• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب میں شدید بارش...

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے موقع پر شدید بارش اور طوفان کا امکان ہے،سعودی ماہر موسمیات نے معاذ الاحمدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں اور عید الفطر پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفان کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوکر جمعہ اور ہفتہ 21اور 22 اپریل تک جاری رہے گا، بارشوں کے باعث ملک میں موسم خوشگوار ہو جائے گا،ماہر موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں، القصیم، ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف، مشرقی علاقے میں موسم ابر آلود اور بارش والا ہے،جنوب میں تہامہ کی بلندیوں پر، عسیر کے علاقے میں جازان، ابھا، الباحہ، النماص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خلا میں جانے سے قبل ولی عہد کی سعودی خلا باز...

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم اور سپریم سپیس کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی خلابازوں ریانہ برناوی، علی القرنی، مریم فردوس اور علی الغامدی سے ملاقات کی، یہ ملاقات دو سعودی خلا بازوں کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر سائنسی مشن پر روانگی سے قبل کی گئی، ریانہ برناوی پہلی عرب اور مسلم خاتون خلا باز ہیں اسی طرح علی القرنی پہلے سعودی خلا باز ہیں جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر جائیں گے۔ ان کا یہ مشن اگلے ماہ مئی میں شروع ہوگا، ولی عہد نے کوالیفکیشن پروگرام کو کامیابی کے ساتھ پاس کرنے پر خلابازوں کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ اس مشن کے ذریعہ خلائی شعبہ کی عالمی مسابقت میں سعودی عرب کا کردار بڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے سائنس اور انسانیت کی خدمت کے لیے خلائی تحقیق میں سعودی کردار بھی سامنے آئے گا،ولی عہد نے کہا کہ سعودی خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی انسانیت کی بھلائی کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے جدت اور خلائی تحقیق میں حصہ ڈالنے کے لیے سعودی عوام کی صلاحیتوں اور امنگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں

یہ دونوں خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر وطن کے سفیر اور نمائندے ہونے کے ناطے اس مشن میں شریک ہو رہے ہیں جو لوگوں کو بااختیار بنانے، کرہ ارض کی حفاظت اور تحقیق کے ذریعے نئے افق کھولنے کے بلند اہداف رکھتا ہے۔ خلاباز اس مشن کو صحت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں انجام دیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے خلا بازوں کے لیے اپنے مشن میں کامیابی اور بحفاظت وطن واپسی کے لیے دعا کی،دوسری طرف خلابازوں نے ولی عہد شہزادہ اور سپریم سپیس کونسل کے چیئرمین سے ملاقات پر اپنے فخر کا اظہار کیا اور مسلسل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا،خلا باز ریانہ برناوی اور خلا باز علی القرنی نے اس تاریخی مشن کے لیے اپنی مکمل تیاری کی تصدیق کی،خلاباز مریم فردوس اور علی الغامدی کو خلابازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کی مدد کے لیے ارتھ سٹیشن پر کام سونپا جائے گا، علی القرنی نے ان دونوں کے حوالے سے بتایا کہ دونوں اس سائنسی مشن میں ہماری بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی کمیشن نے پولینڈ اور ہنگری کی جانب سے ی...

یورپی کمیشن نے پولینڈ اور ہنگری کی جانب سے یوکرینی اناج کی درآمد پر عائد پابندیوں کو مسترد کر دیا ،پولینڈ اور ہنگری کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں ان کے کاشتکاری کے شعبوں کو سستی درآمدات سے بچانے کے لیے ضروری ہیں جبکہ پابندیوں کا اطلاق اناج، دودھ کی مصنوعات، چینی، پھل، سبزیوں اور گوشت پر ہوگا اور یہ جون کے آخر تک نافذ العمل رہے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے کہا کہ تجارتی پالیسی بنانا انفرادی رکن ممالک پر منحصر نہیں ہے اور یکطرفہ اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تاہم کمیشن نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ پولینڈ اور ہنگری کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں گے،کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے مشکل وقت میں ، یورپی یونین کے اندر تمام فیصلوں کو مربوط رکھنا بہت ضروری ہے،واضح رہے کہ یوکرین کا زیادہ تر اناج بحیرہ اسود کے ذریعے برآمد کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ سال روس کے حملے نے برآمدی راستوں میں خلل ڈالا اور اس کے نتیجے میں اناج کی بڑی مقدار وسطی یورپ تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں روس کے ساتھ ایک معاہدہ یوکرین کو سمندری راستے سے برآمدات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے ،پولینڈ اور ہنگری نے چند روز قبل اس اقدام کا اعلان کیا اور یہ فیصلہ مقامی کسانوں کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایسٹر کے موقع پر روس سے یوکرین کے 130جنگی قی...

روس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے 130سے زیادہ جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ روس کے صدارتی مشیر اینڈری یرماک نے اعلان کیا کہ ماسکو کی جانب سے گرفتار کیے گئے 130فوجی، ملاح، بارڈر گارڈز اور دیگر کو رہا کردیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں کی زندگیاں ہمارے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کیف کا مقصد باقی تمام جنگی قیدیوں کو واپس لانا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان، پیرا ملٹری فورس اور فوج کے درمیان جھڑ...

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں جس کے نتیجے میں اب تک 97افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور بغاوت کی کوشش کرنیوالی پیرا ملٹری فورس میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے کہا ہے کہ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 97شہری ہلاک اور 365زخمی ہوئے ہیں،سوڈان کی پیرا ملٹری فورس کے سربراہ محمد حمدان دگالو نے دعوی کیا ہے کہ خرطوم کے بیشتر سرکاری مقامات پر ان کے گروپ نے قبضہ کرلیا ہے،دوسری جانب ملک کے فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے دگالو کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے سرکاری مقامات پر کنٹرول برقرار رکھا ہے،سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جھڑپوں کی وجہ سے شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے، فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب ہوئی،اقتدار کی رسہ کشی اور فوجی بغاوتوں کے بعد سوڈان کو سویلین حکمرانی میں واپس لانے کی طویل عرصے سے جاری کوششوں کو نقصان پہنچے گا،دوسری جانب سعودی عرب، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ رابطے میں سوڈان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب می...

امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگسے 4افراد ہلاک اور 28زخمی ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جو سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے ، فائرنگ کا واقعہ ریاستی دارالحکومت منٹگمری کے شمال مشرق میں واقع چھوٹے سے قصبے ڈیڈویل کے ڈانس اسٹوڈیو میں سویٹ 16پارٹی کے دوران پیش آیا جس میں کم از کم 20افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ،قانون نافذ کرنے والے حکام نے واقعے میں کسی حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کے نام بتائے گئے ہیں،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک افراد میں زیادہ تر نوعمر نوجوان تھے ، واقعے کے 12گھنٹے بعد بھی کچھ والدین اپنے بچوں کو تلاش کرتے نظر آئے ،مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایف بی آئی سمیت وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واقعے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے گن وائلنس کے قوانین کے مطالبات کی تجدید کی ہے ، وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کہاں پہنچ گئی ہے جب بچے بغیر کسی خوف کے سالگرہ کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے؟یہ تازہ ترین اموات امریکا میں ریکارڈ پر ہونے والی مہلک ترین سکول شوٹنگ کی 16ویں برسی کے موقع پر ہوئیں جب 2007میں ورجینیا ٹیک میں 32افراد ہلاک ہوئے تھے، واضح رہے کہ میں رواں سال امریکا میں اب تک 163بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کی جانب سے(آج) عام تعطیل کا اعلان...

سندھ حکومت کی جانب سے (آج) بروز منگل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں (کل) 19 اپریل، 27 رمضان کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 18 اپریل کو سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل رشوت کے الزام میں19...

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل کو ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کے الزام میں 19 اپریل کو طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل کو 19 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنیکا الزام ہے، انہیں 10اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، جس پر انہیں دوبارہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 مقدمات میں عمران خ...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب(آج) منگل کو کیسز پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی (آج) منگل کو پیشی کے موقع پر آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی، 8 مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت(آج)دن ڈھائی بجے ہوگی۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جاسکیں گے۔ سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت کے خصوصی داخلہ پاس بنانے کے لئے 17 اپریل تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ رکھنے والوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی بلوچستان کا حکومتی امور میں عدالتوں...

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بیجا مداخلت پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کان کنی کے لیے سرکاری تربیتی مراکز کو جدید ب...

کان کنی کی قوت کو مزید پیداواری بنانے کے لیے سرکاری تربیتی مراکز کو جدید بنانے کی ضرورت ہے،حکومت کو اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو جدید تحقیق و ترقی کی تربیت فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے،پاکستان کو تحقیق و ترقی کے پہلو میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے چینی تعاون حاصل کرنا چاہیے،آمدنی پیدا کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی پر مبنی کان کنی ناگزیر ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کان کنی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی اس کی حقیقی صلاحیت کو نکالنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی لمیٹڈ، اسلام آباد کے پرنسپل جیولوجسٹ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ اس صنعت میں ترقی اور پھلنے پھولنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ آمدنی پیدا کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی پر مبنی کان کنی ضروری ہے۔ کان کنی سے متعلق سب سے نمایاں عنصر کان کنی کے آپریشن کو شروع کرنے کی تحقیق اور منصوبہ بندی اور تمام سطحوں پر عملے کی اپ گریڈیشن ہے۔ معدنی ذخائر کو دریافت کرنے کے مختلف مراحل ہیں جن میںشناخت، لیبارٹری ٹیسٹنگ، اقتصادی تشخیص، اور ریزرو کیلکولیشن شامل ہیں۔کان کنی کے ڈیزائن پر فیصلہ کرنے کے لیے اقتصادی فزیبلٹی تیار کی جاتی ہے تاکہ یہ کام کرنے کے لیے زیادہ منافع بخش اور کفایت شعار ہو۔

آر اینڈ ڈی پر مناسب توجہ اس شعبے میں ایک انقلاب لا سکتی ہے جس سے کام کے مزید مواقع پیدا کرنے، زبردست آمدنی حاصل کرنے اور لوگوں کو اچھی آمدنی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں چیری چننے والے زیادہ تر سطح کی کان کنی کرتے ہیں جس کی وجہ سے نیچے کے ماخذ کو تلاش نہیں کیا جاتا جو کچرے سے ڈھک جاتا ہے۔ اس طرح ایک عظیم قومی اثاثہ ضائع ہو جاتا ہے اور کسی کو کوئی پروا نہیں۔ کان کنی کے عملے، یعنی کان کنی کے سردار، مزدور، شاٹ فائرر، اور دیگر متعلقہ عملے کی صلاحیت اور تربیت کو فروغ دینے کے لیے، کان کنی کا صوبائی معائنہ کار ذمہ دار ہے۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین خلیل نے کہاکہ کان کنی کی قوت کو مزید پیداواری بنانے کے لیے سرکاری تربیتی مراکز کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ جنرل منیجر پی آئی آر گروپ آف کمپنیز محمد سرور نے کہا کہ لاعلمی اور زیادہ تر مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے کان کے مالکان لیز ہولڈرز بغیر کسی ایپلی کیشنز کے آپریشن شروع کر دیتے ہیں جس سے نہ صرف بڑے مالی نقصانات اور پروجیکٹ کی ناکامی ہوتی ہے بلکہ ہمارے قدرتی وسائل کو بھی کافی حد تک نقصان پہنچتا ہے۔

سرمایہ کاروں اور باقاعدہ کان کنوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کان کنی کے عملے کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مناسب فریم ورک یا کوآرڈینیشن پلان تیار کریں۔ اس کام کی مہارت کان کنی کی پیداوار کے نقصان کو کم کرے گی۔ تکنیکی طور پر تیار عملہ کان کنی کمپنیوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ کے طور پر کام کرے گا۔ تربیت یافتہ عملہ، آٹومیشن، اور مناسب طریقے سے لاگو ایپلی کیشنز مزید کارروائیوں کو مزید نتیجہ خیز اور سرمایہ کاری مثر بناتی ہیں۔ حکومت کو اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو جدید تحقیق و ترقی کی تربیت فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے اور فروغ دینے کے ستونوں میں سے ایک ہے۔ ایک اچھی طرح سے قائم کان کنی کی صنعت اس آبادی والے ملک کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرے گی۔پی آئی آر گروپ آف کمپنیز لیبر سے لے کر انتظامی سطح تک اپنے عملے کی استعداد کار میں اضافے کے لیے سرگرم ہے۔ ہم ایسے تربیت یافتہ افراد کو ملازمت دیتے ہیں جو مائننگ آپریشنز، میکینکس اپرنٹس، اور مشین آپریٹرزمددگاروں سے متعلق آن جاب ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔ چھ ماہ سے ایک سال کی عملی تربیت کے بعد، وہ کان کنی کے مناسب پیشہ ور افراد کے طور پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ کان کنی کے شعبے میں چینی تحقیق و ترقی کی مہارت تازہ ترین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہمارے کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے تحقیق و ترقی کے پہلو میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے چینی تعاون حاصل کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران پاکستا...

رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 22.9 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں برآمدات 21.04 بلین ڈالر اور درآمدات 43.94 بلین ڈالر تھیں،گلوبل انوویشن انڈیکس میں پاکستان 87 ویں نمبر پرموجود،پاکستان میں ٹیکس کا پیچیدہ نظام برآمد کنندگان کے بوجھ میں اضافہ کرتا ہے،پاکستان کو برآمدی صلاحیت بڑھانے کے لیے مصنوعات کے تنوع میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گارمنٹ انڈسٹری وسیع تر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اندر ایک اعلی ویلیو ایڈڈ سیکٹر ہے جو برآمدی منڈیوں میں نمایاں ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تحقیق اور ترقی کے ذریعے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کرکے، کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرکے، مصنوعات کی پیشکش کو متنوع بنا کر، نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش، اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنا کر یہ صنعت پائیدار برآمدی ترقی کی طرف سفر شروع کر سکتی ہے۔پلاننگ کمیشن میں پائیدار ترقی کے اہداف سپورٹ یونٹ کے چیف محمد علی کمال نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انسانی سرمائے اور مصنوعات کے تنوع میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنا برآمدات بڑھانے، غیر ملکی ذخائر کمانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (2022-23) کے جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 22.9 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں برآمدات 21.04 بلین ڈالر اور درآمدات 43.94 بلین ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت جو کہ پاکستان کی ایک بڑی برآمدی صنعت ہے بڑی حد تک کم قیمت والی مصنوعات جیسے خام کپاس برآمد کرتی ہے، جس سے برآمدات سے زیادہ آمدنی اور اقتصادی ترقی کے امکانات محدود ہوتے ہیں۔ ویلیو ایڈیشن کے بغیر پاکستانی مینوفیکچررز دوسرے ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کر سکتے ہیں جو زیادہ نفیس اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے برآمدی طلب اور معاشی کارکردگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ، بدلے میںمینوفیکچرنگ سیکٹر میں ملازمت کے مواقع کو محدود کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام بلند ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گارمنٹس کی صنعت، خاص طور پر، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اندر ایک اعلی ویلیو ایڈڈ سیکٹر بننے اور آمدنی میں اضافے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گلوبل انوویشن انڈیکس میں پاکستان 87 ویں نمبر پر تھا، چین، بھارت اور بنگلہ دیش 2022 میں 132 ممالک میں بالترتیب 11، 40 اور 102 نمبر پر تھے۔ محدود تعاون، کم ٹیکنالوجی کو اپنانا، اور ہائی ٹیک صنعتوں کی ترقی پر محدود توجہ نے پاکستان کی برآمدات میں مسابقت کی کمی کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت اور ناکافی انفراسٹرکچر جیسے عوامل کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کرنے کی بلند قیمت نے بھی برآمد کنندگان کے لیے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کا پیچیدہ نظام برآمد کنندگان کے بوجھ میں اضافہ کرتا ہے، جس سے کاروبار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔کمال نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات نے خطے میں اپنے حریفوں، جیسے کہ بنگلہ دیش اور ویتنام کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے، جو مسابقتی قیمتوں پر اعلی قیمت کی مصنوعات پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ایک اور چیلنج برآمدی مقامات کی محدود تعداد ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق ملک کی برآمدات چند ممالک میں مرکوز ہیں۔ چین، امریکہ اور برطانیہ سب سے اوپر تین برآمدی مقامات ہیں جن کا پاکستان کی کل برآمدات کا ایک تہائی حصہ ہے۔2021-22 ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کی درجہ بندی میں، بنگلہ دیش، بھارت، اور پاکستان 192 ممالک میں سے بالترتیب 126، 132 اور 161 ویں نمبر پر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں احمد حسن ٹی...

انسان ایک سال میں 2.24 بلین ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کرتے ہیں،ہر سال931 ملین ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے اور 14 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ آبی ماحولیاتی نظام میں داخل ہو جاتا ہے،اربوں مالیت کے اس کچرے کا صرف 15فیصدری سائیکل کیا جاتا ہے،پاکستان میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کی کمی بڑے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔وزارت موسمیات کی گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر عارف گوہیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوڑے کو بے ترتیبی سے سنبھالنے کے بجائے ہمیں اسے ٹریک کرنے، الگ کرنے اور پھر اسے پائیدار طریقے سے علاج کرنے کے لیے بامعنی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔فضلہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور آلودگی کے بحران میں حصہ ڈالتا ہے۔ انسان ایک سال میں 2.24 بلین ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کرتے ہیں لیکن اس میں سے صرف 55فیصدکو کنٹرول شدہ سہولیات میں منظم کیا جاتا ہے۔ ہر سال، تقریبا 931 ملین ٹن خوراک ضائع یا ضائع ہو جاتی ہے اور 14 ملین ٹن تک پلاسٹک کا فضلہ آبی ماحولیاتی نظام میں داخل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفر فضلہ کے اقدامات کے ساتھ ہم فضلہ کو کم سے کم اور روک سکتے ہیں، ماحول کی حفاظت کر سکتے ہیں، خوراک کی حفاظت کو بڑھا سکتے ہیںاور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔زیرو ویسٹ ایک فلسفہ اور طریقوں کا مجموعہ ہے جس کا مقصد وسائل کے استعمال اور انتظام کو دوبارہ ڈیزائن کرکے فضلہ کو ختم کرنا ہے۔جیسے جیسے آبادی بڑھتی ہے، ہر سال اربوں ٹن فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اربوں مالیت کے اس کچرے کا صرف 15فیصدری سائیکل کیا جاتا ہے۔ باقی لینڈ فل یا کھلے ڈمپ میں ختم ہو جاتا ہے۔ محدود وسائل کو ضائع کرنے کے علاوہ یہ دیگر مسائل کا بھی سبب بنتا ہے۔عارف نے کہا کہ کچرے کے انتظام کے مناسب نظام کی کمی اور عام شہری ناخواندگی کی وجہ سے پاکستان میں کچرے کی ضرورت سے زیادہ پیداوار ایک اور بھی بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفر فضلہ ممکنہ حل میں سے ایک ہے۔دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کی کمی بڑے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔

فضلہ جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کی سہولیات کی کمی ہے اور بہت سے علاقوں میں کوئی منظم فضلہ جمع کرنے کی خدمات نہیں ہیں۔ نتیجے کے طور پرفضلہ کی ایک خاصی مقدار کھلی جگہوں، ندیوں یا جلا کر پھینک دی جاتی ہے جس سے ماحولیاتی اور صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کے انتظام کے طریقوں کے بارے میں عوام میں بیداری کی عمومی کمی ہے۔ بہت سے لوگوں کو مناسب فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کی اہمیت کا احساس نہیں ہے اور اکثر اپنے فضلے کو اندھا دھند ٹھکانے لگاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف کوڑا کرکٹ کا مسئلہ بڑھتا ہے بلکہ ماحول کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفر فضلہ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ترجیحات، پالیسیوں، ذہنیت اور معاون گورننس فن تعمیر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نجی اداروں کی مدد کے لیے ایک معاون قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی حمایت اور قبول شدہ طریقوں کا فروغ دونوں ضروری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسان ایک سال میں 2.24 بلین ٹن میونسپل ٹھوس...

انسان ایک سال میں 2.24 بلین ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کرتے ہیں،ہر سال931 ملین ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے اور 14 ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ آبی ماحولیاتی نظام میں داخل ہو جاتا ہے،اربوں مالیت کے اس کچرے کا صرف 15فیصدری سائیکل کیا جاتا ہے،پاکستان میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کی کمی بڑے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔وزارت موسمیات کی گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر عارف گوہیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوڑے کو بے ترتیبی سے سنبھالنے کے بجائے ہمیں اسے ٹریک کرنے، الگ کرنے اور پھر اسے پائیدار طریقے سے علاج کرنے کے لیے بامعنی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔فضلہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور آلودگی کے بحران میں حصہ ڈالتا ہے۔ انسان ایک سال میں 2.24 بلین ٹن میونسپل ٹھوس فضلہ پیدا کرتے ہیں لیکن اس میں سے صرف 55فیصدکو کنٹرول شدہ سہولیات میں منظم کیا جاتا ہے۔ ہر سال، تقریبا 931 ملین ٹن خوراک ضائع یا ضائع ہو جاتی ہے اور 14 ملین ٹن تک پلاسٹک کا فضلہ آبی ماحولیاتی نظام میں داخل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفر فضلہ کے اقدامات کے ساتھ ہم فضلہ کو کم سے کم اور روک سکتے ہیں، ماحول کی حفاظت کر سکتے ہیں، خوراک کی حفاظت کو بڑھا سکتے ہیںاور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

زیرو ویسٹ ایک فلسفہ اور طریقوں کا مجموعہ ہے جس کا مقصد وسائل کے استعمال اور انتظام کو دوبارہ ڈیزائن کرکے فضلہ کو ختم کرنا ہے۔جیسے جیسے آبادی بڑھتی ہے، ہر سال اربوں ٹن فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اربوں مالیت کے اس کچرے کا صرف 15فیصدری سائیکل کیا جاتا ہے۔ باقی لینڈ فل یا کھلے ڈمپ میں ختم ہو جاتا ہے۔ محدود وسائل کو ضائع کرنے کے علاوہ یہ دیگر مسائل کا بھی سبب بنتا ہے۔عارف نے کہا کہ کچرے کے انتظام کے مناسب نظام کی کمی اور عام شہری ناخواندگی کی وجہ سے پاکستان میں کچرے کی ضرورت سے زیادہ پیداوار ایک اور بھی بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفر فضلہ ممکنہ حل میں سے ایک ہے۔دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کی کمی بڑے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ فضلہ جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کی سہولیات کی کمی ہے اور بہت سے علاقوں میں کوئی منظم فضلہ جمع کرنے کی خدمات نہیں ہیں۔ نتیجے کے طور پرفضلہ کی ایک خاصی مقدار کھلی جگہوں، ندیوں یا جلا کر پھینک دی جاتی ہے جس سے ماحولیاتی اور صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچرے کے انتظام کے طریقوں کے بارے میں عوام میں بیداری کی عمومی کمی ہے۔ بہت سے لوگوں کو مناسب فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کی اہمیت کا احساس نہیں ہے اور اکثر اپنے فضلے کو اندھا دھند ٹھکانے لگاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف کوڑا کرکٹ کا مسئلہ بڑھتا ہے بلکہ ماحول کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفر فضلہ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ترجیحات، پالیسیوں، ذہنیت اور معاون گورننس فن تعمیر میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نجی اداروں کی مدد کے لیے ایک معاون قانون سازی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی حمایت اور قبول شدہ طریقوں کا فروغ دونوں ضروری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ میں پی...

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا ،علی زیدی کو پولیس کی بھاری نفری میں پیر کو ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، سابق وفاقی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی اور شور شرابے کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں واپس چلے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی کریں پھر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی رہنمان اور کارکنوں کو عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کردی گئی۔ مختصر وقفے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کردی، علی زیدی روسٹرم پر آگئے، پی ٹی آئی رہنما کو ہٹھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، کارکنان نے علی زیدی کو لانے والی بکتر بند پر پھول نچھاور کئے، علی زیدی کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی شدید نعرے بازی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم عمران خان کے ساتھیوں کو جیل میں ڈا...

سابق گورنر سندھ ورہنماپی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے ، آنے والے انتخابات کے دنوں میں لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جعلی اور ناکارہ پی ڈی ایم حکومت کو کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ،پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دالتوں میں لے جائیں گے ، اور دوبارہ تمام مقدمات کھولیں گے ، پی ڈی ایم کو احتساب کا خوف ہے جلد دگنا احتساب لیا جائے گا ، آپ نے ملک کا پیسہ چوری کیا ، آپ نے جو ہمارے ساتھ کیا اس سے معاف نہیں کرسکتے ، جو ملک کے ساتھ کیا وہ معاف نہیں کیا جاسکتا ، رہنما پی ٹی آئی نے کہا آج علی زیدی کو گرفتار کیا اس سے قبل علی امین گنڈا پور ، شہباز گل ، فوادچوہدری اور نہ جانے کتنے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، تمام ساتھیوں سے دراخواست ہے کہ ہم نے ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑا رہنا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری ک...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں برجیس طاہر نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک ہوئے، رمیش کمار اور علی پرویز ملک نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو بریفنگ سے روک دیا، ان کا کہنا تھاکہ 63اے میں ترمیم کرکے ملک کا ستیاناس کیاگیا، سپریم کورٹ آرٹیکل 84 میں بھی اپنی مرضی کی ترمیم کرلے۔ برجیس طاہر کا مزید کہناتھاکہ اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے،اگر صرف پنجاب میں الیکشن ہوئے تو یہ پورے ملک پر اثر انداز ہوں گے،انہوں نے کہاکہ ابھی ہونے والے الیکشن چھوٹے صوبوں کا استحصال کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پلیز آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں، عمران خا...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کے لئے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ پہنچے اور عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ عید کی چھٹیوں میں میرے گھر پر پھر آپریشن کیا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف یہ ہے کہ اگر آپریشن ہو گا تو خون خرابہ ہو گا، ملک میں جنگل کا قانون ہے،یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ جیل میں ڈالنا نہیں چاہتے بلکہ مجھے میدان سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عید کے دنوں میں میرے گھر کا محاصرہ کرنے سے روکا جائے،آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر آ کر توڑ پھوڑ کی، اس لئے استدعا کر رہا ہوں کہ عدالت پولیس کوآپریشن سے روکے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوا اسے پکڑ لیا گیا، انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن پلان کیا ہوا ہے،پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا، عدالت سے استدعا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پلیز آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

90 روز میں انتخابات آئینی شق ہے، اس پر لچک ن...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، خیبر پختونخوا اور پنجاب کا فیصلہ آئینی نوعیت کا ہے، مذاکرات آئین کے فریم ورک کے اندر ہوں گے، 90 روز کے اندر انتخابات آئین ہی کی شق ہے، اس پر ہم کوئی لچک دکھا نہیں سکتے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ گفت وشنیدکرتے ہیں، سیاسی جماعت کبھی مذاکرات سے کتراتی نہیں، مذاکرات کی حدود قیود ہوتی ہیں، ہم نیہمیشہ کہا ہیکہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوں گے، آئین سے ماورا نہیں ہوسکتے، 90 روز کے اندر انتخابات آئین ہی کی شق ہے، اس پر ہم کوئی لچک دکھا نہیں سکتے، وہ تو آئین سے روگردانی ہوگی، بلوچستان، سندھ اور قومی اسمبلی کے معاملے پر بیٹھ کرگفتگو کرسکتیہیں کہ ان کو کب تحلیل کیا جائے، ایک دن الیکشن ہوجائے، اس پرگفتگو ہوسکتی ہے، سراج الحق بھی یہی چاہتے ہیں کہ ملک جس کیفیت سے دوچار ہے اس سے نکالنے کے لیے گفت و شنید ہونی چاہیے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پہلے اپنی صفیں درست کرے، ہم 14 مئی کو بھول نہیں سکتے، 14مئی آئین کی شرط ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، ہمیں وکلا سے رائے لینا ہوگی، 73 فیصد عوام کہتے ہیں ملک کو اس بھنور سے نکالنے کے لیے فوری انتخابات درکار ہیں، آئین پر لچک کیسے دکھا سکتے ہیں، دوتہائی اکثریت ہے تو آئین میں ترمیم کرلیں، آئین کو تسلیم کیا جائے، آئین کو قبول کیا جائے، اس میں کیا کشیدگی ہے؟ یہ کیوں الیکشن سے فرار چاہتے ہیں، کیوں آئین سے منہ موڑنا چاہتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹائمنگ آصف زرداری کی چوائس پر نہیں ہوگی، ٹائمنگ آئین کے مطابق ہوگی، میری خواہش کے مطابق سب کچھ تو نہیں ہوسکتا، قانون و قاعدے کاپابند ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ،دریائے سندھ کا پا...

دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری بڑی کامیابی ،دریائے سندھ کے پانی کو داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ( ڈی ایچ پی پی ) کی دوسری ڈائیورژن ٹنل میں کامیابی سے موڑ دیا گیا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق دوسری ڈائیورشن ٹنل کو دریائے سندھ کا رخ موڑ کر فعال کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عرفان اللہ محسود نے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک نے اس پراجیکٹ کی کامیابی میں بہت زیادہ تعاون کیا۔ تمام محنت کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ناقابل یقین کامیابی پر مبارکباد، اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ پی پی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان، اور چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسود نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں پروجیکٹ کی دوسری ڈائیورشن ٹنل کا افتتاح کر رہا گوادر پرو کے مطابق پہلی ڈائیورژن ٹنل، جس میں ڈائیورژن ٹنل کی لمبائی 1.3 کلومیٹر ہے، 20 میٹر چوڑائی اور 23 میٹر اونچائی ہے، فروری 2023 میں افتتاح کیا گیا تھا۔ سی جی جی سی اہم کاموں کا ٹھیکیدار ہے اور پروجیکٹ کی تعمیر کی قیادت کر رہا ہے۔ تکمیل کے بعد داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا یعنی اوسطاً 21 بلین یونٹ۔ گوادر پرو کے مطابق واپڈا پروجیکٹ ایریا میں آبادکاری، ماحولیاتی انتظام اور سماجی ترقی سے متعلق اسکیموں پر 17.34 بلین روپے خرچ کر رہا ہے۔ تقریباً 3722 ملازمتیں، جن میں مقامی لوگوں کے لیے 1945 شامل ہیں، اب تک پیدا ہو چکی ہیں، جو اس منصوبے کے تعمیراتی دور کے دوران بڑھ کر 8000 تک پہنچ جائیں گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک،گوادر میں چین کی جانب سے 3 روز...

رمضان کے مقدس مہینے میں چینی سفارت خانے کی جانب سے چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی ) اور مقامی این جی او ''ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن گوادر'' کے تعاون سے گوادر کے سینکڑوں مقامی عام لوگوں کے لیے تین روزہ افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق افطار استقبالیہ اتوار کو شروع ہوا یہ پیر اور ( آج)) منگل تک جاری رہے گا۔ چینی سفارتخانے نے گوادر کے مقامی لوگوں کو رمضان المبارک کے روزوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معاشرے کے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے گوادر کے 200 سے زائد افراد کو تین دن تک روزانہ افطار کے وقت کھانا پیش کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وسیع افطار میں تازہ پانی، مشروبات، روایتی لذتیں (میٹھا اور نمکین)، کھانے اور مقامی پکوان شامل ہیں ۔ سی او پی ایچ سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سی ایس آر فریم ورک کے تحت، سی او پی ایچ سی گوادر کے مسلمان باشندوں کو بھائی سمجھ کر ان کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام کر رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین کا 3 روزہ افطار پروگرام جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوا ہے جو انسان دوستی، انسانیت اور چین اور گوادر میں غریب لوگوں کی مقامی کمیونٹی کے درمیان عوام سے عوام کے رشتے پر لازوال نقوش چھوڑتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے عہدیدار نے کہا کہ جس طرح کی امداد ہمیں سفارت خانے سے ملی وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو کھانے کے لیے کافی مدد کرنے کے علاوہ، یہ مقامی نوجوانوں کے حوصلے کو بڑھاتا ہے کہ چینی بھائی دکھ سکھ میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے ایک اور عہدیدار نے سی او پی ایچ سی اور چینی حکام کی جانب سے نیک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی بھائیوں کی جانب سے خاص طور پر مذہبی تقریب کے لیے اس طرح کی فراخدلی سے تعاون ان کی شمولیت اور بقائے باہمی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کو شہباز کو بھی فارغ کر کے مریم ک...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہیے ۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاکہ امید ہے اسٹیٹ بینک آج سپریم کورٹ کے حکم ہر عمل کرے گا اور آئین کے تحت انتخابات کیلئے رقم الیکشن کمیشن کو جاری کر دی جائیگی۔ فواد چودھری نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اسٹیٹ بینک گورنر توہین عدالت میں فارغ ہوں گے لیکن سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہئے۔ ایک اور ٹویٹ میں رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی کیسز کی بھرمار میں ایک اور اضافہ علی زیدی پر ہونیوالا کیس ہے، ایک آدمی تھانے میں آیا اس کے بارے میں معلوم ہوا موصوف پرانے اشتہاری ہیں ، اس نے کہا دس سال پہلے علی زیدی نے میرے سے پندرہ کروڑ روپے لئے اور پراپرٹی کے کاغذات دئیے۔ فوادچودھری نے مزید کہا کہ نہ علی زیدی اس شخص کو جانتا ہے نہ وہ شخص علی کو پہچانتا ہے، لیکن اس درخواست پر فوری پرچہ ہوا اور سابق وفاقی وزیر اور کراچی کے ممبر قومی اسمبلی کو دھکے دے کر پابند سلاسل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب انتخابات،پی ٹی آئی کا ٹکٹوں کی تقسیم ک...

پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارلیمانی بورڈ کی سربراہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، پنجاب کے تمام ریجنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ امیدواروں کے انٹر ویوز اکیلے کررہے تھے، پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کیخلاف تمام کیسز...

ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تمام کیسز کی تفصیلات (آج) منگل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اسی نوعیت کا کیس عثمان بزدار پہلے بھی دائر کر چکے ہیں، عثمان بزدار کی درخواست پر کیسز کی تفصیلات دے چکے ہیں اس لیے اب عدالت کا وقت ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ وکیل نے موقف دیا کہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج ہیں اور ڈی جی خان سرکل کے علاوہ عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں کوئی مقدمہ نہیں۔ وکیل عثمان بزدار میاں علی اشفاق نے دلائل میں کہا کہ 10 انکوائریز کے علاوہ اینٹی کرپشن نے نئے سرے سے نوٹسز بھیجنا شروع کر دیے ہیں، الیکشن ہونے والے ہیں اینٹی کرپشن کی جانب سے عثمان بزدار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر کوئی نیا کیس ہے تو ہمیں اینٹی کرپشن بتا دے ہم متعلقہ عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں، پہلے اینٹی کرپشن نے 10 انکوائریز کی رپورٹ جمع کرائی تھی اب کہہ رہے ہیں 12 انکوائریز ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ قتل کیس میں بھی ملزم کو ایف آئی آر دی جاتی ہے تاکہ ملزم اپنا دفاع کر سکے، کرپشن کے کیس میں آپ ملزم کو شکایت کی کاپی کیوں نہیں دے رہے۔ دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کے خلاف تمام کیسز کی تفصیلات (آج) منگل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کی...

ملک میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر47 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2023 تک کی مدت میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کے 39912 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ مں 47 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکاروں کے 75260 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،مارچ میں ملک 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاور کے 2913 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 69 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاور کے 9280یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال م...

ملک سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پردوفیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا فروری 2023چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو433.97 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 425.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو51.59 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجنوری میں 48.41 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 47.27 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں چمڑے سے بنی مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 649.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ ک...

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 13 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1103 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.16 فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1105 روپے ریکارڈکی گئی تھی، جنوبی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1168 روپے رہی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں یکساں ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1113 روپے، راولپنڈی 1097 روپے، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1130 روپے، لاہور1147 روپے، فیصل آباد1100 روپے، سرگودھا1087 روپے، ملتان 1108 روپے، بہاولپور1130 روپے، پشاور1060 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1040 روپے ریکارڈکی گئی، کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1192 روپے، لاڑکانہ 1163 روپے، کوئٹہ 1180 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں...

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور آئندہ ماہ (مئی) میں کراچی میں منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش (ٹیکسپو) 2023 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔گوادر پرو کے مطابق سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کوٹیکسپو( TEXPO )میں آنے اور ہمارے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔ سفیر حق نے کہا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور شنگھائی، گوانگ زو، چینگڈو اور ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصل خانوں میں ان کی ٹیم چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی شرکت اور دورے میں سہولت فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اس سال 26 سے 28 مئی تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو 2023 کا انعقاد کر رہی ہے۔ آنے والے تین روزہ ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی نمائش ہے جو عالمی سطح پر مسابقتی قیمتوں اور اعلیٰ معیار کے ساتھ خام مال اور تیار مصنوعات کا کاروبار کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ''اس سال کے یکسپو( TEXPO ) کا تھیم پائیداری کی راہ پر گامزن ہے اور یہ تھیم مقامی اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو صارفین کے تحفظ اور ماحول دوست طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر حق نے کہا کہ ٹیکسپو تین روزہ نمائشوں، کاروبار سے کاروبار کے مواقع، فیشن شوز، ڈیزائن اسٹوڈیوز، مصنوعات کی نمائش، پریس اور میڈیا ایونٹس، صنعت کے دورے اور کاروباری مواقع کے سیمینار پیش کر ے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق ان مصنوعات میں ملبوسات، آرٹ اور سلک مصنوعی ٹیکسٹائل، قالین، ڈینم، فیبرک یارن، چمڑے کی تیار مصنوعات، جوتے، گھریلو ٹیکسٹائل، ذاتی حفاظتی سامان، کھیلوں کے لباس، خیمے اور کینوس، ٹیکسٹائل مشینری، تولیے اور بہت کچھ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ٹیکسپو، پاکستان میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نمائش کے طور پر، صنعت کے ماہرین کو جوڑنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کر تی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائیکل کی اہمیت کا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائیکل کی اہمیت کا عالمی دن 19اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد غریب افراد کی سواری سائیکل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔دو پہیوں والی انسانی زور سے چلنے والی سائیکل انیسویں صدی کی ایجاد ہے۔ بائی سائیکل یا سائیکل یوں تو غریبوں کی سواری ہے لیکن امیر طبقہ اسے ایکسرسائز کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے۔سینکڑوں برس قبل ایجاد ہونے والی سائیکل ابھی تک اپنی اسی حالت میں ہی موجود ہے جبکہ اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں کرکے اسے ہلکا پھلکا بنانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے۔سائیکل نے ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے سائیکل کے بعد موٹر سائیکل بنانے کا آئیڈیا سائیکل سے ہی لیا گیا۔تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ سائیکل یورپ کی ایجاد ہے 1817ء میں جرمن کے کارل فان ڈائس نامی شخص نے سائیکل بنانے کا فارمولہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جسے فرانس کے رہائشی د وبھائیوں پیری مائچاکس اور پیری لالمینٹ نے عملی شکل میں تیار کیا۔شروع میں سائیکل میں بہت سی خامیاں پائی جاتی تھیںیہ چلانے میں بہت بھاری ہوتا اس میں لکڑی سے تیار شدہ پہیے استعمال کیے جاتے تھے اس کا رخ سائیکل سے اتر کو موڑنا پڑتا تھابعد ازاں مختلف یورپی ماہرین نے مختلف تبدیلوں کے ساتھ ایک ماڈرن سائیکل ایجاد کی جس میں ربڑ کے ٹائر اور چین استعمال کی گئی اور بیسویں صدی میں سائیکل عام لوگوں کی سواری بن چکا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائیکل کی تیاری میں بھی جدت آتی گئی نرم نرم گدیاں،نت نئے ہینڈل،گیئر والے سائیکل،ڈسک بریک،المونیم سے تیار شدہ سائیکل مارکیٹ میں موجود ہیں۔تمام تر خوبیوں کے ساتھ سائیکل کے فریم کی شکل ابھی تک ویسی ہے۔بائی سائیکل آج بھی غریب عوام کی سواری ہے جو کہ بے پناہ مقبول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ''ورلڈ...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ''ورلڈ ارتھ ڈے'' 22 اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج باون برس بعد دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں،طلباء و طالبات مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران دور میں پٹرول150روپے تھاڈاکو راج نے 28...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ڈاکو راج نے 282 تک پہنچا دیا۔اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم تھا تو پٹرول کی عالمی منڈی میں زیادہ قیمت کے باوجود پاکستان میں 150 روپے لیٹر تھا۔انہوں نے کہاکہ ساری پی ڈی ایم جھوٹ بولتی تھی عمران خان کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹا رہے ہیں لیکن رجیم چینج سازش کے بعد ڈاکو راج نے پٹرول مہنگا کر کے 282 روپے لیٹر کر دیا یعنی اشیائے ضروریہ ہو شربا مہنگی ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی وزیر داخلہ کا بیان عدلیہ کے فیصلے کی س...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے، عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، چوردروازے سے آنے والی پی ڈی ایم کی حکومت الیکشن سے گھبرا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا آج پتہ لگ جائے گا، اگر سٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو پیسے نہ بھیج کر حکم عدولی کرتا ہے تو ابتدا سٹیٹ بینک سے ہی کی جائے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز سپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں، انشا اللہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے گی، عدلیہ کو دھمکیاں دی جا رہی اور ان کے خلاف غیر اخلاقی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو صوبائی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہو کر رہیں گے، سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پر مبنی ہوں تو اچھی بات ہے، اب تو زلمے خلیل زاد نے بھی مسٹر 10 فیصد پر مہر لگا دی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے یا عوام کی عدالتوں میں ہوں گے، اس کا بھی پتہ لگ جائے گا، نگران حکومت کے 90 روز پورے ہوگئے ہیں، تو یہ کس شوق کس اختیار کے تحت بیٹھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہری اونٹ کا گوشت نہ کھائیں، ڈپٹی کمشنر کو...

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کچھ دن تک اونٹ کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں۔ ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پراسرار بیماری کے باعث 15 اونٹوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز زہریلی خوراک کھانے سے جانوروں کی حالت غیر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری اونٹ کا گوشت کچھ دن تک نہ کھائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر 15 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اونٹوں کے مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ نقصان سے بچنے کیلئے مالک بیمار اونٹوں کا گوشت مارکیٹوں میں فروخت کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں بھی مفت آٹا اسکیم کامیابی کے ساتھ...

ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی مفت آٹا اسکیم ختم ہوگئی۔پورے صوبے میں تین کروڑ دس لاکھ خاندانوں میں چار کروڑ انتالیس ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں بھی مفت آٹا اسکیم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی۔3 کروڑ 10 لاکھ خاندانوں میں 53 ارب کا مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔10 کلو آٹے کے 4 کروڑ 39 لاکھ 36 ہزار 648 تھیلے تقسیم ہوئے۔ اسکیم کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 29 لاکھ 56 ہزار سے زائد تھیلے تقسیم کیے گئے۔یاد رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مفت آٹا اسکیم 25 شعبان سے شروع کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نہیں لگتا کہ 14 مئی کو الیکشن ہوں گے،اعجاز...

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن 14 مئی کو ہونے ہیں مگر ایسا لگتا نہیں۔ اعجاز الحق نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تمام پارٹیوں کے سربراہان سے ملنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدکے بعد میں بھی پارٹی سربراہان سیمل کرہم آہنگی پیداکرنیکی کوشش کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینٹن میلہ پاکستانی تاجروں کو بھر پور مواقع...

چین کے شہر گوانگژو میں پاکستانی کمرشل قونصلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ کینٹن میلہ پاکستانی کاروباری اداروں کو دنیا بھر میں ممکنہ سرمایہ کاروں، خریداروں اور شراکت داروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، رواں سال 10 سے زائد پاکستانی کاروباری ادارے میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 133 واں چین امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ، جسے کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے، 15 اپریل کو شروع ہوا۔ یہ گوانگژو میں ہر سال منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلوں میں سے ایک ہے۔ محمد عرفان نے چائنا اکنامک نیٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال 10 سے زائد پاکستانی کاروباری ادارے میلے میں شرکت کر رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں کینٹن میلے نے پاکستانی تاجروں کو دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرنے کے بے شمار مواقع فراہم کیے ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں گوانگ ڈونگ سمیت جنوبی چین کے خطے میں پاکستان کی برآمدات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ 2019 میں یہ تقریبا 550 ملین ڈالر تھا جو 2022 میں بڑھ کر تقریبا 1 ارب ڈالر ہو گیا ہے کیونکہ یہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ بہت مماثلت رکھتے ہیں۔ یہاں کے لوگ جب پاکستانی مصنوعات دیکھتے ہیں تو ان کا رد عمل بہت مثبت ہوتا ہے۔ وہ پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ پاکستانی مصنوعات خریدنا چاہتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے اور مستقبل بہت روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری مالکان کئی دہائیوں سے کینٹن میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ آج کل یہ میلہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم پاکستانی کاروباری اداروں کو بین الاقوامی کاروبار اور تجارتی طریقوں کے تازہ ترین رجحانات کی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔ ہم بڑے مینوفیکچررز کو پاکستان لے جانے اور مینوفیکچرنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اس خطے میں پاکستان کے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد بھی شروع کر دی ہے اور یہاں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ کینٹن میلہ پاکستانی تاجروں کو مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تجارتی روابط، شراکت داری اور نیٹ ورکس کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینٹن میلے کے ذریعے، پاکستانی کاروباری افراد کو تجارتی مصنوعات کی ایک وسیع رینج سے متعارف کرایا جاتا ہے، جسے وہ اپنے ملک میں درآمد اور تقسیم کرسکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے نئے آئیڈیاز اور مصنوعات کی تلاش میں پاکستانی کاروباری اداروں کے لئے ون اسٹاپ شاپ پیش کرتا ہے۔ 15 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہنے والے اس برآمدی میلے میں 54 نمائشی سیکشنز اور تقریبا 70 ہزار نمائشی بوتھ اور 73 فیصد نمائش کنندگان کا تعلق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے منسلک ممالک اور خطوں سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص ن...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی : کار، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،...

شہر قائد کے علاقے شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق شارع فیصل نرسری کے قریب کار، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کار اور رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا...

24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ 11 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ ) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 453 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 25 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.02 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 25 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 11 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماو...

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔ بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماوں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسد قیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید 2جوانوں کی نم...

جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ شہید کی نماز جنازہ وانا اور ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی ، دونوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، جوانوں، عام عوام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی ۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ مسلح افواج ہرقیمت پردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں ، یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار) اور سپاہی رفیع اللہ(عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ نے پورے کراچی کو عید کے دن لنچ کی...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پورے کراچی کو عید کے دن گورنر ہاس میں لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری سکیم 33 میں عوام کے درمیان کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاوس واپس جا رہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، خراب ہیں وہ ٹھیک کروانی ہیں، کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لیکر سو رہے ہیں، کل ڈی جی آڈٹ کو بلاوں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خدارا کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کر دیں، سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گے، انہیں گورنر ہاوس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نوجوان کو شیشہ، گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے، جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا

کشمیر ۔ شاندار تاریخی پس منظر و روایات کا ایک دلکش امتزاج اور حسین خطۂِ ارضی ہے۔کشمیر، 1947 کی آزادئِ برصغیر ہند و پاک میں اپنا حصہ پانے اور ریاستی خودمختاری سے محروم رہا۔ آزاد کشمیر حکومت کے پہلے صدر، سردار محمد ابراہیم خان مرحوم جس کا تفصیلی جائزہ اپنی تصنیف میں لے چکے ہیں۔
کشمیر بحیثیت ایک مملکت
اس باب میں اُنہوں نے جموں و کشمیر کو ایک آزاد اور خودمختار مُلک کے تناظر میں، مؤثر اور دلچسپ پیرایہ میں پیش کیا ہے۔
“حیدرآباد کا کشمیر کے ساتھ تبادلہ ممکن تھا مگر ایک شخص کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان نے یہ سُنہرا موقع کھو دیا۔ ستمبر 1948 میں قائدِ اعظم کے سانحۂِ ارتحال کا موقع پرست بھارت نے بھرپور فائدہ اُٹھایا اور حیدرآباد کو فوج کشی کرکے ہتھیالیا کہ یہ وقت پاکستان پر بھاری تھا۔
“کشمیر، بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ایسا تنازعہ بن گیا جس کا حل دونوں ممالک کے درمیان 48-1947 اور 1965 کی جنگوں کے باوجود ممکن نہ ہوا۔ بھارت مسئلہِ کشمیر کو سیکیوریٹی کونسل میں لے گیا جہاں پاکستان نے اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا مگر کشمیر میں استصوابِ رائے کی صبح طلوع نہ ہو پائی۔ “بھارت اور پاکستان دونوں، کنڑول لائن کے ادھر اور اُدھر، کشمیری عوام کے دل جیتنے میں ناکام رہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت اور کشمکش جاری اب تک جاری ہے۔
“بھارتی بری اور فضائی کے چھ سات ڈویژن کا قبضہ اور غلبہ جاری ہے۔ مقامی آبادی محصور اور اُن کے رہنماء پسِ زنداں۔ وادئِ کشمیر کے عظیم قائد،شیخ عبداللّہ دس سال تک قید و بند کی سختیاں جھیلتے رہے۔
“اہلِ وادی کی مسلم اکثریت کا پاکستان کے ساتھ جذباتی اور والہانہ لگاؤ، بھارت کی کامیابی میں بنیادی رکاوٹ ہے چاہے وہ اقتصادی ترقی کے نام پر کچھ بھی کرلے۔ یہ رجحان تبدیل ہوتا نظر نہیں آتا اور وہ دن بھی دور نہیں کہ جب بھارت سکھوں کو اُن کا علاقہ دینے پر مجبور ہوگا۔ پھر کشمیر بھی بھارتی چُنگل سے نجات پاکر رہے گا۔
“پاکستان کے شمالی علاقہ میں گلگت اور لداخ جہاں ہمیشہ شخصی تسلط رہا، کے لوگوں کو چین اور پاکستان کو ملانے والی پانچ سو میل طویل شاہراہ کی وجہ سے ایک تاریخی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ اب یہ علاقہ ایک اہم فوجی اہمیت کا حامل ہے۔
“آزاد کشمیر میں ایک کونسل اور منتخب اسمبلی کی حکومت ہے جو وزارت کشمیر اَفیرز کے تحت ہے اور برسہا برس گذرنے کے باوجود عدم استحکام کا شکار ہے۔ مقامی قیادت ابھی تک آزاد کشمیر کو مکمل خودمختار بنانے کی اہلیت سے عاری ہے اگرچہ کچھ مساعی سے وہاں ایک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ قائم ہوچکی ہیں۔
“آزاد کشمیر کا اپنا ایک جاذبِ نظر پرچم ہے اور وہ تمام عناصر بھی بدرجہ اُتم موجود ہیں جو ایک مُلک کے لیۓ لازمی ہیں۔ اس کی آبادی بشمول مقیم مہاجرین تین سے چار ملین ہے جبکہ پوری ریاست کی مجموعی آبادی دس ملین یعنی ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
“جموں و کشمیر کا رقبہ۔ میسور، تراوینکور،جسلمیر اور بیکانیر کے مجموعی رقبہ کے برابر ہے۔ اس کا 84 ہزار مربع میل رقبہ، پانچ یورپی ممالک کے برابر ہے جو اقوامِ متحدہ کے رُکن ہیں۔ اسی طرح جُبوتی (شمالی افریقہ) جس کی آبادی 1/3 ملین ہے، بھی ایسا ہی ایک مُلک ہے۔ کشمیر اس لحاظ سے، بلوچستان کو نکال کر، پاکستان کے برابر ہے”۔
(جاری ہے)

سردار محمد ابراہیم خان

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں عید الفطر سے قبل اوقات شب میں...

تانگیرانگ ، بنڈونگ ، انڈونیشیا (شِنہوا) جیسے جیسے عیدالفطر قریب آرہا ہے۔ انڈونیشیا بھر میں اوقات شب میں خریدوفروخت کے رجحان  میں اضافہ ہورہا ہے۔

انڈونیشیا میں اوقات شب میں خریدوفروخت مقبول عام ہے۔ جس میں عید الفطر سمیت تعطیلات سے قبل قیمتوں میں رعایت دی جاتی ہے۔

انڈونیشیا کے مسلمانوں میں عید الفطر کی تقریبات میں کوکیز اور ٹافیاں پیش کرنا، نئے کپڑے خریدنا اور رشتہ داروں کے ساتھ چھوٹی رقم کو بانٹنے کی روایت ہے۔

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، صوبہ بنٹن کے شہر تانگیرنگ میں نصف رات کے دوران لوگ آمدہ عیدالفطر کے لئے خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جیانگ سو کے سابق سینئرصوبائی قانون ساز...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے ایک سابق سینئر قانون ساز کے خلاف جماعتی نظم ونسق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام  کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اتوار کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق جیانگ سو صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سابق رکن اور قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لیو ہان ڈونگ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن تحقیقات کررہا ہے۔

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تج...

تہران (شِنہوا) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے نئے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دور رس حملہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم نے سپاہ پاسدران کی زمینی فوج کی تحقیق اور خود کفیل جہاد تنظیم کے سربراہ علی کوہستانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ترمیم شدہ صادید-365 میزائل 8 کلومیٹر کے دائرے میں بکتربند شکن میزائل ہے جو مختلف نوعیت کی بکتر بند فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ ترمیم شدہ صادید -365 ایک آپٹیکل گائیڈڈ میزائل ہے جو ہدف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

کوہستانی نے کہا کہ ترقی کے نئے مرحلے میں یہ میزائل فولڈنگ فینز اور فائر کنٹرول سسٹم سے لیس ہوگا اور سپاہ پاسدارن کی زمینی فوج کی بکتربند گاڑیوں پر نصب کیا جائے گا۔ ہر گاڑی کی ہرایک سائیڈ پر دو میزائل لگائے جائیں گے۔ 

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مغربی خطے میں سائنس و ٹیکنالوجی اخترا...

بیجنگ (شِنہوا) چین مغربی سائنس سٹی کی تعمیر میں تیزی لانے اور قومی اثر و رسوخ کے ساتھ سائنس وٹیکنالوجی اختراع  مرکز کی تعمیر میں سیچھوان صوبے کے چھنگ ڈو اور بلدیہ چھونگ چھنگ کی معاونت کرے گا۔

یہ دستاویز چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت 12 مرکزی اداروں، بلدیہ چھونگ چھنگ اور سیچھوان کی حکومتوں نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے۔

دستاویز کے مطابق چھنگ  ڈو، چھونگ چھنگ اور میان یانگ شہروں میں موجود سائنس و ٹیکنالوجی پارک سائنس سٹی کے اسٹارٹ اپ خطے ہوں گے۔  اس کے علاوہ  کلسٹر ڈیویلپمنٹ میں تیزی اور مشترکہ اختراع نیٹ ورک کے تشکیل کی کوشیں کی جائیں گی۔ 

دستاویز میں مرکزکے بنیادی مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2025 تک عالمی معیار کے متعدد اختراع پلیٹ فارمز و تحقیقی مراکز کا قیام اور معروف جامعات ، اداروں اور اختراعی کاروباری اداروں کو یکجا کیا جائے گا تاکہ میٹریل اور نیوکلیائی سائنس جیسے بنیادی نصاب میں جدید تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کیا جاسکے۔

اس دستاویز میں 2025 تک حاصل کردہ مخصوص اہداف پر روشنی ڈالی گئی ہے جن میں مجموعی تحقیق و ترقی اخراجات میں علاقائی جی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد سرمایہ کاری کرنا فی 10 ہزار افراد پر 80 سے زیادہ اعلیٰ درجے کے پیٹنٹ تیارکرنا شامل ہے۔

سائنس سٹی کو 2035 تک ایک جامع سائنس مرکز میں تبدیل کردیا جائے گا جو دنیا بھر کے اعلیٰ سائنسدانوں کو راغب کرے گا ، سرکردہ شعبوں میں سائنسی کامیابیاں حاصل کرے گا اور  صنعتوں کو عالمی سطح کی چین میں اعلیٰ مقام پر لے جایا جائے گا۔

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن میں عالمی یوم فنون کی تقریبات

کیوزون شہر، فلپائن (شِنہوا) فلپائن کے شہر کیوزون میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں فنون نمائش ہوئی۔  جس کا دورہ کرکے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں نے اختتام ہفتہ کا بھرپور لطف اٹھایا۔

عالمی یوم فنون ہرسال 15 اپریل لیونارڈو ڈاونچی کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد سب فنون کو اپنانے، اس سے متاثر اور فیضاب ہونے کی ترغیب دینا ہے۔

 

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش میں لوگ ایک آرٹ تنصیب کے ساتھ تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش میں لوگ ایک فن پارے کے ساتھ تصاویر بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر لوگ یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش میں لوگ ایک فن پارہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش میں لوگ ایک فن پارہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش میں لوگ ایک فن پارہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

فلپائن، کیوزون شہر میں عالمی یوم فنون کے موقع پر یونیورسٹی آف فلپائن کالج آف فائن آرٹس میں منعقدہ فنون نمائش میں لوگ ایک فن پارہ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریاستی کونسل کا روزگاردوست پالیسیوں م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کے زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں روزگار کے استحکام میں معاون  پالیسیوں اور اقدامات کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں رہنما پالیسی  کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزگار پالیسیوں کو عمومی طور پر مستحکم رکھا جائے گا، عارضی پالیسیوں میں بہتری لانے کو ہدف بنایا جائے گا۔ کمزور شعبوں سے زیادہ تعاون کیا جائے گا۔ 

اس میں کہا گیا کہ کالج گریجویٹس اور مہاجر مزدوروں جیسے سرکردہ گروہوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے بیروزگار افراد اور ملازمت کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کی مدد دینا چاہئے۔ 

اجلاس میں مینوفیکچرنگ اور غیر ملکی تجارتی اداروں میں روزگار کے استحکام اور پیشہ ورانہ تعلیم وہنر کی تربیت کا معیارمارکیٹ کے تحت بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے کا عہد کیا گیا۔

بتایا گیا کہ میکرو اور صنعتی پالیسیوں کے ذریعے مؤثر طلب میں اضافہ، مارکیٹ کا اعتماد بڑھانے اور کاروباری اداروں کی فعالیت کو مستحکم کرکے روزگار میں اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کمرشل کرپٹوگرافی کے انتظام بارے قواعد و ضوابط پر نظر ثانی کا مسودہ بھی منظور کیا گیا۔ اسے قومی سلامتی کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ نافذ کرنے کا کہا گیا۔

پلیٹ فارم انٹرپرائزز پر زور دیا کہ وہ انفرادی رازداری ، کاروباری رازوں اور حساس سرکاری ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قوانین کے تحت  صارفین کے پاس ورڈز کی حفاظت کریں۔ 

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ایگزم بینک نے تین ماہ میں پیداواری شع...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایگزم بینک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے مینوفیکچرنگ  شعبے کو 300 ارب یوآن (43.73 ارب امریکی ڈالرز) کا قرض دیا۔ 

دی ایکسپورٹ ۔امپورٹ بینک آف چائنہ (چائنہ ایگزم بینک) نے بتایا کہ مارچ کے اختتام تک بینک کے مینوفیکچرنگ شعبے پر واجب الادا قرض تقریباً  19 کھرب یوآن تھا جس میں  16.2 کھرب  یوآن کا درمیانی اور طویل مدتی قرض شامل ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران بینک نے اہم کاروباری اداروں کی بہتری اور تبدیلی میں تعاون کیا  اورغیر ملکی تجارتی اداروں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچرنگ اداروں کی قرض سہولت کو بڑھایا۔

چائنہ ایگزم بینک ریاستی ملکیت کا پالیسی بینک جو ریاستی مالی اعانت سے کام کرتا ہے۔ یہ چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی سرگرمیوں میں معاونت کرتا ہے۔

۱۶ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں