• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی کی جائے ، اقوام مت...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان میں تین روزہ جنگ بندی کی اپیل کی تاکہ  پھنسے ہوئے شہری نکل جائیں۔

انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کو بتایا کہ وہ  فوری ترجیحاتی بنیادوں پر عید الفطر منانے کے لئے  کم از کم3 روزہ جنگ بندی کی اپیل کررہے ہیں  تاکہ جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے شہری وہاں سےنکل کر  علاج، خوراک اور دیگر ضروری سامان حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی  کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کی سمت  پہلا قدم ہونا چاہئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس طرح کی جنگ بندی کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد سنجیدہ بات چیت ہونی چاہیے جس سے کامیاب منتقلی ممکن  ہو اور سویلین حکومت کا قیام عمل میں آئے۔ 

انتونیو گوتریس نے یہ اپیل افریقی یونین کی جانب سے سوڈان کے بحران پر بلائے گئے ایک اجلاس میں ورچوئل شرکت کے دوران کی جس میں اقوام متحدہ، عرب لیگ، بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ ان ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے جو اس بحران کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سوڈان میں جاری لڑائی کی مذمت کرنے اور خونریزی ختم کرنے مضبوط اتفاق رائے پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔  مجھے شہریوں کی  ہلاکتوں، خوفناک انسانی صورتحال اور  کشیدگی میں اضافے وسیع امکانات پر گہری تشویش ہے۔ 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بڑی آگ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی معائنے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے آگ لگنے کے بڑے خطرات میں کمی کے لئے تفصیلی حفاظتی معائنے کا حکم دیا ہے۔

نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن نے ایک ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ آگ بجھانے کے مقامی محکموں کو فوری طور پر حفاظتی معائنے کرنا چاہئے اور اس میں اسپتالوں، محنت کش اداروں ، فیکٹریوں اور گوداموں میں حفاظتی خطرات دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی سب لیزنگ، آگ بجھانے کی سہولیات کی ناقص دیکھ بھال ، آتش گیر یا دھماکہ خیز مواد کے زائد ذخیرے سمیت دیگر حفاظتی خطرات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے 18 اپریل تک ملک بھر میں آتشزدگی کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 96 ہزار واقعات ہوئے جس میں 639 افراد ہلاک ہوئے اور 2.21 ارب یوآن (32 کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز) مالیت کی املاک کو براہ راست نقصان پہنچا۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلابازوں کا شنگھائی تعاون تنظیم کے ممال...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژین 15 کے خلابازوں نے چین، بھارت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ آن لائن ویڈیو گفتگو کی۔

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شین ژین 15 کے عملے سے خوراک، تفریحی سرگرمیاں اور خلائی اسٹیشن پر وزن میں کمی پر قابو پانے جیسے مختلف موضوعات پر سوالات پوچھے۔

شین ژین -14 کے عملے میں شامل چھائی شو ژے نے بھی بیجنگ میں مرکزی مقام پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور چین کی خلائی کھوج بارے داستانیں سنائی۔

خلا بازوں نے خلائی کوشش میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جامع علم اور ہنر میں مہارت حاصل کریں۔

جھائی نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب خلا میں محبت کے بیج بوئے گی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی خلابازوں کا شنگھائی تعاون تنظیم کے ممال...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژین 15 کے خلابازوں نے چین، بھارت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے نوجوانوں کے ساتھ آن لائن ویڈیو گفتگو کی۔

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شین ژین 15 کے عملے سے خوراک، تفریحی سرگرمیاں اور خلائی اسٹیشن پر وزن میں کمی پر قابو پانے جیسے مختلف موضوعات پر سوالات پوچھے۔

شین ژین -14 کے عملے میں شامل چھائی شو ژے نے بھی بیجنگ میں مرکزی مقام پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور چین کی خلائی کھوج بارے داستانیں سنائی۔

خلا بازوں نے خلائی کوشش میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جامع علم اور ہنر میں مہارت حاصل کریں۔

جھائی نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب خلا میں محبت کے بیج بوئے گی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے اپنا پہلا امریکی ڈالر...

شنگھائی(شِنہوا) نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے 1.25 ارب  امریکی ڈالرز مالیت کے 3 سالہ مدت کے سبز بانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں  میں واپسی ہے۔

یہ بینک کی جانب سے جاری  کردہ پہلا امریکی ڈالر سبز  بانڈ ہے جو  پائیدار سرمایہ منڈیوں کے لئے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ 

نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے مطابق بانڈ کے اجراء سے حاصل  خالص آمدنی کو فنانس / ری فنانس کے اہل سبز منصوبوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے نائب صدر لیزلی ماسڈورپ نے کہا کہ بینک کے پاس مالی اعانت کے لئے اپنے تمام رکن ممالک میں سبز اور پائیدار منصوبے موجود ہیں۔

اس بینک کا صدر دفتر شنگھائی میں ہے۔ بینک برکس ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے  2015 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد برکس اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کو وسائل مہیا کرنا ہے۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے2021 میں اپنے ارکان کی تعداد میں توسیع کرتے ہوئے  بنگلہ دیش ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور یوراگوئے کو رکنیت دی تھی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے اپنا پہلا امریکی ڈالر...

شنگھائی(شِنہوا) نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے 1.25 ارب  امریکی ڈالرز مالیت کے 3 سالہ مدت کے سبز بانڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں  میں واپسی ہے۔

یہ بینک کی جانب سے جاری  کردہ پہلا امریکی ڈالر سبز  بانڈ ہے جو  پائیدار سرمایہ منڈیوں کے لئے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ 

نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے مطابق بانڈ کے اجراء سے حاصل  خالص آمدنی کو فنانس / ری فنانس کے اہل سبز منصوبوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک کے نائب صدر لیزلی ماسڈورپ نے کہا کہ بینک کے پاس مالی اعانت کے لئے اپنے تمام رکن ممالک میں سبز اور پائیدار منصوبے موجود ہیں۔

اس بینک کا صدر دفتر شنگھائی میں ہے۔ بینک برکس ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ نے  2015 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد برکس اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کو وسائل مہیا کرنا ہے۔

نیو ڈیویلپمنٹ بینک نے2021 میں اپنے ارکان کی تعداد میں توسیع کرتے ہوئے  بنگلہ دیش ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور یوراگوئے کو رکنیت دی تھی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام ۔ دمشق ۔ عیدالفطر ۔ مٹھائیاں

شام ، دمشق کی ایک مارکیٹ میں لوگ عیدالفطر کے لئے مٹھائیاں خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام ۔ دمشق ۔ عیدالفطر ۔ مٹھائیاں

شام ، دمشق کی ایک مارکیٹ میں لوگ عیدالفطر کے لئے مٹھائیاں خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق۔ بغداد ، عیدالفطر ۔ روایتی کوکیز

عراق ، بغداد میں ایک شخص عیدالفطر کے لئے روایتی بسکٹ تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ اسپتال میں آتشزدگی کی تحقیقات کی نگران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی بیجنگ چھانگ فینگ اسپتال میں آتشزدگی کی تحقیقات کی نگرانی کرے گی۔ 

وزارت ہنگامی انتظامات نے جمعہ کواعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کے چھانگ فینگ اسپتال میں منگل کو آگ بھڑک اٹھی تھی جسے ایک گھنٹے کے اندر بجھادیا گیا تھا ۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں 29 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

کمیٹی واقعے کی تفتیش میں مقامی حکام کی مدد کے لئے عملہ بھیجے گی۔

کیونکہ یہ لازم ہے کہ متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے تاکہ اس کی وجوہات کا فوری پتہ لگاکر ذمہ داروں کو جوابدہ ٹہرایا جاسکے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ایک تعمیراتی منصوبے میں پینٹ سے پیدا شدہ چنگاریوں کی وجہ سے لگی تھی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی بینکوں کو پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بینکوں کو پہلی سہ ماہی کے دوران زرمبادلہ کے خالص لین دین میں 15.3 ارب امریکی ڈالرز کا خسارہ ہوا ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق بینکوں نے 546 ارب ڈالرز خریدے اور 561.3 ارب ڈالرزفروخت کئے۔

صرف مارچ میں چین کے بینکوں کو زرمبادلہ کے خالص لین دین میں 15.9 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوا ہے۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، گھر میں سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمی...

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر کے اندر زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کچن کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کچن کا سامان بھی گرگیا۔دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبدالرحمٰن 40 سالہ، سمیرا 35 سالہ، فزا 15 سالہ اور یوسف10 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،انہوئی کی غیرملکی تجارت میں پہلی سہ ماہی...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کی غیرملکی تجارت  2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران  177.26 ارب یوآن (تقریباً 25.7 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت میں 1.9 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں صوبے کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 15.5 فیصد اضافے کے ساتھ 118.32 ارب یوآن رہی۔ 

صوبائی محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر فینگ شو نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال گزشتہ برس کے مقابلے میں 42.2 فیصد بڑھ کر 61 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا۔ ہائی ٹیک اور مینوفیکچرنگ صنعتوں میں شرح نمو مضبوط رہی  جو 2022 کے اسی مدت کی سطح سے بالترتیب 2.3 گنا اور 1 گنا زائد تھی۔

پہلی سہ ماہی میں انہوئی کی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ تجارت  57.85 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت  29.6 فیصد زائد ہے۔

صوبے اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے درمیان تجارتی  حجم 21.92 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.9 فیصد زیادہ ہے۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ کا 20 لاکھ افراد کو 6 مہینے تک مف...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے پھر میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں گورنر سندھ نے فیڈرل بی ایریا میں سحری کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طاقتور پاکستان کے نام سے پورے صوبے میں 20لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دیں گے، اگر کسی کو 6 مہینے سے زیادہ راشن چاہیے تو پھر اس سے راشن کی آدھی قیمت وصول کریں گے۔بعد ازاں گورنر سندھ نے لیاری میں بروہی چوک کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔اس موقع پر لوگوں نے رویتی بلوچی پگڑی بھی گورنر سندھ کو پہنائی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج لیاری میں دورے پر مجھے لیاری والوں نے گلے لگایا، کہا آپ سے ہمیں امیدیں ہیں، میں نے لیاری والوں کو کہا آپ کے پاس تو بڑے بڑے لیڈر ہیں، لیاری والوں نے کہا کہ سب لیڈروں کی ایسی کی تیسی۔ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں بجلی گیس پانی کا مسئلہ ہے، اس شہر میں واٹر ہائیڈرنٹ صرف 7،8 لوگوں کے ہیں ، غلام نبی نامی بندے کو میں نے بلایا تو اس نے کہا کہ میرے 1200 واٹر ٹینکر ہیں، اس شخص نے اتنے پیسے کہاں سے کمائے کہ اس کے پاس 1200 ٹینکر ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس پورا فارمولا ہے جس کے تحت 300یونٹ تک بجلی مفت مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمجھدار آدمی ہیں، عید کے بعد کراچی اور صوبے کے مسائل پر وزیراعظم سے بات کروں گا، مجھے 70 ہزار لوگوں نے درخواستیں دی ہیں میرا کمرا بھر گیا ہے، عید کے بعد میڈیا کو وہ 70ہزار درخواستیں دکھاؤں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے حئی لونگ جیانگ کی غیرملکی تجارت میں 2...

ہاربن (شِنہوا) چین کے انتہائی شمالی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی غیرملکی تجارت 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کے مقابلے 29.6 فیصد اضافے سے 71.98 ارب یوآن (تقریباً 10.4 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

ہاربن کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں حئی لونگ جیانگ نے 57.52 ارب یوآن مالیت کی اشیا درآمد کیں جو گزشتہ برس سے 26.6 فیصد زائد ہے جبکہ برآمدات 43.3 فیصد اضافے سے 14.46 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ صوبے کی تجارت 56.98 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 30.1 فیصد زائد اور صوبے کے مجموعی غیر ملکی تجارتی حجم کے 79.2 فیصد کے مساوی ہے۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ اس کی تجارت 28.1 فیصد بڑھ کر 7.06 ارب یوآن ہوگئی۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہ رمضان کی عبادات قوم میں تقویٰ، نظم وضبط...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر پاکستانیوں کو عید الفطر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی عبادات قوم میں تقویٰ، نظم وضبط اور صبرو تحمل کی خوبیوں کو فروغ دیتی ہیں۔تمام اہل اسلام اسی جوش وجذبے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ تبارک تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے فیوض و برکات سے مستفید ہو کر آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی عبادات اور دعائیں قبول فرماتا ہے۔عیدالفطر کادن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الہی اور یوم تشکر ہے۔ اللہ تعالی کی بے پایاں نعمت و رحمت کا تقاضا ہے کہ ہم قادر مطلق کے احکامات کی روشنی میں اپنے روز و شب کو منور کریں کیونکہ یہی صراط مستقیم ہے جس پر چل کر ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اس بات کا خصوصی خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ اپنے عزیز و اقارب، پڑوسیوں اوراردگردبسنے والے ضرورت مند بہن بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرسکیں۔ یہی ہمارے مذہب کی تعلیمات اور معاشرے کا وصف ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کا عہدکرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا حل مل کر نکالا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید الفطر امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں باٹنے کا درس دیتا ہے اور ہمیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر مسلم دنیا کیلئے اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسلم امہ کے مسائل مشترکہ اور ان کا حل بھی مشترکہ حکمت عملی ہی ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کرملکی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہائی نان نے 12 برسوں میں آف شور ڈیوٹی...

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جنوبی جریزہ صوبہ ہائی نان نے متعلقہ پالیسیاں متعارف کرانے کے بعد سے گزشتہ 12 برس کے دوران آف شور ڈیوٹی فری فروخت سے 185 ارب یوآن (تقریباً 26.8 ارب امریکی ڈالرز) کمائے جو ایک ریکارڈ ہے۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق بدھ تک 3 کروڑ 42 ہزار 80 خریداروں نے جزیرے پر 185 ارب یوآن مالیت کی آف شور ڈیوٹی مصنوعات خریدیں۔

ہائی نان میں یہ پالیسی 20 اپریل 2011  کو نافذ ہوئی تھی جس کے تحت مقامی سیاحوں کو ٹیکس ادائیگی کے بغیر جزیرے پر مصنوعات خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس پالیسی پر کئی مرتبہ نظرثانی ہوچکی ہے۔ جزیرے پر ٹیکس کے بغیر سالانہ خریداری مالیت کو 5 ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ یوآن فی کس کردیا گیا اور ڈیوٹی فری اشیا کی اقسام بھی 18 سے بڑھا کر 45 کی جاچکی ہیں۔

چین نے جون 2020 میں ہائی نان کو رواں صدی کے وسط تک عالمی سطح پر بااثر اور اعلیٰ سطح کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کا ایک منصوبہ جاری کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں جزیرہ صوبہ مقامی صارفین کے لئے ایک پرکشش خریداری مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ہائی نان میں اس وقت 12  آف شور ڈیوٹی فری دکانیں ہیں جو مقامی سیاحت اور خریداری کے شعبے کو فروغ دینے کی برسوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ عائد کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق صدر نے جرمانہ ناقص بنیاد پر غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کی حوصلہ شکنی کیلئے عائد کیا ، صدر نے کہا کہ ملزم فضائی سفر کا کرایہ ادا کرے ، خاتون کو سماعت کیلئے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کروا کر مزید ذہنی ، مالی مشکلات میں ڈالا گیا۔شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سے رابطہ کیا تھا، محتسب نے کیس پر محتسب کے دائر اختیار سے متعلق ملزم کے اعتراضات کو مسترد کر دیا ،ملزم نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر کو اپیل دائر کی جسے صدر نے بھی مسترد کر دیا ،صدرمملکت نے قرار دیا کہ شواہد کی جانچ پڑتال کے بغیر کیس میں فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، صدر نے ملزم کی اپیل مسترد کر دی ، شکایت کنندہ کے ہوائی سفر کے اخراجات ملزم پر عائد کر دیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی جماعتوں سے بات ہوتی ہے، دہشتگردوں سے ن...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں سے نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے بات چیت نہیں ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو ق...

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کے کہنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں، پی ڈی ایم نے کہا تھا پنجاب اسمبلی توڑیں تو قومی اسمبلی توڑ دیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف سے مْکر گئی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مناسب تجاویز دی گئیں تو راستہ نکالیں گے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں گے ؟ سعد رف...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مذاکرات کی میز پر آئیں گے یا نہیں تاہم وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سمیت حکومتی نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے رابطہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی نمائندوں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے اسد قیصر کو کہا کہ ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے کے بارے میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کر دیا جس پر اسد عمر نے کہا کہ رابطہ اچھی بات ہے حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دوران سماعت آگاہ کریں۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور حکومتی رہنماؤں کی ملاقات کب ہو گی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ حکومتی اتحاد نے ابھی تک پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کیلئے دن اور وقت طے نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاست منی پور میں بھارت سے علیحدگی کے مطالبے...

بھارتی ریاست منی پورمیں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیارکرگیا۔ منی پورکی جلا وطن حکومت کے وزیر اعلیٰ نونگتھم بم بیرن سنگھ نے بھارتی حکومت کی طرف سے الحاق کا معاہدہ جعلی قرار دے ڈالا۔منی پورکی جلوطن حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادی ایکٹ 1947 کے تحت منی پورکی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا،بھارت نے الحاق شدہ ریاستوں کوصوبوں میں بدل کرآزادی ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔پریس ریلیزانڈیپنڈنٹ منی پور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔منی پورمیں ا?زادی اوربھارت سے علیحدگی کا مطالبہ 1949 سے چل رہا ہے اور 1980 سے علیحدگی کی جدوجہد جاری ہے،جس میں ہزاروں بھارتی فوجی ،پولیس اہلکار اورعام شہرجان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔بھارت میں اس وقت 15 سے زائد ریاستوں میں آزادی اورعلیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جو بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک را...

سعودی وزیر خارجہ سے ایران کے ہم منصب نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوستانہ معاہدے کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات پر گفتگو کی۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیفرلے نے بھی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لئے راہداری فراہم کرنے کی اپیل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں انصاف کا نظام بھی دم توڑگیا' مودی...

مودی سرکار کے بھارت میں انصاف کانظام بھی مکمل طور پر دم توڑ گیا،عدالتیں بھی مودی سرکارکے ماتحت دکھائی دیتی ہیں ـبھارت میں اب مودی سرکاری کی خواہشات کے مطابق عدالتیں فیصلے دینے لگی ہیں جس سے انصاف کا نظام مکمل طور پر دم توڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہےـبھارت کی ایک عدالت نے 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیر سمیت 68 افراد کو بری کر دیا۔ یہ مقدمہ 11 مسلمانوں کی موت سے متعلق تھا جو تقریباً 13 سال تک جاری رہنے کے بعد گزشتہ رزوکو ایک سابق وزیر مملکت اور دیگر ملزمان کو بری کیے جانے کے ساتھ ختم ہوا۔ایک انتہائی بہیمانہ کیس میں فیصلے کے بارے میں جج کی وضاحت کی تفصیلات کا انتظار ہے۔دی وائر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ' کوئی نہیں جانتا کہ 28 فروری 2002 کو احمد ا?باد کے نرودا گام میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 11 لوگوں کو کس نے مارا تھا۔اس نے اس دعوے کی وضاحت اس طرح کی کہ 'اس کی وجہ یہ ہے کہ 20 اپریل جمعرات کو قتل عام کے 21 سال بعد گجرات میں بھارتیا جنتا پارٹی کی سابق وزیر مایا کوڈنانی اور بجرنگ دل کے سابق رہنما بابو بجرنگی سمیت تمام ملزمان کو نرودا گام کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

دفاعی وکلا میں سے ایک نے عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے، ہم فیصلے کی نقل کا انتظار کر رہے ہیں۔دی وائر نے کہا کہ اس کیس میں کل 86 ملزمان تھے، لیکن ان میں سے 18 کی درمیانی مدت کے دوران موت ہو گئی۔اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی ٹی) کے مقدمات کے خصوصی جج ایس کے بخشی کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔استغاثہ اور دفاع نے 2010 میں شروع ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران بالترتیب 187 اور 57 گواہوں کا جائزہ لیا اور تقریباً 13 سال تک چھ ججوں نے مقدمے کی مسلسل صدارت کی۔وزیر داخلہ امت شاہ 2017 میں مایا کوڈنانی کے دفاعی گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے۔مایا کوڈنانی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ اسے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے طلب کرے کہ وہ گجرات اسمبلی میں اور بعد میں سولا سول اہسپتال میں موجود تھی نہ کہ نرودا گام میں جہاں یہ قتل عام ہوا تھا۔استغاثہ کے ذریعہ پیش کردہ ثبوتوں میں صحافی آشیش کھیتان کے کیے گئے اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ متعلقہ مدت کے دوران مایا کوڈنانی، بابو بجرنگی اور دیگر کی کال کی تفصیلات بھی شامل ہیں تھیں، جب مقدمہ شروع ہوا تو ایس ایچ وورا صدارتی جج تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں نمازِعید کا روح...

سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ کے روز منائی گئی ۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔سعودی عرب میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی ۖ میں ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے، اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔عیدالفطر کے خطبے میں امام مسجد نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبرکا درس دے گیا ہے اس کو قائم رکھو اور اچھے برے کا فرق بتایا اور سمجھایا گیا ہے کہ کسی کے حقوق سلب نہ کرو اپنے برابر سمجھو۔مزید کہا کہ حْسن اخلاق رکھو اور معاشرے اچھائی کا سبب بنو کیونکہ اتحاد سب سے بڑی مسلمان کی طاقت ہے جبکہ زندگی اللہ کی دی ہوئی امانت ہے اس کو سنوارو، زبان،رنگ اور نسل سے اوپر انسانیت ہے توحید پر ایمان رکھو یہی ایمان کا جزو ہے۔خادمین حرمین شریفین، ولی عہد نے سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔گزشتہ روز سعودی حکام نے چاند کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں جمعتہ المبارک 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔حرمین انفو نامی ٹوئٹر اکاونٹ سے چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نمازعید کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ نماز عیدالفطر کے روح پرور اجتماع میں 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ادھر افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ریاستوں، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی ۔ایران، اومان، بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید (آج)منائی جائے گی جبکہ جاپان، برونئی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ میں بھی عید آج منائی جا رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے جی 20 اجلاس کی ممکنہ ناکامی پر پاکس...

بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں G20اجلاس کے انعقاد سے قبل ہی اس کی ناکامی پر پاکستان اورچین کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے بھٹہ ڈوریاںمیںبھارتی فوج کے ایک ٹرک پر حملے میں 5فوجیوں کی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔بھارت نے سب سے پہلے مجاہدین کی اس کارروائی کو آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ٹرک میں آگ لگنے کوقراردیا ، تاہم اس کے بعد نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کو فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ قراردیا گیا ۔ چند گھنٹوں بعد بھارتی فوج نے اس حملے کو دستی بم حملہ قرار دے دیا۔مودی کے زیر اثر جانبدار بھارتی میڈیا اور صحافیوں نے اس حملے میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا واویلا بھی شروع کردیا ہے۔ بعض بھارتی ریٹائرڈ افسروں اور تجزیہ نگاروں نے اعلانیہ حملے کے پاکستان اورچین پر الزامات لگانا شروع کر دیے۔بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل دنویر سنگھ نے اے بی پی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی ٹرک پر حملے میں 7.62ایم ایم کی چینی ساختہ گولیاں استعمال کی گئی ہیں جوکہ فوجیوں کی بلٹ پروف جیکٹوںمیں سے بھی باآسانی گزر سکتی ہیں ۔

انہوں نے مزیدالزام عائد کیاکہ یہ گولیاں لائٹ مشین گن اور اسالٹ رائفلوں کے ذریعے فائر کی گئی ہوں گی ۔دفاعی ماہر انیل گوڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی ٹرک پر فائرنگ کے بعد ایک دستی بم پھینکا گیا جس سے ٹرک میںآگ لگ گئی۔ انہوں نے کشمیریوں کی طویل عرسے سے اپنے مادر وطن کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اور اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کویکسر نظرانداز کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی گردی مکمل طورپر ختم ہو چکی ہے اور پاکستان راجوری اورپونچھ کے ذریعے بار بار وادی کشمیر میں دراندازی کی کوشش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے دنیا کو اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال نارمل قراردینے کیلئے 21سے 23 مئی تک سرینگر میںجی 20 ممالک کا اجلاس کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال اورجموں و کشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم متنازعہ حیثیت کے باعث بیشتر جی 20 رکن ممالک اجلاس میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق واقعے کو جواز بنا کر بھارت پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ممکنہ شرکت سے بھی معذرت کرسکتا ہے کیونکہ وزیر خارجہ کی طرف سے گوا میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کے اعلان سے بھارت کی پاکستان کو خارجہ محاذ پر تنہا کرنے کی کوششوں کو شدیددھچکا پہنچا ہے ۔ ماہرین کے مطابق خود ساختہ پونچھ واقعہ بھی پلوامہ طرز کا حملہ لگتا ہے۔جس کا مقصد جی 20 اجلاس کو سرینگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر جو بائیڈن ' کینیڈا کے وزیراعظم جس...

امریکا کے صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی اور اپنی اہلیہ جل بائیڈن کی طرف سے امریکا میں بسنے والے اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو۔ عید ایک ایسے مہینے کے اختتام پر آتی ہے جو ایثار ، قربانی اور محبت اور اخوت کے جذبے سے بھرپور ہوتا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اوراہلیہ کی طرف سے مبارک باد دی اورعید مبارک کہا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر اہم عالمی شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ صحت نے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر سر...

محکمہ صحت نے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں ائیرکنڈیشنڈ چالو کرنے کے احکامات جاری کر دیئیسیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پنجاب میں ٹمپریچر بڑھنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے دوران 15 اپریل تا 15 اکتوبر تک مریضوں کی سہولت کیلئے ائیرکنڈیشنڈ فعال کرنے کی اجازت ہے۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ ہسپتالوں کے آفسز میں تو ڈاکٹرز نے ائیرکنڈیشنڈ چالو کر لئے ہیں جبکہ مریضوں کیلئے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کے اے سی فعال نہیں کئے گئے، جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم درجہ حرارت بڑھنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث فوری طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ائیرکنڈیشنڈ فنکشنل کئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عید کی خریداری کیلئے رقم نہ ملنے اور والدین...

عید کی خریداری کیلئے رقم نہ ملنے اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ محلہ غازی آباد کے رہائشی 21 سالہ مدثر ولد ارشد نے مبینہ طور پر والدین سے عید کے موقع پر خریداری کیلئے رقم مانگی تو معاشی حالات سے پہلے ہی پریشان والدین نے اسکو سمجھاتے ہوئے ڈانٹ بھی پلا دی، جس پر مذکورہ نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر کے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو مدثر خون میں لت پت پڑا تھا، تاہم اطلاع ملنے پر ملت ٹائون پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر خودکشی سمیت مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،ڈاکو درجنوں شہریوں کے سلے سلائے سو...

فیصل آبادتھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ حسیب شہید کالونی میں ڈاکوئوں کا مسلح گروہ ٹیلرماسٹر کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کے سلے سلائے سوٹ اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی، درجنوں افراد کی عید کی خوشیاں مانند پڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گل بہار کالونی کے رہائشی محمد دائود نے حسیب شہید کالونی میں درزی کی دکان بنا رکھی ہے اور عیدالفطر کے موقع پر درجنوں شہریوں نے سوٹ سلائی کیلئے دیئے ہوئے تھے کہ گزشتہ روز چار مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور ٹیلر ماسٹر کو گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 180 سلے سلائے سوٹ اور دن بھر کی سیل چھین کر فرار ہو گئے، متاثرہ ٹیلر ماسٹر کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن ابھی تک ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد'رشتہ سے انکارپر مسلح افراد نے فائر...

فیصل آبادسمن آباد میں رشتہ سے انکارکرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو لہولہان کردیا۔حملہ آور ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی زبیرنے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا انہوں نے ملزمان کو ہمشیرہ کا رشتہ دینے سے انکار کیا تووہ مشتعل ہوگئے اورمسلح ہوکر انکے گھرداخل ہوئے اورللکارا مارا کہ آج انہیں رشتہ نہ دینے کا مزہ چکھا دواورفائرنگ کردی گولیاں لگنے سے مدعی کا بہنوئی وسیم بری طرح زخمی ہوگیا پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پتوکی'ھار ویسٹر مشین کی رکشہ سوار فیملی کوٹک...

پتوکی ملتان روڈ پرھار ویسٹر مشین کی رکشہ سوار فیملی کوٹکر حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق ایک بچی زخمی ہسپتال منتقل حادثہ کا شکار فیملی کے عزیز و اقارب دھاڑیں مارکر روتے رہے نیشنل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میںرکشہ سوار فیلی حادثہ کا شکار ہوئی رکشہ سوار فیملی لاہور سے اوکاڑہ جارہی تھی کہ ملتان روڈ انصاف سٹی کے قریب اوکاڑہ سے لاھور جانے والی ھار ویسٹر مشین کا ایکسل ٹوٹ گیا جو بے قابو ہوکر رکشہ میں ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا جانبحق ہونے والوں میں چالیس سالہ ندا بی بی،عبد الرحیم،محمد اویس اور زخمیوں میں بارہ سالہ ثنا شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ تعلیم پنجاب نے عید کے بعد سکولوں کے نئ...

عید الفطر کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے عید کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اپریل سے سکول صبح 7 بج کر 15 منٹ پر لگیں گے جبکہ 12 بج کر 45 منٹ پر سکولوں میں چھٹی ہوگی۔جمعہ کو سکول 11 بج کر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔ تاہم ڈبل شفٹ والے سکول 6 بج کر 45 منٹ سے11بج کر 45 منٹ تک کھلیں گے جبکہ دوسری شفٹ 12 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن ، امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 85 اف...

یمن میں عید کے موقع پر امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 85 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حادثہ عید کے تعطیلات سے دو دن قبل ایک سکول میں امداد کی تقسیم کے دوران پیش آیا،یہ ایک دہائی کے دوران بھگڈر کا مہلک ترین کا واقعہ ہے۔ایک حوثی سکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ دارالحکومت کے ضلع باب الیمن میں بھگڈر سے کم از کم 85 افراد ہلاک اور 322 زخمی ہو گئے ہیں،ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں لوگ امداد کے حصول کے لیے جمع تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور امداد تقسیم کرنے کے ذمہ داران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مجاہدین کے بھارتی فوج پر حملے کے بعد سرینگر...

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر بھمبر گلی اور ضلع پونچھ کے علاقے میں بھٹہ ڈوریاں کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کے علاقے مینڈھر میں بھٹہ دوریاں کے مقام پر گزشتہ شام مجاہدین کی جانب سے بھارتی فوج کے ایک ٹرک پر حملے کے بعد سے ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے ، حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاتھا۔ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مینڈھر ڈکے ذریعے پونچھ اور سرن کوٹ جانے کی ہدایت کی ہے ۔پولیس نے ہائی وے کی بندش کی وجہ سے تمام مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کئی ہدایت کی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاسی میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کو ضلع کے علاقے کٹرہ میں بس سٹینڈ کے قریب ایک راہگیر نے دیکھا۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کٹرہ منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر ریاسی کے علاقے ترنتھاکے قریب ایک 32 سالہ شخص سباش سنگھ چلتی بس سے گرنے سے زخمی ہوگیا۔جسے علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی منتقل کردی گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کا24 اپریل سے فلسطینی علاقوں کے...

اسرائیلی فوج نے 24 اپریل سے "یومِ یادگار" اور "یومِ آزادی" کے موقع پر فلسطینی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے 3 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے جائزوں اور اسرائیلی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بندشیں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر محیط ہوں گی۔بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بندش کے دوران انسانی، طبی اور غیر معمولی معاملات کے لیے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کی منظوری کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔یادگاری دن، اسرائیل کی طرف سے اپنی جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، عبرانی کیلنڈر میں اس سال 25 اپریل کو آتا ہے۔ یوم آزادی، جس پر اسرائیل کی تاسیسی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، 26 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پونچھ'بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی ب...

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پونچھ میں تلاشی اورمحاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے ۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز شام ضلع میں مینڈھر کے علاقے بھٹہ ڈوریاںمیںبھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملے کے بعد شروع کی گئی۔حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا ۔بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھٹہ ڈوریاں کے جنگلات سمیت ضلع کے پورے علاقے کامحاصرہ کر دیاگیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ڈرونز زاور سراغرساں کتے استعمال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ راجوری اور پونچھ کے اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔حملے کے بعد سے بھمبر گلی پونچھ روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مینڈھر کے ذریعے پونچھ جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کی زمین سے فضا میں مار کرنے وا لا گائ...

یوکرین نے کہا ہے کہ ا سے زمین سے فضا میں مار کرنے وا لا گائیڈڈ میزائل نظام (پیٹریاٹ )موصول ہو گیا ہے۔جاپانی خبررساں ادارے نے یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنِکوف کے حوالے سے بتایا کہ اْن کے ملک کو زمین سے فضا میں مار کرنے وا لا گائیڈڈ میزائل نظام پیٹریاٹ موصول ہو گیا ہے جس سے جنگ کے دوران روسی حملوں سے بچائو میں مدد ملے گی۔اولیکسی ریزنِکوف نے کہا کہ آج ہماری خوبصورت فضا محفوظ ہوگئی ہے کیونکہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام ہمیں موصول ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بتائے بغیر کہ کتنے نظام فراہم کیے گئے ہیں، امریکا، جرمنی اور ہالینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے شراکت داروں نے جو کہا تھا اْس کی پاسداری کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مومن کیلئے ہر وہ دن روز عید قرار پایا ہے جس...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مختلف مذاہب ، معاشروں، تہذیبوں اور خطوں میں عید کا تصور مختلف اور جدا ہے جس کے بعض پہلووں سے اتفاق اور بعض سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اگرچہ عید کا عمومی اور دنیاوی تصور فقط خوشی' نشاط' سرگرمی' گرمجوشی اور مسرت کے ساتھ مربوط نظر آتا ہے۔مسلمانوں کے ہاں عید کے موقع پر خدا کی اطاعت اور عبادات کے بعد سرخروئی کا اظہار کیا جاتا ہے اور ایسے امور سے مکمل پرہیز اختیار کرنے کا عہد کیا جاتا ہے جنہیں حرام قرار دیا گیا ہے'' مومن کے لئے ہر وہ دن روز عید قرار پایا ہے جس روز وہ معصیت خدا نہ کرے''عید کے دن فقط رمضان المبارک کے اختتام اور روزہ کے روحانی فوائد حاصل کرکے مسرت کا اظہار کرنا ہی کافی نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنے ارد گرد موجود معاشرتی مسائل کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے کہ جس طرح ہم رمضان المبارک میں عبادت اور تزکیہ نفس کے ذریعے اپنی ذاتی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں اور پھر اس کوشش کی کامیابی کا اظہار عید کی صورت میں کرتے ہیں اسی طرح اجتماعی اصلاح کی کوششوں اور معاشرے کو تمام مسائل سے نجات دلانے کا آغاز کرنے کا عہد بھی عید کے دن کیا جانا چاہیے۔ہمیں عید الفطر کے دن اس عہد کی تجدید کرنا چاہیے کہ ہم وطن عزیز کے تمام مکاتب فکر کی تاریخی جدوجہد کے ثمرات و نتائج کو محفوظ رکھیں گے' ملک کو عادلانہ مملکت بنانے کے لئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے' اخوت' اتحاد' محبت اور وحدت کا سفر جاری رکھیں گے' عالم اسلام کے مسائل و مشکلات پر نظر رکھتے ہوئے اپنے حصہ کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس کے شہید اور وفات پانیوالے اہلکار...

پنجاب حکومت نے دوران ملازمت شہید یا وفات پانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کو بھرتی میں عمر کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ عید کی چھٹیوں میں یتیم خانوں، جیلوں اور اسپتالوں کے دورے کریں۔انہوں نے کوئٹہ گیمز میں شرکت کے اخراجات بھی کم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی کابینہ نے فوڈ آپریشن کیلئے مارک اپ میں 18 ارب کمی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ کابینہ نے شالیمار باغ، مزارقطب الدین ایبک، مقبرہ جہانگیر اور آصف جاہ کا انتظامی کنٹرول لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو دینے کی مشروط منظوری بھی دی جب کہ شاہی قلعہ کا مکمل انتظام والد سٹی اتھارٹی کے سپرد کیا گیا۔پنجاب حکومت نے صوبے میں تمام مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جب کہ دوران ملازمت شہید یا وفات پانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کو بھرتی میں عمر کی رعایت بھی دی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی' چینی کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا'ای...

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب چینی کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ' نامور شاعر اور ادیب یعقوب کو فائرنگ ک...

صوبے بلوچستان کے ضلع پنچگور میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب یعقوب امل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے پنجگور کے علاقے گورمکان میں مقتول کے گھر کے باہر حملہ کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور جب یعقوب امل گھر سے باہر آئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد نامور شاعر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واضح رہے کہ یعقوب امل متعدد مسائل پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر ایکشن' 20 بسی...

رحیم یار خان میں زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر انتظامیہ نے ایکشن لے کر 20 بسیں تھانے بند کر دیں، مالکان کو بھاری جرمانے کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق رحیم یار خان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے زائد کرائے واپس مسافروں کو دلوا دیئے، مسافر بسوں میں شکایات پر کرائے چیک کئے جارہے ہیں اور حکومت کے مقرر کردہ کرایوں پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔پولیس نے زائد کرائے وصول کرنے پر 20 بسوں کو تھانے بند کر دیا ہے جبکہ مالکان کو ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین...

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا' علی امین گنڈا پور کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کر دیا گیا، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو شکار پور سول کورٹ میں پیش کر دیا گیا، پولیس نے ایک مرتبہ پھر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گ...

آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھا گئی، کراچی کے دکانداروں نے عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دے دیا۔اس عید پر شہر میں صرف بیس ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گزشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی گئی شاپنگ سے بھی کم ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی پچیس سے تیس ارب روپے کی خریداری گئی تھی، عید کے لیے جو اسٹاک اکٹھا کیا تھا اس کا آدھا بھی بمشکل فروخت کر پائے ہیں۔تاجروں نے کہا کہ شہر کے بازار عید کی روایتی گہما گہمی سے محروم ہیں۔آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کاروباری افراد کے لیے عید کا سیزن مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید کی 80 فیصد خریداری بچوں اور خواتین کے کم قیمت کپڑوں کی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر کے 15ویں وزی...

چوہدری انوار الحق نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلف لیا۔ اس موقع پر انوار الحق نے کہا کہ انہوں نے آزاد حیثیت سے اور پی ڈی ایم کی حمایت سے انتخاب جیتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ جب تک مخلوط حکومت ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے کرنل ریٹائرڈ وقار اور پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور نے بھی بطور وزیر اٹھالیا۔واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔چوہدری انوار الحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے، انوار الحق سال 2006 میں پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 2 بار اسپیکر رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں مردم شماری کا عمل 99 فیصد مکمل...

بلوچستان کے کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی نے کہا کہ صوبے میں مردم شماری کا عمل 99 فیصد مکمل ہوگیا البتہ اب عید کی تعطیلات کے باعث 25 اپریل تک مردم شماری کا عمل روک دیا گیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی نے کہا کہ مردم شماری کیلئے دی گئی مدت جمعرات 20 اپریل کو پوری ہوگئی ہے، آج تک صوبے میں مردم شماری کا 99 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، کوئٹہ کی آبادی 21 لاکھ 70 ہزار سے زائد گنتی ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشین کے علاقوں سرخاب اور سرانان میں کچھ بلاک رہ گئے جنہیں جلد مکمل کرلیا جائے گا، عید کی تعطیلات کے باعث 25 اپریل تک مردم شماری کا عمل روک دیا گیا۔نور احمد پرکانی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کام کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کی صوبے میں مردم شماری کا عمل جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی' بوہری برادری نے جمعہ کے روز عید الفطر...

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بوہری برادری نے جمعہ کے روز عید الفطر منائی ۔کراچی کے بڑے کاروباری علاقے صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پزیر بوہری برداری نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی گئی ۔نمازِ عید کی ادائیگی کے دوران صدر طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔بوہری برادری کی جانب سے نمازِ عید الفطر میں ملک کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔بوہری برادری کے نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنید صفدر نے مدینہ منورہ سے افطار کی تصویر ش...

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے محمد جنید صفدر نے مدینہ منورہ سے تصویریں شیئر کی ہیں۔شاہی دعوت پر شاہی پروٹوکول میں سعودی عرب میں موجود شریف خاندان آج کل عبادتوں میں مصروف ہے۔محمد جنید صفدر نے مدینہ منورہ سے دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں میاں محمد نواز شریف، جنید صفدر، حسین نواز کے بیٹے زید حسین اور اسحاق ڈار کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں مریم نواز روضہ رسول ۖ پر حاضری دے رہی ہیں۔دوسری جانب نواز شریف کے پوتے زید حسین نے بھی مسجدِ نبوی? میں افطاری کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں