• Columbus, United States
  • |
  • ١٤ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

منجمد اثاثے استعمال کرنے کے لیے ایران کا عرا...

تہران(شِنہوا)  ایران اور عراق نے نئے میکانزم پراتفاق کیا ہے، جس سے ایران  عراقی بینکوں میں پڑی اپنی تیل اور بجلی برآمدات کی منجمد رقم کواستعمال  کرسکے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے عراق کے دورے کے بعد ارنا کوایک  انٹرویو میں بتایاکہ نئے میکانزم کے تحت  ایران کواپنے بقایا جات ضروری سامان کی خریداری کے لیے استعمال کرسکے گا جو اس وقت امریکی پابندیوں کی وجہ سے عراقی بینکوں میں منجمد ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  اس میکانزم سے اورمتحدہ عرب امارات  کے ساتھ  گزشتہ دنوں ابوظہبی کے دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی قومی کرنسی درہم کے ذریعے دوطرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرنے سے ایران کی غیر ملکی کرنسی مارکیٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شمخانی نے مزید کہا کہ عراق کا دورہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایرانی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے  اوریہ کہ  ان کے اور ان کی ٹیم کے چین اور متحدہ عرب امارات کے دوروں میں  اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیرملکی تجارت نے رواں سال اچھا آغازکی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیر ملکی تجارت نے  رواں سال اچھی شروعات کی ہے،جو ایک حوصلہ افزا رجحان  جاری رکھے ہوئے  ہے۔  کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی) کے سربراہ یو جیان ہوا نے  پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  فروری کے آخر سے برآمدی کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،ان کا اشارہ حالیہ رپورٹس کے حوالے سے تھا جن میں کہا گیا کہ چینی بندرگاہوں پر خالی کنٹینرز کے ڈھیر لگے ہوئے،ان رپورٹس سے تجارت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے تھے۔ یو کے مطابق، ہفتہ وار جی اے سی ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ فروری سے تجارت میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اشیا کی غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پہلے دو ماہ میں 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی، برآمدات میں توقع سے زیادہ 0.9 فیصد اضافہ ہواہے۔ یو نے کہا کہ تجارتی فرموں کی جانب سے نئے آرڈرز کی تعداد میں اضافےکی رپورٹس بھی ہیں اور پہلے دو ماہ میں الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم آئن بیٹریوں اور سولر بیٹریوں کی مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شعبے آنے والے مہینوں میں تجارتی نمو کو تقویت دے سکتے ہیں۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماں...

فیروز کوہ(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ماں اور اس کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان ابو فدا البدری نے پیر کوشنہوا کو بتایا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ کے باہر غورقند کے علاقے میں اتوار کی سہ پہر پیش آیا جب بدقسمت بچوں کو ایک کھلونا نما آلہ ملا اور وہ اس سے کھیلنے لگے لیکن اچانک  اس کے پھٹنے سے پانچ بچے اپنی ماں سمیت جاں بحق ہو گئے۔

 جمعہ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے کا واقعہ جو جمعہ کو مشرقی صوبہ لوگر میں پیش آیا تھا جس میں دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔

 اسی طرح کے ایک اور دھماکے میں 10 روز قبل ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں چار بچے زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان مبینہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں سے ایک ہے کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں کی جنگوں اور خانہ جنگی سے بچ جانےوالے ہتھیاروں کے دھماکوں کی وجہ سے ہر ماہ درجنوں افراد، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، جاں بحق اور معذور ہو جاتے ہیں۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 5ہزار500 سال قدیم مکانات کی بنیادیں...

تائی یوان(شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمالی صوبے شنشی میں 5ہزار500 سال قدیم دو مکانات کی بنیادیں دریافت کی ہیں۔   ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، گھر کی بنیادیں فین یانگ شہر کے شنگ ہواکن ٹاؤن شپ میں ایک آثار قدیمہ کے مقام سے ملی ہیں جن کا تعلق یانگ شاؤ ثقافت کے درمیانی عہد سے ہے۔  5ہزار سے 7ہزار سال قدیم  یانگ شاو ثقافتی عہد  ایک نوولیتھک ثقافت تھی جو دریائے زرد کے درمیانی علاقے میں پروان چڑھی تھی۔ دونوں مکانات کی بنیادیں، درمیان میں  زیر زمین اور مختلف سائز کی ہیں۔ بڑی سائٹ تقریباً 39 مربع میٹر جبکہ  چھوٹی سائٹ تقریباً 30 مربع میٹر پر محیط ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین اوراسرائیل کا کشیدگی میں کمی، امن واس...

قاہرہ(شِنہوا)فلسطین کی قومی اتھارٹی اور اسرائیل نےدونوں ملکوں کے عوام کے لیے سلامتی، استحکام اور امن کو آگے بڑھانے کی غرض سے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 مصر کے بحیرہ احمر کے تفریحی شہر شرم الشیخ میں دونوں فریقین، مصر، اردن اور امریکہ کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق فریقین نے حقیقی معنوں میں کشیدگی میں کمی، مزید تشدد کی روک تھام، اعتماد سازی کے اقدامات پرپیش رفت اور براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

اسرائیل اور فلسطینی نیشنل اتھارٹی نے بھی3 سے 6 ماہ کے لیے یکطرفہ اقدامات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی غرض سے اپنی مشترکہ تیاری اور عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق اس میں چار ماہ کے لیے کسی بھی نئی آباد کاری پر بات چیت روکنے اور چھ ماہ کے لیے کسی بھی چوکی کے قیام کی اجازت کو روکنے کا اسرائیلی عہد بھی شامل ہے۔

 دونوں فریقوں نے اپنے درمیان ہونے والے تمام سابقہ معاہدوں، خاص طور پر موجودہ معاہدوں کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے (اے) میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھانے کی غرض سے فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے قانونی حق کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے تشدد، اشتعال انگیزی، اور اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

فریقین نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کے عزم سمیت اردن کے ہاشمی نگرانیت کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں جو اس سال ایسٹر اور پاس اوور کے ساتھ آنے والے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران ان مقامات کے تقدس کو متاثر کرے۔

 فریقین نے اس سلسلے کے تحت اجلاسوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کرتےہوئے کہا کہ وہ مصر میں دوبارہ اجلاس بلائیں گے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی دارالحکومت میں کسان اتحاد کا اپنے مطا...

نئی دہلی(شِنہوا)کسان تنظیموں کے اتحاد سمیوکتا کسان مورچہ(ایس کے ایم) نے پیر کو بھارتی دارالحکومت میں اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دہلی کے رام لیلا میدان میں ہزاروں کسان جمع ہوئےہیں جو کم سےکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانونی ضمانت اور اپنے دیگر مطالبات کی تکمیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کم سےکم امدادی قیمت کے علاوہ ایس کے ایم کے مطالبات میں تمام فصلوں کی خریداری، قرض کی معافی، کسانوں اور زرعی کارکنوں کے لیے پنشن، اور تباہ شدہ فصلوں کی بیمہ ادائیگی کے لیے کسان دوست پالیسی شامل ہیں۔

ایک کسان رہنما درشن پال نے میڈیا کو بتایا حکومت کو 9 دسمبر 2021 کو تحریری طور پر ہمیں دی گئی یقین دہانیوں کو پورا کرنا چاہیے اور کسانوں کو درپیش بڑھتے ہوئے بحران کو کم کرنے کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے چاہیے۔

حکام نے رام لیلا میدان میں پولیس دستے تعینات کر دیے ہیں اور حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 4 افرا...

بوگوٹا(شِنہوا)کولمبیاکےصدرگسٹاووپیٹرونے کہا ہےکہ کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر چوکو کے دارالحکومت کوئبڈو میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔

پیٹرونےمتاثرین کےاہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ کوئبڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ سانحہ پیش آیا تو ہیلی کاپٹر سامان پہنچا رہا تھا۔

چوکو کے گورنر فارلن پیریا نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر روس کے سرکاری دورے پر ماسکوپہنچ گ...

ماسکو (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پرپیرکی سہ پہر ماسکوپہنچ گئے۔ صدرشی کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بدھ تک جاری رہنے والے اپنے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے صدور دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔  دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور عملی تعاون کو آسان بنانا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں نئی تحریک پیدا کرنا ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر روس کے سرکاری دورے پر ماسکوپہنچ گ...

ماسکو (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پرپیرکی سہ پہر ماسکوپہنچ گئے۔ صدرشی کی آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بدھ تک جاری رہنے والے اپنے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے صدور دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔  دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور عملی تعاون کو آسان بنانا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں نئی تحریک پیدا کرنا ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ارشد شریف قتل کیس، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجل...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ارشد شریف قتل کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں وزیر داخلہ کو بھی کمیٹی میں طلب کرلیا۔کمیٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد پر وزارت داخلہ سے ایف آئی آر سمیت تفصیلات طلب کرلیں ،چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر نے کہاکہ وزیرداخلہ اگلے اجلاس میں آئیں اور ارشد شریف شہید کے کیس کا سٹیٹس کمیٹی کوبتائیں ۔کمیٹی نے ناشائستہ اشتہار کا امتناع ترمیمی بل اگلے اجلاس تک موخر کردیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کاا جلاس چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ وزیراطلاعات کمیٹی میں نہیں آرہی ہیں،اگر وزیر خود اپنی کمیٹی کواہمیت نہ دیں تو اس کا مطلب ہے یہ فارمیلٹی ہے جو ہم پورا کررہے ہیں، وزیر کو اجلاس میں آنا چاہئے جس پر چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر نے کہاکہ وزیر کو ہونا چاہئے تھا، اگر وہ نہیں آرہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنا کام روک دیں،جتنی بھی مصروفیت ہو ان کو ضرور آنا چاہئے۔کمیٹی میں مولانا جمالدین کے ناشائستہ اشتہار کا امتناع ترمیمی بل سمیت دیگر معاملات پر بحث کی گئی۔ایجنڈے کی محرک عالیہ کامران نے کہاکہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں کھیلنا چاہئے جب ایوان میں بات ہوئی تھی تو اسی وقت جرات دکھاتے ہوئے بتاتے کہ یہ یہ مسائل ہیں، ہم یہ مسئلہ حل نہیں کرسکتے ہیں ۔ناصر خان موسی زئی نے کہاکہ اشتہارات اور ڈراموں کے لئے بھی کچھ نوگو ایریا ہونے چاہئیں، عالیہ کامران نے کہاکہ اس قانون کے حوالے سے دوسری میٹنگ ہے کہ ہمیں گمراہ کیاجارہاہے

چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ موجودہ قوانین پر عملدرآمد ہورہا ہے یا نہیں، یہ سوال ہمارا بنتا ہے،عالیہ کامران نے کہاکہ مولانا جمال الدین کا بل غیر اخلاقی اشتہارات پر جرمانہ بڑھانے کا بل ہے،مولانا جمال الدین کا بل آج ہی پاس ہونا چاہئے، عالیہ کامران نے کہاکہ جو بریفنگ دی گئی ہے اس پر مطمئن نہیں ہوں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ اس وقت سات بل ہیں جو زیر غور ہیں،صحافیوں کی تنخواہوں کے کافی مسائل ہیں،اس کا ایک فورم ہوناچاہئے جہاں جاکر وہ اپنالیگل رائیٹ مانگ سکیں، کوشش کی جارہی ہے کہ ان کو ایسافورم فراہم کر دیا جائے، چیئرپرسن کمیٹی جویریہ ظفر نے کہاکہ وزیر صاحبہ کو یہاں پر موجود ہونا چاہیے تھاانہوں نے کہا تھا میں خود بریفنگ دوں گی، آپ کی بات سن کر ایسے لگ رہا ہے ابھی تک آپ نے کچھ کیا ہی نہیں،چیئرمین پیمرا نے کہاکہ28کے قریب ایڈورٹائزمنٹس پر پابندی عائد کی ہے، عالیہ کامران نے کہاکہ جو بھی مزید اتھارٹی بنانے جارہے ہیں،وہ ایک مالی بوجھ ہے، وزیر صاحبہ پہلے بھی اسی عہدے پر فائز رہ چکی ہیں، چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ یہ ایکٹ پیمرا کا نہیں ہے، اس میں ٹی وی شامل نہیں کرسکتے،پیمرا کے آرڈیننس میں ترمیم لانی پڑی گی،کمیٹی نے بل ملتوی کرتے ہوئے وزارت سے موجودہ قوانین سے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلیں۔رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہاکہ پرائیویٹ چینلز ملازمین ہڑتال پر ہیں،لیبر لاز لاگو نہیں ہورہے،8 آٹھ سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا،چار چار پانچ مہینے تک تنخواہیں نہیں ملتیں، جو چینلز کی لائسنسنگ ہوتی ہے وہ تو ہمارے ہاتھ میں ہے، اگر کوئی لیبر لاز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟ ناصر خان موسی زئی نے کہاکہ ٹی وی چینلز کا لائسنس رینیول ہوتا ہے،اس وقت تک لائسنس رینیول نہ کریں جب تک چینل ورکرز کے بقایاجات کلیئر نہیں کرتا۔کمیٹی میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔جویریہ ظفر آہیر نے وزارت داخلہ سے استفسار کیاکہ ثاقب بشیر یا دوسرے صحافیوں کی مدعیت میں مقدمہ ہوا کہ نہیںجن پر پولیس نے تشدد کیاتھا۔

جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ اس کو مجھے علم نہیں ہے ۔جبکہ اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے بتایاکہ مقدمہ درج ہواہے چیئرپرسن کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد پارلیمانی رپورٹر محمداویس نے کمیٹی کو بتایاکہ اسلام آباد میں پولیس کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے پولیس پولیس کمیٹی کے سامنے حقائق مسخ کررہی ہے پولیس کہہ رہی ہے کہ جو انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر مقدمہ درج کیاہے اس میں شامل ہوجائیں جبکہ صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیاہے ۔جس پر اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایاکہ صحافیوں کی درخواست پر الگ مقدمہ نہیں درج کیاگیاہے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ کمیٹی میں اٹھانے پر اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے صحافی سے بدتمیزی بھی کی ۔ چیئرپرسن نے وزارت داخلہ سے صحافیوں کے اوپر ہونے والے تشدد واقع کی ایف آئی آر کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔کمیٹی نے ارشد شہید قتل کے حوالے سے بھی معاملہ زیر غور آیا وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کمیٹی کو بتایاکہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے کمیٹی نے ارشد شریف شہید قتل کیس کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں وزیر داخلہ کو بھی طلب کرلیاتاکہ وہ ارشد شریف قتل کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلی صنعتی ایوارڈزجیتنے والوں کے نامو...

ساتویں چائنہ گرینڈ ایوارڈزبرائے صنعت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 19 چینی کاروباری اداروں اور19 منصوبوں کو فاتح قراردیا گیا ہے۔تقریب کے منتظم چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹریل اکنامکس نے بتایا ہے کہ ان جیتنے والوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے جن میں انڈسٹریل اسٹیل، پیٹرو کیمیکلز، آٹوموبائلز اوربائیو میڈیسن شامل ہیں۔فیڈریشن نے کہا ہے کہ اعزاز جیتنے والے اداروں اورمنصوبوں نے صنعتی شعبے میں جدت، تبدیلی اور کاربن میں کمی پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رواں سال انعامات جیتنے والی 19 کمپنیوں میں بیٹری بنانے والی کنٹیمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، گھریلو آلات کی بڑی کمپنی مائی ڈیا گروپ اورشنگھائی اکیڈمی برائے اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔فیڈریشن کے چیئرمین لی یی ژونگ نے کہا ہے کہ ان اداروں اورمنصوبوں سے توقع ہے کہ ان سے ملک میں ایک جدید صنعتی نظام کی تشکیل میں مدد ملے گی۔لی نے کہا کہ چین کا صنعتی شعبہ عالمی سطح پر ترقی یافتہ سطح سے مسلسل پیچھے رہا ہے اور صنعتی نظام کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔چائنہ گرینڈ ایوارڈز برائے صنعت کا قیام 2004 میں ریاستی کونسل کی منظوری سے عمل میں لایا گیا تھا اور اب یہ اس شعبے میں ملک کے سرفہرست ایوارڈز میں سے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بجلی کی پیداوار میں اضافہ

چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی بجلی کی پیداوار سال 2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد بڑھ کر 13 کھرب 50 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گئی ہے۔ہوا سے بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.2 فیصد اضافہ ہوا۔ شمسی توانائی کی پیداوار میں 9.3 فیصد اضافہ ہواجبکہ جوہری توانائی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔تھرمل پاور کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد کمی ہوئی اور ملک کی پن بجلی کی پیداوار ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.4 فیصد کم ہو ئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی جمہوریت افراتفری کا شکار ہے ، چینی وز...

چین کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر "امریکہ میں 2022 کے دوران جمہوریت کی صورت حال" کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔حقائق، میڈیا تبصروں اور ماہرین کی آرا کی روشنی میں تیارکردہ اس رپورٹ کا مقصد گزشتہ ایک برس کے دوران امریکی جمہوریت کا حقیقی منظر نا مہ پیش کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی جمہوریت افراتفری کا شکار تھی اور جب سے امریکہ نے دنیا بھر میں اپنی جمہوریت مسلط کی ہے تو اس نے تباہی کی ایک داستان ہی چھوڑی ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لو گوں کے سامنے امریکی جمہوریت بے نقاب ہو جا ئے گی۔دیباچہ اور اختتام کے علاوہ رپورٹ 2 حصوں پر مشتمل ہے جن کا عنوان "امریکی جمہوریت کی دائمی کمزوریاں" اور " امریکی جمہوریت کو مسلط کرنے سے دنیا بھر میں افراتفری"ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے 2022 میں امریکہ میں جمہوری دکھاوے، ناکارہ سیاست اور منقسم معاشرے کا شیطانی چکر جاری رہا۔ پیسے اور شناخت کی سیاست، سماجی اختلافات ، امیر وغریب کے درمیان خلیج جیسے مسائل مزید گھمبیر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق امریکی جمہوریت کو متاثر کرنے والی بیماریوں نے امریکی سیاست اور معاشرے کو بری طرح متاثر کیا اور امریکی حکمرانی کی ناکامی اور ادارہ جاتی نقائص کو مزید واضح کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے امریکہ اندرون ملک اپنی جمہوریت کو درپیش کئی مسائل اور ادارہ جاتی بحرانوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا اور دنیا کے لیے جمہوریت کا نمونہ اور مشعل راہ ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ اس طرح کی حاکمیت جمہوریت کی برائیوں کو برقرار رکھتی اور دوسرے ممالک کے لئے سنگین نتائج کا سبب بنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی قطری ہم منصب کو مبارکباد

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی اسٹریٹجک رہنمائی میں حالیہ برسوں میں چین ۔ قطر تعلقات میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے۔لی نے کہا کہ گزشتہ برس دسمبر میں چینی صدر شی اور امیر قطر نے پہلے چین ۔ عرب ممالک کے سربراہ اجلاس میں ایک کامیاب ملاقات کی تھی اور چین۔ قطر تعلقات کی ترقی کے اگلے مرحلے پر نئے اور اہم اتفاق رائے پر پہنچے تھے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ چینی حکومت چین ۔ قطر تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اور چین ۔ قطر اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیشرفت پر زور دینے کے لئے قطری فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی ڈاکٹر کا پریوں کے غار سے سم...

چاول دنیا کی اہم ترین فصلوں میں سے ایک اور دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کی بنیادی خوراک ہے۔ چاول کی کاشت چین کے مجموعی کاشت شدہ رقبہ کا 25 فیصد اور دنیا بھر میں چاول کی پیداوار کا تقریبا 30 فیصد ہے۔ چین میں چاول کی اعلی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنا عالمی غذائی تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان سے آئے ڈاکٹر محمد عمیر حسن جیانگ شی زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ چین میں چاول کی کاشت کی تاریخ اور جدیدیت کو دریافت کرنے کے لیے، عمیر نے مشرقی صوبے جیانگ شی کی واننیان کانٹی کا دورہ کیا ، جہاں پویانگ جھیل کے جنوب مشرقی کنارے پر چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل واقع ہے۔ واننیان کانٹی دنیا میں چاول کی کاشتکاری کے حوالے سے مشہور ہے۔واننیان کانٹی میں جھیلوں کے گھنے نیٹ ورک کے ساتھ زرخیز کھیتوں کی وسیع زمینیں ہیں۔ 1990 کی دہائی میں، چین اورامریکہ کی آثار قدیمہ کی مشترکہ ٹیم نے 12ہزار سال قدیم پریوں کے غار سے مصنوعی طور پر کاشت شدہ چاول کی فائلوسیلیکیٹ دریافت کیا، جسے دنیا میں قدیم ترین کاشت شدہ چاول سمجھا جاتا ہے۔پریوں کے غار کے اس علاقے سے تعلق رکھنے والے عملے کے رکن لیو ڈینگ گن کے پیچھے چلتے ہوئیعمیر بھی اس جگہ میں داخل ہوئے۔ لیو نے بتایا کہ اس وقت اس جگہ سے پتھرکی پیسنے والی ڈسک، پرفوریٹر اور دیگر زرعی اوزار بھی دریافت ہوئے تھے۔ پتھر کی ڈسکوں اور ترنگلی نما زرعی آلات کو چاول کی کٹائی کے لیے استعمال کیا جاتاتھا۔آج کے دور میں تکنیکی ترقی کے ساتھ چین کے بہت سے حصوں میں چاول کی بوائی مشینی اور پیداوار تکنیکی ترقی کے ساتھ حاصل کی جاتی ہے۔

اس جگہ کے سامنے 700 مو (تقریبا 47 ہیکٹر)اراضی پر چاول کی فصل اپنے پورے جوبن پر ہے ۔ چاول کے اس کھیت کے ٹھیکدار لو ہوئی من ماحولیاتی نامیاتی چاول کی پیداوار اور فروخت کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے عمیر کو ذہین زرعی پیداوار کا مشاہدہ کرایا جس میں سورج کی روشنی کا موسمی اسٹیشن، درجہ حرارت اور نمی کا ذہین مانیٹر شامل ہے۔ موسمی اسٹیشن کے علاوہ، کھیت میں ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب ہیں، جو موبائل فون سے فصلوں کی نشوونما کا مشاہدہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔لو نے اس سال دھان کے3ہزار مو(تقریبا 200 ہیکٹر)کھیتوں کا ٹھیکہ حاصل کیا ہے اور وہ بنیادی طور پر مختلف قسم کی زرعی مشینری جیسے فیلڈ بیٹر، ٹرانسپلانٹر اور بوائی سے لے کر کٹائی تک میکانائزیشن کو استعمال کرتے ہیں ۔جیانگ شی میں اناج کی پیداوار کے ایک اہم علاقے کے طور پر، واننیان کانٹی کا اناج کی پیداوار کا رقبہ 2021 میں 6 لاکھ 90ہزار مو (تقریبا 46 ہزار ہیکٹر)تھا، جس کی اناج کی مجموعی پیداوار 25کروڑ60لاکھ کلوگرام سے زیادہ تھی۔پاکستان میں بھی چاول ایک اہم غذا ہے۔ دونوں ممالک پاکستان میں اعلی درجہ حرارت کے لیے موزوں چاول کی نئی ہائبرڈ اقسام کی کاشت کے لیے تعاون کررہے ہیں، جس سے پاکستانیوں کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔ عمیر نے کہا کہ انہوں نے چین میں رہتے ہوئے زراعت کے حوالے سے جو کچھ سیکھا ہیوہ اسے واپس پاکستان لائیں گے اور اسے اپنی قوم کی خوشحالی کے لیے استعمال کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر کے سابق وزیرخزانہ کوبدعنوانی پر فوجداری...

قطر کے سرکاری پراسیکیوٹر نے سابق وزیرخزانہ علی شریف العمادی کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات میں فوجداری مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،قطری میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف عمادی اور دیگرمتعدد افراد پر رشوت خوری، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اورمنی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی میں دو کمسن لڑکیوں نے اپنی دوست کو جنگ...

جرمنی میں دو کمسن لڑکیوں نے اپنی دوست کو جنگل میں لے جا کر چھرا گھونپ کر بے دردی سے قتل کردیا، 12اور 13سال کی دو سکول طالبات پر شبہ ہے کہ انہوں نے ایک 12سالہ لڑکی کو جرمنی کے ایک جنگل میں لے جا کر قتل کیا ہے، متاثرہ لڑکی کو 30سے زائد بار چھرا گھونپا گیا۔ واقعہ نے جرمنی میں رائے عامہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے،جرمن پولیس نے منگل کے روز کہا کہ دو بچوں کو ایک لڑکی کو قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جو اس ہفتے کے شروع میں مغربی قصبے فرائیڈنبرگ میں مردہ پائی گئی تھی۔ مرنیوالی بچی کی شناخت "لوئیس" نام سے ہوئی۔ لڑکی ہفتے کے روز ایک دوست سے ملنے اور گھر واپس نہ آنے کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی،والدین نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے فون کا جواب نہیں دیا۔ گھنٹوں بعد انہوں نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی اور اس کی تلاش شروع کردی گئی،لوئیس کی لاش اگلی دوپہر گھر سے 2کلومیٹر کے فاصلے پر وائلڈن برگ میں آپریشن سے باہر ٹرین سٹیشن کے قریب جنگل میں ملی۔ اس کا جسم پر چاقو کے زخموں سے بھرا ہوا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی موت کی وجہ شدید خون بہہ جانا تھی۔ چیف پراسیکیوٹر ماریو مینیولر نے 14مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب تک کی گئی تحقیقات سے یہ شبہ ثابت ہوا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئٹزرلینڈ کی کمپنی شنڈلرچین کے معاشی منظر...

جنیوا (شِنہوا) چین کی معیشت کی بحالی بارے کی  جانے والی  پیش گوئی کا مطلب یہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ  کی ایلیویٹرز بنانے والی کمپنی شنڈلر 2023 کے لیے اپنے کاروباری منظر نامے  کے بارے میں محتاط طور پر پرامید ہے۔

شنڈلر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلویو ناپولی نے سوئٹزرلینڈ کے ایبیکون میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں شِنہوا سے گفتگو میں  کہا مجھے یقین ہے کہ چین کی  معیشت واپس ابھر کر سامنے آئے گی ۔

ناپولی نے سال 2023 کے لیے چین کے مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کے 5 فیصد کے قریب ہدف کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ میں نے چین میں کافی عرصہ گزارا ہے اورمیں جانتا ہوں کہ چین کی معیشت ہمیشہ سب کو حیران کر ے گی۔

شِنڈلر 1874 میں قائم ہونے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو ایلیویٹرز، ایسکلیٹرز اور  خودکار راستے تیار کرتی ہے۔

ناپولی نے وضاحت کی ہے کہ تعمیراتی مقامات میں تبدیل ہو نے سے قبل آرڈرز کی تکمیل  میں 12 سے 18 ماہ لگتے ہی  ۔ ترقی کی جانب  واپس آنے میں کم از کم 2023 کے دوسرے نصف تک کا وقت لگے گا۔ ہم صبر سے کام لیتے ہیں اور یہ کہ ہم یہاں صرف مختصرمدت کے لیے موجود  نہیں ہیں ۔

 کمپنی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سال  2022 میں اس کی آمدنی 1 فیصد بڑھ کر11.3 ارب  سوئس فرانک (12.24 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے جبکہ آرڈر کا حصول 1.7 فیصد کم ہو کر تقریباً 12 ارب  سوئس فرانک ہو گیا ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں غیرملکی قونصلروں اورکاروباری ب...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر ) میں غیر ملکی قونصلروں اور کاروباری برادریوں کے ایک وفد نے کاروباراورسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر نے کے لئے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹربے ایریا (جی بی اے) کا دورہ شروع کیا ہے۔

 وفد میں قونصلز جنرل اورکاروباری قائدین سمیت 100 سے زائد نمائندے شامل ہیں جو اتوارسے جمعرات تک چین کے  جنوبی شہروں شینزن، ڈونگ گوان، گوانگ ژو اور ژوہائی کا دورہ کریں گے۔ 

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی  وزارت خارجہ کے کمشنر لیو گوانگ یوان نے  منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ چار سال قبل گریٹر بے ایریا کے ترقیاتی منصوبے کے خاکہ کے اجراء کے بعد سے گریٹر بے ایریا نے بہت بڑے مقناطیسی میدان کے اثرات پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مین لینڈ، ہانگ کانگ اورمکاؤ کے درمیان سفر مکمل طور پر دوبارہ بحال ہو نے کے بعد سے  گریٹربے ایریا کی ترقی تیزی سے جاری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قونصلروں اور کاروباری برادریوں نے اس دورے کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور گریٹر بے ایریا میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی اوراعتماد کا اظہار کیا ہے اورچین میں مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔

لیو نے واضح  کیا کہ ہانگ کانگ نے استحکام اور خوشحالی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے اور ایک ملک کا اصول زیادہ ٹھوس اور دو نظاموں کے فوائد مزید  نمایاں ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی ترقی میں انضمام کے عمل کے دوران گریٹر بے ایریا رفتارمیں اضافہ کرے گا اور ہانگ کانگ کے لیے زیادہ ترقی کے حصول کے لیے ایک بڑا میدان تشکیل دے گا۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش میں کھدائی سے یہودیوں کی ہجرت کے آثار...

مراکش اور اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ مراکش کے آقا معبد میں ایک عبادت گاہ کے قلب میں کھدائی کر رہے ہیں۔ اس کھدائی کا مقصد زمین یہودیوں کی ہزاروں سال قبل مراکش کی طرف نقل مکانی کا پتا چلانا ہے، عرب میڈیا کے مطابق غیر معمولی کھدائی کا آغاز مراکش کے نخلستانوں میں یہودی ورثے کی تلاش اور بحالی کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جسے یہودیوں نے اس وقت ترک کر دیا تھا جب ان کا ایک بڑا حصہ 1967میں ملک چھوڑ گیا تھا،یوول یکوٹیلی بن گوریون یونیورسٹی آف دی نیگیو کے اسرائیلی آثار قدیمہ کے محقق ہیں۔ان کے مطابق عبرانی زبان میں مذہبی مخطوطہ کے ایک ٹکڑے کی دریافت "خدا کی طرف سے نشانی" ہے۔یوول یکوٹیلی چھ اسرائیلی، فرانسیسی اور مراکشی محققین میں سے ایک ہیں،یہ سائنسی شراکت داری 2020میں مراکش اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی بدولت مضبوط ہوئی،ٹیکڈرٹ گائوں میں عبادت گاہ قدیم تعمیراتی روایات کے مطابق تعمیر کی گئی تھی اور اسے آنے والی بربادی سے بچایا گیا تھا،عبادت گاہ "ملا" (یہودی کوارٹر)کے وسط میں واقع ہے اور آقا برادری کی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالتا ہے، جو کبھی صحرا کے پار تجارت کے لیے ایک سنگم تھا،مراکشی انسٹی ٹیوٹ کے ماہر آثار قدیمہ صغیر مبروک کہتے ہیں کہ "اس قسم کے خطرے سے دوچار جگہوں پر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے جو مراکش کی یہودی تاریخ کے ٹکڑوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔"مراکش میں یہودی قدیم زمانے سے موجود ہیں اور انیسویں صدی سے ان کی تعداد بڑھ کر بیسویں صدی کے وسط تک 250,000تک پہنچ گئی۔ بعد میں اسرائیلی ریاست قائم ہوئی اور یہودیوں کی فلسطین کی طرف نقل مکانی کا آغاز ہوا۔ بعد میں مراکش میں یہودیوں کی آبادی کم ہو کر دو ہزار تک آ گئی،تاہم اس نخلستان میں یہودیوں کی موجودگی کی صحیح دستاویز نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں جنگی جرائم کے الزام میں سابق آ...

سڈنی (شِںہوا) آسٹریلیا کے ایک سابق فوجی کو ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے گرفتار کرلیا گیا ہے، اس پر افغانستان میں دوران ملازمت جنگی جرائم کا الزام ہے۔

آسٹریلیا کے دفتر برائے اسپیشل انویسٹی گیٹر (او ایس آئی)  اور آسٹریلین فیڈرل پولیس (اے ایف پی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 41 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر فوجداری قانون کے تحت جنگی جرائم اور قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو نیوساؤتھ ویلز خطے سےگرفتار کیا گیا تھا اور توقع ہے کہ اسے نیو ساؤتھ ویلز کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

آسٹریلین فیڈرل پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس نے آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے ساتھ افغانستان میں تعیناتی کے دوران ایک افغان شہری کو قتل کیا تھا۔اس طر ح کے جنگی جرائم اور قتل کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے ایک رپورٹ میں اس شخص کو شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ  2020 میں اے بی سی کی تحقیقی رپورٹ "فور کارنر" میں اس شخص کو افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں گندم کے کھیت میں ایک افغان شخص کو گولی مارتے دیکھا گیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق اے بی سی انویسٹی گیشنز کا خیال ہے کہ  او ایس آئی کی ایک ٹیم نے 2 برس سے زائد عرصے تک اس قتل کی تحقیق کی تھی ۔ٹیم میں قتل کا سراغ لگانے والے سراغ رساں اور ایک انٹیلی جنس افسر شامل تھے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ایران تعلقات کی بحالی، یورپی یونین کا...

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے کمشنر جوزپ بوریل نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے کے استحکام میں مدد ملے گی۔ برسلز کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی اور ایرانی مفاہمت ایک اچھی خبر ہے جس سے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی،یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو کہا کہ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ "مستقبل قریب" میں ملاقات کریں گے، انہوں نے بتایا سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے 3مقامات تجویز کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ چھٹی چائنہ آن لائن لٹریچرپلس کانفرنس ک...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ ایٹرونگ بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں 24 سے 26 مارچ تک چھٹی چائنہ آن لائن لٹریچرپلس کانفرنس  منعقد ہوگی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  بیجنگ میونسپل کمیٹی کے محکمہ تشہیر، چائنہ آڈیوویڈیو اور  ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن اور چائنہ رائٹرز ایسوسی ایشن کے آن لائن ادبی مرکز کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد معیاری آن لائن ادب کی تیاری کو فروغ دینا  ہے ۔

علاوہ ازیں اس کا مقصد اس صنعت کے باہمی رابطوں میں آسانی  پیدا کرنا اور ادب کے شائقین کو خدمات کی فراہمی  یقینی بنانا ہے ۔

اس کانفرنس کے دوران ایک سربراہی  فورم اوردو ذیلی فورمزمنعقد کیے جائیں گے۔ سربراہی فورم میں چین کے آن لائن ادب کی ترقی پرسالانہ رپورٹ جاری کی جائے گی۔

مصنفین ، کاروباری شخصیات اورچائنہ رائٹرزایسوسی ایشن کے نمائندوں کو خصوصی خطاب کرنے، گول میز مباحثوں میں حصہ لینے اورادبی کلاسک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ 

اس دوران دوذیلی فورمز میں آن لائن ادب اورمتعلقہ دانشورانہ املاک کی تخلیق، تبدیلی اور پھیلاؤ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ کونگو میں باغی گروپ کا حملہ،14 شہری...

جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے کیوو میں باغیوں کے حملوں میں 14 شہری مارے گئے،مقامی پریس کے مطابق، شمالی کیوو صوبے سے وابستہ لوبیرو قصبے میں ڈیموکریٹک اتحاد نامی باغی گروپ نے حملہ کر دیا جس میں 14 شہری مارے گئے،یوگنڈا اور کونگو میں نوے کی دہائی سے مصروف باغی گروپ''اے ڈی ایف''کا قیام ، یوگنڈا نیشنل لبرل فورس ،یوگنڈا مسلم لبریشن فورس اور تبلیغی جماعت جیسی تنظیموں کے اتحاد سے عمل میں آیا تھا،اس تنظیم نے سال 2014سے اب تک ہزاروں عام شہریوں کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ رونگ شوئی ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سیا...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خوداختیار کاؤنٹی کے خوبصورت مقام پر میاؤ نسلی گروہ کے افراد جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سی پی سی کا گہری تحقیق اور مطالعہ بارے...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گہری تحقیق اور مطالعہ بارے پارٹی میں ایک مہم شروع کرے گی جس کا مقصد ان بڑے مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنا ہے جو چین کی اعلی معیار کی ترقی اور جدیدیت کی مہم میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس سے جاری کردہ خاکے مطابق تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں کو تحقیق اور مطالعہ کا کام احتیاط سے منظم کرنے کی ضرورت ہے جس میں سرکردہ عہدیدار اور پارٹی ارکان فعال طریقےسے شامل ہوں۔

منصوبے کے تحت تحقیق اور مطالعہ کا کام نئے ترقیاتی فلسفے کے نفاذ، ترقی کے نئے نمونے کے فروغ اور اعلی معیار کی ترقی کے فروغ ، تحفظ یقینی بناتے ، ترقی کی پیروی کرتے ، تمام محاذوں پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے اور قانون پر مبنی حکمرانی کو آگے بڑھاتے وقت سامنے آنے والے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی موضوعات میں نظریاتی میدان میں درپیش مشکلات ، مشترکہ خوشحالی کے فروغ ، لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری کے اہم مسائل بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزگار، تعلیم، طبی خدمات اور رہائش کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ، سماجی استحکام اور پارٹی کی مکمل اور سخت خود حکمرانی جیسے سب سے زیادہ اور براہ راست عوامی تشویش کے مسائل کو بھی مہم میں شامل کیا جانا چاہئے۔

منصوبے میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ چین ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور  اسے نئے اسٹریٹجک مواقع اور اہداف کا سامنا ہے۔ وہ اپنی ترقی کے لئے نئے اسٹریٹجک تقاضوں اور ماحول کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں پارٹی میں تحقیق اور مطالعہ کا فروغ چینی جدیدیت کی سمت سفر میں چیلنجز اور آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط قدم ہے۔

منصوبے کے مطابق گہرائی سے تحقیق اور مطالعہ کو پارٹی کے مرکزی اور فیصلہ سازی کے کام کی ضروریات سے قریبی طور پر مربوط کیا جانا چاہئے اور ٹھوس فیصلے کرنے ، پارٹی حکمرانی اور قیادت کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں تعاون کرنا چاہیے۔

منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ  گہری تحقیق اور مطالعہ بارے شعور اجاگر کرنا ، منصوبہ بندی کرنا ، تحقیق کرنا ، مطالعہ کو گہرا کرنا، مسائل کو حل کرنا اور بعدازاں معائنہ کرنا شامل ہونا چاہئے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ رونگ شوئی ۔ گوانگ ڈونگ ۔ سیا...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کی رونگ شوئی میاؤ خوداختیار کاؤنٹی کے مینگ وو میاؤ گاؤں میں جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ سے تعلق رکھنے والے سیاح مقامی پکوان کا ذائقہ چکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ پیلس عجائب گھر ۔ سیاحت

چین، دارالحکومت بیجنگ میں سیاح  فاربڈن سٹی  کے نام سے مشہور پیلس عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ پارک ۔ موسم بہار

چین، دارالحکومت بیجنگ میں سیاح منگ سٹی وال سائٹ پارک میں کھلتے پھولوں کا نظارہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ پارک ۔ موسم بہار

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منگ سٹی وال سائٹ پارک میں کھلتے پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ممالک ک...

شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے شین بی نیو ڈسٹرکٹ کے چھنگ ٹونگ ٹریڈ پورٹ فری ٹریڈ زون سے لاؤس، ویتنام اور جاپان سمیت  علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی ) کے رکن ملکوں   کے لئے  مال بردار کنٹینرز  کے ہمراہ ایک ٹرین روانہ ہوئی ہے ۔ 

ہفتے کی صبح  روانہ ہونے والی اس ٹرین سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں  کے لیے شین یانگ سے یورپ تک انٹری پوٹ ٹریڈ کے ذریعے ایک نئے بین الاقوامی مال برداری کے راستے کا آغاز ہو گیا  ہے۔

ریلوےکے بھرپور وسائل سے مالا مال چھنگ ٹونگ ٹریڈ پورٹ  نقل وحمل کے مختلف راستوں کو منسلک   کرتی ہےجیسا کہ چین۔ یورپ مال بردار ٹرینیں اور چائنہ۔ لاؤس ریلوے جوعام تجارتی سامان، سرحد پار ای کامرس کا  سامان اور ٹرانزٹ سامان کو اکٹھا  کرنے اور نقل وحمل کی سہولت فراہم کرتی ہے اور اسی مقام  سے یہ  سامان روانہ کیا جاتا ہے ۔

مقامی حکام کے مطابق شین بی نیو ڈسٹرکٹ  20 ہزار مربع میٹرز پر مشتمل علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  انٹرپرائز سروس سینٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ نقل وحمل کے  ایک واحد ذریعے سے ایک جامع صنعتی خاکے  اور سپلائی چین تک اپنی توجہ کو وسعت دیتا ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا دوستی ، تعاون اور ترقی کا نیا ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون روسی اخبار روسی گزٹ اور آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے۔ اس مضمون کا عنوان "چین ۔ روس دوستی، تعاون اور مشترکہ ترقی ایک نیا باب کھولنے کے لئے آگے کی سمت گامزن " ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے لکھا ہے کہ وہ صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جبکہ انہوں نے 10 برس  قبل صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ روس کا کیا تھا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران انہوں نے روس کے 8 دورے کئے اور ہر بار بہت زیادہ توقعات کے ساتھ آ ئے اور مفید نتائج کے ساتھ واپس لوٹے اور صدر پوتن کے ساتھ ملکر چین ۔ روس تعلقات کا ایک نیا باب کھولا گیا۔

چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسایہ اور ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک شرکت دار ہیں ۔

ہم دونوں دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

دونوں ممالک نے آزاد خارجہ پالیسی برقرار رکھی ہے اور ہماری سفارتکاری میں ہمارے تعلقات اعلیٰ ترجیح ہیں۔

چین ۔ روس تعلقات کے فروغ میں ایک واضح تاریخی منطق اور مضبوط داخلی عوامل کارفرما ہیں ۔ گزشتہ 10 برس میں ہم نے اپنے وسیع تر تعاون میں ایک طویل سفر طے کیا اور نئے دور میں اہم پیشرفت کی ہے۔

 

فائل فوٹو، چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع پھنگ گو کے مافانگ ریلوے اسٹیشن پر چین۔ یورپ ٹرین ماسکو کے لئے روانہ ہورہی ہے۔ (شِنہوا)

 

ہم دونوں فریقوں نے سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کیا ہے اور بڑے ممالک کے تعلقات کے ایک نئے نمونے کو فروغ دیا۔

پائیدار دوستی اور فائدہ مند تعاون کے نظریہ کی رہنمائی میں چین اور روس اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں کسی سے اتحاد ، تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔

ہم نے اپنے متعلقہ قومی حقائق کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا اور ایک دوسرے کی ترقی اور تجدید شباب کی حمایت کی۔

اب دوطرفہ تعلقات زیادہ پختہ اور لچکدار ہوچکے ہیں۔

اس میں نئی توانائی کی لہر ہے جو باہمی اعتماد، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی بڑے ممالک میں تعلقات کا ایک نیا نمونہ تیار کرنے میں ایک عمدہ مثال قائم کررہی ہے۔

 

فائل فوٹو، روس کے دارالحکومت ماسکو کے ماسکو چڑیا گھر میں سیاح پانڈا رویی کو دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چینی صدر شی نے کہا کہ ان کا آمدہ دورہ روس دوستی، تعاون اور امن کا سفر ہوگا۔ وہ صدر پوتن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ آمدہ سال میں چین۔ روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ میں مشترکہ طور پر ایک نئی سوچ ، ایک نیا خاکہ اور نئے اقدامات اپنائے جاسکیں۔

چینی صدر شی  جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ مارچ 2013 میں ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں خطاب کے دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر انحصار کی حد تک جڑے ہوئے ہیں اور یہ سطح اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

ایک ہی عالمی گاؤں میں رہنے والی انسانیت ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے طور پر تیزی سے ابھری ہے جس میں ہرایک کا مفاد دوسرے سے قریبی طور پر جڑا ہوا ہے۔

اس کے بعد سے انہوں نے مختلف مواقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کی تجاویز پیش کیں۔

ان سب باتوں نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے بارے ہماری سوچ کو بڑھاوا دیا اور اس سمت عملی قدم اٹھائے گئے ۔

یہ سب دنیا کی تبدیلیوں، ہمارے دور اور تاریخی راستے پر چین کے ردعمل کا حصہ ہیں۔

 

فائل فوٹو، دریائے حئی لونگ جیانگ پر چین اور روس کو ملانے والے پہلے ہائی وے پل کے جوڑنے والے حصہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

جس طرح ہر نیا سال موسم بہار سے شروع ہوتا ہے اسی طرح ہر کامیابی عمل سے شروع ہوتی ہے۔

ہمارے پاس یہ توقع کرنے کی وجہ موجود ہے کہ چین اور روس، ترقی اور تجدید شباب کے سفر پر ساتھی مسافر کی طرح انسانی ترقی میں نئے اور زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مگرمچھ نے دروازے پر دستک دیکر ایک شخص کو کاٹ...

امریکی ریاست فلوریڈا میں مگر مچھ نے دم سے دروازہ کھٹکھٹایا اور گھر سے باہر آنیوالے شخص کو ٹانگ پر کاٹ لیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں مگرمچھ ایک گھر کے دروازے پر آیا، اپنی دم سے دروازے پر دستک دی، جب وہ باہر نکلا تو اس کی ٹانگ پکڑلی، مالک مکان کی ران پر گہرے زخم آئے تاہم اسے بچالیا گیا،فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن نے امریکی ٹی وی کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا ہے کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں ٹیلی فون کال موصول ہوئی، کمیشن کے مطابق 56سالہ شخص کی ران میں زخم آئے،کمیٹی نے 2.7میٹر لمبے مگرمچھ کو قابو کرنے کیلئے فوری طور پر ایک شکاری بھیجا، ڈیٹونا بیچ کے رہائشی اسکاٹ ہولنگز ورتھ نامی شخص کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مگرمچھ کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالے شخص نے بتایا ہے کہ وہ گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا جب اس نے دروازے پر دستک کی آواز سنی۔ اس نے کہا کہ میں نے چھلانگ لگائی اور جاکر دروازہ کھولا تاکہ دیکھ سکوں کہ کون ہے، میں بمشکل دروازے سے باہر نکلا تو مگرمچھ مجھ پر حملہ آور ہوگیا اور اس نے ٹانگ کو کاٹنا شروع کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس نے نئے دور میں بڑے ممالک کے ما...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں چین۔ روس تعلقات کی پائیدار، مثبت اور مستحکم ترقی نے دونوں کو فائدہ پہنچایا اور  افراتفری کا شکار دنیا میں استحکام پیدا کیا۔ ایک نئے دور میں باہمی تعاون کی یہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری پختہ، لچکدار اور ٹھوس چٹان کی مانند ہے۔

اس طرح کے پختہ اور پائیدار تعلقات اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی یا اسٹریٹجک رہنمائی کے بغیرنہیں چل سکتے ۔دونوں سربراہان مملکت کے درمیان تبادلے چین۔ روس تعلقات کا محور و مرکز ہیں۔ 

دونوں اطراف کی قیادت کی رہنمائی میں چین اور روس نے اسٹریٹجک اعتماد اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی بڑے ممالک کے تعلقات کی راہ ہموار کرکے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

باہمی دوروں، اہم کثیر الجہتی مواقع پر دوطرفہ ملاقاتوں، ویڈیو کانفرنسز، فون پر بات چیت اور پیغامات کے تبادلوں سے دونوں سربراہان مملکت نے گزشتہ برسوں میں باقاعدگی سے گفتگو   کرتے ہو ئے گہر ے اور واضح انداز میں حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ کیا ۔

انہوں نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بات چیت جیسے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے منصوبے بنائے۔

عوام کے درمیان ہم آہنگی ریاستوں کے درمیان اچھے تعلقات کی کنجی ہے۔ دونوں ممالک نے 74 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کئے تھے جس کے بعد سے ان کے عوام نے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل اور ترقی کے ثمرات کو بانٹنے کے لئے مل جل کر کام کیا ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان ہم آہنگی ایک اچھی مثال ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس نے نئے دور میں بڑے ممالک کے ما...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

گزشتہ برسوں میں چین۔ روس تعلقات کی پائیدار، مثبت اور مستحکم ترقی نے دونوں کو فائدہ پہنچایا اور  افراتفری کا شکار دنیا میں استحکام پیدا کیا۔ ایک نئے دور میں باہمی تعاون کی یہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری پختہ، لچکدار اور ٹھوس چٹان کی مانند ہے۔

اس طرح کے پختہ اور پائیدار تعلقات اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی یا اسٹریٹجک رہنمائی کے بغیرنہیں چل سکتے ۔دونوں سربراہان مملکت کے درمیان تبادلے چین۔ روس تعلقات کا محور و مرکز ہیں۔ 

دونوں اطراف کی قیادت کی رہنمائی میں چین اور روس نے اسٹریٹجک اعتماد اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی بڑے ممالک کے تعلقات کی راہ ہموار کرکے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

باہمی دوروں، اہم کثیر الجہتی مواقع پر دوطرفہ ملاقاتوں، ویڈیو کانفرنسز، فون پر بات چیت اور پیغامات کے تبادلوں سے دونوں سربراہان مملکت نے گزشتہ برسوں میں باقاعدگی سے گفتگو   کرتے ہو ئے گہر ے اور واضح انداز میں حکمرانی کے تجربے کا تبادلہ کیا ۔

انہوں نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بات چیت جیسے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے منصوبے بنائے۔

عوام کے درمیان ہم آہنگی ریاستوں کے درمیان اچھے تعلقات کی کنجی ہے۔ دونوں ممالک نے 74 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کئے تھے جس کے بعد سے ان کے عوام نے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل اور ترقی کے ثمرات کو بانٹنے کے لئے مل جل کر کام کیا ۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان ہم آہنگی ایک اچھی مثال ہے۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کو21مارچ...

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو کل منگل 21مارچ کو چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے،سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بھرمیں مقامی رویت ہلال کمیٹیاں رصد گاہوں اوردیگرجگہوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گی،ام القری کلینڈر کیمطابق 21مارچ منگل کواسلامی ماہ شعبان کی 29تاریخ ہے،اس اعتبارسے اورسنت پرعمل کرتے ہوئے اس روزچاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین اور...

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق سیکرٹری کسوہ کمپلیکس انجینئر امجد الحازمی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ہر سال رمضان سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام کیاجاتا ہے اور غلاف کعبہ کی صفائی اور آرائش و مرمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی ہنرمند غلاف کعبہ کے ایک ایک حصے کا ہر دن معائنہ کرتے ہیں اور جہاں جو کمی نظر آتی ہے اسے دور کرنے کا اہتمام کرتے ہیں اگر غلاف کعبہ میں کہیں کوئی جھول آجاتا ہے تو اسے فوری طور پر نمٹا دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے ہر پہلو سے تین میٹر اونچا کپڑا لگا کر غلاف کعبہ کی کسائی ہوتی ہے، ہر طرف سے اس کی صفائی کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپرغلاف کعبہ کے کنارے تبدیل کیے جاتے ہیں،امجد الحازی نے کہا کہ کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماتحت غلاف کعبہ کی صفائی، آرائش اور مرمت کئی عشروں سے ادارہ یہ ذمہ داری اخلاص سے انجام دے رہا ہے اور یہ کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تج...

شمالی کوریا نے میزائل تجربات کے سلسلے کوجاری رکھتے ہوئے ایک اور شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا نے میزائل کے تجربے کی مذمت کی ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کو جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے بیلسٹک میزائل داغا جس نے سمندر میں آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق میزائل فضا میں پچاس کلومیٹر تک بلند ہوا،پاکستانی وقت کے مطابق بیلسٹک میزائل کی آزمائش اتوار کو صبح سات بج کر پانچ منٹ پر کی گئی،امریکہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ میزائل کے تجربے سے امریکی فوجیوں اوراس کے اتحادیوں کو کوئی فوری خطرہ درپیش نہیں ہے، تاہم میزائل کے حالیہ تجربات پیانگ یانگ کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں،جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے،یلسٹک میزائل کے تجربے کے فوری بعد جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ امریکا نے سیول کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کے لیے بی ون بی بمبار طیارے روانہ کردیے ہیں،جاپان کے وزیرمملکت برائے دفاع توشیرو اینو نے نیوزکانفرنس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو جاپان کی سیکیورٹی، خطے اور عالمی برادری کے لیے خطرہ اور ناقابل برداشت قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ میزائل جاپان کے اکنامک زون کی حدود سے باہر گرا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکام رشتہ داروں کو سرکاری نوکریوں سے...

سپریم لیڈر افغان طالبان ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ان تمام رشتہ داروں کو برطرف کریں جنھیں انھوں نے سرکاری عہدوں پر رکھا ہوا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹ کے مطابق ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اہلکار اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کی جگہ دوسرے افراد کی تقرری کریں اور مستقبل میں رشتہ داروں کو ملازمت دینے سے گریز کریں،طالبان نے 2021میں اقتدار سنبھالتے ہی کچھ سینیئر عملے کو برطرف کر دیا تھا، جبکہ دیگر فرار ہو گئے تھے تاہم اب ایسے الزامات سامنے آئے ہیں کہ ناتجربہ کار عملے کو ان ذاتی تعلقات کی بنیاد پر رکھا گیا ہے،یہ حکم نامہ ان الزامات کے بعد جاری کیا گیا ہے کہ طالبان کے کئی سینئر عہدیداروں نے اپنے بیٹوں کو حکومت کے اندر کام کرنے کے لیے مقرر کیا تھا،واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے افغانستان کو گہرے معاشی اور انسانی بحران کا سامنا ہے، مرکزی بینک کے بیرون ملک اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور زیادہ تر غیر ملکی فنڈنگ معطل کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکومت نے بھنگ کاشت کرنے پر پابندی عائ...

طالبان حکومت نے افغانستان میں بھنگ کاشت کرنے پر پابندی عائد کردی،افغان طالبان کے امیر اور سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں بھنگ کی کاشت ممنوع قرار دے دی گئی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں بھنگ کی فصل تلف کردی جائے گی اور کاشت کاروں کے خلاف شرعی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی،طالبان رہنما کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتوں کو حکم نامے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف شرعی قوانین کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،اقوام متحدہ کے مطابق افغان کاشت کار سب سے زیادہ پوست کی فصل کی کاشت کرتے ہیں، 2010میں افغانستان افیم، چرس اورہیروئن فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا تھا،اقوام متحدہ کی ڈرگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سالانہ دس سے چوبیس ہزار ہیکٹر رقبے پر بھنگ اور پوست کی فصل کاشت کی جاتی تھی۔ افغانستان کے چونتیس میں سے سترہ صوبوں میں منشیات کی فصلوں کی سب سے زیادہ کاشت ہوتی تھی،اقتدار میں آنے سے قبل طالبان جنگجوئوں نے پوست کے کاشتکاروں پر ٹیکسوں کے نفاذ اوراسمگلروں کو محفوظ راہ گزر فراہم کرنے کے عوض کروڑوں ڈالر کمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور امریکا اس...

امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیک ایرک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں،پاکستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔ یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیا،جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سفارتی ناکامیوں کے بعد خالصتان ریفرنڈم رکوان...

خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے سفارتی ناکامی کے بعد بھارت سائبر حملوں پر اتر آیا، برسبن میں خالصتان ریفرنڈم پر بھارتی ہیکرز کے حملوں کی کوششوں کے باوجود 11ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالے،خالصتان ریفرنڈم کروانے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے دوران تین مرتبہ مودی سرکار کی پشت پناہی میں بھارتی ہیکرز نے ووٹنگ مشینوں پر سائبر حملہ کرنے کی کوششیں کی،انتظامیہ کے مطابق پہلا حملہ ووٹنگ شروع ہونے کے 30منٹ کے اندر کیا گیا جس میں سسٹم بند ہو گیا تھا تاہم آدھے گھنٹے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع کروادی گئی تھی، دوسرے اور تیسرے حملے کے بعد 20منٹ میں ووٹنگ کا عمل بحال کر دیا گیا تھا،سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقعہ نہیں جب بھارت نے سے سکھوں کی رائے کو دبانے کی کوشش کی ہو، اس سے قبل بھی یورپ میں ریفرنڈم کے دوران اسی طرح کی کوششیں کی گئی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سکھوں کے خلاف سائبر حملوں کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن، خالصتان کے حامیوں نے بھارتی ہائی کمیشن...

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں خالصتان کے حامی سکھ کارکنوں نے ہائی کمیشن پر بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگا دیا،رپورٹس کے مطابق سکھ نوجوانوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا،دوسری جانب بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں تعینات برطانوی سفیر کو طلب کر کے بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگانے پر احتجاج کیا ہے،خیال رہے کہ جھنڈا اتارنے کا واقعہ سنٹرل لندن میں انڈین ہائی کمیشن پر پیش آیا،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برسبین میں بھی بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسطی افریقا،سونے کی کان پر مسلح افراد کا حمل...

وسطی افریقا میں سونے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 9چینی باشندے ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں دو چینی باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں ، بامباری کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی، مسلح افراد پیر کی صبح پانچ بجے کان پر حملہ آور ہوئے ، کان کنوں کی نعشیں دارالحکومت بنگوئی منتقل کردی گئی ہیں ، فی الحال چینی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ، تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے وسطی افریقی جمہوریہ کے حکام سے حملے کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ کو وزیراعلی نے اپنے حلقے میں امدا...

متحدہ قومی موومنٹ (ایم اکیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو وزیراعلی نے اپنے حلقے میں جانے سے روکا اور امداد تقسیم کرنے سے بھی منع کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پہلی بار شفاف مردم شماری ہو رہی ہے تو سندھ حکومت نے قوم پرستوں کو بلا کر ڈرامے شروع کردیے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ تعصب اور نسل پرستی کی انتہا ہیکہ سندھ کیگورنر کو ہی وزیراعلی سندھ اپنے حلقے میں جانیکی اجازت نہیں دیتے، ان کے حلقے میں گورنر سندھ امداد تقسیم کرنے گئے لیکن وزیراعلی سندھ نے فون کرکے گورنر کو روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم 20 مقامات پر دھرنا دیں گے تو سب صیح ہوجائیگا، اس وقت ملک میں ٹرینڈ دیکھ کر ہی فیصلے ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب الیکشن،حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے...

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔ پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے خالد اسحاق نے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا، ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مریم نواز کی جانب سے 3 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توڑ پھوڑ کیس،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت...

سیشن کورٹ لاہور نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔ سیشن کورٹ لاہور میں توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔ وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 102 مقدمات ہو چکے، روز ضمانت کرا رہے ہیں، عدالت 2 ہفتے تک تاریخ دے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معلوم نہیں بدھ کے جلسے میں کون اندر اور کون...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عوام سے بدھ کے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ اس دن کون اندر اور کون باہر ہوگا، عوام کی موجودگی فیصلہ کرے گی، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہوگی۔ ایوان عدل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے تحریک انصاف کے رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے، آپ نے کبھی تاریخ میں سرچ وارنٹ کی ایسی تعمیل دیکھی ہے؟ گھروں کے دروازے توڑے گئے، کون نہیں جانتا کہ پولیس کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کے دن جلسے کو صرف پی ایس ایل کیلئے مخر کیا تھا، عمران خان کا چھٹا جلسہ مینار پاکستان میں ہونے جارہا ہے، لاہور کے لوگوں سے بدھ کو جلسے میں آنے کی گزارش کرتا ہوں، مجھے نہیں اندازہ کہ ہم میں سے کون جلسے والے دن اندر اور کون باہر ہوگا، تقریر ہو یا نہ ہو سٹیج لگے یا نہ لگے عوام کی موجودگی فیصلہ کریگی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو ملک کے ایٹمی اثاثوں کو زیر بحث لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی، دفتر خارجہ کا بیان ناکافی ہے، عالمی دنیا میں وزیراعظم کو بیان دینا چاہیے، پاکستانی ایٹمی اثاثوں کا ذکر نہیں ہونا چاہیے، قوم اس حوالے سے سوال کرتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہوگی، آئینی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا اور الیکشن 30 اپریل کو ہی ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ صنعتی ایوارڈزجیتنے والوں کے نام...

بیجنگ (شِنہوا) ساتویں چائنہ گرینڈ ایوارڈزبرائے صنعت  کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 19 چینی کاروباری اداروں اور19 منصوبوں کو فاتح قراردیا گیا ہے۔

 تقریب کے منتظم چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹریل اکنامکس نے بتایا ہے کہ ان جیتنے والوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے جن میں انڈسٹریل اسٹیل، پیٹرو کیمیکلز، آٹوموبائلز اوربائیو میڈیسن شامل ہیں۔

فیڈریشن نے کہا ہے  کہ اعزاز جیتنے والے اداروں اورمنصوبوں نے صنعتی شعبے میں جدت، تبدیلی اور کاربن میں کمی پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رواں سال انعامات جیتنے والی 19 کمپنیوں میں بیٹری بنانے والی کنٹیمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، گھریلو آلات کی بڑی کمپنی مائی ڈیا گروپ اورشنگھائی اکیڈمی برائے  اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

فیڈریشن کے چیئرمین لی یی ژونگ نے کہا ہے کہ ان اداروں اورمنصوبوں سے توقع ہے کہ ان سے ملک میں ایک جدید صنعتی نظام کی تشکیل میں مدد ملے گی۔

لی نے کہا کہ چین کا صنعتی شعبہ عالمی سطح پر ترقی یافتہ سطح سے مسلسل پیچھے رہا ہے اور صنعتی نظام کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔

 چائنہ گرینڈ ایوارڈز برائے صنعت کا قیام  2004 میں ریاستی کونسل کی منظوری سے عمل میں لایا گیا تھا اور اب یہ اس شعبے میں ملک کے سرفہرست ایوارڈز  میں سے ہیں۔

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر شیریں مزادی کا بیان قابل مذمت اور لاقا...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزادی کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہاہے ، قانون کارروائی کیلئے معاملہ ایف آئی اے کوبجھوایاگیا ہے ، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اُکسانا جرم ہے ، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ، جھوٹ اور جعلی ویڈیو زیر آپریشن کلین اپ کرینگے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو پکڑنا جرم ہے ، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ، رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں