• -, -
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکی ایوان نمائندگان میں امیگریشن سے متعلق...

امریکی ایوان نمائندگان میں امیگریشن سے متعلق سخت بل پیش کردیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیش کردہ بل میں غیر قانونی طور پرکام کرنے والوں کیخلاف سخت چارہ جوئی کی سفارش کی گئی ہے،اس کے ساتھ سیاسی پناہ کے لیے قواعد و ضوابط بھی سخت کردیے گئے ہیں جب کہ پناہ لینے والے کو 50ڈالر فیس بھی ادا کرنی ہوگی،بل کے مطابق نقل مکانی کرنے والے بچوں کو ان کے خاندان کے ساتھ حراست میں رکھاجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے بارے میں اپنی رائے بدل لی ہے، ا...

امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں اپنی رائے بدل لی ہے، دوسرے سینیٹرز سعودی ویژن 2030کے تحت ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت کو خود دیکھیں، گراہم نے منگل کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر سینئر سعودی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لنڈسے گراہم نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے، سعودی عرب نے نیا راستہ اختیار کر لیا،میں ایمانداری سے کہوں گا کہ 2018کی بات اپنی جگہ درست تھی لیکن میں یہاں ایسی چیزیں ہوتے دیکھ رہا ہوں جو میرے خیال میں ممکن نہیں تھا، میں نے سوچا کہ یہ چیزیں سننے میں آرہی ہیں تو میں اس سب کو خود دیکھنے کے لیے آیا،لنڈسے گراہم نے کہا میں امریکہ واپس جا رہا ہوں اور اپنے ساتھیوں سے کہوں گا کہ آپ کو سعودی عرب جانے کی ضرورت ہے کہ دیکھیں وہاں کیا ہو رہا ہے، اگر ویژن 2030 کے اہداف حاصل کرلیے جاتے ہیں تو سعودی عرب ایک سیاحتی مقام بن جائے گا، یہ ویژن سعودی عرب کو ایک بہتر کاروباری شراکت دار بنا دے گا، اگر ہم اس لمحے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ عسکری اور اقتصادی طور پر ایک سٹریٹجک اتحاد بنا سکتے ہیں تو میرے خیال میں ہمیں واپس ہوکر اس کا حصہ بن جانا چاہیے

گراہم نے کہا کہ سعودی عرب نے 37بلین ڈالر کے امریکی طیارے خریدے ہیں اور اس جانب مزید پیش رفت بھی ہو رہی ہے لہذا امریکہ کے سینیٹر کے طور پر میں راستہ بدلنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں کیونکہ سعودی عرب نے بھی راستہ بدل دیا ہے،تاہم انھوں نے بظاہر سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی ثالثی میں کیے گئے معاہدے کے حوالے سے کہاکہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایک چیز ہے جس سے میں آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب کے چین کے ساتھ معاملات کو میں خاص نظر سے دیکھتا ہوں۔ اسی طرح اس کے ایران کے ساتھ معاملات پر بھی میں ایک خاص نقطہ نظر رکھتا ہوں،شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گراہم نے کہا میں نے آپ کے ملک کی قیادت کو بتایا ہے کہ الاسد کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ جو شمال مشرقی شام میں امریکی موجودگی کو خطرے میں ڈالے گا اس پر مزاحمت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بغداد میں ہمارے سینکڑوںفوجی تعینات ہیں، ایرانی ہمیں خطے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران نہیں چاہتا کہ امریکی عراق میں رہیں کیونکہ ہم ان کے طویل مدتی مقاصد کے راستے میں کھڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چا...

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، امریکی سینیٹرلنزیگراہم سے ملاقاتکے موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی جانب بڑیاقدام کے طورپردیکھتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم امریکی سینیٹر سے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے معاہدہ طے پاجاتا ہے تو یہ مشرق وسطی اور دنیا دونوں کے لیے یادگار اور تاریخی نتائج کا حامل ہو سکتا ہے،علاوہ ازیں ایران کے معزول بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی اس ہفتے اسرائیل کادورہ کریں گے،اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ جمہوری ایران اپنے عرب ہمسائیوں اور اسرائیل سے تعلقات کی تجدیدکی کوشش کریگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں عید الفطر ہفتہ 22اپریل کوہو گی

سعودی عرب میں عید الفطر22اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی،سعودی عرب کے فلکیاتی مرکز کے بیان کے مطابقمملکت میں جمعرات کو عید کا چاند نظرآنے کا امکان نہیں،سربراہ فلکیاتی مرکز کا کہناتھاکہ فلکی حساب سے عید ہفتہ 22اپریل کو ہوگی جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، غلطی سے گھنٹی بجانے پر 16 سالہ سیاہ...

امریکی ریاست میسوری کے شہر کنساس میں غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے 16سالہ سیاہ فام نوجوان پر گولیاں چلا دیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہچند روز پیش آیا، والدین نے بھائی کو بلانے کیلئے اپنے 16سالہ بیٹے رالف یارل کو دوست کے گھر بھیجا تو وہ غلط پتہ پر پہنچ گیا، جیسے ہی نوجوان نے گھر کی گھنٹی بجائی تو مالک نے دروازے سے ہی نوجوان پر سیدھے فائر کر دیے،گھر کے اندر سے فائرنگ ہونے پر نوجوان ساتھ والے گھر میں مدد کیلئے بھاگ گیا، اس دوران نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی بھی ہوا جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا،بعد ازاں نوجوان کو اتوار کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو تفتیش کرنے اور بیان لینے کے بعد چھوڑ دیا، پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی،ملزم کو بغیر کسی کارروائی کے چھوڑنے پر سیاہ فام کمیونٹی گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہے، سیاہ فام افراد کی جانب سے ملزم کے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر کے گھر...

سوڈان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ایڈن اوہارا کے خرطوم میں واقع گھر پر حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے تصدیق کی ہے کہ آئرش سفارت کار حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی، انہوں نے حملے کو سفارت کاروں کے تحفظ کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا،اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں جاری تین دن کی لڑائی میں لگ بھگ دو سوافراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، خرطوم میں ہوائی حملے اور چھوٹے ہتھیاروں سے بھاری گولہ باری کی گئی،فوج اور ایک نیم فوجی گروپ جس کا نام ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)ہے دونوں ہی خرطوم میں اہم مقامات پر کنٹرول کرنے کا دعوی کرتے ہیں،آئرش وزیر خارجہ نے سفیر کو ایک شاندار آئرش اور یورپی سفارت کار کے طور پر بیان کیا جو انتہائی مشکل حالات میں یورپی یونین کی خدمت کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سوڈان میں فوری طور پر تشدد کے خاتمے اور بات چیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں،قبل ازیںیورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سفارتی احاطے اور عملے کی حفاظت سوڈانی حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے،یورپی یونین کی ترجمان نبیلہ مسرالی کے بیان کے مطابق حملے کے بعد یورپی یونین کے وفد کو خرطوم سے نہیں نکالا گیا

عملے کی حفاظت ترجیح ہے اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جاری سکیورٹی خدشات اور خرطوم کے ہوائی اڈے کی بندش کے باوجود فی الحال امریکی اہلکاروں کو نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن انہوں نے تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیں،گزشتہ روز فوج کے فضائی حملوں نے آر ایس ایفکے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں سے کچھ رہائشی علاقوں میں سرایت کر گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں پر گولہ باری کی گئی، خرطوم کے الشاب ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ دو دیگر کلینکس کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاع ملی،علاوہ ازیں سوڈانی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا اور اسے باغی گروپ قرار دیا ہے،یہ لڑائی ڈی فیکٹو لیڈر جنرل عبدالفتاح البرہان کی وفادار فوجی یونٹس اور آر ایس ایف کے درمیان ہے، جو ایک بدنام زمانہ نیم فوجی دستہ ہے اور اسکی قیادت سوڈان کے نائب رہنما محمد ہمدان دگالو کر رہے ہیں،دوسری جانب علاقائی بین الحکومتی اتھارٹی آن ڈویلپمنٹ (Igad)جنوبی سوڈان، جبوتی اور کینیا کے صدور کو امن قائم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے سوڈان بھیجے گی،Igadکے ایگزیکٹیو سیکرٹری نور محمد شیخ کے مطابق وہ دونوں رہنمائوں سے ملاقات کے لیے سوڈان جانے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن وہ بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعے ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، وہ ان رہنماں سے دشمنی ختم کرنے، لڑائی بند کرنے اور مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے لیے بات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس، حزب اختلاف کے رہنما کو غداری کے مقدمے م...

روس میں حزب اختلاف کے رہنما ولادی میر کارا مرزا کو روسی صدر پیوٹن اور یوکرین جنگ پر تنقید کے الزام میں 25سال قید کی سزا سنا دی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما کو غداری، روسی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور ایک ناپسندیدہ تنظیم سے وابستہ ہونے کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے خود پر لگے تمام الزامات کی تردید کی ہے، اقوام متحدہ ، امریکی محکمہ خارجہ اور برطانیہ نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما ولادی میر کارا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 41سالہ کارا مرزا نے کئی بار روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف بیانات دیئے ہیں اور یوکرین جنگ پر بھی تنقید کی ہے،گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں اپنے کہے ہوئے ہر لفظ پر قائم ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے،انہوں نے آن لائن پیغام میں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ دن آئے گا جب ہمارے ملک کو گھیرے ہوئے اندھیرے چھٹ جائیں گے، ہمارا معاشرہ اس وقت آنکھیں کھولے گا اور کانپے گا

جب اسے یہ معلوم ہو گا کہ اس کے نام پر کیا جرائم کیے گئے تھے،روسی عدالتوں میں فیصلے کی فراہمی اور سزا کا اعلان کرنے میں کافی وقت لگتا ہے لیکن اس کیس میں جج کو فیصلہ دینے میں صرف چند منٹس لگے ،دوسری جانب کارا کو سنائی گئی سزا کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے، برطانوی حکومت نے روسی سفیر کو طلب کیا اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ایک بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے آزادی اظہار سمیت بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم کا فقدان تشویشناک ہے،بعد ازاں روسی وزارت خارجہ نے کارا مرزا کی گرفتاری پر برطانیہ کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے اسے روس کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیا،اقوام متحدہ اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے اس فیصلے کو انصاف سے دھوکہ دہی قرار دیا اور روس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فیصلہ واپس لے اور اپوزیشن رہنما کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان، فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی...

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جاری اقتدار کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کر گئی ہے،سوڈان کی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے پیرا ملٹری فورس، ریپڈ سپورٹ فورسز کو باغی گروپ قرار دیتے ہوئے تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا ہے، سوڈان میں 2021 میں فوج نے بغاوت کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جس کے خلاف اب بغاوت کی گئی ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے مطالبات اور سفارت کاروں کے متحرک ہونے کے باوجود لڑائی طوالت اختیار کر سکتی ہے، ادھر امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان میں لڑائی کی قیادت کرنے والے دونوں جنرلز سے ٹیلی فونک رابطے میں جلد جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،بلنکن نے سوڈانی فوج کے آرمی چیف عبدالفتاح البرہان اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)کے سربراہ محمد حمدان دقلو سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے اورہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں جنرلز کو شہریوں، سفارتی عملے اور انسانی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داری نبھانے کا کہا ہے،سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی سے متاثرین افراد تک انسانی امداد پہنچانے میں مدد ملے گی، بچھڑے ہوئے سوڈانی خاندان مل سکیں گے اور خرطوم میں بین الاقوامی کمیونٹی اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر سکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شب قدر،مسجد اقصی میں لاکھوں فرزندان اسلام کی...

فلسطین سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان کی طاق راتوں میں فضیلت کی رات کی تلاش کے سلسلہ میں فرزندان اسلام کی کثیر تعداد نے روح پرور محافل میں شرکت کی،فلسطین میں مسلمانوں کے تیسرے بڑے مقدس مقام مسجد اقصی میں لاکھوں فرزندان اسلام شب قدر کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں شریک ہوئے، مسجد اقصی میں نوافل و قرآن کی تلاوت کے ساتھ مسلمانوں کی جانب سے خصوصی عبادات بجا لائی گئیں،قابض اسرائیلی فوج کے مطابق ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں نے یروشلم میں مسجد اقصی میں عبادات سرانجام دیں جبکہ مسجد اقصی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد تین لاکھ کے قریب تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویں شب ، سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران...

رمضان المبارک ی27ویں شب کو سعودی عرب میں نمازِ تراویح کے دوران حرمین شریفین میں 25لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع ہوا،مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، لیلتہ القدر کی تلاش میں بڑی تعداد میں زائرین نماز عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام پہنچے،مسجد الحرام اورمسجد نبویۖ میں 25لاکھ سے زائد زائرین نے عبادات اور دعائیں کیں،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازِ تراویح کے دوران مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں اور ہر طرف نمازی ہی نمازی نظر آ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی، الیکشن...

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، کویت کے ولی عہد نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کی بنیاد پر ہم ریاستی اداروں کے اقدامات پر عمل کرتے ہیں اور ہم رہنمائی اور مشورے قبول کرتے اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے کے اثرات سے نکلنے کے لیے ہمیں آئین کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے، عوام کی طرف جانے اور ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے، ہم نے عوام کی مرضی سے حکمرانی کو مضبوط کرنے ریاست کے وقار کا تحفظ کرنے کو اختیار کیا ہے، آئین سے تجاوز نہ کرنے کو اختیار کیا ہے،انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ بالا تمام چیزوں کو ترتیب دینے اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوامی مرضی کا احترام کرتے ہوئے ہم نے 2020کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے آئینی عدالت کے حکم سے بحال کیا گیا تھا جو ایک آئینی حل پر مبنی تھا۔ ہم آنے والے مہینوں میں عام انتخابات کی بھی اپیل کر رہے ہیں، واضح رہے مارچ میں آئینی عدالت نے 2022کے قومی اسمبلی کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے اور 2020میں منتخب پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 6 پیسے فی یونٹ کمی...

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹفیکشن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے ) نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔ فروری کا ایف سی ایجنوری کی نسبت 48 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا تا ہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے 19 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری...

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر 19 نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق برلن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے، ڈاکٹر بلال اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے جبکہ عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، میاں عاطف شریف ایتھوپیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روس میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق اور ساغب روف بحرین میں نئے سفیر ہوں گے۔ کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر ہوں گی، ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر شوذب عباس میکسیکو میں پاکستان کے سفیر جبکہ شعیب سرور کو ڈنمارک اور مدثر چودھری کو مراکش میں سفیر تعینات کیا گیا ہے، احسن رضا شاہ ملائیشیا اور احمد معروف بنگلادیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے، ڈنمارک میں موجود احمد فاروق سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے دو ناموں پر اعتراض عائد کیا گیا تھا، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو چین میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس پر اعتراض کیا گیا، پاکستان کے مراکش میں سفیر حماد اصغر کی ترکمانستان تعیناتی کی سفارش پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ اعتراض کے بعد دونوں ناموں کو سمری سے ہٹا کر بقیہ تمام سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، تمام نئے نامزد سفرا جلد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن ہسپت...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن ہسپتال پہلا فیز آپریشنل ہوچکا ہے،علاج معالجے کی سہولیات پر مطمئن ہوں ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری صحت اور متعلقہ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اسپتال پر اب تک 5ارب روپے خرچ آچکا ہے ،منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن ہسپتال کا دورہ کیا ، وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہسپتال 255 بستروں پر مشتمل ہے ، اس ہسپتال کا 27رمضان المبارک میں قیام سعادت کا باعث ہے ، شمالی پنجاب میں صحت کے نئے مرکز کا قیام خوش آئند ہے ، وزیراعطم شہباز شریف کو شعبہ یورالوجی کے سروسز یونٹ پر بریفنگ دی گئی ، ہسپتال کا ایک تیز تقریباًمکمل ہوچکا ہے ، ہسپتال کا دوسرا فیز دسمبر 2023میں مکمل ہوگا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہسپتال کا پہلا فیز آپریشنل ہوچکا ہے ، علاج معالجے کی سہولیات پر مطمئن ہوں ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری صحت اور متعلقہ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اسپتال پر اب تک 5ارب روپے خرچ آچکا ہے ،2009میں ہسپتال کا بنیاد رکھا تھا ، 2013میں فنڈز مہیا کئے گئے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے باقی منصوبوں کی طرح اسے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا ، کورونا کے دور میں بھی اس ہسپتال نے بے پناہ خدمات انجام دیں ، ہسپتال کی عمارت موجود تھی ، اوروینٹی لیٹرز موجود تھے ، ثاقب نثار دن رات کہتا تھا کہ شہباز شریف نے 26ارب کہاں لگائے یہ غرق ہوگئے ، آج بڑ ی مشکل سے پی کے ایل آئی کو دوبارہ کھڑا کرنے کی کوشش جاری ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ثاقب نثار اپنے بھائی کو پی کے ایل آئی میں لگانا چاہتے تھے ، ثاقب نثار ڈاکٹرسعید کو عدالت بلا کر بے عزت کرتے تھے ، پنجاب میں پی کے ایل آئی کی برقت بنے سینٹرز کو پچھلی حکومت نے ہسپتال کے تحت کیا ، خدارا ہماری عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو ممنوعہ قراردینا چاہیے ، کوئی حکومت آئے یا جائے ، تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہو ، آئیں ملک کر قائد کا پاکستان کیلئے اکٹھے ہوجائیں اور اللہ کا نام لے کر آگے بڑھیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں نے محنت کرکے کام کیا ، اور عوام کی خدمت کی ۔ نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ نے کام کرنے والوں کو جیلوں میں پہنچایا ، اربوں روپے کی مشینری جن سے خریدی ہیں، انہیں مینٹیننس کیلئے دیں ،مشینیں کسی دکان کو دیں تو وہ جان بوجھ کر خراب کردینگے ، تاکہ باہر دکانیں چمک جائیں ، عوامی خدمت کے منصوبوں میںساست نہیں ہونی چاہیے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف بحران میں پھنسے ممالک کو مسلسل ن...

پاکستان اکانومی واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیف الدین شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس ایک ہزار ارب ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ موجود ہے مگر یہ ادارہ مشکلات میں پھنسے ہوئے بہت سے غریب ممالک کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے جس سے اسکی ساکھ اور اثر رسوخ متاثرہ ہو رہا ہے۔ایک سے تین ارب ڈالر مانگنے والے ممالک کو نظر انداز کرنے سے اس ادارے پر اعتماد میں کمی آ رہی ہے۔سیف الدین شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی شرائط بھی موسم کی طرح بدلتی رہتی ہیں اور اسے عالمی مالیاتی فنڈ کے بجائے مغربی مالیاتی فنڈ کہنا درست ہو گا کیونکہ اسکی توجہ کا محور مغربی ممالک ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت اکیس ممالک ادائیگیوں کی شدید بحران میں پھنسے ہوئے ہیں جنکی کوئی مدد نہیں کی جا رہی ہے۔کئی ممالک آئی ایم ایف سے مایوسی ہو کر قرضوں کے لئے چین کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اس وقت پینسٹھ ممالک کو اپنے بیرونی قرض کا پندرہ فیصد چین کو واپس کرنا ہے جبکہ پاکستان کے تیس فیصد بیرونی قرضے چین سے لئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کبھی بھی غریب ممالک پر مراعات یافتہ طبقے پر ٹیکس بڑھانے کے لئے دبائو نہیں ڈالتا بلکہ اسکی ساری پالیسیوں سے عام آدمی ہی متاثر ہوتا ہے۔ اس ادارے کے پروگرام میں رہنے والے کسی ملک کا ترقی کرنا بہت مشکل ہے اسی لئے اس سے مدد لینے والے ممالک کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے اور کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ ایسی اصلاحات اور پالیسیوں کو نافذ نہیں کرتا جس سے اسکی معیشت اتنی سنبھل جائے کہ اسے آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کی ضرورت نہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

، 15000، 25000 اور 40000 ہزار مالیت کے پرائز...

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل ور نقد کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منسوخ شدہ پرائز بانڈز ظاہری مالیت پر بینک کھاتوں میں کیش کرائے جا سکتے ہیں، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرائے جا سکتے ہیں۔منسوخ شدہ پرائز بانڈز اسپشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرائے جا سکتے ہیں، کمرشل بینکوں کو بھی پرائز بانڈز نقد یا تبادلہ کرانے کی درخواستیں قبول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منسوخ شدہ پرائز بانڈز 30 جون 2023 کے بعد نقد یا تبدیل کرانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینگرو پولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈکے بعد ازٹیکس...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈکے بعد ازٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر75فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو1.183ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 75فیصد کم ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کو4.714ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھاپہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.30روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.19روپے تھی۔گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں جاری سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں سہ ماہی بنیادوں پر50فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی آخر ی سہ ماہی میں کمپنی کو 2.38 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کم ہوکر1.83 ارب روپے ہوگیا۔پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر22فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت کا حجم 17.97ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 23.12اربروپے  تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ''راست'' استعمال کر...

سٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام ''راست'' استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد25.8ملین تک پہنچ گئی۔یہ بات سٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی اوردوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر راست سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 25.8ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ راست کے ذریعے 578.6ارب روپے کا لین دین ہوا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ای بینکنگ لین دین میں 4.1فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی تاہم قدر میں 5فیصد کی کمی ہوئی۔مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایک بینکنگ نمو کی شرح میں 12.6فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی سے لے کر اب تک موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکنگ میں 21فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکنگ کے لین دین میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ پی او ایس (پوائنٹ آف سیل) ٹرمینلز کے استعمال کی نمو کی شرح 3.8فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کی دوسری سہ ماہی تک پی او ایس کی تعداد108899 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کیذریعے 493.2 ارب روپے کا لین دین ہوا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر ملک بھرمیں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد 17ہزار547 تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال...

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر11فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ 5966000ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کم ہیں۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 7353000ٹن رہا تھا۔مارچ میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 596000ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 713000ٹن رہا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر16فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں 711000ٹن خام تیل کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو مارچ میں کم ہوکر596000ٹن رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مال...

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ بسوں اور ٹرکوں کے 3ہزار382یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4951یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں ملک میں 308یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے 565یونٹس کے مقابلے میں 45فیصد کم ہے۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر53فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہیاعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ہینو پاک کے 762 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی فروخت ریکار ڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہینو پاک کے 811یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس مدت میں ماسٹرکے 1012یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ماسٹر کے 1619یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جے اے سی کے 146یونٹس بسوں اور ٹرکو ں کی فروخت دیکھنے میں آئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جے اے سی کے 216یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں اسوزو کے 1462یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اسوزو کے 2305یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن 25اپریل کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،اینٹی ملیریل ایسوسی ایشن اور کالج آف پیرا میڈیکل کے زیر اہتمام اسلام آباد اورفیصل آباد سمیت ملک بھرمیں خصوصی کانفرنسز،ورکشاپس اورسیمینارز انعقاد پذیرہوں گے اس روز الیکٹرانک میڈیا خصوصی پرگرام نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی49...

پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی49ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے۔سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974ء کو 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ کھیلنی ہے تو سب کو میچ کی تاریخ، گرائون...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیاسی جماعتوں کو قومی انتخابات پر مذاکرات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی اپنی کوششوں کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ کرکٹ کھیلنی ہے تو سب کو میچ کی تاریخ ،گرائونڈ اور طریقہ کار پر متفق ہونا پڑے گا، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم اپنے موقف میں لچک لائیں، ریڈ لائنز سے پیچھے ہٹیں، جماعت اسلامی نے ملک اور عوام کی خاطر سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی ایک تاریخ پر متفق کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا ہے کیوںکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ یہ جنگ مزید پھیلے اور عوام اسی طرح بے یارودمددگار رہیں، جماعت اسلامی کسی کی خواہش پر مذاکرات نہیں کرا رہی نہ ہی ہمارا مقصد حلیف یا حریف تلاش کرنا ہے، سب کو حق ہے کہ اپنے نظریات اور منشور کے تحت عوام کے پاس جائیں اور یہی ایک راستہ ہے جو منزل کا تعین کر سکتا ہے، اس راستے کو اپنائے بغیر منزل ہی گم ہو جائے گی۔پیر کو مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ان سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ حالات خراب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حالات کو بہتر سمت لے کر جانا ہے تو واحد راستہ انتخابات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے خود ہی بال اپنے کورٹ میں ڈال دی ہے، اگر وہ فل کورٹ بنا دیتے تو کوئی فیصلہ سے انحراف کی جرأت نہیں کر سکتا تھا، اس وقت ججز ورسز ججز (Judges vs Judges)کی صورت حال ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ موقف میں نرمی اختیار کرے اور سیاست دانوں کو مل بیٹھنے کا موقع دے، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہوں گا کہ وہ عوام سے کیا گیا غیرجانبداری کا وعدہ اس طرح پورا کرے کہ سب کو نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی لڑائی خدانخواستہ کوئی انڈیا پاکستان کی جنگ نہیں، اگر نیلسن منڈیلا 30سال کی قید کے بعد اپنے مخالفین کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے اور طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں سیاسی جماعتیں آپس میں کیوں نہیں بیٹھ سکتیں؟ انھوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، ہم عوام کو اس طرح بے یارودمددگار نہیں چھوڑ سکتے، یہ ملک صرف پی ٹی آئی یا پی ڈی ایم کا نہیں، ہم سب اس کے شہری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے ملک کے ایک شہری کی حیثیت سے اپنی کوششوں کا آغاز کیا ہے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، عید کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملیں گے، سب کی بات سنیں گے اور اپنی سنائیں گے، کوشش ہو گی کہ الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کر لیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ یہ طے ہے کہ اب ملک میں جاری لڑائیوں میں کوئی باہر سے مداخلت نہیں کرے گا، کوئی خلیجی ریاست ہماری مدد کو آئے گی نہ ہی کسی عالمی طاقت نے یہ لڑائی ختم کروانی ہے، سب اپنی ترجیحات میں مصروف ہیں، ہماری لڑائیاں جاری رہیں تو پوری دنیا تماشا دیکھے گی، پہلے ہی عوام کا کچومر نکل گیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہر شخص کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہے، معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، سیاست دانوں کو باوقار راستہ اختیار کرنا پڑے گا، جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ سیاسی مسائل عدالتوں یا اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے نہیں بلکہ سیاست دانوں کے ذریعے ہی حل ہونے چاہییں۔امیر جماعت نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی یا مسلم لیگ (ن) نے مذاکرات کے لیے ان کے سامنے کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھیں۔ جہاں تک پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کا تعلق ہے تو واضح کردوں کہ کیسز توجماعت اسلامی کے لیڈران کے خلاف بھی ہیں، مولانا ہدایت الرحمن جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں، ہم ان کی رہائی کے لیے یکم مئی سے تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی ان کی رہائی کی اپیل دائر کی ہے۔

ماضی میں موجودہ حکومتی پارٹیوں کے لیڈران کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے، بدقسمتی سے ان کیسز کی تاریخ بہت پرانی ہے اور ہم نے ہمیشہ اسی طرح کی سیاسی مقدمہ بازی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، یہ سلسلے بند ہونے چاہییں، احتساب کا عمل ایسا ہو کہ سب کو نظر آئے اور کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ چودھری پرویز الٰہی کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کسی صف بندی کے لیے نہیں گئی، ن لیگ اپنی سیاست کریں، ہم اپنی کر رہے ہیں، جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، ہمارے پیش نظر پاکستان کی ترجیحات ہیں، ہمارا مقصد صرف اور صرف پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو انتخابات کی ایک تاریخ پر راضی کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک سینئر سیاست دان ہیں، انھوں نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، ہم ان کے پاسبھی جائیں گے، عید کے بعد سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے لیے کوششوںمیں تیزی لائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ ہاوس میں جنگلی جانور گھس گیا،مختلف...

پارلیمنٹ ہاوس میں جنگلی جانور گھس گیا،مختلف دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی،پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جنگلی جانور کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا۔منگل کو ایک بار پھر جنگلی جانور ا پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا، عملہ کے مطابق جنگلی جانور نے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا ہے ،جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہونے سے عملہ پریشان ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے، یہ سپرے کرتا ہے، جس جس دفتر میں یہ جانور گیا ہے اب وہاں جائیں تو سے ہماری آنکھیں جلتی ہیں،پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جانور کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، واضح رہے جنگلی جانور وں کا پارلیمنٹ میں گھسنا معمول بن گیا ہے گزشتہ روز بھی جنگلی جانور نے کئی دفاتر میں داخل ہوکر تھوڑ پھوڑ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا تعی...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی، سیاسی، آئینی، اقتصادی اور عدالتی بحران کے نرغے میں آگیا ہے، اس ہفتے میں سپریم کورٹ کا ہونے والا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا فیصلہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو پیسے ٹرانسفر کرا کر رہی گی، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا، 90 دن گزر گئے ہیں، نگران حکومتیں ختم ہوگئی ہیں، سپریم کورٹ سارے ملک کو بحران سے نکالے گی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ جس میں ممبر ہی نہیں آتے اور وہ 85 رکنی غیر قانونی کابینہ عدالت کا خاک مقابلہ کرے گی، عدلیہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری اسی ہفتے پوری کرے گی، ساری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے، پیسے بھی دینے ہوں گے، الیکشن بھی ہوں گے اور انتظامات بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری پر کوئی اجلاس نہیں ہو رہا، وزیر خزانہ لاپتہ ہیں، وزیر داخلہ اور وزیر قانون عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وزرا کے بیانات آرٹیکل 6 کو دعوت دے رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرول سستا اور پاکستان میں پٹرول، ایل پی جی 10 روپے مزید مہنگا کر کے حکومت نے عوام کا کچومر نکالا ہے، اب عوام ان کا کچومر نکال دے گی، رواں ہفتے آرپار ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے قابل ضمانت...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، ان کی گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور نہیں ہوئی تھی، عمران خان کی آج بھی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور نہیں ہونی چاہئے۔ راجہ رضوان نے کہا کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے چاہئے، ان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری ویسے ہی جاری ہیں۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا؟ وارنٹ پر عمران خان کی جانب سے ہمیشہ اپیل دائر ہو جاتی ہے لیکن وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوتے، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کے لئے جانے والے ایس پی کو تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی استدعا بھی کی گئی۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔ عدالت میں وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکلا علی بخاری اور فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوگئے۔ فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے دیگر مقدمات کی ضمانت کا معاملہ زیرِ التوا ہے۔ علی بخاری نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد انتظامیہ نے عدالت شفٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق وفاقی حکومت سے عدالت نے جواب طلب کر رکھا ہے، عمران خان کو ان کی مرضی کی سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے دیگر مقدمات کی ضمانت کا معاملہ زیرالتوا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان ابھی مکمل طور پر ٹھیک طرح نہیں چل پا رہے، عدالت کو عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق بھی انتظامات دیکھنے ہیں۔

جج نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دو بار خارج ہوچکی ہیں وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ آج نیا دن ہے تو نئی حاضری سے استثنی کی درخواست بنتی ہے، عمران خان اس سے قبل کچہری بھی آتے رہتے تھے، ملک کی تاریخ میں سابق وزرائے اعظم کو سکیورٹی نہ دینے کے باعث ان کی جانیں چلی گئیں۔ دوران سماعت عمران خان کی وارنٹ کی عدم تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وارنٹ تعمیلی رپورٹ بنی گالا بھیجی گئی ہے، عمران خان بنی گالا رہتے ہی نہیں، آئندہ رپورٹ زمان پارک بھیجیں۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے اور وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرنے کی ہدایت کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان، پاکستانی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں،...

سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی۔ الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوی بھی مسلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں...

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور آئندہ ماہ (مئی) میں کراچی میں منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش (ٹیکسپو) 2023 میں شرکت کی دعوت دی ہے۔گوادر پرو کے مطابق سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کوٹیکسپو( TEXPO )میں آنے اور ہمارے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔ سفیر حق نے کہا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور شنگھائی، گوانگ زو، چینگڈو اور ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصل خانوں میں ان کی ٹیم چینی کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی شرکت اور دورے میں سہولت فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اس سال 26 سے 28 مئی تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو 2023 کا انعقاد کر رہی ہے۔ آنے والے تین روزہ ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی نمائش ہے جو عالمی سطح پر مسابقتی قیمتوں اور اعلیٰ معیار کے ساتھ خام مال اور تیار مصنوعات کا کاروبار کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ''اس سال کے یکسپو( TEXPO ) کا تھیم پائیداری کی راہ پر گامزن ہے اور یہ تھیم مقامی اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو صارفین کے تحفظ اور ماحول دوست طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سفیر حق نے کہا کہ ٹیکسپو تین روزہ نمائشوں، کاروبار سے کاروبار کے مواقع، فیشن شوز، ڈیزائن اسٹوڈیوز، مصنوعات کی نمائش، پریس اور میڈیا ایونٹس، صنعت کے دورے اور کاروباری مواقع کے سیمینار پیش کر ے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق ان مصنوعات میں ملبوسات، آرٹ اور سلک مصنوعی ٹیکسٹائل، قالین، ڈینم، فیبرک یارن، چمڑے کی تیار مصنوعات، جوتے، گھریلو ٹیکسٹائل، ذاتی حفاظتی سامان، کھیلوں کے لباس، خیمے اور کینوس، ٹیکسٹائل مشینری، تولیے اور بہت کچھ شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ٹیکسپو، پاکستان میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نمائش کے طور پر، صنعت کے ماہرین کو جوڑنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کر تی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر فری زونز جلد ایکسپورٹ انڈسٹریل پارک بن...

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10 سالہ ترقی کی داستان کے کثیر جہتی مفاد کے ساتھ، گوادر فری زونز ''ایکسپورٹ انڈسٹریل پارکس'' بننے کی طرف گامزن ہیں، ان خیالات کا اظہار چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی ) کے نئے چیئرمین یو بو نے اپنے پہلے خطاب اور گوادر پرو کو انٹرویو میں کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور گوادر فری زونز پاکستان اور اس سے باہر کے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔ گوادر پورٹ اور فری زونز کا انتظام کرنے والے پالیسی فریم ورک اور رہنما اصولوں کو ٹرانس شپمنٹ کے لیے اس کی جیو اکنامک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع اور نافذ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ گوادر فری زونز کو ہر قسم کے صوبائی ٹیکسوں، وفاقی ٹیکسوں اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اس لیے سرمایہ کار خاص طور پر وہ لوگ جو مینوفیکچرنگ کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس طرح کی مراعات حاصل کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا زون میں اضافی اخراجات کے بغیر، پیداواری لاگت ٹیرف ایریا سے بہت کم ہو جاتی ہے۔

اس کے بعد مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں سستی اور مسابقتی ہوں گی۔ ممکنہ سرمایہ کاروں کو ان تجارتی ترغیبات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ، یہ کاروباری حوصلہ افزائی پاکستانی تاجروں کو برآمدات کو بڑھانے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ناگزیر زور فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ اب یہ مکمل طور پر فعال ہے،یہ بلک کارگو، کنٹینرائزڈ اور ایل پی جی جہازوں کو ہینڈل کرنے کی پوری صلاحیت سے لیس ہے۔ تین کثیر المقاصد برتھ سینکڑوں میٹرک ٹن یوریا، گندم اور ڈی اے پی کھاد کو پروسیس کر سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ گوادر پورٹ اور فری اکنامک زون کو فعال اور منافع بخش بنانے میں کس قسم کی مشکلات درپیش ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ پہلی رکاوٹ سیکیورٹی کی بے یقینی ہے۔ اگرچہ پچھلے کئی مہینوں میں اس میں بہتری آئی ہے لیکن پھر بھی سیکورٹی کے خلا کو پر کرنے کے لیے ایک بڑی گنجائش موجود ہے، انہوں نے مزید کہا دوسرا پریشان کن مسئلہ ڈیزل جنریٹر سے پیدا ہونے والی بجلی کی زیادہ قیمت ہے۔ اگر انہیں گرڈ سے متعلق بجلی مل جائے تو ترقی کی ر فتار تیز ہو جائے گی۔

ایک اور مخمصہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا ہے۔ گوادر میں چینی کمپنیاں امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوآن میں تجارت کا مطالبہ اور اجازت مانگ رہی ہیں۔ اگر حکومت اسے قبول کر لیتی ہے تو کمپنیاں سکھ کا سانس لیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فری زونز کا آپریٹر گوادر فری زون کمپنی اپنے سرمایہ کاروں کو پانی اور بجلی سمیت تمام افادیت کی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بناتی ہے۔ اس طرح، سی او پی ایچ سی بہت سے بجلی اور پانی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی نے فری زون اور بندرگاہ کے علاقوں میں بالترتیب 0.2 ملین اور 0.1 ملین گیلن یومیہ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ دو صاف کرنے کے پلانٹ قائم کیے ہیں تاکہ استعمال کے لیے بلاتعطل پانی فراہم کیا جا سکے۔ پانی کے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں، چینی فنڈ سے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ اسی طرح، متعلقہ صنعتوں اور بندرگاہ کی سہولیات کی تمام بجلی کی ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے، 8.5 میگاواٹ کا ڈیزل جنریٹر پورٹ اور فری زونز کے آپریشنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے 24/7 چلانے کے لیے بجلی فراہم کر رہا ہے۔ گوادر پورٹ کو گوادر گرڈ سٹیشن سے 20 میگاواٹ بجلی بھی حاصل ہونے جا رہی ہے جو اس وقت بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔

اب 1.2 ایم ڈی جی ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کا 85 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسے مکمل کر کے اس موسم گرما تک آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باضابطہ افتتاح اور اثرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ منصوبہ ستمبر 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان اور خاص طور پر گوادر میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اطمینان کے حوالے سے یو نے کہا کہ حکومت پاکستان نے گوادر میں منصوبوں کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کے اندر ایک اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ( ایس ایس ڈی ) قائم کیا ہے۔ سی پیک سے وابستہ سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق فری زون ساؤتھ میں اب 35 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے نو مکمل فعال ہیں۔ آپریٹنگ کمپنیاں اپنے آپریشنل زمرے میں متنوع ہیں، جن میں سروس انڈسٹری سے لے کر کھاد، دھاتی پروسیسنگ، فوڈز پروسیسنگ وغیرہ شامل ہیں۔ گوادر فری زون نارتھ میں جلد کام شروع کرنے والی کمپنیوں کے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں، یو نے بتایا کہ درست نمبر دینا ابھی بہت جلد ہوگا۔ ''تاہم ہم نے پچھلے سال متعدد کمپنیوں کے ساتھ ذیلی لیز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنی تعمیر اور اس کے نتیجے میں آپریشن شروع کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی او...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پر کردے گا۔ ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں، مذاکرات کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں، سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پر کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا لیکن مذاکرات کے لیے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی، مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیم فنڈز،سپریم کورٹ کے اختیار کیخلاف درخواست...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کے اختیار کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل عدنان اقبال کی درخواست پرسماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت استفسارکیا کہ ڈیم فنڈ جب اکھٹا ہورہا تھا تو تب آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا؟اب تو ڈیم فنڈز جمع ہوئے بھی پانچ سال ہو چکے ہیں۔اگراسٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکاونٹ ہی نہ کھلتا۔ درخواستگزارنے کہا سپریم کورٹ کا اس طرح فنڈز اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں، عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ کس کا کیا اختیار ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا آپ فیصلوں کی کاپی دے دینا ہم آرڈر جاری کریں گے۔ درخواستگزاروکیل نے کہا کہ ہم کہتے ہیں ڈیم بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے سپریم کورٹ کیسے دیکھ رہی ہے؟جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی ایگزیکٹوباڈی ہے۔ یا تو آپ بتائیں کہ سپریم کورٹ والے پیسہ اپنے گھروں پر لگا رہے ہیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھر اور کوہاٹ میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جان...

سکھر اور کوہاٹ میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سکھر میں قومی شاہراہ پر 2 مسافر کوچز میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ سکھر میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی اور پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر کوچ آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا۔ دوسری جانب کوہاٹ میں کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور میں عید الفطر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ...

پشاور میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور انتظامیہ نے شہر بھر میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔ پشاور انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ 19 اپریل سے 7 روز کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اس دوران ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیشی ک...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ویڈیو لنک پرعدالتوں میں پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ اگر ویڈیو لنک پر تمام تقاضے پورے ہورہے ہیں تو ٹرائل ہو سکتا ہے نا؟فرد جرم میں ملزم نے دستخط کرنا ہوتے ہیں وہ بھی الیکٹرانک ہوسکتے ہیں،ویڈیو لنک کی درخواست منظور ہونے کا فائدہ صرف عمران خان کو نہیں ہوگا۔اس فیصلے کا فائدہ تو سب کو ہو گا۔ چیف جسٹس عمرفاروق نے کہا کہ اب تو امتحانات بھی آن لائن ہو رہے ہیں میرے بیٹے کا بھی ہوا،ٹیکنالوجی کا جہاں بھی استعمال ہو سکتا ہے ہونا چاہیے، کیس میں فرد جرم بھی عائد ہونا ہوتی ہے کیا وہ بھی ویڈیو لنک پر ہوگی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوردگل نے کہا کیا کل کسی بیرون ملک موجود ملزم کو بھی یہ سہولت دی جا سکے گی؟دیکھنا ہوگا کیا کسی بیرون ملک موجود ملزم کو اپیل میں بھی یہ سہولت ملے گی؟ ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریفک لائسنس اجرا اور حصول کیلئے فائل سسٹم ک...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کر دی، عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاوس میں محبوس تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پل...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کر دی، عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاوس میں محبوس تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کا اضا...

وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سینیٹر طلحہ محمود کے پاس وفاقی وزارت سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کا قلمدان بھی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور رواں ہفتے اچانک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیک پوسٹ حملہ کیس، علی امین گنڈاپور کیخلاف ا...

انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے چیک پوسٹ حملہ کیس میں علی امین گنڈا پور کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کر دیں اور رہنما پی ٹی آئی کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سرگودہا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیک پوسٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، رہنما پی ٹی آئی کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس کی طرف سے 14 روز کا مزید ریمانڈ طلب کیا گیا، پولیس نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ واردات میں استعمال گاڑی ریکور کرنی ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں اور رہنما پی ٹی آئی کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علی امین گنڈاپور کو(آج) بدھ کو بھکر کے علاقہ مجسٹریٹ سول کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ایف...

ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اسد عمر کی دوبارہ طلبی کا نوٹس پی ٹی آئی لاہور آفس میں پارٹی کے اسسٹنٹ فنانس منیجر نوید اسلم نے وصول کیا۔ دوبارہ طلبی کا نوٹس 14 اپریل کو پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو 27 اپریل کو ایف آئی اے آفس لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسد عمر نے 14 اپریل کو حاضر ہونے کے بجائے تحریری جواب بھجوایا تھا جس پر ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب غیر تسلی بخش ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووٹ کا حق چھیننے والی پارلیمان کا ہر ممبر عو...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قرار دادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ وکلا نے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا، حکومتی وکلا کی یوم سیاہ منانے کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے، ملک بھر میں وکلا معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے ججز ہیں۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ان(ججز) کا علم، تجربہ، ہائی کورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے، حکومت میڈیا میں اپنے ٹاٹوں کے ذریعے شروع کی گئی مہم بند کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والا نا اہل ہوگ...

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا نااہل ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دلیل دی جاتی ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں تو پھر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، حکمرانوں نے الیکشن سے بھاگنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، رجیم چینج کرنے کے بعد عمران خان پر 140 مقدمات بنا دیئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کسی کو الیکشن میں ناقابل شکست بنانا ہے تو اس پر مقدمات بناو، انہوں نے اس کو دیوتا بنا دیا ہے، عمران خان سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں جانتا ہوں اس نے الیکشن لڑنا ہے، 40 غلطیاں کرنی ہیں، عمران خان کا پلڑا اتنا بھاری نہیں ہونا، یہ مقدمات قائم کر کے عمران خان کا سیاسی قد بڑھا رہے ہیں، وہ ناقابل شکست نہیں ہے پر یہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو برباد کیا ہے، نظریہ ضرورت رد کرنا پڑے گا، ایک طرف نظریہ ضرورت کھڑا ہے،ایک طرف عمر عطابندیال کھڑا ہے۔ معروف قانون دان نے مزید کہا کہ 90 روز سے آگے جانے کی دلیل مان لی جائے تو کوئی الیکشن نہ ہونے دے، دلیل دے رہے ہیں کہ ایک روز میں الیکشن ہونا چاہیے تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جو فیصلہ نہیں مانے گا ڈس کوالیفائی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دی کشمیر ساگا

دی کشمیر ساگا
(آخری قسط)
“کشمیر کے دریا، پاکستان کے لہلہاتے کھیتوں اور زرعی معیشت کو سرسبز و شاداب رکھتے ہیں۔
“دریائے سندھ، بلتستان سے اور جہلم، چناب اور راوی کشمیر سے نکلتے ہیں جو پاکستان کی زرخیزی اور خوشحالی کا اہم ذریعہ ہیں۔ سستی لکڑی بھی ان دریاؤں کے ذریعہ وہاں پہنچتی ہے بصورتِ دیگر بھارت بھاری قیمت وصول کرے۔
“کشمیر کی جغرافیائی اہمیت اور وجود کے پیشِ نظر،سنجیدہ ماہرین کو سر جوڑ کر اس مسئلہ پر توجہ دینی چاہیۓ۔ اسے حل یا تسلیم کرلیا جانا چاہیۓ کہ یہ کشمیر کی آزادی کے لیۓ بھی ضروری ہے۔
“رقبہ اور آبادی کے اعتبار سے یہ سوئٹزرلینڈ کے برابر ہے اور اُتنا ہی خوبصورت بھی۔ اگر سوئٹزرلینڈ، دو عالمی جنگوں کی لپیٹ سے دور اور محفوظ رکھا جاسکتا ہے تو کشمیر تمام تنازعات سے پاک کیوں نہیں رہ سکتا؟
“اگر یہ حقیقت تسلیم کرلی جائے تو کشمیر، مشرق کا سوئٹزرلینڈ بن جائے اور کہلائے بھی! بھارت اور پاکستان دونوں کے لیۓ آزادانہ (بلا ویزہ) آمد و رفت کی اجازت ہو جیسی کہ 1846 سے 1946 تک تھی۔
“بھارت اور پاکستان، مُشترکہ طور پر ریاست کی صنعت، زراعت اور آبپاشی کے نظام کو مالی تعاون کے ذریعہ فروغ دے سکتے ہیں۔ معیشت کے لیۓ، وافر قُدرتی وسائل موجود ہیں اور کسی بیرونی امداد کے بغیر بھی چل سکتی ہے۔
“کشمیر دوام پاسکتاہے بشرطیکہ اس کے وسائل پر توجہ مرکوز کی جائے اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کردیا جائے۔ مثال کے طور پر، پاکستان اور بھارت کشمیر جانے والی تمام سڑکوں کو آمد و رفت کے لیۓ کھول دیں تو میری تجویز کے مثبت اور قابلِ عمل ہونے کا ایک نمایاں ثبوت اور پہلو اُجاگر اور عیاں ہو جائے گا۔
“اگرسکھوں کا خالصتان قائم ہوگیا تو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے کشمیر کا راستہ از خود ہموار ہوجائے گا جس کا فائدہ، پاکستان اور بھارت دونوں کو ہوگا اور وہ بہت سے پیچیدہ مسائل سے آزاد ہو جائیں گے۔ اس طرح دونوں کے باہمی تعلقات بھی بہتر اور خوشگوار ہوجائیں گے۔
“یوں کشمیر، چین، بھارت، پاکستان، افغانستان اور روس کے درمیان ایک بفر ریاست بن جائے گا۔ میرا قیاس ہے کہ کشمیر کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیۓ فوج کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور جارحیت کرنے والا مُلک کشمیر سے علیحدگی پر مجبور ہوگا۔
“میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ مندرجہ بالا ممالک کشمیر کا تحفظ اور دفاع سوئٹزرلینڈ کی طرز پر کرنے کے پابند ہوں گے۔ مجھے اُمید ہے کہ مُستقبل میں برصغیر کے سنجیدہ و باشعور سیاستدان، ‘کشمیر پوری دُنیا کے لیۓ ایک عالمی گُلشن اورسیاحتی مرکز’ کے موضوع پر غور و فکر کریں گے؟
“کشمیر میں آزادانہ آمدورفت، اسے ایک دلفریب عالمی ملاقات گاہ میں تبدیل کرسکتی ہے جس سے اس کی آمدنی اور زرِ مبادلہ میں بے حساب اندازہ ہوسکتا ہے۔ کیا ہم اپنی آئندہ نسل سے یہ توقع کرسکتے ہیں؟”۔
قارئینِ گرامی! کشمیر کے قابلِ فخر فرزند، حُریت پسند و غازی، سالارِ کاروانِ آزادی اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے پہلے صدر، سردار ابراہیم مرحوم کا “ایک خواب” آپ کے سامنے ہے۔
ان کی اس تاریخی و نایاب کتاب کے پیش لفظ اور “ہم نے کشمیر کیوں کھویا” کے حوالہ سے دو اہم ابواب کو اُردو میں، آپ تک پہنچانے کا مقصد اپنی موجودہ اور آئندہ نسل کو یہ بتانا ہے کہ ایک محبِ وطن کشمیری قانون دان اور قائد کا خواب تشنۂُِ تعبیر کیوں رہا؟ جو ہر حُریت پسندی کشمیری کا خواب ہے۔

(ختم شد)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاذبية التفكير وحنكة التدبير ولي العهد أعاد...

Muhammad_Bin_Salman .. Charisma vision and wisdom .. #محمد_بن_سلمان .. جاذبية التفكير وحنكة التدبير

تمر المملكة وفي آخر أيام شهرها الفضيل بذكرى تاريخية لمخطط الرؤية ومهندس النهضة السعودية الحديثة، حيث يحتفي السعوديون بذكرى مرور ستة أعوام على مبايعة محمد بن سلمان ولياً للعهد الذي نجح في إعادة ترتيب البيت السعودي من الداخل، قبل التموضع في الخارج، فأعاد هيكلة مؤسسات الدولة لمواكبة المرحلة الجديدة وفق الرؤية 2030، وتلبية احتياجات الوطن والمواطن وفتح نوافذ المملكة أمام السياحة والعمرة وتدشين نظرة جديدة لمستقبل الاستثمار والاقتصاد والإصلاح والتحدث وإعطاء الجيل الجديد للقيادة واتخاذ القرارات الصعبة.

ويشد الشعب السعودي على يدي الأمير الشاب محمد بن سلمان -حفظه الله- بتجديد البيعة لولاية العهد على السمع والطاعة، في الوقت الذي تشهد فيه المملكة تحولاً مفصلياً في تاريخها، في كل مجالاتها، في تفاصيل حياتها من خلال رؤيته التي انبثقت من رؤية وطن طموح تتسم بوضوح الرسالة وشمولية الأهداف ومرونة التطبيق، فكان رائد التحولات الاجتماعية التاريخية وصانع الاستقرار الاقتصادي والسياسي في الداخل والخارج.

إن سمو ولي العهد يمثل جيل الشباب الأكثر تشكيلاً للمجتمع السعودي، والذي سيسهم في تحقيق ديناميكية العمل وفق الرؤى الحديثة، وبما يحقق طموح المواطنين بشكل عام والشباب بشكل خاص، وسيسهم في تنشيط عمليات التحول للوصول إلى الأهداف المرسومة كما أن تركيز سموه على الشباب كان لافتاً، وأن هذا سيعزز مكانتهم وتوظيفهم في المؤسسات الحكومية ومراكز التطوير والبناء.

إصلاح وتحديث

ووضع الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله- منذ تقلده مهام ولي العهد؛ إيصال المملكة إلى مصاف الدول العالمية المؤثرة عبر نشر رسالة السلام والوسطية والاعتدال إلى المجتمع الدولي من جهة؛ وإطلاق مسيرة الإصلاح والتحديث والإبداع والابتكار، ودعم الجيل الشبابي في قائمة أولوياته، وظل هاجس الأمير الشاب وضع المملكة على قائمة الدول العالمية المؤثرة سياسياً والفعالة اقتصادياً وعمل بهدوء وحكمة في أروقة ودهاليز القمم التي شارك بها خلال السنوات الماضية، في توضيح مواقف المملكة وإبراز توجهاتها الوسطية ودورها السياسي والنفطي وانفتاحها على العالم من خلال جملة الإصلاحات المجتمعية التي أبهرت العالم سواء فيما يتعلق في إعادة هيكلية الدولة، وضخ دماء شابة قيادية جديدة لتقود السفينة السعودية بامتياز ورسم ملامح المراحل المقبلة من السعودية الجديدة؛ على أسس قوية مبنية على دولة المؤسسات والقانون والإبداع والتطوير والابتكار.

دماء جديدة

لقد شعرت القيادة الحكيمة بضرورة ضخ دماء شابة وحيوية ومتجددة في الدولة والتي تعبر عن التوجه نحو دولة الشباب، والانطلاق نحو آفاق أرحب في عالم يعيش جملة من التحديات والمملكة ليست في منأى عنها، في إطار رؤية 2030 التي تهدف إلى تقليص الاعتماد على عائدات النفط وتثبيت دعائم التنمية والتطوير بما يتلاءم مع متطلبات رؤية المملكة العربية السعودية 2030، وتمـرّ المملكـة بتحـول تاريخـي فـي ظـل رؤيـة المملكـة 2030 للوصـول إلـى مجتمـع حيـوي واقتصـاد مزدهـر ووطـن طمـوح، ومـن خـلال هـذه الرؤيـة سـتعمل المملكـة مـع أعضـاء مجموعـة العشـرين لتبـادل الخبـرات وتعزيـز التعـاون الدولـي بهـدف إيجـاد الحلـول للقضايـا الملحـة للقـرن الحـادي والعشـرين.

وعندما قرر ولي العهد الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله- التوجه نحو التحديث وضع نصب عينيه؛ دعم وتعزيز الإستراتيجية الشبابية وفق الرؤية 2030 وهذا ما تحقق بشكل كامل، بعد نجاح المملكة في تنفيذ 2030، وبرنامج السعوديّة للإصلاح الاقتصادي والاجتماعي الهادف إلى تنويع الاقتصاد، وتحوّل المملكة إلى قوة استثمارية رائدة، وحليف إستراتيجي لمنطقة الشرق الأوسط، ومحور للربط والتواصل مع العالم.

ولاء وانتماء

وشملت الإصلاحات التي نفذها الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله- إجراءات متعلقة بتغيير شكل وطبيعة المجتمع السعودي، وهي في ذلك الإطار مسّت بشكل أساسي المرأة، وبوتيرته السريعة المدعومة بالحكمة والثقة ودعم الرأي العام والجماهير، أحدث ولي العهد التغيير والإبهار والصدمة الإيجابية في المجتمع السعودي الذي دعم إصلاحات الأمير الملهم، وفي ذكرى بيعة ولي العهد، تبوأت المملكة مكانتها الشامخة بين الأمم، برؤية مهندس الرؤية وعرّابها الأمير محمد بن سلمان وتحققت منجزات أبهرت العالم.

وصحح ولي العهد مسارات كثيرة وكبيرة، وأصبح لدى المملكة رؤية وأهداف وتنظيم وبناء حقيقي وتصحيح وإصلاح، ووضع استراتيجيات واضحة لشؤون المملكة وعلاقاتها السياسية والعسكرية والمجتمعية، ولا تزال رؤية ولي العهد الجديدة هي عماد التحولات السعودية في سنوات ماضية وأخرى مقبلة، إذ جعلت من ملفات عدة على مستويات سياسية واجتماعية وأخرى تنموية واقتصادية نقاط ارتكاز للإنسان والمكان والزمان في مشروع متكامل، آخذ في التصاعد، مع الأمير محمد بن سلمان، الذي تحتفل المملكة وشعبها بذكرى بيعته ولياً للعهد، لترسم فرحة شعب، وتسطر تاريخاً جديداً لمسيرة الوطن الحافلة بالإنجازات العظيمة، وتؤكد ما يحظى به ولي العهد من محبة الشعب، الذين عبّروا خلالها عن مشاعر الحب والولاء والانتماء للقيادة والوطن، كيف لا ومحمد بن سلمان الرقم الصعب، والمعادلة التي قلبت الموازين في أوجز وقت بالرؤية القوية، التي كتبت سطر إنجاز فريد في كراسة التاريخ عموماً، وتاريخ المملكة العربية السعودية حديثاً.

شخصية استثنائية

وشخصية الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله- سيطول الحديث عنها كثيراً، فلتتسع سطور التاريخ، وتستعد الأقلام لسجل حافل، لشخصية أقل ما توصف به أنها «استثنائية»، في طموحها، ورؤيتها، وتكوينها، وأحلامها، ومنجزاتها، وقدراتها، وقل ما شئت ما دمت تغوص في عالم الفضائل، وتمنح من معين العطاء الثري، والعمل المثمر، والوفاء للأوطان الذي هو قدر العظماء، إصلاح يتبعه تحديث وإبداع في قصة التحولات السعودية التي تبدأ برؤية 2030 التي حكمت حركة التاريخ في الفترة من 2016 حتى 2023 مبشرة لمنظومة سعودية وحضارة وسطية جديدة تبنى فوق منطقة شبه الجزيرة العربية، أغلى الحضارات الحديثة تكرس الاعتدال والتعايش السلمي، وأخذت تحولات الرؤية 2030 مساراتها نحو إرادة التطوير والتغيير والإصلاح، ولمس الشعب السعودي حجم التغيرات التي تحققت منذ بداية تنفيذ مشاريع الرؤية 2030 والتي تتوازن مع خطط السعودية الواسعة لإصلاح اقتصادها في السنوات المقبلة، وجذبت إصلاحاتها الرامية إلى خفض الاعتماد على عائدات النفط وتعزيز دور القطاع الخاص، والمتتبع لتطور المراحل الناعمة خلال السنوات الماضية؛ يلاحظ أنها مرتبطة بشكل عضوي مع رؤية المملكة 2030 التي أطلقها ولي العهد في أبريل 2016م؛ هذا الأمر معاده إلى أن برامج الرؤية ومستهدفاتها تعتمد على عدة عوامل؛ من أهمها التغيير الثقافي للمجتمع السعودي الذي ظل طيلة أربعة عقود ماضية بعيداً عن موارد قوته الناعمة، ولم تكن حتمية الانفتاح والتعايش مع الآخر قضية ذات بال لديه، الأمر الذي تجلّى في حديث الأمير محمد بن سلمان في لقائه مع برنامج 60 دقيقة الأمريكي؛ عندما أكّد أن أصعب التحديات التي يواجهها لتنفيذ رؤية 2030 هي: «أن يؤمن الناس بما نقوم به».

مكافحة الفساد

وتمضي المملكة في سياستها الاقتصادية والسياسية والاستثمارية والنفطية بشكل قوي في مرحلة ما بعد تعافي الاقتصاد السعودي، كما أظهرت التقارير العالمية في توقعاتها استمرار النمو التدريجي للاقتصاد السعودي، حيث أصبح الطريق أمامه ممهداً لمواصلة النمو ونجحت المملكة -بالمقابل- في أعقاب التغيرات الدراماتيكية والجيوستراتيجية التي لحقت بعدد من الملفات والقضايا الإقليمية والعربية والعالمية في إعادة التموضع إقليمياً وعالمياً محافظة على قرارها وسيادتها ومساهمتها في صناعة القرار العالمي.

وليس هناك رأيان أن الرؤية 2030 جاءت بموجة إصلاحات إبداعية متنوعة في مفاصل جسد الوزارات لتصحيح الثغرات التي كانت منتشرة في بيروقراطيتها، كما شرح الأمير محمد بن سلمان في مقابلاته، إذ إنه على الرغم من وجود سيولة كبرى في البلاد بسبب مدخول النفط، وميزانيات بتصرف الحكومات السابقة، إلاّ أن الأجهزة الإدارية لم تكن قادرة على التنفيذ الكامل والسريع، على الرغم من وجود التمويل، فجاءت رؤية 2030 لتعصف في الإدارات، بدءاً بحملة مكافحة الفساد في القطاعين الخاص والعام، وإعادة تركيب الجهاز الإداري بما يتناسب مع العصرنة والأداء الحسن، وهذا بدأ ظهوره منذ بداية 2016م، وكان أحد أسباب الإخفاقات الإدارية التراخي التنظيمي لدى البيروقراطيين والعاملين في الحقل الإداري، بفعل غزارة المدخول المالي من الثروة البترولية السعودية، لكن منطق 2030 رفض الاسترخاء والاستسلام للثراء النفطي في تأمين أمور الدولة، ما جلب اهتمام الخبراء في علم الإدارة في العالم، كما عززت الرؤية التحالفات مع دول العالم، وها هي اليوم أكثر حضوراً وتأثيراً على الساحة الدولية.

تحديث وإبداع

هذه الإنجازات التي قادها الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله-، دعمها المجتمع السعودي بشكل واسع، وذهب ولي العهد إلى حيث لم يجرؤ الآخرون، بدءاً بقرارات تنفيذية ترخي معظم القيود الضيقة داخل المجتمع، وتلجم الفكر الضيق، وأهم القرارات وأكثرها تأثيراً تمكين المرأة السعودية وإطلاق التحديث والإبداع، وسجل الأمير محمد بن سلمان أهم الانتصارات، ألا وهو رفع السعودية إلى درجة التقدم والتمكين الكامل، وتبنت المملكة استراتيجية تقوم على تعزيز وتطوير مصادر القوة الناعمة وإضافة عناصر جديدة لتلك القوة تمثلت في قطاعات مستحدثة مثل السياحة والترفيه وإطلاق ورعاية مبادرات إقليمية ودولية لتشكل تلك العناصر مجتمعة للقوة الناعمة –تقليدية وجديدة- بجانب القوة الصلبة، القوة الذكية التي تمتلكها المملكة وتمارس من خلالها التأثير على الساحتين الإقليمية والدولية، وتمتلك السعودية عدداً من أدوات القوة الناعمة، والتي تساعدها في التأثير على سياسات الفاعلين إقليمياً ودولياً.

معايير دقيقة

إن عملية إعادة ترتيب مؤسسة الحكم في السعودية تخضع لمعايير دقيقة تأخذ في الحسبان الاستقرار والاستدامة والمصلحة العامة، وتؤطر بتشريعات متشبعة بثقافة الأسرة الحاكمة التي ظهرت في حزمة هذه الأدوات الضخمة من الأذرعة الاستراتيجية الناعمة الضخمة ومنها القوة الاقتصادية، والتي تتكون بشكل رئيسي من النفط، والذي تملك المملكة أكبر احتياطي منه على مستوى العالم، بالإضافة إلى الاستثمار الداخلي والخارجي فضلًا عن القوة السياسية والدبلوماسية، وتشمل قيادة العالم الإسلامي والحراك التفاعلي والنشاط الدبلوماسي في المنطقة والعالم، وتعزيز الشراكات الاستراتيجية مع أبرز الفاعلين الدوليين وفعلت المملكة القوة الثقافية، بمختلف جوانبها وظهر التنوع الثقافي على المستوى العالمي بقوة، ويمكن القول إن الوضع المالي للمملكة يُعدّ القوة الناعمة الأساسية بالاعتماد على موارد قوامها؛ قيم سياسية وثقافة شعب جذّابة، وجاء برنامج جودة الحياة الذي تم إطلاقه في 2018م ضمن برامج تحقيق الرؤية، ليمتد أثره على جميع المواطنين والمقيمين والزائرين بشكل مباشر، وبلا شك على بقية المجالات الاقتصادية، السياسية، والثقافية خلال تهيئة البيئة اللازمة لدعم واستحداث خيارات جديدة تُعزّز مشاركة المواطن في الأنشطة الثقافية والرياضية والسياحي والأنماط الأخرى الملائمة التي تساهم في تعزيز جودة حياة الفرد والأسرة، توليد الوظائف، وتنويع النشاط الاقتصادي، وتعزيز مكانة المدن السعودية في ترتيب أفضل المدن العالمية.

نقلة نوعية

ولا شك أن هذا الحراك نقلة نوعية على مستوى المجتمع السعودي، ومن جهة أخرى فإنه يمثّل نقطة انطلاق لقوة سعودية ناعمة جاذبة، تثير فضول واهتمام الآخر الذي دأب على تنميط صورة المملكة بفعل مضامين وصور رسمها عنا الآخرون فيما مضى، اليوم نحن من نرسم واقعنا ونقدمه للآخرين في حلّة بهيّة تليق بنا، وتعتبر السياحة من موارد القوة الناعمة الأساسية لأي بلد، كونها تتيح للآخر التعرف على البلد عن قرب ومعايشة مجتمعه والتعرف على ثقافته؛ بعيداً عن الصور المشوهة التي قد ينقلها الإعلام إلى الشعوب الأخرى، وأصبحت المملكة اليوم جديرة أن تكون وجهة سياحية عالمية لما تتمتع به من تنوع بيئي وثقافي وتراثي يمثّل لغزاً لكثير من السيّاح، حيث المناطق الساحلية، والجبلية ذات المناخ المعتدل، والتعدد الثقافي الذي يثير فضول كثيرين بعادات وتقاليد أصيلة تختلف باختلاف المناطق على امتداد رقعة جغرافية كبيرة تعادل، واللباس، والأطباق الشعبية وغيرها، وقبل ذلك ثقافة المجتمع السعودي ككل التي تحثّ على الكرم وحسن الضيافة؛ الأمر الذي اتضح جلياً في حديث سياح قدموا من أوروبا وأميركا أجمعوا على ترحيب السعوديين وحسن ضيافتهم لهم، وجاء استقطاب البطولات الرياضية العالمية إدراكاً من المملكة لما للرياضة من أهمية في تعزيز قوة البلد الناعمة؛ وحرصت وزارة الرياضة على هذا الجانب من خلال العمل على تعزيز التنافسية على مستوى الرياضة المحلية بدعم الأندية وجلب اللاعبين المميزين في الدوري، وعلى المستوى الدولي فقد قفزت قفزات نوعية في هذا المجال من خلال استضافتها لبطولات رياضية عالمية؛ نذكر منها، إلى جانب استضافة البطولات الرياضية العالمية، استقطاب اللاعبين الأجانب ذوي الأسماء الكبيرة في بلدانهم لجذب الأنظار إلى دوري الأمير محمد بن سلمان والمملكة وشعبها بشكل أكبر.

اقتصاد تنافسي

وأوضح الأمير محمد بن سلمان -حفظه الله- أن لدى المملكة جميع الإمكانات للوصول إلى اقتصاد صناعي تنافسي ومستدام، من مواهب شابة طموحة، وموقع جغرافي متميز، وموارد طبيعية غنية، وشركات صناعية وطنية رائدة، مضيفاً أن المملكة تعد قوة صناعية رائدة تسهم في تأمين سلاسل الإمداد العالمية، وتصدر المنتجات عالية التقنية إلى العالم.

إن الأمير محمد بن سلمان ملتزم التزاماً عميقاً بتحقيق إصلاحات كبرى تؤتي ثمارها، فهو يجسد الديناميكية وجرأة الشباب والرؤى المستقبلية، ويقود المملكة بثقلها كزعيم سياسي واقتصادي ليس له منازع في العالم العربي، وفي ست سنوات سمانّ، نجح في خلق هذه الحالة الوطنية، ليس داخل كل مواطن ومواطنة فقط، ولكن من خلال الكثير من الإجراءات التي انتفضت لتجذّر هيبة الدولة سياسياً واقتصادياً ومجتمعياً وتشريعياً.

الأمير محمد بن سلمان يمثل طموح الشباب في بناء الوطن

 ضخ دماء شابة وحيوية ومتجددة في أركان الدولة

إطلاق مبادرات المهارات والتدريب التي تصب في صالح الشباب

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 
۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی تاجر کے مفادات کے تحفظ میں مدد کرنے...

جینان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لیاوچھینگ میں پولیس افسران کی فوری کارروائی سے ایک پاکستانی تاجر کو مزید معاشی نقصان سے بچنے میں مدد ملی ہے۔

ایک پاکستانی تاجر شہر کے اقتصادی ترقیاتی زون میں لاکھوں یوآن کی بین الاقوامی تجارتی لین دین میں دھوکہ دہی کا شبہ ہونے پر مدد کے لیے پولیس کے پاس پہنچا۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران فان شنگ ژی اور لیو سیڈا نے مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔

لیو نے کہا کہ ہم نے سامان سے منسلک تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جس میں ڈیلیوری نوٹ، نقل و حمل کا ریکارڈ، پیکنگ اور وزن کا ڈیٹا اور برآمدات کاکسٹمز ڈیکلریشن فارم وغیرہ  شامل ہیں۔ جرم کے شواہد اکٹھے کرنے کے علاوہ پولیس اگلی دوپہر کو ان لوگوں کی رقم واپس لینے میں کامیاب ہو گئی جن کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔ اب کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرلیاوچھینگ میں پولیس افسران فان شینگ ژی (بائیں) اور لیو سیڈا کیس کا  جائزہ لےرہے ہیں۔(شِنہوا)

پولیس کے لیے حیرت کی بات  تھی کہ پولیس حکام کو چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے شکریہ کا خط موصول ہوا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ 

اظہارتشکر کے خط میں لکھا گیا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان صحت مند تجارتی تبادلے کو برقرار رکھنے اور چین میں پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دونوں پولیس افسران کی کوششوں پر انکی بے حد تعریف کرتے ہیں۔

فان شنگ ژی نے کہا کہ چین کا کھلا پن بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور عالمی اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی چین کا مطالعہ کرنے، کام کرنے اور یہاں آباد ہونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اظہار ِ تشکر نہ صرف تعریف  بلکہ حوصلہ افزا بھی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ قائم رہے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی تاجر کے مفادات کے تحفظ میں مدد کرنے...

جینان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لیاوچھینگ میں پولیس افسران کی فوری کارروائی سے ایک پاکستانی تاجر کو مزید معاشی نقصان سے بچنے میں مدد ملی ہے۔

ایک پاکستانی تاجر شہر کے اقتصادی ترقیاتی زون میں لاکھوں یوآن کی بین الاقوامی تجارتی لین دین میں دھوکہ دہی کا شبہ ہونے پر مدد کے لیے پولیس کے پاس پہنچا۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران فان شنگ ژی اور لیو سیڈا نے مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔

لیو نے کہا کہ ہم نے سامان سے منسلک تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جس میں ڈیلیوری نوٹ، نقل و حمل کا ریکارڈ، پیکنگ اور وزن کا ڈیٹا اور برآمدات کاکسٹمز ڈیکلریشن فارم وغیرہ  شامل ہیں۔ جرم کے شواہد اکٹھے کرنے کے علاوہ پولیس اگلی دوپہر کو ان لوگوں کی رقم واپس لینے میں کامیاب ہو گئی جن کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔ اب کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرلیاوچھینگ میں پولیس افسران فان شینگ ژی (بائیں) اور لیو سیڈا کیس کا  جائزہ لےرہے ہیں۔(شِنہوا)

پولیس کے لیے حیرت کی بات  تھی کہ پولیس حکام کو چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے شکریہ کا خط موصول ہوا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ 

اظہارتشکر کے خط میں لکھا گیا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان صحت مند تجارتی تبادلے کو برقرار رکھنے اور چین میں پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دونوں پولیس افسران کی کوششوں پر انکی بے حد تعریف کرتے ہیں۔

فان شنگ ژی نے کہا کہ چین کا کھلا پن بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور عالمی اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی چین کا مطالعہ کرنے، کام کرنے اور یہاں آباد ہونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اظہار ِ تشکر نہ صرف تعریف  بلکہ حوصلہ افزا بھی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ قائم رہے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شان ڈونگ-پولیس-پاکستانی تاجر-تعریف

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرلیاوچھینگ میں پاکستانی تاجر پولیس افسران فان شینگ ژی (درمیان) اور لیو سیڈا سے مشورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شان ڈونگ-پولیس-پاکستانی تاجر-تعریف

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرلیاوچھینگ میں پاکستانی تاجر پولیس افسران فان شینگ ژی (درمیان) اور لیو سیڈا سے مشورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شان ڈونگ-پولیس-پاکستانی تاجر-تعریف

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرلیاوچھینگ میں پولیس افسران فان شینگ ژی (بائیں) اور لیو سیڈا کیس کا  جائزہ لےرہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شان ڈونگ-پولیس-پاکستانی تاجر-تعریف

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرلیاوچھینگ میں پولیس افسران فان شینگ ژی (بائیں) اور لیو سیڈا کیس کا  جائزہ لےرہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان-کاروئی زاوا-جی سیون وزراء خارجہ اجلاس-...

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک (بائیں)، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن (درمیان) اور جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی جی 7 کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر جاپان کے ناگانو پریفیکچر میں شنکانسن ٹرین کے کا روئی زاوا سٹیشن پر استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں