• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کی جانب سے غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے غیریقینی بیرونی طلب،تجارتی خطرات اور دیگر چیلنجز کے دور میں اپنی غیر ملکی تجارت کو مستحکم اور اس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی تجارت کے حجم کو مستحکم رکھنے کے لیے، چین مزید مواقع پیدا کرنے، اہم مصنوعات کی تجارت کو مستحکم اور غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کی مدد کے لیے کوششیں کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ملکی سطح کی آف لائن نمائشیں دوبارہ شروع کی جائیں گی اور بین الاقوامی مسافر پروازوں کی بحالی کو فروغ دیا جائے گا،ملک کے لیے مخصوص تجارتی ہدایات جاری کرے گا، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بین الاقوامی مارکیٹنگ اور سروس نظام کو قائم اور بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور درمیانے، چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے غیر ملکی تجارتی مالیاتی خدمات کو بہتر بنائے گا۔

وانگ نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کے لیے، چین مرکزی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں پروسیسنگ تجارت کی منتقلی کی رہنمائی کرے گا، کچھ غیر ملکی تجارتی مصنوعات کے لیے ماحول دوست  اور کم کاربن معیارات وضع کرے گا، سرحد پار ای کامرس برآمدی ریٹیل سے متعلقہ  ٹیکس پالیسیوں کے بہتر استعمال کے لیے رہنمائی اور کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنائےگا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت نے 2023 میں مستحکم آغاز کیا ہے اور پہلی سہ ماہی میں سامان کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں  گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی سہ ماہی میں 42 مستقل اثاثہ سرمایہ...

بیجنگ (شِنہوا)چین  نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 42 مستقل اثاثہ سرمایہ کاری (ایف اے آئی) منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن کی مجموعی سرمایہ کاری 280 ارب 30 کروڑ یوآن (تقریباً 41 ارب 22 کروڑ ڈالر) ہے۔

 چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق منصوبے بنیادی طور پر ہائی ٹیک، توانائی اور پانی کے تحفظ کی صنعتوں میں ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری جو چین کی معیشت کے بڑے محرکوں میں سے ایک ہے، میں جنوری سے مارچ کے عرصے میں 5.1 فیصد کی مسلسل ترقی ریکارڈ کی گئی ۔

فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے، جائیداد، مشینری اور دیگرظاہری اثاثوں پر خرچ کیا گیا سرمایہ شامل ہے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ووہان میں ثقافتی و سیاحتی نمائش اختتا...

ووہان(شِنہوا) دوسری چین (ووہان) ثقافتی وسیاحتی نمائش اتوار کو چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں اختتام پذیر ہوئی۔

تین روزہ نمائش کے دوران 112 ارب 50 کروڑ یوآن (تقریباً 16 ارب 40 کروڑ ڈالر) مالیت کے کل 62 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

نمائش کا علاقہ تقریباً 80 ہزار  مربع میٹر پر مشتمل ہے جس میں اندرون و بیرون ملک سے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان کو راغب کیا گیا۔نمائش میں تقریباً 1 لاکھ 80 ہزارافراد نے شرکت کی۔

ایکسپو میں ملک بھر سے ثقافتی اور سیاحتی بیورو کے ڈائریکٹرز، کاروباری رہنماوں اور 30 سے زیادہ آن لائن متاثر کن شخصیات کو لائیو سٹریمنگ کے ذریعے ثقافتی اور سیاحتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مدعو کیا گیا۔ایونٹ کے دوران آن لائن اور آف لائن لین دین کا حجم 37 کروڑ90 لاکھ یوآن رہا۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے مریخ کی رنگین تصاویر جاری کردیں

ہیفے(شِنہوا) چین کے پہلے مریخ مشن کے دوران لی گئیں مریخ کی تصاویرجاری کی گئی ہیں ۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی جانب سے مشترکہ طور پر  یہ رنگین تصاویر پیرکو  مشرقی صوبے آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں منعقدہ چین کے خلائی دن کی لانچنگ تقریب میں جاری کی گئیں۔

نقشہ سازی کے معیارات کے مطابق 76 میٹرکی ریزولیوشن کے ساتھ لی گئی ان تصاویر میں مریخ کے مشرقی اور مغربی نصف کرہ کی آرتھوگرافک پروجیکشن، مریخ کی رابنسن پروجیکشن اور مرکیٹر پروجیکشن کے علاوہ اس سرخ سیارے  کی ایک ازیمتھل پروجیکشن شامل ہیں۔

سی این ایس اے  کے مطابق،  یہ تصاویر نومبر 2021 سے جولائی 2022 تک آٹھ ماہ کے دوران تیان وین- 1 آربیٹر پر لگے ریموٹ سینسنگ کیمرے کے ذریعے حاصل کردہ 14ہزار757 تصاویرکے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین چاند پر تعمیرات کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ ٹی...

بیجنگ(شِنہوا)چین چاند پر عمارتوں کی تعمیرکے لیے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال کی فزیبلٹی کے لیے قمری ریسرچ پروگرام کو بروئے کار لائے گا۔

چائنہ ڈیلی نے پیرکو اپنی رپورٹ میں چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک سائنسدان وو ویرن کے حوالے سے بتایا کہ  چھانگ ای- 8  تحقیقاتی مشن چاند پر موجود ماحولیات اور معدنی ساخت کی تحقیقات کے لیے تیار ہے، اور یہ چیک کرے گاکہ آیا تھری ڈی پرنٹنگ جیسی کچھ جدید ٹیکنالوجیز کوچاند کی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وو کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاند پر طویل عرصے تک رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاند کے اپنے مواد کو استعمال کرکے اسٹیشن قائم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق،تونگجی یونیورسٹی اور شی آن جیاؤتونگ یونیورسٹی جیسی ملک کی کئی  یونیورسٹیاں،پہلے ہی چاند پر تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ممکنہ استعمال کا مطالعہ کررہی ہیں۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی مضبوط بحالی عالمی معیشت کے لیے اہم ہے...

بیجنگ(شِنہوا) ماہرین اقتصادیات اور مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کی مضبوط اقتصادی بحالی سے دیگر ممالک کو فوائد حاصل ہوں گے۔

سست عالمی معیشت کو تقویت دینے میں چین کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے زیمبیا کے سماجی ماہر اقتصادیات کیلون چِسانگا نے شِنہوا کو بتایا کہ اس سال چینی معیشت کی اچھی شروعات دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بڑے امکانات کی نشاندہی ہے۔

چِسانگا نے کہا کہ بحالی اس بات کی علامت ہے کہ چین آہستہ آہستہ کوویڈ-19 کے منفی اثرات پر قابو پا رہا ہے، انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے میں چین کی لچک کو سراہا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، جس نے متفقہ تخمینوں سے زیادہ اور ایک سال میں سب سے زیادہ ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختصراً جب چین بہت بہتر معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، تو ہم عام طور پر دوسرے خطوں میں زبردست ترقی کی توقع رکھتے ہیں،چینی معیشت کی ترقی کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور بلاشبہ دیگر ممالک بھی مثبت شرح نمو حاصل کریں گے۔

میلان  کے سرمایہ کاری بینک ہلڈیبرانڈ اینڈ فیرر کے چیف اکانومسٹ ہاویئر نوریگا نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ چینی معیشت کی طرف سے اچھی خبر دوسری معیشتوں کے لیے اچھی خبر ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینہ کے مطابق 2023 میں چین کی شرح نمو  5.2 فیصد رہے گی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ دریں اثنا، عالمی بینک کو توقع ہے کہ 2023 میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

چین میں آئی ایم ایف کے سینئرریذیڈنٹ  نمائندے سٹیون بارنیٹ نے کہا کہ اس سال عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ ایک تہائی سے زیادہ رہے گا۔

شِنہوا سے گفتگو میں بارنیٹ کا کہنا تھا کہ جب چین تیزی سے ترقی کرتا ہے،تو یہ واقعی پوری دنیا کے لیے ایک خوش آئند لفٹ فراہم کرتا ہے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ نے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ش...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے  قوانین کے مسودے اور رپورٹوں کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو اپنے دوسرے اجلاس کا آغاز کیا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں انسداد جاسوسی قانون میں ترمیم کے مسودے پر غور کرنا، چھنگھائی- تبت سطح مرتفع پر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ایک قانونی مسودہ اور رکاوٹوں سے پاک ماحول کی تعمیر سے متعلق ایک مسودہ قانون شامل ہے۔

تین روزہ اجلاس کے دوران قانون ساز ریاستی کونسل کی جانب سے ماحولیات کی صورت حال اور 2022 کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کی تکمیل اور نئے دور میں بیرون ملک مقیم چینی شہریوں سے متعلق کام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس میں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور اسناد کمیٹی کے ارکان کے لیے مسودے کی فہرست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارچ میں چین میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں روزگار کی منڈی اس سال کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم رہی جس میں بے روزگاری کی  شرح میں کمی  کے ساتھ مزید ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

 چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے ترجمان لو آئی ہونگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سروے  کے مطابق شہروں میں بے روزگاری کی شرح مارچ میں 5.3 فیصد تک گر گئی جو فروری میں 5.6 فیصد تھی جبکہ نئی ملازمتوں کی تعداد 29 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارچ میں چین کی کوئلے کی پیداوار میں 4.3 فیص...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں خام کوئلے کی پیداوار میں مارچ میں مستحکم توسیع ہوئی۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق ملک نے مارچ میں 42 کروڑ ٹن خام کوئلہ پیدا کیاجو گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد زیادہ ہے۔

بیورو نے کہا کہ 2023 کے پہلے تین مہینوں میں پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ1 ارب 15 کروڑ ٹن رہی۔

چین کی کوئلے کی درآمدات جنوری سے مارچ کے عرصے میں 10 کروڑ ٹن رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 96.1 فیصد زائد ہے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں لی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر مکمل  عملدرآمد اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نئے ترقیاتی فلسفے کو تمام شعبوں پر پوری طرح اور دیانتداری سے لاگو کرنا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دینا صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی چینی جدیدیت کی بنیادی ضرورت، بڑے اہداف کو عبور کرتے ہوئے ایک ناگزیر انتخاب اور اسٹریٹجک فوائد حاصل کرنے کی کلید ہے۔

وزیراعظم لی  نے کہا کہ ہمیں اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام مراحل میں نئے ترقیاتی فلسفے کو لاگو کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی بحریہ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں عوامی ت...

چھنگ داؤ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ نے اپنے 74ویں یوم تاسیس کے موقع پرملک بھرمیں مختلف اوپن ڈے تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔

چھنگ داؤ، دالیان، شنگھائی اور گوانگ ژو سمیت 22 شہروں میں پی ایل اے بحریہ کی 62 بیرکوں کو اس موقع پر عوام کے لیے کھولا گیا۔

تقریبات کے دوران عوام کو لنگر انداز 28 فوجی جہازوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔ یہ بحری جہاز مختلف قسم کی کلاسز کے تھے ، جن میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، گائیڈڈ میزائل فریگیٹس اور ہسپتال جہاز شامل تھے۔

شائقین بحریہ کے  دالیان شہر کے لیوشون اڈے پر کھڑے تربیتی جہاز ڈینگ شی چھانگ پرسوار ہوئے،جہاں انہوں نے جہاز کے وہیل ہاؤس، میڈیکل ماڈیول اور دیگر مقامات پر  دوران جنگ زخمیوں کو ریسکیو کرنے جیسے فوجی تربیتی کورسز کا مشاہدہ کیا۔

شان ڈونگ کے شہر چھنگ داؤ میں، 5ہزار سے زائد شائقین کوگائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کائفینگ، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ ڈاچھنگ، سپلائی جہاز کیکی شیلی لیک اور آبدوز ریسکیو جہاز ہونگژی لیک کو دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

پی ایل اے  بحریہ کی یوم تاسیس سے قبل چھنگ داؤ میں،  فودان یونیورسٹی اور چائنہ یونیورسٹی آف پیٹرولیم کے طلباء اور اساتذہ نےملک کے پہلے نیو جنریشن ملکی ساختہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نانچھانگ کا دورہ کیا۔

چین کی قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت...

بیجنگ( شِنہوا)چین کی  صاف توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک، ہوا سے بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت 11.7 فیصد بڑھ کر تقریباً38کروڑ کلوواٹ ہو گئی، جب کہ شمسی توانائی کی صلاحیت سالانہ33.7 فیصد اضافے سے تقریباً43کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی۔

ملک کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 2ارب 62کروڑ کلوواٹ ہے، جو  گزشتہ سال سے 9.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

چین نے ماحول دوست ترقی کے حصول کی کوششوں کے تحت گزشتہ سالوں کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

اعداد و شمارکے مطابق، رواں سال کے پہلے تین ماہ میں شمسی توانائی میں چین کی بڑی پاور کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری گزشتہ سال سے تقریباً دوگنا ہو کر52ارب 20کروڑ یوآن (تقریباً 7ارب 59 کروڑڈالر) ہو گئی ہے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کی 3 براہ راست پروازیں شروع کرنے ک...

تہران(شِنہوا)ایران کی شہری ہوابازی کی تنظیم (سی اے او) کو سعودی عرب کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تین باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ و شہری ترقی مہرداد بازرپاش نے وزارت کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو میں  دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے پختہ عزم کو سراہتے ہوئے  کہا کہ اسی بنیاد پر ایران اور سعودی عرب نے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی تجویز میں حج پروازوں کے علاوہ فی ہفتہ تین براہ راست پروازیں شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بازرپاش نے کہا کہ ایرانی حکام جلد از جلد دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پرکام کرنے والے چینی و پاکستانی کارکن...

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں اپنے چینی ساتھیوں کی طرف سے دی جانے والی دعوت کے بعد چاند رات کو موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، جنید علی نے سوچا کہ گھر سے سینکڑوں میل دور ہونے کے باوجود، اس نے عید کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منایا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے  منصوبے مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مٹیاری اسٹیشن پر کام کرتے ہوئے،علی کو گرڈ کے آپریشن کو جاری رکھنے  کے لیے اسٹیشن پر ہی رہنا پڑا جہاں اس کے چینی ساتھیوں نے اس کی اور دیگر مقامی لوگوں کی عید کو ان کی زندگی کا سب سے یادگار تہوار بنادیا۔

علی نے کہا کہ چینی ساتھیوں  نے ہمارے ساتھ عید منائی، ہم سب کو انفرادی طور پر عید کی مبارکباد دی، اور ہمیں عید کے لیے ایک اچھا بونس ملا اور یہ کہ اس دن کے یادگارلمحات  عشائیہ سے پہلے کی  جانے والی تقریریں تھیں جہاں چینی اور پاکستانیوں نے مختصر تقریروں میں دونوں ممالک کے عوام کی دوستی، بھائی چارے اور اتحاد کے بارے میں اپنے دل کی باتیں بیان کیں۔

2013 میں شروع کردہ سی پیک  ایک راہداری منصوبہ ہے جو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر  کاشغر سے جوڑتی ہے،اس منصوبے میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون  کونمایاں حیثیت حاصل  ہے۔

878 کلومیٹر طویل پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں چین کی اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن سرمایہ کاری، تعمیر اوراس منصوبے کو چلانے کی ذمہ دار ہے جس نے ستمبر 2021 میں کمرشل آپریشن شروع کیا تھا۔

اس منصوبے سے تھر کے کوئلے پر مبنی منصوبوں سمیت ملک کے جنوب میں واقع نئے جنریٹنگ یونٹس سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔

اس پراجیکٹ میں چینی اور مقامی ملازمین کی بڑی تعداد کام کررہی  ہے جو نہ صرف پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے مل کر کام کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غموں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔

علی نے شِنہوا کو بتایا کہ ہم  اپنےچینی ساتھیوں کے ساتھ بہار کا تہوار مناتے ہیں، اور وہ ہمارے ساتھ عید مناتے ہیں؛ ہم ان کے نوڈلز اور پکوڑیوں کا مزہ لیتے ہیں، اور وہ ہماری بریانی کا مزہ لیتے ہیں، ہمیں ٹیبل ٹینس کا شوق ہے، اور وہ ہمارے ساتھ کرکٹ  کھیلنے اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔سی پیک  نے ہمارے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات استوار کیے ہیں، اور آج کی عید کا جشن اس کی ایک مثال ہے۔

کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ کے چینی عملے کے ارکان سندھ کے صحرائے تھر میں عید الفطر کے موقع پرپاکستانی ساتھیوں میں کھانا تقسیم کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

تھر کول بلاک-II 

تھر کول بلاک-II کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی اور چینی کارکن عید کی رات سندھ کے اس دور افتادہ صحرا میں ایک ساتھ تہوار منانے کے بعد خوشی سے نہال تھے۔

چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کردہ یہ منصوبہ،پاکستان میں سی پیک کے تحت ایک بڑا پاور پلانٹ ہے تاکہ ملک کو مقامی طور پر دستیاب کوئلے کا استعمال کرکے اپنی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے اس منصوبے نے اکتوبر 2022 میں اپنا کمرشل آپریشن شروع کیاتھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار، پرویز ال...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر جہاں بہت سے لوگ اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نام پر بھی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں ، پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور حماد اظہر کی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش پر اوس پڑ گئی ہے اورعثمان بزدار اور پرویزالٰہی بڑے ناموں کے مقابلے پر نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی خوش ہیں ہیں ،یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ عمران خان کامیابی کی صورت میں عثمان بزدار کی طرز پر کوئی سرپرائز دے سکتے ہیں ۔ پنجاب ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تحریک انصاف میں آئندہ کی سیاست کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے جس میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ اہم ترین موضوع ہے ۔سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سنجیدہ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ کے اجراء کی ابتدائی طور پر جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں وزار ت اعلیٰ کے دو نام ہی ذہن میں آتے ہیں جو پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کے ہیں تاہم میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید بھی اس دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیںکہ پنجاب میں نئی روایت بھی قائم کی جا سکتی ہے اور کچھ بعید نہیں کہ عثمان بزدار کی طرز پر کوئی غیر متوقع سرپرائز دیدیا جائے جس میں کسی خاتون کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق ، بلاول بھٹو کی...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق اور بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے،سیاستدانوں کے درمیان ڈائیلاگ سیاسی ماحول کیلئے اچھے ہیں، میں ہمیشہ سے مشاورت اور ڈائیلاگ کا حامی رہا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ سیاسی تنا ئومیں مشاورت، ڈائیلاگ کی ضرورت کو سب سے پہلے میں نے اجاگر کیا تھا، سینیٹ میں بھی اپوزیشن سے بات چیت، مشاورت کی بحث کا آغاز میں نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم مودی، دہشتگردوں سے بات کر سکتے ہیں تو حزب اختلاف سے کیوں نہیں کر سکتے، دعا ہے وزیر اعظم، سراج الحق اور بلاول بھٹو کی مشاورت کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے چھ...

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے چھ رکنی ریو نیو کمیٹی بنا دی ۔مذکورہ کمیٹی پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے معاملات کا جائزہ لے گی۔6رکنی کمیٹی میں سید یوسف رضا گیلانی،سید نیئر حسین بخاری ،مخدوم احمد محمود،قمر زمان کائرہ،رانا فاروق سعید اور سید حسن مرتضی شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دریں اثنا ء قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹس پر تحفظات رکھنے والے چیئرمین بلاول بھٹو سے اپیل کر سکتے ہیں،جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملی وہ اپنی اپیلیں جائزہ کمیٹی کے ارکان کو بھی بھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹ تقسیم میں شفافیت کے لئے 6رکنی جائزہ کمیٹی بنائی ہے،یہ اپیلیں چیئرمین سیکرٹریٹ کو 25اپریل تک بھجوائی جا سکتی ہیں یا کمیٹی ارکان کو واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کارکنوں پر فیصلے نہیں ٹھونستی بلکہ مل کر اتفاق رائے سے کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا...

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اورسلمان شہباز سمیت دیگر نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی ۔ وزیر اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ وزیر اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔ وزیر اعظم نے پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں۔وزیر اعظم شہباز شریف عید کی نماز کے بعد لوگوں سے بھی ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف کاترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان،بحر...

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اوربحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنوب مشرقی ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے کے متاثرین کے لیے دعا بھی کی اور بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے کے دوران ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔طیب اردوان نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنے خصوصی برادرانہ جذبات اور پیار کا اظہار کیا۔ترک صدر نے زلزلے کے دوران مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی مدد اور مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے زلزلے کے بعد وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جو قیادت کا مظاہرہ کیا وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔دونوں رہنمائوں نے برادر ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصاً تجارت، معیشت، غذائی تحفظ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے تمام اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور انہیں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مملکت بحرین کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔بحرین حمد بن عیسی الخلیفہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ،سردار اختر مینگل، چودھری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپا، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارک دی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، گورنر خیبر پختونخوا ہ غلام علی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کو اظہارکیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو ،نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا ہ اعظم خان اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو فون پر عید کی مبارکبادوزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کو بھی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارک دی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک پیش کی ۔وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے،پاکستانی قوم اپنی سرحدوں پر موجود محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے ان بہادر اور فرض شناس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب حسین نعیمی نے بھی ملانے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی ؤمفتی راغب حسین نعیمی نے وزیر اعظم کے رمضان المبارک میں غریب لوگوں کیلئے مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوموٹو کا بنیادی مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں م...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوموٹو کا بنیادی مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں بلکہ مفاد عامہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ سوموٹو کا اور کوئی مقصد نہیں ہوسکتا، آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا،ہزاروں ایسے قیدی ہیں جن کی ضمانت ہوسکتی ہے، اس حوالے سے عدالتوں نے کتنا کام کیا، لوئر کورٹس اور اعلی عدالتوں سے ملتمس ہوں ان کیسز میں آپ نے کتنے سوموٹو لیے؟ جیل خانہ جات سے آپ نے کبھی پوچھا کہ آپ کے پاس کتنے قیدی ہیں؟،یہ وہ سوال ہے جو پوری قوم مجھ سے اور اداروں سے پوچھتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کے موقع سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا دورہ کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعظم نے جیل کے ہسپتال ،کچن اور خواتین قیدیوں کی بیرک کا دورہ کیا ۔وزیراعظم نے جیل میں قیدیوں کے لئے ستھرائی اور دیگر سہولیات کی یقینی فراہمی کی ہدایت دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیمار قیدیوں کے مناسب علاج معالجہ کیلئے اور ادویات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جیل میں قیدیوں کی ضمانت اور قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی امداد کے منتظر قیدیوں کی امداد کا انتظام کیا جائے۔

وزیر اعظم نے آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ اور حکمت عملی ایک ہفتہ میں ترتیب دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہویء وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیل کا دورہ کر کے قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ جن حالات میں یہ لوگ عید منا رہے ہیں ان پر بات نہیں کی جاسکتی ،میں نے ان کے مسائل سنے اور ان کے جائز مطالبات پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی جیل سے میٹنگ کی۔جیل کے بیت الخلا ء کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے، ان کی صفائی جیل انتظامیہ اور حکومت کا فرض ہے، ورنہ بیماریاں پھیلیں گی، میں نے قیدیوں کے نہانے کا بہتر انتظام فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا چیف سیکرٹری کو تجویز دی ہے کے پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے علاج معالجے کے لیے ایک علیحدہ ہسپتال قائم کیا جانا چاہیے، پہلے مرحلے میں یہ ایک پائلٹ منصوبہ ہوگا، اگر یہ کامیاب ہوا تو اس میں مزید توسیع کی جائے گی اور پورے پاکستان میں اس نظام کو پھیلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلی بار یہاں آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ قیدیوں کے بنیادی علاج کے لیے مطلوبہ مشینیں ہونی چاہئیں، آج مجھے یہاں وہ مشینیں نظر آئیں لیکن ابھی وہ فعال نہیں ہیں ، یہ ان شا اللہ جلد فعال بھی ہو جائیں گی۔

جن قیدیوں کے پاس ضمانت کے لیے پیسے نہیں ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور ان کو کئی کئی سال جیل میں رہنا پڑتا ہے، میں نے یہ تمام باتیں آئی جی پنجاب اور جیل انتظامیہ سے کی ہیں، ان شا اللہ اس حوالے سے منصوبہ بنائیں گے تاکہ قیدیوں کا حق ان کو دلوایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے دوران حراست مختلف ہنر سکھائے جانے چاہئیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں لوئر کورٹس اور اعلی عدالتوں سے بھی ملتمس ہوں کہ ان کیسز میں آپ نے کتنے سوموٹو لیے؟ جیل خانہ جات سے آپ نے کبھی پوچھا کہ آپ کے پاس کتنے قیدی ہیں؟۔سوموٹو کا بنیادی مقصد کسی ایک کا مفاد نہیں بلکہ مفاد عامہ ہوتا ہے، ہزاروں ایسے قیدی ہیں جن کی ضمانت ہوسکتی ہے، اس حوالے سے ان عدالتوں نے کتنا کام کیا، یہ وہ سوال ہے جو پوری قوم مجھ سے اور اداروں سے پوچھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سوموٹو ان ہی کاموں کے لیے ہے جہاں مفاد عامہ ہو، اس کے علاوہ سوموٹو کا اور کوئی مقصد بن نہیں سکتا، آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا جیلوں کے دورے پر آنے والے جوڈیشل افسران اور حکومت کا بھی فرض ہے کہ ان قیدیوں کی مدد کی جائے اور ایسا نظام بنایا جائے کہ یہ قیدی رہائی کے بعد قوم کے معمار بن جائیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جیل کی ہسپتال میں زیر علاج مریض قیدیوں کی عیادت کی ۔ وزیر اعظم نے قیدیوں اور جیل کے عملے میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ چار سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی، پارکنگ سے تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک فیملی بذریعہ موٹروے M-1، اسلام آباد سے کوہاٹ کی جانب سفر کرتے ہوئے ہکلہ سروس ایریا میں رکی۔جہاں ان کی بیش قیمت انگوٹھی گر گئی ۔کوہاٹ کے قریب پہنچنے پر جب انہیں پتہ چلا۔ تو انہوں نے ہیلپ لائن 130 کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ قائم کیا۔ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم فل فور موقع پر پہنچ گئی اور موبائل کے ذریعے رابطے میں رہتے ہوئے، گاڑی پارک کرنے کی جگہ کے قریب سے ہی انگوٹھی تلاش کر لی گئی۔ بعدازں انگوٹھی مالکان تک پہنچا دی گئی ہے۔ اس برق رفتار کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون ، محمد یوسف ملک نے افسران کی کاوشوں کو سراہا۔ اور اس بات کا اعادہ کیا کہ موٹر وے پولیس اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل (منگل)کو منایا جائے گا جس سے لوگوں کو فیصل آبادسمیت دنیا بھر میں ملیریا کی روک تھام اور اس میں کمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو فروغ دینے یا ان کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جیسی تنظیمیں جو کہ صحت کے لیے اقوام متحدہ کی ہدایات اور تعاون کرنے والی اتھارٹی ہے، ملیریا کے عالمی دن کو فروغ دینے اور اس کی حمایت میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔ملیریا کے عالمی دن پر یا اس کے آس پاس ہونے والی سرگرمیاں اور تقریبات اکثر حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں، کمیونٹیز اور افراد کے درمیان مشترکہ کوششیں ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ، نیز تجارتی کاروبار اور غیر منافع بخش تنظیمیں، اس دن کو ملیریا کی کلیدی مداخلتوں کے لیے رقم عطیہ کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کریں گی۔ملیریا کی روک تھام، علاج اور کنٹرول میں مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کے بہت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔بعض لوگ اس مشاہدے کو سیاسی رہنمائوں کو خطوط یا درخواستیں لکھنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں، جن میں ملیریا کے خطرے سے دوچار لوگوں کی حفاظت اور علاج کے لیے زیادہ تعاون کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

بہت سے اخبارات، ویب سائٹس، اور میگزین کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اور ریڈیو سٹیشنز ملیریا کے بارے میں آگاہی مہم کو فروغ دینے یا اس کی تشہیر کرنے کے لئے عالمی ملیریا ڈے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق ملیریا ایک جان لیوا بیماری ہے جو طفیلیے جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے جو متاثرہ مچھروں کے کاٹنے سے لوگوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ دنیا کی تقریبا نصف آبادی ملیریا کے خطرے سے دوچار ہے، خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں یہ ہر سال 500 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور10 لاکھ سے زیادہ اموات کا باعث بنتی ہے تاہم ملیریا قابل علاج مرض ہے۔ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے مئی 2007 میں ملیریا کا عالمی دن منایا۔ اس تقریب کا مقصد متاثرہ علاقوں کے ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ملیریا کا عالمی دن نئے عطیہ دہندگان کو ملیریا کے خلاف عالمی شراکت میں شامل ہونے کے قابل بناتا ہے اور تحقیقی اور تعلیمی اداروں کے لئے سائنسی ترقی کو عوام کے سامنے پیش کرتا ہے۔ یہ دن بین الاقوامی شراکت داروں، کمپنیوں اور فائونڈیشنز کو اپنی کوششوں کو ظاہر کرنے اور اس بات پر غور کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک دن الیکشن کیل...

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے ملک بھر میں ایک دن الیکشن کے لیے احتجاج کا اعلان کردیا،پارٹی عہدیدار فاروق سعید کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب اور دیگر جگہوں پر الگ الگ الیکشن قبول نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے ملک بھر میں ایک دن الیکشن کے لیے احتجاج کا اعلان کردیا، ایک ہی روز الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب 25 اپریل کو احتجاج کرے گی۔پارٹی عہدیدار فاروق سعید کا کہنا ہے کہ منگل کے روز وسطی پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی تنظیمیں منگل کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں، ہمیں پنجاب میں اور دیگر جگہوں پر الگ الگ الیکشن قبول نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں کئی...

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں کئی لوگوں کو جیل اور بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں، انتخابات ہوئے بھی تو عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے بلکہ کوئی دوسرا چہرہ آئے گا، عمران خان اسی طرح غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے تو پھر اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں ہونگے، الیکشن ملتوی ہوئے توملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔تاریخ میںکبھی ایسا نہیں دیکھا کہ عدالیہ اور کچھ اداروں میں اس طرح کا ٹکراؤ ہوا ہو اور سیاستدانوں میں اس حد تک اختلافات ہوں کہ بات گالم گلوچ تک جا پہنچی ہو۔ وہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ممتاز جکھرانی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کررہاہے اس کا یہی رویہ رہا تو پھر اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں ہونگے۔عمران خان کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو تعریف کرتا ہے اور اگر مخالفت میں آئے تو غلط باتیں کرتا ہے معلوم نہیں عمران خان ملک کو کس طرف دھکیل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپریل میں سپریم کورٹ فیصلہ نہیں دے سکی یا کوئی اہم فیصلہ نہیں ہوتا تو مجھے لگ رہا ہے کہ بہت لوگ جیل جائیں گے کچھ ملک سے چلے جائیں گے اور کچھ لوگ کسی نہ کسی کی مدد سے بچ جائیں گے۔منظور وسان نے کہا کہ مجھے حالات بہتر نظر نہیں آرہے اللہ کرے انتخابات ہوں اگر اکتوبر میں انتخابات نہیںہوتے تو پھر ستمبر یا اگست میں انتخابات کرائیں جائیں پیپلز پارٹی کبھی انتخابات سے نہیں ہٹی ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ہوں لیکن عمران خان کہتا ہے کہ میری مرضی کے نتائج نہیں آئے اور ٹو تھرڈ اکثریت لیکر نہیں آیا تو انتخابات کو نہیں مانوں گا ہر بار عمران خان ٹکراؤ میں آئے گا تو پھر انتخابات بھی نہیں ہونگے اور معلوم نہیں پھر ملک کہاں چلا جائے گااگر اب انتخابات نہیں ہوئے تو پھر ایک دو سال کے لیے نہیں بلکہ کچھ عرصے کے لیے الیکشن نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ وہ کوئی ایشو بنا کر عوام کو اکسائیں گے اور عوام نکلے گی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ لوگ اس کے کہنے پر نہیں نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اقتدار سے پی ڈی ایم کو نقصان ہوا ہے لیکن اگر ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو ایسا نہیں ہوتا ۔سندھ حکومت نے پولیس کو 3ارب کا اسلحہ لیکر دیا ہے پولیس مختلف اضلاع میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوہدری شجاعت حسین کا امیر جماعت اسلامی سراج...

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون ۔ چودھری شجاعت حسین نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی امیر جماعت اسلامی نے چودھری شجاعت حسین کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا دونوں رہنماؤں کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال امیر جماعت نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن متفقہ رائے سے الیکشن کا انعقاد مسئلہ کا حل ہے۔ اتفاق رائے کے بغیر کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل میں اضافہ کرے گا۔ڈائیلاگ کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار اہم ہے۔ رابطوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے بہتر راستہ نکل سکتا ہے۔ چودھری شجاعت نے بھی ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور دیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی'27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے' مذاکرات جھانسہ ہے، قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے' حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی'عدلیہ کا فیصلہ ماننے سے انکارآئین اور قانون سے کھلی بغاوت ہے' عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے'سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے، حکومت عدلیہ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اور قانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی، عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔27اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے مذکرات جھانسہ ہے قوم کوبیوقوف بنایاجارہاہے۔ سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے'حکومت عدلیہ کافیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اورقانون سے کھلی بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پراترآئی ہے۔

عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اورفیصلوں پرعملدرآمدکراناہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت عدالتی فیصلوں کااحترام نہ کرے تو معاشرہ خانہ جنگی اور انتشار کا شکار ہو جاتا ہے، فضل الرحمان جمہوری نظام کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ خود اسمبلی میں نہیں ہے، انتخاب سے بائیکاٹ کرنا یا فرار ہونا سپریم کورٹ کی سر دردی نہیں ہے، الیکشن سے باہر ہوں یا عدلیہ سے باہر ہوں فیصلہ حکومت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میں جانے کیاور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے 21 ارب ٹرانسفرر نہ ہوئیتو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی حکومت عدلیہ کو ہر صورت نیچا دکھانا چاہتی ہے عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کامقدر ہیجو مرضی کرلیں عدلیہ جیتے گی اورآئین اورقانون کی سربلندی ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن میں جانے کے اور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، 21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی، حکومت عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کا مقدر ہے جو مرضی کر لیں عدلیہ جیتے گی اور آئین اور قانون کی سربلندی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میو ہسپتال کا د...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک میو ہسپتال دورے پر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی عیادت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور فرداً فرداً مریضوں کے پاس جا کر خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بھی پوچھا۔محسن نقوی نے ساہیوال میں دھکم پیل کے دوران زخمی ہونے والی بزرگ خاتون کی بھی خیریت دریافت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبے کو سراہا اور پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عید تعطیلات کے دوران دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مریضوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوران عید مختلف حادثات و واقعات میں 8نوجوان...

دوران عید مختلف حادثات و واقعات میں 8نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر اور کہوٹہ میں حادثات میں 5 نوجوان 'ٹانک میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھکرمیں ڈیرہ روڈ جھوک کچھی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل اور ہارویسٹر مشین میں ٹکر سے پیش آیا۔دوسری جانب کہوٹہ میں ڈولیاں روڈ پر موٹر سائیکل سوار کھائی میں گر گئے جس کے نتیجے میں3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب ٹانک میں اماخیل ملازئی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم آپ پر اع...

جمعیت علماء اسلام کے امیر و حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے، تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طور پر تقسیم ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں جب کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے، تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طور پر تقسیم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے، حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم لیگ (ن) گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصل...

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں حیلے بہانے کر رہی ہیں، مسلم لیگ ن نے ابھی تک ٹکٹ نہیں دیے، ن لیگ گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، جو آئین کی بات کرتا ہے سب کو مذاکرات کے لیے ویلکم کرتے ہیں، ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار ہیں، زمان پارک میں عید کے دن 2 ہزار سے زائد کارکنان موجود تھے، نگران حکومتوں کا وقت ختم ہونے پر عدالت جانے پر مشورہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقتدار رہے یا جائے (ن) لیگ اور اتحادی اصولوں...

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار رہے یا جائے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی اصولوں پر کھڑے رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کرنے والے ریاستی سہولت کار کسی سماجی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور گروہی بالا دستی کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمقوں کا ایک بڑا گروہ ایک فریبی کو نجات دہندہ سمجھ بیٹھا ہے، آئین اور انصاف کے نام پر عدل کا کھلواڑ قبول ہے نہ گوارا، اس مقصد کیلئے بات کرنا پڑی یا لڑائی، جو مناسب ہوا کریں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بارہا ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر میدان میں پھینکا گیا مگر اس بار نہیں، انصاف کے نام پر انصاف کا خون تسلیم نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چاروں صوبوں میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہ...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بیک وقت سیاسی، آئینی اور معاشی بحران سے دوچار ہے، چاروں صوبوں میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہییں٫ پاکستان صرف تین پارٹیوں کا نہیں 23 کروڑ عوام اس کے اصل وارث ہیں، انھیں اپنے نمائندے آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا حق دینا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک مزید انارکی کی جانب جائے گا اور اس گھمبیر صورت حال میں تیسرا فریق فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ عام انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابط کیا ہے، ہم چاہتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کوئی ایک دن مقرر کر لیں۔چند سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیںاور عدلیہ کی پروسیڈنگ سے یہ تاثر بھی ملا کہ اعلیٰ عدلیہ بھی چاہتی ہے کہ سیاستدان مسئلے کا حل خود نکالیں،جماعت اسلامی نے متعدد سیاسی جماعتوں اور لیڈروں سے رابطے اور ملاقاتیں کیں ہیں ہمیں امید کہ اس مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عید الفطر کے اجتماع اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گذشتہ 100 دنوں سے زائد پابندے سلاسل ہیں ،وہ گوادر کے باثیوں اور مچھیروں کے لیے پینے کا پانی اور روز گار مانگ رہے ہیں،علاقہ میں منشیات کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں۔بلوچستان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے دبائو کی وجہ سے جج نے مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت مسترد کر دی ،عدالت میں پیشی کے دن جج کا تبادلہ کر کے انہیں جیل میں رکھنے کے لیے بہانے بنائے جا رہے ہیں ۔

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو خبرادار کرنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کو آتش فشانہ بنائیں ،پر امن جد و جہد کو تشدد کے راستے پرنہ ڈالا جائے ۔حکومت گوادر کے عوام سے کیا گیا معاہدہ پر عمل در آمد کرے ،اگر مولانا ہدایت الرحمن کو رہا نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی پورے ملک میں گوادر اور بلوچستان کی عوام سے یکجہتی اور مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کے لیے احتجاج کرے گی اور میں خود یکم مئی کو گوادر کی عوام سے خطاب کروں گا۔سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ 14 مئی کو الیکشن ہو گا جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ انتخابات کے نتیجے میں پاکستان میں مزید انتشارپھیلے گا۔آئین میں90 روز میں انتخابات کی دفعہ شامل ہے لیکن سپریم کورٹ اور صدر پاکستان کی ایڈوائس کے نتیجے میں90 دن105 دنوں میں تبدیل ہو گئے۔میں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی سوال کیا کہ اگر90 دن105 ہو سکتے ہیں تو 205بھی ہو سکتے ہیں۔جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ایک یا دو صوبوں میں انتخابات کی بجائے چار وں صوبوں اور وفاق میں نگران حکومتیں قائم کی جائیں ،الیکشن کسی ایک پارٹی یا لیڈر کے کہنے پر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئین کی ان دفعات پر عملد ر آمد چاہتے ہیں جو ان کی مرضی کے ہیں۔ایسی دفعات جن میں عوام کے حقوق ،سودی نظام کا خاتمہ اور اسلام ،قرآن اور سنت کا نفاذ ہے پر حکمران اندھے ،گونگے اور بہرے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو آئین کو اس کی روح کے مطابق عملد ر آمداور ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوٹ ادو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے' کئی...

پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور گردونواح میں 4 عشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں' لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں اتوار کی رات 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوٹ ادو شہر سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین 12 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیرپور' ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوا...

سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 30 سالہ ظفر علی پسٹل کی گولی سر پر لگنے سے جاں بحق ہوا۔ورثاء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بڑے بھائی کے ہاتھوں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے چھوٹا بھائی جاں بحق ہوا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں' چیف جسٹس...

مسلم لیگ( ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے نئی آڈیو پر مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہئیمنظرعام پر آنیوالی نئی آڈیو ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے'ہر آڈیو کو کھوکھاتے ڈالا جا سکتا ہے نہ نظرانداز کیا جاسکتا ہے '2017اور2018 کا کھیل اب دوبارہ نہیں کھیلا جاسکتا،یہ آڈیو بھی گواہی ہے (ن )لیگ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں'جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق طلال چودھری کاکہناتھا کہ منظرعام پر آنیوالی نئی آڈیو ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے، ہر آڈیو کو کھوکھاتے نہیں ڈالا جا سکتا، ہر آڈیو کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ 2017اور2018 کا کھیل اب دوبارہ نہیں کھیلا جاسکتا،یہ آڈیو بھی گواہی ہے (ن )لیگ کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں،مسلم لیگ( ن) کی قیادت کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں،ماحول بنا کر اہل قیادت کو نااہل کیاگیا،نااہل کو اہل بنا کر ملک پر مسلط کردیاگیا، نااہل کیا جاتا رہا، عمر قید کی سزائیں دی جاتی رہیں۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں پھر ایک مخصوص ماحول بنایا جا رہا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ تک عمران خان نے پہنچایا، سیاسی قیادت اور پارلیمنٹ جاگ رہی ہے، اپنا حق استعمال کرے گی، آئین میں ساس کی تعظیم کا حکم نہیں ، چیف جسٹس کو استعفیٰ دے دینا چاہئے،جو فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہو گا کوئی تسلیم نہیں کرے گا،کوئی ایسا فیصلہ آئین و قانون کے منافی نہیں ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آڈیو لیک کی گفتگو سے ہرپاکستانی کو تشویش ' ف...

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو سے ہرپاکستانی تشویش ہے، سوموٹو لے کر اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے'پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو سے ہرپاکستانی تشویش میں مبتلاہے' گفتگو کے نتائج پوری دنیا دیکھ رہی ہے'ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے' الیکشن سے فرار نہیں چاہتے' چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گھریلو خواتین پارٹی کے لوگوں کو غداری پراکسائیں گی تو بات تو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اس گفتگو سے ہرپاکستانی تشویش میں مبتلاہے، یہ کہنا کہ فلاں یہ کی گفتگو کیوں ٹیپ کی گئی ہے اس کے اثرات ہونگے اگر ایسی گفتگو ہوئی ہے تو اس کے اثرات تو لازمی ہوں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گفتگو کے نتائج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، مطالبہ کرتے ہیں اس کے حقائق جلد سامنے لائے جائیں، ملک میں گروپ بندی اور تقسیم پیدا کی جا رہی ہے۔اس گفتگو میں ایک جج سے اصرار کیا جا رہا ہے کہ آپ یہ فیصلہ کریں میرا مطالبہ ہے کہ اس آڈیو کا سوموٹو نوٹس لے کر اس کا فوری فرانزک آڈٹ کروایا جائے تاکہ قوم کو حقیقت کا علم ہوسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات ا...

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ماہ جبین اور رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی، پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک سا...

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔ مبینہ آڈیو لیک میں چیف جسٹس کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق سے ملکی سیاسی صورت حال اور مارشل لا سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین نون کہتی ہیں کہ رات سے نا عمر کے لیے پڑھ پڑھ کے، میں تمہیں نہیں بتا سکتی، دعائیں مانگ رہی ہوں۔رافعہ طارق کہتی ہیں، یار لوگوں کو بھی کہا ہے اور عمر کو ایک میسج بھیجا میں نے، تم لاہور کے جلسے میں وہاں موجود تھیں، وہاں لاکھوں بندا تھا، اسی طرح ہر شہر میں لاکھوں بندا ہے، اور تم صرف یہ اندازہ لگالو کہ تمہارے لیے کتنی دنیا دعا کر رہی ہے اس وقت، جس سے تمہاری ہمت اور تمہاری سیفٹی۔چیف جسٹس کی ساس ماہ جبین کہتی ہیں، اللہ ان کو کمزور کرے اور ان کو ہمت دے جس پر رافعہ طارق بولیں رات کو میں نے دونوں کو اس کو اور منیب کو گڈ بھیجا تو دونوں نے پتا ہے کیا مجھے بھیجا، وہ نہیں شکل ہوتی کہ دانتوں میں آپ دبا لیتے ہو اپنی زبان، مجھے کہہ رہے تھے کہ، بی کیئرفْل، وائے شْڈ آئی بی کیئر فْل، وائے؟۔ ماہ جبین بولیں جلد سے جلد الیکشن ہوں ابھی، جس پر رافعہ طارق نے کہا الیکشن، دیکھو ناں، اگر نہیں ہوتے ناں پھر یہ اپنا سمجھ لیں کہ پھر مارشل لا لگے گا، یہ نہیں رہ سکتے ناں، بس ختم بات۔ماہ جبین نے کہا مارشل لا بھی وہ وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیار ناں، رافعہ طارق نے کہا بالکل تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی سمیت مختلف شہروں میں اے این ایف کی کار...

اے این ایف اور اے ایس ایف کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برازیل جانیوالے ملزم کے بیگ سے 80 گرائس آئس اور 4 گرام چرس برآمدکرلی، کابل کے رہائشی افغان باشندہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد نیو ایئرپورٹ سوسائٹی میں نجی کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران انگلینڈناٹنگھم بھیجے جانیوالے پارسل سے 598 گرام ہیروئن برآمدہوئی، ادھر ملتان ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے ملزم کے بیگ سے 530 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو حراست میں لے لیاگیا،گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیاگیا۔کراچی میں اے این ایف نے مہران ٹائون پر نجی کوریئر آفس میں کارروائی کی،آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل کتابوں میں جذب شدہ مشکوک مواد برآمدہوا،پارسل کا مجموعی وزن 12 کلو350 گرام ہے، دوسری جانب جمرود روڈ تختہ بیک چیک پوسٹ کے قریب خیبرکے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس برآمد ہوئی، اے این ایف کی کارروائی میں پنجگور تربت ہائی کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 80 کلو چرس برآمدہوئی،تربت میں آئل ٹینکر سے 15 کلو کرسٹل ہیروئن برآمدہوئی، گوادر جیوانی کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئی 75 کلو چرس قبضے میں لے لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودیہ، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سعودیہ، یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سعودیہ کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ، یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ، پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہو گئیں، امید ہے آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان' پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان...

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ہوٹل سے کھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حافظ آباد میں اسٹیج ڈانسر کو قتل کردیا گیا''...

حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں اسٹیج ڈانسر کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق اسٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور مقتولہ کی لاش اس کے گھر سے ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے تین سال قبل سابق پولیس کانسٹیبل سے پسند کی شادی کی تھی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق صدر آصف زرداری سے وزیر توانائی سندھ امت...

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات میں ایک انتہائی اہم اعلان کیا ہے۔ سندھ میں بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کیلئے انہوں نے صوبے کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ صوبے سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے۔ سولر سسٹم لگنے سے عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق سال...

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کیلئے کی گئی ، اے ڈی بی اور پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پروجیکٹس دیئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرض دیئے گئے، اے ڈی بی نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پروجیکٹ فنانسنگ کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد کا توازن خراب ہوا،روس اور یوکرین جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیاہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے، پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ماہرین کی خدمات فراہم کررہے ہیں ،پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ30 لاکھ افراد کو متاثر کیا،اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کانقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے، سیلاب متاثرہ متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-عید الفطر-چھٹی

فلسطینی بچے غزہ شہر میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ایک پارک میں کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-لاہور-عید الفطر کی نماز

لاہور کی بادشاہی مسجد میں لوگ عید الفطر منانے کے لیے نماز ادا کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں