• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بھارت-بنگلور-عید الفطر کی نماز

بھارتی مسلمان بنگلور میں عید الفطر کی نماز ادا کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-قاہرہ-عید الفطر-تعطیل

مصرکے دارلحکومت قاہرہ میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران لوگ کھیل کے میدان میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-عید الفطر-چھٹی

فلسطینی بچے غزہ شہر میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ایک پارک میں کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ڈاک کی صنعت کی آمدنی میں اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا)چین کی ڈاک کی صنعت کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروباری آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ریاستی پوسٹ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق اس سیکٹر کی مشترکہ کاروباری آمدنی پہلی سہ ماہی میں 356 ارب 21 کروڑ یوآن (تقریباً 51 ارب 81 کروڑ ڈالر) رہی جو  گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہے۔

صرف مارچ میں صنعت کی آمدنی 17.5 فیصد بڑھ کر129 ارب 29 کروڑ یوآن ہو گئی۔

چین کی کورئیر کمپنیوں نے پہلے تین مہینوں میں 26 ارب 89 کروڑ پارسل  ترسیل کیے جوگزشتہ سال  کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے کے دوران اس شعبے کی مشترکہ کاروباری آمدنی 258 ارب96 کروڑ یوآن رہی جس سے سالانہ 8.2 فیصد  کا اضافہ ظاہر ہوتاہے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فلپائن کا دوستی وتعاون کو فروغ دینے...

منیلا(شِنہوا)چین اور فلپائن نے باہمی دوستی کو مزید وسعت دینے  اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے فلپائن کے دورے پر آئے ہوئے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات  میں کہا کہ ان کے ملک اور چین نے قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے  جسکے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان  چین کا اندرونی معاملہ ہے اور فلپائن ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا جیسا کہ اس نے ہمیشہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک فریق بننے کے بجائے سٹریٹجک آزادی پر قائم رہے گا۔

فلپائن مواصلات کو مضبوط بنانے، سمندری مسائل کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات کو بگاڑنے سے روکنے کے لیے تیار ہے تاکہ علاقائی امن اور خوشحالی کی حفاظت کی جا سکے۔

اس موقع پر چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی، وعدوں کی پاسداری، اعتماد اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات میں ہے۔ تجربات اور سبق سے دونوں کو سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو رابطے میں مزید اضافے سمیت باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور مشکلات اور خلفشار پر قابو پانا چاہیے تاکہ تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کو اچھے پڑوسی اور اچھے شراکت دار بننے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو اس سال کے شروع میں صدر مارکوس کے دورہ چین کے دوران طے کیا گیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ فلپائنی فریق تائیوان سے متعلقہ اور سمندری مسائل کو علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دونوں عوام کے بنیادی مفادات پر مبنی طریقے سے نمٹائے گا۔

انہوں نے فلپائن پرزور دیا کہ وہ چین کے جائز تحفظات کا سنجیدگی سے جواب دے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور ساتھ ہی فریقین کو چننے کے بجائے سٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا احترام کرے۔ چھن نے مزید کہا کہ چین نے سمندری مسائل پر رابطے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ صورتحال کو مناسب طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فلپائن کا دوستی وتعاون کو فروغ دینے...

منیلا(شِنہوا)چین اور فلپائن نے باہمی دوستی کو مزید وسعت دینے  اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے فلپائن کے دورے پر آئے ہوئے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات  میں کہا کہ ان کے ملک اور چین نے قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے  جسکے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان  چین کا اندرونی معاملہ ہے اور فلپائن ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا جیسا کہ اس نے ہمیشہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک فریق بننے کے بجائے سٹریٹجک آزادی پر قائم رہے گا۔

فلپائن مواصلات کو مضبوط بنانے، سمندری مسائل کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات کو بگاڑنے سے روکنے کے لیے تیار ہے تاکہ علاقائی امن اور خوشحالی کی حفاظت کی جا سکے۔

اس موقع پر چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی، وعدوں کی پاسداری، اعتماد اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات میں ہے۔ تجربات اور سبق سے دونوں کو سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو رابطے میں مزید اضافے سمیت باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور مشکلات اور خلفشار پر قابو پانا چاہیے تاکہ تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کو اچھے پڑوسی اور اچھے شراکت دار بننے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو اس سال کے شروع میں صدر مارکوس کے دورہ چین کے دوران طے کیا گیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ فلپائنی فریق تائیوان سے متعلقہ اور سمندری مسائل کو علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دونوں عوام کے بنیادی مفادات پر مبنی طریقے سے نمٹائے گا۔

انہوں نے فلپائن پرزور دیا کہ وہ چین کے جائز تحفظات کا سنجیدگی سے جواب دے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور ساتھ ہی فریقین کو چننے کے بجائے سٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا احترام کرے۔ چھن نے مزید کہا کہ چین نے سمندری مسائل پر رابطے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ صورتحال کو مناسب طریقے سے سنبھالا جا سکے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں مارچ کے دوران اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ، ملک میں تقریباً15لاکھ 70ہزاراستعمال شدہ گاڑیاں آگے فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.9 فیصد اور فروری سے 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں، ملک میں 42لاکھ 70ہزار سے زیادہ سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کا کاروبار ہوا، جو گزشتہ سال کی نسبت 10.18 فیصد زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اور معیاری کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ملکی پالیسیوں کے نفاذ سے مارکیٹ میں صحت مند ترقی کو فروغ ملے  گا۔ ایسوسی ایشن نے ملک میں گاڑیوں کی کھپت کو بڑھانے میں جاری 20ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین چھٹیوں کےدوران سفری رش کے لیے مزید ٹرینی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں یوم مئی کی تعطیل کے دوران مسافروں کے رش سے نمٹنے کے لیے 27 اپریل سے 4 مئی تک روزانہ اوسطاً 1 ہزار 500 سے زائد اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ اس مدت کے دوران اس کے پاس روزانہ اوسطاً 10 ہزار500  سے زیادہ مسافر ٹرینیں ہوں گی۔

چین کی سرکاری ریلوے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ 12306 ڈاٹ سی این اور اس کی موبائل ایپ  کے زریعے ہفتہ کے روز دوپہر 2 بجے تک چھٹیوں کے لیے 4 کروڑ65 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت کیے گئے تھے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران فضائی م...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں آئندہ یوم مئی کی چھٹیوں کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد90 لاکھ  تک پہنچنے کی توقع ہے۔

چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ کے مطابق فلائٹ بکنگ پہلے ہی 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ عام طور پر 2019 میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران رجسٹرڈ سطح پر لوٹ آئی ہے۔

 مسافروں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز اس عرصے کے دوران 3 ہزار 500 بین الاقوامی پروازیں چلائیں گی جو 2019 کی سطح کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

اندرون ملک پروازیں65 ہزارتک پہنچ جائیں گی جس میں1 کروڑ20 لاکھ سے زیادہ نشستیں ہوں گی جو 2019 میں یوم مئی کی تعطیل سے زیادہ گنجائش ہے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی آن لائن...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی آن لائن خوردہ مارکیٹ نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط ترقی دیکھی ہے۔

چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران وزارت کے زیر نگرانی سامان کی 18 اقسام میں سے چھ میں دوہرے ہندسے کی ترقی ریکارڈ کی گئی۔

خاص طور پر سونے، چاندی اور زیورات کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 28.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مواصلاتی آلات کی فروخت میں 18.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران ملک کے رابطے پر مبنی اور سفر سے متعلق کھپت میں مضبوط بحالی دیکھی گئی۔ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں سیاحتی مصنوعات اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 115.8 فیصد اضافہ ہوا اور آن لائن کیٹرنگ کی فروخت میں 17.1 فیصد اضافہ  دیکھا گیا۔

ای کامرس کی نئی کاروباری اقسام بھی رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں عروج پر رہے ۔ وزارت کے زیر نگرانی کلیدی ای کامرس پلیٹ فارمز پر لائیو سٹریمنگ شوز کی تعداد4 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ3 کروڑ40 لاکھ سے زیادہ مصنوعات فروخت ہوئیں اور 360 ارب ناظرین کو راغب کیا گیا۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سیاحتی ٹرینوں کی مقبولیت میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا) چین میں سیاحتی ٹرینیں سہولت اور رفتار کے لحاظ سے اپنی مقبولیت میں اضافے سے سیاحتی منڈی کی بحالی میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

چائنہ ڈیلی  کے مطابق 6 اپریل کی صبح دریائے یانگ ژی ڈیلٹا اور ہمسایہ علاقوں میں قدرتی مقامات کے لیے روانہ ہونے والی سیاحتی ٹرینوں کے سلسلے کی پہلی ٹرین پانچ روزہ ٹور کا آغاز کرتے ہوئے شنگھائی ہونگ چھیاو سٹیشن سے روانہ ہوئی۔

اخبار نے شنگھائی کے رہائشی فینگ کے حوالے سے کہا کہ تیز رفتار ٹورسٹ ٹرینوں کا سفر کرنا ایک تیز، محفوظ اور آرام دہ طریقہ ہے۔

اخبار نے کہا کہ ٹریول ایجنسیوں نے سیاحوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مختلف ٹورسٹ ٹرین پیکجز شروع کیے ہیں۔

سیاحتی ٹرین ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجریان لی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چائنہ ریلوے ٹریول سروس گروپ نے سال کی اپنی پہلی سیاحتی ٹرین کا آغاز کیا ہے جس میں 428 مسافروں نے آٹھ روزہ سفر پر بیجنگ سے جیانگ شی، فوجیان اور آنہوئی صوبوں سمیت مقامات کا سفر کیا ۔

اخبار کے مطابق  کمپنی سیچھوان، تبت خود مختار علاقہ، شمال مشرقی چین اور ہانگ کانگ سمیت مزید مقامات کے لیے ٹرین سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی کے اشتعال انگیز اقدامات کے بعد جرمن سف...

ماسکو(شِنہوا) روس کی وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ اس نے جرمنی کے اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات  کے جواب میں جرمن سفارت کاروں کو روس سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ جرمن حکام نے جرمنی میں روسی سفارتی مشنوں کے ملازمین کو ایک اور بڑے پیمانے پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم برلن کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جس نے روس-جرمن تعلقات کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ روس میں جرمن سفارتی مشنوں میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد بھی نمایاں طور پر محدود کی جائے گی اور 5 اپریل 2023 کو روسی وزارت خارجہ نے روس میں جرمن سفیر گیزا آندریاس وون گیئر کو باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

جرمن وزارت خارجہ نے اس معاملے پر باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں جرمنی نے 40 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا اور روس نے بھی جوابی طوپر جرمن سفارتکاروں کو ملک بدر کیا۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مغرب بعید کے پریفیکچر میں پہلی ونڈ ٹر...

ارمچی(شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں مغرب بعید میں واقع کزلسوکرغز خوداختیار پریفیکچر میں پہلی ونڈ ٹربائن کی تنصیب گزشتہ روز مکمل کرلی گئی۔

جیسے ہی ہوا کی رفتار 6 میٹر فی سیکنڈ سے کم ہوئی، 131 ٹن وزنی ٹربائن، جس میں 95 میٹر لمبے تین لیف بلیڈ لگے ہوئے ہیں، کو دو کرینوں کے ذریعے اٹھا کر 110 میٹر اونچے ٹاور سے جوڑدیا گیا۔

چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذیلی ادارے،چائنہ لونگ یوآن پاور گروپ کارپوریشن کے مطابق 1ارب20کروڑ یوآن(17کروڑ50لاکھ ڈالر)سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے اس طرح کے 38 ونڈ ٹربائنز پر مشتمل یہ پروجیکٹ رواں سال کی تیسری سہ ماہی تک مکمل  کرکے گرڈ سے منسلک کیا جائے گا جس سے 200میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا اضافہ ہوگا ۔

پروجیکٹ منیجرچھو چھیاو گانگ نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے پر بجلی کی سالانہ پیداوار 54کروڑ کلوواٹ گھنٹے تک پہنچنے کا اندازہ ہے، جس سے1لاکھ 64ہزار800 ٹن معیاری کوئلے کی بچت کے ساتھ ہر سال4لاکھ 50ہزارٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کیا جا سکتا ہے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

14 سالہ طالبہ نے آئرلینڈ میں چینی زبان میں م...

کارک، آئرلینڈ(شِنہوا) آئرلینڈ میں 16 واں چینی برج مقابلہ برائے غیر ملکی سیکنڈری اسکول طلباء (سی پی سی ایف ایس ایس ایس) کا ہفتہ کو یہاں انعقاد کیا گیا ، مقابلے میں ملک بھر سے درجنوں طلباء نے شرکت کی۔

آئرلینڈ کے جنوبی شہر واٹر فورڈ کی 14 سالہ طالبہ لوگن باؤڈلر لینن نے دیگر تمام 25 حریفوں کو شکست دے کر مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔

لوگن 16ویں سی پی سی ایف ایس ایس ایس کے فائنل مقابلے میں آئرلینڈ کی نمائندگی کریں گی، جو اس سال کے آخر میں چین میں منعقد ہوگا۔

ہفتہ کو ہونے والا مقابلہ تین حصوں پر مشتمل تھا،  جس میں پہلا چین کے بارے میں معلومات خاص طور پر چینی زبان اور ثقافت سے متعلق ایک کوئز، دوسراچینی زبان کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے تقریری مقابلہ اور تیسرا شرکا کی چینی فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھنے کے لیے ایک ٹیلنٹ شو پر مشتمل تھا۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

14 سالہ طالبہ نے آئرلینڈ میں چینی زبان میں م...

کارک، آئرلینڈ(شِنہوا) آئرلینڈ میں 16 واں چینی برج مقابلہ برائے غیر ملکی سیکنڈری اسکول طلباء (سی پی سی ایف ایس ایس ایس) کا ہفتہ کو یہاں انعقاد کیا گیا ، مقابلے میں ملک بھر سے درجنوں طلباء نے شرکت کی۔

آئرلینڈ کے جنوبی شہر واٹر فورڈ کی 14 سالہ طالبہ لوگن باؤڈلر لینن نے دیگر تمام 25 حریفوں کو شکست دے کر مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔

لوگن 16ویں سی پی سی ایف ایس ایس ایس کے فائنل مقابلے میں آئرلینڈ کی نمائندگی کریں گی، جو اس سال کے آخر میں چین میں منعقد ہوگا۔

ہفتہ کو ہونے والا مقابلہ تین حصوں پر مشتمل تھا،  جس میں پہلا چین کے بارے میں معلومات خاص طور پر چینی زبان اور ثقافت سے متعلق ایک کوئز، دوسراچینی زبان کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے تقریری مقابلہ اور تیسرا شرکا کی چینی فنکارانہ صلاحیتوں کو دیکھنے کے لیے ایک ٹیلنٹ شو پر مشتمل تھا۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول شروع ہوگیا

بیجنگ(شِنہوا) 13 واں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول (بی جے آئی ایف ایف) بیجنگ یانچھی لیک بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں شروع ہوگیا۔

اس سال کے بی جے آئی ایف ایف کے 13ویں تیانتان ایوارڈ کے جیوری ممبران، معروف چینی ڈائریکٹر ژانگ یمو کی قیادت میں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔

فیسٹیول کے منتظم کے مطابق اس سال ایوارڈ مقابلے کے لیے 93 ممالک اور خطوں سے ریکارڈ 1ہزار488 فلموں کے لیے درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ ان میں سے 15 فلموں کو تیانتان ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بہترین فیچر فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین معاون فنکار، بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ سمیت دس ایوارڈز کا اعلان 29 اپریل کو اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے دوران متنوع آن لائن اور آف لائن سرگرمیاں، جیسے بین الاقوامی فلموں کی نمائش اور فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 20 خواتین سائنسدانوں کو ایوارڈ سے نو...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں فضائی آلودگی کی روک تھام اور دیگر شعبوں میں تحقیق کرنے والی 20 نوجوان خواتین سائنسدانوں اور پانچ سائنسی ٹیموں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

آل چائنہ ویمنز فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف) اور چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام  معنقدہ ایوارڈ تقریب میں، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی وائس چیئرپرسن اور اے سی ڈبلیو ایف کی صدر شین یوئی یوئی نے بنیادی قومی اور عوام سے متعلقہ مفادات کو مدنظر رکھنے کے لیے خواتین سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

شین نے خواتین سائنسدانوں پر زوردیا کہ وہ اصل اور اہم سائنسی و تکنیکی تحقیق میں کامیابیاں حاصل کریں اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملک کی خود انحصاری اور طاقت کو بڑھانے کے لیے کلیدی اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں  حائل رکاوٹوں سے نمٹیں۔

اے سی ڈبلیو ایف  کے مطابق، 2004 سے لے کر اب تک 184 ملکی خواتین سائنسدانوں اور محققین کو اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اعلیٰ عہدیدار سمیت1لاکھ 11ہزارافراد کو...

بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں نظم و ضبط معائنہ اور نگران ایجنسیوں کی جانب سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبائی یا وزارتی سطح پرایک عہدیدارسمیت1لاکھ 11ہزارافراد کو سزائیں دی گئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط معائنہ اور قومی کمیشن برائے نگرانی کے بیان میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، یہ افراد 1لاکھ 38ہزار مقدمات میں ملوث تھے۔

سزا پانے والوں میں صوبائی سطح کے 633 اور کاؤنٹی سطح کے 4ہزار669 اہلکار شامل ہیں۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں صنعتی استعداد کے استعمال کی شرح پہلی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں صنعتی استعداد کے استعمال کی شرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 74.3 فیصد رہی، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.5 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اعداد و شمار میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.4 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔

تین بڑے شعبوں میں شامل، کان کنی کی استعداد کے استعمال کی شرح پہلی سہ ماہی میں 75.2 فیصد رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.8 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

مینوفیکچرنگ سیکٹر اور یوٹیلٹیز کی پیداوار اور سپلائی کے استعمال کی شرح بالترتیب 74.5 فیصد اور 71.9 فیصد رہی۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اسٹاک کنیکٹ پروگرام کے لیے آر ایم...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے کہاہے کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت سٹاک کنیکٹ پروگرام کے لیے رینمنبی (آر ایم بی) کاؤنٹر شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے،جس کا مقصد آف شور اسٹاک کے اجراء اور لین دین کے لیے نیا محرک فراہم کرنا ہے۔

چھن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پانچویں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کے مالیاتی ترقیاتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مارچ 2023 میں کچھ تقاضوں کو پورا کرنے والےایس ایس ای اے شیئر انڈیکس اور ایس زیڈ ایس ای کمپوزٹ انڈیکس کے اسٹاک کو نارتھ باؤنڈ ٹریڈنگ میں جبکہ اہلیت پر پورا اترنے والے اور ہانگ کانگ میں پرائمری لسٹڈ بین الاقوامی کمپنیوں کے حصص کو ساؤتھ باؤنڈ ٹریڈنگ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے مین لینڈ کے کاروباری اداروں کو بین الاقوامی فنڈز تک رسائی حاصل ہوگی اور ہانگ کانگ کو اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اداروں کی لسٹنگ میں مدد ملے گی۔

 

چھن نے کہا کہ جی بی اے اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہے اور یہ کہ مستقبل میں، جی بی اے کے شہر ایک دوسرے کی اقتصادی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کی اقتصادی ترقی کو اعلیٰ معیار تک پہنچانے اور ملک کی کھلے پن کی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے ۔

۲۳ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی سہ ماہی میں اشیا ٔ کی آن لائن فر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آن لائن خوردہ مارکیٹ میں زبردست ترقی حاصل ہوئی۔

وزارت تجارت کے مطابق اس مدت کے دوران وزارت کی زیرنگرانی 18  کیٹگریز میں 6 کیٹگریز کی اشیاء میں شرح نمو دو ہندسوں میں تھی۔

خاص طور پر سونے، چاندی اور زیورات کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 28.1 فیصد اضافہ ہوا اور مواصلاتی آلات کی فروخت 18.5 فیصد بڑھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں ملک کے معاہدے پر مبنی اور سیاحت سے متعلق کھپ میں زبردست بحالی ہوئی۔

سیاحت اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 115.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی آن لائن فروخت 17.1 فیصد بڑھی۔

ابتدائی 3 ماہ میں ای کامرس کی نئی کاروباری اشکال اور ماڈلز میں بھی تیزی آئی۔

وزارت کی نگرانی میں اہم ای کامرس پلیٹ فارمز پر  4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لائیو اسٹریمنگ شو ہوئے ۔ جس کے ذریعے 3 کروڑ 40 لاکھ سے مصنوعات فروخت ہوئیں جبکہ 360 ارب ناظرین راغب ہوئے۔

چین کی آن لائن خوردہ فروخت پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 8.6 فیصد اضافے کے ساتھ 32.9 کھرب یوآن (تقریباً 478.53 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طلبہ وطالبات کی چینی خلابازوں سے بر...

اسلام آباد (شِنہوا) ساتویں جماعت کی پاکستانی طالبہ ندا فاطمہ کو جب سے ان کے ٹیچر نے چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن اور جدید خلائی سائنسی ٹیکنالوجی بارے میں بتایا ہے وہ اس وقت سے  خلائی جہاز اور خلا بازوں کی زندگی کا مطالعہ کررہی ہیں۔

اسلام آباد کے ایک اسکول طالبہ  فاطمہ نے شِںہوا کو بتایا کہ انہیں خلا کےبارے میں بہت کم علم ہے۔  اس کے باوجود ان کی دلچسپی اس وقت بڑھ گئی جب ان کے استاد نے انہیں بتایا کہ چین نے نہ صرف خلائی ٹیکنالوجی میں اپنی پہچان بنائی ہے بلکہ وہ پاکستان جیسے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے علم کا اشتراک کرنے کو بھی تیار ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف اسکولوں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم  کے دیگر رکن ممالک کے طلباء کو  بھی ورچوئل طور پر خلا میں چینی خلابازوں سے بات چیت  کا موقع ملا۔

فاطمہ نے کہا کہ اس سے مجھے خلاباز بننے کا خواب دیکھنے کی ترغیب ملی۔  ایک چینی خلاباز نے خلائی جہاز میں اپنے طرز زندگی اور چینی خلائی اسٹیشن  بارے  انتہائی تفصیل سے بتایا ۔ میں چین کے خلائی پروگرام سے متعلق  مزید مطالعہ کروں گی اور خلائی سائنس میں اپنا مستقبل بناؤں گی۔

خلابازوں کے اسکرین پر نمودار ہوتے ہی طالب علموں نے تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا اور ان میں سے کچھ جوش و خروش میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے کیونکہ ان میں سے ہرایک کے لئے خلا سے کسی خلا باز کو سننے اور اس سے بات کرنے کا پہلا تجربہ تھا۔ 

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طلبہ وطالبات کی چینی خلابازوں سے بر...

اسلام آباد (شِنہوا) ساتویں جماعت کی پاکستانی طالبہ ندا فاطمہ کو جب سے ان کے ٹیچر نے چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن اور جدید خلائی سائنسی ٹیکنالوجی بارے میں بتایا ہے وہ اس وقت سے  خلائی جہاز اور خلا بازوں کی زندگی کا مطالعہ کررہی ہیں۔

اسلام آباد کے ایک اسکول طالبہ  فاطمہ نے شِںہوا کو بتایا کہ انہیں خلا کےبارے میں بہت کم علم ہے۔  اس کے باوجود ان کی دلچسپی اس وقت بڑھ گئی جب ان کے استاد نے انہیں بتایا کہ چین نے نہ صرف خلائی ٹیکنالوجی میں اپنی پہچان بنائی ہے بلکہ وہ پاکستان جیسے دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے علم کا اشتراک کرنے کو بھی تیار ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف اسکولوں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم  کے دیگر رکن ممالک کے طلباء کو  بھی ورچوئل طور پر خلا میں چینی خلابازوں سے بات چیت  کا موقع ملا۔

فاطمہ نے کہا کہ اس سے مجھے خلاباز بننے کا خواب دیکھنے کی ترغیب ملی۔  ایک چینی خلاباز نے خلائی جہاز میں اپنے طرز زندگی اور چینی خلائی اسٹیشن  بارے  انتہائی تفصیل سے بتایا ۔ میں چین کے خلائی پروگرام سے متعلق  مزید مطالعہ کروں گی اور خلائی سائنس میں اپنا مستقبل بناؤں گی۔

خلابازوں کے اسکرین پر نمودار ہوتے ہی طالب علموں نے تالیاں بجاکر ان کا استقبال کیا اور ان میں سے کچھ جوش و خروش میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے کیونکہ ان میں سے ہرایک کے لئے خلا سے کسی خلا باز کو سننے اور اس سے بات کرنے کا پہلا تجربہ تھا۔ 

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نقل و حمل کے شعبے نے پہلی سہ ماہی می...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں  نقل و حمل کی صنعت نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پائیدار آپریشنز کو برقرار رکھا ۔ اس بارے میں کئی پیمانے مثبت رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ 

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چین کی شاہراہوں پر پہلی سہ ماہی کے دوران 97 کروڑ 86 لاکھ 50ہزار  مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ برس  کی نسبت ایک فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے میں شاہراہوں سے مال برداری کا حجم 8.57 ارب ٹن رہا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت  5.2 فیصد زیادہ ہے۔

صرف مارچ میں مسافروں کے سفر کی تعداد 36 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار  تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 21.4 فیصد زائد ہے جبکہ مال برداری کا حجم ایک برس قبل کی نسبت  12 فیصد بڑھ کر 3.5 ارب ٹن سے زیادہ ہو گیا۔

جنوری سے مارچ کے عرصے میں چین میں کنٹینرز کی تعداد  6 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار ،بیس فٹ مساوی یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔

مال برداری حجم  ایک برس قبل کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافے سے 3.85 ارب  ٹن رہا  اور مسافروں کی تعداد ایک برس قبل کی  نسبت 71.8 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار دوروں  تک پہنچ گئی۔

صرف مارچ  ملک میں کنٹینر ، مال برداری  اور مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 7.6 فیصد، 12.8 فیصد اور 118.9 فیصد اضافہ ہوا ۔ 

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان، جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک، 35...

خرطوم (شِنہوا)  سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور 3 ہزار 500 زخمی ہوچکے ہیں۔

سوڈان کے وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے ایک بیان بتایا  کہ جمعے کو ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی تھی جبکہ تقریباً 3ہزار 500 افراد زخمی ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر واقعات  خرطوم میں ہوئے جہاں130  اموات ہوئیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 ہزار 900 ہے۔

وزیرصحت کے مطابق گزشتہ دنوں کی نسبت  جمعہ کو اموات اور زخمیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔جمعہ کو 59 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے تھے۔

سوڈان میں 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تنازع شروع کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سروس آؤٹ سورسنگ صنعت میں مستحکم ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سروس آؤٹ سورسنگ صنعت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مستقل توسیع ہوئی۔

وزارت تجارت کے مطابق چینی کمپنیوں نے رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں  تقریباً 576.8 ارب یوآن (تقریباً 83.9 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں پر دستخط کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 18.2 فیصد زائد ہیں۔

اس عرصے میں 396.1 ارب یوآن کے معاہدوں پر عملدرآمد ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 24.4 فیصد زیادہ ہے۔

آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ برس کے مقابلے میں 18.1 فیصد بڑھ کر تقریباً 312.7 ارب یوآن ہوگئی۔

معاہدوں پر عملدرآمد کے اعتبار سے امریکہ، یورپی یونین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے ارکان کے ساتھ آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت میں بالترتیب 21.7 فیصد، 32.2 فیصد اور 34.3 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں چین کے نجی شعبے کی آف شور سروس آؤٹ سورسنگ کا حصہ ملک کی مجموعی آف شور سروس آؤٹ سورسنگ کے 27.8 فیصد کے مساوی تھا۔ جبکہ غیرملکی اعانت سے چلنے والی کمپنیوں کی خدمات کا حصہ 49.7 فیصد تھا۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ایگزم بینک نے غیرملکی تجارت کے لئے پہل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دی ایکسپورٹ ۔ امپورٹ بینک آف چائنہ (چائنہ ایگزم بینک ) نے غیر ملکی تجارت میں معاونت کے لئے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 510 ارب یوآن (تقریباً 74.18 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کے قرضے جاری کئے

بینک نے بتایا کہ یہ قرض گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 33.8 فیصد زائد ہے۔ 

مارچ کے اختتام  تک غیرملکی  تجارتی اداروں پر  بینک کے واجب الادا قرض کی مالیت 30 کھرب ہوچکی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 18.6 فیصد زائد ہے۔ 

بینک کے مطابق رواں سال غیر ملکی تجارت میں استحکام کے لئے افریقہ کے لئے برآمدات کو سرمایہ کی سہولت فراہم کی۔ چھوٹے اور مائیکرو تجارتی اداروں کو کاروبار  میں بہتری کے لئے مدد دی  اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے ارکان سے درآمدات میں تعاون کیا۔

چائنہ ایگزم بینک ریاستی ملکیت اور ریاستی اعانت سے چلنے والا  پالیسی بینک ہے جو چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں معاونت کرتا ہے۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں مارچ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارچ کے دوران چینی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ اور مارکیٹ میں بڑا حصہ حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ 

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں ایسی 10 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد اور گزشتہ ماہ سے 20.4 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس عرصے کے دوران  چین میں فروخت شدہ مسافروں کاروں کے 52.1 فیصد کے مساوی اور 2022 کے اسی عرصے کی نسبت 3.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مقامی برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد اضافے سے 26 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو ملک میں فروخت شدہ مجموعی مسافروں کاروں کے 52.2 فیصد کے مساوی ہے۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں کپاس کی ترقی دنیا کے لئے...

ارمچی (شِنہوا) چین کا سنکیانگ ویغورخود اختیار خطہ ملک میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا علاقہ ہے۔ یہ علاقہ اب کپاس کے بوائی کے موسم میں داخل ہورہا ہے جس کے ساتھ مشنیوں کی گڑاگڑاہٹ شروع ہوچکی ہے۔

اس علاقے کے مصروف کسان ابلیکم باقری کا مشاہدہ ہے کہ سیٹلائٹ نیویگیشن اور زرعی مشینری کی مدد سے بوائی کا عمل نہایت آسان ہوچکا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ میرے والدین کو 200 مو (تقریباً13 ہیکٹر) زمین پر کپاس کی بوائی میں ایک ماہ لگتا تھا لیکن مجھے صرف ایک دن لگتا ہے۔

باقری نے اب 60 ہیکٹر سے زائد زمین لیز پر حاصل کی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وسیع زمین پر بوائی سمیت تمام کاموں کا انحصار اب مشنیوں پر ہے اس لئے صرف 4 افراد یہ کام باآسانی کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے ان پاس اپنے مویشیوں اور بھیٹروں کی دیکھ بھال کے لئے کافی وقت ہے

انہوں نے بتایا کہ میرے والد روز کھیت میں کام کرتے تھے اور ایک سال میں زیادہ نہیں کماتے تھے۔ آج میں فارم پر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہوں اور کم کام کرکے زیادہ کمالیتا ہوں۔

اس وقت خطے میں کپاس کی 94 فیصد بوائی اور کٹائی مشینوں کے ذریعے ہورہی ہے۔

مقامی زرعی حکام کے مطابق 2022 کے دوران خطے میں 24 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر کپاس کی بوائی ہوئی تھی جس سے 53 لاکھ 90 ہزار ٹن کپاس حاصل ہوئی جو چین کی کل پیداوار کا 90 فیصد سے زائد تھی۔

کینیا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی تعلقات کے اسکالر کیوینس اڈہیرنے کہا کہ سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار باقی دنیا کے لئے ایک مثال بن چکی ہے اور دوسرے ممالک، خاص طور پر افریقہ جیسے خطوں میں ترقی پذیر ممالک کو سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 

فائل فوٹو، چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی کاؤنٹی سایار کے قصبے ہونگ چھی میں کپاس کے ایک کھیت میں زرعی مشین کپاس چن رہی ہے۔ (شِنہوا)

ماہر نے کہا کہ سنکیانگ چین میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا علاقہ ہے ۔ اب غیرملکی یہاں کے دورے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس وقت یہ بہت سے غیرملکی کی خواہشات میں اول درجے پر ہے۔ اس خطے کا دورہ کرکے بہت سے لوگ یہاں کپاس کی پیداواری سرگرمیوں سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں طویل مدتی قلت زر یا افراط زر کا کوئی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں طویل مدتی قلت زر  یا افراط زر  کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ مجموعی رسد اور طلب عمومی طور پر  متوازن ، مالیاتی حالات معمول پر اور معتدل  اور رہائشیوں کی توقعات مستحکم ہیں۔

پیپلز بینک آف چائنہ کے ایک عہدیدار زو لان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رقم  کی فراہمی اور قرض کی تیز رفتار ترقی دراصل  گرتی قیمتوں کے ساتھ چلتی ہیں اور اس کا انحصار وقت وحالات پر ہوتا ہے۔ 

زو نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے بارے پالیسیوں کے سبب مقامی پیداوار تیزی سے بحال ہورہی ہے۔ تاہم طلب کی بحالی نسبتاً سست روی کا شکار ہےکیونکہ  لوگوں میں کھپت خاص طور پر  بڑے پیمانے پر کھپت بڑھانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ 

زو نے کہا کہ صارفین کی جانب سے طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے  کیونکہ مالی تعاون کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کاکنزیومر پرائس انڈیکس رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد بڑھا ہے جبکہ شرح نمو معتدل رہی۔ یہ افراط زر کو چانچے کا ایک اہم پیمانہ ہے۔ 

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین 2023 میں تعلیمی قرض پر 2 ارب یوآن سے زا...

بیجنگ (شِنہوا) چین سرکاری امداد کے حامل تعلیمی قرض پر 2.325 ارب یوآن (تقریباً 33 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز) کا سود معاف کر دے گا۔ یہ چین کی کالج طلبہ پر مالی اور ملازمت کی تلاش کا دباؤ کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار  او وین ہان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تقریباً 5.5 ارب یوآن کے طلبہ قرض کی ادائیگی مؤخر کی جاسکتی ہے۔  ان اقدامات تقریباً 40 لاکھ گریجویٹ مستفید ہوں گے۔

یہ تخمینہ بدھ کو جاری اقدامات بارے ایک مراسلے کے بعد لگایا گیا ہے یہ اقدامات 2022 میں متعارف کرائے گئے تھے اور اسے رواں سال تک بڑھادیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ اور 3 دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 2023 یا اس سے قبل تعلیم مکمل کرنے والے کالج طلباء رواں سال سود کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہیں۔  وہ رواں سال کی اصل رقم کی ادائیگی کو جرمانے یا مرکب  سود کے بغیر ایک سال کے لیے مؤخر کرسکتے ہیں۔

او کے مطابق مالی طور پر پسماندہ طلبہ کو اپنی کالج کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دینے کے لئے چین نے 2020 میں قرض پر سود کی شرح بینچ مارک سے 30 بیسس پوائنٹ کم کردی تھی جبکہ 2021 سے قرض کی حد بڑھا کر  4 ہزار یوآن سالانہ کردی گئی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 1 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار کالج گریجویٹس روزگار کے متلاشی ہیں جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ٹیلی مواصلات صنعت میں پہلی سہ ماہی کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیلی مواصلات صنعت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پائیدار توسیع ہوئی جس کی وجہ  ابھرتے کاروبار اور نیا ڈھانچہ ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے میں کمپنیوں کی مجموعی کاروباری آمدن 425.2 ارب یوآن (تقریباً 61.85 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے ۔

وزارت نے بتایا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے شعبوں میں آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 24.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے ٹیلی مواصلات کاروبار کی آمدن 4.8 فیصد پوائنٹس بڑھ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق چین نے نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر آگے بڑھانے میں مسلسل پیشرفت کی ۔ ملک میں مارچ کے اختتام تک 5 جی بیس اسٹیشن کی تعداد 26 لاکھ 40 ہزار ہوچکی تھی۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی کا اصلاحات اور کھلے پن کا نیا با...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بنیادی اصولوں کی پاسداری، نئی کامیابیاں حاصل کرنے ، اصلاحات کا ایک نیا باب رقم کرنے اور نئے سفر کھلے پن کےلئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے مجموعی اصلاحات کو گہرا کرنے بارے کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا یہ پہلا سال ہے۔ یہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی 10 ویں سالگرہ بھی ہے۔

نئے دور کے نئے سفر میں اہداف اور کاموں کے حصول میں مجموعی اصلاحات کو گہرا کرنے کا عمل چینی جدیدیت کو آگے بڑھانےکا بنیادی محرک ہونا  اور مجموعی صورتحال کو مستحکم کرنے، تبدیلیوں سے نمٹنے اور نئی پیشرفت سے اہم فوائد اٹھانا چاہیئے۔

مجموعی اصلاحات کو گہرا کرنے بارے مرکزی کمیشن کے نائب سربراہان اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ ہوننگ اور کائی چھی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع میں کاروباری اداروں کی بنیادی پوزیشن مستحکم کرنے، سرکاری معاشی انتظام میں اضافے اور بہتری بارے دستاویزات کی منظوری بھی دی گئی تاکہ چینی جدیدیت سے مؤثر تعاون اور نجی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

مرکزی کمیشن کے لیے مجموعی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، کمیشن کے خصوصی گروپوں ، دفتر اور 2023 میں کمیشن کے اہم کاموں بارے ضابطے بھی منظور کئے گئے۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر۔ دوحہ۔ عیدالفطر ۔ نماز

قطر، دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں لوگ نماز عید الفطر ادا کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان۔ بیروت ۔ عیدالفطر۔ جشن

لبنان، بیروت کے ایک تفریحی پارک میں خواتین عیدالفطر کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران اسٹیل کی پیداو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شعبہ اسٹیل کی  پیداوار میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری تا مارچ مدت میں خام اسٹیل کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 6.1 فیصد بڑھ کر 26 کروڑ 20 لاکھ ٹن ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں پگ آئرن کی پیداوار ایک برس قبل کے مقابلے میں 7.6 فیصد بڑھ کر 22 کروڑ ٹن ہوگئی۔

چائنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ صرف مارچ میں خام اسٹیل کی پیداوار 6.9 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئی یوں یومیہ پیداوار 30 لاکھ 80 ہزار ٹن سے زائد رہی۔

چائنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ پگ آئرن کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 8.1 فیصد اضافے کے ساتھ 7 کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی جبکہ رولڈ اسٹیل کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئیوری کوسٹ۔ عابدجان۔ عیدالفطر۔ نماز

آئیوری کوسٹ، عابدجان میں خواتین نماز عیدالفطر ادا کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صد شی کی نسلی امور بارے سوچ پر سمپوزیم...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں نسلی امور پر کام کو بہتر بنانے بارے چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ پرایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے سمپوزیم میں کہا کہ نسلی اموربارےکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی سوچ کا بغور مطالعہ کرنا اور اسے سمجھنا چاہیے۔

وانگ نے مزید کہا کہ نسلی امور پر پارٹی کا کام ذمہ داری اور مشن کے مضبوط احساس کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نسلی امور پر کام کو بہتر بنانے بارے صدر شی کی سوچ پارٹی کی تاریخی کامیابیوں اور گزشتہ صدی میں نسلی کام بارے حاصل کردہ قیمتی تجربے کا نچوڑ ہے۔ نئے دور میں خاص طور نسلی امور سے متعلق تمام کام میں اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ 

وانگ نے کہا کہ چینی قوم کے لئے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینا اہم کام ہونا چاہئے ۔ انہوں نے نسلی اقلیتوں اور ان علاقوں میں جہاں وہ رہتے ہیں جدیدیت میں ٹھوس پیشرفت پربھی زور دیا۔

وانگ نے چینی قوم کی تاریخ کی درست سمجھ بوجھ کو فروغ دینے اور مختلف نسلی گروہوں کے درمیاں مزید رابطوں اور تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ نسلی امور پر کام میں پارٹی کی مجموعی قیادت کو مضبوط بنایا جائے۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوگینڈا ۔ عیدالفطر۔ نماز

یوگینڈا ،کمپالا میں خواتین نماز عیدالفطر ادا کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ عیدالفطر ۔ مہندی

کراچی میں خواتین عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں ہاتھوں پر مہندی لگوارہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ میں عیدالفطر کا پہلا دن جوش و خرو...

قاہرہ (شِنہوا) مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں نے جمعہ کو عیدالفطر کا پہلا دن خوشیوں کے ساتھ منایا۔ لوگوں نے نے نماز ادا کی اور مٹھائیاں بانٹی۔

عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات رمضان المبارک کے اختتام پر شروع ہوتی ہیں اور دن کا آغاز نماز عید الفطر سے کیا جاتا ہے۔

عید الفطر  نئے چاند کی رویت سے شروع ہوتی ہے جس کا نظر آنا مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں ہوسکتا ہے۔

 

تیونس ، تیونس میں عید الفطر پر لوگ اپنے بچوں کو کھیلنے کے لئے تفریحی باغ میں لیکر آئے ہیں۔ (شِنہوا)

 

غزہ شہر میں لوگ نماز عیدالفطر ادا کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

مصر، جیزہ میں عیدالفطر منانے کے لئے ایک شخص نے غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہینان کی غیرملکی تجارت پہلی سہ ماہی م...

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہینان نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 209.02 ارب یوآن (تقریباً 30.4 ارب امریکی ڈالرز) کی درآمدت و برآمدت کی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.5 فیصد زیادہ ہے۔

صوبائی دارالحکومت ژینگ ژو کے کسٹم آفس کے مطابق برآمدات 140.18 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کے اسی مدت کے مقابلے میں 13.8 فیصد زائد ہیں جبکہ درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد گھٹ کر 68.84 ارب یوآن رہ گئیں۔

صوبے کے اہم تجارتی شراکت دار امریکہ، آسیان، یورپی یونین اور جنوبی کوریا تھے جن کے ساتھ تجارت بالترتیب 41.47 ارب یوآن، 26.5 ارب یوآن، 24.38 ارب یوآن اور 20.52 ارب یوآن رہی۔

موبائل فون اور فون کے پرزہ جات صوبے کی اہم درآمدی و برآمدی اشیاء تھیں۔

موبائل فونز، انٹیگریٹڈ سرکٹس، آڈیو اور ویڈیو پارٹس اور فلیٹ پینل ڈسپلے ماڈیولز کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت  107.92 ارب یوآن رہی جو پہلی سہ ماہی میں ہینان کی غیر ملکی تجارت کے 51.6 فیصد کے مساوی ہے۔

۲۲ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں دو غیر ملکی ماہرین کو چائنیز گورن...

پیرس (شِنہوا) یونیسکو کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سنگھوا  یونیورسٹی کے چائنہ افریقہ لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے شریک صدر گیٹاچیو انگیڈا اور بلیو اسٹار اڈیسیو کے سی ای او جین مارک ڈوبلانک کو 2022 چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے دونوں غیر ملکی ماہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی جدیدیت کے کردار اور معمار  ہونے کے ساتھ  ساتھ چین اور باقی دنیا کے درمیان ایک اہم کڑی ہیں۔

لو نے  کہا کہ گیٹاچیو انگیڈا اور جین مارک ڈوبلانک کی طرح غیر ملکی ماہرین چین کی جدیدیت کے مقصد میں فعال طور پر مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی دانشمندی، محبت، علم  اور محنت سے  اپنے چینی ساتھیوں کے ہمراہ دوستی کے پھول اگانے اور چین و باقی دنیا کے درمیان مفید تعاون کو فروغ دینے میں کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گیٹاچیو انگیڈا اور جین مارک ڈوبلانک جیسے غیر ملکی ماہرین کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ مختلف شعبوں میں چین کی جدیدیت میں حصہ لیں اور چین و بیرونی ممالک کے درمیان تعاون اور عالمی ترقی  میں  نیا حصہ ڈالیں۔

انگیڈا اور ڈوبلانک نے ایوارڈ پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، سائنس  اور صلاحیتوں کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔

چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ اُن غیر ملکی ماہرین کی پذیرائی کا سب سے بڑا اایواراڈ ہے جنہوں نے چین کی جدیدیت  کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

1991میں اپنے قیام سے لیکر  اب تک ایک ہزار 848  غیر ملکی ماہرین کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے جن میں 2022 کے لیے 21 ممالک کے 49 ماہرین بھی شامل ہیں۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں دو غیر ملکی ماہرین کو چائنیز گورن...

پیرس (شِنہوا) یونیسکو کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سنگھوا  یونیورسٹی کے چائنہ افریقہ لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے شریک صدر گیٹاچیو انگیڈا اور بلیو اسٹار اڈیسیو کے سی ای او جین مارک ڈوبلانک کو 2022 چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے دونوں غیر ملکی ماہرین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی جدیدیت کے کردار اور معمار  ہونے کے ساتھ  ساتھ چین اور باقی دنیا کے درمیان ایک اہم کڑی ہیں۔

لو نے  کہا کہ گیٹاچیو انگیڈا اور جین مارک ڈوبلانک کی طرح غیر ملکی ماہرین چین کی جدیدیت کے مقصد میں فعال طور پر مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی دانشمندی، محبت، علم  اور محنت سے  اپنے چینی ساتھیوں کے ہمراہ دوستی کے پھول اگانے اور چین و باقی دنیا کے درمیان مفید تعاون کو فروغ دینے میں کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گیٹاچیو انگیڈا اور جین مارک ڈوبلانک جیسے غیر ملکی ماہرین کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ مختلف شعبوں میں چین کی جدیدیت میں حصہ لیں اور چین و بیرونی ممالک کے درمیان تعاون اور عالمی ترقی  میں  نیا حصہ ڈالیں۔

انگیڈا اور ڈوبلانک نے ایوارڈ پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، سائنس  اور صلاحیتوں کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔

چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ اُن غیر ملکی ماہرین کی پذیرائی کا سب سے بڑا اایواراڈ ہے جنہوں نے چین کی جدیدیت  کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

1991میں اپنے قیام سے لیکر  اب تک ایک ہزار 848  غیر ملکی ماہرین کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے جن میں 2022 کے لیے 21 ممالک کے 49 ماہرین بھی شامل ہیں۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق۔ بغداد ، عیدالفطر ۔ روایتی کوکیز

عراق ، بغداد میں ایک شخص عیدالفطر کے لئے روایتی بسکٹ تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پہلی سہ ماہی میں شنشی میں خام کوئلے کی...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلے کی دولت سے سے مالا مال صوبے شنشی میں خام کوئلے کی پیداوار 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 33 کروڑ 30 لاکھ ٹن سے زائد رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد زائد ہے۔ یہ ایک سہ ماہی میں کوئلہ کی پیداوار کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران شنشی میں خام کوئلے کی پیداوار ملک کی مجموعی پیداوار کے تقریباً 29 فیصد کے مساوی تھی۔

صوبے نے کانوں کی ذہین اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے کوئلے کی پیداوار بہتر بنانے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ اس نے مجموعی طور پر 39 ذہین کوئلے کی کانیں بنائی ہیں جس کی وجہ سے یہ ملک بھر میں سرفہرست ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کی سال 2022 کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین کے کوئلے کے مجموعی 207.9 ارب ٹن کے ذخائر میں 23 فیصد حصہ شنشی کا ہے جو سب سے بڑا تناسب ہے۔

صوبے کی سرکاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے کا 2023 کے لئے کوئلہ کا پیداواری ہدف تقریباً 1.37 ارب ٹن ہے۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چینی کاروباری ادارے۔ عط...

اسلام آباد میں ایک خاتون آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کی جانب سے عطیہ کردہ راشن کے تھیلے لیکرجارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ اسلام آباد۔ چینی کاروباری ادارے۔ عط...

اسلام آباد میں ایک خاتون آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کی جانب سے عطیہ کردہ راشن کے تھیلے لیکرجارہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رواں سال اناج کی مستحکم پیداوار برق...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی  اناج اور اہم زرعی پیداوار کا تحفظ  یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کے سبب رواں سال ملک  میں اناج کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ 

چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی چینی زرعی شعبےکے منظرنامے پر  جاری ایک رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران  ملک میں اناج کی پیداوار 69 کروڑ 40 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس دوران چاول اور گندم کی پیداوار مستحکم رہے گی جبکہ  مکئی اور سویابین کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں تیل کے بیج ، مونگ پھلی اور تیل کی خصوصی فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے اور تیل کی فصلوں کی پیداوار میں سال بھر کے دوران 5.1 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی اور خوراک کی کھپت میں اضافے سے پھلوں اور گوشت جیسی خوراک کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ 2023 میں متنوع خوراک کی فراہمی کے نظام کی تعمیر میں نئی پیشرفت کے ساتھ اناج اور اہم زرعی پیداوار کی مستحکم اور محفوظ فراہمی یقینی بنانے میں چین کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر شی کا لینٹنگ فورم برائے چینی جدید...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی کے میٹ دی ورلڈ لاؤنج میں منعقدہ لینٹنگ فورم برائے چینی جدیدیت اور دنیا  کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ جدیدیت کا احساس جدید دور کے آغاز سے ہی چینی عوام کی منزل اور تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔ جدیدیت کی پیروی کےلئے ایک ملک کو کچھ عمومی اشکال پر عملدرآمد کرنے  کی ضرورت ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے اپنے حقائق سے آگے بڑھنا اور اپنی خصوصیات کو فروغ دینا چاہئے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ ایک طویل اور سخت جدوجہد کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے پوری چینی قوم کو چین کے حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کرنے میں رہنمائی کی ہے۔ اب ہم ایک مضبوط ملک کی تعمیر کررہے ہیں اور جدیدیت کے چینی راستے سے تمام محاذوں پر قومی تجدید شباب کو آگے بڑھارہے ہیں۔

چین کے صدرشی نے کہا کہ ملک کی جدیدیت میں چین نئی کامیابیوں کے ساتھ عالمی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا، جدیدیت اور بہترسماجی نظام کی سمت  انسانیت کی راہوں کی تلاش کو نئی رفتار دے گا اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر آگے بڑھانے میں تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

لینٹنگ فورم برائے چین کی جدیدیت اور دنیا، کا اہتمام چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن اور چائنیز پیپلز انسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرز نے کیا تھا جسے  شنگھائی کی  بلدیاتی عوامی حکومت کا تعاون حاصل تھا۔

تقریباً 80 ممالک کی حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں