• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

یونیسیف کی 11 افریقی ممالک میں ہیضے کی وبا س...

نیروبی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے مشرقی اور جنوبی افریقہ کے 11 ممالک میں ہیضے کے مریضوں میں اضافےسے نمٹنے کے لیے 17 کروڑ10 لاکھ ڈالرکی اپیل کی ہے۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، کینیا، ایتھوپیا، زیمبیا، جنوبی سوڈان، برونڈی، تنزانیہ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو امدادکی ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق ہیضے سے متاثرہ علاقے میں بچوں اور خاندانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یونیسیف فوری طور پر 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا مطالبہ کر رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملاوی کے لیلونگوے کے بوائلاہسپتال میں ماحولیاتی افسران  ایک شخص کو جراثیم سے پاک کرنے کے بعد خود کو جراثیم سے پاک کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

یونیسیف نے کہا کہ یہ فنڈز وباء سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو زندگی بچانے کیلئے پانی، صفائی ستھرائی، صحت، رسک کمیونیکیشن، غذائیت، بچوں کے تحفظ اورتعلیم کی خدمات کی  فراہمی پراستعمال کیے جائیں گے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے تائیوانی رہنما اورامریکی اسپیکر کی مم...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے  امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکرکیون میکارتھی اور تسائی انگ وین کے درمیان ممکنہ ملاقات کے خلاف ٹھوس جوابی اقدامات سے خبردار کیاہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اگر یہ ملاقات تائیوانی رہنما کی امریکہ کے نام نہاد "ٹرانزٹ" کے دوران  ہوتی ہے، تو یہ ایک اور اشتعال انگیزی ہوگی جوایک چین  اصول کی سنگین خلاف ورزی ہوگی  چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو مجروح کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے نقصان کا باعث ہوگی۔ ژو نے کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اوراس کا  سخت جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دیں گے۔ ژو نے کہا کہ نام نہاد "ٹرانزٹ" اشتعال انگیزی کا سبب ہے جو ایسےواقعات پر مشتمل ہوگا جو ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تسائی بین الاقوامی سطح پر "تائیوان کی آزادی" کے خیال کو آگے بڑھانے اورامریکہ میں چین مخالف قوتوں سے حمایت حاصل کرنے کے مواقع تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تہران اورماسکو طویل مدتی تعاون معاہدے پر دست...

تہران(شِنہوا)ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اورماسکو طویل مدتی تعاون معاہدے پردستخطوں کے لیے حتمی قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق،ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ان خیالا ت کا اظہاراپنے دورہ روس میں ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کے اپنے ورژن کا جائزہ لیا ہے اور اسے حتمی شکل دی ہے ،ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اس معاہدے کا جائزہ لیا ہے اور امید ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اس میں حتمی ترامیم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے مختلف اعلیٰ سطح کے وفود مختلف سطحوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے صدور ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا کامعاشی حالات بہتر ہونے پرایندھن کی...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکاکی بجلی اورتوانائی کی وزیر کنچنا وجی سیکرا نے  کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں 29 مارچ کی رات بارہ بجے سے کمی کی جا رہی ہے۔

بدھ کواعلان کردہ قیمتوں کے مطابق 92 اوکٹین پیٹرول کی قیمت 60 روپے (0.18 امریکی ڈالر) کی کمی سے 340 روپے فی لیٹر اور95 اوکٹین پیٹرول کی قیمت 135 روپے کم ہوکر 375روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

ڈیزل کی قیمت 80 روپے کم ہو کر 325 روپے فی لیٹر اور سپر ڈیزل کی قیمت 45 روپے کم ہو کر 465 روپے ہو جائے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی سے 295 روپے ہو جائے گی۔

وجی سیکرا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ سری لنکا کی حکومت تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرے گی اور بحران کا شکار ملک اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرض کی منظوری کی وجہ سے سپلائرز سے مسابقتی قیمتیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جیانگ شی کے سینئر صوبائی قانون ساز کے خ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے ایک سینئر قانون ساز کے خلاف مبینہ طور پر پارٹی نظم وضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام کی  تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بدھ کو جاری ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق جیانگ شی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر ین می جین کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور  نگرانی  کا قومی  کمیشن تحقیقات کررہا ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام کا خوشگوار سفر

ہنوئی (شِںہوا) آپ شاندار قدرتی مناظر یا روایتی مقامی ثقافتوں کے شیدائی ہیں تو ویتنام میں آپ کو آپ کی پسندیدہ منزل مل سکتی ہے۔ یہاں دن اور رات میں  آپ کو ہر وقت حیرت انگیز نظارے اور سرگرمیاں ملیں گی۔

ویتنام کی کابینہ نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے 3 ماہ کے ای ویزا کی منظوری دیدی ہے جس کے ذریعے اس خوبصورت ملک کی انفرادیت کا احساس دلانے کے لئے دنیا بھر کے سیاحوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

 

ویتنام ، شمالی صوبہ ننہ بن کے قدیم قصبہ ہوا لو کا ایک نظارہ ۔(شِںہوا)

 

ویتنام ، وسطی صوبہ چھوانگ نام کے ضلع تائے گیانگ میں کو ٹو نسلی گروہ کے ارکان روایتی رقص پیش کر تے ہو ئےسیاحوں کا خیرمقدم کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

ویتنام ، دا نانگ کی بانا پہاڑیوں میں گولڈن برج پر سیاح چہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

ویتنام ، وسطی صوبہ چھوانگ نام کے ضلع ڈوئی شویان میں سیاح مائی سن افزائش گا ہ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چینی کمپنیوں کو دباوٗ میں لانے اور بہ...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام کرنے اور دباو میں لانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی نے مبینہ طور پر زیر سمندر کیبل کنٹرول ایکٹ کی منظوری دی ہے تاکہ غیر ملکی مخالفین کو ایسے سامان اور ٹیکنالوجیز تک رسائی سے روکا جا سکے جو زیر سمندر کیبلز کو سپورٹ کرسکتی ہوں یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکیں، اس طرح کلیدی انفراسٹرکچر پر امریکی کنٹرول اور مسابقتی برتری کو مضبوط اور بڑھایا جانا مقصد ہے۔مغربی میڈیا کی رپورٹس میں، نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا گیا ہے کہ امریکہ جو  نام نہاد چینی جاسوسی کے بارے میں فکر مند ہے، نے حالیہ برسوں میں چینی کمپنی ایچ ایم این ٹیک کے کئی منصوبوں کے لیے بولی کو ناکام بنایا ہے جو زیر سمندر کیبلز سے متعلق ہیں۔

روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ان رپورٹس سے متعلقہ سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ مارکیٹ اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور مقامی قوانین کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تعاون میں شامل ہوں۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چینی کمپنیوں کو دباوٗ میں لانے اور بہ...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام کرنے اور دباو میں لانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی نے مبینہ طور پر زیر سمندر کیبل کنٹرول ایکٹ کی منظوری دی ہے تاکہ غیر ملکی مخالفین کو ایسے سامان اور ٹیکنالوجیز تک رسائی سے روکا جا سکے جو زیر سمندر کیبلز کو سپورٹ کرسکتی ہوں یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکیں، اس طرح کلیدی انفراسٹرکچر پر امریکی کنٹرول اور مسابقتی برتری کو مضبوط اور بڑھایا جانا مقصد ہے۔مغربی میڈیا کی رپورٹس میں، نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا گیا ہے کہ امریکہ جو  نام نہاد چینی جاسوسی کے بارے میں فکر مند ہے، نے حالیہ برسوں میں چینی کمپنی ایچ ایم این ٹیک کے کئی منصوبوں کے لیے بولی کو ناکام بنایا ہے جو زیر سمندر کیبلز سے متعلق ہیں۔

روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ان رپورٹس سے متعلقہ سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ مارکیٹ اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور مقامی قوانین کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تعاون میں شامل ہوں۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمیزون نے چین میں ای کامرس تر بیتی مر کز ک...

ہانگ ژو (شِنہوا) ایمیزون گلوبل سیلنگ نے چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں اپنے ایشیا بحرالکاہل فروخت کنندہ تربیتی مرکز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایمیزون گلوبل سیلنگ کا دنیا کا پہلا جامع فروخت کنندہ تربیتی مرکز ہے۔

ایمیزون گلوبل سیلنگ نے کہا کہ چین میں یہ مرکز پیشہ ورانہ، بین الاقوامی اور جا مع سرحد پار ای کامرس ٹیلنٹ کی افزائش کے لئے ایک اہم بنیاد بن جائے گا۔

یہ کمپنی کے موجودہ فروخت کنندہ تر بیتی مرکز اور میکانزم کو چار حصوں میں اپ گریڈ کرے گا، جس میں تربیتی پروگرام، کورس کا مواد، ٹیلنٹ کمیونٹی اور اختراعی انکیوبیشن شامل ہے۔

اعداد و شمار  کے مطا بق 2022 میں  ہانگ ژو کراس بارڈر ای کامرس جامع پائلٹ زون سے سرحد پار ای کامرس برآمدات کی مجموعی مالیت 101.3 ارب یوآن (تقریباً 14.73 ارب امریکی ڈالرز) تھی ، جس میں  گزشتہ سال کی نسبت 18.75 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ ژو میں سرحد پار ای کامرس فروخت کرنے والوں کی تعداد  1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایمیزون کی نائب صدر اور ایشیا گلوبل سیلنگ کی سربراہ سنڈی تائی نے کہا کہ سرحد پار ای کامرس کی پائیدار ترقی تیزی سے چین اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں غیر ملکی تجارت اور ڈیجیٹل معیشت کا انجن بن رہی ہے۔

ایمیزون کے مطابق  ایمیزون گلوبل سیلنگ کی جا نب سے پانچ سال قبل چین میں اپنا آفیشل سیلر ایجوکیشن پروگرام شروع کر نے کے بعد سے 1 کروڑ سے زائد افراد متعلقہ کورسز میں حصہ لے چکے ہیں۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی، سیاحتی نمائش مضبوط معاشی بحالی کا ا...

شنگھائی (شِنہوا) ایک جامع سیاحتی ایکسپو، ٹورازم پلس شنگھائی 2023 شروع ہوگئی ہے۔

6 لاکھ مربع میٹرز کے رقبہ پر ہو نے والی ایکسپو میں 6 اہم نمائشیں ، 90 سے زائد فورمز و سربراہی اجلاس اور 22 مقابلے و ایوارڈز کی تقریبات ہوں گی۔

ایکسپو میں تقریباً 5 ہزار نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

ایکسپو 2 مراحل پر مشتمل ہے جس میں پہلا مرحلہ 28 سے 31 مارچ اور دوسرا 29 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گا۔

چین کے بڑے ہوٹل گروپوں میں سے ایک، بی ٹی جی ہومینز ہوٹلز (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر سن جیان نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نمائشوں کا دوبارہ شروع ہونا ہمیں سیاحتی معیشت کے ترقی بارے زیادہ پراعتماد بناتا ہے۔

سن نے کہا کہ بیجنگ اور شنگھائی جیسے پہلے درجے کے شہروں میں گروپ کے تحت ہوٹلوں میں قیام کی شرح میں جنوری سے فروری 2023 تک گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹرنئی پروازمیں...

لاس اینجلس(شِنہوا) ناسا کا مریخ پر موجود ہیلی کاپٹررواں  ہفتے تقریباً 16 میٹر کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے نئی پرواز کی تیاری کر رہا ہے۔ ناسا کے مطابق،مریخ پر ہیلی کاپٹر کی یہ  49ویں پرواز بدھ سے پہلے ممکن نہیں ہوگی۔ہیلی کاپٹر  135 سیکنڈ سے زیادہ کے لیے پرواز کرتے ہوئے تقریباً 272.5 میٹر کا سفرطے کرے گا۔ ناسا کے پریزروینس روورکے  ساتھ منسلک انجینیوٹی نامی یہ ہیلی کاپٹر18 فروری 2021 کو مریخ کے جیزیرو کریٹرنامی علاقے  میں اترا تھا۔ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقت سے چلنے والی پروازکی جانچ کے لیے ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہے۔  

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،بی وائی ڈی کے خالص منافع میں اضافہ

شین ژین (شِنہوا) چین کی معروف نئی توانائی گاڑیاں (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کمپنی لمیٹڈ کے 2022  کے دوران آمدنی اور خالص منافع دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس کا خالص منافع 16.62 ارب یوآن (تقریباً 2.4 ارب امریکی ڈالرز) رہا، جو گزشتہ سال کی نسبت  445.86 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اس کی آمدنی 96.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 424 ارب یوآن ہوگئی۔

کمپنی کے مطابق 2022 میں آٹوموبائلز اور آٹو مصنوعات کی فروخت میں  گزشتہ سال کی نسبت  مضبوط اضافہ  ہوا جس سے آمدنی میں نمایاں بہتری آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی وائی ڈی 2022 میں عالمی این ای وی فروخت میں پہلے نمبر پر رہی۔ گزشتہ سال کمپنی کا مقامی این ای وی مارکیٹ شیئر 27 فیصد تھا، جو 2021 کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد زیادہ ہے۔

 بی وائی ڈی نے 2022 میں  اپنی غیر ملکی مارکیٹس کی ترقی کو تیز کردیا ، اس کی نئی توانائی مسافر کاریں آسٹریلیا ، جاپان اور برازیل جیسی مارکیٹوں میں داخل ہوئیں۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، بدھ مت مندر کی طرف سے رمضان المبا...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بدھ مت کے ایک مندر میں لوگ رمضان کے دوران عبادت گزاروں کو  لذیذ افطار پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک مندر میں رمضان المبارک کے دوران لوگ افطاری کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک مندر میں رمضان المبارک کے دوران لوگ افطاری کا سامان تیار کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک مندر میں رمضان المبارک کے دوران لوگ افطاری کا سامان تیار کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک مندر میں رمضان المبارک کے دوران لوگ افطاری کا سامان وصول کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک مندر میں رمضان المبارک کے دوران لوگ افطاری کا سامان وصول کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے عملی منصو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت عوامی سلامتی نے ملک بھر کے تھانوں کے لیے تین سالہ  عملی منصوبہ جاری کیا ہے جس میں بنیادی سطح پر ان کے کام کو بہتر بنانے، ان کے کام کے معیار کو بڑھانے اور ان کی بنیادی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

اس میں 2023 سے 2025 تک پولیس  تھا نوں  کے کام کے سات شعبوں میں ضروریات کا تعین کیا گیا ہے ، جس میں ساؤنڈر سسٹم ، پولیس اہلکاروں کی زیادہ معقول تقسیم اور زیادہ محتاط بنیادی کام شامل ہیں۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کو بنیادی سطح پر حقیقی حالات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، اور اپنی توجہ زیادہ بنیادی کاموں پر مرکوز کرکے احتیاطی پولیس کے فرائض انجام دینے چاہئیں ، اس میں   کیسز  اور واقعات کی تعداد کو کم کرنا اور خطرات کو کم کرنا   شا مل ہے ۔

منصوبے کے مطابق 2025 کے آخر تک، گاؤں اور پرائمری سطح کی برادریوں میں زیادہ پولیس ہونی چاہئے، جس میں نابالغوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور گھریلو تشدد کے خلاف انتباہ اور اس سے نمٹنے کے نظام کو نافذ کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، وبا کے دوران سیاہ فام بچوں کو آ تشیں...

نیویارک (شِنہوا) فلاڈیلفیا خطے کے معروف میڈیا ادارے ڈبلیو ایچ وائی وائی نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نوول کرونا وائرس وبا کے دوران امریکہ کے 4 شہروں میں تمام نسلی گروہوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات دو گنا ہوگئے تاہم سیاہ فام بچوں کے خلاف اضافے کی شدت زیادہ تھی۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں رواں ماہ شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق سفید فام بچوں کی نسبت سیاہ فام بچوں کے  آ تشیں اسلحہ کے تشدد کا  شکار ہونے کا امکان 100 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020 اور دسمبر 2021 کے درمیان نوول کرونا وائرس وبا کے دوران فائرنگ کا شکار ہونے والے سیاہ فام اور سفید فام بچوں کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے۔

اس عرصے کے دوران سالانہ بنیادوں پر ایک لاکھ سیاہ فام بچوں میں سے 34 بچوں کو مہلک یا غیرمہلک بندوق کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کی نسبت سفید فام بچوں میں یہ شرح ایک لاکھ میں سے 0.34  تھی۔

اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سفید فام بچوں کے مقابلے میں سیاہ فام بچوں کو ان کے پڑوس میں   آ تشیں اسلحہ کے تشدد کا سامنا کرنے کا زیادہ امکان تھا اور نوول کرونا وائرس وبا کے دوران عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا۔

بوسٹن یونیورسٹی کی یہ تحقیق فلاڈیلفیا، لاس اینجلس، نیویارک اور شکاگو میں ہونے والے فائرنگ کے 2 ہزار 672 واقعات پرمبنی ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ  چھن گا نگ نے  بیجنگ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ زمبری عبدالقادر سے ملاقات کی ہے۔

چھن نے کہا کہ چین اور  ملائیشیا کو ترقی پذیر ممالک اور ایشیا کی اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں اور بین الاقوامی سطح پر ترقی پسند قوتوں کی حیثیت سے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے، دوستی کو مستحکم کرنا چاہئے، خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور عالمی اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرنا چاہئے۔

چھن  نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم منصوبوں کو تیز کریں اور نئی توانائی کی گاڑیوں، ڈیجیٹل معیشت، سیمی کنڈکٹر اور زراعت جیسے شعبوں میں مزید تعاون تلاش کریں۔

زمبری عبدالقادر نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتوک سیری انور ابراہیم کا آئندہ دورہ چین دونوں ممالک کی دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  ملائیشیا  علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین۔ آسیان برادری کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ  چھن گا نگ نے  بیجنگ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ زمبری عبدالقادر سے ملاقات کی ہے۔

چھن نے کہا کہ چین اور  ملائیشیا کو ترقی پذیر ممالک اور ایشیا کی اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں اور بین الاقوامی سطح پر ترقی پسند قوتوں کی حیثیت سے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے، دوستی کو مستحکم کرنا چاہئے، خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور عالمی اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرنا چاہئے۔

چھن  نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم منصوبوں کو تیز کریں اور نئی توانائی کی گاڑیوں، ڈیجیٹل معیشت، سیمی کنڈکٹر اور زراعت جیسے شعبوں میں مزید تعاون تلاش کریں۔

زمبری عبدالقادر نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتوک سیری انور ابراہیم کا آئندہ دورہ چین دونوں ممالک کی دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  ملائیشیا  علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین۔ آسیان برادری کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی غیر ملکی کاروباری...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی غیر ملکی کاروباری اداروں کو ترقی کے لیے وسیع تر گنجائش فراہم کرے گی۔اس میں تیز رفتار جدت سازی، مربوط شہری، دیہی اور علاقائی ترقی، وسیع کھپت اور اپ گریڈ ڈ صنعتیں شامل ہیں۔

ہی  نے "انویسٹ ان چائنہ ایئر" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے اعلیٰ معیار کی اوپننگ اپ کو مستحکم انداز میں فروغ دے گا، غیر ملکی کمپنیوں کے لیے معاون پالیسیوں پر عمل درآمد کرے گا اور ایک مضبوط کاروباری ماحول کی تعمیر جاری رکھے گا۔

 ہی نے کہا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے زیادہ کوششیں کرے گا۔

ملک کی مستحکم معاشی بنیادوں میں تبدیلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہی نے کہا کہ معیشت میں قابل ذکر بحالی ہو رہی ہے اور ترقی کے حق میں مختلف پالیسیاں نافذ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا صحیح وقت ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کا کام کی جگہوں بارے حفاظ...

ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤ چھنگ نے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں معائنے کے دوران کام کی جگہوں پر خطرات کو ختم کرنے اور بڑے حادثات روک تھام پر زور دیا۔

گزشتہ ماہ الکسا لیفٹ بینر میں ایک کھلے گڑھے کی کان منہدم ہونے کے بعد امدادی کارروائیوں بارے رپورٹس کا جائزہ لینے  کے بعد ژانگ نے صفائی کی زیادہ سے زیادہ کوششوں اور حادثے کی جامع تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث افراد کو جواب دہ بنایا جائے۔

ژانگ نے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران متعدد شہروں میں خطرناک کیمیکلز، ایلومینیم، لوہا ، اسٹیل اور کوئلہ تیارکرنے والے اداروں کا دورہ کیا تاکہ حفاظتی  پیداوار کے موقع پر معائنے اور حفاظتی خطرات کی اصلاح کی جاسکے۔

ژانگ نے کہا کہ مقامی حکام اور کاروباری اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چا ہئیں اور حفاظتی خطرات کی جامع چھان بین شروع کرنی چا ہئیے۔

 انہوں نے ہائی رسک صنعتوں پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے بڑے پیمانے پر مشقوں کا آغازکردیا

ولادی واسٹک روس (شِنہوا) روس کی اسٹریٹجک میزائل فورسز نے بڑے پیمانے پر کمانڈ اینڈ اسٹاف مشقوں کا آغاز کردیا ہے جس میں یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نظام شامل ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مشق میں 3 ہزار سے زیادہ فوجی اور تقریباً 300 فوجی سازوسامان شامل ہوں گے۔ اسٹریٹجک میزائل فورسز کی کمانڈ کا ایک کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے اہلکاروں کے درمیان ہم آہنگی کا جائزہ لے گا۔

بیان کے مطابق یارس موبائل لانچرز سے لیس اومسک میزائل فارمیشن اور نووسیبرسک میزائل فارمیشن اس مشق میں حصہ لے گی۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹریٹجک میزائل فورسز کے اہلکار جدید فضائی سروے سے چھپانے اور جوابی کارروائی کے تربیتی اقدامات کریں گے۔

آر ایس۔ 24 یارس روس کے ٹوپول۔ایم میزائل کا ترمیم شدہ اسٹریٹجک میزائل نظام ہے جو ٹھوس پروپیلنٹ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے لیس ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ 12 ہزار کلومیٹر دور تک ہدف کا نشانہ بناسکتا ہے اور متعدد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین...

پاکستان کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔ چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے مسافروں کو رخصت کیا، تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ایئر سیال نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ایئر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سے جدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی، خلیجی ممالک کیلئے بھی پروازیں چلانے کا ارادہ ہے۔ فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت ایئر سیال کی پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا، یورپی ممالک میں پابندی ہٹنے کے بعد ایئر سیال لندن اور مانچسٹر کیلئے بھی آپریشن شروع کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب سے تباہ شدہ نہری نظام کی مکمل بحالی کی...

پنجاب حکومت نے سیلاب کے باعث تباہ شدہ نہری نظام کی مکمل بحالی کیلئے رواں برس کیلئے درکار تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ سیلاب سے تباہ نہری نظام کی بحالی کا مشن،رواں مالی سال نہری نظام کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت نے مختص تمام فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی۔چھ ارب روپے سے زائد کے فنڈ مرمت اوربحالی کے کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ محکمہ انہار نے اس سال مرمت و بحالی کے لیے6ارب 43 کروڑ 90 لاکھ مانگے دستاویزات کے مطابق محکمہ انہارپنجاب کونہری نظام کی بحالی کے لیے 11 ارب 76 کروڑ 60 لاکھ روپیدرکارہیں۔ دستاویزات کیمطابق دریائے سندھ ،چناب میں سیلاب کے باعث جنوبی پنجاب کا نہری نظام سب سے زیادہ تباہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طیبہ گل ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب عدالت می...

طیبہ گل ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی کے روبرو سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہو گئے۔ عدالت نے پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ دوران سماعت سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات ملتوی کیس،جب آرڈر آف دی کورٹ جاری ن...

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ جب آرڈر آف دی کورٹ جاری نہیں ہوا تو صدر نے الیکشن کی تاریخ کیسے دی؟الیکشن کمیشن نے کیسے الیکشن شیڈول جاری کیا؟۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کی ۔ سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے کل کے ریمارکس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کل میرے ریمارکس پر بہت زیادہ کنفیوژن ہوئی ہے، میں اپنے ریمارکس کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، میں اپنے تفصیلی آرڈر پر قائم ہوں، فیصلے کا ایک حصہ انتظامی اختیارات کے رولز سے متعلق ہے، چیف جسٹس کو کہیں گے کہ رولز دیکھنے کے لیے ججز کی کمیٹی بنائی جائے، ججز کی کمیٹی انتظامی اختیارات کے رولز کو دیکھے، فیصلے کے دوسرے حصے میں ہم 4 ججز نے ازخود نوٹس اور درخواستیں مستردکی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ چارججز کا فیصلہ ہی آرڈر آف دی کورٹ ہے، یہ آرڈر آف دی کورٹ چیف جسٹس پاکستان نے جاری ہی نہیں کیا، جب فیصلہ ہی نہیں تھا تو صدر نے الیکشن کی تاریخ کیسے دی، الیکشن کمیشن نے کیسے الیکشن شیڈول جاری کیا؟ آج عدالت کے ریکارڈ کی فائل منگوالیں، اس میں آرڈر آف دی کورٹ نہیں ہے، آرڈر آف دی کورٹ پر تمام جج سائن کرتے ہیں۔

وکیل فاروق نائیک نے یکم مارچ کے فیصلے کی وضاحت کے لیے فل کورٹ بنانیکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیتقاضوں کے لیے ضروری ہے کہ یہ فیصلہ ہوکہ فیصلہ 4/3 تھا یا 3/2 کا، پورے ملک کی قسمت کا دار ومدار اس مدعے پر ہے، قوم ایک مخمصے میں پھنسی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کو عوام کی عزت، وقار اور اعتماد کو برقرار رکھنا ہے۔ چیف جسٹس نے فاروق نائیک کو ہدایت کی کہ اپنی درخواست تحریری طورپرجمع کرائیں، عدالت کے ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے، یہ کیس سننے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہونا چاہییکہ فیصلہ 4/3 کا ہے، پہلے دائرہ اختیار کے معاملے پر فیصلہ کریں۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ اس مدعے پر فیصلہ تب کریں گے جب درخواست سامنے ہو، پرسکون رہیں، پرجوش نہ ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے ہم الیکشن کمیشن کو سنیں گے، آپ تمام لوگ پی ڈی ایم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس پر فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اتحادی حکومت کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال نے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن یہ بتائے کہ انہوں نے شیڈول جاری کیسے کیا؟ الیکشن کمیشن کے پاس جب آرڈرآف دی کورٹ آیا ہی نہیں تو اس نے عمل کیسے کیا؟ سپریم کورٹ کا حکم وہ ہوتا ہے جو آرڈر آف دی کورٹ ہو، وہ جاری نہیں ہوا، کیا آپ نے عدالت کا مختصر حکم نامہ دیکھا تھا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ممکن ہے فیصلہ سمجھنے میں ہم سے غلطی ہوئی ہو۔ جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ کیا مختصر حکم نامے میں لکھا ہے کہ فیصلہ 4/3 کا ہے؟ یکم مارچ کے فیصلے میں کہیں درج نہیں کہ فیصلہ 4/3 کا ہے، اختلاف رائے جج کا حق ہے، ججز کی اقلیت کسی قانون کے تحت خود کو اکثریت میں ہونیکا دعوی نہیں کرسکتی۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ریمارکس فیصلے کے انتظامی حصے کی حد تک تھے۔ جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ کھلی عدالت میں 5 ججز نے مقدمہ سنا اور فیصلہ دے کر دستخط بھی کیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مختصرحکم نامے میں لکھا ہے کہ اختلافی نوٹ لکھے گئے ہیں، اختلافی نوٹ میں واضح لکھا ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے سے متفق ہیں، کیا جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اطہرمن اللہ کے فیصلے ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو معاملہ ہمارے چیمبرکا ہے اسے وہاں ہی رہنے دیں، اٹارنی جنرل اس نقطہ پر اپنے دلائل دیں گے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا کیا موقف ہے؟ وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ چار تین کے فیصلے پر الیکشن کمیشن سے ہدایات نہیں لیں، الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کوششیں کیں، الیکشن کمیشن نے سیکشن57 کے تحت الیکشن کی تاریخ بھی تجویز کی، سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 مارچ کو موصول ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے اپنی سمجھ کے مطابق فیصلے پرعملدرآمد شروع کیا، الیکشن کمیشن نے ووٹ کے حق اور شہریوں کی سکیورٹی کو بھی دیکھنا ہے، صدر کی طرف سے تاریخ ملنے پر انتخاباتی شیڈول بھی جاری کردیا تھا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کا آرڈر کس وقت جاری کیا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا حکم 22 مارچ شام کو جاری کیا، جب آرڈر جاری کیا تو کاغذات نامزدگی سمیت شیڈول کے مراحل مکمل ہوچکے تھے، فوج نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی دینے سے انکار کیا، آرٹیکل17 ووٹنگ کا حق پرامن ماحول میں پورا ہونے کی بات کرتا ہے، آئین کے مطابق انتخابات صاف شفاف پرامن سازگار ماحول میں ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن نے2 فروری کو فوج، رینجرز اور ایف سی کوسکیورٹی کے لیے خط لکھے، خیبرپختونخوا میں خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹس دیں کہ افغانستان سے دہشت گرد داخل ہوچکے، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے اجلاس بھی ہوئے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ دہشت گردی سے متعلق باتیں بہت اہم ہیں،خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق رپورٹس سنجیدہ ہیں، کیا یہ سب صدر مملکت کو بتایا گیا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام صورتحال سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا، عدالت کہے گی تو خفیہ رپورٹس بھی دکھادیں گے، بھکر، میانوالی میں مختلف کالعدم تنظیموں کی موجودگی ظاہرکی گئی، الیکشن کے لیے مختلف فورسز کی 4 لاکھ 12 ہزارنفری مانگی گئی، 2 لاکھ 97 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن کو فروری میں ہی معلوم تھا کہ6 سے8 ماہ تک انتخابات کرانا ممکن نہیں۔ جسٹس منیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے التوا میں8 فروری کے خطوط پر انحصارکر رہا ہے، عدالت نے یکم مارچ کو اپنا فیصلہ دیا، آپ کو تو فروری میں ہی پتا تھا کہ اکتوبر میں الیکشن کروانا ہے، دوسری طرف الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ عدالتی فیصلے سے انحراف کا سوچ بھی نہیں سکتے، اگر اکتوبر میں الیکشن کروانا تھا تو الیکشن کمیشن نے صدر کو 30 اپریل کی تاریخ کیوں تجویزکی؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر کاغیر ملکی سیاحوں کے لیے نیا پیکج متعارف...

مصری حکام نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کے لئے سہولیات کا ایک نیا پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ قاہرہ حکومت نے ایران اور ترکیہ کے شہریوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مصر کے وزیر سیاحت احمد عیسی نے مختلف ملکوں کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا، یہ اقدام مصری ریاست کی جانب سے ملک میں آنے والے سیاحوں کی آمد ورفت کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے،انہوں نے بتایا کہ ان سہولیات میں چینی سیاحوں کو مصری بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے ہنگامی داخلے کا ویزا حاصل کرنے کی اجازت دینا (آمد پر ویزا)اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں رہائش رکھنے والے ہندوستانی سیاحوں کو مصری بندرگاہوں سے ہنگامی طور پر داخلے کا ویزا حاصل کرنے کی اجازت دینا شامل ہے، انٹری ویزا کی سہولیات امریکا، برطانیہ، شینگن ممالک، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جاپان اور آسٹریلیا کے شہریوں کو فراہم کی جاتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ترک سیاحوں کو بھی مصر کی مختلف بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے کسی مخصوص عمر کی پابندی کے بغیر ہنگامی طور پر داخلے کا ویزا حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحتی گروپوں میں آنے والے الجزائر اور مراکش کے سیاحوں کو مصری بندرگاہوں سے ایمرجنسی انٹری ویزا حاصل کرنے کی اجازت ہے۔ ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ ایرانی سیاحوں کو ملک کے جنوب میں براہ راست آنے کی اجازت ہے،وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ عراق سیاحوں کو مصری بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر ہنگامی طور پر داخلے کا ویزا حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ ان کے پاس امریکا، برطانیہ، شینگن ممالک، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جاپان اور آسٹریلیا کے ممالک میں استعمال ہونے والا قابل استعمال انٹری ویزا ہو، اس کے ساتھ ساتھ 16سال سے کم عمر اور 60سال سے زیادہ عمر کے گروپوں کو ای ویزا پلیٹ فارم سے آن لائن ویزا حاصل کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی نژاد فرحا عباسی امریکا کی اعلی خوات...

امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات نے معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات فرحا عباسی کو ملک کی اعلی خواتین مذہبی رہنماں میں سے ایک کے طور پر نامزدکیا ہے ۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ڈاکٹر فرحا عباسی امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کالج آف اوسٹیو پیتھک میڈیسن(ایم ایس یو سی او ایم) کے شعبہ سائیکالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں جنہیں آج( جمعرات کو )ویمن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کی تقریب میں یہ اعزاز دیا جائیگا،امریکا کے صحت اور انسانی خدمات کے سیکرٹری زیویئر بیسیرا کی جانب سے دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فرحا عباسی نے 2009میں امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن سمشا اقلیتی فیلوشپ حاصل کی اور اس گرانٹ کی رقم کو ثقافتی قابلیت بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا ۔ انہوں نے عقیدہ اور ثقافتی نفسیات اور میڈیکل کے طلبا کو مسلمان مریضوں کو ان کے ثقافتی پس منظر میں دیکھ بھال کی تعلیم فراہم کی ،پاکستانی سفارتخانے کہا کہ ڈاکٹر فرحا عباسی نے مرکزی معاشرے سے علیحدگی کی بجائے اس میں انضمام کی حمایت کے لیے مسلم امریکی کمیونٹی کے ساتھ براہ راست کام کیا ہے ،ڈاکٹر فرحا عباسی سالانہ مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کی بانی ڈائریکٹر ہیں جس میں 30ممالک کے ماہرین نے شرکت کی

انہوں نے ملائیشیا اور اردن میں گلوبل مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا بھی آغاز کیا اور گھریلو تشدد اور منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد کے لیے محفوظ جگہیں بنانے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کو ڈاکٹر فرحا عباسی کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے ایک اور اعزاز ہے، جو پاکستانی تارکین وطن کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے،اس موقع پر ڈاکٹرفرحا عباسی نے کہا کہ وہ گزشتہ 15سالوں سے دماغی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے نہ صرف عقیدے اور ثقافتی بنیادوں پر حل کی افادیت کو تقویت دینے کے لیے کام کر رہی ہیں بلکہ اس بدنما داغ کو دور کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہیں جو عام طور پر ذہنی صحت کے مسائل کے ساتھ منسلک کر دیئے جاتے ہیں اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں پیش آتے ہیں،پاکستانی سفیر نے امریکی اورپاکستانی لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ڈاکٹر فرحا کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا،انہوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی کمیونٹی اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے حل، زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے، وسائل کی رکاوٹوں پر قابو پانے اور میں مدد کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری نژاد نادیہ کہف امریکہ کی پہلی باحجاب مس...

امریکا کی ایک اعلی عدالت میں تاریخ میں پہلی بار ایک حجاب لینے والی خاتون جج بن گئی ہیں،عرب میڈیاکے مطابق جج کے عہدے پر فائز ہونے والی نادیہ کہف مصری نژاد ہیں اور وہ وکیل کے طور پر کام کر رہی تھیں، گزشتہ برس امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فِلپ مرفی نے نادیہ کہف کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا،اس کے بعد مئی میں کمیونٹی لیڈرز جن میں میئرز، کونسل ممبرز، سکول بورڈ ممبرز اور نیو جرسی مسلم لائیرز کے رہنما شامل ہیں، انہوں نے مئی میں ایک خط سینیٹر کرسٹن کوراڈو سے اس نامز کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا،نادیہ کی نامزدگی کی حمایت میں 700سے زائد افراد ایک آن لائن پٹیشن بھی سائن کی تھی،نادیہ کہف امریکی کہ اعلی عدلیہ میں بطور جج خدمات انجام دینے والی تیسری مسلمان ہیں،انہوں نے گزشتہ ہفتے اس قرآن پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو انہیں اپنی دادی سے ورثے میں ملا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی وزیرداخلہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات...

سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتوں پردست خط کیے ہیں،سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اوربرطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ سوئیلا بریورمین نے لندن میں ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیاہے،عرب میڈیاکے مطابق اس طرح کی ملاقاتیں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعمیری اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہیں،اجلاس میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے درمیان سلامتی، ترقی اور تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دست خط کیے گئے ہیں لیکن ایس پی اے نے ان سمجھوتوں کی تفصیل نہیں بتائی ہے،اجلاس میں برطانیہ میں سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز،سعودی وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور دونوں ممالک کے متعدد حکام نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل بیرونی دبائو سے فیصلے نہیں کرتا، نیت...

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے تینوں شعبوں (مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ) کے درمیان مناسب توازن بحال کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں،نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے، جو اپنے فیصلے اپنے عوام کی مرضی سے کرتا ہے نہ کہ بیرونی دبائوبشمول بہترین دوستوں کی بنیاد پر، یہ واضح طور پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی جانب ایک اشارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کا 2035تک پٹرول اور ڈیزل انجن وا...

یورپی یونین نے 2035سے پٹرول اور ڈیزل انجن والی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی کے اقدام کی منظوری دے دی ہے،یورپی کونسل نے اعلان کیا کہ رکن ممالک نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے جو 2035تک کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کے لیے سخت کاربن اخراج کے معیارات متعارف کرائے گا،قانون کے مطابق کار ساز 2035تک اپنے کاربن کے اخراج کو صفر کر دیں گے۔ اس طرح، کاربن خارج کرنے والے پٹرول اور ڈیزل کے انجن والی نئی کاریں مذکورہ تاریخ سے یورپی یونین کے ممالک میں فروخت نہیں ہو سکیں گی،اس کے علاوہ 2030کے اخراج میں کمی کا ہدف کاروں کے لیے 55فیصد اور پک اپ ٹرکوں کے لیے 50فیصد ہوگا،جرمنی کی سربراہی میں ممالک کے ایک گروپ نے اس ضابطے کی مخالفت کی، جسے گزشتہ ماہ یورپی پارلیمنٹ (ای پی)کی جنرل اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا اور اسے نافذ کرنے کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک سے باضابطہ طور پر منظوری لینے کی ضرورت ہے،اس منصوبے کی حمایت کے لیے، جرمنی نے یورپی یونین سے قابل تجدید توانائی اور مصنوعی ایندھن، جسے ای-ایندھن کہا جاتا ہے، سے استثنی کے لیے کہا تھا، جو ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پکڑ کر تیار کیا جاتا ہے، یورپی یونین کمیشن اور جرمنی کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہو گیا،جرمنی کو مصنوعی ایندھن پر چلنے والے انجنوں والی نئی گاڑیوں کی فروخت کے لیے یورپی یونین سے یقین دہانیاں موصول ہوئی تھیں،اس مرحلے کے بعد، قانون یورپی یونین کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسکاٹ لینڈ کے نو منتخب وزیراعظم حمزہ یوسف کی...

اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے انتخابات کے ذریعے نو منتخب وزیراعظم حمزہ یوسف نے وزیراعظم ہاودس میں نماز کی امامت کی، انہوں نے سرکاری رہائش گاہ بوٹے ہائوس میں اپنے پہلے دن اپنے اہل خانہ کی امامت کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے،یوسف نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ میں اور میرا خاندان آج (28مارچ)پارلیمانی ووٹنگ کے بعد بوٹے ہاس میں اپنی پہلی رات گزار رہے ہیں،ایک اور پوسٹ میںحمزہ یوسف نے کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی ہے اور انہیں برطانیہ کی حکومت کو سکاٹش عوام اور پارلیمنٹ کی جمہوری خواہشات کا احترام کرنے سے آگاہ کیا ہے، واضح رہے کہ 37سالہ حمزہ یوسف جو 26ہزار 32ووٹوں کے ذریعے 52فیصد کی برتری حاصل کی ہے فروری میں وزیر اعظم نکولا سٹرجن کے استعفی کے بعد خالی ہونے کے بعد سکاٹش نیشنل پارٹی (SNP)کی قیادت کے لیے منتخب ہوئے ہیں،انہوں نے نتائج کے اعلان کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ سکاٹ لینڈ کو آزادی دلانے کے لیے "عزم" ہیں اور ہماری ہی نسل یہ آزادی حاصل کرے گی، 28مارچ کو سکاٹش پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم منتخب ہونے والے حمزہ یوسف ملک کے پہلے مسلمان وزیر اعظم بن گئے جبکہ ان کے پاس ملک کے کم عمر رکن پارلیمنٹ اور پہلے مسلمان وزیر کے خطابات بھی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اسلحے...

امریکہ میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اسلحے کے استعمال سے 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق 5,742افراد نے خودکشی کے لیے اسلحے کو استعمال کیا جبکہ 4,260افراد اسلحے کے استعمال سے ہلاک ہوئے ہیں، 0-11، 59اور 12-17سال کی عمر کے 345بچے آتشیں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے،امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی کانگریس سے فوری طور پر قانون میں ترمیم کرتے ہوئے حملہ آور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگائے ،بائیڈن نے کہا کہ کانگریس سے اس سلسلے میں کام کرنے کی درخواست کرتا ہوں،صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ جاسلحے کے استعمال سے گرزی کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جا نا چاہیے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیو اسٹارٹ معاہدے پرامریکہ کو اپنا موقف بدلن...

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کو بین الابراعظمی جوہری بیلیسٹک میزائلوں کی تیاری کو محدود کرنے پر مبنی نیو اسٹارٹ معاہدے پر اپنا موقف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،روسیمیڈیا سے گفتگو کے دوران سرگی لیوروف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے نیو اسٹارٹ معاہدے سے متعلق کوئی رابطہ نہیں ہے، روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مراسلہ دیتے ہوئے ہمارے فیصلے پراحتجاج اور ہمیں وعدہ خلاف قرار دیا ہے مگر یہ سب قانونی لحاظ سے غیر اہم ہیں،روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے کے قواعد کی دھجیاں اڑا دیں ہیں جو کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک استحکام کے تحفظ ، باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی اساس تھے،اگر امریکہ چاہتا ہے کہ اس بارے میں رابطہ کیا جائے تو اسے اپنا موقف بدلنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

براعظم افریقہ میں ہیضے کی وبا میں تیزی سے اض...

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف)نے براعظم افریقہ میں ہیضے کی وبا کے تیزی سیپھیلنے سے خبردار کیا ہے ،یونیسف کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ براعظم میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور صورتحال خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا خاص طور پر مشرقی اور جنوبی افریقی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اور اس سے مزیدپھیلنے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے،اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برونڈی، ایتھوپیا، کینیا، ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیضے کی وبا غربت اور تنازعات کے ساتھ ساتھ سیلاب اور سمندری طوفان جیسے موسمی حالات کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نامعلوم افرادکی رات گئے جمائمہ کے لندن فلیٹ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھسنے کی کوشش کی،سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصایر شیئر کرتے ہوئے جمائمہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو انہیں آگاہ کرے۔،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں جمائمہ نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کر لیا ہے، واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ ان کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کی،جمائمہ کاکہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں،واضح رہے کہ رات میں جمائمہ کے فلیٹ میں گھسنیکی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونان، اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بند...

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو گرفتار کرلیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیل نے سازش کا الزام ایران پر لگا تے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکی کوشش کی ،دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان ایرانی نژاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27اور 29سال ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان 4ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیے سے یونان میں داخل ہوئے، سیل کا ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،آشنا کی خودکشی پر افسردہ خاتون نے بھی...

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی خاتون کو آشنا کی خودکشی کا دکھ برداشت نہ ہوسکا جس کے بعد خاتون نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق منجو نامی 30سالہ خاتون اپنے آشنا کی خودکشی کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور کمرے میں خود کو آگ لگا دی،پولیس کے مطابق منجو ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمہ تھی اور اس کا ایک کریانے کی دکان میں کام کرنے والے آپریٹر سے قریبی تعلق تھا، جس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی،آشنا کے خودکشی کی خبر ملنے پر اسے پتہ چلا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ بھی تھا، بعدازاں منجو نے دکھ کے مارے خود کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی،پولیس کے مطابق جھلسنے کی وجہ سے خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون ہلاک ہوگئی،پولیس کے مطابق منجو کے کمرے سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی تحریری نوٹ نہیں ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو غیر ملکیوں...

امریکہ گوگل، میٹا اور ایپل جیسی کمپنیوں کو بیرون ملک رہنے والے غیر امریکی شہریوں کی جاسوسی کے لیے مزید مجبور کرنے پر بھی غورکر رہا ہے، عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فارن انٹیلی جنس سرویلنس ایکٹ (فیکا)کے سیکشن 702کے تحت امریکی انٹیلی جنس اداروں کو اجازت ہے کہ وہ بغیر وارنٹ کے غیر ملکی شہریوں کے فونز، ای میل اور دیگر آن لائن ذرائع کی جاسوسی کر سکتے ہیں،اس قانون کی تجدید ہونے والی ہے اور اس میں مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں،امریکی آئین کی چوتھی ترمیم کے تحت امریکی شہریوں کو کچھ تحفظ حاصل ہے مگر امریکی حکومت کا مقف ہے کہ اس طرح کے حقوق کا اطلاق بیرون ملک رہنے والے غیر ملکی افراد پر نہیں ہوتا، جس سے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو ان کی جاسوسی کی مکمل آزادی مل جاتی ہے،انٹرنیٹ پر راج کرنے والی بیشتر کمپنیاں جیسے گوگل، میٹا، ایمازون اور مائیکرو سافٹ کا تعلق امریکا سے ہے اور سیکشن 702کے باعث امریکا سے باہر رہنے والے اربوں انٹرنیٹ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ حاصل نہیں،امریکی موقف یہ ہے کہ قانون ہمارے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات سمگلنگ، امریکا نے بشار الاسد کے کزنز...

امریکا نے شام کے صدر بشار الاسد کے دو کزنوں پر منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے کے الزام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (OFAC)نے چھ افراد کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا اور یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے کیپٹاگون کے نام سے مشہور ایمفیٹامائن تیار اور برآمد کی اور اسکی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو شامی حکومت کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا ،او ایف اے سی کے ڈائریکٹر اینڈریا ایم گاکی نے ایک بیان میں کہا کہ شام انتہائی نشہ آور کیپٹاگون کی پیداوار میں گلوبل لیڈر بن گیا ہے جس میں سے زیادہ تر لبنان کے ذریعے سمگل کیا جاتا ہے، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں کا احتساب کریں گے جو بشار الاسد کی حکومت کو منشیات سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی اور دیگر مالی ذرائع سے مدد کرتے ہیں اور شامی عوام پر حکومت کے مسلسل جبر کو مضبوط بناتے ہیں،امریکی حکومت نے شامی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اقتصادی تجارت پر پابندیوں کو روکنے کے لیے منشیات کی سمگلنگ کا رخ کر رہی ہے جبکہ اسد حکومت نے ایسے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیپٹاگون کی تقسیم کے خلاف کریک ڈائون کر رہی ہے، بشارالاسد کے بھائی مہر الاسد سے تعلق رکھنے والے شامی تاجر خالد قدور اور باغی گروپ فری سیریئن آرمی کے سابق کمانڈر عماد ابو زریک پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں، امریکی وزارت خزانہ نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ شامی ملٹری انٹیلی جنس کے ساتھ منسلک ملیشیا کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کی مسجد اقصی میں اسرائیلی آباد کار...

سعودی عرب نے کہا ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصی کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کی در اندازی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہیں،سعودی میڈیاکے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصی میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے،سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصی میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاژ ہوں گی ، یہ عمل مذہبی مقدس مقامات کے احترام کو یقینی بنانے والی بین الاقوامی روایات اور اصولوں کے سراسر منافی ہے، دفتر خارجہ نے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع و منصفانہ حل تک رسائی اور ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا،بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ 1967کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفی منظور

وزیراعظم نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفی منظور کرلیا۔ عرفان قادر نے آج الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرنے کیلئے استعفی دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ عرفان قادر کا استعفی منظور کرلیا۔ عرفان قادر نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی کیلئے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کو گزشتہ سال معاون خصوصی تعینات کیا تھا، وہ ن لیگ کی حکومت میں اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عرفان قادر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش ہونے پر اعتراض اٹھایا اور انہیں پیروی سے روک دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ، ا سٹیک ہولڈرز کو...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت کی کارروائی چل رہی ہے ، مناسب نہیں کہ ہم کارروائی کے حوالے سے کمنٹ کریں ، عدالتی کارروائی کا احترام ہوتا ہے مناسب نہیں کوئی بات کروں ، بہت سی چیزیں ختم ہونی چاہیے تھیں ، اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ، اس لئے ضروری ہے ،ا سٹیک ہولڈرز کو مل کر بات کرنی چاہیے اور مشکلات کا حل نکالنا چاہیے ،بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان صرف اسٹیک ہولڈرز نہیں ہے ، 75سالہ پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس ملک میں اوربھی اسٹیک ہولڈرز ہیں، سب کو ملکر بات کرنی چاہیں ، تاکہ کامیابی حاصل ہو اور اگر صرف سیاستدانوں کو ملکر بات کرنی ہے تو اس میں کامیابی نظر نہیں آتی ، پچھلے 2ماہ میں رابطے ہوئے ہیںلیکن تحریک انصاف کی طرف سے جوا رکان آتے ہیں، ان کے پاس تو میندیٹ نہیں ہوتا صرف بات کرکے چلے جاتے ہیں، عدلیہ ایک بڑا اسٹیک ہولڈرز ہے ، اسٹیبلشمنٹ بھی اسٹیک ہولڈرز ہے ، اس طرح میڈیا بھی اسٹیک ہولڈرز ہے ، دلدل سے نکلنا ہے تو تمام اسٹیل ہولڈرز کو ملک کر بیٹھنا ہوگا ، عدالت میں جو سماعت ہورہی اس کے فیصلے کے اثرات آنے والے وقت میں بہت زیادہ ہوں گے اس لئے ضروری ہے کہ فیصلہ 2/3کا ہے یا 4/3کا فیصلہ تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم فسطائیت کے اسی دور کی جانب لوٹ رہے ہیں ،...

سابق وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فسطائیت کے اسی دور کی جانب لوٹ رہے ہیں ، پاکستان گزشتہ 10ماہ سے جس کے چنگل میں ہے۔بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ''نامعلوم افراد'' (چاردر وچار دیواری کی حرمت پامال کرتے ہوئے ) تحریک انصاف کے کارکنان اور سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے گھروں میں گھس رہے ہیں، اور وہاں موجود افراد کو دہشت زدہ کرنے کے ساتھ مطلوبہ کارکن کی عدم موجودگی کی صورت میں اہل خانہ تک کو اٹھارہے ہیں، اعوا ، دوران حراست تشدد ،جعلی مقدمات کی بھرمار ،میڈیا پر مکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئے جیسے لاتعدادواقعات مین آج کے پاکستان کا عکس جھلکتا ہے ، جس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سے انحراف ہر پہلوں سے نمایاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ،...

اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ ،عدالت نے مقدمے سے حسان نیازی کو ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ حسان نیازی کو کراچی کی مقامی عدالت جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی میں پیش کی گیا۔حسان نیازی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسرنے کہا کہ سخت الزامات ہیں تفتیش ضروری ہے ریمانڈ منطورکیا جائے۔ عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی وکلا پی ٹی آئی نے کہا کہ جھوٹا اور بے بنیاد کیس ہے۔ہمیں بھی شرم آرہی ہے ایک وکیل کوہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں۔وکلا کے مطالبے پر حسان نیازی کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں ۔ دوران سماعت وکلا کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔عدالت نے وکلا کی جانب سے بدنظمی پر برہمی کا اظہار کیا ۔اس پرجوڈیشل میجسٹریٹ نے ریماکس میں کہا کہ مجھے شرم آرہی ہیعدالت کا یہ ماحول بنادیا ہے۔ بعدازاں عدالت نے مقدمے سیحسان نیازی کو ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کا سستے پیٹرول اسکیم پر شدید اعت...

عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایاکہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئیگی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس،خواجہ برادران کی بریت...

احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران کی جانب سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نہ پیراگون کے شئیر ہولڈرز ہیں نہ اسپانسر اور نہ ہی ڈائریکٹر۔ اس کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ جرم ہی نہیں ہے ۔ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہ ریکارڈ ہوئے ہیں، وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں لا سکے۔ عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔ احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزمان فرحان ، ندیم ضیا اور عمر ضیا کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹاف نرس نے مریضہ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا...

کراچی سول اسپتال میں اسٹاف نرس نے مریضہ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹ لیا۔ کراچی سول اسپتال انتظامیہ،سیکیورٹی نے سی سی ٹی وی کی مددسے ملزمہ کوپکڑ لیا۔ملزمہ نے17مارچ کو کارڈیووارڈ میں مریضہ کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹاتھا۔ متاثرہ خاتون نے سول اسپتال انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں شکایت کی ملزمہ لیب کورٹ پہن کراسپتال آئی تھی،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ گرفتاراسٹاف نرس کیبیگ سے بے ہوشی کیانجیکشن اورموبائل فون برآمدکرلئے گئے۔ایم ایس اسپتال کیمطابق اسٹاف نرس مختلف وارڈزمیں چوریاں کرتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف درج...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف پولس کو تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلبی سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے مقدمات اندراج کی صورت میں ایف آئی آرکی نقول رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کیخلاف جاری انکوائریز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، عدالت نے 31 مارچ تک تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاوگھراوکیس،اسد عمرکی عبوری ضمانت7اپریل تک...

انسداددہشت گردی عدالت لاہور پی ٹی آئی ریلی کیدوران جلاگھراو کرنے اور پولیس پرتشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان اسد عمرکی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظورکرلی ہے۔عدالت کی1لاکھ روپے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کر دی۔ عدالت نے اسدعمر کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔عدالت نیگزشتہ روز اسدعمرکے پیش نہ ہونے پرانکی ضمانت خارج کردی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارلیمنٹ کی ذمہ داری قانون سازی کرنا ہے ، عد...

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری قانون سازی کرنا ہے ، عدلیہ قوانین کے روشنی میں فیصلہ سازی کرتی ہے ، مقننہ ان فیصلوں پر عملدر آمد کرتی ہے ، آج کل مقننہ کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے ، بدقسمتی ہے کہ آج کل مقننہ فارغ اورابہام کی بنیاد پر تشریح کرتی ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ آئین میں کہیں سقم ہو تو اسے دور کی ذمہ داری پارلیمنٹ کی ہے ، نہ کہ کسی جج کی ، آج ہم سپریم کورٹ کارروائی سے سننے آئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ فل کورٹ بنائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہ اکہ آج عدالت حاضر ہوئے ، عدالت عظمیٰ سے انصاف چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہم آئین میں رواداری ، قانون کی حکمرانی میں عدالت عظمیٰ اپنا کردار ادا کرے ۔بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عدالت عظمیٰ کے کردار سے استحکام آئے گا ، اس سے قبل ایسے فیصلے ہوتے رہے کہ معاشرے میں عدم واستحکام پیداہو ، لوگوں میں شک وشبہات ظاہر ہوا ، انہوں نے کہا کہ ایک ججز صاحبان کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ تین دو کافیصلہ ہے ، دوسری طرف چارتین کے فیصلے کا کہا گیا ، یہ کہنا کہ یہ معاملہ اندرونی معاملہ ہے توسپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا 

اس فیصلے سے پوری قوم منسلک ہے ، اس فیصلے سے ابہام ہونا چاہیے ، یہ ابہام فل کورٹ بینچ ہی دور کرسکتا ہے ، اس سے قبل بھی استدعا رہی جبکہ آج بھی ہے ، فل کورٹ کی طرف سے تو معاملہ گزشتہ روز پارلیمنٹ سے خوش اسلوبی سے حل ہوسکتا ہے ، سوموٹو نوٹس سے متعلق ایک ایکٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ، امید ہے آج قانون سازی ہوجائے گی ، اس بات کا ادراک ہوگا کہ آئندہ کوئی بابارحمت جو بعد بابار زحمت ثابت ہوا ،وہ دوبارہ نہ پیدا ہوسکے ، بابار رحتمیں نے جو زحمتیں اس ملک میں لائین اس سے پوری عدلیہ اور قوم بھگت رہی ے ، عدالت عظمی سے توقع ہے کہ اس رمحلے میں قوم اور سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کریں اور معاملے کو ایسے سلجھائیں کہ ساری فریق متفق ہوں ، صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز دو ججز صاحبان کا فیصلہ آیا اس کے بعد بھی پارلیمنٹ اپنا کردار ادا نہ کرے ، تو اسے کوئی بھی معاف نہیں کرے گا ، دیر آئے درست آئے گزشتہ روز پارلینٹ نے صحیح وقت میں قانون سازی کی ایکٹ پہلے کیا جاتا تو ججز میں تقسیم کے عنصر کی صورتحال پید ا نہ ہوتی ، اب آئی تو فوری طور پر پارلیمنٹ کا عملدر آمد کرنا قابل تحیسن ہے ، ہم نے اپنا فرض ادا کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں