مغربی کنارے کے شہر الخیل میں یتیموں کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی ضیافت کے دوران فلسطینی شہری افطار کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نیدرخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ہے۔ عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، اس بل کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق دینے کے لیے آرٹیکل184/3 میں ترمیم کرنا ہوگی، نظرثانی میں وکیل کا حق دینے کے لیے بھی آئینی ترمیم ضروری ہے، قانون سازی کرکے ایسی ترامیم نہیں کی جاسکتیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بل کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے، جو قانون سازی کی جارہی ہے یہ عدلیہ پرقدغن لگانے کے مترادف ہے، جو ارکان بینچ کا حصہ نہیں تھے ان کی رائے فیصلے میں کیسے شامل ہوسکتی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور ن لیگ نے ہمیشہ عدلیہ پرحملہ کیا ہے، پہلے مٹھائیاں بانٹتے ہیں پھر سمجھ آتی ہے کہ فیصلہ خلاف آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے خلاف درخواست پرجواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو 6 اپریل تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اس لیے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد راجہ ریاض کو 20 ایم این ایز کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، عدالت کسی بھی غیر آئینی کام پر حکم جاری کر سکتی ہے لہذا عدالت راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 اپریل تک کی مہلت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ وہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ملک بھر میں انہیں جان کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کرائیں۔ عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے صدر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے حالیہ ریمارکس کہ ہم میں سے صرف ایک ہی رہے گا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ بے معنی نہیں تھے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ ان کے سیاسی اور جسمانی خاتمے کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ مرکزی کھلاڑی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا ۔ اٹارنی جنرل وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ واپس پہنچ گئے۔ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے قانونی اموراورمقدمہ پرمشاورت ہوئی ہے۔ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاوس کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیا گیا صدرمملکت عارف علوی نے شہزادعطا الہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظور دی۔ صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے بدھ کے روز گوادر سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنما مس بہار طاہرہ خلیل کو ''اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس2023 '' میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا ۔ یہ نفرنس 22 سے 24 مارچ تک نیویارک میں منعقد ہوئی ۔گوادر پرو کے مطابق مس بہار خلیل چین میں میڈیکل کی طالبہ ہیں، انہوںنے ایک نوجوان رہنما کے طور پر گوادر اور صوبہ بلوچستان کی نمائندگی کی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے جی ڈی اے نے نوجوان رہنما کو مالی امداد فراہم کی۔ قمبرانی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ جی ڈی اے کو گوادر سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون سفیر مس بہار طاہرہ خلیل کی حوصلہ افزائی پر فخر ہے کہ انہوں نے پانی کے بارے میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں بلوچستان اور گوادر کی نمائندگی کی ۔ گوادر پرو کے مطابق اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس2023 کا اختتام پانی کے عالمی بحرانوں اور پانی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پیش رفت کے ساتھ ہوا، جو مجموعی طور پر پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک ڈیل میکر ہے۔ مس بہار طاہرہ خلیل ان تقریباً 10,000 شرکاء میں سے ایک تھیں جو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز اور آن لائن جمع ہوئے تاکہ پانی کے بحران سے نمٹنے اور سب کے لیے پانی کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر کارروائی کو تیز کیا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر اور صوبے کے دیگر ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہمیشہ ایک مسئلہ رہی ہے۔ تاہم، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے آغاز کے بعد سے، گوادر میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ایک 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ اپنی تکمیل کے قریب ہے۔ یہ پلانٹ حکومت چین کی طرف سے گوادر کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی فرنیچر کی صنعت آر اینڈ ڈی ، ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور سروس کو جد ت اور پیمانے کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔ چین میں بڑے پیمانے پر صنعتی نمائشیں پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے ایک جدید ترین سیکھنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن (اے پی ایف ایم اے) کے سابق چیئرمین اور کونسل آف ایشیا پیسیفک فرنیچر ایسوسی ایشن (چین) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایسوسی ایٹ ممبر علی انصر گھمن نے کیا ۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے 51ویں چائنا انٹرنیشنل فرنیچر میلے (گوانگ زو) میں علی انصر گھمن نے شاندار نوجوان لیڈر 2021-22کا بین الاقوامی فرنیچر لیڈر شپ ایوارڈ جیتا۔ انہوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان فرنیچر کے تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر منتظم کی تعریف کی، جو پاکستان میں فرنیچر کی ترقی کے لیے آرگنائزر کی تشویش کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک بڑے مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر، چینی فرنیچر کی صنعت کا عالمی سپلائی چین میں ایک اہم کردار ہے۔ علی نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں چینی فرنیچر کی مصنوعات کی تیاری میں ہائی ٹیک عناصر، ماحولیاتی تحفظ اور صحت کے تصورات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شو میں سمارٹ اور فعال گھریلو فرنشننگ کے منظر پر توجہ مرکوز کرنے والے برانڈز ابھرے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق سی آئی ایف ایف میں پاکستانی نمائش کنندگان کی اہم مصنوعات ہاتھ سے تیار کردہ فرنیچر تھیں۔ پاکستان کی اس میدان میں بہت طویل تاریخ اور شاندار کاریگری ہے۔ ذیلی شعبے میں ہاتھ سے بنے فرنیچر کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ پاکستانی فرنیچر اس طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہو سکتا ہے۔ وہ اس سلسلے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجوں میں برآمدات خاص طور پر اہم ہیں اور اس مرحلے پر فرنیچر کے شعبے نے بڑی صلاحیت اور لچک دکھائی ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس ( پی بی ایس ) کے مطابق، جولائی تا فروری (2022-23) کے دوران 6.147 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں پاکستان نے 9.413 ملین ڈالر مالیت کا فرنیچر برآمد کیا، جو کہ جولائی تا فروری (2021-22) کے دوران 53.14 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کی برآمدات کی کل مقدار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.73 فیصد اضافے کیساتھ793 تک پہنچ گئی ہے ۔
علی انصر گھمن نے گوادر پرو کو ایک انٹرویو میں نشاندہی کی کہ برآمدات میں اضافہ وبائی امراض کے تناظر میں عالمی صنعت کی بحالی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کے پاس مقامی فرنیچر کی پیداوار کے لیے خام مال، سازوسامان اور افرادی قوت موجود ہے اور کئی سالوں کی ترقی کے بعد سپلائی چین میں بہتری آ رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق علی نے مزید کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری مصنوعات کے معیار، ڈیزائن، مواد کے انتخاب اور دستکاری کے جذبے کو فروغ دینے پر بھی زیادہ توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا میں اس سال چین میں ہونے والی مختلف نمائشوں میں شرکت کے لیے رکن اداروں کو منظم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں تاکہ پاکستانی خصوصیات کے ساتھ فرنیچر اور دستکاری کی نمائش کی جا سکے، تاکہ چین اور ایشیائی ممالک کے دوستوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے عدالتی حکم میں 5 اپریل تک توسیع کردی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وکیلِ درخواست گزار قیصر امام اور حسن جاوید شورش عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہو سکا ، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسپیشل میسنجر کے ذریعے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ وکیلِ درخواست گزار نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس ہوگیا تھا لیکن آج کوئی نہیں آیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ دوبارہ اسپیشل میسنجر کے ذریعے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 5 یونین کونسلز کراچی ویسٹ اور ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی راجا عارف سلطان نے 17 جنوری کو پوسٹ پول دھاندلی کی شکایت کی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی گلگت بلتستان کی سکیورٹی پرجی بی پولیس کی دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کے کیس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سطح کے افسر کو کل طلب کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سکیورٹی پر جی بی پولیس دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ، درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق، قدیر جنجوعہ، احد کھوکھر پیش ہوئے۔ وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیراعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا تھا ، درخواست پر سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سطح کے افسر کو کل طلب کر لیا ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی، گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کئے گئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا، وزیراعلی کے ساتھ جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں سکیورٹی سے روکنا غیر قانونی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ گلگت بلتستان پولیس کے حوالے امتیازی سلوک پر مبنی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا، وزارت داخلہ کے 24 مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے کس قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے(آج) جمعرات تک متعلقہ حکام کو عدالت پیش ہو کر جواب دینے کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 90 دن میں انتخابات آئین کا اٹل فیصلہ ہے، جو بھی اس سے بھاگے گا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 50 فیصد مہنگائی اور 83 فیصد پاکستانیوں کی بے روزگاری میں اضافہ تشویشناک ہے، پہلے حکومت اور اپوزیشن میں تصادم تھا اب حکومت پارلیمنٹ کو عدلیہ کے ساتھ تصادم کی طرف لے کر جا رہی ہے، سارا ملک تقسیم اور تفریق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک انارکی اور خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، مسئلہ پیسے اور سکیورٹی کا نہیں نیت کا ہے کیونکہ حکومت سے لوگوں کی نفرت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ حکومت عوام میں جانے کیلئے تیار نہیں ہے، آٹے کی جگہ موت اور بورا بانٹا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تابع ہے اور آئین کا کوئی لاڈلہ نہیں، پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، ن لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں، حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، جو عدالت کی حکم عدولی کرے گا وہ بغاوت کو دعوت دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مورو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت قادر بخش اور مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق مورو کے گاں گل محمد جیسر سے بتایا گیا ہے۔ نوجوانوں کی حادثاتی موت پر ورثا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ بدھ کو حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت آج ہی کی جائے۔ اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آج بہت زیادہ کیسز ہیں جس کے باعث سماعت ممکن نہیں(آج) جمعرات کو آپ کی درخواست کی سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست 30 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ درخواست میں حفیظ اللہ نیازی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کرانے پڑیں گے۔ اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ آمد پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانے پڑیں گے، پانچ تین کا فیصلہ وہیں رہے گا،اس پر ہر صورت میں عمل کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس آرٹیکل 184کے سب سیکشن 3 کے تحت لیا،پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سینئر قانون دان کاکہنا تھا کہ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ تین دو کی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندو خیل کہہ چکے ہیں کہ یکم مارچ کا فیصلہ دے چکے ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کوپارلیمنٹ سے ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون لطاکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لطاکیہ کے گورنر، پاکستانی سفیر اور شام کے دیگر اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، راشن اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر شام پہنچنے والا پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہے، پاک بحریہ کا پہلا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کر چکا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے 15کروڑ سے زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ زیادہ آمدن والے ٹیکس دہندگان 14روز میں ایف بی آر کو سپر ٹیکس جمع کروائیں۔ وکیل ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نیا سیکشن ڈال کر15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پریہ سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے، ایف بی آر اپنے ٹیکس کا دائرہ بڑھائے گاتوبات بنے گی۔ٹیکس دہندگان کا اعتماد ایف بی آر کو جیتنا ہوگا۔ مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میں صحیفہ ہوں ترے دل پہ اُترنے والا
ہمارا آج کا موضوع، سردار محمد ابراہیم خان سابق صدر آزاد جموں و کشمیر کی مشہور کتاب
(The Kashmir Saga)
دی کشمیر ساگا ہے۔
1965 میں لکھی گئی یہ کتاب، حیرت انگیز انکشافات اور حقائق سے پُر ہے جن کا ذکر ہم اُن ہی کی زبان میں، یہاں اُردو میں کر رہے ہیں۔
ہمارے سامنے اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے جو 1990 میں شائع ہوا تھا۔ اُنہوں نے اس ایڈیشن میں جن دو ابواب کا اضافہ کیا، وہ در اصل ہمارا آج کا موضوع ہیں۔
یہ وہ راز ہیں جو سردار صاحب مرحوم نے 25 سال تک اپنے سینے سے لگائے رکھے لیکن اس فانی دُنیا کو چھوڑنے سے 12 سال قبل، دوسرے ایڈیشن میں حسب ِ وعدہ افشا کرگئے۔
(Some Blunders Committed In Kashmir & Kashmir As A Country)
ان دو ابواب کا اُردو ترجمہ پیش کرنے سے پہلے، 1990 میں شائع شدہ کتاب کا ہوشرُبا دیباچہ قارئین کی نذر کیا جارہا ہے۔ ملاحظہ کیجیۓ!
یہ کتاب بڑی مُشکل سے ہاتھ آئی۔ میرے عزیز دوست، شیخ شفیق الرحمان سابق اِنکم ٹیکس بیوروکریٹ آزاد کشمیر نے خورشید میموریل لائبریری سے یہ کتاب لے کر اس کی فوٹو کاپیاں کروائیں۔
اُن کے برادر، شیخ حفیظ الرحمان جو آزاد کشمیر بورڈ آف ریونیو کے ممبر اور ایک عرصہ تک صدر آزاد کشمیر، سردار ابراہیم خان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، نے اپنے صاحبزادے کی مدد سے پوری کتاب کو pdf پر منتقل کیا۔
میں ان دونوں احباب کا انتہائی شُکرگذار ہوں جن کی مدد کے بغیر یہ راز، نہ جانے کب تک ایک کتابی راز ہی رہتا کہ کُتُب بینی کا اب ہمیں نہ شوق ہے اور نہ ہی ہماری ترجیح ۔ یہ ایک المیہ ہے جس پر پھر کبھی بات ہوگی۔
آخر میں، میں اپنے عزیز دوست، طارق انوار (جو میرے شاگرد بھی رہ چکے ہیں) کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں جن کے مشورے اور تعاون سے، ہم اُردو ترجمہ اور ٹائپنگ کے مراحل بخوبی طے کر پائے۔ الحمدُ ِللّہ!
براہِ کرم! اپنی قیمتی آراء سے نوازنا نہ بھولیۓ گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مغربی کنارے کے شہر الخیل میں یتیموں کے لیے فنڈز اکھٹے کرنے کی ضیافت کے دوران فلسطینی شہری افطار کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں میگیلانگ کے گاؤں سمبریجومیں ماونٹ میراپی سے آتش فشاں پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر آرلنگٹن میں ناشویل کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کا مقام دیکھا جا سکتاہے جہاں پیر کو فائرنگ سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔(شِنہوا)
اسرائیل کے شہرتل ابیب میں مجموعی عدالتی تبدیلی کےمنصوبےکےخلاف احتجاج کے دوران گھڑسوارپولیس کے دستوں اور لوگوں کے درمیان جھڑپ کا منظر۔(شِںہوا)
انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں میگیلانگ کے گاؤں سمبریجومیں ماونٹ میراپی سے آتش فشاں پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے 15 نئے قومی سطح کے ثقافتی صنعت کے ڈیمانسٹریشن زون قائم کیے ہیں، جس سے ایسے زون کی مجموعی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔
وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق نئے زونز صوبائی سطح کے متعدد علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں جن میں تیانجن، ہیبے اور جیانگ سو شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق، ملک میں 2025 کے آخر تک تقریباً 50 ایسے ڈیمانسٹریشن زون ہوں گے۔
کابل(شِنہوا)افغانستان میں پولیس نے دارالحکومت کابل میں ایک تاجر کو بازیاب کراتے ہوئے تین اغوا کاروں کو گرفتارکر لیا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے منگل کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پولیس یونٹس نے پیر کی شام کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں اغوا کارگروہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں ایک مغوی تاجر کو بازیاب کرایا گیا اور تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف اسی طرح کی کارروائیوں میں پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لغمان، تخار، ہلمند اور سمنگان صوبوں میں چوری، ڈکیتی، قتل اور اغوا میں ملوث 18 مجرموں کو گرفتار کیا۔
بوآؤ ،ہائی نان (شِنہوا) بوآؤ فورم برائے ایشیا(بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس میں تقریباً 2ہزار شرکاءشرکت کریں گے،جو 28 سے 31 مارچ تک چین کے صوبے ہائی نان کے ساحلی شہربوآؤ میں ہوگا۔
کوویڈ -19 کی وبا کے بعد سے بی ایف اے کی پہلی مکمل طور پر آف لائن ہونے والی سالانہ کانفرنس میں 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے تقریباً 2ہزار مندوبین اور تقریباً 40 ممالک اور خطوں سے 170 سے زیادہ میڈیا تنظیموں کے 1ہزار100 سے زیادہ صحافی شرکت کریں گے۔
"ایک غیر یقینی دنیا: چیلنجز کے دور میں ترقی کے لیے یکجہتی اور تعاون" کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی وجامعیت،کارکردگی و سلامتی،علاقائی وعالمی اور موجودہ ومستقبل کے چار اہم موضوعات پر توجہ مرکوز ہوگی۔ بی ایف اے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے اس ایونٹ کے حوالے سے منگل کو پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک غیر یقینی دنیا میں یقین کی تلاش کریں گے اور سالانہ کانفرنس میں بات چیت کے ذریعے چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو فروغ دیں گے۔ ہم ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لیے کھلے پن اور جامعیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خلائی ایجنسی نے ملک کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گاوفین-5 01 اے کے ذریعے لی گئی تصاویر کا پہلا گروپ جاری کیا، جنہیں گرین ہاؤس گیسز کا پتہ لگانے، اندرون ملک پانی کے معیار کی نگرانی اور معدنی وسائل کے سروے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چین کے قومی خلائی ادارے کے مطابق، 14 تصاویر اوزون سطح کی موٹائی،گلوبل نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی کثافت، چمک کا درجہ حرارت اورسمندری برف کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے لی گئی ہیں۔
گاوفین-5 01 اے ایک ہائپر اسپیکٹرل ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ہے،جسے گزشتہ سال 9 دسمبر کو خلا میں بھیجا گیا تھا، یہ سیٹلائٹ آلودگی میں کمی ، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی وسائل کے سروے اور موسمیاتی تبدیلی کے مطالعے کے لیے ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔
ولادی وسٹوک(شِنہوا) روس کی بحریہ نے جاپان کے سمندر میں ایک فرضی ہدف پر سپرسونک بحری جہاز شکن میزائل فائر کیے ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے منگل کو اپنی سرکاری سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ جاپان کے پانیوں میں بحرالکاہل کے بحری بیڑے کے میزائل بردار بحری جہازوں نے دشمن کے ایک فرضی سمندری ہدف پر موسکٹ کروز میزائل داغے۔
تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس ہدف کو دو موسکٹ کروز میزائلوں سےکامیابی سے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
موسکٹ میزائل رم جیٹ سے چلنے والا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ایک سپرسونک کروز میزائل ہے جو روایتی اور جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ120 کلومیٹر تک کی رینج میں موجود جہاز کو تباہ کرنے کر سکتا ہے۔
استنبول(شِنہوا)ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتے میں زلزلے سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے کی کھدائی کرنے والے ماہرین تعلیم نے ثقافتی ورثے کے تقریباً 300 نمونے دریافت کیے ہیں۔
سرکاری انادولو ایجنسی نے منگل کو کہا کہ وزارت ثقافت اور سیاحت نے زلزلے کے دوران تباہ ہونے والے کسی بھی خزانےکو بچانےکے لیے آفاقی صوبے ہاتے میں ڈیزاسٹر ایریا ایکسکیویشن ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جو بہت سے قدیم عیسائی، مسلم اور یہودی مقامات کا گھرہے۔
کاکسیس یونیورسٹی کے آرٹ ہسٹری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ارسلان کی قیادت میں اور نو یونیورسٹیوں کے 16 سائنسدانوں اور 21 طالب علموں پر مشتمل ٹیم نے ہاتے میں 63 رجسٹرڈ ثقافتی مقامات پر کھدائی کی۔
ان مقامات میں مساجد، گرجا گھر،مقبرے، فوارے، حمام، عبادت گاہیں، اور عوامی عمارتیں اور رہائش گاہیں شامل ہیں۔
شی جیاژوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ ہیبی کے چھانگ ژو شہر کی چھانگ شیان کاؤنٹی میں ایک غیر فعال کولڈ سٹوریج میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
منگل کو شائع ہونے والے مقامی حکومت کے بیان کے مطابق پیر کو چھوئی ارژہوانگ ٹاون شپ کے ڈونگ چھون گاؤں میں دوپہر2 بج کر 30 منٹ کے قریب ایک غیر فعال کولڈ اسٹوریج مسمار کرنے کے عمل کے دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی جس پر رات 10 بج کر 55 منٹ پر پرقابو پایا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ نورڈ سٹریم پائپ لائن واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بین الاقوامی آزاد کمیشن کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے ووٹ کی وضاحت میں زور دے کر کہا کہ نورڈ سٹریم پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کا شیطانی عمل نہ صرف یورپ بلکہ عالمی سطح پر ملکوں کے درمیان انفراسٹرکچر کی سلامتی کو بھی متاثر کرتا ہے۔
پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل روس کی طرف سے تجویز کردہ ایک قرارداد کے مسودہ کو منظور کرنے میں ناکام رہی جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ نورڈ سٹریم 1 اور 2 گیس پائپ لائنوں میں تخریب کاری کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی آزاد تحقیقاتی کمیشن قائم کرے۔
روس، چین اور برازیل نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے ووٹ نہیں دیا۔
گینگ نے کہا کہ متعلقہ ممالک قومی تحقیقات کر رہے ہیں اور بین الاقوامی اور قومی تحقیقات ایک دوسرے سے متصادم نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت اقوام متحدہ کو بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا اختیار دینا قیاس آرائیوں اور الزامات کا جواب دینے کا بہترین طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی تحقیقات مختلف قومی تحقیقات کے درمیان مربوط کردار ادا کر سکتی ہے۔
چینی ایلچی نے مزید کہا کہ اگر متعلقہ ممالک سلامتی کونسل کی جانب سے بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت کی حمایت کرنے میں ہچکچاتے ہیں تو یہ صرف لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرے گا کہ ممکنہ طور پر پردے کے پیچھے کچھ چھپا ہوا ہو۔
گینگ نے کہا کہ اگرچہ سلامتی کونسل کے اراکین ابھی تک کسی بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت دینے کے معاہدے پر نہیں پہنچے ہیں تاہم ہم سچائی کا پتہ لگانے اور مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ قومی سطح پر تحقیقات کرنے والے ممالک ہنگامی حالات کا ادراک کریں گے، سلامتی کونسل کو بروقت اور باقاعدگی سے اپنی تحقیقات کی پیش رفت کی اطلاع دیں گے اور جلد از جلد اپنے نتائج کی نشاندہی اورانہیں شائع کریں گے۔

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنس دانوں کو قمری مشن چھانگ ای 5 کی جانب سے زمین پر واپس لائے گئے نمونوں میں چاند پر پانی کے نئے ذخائر کے اشارے ملے ہیں، ان وسائل کو مستقبل کے قمری اور خلائی مشنزکے لیے ممکنہ طور پر استعمال میں لائے جانے کے امکانات ہیں۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس کے سائنسدانوں کی سربراہی میں محققین کی ٹیم نے نشاندہی کی کہ چھانگ ای 5 قمری مٹی میں چمکدار بلبلہ نما ابھار پگھلے ہوئے مادے کے ٹھنڈے ہونے سے بنتے ہیں،جن میں پہلے سے تخمینہ شدہ شمسی ہوا سے پیدا ہونے والے پانی کی زیادہ مقدار شامل ہے۔
چھانگ ای 5 قمری مشن، 17 دسمبر 2020 کو زمین پر واپس آیا تھا جس کے ذریعے مجموعی طور پر1ہزار 731 گرام چاند کے نمونے زمین پر لائے گئے تھے جو بنیادی طور پر چاند کی سطح پر موجود چٹانوں اور مٹی پر مشتمل ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کا سائبراسپیس کا ادارہ( سی اے سی)رواں سال کے دوران متعدد مہمات شروع کرے گا،جن کا مقصد ایک مضبوط آن لائن ماحول کو فروغ دینا ہے۔
سی اے سی کے نائب سربراہ نیو یی بنگ نےمنگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی اے سی "ہم میڈیا" آپریشن کو منظم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے انٹرنیٹ ٹرولنگ پر کریک ڈاؤن کرے گا اور انٹرنیٹ صارفین کو مختصر ویڈیو کی لت سے بچنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیو نے مزید کہا کہ "ہم میڈیا" کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے اس سال اہدافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ان میں ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں جو افراد کے ذریعے افواہ پھیلانے، بدنیتی پرمبنی قیاس آرائیاں اور غیر قانونی منافع کمانے کے لیے معلوماتی مواد فراہم کرنے کے لیے چلائے جاتے ہیں۔
ہا لینڈ ، ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر چائنہ سدرن ائیرلائنز کا عملہ بیجنگ کے لئے براہ راست پرواز کے مسافروں کو پھول پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)
ہا لینڈ ، ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر چائنہ سدرن ائیرلائنز کا عملہ بیجنگ کے لئے براہ راست پرواز کے مسافروں کو پھول پیش کررہا ہے۔ (شِنہوا)
ہا لینڈ، ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر عملہ بیجنگ جانے والی چائنہ سدرن ائیرلائنز کی براہ راست پرواز کے مسافروں کو پھول پیش کررہا ہے۔(شِنہوا)
ہا لینڈ، ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر عملہ بیجنگ جانے والی چائنہ سدرن ائیرلائنز کی براہ راست پرواز کے مسافروں کو پھول پیش کررہا ہے۔(شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ چائنہ ترقیاتی فورم 2023 سے چینی وزیرخارجہ چھن گانگ خطاب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے یویوآن تان پارک میں چیری کے کھلتے پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِںہوا)
چین، دارالحکومت بیجنگ کے یویوآن تان پارک میں ایک خاتون چیری کے کھلتے پھولوں کی تصویر بنا رہی ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں آن لائن مطالعہ کے پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے مطالعہ کا وافر مواد اور انٹرایکٹو سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق اس پلیٹ فارم سے اس وقت نوعمر اور بزرگ قارئین کے لیے مطالعہ کی خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے ، جبکہ اعلیٰ معیار کے وسائل کے پلیٹ فارم کی تجویز دی گئی ہے جن میں زبان اور ڈیجیٹل سائنس شامل ہیں۔ قارئین اسمارٹ ایجوکیشن آف چائنہ کے ذریعے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، جو ایک آن لائن پبلک سروس پلیٹ فارم ہے،گزشتہ سال مارچ میں آغازکے بعد سے یہ تعلیم اور تدریسی وسائل کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ بن گیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب کمیونٹی کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی میں مزید تعاون کرے گا۔
صدرشی نے یہ بات سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود کے ساتھ منگل کو فون پر بات چیت کے دوران کہی۔
سعودی ولی عہد کو شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کیلئے اپنی نیک تمنائیں اور رمضان کی مبارکباد دیتےہوئے شی نےکہا کہ چین اور سعودی عرب کے تعلقات اس وقت بلند ترین سطح پر ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال کے آخر میں سعودی عرب کے کامیاب سرکاری دورے کا ذکر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین-عرب ریاستوں کی پہلی سربراہ کانفرنس اور چین-خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہ اجلاس بھی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے جس سے چین،سعودی تعلقات کی ترقی سمیت جی سی سی اور عرب ریاستوں کے ساتھ چین کے تعلقات کو فروغ ملا ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مثبت اثر پڑا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ چین ان کے سعودی عرب کے سرکاری دورے سمیت چین اور عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس اور گزشتہ سال چین-جی سی سی سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور اپنے متعلقہ بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔
صدرشی نے کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ عملی تعاون اور عوام سے عوام کے تبادلے کو بڑھانے سمیت چین سعودی عرب جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
شی نے کہا کہ چین سعودی عرب کے ساتھ مل کر نئے دور کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مزید تعاون کرنا چاہتا ہے۔
شی نے کہا کہ حال ہی میں چین، سعودی عرب اور ایران کی مشترکہ کوششوں سے بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے اور اس کے اہم نتائج برآمد ہوئے جس سے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملی اور اس سے علاقائی ممالک کے اتحاد اور تعاون کو بڑھانے سمیت علاقائی کشیدگی میں کمی میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس اقدام کی بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر تعریف کی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ حال ہی میں علاقائی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کاسلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ رہا ہے جس نے پوری طرح سے ظاہر کیا ہے کہ تضادات اور اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنا عوام کی امنگوں، زمانے کے رجحان اور تمام ممالک کے مفادات کے مطابق ہے۔
چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور ایران اچھی ہمسائیگی کے جذبے کو برقرار رکھیں گے اور بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو بہتر بناتے رہیں گے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ چین سعودی ایران مذاکرات کے عمل کے تسلسل میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان کی جانب سے شی جن پھنگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شی کو دوبارہ چینی صدر منتخب ہونے پر ایک بار پھر گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب چین کی جانب سے سعودیہ اور ایران کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اس کے بھرپورتعاون کو تہہ دل سے سراہتا ہے جس نے ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر اپنےکردار کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں تیزی سے اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے جس کو سعودی عرب بہت سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب کا ایک اہم شراکت دارہے۔

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2022 کے دوران دریافت ہونے والے 10 سرفہرست آثار قدیمہ کی فہرست جاری کی ہے۔ ملک کے وسطی صوبے ہوبے میں قدیم حجری عہد کے کھنڈرات جہاں قدیم انسانوں، جانوروں اور پتھر کے برتنوں کے آثار پائے جاتے ہیں، اس فہرست میں شامل ہے، وہاں کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے فوسل شدہ کھوپڑی دریافت کی، جسے یوریشیا میں پایا جانے والا اپنی عمر کا سب سے زیادہ برقرار ہومو ایریکٹس نمونہ سمجھا جاتا ہے۔ اس فہرست میں مشرقی صوبے شان ڈونگ کے گاؤں ژاوجیاشویاو میں دریافت ہونے والی موجودہ انسان کے اولین آباواجداد کی قدیم بستی بھی شامل ہے۔ اس دریافت نے خطے میں قبل از تاریخ انسانی کھنڈرات کے مطالعہ کے خلا کو پُر کرنے میں مدد کی ہے، جس سے چین کے شمال میں قدیم حجری دور سے جدید حجری دور کی جانب منتقلی کے بارے میں اہم ثبوت فراہم ہوئے ہیں۔
اس فہرست میں شنشی میں بی کن کے آثارقدیم کے مقام، گوئی ژو میں داسونگ شان مقبرہ اور جیلن میں گوچھینگ مندربھی شامل ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں صحت بارے اعلیٰ حکام نے گھر میں نرسنگ خدمات کے حوالے سے تجرباتی ضابطے جاری کردیئے ہیں۔
چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق قومی صحت کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں گھروں میں نرسنگ خدمات کرنے والوں کے لئے آزمائشی ضابطے شائع کئے ہیں جس بارے 14 اپریل تک عوام سے رائے طلب کی جارہی ہے۔ یہ نگہداشت کے ایسے ادارے ہیں جنہوں نے رہائشی مقامات کو 3 برس یا اس سے کم عمر بچوں کے لئے نرسری میں تبدیل کیا ہوا ہے۔
رپورٹ میں آزمائشی ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسے ادارے 5 سے زائد بچوں کی نگہداشت نہیں کرسکتے اور ہر نگران زیادہ سے زیادہ 3 بچوں کو سنبھال سکتا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق نگہداشت کرنے والوں کو نرسری دیکھ بھال اور بچوں کی صحت میں تجربہ کار یا تعلیمی پس منظر کا
حا مل ہونا چاہئے۔ انہیں ذہنی صحت ، خوراک کے تحفظ ، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ میں تربیت حاصل کرنی چاہئے۔
اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ذہنی بیماری یا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے یہ پیشہ اختیار نہیں کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گھر پر نگہداشت خدمات فراہم کرنے والوں کی نگرانی ویڈیو کیمرے سے کی جائے۔ یہ کیمرے رہائش اور کھیلنے کی جگہ کا احاطہ کرتے ہوں اور ان کی فوٹیج کو کم سے کم 90 دن تک محفوظ رکھا جائے۔
کیپیٹل یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس کی پروفیسر ماؤ ژویان نے کہا کہ گھریلو نرسری کی سہولیات کا قیام چین میں بچوں کی نگہداشت کے نظام میں ایک مثبت اضافہ ہے اور یہ مختلف خاندانوں کے مختلف مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ملک کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا ضابطہ ایسی خدمات فراہم کرنے والوں سے متعلق ضابطوں میں خلا کو پر کرتا ہےاور یہ ان کی ترقی میں معاونت کرتے ہوئے ان کی نگرانی بھی کرے گا۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے مصنوعی ذہانت برائے سائنس پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جو سائنس و ٹیکنالوجی تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے فروغ کا کلیدی منصوبہ ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن آف چا ئنہ کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کردہ یہ منصوبہ بنیادی شعبوں میں اہم مسائل کے ساتھ ساتھ ادویات کی ترقی ، جین پر تحقیق اور حیاتیاتی افزائش نسل جیسے اہم سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں میں تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گا۔
وزارت کے مطابق اس منصوبے سے نظام کی ترتیب اور مجموعی رہنمائی کو مزید تقویت حاصل ہوگی جس سے مصنوعی ذہانت اور سائنس۔ ٹیکنالوجی کی تحقیق کے گہرے انضمام کو فروغ ، وسائل کے کھلے پن اور یکجا کرنے کو فروغ اور اختراع کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے گا۔
اس منصوبے کے تحت وزارت بڑے سائنسی مسائل کے لیے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز اور الگورتھم کے اختراع کو فروغ دے گی ۔
اس کے تحت عام تحقیقی شعبوں میں متعدد پلیٹ فارمز تیار کئے جائیں گے اور مصنوعی ذہانت کی پبلک کمپیوٹنگ پاور کی نئی نسل کے لیے قومی اوپن انوویشن پلیٹ فارم کے قیام کو تیز کیا جائے گا۔
اس میں بین الشعبہ جاتی تحقیق و ترقی کی ٹیموں کو یکجا کرنے ، اختراعی کنسورشیم کے قیام کو فروغ دینے اور سرطان کا علاج اور موسمیاتی بحران سمیت مشترکہ انسانی سائنسی مسائل کا حل پیش کرنے کے لئے بین الاقوامی تعلیمی تبادلے کے پلیٹ فارم تیار کرنے کا بھی عہد کیا گیا ہے۔
قاہرہ (شِنہوا) یمن، شام اور مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک میں خیراتی ادارے اور رضاکار مشکل معاشی صورتحال میں گھرے غریب اور بے گھر افراد کے لیے کھانا پکاتے اور افطاری تیار کرتے ہیں۔
یمن، صنعا کے ایک خیراتی مرکز کے باہر لوگ راشن کے منتظر ہیں۔(شِنہوا)
الجیریا کے صوبہ تی زی اوزو کے علاقے سیدی نامانے میں ایک خیراتی تنظیم کا عملہ ضرورت مندوں میں گوشت تقسیم کرر ہا ہے۔ (شِںہوا)
شام ، حلب میں رضاکار خیراتی کچن میں بے گھر افراد کے لئے کھانا تیارکررہے ہیں۔ (شِںہوا)
یمن ، صنعا میں عملہ خیراتی مرکز میں ضرورت مند افراد کے لئے راشن تیار کررہا ہے۔(شِںہوا)
شام ، دمشق میں رضاکار خیراتی کچن میں غریبوں کے لئے افطاری تیار کررہے ہیں۔(شِںہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر کرسٹائن کان گالو کو مبارکباد دی ہے۔
چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کیریبین خطے میں چین کا جامع تعاون شراکت دار ہے اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات نے گہرے سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں قریبی تبادلے و تعاون کے ساتھ ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
شی نے کہا کہ وہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے چین کے ساتھ تعلقات میں ترقی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے بارے صدر کان گالو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چاؤ نے بیجنگ میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے پی پی) کی قائمہ کمیٹی کے شریک چیئرمین اور پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید سے ملاقات کی ہے۔
فریقین نے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے، ایشیائی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔