کابل(شِنہوا)افغانستان میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 36 ہزار افغان پناہ گزین پڑوسی ملک ایران سے وطن واپس لوٹ چکے ہیں ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے بدھ کو بتایا کہ مجموعی طور 35 ہزار 999 افغان مہاجرین جو ایران میں برسوں سے مقیم تھے، گزشتہ ماہ اپنے وطن واپس آچکے ہیں، اور ان مہاجرین کی ان کے ملک واپسی کا عمل جاری ہے۔
چند ماہ قبل بختار نے بھی ایران سے 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی افغانستان واپسی کی اطلاع دی تھی۔
مبینہ طور پر 25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ایران میں رہ رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد پاکستان میں بھی رہا ئش پذیرہے۔
افغان نگران حکومت بیرون ملک مقیم افغان مہاجرین سے وطن واپس آنے اور اپنے آبائی ملک کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی ٹیم رائل چیلنجرز کے عبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے،آئی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی پر 24 لاکھ بھارتی روپے(82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ رائل چیلنجرز ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا،سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں صرف 4 کھلاڑی ہی 30 یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر آل رائونڈر شاداب خان کے سپورٹ میں میدان میں آگئے،محمد عامر نے ٹوئٹر پر حسن علی کی جانب سے 2022 میں پوسٹ کی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں شاداب خان کو شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا،عامر نے ٹوئٹ میں شاداب کو مینشن کرتے ہوئے کہا 'وائٹ بال کرکٹ کے بہترین کرکٹر ہیں،کارکردگی اچھی بری ہوتی ہے، یہ وقت ہر کرکٹر پر آتا ہے'فاسٹ بولر نے مزید کہا 'شاداب اسی طرح محنت کرتے رہو'تاہم بولر کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ کیوں کی لیکن گذشتہ دنوں شاداب کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا،شاداب خان کی پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں کارکردگی کچھ نمایاں نہیں رہی، اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پرفارم نہیں کرسکے،عامر کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا گیا اور شاداب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے مطابق آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا ہے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا،سکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا، محمد شامی اور جے دیو انادکٹ شامل ہیں،شبھمن گل، کے ایس بھرت ، محمد سراج، اکشر پٹیل، چتیشور پجارا، شردل ٹھاکر، اجنکیا رہانے اور امیش یادیو کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے جارح مزاج بیٹر مارک چیپمین کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کر لیا،لمارک چیپمین نے پاکستان کیخلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 290 رنز سکور کئے جو دونوں ٹیموں میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ سکور ہے،کیویز ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ مارک چیپمین کی ٹی 20 سیریز میں کارکردگی شاندار رہی ، وہ بہترین ٹی 20 بالنگ اٹیک کے خلاف جیسے کھیلے غیرمعمولی ہے، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میچ وننگ سنچری بہت خاص ہے،پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ کیوی سکواڈ میں ٹام لیتھم(کپتان)، ٹام بلنڈل، چاڈ بوائس، مارک چیپمین، میٹ ہینری ، بین لیسٹر، کول میک کونچی، ایڈم میلن، ڈیرل مچل، جیمی نیشام، ہینری نیکولس، راچن رویندرا، ہینری شیپلی، اش سودھی، بلیئر ٹیکنر اور ویل ینگ شامل ہیں،یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر رومان رئیس نیشکوہ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کر کے خیریت تک معلوم نہیں کی،معروف یوٹیوبر کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسر رومان رئیس نے بتایا کہ انجری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو درخواست کی کہ مجھے انگلینڈ بھیجیں تاکہ اپنا چیک اپ کروا سکوں تو کوئی مثبت جواب نہیں آیا جب جواب آیا تو سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیر نہیں رہا تھا،انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایک وقت لگا کہ اب کرکٹ میں واپسی مشکل ہے لیکن ری ہیب جاری رکھا، میری انجری کے دوران تقریبا 32 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا جس کا آدھا اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اٹھایا،فاسٹ بالر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کرکے خیریت تک معلوم نہیں کی، البتہ دوسری ٹیم سے شین واٹسن میری طبعیت پوچھنے آگئے۔
ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل)میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،بی بی ایل کے مطابق ڈبلیو بی بی ایل کے سیزن 2023-24میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہو گا، ٹیمیں 3،3 غیر ملکی ویمن کرکٹرز کا انتخاب کریں گی،گزشتہ برس بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرکٹرز کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا، غیر ملکی کرکٹرز کے لیے گولڈ، سلور اور برانز کیٹیگریز رکھی گئی ہیں،بی بی ایل کے مطابق ڈرافٹ سے قبل لیگز آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گی، پلاٹینم کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز ملیں گے، گولڈ کو 90،سلور کو 65 جبکہ برانز کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے،پیسر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ سے پانچویں اور اپنے 143 ویں میچ میں اس سنگ میل تک پہنچے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا کے پاس تھا جنہوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کی تھیں،23سالہ شاہین نے پیر کی شب اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آئوٹ کر کے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی، سب سے تیز رفتاری کے ساتھ (134میچز)میں یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں راشد خان سرفہرست ہیں، البتہ وہ ایک سپنر ہیں، اسی طرح دوسرے نمبر پر موجود سعید اجمل (139 میچز)بھی سلو بالر تھے،سابق پاکستانی پیسر عمر گل بھی 147 میچز میں ٹی 20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرچکے ہیں۔
آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا،آل انگلینڈ ٹینس کلب نے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی امداد کی جائے گی، ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائے گی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ رائونڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی،یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈ کلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت ہو گی جبکہ یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی دی جائے گی،اندازے کے مطابق 5 لاکھ پائونڈز سے زائد کی رقم اس کے لیے عطیہ کی جائے گی، ومبلڈن میں یوکرین کے 15 کھلاڑی حصہ لیں گے،آل انگلینڈ کلب نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے ، روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لندن میرا تھون میں شریک ایک ایتھلیٹ کے جوش و جذبے کو ساری دنیا میں سراہا جارہاہے ،برطانوی کائونٹی آکسفورڈ زشائر کے قصبے بنبری سے تعلق رکھنے والے ٹام ڈرنن(Tom Durnin)میراتھون میں آٹھ گھنٹے 10منٹ اور 58 سیکنڈ تک دوڑتے رہے اور سب سے آخر میں میراتھون مکمل کی مگر ہمت نہیں ہاری،اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ تقریبا 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو ٹخنہ، پھر ایک پاں اور گھٹنہ جواب دے گئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تھون میں 26 کلومیٹر پر دوسرا گھٹنہ بھی جواب دے گیا مگر انھوں نے دوڑ جاری رکھی،رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹ ٹام ڈرنن دسمبر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے، زخمی ہونے کے باعث ان کی میراتھون کی تیاری متاثر ہوئی تھی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 3مئی کومنایا جائے گااس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔ ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔
متنازع ٹوئٹ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بذریعہ ٹوئٹ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی، علی امین گنڈاپور نے ٹوئٹ میں معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ شہری پردیپ کمار کی مدعیت میں چار دن قبل درج کیا گیا تھا،علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے مٹھی پولیس شکارپورپہنچ گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی بزرگ کو حج کی پیشکش کردی،کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ۖ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو میں بزرگ کے سادہ حلیے نے صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا تھا،جس کے بعد بتایا گیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی بزرگ عبدالقادر مری ہیں، بعد ازاں بزرگ نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی عمرہ کی خواہش کافی تگ و دو اور جدوجہد کے بعد پوری ہوئی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت تعلیم اورماتحت اداروں میں 5سال میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں،کمیٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں گزشتہ10 سالوں میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،کمیٹی نے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کاپرفارمنس آڈٹ کرنے کاحکم دے دیا۔بدھ کوپارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میںوزارت وفاقی تعلیم سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاگیا۔نور عالم خان نے استفسار کیاکہ آپ لوگوں نیڈی اے سی کیوں نہیں کی،آڈٹ حکام نے کہاکہ ایک 12 اپریل اور ایک 18اپریل کو ڈی اے سی ہوئی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آڈٹ بریف میں ڈی اے سی کا کوئی ذکر نہیں ہے،جب تک بریف میں ڈی اے سی کا ذکرنہیں آئے گا، آڈٹ پیرا کا جائزہ نہیں لیں گے،ہر مہینے ڈی اے سی کیا کریں تاکہ مسائل نہ بنیں۔کمیٹی نے وزارت تعلیم اورماتحت اداروں میں 5سال میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیئرمین کمیٹی نے وزارت حکام سے استفسار کیاکہ ریکروٹمنٹس کا کیا مکینزم ہے،پانچ سالوں میں جتنی بھی ریکروٹمنٹس ہوئی ہیں، تفصیلات کمیٹی کو بتائیں،15دنوں میں ہم نے کمیٹی کی میٹنگ بلانی ہے،ڈی اے سیز کے بغیر کوئی بھی چیز ڈسکس نہیں کروں گا۔ کمیٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں گزشتہ10سالوں میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ۔رکن کمیٹی وجیہہ قمر نے کہاکہ فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کا پرفارمنس آڈٹ کیاجائے، جس پرکمیٹی نے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کاپرفارمنس آڈٹ کرنے کاحکم دے دیا۔کمیٹی نے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کی 2گرانٹس سے متعلق معاملے کی پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی۔(محمداویس)
وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کیس کے حوالے سے اس وقت پورا ملک کشمکش کی کیفیت سے دوچار ہے، اگر مبینہ آڈیو لیک میں صداقت نہیں تو اس کا فارنزک آڈٹ کرالیا جا ئے تاکہ ابہام دور ہو۔فیصل آباد میں میاں قمر عباس رجوکہ کے ڈیرے پر کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد آئی این پی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ خواتین کی نجی گفتگو ہے، حالانکہ نجی گفتگو صرف خود اپنے تک محدود ہوتی ہے لیکن اگر ملک کے کسی اہم کیس کے حوالے سے بات کی جائے گی تووہ پرائیویٹ بات کیسے ہو گئی؟انہوں نے کہا کہ خاتون اگر کہتیں کہ بیٹا عیدہمارے پاس کریں یاعیدکا تحفہ دینا چاہتیں تو نجی بات تھی۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ71 کے الیکشن نے ملک کو دولخت کر دیاجبکہ77 کے متنازعہ الیکشن سے دہشت گردی نے جنم لیاجس کے نتائج آج تک ملک و قوم کو بھگتنا پڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون دس پندرہ ہزار بندوں کو لاکھوں لوگ بتا رہی ہیں جو غیر جانبداری نہیں بلکہ ایک جماعت کی محبت میں اندھا پن ہے اورپھر کہہ رہی ہیں سارے آپکے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں،آپ دعائیں سنیں اور فیصلہ کریں لہٰذایہ سب کیسے پرائیویٹ گفتگو ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کو ہٹاکر ملک پر ظلم کیا گیا اسلئے عوام دیکھیں کہ جب نواز شریف تھا توقیمتیں مئی 2018 میں کیا تھیں اور جب سے یہ آئے تمام اشیا کی کتنی قیمتیں بڑھتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی وقت میں تمام انتخابات کروائیں جائیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے تجویز پیش کی کہ الیکشن کے مسئلہ پرفل کورٹ بینچ بٹھائیں اس کا جوبھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا حکم ہے کہ ہر حال میں 14 مئی کوہی الیکشن کروائیں،ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے،میں اگر الیکشن نہ لڑنا چاہتا تو مجھے ادھر آنے کی کیا ضرورت تھی لیکن میں آپ کو بتادینا چاہتا ہوں کہ الیکشن جب بھی ہونگے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے بھی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ اسی میں ہی ملک و قوم کا فائدہ ہے ورنہ جس قسم کے الیکشن کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح کے الیکشن ملک کے مفاد میں نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عوام دیکھیں گے کہ الیکشن کے نتیجے میں ہم ہی کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پچھلے چار سال سے کوئی کام نہیں ہوا،موٹر وے، چلڈرن ہسپتال، ایف آئی سی میں کچھ بھی توسیع نہیں کی گئی بس
انہوں نے چار سال میں نوجوان نسل کو بد تمیز بنایااورسوشل میڈیا پر عزتیں اچھالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلقہ میں بڑی تعداد میں واپڈا کے منصوبے مکمل کروائے ہیں اورواپڈانے اعلان کیا ہے کہ پورے حلقے میں مزیدبہت کام ہوگااور کوئی علاقہ بجلی کے بغیر نہیں رہے گاجس کے ساتھ ساتھ گیس کیلئے بھی سروے کروایا جا ئے گا اور جہاں جہاں گیس نہیں وہاں گیس فراہم کی جا ئے گا۔رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ نتھو چک کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے سوئی گیس کی فراہمی اور اضافی آبادیوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کی جانب سے ان کی جس طرح پرزور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ رجوکہ برادری کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کہ حمایت کے اعلان پر یقین ہے کہ کھل کر مخالفت کرنے والا ہی کھل کر حمایت بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہمارے قائد میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین، مقامی رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ابھی سے گلی گلی محلہ محلہ، قریہ قریہ، نگر نگر پھیل جائیں اور اپنی انتخابی مہم کو تیز کریں تاکہ جب بھی الیکشن ہوں فتنہ خان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر اسے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ کردیا جا ئے۔
کن منگ (شِنہوا) دریائے میکانگ پر چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 128 واں مشترکہ گشت شروع کردیا ۔
گشت میں شرکت کے لئے چین ، لاؤس اور میانمار کی 3 بندرگاہوں سے 7 بحری جہاز روانہ ہوئے ۔
گشت 4 دن اور 3 رات جاری رہے گا جس میں سرحد پار جرائم سے نمٹنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ دریا کنارے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دریائے میکانگ کو چین میں دریائے لان کانگ کہا جاتا ہے۔ یہ سرحد پار جہاز رانی کی ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔ اس دریا پر 4 ممالک نے دسمبر 2011 سے مشترکہ گشت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
کولمبو(شِنہوا) چین کے تعاون سے تعمیر کردہ سری لنکا کے سب سے بڑے قومی اسپتال میں بیرون مریض عمارت سری لنکا کے سپرد کردی گئی۔
سری لنکا میں چین کے سفیر چھی ژین ہونگ اور سری لنکا کے وزیر صحت کیہیلیا رامبکویلا نے اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور حوالگی کی دستاویز پر دستخط کئے۔
چھی نے چینی حکومت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں صحت شعبے کو ترجیح دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے نوول کرونا وائرس وبا کے دوران سری لنکا کو طبی سامان اور ویکسین فراہم کی ۔
پولوناروا میں چین۔ سری لنکا دوستی اسپتال کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے چھی نے کہا کہ چین کی جانب سے گزشتہ برس تحفتاً دی گئی 8 موبائل لیبارٹریز دیہی علاقوں میں امراض گردہ کی تشخیص میں معاونت کررہی ہیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں امراض گردہ کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔
چھی نے مزید کہا کہ چین نے سری لنکا کو ہنگامی ادویات بھی فراہم کی ہیں اور امید ہے کہ چین کی کوششوں سے فرنٹ لائن طبی عملے اور مریضوں کو بھرپور فوائد ملیں گے۔
چین کے طویل مدتی تعاون کو سراہتے ہوئے رامبکویلا نے کہا کہ بیرونی مریض عمارت ملک کے شعبہ صحت میں ایک ضروری اور قابل ذکر منصوبہ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ طبی شعبے سے وابستہ افراد اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
اس عمارت کا تعمیراتی رقبہ تقریباً 50 ہزار مربع میٹر ہے اور یہاں یومیہ 6 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس سے مقامی طبی وسائل کو درپیش کمی دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
کولمبو(شِنہوا) چین کے تعاون سے تعمیر کردہ سری لنکا کے سب سے بڑے قومی اسپتال میں بیرون مریض عمارت سری لنکا کے سپرد کردی گئی۔
سری لنکا میں چین کے سفیر چھی ژین ہونگ اور سری لنکا کے وزیر صحت کیہیلیا رامبکویلا نے اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور حوالگی کی دستاویز پر دستخط کئے۔
چھی نے چینی حکومت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں صحت شعبے کو ترجیح دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے نوول کرونا وائرس وبا کے دوران سری لنکا کو طبی سامان اور ویکسین فراہم کی ۔
پولوناروا میں چین۔ سری لنکا دوستی اسپتال کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے چھی نے کہا کہ چین کی جانب سے گزشتہ برس تحفتاً دی گئی 8 موبائل لیبارٹریز دیہی علاقوں میں امراض گردہ کی تشخیص میں معاونت کررہی ہیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں امراض گردہ کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔
چھی نے مزید کہا کہ چین نے سری لنکا کو ہنگامی ادویات بھی فراہم کی ہیں اور امید ہے کہ چین کی کوششوں سے فرنٹ لائن طبی عملے اور مریضوں کو بھرپور فوائد ملیں گے۔
چین کے طویل مدتی تعاون کو سراہتے ہوئے رامبکویلا نے کہا کہ بیرونی مریض عمارت ملک کے شعبہ صحت میں ایک ضروری اور قابل ذکر منصوبہ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ طبی شعبے سے وابستہ افراد اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
اس عمارت کا تعمیراتی رقبہ تقریباً 50 ہزار مربع میٹر ہے اور یہاں یومیہ 6 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔ اس سے مقامی طبی وسائل کو درپیش کمی دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
ناگاؤں، بھارت (شِنہوا) اگر آپ بھارت کی ناگاؤں میں جنگل کے بادشاہ رائل بنگال سے ملنا چاہتے ہیں تو اپنی سانسیں روک لیں ۔ کیونکہ یہ ملاقات قوت برداشت ، تیز رفتاری اور زبردست طاقت کا بہترین امتزاج ثابت ہوگی۔
اپنی پرکشش شکل، خوبصورتی اور طاقت کی بدولت رائل بنگال ٹائیگر اکثراوقات ملک کے بھرپور ورثہ اور ثقافت کی علامتی نمائندگی کرتا ہے۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ناگاؤں میں ایک رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ناگاؤں میں ایک رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ناگاؤں میں ایک رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ناگاؤں میں ایک رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ناگاؤں میں ایک رائل بنگال ٹائیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ڈاکوئوں سے مقابلے میں 6پولیس اہلکار شہید ہوگئے،پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے،شہدا میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،کانسٹیبل نثار احمد، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق ڈاکو مغوی کو لے کر دوسری جگہ فرار ہوگئے۔
مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ حج کوٹہ دستیاب ہے لیکن حج کرنے والے کم پڑگئے ہیں،ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے،ذرائع مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حکومت نے استعمال نہ کیا جانے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنیکا فیصلہ کیا ہے، حج کوٹہ واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،ذرائع کے مطابق مہنگے حج کے سبب بہت سے پاکستانی درخواستیں نہیں دے سکے،درخواستوں کی کم وصولی پر سرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا گیا تھا تاہم مسئلہ یہ ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز اضافی کوٹہ ملنے پر مارکیٹ سے ڈالر لیں گے اور اوپن مارکیٹ سے خریداری پر ڈالرکی غیر ضروری طلب بڑھ جائیگی، پاکستان کا مطالبہ رہا ہے کہ حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 سے بڑھا کر 2 لاکھ 10 سے 20 ہزار کیا جائے، پاکستان کو کئی برس بعد 1 لاکھ 79 ہزارکا پورا حج کوٹہ ملا تھا جسے مکمل استعمال نہ کیا جاسکا،ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا، سرکاری حج اسکیم کے لییکوٹے سے تقریبا 9 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 72 ہزار 869 اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد 8 ہزار رہی، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت44 ہزار 190 کیکوٹے پر 28 ہزار 679 اضافی درخواستیں آئیں، سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت اضافی درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی حج پربھیجا جا رہا ہے،ذرائع مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 235 ملین ڈالر درکار ہیں،کچھ ڈالر اسپانسرشپ اسکیم اور باقی حکومت فراہم کر رہی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں اداروں کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو وفاقی حکومت سے رپورٹ لے کر جمع کرانے کا حکم دے دیا، نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے کارکن سید طاہرعلی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،لاپتہ سید طاہرعلی کی اہلیہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر کو قصبہ علی گڑھ سے لاپتہ کیا گیا، محکمہ ایجوکیشن نے شوہر کی تنخواہ بھی بند کردی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تنخواہ دینے کا حکم دیا جائے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 23 جے آئی ٹیز اور21 ایف ٹی پی سیشن ہوئے،سندھ ہائی کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا اور سیکرٹری داخلہ کو وفاقی حکومت سے رپورٹ لے کر جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹ لے کر جمع کرائیں،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی لاپتہ افراد کیس میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔
بیجنگ (شِںہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کی تجارتی پابندیوں کے اقدامات بارے تحقیقات کو مکمل طور پر جائز اور معقول قرار دیا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ژو فینگ لین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تائیوان حکام عرصہ دراز سے بڑی تعداد میں مین لینڈ کی مصنوعات پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرتے رہے ہیں جو ایک مسلمہ حقیقت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت تجارت نے عالمی تجارتی تنظیم کے عدم تفریق کے اصول اور مین لینڈ کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تجارتی رکاوٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جو مکمل طور پر جائز اور معقول ہے۔
پنجاب کے انتخابات میں تحریک انصاف نے متعدد حلقوں سے پارٹی ٹکٹ تبدیل کردیئے جبکہ زیرالتوا حلقوں کے ٹکٹ بھی جاری کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ریویو کمیٹی نے اعتراضات کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے تبدیل شدہ حلقوں میں نئے امیدواروں اور زیرالتوا حلقوں بارے پارٹی امیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے،لسٹ کے مطابق پی پی 7 سے طارق مرتضی ،پی پی 10 سے کرنل اجمل صابر ، پی پی 11 سے عارف عباسی، پی پی 73 سے سہیل گجر اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،اسی طرح پی پی 79 سے نذیر صوبی ، پی پی 50 سے افضل مہیس، پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی ، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہورسے فیاض بھٹی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے،پی پی 176 سے مہر سلیم ، پی پی 177 سے بیرسٹر شاہد مسعود، پی پی 101 سے شہیر داد، پی پی 108 سے ندیم افتاب سندھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر کو ٹکٹ مل گیا ہے،نئی لسٹ کے مطابق پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ، پی پی 201 سے میجر(ر)سرور، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ ،پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا،پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، پی پی 276 سے معظم جتوئی اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک جواب دیں،رجسٹرار آفس نے کیس 11مئی کو آئندہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا،تحریری حکم نامے کے مطابق دوران سماعت عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ وقوعہ لاہور کا ہے، یہاں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل کے مطابق مقدمے میں لگائے گئے الزامات جرم کے زمرے میں نہیں آتے۔
گوانگ ژو (شِنہوا)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب (ٹیوٹا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ " بالکل وہی تربیتی طریقہ کار ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے"۔
انہوں نے رواں سال فروری میں گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک کا دورہ کرنے والی ایک ٹیم کی قیادت کی اور اسکول کی پختہ تعمیراتی ٹیکنالوجی تربیتی مرکز کو سراہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے قابل اور ذہین طلباء کو پڑھنے اور یہاں رہنے کے لئے آنے کا منتظر ہوں اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت بارے پرامید ہوں۔
پنجاب پاکستان میں تعلیم کا ایک بڑا مرکز ہے ۔پنجاب ٹیوٹا نے 2021 میں چین کو ایک دعوت نامہ بھیجا تھا جس میں اس امید کا اظہار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی وسائل متعارف کرائے جائیں گے۔
چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعلقہ چینی اداروں کے ساتھ فریم ورک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔
پاکستان نے چین کے عالمی شہرت یافتہ بنیادی ڈھانچہ ٹیکنالوجی پر اپنی نگاہیں مرکوز کررکھی ہیں۔ امید کی جارہی چین کے اعلیٰ معیارکے بنیادی ڈھانچے کا معیار پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا اور متعلقہ شعبوں میں ہنرمندوں کو تربیت دی جائے گی۔
موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا نے ملکرایک نصاب ترتیب دیا تاکہ سڑک اور پل کی ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے۔
طلباء گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں 2 سال اور گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک میں ایک سال کل وقتی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء کو دونوں اداروں کی جانب سے دیئے گئے جائزے پاس کرنا ہوں گے جس کے بعد صوبہ گوانگ ڈونگ اور ٹیکسلا کی جانب سے ڈپلومہ دیا جائے گا جو حکومت پاکستان سے منظورشدہ ہے۔
اس ضمن میں طلبہ کا پہلا بیج 2022 میں پاکستان میں پڑھائی شروع کرچکا ہے۔
پنجاب ٹیوٹا اور گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)
گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک کے روڈ اینڈ برج انجینئرنگ ٹیکنالوجی شعبے کے سربراہ وو زی چھاؤ نے کہا کہ سڑک اور پل ہمارا ایک بڑا شعبہ ہے تاہم پاکستان میں یہ شعبہ موجود نہیں ہے۔ اس تعاون سے پاکستان میں اس پیشہ ورانہ خلا کو پر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ تحریری تربیتی پروگرام پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا جائزہ اور سرٹیفیکشن حاصل کرچکا ہے اور اسے مقامی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تربیت میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا گیا پہلا سمندرپار صلاحیت تربیتی پروگرام بھی ہے۔
وو نے کہا کہ روڈ اینڈ برج انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پیشہ ورانہ علم اور بنیادی تربیت میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ ہم مشترکہ طور پر تکنیکی اور ہنر مند صلاحیتوں کو فروغ دینے بارے پرامید ہیں جو چین اور پاکستان کی ثقافتوں کو سمجھتے اور ملکی وغیر ملکی تعمیراتی منصوبوں کو ضروریات کے تحت ڈھال سکتے ہیں تاکہ پاکستان کے مقامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سماجی و معاشی ترقی کی خدمت کی جاسکے۔
میاں احمد خاور شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے نوجوان پیشہ ورانہ مہارتوں سے محروم ہیں اور روزگار کا حصول ایک بڑا مقامی مسئلہ بن چکا ہے۔
چینی اداروں کے ساتھ تعاون سے مقامی سطح پر درکار سول انجینئرنگ میں صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے جس نے نہ صرف پاکستان کی مقامی معاشی ترقی میں مدد مل سکتی ہے بلکہ روزگار اور لوگوں کے ذریعہ معاش کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔
گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک کے صدر ژاؤ پھینگ فائی نے کہا کہ "چین کا معیار دنیا میں سب سے بلند ہے اور مشترکہ طور پر تربیت یافتہ ہنرمند افراد دنیا کے مختلف ممالک میں کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں"۔
مستقبل میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کا منصوبہ اعلیٰ معیار کے کورسز کے لیے بین الاقوامی تعلیمی پلیٹ فارم پر انحصار کرے گا جسے ملک بھر میں پاکستانی کالجوں اور جامعات کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ چین ۔ پاکستان بین الاقوامی تبادلوں اور مشترکہ سائنسی تحقیق اور تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔
ژاؤ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ روڈ اینڈ برج انجینئرنگ ٹیکنالوجی ووکیشنل ایجوکیشن الائنس قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاکہ پیشہ ورانہ تعلیم اوراس کے ذیلی شعبوں کو فروغ دیکر چین۔ پاکستان تعاون کی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔
گوانگ ژو (شِنہوا)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب (ٹیوٹا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ " بالکل وہی تربیتی طریقہ کار ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے"۔
انہوں نے رواں سال فروری میں گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک کا دورہ کرنے والی ایک ٹیم کی قیادت کی اور اسکول کی پختہ تعمیراتی ٹیکنالوجی تربیتی مرکز کو سراہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے قابل اور ذہین طلباء کو پڑھنے اور یہاں رہنے کے لئے آنے کا منتظر ہوں اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت بارے پرامید ہوں۔
پنجاب پاکستان میں تعلیم کا ایک بڑا مرکز ہے ۔پنجاب ٹیوٹا نے 2021 میں چین کو ایک دعوت نامہ بھیجا تھا جس میں اس امید کا اظہار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی وسائل متعارف کرائے جائیں گے۔
چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعلقہ چینی اداروں کے ساتھ فریم ورک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔
پاکستان نے چین کے عالمی شہرت یافتہ بنیادی ڈھانچہ ٹیکنالوجی پر اپنی نگاہیں مرکوز کررکھی ہیں۔ امید کی جارہی چین کے اعلیٰ معیارکے بنیادی ڈھانچے کا معیار پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا اور متعلقہ شعبوں میں ہنرمندوں کو تربیت دی جائے گی۔
موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا نے ملکرایک نصاب ترتیب دیا تاکہ سڑک اور پل کی ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے۔
طلباء گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں 2 سال اور گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک میں ایک سال کل وقتی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء کو دونوں اداروں کی جانب سے دیئے گئے جائزے پاس کرنا ہوں گے جس کے بعد صوبہ گوانگ ڈونگ اور ٹیکسلا کی جانب سے ڈپلومہ دیا جائے گا جو حکومت پاکستان سے منظورشدہ ہے۔
اس ضمن میں طلبہ کا پہلا بیج 2022 میں پاکستان میں پڑھائی شروع کرچکا ہے۔
پنجاب ٹیوٹا اور گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)
گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک کے روڈ اینڈ برج انجینئرنگ ٹیکنالوجی شعبے کے سربراہ وو زی چھاؤ نے کہا کہ سڑک اور پل ہمارا ایک بڑا شعبہ ہے تاہم پاکستان میں یہ شعبہ موجود نہیں ہے۔ اس تعاون سے پاکستان میں اس پیشہ ورانہ خلا کو پر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ تحریری تربیتی پروگرام پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا جائزہ اور سرٹیفیکشن حاصل کرچکا ہے اور اسے مقامی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تربیت میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا گیا پہلا سمندرپار صلاحیت تربیتی پروگرام بھی ہے۔
وو نے کہا کہ روڈ اینڈ برج انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پیشہ ورانہ علم اور بنیادی تربیت میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ ہم مشترکہ طور پر تکنیکی اور ہنر مند صلاحیتوں کو فروغ دینے بارے پرامید ہیں جو چین اور پاکستان کی ثقافتوں کو سمجھتے اور ملکی وغیر ملکی تعمیراتی منصوبوں کو ضروریات کے تحت ڈھال سکتے ہیں تاکہ پاکستان کے مقامی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سماجی و معاشی ترقی کی خدمت کی جاسکے۔
میاں احمد خاور شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے نوجوان پیشہ ورانہ مہارتوں سے محروم ہیں اور روزگار کا حصول ایک بڑا مقامی مسئلہ بن چکا ہے۔
چینی اداروں کے ساتھ تعاون سے مقامی سطح پر درکار سول انجینئرنگ میں صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے جس نے نہ صرف پاکستان کی مقامی معاشی ترقی میں مدد مل سکتی ہے بلکہ روزگار اور لوگوں کے ذریعہ معاش کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔
گوانگ ڈونگ کنسٹرکشن پولی ٹیکنک کے صدر ژاؤ پھینگ فائی نے کہا کہ "چین کا معیار دنیا میں سب سے بلند ہے اور مشترکہ طور پر تربیت یافتہ ہنرمند افراد دنیا کے مختلف ممالک میں کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں"۔
مستقبل میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کا منصوبہ اعلیٰ معیار کے کورسز کے لیے بین الاقوامی تعلیمی پلیٹ فارم پر انحصار کرے گا جسے ملک بھر میں پاکستانی کالجوں اور جامعات کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ چین ۔ پاکستان بین الاقوامی تبادلوں اور مشترکہ سائنسی تحقیق اور تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔
ژاؤ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ روڈ اینڈ برج انجینئرنگ ٹیکنالوجی ووکیشنل ایجوکیشن الائنس قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاکہ پیشہ ورانہ تعلیم اوراس کے ذیلی شعبوں کو فروغ دیکر چین۔ پاکستان تعاون کی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔
شہباز شریف اور سکندر سلطان راجا کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،ظہور مہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمی میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجرا کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔ سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیر مناسب ہے،سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے۔ عدالت 21 ارب جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا بھی حکم دے۔
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار خطے میں مارچ کے اختتام تک فائیو جی بیس اسٹیشن کی 9 ہزار 500 سے زائد ہوچکی تھی۔ جبکہ خطے میں فائیو جی صارفین کی تعداد تقریباً 10 لاکھ 30 ہزار ہے۔
فائیو جی پلس انڈسٹریل انٹرنیٹ کانفرنس کے مطابق مارچ کے اختتام تک تبت میں کاونٹی سطح کے 74 خطوں کے اہم شہری علاقوں میں فائیو جی نیٹ ورک کام کررہا تھا۔
تبت رواں سال 2 ہزار 300 سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ 2025 کے اختتام فائیو جی بیس اسٹیشن کی تعداد 18 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔
اس اقدام کا مقصد اعلیٰ معیار کی اقتصادی و سماجی ترقی اور مختلف صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔
حالیہ برسوں میں خود اختیار خطہ تعلیم ، طبی نگہداشت ، نقل و حمل اور ترسیل کے شعبوں میں فائیو جی نیٹ ورک ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دے رہا ہے۔ تبت میں پہلے فائیو جی بیس اسٹیشن نے 2019 میں کام شروع کیا تھا۔
وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مطابق چینی معیشت میں فائیو جی ٹیکنالوجیز کا وسیع پیمانے پر اطلاق کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے نادرا آفس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، نادرا آفس عملے کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی کو بریفنگ دی گئی،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے نادرا تحصیل میریان آفس کو تحصیل میریان کی عوام کیلئے تحفہ قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ضلع بنوں کی تحصیل میریان میں نادر اآفس کا افتتاح کیا اور آفس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، عملے کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو بریفنگ دی ، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہداکرم درانی نے کہا کہ نادرا تحصیل میریان آفس تحصیل میریان کی عوام کیلئے تحفہ ہے ، بنوں کی تعمیر و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بنوں کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے، بنوں اور ملحقہ اضلاع کی تعمیر و ترقی میں وفاقی حکومت اور جمیعت علما اسلام کا اہم کردار ہے ، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر کے ہمراہ صوبائی وزیر حامد شاہ بھی موجود تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا ٹھٹھہ میں چلیاں کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہونے والے انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور ان کے غم کے میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا کرے ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی اور متعلقہ احکام کو زخمیوں کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کبل پولیس سٹیشن سوات میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کی بجائے عذرلنگ قرار دیا ہے اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ایک بیان میں سراج الحق نے شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے،امیر جماعت نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردوں سے چھینا ہوا آتشیں اسلحہ کثیر آبادی کے حامل پوائنٹ پر رکھنے کا رسک کیوں لیا گیا؟ قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا میں اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا، خطے میں بیس سال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، یہ خون ریزی کا سلسلہ کب بند اور عوام کو کب امن نصیب ہو گا، لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے اور ماتم کرتے رہیں گے؟ حکومت کی وضاحت سے سو سوالات پیدا ہوتے ہیں اور یہ کہ خود سرکاری لوگوں کے بیانات میں واضح تضادات ہیں، ماضی میں جتنے دھماکے ہوئے سوائے ایک کے جس کی انکوائری جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی، حقائق منظرعام پر نہیں آئے، حتیٰ کہ آرمی پبلک سکول جیسے اندوہناک واقعہ کی انکوائری بہت لیٹ شروع کی گئی اور قوم اب تک نتائج کی منتظر ہے۔
انھوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے چند روز بعد سوات دہشت گردی کا واقعہ بجائے خود حکومتی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوال ہے اور یہ کہ کبل میں انسداد دہشت گردی کے پولیس سٹیشن میں خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کا دوسرا بڑا واقعہ ہوا جس میں 17لوگ شہید اور 50 سے زائد زخمی ہیں، اس سے قبل پشاور کے وسط میں انتہائی حساس علاقہ کی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس میں پولیس سمیت کئی لوگوں کی جانیں گئیں، صوبہ میں لوگوں کے چہرے بجھے ہوئے ہیں، صرف خیبرپختونخوا ہی نہیں پورے ملک میں عوام پریشان اور مایوس ہیں، حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہ ذمہ داری انجام نہیں دے سکتیں جیسا کہ حالات سے واضح ہے تو براہ مہربانی گھر چلی جائیں۔ سوات دہشت گردی واقعہ کے بعد خیبرپختونخوا میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور دوسری جانب خوف،بدامنی اور حکمرانوں کی طفل تسلیاں ہیں۔ لوگ حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں اور کرپٹ اشرافیہ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
نام نہاد سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور پارٹی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہیں جس سے مسائل مزید الجھ رہے ہیں اور ملک لاوارث ہے۔ حکمرانوںنے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں، کیا خیبرپختونخوا کے لوگوں کا کام صرف لاشیں اٹھانا رہ گیا ہے؟ حیران ہوں کہ اداروں اور حکومت کے عہدیداران تمام سہولیات انجوائے کر رہے ہیں، بکتربندگاڑیوں اورسیکیورٹی کے حصار میں گھومتے اور محلات میں رہایش پذیر ہیں، مگر عوام کی حفاظت کے لیے ان کے پاس کوئی منصوبہ یا حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔ حقیقت یہ ہے کہ عوام کی حفاظت اور بہتری حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں۔،مزیدبرآں ثمرباغ دیرپائن میں جے آئی یوتھ کی جانب سے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا اثاثہ ہیں اور انہی سے ہی بہتری کی امید وابستہ ہے۔ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور ملک میں پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جمہوری جدوجہد کا حصہ بنیں۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اور اسلامی نظام سے ہی یہاں بہتری آ سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد و محور ملک کو قرآن و سنت کا نظام دینا ہے۔ دین آئے گا تو امن اور خوشحالی آئے گی۔ قوم نے گزشتہ 75برسوں میں مارشل لا کو بھی دیکھ لیا اور نام نہاد سیاسی حکومتوں کے جمہوری ادوار کا بھی مزا چکھ لیا، یہ سب لوگ آزمائے جا چکے ہیں،اب قوم کے لیے واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ اس موقع پر امیر ضلع اعزاز الملک افکاری، سابق ایم پی اے سعید گل اور صدر جے آئی یوتھ دیرپائن عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود گزشتہ روز واطن واپس پہنچ گئے ، سیکرٹری مذہبی امور نے حج آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امبور سینیٹر طلحہ محمود چند روز پہلے حج انتظامات کو دیکھنے سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے ،گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود وطن واپس پہنچ گئے ، وزارت کی جانب سے حج انتظامات پر سیکرٹری مذہبی امور نے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران سیکرٹری مذہی امور نے کہاکہ حجاج کرام کی بائیو میٹرک 28 اپریل تک مکمل ہو گی، عازمین حج سے کارآمد پاسپورٹ بھی 28اپریل تک طلب کیے گئے ہیں،تمام 10 حاجی کیمپوں کے زیر انتظام مناسک حج اور انتظامی امور کی تربیت کا آغاز (آج) 27اپریل سے ہو گا،تحصیل اور ضلع کی سطح پر منعقدہ حج تربیت میں شرکت لازمی ہے، انداز 20 مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہو جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 21 جون کو روانہ ہو گی-
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔احتساب عدالت لاہور کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عثمان بزدار نے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا یہ ضمانت ہومیو پیتھک طریقے سے چلانی ہے؟، جس پر عثمان بزادر کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا ہے آج نیب آفس میں جمع ہوگا۔جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ بزادر صاحب عدالت کو عدالت سمجھیں، میں اس معاملے پر بڑا سخت ہوں، فیصلہ میرٹ پر ہوگا، اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو آپ کو انصاف ملے گا، اگر میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو ضمانت نہیں ملے گی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عثمان بزدار نے اپنے آفس کو صاف شفاف طریقے استعمال کیا ہے تو ٹھیک، اگر اس میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام ہوا تو رپورٹ میں ضرور نیب تفتیشی لکھے، تفتیشی صاحب آپ نے ان کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بعدازاں عدالت نے عثمان بزادر کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔
عیدالفطر کے دوران مقامی مانگ اور گوشت کی برآمدات میں اضافے کے باعث ملک کے اندر گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بچھیا کے ہڈی اور بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت مختلف علاقوں میں اضافے کے بعد بالترتیب 900 سے 950 روپے اور 1100 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو اس سے قبل 850 اور ایک ہزار روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران خوردہ فروشوں نے گوشت کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھا دی اور اس کی وجہ تھوک کی قیمتوں میں اضافہ بتایا ہے۔یہی صورتحال بکرے کے گوشت کی بھی ہے، جس کی قیمت رمضان کے مہینے میں مختلف منڈیوں میں 1700 سے 1800 روپے فی کلو دیکھی گئی جو 200 روپے اضافے کا اضافہ ہے، مختلف مارکیٹوں مثال کے طور پر برنس روڈ پر بکرے کا گوشت 2 ہزار سے 2 ہزار 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، کمشنرنے اس کے نرخ 1400 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں لیکن پورے شہر میں اس قیمت پر گوشت دستیاب نہیں ہے۔خوردہ فروشوں نے مقامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کی وجہ گوشت کی برآمدات کو قرار دیا ہے،تاہم ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات کی مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران میں اوسطاً فی ٹن قیمت 4 ہزار 378 ڈالر حاصل کی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ہزار 416 ڈالر تھی۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک کی مجموعی گوشت کی برآمدات بڑھ کر 69 ہزار 72 ٹن (30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) ہو گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 56 ہزار 397 ٹن (24 کروڑ 90 لاکھ ڈالر) تھی، یہ اضافہ مقدار میں 22.4 فیصد اور قدر میں 21 فیصد ہے۔
پاکستان میں خریف کے ابتدائی موسم میں پانی کی کمی سے کپاس سمیت متعدد فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان صرف 13 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرسکتا ہے جبکہ 15سے 17ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ملین ایکڑ فٹ پانی کے نقصان سے قومی معیشت کو 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی حالیہ میٹنگ کے شرکا ء کو بتایا گیا کہ پانی کے موثر استعمال کے ذریعے ان نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔تاہم پنجاب نے پانی کی کمی سے متعلق رپورٹس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا اور ارسا نے معاملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب، خیبرپختونخوا ہ اور سندھ کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔خریف کا موسم اپریل میں شروع ہوتا ہے اور ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ خریف کی اہم فصلیں چاول، گنا، مکئی، ماش کی دال اور سب سے اہم کپاس ہیں۔ارسا کے ترجمان خالد ادریس رانا کے مطابق ہم نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دریائوں میں پانی کی دستیابی پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات کو دیکھا ہے۔اپریل کے بعد درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جاتا ہے،جولائی میں دریائوں میں پانی دستیاب ہوتاہے، اس لیے خریف کی فصلوں کو ابتدائی سیزن میں شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واپڈا تربیلا ٹنلـ5 پر کام کر رہی ہے جس کے لیے پانی کی ایک خاص سطح کی ضرورت ہے اس لیے ارسا کو تربیلا ڈیم میں پانی کی ایک مخصوص سطح برقرار رکھنا ہوگی-
کاغذ تیار کرنے والی مقامی پیپر ملز نے کاغذ کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، اس اضافے کے ساتھ اردو بازارمیں کاغذ کی فی کلو قیمت 295روپے سے بڑھ کر 305روپے ہو گئی ہے جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کاغذ کی قیمت میں حالیہ اضافہ درسی کتب،کاپیوں اور رجسٹروں کی قیمت میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔
نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اہم ترین اقتصادی پالیسیاں زمینی حقائق کے بجائے توقعات اورخواہشات کی بنیاد پر بنائی جاتی ہیں اہم فیصلے ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں اس لئے ہم نہ ختم ہونے والے تنازعات میں الجھے رہتے ہیں۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی ایک وجہ پاکستان کا زنگ آلود نظام انصاف ہے جو کہ 140 میں سے 129 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں صرف وہ پالیسیاں کامیاب ہوتی ہیں جواشرافیہ کی دولت میں اضافے کا سبب بنیں۔ ناقص طرزحکمرانی اشرافیہ کی خود غرضی اوراہم فیصلوں و ضروری اصلاحات کو ٹالنے کی وجہ سے معیشت اپنے پوٹینشل کیمطابق ترقی نہیں کرسکی اور پاکستان میں بیرونی قرضے 126 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ غربت میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ ہورہا ہے۔ موجودہ معاشی بحران نے ملک کے متوسط طبقے کی تعداد کو پانچ کروڑ سے گھٹا کرچارکروڑ کردیا ہیاوراس میں مزید کمی آرہی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت اورتعلیم کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ جب عوام کی صحت ہی خراب ہواورتعلیمی اداروں کی اکثریت اصطبل بنی ہوئی ہوتو ساری دنیا کے معاشی ماہرین مل کر بھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔
ارباب اختیار نے اپنی نا اہلی اور کرپشن چھپانے کے لئے عوام کو ہمیشہ یہ یقین دلایا ہے کہ پاکستان کے خلاف ساری دنیا مسلسل سازشوں میں مصروف ہے جسکی وجہ سے یہ ملک ترقی نہیں کر پا رہا ہے۔ اس سوچ کی وجہ سے عوام کی توجہ ملک کے اندرموجود مسائل سے ہٹ جاتی ہے جو کہ اشرافیہ کا مقصد ہے۔ پاکستان میں انسانی وسائل کی اہمیت کو کبھی نہیں سمجھا گیا ہے اور نہ ہی اسے ترقی دینے کی کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔ 1990 میں پاکستان اوربھارت کی فی کس آمدنی 370 ڈالر تھی۔ اب پاکستان میں فی کس آمدنی 1505 ڈالر جبکہ بھارت میں 2277 ڈالر ہو چکی ہے اورصورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ پاکستان میں آبادی کی بڑی تعداد ٹیکس نہیں دیتی عالمی معیار کے حساب سے ہم سالانہ چار ہزار ارب روپے ٹیکس کم دیتے ہیں۔ اور بہت سے سیاستدان بھی ٹیکس ادا کرنا اپنی توہین جبکہ ٹیکس چرانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو بین الاقوامی منڈی میں حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بجلی اور گیس کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جائے اور ان اشیاء کے نرخ بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش کی صنعتوں کے مطابق رکھے جائیں تو برآمدات میں معقول اضافہ ممکن ہے مگر کچھ لوگ پاکستانی صنعتکاروں کو مطعون کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور پاکستانی برآمد کنندگان پر مختلف حیلے بہانوں سے سبسڈی کے حصول کا الزام لگاتے ہیں ان لوگوں کو اپنی سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
پاکستانی ماہی گیروں کو مچھلی اور دیگر سمندری غذا کی مصنوعات کے تحفظ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے تربیت کی ضرورت ہے جس سے بڑا زرمبادلہ آئے گا اور ماہی گیری برادری کو اچھا منافع ملے گا۔ ڈاکٹر احمد ندیم، میرین فشریز، لسبیلہ، بلوچستان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس صنعت کو مضبوط کرنے سے مزید صنعتی یونٹس قائم کرنے اور روزگار کے مزید مواقع کھلنے میں مدد ملے گی۔ بلوچستان میں تقریبا 30 چھوٹے یا بڑے اسٹیشن یا پوائنٹس ہیں جہاں ماہی گیری کی جاتی ہے اور پھر کیچ کو مزید پروسیسنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے لیا جاتا ہے۔ 30 میں سے دس نکات بڑے ہیں۔ مچھلیوں کو ان مقامات پر جمع کیا جاتا ہے جہاں سے مڈل مین اسے کم نرخوں پر خریدتے ہیں اور زیادہ تر بڑے مقامات پر لے جاتے ہیں۔ بڑے کلیکشن پوائنٹس میں کیچ کو محفوظ رکھنے کے لیے کولڈ سٹوریج، آئس پیک جیسی سہولیات موجود ہیںجب کہ چھوٹے اسٹیشنوں میں مناسب تحفظ کی سہولیات نہیں ہیں جس کی وجہ سے ماہی گیروں کے پاس اپنی مصنوعات کو نسبتا کم قیمت پر فروخت کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔
اچھے منافع سے محروم ہونے کی بنیادی وجہ تحفظ کی سہولیات کا فقدان ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام کیچ اسٹیشنوں کو ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ ماہی گیر مناسب نرخ حاصل کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنا سکیں۔پاکستانی خوردنی آبی مصنوعات کو عالمی منڈی میں اچھی طرح سے مانوس بنانے کے لیے مناسب مارکیٹنگ اور برانڈنگ بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کو محفوظ رکھنے کی سہولیات سے لیس کیا جانا چاہئے تاکہ کیچ کو تازہ اور معیاری رکھا جاسکے۔ مصنوعات کو سنبھالنے، منجمد کرنے اور علاج کرنے اور ان کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے مچھلی پکڑنے والے تمام افراد کے لیے تربیت کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔یہ تمام اقدامات اس صنعت کو ترقی دینے اور ملک میں اس کی پائیداری کو مضبوط بنانے کے لیے بہت اہم ہیں۔ ماہی گیر قومی اقتصادی سائیکل کا ایک بڑا حصہ بناتے ہیںلیکن ان کی خدمات کو سماجی اور سرکاری دونوں سطحوں پر اچھی طرح سے نہیں سمجھا جاتا ہے، یعنی ان کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے کوئی خاص یا باقاعدہ تربیتی سیشن منعقد نہیں کیا جاتا ہے۔
یہاں تک کہ انہیں مچھلی پکڑنے کا اچھا سامان خریدنے یا اپنی کیچ کو محفوظ رکھنے کے لیے کشتیوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوئی سبسڈی یا کسی قسم کی امداد نہیں ملتی۔سورج کی شعاعوں کی براہ راست رسائی کیچ کے معیار کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ ماہی گیروں کو مکمل طور پر لیس ہونا چاہیے یا کم از کم ان کی مدد کی جانی چاہیے تاکہ وہ دھوپ کی تیز گرمی سے بچ سکیں۔ یہ تمام اقدامات انہیں معیاری کیچ کو مطلوبہ منزل تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔مچھلی اور سمندری غذا کی عالمی منڈی میں 2023 میں 611 بلین ڈالرسے 2027 تک 6.23 فیصد کی جامع سالانہ شرح نمو سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ایشیا پیسیفک مچھلی اور دیگر سمندری غذا کی مصنوعات کے لیے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے۔ پاکستان کو اس صنعت کو اپ گریڈ کر کے بین الاقوامی مارکیٹ سے اپنا حصہ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
رواں مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیںڈینم مصنوعات فراہم کرنے والی کمپنی اے این ایل کی فروخت اور مجموعی منافع میں بالترتیب 3.2فیصداور 19فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں خالص نقصان پوسٹ کیا۔کمپنی کا مجموعی منافع 1.7 بلین روپے تک گر گیا ۔اے این ایل کا خالص منافع بھی 460 ملین روپے سے کم ہو کر 140 ملین روپے رہ گیا۔ یہ فرم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ٹیکسٹائل کمپوزٹ سیکٹر میں درج ہے۔ 3.3 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ، کمپنی اس شعبے میں 16ویں نمبر پر ہے۔سہ ماہی تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ اے این ایل نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی جولائی-ستمبرمیں منافع کمایا۔ تاہم دوسری سہ ماہی اکتوبر-دسمبرمیں کمپنی کے منافع میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ کمپنی نے 7.9 بلین روپے کی فروخت اور 1.2 بلین روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔کمپنی نے 320 ملین روپے کا خالص منافع اور خالص منافع کا تناسب 4.01فیصدپوسٹ کیا۔ اسی طرح، کمپنی نے مالی سال23 میں 0.37 روپے فی حصص کا نقصان کیا۔
سسٹین ایبل ترقیاتی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو عبداللہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساحلی سیاحت ابھی تک پسماندہ ہے حالانکہ ملک میں 1000 کلومیٹر کی ساحلی پٹی ہے جو سرکاری اور نجی شعبوں کو سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے ۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رابطے کی کمی، سیاحتی انفراسٹرکچر اور ایک اچھا سیکیورٹی ماحول یہ سب سیاحتی صنعت کی ترقی کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ساحلی سیاحت کی آمدنی کا تخمینہ تقریبا 300 ملین ڈالر ہے جوجی ڈی پی کا 0.1فیصدہے۔پاکستان ساحلی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے کر سالانہ 5 بلین ڈالر تک کما سکتا ہے لیکن کچھ چیلنجز بشمول پسماندہ ساحلی پٹی، مقامی اور ساحلی برادریوں کے حقوق سے انکار، متضاد پالیسیاں اور سیاسی ارادے اور وژن کا فقدان رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہاساحلی پٹی کے ساتھ رہنے والی زیادہ تر برادریاں غریب ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 79 فیصد آبادی غریب ہے جب کہ 54 فیصد غریب ترین طبقے میں آتی ہے۔ ساحلی سیاحتی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے مقامی کمیونٹیز بہت فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سیاحت دنیا بھر میں پیدا ہونے والی ہر پانچ نئی ملازمتوں میں سے ایک کا حصہ ہے اور یہ عالمی معیشت کے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔خالد نے کہا کہ بینک نجی شعبے کے لیے ساحلی پٹی کے ساتھ ہوٹلوں اور ریستورانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کرکے ان سیاحتی سہولیات کی ترقی کو فروغ دے سکتی ہے۔سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں کیرالہ بھارت کی مثال سے سیکھ سکتی ہیں۔ کیرالہ کی ریاستی حکومت نے ہوٹلوں کی تعمیر، بنیادی ڈھانچے سڑکوں، پلوں اور ہوائی اڈوںکی ترقی اور ریاست کو عالمی سیاحتی مقام کے طور پر مارکیٹنگ کے لیے پی پی پی موڈ کو تعینات کیا ہے۔ کیرالہ کی سیاحت کی صنعت میں ترقی نے مقامی برادریوں کے لیے 1.4 ملین سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور آج سیاحت کا شعبہ ریاست کی کل افرادی قوت کا 23 فیصد سے زیادہ ملازمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تقریبا 350 کلومیٹر کی ساحلی پٹی ہے اور کئی ساحل ہیں جن میں کلفٹن، ہاکس بے اور سینڈ اسپٹ شامل ہیںجو تیراکی، دھوپ اور پانی کے کھیل کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
کلفٹن بیچ میں کبابجی، کولاچی، سجاد اور الحبیب سمیت کئی ریستوراں ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔گوادر بلوچستان کا ایک بندرگاہی شہر ہے۔ اس کا ایک خوبصورت ساحل ہے اور یہ اپنے خوبصورت ساحلوں اور صاف پانی کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استولا میں سمندری سیاحت کو فروغ دینے سے سمندری سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اورماڑہ، سونمیانی اور پسنی بلوچستان میں واقع چھوٹے شہر ہیں جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور صاف پانی، سفید ریت اور سرسبز پہاڑیوں کے ساتھ شاندار ساحلوں کے لیے مشہور ہیں۔عبداللہ نے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال سیاحت میں رکاوٹ بن رہی ہے اور تجویز دی کہ حکومت کو ان مقامات کو فروغ دینا چاہیے اور علاقے میں سیاحت کو سپورٹ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سمندری امور کی وزارت نے ساحلی سیاحت کو فروغدینے اور سیاحوں کو ملک کے خوبصورت ساحلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں اقدامات کیے ہیں لیکن یہ کوششیں ادھوری رہیں۔
کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کو 2031تک کاربن نیوٹرلٹی حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد دے گا، پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران 5,000افراد کو بھرتی کیا گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والا پاور سیکٹر کا پہلا اقدام ہے نے مقامی کمیونٹیز کی زندگیوں کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ہر سال 3.2 بلین یونٹ صاف اور سبز توانائی پیدا کرنے والے نجی شعبے کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے طور پر کروٹ ہائیڈل اسٹیشن نے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرکے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لائی ہے۔یہ دریائے جہلم پر کروٹ پاور کمپنی کی جانب سے ضلع راولپنڈی کے اطراف میں بنایا گیا ایک رن آف دی ریور پروجیکٹ ہے جس میں چائنا تھری گورجز ساتھ ایشیا انویسٹمنٹ کا زیادہ حصہ ہے۔یہ پاور اسٹیشن اسلام آباد سے تقریبا 55 کلومیٹر جنوب مشرق میں راولپنڈی کے گاوں کروٹ اور آزاد جموں و کشمیر کے ہولاڑ کے قریب واقع ہے۔4,000 سے زیادہ لوگوں کو مختلف کرداروں میں ملازمت دی گئی ہے جن میں سے 85فیصدمقامی کمیونٹیز سے بھرتی کیے گئے ہیں۔علاقے میں صحت کے متعدد یونٹس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جن میں کہوٹہ ایمرجنسی ہسپتال اور کچھ دیگر بنیادی ہیلتھ یونٹس شامل ہیں۔اسی طرح ڈسپنسریاں اور روڈ انفراسٹرکچر بھی تیار کیا گیا ہے۔
سی پی ای سی اتھارٹی، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران تقریبا 5,000 افراد کو بھرتی کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو 2031 تک کاربن نیوٹرلٹی حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد دے گا۔کروٹ پاور سٹیشن سے ملحقہ گاوں کنن کے رہائشی محمد ایاز نے بتایا کہ وہ پاور سٹیشن کے مقام پر ایک کمرے کے سکول میں پڑھاتا تھا۔ پاور اسٹیشن کی تعمیر کے بعد اسکول کو چار سال قبل کنان گاوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ چینی کمپنی نے اس اسکول کو پانچ سے چھ کمروں پر مشتمل دوبارہ تعمیر کیا ہے اور اس میں پانی کی فراہمی، فرنیچر، واش رومز اور باونڈری وال جیسی سہولیات فراہم کی ہیںجس سے مقامی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاوں تک ایک سڑک تعمیر کی گئی ہے جس سے مقامی باشندوں کے لیے مرکزی سڑکوں سے جڑنا آسان ہو گیا ہے۔پہلے لوگ اپنے بچوں کو 6-7 سال کی عمر میں اسکول میں داخل کراتے تھے کیونکہ اسکول کافی فاصلے پر واقع تھا لیکن اب اسکول قریب ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو 4-5 سال کی عمر میں داخل کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے بعد اپنے علاقے میں ہونے والے کام سے کافی مطمئن ہیں۔گاوں کے اسکول کی جگہ محدود تھی جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو دوسرے علاقوں کے اسکولوں میں داخل کرانے پر مجبور تھے۔ تاہم زیادہ تر والدین اپنے بچوں کو، خاص طور پر لڑکیوں کو دور دراز کے اسکولوں میں نہیں بھیجتے تھے۔ ایاز نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے پرائمری سطح تک تعلیم حاصل کرنا خاص طور پر مشکل تھا لیکن ہمارے گاوں میں ایک کشادہ اسکول کی تعمیر نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اسکول میں سائنس کے دو اساتذہ کو بھی تعینات کیا ہے۔کنان گاں کے ایک اور رہائشی محمد یاسین نے کہا کہ مقامی لوگ اپنے گاوں میں ایک خوبصورت مسجد بنانے پر چینی کمپنی کے شکر گزار ہیں۔ ہم اس جدید دور میں ایک کارپٹڈ سڑک بنانے، ہمارے گاوں کو مرکزی سڑک سے جوڑنے اور ہمارے مواصلاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے خاص طور پر تعمیراتی کمپنی کے شکر گزار ہیں۔
ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)ہدایات کی روشنی میں ائرپورٹس پر خصوصی اقدامات کے تحت تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر ائرپورٹ مینیجرز منکی پاکس سے بچاو اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان موثر بنانے کے لئے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کررہے ہیںکسی فلائیٹ پر مشتبہ منکی پاکس مسافر/کیس کی صورت میں مسافر ائرپورٹ سے باہر جانے کے لئے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گاائرلائین مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہیبارڈر ہیلتھ سروسز(بی ایچ ایس)اور ائیرلائن سٹاف(سی اے اے)ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ائرلائین مریضوں کو کوارنٹائین فسلٹی منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوگی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گیفلائیٹ پر 'ڈی پورٹیز' ہونے کی صورت میں ائرلائین (بی ایچ ایس)کو اپنے سٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی ،مشتبہ یا کنفرم کیسز/مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھیے ہوںگراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کررہی ہیں، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کررہے ہیںاحتیاطی تدابیر کے تحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلیٹس پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)ائرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائیگی پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جارہا ہیبی ایچ ایس اور سی اے اے سٹاف لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کو یقینی بنارہے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے ایائرکرافٹ ویسٹ کو پہلے سے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگائے جانے کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی،سیشن عدالت نے ملزم افتخار رسول گھمن کو ایک لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم افتخار رسول گھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو فوری رہا کردیا جائے،واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار جج کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقدمے میں گرفتار سول جج عبد الماجد آفریدی پیش ہوئے،عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الماجد آفریدی کو مدعی مقدمہ نے دفعہ 164کے تحت نامزد کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے ،عبد اللطیف آفریدی ایڈووکیٹ کو 16جنوری کو پشاور ہائیکورٹ بار روم کے اندر قتل کردیا گیا تھا ۔ جائے وقوع پر مرکزی ملزم عدنان آفریدی کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ واقعے میں نامزد 3دیگر سہولت کار ملزمان ذاکر ، فواد اور عادل ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جب کہ ملزم سول جج عبد الماجد آفریدی نے نامزد ہونے کے بعد خود گرفتاری دی ہے ۔
تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران وزرائے اعلی کو فوری کام سے روکنے اور ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،سپریم کورٹ میں یہ درخواست تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی اور سابق وزیراعلی کے پی محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگران وزرائے اعلی کو فوری ہٹایا جائے،درخواست میں دونوں نگران وزرائے اعلی کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے کی بھی استدعاکی گئی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی جلا ئوگھیرا کے مقدمے میں رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری کرکے 27اپریل کو رپورٹ طلب کر لی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے علی امین گنڈا پور کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور کے وکیل نصیر الدین نئیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بے بنیاد مقدمے میں نامزد کیا، زمان پارک جلا ئوگھیرا کے وقت علی امین لاہور میں موجود ہی نہیں تھے،وکیل کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے گرفتار افراد کے بیانات کی روشنی میں تحریک انصاف کے رہنما کو نامزد کردیا،وکیل نے نشاندہی کی کہ علی امین گنڈا پور سے کوئی برآمدگی نہیں ہونی، اس لئے ان کی درخواست ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے،یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،دوسری جانب علی امین گنڈا پور کو ریاست کے خلاف بیان دینے کے خلاف مقدمے میں شکار پور کی عدالت میں پیش کردیا گیا،علی امین گنڈا پور کو شکارپور کی سینٹرل جیل سے سپیشل سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو 6 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 27اور 28کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا ، اس اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا ،ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچوئلی کریں گے،واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا ،بھارت نے مئی میں گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے،بھارت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا، شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔