• -, -
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

عمران خان کی تقاریر پر پابندی، لاہور ہائیکور...

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف کیس میں پیمرا کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف کیس سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل احمد پنسوتہ نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔ عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کرنے جانے سے روکا جا رہا ہے، انتخابی مہم کے صرف 14 دن باقی ہیں مگر چینلز کوعمران خان کی لائیو نشریات سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی واضع طور پر توہین عدالت ہے، عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیک آڈیو لیکس میڈیا پر کیسے نشر ہو جاتی ہیں، فیک آڈیو لیکس پر پروگرام کیسے ہو جاتے ہیں، فیک آڈیو پر پیمرا کی اس حوالے سے کیا پالیسی ہے۔ پیمرا کے وکیل نے بتایا کہ یہ جو بھی ہو رہا ہے غلط ہے، چینلز کو لائیو نشریات سے پیمرا کی جانب سے نہیں روکا گیا۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ پیمرا سے تحریری بیان حلفی لیا جائے۔ پیمرا کے وکیل نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بیان حلفی دینے کو تیار ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے تحریری جواب داخل کریں عدالت جائزہ لے گی کہ بیان حلفی لینا ہے یا نہیں۔ عدالت نے پیمرا کو جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت پر اکسانے کا کیس،عمران خان کی 3 مئی تک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے علاوہ شامل تفتیش ہونے اور ہرسماعت پر عدالت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو عمران خان زمان پارک لاہور سے بڑے قافلے کے ہمراہ بذریعہ موٹر وے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ ہائی کورٹ پہنچنے پر عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت داخل ہونے سے روک دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، ان کی جان کو خطرات ہیں، ان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلیکی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرچیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ہے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور فیصل چودھری پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے درخواست پر دلائل دیئے جب کہ دورانِ سماعت عدالت نے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر اعتراضات کو بھی ختم کر دیا۔عدالت نے عمران خان کی 3 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ عسکری اداروں کیخلاف بات کرنے پر عمران خان کیخلاف 7 اپریل کو مقدمہ مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چا...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کو ہدایت کی ہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، اگر دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے مانے ہیں، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر سکتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کشمیر سے متعلق بیان پر کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کے دوست سہیل اصغر...

اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پرسڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکیدارکو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک لینے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان کو گوجرانوالا میں درج مقدمہ نمبر6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا اعلی پولیس حکام کو لاپتہ اف...

سندھ ہائیکورٹ نے اعلی پولیس حکام کو لاپتہ افراد کے کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع اور داخلہ کے سیکرٹریز آئندہ سماعت پر رپورٹس پیش کریں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پولیس تحقیقات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس رپورٹس مسترد کردیں۔عدالت نے اعلی پولیس حکام کو لاپتہ کیسز خود دیکھنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروڑوں روپے کرپشن کا کیس، چوہدری پرویز الہی...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی کے خلاف مبینہ طور پر ساڑھے 12 کروڑ کی کرپشن کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی، اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ لاہور میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی ساڑھے 12 کروڑ مبینہ کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں وکیلِ اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی نے تحریری بیان جمع کرایا ہے ۔تفتیش کے دوران پرویز الہی قصوروار پائے گئے ہیں۔ عدالت کے جج علی رضا نیاستفسار کیا کہ آپ کے پاس ثبوت کیا ہیں ، جس پر وکیل نے بتایا کہ افضال شاہ نامی شخص نے پرویز الہی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا ہے ۔ جج نے استفسار کیا کہ جہاں مبینہ طور پر پیسے کا لین دین ہوا، وہاں درخواست گزار تھے؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ موقع پر پرویز الہی موجود نہیں تھے ۔ اینٹی کرپشن کے پاس پرویز الہی کے خلاف 3 مزید گواہ بھی ہیں ۔ دوران سماعت پرویز الہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن کورٹ لاہور کے جج علی رضا نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ جاری کردیا، جس میں اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہی کی ضمانت کنفرم کر دی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی ملزم کے بیان کی بنا پر ملزم کو سزا نہیں بنتی۔ عدم شواہد کی بنا پر ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی پیشی پر...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی پر عدالتی فائل کی گمشدگی کے معاملے کو نمٹا تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ جمعے کو مزید دلائل طلب کر لیے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر لیڈر عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور کارکنان آتے ہیں اور کچھ ہو جاتا ہے تو یہ توہین عدالت نہیں، اگر میں نوٹس بھی کر لو تو توہین عدالت کی کارروائی کیسے کروں گا ؟ ۔تفصیلات کے مطابقچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کے خلاف دائر اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سماعت کا مقام بھی اِن کی خواہش کے مطابق تبدیل کیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کو سیاسی بات سے روک دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ حارث نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، آپ بھی اپنے الفاظ کے چناو میں محتاط رہیں، اس روز توڑ پھوڑ تو ہوئی مگر ذمہ دار کون ہے؟۔ جس پر سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے سب لوگ پی ٹی آئی کے تھے، ٹوئٹس موجود ہیں لوگوں کو وہاں باقاعدہ بلایا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لوگ تو اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے آجاتے ہیں، ایک لیڈر ہے اس کی فالوئنگ ہے لوگ تو آجاتے ہیں، یہ دکھائیں کیا کہیں لوگوں کو توڑ پھوڑ کے لئے اکسایا گیا؟ توڑ پھوڑ کی ویڈیوز ہیں مگر توہین عدالت میں کیسے طے ہوا نہیں کس نے کہا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئی جی کی رپورٹ دیکھ کر دوبارہ معاونت کریں، ایک ہجوم جہاں ہو اس کا ایک مائنڈ سیٹ تو ہوتا نہیں۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کی پیشی پر عدالتی فائل کی گمشدگی کے معاملے کو نمٹا دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ جمعے کو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار پال...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر پاکستان غیر جانبدار پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں، کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا اور گرفتار ہوا ، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے ۔ جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے، پاکستان یوکرائن اور روس کے درمیان تنازع میں غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا ۔ سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی ملک واپس لایا جارہا ہے۔ 2 مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کر آج سوڈان سے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے پاکستان لانے کا ہمارا منصوبہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خرطوم میں سفیر اور سفارتی عملہ پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 مئی کو برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ پریس بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سید شکیل یوسف اور سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز قبضہ کر لی گئی ہیں۔ دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔پاکستان دہشت گردی کا متاثرہ ملک رہا ہے۔ ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا اور گرفتار ہوا ۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر میں...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی، کراچی میں آج رات ہلکی بارش جبکہ کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک، کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خاتون سمی...

اٹکمیں کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق کار اور ٹرک میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد خان بھٹی کی رہائی کی درخوا ست، پنجاب حک...

لاہورہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرپنجاب حکومت اور اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس وحید خان نے محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ وکیل درخواستگزارکا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں،اینٹی کرپشن نے تفتیش مکمل کرلی اور کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔ درخواستگزارکو مزید سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے،استدعا کی گئی کہ محمد خان بھٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پنجاب حکومت اور اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں...

پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ائربس اور سی 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کو سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد ائربس طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بہ حفاظت لینڈ کر گیا ۔ پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ پورٹ سوڈان نیو انٹرنیشنل ائرپورٹ سے ریسکیو کیے گئے پاکستانیوں کو پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بہ حفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں کی واپسی کے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یقین دلاتا ہوں ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہ...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونگے، تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے،، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی۔پاک فضائیہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاس آٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نے اگست 2019 سے کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے جب کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام ایئرلائنز...

کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو الرٹ جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو بھاری وزن کے ساتھ باندھ کر محفوظ جگہ پارک کیا جائے کسی حادثے سے بچنے کے لیے ائرپورٹس پر کھلے سامان کی مناسب سٹوریج کی جائے۔ جاری کردہ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے سی اے اے کے متعلقہ شعبے کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بارش کے دوران کیڑے مکوڑوں سے بچنے کے لئے رن وے کے اطراف سپرے بھی کیا جائے۔ مزید کہا کہ پرندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکنے کے لئے اضافی برڈ ڈسپرسل ٹیمیں تعینات کی جائیں جبکہ ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے جاری کردہ مراسلہ میں سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو بارشوں سے متعلق ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 28 اپریل تا یکم مئی تک طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے، میرپور خاص، لاڑکانہ، بدین، سانگھڑ مٹیاری، عمرکوٹ بدین اور قمبر شہداد کوٹ میں طوفانی بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے اور سندھ کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت گرفتار

لاہور میں پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر ( پی آر او )نایاب حیدر کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نایاب حیدر کو تھانہ جنوبی چھانی پولیس نے گرفتار کیا جب کہ مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا فارن ملٹری فنانسنگ اور فارن ملٹری سیل...

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے فارن ملٹری فنانسنگ اور فارن ملٹری سیلز بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی فریم ورک کا دوبارہ آغاز کیا جائے، جس کا مقصد خطے کی سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور افغانستان میں استحکام کا فروغ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا، پاک بھارت بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکا کردار ادا کر سکتا ہے۔ مسعود خان نے زور دیا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں استحکام اور توازن کیلئے بھی امریکا کردار ادا کرے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنے سے پہلے امریکا سے مشاورت ہوئی، اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق رپورٹ سپری...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفترپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پ...

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ)آئی ایس پی آر( نے سابق آرمی چیف کے بیان سے متعلق تبصروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی، یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے، فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے، پاک فوج نے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس ہمیشہ تیار رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بيان مشترك للآلية الثلاثية ودول الرباعية يرح...

موعــد مـع الســلام (1-2)..حسن الجوار وديمومة الأمن The region is moving towards peace ..Good neighborhood.. sustainable security..

رحب أعضاء الآلية الثلاثية ( الاتحاد الأفريقي والهيئة الحكومية للتنمية والأمم المتحدة) والرباعية ( المملكة العربية السعودية والإمارات العربية المتحدة والمملكة المتحدة والولايات المتحدة الأمريكية بالإعلان الصادر عن القوات المسلحة السودانية وقوات الدعم السريع بتمديد وقف إطلاق النار الحالي لمدة 72 ساعة إضافية، وتدعو إلى تنفيذه بالكامل.

كما نرحب باستعدادهم بالانخراط في حوار من أجل التوصل إلى وقف دائم للأعمال العدائية وضمان وصول المساعدات الإنسانية دون عوائق. ستساهم هذه المرحلة الدبلوماسية الأولية في وقف دائم للأعمال العدائية والترتيبات الإنسانية مما سيسهم في تطوير خطة لخفض التصعيد على النحو المبين في بيا الأفريقي الصادر في 20 أبريل والذي أقرته جامعة ا العربية والاتحاد الأوروبي والترويكا والشركاء الآخرين.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کےسابق صوبائی سینئر اہلکارکیخلاف رشوت خو...

ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار ژو جیانگ یونگ کے خلاف جمعرات کو صوبہ آنہوئی کے شہر چھوژو کی ایک عدالت میں رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

ژو پہلے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی ژی جیانگ صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی ہانگ ژو میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری تھے۔

چھوژو کے سرکاری وکلاء  کے مطابق ژؤ نے 2001 اور 2021 کے درمیان ژی جیانگ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پروجیکٹ کی تعمیر، پروجیکٹ کے ٹھیکے اور زمین کے حصول سمیت دیگر معاملات  میں منافع حاصل کیا۔

استغاثہ کے مطابق ژؤ نے بدلے میں 19 کروڑ30 لاکھ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزارڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء قبول کیں۔

اختتامی بیان میں ژو نے اعتراف جرم کیا اور پشیمانی کا اظہار کیا۔

مقدمے کا فیصلہ سماعت کی تکمیل پر سنایا جائے گا۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صنعتی منافع میں رواں برس کی پہلی سہ...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم  طلب میں بہتری کے باعث بحالی کے  آثار موجود ہیں۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 2ارب 90 کروڑ ڈالر) کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی والی صنعتی فرموں کا اس مدت میں مشترکہ منافع تقریباً 15 کھرب 20 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.4 فیصد کم ہے۔

این بی ایس کے شماریات دان سن شیاؤ نے کہا کہ صرف مارچ میں بڑی صنعتی فرموں کے منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 19.2 فیصد کمی ہوئی جو پہلے دو مہینوں میں اس سے 3.7 فیصد کم ہوئی۔

مارکیٹ کی طلب بحالی کی بدولت جنوری سے فروری تک 1.3 فیصد کی کمی کوپلٹتے ہوئے بڑی صنعتی فرموں کی مشترکہ آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سامان سازی کے شعبے میں مارچ میں آمدنی کے لحاظ سے گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ منافع میں 7 فیصد کمی ہوئی جو رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں اس سے 19.1 فیصد  کم ہوئی۔

بڑھتی ہوئی پیداوار اور فروخت سے کارفرما آٹوموبائل مینوفیکچرنگ فرموں کے منافع میں مارچ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا، اس کے برعکس جنوری سے فروری کی مدت میں 41.7 فیصد کی کمی ہوئی۔ بجلی کی پیداوار اور سپلائی کے شعبے میں مارچ میں گزشتہ سال  کے مقابلے  41.9 فیصد کے منافع میں اضافہ رپورٹ  ہوا جس کی وجہ معاشی بحالی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی طلب ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شانشی -شی آن -چھن گانگ-ترکمانستان-سفارت...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے دورے  پر آئے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجییف سے بات چیت کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شانشی -شی آن -چھن گانگ- تاجکستان-سفارتک...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن کے دورے  پر آئے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین سے بات چیت کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شانشی -شی آن -چھن گانگ- تاجکستان-سفارتک...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صوبہ شانشی کے شہرشی آن کے دورے  پر آئے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین سے بات چیت کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- شانشی -شی آن -چھن گانگ-ازبکستان-سفارتکا...

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ چین-وسطی ایشیا وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے دورے پر آئے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیور سیدوف سے بات چیت کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-بنڈونگ-سیلاب

انڈونیشیا کےمغربی جاوا کے شہربنڈونگ کے گاؤں بوجونگاسیہ میں موسلادھار بارشوں اوردریائے سیتارام چڑھنے کی وجہ سے لوگ سیلابی پانی سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-بنڈونگ-سیلاب

انڈونیشیا کےمغربی جاوا کے شہربنڈونگ کے گاؤں بوجونگاسیہ میں موسلادھار بارشوں اور دریائے سیتارام چڑھنے کی وجہ سے لوگ سیلابی پانی سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی صدر کا قازقستان کے ساتھ تجارت بڑھانے...

تہران(شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور قازقستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی سطح دونوں ممالک کی صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے جسے بہتر بنانے کے لیے اضافی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق رئیسی نے یہ بات تہران میں ملک کے دورے  پر آئے قازقستان کے وزیر اعظم علیخان سمائیلوف کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

رئیسی نے کہا کہ قازقستان یوریشین اکنامک یونین میں ایک بااثر ملک ہے جس نے وسطی ایشیا سے ایران کے جنوبی حصے تک نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں میں جدید طریقہ کار کے استعمال، ایران اور قازقستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے اور اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ ثقافتی کمیٹی کے قیام پر بھی زور دیا۔

قازقستان کے وزیر اعظم نے  اس موقع پر ایران کے ساتھ خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری کے میدان میں تعلقات کو وسعت دینے  پر اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اس سے پہلے ایران اور قازقستان نے تجارت، سیاحت، کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ کسٹم کے امور میں تعاون کا احاطہ کرنے والی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط کیے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین رواں سال 3 بے ڈو بیک اپ سیٹلائٹ خلا میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال بے ڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے لیے ایک سے تین نیٹ ورک بیک اپ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا، جس کا مقصد نیوی گیشن سیٹلائٹ کے استحکام اور استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کو 13ویں چائنہ سیٹلائٹ نیوی گیشن کانفرنس میں کیا گیا۔

سائنس ٹیک کے ایک قومی بڑے پروجیکٹ کے طور پر، بی ڈی ایس ایک عالمی نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم ہے، جسے چین نے اپنے  طور پر تیار کیا اور وہ اسے آپریٹ بھی کررہا ہے۔ فی الحال، خلا میں اس سسٹم کے 45 سیٹلائٹس ہیں، جن میں بی ڈی ایس-2 کے لیے 15 اور بی ڈی ایس -3کے لیے 30 سیٹلائٹس شامل ہیں۔

تمام سیٹلائٹ نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں اور مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔ سسٹم سے فراہم کی جانے والی خدمات جن میں عالمی اور علاقائی مختصر پیغام رسانی، بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو، سنگل پوائنٹ پوزیشننگ اور اسپیس بیسڈ اور گراؤنڈ بیسڈ انہاسمنٹ سمیت تمام مطلوبہ ضروریات کو پورا کررہی ہیں۔

بی ڈی ایس کا آغاز 1994 میں کیا گیا تھا۔ بی ڈی ایس-1 اور بی ڈی ایس-2 کی تعمیر بالترتیب 2000 اور 2012 میں مکمل ہوئی۔31 جولائی 2020 کو بی ڈی ایس-3 کے مکمل ہونے اور استعمال میں لائے جانے کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا تھا جس کے پاس اپنا عالمی نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یوم مئی کے دوران ریلوے کے ذریعے 12 ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 27 اپریل سے 4 مئی تک یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ریلوےمسافروں  کے تقریباً 12 کروڑ سفری دورے متوقع ہیں۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو کہا کہ اس مدت کے دوران سفری دوروں میں 2019 کی سطح سے 20 فیصد کے اضافے کا امکان ہے۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو پانچ روزہ تعطیل کے پہلے دن مسافروں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے جس میں 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد مسافروں کے سفر کا ریکارڈ موجود ہے۔ ریاستی کونسل و چین کی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یوم مئی کی چھٹی 29 اپریل سے 3 مئی تک پانچ دن ہوگی۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا زمین کے قریب سیارچوں کے خلاف دفاعی مش...

ہیفے (شِنہوا) چین رواں سال کے دوران زمین کے نزدیکی کسی سیارچے (این ای ایز)کے خلاف دفاع کا اپنا پہلا مظاہرہ کرے گا،جس کے دوران سیاچے کو ٹکر مار کر اس کا راستہ تبدیل  کرنے کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

چین کی ڈیپ اسپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری کے انسٹی ٹیوٹ آف سسٹم ریسرچ کے سربراہ چھین چھی نے کہا کہ چین کا مقصد 2030 کے آس پاس ایک سیارچے پر حرکیاتی اثر ڈالنا ہے، تاکہ 2030 اور 2035 کے درمیان اس کے راستے کو تبدیل کیا جاسکے امید ہے کہ اس کا ابتدائی تجربہ ہو جائے گا اور 2045 تک اس کی مدار میں حرکت پر کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا۔

چین کے گہرے خلا میں تحقیقات کے ماہرین، بشمول چھین نے، ہیفے میں ڈیپ اسپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری کے زیر اہتمام بین الاقوامی خلائی ریسرچ کانفرنس کے دوران این ای ایز کے خلاف دفاع کے اس روڈ میپ کو پیش کیا۔

چھین نے کہا کہ زمین کے قریب موجود سیارچوں کے ممکنہ اثرات بنی نوع انسان کی طویل مدتی پائیدار ترقی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، اور دفاعی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی بیرونی خلا میں ہم نصیب  مستقبل  کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

2022 میں، چین کے قومی خلا کے ادارے نے ایک ایکشن پلان جاری کیا تھا جس میں واضح طور پر زمین کے قریب سیارچوں کی نگرانی، انتباہ اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا کہاگیا ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ہیٹی میں سیاسی تعطل کے خاتمے کا مطالب...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے ہیٹی میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے اور سلامتی اور انسانی صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ ہیٹی بدستور سیاسی، سلامتی اور انسانی بحران کا شکار ہے۔ ہیٹی کے لوگ درد اور مایوسی سے نبرد آزما ہیں۔ سیاسی تبدیلی کے عمل کیلئے اب بھی وسیع حمایت کا فقدان ہے جبکہ سیاسی تعطل کا فوری خاتمہ ہیٹی میں تمام فریقوں کے لیے ایک اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہیٹی کے عبوری حکام اور تمام سیاسی جماعتیں اور دھڑے ہیٹی کے عوام کے بنیادی مفادات کو ترجیح دیں ، مذاکرات کا عہد کریں، اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کریں اور عبوری انتظامات پر وسیع تر معاہدوں کے لیے کوشش کریں تاکہ آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات ممکن ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گینگ تشدد اور جرائم کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنا ہیٹی میں بہتر سیکورٹی کیلئے ناگزیر ہے۔

اس سلسلے میں، گروہوں کی سیاسی حمایت ، فنڈنگ اور ہتھیاروں کے ذرائع کو ختم کرنا  ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے تازہ ترین جائزے کے مطابق مشتعل گینگ تشدد بیرون ملک خاص طور پر امریکہ سے ہیٹی میں ہتھیاروں کے غیر قانونی بہاؤ سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں یہ رجحان بہت تشویشناک لگتا ہے۔ اگر اس کو روکا نہ گیا تو اس طرح کا رجحان گروہوں کے لاپرواہی اور پرتشدد رویے کو ہوا دے گا اور موجودہ عدم تحفظ اور عدم استحکام کو بڑھا دے گا۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا یوکرین کے نئے سفیر کی تقرری کا خیر مق...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے چین میں یوکرین کے نئے سفیر کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئےسفیر کو فرائض کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں متعلقہ نیوز رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہی، جس میں کہا گیا تھا کہ یوکرائن کے اسٹریٹجک صنعتوں کے سابق وزیر پاولو ریابیکن کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے چین میں اپنے ملک کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلیک ہول کے طاقتور جیٹ نکالنے کی نئی تصویر...

شنگھائی(شِنہوا)محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کہکشاں ایم 87 کے قلب میں موجود بلیک ہول کےسائے اور اس سے نکالے گئے طاقتور جیٹ کی پہلی بار تصویرکشی کی ہے۔

ایم 87 کہکشاں کے بلیک ہول کا حجم سورج سے ساڑھے 6 ارب گنا زیادہ ہے اور یہ زمین سے 5 کروڑ50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

اپریل 2019 میں ایک تاریک وسطی علاقے اور ایک روشن انگوٹھی کےساتھ ڈونٹ نما ڈھانچے کو بلیک ہول کی پہلی تصویرکےطور پر بین الاقوامی توجہ حاصل ہوئی۔

ایک بلیک ہول مادے کو اپنے قریبی علاقے میں گھیر سکتا ہے اور کہکشاں سے  پرےطاقتور ذرات کو باہر نکال سکتا ہے جس سے بلیک ہول کی مرکزی حیثیت برقرار رہتی ہے۔ ماہرین فلکیات جیٹ کے محرکات کو جتنا ممکن ہو سکے قریب سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بہتر طور مشاہدہ کیا جا سکے کہ توانائی بخش جیٹ کیسے بنتے ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج نے سوڈان سے اپنے شہریوں کے انخلا کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فوج نے سوڈان سے چینی اہلکاروں کے انخلا کے لیے بحری جہازروانہ کردیے ہیں۔

افریقی ملک میں سیکورٹی کی موجودہ خراب صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے کہا کہ سوڈان میں چینی باشندوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چینی فوج نے گزشتہ روز چینی اہلکاروں کو نکالنے کے لیے بحری جہاز سوڈان روانہ کیے ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کی ڈی کمشننگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کی ڈی کمشننگ سے متعلقہ مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرے۔

اطلاعات کے مطابق، جاپان کی نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی کے چیئرمین شنسوکے یاماناکا نے 25 اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن کے یونٹ 1 کے ری ایکٹر پریشر ویسل کو سپورٹ کرنے والی بنیاد کو ہونے والے شدید نقصان کے بارے میں، وہ پریشر ویسل کے گرنے جیسے واقعات میں ہنگامی اقدامات اٹھانےکے حوالے سے ٹیپکو کی جانب سے کی جانے والی تاخیر سے غیر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب گزشتہ سال بنیاد کے کنکریٹ کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ چلا  تھا تو اسی وقت ٹیپکو کو اقدام اٹھانا چاہیے تھا۔

اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس چین کے علم میں ہیں اور وہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے گا۔

ماؤ نے کہا کہ فوکوشیماکا جوہری حادثہ، جسے عالمی سطح پر اعلیٰ ترین درجہ دیا گیا ،سے بڑی مقدار میں تابکار مادوں کا اخراج ہوا جس کا سمندری ماحول اور انسانی صحت پر بہت زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ جاپان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حادثے کے بعد جوہری تنصیبات کی ڈی کمشننگ اور تابکاری سے آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو درست طریقے سے انجام دے تاکہ مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، جوہری تنصیبات کی ڈی کمشننگ اور تابکار فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تشویشناک غیر یقینی صورتحال اور حفاظتی خطرات موجود ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کی ڈی کمشننگ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کی ڈی کمشننگ سے متعلقہ مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرے۔

اطلاعات کے مطابق، جاپان کی نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی کے چیئرمین شنسوکے یاماناکا نے 25 اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور سٹیشن کے یونٹ 1 کے ری ایکٹر پریشر ویسل کو سپورٹ کرنے والی بنیاد کو ہونے والے شدید نقصان کے بارے میں، وہ پریشر ویسل کے گرنے جیسے واقعات میں ہنگامی اقدامات اٹھانےکے حوالے سے ٹیپکو کی جانب سے کی جانے والی تاخیر سے غیر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب گزشتہ سال بنیاد کے کنکریٹ کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ چلا  تھا تو اسی وقت ٹیپکو کو اقدام اٹھانا چاہیے تھا۔

اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس چین کے علم میں ہیں اور وہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے گا۔

ماؤ نے کہا کہ فوکوشیماکا جوہری حادثہ، جسے عالمی سطح پر اعلیٰ ترین درجہ دیا گیا ،سے بڑی مقدار میں تابکار مادوں کا اخراج ہوا جس کا سمندری ماحول اور انسانی صحت پر بہت زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔ جاپان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حادثے کے بعد جوہری تنصیبات کی ڈی کمشننگ اور تابکاری سے آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو درست طریقے سے انجام دے تاکہ مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، جوہری تنصیبات کی ڈی کمشننگ اور تابکار فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تشویشناک غیر یقینی صورتحال اور حفاظتی خطرات موجود ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے آلودہ شربت کے...

نئی دہلی(شِنہوا)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں بنائے گئے کھانسی کے شربت کے لیے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں "ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار" ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ انتبا ہ میں کہا گیا ہے کہ مارشل جزائر اور مائیکرونیشیا میں بھارت کے تیارہ کردہ کھانسی کے ملاوٹ زدہ شربت کی ایک کھیپ ملی ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ مارشل جزائر سے حاصل کردہ گوائی فینسین شربت ٹی جی شربت  کے نمونوں میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار میں پائی گئی۔

گوائی فینسین شربت سینے کی جکڑن اور کھانسی کی علامات کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ چین کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی بند...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے قول و فعل میں محتاط رہے اور  چین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے گزشتہ روزخارجہ پالیسی اور چین کے بارے میں کہا کہ کسی قسم کی نئی سرد جنگ کا اعلان کرنا یا چین کو تنہا کرنا قومی مفاد سے غداری ہو گی۔ ہماری حکومت چین کے ساتھ مضبوط اور تعمیری طور پر کام کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ برطانیہ کی سلامتی اور اقدار کا بھی ثابت قدمی سے دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کو دونوں ممالک کے درمیان موجود مشترکہ اعلامیہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ برطانیہ ایسا کہنے اور عمل کرنے میں حق بجانب ہے۔ چین کو سنکیانگ سے متعلق برطانیہ کے بیانات کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ تائیوان کے مسئلے کے پرامن حل کی امید رکھتا ہے، اور یہ ضروری ہے کہ کوئی بھی فریق موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ کارروائی نہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ آج کی گہری باہم جڑی ہوئی دنیا میں، انسانیت کو درپیش متعدد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہے۔ دھڑے بندی کی سیاست اور سرد جنگ کی ذہنیت تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے اور یہ برطانیہ یا دنیا کے کسی دوسرے فریق کے مفادات کے حق میں نہیں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین نے برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو برابری اور باہمی احترام کے جذبے سے بڑھایا ہے۔ تاہم، برطانیہ نے وقت کے ساتھ مطابقت نہیں رکھی اور ایک پرانی پلے بک سے پرانے موقف کو دہرایا جا رہا ہے، جو صرف برطانیہ کو موجودہ دور کی ترقی سے مزید دور کردے گا۔

ہانگ کانگ کے بارے میں، ماؤ نے کہا کہ چین برطانیہ مشترکہ اعلامیے کے تحت برطانیہ سے متعلق تمام شرائط پوری ہو چکی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو ہانگ کانگ پر "نگرانی" کا کوئی اختیار، کوئی دائرہ اختیار یا حق نہیں ہے اور نہ ہی اس کے  ہانگ کانگ سے متعلق کوئی نام نہاد حقوق یا ذمہ داریاں ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ چین کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی بند...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے قول و فعل میں محتاط رہے اور  چین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے گزشتہ روزخارجہ پالیسی اور چین کے بارے میں کہا کہ کسی قسم کی نئی سرد جنگ کا اعلان کرنا یا چین کو تنہا کرنا قومی مفاد سے غداری ہو گی۔ ہماری حکومت چین کے ساتھ مضبوط اور تعمیری طور پر کام کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ برطانیہ کی سلامتی اور اقدار کا بھی ثابت قدمی سے دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کو دونوں ممالک کے درمیان موجود مشترکہ اعلامیہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ برطانیہ ایسا کہنے اور عمل کرنے میں حق بجانب ہے۔ چین کو سنکیانگ سے متعلق برطانیہ کے بیانات کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ تائیوان کے مسئلے کے پرامن حل کی امید رکھتا ہے، اور یہ ضروری ہے کہ کوئی بھی فریق موجودہ صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ کارروائی نہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ آج کی گہری باہم جڑی ہوئی دنیا میں، انسانیت کو درپیش متعدد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ردعمل کی ضرورت ہے۔ دھڑے بندی کی سیاست اور سرد جنگ کی ذہنیت تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے اور یہ برطانیہ یا دنیا کے کسی دوسرے فریق کے مفادات کے حق میں نہیں ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین نے برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو برابری اور باہمی احترام کے جذبے سے بڑھایا ہے۔ تاہم، برطانیہ نے وقت کے ساتھ مطابقت نہیں رکھی اور ایک پرانی پلے بک سے پرانے موقف کو دہرایا جا رہا ہے، جو صرف برطانیہ کو موجودہ دور کی ترقی سے مزید دور کردے گا۔

ہانگ کانگ کے بارے میں، ماؤ نے کہا کہ چین برطانیہ مشترکہ اعلامیے کے تحت برطانیہ سے متعلق تمام شرائط پوری ہو چکی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو ہانگ کانگ پر "نگرانی" کا کوئی اختیار، کوئی دائرہ اختیار یا حق نہیں ہے اور نہ ہی اس کے  ہانگ کانگ سے متعلق کوئی نام نہاد حقوق یا ذمہ داریاں ہیں۔

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے افغان خواتین پرط...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل افغانستان میں عالمی ادارے کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پرپابندی کی مذمت میں جمعرات کو ایک قرارداد کی منظوری دے رہی ہے،اس میں طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین اورلڑکیوں کے حقوق کے خلاف کریک ڈائون کوفوری طور پرواپس لے،اس قرارداد کا مسودہ متحدہ عرب امارات اور جاپان نے تیارکیا ہے۔اس میں طالبان کی افغان خواتین پر پابندی کو 'اقوام متحدہ کی تاریخ میں بے مثال' قراردیا گیا ہے اور 'افغان معاشرے میں خواتین کے ناگزیر کردار' پر زوردیا گیا ہے،سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اسے منظور کرلیا جائے گا ،قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ افغان خواتین پر اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے پر پابندی انسانی حقوق اورانسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔اس ماہ کے اوائل میں طالبان نے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پرپابندی عاید کردی تھی۔اس سے قبل دسمبر میں انسانی بنیادوں پرامدادی گروپوں کے لیے کام کرنے والی زیادہ تر خواتین کو روک دیا گیا تھا

،طالبان نے اگست2021میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدارمیں آنے کے بعد عوامی زندگی میں خواتین کی رسائی پرسخت پابندیاں عاید کی ہیں،ان میں خواتین کوتعلیم کے لیے یونیورسٹی جانے سے روکنا اور لڑکیوں کے ہائی اسکول بند کرنا بھی شامل ہے،طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی قانون کی سخت تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور خواتین امدادی کارکنوں سے متعلق فیصلے اندرونی معاملہ ہے ،،سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صنف سے قطع نظرمکمل، تیز رفتار، محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی اجازت دیں،اس کے علاوہ افغانستان میں سنگین معاشی اور انسانی صورت حال سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے،قراردادمیں افغانستان کی معیشت کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے، جس میں افغان عوام کے فائدے کے لیے افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں کے استعمال کو ممکن بنانے کی کوششیں بھی شامل ہیں،امریکانے مرکزی بینک کے اربوں روپے کے ذخائر منجمد کردیے تھے اور بعد میں آدھی رقم سوئٹزرلینڈ کے ایک ٹرسٹ فنڈ میں منتقل کردی تھی،اس کی نگرانی امریکی، سوئس اور افغان ٹرسٹیز کر رہے ہیں،مجوزہ قرارداد میں افغانستان میں اقوام متحدہ کی مسلسل موجودگی کیاہمیت' پربھی زوردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے پہاڑی سلسلے پر واقع گاوں میں آتشزدگی،...

روس کے پہاڑی سلسلے ارلا کے مشرقی دہانے پر واقع ایک گاوں میں آگ لگ گئی ،آتشزدگی میں ایک شخص ہلاک جبکہ 134مکانات سمیت 178عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں،آگ کے شعلوں سے متاثر ہونے والے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے، آگ بجھانے کی کاروائیوں میں 380سے زائد فائر فائٹرز اور 112گاڑیوں سمیت ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا،آگ پھیلنے کی بنا پر علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے تو کسی غلطی کے جواز کے ساتھ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے سرحدیں...

پیرو نے تارکین وطن کے بڑے پیمانے پر بہاو کو روکنے کے لیے اپنی سرحدوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے،پیرو کی صدر ڈینا بولوارتے نے کہا کہ حال ہی میں غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے، انہوں نے غیر قانونی کراسنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے سرحدوں پر ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ فوجی یونٹ چلی، بولیویا، برازیل، ایکواڈور اور کولمبیا کی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ سیکیورٹی کے مقاصد کے لیے لیا اور کہا کہ "ہر روز حملوں، ڈکیتیوں اور مختلف جرائم میں غیر ملکی ملوث ہوتے ہیں، اس لیے ہمیں احتیاط برتنی ہوگی،وزیر دفاع جارج شاویز نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی اور غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے شہر تاکنا اور چلی کے آریکا شہروں کے درمیان سیکڑوں تارکین وطن کے جمع ہونے اور سرحدوں کو عبور کرنے کی کوشش کر نے کے دوران وقتا فوقتا سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہونے کی اطلاعات مل رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ چلی نے سرحدوں پر کنٹرول بڑھا دیا ہے اور وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا،قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق پیرو میں رہنے والے 10میں سے 9تارکین وطن وینزویلا کے باشندے ہیں جن کی تعداد 1.3ملین کے لگ بھگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوابی اقدام ،روسی نے مغربی اثاثے ضبط کرنے کی...

کریملن نے روسی کمپنیوں کے خلاف غیر ملکی اقدام کے جواب میں مزید مغربی اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی،غیرملکیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کریملن میں دو یورپی ریاستوں کے اثاثے ضبط کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز فن لینڈ کی فورٹم اور جرمنی کی یونیپر نامی کمپنیوں کو روسی ملکیت میں شامل کرلیا، یہ دونوں کمپنیاں ماسکو کے کنٹرول میں پاور پلانٹس چلاتی ہیں۔ روس نے واضح کیا کہ یہ اقدام واپس بھی لیا جا سکتا ہے،دوسری جانب یونیپر کمپنی کے عہدیدار نے کہا کہ وہ روس میں موجود اپنے ڈویژن کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فورٹم نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہا ہے اور اسے اپنی روسی ذیلی کمپنی سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے سی ای او کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یونٹ کو عارضی اثاثہ جات کے انتظام کے تحت رکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعترا...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں، ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتا ہے،ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے،انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لیے عالمی سطح پر قیمت کا تعین کیا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ روس اس رقم کو جنگ میں جھونکے،واضح رہے کہ روس سے خام تیل کا جہاز 24مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے،ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ خام تیل کتنا سستا پڑیگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیے کارگو آئیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف پر پابند...

امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اورموجودہ گورنر پر پابندی عائد کردی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اور گورنر وسنتھا کرن نگوڈا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کیا ہے،امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سابق نیول چیف کو طویل سول وار کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے، انہوں نے بھتے کے لیے بچوں اور دولت مند افراد کو اغوا کرکے قتل کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق نیول چیف پر 2021میں ہیومن رائٹس گروپ کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد وسنتھا کو صدر گوتابایا راجاپکسے نے شمال مغربی صوبے کا گورنر مقرر کیا،وسنتھا کرن نگوڈا 2009میں تامل باغیوں کو شکست دینے کے وقت سری لنکن ڈیفنس چیف کے طورپر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھاکہ وسنتھا کرن نگوڈا پر لگنے والے الزامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہیں جو انتہائی سنجیدہ ہیں لہذا گورنر اور ان کی اہلیہ کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ کم جونگ ا...

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا،امریکی صدر نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری ہتھیا...

امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جوہری ہتھیاروں سے متعلق نیا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت امریکا جنوبی کوریا کے لیے جوہری بیلسٹک ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز خطے میں بھیجے گا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی ملاقات کے بعد کیا گیا جبکہ معاہدے کو واشنگٹن ڈیکلریشن کا نام دیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کی طرف سے جنوبی کوریا کی حمایت ظاہر کرنے اور شمالی کوریا کے حملوں کو روکنے میں مدد کرنے کی کوشش ہے،اس کے بدلے میں جنوبی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،بائیڈن نے یون کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ امریکا اور جنوبی کوریا کے تعاون کو مضبوط کرے گا،پریس کانفرنس کے دوران بائیڈن نے چین کا براہ راست نام لیے بغیر کہا کہ جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ہند،بحرالکاہل کا مستقبل آزاد، کھلا، خوشحال اور محفوظ ہو،،جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈیکلریشن توسیعی ڈیٹرنس کو بڑھانے کے لیے ایک بے مثال قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور یہ معاہدہ امریکی اتحادیوں کے خلاف حملوں کو روکنے اور ان کی حفاظت کے لیے امریکا کی طرف سے ایک عزم ہے،یون کا کہنا تھا کہ دونوں فریق نیوکلیئر اور سٹریٹجک منصوبہ بندی کے امور پر بات چیت کیلئے ایک نیوکلیئر کنسلٹیو گروپ بھی تیار کریں گے، یہ گروپ مشترکہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گا،انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ نیا معاہدہ کئی مہینوں کے دوران ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے ، معاہدے کے تحت، امریکا کا مقصد سٹریٹیجک اثاثوں کی باقاعدہ تعیناتی کے ذریعے اپنی ڈیٹرنس کو مزید واضح کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔خیال رہے کہ نئے معاہدے کے بعد نیوکلیئر آبدوز 40برس کے بعد خطے میں بھیجی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نازی کیمپ کا معمر ترین گارڈ 102سال کی عمر می...

ہولوکاسٹ کے دوران ہونے والے جرائم پر سزا پانے والے نازی کیمپ کے معمر ترین گارڈ کا 102سال کی عمر میں انتقال ہو گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوزف شوٹز کو گزشتہ جون میں 1942اور 1945کے درمیان برلن کے قریب ساکسن ہاسن میں ہزاروں قیدیوں کے قتل میں معاونت کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن وہ وفاقی عدالت انصاف میں اپیل کے نتیجے کے انتظار میں آزاد رہا،جوزف شوٹز نے ہمیشہ کیمپ گارڈ کے طور پر کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے بجائے دعوی کیا کہ وہ ایک کسان تھا،دوسری جنگ عظیم کے دوران ساکسن ہاسن میں دسیوں ہزار لوگ بھوک، جبری مشقت، طبی تجربات اور کیمپ گارڈز کے ہاتھوں موت کا شکار ہوئے تھے،ساکسن ہاسن میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ قید تھے جن میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ یہودی، روما اور خانہ بدوش بھی شامل تھے،شوٹز نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جرمن عدالت کو بتایا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں کٹہرے میں بطور مجرم کیوں کھڑا ہوں، میرا واقعی اس سے کوئی تعلق نہیں تھا،ایک ایس ایس گارڈ کی دستاویزات پر اس کے نام اور پیدائش کی تفصیلات ملنے کے باوجود اس نے دعوی کیا کہ وہ کیمپ میں کام نہیں کرتا تھا بلکہ ایک کسان تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غریب ممالک کی 90فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رس...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے غریب ترین ممالک کی 90فیصد خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ، یہ صورتحال ان کی معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے،برطانوی اخبار نے اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے انٹرنیٹ تک رسائی میں تفریق اور دیگر مشکلات کے باعث یہ خدشہ ہے کہ خواتین دنیا میں معاشی تنہائی کا شکار ہوجائیں گی جہاں انٹرنیٹ پر حد درجہ انحصار کیا جاتا ہے ، ڈیجیٹل مہارتوں میں لڑکیوں اور خواتین کو اس کی دسترس سے باہر رکھا جا رہا ہے،یونیسیف نے 54کم آمدنی والے ممالک میں ڈیٹا کے استعمال کا جائزہ لیا، اس کے مطابق غریب ترین ممالک میں تقریبا 78فیصد نوجوان آف لائن ہیں ، جب موازنہ کیا جائے تو اس کا مطلب بظاہر یہ ہے کہ 15سے 24سال کے درمیان6کروڑ 50لاکھ خواتین اور لڑکیاں ہے جبکہ مردوں میں یہ تعداد 5کروڑ 70لاکھ ہے،یونیسیف کے امورتعلیم کے ڈائریکٹر رابرٹ جینکنز نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم لیبر مارکیٹ میں خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں صنفی فرق سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں اب نوجوانوں خاص طور پر لڑکیوں کو ڈیجیٹل مہارت میں مددفراہم کرنی چاہیے،رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ لڑکیوں کو روایتی تعلیمی مواقع جیسے کہ ریاضی اور تعلیم تک مساوی رسائی کی بات کی جائے تو ہمیشہ ڈیجیٹل مہارتوں کی برابری میں فرق واضح نظر آتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں