چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں مذاکرات سے قبل عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے لیے ایک استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
حسن ابدال کے گردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کے دوران ایک سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کررہا ہے۔ (شِنہوا)
ہائیکو (شِنہوا) صفائی مصنوعات تیار کرنے والی جرمن کمپنی کارچر چینی صارفین کی مختلف نوعیت کی ضروریات پوری کرنے اور چینی منڈی میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہے۔ کارچر نے تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائےصرف نمائش میں پہلی بارشرکت کی تھی۔
چین میں کارچر کے سربراہ تانگ شیاؤ ڈونگ نے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کے دوران شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 2 برس میں نمائش پر گہری توجہ مرکوز کی ہے۔ نمائش کی کامیابی نے دنیا کے سامنے کھلے پن میں چین کے عزم ، اعتماد اور چینی منڈی میں کھپت کی زبردست صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔
کمپنی رواں سال کی نمائش سے اعلیٰ توقعات کے ساتھ برانڈز بارے آگاہی بڑھانے ، زیادہ کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور چینی صارفین سے متعلق بہترادراک کی توقع رکھتی ہے۔
کارچر صفائی مصنوعات تیار کرنے والی معروف عالمی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس نے دنیا بھر کے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو گھر ، باغ ، کمپنی اور ہوٹل کی صفائی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں 3 ہزار سے زائد مصنوعات پیش کی ہیں۔
تانگ نے گہری صفائی ، سبز، محفوظ اور آلودگی سے پاک زندگی کی بڑھتی طلب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھپت کے اپ گریڈ ہونے اور اس میں نئے کاروبار کے ابھرنے سے چینی صارفین رہائشی ماحول اور گھروں کی صفائی میں اعلیٰ ضروریات کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔
گھرانوں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے کمپنی نے رواں سال نمائش میں ایک کثیر افعال کا حامل گھریلو اسٹیم کلینر اور فولڈ ایبل آؤٹ ڈور کلینر لانچ کیا ہے۔ اس کے ذریعے اُن نوجوان صارفین کو ہدف بنایا گیا ہے جو کیمپنگ، جاگنگ اور سائیکلنگ جیسی آوٹ ڈور سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں ۔
ہائیکو (شِنہوا) پرتعیش گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں شرکت کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ پراپنی نگاہیں مرکوزکردی ہیں۔
ووکس ویگن نے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں پیر سے ہفتہ تک منعقدہ نمائش میں اپنی پورشے بینٹلے اور لیمبورگینی جیسی پرتعیش گاڑیاں پیش کی۔
پورشے نے اپنا خالص الیکٹرک کار ماڈل ٹیکن فور ایس ، بینٹلے نے پلگ اِن ہائبرڈ اور برطانیہ کی لوٹس نے مکمل الیکٹرک ایس یو وی نمائش کے لئے پیش کی تھی۔
چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ نے گزشتہ چند برس میں تیزرفتار ترقی کی ہے جس سے مزید کارساز ادارے اس مارکیٹ کی طرف راغب ہوئے ہیں۔
چینی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار شو شینگ فینگ نے نمائش کے موقع پر کہا کہ چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس دوگنا ہو کر 68 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو دنیا میں مجموعی طور پر فروخت ہونے گاڑیوں کے ایک چوتھائی سے زائد ہے۔
پورشے چائنہ کے نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر شینگ ٹنٹزشر نے بتایا کہ نوجوان صارفین تمام الیکٹرک ماڈلز کو بے حد سراہتے ہیں۔
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 133 ویں چائنہ درآمد و برآمد میلے کی آن سائٹ سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
طویل عرصے سے جاری اس میلے کو کینٹن میلہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ 3 مراحل میں 5 مئی تک جاری رہے گا۔
اس مرتبہ نمائشی رقبہ اور نمائش کنندگان کی تعداد ماضی کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ میلے نے 220 ممالک اور خطوں کے خریداروں کو خوش آمدید کہا ہے۔ جو یورپ ، امریکہ ، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ابھرتی منڈیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
رواں سال آف لائن نمائش کا رقبہ 15 لاکھ مربع میٹر ہے۔ جس میں تقریباً 35 ہزار نمائش کنندگان کے لئے 70 ہزار کے قریب بوتھ بنائے گئے ہیں۔
نمائش کے برآمدی حصے میں معروف برانڈز یا ٹیکنالوجیز کے تقریباً 5 ہزار 700 اداروں کو جگہ دی گئی ہے۔
جبکہ درآمدی حصے میں امریکہ، کینیڈا، اٹلی، جرمنی اور اسپین جیسے 40 ممالک اور خطوں کی 508 کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔
اس میلے کا آغاز 1957 میں ہوا تھا اور یہ سال میں 2 مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ چین کی غیرملکی تجارت کو جانچے کا ایک بڑا پیمانہ بھی تصور ہوتا ہے۔
کیوٹو (شِنہوا) ایکواڈور کی ایک جیل میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں کم از کم 12 قیدی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔
اٹارنی جنرل دفتر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ " بالغان اور نوعمرمجرموں کے مربوط قومی خدمت مرکز" نے اطلاع دی ہے کہ یہ چھڑپیں صوبہ گوایاس کے صدر مقام گوایاکوئل کے لیٹوریل جیل میں ہوئی تھیں۔ یہ شہر ملک کے پرتشدد شہروں میں سے ایک ہے۔
حکومت کے مطابق تصادم جیل پر کنٹرول کے لئے 4 وارڈز کے قیدیوں کے درمیان ہوا۔ ان قیدی کا تعلق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔
ہفتے کی صبح تک ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کردی گئی تھی۔ زخمیوں کو گوایاکوئل کے کیئر ہومز میں منتقل کردیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایکواڈور کی جیلوں میں فروری 2021 کے بعد قتل وغارت کے کئی واقعات ہوئے جس میں 400 سے زائد قیدی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان جھگڑوں کی وجہ طاقت کا مظاہرہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے نئے چارجنگ پلگ کی تعداد میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم توسیع ہوئی۔
چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پروموشن الائنس نے بتایا کہ جنوری سے مارچ عرصے میں تقریباً 6 لاکھ 32 ہزار چارجنگ پلگ کا اضافہ ہوا۔ جو 2022 کے اسی عرصے کی نسبت 28.6 فیصد زائد ہے۔
مارچ کے اختتام تک چین میں 58 لاکھ 40 ہزار سے زائد چارجنگ پلگ تھے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 87.9 فیصد زیادہ ہیں۔
پہلی سہ ماہی میں نئی توانائی گاڑیوں کی خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 22.4 فیصد اضافے سے 13 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہی۔
ہائیکو (شِںہوا) تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کو لوگوں کی ریکارڈ تعداد نے دیکھا ۔ نمائش ہفتے کو اختتام پذیر ہوگئی۔
منتظمین نے بتایا کہ رواں سال اس 6 روزہ نمائش کو 3 لاکھ 20 ہزار افراد نے دیکھا ۔ گزشتہ برس شرکاء تعداد 2 لاکھ 80 ہزار تھی۔
نمائش میں 65 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 382 سے زائد برانڈز نے شرکت جبکہ 35 ممالک اور خطوں سے 2 ہزار سے زائد غیرملکی خریدار کاروباری مواقع کی تلاش میں یہاں آئے۔
ایکسپو کے دوران کشتیوں کی نمائش اور فیشن شوز کا بھی انعقاد کیا گیا۔
تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کا موضوع " کھلے مواقع کا اشتراک، مشترکہ بہتر زندگی کی تخلیق" تھا۔ یہ چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس ردعمل کو بہتر بنانے کے بعد پہلی بڑے پیمانے پر منعقدہ آف لائن بین الاقوامی نمائش بھی تھی۔
جیوچھوان (شِنہوا) چین نے اتوار کی صبح لانگ مارچ-4 بی راکٹ کے ذریعے ایک نیا موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
راکٹ نے چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے صبح 9 بج کر 36 منٹ (بیجنگ وقت ) پر اڑان بھری اور جلد سیٹلائٹ فینگ یون 3 صفر 7 کو طے شدہ میں بھیج دیا۔
یہ سیٹلائٹ موسم کی پیش گوئی، آفات کی روک تھام و تخفیف، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خدمات مہیا کرے گا۔
لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 471 ویں پرواز تھی
بیجنگ (شِنہوا) چین میں جائیداد کی مارکیٹ میں تجارتی لین دین گزشتہ برس 225 کھرب یوآن (32.8 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو ایک نئی بلندترین سطح ہے۔
چائنہ ریاستی ملکیتی جائیداد ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں تقریباً 148.6 کھرب یوآن کے مالیاتی اثاثوں کا لین دین ہوا۔ خریداری ٹرانزیکشنز اور اثاثے و سرمایہ ٹرانزیکشنز بالترتیب 51 کھرب یوآن اور 18.8 کھرب یوآن رہیں۔
قدرتی وسائل کے سودے 649.7 ارب یوآن تھے جبکہ کاربن اور آلودگی کے اخراج حقوق سمیت ماحولیات بارے مختلف حقوق کا لین دین 13.33 ارب یوآن تھا۔
قابل ذکر بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیا ژونگ رِن نے کہا کہ مارکیٹ کو اب بھی زیادہ جدید اور ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ معیار کو پورا کرکے زیادہ مارکیٹ پر مبنی خدمات پیش کی جاسکیں۔
شیا نے اصلاحات اور اختراع کو آگے بڑھانے اور قومی یکجہتی کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
حسن ابدال کے گردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلے کے دوران سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین،مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر وائی فینگ میں پتنگ باز 40 ویں وائی فینگ بین الاقوامی پتنگ میلے کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔اس میلے میں پتنگ اڑانے کیلئے سادہ دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر وائی فینگ میں منعقدہ وائی فینگ بین الاقوامی پتنگ میلے میں لوگ شریک ہیں۔اس میلے میں پتنگ اڑانے کیلئے سادہ دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر وائی فینگ میں منعقدہ 40 ویں وائی فینگ بین الاقوامی پتنگ میلے میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)
دی کشمیر ساگا
پاکستان نے بے شمار غلطیاں کیں جنہیں یہ ہیچ مداں روکنے پر قادر تھا اور نہ ہی صاحبانِ اقتدار کی روش تبدیل کرنے پر۔ البتہ یہاں اُن دو فاش غلطیوں کا خصوصی طور پر ذکر کرنا ضروری ہے جن سے میں ذاتی طور پر آگاہ ہوں۔
پہلے واقعہ کا تعلق جنرل اکبر خان سے ہےجس میں وہ شریک تھے اور جس کا ذکر اُنہیں اپنی تصنیف (Raiders in Kashmir) میں کرنا چاہیۓ تھا مگر اُنہوں نے بالکل نہیں کیا۔
ہمیں کشمیر میں آزادی کی اپنی منظم اور مربوط مہم کے دوران اچانک کشمیر ایئرپورٹ کی فوجی اہمیت کا احساس ہوا جو سرینگر کا واحد علاقہ تھا جہاں بھارت بذریعہ فضا اپنی فوج اُتار سکتا تھا۔
پٹھان کوٹ میں فوج ُتاری جاسکتی تھی مگر وہاں سے زمینی راستہ موجود نہ تھا سوائے سرینگر کے اور پھر ایسا ہی ہوا۔ بھارت نے اس فضائی سہولت کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے 1947 میں برتری حاصل کرلی جو بعد میں بھی جاری رہی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس مقصد کے لیۓ خصوصی طور پر سخت جان اور ماہر نشانہ باز تیار کیۓ گئے تھے جن کی قیادت ایک قابلِ بھروسہ مگر (سیاسی محرکات کے حامل) ایک ایسے شخص کو سونپی گئی جو جنرل اکبر خان کا انتخاب اور پسندیدہ تھا (میں خود نام نہیں لے رہا )۔
اس خصوصی دستہ کی ذمہ داری ایئرپورٹ کو، عقب سے چاروں اطراف سے گھیرے رکھتے ہوئے، دور سے اہداف کو نشانہ بنانا اور فائرنگ کرنا تھا تاکہ بھارتی فوجی طیارے وہاں اُتر نہ پائیں۔ یہ کوئی مُشکل کام نہ تھا۔
پوری ریاست میں پھیلی ہوئی ڈوگرہ فوج کمزور اور غیر مؤثر ہوچکی تھی۔ بانہال درہ، دُشوار گذار تھا اور بھارتی فوج کے لیۓ وہاں پہنچنا کسی صورت ممکن نہ تھا۔ لہذا ڈوگرہ یا بھارتی وادئِ کشمیر کا دفاع کرنے کے قطعی قابلِ نہیں تھے،
ہمارے نشانہ بازوں کے اُس خصوصی دستہ اور کماندان کا کوہالہ سے کچھ آگے بڑھنے کے بعد، واپسی ایک ایسا المیہ تھا جس کے باعث 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجی بلا مزاحمت سرینگر ایئرپورٹ پر اُترنے، کشمیر میں داخل ہونے اور قابض ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
ہمارے مجاہدین بارہ مولہ اور پٹھان علاقہ میں پہلی انڈین رجمنٹ اور اس کے کمانڈروں کا پہلے ہی تقریباً مکمل خاتمہ اور صفایا کرچکے تھے۔ یہ (Kamaoon Regiment) تھی جس میں سکھ بھی شامل تھے۔ کشمیر کی تحریکِ آزادی کی تاریخ کا یہ ایک اہم واقعہ تھا۔
دوسرا اہم واقعہ جس کو میں یہاں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ 24 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر میں ایک متوازی حکومت کے قیام کا باقاعدہ اعلان تھا جس کا سربراہ میں خود تھا۔
اُس وقت ہمارے پاس تیس سے چالیس ہزار کے لگ بھگ افسران اور نفری موجود تھی۔ ہم پونچھ شہر کے سوا، پورے صوبہ کو آزاد کرواچکے تھے۔ میرپور اور کوٹلی بھی تقریباً آزاد ہوچکے تھے۔
ریاست کے مجموعی رقبہ (84,000 مربع میل) کے تقریباً آدھے پر ہمیں کُلی اختیار حاصل تھا اور کارگل کا انتہائی شمالی علاقے کا وسیع رقبہ بھی ہمارے زیرِ اثر آچکا تھا۔
ہم، وادی کے شو پیاں قصبہ کے عقب میں تھے۔ راجوڑی فتح کرنے کے بعد، ہم وہاں ایک انتظامی یونٹ مقرر کرچکے تھے۔
یہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آسمان سر پر اُٹھا رکھا تھا اور پاکستان کو مسلسل جارح قرار دے رہا تھا۔ اور ایسا لگتا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ ہونے والی ہے۔
پاکستانی فوج، پورے برِصغیر میں پھیلی ہوئی تھی اور حالات کسی بھی وقت تشویشناک شکل اختیار کرسکتے تھے۔ ہر روز ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین پاکستان پہنچ رہے تھے جس کے باعث حکومتِ پاکستان کو مُشکلات کا سامنا تھا۔
ادھر بھارت نے مہاراجہ کے کسمپُرسی کی حالت میں سرینگر سے فرار کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے، 27 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ کے ساتھ الحاق کا ایک مشروط معاہدہ کیا اور کشمیر میں اپنی فوج اُتارنے کا ایک عیارانہ حربہ استعمال کرتے ہوئے اختیار سنبھال لیا جبکہ پاکستان ایسے کسی قانونی استحقاق سے محروم رہا۔
میں فوری طور پر کراچی روانہ ہوا اور حکومتِ پاکستان کو یہ مشورہ دیا کہ وہ ریاستِ کشمیر کے الحاق کو آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ایماء پر تسلیم کرلے تاکہ پاکستان کو اپنی افواج جموں و کشمیر میں داخل کرنے کا قانونی حق حاصل ہوجائے۔
نومبر 1947 کے آغاز میں، قائدِ اعظم کا نقطۂ نظر بھی تقریباً یہ ہی رہا ہوگا جبکہ میری تجویز کو وزیرِ اعظم لیاقت علی خان نے رد کردیا۔
مجھے یقین ہے کہ اگر پاکستان ہمت سے کام لیتا تو کوئی راستہ نکل آتا اور یہ معاملہ ہماری خواہشات کے مطابق طے پاجاتا۔ میرے خیال میں اس تجویز پر عمل نہ کرنا، پاکستان کی ایک سنگین غلطی تھی۔
(جاری ہے)
سردار محمد ابراہیم خان
بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت پبلک سیکورٹی نے سائبر اسپیس میں جعلی اطلاعات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
وزارت کے مطابق 100 دن تک جاری رہنے والی یہ مہم حالیہ برسوں میں بعض ہائی پروفائل واقعات سے متعلق غلط اطلاعات کے باعث سائبر اسپیس میں خلل پیدا ہونےکے باعث شروع کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق، پولیس ان لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی جو انٹرنیٹ پر جھوٹی اطلاعات گھڑتے ہیں یا آگے پھیلانے کو منظم کرتے ہیں، منصوبہ بندی کرتے ہیں یا حصہ لیتے ہیں اور ایسے گروہ جو اطلاعات فراہم کرنے اور غیر قانونی طور پر منافع حاصل کرنے کے مقصد سے توجہ مبذول کرنے کے لیے واقعات کاغلط استعمال کرتے ہیں۔ اس مہم میں ایسی انٹرنیٹ کمپنیوں کو دیکھا جائے گا جو اس حوالے سے سنگین مسائل کا شکار ہیں، اور غیر قانونی اکاؤنٹس کو متعلقہ آن لائن پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا جائے گا۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے روس سے متعلقہ نام نہادالزامات کے تحت چینی کمپنیوں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست اور خصوصی طور پر نامزد فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے ہفتہ کو کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اس کی اجازت نہیں دیتی۔ یہ یکطرفہ پابندیوں اور اپنے داخلی قوانین کا بین الاقوامی سطح پر نفاذ کا ایک غیر معمولی حربہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس اقدا م سے چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عالمی صنعتی و سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

بیجنگ(شِنہوا)چین نےاپنی سرزمین کے اندر میزائل کو فضا میں ہی روکنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران مطلوبہ مقاصد حاصل کئے گئے۔
وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، 14 اپریل کی شام کو چینی سرزمین کے اندر زمین پر مبنی مڈ کورس میزائل انٹرسیپشن ٹیسٹ کیا گیا اور ٹیسٹ کے مطلوبہ مقاصد حاصل کیے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ دفاعی نوعیت کا تھا جس کا کوئی دوسرا ملک ہدف نہیں تھا۔
گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے تقابلی فوائد کی بنیاد پر افرادی قوت کی بین الاقوامی تقسیم میں فعال طور پراپنی شرکت کو جاری رکھے گا۔ 133ویں چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کی افتتاحی تقریب سے اپنے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس سے چین کی اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کوبھی فائدہ پہنچے گا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ میڈ ان چائنہ" مصنوعات نے دنیا بھر کے لوگوں کو سستی مصنوعات فراہم کی ہیں اور چین کی بڑے حجم کی مارکیٹ نے دوسرے ممالک کی معیاری مصنوعات کے لیے وسیع مارکیٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کھپت کی اپ گریڈنگ رجحان کی پیروی کرتے ہوئے
درآمدات کو فعال طور پر وسعت دے گا، صنعتی تبدیلی اوراپ گریڈنگ اور اشیا اور خدمات کی تجارت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا، غیر ملکی تجارت کے کاروباری ماڈلزمیں جدت کی حمایت اور ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے درمیان تعامل کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین بیرونی دنیا کے لیے خود کو کھولنے کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم اور اقتصادی کھلے پن کی باہمی مفاد پرمبنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے کی کوشش ہے جو تمام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرتی ہے۔
چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں مذاکرات سے قبل عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے لیے ایک استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں مذاکرات سے قبل عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے لیے ایک استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں مذاکرات سے قبل عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے لیے ایک استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں مذاکرات سے قبل عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے لیے ایک استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین اور برازیل کے صدور کے درمیان بیجنگ میں بات چیت سے قبل چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور ان کی اہلیہ روزانجیلا لولا دا سلوا کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے مختلف مذاہب کے مقدس تہوار ایک ساتھ آنے کے خصوصی موقع پرامن کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا،رواں ماہ دنیا بھر کے مسیحی ایسٹر،یہودی یوم فسح اور سکھ مذہب کے پیروکار بیساکھی کا تہوار منارہے ہیں جبکہ مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کا مہینہ ہے۔
اپنے افتتاحی کلمات میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور تنازعات تباہی، غربت اور بھوک کو جنم دے رہے ہیں، جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہورہے ہیں۔ موسمیاتی افراتفری چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے اور یہاں تک کہ پرامن ممالک بھی عدم مساوات اور سیاسی پولرائزیشن کی لپیٹ میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ خوفناک تقسیم کے دور میں، ہم آج مشترکہ مقصد کے لیے یہاں موجود ہیں۔ ہم ایک منفرد لمحے پر جمع ہیں، جب رمضان کاآخری جمعہ ہے، عیسائی ایسٹر منارہے ہیں، یہودیوں کے پاس اوور کااختتام ہے اور سکھ بیساکھی کے تہوار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کیلنڈر بھی لوگوں کے متحد ہونے ، اپنے سیارے کے لیے اتحاد اور امن کے لیے متحد ہونے کا پیغام دے رہاہے۔
ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا مغربی شہر واکایاما کے دورے میں تقریر کے دوران سموک بم کے دھماکے میں محفوظ رہے جنہیں بحفظات طریقے سے منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مشتبہ شخص جس نے پائپ نما بم واکایاما کی ایک بندرگاہ پر پھینکا جہاں کشیدا ہفتہ کے روز دورے پر موجود تھے جبکہ حملہ آور کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
این ایچ کے کی فوٹیج میں لوگوں کے ہجوم کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب اس علاقے میں دھواں بھر گیا اور وہاں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
کیوڈو نیوز اور دیگر میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق دھوئیں کے ساتھ مشابہت والا دھماکہ خیز مواد مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 30 منٹ پر کشیدا کے قریب اس وقت پھینکا گیا جب وہ ایوان نمائندگان کے ضمنی انتخاب کی حمایت میں کھلے مقام میں تقریر کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کو فوری طورحفاظت میں لیا گیا اورانہیں جائے وقوعہ سے نکالا گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے ایک بیان میں کہا کہ ایک بچے سمیت تین افراد ربڑ کے خول والی دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اور 40 افراد کے سانس لینے کے جسمانی نظام کو پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائر کی جانے والی آنسو گیس سے نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نابلس شہر کے قریب بیت دجان اور بیتا کے دیہاتوں کے ساتھ شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم گاؤں میں آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
بیتا گاؤں میں فلسطینی ایک قریبی اسرائیلی بستی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں جو مئی 2021 سے گاؤں کی زمین پر مبینہ طور پر تجاوزات پر مبنی ہے ۔
اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
بیتا اور بیت دجان دونوں دیہاتوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کے مقامات رہے ہیں جہاں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا)چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی فروخت میں مارچ میں اضافہ ہوا جس سے ملک کی آٹوموٹیو مارکیٹ کو اپنی ماحول دوست منتقلی کو تیز کرنے میں مدد ملی۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن ( سی پی سی اے) کے اعداد و شمارکے مطابق پچھلے مہینے چین میں نئی توانائی والی کاروں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 21.9 فیصد بڑھ کر5 لاکھ 43 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نئی توانائی سے چلنے والی کاروں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 22.4 فیصد بڑھ کر 13 لاکھ 10 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
چین کی تیار کردہ نئی توانائی والی کاریں بیرون ملک مارکیٹوں میں مقبول ہیں۔ سی پی سی اے کا کہنا ہے کہ چین کی معروف این ای وی کمپنی بی واے ڈی کی مارچ میں برآمدات 13 ہزار 312یونٹس تک پہنچ گئیں جبکہ ٹیسلا چین نے 12 ہزار 206 یونٹس برآمد کیے ہیں۔
لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کے مریخ پر موجود ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر اپنی 50ویں پرواز مکمل کر لی ہے۔ ناسا کے مطابق، زمین کے علاوہ کسی بھی دوسرے سیارے پر موجود اس پہلےہوائی جہاز نے جمعرات کو یہ 50 واں سنگ میل حاصل کیا۔ اور اس نے 145.7 سیکنڈ میں 322.2 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ناسا نے کہا کہ ہیلی کاپٹر نے 800 میٹر چوڑے گڑھے "بیلوا کریٹر" کے قریب اترنے سے پہلے 18 میٹر کی اونچائی کا نیا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔
انجیونٹی نامی یہ ہیلی کاپٹر18 فروری 2021 کو ناسا کےپرزیورینس روور کے ساتھ مریخ پر پہنچا تھا۔یہ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقت سے چلنے والی پرواز کی جانچ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہے۔

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ نے کہا ہے کہ خلائی سرگرمیوں سے متعلق حالیہ نوٹس کا مقصد ایئرٹریفک سروس کے محکموں اور فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو سرگرمیوں کے ممکنہ اثرات سے خبردار کرنا تھا جو "فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ذمہ دار اور روایتی طریقہ کار ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکی ترجمان ژوفینگ لیان نےان خیالات کااظہارڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کے اس الزام پر میڈیا کے استفسار کے جواب میں کیا کہ تائے پہ فلائٹ انفارمیشن ریجن مین لینڈ کی خلائی سرگرمیوں سے متاثر ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نے حقائق کو مسخ کیا اور آبنائے پارتصادم کو ہوا دینے کی کوشش میں عوام کو اپنے خود غرضانہ مفادات کے لیے دھوکہ دیا، ایسی سیاسی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ژونگ شیانگ میں ایک شپ یارڈ میں حادثے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بج کر20 منٹ پروی لونگ شپ یارڈ میں پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کروشیا کےشہر لوکوے میں برف سے ڈھکی آبادی کا منظر۔(شِنہوا)
غزہ شہر میں بین الاقوامی یوم قدس کے موقع پرفلسطینی ایک ریلی میں شریک ہیں جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس کے چھاپوں کے خلاف احتجاج کے ساتھ عالمی یوم قدس منایا۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اپنے برازیلی ہم منصب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے بات چیت کی۔
شی نے لولا کا چین کے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا اور بیجنگ میں موسم بہار میں ایک پرانے دوست سے ملنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ شی نے لولا کو ان کی حکومت کے مضبوط آغاز پر مبارکباد دی۔
انہوں نے ذاتی طور پر لولا سے اپنی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار بھی کیا جنہیں ایک بیماری کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ شی نے کہا کہ وہ لولا کو مکمل صحت یاب ہوتے دیکھ کر بہت خوش ہیں اور لولا کی صحت یابی کے فوراً بعد چین کا طویل سفر کر کے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے کی تعریف کی۔
شی نےکہا کہ چین اور برازیل بالترتیب مشرقی اور مغربی خطوں میں دو سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں۔ جامع سٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر چین اور برازیل کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ سٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اورفروغ دینے سمیت ان تعلقات کو اپنے سفارتی ایجنڈے میں ترجیح دیتا ہے۔
شی نے کہا کہ لولا چینی عوام کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے طویل عرصے سے چین-برازیل دوستی اور دوطرفہ تعلقات کی غیر معمولی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
شی نے لولا کے ساتھ سٹریٹجک نقطہ نظر سے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ نئے دور میں چین اور برازیل کے تعلقات کے لیے ایک نیا مستقبل بنایا جا سکے اور دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
شی نے کہا کہ چین کے لیے 2023 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی 20ویں قومی کانگریس میں طے شدہ رہنما اصولوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پہلا سال ہے۔ سی پی سی چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک میں تبدیل کرنے اور جدیدیت کی طرف چینی راستے کے ذریعے تمام محاذوں پر قومی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش میں پوری قوم کی رہنمائی کر رہی ہے۔
شی نے کہا کہ اس نئے سفر پرچین اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا، ترقی کے نئے نمونے کی تشکیل کو تیز کرے گا اور اعلیٰ معیاری کھلے پن کو فروغ دے گا۔ اس سے برازیل اور دنیا بھر کے ممالک کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کادوسرا اجلاس 24 سے 26 اپریل تک بیجنگ میں ہوگا۔ اس بات کا فیصلہ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے کی۔
مجوزہ ایجنڈے کے مطابق، آئندہ ہونے والے اجلاس میں قانون ساز انسداد جاسوسی قانون پر نظرثانی مسودے ،چھنگھائی تبت سطح مرتفع پر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مسودہ قانون اور ایک رکاوٹوں سے پاک ماحول کی تعمیر سے متعلق مسودہ قانون پر غور کریں گے۔ قانون ساز ریاستی کونسل کی جانب سے ماحولیات کی صورتحال اور 2022 کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کی تکمیل اور نئے دور میں بیرون ملک مقیم چینی شہریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
این پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور اسناد کمیٹی کے ارکان کے لیے مسودہ فہرست ،کچھ سرکاری تقرریوں اور برطرفیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور چین کے دورے پر آئی ہوئی جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے بیجنگ میں سفارت کاری اور سلامتی سے متعلق چین-جرمنی سٹریٹجک مذاکرات کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت کی۔
چھن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات کو فروغ دیا اوروہ اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیادوں کی تلاش اور باہمی فائدے کے حصول کے لیے پرعزم رہے ہیں جس سے نہ صرف دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا ہے بلکہ چین اور یورپ کے تعلقات کی ترقی میں بھی رہنمائی ملی ہےاور عالمی امن و استحکام کو بھی فروغ ملا ہے۔
چھن نے کہا کہ چین اور جرمنی کے تعلقات نے گزشتہ تین سالوں میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور خاطر خواہ پیش رفت کی ہےجو اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ مختلف تہذیبیں ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتی ہیں اور بات چیت، تبادلے اور تعاون چین جرمنی تعلقات کاستون اور صحیح راستہ ہیں۔
چھن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین اور جرمنی حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات خودمختاری سے قائم کرنے چاہیئں۔
چھن نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو دنیا کو ایک بڑی چینی مارکیٹ فراہم کرے گا جس سے جرمنی سمیت تمام ممالک کو ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ ہمہ جہتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ،انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ چین-جرمنی بین الحکومتی مشاورت اور اعلیٰ سطح کے عوامی مذاکرے کے لیے مشترکہ طور پر تیاری کریں اور دونوں ممالک کے درمیان 70 سے زائد ڈائیلاگ میکانزم کو فعال بنائیں۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی اہلیہ روزانجیلا لولا دا سلوا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پھنگ نے کہا کہ انہیں روزانجیلا سے مل کر بہت خوشی ہوئی جو موسم بہار میں برازیلی صدرلولا کے چین کے سرکاری دورے پر ان کے ہمراہ آئی ہیں۔ چین اور برازیل کے درمیان جغرافیائی فاصلے کے باوجود دونوں قوموں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اوروہ رنگا رنگ ثقافتی تبادلوں اور تعاون سے استفادہ کرتے ہیں۔
پھنگ نےروز انجیلاکو چین کی تاریخ، ثقافت اور مختلف دلکش مقامی خصوصیات سے متعارف کرایا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور مضبوط دوستی کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدرلولا اور روزانجیلا کا دورہ خوشگوار اور نتیجہ خیز ہوگا۔
روز انجیلا نے چینی صدر شی اورانکی اہلیہ پھنگ کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے لیکن وہ پہلے ہی محسوس کر چکی ہیں کہ چین ایک طویل تاریخ اور گہری ثقافت کے ساتھ ساتھ جدید دور کی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے چین کے بارے میں افہام و تفہیم اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

نیشنل گیمز میں اسلام آباد کا دستہ بھجوانے کے بارے میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس 17 اپریل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہوگا۔ گز شتہ روز اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی منیجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری محمد سرور رانا نے بتایاکہ نیشنل گیمز 22 سے 30 مئی تک کوئٹہ میں کھیلی جائیگی جس میں اسلام آباد کا 205 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔ جو کہ 200 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن سے منسلک تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے تمام نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے اور اجلاس میں اسلام آباد کے دستہ کو آخری شکل دی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زمبابوے کرکٹ نے ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے تعاون سے ملک کے فرنچائز پر مبنی ٹی 10 ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ اسٹارز کو شامل کرنا ہے۔ نئے ٹورنامنٹ کو زیم افرو ٹی 10 کا نام دیا گیا جس کا افتتاحی ایڈیشن اگست میں ہوگا اور اس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فرنچائزز، کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخیں، مقابلے اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ابوظبی ٹی 10 اور سری لنکا 10 کا انعقاد کرنے والی کمپنی ٹی 10 گلوبل سپورٹس اس مقابلے کا اہتمام کررہی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں زیم افرو ٹی 10 کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکوہلانی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لیگ شائقین اعلی معیار کی تفریح مہیا کرے گی۔ ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ وہ زمبابوے میں ٹی 10 کرکٹ کا جادو لانے پر پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہماری وابستگی بڑھتی جارہی ہے، ہم زمبابوے میں ایک دلچسپ فارمیٹ لانے پر خوش ہیں جو نہ صرف کھیل تک رسائی، کشش اور ترقی کو آگے بڑھائے گا بلکہ فرنچائزز میں نجی سرمایہ کاری کے لئے بھی ایک بڑا موقع فراہم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر میں ترقیاتی بجٹ پر 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لییتین ارب 40کروڑ روپے کے چوتھی کوارٹر میں فنڈز جاری ہونے تھے جس میں سے 1.24 ارب روپے کی کٹوتی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ مالی معاملات پر پہلے ہی مسال کا شکار ہے کیونکہ اس سے قبل بھی پی ایس بی کے غیر ترقیاتی اخراجات پر پچاس فیصد کٹوتی کی گئی تھی۔ اب ترقیاتی بجٹ اور پہلے سے جاری اسکیموں پر کٹوتی کی جا رہی ہے۔ پی ایس بی رواں مالی سال کے دوران اس وقت 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ اس کٹوتی سے پی ایس بی کے کچھ پراجیکٹس کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل کپ 3x3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں باسکٹ بال کلبس حصہ لے رہیہیں ، اسلام آباد کے ملٹی پرپز کورٹ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں شرکت 37ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیاہے ۔ ایونٹ کیپہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 34-53پوانٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں بحریہ ٹاون سی ایچ کو ڈی ایچ اے لیکس کے ہاتھوں 43-56پوانٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں سپرس کلب نے ہاکس گرینز کیخلاف 34-50پوانٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے میچ میں تھنڈرز نے ٹاٹین کو51-62پوانٹس سے جیت اپنے نام کی ۔ سٹی ریپٹرز نے بال میجکشن کو شاندار کھیل کی بدولت 29-47پوانٹس سے شکست دی۔ دیگر پول میچز میں سٹی ریپٹریز نے ریپٹریز واٹ کو 31-46، بلز بی نے بال میجکشن بی کو 32-56، ہاکس بلیوز نے ہاکس گرینز کو 29-47، تھنڈرز نے جی فایو کو 41-59، ریپٹرز ریڈ نے بلز بی کو 37-61، نیٹ ریپرز نے ٹی ڈبلیو سی کو 40-63، بحریہ اے نے میریکلرز کو 29-52پوانٹس سے شکست دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماونٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔ ماونٹ اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے جس کو ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا ہے ، ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔ ساجد سدپارا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے دعاں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی منزل کے بہت قریب ہیں ۔ ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں ، اس سے قبل انہوں نے کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے ہیں ۔ ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں مانٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا، پولیس 3 سال بعد کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل ہوگئی، جدید لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے، میرو لاٹھانی اور افضل مودی کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ کچے کو ڈاکوں سے پاک کرنے کیلئے پولیس کا مشن جاری ہے، رحیم یار خان میں پولیس نے گرینڈ آپریشن تیز کردیا، پولیس کی نفری 3 سال بعد کچہ کراچی کے نوگو ایریا میں داخل ہوگئی۔ آپریشن کے دوران راجن پور پولیس پر ڈاکوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، کچہ کراچی میں نذیر ڈپٹی لاٹھانی، میرو لاٹھانی، شاہ مراد، علی مراد، سائیں داد، افضل مودی، فاروق لاٹھانی کے خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق لاٹھانی گینگ اغوا برائے تاوان، ہنی ٹریپ و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس کے تازہ دم دستے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پیش قدمی کررہے ہیں۔ دوسری جانب کشمور میں گیھلپور کے کچے میں ڈاکوں نے پولیس چوکی کے قیام کے دوران حملہ کردیا، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ضلع بھر کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ڈاگئی محلہ آلہِ دادخیل میں پٹاخے پھٹنے سے 3بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پٹاخوں پر پابندی کے باوجود پولیس و انتظامیہ خریدوفروخت روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور القائدہ سے تعلق رکھنے والے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔ ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی نشاندہی26 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں ہوئی، دہشت گردوں کی گرفتاری ملتان،راولپنڈی اورسرگودھاسے عمل میں لائی گئی۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے419 کومبنگ آپریشنز کیے، کومبنگ آپریشنز کے دوران94 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی