• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چاؤ نے بیجنگ میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے پی پی) کی قائمہ کمیٹی کے شریک چیئرمین اور پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید سے ملاقات کی ہے۔

فریقین نے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے، ایشیائی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں چینی جدیدیت سے متعلق بین الاقوامی...

بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ میں "چینی جدید یت اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی فورم منعقد ہوا جس میں چین، برطانیہ اور فرانس سمیت 14 ممالک کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ فورم چائنہ فارن لینگویجز پبلشنگ ایڈمنسٹریشن (سی ایف ایل پی اے) اور چائنہ انسٹی ٹیوٹ فار انوویشن اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹریٹجی کی جانب سے آن لائن اور آف لائن منعقد کیا گیا۔

سی ایف ایل پی اے کے نائب صدر یو تاؤ نے کہا کہ چینی جدید یت چین اور دنیا دونوں سے تعلق رکھتی ہے ، اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے لئے دانشمندی اور ایکشن پلان کی علامت ہے۔

یو نے کہا کہ سی ایف ایل پی اے دیگر ممالک کے اداروں اور دانشوروں کے ساتھ مزید تعاون کرے گا تاکہ بین الاقوامی تھنک ٹینک کے تبادلے اور معلومات کے تبادلے کے لئے مزید پلیٹ فارم تیار کیے جاسکیں۔

نمائندوں نے چینی جدیدیت اور عالمی ترقی، عالمی حکمرانی کے نظام اور تہذیبی تبادلوں کے درمیان تعلقات پر تین ذیلی موضوعات بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیا کی جی ڈی پی 2023 میں 4.5 فیصد بڑھنے کی...

بوآؤ (شِنہوا) بوآؤ فورم فار ایشیا کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں ایشیا کی حقیقی جی ڈی پی شرح نمو کا تخمینہ 4.5 فیصد لگایا گیا ہے جو 2022 کے 4.2 فیصد سے زیادہ ہے۔

"ایشین اکنامک آؤٹ لک اینڈ انٹیگریشن پروگریس" کے عنوان سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کے ایک بڑے انجن کی حیثیت سے ایشیائی معیشتیں 2023 میں مجموعی طور پر معاشی بحالی کی رفتار کو تیز کر رہی ہیں، جس سے عالمی معاشی سست روی کے پیش نظر یہ ایک نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ ہے۔

رپورٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت رواں سال دنیا کی ترقی میں نصف حصہ ڈالیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں عالمی لیبر مارکیٹ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود ایشیا بالخصوص مشرقی ایشیا میں روزگار کی صورتحال توقع سے بہتر ہو سکتی ہے۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غذائی تحفظ بارے چینی صدر کی تقریروں پر کتاب...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی چین میں غذائی سلامتی پر تقریروں کے اقتباسات پر مشتمل کتاب سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کردی ہے جو ملک بھر میں دستیاب ہے۔

2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے غذائی تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے۔

 چینی عوام کے پاس کھانے کے لیے کافی مقدار میں اشیائے خورد ونوش کو یقینی بنانے بارے اسے ایک اعلیٰ ریاستی معاملہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

ملک میں غذائی تحفظ پر مرکوز چینی صدر کی تقریریں دیہی علاقوں کی بحالی کو آگے بڑھانے، چین کو زرعی طاقت کا مرکز بنانے، غذائی تحفظ کی بنیادوں کو جامع طور پر مستحکم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے بارے میں ہے  کہ چین کی خوراک کی فراہمی مضبوطی سے اس کے اپنے ہاتھوں میں رہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں 8  زمروں کے تحت 240 متعلقہ اقتباسات جمع کیے گئے ہیں جو دسمبر 2012 سے دسمبر 2022 کے درمیان چینی صدر شی کے 80 سے زائد اہم زبانی اور تحریری کاموں سے اخذ کئے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو پہلی بارمنظر عام پر لایا گیا ہے۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 2022 میں امریکہ کی انسانی حقوق کی خلا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے 2022 میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 امریکہ کے انسانی حقوق کے لیے ایک تاریخی دھچکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ  خود کو   انسانی حقوق کا محافظ  ملک قرار دیتا ہے،  لیکن اس کے برعکس  یہاں پیسے کی سیاست، نسلی امتیاز، بندوق اور پولیس تشدد جیسی دائمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دولت کی غیر منصفانہ تقصیم بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی اور انصاف میں انتہائی پسپائی دیکھی گئی ہے جس سے امریکی عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 2022 میں امریکہ کی انسانی حقوق کی خلا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے 2022 میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 امریکہ کے انسانی حقوق کے لیے ایک تاریخی دھچکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ  خود کو   انسانی حقوق کا محافظ  ملک قرار دیتا ہے،  لیکن اس کے برعکس  یہاں پیسے کی سیاست، نسلی امتیاز، بندوق اور پولیس تشدد جیسی دائمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دولت کی غیر منصفانہ تقصیم بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی اور انصاف میں انتہائی پسپائی دیکھی گئی ہے جس سے امریکی عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، سینئر صوبائی سیاسی مشیر زیر تفتیش

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے مشرقی  صوبہ شان ڈونگ کے ایک سینئر سیاسی مشیر کے خلاف پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق چینی عوامی سیا سی مشاورتی کانفرنس کی شان ڈونگ صوبائی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی اراکین گروپ کے رکن اور کمیٹی کے نائب چیئرپرسن سن شو تاؤ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کاروباری اداروں کے لئے ٹیکس رعایت پا...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزانہ اور ریاستی محصولات انتظامیہ کے گزشتہ ہفتے ریاستی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بنیاد پر جاری کردہ متعدد مراسلوں کے مطابق چین نے ترجیحی ٹیکس اور فیس پالیسیوں میں بہتری لاتے ہوئے اس میں توسیع کر دی ہے۔

کم نفع بخش چھوٹے کاروباری اداروں کے لیےان کی سالانہ قابل ٹیکس آمدنی کا وہ حصہ جو 10 لاکھ یوآن (تقریباً 1 لاکھ 45 ہزار 530 امریکی ڈالرز) سے زیادہ نہیں ہے، اُسے 2023 سے 2024 تک اصل رقم کے 25 فیصد کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

اسی شرط کے تحت خود روزگار افراد کے لئے انفرادی انکم ٹیکس کی ادائیگی آدھی کردی جائے گی۔

لاجسٹکس کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اجناس ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی زمین پر ٹیکس کی شرح 2023 سے 2027 تک نصف کردی جائے گی۔

سائنس ٹیکنالوجی اختراع سے بہتر تعاون کے لیے کاروباری اداروں کے تحقیق و ترقیاتی اخراجات میں قبل ازٹیکس کٹوتی بارے اپنی پالیسی کو مزید بہتر بنایا جاریا ہے جس پر عملدرآمد یکم جنوری 2023 سے شروع ہوچکا ہے۔

مزید یہ کہ مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کرنے اور اخراجات کا بوجھ کم کرنے ، معذور افراد کے روزگار کو تحفظ دینے والے فنڈز پر ترجیحی پالیسیاں 2027 کے اختتام تک لاگو رہیں گی۔

بیجنگ نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر لی شوہونگ نے کہا ہے کہ پالیسیاں کاروباری اداروں کی توقعات کو مزید مستحکم کرنے اور ان کا اعتماد بڑھانے کے لئے سازگار ہیں۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا آن لائن سیاحت کی اعلیٰ معیار کی ترقی...

یجنگ (شِنہوا) وزارت ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق چین اپنی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لیے آن لائن سیاحتی مارکیٹ کا انتظام مضبوط کرے گا۔

رہنما اصول کے مطابق سیاحوں کی حساس ذاتی معلومات کا تحفظ بہتر بنانے اور سیاحوں کے حقوق و مفادات کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات جیسے بڑے اعداد و شمار، امتیازی قیمتوں اور گمراہ کن اشتہارات سے بچنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

اس میں سیاحتی شعبے میں ٹیکس اور فیس میں کٹوتی بارے پالیسیوں کے مکمل نفاذ کا کہا گیا ہے اور مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ وہ آن لائن سیاحت میں مصروف کاروباری اداروں کے لئے اپنے مئو ثر کریڈٹ سپلائی میں اضافہ کریں۔

اس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ چین آن لائن سیاحتی مارکیٹ کی نگرانی اور معائنہ کو مستحکم کرے گا۔

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک،مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے 24ہ...

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے 24ہزار رضا کار ہنگامی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں، ریڈ کریسنٹ اتھارٹی ان رضا کاروں کے ذریعے آگاہی اور تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ہنگامی اور انسانی ہمدردی کے رضا کارانہ خدمات میں بھی حصہ لیتی ہے،مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں رضاکارانہ خدمات ماہ صیام میں سب سے نمایاں رضاکارانہ پروگراموں میں سے ایک ہے،اس سال رمضان کے مہینے میں مسجد حرام میں 500مرد رضا کاراور 400خواتین رضاکار انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں ،رضاکاروں کے کام کو مسجد حرام کے اندر 30سے زیادہ ایمرجنسی پوائنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے جو جدید ترین آلات اور طبی آلات سے لیس ہیں، یہ رضا کار عمرہ کرنے والوں اور زائرین کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،ماہ مقدس میں کھانے کے پیکٹ تیار کرنا اور انہیں اہل افراد میں تقسیم کرنے کے ساتھ روزہ داروں کے سحری کے بندوبست میں بھی کوشاں رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں گداگری کے حوالے سے سخت انتباہ...

سعودی عرب میں گداگری کی لعنت کے خلاف اقدامات کو سخت کردیا گیا ، سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے سخت تنبیہ جاری کردی ہے، اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کسی شخص کا استحصال کرتے ہوئے اسے بھیک مانگنے کے لیے کرایہ پر رکھنا، اسے گداگری سے منسلک کرنا، کسی دوسرے کو منتقل کرنا، یہ بھیک مانگنے والے کو پناہ دیناممنوع ہے،بیان میں واضح کیا گیا کہ گداگری یا اس سے منسک کوئی بھی طرز عمل ان بڑے جرائم میں شامل ہے جن کے لیے گرفتاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ان کارروائیوں میں ملوث ہونے کی سزا میں 15سال تک قید اور 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی سوڈان میں پاکستان کے امن دستے سیلاب مت...

جنوبی سوڈان میں پاکستان کے امن دستے دوسال قبل تعمیر کئے گئے سینکڑوں کلومیٹر پشتوں کو دوبارہ مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ ملک میں لوگوں کوسیلاب کے دوران مٹی کے تودوں سے بچایا جاسکے،یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی،پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ 2021 میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بڑھناشروع ہوئی تو پاکستانی انجینئرز نے سینکڑوں کلومیٹر پشتے تعمیر کرنے کا کام سنبھالا اور سیلابی پانی کو روکنے کے لیے عارضی دفاعی ڈھانچہ تعمیر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا نے ایران کی 8شخصیات اور 2کمپنیوں پر پ...

کینیڈا نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے پر پابندیاں لگائیں،کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی گئی ہیں،وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پابندیوں میں ایرانی پاسداران انقلاب، قانون نافذ کرنے والی فورس کے اہلکار، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے میں ملوث ایرانی حکام بھی پابندیوں میں شامل ہیں،وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے لوگوں کے جائز مطالبات کے خلاف بدترین دبائو کی پالیسی ترک کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی ہیکرز نے فرانسیسی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ...

روسی ہیکرز نے فرانس کی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ ہیک کر لی ، اس کے بعد ویب سائٹ کو بند کردیا گیا، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کی جانب سے کیف کی حمایت کے بدلے میں روس نواز ہیکنگ گروپ نو نیم نے پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق سائبر ڈیفنس کے انچارج تھیلس گروپ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ایوان فونٹارینسکی نے کہا کہ ویب سائٹ کو "سروس سے انکار" کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، ویب سائٹ پر اس حد سے زیادہ درخواستیں دے دی گئی تھیں جس حد کو ویب سائٹ سنبھالنے کی قدرت رکھتی تھی۔ ماہرین نے کہا کہ ماسکو کا حامی یہ ہیکر گروپ خود کو (16)Noname057کا نام دیتا ہے، اس گروپ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، گروپ نے ظاہر کیا ہے کہ یہ کیف کی حمایت کا بدلہ ہے،فرانس نے حال ہی میں اس نوعیت کے کئی سائبر اٹیکس کا سامنا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل...

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک کے ردعمل سے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے ان کے منصوبوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،دارالحکومت ماسکو میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے اس پر منفی ردعمل کا اظہار کیا، یہ ردِ عمل یقینا یہ ردعمل روس کے منصوبوں کو متاثر نہیں کر سکتا، پیسکوف نے کہاکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اہم انفراسٹرکچر کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے اس بڑے عمل کے پیچھے کچھ ریاستیں اور نجی خدمات ہیں،پیسکوف نے کہا کہ مغربی ممالک اس مسئلے کر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کرنیوالا غیر مل...

پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ،ملک کے شمال میں واقع شہر گڈانسک میں پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تفتیش مکمل ہونے تک 3ماہ تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے، گرفتار شخص نے روسی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے،پراسیکیوٹر کی ترجمان گرازینا واورینیک نے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی شخص جنوری سے پولینڈ میں ہے اور ملک کے شمال میں بنیادی ڈھانچے اور سکیورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا تھا،جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے،خیال رہے کہ پولینڈ کا واحد مائع قدرتی گیس ایل این جیٹرمینل اور بڑی بندرگاہیں ملک کے شمال میں واقع ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل ، مظاہرین کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف...

اسرائیل میں احتجاجی مظاہروں کے رہنمائوں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے عدالتی اصلاحات کو معطل کرنے سے انکار کر دیا، نیتن یاہو نے تقریر میں عدالتی ترامیم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا،احتجاجی رہنمائوں نے کہا کہ نیتن یاھو عوامی دبائو ٹالنے کی کوشش میں ترامیم کو عارضی موخر کرنے کا اعلان کیا لیکن حقیقت میں وہ ترامیم سے دستبرداری کا کڑوا گھونٹ پینے کے لیے تیار نہیں ہیں،دوسری جانب اسرائیلی ٹریڈ یونین نے اعلان کردہ ہڑتال کو ایک روز کے لئے معطل کر دیا، اسرائیلی پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، دائیں بازو کے مظاہرین نے عدالتی اصلاحات کو معطل کرنے سے انکار کر دیا، اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابقحزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے عدالتی اصلاحات کو معطل کرنے کے نیتن یاہو کے فیصلے کا خیرمقدم کرنے کے بعد اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز نے نیتن یاہو سے وزیر دفاع کو عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت مخلص ہے تو وہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کریں گے،سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ نیتن یاہو فریب نہ دے رہے ہوں یا کوئی چال نہ چل رہے ہوں،

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت حقیقی اور منصفانہ بات چیت میں مصروف ہو تو بحران سے نکلنا ممکن ہے،نیتن یاہو کے عدالتی ترامیم کو ملتوی کرنے کے فیصلے کے باوجود اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا کہ یہ معطلی عارضی ہے،بین گویر نے اپنے حامیوں کے درمیان بیانات میں مزید کہا کہ نیتن یاہو نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اب سے ایک ماہ کے اندر ترامیم منظور کر لی جائیں گی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اکثریت کی مرضی پر عمل کیا جائے گا،اس تناظر میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ صدر نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کے ساتھ ساتھ سابق وزیر دفاع بینی گینٹز سے عدالتی ترامیم پر اتفاق کے لیے بات چیت شروع کرنے کے لیے بات کی ،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرزوگ نے تینوں پر زور دیا کہ وہ عدالتی ترامیم پر وسیع معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنے دفتر کی سرپرستی میں فوری مذاکرات شروع کرنے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دیں،اسرائیل کا سیاسی منظر وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی نئی انتہائی دائیں حکومت کی طرف سے عدلیہ کے قوانین میں ترمیم کے مجوزہ منصوبوں پر ہنگامہ آرائی کا شکار ہے،اس ہنگامہ آرائی نے اندرون ملک احتجاج اور بیرون ملک اتحادیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو فون، باہمی تعلق...

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کیا، عرب میڈیاکے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا،چینی صدر نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطی کے ملکوں کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہادونوں سربراہان کی ٹیلیفونک گفتگوکے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، چینی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو کے دوران سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16اف...

ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق جبکہ 13افراد لاپتہ ہیں،ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاسی قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،بیان میں کہا گیا کہ اس آفت میں اب تک 16افراد ہلاک، 13افراد لاپتہ اور 10افراد زخمی ہوئے ہیں،حکام نے بتایا کہ بہت سے دیہات زمین میں دھنس گئے، تقریبا 500لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں ریسکیو کا کام جاری ہے،مقامی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ علاقے کے پہاڑی حصے میں دراڑیں پڑ نا شرو ہو گئی تھیں جس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کے سربراہ کا فوج کو جوہری اسلحہ...

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے ملک کے جوہری اسلحہ خانے کو توسیع دینے کی ہداہات جاری کر دی ہیں،کم جونگ ان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اسلحہ ہر وقت استعمال کیلیے تیار رہنا چاہیئے،ہم اپنے دشمنوں پر خوف طاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہمارے ملک اور اس کی سالمیت کو میلی نظر سے نہ دیکھ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مسلمان دشمنی کے واقعات کم نہ ہو سک...

بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا، ہندوں کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو انتہاپسند ایک مسجد میں گھس گئے اورتلاوت قرآن پاک میں مصروف امام مسجد ذاکر سید کو ہندوں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا،مسجد کے امام صاحب کے انکار پر ہندو انتہا پسندوں نے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا اور ان کی داڑھی جبرا کاٹ دی گئی، واقعہ کے کچھ دیر بعد نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد آنے والے نمازیوں نے امام مسجد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے حسب معمول ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی فوجیوں کو پیرس 2024اولمپک گیمز میں حصہ...

اقوام متحدہ کی ماہر خاتون نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روسی فوجیوں کو پیرس 2024اولمپک گیمز میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ثقافتی حقوق کی نمائندہ خاتون الیگزینڈرا زانتھاکی کے مشورے نے یوکرینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو پیرس 2024گیمز میں حصہ لینے کی اجازت دی جانی چاہیے،تاہم الیگزینڈرا زانتھاکی کا کہنا تھا کہ ان روسی فوجیوں میں وہ فوجی شامل نہیں ہوں گے جنہوں نے کسی بھی قسم کا جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہو۔ خاتون کی تجویز سے یوکرینی کھلاڑیوں میں غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا موقف ہے کہ وہ روسی جو انسانیت کے خلاف جرائم یا جنگ کے لیے پروپیگنڈے میں براہ راست ملوث ہیں انہیں بین الاقوامی کھیلوں سے روک دیا جانا چاہیے،زانتھاکی نے 206قومی اولمپک کمیٹیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام روسی فوجیوں کو پیرس اولمپک میں شرکت سے خارج کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ یہ امتیازی سلوک ہے کیونکہ روسی فوج میںدوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے اور بھی اہلکار شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی جنگی طیارہ بردار بحری بیڑا بوسان میں...

امریکی جنگی طیارہ بردار بحری بیڑا 'یو ایس ایس نیمٹز' جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان میں لنگر انداز ہوگیا،امریکی بحری جہاز نے جنوبی کوریا کے ساتھ جاری جنگی مشقوں میں حصہ بھی لیا، جنوبی کوریا میں 6سال بعد جنگی طیارہ بردار بحری جہاز امریکی اتحادیوں کے ساتھ 70سال مکمل ہونے پر جنوبی کوریا میں لنگر انداز ہوا ہے،جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق امریکی بحری بیڑے نے بین الاقوامی پانیوں میں جاری فوجی مشقوں میں حصہ لیا، اس عمل کا مقصد امریکا کا اپنے اتحادیوں کو خطے میں موجود خطرات سے نپٹنے کیلئے مدد فراہم کرنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چالباز مودی سرکار کا ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں س...

چالباز مودی سرکار نے ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بھی دھوکا دے دیا، مودی نے الیکشن سے قبل ووٹ بٹورنے کی خاطر ایک رینک، ایک پنشن کا وعدہ کیا، بعد میں آنکھیں پھیر لیں، 2008 سے ریٹائرڈ بھارتی فوجی ایک رینک، ایک پنشن کیلئے احتجاج کر رہے ہیں،سال 2013 میں ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران مودی نے ایک رینک، ایک پنشن کا وعدہ کیا تھا، سیاچن میں فوجیوں سے خطاب میں مودی نے ایک رینک، ایک پنشن کی منظوری کا دوبارہ وعدہ کیا، مودی کے وعدے پر جنرل وی کے سنگھ سمیت کئی ریٹائرڈ جرنیلوں اور ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے بی جے پی کو ووٹ ڈالا،انتخابات جیتنے کے بعد احسان فراموش مودی سرکار ٹال مٹول سے کام لینے لگی، مطالبات کی نا منظوری پر جون 2015 میں ریٹائرڈ فوجیوں نے ہندوستان بھر میں مظاہرے شروع کر دیے، مظاہروں کے دوران پولیس نے دہلی میں احتجاج کرنے والے ریٹائرڈ فوجیوں اور بیواں پر بہیمانہ تشدد کیا، مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے 10 سابقہ آرمی چیفز نے مودی کو خط میں مذمت کی اور تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا،یکم نومبر2016 کو صوبیدار رام کشن نے مطالبات کی نامنظوری پر خودکشی کر لی تھی جبکہ 5ہزار سے زائد ریٹائرڈ بھارتی فوجی مودی سرکار کو احتجاج کے طور پر اپنے تمغے واپس کر چکے ہیں،سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مودی سرکار نے زور زبردستی ترمیم یافتہ بل منظور کر لیا، ریٹائرڈ فوجیوں نے بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک رینک پانچ کے مترادف پنشن قرار دیا تھا، مودی سرکار کے مطابق بل کی منظوری سے 40فیصد دفاعی بجٹ صرف پنشنز کی نذر ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی نے لیپرڈ 2 ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین...

جرمنی نے لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی پہلی کھیپ یوکرین روانہ کر دی ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے عملے کو ٹینکوں کے استعمال کی تربیت دینے کے بعد اٹھارہ جدید ترین جنگی ٹینک یوکرین کو فراہم کیے گئے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یوکرین کو بھیجے جانے والے ٹینک جنگ کے دوران فرنٹ لائنز پر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں،یوکرین کئی مہینوں سے روس کے حملوں کا جواب دینے کے لئے مزید جدید گاڑیاں اور ہتھیاروں کے نظام کا مطالبہ کر رہا ہے،یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے چیلنجر 2 ٹینک بھی یوکرین پہنچ چکے ہیں،دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے ابھی تک لیپرڈ 2ٹینکوں کی آمد کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن انہوں نے برطانیہ کے بنائے ہوئے پہلے چیلنجر 2 ٹینکوں کی آمد کی تصدیق کی ہے،یورپی ممالک تقریبا 2,000 لیپرڈ 2 ٹینکس جنہیں نیٹو ممالک کے تیار کردہ بہترین جنگی ٹینکوں میں شمار کیا جاتا ہے استعمال کر رہے ہیں،جرمنی نے ابتدائی طور پر ہچکچاہٹ کے بعد جنوری میں یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور دوسرے ممالک کو اپنے ٹینک بھیجنے کی اجازت دی تھی، جرمن قانون کے تحت برلن کو لیپرڈ 2 کو کسی بھی ملک کے ذریعے دوبارہ برآمد کرنے کی منظوری دینی چاہیے،جرمن فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران یوکرینی عملے کو لیپرڈ 2کی جدید ترین A6قسم کو استعمال کرنے کی تربیت دی ہے،لیپرڈ 2ٹینکوں کو خاص طور پر روسی T-90مین جنگی ٹینک کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے برقرار رکھنے میں آسان اور دیگر مغربی ٹینکوں کے مقابلے میں زیادہ ایندھن کے قابل سمجھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مساجد بحالی پروگرام،سعودی عرب میں 13سو سال پ...

سعودی عرب میں سرکاری سطح پر پرانی مساجد اور تاریخی مقامات کی بحالی کے پروگرام کے تحت الباحہ گونری کی تاریخی مسجد الصفا کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے،سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الصفا 13سو سال پرانی ایک تاریخی مسجد ہے،یہ مسجد الباحہ گورنری میں قدیم طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور اس کا شمار مملکت کی قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے،مسجد الصفا کی بحالی کا پروگرام شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مملکت میں مساجد کی بحالی کا حصہ ہے، جدید انداز میں مرمت کے ساتھ ساتھ مسجد کی پرانی ہئیت بھی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ اس کے تاریخی فن تعمیر کو بھی زندہ رکھا جا سکے، مسجد کی بحالی کے عمل کے دوران اسے سابقہ حالت میں برقرار رکھا گیا ہے،بلجرشی کے علاقے میں واقعے مسجد الصفا کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مرمت سے قبل اور 78مربع میٹر ہے اور بحالی سے پہلے اور بعد میں اس کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے دیواروں کی مرمت کی گئی ہے۔ 1350سال قبل تعمیر کی گئی مسجد تمام اطراف سے عمارتوں میں گھری ہوئی ہے،الصفا مسجد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوسرے مرحلے میں تاریخی مساجد کو تیار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں مملکت کے تمام 13خطوں میں 30مساجد، ریاض کے علاقے میں 6 مساجد، مکہ المکرمہ کے علاقے میں 5مساجد شامل ہیں، مدینہ کے علاقے میں 4مساجد، عسیر کے علاقے میں 3مساجد، مشرقی علاقے میں دو مساجد، الجوف اور جازان میں ایک اور شمالی سرحدی علاقے، تبوک، الباحہ میں ایک میں ایک مسجد کی بحالی شامل ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ، 20اف...

سعودی عرب کے جنوب مغرب میں ایک خوفناک بس کے حادثے میں کم از کم 20عمرہ زائرین جاں بحق اور 29زخمی ہو گئے،عرب میڈیا رپورٹسکے مطابق عسیر ریجن میں عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس ایک پل سے ٹکرانے کے باعث الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور 29زخمی ہوئے، زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے،بریک فیل ہونے کے باعث پیش آنے والا حادثہ عسیر صوبے اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا، حادثے کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا ہے،سعودی شہری دفاع اور ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فاسٹ بولرحارث رف پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

فاسٹ بولرحارث رف کو اسلام آباد پولیس کا خیرسگالی کا سفیر مقرر کردیا گیا۔حارث رف کواسلام آباد پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے حارث رف کو اعزازی رینک لگائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شاہین آفریدی کو خیبرپختونخوا اورنسیم شاہ کو کوئٹہ پولیس نیاعزازی رینک سے نوازا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اضافی اور اختلافی نوٹ کی کوئی قانونی حیثیت ن...

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اضافی اور اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق فیصلہ 3-2 کا تھا، ججز کے اضافی اور اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں، اضافی اور اختلافی نوٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد اور خود مختار عدلیہ چاہتی ہے، مریم اورنگزیب جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا اس کو ترجمان بنا دیا گیا ہے تو یہی حال ہونا تھا پھر۔ مضبوط سپریم کورٹ دیکھنا چاہتے ہیں، بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کا ہے، تحریک انصاف کا موقف وہی ہے جو عوام کا موقف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پر تمام پوسٹس جعلی،چیف جسٹس لاہور...

ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کے سوشل میڈیا اکانٹس کی تردید کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکانٹ نہیں، سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے نام سے چلنے والی تمام پوسٹس جعلی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جعلی اکانٹس اور من گھڑت پوسٹ پر تادیبی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت نے اسٹریٹ لائٹس کو آٹو سوئچنگ پر...

وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے اسٹریٹ لائٹس کو آٹو سوئچنگ پرتبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔ پنجاب پاورڈویژن کے مطابق اسٹریٹ لائٹس آٹو سوئچنگ منصوبے پرتمام صوبے عمل کرتے ہیں تو27 کروڑ90 لاکھ ڈالرزسالانہ بچت ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں چھ لاکھ اٹھارہ ہزاراسٹریٹ لائٹس سالانہ سترگیگا واٹ آورزبجلی استعمال کرتی ہیں،پنجاب حکومت سٹریٹ لائٹس بجلی بلوں کی مد میں سالانہ 3 ارب 88 کروڑ کا شیئر ادا کر رہی ہے۔جبکہ باقی رقم وفاق کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔ توانائی بحران کے پیش نظرمحکمہ بلدیات ،کوآرپریٹیو،محکمہ ہائوسنگ ایند پبلک ہیلتھ انجیئرنگ اورتمام ایڈمنسٹریٹرزمیٹرہولیٹن کارپوریشز کو عملدرآمد کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے مفت آٹے کی فراہمی...

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے مفت آٹے کی فراہمی جاری ، یوٹیلیٹی سٹورزپر وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج پر سبسڈائز اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ، عوام کو مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے سپلائی کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے ، منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ترجمان یوٹیلیٹی کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہصبح 8بجکر 30منٹ سے رات 11بجے تک عوام کو مفت آٹا فراہم کیاجارہا ہے ، نئے آنے والے صارفین کو ایک ساتھ 10کلو کے 3تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں، جن صارفین کو پہلے آٹے کا ایک تھیلہ ملا وہ 29مارچ سے 10کلو کے مزید 2تھیلے فوری حاصل کرسکتے ہیں، ترجمان یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے مطابق نان رجسٹر ضرورت مند شہریوں کی فی خاندان ایک 10کلو تھیلا مفت دیا جائیگا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت حرف چینی ، آٹا اور گھی پر شناختی کارد دیکھنا ہوگا ، دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے کوئی شرائط لاگو نہیں ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگ...

قومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی آگئی، سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد سے سوشل میڈیا اکانٹس اور دیگر معاملات پر اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ قومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کیخلاف تحقیقاتی اداروں کے کریک ڈان میں تیزی آگئی، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے سوشل میڈیا اکانٹس اور دیگر معاملات پر اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے گرفتار افراد سے حاصل تفصیلات سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری ہیں، ایف آئی اے کے ساتھ پی ٹی اے، وزارت قانون اور دیگر ادارے بھی آن بورڈ ہیں۔ ٹاسک فورس کے قیام سے غلیظ مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں، ٹاسک فورس کو اختیارات دینے کیلئے طریقہ کار تبدیل کیا گیا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کو فتح اور ڈالر دو سو کرنے والے بتائیں ک...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو فتح اور ڈالر دو سو کرنے والے بتائیں کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔ عوام سے توجہ ہٹائی جارہی ہے آئی ایم ایف ختم ہوگیا جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا، ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جارہا ہے۔منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے مل کر نئے انتخابات کرائیں۔ ملک میں استحکام آئے گا اور بہتری آئے گی۔ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے ادارے اور فوج ہمارے ہیں۔ ملک کو بچانا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے انشاء اﷲ پاکستان بچ جائے گا۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ پاگل ہوگیا ہے رانا ثناء اﷲ اپنے دماغ کا علاج کرائیں۔ رانا ثناء اﷲ خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے۔ اس سے قبل رانا ثناء اﷲ نے منہاج القران کی حاملہ خواتین کا قتل کیا رانا ثناء اﷲ بچ نہیں سکے گا وہ اﷲ کی پکڑ میں ائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نیازی کے خلاف ابھی تک قانون حرکت م...

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی کے خلاف ابھی تک قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران خان کی روایت کی ابھی تک پکڑ نہیں ہوئی، ان کیلئے ابھی تک وسیع پیمانے پر ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عمران نیازی کا احتساب ہونا چاہیے اور وہ ضرور ہوگا۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے کرتے کہاں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے دہشتگردوں کو آنے کی اجازت دی جس سے حالات خراب ہوئے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت اکٹھے نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلیوں کے الیکشن علیحدہ ہوں گے ملک میں انارکی ہوگی، الیکشن 8 اکتوبر کو اکٹھے ہونے چاہئیں، میں نے قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاستدان ہمیشہ سیاسی بات کرتا ہے، میں نے سیاسی وجود کی بات کی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سے اب اتنا کچھ نکلے گا کہ صرف فتنہ بچے گا، مریم نواز کبھی جتھے لے کر عدالت پیش نہیں ہوئیں، میں نے آج پیشی پر کسی کو نہیں کہا کہ آپ یہاں آئیں، آج ہم نے اپنے کارکنان کو کنٹرول کیا اور عدالت میں ساتھ صرف وکلا گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے ٹی سی عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضم...

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر نے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے رانا ثنا اللہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے 6 ماہ میں ہزاروں ارب روپے قرضہ لے ک...

حکومت نے 6 ماہ میں ہزاروں ارب روپے قرضہ لے کر مجموعی قرضہ 52 ہزار ارب روپے کی سطح تک پہنچا دیا، 35 ہزار 116 ارب ملکی جبکہ 19 ہزار 6 سو ارب بیرونی قرضہ لیا گیا، فی کس سرکاری قرضہ 2 لاکھ 16 ہزار 709 تک پہنچ گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حکومتی قرضوں میں 4 ہزار ارب جبکہ جون 2020 سے دسمبر 2022 تک ملکی قرضوں میں 16 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق جون2020میں حکومتی قرضہ 36ہز ار399ارب تھا جو جون 2021 تک بڑھ کر 39ہزار 866 ارب کا جا پہنچا، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر ملکی اور غیر ملکی قرض 49 ہزار193 ارب سے بڑھ کر دسمبر 2022 تک مجموعی حجم 52 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا۔دستاویز ات کے مطابق دسمبر 2022 تک اڑھائی سال کے دوران 35 ہزار 116 ارب ملکی جبکہ 19 ہزار 6 سو ارب بیرونی قرضہ لیا گیا۔ جون 2022 تک فی کس سرکاری قرضہ 2 لاکھ 16 ہزار 709 تک پہنچ گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق جولائی 2018دسمبر2021تک اسٹیٹ بنک کی جانب 633ارب72کروڑ80لاکھ کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری فی کس 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت کا ہیلتھ کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات محدود اور ہیلتھ پروگرام کو ری ڈیزائن کرنے جارہی ہے، قومی مالیاتی بحران کے سبب بڑے پیمانے پر مفت سہولیات ممکن نہیں ہیلتھ کارڈ پر علاج کی اسکیم کوری ڈیزائن کر کے مستحق افراد تک محدود کیا جائی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میںمکمل...

حکومت منصوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام، کمرشل آٹے کا 15کلو والا تھیلہ 2250روپے ہوگیا، سرکاری گندم بلیک میں فروخت ہونے لگی،اوپن مارکیٹ میں گندم 5200روپے فی من ہوگی،چکی مالکان مہنگا آٹا فروخت کرنے پر مجبور،پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق سستا آٹا سکیم ختم ہونے سے فیصل آباد میں آٹے کا نیا بحران شروع ہوگیا ہے سرکاری گندم کا آٹا 1156روپے جبکہ فلورملز مالکان نے وہ ہی گندم کا آٹا تھیلہ 1700روپے کی بجائے 2250روپے کا گردیا ہے، چکی مالکان کا الزام ہے کہ سرکاری گندم چکیوں والوں کو بلیک میں فروخت ہورہی،حکومت، فلوملز مافیا اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں نے یہ ہی گندم کسانوں سے 1950 روپے فی من خریدی تھی، اب پنجاب بھر سی بھر گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی فلورمنافع خوروں اور ذخیراندزوں نے پرانی گندم بلیک میں 5200روپے من فروخت کررہے ہیں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر آٹا چکیوں کا کوٹہ بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان گندم اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں چکی مالکان کا الزام ہے ایک سازش تحت فلورملز مالکان کو نواز جارہاہے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے سرکاری گندم اوپن مارکیٹ فروخت ہورہی ہے اور منافع خوروںچکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

جس کی وجہ سے چکی مالکان آٹا مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں، چکی مالکان ایسوسی ایشن کے صدر علی اکبر انصاری، حاجی یعقوب انصاری اور دیگر کا کہناہے کہ چکی مالکان گذشتہ ماہ سے احتجاج کر رہے سیکرٹری خوراک اور پنجاب حکومت انہیں سرکاری ریٹ پر گندم فراہم نہیں کررہی جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوںمیں اضافہ اوربحران پید ا ہورہااگر حکومت فلورملز کی طرح چکیوں کو سرکاری ریٹ پر گندم فراہم کرے توآٹے کی قیمتوں کمی اور بحران ختم ہوسکتا ہے،دوسری ڈویژنل اورضلعیانتظامیہ منصوعی مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہوچکی ہے،پھل اور سبزیوںدودھ، انڈے،صابن،چائے، چینی برائلرمر غی کا گو شت،پیاز اور دیگر اشیاء کی کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں س طرح شہر بھر میں کیلا 300سے 500روپے سیب 300سے 500،کنیو500روپے درجن،دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی دوگناہ ہوچکی ہیں جبکہ سبزیوں میں پالک 80روپے کلو،بیگن 80روپے،گوبھی 80روپے بھیڈی 400روپے،کریلا 260روپے اردک 600روپے ٹماٹر0 20روپے،آلو 60روپے پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں بھی آسمان پر پہنچ چکی ہیں دودھ بھی 160سے 180روپے دہی 180سے 200 فی کلو میں فروخت ہورہا ہی شہر بھرمیں بیف 750روپے،مٹن 1800روپے کلو تک پہنچ گیا، گوشت فروخت کرنے سے انکار, شہر یو ں کے لئے گو شت کھا نا مشکل ہو گیا

گزشتہ دو روز سے مر غی کے گو شت میں کمی ہورہی تھی اورکمی بعد 390روپے ہوگیا تھا، جبکہ پرچو ن انڈو ں کی قیمت 280سے 300روپے درجن ہو گئی، صابن 50والا 80روپے چائے کی پتی میں 300سی400روپے فی کلو اضافہ ہوچکا، اور چینی بھی 84روپے بڑھ کر 100روپے مین فروخت ہورہی ہے،منافع خوروں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے اس طرح دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں نے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔بیکری اٹیمز سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں آئے روز اضافہ ہورہاہے،مصنوعی مہنگائی کے سامنے پنجاب حکومت ضلعی سطح پر منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں کو خام...

سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن وسابق صدر ایف سی سی آئی چوہدری محمد نوازنے کہا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی انڈسٹریل پروڈکشن کو متاثر کررہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں کو خام مال کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث صنعت کی مقامی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت اور برآمدات کا حجم دونوں ہی کم ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خام مال کی کمی کی وجہ سے پروڈکشن کم ہورہی ہے اور کاروباری شعبہ اپنے ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور ہے، بے روزگاری کی شرح بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر خام مال کی کمی کے مسئلہ پر فورا قابو نہ پایا گیا تو پہلے سے دباؤ کی شکار معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ ایل سیز کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیا ئے ضرویہ کی قلت پیدا نہ ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سالانہ 90 ہزار ٹن ادرک درآمد کرتا ہے...

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے سائنسدانوں نے ملک میں قابل کاشت ادرک کی نئی قسم تیار کر لی جس کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقامی کاشتہ ادرک کی پیداوار سے درآمد پر خرچ کیے جانے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ سائنسدان شعبہ سبزیاں ڈاکٹر عامر حسین نے بتایا کہ پاکستان سالانہ 90 ہزار ٹن ادرک درآمد کرتا ہے جس پر سالانہ 100 ملین ڈالر کی کثیر رقم خرچ کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاچونکہ پاکستان کا موسم ادرک کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے جس پر تحقیق جاری تھی تاہم سائنسدانوں کی کاوشوں اور ادرک کی کاشت کے حوالے سے کئے جانے والے تجربات سیسائنسدان ادرک کی ایک ایسی قسم تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کو ناموافق موسم کے باوجود کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادرک پاکستان کے پوٹھوہارریجن میں قابل کاشت ہے لہذا اس ریجن میں ادرک کی کاشت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عامر حسین نے کہا کہ ادرک کی مقامی سطح پرکامیاب پیدوار سے فی ایکڑ 15 لاکھ روپے تک آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اظہر مشوانی کی مبینہ گمشدگی، اینٹی کرپشن پول...

راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔ اظہر مشوانی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ گرین ٹان لاہور میں درج ہو چکا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں جواب جمع کرانیکا کوئی نوٹس ہی نہیں ملا۔ عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو جواب سمیت 31 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالتی فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو ملک میں کچ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے لوگ کان کھول کر سن لیں اگر عدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو پھر اس ملک میں کچھ اور ہوگا جس کی لپیٹ میں سارے آئیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ماں جائی ہے، عدلیہ کا کوئی لاڈلہ بیٹا نہیں، تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں، عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقا کو خطرے میں ڈال دیتی ہے، عدلیہ ہی آئین، قانون اور ملکی بقا کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لوٹ مار کے کیسز ختم کروانے کیلئے سازش سے حکومت بنانا قومی بد دیانتی ہے، عدلیہ نہیں ہوگی تو جمہوریت نہیں ہوگی، آئین قانون کسی کا سہولت کار نہیں ہوتا، لوٹ مار کرنے والے اور ملکی خزانے کو تباہ کرنے والے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں، حکومت خود تو ذلیل ہوگئی ہے اب اداروں کو بھی ذلیل کرنا چاہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سعودی عرب اور امارات کے بغیر نہیں ہوگا، 10کلو آٹے کیلئے 10 لوگ مرگئے ہیں، سیاسی، اقتصادی، سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گا، جب تک انتخاب نہیں ہوں گے، انتشار اور خلفشار رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر شی جن پنگ کا دورہ ماسکو بڑے ممالک کے درم...

پاکستانی حکام اور ماہرین نے چینی صدر شی جن پنگ کے روس کے سرکاری دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی میں ان کے زیادہ سے زیادہ تعاون کے خواہاں ہیں۔ گوادر پرو کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے شی جن پنگ کے دورہ ماسکو کو عالمی معاملات میں چین کے زیادہ پرعزم، فعال اور پراعتماد کردار کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان چین کی تاریخی، کامیاب ثالثی نے مکمل طور پر مغرب میںہلچل مچا دی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیاسی ماہر معاشیات اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سی ای او شکیل احمد رامے نے ملاقات کو عالمی اور دو طرفہ طور پر بہت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ محاذوں پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ دو عظیم طاقتیں ہمسایہ ممالک کے طور پر امن کے ساتھ ساتھ رہ سکتی ہیں، اور بغیر کسی تنازعے کے پائیدار ترقی اور امن کے خواب کو پورا کر سکتی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق رامے نے مزید کہاعالمی محاذ پر ملاقات اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دنیا اب یک قطبی نہیں ہے۔ دنیا کثیر قطبی بن گئی ہے، اور اس عمل میں پچھلے کچھ سالوں میں تیزی آئی ہے۔ اس طرح، بڑی طاقتوں کو پرامن بقائے باہمی کے فارمولے کو قبول کرنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے، جس میں تنوع، سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے اور ہر ملک کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا تعاون اس کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے،روس کے تین روزہ دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مخلصانہ، دوستانہ اور نتیجہ خیز بات چیت کی اور کئی شعبوں میں نئی، اہم مشترکہ مفاہمت تک پہنچی۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں صدور نے دو مشترکہ بیانات پر دستخط اور جاری کیے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور وسیع تر تعاون کے فروغ کے لیے منصوبے اور انتظامات کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی اتحاد کا پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات...

حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی، حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنا موقف عدالت میں پیش کریں گی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا، اسی دن بتا دیا تھا کہ فیصلہ چار تین کا ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 218(3) کے تحت اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا، الیکشن کمیشن کو قانونی مشورہ دینا میرا کام نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ صورتِ حال بہت تشویش ناک ہے، حکومت اور پی ٹی آئی فیصلہ کر لیں پاکستان کے لیے کیا بہتر ہے۔ دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ گورنرز کو بھی بذریعہ چیف سیکرٹری نوٹس جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن التوا کیس، حکومت نے فل کورٹ تشکیل دین...

سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کے سلسلے میں اٹارنی جنرل نے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب ہوگا فل کورٹ اس معاملے کو سنے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کر سکتا ہے یا نہیں؟، اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا، تو بات ختم ہوجائے گی،سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگا تو مسائل بڑھیں گے، ملک میں اس وقت تشدد اور عدم برداشت ہے، معاشی حالات دیکھیں آٹے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، آپس میں دست و گریبان ہونے کے بجائے ان لوگوں کا سوچیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سینیٹر فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سماعت کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کو لمبا نہیں کرنا چاہتے، پہلے اٹارنی جنرل کو سنیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سادہ سا سوال ہے، جو الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے، کیا الیکشن کمیشن کے پاس ایسا اختیار تھا؟سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کر سکتا ہے یا نہیں؟۔ اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا، تو بات ختم ہوجائے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فریق بنانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نکتہ اٹھایا تھا۔ جمہوریت کے لیے قانون کی حکمرانی لازمی ہے۔ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہوگا تو مسائل بڑھیں گے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز نے پہلے فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اِس وقت سوال فیصلے کا نہیں، الیکشن کمیشن کے اختیار کا ہے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فیصلہ اگر 4، 3 کا ہوا تو حکم کا وجود ہی نہیں، جس کی خلاف ورزی ہوئی۔ عدالتی حکم نہیں تھا تو صدر مملکت تاریخ بھی نہیں دے سکتے تھے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ یکم مارچ کے عدالتی حکم کو پہلے طے کر لیا جائے۔ موجودہ کیس میں استدعا ہی فیصلے پر عملدرآمد کی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بینچ کے ارکان درخواست میں اٹھائے گئے سوال کا جائزہ لینے بیٹھے ہیں۔ آپ کا انحصار تکنیکی نکتے پر ہے۔ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار درخواست تک محدود نہیں ہوتا۔ فیصلے پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا بھی نکتہ اٹھانا ہے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا فل کورٹ اس معاملے کو سنے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلہ کتنے ارکان کا ہے،یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ یہ بتائیں کہ کیا 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا نہیں ہے؟۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس وقت مقدمہ تاریخ دینے کا نہیں منسوخ کرنے کا ہے۔ جمہوریت کے لیے انتخابات ضروری ہیں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر معاملہ خراب نہ کریں۔ سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ اس معاملے کو دوبارہ اٹھا کر عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا معاملہ اٹھانا ہے تو الگ سے درخواست دائر کریں۔ اس وقت مقدمہ تاریخ دینے نہیں منسوخ کرنے کا ہے۔ فیصلہ کتنی اکثریت کا ہے اس کا جائزہ بعد میں لیا جا سکتا ہے۔ فی الحال سنجیدہ معاملات سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ منسوخ کر سکتا ہے؟۔ چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ کلیئر کرنے پر جسٹس جمال مندوخیل کا مشکور ہوں۔ سینیٹر فاروق نائیک نے عدالت میں کہا کہ ملک میں اس وقت انار کی اور فاشزم ہے۔آئین زندہ دستاویز ہے،تشریح زمینی حالات ہی پر ہوسکتی ہے۔

موجودہ حالات میں جمہوریت اور ملک کے لیے کیا بہتر ہے وہ تعین کرنا ہے۔ سیاسی جماعتیں اسٹیک ہولڈرز ہیں، انہیں لازمی سنا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ یہ سوال پارلیمنٹ میں کیوں نہیں اٹھایا جاتا؟، جس پر فاروق نائیک نے جواب دیا کہ معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا بھی سوچ رہے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ تمام قومی اداروں کا احترام لازمی ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی اعلی قیادت سے بھی ایسے رویے کی توقع ہے۔ پہل تحریک انصاف کو کرنا ہوگی کیوں کہ عدالت میں وہ آئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک میں اس وقت تشدد اور عدم برداشت ہے۔ معاشی حالات دیکھیں آٹے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ آپس میں دست و گریبان ہونے کے بجائے ان لوگوں کا سوچیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہاکہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تو یہ بحران مزید بڑھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہی...

سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر 27 مارچ کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہیں، بروقت عام انتخابات کا ایمانداری، منصفانہ اور قانون کے مطابق انعقاد جمہوریت کے لئے ضروری ہے، عام انتخابات کے انعقاد میں خامی، کمی یا ناکامی مفاد عامہ اور ووٹنگ کا بنیادی حق متاثر کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی انتخابات کی تاریخ منسوخ کی، درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن صدر کی تاریخ منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آرٹیکل 254 کے پیچھے پناہ لی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی نظائر میں آرٹیکل 254 کسی عمل کا مقررہ وقت گزرنے کے بعد اس کو غیر مثر ہونے سے تحفظ دیتا ہے، آرٹیکل 254 مقررہ وقت پر ہونے والے عمل میں التوا کا تحفظ نہیں دیتا، درخواست گزار کے مطابق 8 اکتوبر تک انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی آئینی پشت پناہی نہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالات پر جواب دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی کی ایک روزہ حاض...

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی آج اگر پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹِ گرفتاری نکالے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اوقات کے اندر اعظم سواتی کی حاضری کا انتظار کر لیتے ہیں۔ اعظم سواتی کی جانب سے وکیل سہیل خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جنہوں نے اپنے موکل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔ اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کل تک اسلام آباد میں تھے، آج خاندان میں فوتگی کے باعث انہیں گاں جانا پڑا ہے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آب...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں اور 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چودھری کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانا ثنا اللہ قاتل ہے، پاکستان میں سکون نہیں...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے رانا ثنا اللہ کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ایک قاتل انسان ہے جو ملک میں سکون نہیں آنے دے گا۔ میاں اسلم قبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں اس وقت قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، انہوں نے 25 مئی کی طرح نیا تماشہ شروع کر دیا ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے 2 ہزار سے زائد ورکرز کو اٹھا لیا گیا ہے، حسان نیازی کو صرف پریشان کرنے کیلئے پورے پاکستان کی سیر کروا رہے ہیں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ وزیر داخلہ قاتل انسان ہے، رانا ثنا اللہ پاکستان میں سکون نہیں آنے دے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج ہماری ریاست کے اندر حکمران ماں کا نہیں ڈائن کا رول ادا کر رہے ہیں، جب لالچی لوگ حکومت میں بیٹھے ہوں تو اسی طرح کے رزلٹ آیا کرتے ہیں، توجہ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، مہنگائی کے باعث لوگ فاقہ کشی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، مہنگائی 3 گنا زیاہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بارے جو بیان دیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پوری دنیا عمران خان پر اعتماد کرتی ہے، یہ اپنے لیڈروں کے جوتے چاٹنے کی خاطر اس طرح کے بیان دے رہے ہیں، نوازشریف، زرداری، مریم کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان یہاں پہنچا ہے، آج ان کو کوئی منہ نہیں لگا رہا۔ میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کا سب کچھ ملک سے باہر ہے، یہ پاکستان میں صرف عیاشی کیلئے اور بادشاہ بننے آتے ہیں، یہ کہتے ہیں عمران خان کے وجود کو ختم کریں گے، مریم روز نکل کر چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتی ہیں، یہ بند گلیوں میں نہیں مینار پاکستان میں جلسہ کریں، الیکشن 30 تاریخ کو ہونے جا رہے ہیں، تمہیں تمہاری مقبولیت کا پتا لگ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے اپنی کثیر جہت...

اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھن نے کہا ہے کہ سرمایہ کی کمی ہوتی جارہی ہے، ہمیں ان ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو نادہندہ ہیں۔ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک دنیا کے کمزور ترین ممالک کی مدد کو تیار ہے، اور ہم نے پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے لیے اپنی کثیر جہتی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہم ترکیہ کے لیے زلزلے کے بعد کی امداد پر غور کر رہے ہیں ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ ڈیولپمنٹ فورم 2023 کے دوران جن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متعدد خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ طویل مہنگائی،مہنگی افرادی قوت اور اشیاء کی بلند قیمتوں سے پھیلنے والے اثرات سے دنیا کے بھر مرکزی بینک مانٹری پالیسی کو سخت کررہے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جن نے کہا اسی وقت، وبائی امراض کے دوران معاون پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری قرضوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں بانڈ کی پیداوار بڑھ رہی ہے اور بانڈ کی قیمتیں عالمی سطح پر گر رہی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مالیاتی استحکام کو خطرات بڑھ گئے ہیں۔ جن نے کہا کہ قرضوں کی بلند سطح کے وقت، صورتحال کچھ ترقی پذیر ممالک اور کم آمدنی والے ممالک کے لیے اور بھی زیادہ پریشان کن ہو سکتی ہے، جن نے کہا کہ کچھ ترقی یافتہ معیشتوں میں بینکنگ کے شعبے میں بھی خطرات موجود ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان ترقی پذیر ممالک کے لیے، زیادہ غیر یقینی صورتحال کا مطلب سرمایہ کاروں کی رسک برداشت میں تبدیلی ہے۔ جن کا خیال ہے کہ اس طرح کی مایوسی کے درمیان، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جن نے کہا کہ ترقیاتی بینک طویل مدتی اقتصادی ترقی کے فروغمیں ترقی پذیر معیشتوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جن لی چھن نے مزید کہا کہ فی الحال ہمیں گورننس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک زیادہ سے زیادہ شامل ہو سکیں اور کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت زیادہ اتفاق رائے تک پہنچ سکیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چینی معیشت کے حوالے سے جن اور کچھ دیگر شرکاء نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا 5 فی صد جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف معیاری طریقے سے حاصل کیا جائے گا اور چین نیچے کی جانب دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کے دوران عالمی معیشت کے لیے استحکام کا کردار ادا کرے گا۔ مزید برآں، چینی معیشت کی بڑی صلاحیت اور مضبوط ترقی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تعاون ور ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں