواہش پورا نہ ہونے پر غصہ دوسروں پر نکالتے ہیں،نگران حکومت نے ہمارے خلاف کیسز بنائے، نے اپنے دور میں کسی کے خلاف کیس نہیں بنائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یہ حکومت دو سال کیلئے آئی اور ہر کسی کے خلاف کیس بنا رہی ہے،عوام میں جتنی پذیرائی عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے کسی اور کی نہیں۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مونس الہی کی عقلمندی کام آئی اور ہم نے صحیح فیصلہ کیا، جب ہر کوئی اپنی خواہش لے کر چلتا ہے تو ملک کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا،استحقاق کمیٹی نہ ججز کو بلوا سکتی ہے نہ ان کے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کیس،عدالت مذاکرات کرنے پر مجبور نہیں...

چیف جسٹس نے پنجاب الیکشن کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ عدالت مذاکرات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی،عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے صرف حل بتائیں، چیئرمین سینیٹ نہ حکومت کے نمائندے ہیں نہ اپوزیشن کے، وہ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی،عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تا کہ تنازعہ کا حل نکلے ۔ جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الااحسن ، جسٹس منیب اختر بینچ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ 19 اپریل کو حکومت و اپوزیشن میں پہلا رابطہ ہوا اور 26 اپریل کو ملاقات پر اتفاق ہوا، 25 اپریل کو ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، مگر اسد قیصر نے بتایا کہ وہ مذاکرات کیلئے بااختیار نہیں ہیں، منگل کو میڈیا سے معلوم ہوا کہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کیلئے با اختیار ہیں۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گزشتہ روز حکومتی اتحاد کی ملاقاتیں ہوئیں، دو جماعتوں کو مذاکرات پر اعتراض تھا لیکن راستہ نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن کو خطوط لکھ کر دونوں سے چار چار نام مانگے ہیں، سینیٹ وفاقی کی علامت ہے اس لیے چیئرمین سینیٹ کو مذاکرات کی کوشش کیلیے کہا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین سینیٹ نہ حکومت کے نمائندے ہیں نہ اپوزیشن کے، وہ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازعہ کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے صرف حل بتائیں، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تا کہ تنازعہ کا حل نکلے۔ فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ تمام حکومتی اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، سینیٹ واحد ادارہ ہے جہاں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی فصل کے لئے کھاد...

محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے کھادوں کا متوازن استعمال ناگزیر ہے۔کھادوں کے متوازن استعمال کے لئے کاشتکار اپنی زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں اور مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کھادوں کا استعمال کریں۔ کھادوں کے متوازن استعمال سے ایک اندازے کے مطابق کپاس کی پیداوار میں25 سے 30 فیصد تک اضافہ کھادوں کے متناسب استعمال سے کیا جا سکتا ہے ۔کپاس کی کاشت کے مرکزی علاقوں میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، ساہیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں۔ کپاس کے ان علاقہ جات میں کاشتکار کمزور زمین کے لئے پونے دو بوری ڈی اے پی+ ساڑھے تین بوری یوریا+ ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی استعمال کریں۔ان علاقوں میں درمیانی زرخیز زمین کے لئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ سوا تین بوری یوریا+ ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی جبکہ زرخیز زمین کے لئے سوا بوری ڈی اے پی+ تین بوری یوریا + ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی استعمال کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ کپاس کی کاشت کیلئے ثانوی علاقوں میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر، میانوالی، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع شامل ہیں۔ان علاقوں کے کاشتکار کمزور زمین کے لئے پونے دو بوری ڈی اے پی+ سوا تین بوری یوریا+ سوا بوری ایس او پی یا ایک بوری ایم او پی جبکہ درمیانی زرخیز زمین کے لئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ تین بوری یوریا+ سوا بوری ایس او پی یا ایک بوری ایم او پی استعمال کریں ۔اس کے علاوہ زرخیز زمین کے لئے سوا بوری ڈی اے پی+ اڑھائی بوری یوریا + سوا بوری ایس او پی یا ایک بوری ایم او پی استعمال کریں۔کاشتکار فاسفورس اور پوٹاشیم والی کھادوں کی تمام مقداراور نائٹروجن کی مقدار کا ایک تہائی حصّہ بوائی کے وقت،ایک تہائی ڈوڈیاں بننے پر اور باقی پھول آنے پر استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگیتی کاشتہ فصل کپاس کی جڑی بوٹیوں کی بر وقت...

کپاس پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔صوبہ پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباََ70فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ گذشتہ سال فیصل آباد ریجن کے کاشتکاروں نے اگیتی کاشتہ فصل کپاس کی بہتر پیداوار حا صل کی جس سے انکی آمدن میں اضافہ ہوا۔ امسال کپاس کی امدادی قیمت 8500روپے فی من مقرر ہونے اور گذشتہ سال کی بہتر پیداوار اور منافع کے باعث پنجاب بھر میں اگیتی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کا سبب بننے والے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں سے پہنچنے والا نقصان بھی ایک اہم وجہ ہے۔ جن کابر وقت انسداد بہت ضروری ہے۔ جڑی بوٹیاں پیداوار میں بہت زیادہ کمی کا موجب بنتی ہیں۔ جو نہ صرف خوراکی اجزاء پانی، ہوا اور روشنی میں فصل کے ساتھ حصہ دار بنتی ہیں بلکہ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی بنتی ہیں۔ جڑی بوٹیاں کاشتی امور انجام دینے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیںاور کپاس کی پتہ مروڑ وائرس ، ملی بگ کے پھیلاؤکا موجب بھی بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ جڑی بوٹیاں اپنی جڑوں سے کیمیائی مادے خارج کرکے کپاس کے پودوں کو نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔

کپاس کی جڑی بوٹیوں میں اِٹ سٹ، لمب، مدھانہ گھاس، جنگلی چولائی، لہلی، قلفہ، تاندلہ، ہزار دانی اور ڈیلا وغیرہ اہم ہیں۔جڑی بوٹیوں کا تدارک جتنی جلدی کیا جائے بہتر ہے۔عا م طور پر دیکھا گیا ہے کہ کپا س کے کیڑو ں اور وائر س کا حملہ کھا لو ں، وٹو ں اور سڑ کو ں کے کنا رو ں پر مو جو د جڑ ی بو ٹیو ں سے شروع ہو تا ہے۔لہٰذا کھا ل، وٹیں او ر سڑکوں کے کنا رے ہر صور ت بجا ئی سے پہلے صا ف کیے جا ئیں۔کپاس کی فصل کے اندر جڑی بوٹیوں کا مؤثر تدارک بذریعہ جڑی بوٹی مارزہریں یا بذریعہ گوڈی کریں۔صوبہ پنجاب میں زیادہ تر کپاس پٹڑیوں پر کاشت ہوتی ہے۔پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں جڑی بوٹیوں کے اگاؤ سے پہلے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کپاس کی بوائی کے فوراََ بعد سے 24گھنٹے کے اندرکریں۔ یہ طریقہ صرف پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کے لئے مناسب ہے۔ زہروں کو زمین میں نہ ملائیں۔ ان زہروں کو زمین میں ملانے سے اُگاؤ پر برا اثر ہوگا۔ کپاس کے پودے اگتے ہی مر جائیں گے۔کپاس کی فصل کی ڈرل سے لائنوں میں کاشت کی صورت میں فصل کے اگاؤسے پہلے جڑی بوٹی مار زہروں کے استعمال کے لئے چند ہدایات پر عمل کرناانتہائی ضروری ہے۔

راؤنی سے پہلے تیار زمین پر یکساں سپرے کریں اور راؤنی کردیں۔راؤنی کی ہوئی زمین کو وترآنے پر ''رمبڑ''(سہاگہ یا بلیڈ) لگائیں اور یکساں سپرے کردیں اور سیڈ بیڈ تیار کرکے بوائی کردیں۔یہ بہترین طریقہ ہے اور سوفیصد نتائج ملتے ہیں لیکن وقت بہت کم ہوتا ہے۔ تھوڑی سی غفلت سے وتر میں کمی آنے کی وجہ سے اُگاؤ میں کمی آنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔وٹوں یا ڈرل سے لائنوں پرکاشت، دونوں کی صورت میں فصل اور جڑی بوٹیوں کے اُگاؤ کے بعد بھی زہروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ احتیاط طلب کام ہے۔ایسی زہریں جن سے فصل کے نقصان کا احتمال ہو،اُنہیں ٹی جیٹ نوزل سے شیلڈ لگا کر سپرے کریں۔ فصل پر کسی صورت بھی زہر نہیں پڑنا چاہئے۔جڑی بوٹی مار زہروں کا جڑی بوٹیوں کے اگنے کے بعد استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔ بارش کا امکان ہو تو زہروں کا سپرے ٹھہرکر کریں۔ سپرے کے لئے صاف پانی استعمال کریں۔نہری پانی ہر گز استعمال نہ کریں۔جڑی بوٹی مار زہروں کے استعمال کیلئے چند متفرقہ ہدایات پر عمل کرنا بھی نہائت ضروری ہے۔ زمین کی تیاری اچھی ہو۔ ڈھیلے اور پچھلی فصل کی باقیات نہیں ہونی چاہیں۔زہروں کی صحیح افادیت کے لئے سپرے مشین کی کیلی بریشن (Calibration)کرکے سپرے کریں۔

تاکہ زہر اور پانی کی صحیح مقدار کا تعین کیا جا سکے۔ کھیت کا کوئی حصہ بغیر سپرے کے نہ رہ جائے اور نہ ہی کسی جگہ دوہرا سپرے ہو۔ سپرے کرنے والے کی رفتار ایک سی رہے۔سپرے کے دوران سپرے مشین کا پریشر یکساں ہو۔ سپرے مشین کی نوزل ٹھیک حالت میں ہو۔ سپرے صبح یا شام کے وقت کریں۔ سپرے کرنے کے بعد زہر والی بوتل زمین میں دبادیں۔ تیز ہوا میں سپرے نہ کریں۔ زہر کے اثرات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مقدار کا تعین لیبل پر دی گئی ہدایات اور زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔گوڈی سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ ضمنی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں مثلاً کھیت میں نمی محفوظ رہتی ہے اور زمین میں ہوا کا گزر رہتا ہے۔رجر کے استعمال سے گوڈی آسانی سے ہوتی ہے اور خرچ بھی کم آتا ہے۔ یہ گوڈی بوائی کے بعد اورپہلے پانی سے پہلے کی جاتی ہے۔خشک گوڈی ایک ہی کافی ہوتی ہے۔بشرطیکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی ہو جائے۔خشک گوڈی کی گہرائی دو تا اڑھائی انچ رکھیں تاکہ وتر ضائع نہ ہو۔گوڈی کرتے وقت کوشش کی جائے کہ لائنوں میں پودوں کے درمیان مٹی گرے۔مزید یہ کہ بارش کے بعد گوڈی ضرور کریں۔ہر آبپاشی اور بارش کے بعد گوڈی کی جائے ۔اس کے علاوہ گوڈی صحیح وتر میں کی جائے تاکہ ڈھیلے نہ بنیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات م...

رواں مالی سال 2022ـ23ء کے نو ماہ کے دوران ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کی برآمدات کے مقابلے میں 17.78 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے جولائی تا مارچ 2022ـ23ء کے دوران 306.11 ملین امریکی ڈالر کے کھیلوں کے سامان برآمد کیے جبکہ جولائی تا مارچ 2020ـ21ء کے دوران 259.904 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 17.78 فیصد اضافہ ہواکھیلوں کی مصنوعات میں سے، فٹ بال کی برآمدات میں 33.67 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال 132.935 ملین ڈالر سے بڑھ کر رواں سال کے دوران 177.694 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دستانے کی برآمدات گزشتہ سال کے 56.702 ملین امریکی ڈالر سے کم ہوکر رواں سال کے دوران 52.432 ملین امریکی ڈالر تک گر کر 7.53 فیصد کم ہوگئیں۔اسی طرح کھیلوں کے دیگر سامان کی برآمدات گزشتہ سال 75.984 ملین امریکی ڈالر سے 8.14 فیصد بڑھ کر 70.267 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔سال بہ سال کی بنیاد پر، کھیلوں کے سامان کی برآمد میں مارچ 2023 ء میں 14.12 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔مارچ 2023 ء میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 35.953 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مارچ 2022 ء میں 31.504 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔زیر جائزہ مدت کے دوران فٹ بال اور دیگر تمام کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 21.07 اور 23.69 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دستانے کی برآمدات میں 17.91 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔دریں اثنا، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، مارچ 2023 کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 26.81 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فروری 2023 میں 28.352 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں، پی بی ایس کے اعداد و شمار نے انکشاف کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے 82 پ...

وزارت خوراک و زراعت نے ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر چینی کی قیمت مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خوراک و زراعت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آبادسمیت ملک بھر میں چینی کی پرچون قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے، چینی کی قیمت میں 14روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہو گا، چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 30 پیسے شوگر ملز کا منافع جبکہ 25 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن شامل ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ لاگت 2 روپے فی کلو، پرچون فروش کا 1 روپے کلو منافع بھی مجموعی لاگت میں شامل ہو گا، چینی کی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں چینی30 فیصد مہنگی ہوئی تھی۔ذرائع وزارت خوراک و زراعت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کروانے کی پابند ہو گی۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے سٹورز پر بھی چینی 125 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو گرام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پپیتے کا زیرکاشت رقبہ 1565ہیکٹرز...

ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)نے کہا کہ پاکستان میں پپیتے کا زیر کاشت رقبہ 1565ہیکٹرز اور پیداوار8972ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ پنجاب کے گرم مرطوب علاقوں اور سندھ کے اضلاع نواب شاہ، سانگھڑ، سکھر، ٹھٹھہ، بدین کو پپیتے کی کاشت کیلئے آئیڈیل قرار دیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے گرم مرطوب علاقوں میں پپیتے کی کاشت کے رقبہ میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، ہوائی، تھائی لینڈ اور بھارت میں بھی وسیع رقبے پر پپیتے کی کاشت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پپیتا اپنی مخصوص غذائی افادیت و شاندار طبی خصوصیات کی وجہ سے ایک منفرد پھل کی حیثیت رکھتاہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،زرعی سائنسدانوں نے پھلوں اور سبزیو...

زرعی سائنسدانوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے اور ایکسپورٹ کوالٹی کی تیاری کی حامل ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل ١باد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پری کولنگ و کولڈ سٹوریج ٹیکنالوجی کی حامل صنعتوں، گریڈنگ و پیکنگ یونٹ کا قیام اور موبائل ائیر پلاسٹ ٹرک برائے ترسیل کے اقدامات نہایت ضروری ہیں جس کیلئے شعبہ پوسٹ ہارویسٹ سنٹر کے زرعی سائنسدان کسانوں،کھیتوں اور منڈیوں میں کام کرنے والی افرادی قوت اور زرعی ایکسپورٹ سے متعلقہ کمپنیوں کے افراد کی اصلاح اور رہنمائی کیلئے تربیتی پروگرامز کی مہم چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کل 23.41ملین ہیکٹر میں سے 0.41ملین ہیکٹر رقبہ پر پھل اور سبزیاں کاشت ہوتی ہیں جن کی سالانہ اوسط پیداوار 13.67ملین ٹن ہے جبکہ اس پیداوار کا 20سے 40فیصد حصہ کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہوجاتا ہے لہٰذاکاشتکار بعد ازبرداشت عوامل کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل سے زیادہ منافع حاصل کریں۔انہوں نے بتایا کہ پھلوں اورسبزیوں کی ہائی ویلیوایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور کمرشلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے مقامی اور گھریلو صنعتوں کو فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی تحقیقی ادارہ میں آم، کینو،امرود،آڑو،انگور،سٹرابیری،انار، لیچی، لوکاٹ، گاجر،پھول گوبھی،آلو، مرچ،پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچوں کی بعد ازبرداشت زندگی کو بڑھانے کیلئے تجربات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گرمی میں اضافے کے باعث جانوروں کو خشک چارے ک...

محکمہ لائیو سٹاک نے گرمی میں بتدریج اضافے کے باعث جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ اور محکمے کا تیارکردہ نمک ومنرل مکسچر دینے کی ہدایت کی ہے،اس سے جانوروں کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی خان نے فارمرز سے کہا کہ وہ مویشیوں کو گرمی سے بچانے کے لیے انہیں تازہ پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کو خشک چارے کے ساتھ تازہ چارہ ملاکر دیا جائے، محکمے کا تیارکردہ نمک اورمنرل مکسچر بھی دیں جو ان کی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ جانوروں کو باندھنے کے لیے چھاؤں میں انتظام کیا جائے اور شام کے وقت انہیں چرانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں انمول ونڈا بھی شامل کریں۔انہوں نے محکمے کے افسران وسٹاف سے کہا کہ وہ فارمرز کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں اورموسم گرما کے آغا زکے باعث مویشیوں کی ڈی ورمنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ جانور بیماریوں سے پاک رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت پنجاب نے کپاس کی سپورٹ پرائس 8500 روپے...

حکومت پنجاب نے کپاس کی سپورٹ پرائس 8500 روپے فی 40 کلوگرام مقررکردی ہے جس سے نہ صرف کپاس کی فصل کی بحالی ممکن ہوسکے گی بلکہ کپاس کی کاشت میں اضافہ اور اس سے بہترین منافع بھی حاصل ہوسکے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی بحالی کی منظوری کیلئے پلان مرتب کرنے کی غرض سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے گزشتہ سالوں میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کے متعلق بتایا۔اجلاس میں کپاس کے زیرکاشت رقبہ اور پیداوارمیں اضافہ کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کلائیمیٹ سمارٹ نئی اقسام کی دریافت کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کو زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات اور کیڑوں کے حملہ میں کمی واقع ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کپاس کی منتخب منظور شدہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج پر 1200 روپے فی بیگ سبسڈی کی فراہمی جاری ہے۔اس کے علاوہ کپاس کے ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کیلئے پنجاب میں قائم بائیو لیب کے ذریعے کاشتکاروں کو بائیو کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کپاس کی جاری مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پرنٹ، الیکٹرانک وڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی ہدایت کی تاکہ کاشتکاروں کوکپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں کو آپس میں مربوط کوآرڈینیشن اور فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب نے کپاس کے پیداواری مقابلوں کے منظوری دی جس میں صوبائی و ضلعی سطح پرپوزیشن حاصل کرنیوالے کاشتکاروں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ رانا محمد فقیر احمد نے شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود اور وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان سمیت دیگر افسران آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھمبی کی کاشت پاکستان میں ایک ابھرتی ہوئی صن...

کھمبی کی کاشت پاکستان میں ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہے جو کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بننے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،عالمی سطح پر مشروم کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کسانوں کی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے مشروم کی پیداوار ایک قابل عمل آپشن ہے، چین دنیا بھر میں مشروم کی پیداوار میں سرفہرست ہے،پاکستان کو مشروم کی نئی اقسام کی شناخت اور کاشت کے نئے طریقے تیار کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ایک سینئر سائنسی افسر ڈاکٹر نور اللہ نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ کھمبی کی کاشت پاکستان میں ایک ابھرتی ہوئی صنعت ہو سکتی ہے جو کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بننے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عالمی سطح پر مشروم کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بہت سے ممالک پہلے ہی خود کو مارکیٹ میں بڑے حصہ دار کے طور پر قائم کر چکے ہیں۔ چین دنیا بھر میں مشروم کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔ تاہم پاکستان میں مشروم کی پیداوار کی صلاحیت بہت زیادہ ہے اور ملک صحیح تعاون اور سرمایہ کاری کے ساتھ آسانی سے اس مارکیٹ میں داخل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کی طرح پاکستان میں مشروم مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ کسانوں نے انہیں نقد آور فصل کے طور پر کاشت کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پیداوار ابھی تک محدود ہے۔

پاکستان میں کھمبیوں کی بہت سی انواع اب بھی ہیں جن کی ابھی تک دریافت یا درجہ بندی نہیں ہو سکی ہے۔ یہ ملک کے لیے مشروم کی عالمی مارکیٹ میں داخل ہونے اور اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں پیدا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ حکومت اور نجی شعبے کی صحیح مدد سے پاکستان مشروم کی پیداوار کی صلاحیت کو کھول سکتا ہے اور اس قیمتی شے کا ایک بڑا برآمد کنندہ بن سکتا ہے ۔مشروم کی کاشت کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس کے لیے نسبتا کم جگہ درکار ہوتی ہے اور اسے گھر کے اندر بھی کاشت کیا جا سکتا ہے جس سے یہ محدود زمینی وسائل والے چھوٹے پیمانے پر کسانوں کے لیے مثالی ہے۔ اس کا ایک مختصر پیداواری دور بھی ہے جس میں مشروم عام طور پر 3-4 ہفتوں کے اندر کٹائی کے لیے تیار ہو جاتے ہیں جس سے ایک سال میں متعدد فصلیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔تاہم پاکستان میں مشروم کی کاشت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میںبیداری، تربیت، انفراسٹرکچر، مارکیٹنگ، کوالٹی کنٹرول اور تحقیق کی کمی شامل ہے۔اس لیے پاکستان میں کھمبی کی کاشت اور تحفظ کو تعلیم، توسیع، اختراع اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو مشروم کی نئی اقسام کی شناخت اور کاشت کے نئے طریقے تیار کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو مقامی کاشتکاروں کی مالی مدد بھی کرنی چاہیے تاکہ وہ کھمبیوں کے فارمز قائم کر سکیں اور ان کی پیداوار کے طریقوں کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے تربیت فراہم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد مینوفیکچرنگ سی...

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے ذریعے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تبدیل کرنا ہے،پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ قیمت پر مسابقتی ہوں گی،برآمدات کو فروغ ملے گااور پاکستان اپنے تجارتی خسارے کو کم کر سکے گا،پاکستان کو تحقیق اور ترقی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایسے شعبوں کی نشاندہی اور ترقی کرنا جن میں تقابلی فائدہ ہے پاکستان کے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور اس کے معاشی مقاصد کو حاصل کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم ان صنعتوں کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں کی احتیاط سے منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے اس لیے ان کا کوئی یا کم سے کم سماجی اور ماحولیاتی اثرات نہیں ہیں۔یہ بات نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عالمگیر چوہدری نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کو اپنی برآمدی پریشانیوں کی وجہ سے کئی دہائیوں سے تجارتی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامنا ہے۔ حکومت کے مختلف اقدامات کے باوجود ملک میں صنعتی ترقی میں کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔این پی او کے سربراہ نے زور دیا کہ ان صنعتوں پر توجہ مرکوز کر کے جہاں پاکستان کی موروثی طاقت اور مسابقتی فوائد ہیں، ملک اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکتا ہے، زرمبادلہ پیدا کر سکتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے، اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے۔

عالمگیر چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ صنعت کاری کی حکمت عملی مختلف وجوہات کی بنا پر فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جس میں مسابقت کی کمی، ناکافی انفراسٹرکچر، مصنوعات کی جدت، کم فیکٹر پروڈکٹیوٹی اور پاکستانی مصنوعات کی خراب غیر ملکی مارکیٹنگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان کن صنعتوں میں مزدوری کی کم لاگت اور وافر وسائل کے لحاظ سے مسابقتی برتری رکھتا ہے۔ اپنی لاگت سے موثر پیداوار کی وجہ سے اس طرح کی صنعتیں عالمی منڈی میں مضبوط مسابقتی پوزیشن حاصل کریں گی۔ جس کے نتیجے میں اس طرح کی کم لاگت، زیادہ مارجن والی اشیا کے لیے منڈیوں کو محفوظ بنانا آسان ہوگا اور طویل مدتی متحرک ترقی کا باعث بنے گا جس سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو اقتصادی سیڑھی کی طرف دھکیلا جائے گا۔پاکستان کو کچھ محنت پر مبنی مصنوعات میں ایک تقابلی فائدہ حاصل ہے جن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ برآمدی انجن بنیں۔ جوتے، کپڑے، ویڈیو اور ریڈیو کا سامان، ٹرنک اور کیسز، سوتی دھاگے، لوہا، زرعی پراسیسنگ کی صنعتیں، رنگنے اور رنگنے کا سامان، پرنٹنگ کی صنعت، شیشہ اور شیشے کا سامان چند ذیلی شعبے ہیں جو پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اس صلاحیت کا ادراک کر سکتا ہے۔

عالمگیر چوہدری نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے ذریعے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تبدیل کرنا ہے۔زونزصنعت کے مجموعے کو فروغ دینے میں مدد کریں گے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری اختراعات اور اعلی ویلیو ایڈڈ اشیا ملیں گی۔ اس کے نتیجے میںپاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ قیمت پر مسابقتی ہوں گی۔ اس سے برآمدات کو فروغ ملے گا، جس سے پاکستان اپنے تجارتی خسارے کو کم کر سکے گا۔این پی او کے سربراہ نے ان صنعتوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا جن کے پاس ایل سی اے ہے اور پھر چین سے سرمایہ کاری اور صنعتی نقل مکانی کو راغب کرنے کا منصوبہ تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تحقیق اور ترقی پر بھی توجہ دینی چاہیے، عالمی مارکیٹ کے رجحانات کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنا چاہیے جن میں بین الاقوامی منڈیوں میں ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان معیار کو بڑھا کر عالمی مچھلی اور سمن...

پاکستان معیار کو بڑھا کر عالمی مچھلی اور سمندری غذا کی مارکیٹ سے اپنا منافع حاصل کر سکتا ہے۔ آبی زراعت کی پیداوار اس شعبے کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان مچھلی اور دیگر سمندری غذا کی مصنوعات کی پیداوار اور پروسیسنگ میں چینی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ماہی گیری کی صنعت میں بہتری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، آمدنی میں اضافہ ہوگا اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مجموعی طور پر ترقی ہوگی۔پنجاب میں ماہی پروری کے محکمے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ وقار نے ویلتھ پاک کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو اپنی آبی زراعت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ماہی گیری کی معیاری مصنوعات کو پروسیس شدہ اور غیر پروسیس شدہ دونوں شکلوں میں برآمد کیا جا سکے۔تجارتی پیمانے پر، ایک پائیدار ماہی گیری کی مشق کے طور پرایکوا کلچر پروڈیوسرز کے لیے اپنی باقاعدہ پیداوار کو بڑھانے کے لیے مثالی ہے۔ آئی پی آر ایس موجودہ روایتی آبی زراعت کے طریقوں اور آلات کا ایک جدید امتزاج ہے۔عام طور پر چار قسم کے عملی فش کلچر کے نظام ہوتے ہیں جن میںپنجرے، کھلے تالاب، دوبارہ گردش کرنے والے نظام اور ریس ویزشامل ہیں۔

مچھلی کاشت کرنے کے روایتی نظام کے مقابلے میںآئی پی آر ایس مچھلی کے باقاعدہ تالاب سے مچھلی کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے زیادہ موثر ہے۔ روایتی کاشتکاری کے لیے بڑے رقبے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پیداوار کم ہوتی ہے۔ دوسری طرف آئی پی آر ایس اپنی زیادہ ذخیرہ کرنے کی کثافت، بہتر پانی کے معیار، فیڈ کی دیکھ بھال اور درجہ بندی میں آسانی، بیماری کا درست علاج، مچھلی کے فضلے کو جمع کرنے، کم ذائقہ، اور کٹائی میں آسانی کی وجہ سے مچھلی کے فارمنگ کے دیگر طریقوں سے زیادہ عملی ہے۔آئی پی آر ایس قسم کے مکینائزڈ فش فارمنگ سسٹم کے ذریعے بہت زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ اس نظام میںسیمنٹڈ ریس ویز باقاعدہ مچھلی کے تالاب میں قائم کیے جاتے ہیں۔ مچھلی کو وہاں روکا جاتا ہے اور بہت زیادہ خوراک دی جاتی ہے جبکہ پانی میں خارج ہونے والا فضلہ قدرتی طور پر نائٹریٹ یا کھاد میں بدل جاتا ہے۔آئی آر پی ایس ایک مکمل خودکار نظام ہے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی مانگ کی وجہ سے مہنگا لگتا ہے۔ اس نظام میں فارم کی سرگرمیاں پانی میں آکسیجن کی سطح کو برقرار رکھنے، فیڈرز اور بجلی کی فراہمی کو پروگرام کیا جاتا ہے۔

چونکہ مچھلی کے تالاب کے رقبے کا استعمال اور پانی کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ ہے اس لیے مچھلی کی پیداوار اور منافع کی پیداوار لاگت کو برداشت کرنے کے لیے کافی ہے۔ اسے تجارتی کھیتی کے کامیاب نظاموں میں سے ایک سمجھا جا سکتا ہے۔2022 میں مچھلی اور سمندری غذا کی مارکیٹ کی مالیت 110 بلین ڈالر تھی اور اس کے 2032 تک 3.6 فیصد کی کمپانڈ اینول گروتھ ریٹ حاصل کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان اپنے معیار کو بڑھا کر عالمی مچھلی اور سمندری غذا کی مارکیٹ سے اپنا منافع حاصل کر سکتا ہے۔ آبی زراعت کی پیداوار اس شعبے کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان مچھلی اور دیگر سمندری غذا کی مصنوعات کی پیداوار اور پروسیسنگ میں چینی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ماہی گیری کی صنعت میں بہتری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، آمدنی میں اضافہ ہوگا اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مجموعی طور پر ترقی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں