• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

نیوزی لینڈ میں 7.1کی شدت سے زلزلہ،مرکز کرمیڈ...

نیوزی لینڈ میں 7.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز 'کرمیڈک جزائر' تھے۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 49 کلو میٹر اور شدت 7.1ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں 3 روز کی جنگ بندی،غیر ملکی سفارتی...

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جاری خانہ جنگی میں منگل سے 3 روز تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔خبر کے مطابق،سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب، امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا۔سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالے جبکہ امریکہ نے اتوار کی شب خرطوم سے 100 کے قریب سفارتی عملے کو نکالا ہے۔سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ وہ امریکہ، برطانیہ، چین اور فرانس کے سفارت کاروں کی فوجی طیاروں کے ذریعے انخلا کی کوششوں کو مربوط کر رہی ہے۔ سوڈانی فوج کا یہ بیان ہفتے کو اس وقت جاری کیا گیا جب ملک کے مرکزی ہوائی اڈے سمیت دارالحکومت میں شدید لڑائی جاری ہے۔فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عبدالفتاح برہان نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بات کی، جنہوں نے سوڈان سے اپنے شہریوں اور سفارت کاروں کے محفوظ انخلا کی درخواست کی ہے۔کئی ممالک اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے ناکام کوششیں کر چکے ہیں، انخلا کا کام بہت زیادہ خطرناک اس لیے بھی سمجھا جا رہا ہے کیوں کہ سوڈانی فوج اور اس کی حریف طاقت ور نیم فوجی فورس کے درمیان خرطوم اور اس کے آس پاس شدید جھڑپیں جاری ہیں جو کہ اب رہائشی علاقوں تک پھیل چکی ہے۔خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پابندیاں جس قدر زیادہ ہوں گی اسی قدر جلد فتح...

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے روسی فوج کی عسکری ضروریات پوری کرنے والی 322 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔زلنسکی نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ روس کے حامیوں اور روسی جارحیت میں کردار ادا کرنے والوں کے خلاف 3 پابندی پیکیج نافذ العمل کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک پابندی پیکیج روسی فوج کی عسکری ضروریات پوری کرنے والی عسکری صنعتوں پر عائد کیا گیا ہے۔ اس دفعہ، اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر عسکری مصنوعات پیدا کرنے والی، 322 کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔پابندیوں کے دوسرے پیکیج کا اطلاق روس کو عائد شدہ پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے والے افراد اور آئینی شخصیات پر کیا گیا ہے۔ ان پیکیجوں میں خاص طور پر دھیان رکھا گیا ہے کہ پابندیاں ان افراد کا بھی احاطہ کریں جو مطلوبہ شخصیت کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ ہر اس شخص کا ہدف ہے جو جنگ کے فوری خاتمے اور ہماری جلد از جلد فتح کا خواہش مند ہے۔ یہ ہدف روس کو پابندیوں میں شگاف ڈالنے کے ہر موقع سے محروم کر دے گا"۔صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ "ماسکو کے پابندیوں میں شگاف ڈالنے کے پلان نے جنگ کو طویل کیا اور روس کو مواقع فراہم کئے ہیں۔ روس پر، اس سے مربوط تمام افراد پر اور روس کی جنگی اقتصادیات پر پابندیاں جس قدر زیادہ ہوں گی اسی قدر جلد فتح حاصل کی جا سکے گی"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی جانب سے 1915 کے واقعات کو نسل کشی...

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ متحدہ امریکہ نے 1915 کے واقعات کے حوالے سے آرمینیائی الزامات کے حوالے سے "نسل کشی" کی جو اصطلاح استعمال کی ہے، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔چاوش اولو نے کل ایک ٹیلی ویڑن چینل پر ایجنڈے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی شرائط ہم سب کے سامنے ہیں اور نسل کشی کی تعریف واضح ہے۔ نتیجتاً پارلیمنٹ یا سینیٹ کے فیصلوں کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015 آرمینیا کے لیے مایوس کن سال تھا۔چاوش اولو نے کہا کہ سیاست دانوں کی جانب سے تاریخ کے بارے میں احکامات جاری کرنا درست نہیں ہے۔ تاریخ کو مختلف ذرائع سے پڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں نسل کشی جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہم نے ہر جگہ فتح کی اور حکومت کی، لیکن ہم نے اقلیتوں کا تحفظ کیا اور سب کو اپنے مذہب، زبان اور نسلی ڈھانچے کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے امکانات فراہم کیے۔دوسری جانب، چاووش اولو نے کہا کہ روس پابندیوں کی وجہ سے اپنا اناج مغربی ممالک کو فروخت نہیں کر سکتا۔ہم روس کے مطالبات کو پورا کرنے پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرسکیں گے ور اس سلسلے میں ہم نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔وزیر خارجہ چاوش اولو نے روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کے ثالثی کے کردار کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں اور پوری دنیا ہم پر رشک کررہی ہے، اناج کا معاہدہ ترکیہ کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنے سے بہت...

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 2019کے پلوامہ حملے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ستیہ پال ملک نے ان خیالات کا اظہار راجستھان کے علاقے سیکر میں صحافیوں سے گفتگو میںبھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان میں اٹھائے گئے سوال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ امیت شاہ نے کہاتھا کہ ستیہ پال ملک بی جے پی سے اپنی راہیں جدا کرنے کے بعد الزامات لگا رہے ہیں ۔ستیہ پال ملک نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ انہوں نے یہ مسئلہ اس وقت اٹھایا جب وہ اقتدار سے باہر تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل اس وقت سے سوال اٹھا رہے ہیں جس دن حملہ ہوا تھا۔فروری 2019 میں مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے قافلے پر حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 40 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ستیہ پال ملک نے جو اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر کے گورنر تھے، حال ہی میں مودی حکومت پر انٹیلی جنس کی ناکامیوں کا الزام لگایا ہے اور یہ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت کے لیے ہوائی جہاز دینے سے انکار کیا تھا۔ ستیہ پال ملک نے اپنے حالیہ انکشافات کے بعد سی بی آئی کی جانب سے انہیں طلب کئے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تحقیقاتی ادارے کی جانب سے انکی طلبی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر تنقید سے نہیں کیونکہ انہیں پہلے بھی تحقیقاتی ایجنسی نے طلب کیاتھا۔ستیہ پال ملک نے دعویٰ کیا کہ اڈانی معاملے پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی انہیں نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی کو پلوامہ واقعے پر بھی بات کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کی شام کی اسد حکومت سے تعاون کرن...

یورپی یونین نے 25 افراد اور 8 تنظیموں کو اس بنیاد پر شام کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کا ان کا منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ سے تعلق ہے۔یورپین کونسل کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ فہرست میں شامل کیے گئے افراد اور تنظیموں کی اکثریت منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ پر مشتمل ہے۔منشیات کی تجارت کے شام میں حکومت کی قیادت میں منشیات کا کاروبار ایک کاروباری ماڈل میں تبدیل ہونے پر زور دینے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت میں شامل لوگ اس کی بدولت امیر ہو گئے، یہ تجارت حکومت کے لیے آمدنی کا ذریعہ تھی، اور حاصل ہونے والی آمدنی کو یقینی بنایا گیا جبکہ شہری آبادی کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے افراد میں بشار الاسد کے کزنز سمیت اسد خاندان کے ارکان، حکومتی افواج سے جڑے افراد اور اسد خاندان اور انٹیلی جنس کے قریبی کاروباری حلقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں "الجبل"، " کیسل" اور"امن" نامی نجی سیکیورٹی کمپنیاں اور ان سے وابستہ افراد بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔روس کی انجینئرنگ اور تعمیراتی کمپنی Stroytransgaz کمپنی، اوور بشار الاسد حکومت کی وزارت تیل کی طرف سے کنٹرول کی جانے والی گیچو فارم کو حکومت کی حمایت کرنے کے جواز میں شام پر یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں داخل کیا گیا ہے۔اس اضافے کے ساتھ یورپی یونین کی شام سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد کی تعداد 322 اور تنظیموں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

واشنگٹن میں ترک شہریوں کا 1915 کی مناسبت سے...

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ترک شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے، 1915 کی مناسبت سے ترکیہ کے واشنگٹن سفارت خانے اور سفارتی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کرنے والے، آرمینیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔امریکہ کے آرمینی گروپ ہر سال 24 اپریل کو، 1915کے واقعات کی سالانہ یاد کے موقع پر ترکیہ کے سفارتی دفاتر کے سامنے اشتعالی مارچ اور مظاہرے کرتے ہیں۔آرمینی گروپوں نے اس روایت کو رواں سال بھی برقرار رکھا اور ترکیہ کے واشنگٹن سفارت خانے اور سفارتی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ آذربائیجان سفارت خانے کے سامنے بھی احتجاجی مارچ کی۔ مظاہرین نے ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے دونوں ملکوں کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے کے جواب میں ترک شہریوں نے بھی ترکیہ کے واشنگٹن سفارت خانے اور سفارتی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہو کر آرمینی گروپوں کے خلاف احتجاج کیا۔ترک شہریوں کے گروپ نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ گروپ نے ترانے گا کر اور نعرے لگا کر آرمینی گروپوں کے خلاف احتجاج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پونچھ ، راجوری اور ریاسی میں فوجی کارروائی چ...

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 4درجن سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیاہے جو آج مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے جمعرات کو پونچھ کے علاقے بھٹہ دھوریاں میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے کے بعدبڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی تھی ،حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاکت ہوگئے تھے۔بھٹہ دھوریاں ،ٹوٹا گلی، نارفاریسٹ ، سنجیوٹے، کوٹن، بھمبر گلی، سنگیوٹے، مینڈھر، تھنہ منڈی اور سرحدی اضلاع کے دیگر علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کو مزید تیز کرنے کیلئے فوج کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ فوجی کارروائی آج منگل کو چھٹے روز بھی جاری ہے ، پورے علاقے کا محاصرہ کر کے ہیلی کاپٹر ، ڈروز اور سراغراساں کتے استعمال کئے جارہے ہیں اور متعدد فورسز اہلکارآپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خواتین سمیت 40سے افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ادھرفوجیوں نے سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ درجنوں گاڑیوں پر سواربھارتی فوجیوں اور پولیس کے اہلکاروں نے سرینگر کے پادشاہی باغ اور قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔ انہوں نے گھر گھر تلاشی لی اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ آپریشن کے دوران ڈرونز کو بھی استعمال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی لیگ کے 73محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش...

محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے 22 ویں صدر محمد شہاب الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، وہ فروری میں بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے سینئررہنما اور سابق جج 73 سالہ محمد شہاب الدین نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب میں ملک کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی شہزادہ عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدا...

سعودی عرب کے شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کر گئے، اس بات کا اعلان سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے اسپیکروں...

اسرائیلی قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز عشا کی اذان میں خلل ڈالا جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے باب الرحمت کے صحن میں نماز مغرب ادا کی۔قابض فوج کے اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کے لاؤڈ سپیکر کی تاریں کاٹ دیں، جس کی وجہ سے مسجد اقصیٰ کے صرف القبلی مسجد کے اندر ہی شام کی نماز کے لیے اذان دی گئی۔مسجد اقصیٰ میں اذان منقطع کرنے کے بعد قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سے ملحقہ البرق اسکوائر میں جشن کی تقریبات جاری تھیں۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں نوجوانوں نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمت صحن میں نماز مغرب ادا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔یروشلم کے لوگوں اور شخصیات نے فلسطینیوں سے آج مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد اقصیٰ کے باب الرحمت میں ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے القدس کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ باب رحمت کے صحن نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوں تاکہ یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا مقابلہ کیا جا سکے۔دو دنوں میں تیسری بار قابض پولیس نے باب الرحمت صحن پر دھاوا بولا اور صحن کے تمام مواد اور بجلی کی نئی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این آئی اے کی عدالت نے 3بے گناہ کشمیری نوجوا...

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کوعمر قید کی سزا سنائی ہے ۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جموں میںاین آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج اشونی شرما نے فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں کشمیری نوجوانوں ماجدعلی شیخ، شاہ نواز اور ماجد امین کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ان نوجوانوںکو بھارتی فوج کے انٹیلی جنس اینڈ اسپیشل آپریشن گروپ نے 28دسمبر2004کو باری برہمن کے علاقے تارو کے قریب نئی دلی سے جموں جاتے ہوئے گرفتار کیاتھا۔این آئی اے کی عدالت نے کشمیری نوجوانوں کو عمر قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلفیت میں قابض افواج نے 3شہریوں کو گولی مار...

اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گزشتہ شام کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قراوہ بنی حسان پر دھاوا بولنے کے وقت ربڑ سے بنی دھاتی گولیوں سے تین فلسطینی زخمی اور درجنوں شہری آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔قراوہ بنی حسان کے میئر ابراہیم عاصی نے اخباری بیانات میں کہا کہ قصبے میں دھاوا بولنے اور ایک گاڑی کو ضبط کرنے کی کوشش کے دوران نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔اے ایس آئی نے نشاندہی کی کہ یہ قصبہ مسلسل چھاپوں کی زد میں ہے، جن میں سے تازہ ترین واقعہ آج صبح کے وقت پیش آیا جب متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کا سامان چھینا گیا۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قابض افواج کی طرف سے تقریباً روزانہ کی دراندازی کا مشاہدہ کرتے ہیں، جن کا اختتام عام طور پر متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری اور زخمی ہونے اور بعض اوقات دوسروں کی موت پر ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر' سرکاری ملازم نے ہندو خاتون کی...

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے محکمہ جل شکتی کے ایک ملازم نے ضلع سانبہ میں ایک ہندو خاتون کی عصمت دری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہندوخاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے خودکو جلد کے امراض کا معالج ظاہر کیا اور اسے اپنے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے اسے مندر میں اپنے جال میں پھنسایا۔ درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ بابا سدھ گوریا مندر سوانکھ گئی تھی جہاں سے ملزم اسے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے دروازہ اندر سے بند کر کے اسے 'چارنامرت' اور 'وبھوتی' دیے۔ جس سے وہ بے ہوش ہوگئی اور ملزم نے اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر ملزم کو کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپوزیشن جماعتوں کو اپنی انا ختم کر کے بی جے...

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو 2024کے لوک سبھا کے انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہونے کیلئے اپنی انا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ممتابنرجی ،نتیش کمار اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے نبنا کے ریاستی سکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے بعد وزرائے اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ان کاکہناتھا کہ ہم ہمیشہ ساتھ ہیں اوربی جے پی ہیرو بن چکی ہے اور اسے اب زیرو بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی انا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نتیش نے پہلے ہی مختلف اپوزیشن پارٹیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ وہ دیگر ساپوزیشن لیڈروںکے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں اور آئندہ دنوں میں ہم ایک ساتھ جدوجہد کریں گے ۔تیش کمار نے کہا کہ تمام بی جے پی مخالف اپوزیشن جماعتوں کو 2024کے انتخابات سے پہلے متحد ہونا ہو گااور آگے بڑھتنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔تاہم میڈیا کے ساتھ مختصر بات چیت میں یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں وزرائے اعلیٰ کانگریس پارٹی کو اپنے اپوزیشن کے اتحاد میں شامل کرنے پر متفق ہیں یا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھوک ہڑتالی رہ نما خضر عدنان کی طبیعت خراب،...

اسرائیلی جیل میں من مانی سزا کے خلاف مسلسل 80 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسلامی جہاد موومنٹ کے رہ نما الشیخ خضر عدنان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ان کی طبیعت میں اچانک خرابی کے بعد انہیں ایک سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فلسطین کی اسیران، شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ الشیخ عدنان نے معائنے کرانے یا علاج کروانے سے انکار کر دیا اور پھر انہوں نے انہیں "رملا کلینک" جیل میں واپس کر دیا۔قیدی عدنان نے "مہج القدس" کے پیغام میں کہا کہ ان کی صحت کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے، کیونکہ وہ دھندلا پن، ہاتھوں میں درد اور ایک سے زیادہ بار بے ہوش ہونے کے علاوہ مستقل قے، قے، نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ وہ حرکت کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں مسلسل چکر آ رہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ جیل کی نام نہاد سروس نے انہیں کل مقبوضہ علاقوں کے "کبلان" ہسپتال میں منتقل کیا اور وہاں انہوں نے کوئی طبی معائنے یا تجزیہ کرنے یا علاج یا معاونت حاصل کرنے سے انکار کر دیا۔اسپتال کے ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ انہیں کسی بھی وقت فالج کا امکان اور کسی بھی لمحے موت کا خطرہ ہوسکتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی الشیخ خضرعدنان کی صحت کی خرابی کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی ہے۔ بہج القدس کا کہنا ہے کہ قابض حکام قیدی عدنان کی زندگی کا مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ الشیخ خضرعدنان کو اسرائیلی فوج نے اتوار پانچ فروری2023ء کو نصف شب ان کے گھر پرچھاپہ مار کرانہیں گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ الشیخ عدنان ماضی میں طویل اور کامیاب صبر آزما بھوک ہڑتالوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے میں 8یہودی...

مقبوضہ یروشلم میں ایک فلسطینی شہری نے پیدل چلنے والوں کے ہجوم پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8یہودی آباد کار زخمی ہو گئے۔ مقامی ٹیلی ویڑن سٹیشنوں نے فوٹیج دکھائی جس میں شہر کے ایک پرہجوم بازار کے قریب جائے وقوعہ پر پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والے کی شناخت حاتم ابو نجمہ کے نام سے کی گئی ہے۔ حملہ آور کو قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔اس کا تعلق بیت الصفافا سے ہے جو یروشلم سے 6 کلومیٹر دور واقع ایک قصبہ ہے۔ اسے ایک آباد کار نے گولی مار دی جواس جگہ موجود تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 39 سالہ ابو نجمہ پانچ بچوں کا باپ ہے اور وہ "ذہنی بیماری میں مبتلا تھا" لیکن القدس میں ہونے والا رن اور حملہ پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک کی عمر ستر سال بیان کی جاتی ہے، زخمیوں میں ایک تیس سالہ خاتون شامل ہے اور چھ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا الائنس فار کلچرل ہیریٹیج ان ایشی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے الائنس فار کلچرل ہیریٹیج ان ایشیا کی جنرل اسمبلی کو تہنیتی خط بھیجا ہے۔

صدرشی نے کہا کہ انسانی تہذیب کا ایک اہم گہوارہ ہونے کے سبب ایشیا نے ثقافتی ورثے کی بھرپور پرورش کی اور عالمی تہذیبوں کی تاریخ میں ایک شاندار باب رقم کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ اتحاد کا قیام ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ایشیائی تہذیبوں کے درمیان تبادلے گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تہذیبوں کے اس گلشن کو مزید پھلنے پھولنے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں معاونت کرے گا۔

چین کے صدر شی نے کہا کہ اتحاد کے خاکے میں چین ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تجربات کا تبادلہ مضبوط بنانے ، ثقافتی ورثے میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے، تہذیبوں میں مکالمہ اور تعاون کا نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے ایشیائی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی افہام و تفہیم بڑھانے ، مختلف ممالک کے عوام میں قریبی تعلقات استوار کرنے اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کے فروغ میں ایشیائی ممالک سے ہاتھ ملانے کو تیار ہے۔

جنرل اسمبلی کا اجلاس صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں ہوا ۔ اجلاس کی میزبانی وزارت ثقافت و سیاحت، قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ اور شانشی کی صوبائی عوامی حکومت نے مشترکہ طور پرکی۔

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باسمتی چاول کی برآمدات میں مارچ کے دوران 45...

سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے باسمتی چاول کی 25 فیصد پچھلی فصل کو ہونے والے نقصان کے باوجود مارچ کے دوران برآمدات 45 فیصد اضافے کے ساتھ 64 ہزار 274 ہوگئیں جو فروری میں 44 ہزار 137 ٹن تھیں۔اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کی مد میں چاول کی برآمدات فروری کے دوران 49 ہزار 875 ڈالر کے برعکس مارچ میں 39 فیصد اضافے کے ساتھ 69 ہزار 475 ڈالر تک پہنچ گئیں۔تاہم غیر باسمتی چاول کی برآمد مارچ میں 35.5 فیصد کمی کے ساتھ 3 لاکھ 28 ہزار 344 ٹن رہ گئیں جو فروری میں 5 لاکھ 9 ہزار 271 ٹن تھیں، ڈالر کی مد میں برآمدات میں یہ کمی تقریباً 21.3 فیصد ہے۔مارچ کے دوران چاول کی کل برآمدات 3لاکھ 82 ہزار 618 ٹن رہی جس کی مالیت 2 لاکھ 43 ہزار 632 ڈالر تھی جبکہ پاکستان نے رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران مجموعی طور پر 29 لاکھ 7 ہزار 322 ٹن چاول برآمد کرکے 15 لاکھ 98 ہزار 261 ڈالر کمائے۔ان میں سے باسمتی چاول 4 لاکھ 28 ہزار 404 ٹن تھا جس کی مالیت 4 لاکھ 56 ہزار 361 ڈالر تھی جبکہ غیر باسمتی چاول 24 لاکھ 78 ہزار 918 ٹن تھا جس کی قیمت 11 لاکھ 41 ہزار 900 ڈالر تھی۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مقدار کے لحاظ سے برآمدات کے اعداد و شمار کم ہوسکتے ہیں لیکن جس طرح سے فصل متاثر ہوئی ہے، اس لحاظ سے برآمدات نسبتاًتسلی بخش ہے کیونکہ برآمد کنندگان کو مناسب قیمت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی منڈیوں میں ہمیشہ بھاری برآمدی قیمتیں اور طلب ہوتی ہے، اگرچہ فصل مقدار میں کم ہے لیکن قیمت کے لحاظ سے ہم 2 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیے تھے جو کہ تاریخی اعتبار سے سب سے زیادہ ہے۔ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشینری کی درآمدات میں رکاوٹ درپیش ہے، پلانٹرز، ہارویسٹرز اور چاول کی پروسیسنگ مشینوں کی برآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ نہیں کھولی جا رہیں، کمپنیوں کو سولر پینلز درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔تاہم سیڈز ایٹ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مومن ملک کے مطابق باسمتی چاول کی خاص طور پر عالمی منڈیوں میں اچھی قیمت مل رہی ہے اس لیے رواں برس غیر باسمتی چاول کی بجائے باسمتی چاول اگانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔انہوں ے کہا کہ علاوہ ازیں گندم کی کٹائی میں تاخیر کی وجہ سے بوائی دیر سے ہونے کے ساتھ ساتھ مارچ میں کم درجہ حرارت نے فصل کے پکنے کے عمل کو سست کر دیا جبکہ موٹی اقسام کے چاول کے بیجوں کی فروخت میں 10 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا ان...

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور ملاوی میں ملیریا کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ میں روزانہ ایک ہزار افراد ملیریا کا شکار ہونے لگے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ پیٹر سینڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4گنابڑھ کر 16لاکھ ہوگئے ہیں۔پیٹر سینڈز کے مطابق ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بیان میں کہا گیا ہے رواں سال ملیریا کے عالمی دن پرخطرے کی گھنٹی بجانیک نے کا موقع ہے۔پیٹر سینڈز نے کہا ہیکہ ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لیے ابھی کام کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا پاکستان اور ملاوی میں بارش کے بعد بننے والے تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش قکے لیے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پلاسٹک کا کوڑا 2040ء تک ?12 ملین...

اس 20 ملین ٹن سالانہ کوڑے میں سے تقریباً 60 فیصد کوڑے کے طور پر پھینک دیا جانے والا پلاسٹک ہوتا ہے۔ پریشانی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں پلاسٹک کے اس کوڑے کا سالانہ حجم مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بات ملک میں تحفظ ماحول کی کوششوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ امور کی وفاقی وزیر شیری رحمان کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والے پلاسٹک کے کوڑے کا حجم کے ٹو جتنے اونچے دو پہاڑوں کے برابر بنتا ہے۔شیری رحمان نے ابھی حال ہی میں یہ تنبیہ بھی کی کہ پاکستان میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دینے کے بجائے اس کا متبادل تلاش کرنا بے حد ضروری ہوچکا ہے کیونکہ اگر ابھی سے ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے، تو سن 2040ء تک ملک میں پلاسٹک کیکوڑے کی سالانہ پیداوار 12 ملین ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔سن 2022ء میں پاکستان میں پلاسٹک کا ایسا تقریباً تین ملین ٹن کوڑا کرکٹ پیدا ہوا تھاپاکستانی عوام اتنے زیادہ پلاسٹک ویسٹ کی وجہ کیوں بنتے ہیں اور اس عمل کے اصل محرکات کیا ہیں 'پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی' کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فرزانہ الطاف سے تو ان کا کہنا تھا، ''سب سے پہلی بات عام لوگوں کا رویہ ہے، جو پلاسٹک کی ایسی مصنوعات زیادہ استعمال کرتے ہیں، جن کا بعد میں نہ تو کوئی دوبارہ استعمال ہوتا ہے اور نہ ہی جن کی پیداوار کا طویل المدتی بنیادوں پر کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر فرزانہ الطاف شاہ نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ انٹرویو میں مزید کہا، ''ماضی میں لوگ خریداری کے لیے جاتے تھے تو ان کے ہاتھ میں کپڑے کے تھیلے ہوتے تھے۔

اب یہ بات فیشن بن چکی ہے کہ گھر سے نکلتے ہوئے ہاتھ میں موبائل فون تو ہوتا ہے لیکن شاپنگ کے لیے کپڑے کا تھیلا ساتھ لے جانا مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ اسی لیے پلاسٹک بیگز کا استعمال بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ہم دراصل اپنی سہولت دیکھتے ہیں۔ اور اسی سہولت پسندی کے باعث ہم پلاسٹک کے ذریعے زمین اور اسکے ماحول کو تباہ کرتے جا رہے ہیں۔''ڈاکٹر فرزانہ کے مطابق، ''حکومت نے سن 2019ء میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی تھی، جو مؤثر بھی ثابت ہوئی۔ اب بڑے بڑے شاپنگ مالز میں مشہور برانڈ سٹورز نے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا استعمال تقریباً ختم کر دیا ہے۔اب باقی سب جگہوں پر بھی ان بیگز کا استعمال ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کی چھیٹیوں کے فوراً بعد اسلام آباد میں اس حوالے سے ہر سطح پر ایک گرینڈ ایکشن کیا جانے والا ہے۔''پاکستان میں اگر حکومت اتنے اقدامات کر رہی ہے، تو پھر پلاسٹک کے کوڑے میں خطرناک حد تک اضافہ کیوں ہورہا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہ نے بتایا، ''کسی بھی قانون کے نفاذ کے بعد اس کے احترام کا انحصار عوامی رویوں پر ہوتا ہے۔جب تک موجودہ عوامی رویے تبدیل نہیں ہوں گے

اس قسم کے ماحول دوست قوانین پرعمل کروانا بہت مشکل ہی رہے گا، بالخصوص امراء کو ان کے رویوں میں تبدیلی کا قائل کرنا ہو گا، سب سے مشکل کام ہے۔''مسئلہ صرف پلاسٹک کے کوڑے کا ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پرٹھوس کوڑے کرکٹ کا ہے، جس کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے یا ری سائیکل کرنے کا پاکستان میں کوئی انتظام ہی نہیں۔اس میں سے 60 فیصد تک پلاسٹک ویسٹ ہوتا ہے۔ ایسے پلاسٹک میں سرفہرست شاپنگ بیگز یا عرف عام میں شاپر ہوتے ہیں۔ یہ مسئلہ روز بروز شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔''ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ پلاسٹک ویسٹ میں واضح کمی یا اس کے خاتمے کے لیے حکومت، کاروباری شعبے اور عام شہریوں سمیت ہر کسی کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔ نصیر میمن نے کہا، ''پلاسٹک بیگز جیسی ماحول دشمن مصنوعات کے بارے میں شعور میں اضافہ کرتے ہوئے پیپر بیگز، کپڑے کے تھیلوں اور شیشے کی بار بار استعمال ہونے والی بوتلوں جیسے دیرپا متبادل ذرائع کی ترویج کی جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام معاشی ناکامی کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہ...

ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رہنمائوں کی غلط ترجیحات کی وجہ سے ملک خوفناک بحران سے دوچار ہے جبکہ علاقائی ممالک تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ پاکستان کو خوراک کے شدید بحران کا سامنا ہے مہنگائی اور بیروزگاری ریکارڈ سطح پر ہے اوراقتصادی تباہی کی قیمت عوام سے وصول کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادی انکے حل میں ہماری مدد کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ عاطف اکرام شیخ جواسلام آباد چیمبر کے صدر اورپی وی ایم اے کے چئیرمین بھی رہے ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ 2022 میں غیر معمولی سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثرکیا، 1,600 سے زیادہ افراد ہلاک اور 12,800 زخمی ہوئے۔ سیلاب نے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلوں کو تباہ کر دیا اور مویشیوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا جسکی وجہ سے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہو گئی اور ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس سے بڑے پیمانے پر غذائی عدم تحفظ، بھوک اور غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی سازوں کو فصلوں کے معیار اور مقدار کو بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو کہ موجودہ منظر نامے میں مشکل معلوم ہوتی ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایک طرف بھارت سرخیوں میں ہے اور 18 ممالک کے ساتھ اپنی کرنسی میں تجارت کررہا ہے۔ برکس ممالک جو عالمی آبادی کا بیالیس فیصد، دنیا کے جی ڈی پی کا تئیس فیصد اور عالمی تجارت کا 17 فیصد ہیں اب اپنی کرنسی بنا رہے ہیں جو کہ ایک نیا عالمی آرڈر ہو گا۔ سعودی عرب اور ایران بھی تاریخ کو نئے سرے سے رقم کر رہے ہیں لیکن 75 سال کے بعد بھی ہم سیاسی و معاشی انتشار میں پھنسے ہوئے ہیں جو مٹھی بھر سیاستدانوں کے لالچ اور ذاتی فائدے کا نتیجہ ہے۔ اہم ممالک سے ہمارے معاشی تعلقات کمزور ہو رہے ہیں۔ 2021 میں ماہرین نے پاکستان کو دنیا کی 43 ویں بڑی معیشت کے طور پر دنیا کی 5 ویں سب سے بڑی آبادی کے ساتھ تعبیر کیا جبکہ 2023 میں قرض دہندگان نے پاکستان کو اس کے خراب معاشی حالات کی بنیاد پر قرضہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہمارے سیاست دانوں کے درمیان واضح تقسیم موجودہے جس نے ملکی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔ سیاسی پنڈت انتخابات پر 21 ارب روپے خرچ کر نے کے لئے تیار ہیں مگر ملک کو بچانے کے لئے مل بیٹھنے کو تیار نہیںجو کبھی ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے دے گا۔ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور اسکی مسابقت ختم ہو رہی ہے۔ہم اس جمہوری نظام کے لئے سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں جو بار بار ناکام ہوا ہے اور جو عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کر سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قانون سے بے خوف مافیا عوام کو لوٹ رہی ہے' پا...

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ منافع خورمافیا قانون کی رٹ سے مکمل طور پر مبرا ہو چکی ہے۔ وہ اشیائے خورو ونوش کی عوام کو فراہمی کے تمام نظام کو جکڑ کر انھیں مسلسل لوٹ رہے ہیں۔من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں جس سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور لاکھوں افراد کے لئے آٹا انکی زندگی اور عزت سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے اور کچھ لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرکے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعوے داروں نے مہنگائی کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے جس سے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں جس سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے جو امن و امان کی صورتحا ل کے لئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔غربت بڑھنے سے فقیر اورجرائم بڑھ رہے ہیں اور اگر کوئی ڈاکو پکڑا جائے تو عوام اسے مار دینے ہیں کیونکہ ملکی نظام پر انکا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کی اقتصادی و معاشی حالت کو بہتر بنانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ کپاس کی پیداوار گزشتہ چالیس برسوں میں کم ترین سطح پر ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو رہا ہے،ڈالر مہنگا ہونے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر اور فارن کرنسی ذخائز میں کمی کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی کمی ہو رہی ہے۔ گندم کی سات فیصد پیداوار متاثر ہوئی ہے چاول سے زیادہ زر مبادلہ کمانے کے مواقع کم ہو گئے ہیں اور چینی مہنگی ہو گئی ہے جس سے مہنگائی کا گراف بڑھ رہا ہے جبکہ وزراء کومیڈیا پر آ کر بڑھکیں مارنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ معاشی ڈینگوں سے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آتی۔اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرنٹ اکاؤنٹ کو مصنوعی طریقہ سے بہتر بنایا گی...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال میں پہلی بار کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہو گیا ہے مگر اس سے گرتی ہوئی کرنسی اورمعیشت کو کوئی سہارا نہیں ملے گا ۔ مارچ میں حسابات جاریہ 654 ملین ڈالر کے سرپلس میں بدل گیا مگر اسکی وجہ برآمدات، ترسیلات زر یا غیر ملکی سرمایہ کاری کا نہیں ہے بلکہ یہ مقصد درامدات بند کر کے حاصل کیا گیا گیا ہے ۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ نومبر 2020 کے بعد پہلا ماہانہ سرپلس ریکارڈ کیا لیکن یہ درآمدات میں 11.25 بلین ڈالر کی کمی کر کے حاصل کیا گیا ہے جس سے مینوفیکچرنگ کو نقصان پہنچا، بہت سی فیکٹریوں کی بند ہو گئیں، لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ، ٹیکس وصولی میں کمی آئی اور مہنگائی بڑھی۔ اس پالیسی سے جولائی تا مارچ کے عرصے میں اشیا کی برآمدات گزشتہ سال کے 23.71 بلین ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 21.09 بلین ڈالر رہ گئیں جبکہ اب بھی پورے سال کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھ ارب ڈالر کے قریب ہو گا جو پاکستان جیسے ملک کے لئے بہت زیادہ ہے جس کے زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہیں۔اس وقت حکومت آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کینے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد دیگر زرائع سے بھی قرض لیا جا سکتا ہے لیکن تاحال تعطل برقرار ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری پائیدار نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے معیشت کو سست کیا گیا ہے جبکہ ماضی میں پاکستان نے ہمیشہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قرضے کے ذریعے پورا کیا ہے جس سے معیشت پر بوجھ بڑھا ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ادائیگیوں کے غیر متوازن ہونے سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہو جاتا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منفی ردعمل کا خطرہ رہتا ہے جس سے کرنسی کی قدر میں گراوٹ آتی ہے جو عوام کے معیار زندگی میں کو متاثر کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر کے تمام بنک و مالیاتی ادارے عید تعطی...

ملک بھر کے تمام بنک ومالیاتی ادارے عید تعطیلات کے بعد (بدھ سے) کھل جائیں گے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر ملک بھرمیں عید الفطر کی تعطیلات کے لیے بینک اور مالیاتی ادارے 21 سے 25اپریل تک بند رہے جبکہ عید تعطیلات کے بعد تما م شیڈولڈ بنک و مالیاتی ادارے بدھ سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فوج کے ہیرومیجرشبیر شریف شہید نشان حیدر...

پاک فوج کے ہیرومیجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا80واں یوم پیدائش28اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میںتعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ء میںفرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، رشوت لینے پر ہیڈ محرر اور 4 اہلکار گر...

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ محرر اور 4 پولیس اہلکاروں پر رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے روز گبول ٹائون پولیس نے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتا لگا کہ گاڑی اس سے قبل نارتھ ناظم آباد تھانے میں پکڑی گئی تھی، نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ محرر اور اہلکاروں نے 1 لاکھ 30 ہزار کے عوض گاڑی چھوڑ دی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری میں پولیس اہلکاروں پر الزام ثابت ہوگیا جبکہ اہلکاروں سے رشوت میں لیے گئے 90 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیرو...

بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے مطابق 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوادر کے سمندر میں زیادہ طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور اورماڑہ نے ہدایات جاری کردی ہیں۔جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر 25 سے 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں انجن ، جال و ماہی گیری کے دیگر آلات محفوظ کرلیں۔ کسی بھی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈی...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ توہین کی عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، آڈیو میں جسٹس (ر) ثاقب نثار کی جانب سے خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے سے متعلق رہنمائی کر رہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ 2010ء کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں، جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو سمجھ آجائے گا، جس پر خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ کلازتھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے گفتگو میں کہا کہ وہی تو آپ کے پاس وے آؤٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا تھا،آزادجموں وکشمیر میں جوکچھ ہوا اس کے بعد تو یہ توہین عدالت کا سیدھا کیس ہے۔یاد رہے مارچ میں بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورعمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں مریم نواز کے حوالے سے گفتگو ہورہی تھی۔مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم نے سابق چیف جسٹس سے کہا تھا کہ سر ان کو کوئی اچھی طرح جواب دیں، جس طرح یہ خاتون باتیں کررہی ہے ان کی باہرٹھکائی کرائیں، جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے تارڑصاحب کی ایک بات یاد آئی ہے، وہ کہتے تھے کتا جب بھونکے تو آپ دور ہی کھڑے رہو۔ثاقب نثار نے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ میرے اندر اتنی ہمت ہے کہ برداشت کرسکتاہوں ،میں کسی کے دباؤ میں نہیں آتا، مجھے پرواہ نہیں لیکن پتہ ہے تمہارے جیسے دوست کوئی دھماکا کردیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس کی کچہ آپریشن میں بڑی کارروائی ' 8 ڈاک...

پولیس کی جانب سے جاری کچہ آپریشن کے دوران ایک بڑی کارروائی میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 17 ویں روز بھی جاری ہے۔ اس دوران کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس نے کچی لْنڈ میں دلانی اور عمرانی گینگ کے خلاف بڑی ٹارگٹڈ کارروائی کی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 3 جدید کلاشنکوف، رپیٹرز ، متعدد میگزینز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ علاقے میں پولیس کی پیش قدمی تاحال جاری ہے۔پولیس کے مطابق دلانی اور عمرانی گینگ نے کچی لْنڈ میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے، جہاں سے وہ سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے تھے۔ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچی لْنڈ میں انٹری کے لیے کشتیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔ کچہ کے مختلف علاقوں میں پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کے تحت کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس کے گرینڈ آپریشن میں اب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28 سے زائد گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں بھاری ہتھیار ، راکٹ لانچر، لانگ مشین گن، ہینڈ گرینیڈز، درجنوں شارٹ مشین گنز اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بورز کی گولیاں و بارود برآمد ہوا ہے۔کچے کے اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانے تباہ کرکے ریاست اور قانون کی حکمرانی قائم کرتے ہوئے پولیس کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید آپریشن کی نگرانی جب کہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل پولیس فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا...

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیکس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے' حالیہ آڈیو لیکس سے پتا چلا کہ ساس کو مدر اِن لا کیوں کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی خوش دامن اور تحریک انصاف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی تھی جس پر میڈیا سمیت سیاستدانوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی تناظر میں اب حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا بیان بھی سامنے آیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ حالیہ آڈیو لیکس سے پتا چلا کہ ساس کو مدر اِن لا کیوں کہا جاتا ہے، ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں پہلے الیکشن کروانا درست نہیں'قانون...

وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ قانون کے مطابق پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کا انعقادضروری ہے جبکہ پنجاب میں پہلے الیکشن منعقد کروانا درست نہیں کیونکہ اگرپنجاب میں کسی ایک پارٹی کی حکومت ہوگی تو باقی پارٹیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگانیز ان کی حکومت میں فتنے نے ایک مہینہ بھی سکون سے نہیں گزارا، کبھی وہ لانگ مارچ کی دھمکی دیتاہے اورکبھی کچھ اور دھمکی،اب کہتا ہے کہ پورے ملک میں سے پہلے پنجاب میں الیکشن کروا دیں اور باقی بعد میں کروائے جائیں جو کسی صورت قابل قبول اقدام نہیں کیونکہ جب الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوتے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے اسلئے الیکشن کا فری اینڈ فیئر ہونا اور اس کے نتیجوں پر اعتمادو یقین ہونا بہت ضروری ہے وگرنہ ملک میں مزید انارکی پھیلے گی جس کا یہ ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔فیصل آباد جس کا اہتمام وہاں کی سادات فیملی کی جانب سے کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں مذکورہ پروقار تقریب میں مدعو کیا گیا جس پر وہ منتظمین کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو فرائض ان کے اوپر ہیں وہ ان کو جانتے ہیں اور اس ذمہ داری کو پوراکرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ فیصل آباد میںآئی این پی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حلقے کے لوگوں نے انہیں کامیاب اور ان پر اعتماد کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال انہوں نے اپوزیشن میں گزارے اوراپوزیشن میں ان کے خلاف بہت مقدمے ہوئے لیکن انہوں نے اس کی کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اپنی ساس کی بات سننے کی بجائے قوم کی بات سنی جائے اور اس ملک میں ایک ہی دن الیکشن کروائے جائیں جو فری اینڈ فیئرہوں۔انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کوان کی اسمبلیاں ختم ہوں گی اس کے بعد کیئر ٹیکر حکومت کی نگرانی میں الیکشن ہوں گے جو فری اورفیئر ہونگے۔ راناثنااللہ خان نے کہا کہ ہمیں آپکی خدمت کرنے کا موقع ایک مرتبہ پھر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب اسٹیبلشمنٹ ساتھ تھی تو اس نے عمران کا ساتھ دیا اور اس کو اس ملک میں مسلط کردیالیکن اس نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ میاں نواز شریف تین دفعہ وزیر اعظم بنا تو انہوں نے موٹرویز،میٹرو بس اور سٹرکوں کے جال بچھائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سڑک جو ہے وہ ترقی لے کر آتی ہے،اس سے فاصلے کم ہوتے ہیں اور ان کے جال مسلم لیگ ن نے بچھائے لیکن عمران بتائے اس نے تین سال میں کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نے اپنی حکومت میں ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،جب عمران خان وزیر اعظم تھے انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ کیااورآج اسی معاہدے کی وجہ سے ملک زوال کا شکار ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پٹرول مہنگا،بجلی و گیس مہنگی یہ سب آئی ایم ایف کے معاہدہ کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاہدہ کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بہت بات کی لیکن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ہم نے کسی وزیر اعظم سے نہیں پاکستان سے کیا ہے۔

راناثنااللہ خان نے کہا کہ ہر دفعہ مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف نے اس ملک کو زوال سے نکالا ہے اور انشااللہ اب بھی الیکشن سے قبل میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنی قوم کی رہنمائی کریں گے۔راناثنااللہ خان نے کہا کہ دو مہینہ کے لیے مسلم لیگ(ن) کو پنجاب کی حکومت ملی تھی اس دوران آپکے علاقہ میں بائی پاس کے بہت برے حالات تھے مگر بعد میں چار سال کسی کو خیال نہیں آیا کہ یہ بائی پاس بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپکے گاؤں کا سیوریج اور ڈسپنسری کا مسئلہ ہے اس کو بھی حل کروائیں گے اورایک سال میں آپکے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا ئے گااور پھر آپکو سوچنا پڑے گا کہ کونسا کام باقی رہ گیاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کا شرکت کرنے پر شکریہ ادااور ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنی انتخابی مہم شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلواتے ہیں کہ ان کا جو فیصلہ ہوگا اس پر آپکو خوشی ہوگی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمرانی فتنہ مسلسل حکومت اور اس کے اداروں کیلئے مسائل کھڑے کرنے، افراتفری پھیلانے اور کشیدگی و نفرت پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح صرف اورصرف پنجاب میں الیکشن ہوجائیں تاکہ اس کے نتائج کی روشنی میں وہ باقی انتخابات پر اثر انداز ہوسکیں حالانکہ ان کا اور باقی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا مؤقف با لکل واضح ہے کہ ملک بھر میں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آئین و قانون کی روشنی میں ایک ہی دن اور کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے تحت ہوں کیونکہ اگر صرف پنجاب میں پہلے الیکشن ہوجاتے ہیں اور یہاں کوئی ایک جماعت واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو اس کے اثرات دیگر انتخابات پر ہوں گے

جس سے جہاں صوبوں کو شکایات پیدا ہوں گی وہیں مرکز میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کا دوسرا بڑا نقصان یہ ہوگا کہ کوئی بھی ان یکطرفہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ تمام صوبوں کے ممکنہ احتجاج اور پہلے ہی پنجاب کے بارے میں پائے جانیوالے ان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے تحت ملک بھر میں ایک ہی روز تمام اسمبلیوں کے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اسمبلیوں کی مدت اگست میں ختم ہورہی ہے اور اس طرح اکتوبر میں الیکشن ہونا ہیں تاہم اگر کسی کو بہت زیادہ جلدی ہے اور وہ کسی وجہ سے قبل از وقت الیکشن کرانا ضروری سمجھتے ہیں تو اس کیلئے سیاسی جماعتوں کو کچھ وقت دیا جانا ضروری ہے تاکہ وہ کسی متفقہ و مشترکہ فیصلہ اور نتیجہ تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اس عمرانی فتنے کا ادراک کرنا چاہیے وگرنہ یہ قوم کو کسی حادثہ سے دو چار کر کے 23 کروڑ لوگوں کیلئے مزید مسائل پیدا کرے گا اور اس کا حل یہی ہے کہ آئندہ الیکشن خواہ وہ جب بھی ہوں اس فتنہ کو عوام ووٹ کی طاقت سے مائنس کرکے نفرت و کشیدگی کی سیاست کے تابوت میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آخری کیل ٹھونک دیں۔ رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ ملک میں الیکشن اسی سال ہوں گے اور مذکورہ فری اینڈ فیئر الیکشنز کے نتیجہ میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) نہ صرف دوبارہ شاندار کامیابی حاصل بلکہ ملکی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ وہیں سے شروع کرے گی جہاں نواز شریف چھوڑ کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا اور آئندہ بھی بحرانوں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کبل دھماکے میں حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماک...

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کبل دھماکے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیدیا۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والا دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، ایک دھماکہ کے 12منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔ڈی پی او نے کہا کہ تین شہریوں کی میتیں ورثاکے حوالے کردی گئی ہیں، ماہرین نے کرائم سین کامعائنہ کیاہے،دھماکے میں کسی خودکش یاحملہ آورکے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب کبل دھماکے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ عابد مجید اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 17 اہلکار شہید جب کہ 70 زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات، سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی ابتدائی ر...

سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں ہوئے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکش یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں لگ رہا'تاحال باہر سے حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا' شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے'تھانے کے مال خانہ میں گولہ بارود کو آگ لگی جس باعث 17افراد شہید اور 70سے زائد زخمی ہوئے۔ گزشتہ شب کبل میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے تھانہ میں دھماکہ ہوا ۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھانے کے مال خانہ میں گولہ بارود کو آگ لگی جس کے باعث 17افراد شہید اور 70سے زائد زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق لاپرواہی کے باعث کوت میں رکھے اسلحہ میں دھماکا ہوا، دھماکے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سی ٹی ڈی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور 'ڈیفنس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے سے...

تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں ریسٹورنٹ میں آنے والی خواتین کو حراساں اور چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں نے ریسٹورنٹ پر دھاوابول دیا اورتوڑ پھوڑ کرتے رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بگڑے امیر زادوں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرڈالی اور وہاں موجود فیملیز اور ریسٹورنٹ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ملزمان نے ریسٹورنٹ میں غنڈہ گردی کے بعد فون کرکے مزید مسلح ساتھیوں کو بھی بلا لیا۔ ساتھیوں نے ایک بار پھر توڑ پھوڑ کی اور فیملیز اور سٹاف کو دھمکاتے رہے۔ واقعہ کے 30 منٹس بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان اب تک مسلسل ریسٹورنٹ کے گرد چکر لگا رہے ہیں اور دھمکیوں پہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے مینیجر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ، بزرگوں می...

نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے ''عافیت اولڈ ایج ہوم'' کا دورہ کیا اور بزرگوں میں عید تحائف تقسیم کیے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار بزرگوں کی دل جوئی کے لئے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا، محسن نقوی نے بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا، عید کی مبارکباد اور تحائف دیئے۔محسن نقوی عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کے کمروں میں گئے اور سب سے فرداً فرداً ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے بزرگ مرد و خواتین سے عافیت میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی نے بزرگوں سے ان کے مسائل پوچھے، بزرگ مردو خواتین نے عافیت میں کھانے کے معیار اور دیگر سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔بزرگوں کا کہنا تھا کہ عافیت میں کھانے کا معیار اور دیگر سہولتیں بہت اچھی ہیں، یہاں موجود سہولتوں کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے لیکن بدقسمتی سے ہمارے خون کے رشتے سفید ہو گئے ہیں، اب پرایا خون اپنا لگتا ہے۔

محسن نقوی نے بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آپ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں، آپ جیسے بزرگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا اور بزرگوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کی۔نگران اعلیٰ محسن نقوی نے عافیت میں مقیم سابق کالم نگار اطہر ضمیر سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اطہر ضمیر کو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں محسن نقوی نے بزرگوں کے ڈائننگ روم کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے بزرگوں کے کمروں میں سپرے کرانے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور ڈی جی پی آر روبینہ افضل کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزرائ اظفر علی ناصر، عامر میر، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی پی آر اور محکمہ سماجی بہبود کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ' شہداء کی نمازِ جنازہ...

سوات کے علاقے کبل میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہمنگل کو دن 11 بجے پولیس لائن کبل میں ادا کر دی گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار وں سمیت 17 افراد شہید ہو گئے تھے ۔دھماکے میں 70افراد زخمی ہوئے جو اسپتال میں زیرِعلاج ہیں، جبکہ شہداء میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے سی ٹی ڈی تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے کے ساتھ ہی علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے دھماکے کی وجہ لاپروائی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا بظاہر شارٹ سرکٹ کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ دھماکا سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ہے، بظاہر خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگ رہا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ لاپروائی کے باعث کوت میں رکھے اسلحے میں دھماکا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے' آئین...

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہسپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے' آئین کی ترمیم نہیں' سپریم کورٹ کی آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح نیا آئین لکھنے کے مترادف ہے'سپریم کورٹ نے جو تشریح کی وہ آئین سے متصادم ہے 'سپریم کورٹ کی آئین سے متصادم تشریح کو کالعدم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے'جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ ایک بیان میں ملک احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح ہے، آئین کی ترمیم نہیں، سپریم کورٹ کی آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح نیا آئین لکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئین کی شق 63 اے کی جو تشریح کی ہے وہ آئین سے متصادم ہے، تمام آئینی ماہرین کی یہی رائے ہے لہٰذا سپریم کورٹ کی آئین سے متصادم تشریح کو کالعدم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اس ضمن میں جلد پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم شہباز شریف کا اتحادیوں جماعتوں کا...

وزیر اعظم شہباز شریف کا اتحادیوں جماعتوں کا طلب کردہ اجلاس (آج) ہو گا'موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی' اسمبلیوں کے حوالے سے آئینی و قانونی امور پر بھی غور کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کے تیسرے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا اور ان کی مصالحانہ حکمت عملی کو سراہا تھا۔ سراج الحق کی جانب سے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ملک کو آئینی بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں جس کے بعد وزیر اعظم نے انہیں اس امر کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جو کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس (آج)بروز بدھ طلب کر رکھا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس (آج)12:30بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی' حب شاہ نورانی درگاہ کے قریب مسافر کوچ...

حب شاہ نورانی درگاہ کے قریب مسافر کوچ اْلٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے۔حب میں شاہ نورانی درگاہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ درگاہ سے میر پور خاص جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل دادو کی تحصیل میہڑ میں مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی ، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق میہڑ کے علاقے کولاچی موری کے مقام پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے الٹ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹھٹھہ'گھریلو پریشانی سے تنگ 4 افراد نے زہر پ...

ٹھٹھہ کے گاؤں قاسم ٹانڈیو میں 3خواتین اور ایک مرد نے مبینہ طور ہر گھریلو پریشانی سے تنگ آکر زہر پی لیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔خودکشی کرنے والے چاروں افراد کو جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہاں 2 خواتین دم توڑگئیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق دیگر 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ چاروں افراد نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر زہرکی دوا پی لی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بی آر ٹی کر...

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے بی آر ٹی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بی آرٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتہ چلتا ہے گڑبڑ ہوئی ہے، نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی آرٹی ٹرانسپورٹ کے انڈر ہوتی ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ اس کا چیئرمین ہوتا ہے، عجیب تویہ ہے یہاں ایک سرکاری افسر بی آر ٹی ٹرانسپورٹ دیکھ رہا ہے۔نگراں وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی تعمیر لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کی، تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔شاہد خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بیورو کریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پی ٹی ا?ئی کے لوگ تعاون نہیں کر رہے، بیورو کریٹس الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، وزیر اعظم، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہمیں اختیار دیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بیورو کریسی میں دوسرے لوگ لائیں گے، تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم الیکشن کرائیں گے، ا?ئین کے مطابق ہماری نگراں حکومت کا وقت پورا ہو چکا ہے۔نگراں وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے بنائے ڈیمز کی بجلی بنانے کی کوئی صلاحیت نہیں، دریائے کابل پر سیلاب سے بچائو کے لیے بنائی رکاوٹوں میں بھی اربوں روپیکی کرپشن کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن پوراہو یاپنجاب کا 'ہوکررہے گا'شیخ رشی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کا' ہوکررہے گاعدلیہ کی کردار کشی کی جارہی ہے' شہبازشریف ،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں'اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نے خودکشی کی لیکن زرداری نے ناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہے خود نیک پروین بن کربیٹھ گیا'زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہے'الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہترہے فضل الرحمان وہاں لے جاکرمارے گاجہاں کوئی نہیں بچائیگا'جنرل عام منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کریگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہے، لیکن اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نے خودکشی کی جبکہ کل6لوگوں نے خودکشی کی،ان کاکہناتھا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندرعیدالفطرکی نمازاداکی ،زرداری نے ناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہے خود نیک پروین بن کربیٹھ گیا۔جنرل عام منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کریگاحکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کریورنہ یہ آئین اورقانون کے شکنجے میں پہلے ہی خودآچکے ہیں الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہترہے فضل الرحمان وہاں لے جاکرمارے گاجہاں کوئی نہیں بچائیگا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا،بلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالر امدادلایا نہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا،عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے، شہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، قوم یوم نجات کی تیاری کریں، عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دیگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات' تھانہ سی ٹی ڈی دھماکہ کے مزید 2 افراد...

کبل میں سی ٹی ڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک جا پہنچی جبکہ خواتین اہلکاروں سمیت 70 افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ، جاں بحق ہونیوالوں میں 12پولیس اہلکار ، ایک بچی سمیت 4 زیرحراست افراد بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد سی ٹی ڈی پولیس کے پاس زیرحراست تھے ، چند نامعلوم افراد سی ٹی ڈی تھانے میں زیر تفتیش تھے جبکہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد70ہوگئی، لیڈی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔دھماکے بعد سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں ملبہ اٹھانے اور ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے، ملاکنڈ اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ، تاہم واقعے کے زخمیوں میں 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب سیکرٹری صحت محموداسلم نے بتایا کہ سوات کبل دھماکے کے53زخمی اسپتال لائے گئے ، سیدوشریف اسپتال میں8زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں

۔محموداسلم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے سوات کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ملازمین کوجلدازجلداپنی ڈیوٹی پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں سمیت لیڈی ریڈنگ اسپتال کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے گذشتہ رات سوات کیعلاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے قریب دو دھماکے ہوئے تھے ، دھماکے میں تھانہ سی ٹی ڈی مکمل تباہ ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پیر کی رات کو سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 17 افراد شہید ہوگئے جبکہ 70زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے ، باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانے کے مال خانہ میں گولہ بارود کو آگ لگی، دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جبکہ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔ شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کبل دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی کی لعنت کو سکیورٹی فورسز اور پولیس جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ نے دفاعی صنعت کے غیر ملکی انحصار کوبڑی...

انقرہ(شِنہوا) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے گزشتہ دو دہائیوں میں دفاعی صنعت میں غیر ملکی انحصار کو 80 فیصد سے کم کر کے تقریباً 20 فیصد  تک محدود کر دیا ہے۔

ایردوان نے شمال مغربی صوبہ ساکریا میں تجرباتی طور پر ترک مسلح افواج کو نئے آلتے  ٹینکوں کی فراہمی کی تقریب میں کہا کہ دفاعی منصوبوں کی تعداد جو 2002 میں محض 62 تھی، آج 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ایک آزاد دفاعی صنعت کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 ترک صدر نے وضاحت کی کہ 2002 میں دفاعی منصوبوں کے لیے ملک کا بجٹ 5 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا جو اب 75 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس میں بولی کے عمل میں شامل منصوبے بھی ہیں۔

بی ایم سی  ڈیفنس نے اہم جنگی ٹینک آلتے کو تجربے کے لیے فراہم کیاجس کے 2024 میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-پشاور-عید الفطر-روایتی مٹھائیاں

پشاور میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ایک دکان پر حلوائی روایتی مٹھائیاں فروخت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-پشاور-عید الفطر-روایتی مٹھائیاں

پشاور میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران لوگ ایک دکان سے روایتی مٹھائیاں خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-انقرہ-قومی خودمختاری اور بچوں کا دن -...

ترکیہ کے شہر انقرہ میں قومی خودمختاری اوربچوں کا دن منانے کے لیے لوگ جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مقبرے انیت کبیر پرموجود ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-ہاتے-عید الفطر-قبرستان

ترکیہ کے صوبہ ہاتے کے شہر انطاکیہ کے ایک قبرستان میں خاتون عیدالفطر کے موقع پر 6 فروری کے زلزلے میں جاں بحق اپنے رشتہ دارکے لیے غم زدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہے۔ (شِنہوا)

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ-ہاتے-عید الفطر-قبرستان

 ترکیہ کے صوبہ ہاتے کے شہر انطاکیہ کے ایک قبرستان میں خواتین عیدالفطر کے موقع پر 6 فروری کے زلزلے میں جاں بحق اپنے رشتہ داروں کے لیے غم کا اظہار کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں