• -, -
  • |
  • ١٣ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جاپان-کاروئی زاوا-جی سیون وزراء خارجہ اجلاس-...

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک (بائیں)، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن (درمیان) اور جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی جی 7 کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر جاپان کے ناگانو پریفیکچر میں شنکانسن ٹرین کے کا روئی زاوا سٹیشن پر استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان-کاروئی زاوا-جی سیون وزراء خارجہ اجلاس-...

جاپان کے ناگانو پریفیکچر میں شنکانسن ٹرین کے کا روئی زاوا سٹیشن کے قریب مظاہرین جی 7 کے وزرائے خارجہ اجلاس کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے تبت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں2...

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی تبت خود مختار علاقے میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اندرون و بیرون ملک سے 25 لاکھ50ہزارسے زیادہ سیاحوں نے دورہ کیا جس سے علاقائی سیاحت سے 2ارب یوآن (تقریباً 29 کروڑ 10 لاکھ ڈالر) کی آمدنی ہوئی۔

علاقائی سیاحتی ترقی کے شعبہ کے سربراہ وانگ  شیاوڈونگ کے مطابق اس خطے میں گزشتہ سال کی نسبت سیاحوں کی تعداد میں 39.63 فیصد اور سیاحت کی آمدنی میں 42.89 فیصد کی ترقی ریکارڈکی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  علاقے کے سیاحتی شعبے نے مثبت ترقی کی رفتار کے ساتھ زندگی کو بہتر کیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ 2023 میں تبت اپنی دیہی سیاحت کو ترقی دینا جاری رکھے گا اور مقامی خصوصیات کے ساتھ متعدد خصوصی اور اعلیٰ معیار کے سفری راستے کھولےگا۔ وانگ نے مزید کہا کہ رواں برس اس خطے میں 3 کروڑ 90 لاکھ سیاحوں کی آمد اور سیاحت سے 51 ارب یوآن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین فصل کاشت کرنے والے کسانوں کو مالی امداد...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اناج کی پیداوار کو بڑھانے کے مقصد  کے تحت فصل کی کاشت کرنے والے کسانوں کو مالی امداد فراہم  کی جائے گی۔

چینی وزارت خزانہ کے مطابق مرکزی حکومت نے کاشتکاری کیلئے اخراجات اور زرعی پیداوار کی صورتحال کے تناظرمیں فصل کی کاشت کرنے والے کسانوں کو سبسڈی دینے کے لیے 10 ارب یوآن (تقریباً1 ارب 46 کروڑ ڈالر) کا فنڈ جاری کیا ہے۔

اناج کے اصل کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی جن میں اپنی کنٹریکٹ شدہ زمین پر اناج اگانے والے کسان، بڑے کاشتکار گھرانے جو منتقل شدہ زمین کے ذریعے اناج اگاتے ہیں، فیملی فارمز، کسانوں کے کوآپریٹیو، زرعی ادارے اور دیگر نئی قسم کے زرعی آپریٹنگ اداروں سمیت اناج کی پیداوار کے لیے خدمات فراہم کرنے والے افراد اور تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موسم بہار کی کھیتی باڑی کی پیداوار میں تعاون کرنا اور کسانوں کو اناج اگانے کی مزید ترغیب دینا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سبسڈیز بروقت اور مکمل طور پر جاری کی جانی چاہئیں۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران اور سعودی عرب اعلیٰ سطحی دوروں کا تباد...

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششوں کے تحت اور تعاون کو وسعت دینے کیلئے اپنے معاہدوں کے مطابق باہمی دوروں کا تبادلہ کریں گے جن میں اعلیٰ سطح کے دورے بھی شامل ہیں۔

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے سعودی عرب کے ممکنہ دورے کے بارے میں تفصیلات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

کنعانی نے کہا کہ رئیسی کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے جس کے جواب میں ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا کو تہران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

 کنعانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو دوروں کی دعوت بھی دی ہے۔

تاہم ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تبادلوں پر مبنی اس قسم کے دورے صرف ضروری منصوبہ بندی اور مطلوبہ انتظامی اقدامات کے نفاذ کے بعد کیے جائیں گے۔

 کنعانی نے کہا کہ دونوں فریق دو جامع معاہدوں پر عمل درآمد کی راہ پر گامزن ہیں جن میں پہلا معاہدہ ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور کھیلوں کے تعاون کو بڑھانے اور دوسرا سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے وفود دونوں معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مستقبل قریب میں مزید تبادلے کریں گے۔

کنعانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ تہران-ریاض کے تعلقات سے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی بڑھے گی اور پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت  پر تہران-ریاض معاہدہ  کے  اثرات سے متعلق ایک سوال پر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا جوہری مذاکرات سے کوئی  تعلق نہیں ہے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت-کیپٹل گورنریٹ-عید الفطر کی تیاری

کویت  کی کیپٹل گورنریٹ میں ایک دکان کے اندر لوگ عید الفطر کی تیاری کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جکارتہ-عید الفطر-گھروں کو واپسی

انڈونیشیا  کے دارلحکومت جکارتہ میں تان جنگ پریوک مسافر بندرگاہ پر موٹرسائیکل سوار اورمسافر مفت نقل و حمل کے لیے بحری جہاز میں داخل ہونے کی غرض سے قطار میں کھڑے ہیں، جہاں حکومت عیدالفطر کے دوران ہائی وے پر ٹریفک جام سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کوگھر واپسی کی مفت سہولیات فراہم کرتی ہے۔(شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر...

جیوچھوآن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے گزشتہ روز لانگ مارچ-4بی راکٹ کے ذریعے نیا موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا،جس سے اس لانچنگ پیڈکا 100واں مشن مکمل ہوگیا۔

کنکریٹ کے بنیادی ڈھانچے سے بنے ہوئے چین کے اس پہلے لانچ پیڈ کو باضابطہ  طور پر مئی 2003 میں استعمال کرنا شروع کیا گیا تھا۔

لانچ سنٹر میں کام کرنے والے ایک ماہر ہی پھینگ جو نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں، اس لانچنگ پیڈ پر سالانہ مشنز کی تعداد بڑھ کر 10 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے عمل اور پوسٹ لانچ ریکوری کی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے۔ اب تک،اس لانچنگ پیڈ سے 190 سے زیادہ سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مداروں میں پہنچایا گیا ہے، جن میں تاریک مادے کے تحقیقاتی سیٹلائٹ ووکونگ اور کوانٹم سائنس سیٹلائٹ موزی شامل ہیں۔ 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اض...

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 550 یوآن (تقریباً 80 ڈالر) فی ٹن اور 525 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔

قیمتوں کےتعین کےموجودہ طریقہ کار کے تحت،ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔ ملک کی بڑی تیل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ آئل ریفائنریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو برقرار اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ترسیل کو آسان بنائیں۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال کا تحفظ کیا جانا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے امور سے متعلق ایک سینئر چینی عہدیدار نے قومی سلامتی اور خطے کی خوشحالی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں موجودہ سازگار صورتحال بڑی کوششوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہے جس کی قدر اور حفاظت کی جانی چاہئے۔

ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تعلیمی دن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور دفتر کے سربراہ شیا باؤلونگ نے کہا کہ قومی سلامتی کے مضبوط  تحفظ سے ہی ہانگ کانگ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

شیا نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کا مطلب "ایک ملک،دو نظام" کی حفاظت کرنا، ہانگ کانگ کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا، ہانگ کانگ کی جمہوریت اور آزادی کو برقرار رکھنا، ہانگ کانگ کے تمام باشندوں کے انسانی حقوق اور بنیادی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور ہانگ کانگ میں تمام سرمایہ کاروں کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہانگ کانگ کے لوگ استحکام و امن، خوشحالی و زندگی، اتحاد و یکجہتی، تہذیب و قانون کی حکمرانی کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں اور وہ تشدد اور افراتفری، زوال اور تنزلی، تقسیم اور جھگڑے کے ساتھ ساتھ بربریت اور بدامنی کو مسترد کرتے ہیں۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں لُولگنے کے باعث 11...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں حکومت کے زیر اہتمام ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کےدوران لُو لگنے سے کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے اور 40 سے زائد دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مقامی حکام نے پیر کو بتایا کہ یہ تقریب اتوار کو نوی ممبئی کے ایک کھلے میدان میں منعقد ہوئی۔

کڑکتی دھوپ میں پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ایوارڈ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو پنڈال میں جمع تھے۔

ایک مقامی حکومتی اہلکار نے کہا کہ اس تقریب کے بعد لوگوں نے جسم میں پانی کی کمی اور گرمی کی شدت ظاہر کی  جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 44 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض بنیادی طور پر لُو لگنے ، جسم میں پانی کی کمی اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں کا شکار ہوئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ تقریب کے منتظمین نے صرف وی آئی پیز کے لیے ڈائس کے اوپر عارضی چھت کا  انتظام کیا تھا اور دوسرے شرکاء کو براہ راست سورج کی روشنی سے بچانے کے لیے عارضی پناہ گاہ یا چھت کا کوئی انتظام نہیں کیا۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں شدید لڑائی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی...

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جھڑپیں تیسرے دن بھی جاری رہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

سوڈانی ڈاکٹروں کی یونین نے پیر کی صبح ایک بیان میں کہا کہ تشدد میں سینکڑوں شہری زخمی ہوئے۔

سوڈان کی کشیدہ صورتحال نے عالمی برادری میں وسیع خدشات کو جنم دیا ہے جہاں اقوام متحدہ، افریقی یونین، عرب لیگ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان خرطوم اور دیگر شہروں میں ہفتے کے روز پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تنازعہ شروع کرنے کا الزام لگایا۔

شمالی سوڈان میں میرو کے علاقے میں بدھ کے روز سے دونوں فوجی دستوں کے درمیان کشیدگی اسوقت بڑھ گئی جب آر ایس ایف نے فوجی گاڑیوں کو وہاں کے فوجی ائیر بیس کے قریب ایک مقام پر منتقل کر دیا جبکہ اس اقدام کو فوج نے غیر قانونی قرار دیا۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہواوے بنگلہ دیش کے سرکاری سیل فون آپریٹرکے ن...

ڈھاکہ (شِنہوا) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی، ہواوے بنگلہ دیش کے سرکاری سیل فون آپریٹر ٹیلی ٹاک کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرے گی تاکہ دیہی علاقوں میں بہتر کوریج اور  5 جی سروس کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہواوے نے کہا کہ وہ ٹیلی ٹاک کو نئی 4جی سائٹس، کور نیٹ ورک، آئی پی نیٹ ورک، چارجنگ اور بلنگ سسٹم کو جدید بنانے میں سہولت فراہم کرے گی اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے  گزشتہ دنوں ڈھاکہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ہواوے ٹیکنالوجیز (بنگلہ دیش) کے سی ای او، پھان جون فینگ نے کہا کہ اس سے قبل  ہم نے بنگلہ دیش میں پہلی بار 5 جی شروع کرنے کے لیے ٹیلی ٹاک کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔ یہ ایک بڑی کامیابی تھی۔ پھان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے بنگلہ دیش کو اسمارٹ بنگلہ دیش کا وژن حاصل کرنے کی رفتار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر  ٹیلی ٹاک بنگلہ دیش کے منیجنگ ڈائریکٹر اے کے ایم حبیب الرحمان نے کہا کہ وہ اپنے نیٹ ورک کو متنوع بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ملک بھر میں ہر کوئی تیز رفتار رابطے تک رسائی حاصل کر سکے۔ ہواوے کے پاس  ہمارے عزائم کو پورا کرنے اور ٹیلی ٹاک کی مدد کے لیے شاندار ٹیکنالوجیز، سلیوشنز اور ٹیمیں موجود ہیں۔

چینی صوبے ہائی نان کی آف شور ڈیوٹی فری فروخت...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کی اس سال کی پہلی سہ ماہی  میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.6 فیصد اضافے کے ساتھ آف شور ڈیوٹی فری فروخت کی مالیت 16 ارب 90کروڑیوآن (تقریباً 2 ارب 46 کروڑ ڈالر) رہی۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق  اس عرصے کے دوران، ہائی نان میں ڈیوٹی فری مصنوعات کے خریداروں کی تعداد  گزشتہ سال کے مقابلے میں27.2 فیصد اضافے کے ساتھ  22لاکھ 40ہزار رہی اور1کروڑ96لاکھ سے زیادہ ڈیوٹی فری مصنوعات فروخت ہوئیں۔

چین نے ہائی نان کو صدی کے وسط تک عالمی سطح پر ایک بااثر اور اعلیٰ سطح کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کے لیے  جون 2020 میں ایک ماسٹر پلان جاری کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں، یہ صوبہ ملکی صارفین کے لیے خریداری کی ایک پرکشش منزل بن گیا ہے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سوڈان میں فوج...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان میں مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوتریس  کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک  بیان میں کہا کہ  سیکرٹری جنرل نے  ان جھڑپوں کی شدید مذمت کی جس میں شہری ہلاک وزخمی ہوئے جن میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے عملے کے تین ارکان  مارے گئے اور دو دیگر شدید زخمی ہیں۔ ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں اقوام متحدہ اور دیگر انسانی امدادی اداروں کے دفاتر بھی فضائی حملوں کی زد میں آئے اور کئی مقامات پر لوٹ مار کی گئی۔  بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نے فریقین کو بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی کرائی، جس میں اقوام متحدہ اور اس سے منسلک تمام اہلکاروں، ان کے دفاتر اور ان کے اثاثوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  نے لڑائی کو فوری طور پر روکنے اور مذاکرات کی طرف واپسی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے علاقائی رہنماؤں اور سوڈانی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی دیہی امور پر کی گئی گفتگو کتابی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی طرف سے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں کے  امور کے بارے میں کی گئی گفتگو کا ایک مجموعہ پیپلز پبلشنگ ہاؤس اور چائنہ ایگریکلچر پریس نے شائع کیا ہے۔ سنٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ دفتر کی طرف سے مرتب کی گئی، یہ کتاب 16 حصوں پر مشتمل ہے جس میں زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق شی جن پھنگ کی گفتگو بیان کی گئی ہے۔

یہ مکالمے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر صدر شی کی سوچ کا ایک اہم حصہ ہیں، جو عمل کے لیے رہنمائی اور دیہات کے روزمرہ امورکے لیے بنیادی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اس کتاب سے عوام کو ان مباحثوں کا جامع، مکمل اور منظم انداز میں مطالعہ کرنے، تمام شعبوں میں چین کے دیہی احیاء کو فروغ دینے، اور دیہی اور زرعی شعبہ میں جدت کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ لیاؤننگ ۔ دالیان ۔ سیل ۔ چھوڑنا

چین ، شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے شہر دالیان کے سمندر میں ایک سیل کو چھوڑا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ اندرون منگولیا۔ روس نسلی گروہ ۔ تہوار

چین ، شمالی اندرون منگولیا کے شہر ہولون بوئرکے قصبہ این ہی میں روسی نسلی گروہ کے افراد جمع ہوکر روسی ایسٹر تہوارمنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ہوا بازی کی تاریخ پرمبنی عجائب گھر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ہوا بازی صنعت کی تاریخ پر مبنی عجائب گھر کا افتتاح ہوگیا۔  یہ چین کی 110 سالہ ہوا بازی تاریخ کی جامع نمائش کرنے والا واحد مقام ہے۔ 

بیجنگ کے ضلع می یون میں واقع اس عجائب گھر کو چینی ہوا بازی صنعت کے تین اداروں ، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ ، ایروانجن کارپوریشن آف چائنہ اور کمرشل ائرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ نے مشترکہ طور قائم کیا ہے۔ 

3 ہزار 328 مربع میٹرپر پھیلے عجائب گھر کے ہال میں 1 ہزار 400 زائد اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ عجائب گھر میں  2 ہزار 400 پرمشتمل نمائشی علاقہ بھی ہے۔

عجائب گھر کے باہر 10 ہوائی جہاز اور مکمل سمولیشن ہوائی جہاز کے ماڈلز بھی نصب کئے گئے ہیں۔ 

عجائب گھر کے مطابق چین نے انتھک کوششوں سے ایک جدید ہوابازی صنعت کو فروغ دیا اور اپنی ہوا بازی ثقافت تشکیل دی ۔ یہ عجائب گھر چینی ہوا بازی صنعت کی اہم تقریبات، مصنوعات، سرگرمیوں  اور نمایاں خصوصیات کی نمائش کرے گا۔ یہ چینی ہوا بازی صنعت اور اس کے وابستہ افراد کے جذبے، ثقافت اور لگن کو بھی اجاگر کرے گا۔ 

عجائب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ ہوابازی کے موضوع پر قائم یہ عجائب گھر چینی ہوا بازی  کے جذبہ اور لگن کو آگے بڑھانے کے لئے مقبول سائنسی مرکز کے طور پر قائم کرے گا۔ 

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش میں بی آر آئی کے تحت قائم پہلی سبز...

نرسنگڑی ، بنگلہ دیش (شِنہوا) بنگلہ دیش کے غورشال پولاش یوریا کھاد منصوبے (جی پی یو ایف پی) کا تعمیراتی کام اختتامی مرحلے میں ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی اور جنوبی ایشیا کی پہلی سبز کھاد فیکٹری ہے۔

منصوبے کو طے شدہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے 24 گھنٹے کام جاری ہے۔ منصوبہ پر چائنہ نیشنل کیمیکل انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن سیون لمیٹڈ (سی سی 7) کے 850 سے زائد چینی ملازمین اپنے جاپانی شراکت دارمٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز (ایم ایچ آئی) کے تعاون سے کام کررہے ہیں۔

جی پی یو ایف پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضی الرحمن ملک نے تعمیراتی مقام پر شنہوا کو بتایا کہ اگست 2020 میں منصوبے پر کام کا آغاز ہوا تھا اور اب تک 90 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ ہم منصوبے کو دسمبر2023 تک  مقررہ وقت سے 2 ماہ قبل مکمل کرسکتے ہیں۔

تکمیل کے بعد یہ بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی کھاد فیکٹری بن جائے گی۔

فائل فوٹو، بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں زیرتعمیر کھاد فیکٹری کے میگا کاربن ڈائی آکسائیڈ اسٹریپر ٹاوردیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

حکام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 51 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع نرسنگڑی میں واقع اس  فیکٹری میں 2 ہزار 800 میٹرک ٹن یوریا اور 1 ہزار 600 میٹرک ٹن امونیا یومیہ تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ یہ بنگلہ دیش کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ کھاد کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے میں بھی معاونت کرے گی۔

ملک نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کھاد کی طلب 25 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ ہے۔ یہ منصوبہ بنگلہ دیش کے کسانوں کو ہرسال تقریباً 10 لاکھ میٹرک ٹن کھاد مہیا کرے گا۔

چین، ضیافتوں میں کھانے کا ضیاع روکنے کے لئے...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں کھانے کا ضیاع روکنے کے لیے حال ہی میں جاری کردہ  رہنما اصول کے ایک مسودہ میں ضیافتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چائنہ ڈیلی کے مطابق یہ چینی حکومت کی طرف سے کھانے کی کھپت کو زیادہ پائیدار طریقے سے فروغ دینے اورریسٹورنٹ  کی صنعت میں ذمہ دارانہ طریقوں کی حوصلہ افزائی کی تازہ ترین کوشش ہے۔ اس مسودہ پر فی الوقت عوامی آراء حاصل کی جارہی ہے۔

مسودہ میں جانچ پڑتال کی 8 کیٹگریز ہیں۔ ان میں قیمتیں ، وزن ، ضیافتوں میں کھانے کا ضیاع کم کرنا ، کھانے پینے کے اداروں کے  تشخیصی نظام کی جانچ پڑتال اور صنعتی ضابطے بہتر بنانا شامل ہیں۔ 

مسودے کے مطابق ریسٹورنٹ ضیافتوں میں کھانے کا  ضیاع کم کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ریسٹورنٹ  کو ضیافتی پیکجز اور رعایتی معلومات میں ہر ڈش کی قیمت واضح طور پر درج کرنا ہوگی۔ ضیافتوں کے میزبان کھانے پینے کے ادارے اپنے معاہدوں میں خوراک کا ضیاع کم کرنے کی پالیسیاں شامل کریں گے۔ 

ریستورانٹس کو ہر پیکیج کے لئے کم سے کم اخراجات ختم کرکے کھانے والوں کی تعداد بتانا ہوگی ان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ بچا ہوا کھانا ساتھ لے جانے لئے مفت ڈبے فراہم کریں۔

مسودے میں بڑی ضیافتوں خاص طور ہوٹلوں میں ہونے والی ایسی ضیافتیں کی نگرانی کا بھی کہا گیا ہے جہاں مشروبات کو چھوڑ کر فی میز 1 ہزار 500 یوآن (تقریباً 220 امریکی ڈالرز) سے زائد کی وصولی کی جاتی ہے۔   

حکام قواعد وضوابط پر عملدرآمد کے لئے اچانک معائنہ بھی کریں گے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ترقی کا عالمی مالیاتی استحکام میں نما...

واشنگٹن (شِنہوا) عالمی مالیاتی نظام کافی دباؤ کا شکار ہے ایسے میں چین کی اقتصادی ترقی ، چین کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی استحکام کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (  آئی ایم ایف ) میں مانیٹری اینڈ کیپٹل مارکیٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فابیو نتالوچی نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی رائے میں نمو مالی استحکام کا اہم جزو ہے۔ یہ ایک اہم نکتہ ہے جس کے بغیر مالی استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

عالمی معاشی استحکام رپورٹ تیار کرنے والے نتالوچی نے کہا کہ عالمی معیشت کے ایک حصے کے طور پر مجموعی سطح پر نمو کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی استحکام میں بھی حصہ ڈالنا ضروری ہے۔ اس لئے لہٰذا چین میں ترقی اس کے اپنے مالیاتی استحکام کے لئے بھی اہم ہے۔ 

فائل فوٹو، چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن  میں باربن بین الاقوامی کنٹینر سینٹر اسٹیشن پر چینی ساختہ گاڑیوں سے لادی  ایک چین- یورپ مال بردار ٹرین روانگی کی منتظر ہے۔ (شِنہوا)

نتالوچی نے کہا کہ چین عالمی نمو میں اپنے حصے اور عالمی مالیاتی مارکیٹ میں اپنی شراکت کے سبب ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اس لئے چین کو مالیاتی استحکام سے متعلق خدشات دور کرنے کی کوشش میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا مالیاتی نظام دیکھ رہے ہیں جسے  بلند شرح سود اور زیادہ افراط زر کے نئے ماحول میں آزمایا جارہا ہے اس لئے ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ مالی استحکام کے خطرات اب بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا افراط زر اور بلند شرح ہمیشہ اسی سطح پر رہے گی یا اس سے بھی بلند سطح پر جائے گی یا ہم پھر وبا کی سطح پر واپس جائیں گے۔  اس سے خطرہ اور مالیاتی نظام کی کمزوری پر اثرات پڑیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک کے بینکاری نظام میں جو کچھ ہوا اس کا اندرونی رسک مینجمنٹ، نگرانی اور ضابطوں کے لحاظ سے تجزیہ کرنا ضروری ہے۔ 

تیان ژو۔ 6 مال بردار جہاز کے لئے کیریئر راکٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن کے مال بردار جہاز تیان ژو۔6 کو مدار میں بھیجنے کے لئے لانگ مارچ۔ 7 وائی ۔7 راکٹ لانچ سائٹ پر پہنچادیا گیا ہے۔ تیان ژو۔ 6 ، مئی کے اوئل یا وسط میں مدار میں بھیجا جائے گا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ یہ راکٹ جمعرات کو جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز پہنچا تھا۔ یہ اب تیان ژو۔ 6 کے ساتھ تیاری اور آزمائش کے مرحلے گزرے گا ۔ تیان ژو۔ 6 پہلے ہی لانچ مرکز پہنچ چکا ہے۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تیان ژو-6 مشن کا تمام انجینئرنگ عملہ اگلے ماہ لانچ کی تیاریاں تیز کردےگا ۔

چینی خلائی اسٹیشن کے عملی شکل اختیارکرنے اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد یہ پہلی خلائی پرواز ہوگی۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی صدر کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے چین کے ریاستی قونصلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو سے ملاقات کی۔

روسی صدر نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے چینی صدر شی کے روس کے حالیہ نتیجہ خیز دورے کو یاد کیا ۔ جس میں انہوں نے نئے دور میں روس ۔ چین تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک رابطے مزید مستحکم کرنے اور معیشت، ثقافت و  تعلیم جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تعاون روس ۔ چین کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  مستقبل میں دونوں ممالک کی افواج مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد مزید گہرا ہوگا۔ 

لی نے چینی صدر شی کی جانب سے روسی صدرپوتن کو نیک خواہشات پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  دونوں سربراہان مملکت چین ۔ روس تعلقات کو فروغ دینے کی قیادت کررہے ہیں اور ایک نئے دور میں چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں رابطے مسلسل گہرے ہوئے  فوجی باہمی اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور تعاون میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی۔ 

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین ، روس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے  تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ  اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد، دونوں افواج کے درمیان اسٹریٹجک رابطے مزید مضبوط بناکر ،کثیر الجہتی تعاون اور رابطوں کو فروغ دیکر عالمی وعلاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔ 

چین، مارچ میں سبز بانڈز کے اجراء میں زبردست...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارچ کے دوران سبز بانڈز کے اجراء میں زبردست اضافہ ہوا۔

مالی معلومات فراہم کرنے والی کمپنی ونڈ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک نے 159.44 ارب یوآن (تقریباً 23.24 ارب امریکی ڈالر) سے زائد مالیت کے 100 سبز بانڈز جاری کئے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 70.27 فیصد زائد ہے۔

سبزبانڈز کے اجراء کی مالیت جنوری اور فروری کی مشترکہ مالیت سے زائد تھی اور گزشتہ برس جولائی کے بعد سے یہ سب سے بڑا اجراء تھا۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شین ژو۔ 15 کے خلا بازوں نے خلا میں چوتھی چہل...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ مدار میں موجود چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پر سوار شین ژو۔ 15 کے خلا بازوں نے خلا میں اپنی چوتھی چہل قدمی مکمل کرلی ہے۔

چین کے خلائی جہاز شین ژو۔ 15 کے خلاباز ژانگ لو (نیچے) وین تیان لیب ماڈیول سے باہر نکل رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین کے خلائی جہاز شین ژو۔ 15 کے خلاباز فائی جون لونگ وین تیان لیب ماڈیول کے باہر سرگرمیاں انجام دینے کے بعد سیلوٹ کررہے ہیں۔  (شِنہوا)

چین کے خلائی جہاز شین ژو۔ 15 کے خلاباز فائی جون لونگ وین تیان لیب ماڈیول کے باہر سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔  (شِنہوا)

چین کے خلائی جہاز شین ژو۔ 15 کے خلاباز فائی جون لانگ وین تیان لیب ماڈیول سے باہر نکل رہے ہیں۔  (شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں مارچ کے دوران میں سیاحوں کی آم...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں مارچ 2023 کے دوران تقریباً 24 لاکھ 50 ہزار سیاح آئےجو ایک ماہ قبل کی نسبت  68 فیصد زائد ہے۔

ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کے مطابق ہانگ کانگ میں جنوری تا مارچ عرصے میں مجموعی طور پر 44 لاکھ 10 ہزار سیاح آئے جو وبا سے قبل (2019-2017) کی سہ ماہی اوسط کا 30 فیصد ہے۔ زیادہ تر سیاح چینی مین لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیائی علاقوں سے آئے تھے۔

مارچ میں چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد  19 لاکھ 60 ہزار سے زائد تھی۔

فروری کی نسبت چینی مین لینڈ کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

مختصر اور طویل فاصلے کے سیاحوں میں بالترتیب تقریباً 67 ہزار 800 اور 56 ہزار 600  اضافہ ہوا۔

ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ نے کہا کہ مارچ میں بین الاقوامی کروز کی آمد ہوئی جس سے دور دراز کے بین الاقوامی سیاحوں کو لانے میں بھی مدد ملی۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کی بحیرہ جاپان میں آبدوز شکن مشقیں

ولادی واستک (شِنہوا) روس کے بحرالکاہل میں موجود بحری بیڑے کے جنگی جہازوں نے بحیرہ جاپان میں آبدوز شکن مشقیں کی ہیں۔ اچانک تیاری کی جانچ میں سمندری اور فضائی اہداف پر توپ خانے سے فائرنگ بھی کی گئی۔

خبررساں ادارے تاس نے بتایا کہ بحری جہاز اپنے مستقل اڈوں کو چھوڑ کر مقررہ تربیتی علاقے میں پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فارمیشنز میں ٹیکٹیکل حربے استعمال کرتے ہوئے سمندری راہداری میں بحری قافلوں کا ہرطرح سے دفاع کیا۔

فریگیٹ مارشل شاپوشنکوف کے کمانڈر سرگئی مرکولوف نے کہا کہ تمام اہداف مکمل کرلئے ہیں۔ اچانک تیاری کی جانچ میں ان کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ جنوری سے تقریباً ہرہفتے تربیت حاصل کررہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ہدایت پر یہ مشقیں جمعہ سے شروع ہوئی تھیں جن میں بحری اور فضائی افواج کے علاوہ فوجی اور معاون دستوں نے بھی حصہ لیا۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان میں مسلح تنازعات کا جلد خاتمہ کیا جائے...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے کہا ہے سوڈان میں تنازع کے دونوں فریق جلد سے جلد لڑائی ختم کرکے کشیدگی میں اضافہ روکیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات 15 اپریل کو خرطوم اور ملک کے دیگر حصوں میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شروع ہونے والی شدید مسلح جھڑپوں بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر چین گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ سوڈان میں فریقین بات چیت میں اضافہ کرکے مشترکہ طور پر سیاسی منتقلی کا عمل آگے بڑھائیں گے۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ کاشغر ۔ غیرمادی ثقافتی ورثہ...

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے کے تربان شہر میں روایتی سرخ قالین سے ڈھکے سٹیج پر  فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ کاشغر ۔ غیرمادی ثقافتی ورثہ...

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے کے کاشغر پریفیکچر کی کاونٹی ماکیت میں وانگ جیانگ جیانگ (بائیں سے دوسرے) کا ویغور لوک فنکاروں کے ساتھ فوٹو کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے یون نان میں 1 ہزار 400 افراد جنگل کی...

کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز اور ملیشیا اہلکاروں سمیت 1 ہزار 400 افراد سخت جدوجہد کررہے ہیں۔

بلدیاتی حکام کے مطابق آگ ایننگ شہر کے گاؤں گوان ژوآنگ میں جمعرات کی سہ پہر لگی تھی۔

آگ بجھانے میں 56 پانی کے ٹرک اور مشینوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ 

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

صوبہ یون نان کے ایک شہر یوشی کے جنگل میں بھی منگل کو آگ لگی تھی جس پر ہفتے کو قابو پالیا گیا تھا۔

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم...

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک خودمختار ملک ہے جو کسی کے نقش قدم پر نہیں چلتا ہیترک میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم ایک طاقتور حکومت اور ملت ہیں، اس مشکل سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے،چاوش اولو نے کہا کہ دنیا کی متعدد جنگیں ترکیہ سے قریبی علاقوں میں ہو رہی ہیں اور ترکیہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے، جنگوں اور بحرانوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے ترکیہ کا استحکام نہایت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کو آگے رکھیں گے،ہم دوسروں کیسیاسی کھیلوں میں آنے والا یا پھر دوسروں کے مطابق فیصلے کرنے والے نہیں ہیں،ہم اپنا مذاکراتی میز خود ترتیب دیتے ہیں اور اپنے مفادات کے منافی مذاکرات کو ختم کرنے کے قائل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کے ساتھ اسپین کی سرحد کے دونوں اطراف ج...

فرانس کے ساتھ اسپین کی سرحد کے دونوں اطراف جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،شمالی کاتالونیا پرشعلے اوردھوئیں کے گہرے بادل چھاگئے،حکام کے مطابق 903ہیکٹرپرپھیلی آگ پرقابو پانے کیلئے 560فائرفائٹرزمصروف عمل ہیں،آگ کے باعث قریبی آبادی کو نقصان پہنچا ہے،ریسکیوٹیموں نے تین سو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، دونوں ممالک کوملانے والی ٹرینیں اور سڑکیں بھی بند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرامکو میں ریاستی ملکیت کا 4فیصد سنابیل انوی...

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عربین آئل کمپنی (آرامکو سعودیہ)میں ریاست کے حصص میں سے 4فیصد حصص کو سعودی عربین انویسٹمنٹ کمپنی (سنابیل انویسٹمنٹ)کو منتقل کرنے کا اعلان کردیا، سنابیل انویسٹمنٹ مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے،اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ آرامکو میں مملکت سب سے بڑی شیئر ہولڈر کے طور پر باقی رہے گی،ولی عہد نے کہا کہ کہ سعودی آرامکو میں ریاست کے حصص کے کچھ حصے کی ملکیت کی منتقلی مملکت کے ان اقدامات کے تسلسل کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد طویل مدت میں قومی معیشت کو مضبوط کرنا، اس کے وسائل کو متنوع بنانا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے،یہ اقدامات سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، مملکت کے فنڈز کی اس منتقلی سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثوں کو زیادہ سے زیادہ بنانے اور اس کی سرمایہ کاری کے منافع کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس طرح فنڈ کی مضبوط مالی پوزیشن اور کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،تین بچے ڈوب کر جاں بحق

سعودی عرب میں القصیم کی وادی ابو رمث میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،القصیم میں سول ڈیفنس کے عملے نے کارروائی کر کے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لیں، سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر بتایا کہ بچوں کے والدین کی گاڑی تیز رفتاری سے سیلاب سے گزر رہی تھی،اس المناک واقعہ کے بعد سول ڈیفنس نے بارشوں کے موسم میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکواڈور،جیل میں جھڑپ، 12قیدی ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کی ایک جیل میں رقیب جتھوں کے درمیان جھڑپ میں 12قیدی ہلاک اور 3افراد زخمی ہو گئے ہیں،گویاکیل شہر میں واقع 'لیٹورل جیل میں 'لاس آگیولاس' اور 'ٹیگیورونس' نامی جتھوں میں جھڑپ ہو گئی،جھڑپ میں جتھوں کے 12اراکین ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جیل کے ہیڈ جیلر رونالڈ سانچز نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جیل کی طرف بھیج دیا گیا ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ویڈیو مناظر میں جھڑپوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور بعض قیدیوں کو زخمی حالت میں جیل سے نکالا جا رہا ہے،واضح رہے کہ ایکواڈور کی 30ہزار قیدیوں کی صلاحیت والی 65جیلوں میں تقریبا 39ہزار قیدی اور سزا یافتہ مجرم بند ہیں، جیلوں میں جتھوں کے درمیان جھڑپیں وقتا فوقتا ہلاکتوں کو سبب بنتی رہتی ہیں،ملک میں گذشتہ سال سے لے کر اب تک رقیب جتھوں کے درمیان جھڑپوں میں 460سے زائد قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلادیش کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 15سو د...

بنگلادیش کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، واقعے میں 30سے زائد افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق بنگلا دیشی دارالخلافہ ڈھاکہ کے ایک شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کے 3منزلہ شاپنگ سینٹر میں پیر کی صبح آگ لگی تھی، آگ بجھانے کی کوششوں میں فائر فائٹرز سمیت 30افراد زخمی ہوئے،ڈھاکا کے آگ سے متاثرہ شاپنگ سینٹر کی 15سو دکانوں میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی جیل میں ایک قیدی کو کھٹملوں نے زندہ ک...

امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسا،یہ الزام قیدی کے خاندان کے وکیل نے عائد کیا ہے،35سالہ لاسن تھامسن نامی قیدی کے خاندان کی جانب سے موت کی تحقیقات کرانے اور مقامی جیل کو بند کرنے یا اس کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ہلاک قیدی کے خاندان کا الزام ہے کہ لاسن تھامسن کی موت جیل کے ایک خستہ حال اور غلیظ کمرے میں کھٹملوں کے باعث ہوئی،لاسن تھامسن کو ایک معمولی جرم کے باعث اٹلانٹا کی فولٹن کائونٹی جیل کے نفسیاتی یونٹ میں رکھا گیا تھا کیونکہ اس کی ذہنی صحت خراب بتائی گئی تھی، مگر وہ جسمانی طور پر صحت مند تھا،گرفتاری کے 3ماہ بعد 13ستمبر 2022کو لاوسن تھامسن کو ایک خستہ حال کمرے کے اندر مردہ دریافت کیا گیا، جس کا جسم کھٹملوں سے بھرا ہو اتھا،اس کمرے میں صفائی کی حالت اتنی خرابی تھی کہ جیل کا ایک ملازم حفاظتی لباس پہن کر اس میں داخل ہوا،لاسن تھامسن کے خاندان کے وکیل مائیکل ہارپر نے بتایا کہ 'جیل کا عملہ اسے میڈیکل یونٹ میں لے جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا مگر ایسا کبھی ہوا ہی نہیں، کیونکہ وہ مردہ پایا گیا، اسے ان کھٹملوں نے زندہ کھا لیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاباما میں مقیم قیدی کے خاندان کو اسے قید کیے جانے کا علم ہی اس وقت ہوا جب حکام کی جانب سے موت کے بارے میں آگاہ کیا گیا،پوسٹمارٹم کی رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوا مگر یہ بتایا گیا کہ قیدی کے جسم میں چھوٹے کیڑوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ نشانات تھے جبکہ اس کے کمرے میں کھٹملوں کی تعداد بہت زیادہ تھی،رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ قیدی کے پورے جسم میں خراشیں اور زخم موجود تھے جو کہ کھجانے یا کھال نوچنے کا نتیجہ ہیں،وکیل نے تو ایسی تصاویر بھی جاری کیں جس میں قیدی کی لاش کا منہ اور پیٹ کھٹملوں سے ڈھکا ہوا تھا جبکہ کمرے کی خوفناک حالت بھی ظاہر ہوتی ہے،جیل کے حکام نے کہا ہے کہ قیدی کے موت کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جیل کی حالت بہتر بنانے کے لیے 5لاکھ ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں یوکرین کا طیارہ گرانے میں ملوث 10ف...

ا یرانی عدالت نے 2020میں تہران کی فضائی حدود میں یوکرین کے مسافرطیارے کو مار گرانے کے واقعے میں ملوث 10فوجی اہلکاروں کو سزا سنا دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان میں ایک اہلکارکو سب سے زیادہ 10سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق ایک کمانڈرکو 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ 9دیگر کو ایک سے 3سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہیٹ اسٹر...

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 11افراد ہلاک ہو گئے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومتی سرپرستی میں ایوارڈز شو کی تقریب کا اہتمام تپتے سورج کے نیچے کھلے میدان میں کیا گیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، ایک نامور سماجی رہنما کی خوشنودی کے لیے ہونے والے ایوارڈز شو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،ایوارڈز شو کی تقریب میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے باعث ایوارڈز شو میں شریک 11افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں افراد کو ڈی ہائیڈریشن اور گرمی سے جڑی دیگر شکایات کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا،یاد رہے کہ ممبئی سے قریب جہاں ایوارڈز شو کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پر درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور طبی ماہرین نے شدید گرمی کے باعث عوام کو دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے منع کر رکھا ہے کیونکہ بھارت میں اپریل کو گرم ترین مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھٹنڈا واقعہ،بھارتی فوجی نے اپنے ہی چار ساتھ...

بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر چار فوجیوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق 12اپریل کو بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ سے 4فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک فوجی اہلکار کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے اہلکار دیسائی موہن نے چاروں فوجیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے،پولیس کے مطابق چاروں فوجیوں کو 12اپریل کو ان کے ملٹری اسٹیشن میں سوتے ہوئے قتل کیا گیا تھا،بھارتی فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی جوان نے پولیس کی تفتیش کے دوران 12اپریل کو اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جس کی وجہ اس نے ذاتی عناد بتائی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9اپریل کو اس نے لوڈڈ میگزین کے ساتھ اسلحہ چوری کیا جسے اس نے چھپا دیا جب کہ 12اپریل کو اس نے اپنے خفیہ مقام سے ڈیوٹی کے دوران اسلحہ نکالا اور فلور پر جاکر سوتے ہوئے اپنے چاروں ساتھیوں کوقتل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی وزیر خارجہ کا سوڈان کے متحارب عسکری سر...

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں آرمی اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے سوڈان کے متحارب عسکری سربراہان سے رابطہ کیا ہے،سعودی وزیر خارجہ نے دونوں سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب قطر کی فضائی کمپنی نے سوڈان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا،عرب لیگ اورچین کی جانب سے سوڈان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا،واضح رہے کہ خرطوم میں اقتدار کے لیے دو سال سے آرمی اور پیراملٹری فورس کے درمیان رسا کشی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی مسلمان سیاستدان بھائیوں کا قتل حکومت...

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارت میں مسلمان سیاستدان بھائیوں کے قتل کو حکومت کا چالاک حربہ قرار دے دیا،ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں مسلمان سیاستدان بھائیوں کا قتل دراصل پلواما حملے اور بدعنوانی کے بارے میں ستیا پال ملک کے تہلکہ خیز انکشافات سے توجہ ہٹانے کا چالاک حربہ ہے،انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں انارکی اور جنگل راج پھیل گیا ہے، بھارت میں جے شری رام کے نعروں کے درمیان لاقانونیت کا جشن منایا جا رہا ہے،سابقہ وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ بھارت میں یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ستیا پال کے تہلکہ خیز انکشافات سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جاسکے،واضح رہے کہ بھارت میں مسلح افراد نے مسلمان ممبر قانون ساز اسمبلی اور ان کے بھائی کو پولیس حراست میں اس وقت قتل کردیا تھا جب وہ ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کرانے آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ اپریل، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں